2025-04-26@07:54:19 GMT
تلاش کی گنتی: 44
«بنیادی میڈیکل انشورنس»:
لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں ایک بچے کے “دو بار پیدا ہونے” کا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے۔20 ہفتوں کی حاملہ آکسفورڈ سے تعلق رکھنے والی ٹیچر لوسی آئزک نے رحمِ مادر کے کینسر کو دور کرنے کے لیے 5 گھنٹے کا آپریشن کروایا جس کے دوران سرجنوں نے عارضی طور پر ان کا رحم باہر نکال دیا تھا جس میں ان کا بیٹا تھا۔ کینسر کے علاج کے بعد بچے کو رحمِ مادر میں واپس رکھ دیا گیا اور 9 مہینے مکمل ہونے کے بعد صحیح طریقے سے اسکی پیدائش ہوئی۔لوسی اور ریفرٹی نے حال ہی میں سرجن سلیمانی ماجد کا شکریہ ادا کرنے کے لیے سرجری کے ہفتوں بعد جان ریڈکلف اسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے...

ہیلتھ سروسز اکیڈمی کا شفاف بھرتی کا سنگ میل، 77 آسامیوں کے لیے 7 ہزار امیدواروں کا سکریننگ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل
اسلام آباد:ہیلتھ سروسز اکیڈمی(ڈگری عطاء کرنے والا ادارہ)نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے تحت چلنے والے صحت مراکز میں ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل سٹاف کی 77 آسامیوں پر بھرتی کے لئے شارٹ لسٹ کیے گئے 7 ہزار سے زائد امیدواروں کے سکریننگ ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل کر لیا ہے ، تمام امیدواروں کو سکریننگ ٹیسٹ میں یکساں مواقع فراہم کیے گئے ، نتائج مرتب کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کو 77 اہل امیدواروں کی بھرتی کی سفارش بھجوائی جائے گی ۔ ہیلتھ سروسز اکیڈمی (ایچ ایس اے) کے کنٹرولر امتحانات ندیم سجاد کیانی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد علی خان کی قیادت میں ایچ ایس اے جدید ٹیکنالوجی، او ایم...

اسرائیلی حملوں نے غزہ کے صحت کے نظام اور میڈیکل کئیر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، شازیہ کیانی ایڈووکیٹ
آزاد کشمیر کی معروف سیاسی و سماجی رہنما شازیہ کیانی ایڈووکیٹ نے غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے مسیحی اسپتال پر بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نامور قانون دان و معروف سیاسی و سماجی رہنما شازیہ کیانی ایڈووکیٹ نے غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے مسیحی اسپتال پر بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔ غزہ میں طبی سہولیات کے مراکز کو نشانہ بنانا عالمی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یہ افسوسناک حملہ مسیحی برادری کے اہم مذہبی تہوار’’پام سنڈے‘‘ کے موقع پر کیا گیا جو انسانیت کے حوالے سے سنگین بے حسی کو ظاہر کرتا ہے۔ شازیہ کیانی ایڈووکیٹ نے اسرائیلی بربریت کی فوری روک تھام کا مطالبہ کیا اور مزید کہا کہ...
سٹی42: لیسکو سید پور سب ڈویژن کی ریکوری ٹیم پر نادہندہ صارفین نے حملہ کرکے لائن مین عدنان کو چھری مار کر شدید زخمی کر دیا گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عدنان واجبات کی ریکوری کے لیے صابر ہوٹل پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق ایکسئین سمن آباد زبیر سرور کے مطابق صابر ہوٹل پر 70 ہزار روپے سے زائد کا بل واجب الادا تھا۔ عدنان جب بل کی وصولی کے لیے ہوٹل گیا تو ہوٹل کی انتظامیہ نے تلخ کلامی کے بعد حملہ کر دیا اور ایک ملازم نے عدنان کو چھری مار دی۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا زخمی لائن مین کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) پی ڈی ایم اے پنجاب نے ہیٹ ویو کےخطرہ کے پیش نظر محکمہ صحت و میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ جاری کردیا۔ ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی جانب سے صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز سمیت سیکرٹری محکمہ صحت کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہیٹ ویو ایمرجنسی پروٹوکولز کو آپریشنلائز کیا جائے اور ہسپتال عملے کو مکمل طور پر سینیٹائزڈ اور ٹرینڈ رکھا جائے۔ ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، خصوصا آئی وی فلوئڈ، کولنگ ڈیوائسز اور دیگر ادوایات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو مینجمنٹ یونٹس اور کولنگ...
سمرقند (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل 2025) سمرقند اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں آج ارسل ایجوکیشنل سروسز کے زیر اہتمام سپورٹس فیسٹیول 2025 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ سالانہ کھیلوں کا میلہ جو بین الاقوامی طلبہ میں بے حد مقبول ہے، اس سال بھی پاکستان، ہندوستان، متحدہ عرب امارات اور بنگلہ دیش کے طلبہ کی بڑی تعداد اس میں حصہ لے رہی ہے ۔ سپورٹس فیسٹیول میں 7 قسم کے کھیلوں کے ٹورنامنٹس کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں فٹبال، والی بال، کرکٹ، باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور شطرنج شامل ہیں۔ لڑکے اور لڑکیوں دونوں کی ٹیمیں ان مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر صابر جان (ڈین، انٹرنیشنل فیکلٹی) اور ذبیح اللہ بلگن (سی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب طبی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پارک میڈیکل کالج کے دوسرے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل و لیبر فیصل ایوب کھوکھر بھی موجود تھے۔کانووکیشن میں میاں طاہر جاوید چئیر مین بورڈ آف ٹرسٹی، ڈاکٹر محمد عباس کنٹرولر آف ایگزامینیشن یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، پروفیسر آصف عباس نقوی، پروفیسر محمد عامر میاں پرنسپل سنٹرل پارک میڈیکل کالج، گریجویٹ، والدین اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کانووکیشن میں سنٹرل پارک...
دبئی سے ڈھاکا جانے والی غیر ملکی ائیرلائن کے طیارے کو کراچی ایرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی کے باعث لینڈنگ کرنا پڑی۔ ذرائع کے مطابق فلائی دبئی کی پرواز ڈھاکا جا رہی تھی۔ طیارے میں سوار ایک مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول( اے ٹی سی) سے رابطہ کیا جس کے بعد پرواز کوبحفاظت لینڈ کروایا گیا۔ مسافر کو ائیرپورٹ پر تعینات طبی عملہ چیک کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں : بھارت جانے والے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ پرواز ایف زیڈ 501 کو بنگلا دیش کے مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ڈھاکا ائیرپورٹ پرلینڈ کرنا تھا۔ میڈیکل ایمرجنسی کے باعث پرواز کو کراچی ائیرپورٹ کی طرف موڑا گیا۔

تین ماہ میں ایک ہزار سے زیادہ پاکستانی ڈاکٹروں نے امریکی ریزیڈنسی پروگرامز میں جگہ حاصل کی ہے. پی ایم ڈی سی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف دیگر ممالک کے علاوہ بڑی تعداد میں امریکہ جانے میں کامیاب ہو رہا ہے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک 1061 پاکستانی گریجوایٹس نے امریکی ریزیڈنسی پروگرامز میں جگہ حاصل کی ہے اس کے علاوہ گذشتہ سال 534 اور 2022 میں 314 پاکستانی گریجوایٹس نے ان پروگرامز میں کامیابی حاصل کی تھی ان اعداد و شمار کی روشنی میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ پاکستانی طبی عملہ امریکہ منتقل ہونے کو ترجیح کیوں دے رہا ہے اور اس منتقلی کا طریقہ کار کیا ہے؟.(جاری ہے) ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی طبی عملہ بہتر...
سٹی42: پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے سات سرکاری محکموں میں مختلف آسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ گجرات ڈویژن میں انفورسمنٹ آفیسر کی آسامیوں کے لیے 19 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں جن میں آمنہ ظہیر، اسرار شوکت، محمد جنید، کامران خان، فیصل شہزاد، عروج ارشد، حمزہ منیر، عرفان علی، محمد عمر اور واجد علی شامل ہیں۔ بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں انویسٹی گیشن آفیسر کی چار آسامیوں پر بھی کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے، جن میں اسرار شوکت، حمزہ منیر، عروج ارشد اور طلحہ منیر شامل ہیں۔ تاہم 10 آسامیاں...
صدر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر رضوان تاج(فائل فوٹو)۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے کہا ہے کہ ایک سال میں 1061 پاکستانی ڈاکٹروں کو امریکہ میں ریذیڈنسی ملنا پاکستان میں طبی تعلیم کےلیے ایک سنگ میل ہے۔انھوں نے کہا ان ڈاکٹروں کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے امریکا میں ریذیڈنسی کی نشستیں حاصل کیں، ان ڈاکٹروں کی شاندار کارکردگی پی ایم ڈی سی کی طرف سے ملک میں طبی تعلیم کے معیار کو قائم رکھنے کےلیے متعین کردہ اعلیٰ معیار کی عکاسی کرتی ہے اور اس کے مستحکم نصاب اور تربیتی پروگراموں کی کامیابی کو ظاہر کرتی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے ڈاکٹروں کے درمیان تعلیمی فضیلت کو فروغ...
لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے نوجوان کرکٹر صائم ایوب کو مکمل فٹ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اوپنر صائم ایوب اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث آج پشاور زلمی کو جوائن کریں گے۔ زلمی کے بیشتر کھلاڑی ٹیم منیجمنٹ کو رپورٹ کر چکے ہیں۔پشاور زلمی کے کھلاڑی اسلام آباد کلب میں پہلا پریکٹس سیشن کریں گے جبکہ بابر اعظم نیوزی لینڈ سے واپسی پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ صائم ایوب ٹخنے کی انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر تھے تاہم لندن میں اپنا ری ہیب مکمل کرنے کے بعد انہوں نے عید کراچی میں اپنی فیملی کے ساتھ منائی۔ پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے میچز 11 اپریل سے 18...
لاہور: قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کا لاہور کے شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ کیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے نواز شریف کا معمول کا طبی معائنہ کیا۔ صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف میڈیکل چیک اپ کے بعد شریف میڈیکل سٹی اسپتال سے واپس اپنی رہائش گاہ جاتی امراء پہنچ گئے۔
بیجنگ :نیشنل ہیلتھ انشورنس ایڈمنسٹریشن نے 2024 کی میڈیکل سیکیورٹی ڈویلپمنٹ شماریاتی رپورٹ جاری کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2024 کے آخر تک ، بنیادی میڈیکل انشورنس میں بیمہ شدہ افراد کی تعداد 1،326،378،300 تک پہنچ گئی ۔ انشورنس کا معیار اور ڈھانچہ بہتر ہوتا رہتا ہے اور انشورنس میں شرکت کی شرح 95 فیصد رہی ہے۔2024 ء میں بنیادی میڈیکل انشورنس فنڈ (بشمول زچگی انشورنس) کی کل آمدنی اور کل اخراجات بالترتیب 3,480.995 ارب یوآن اور 2,967.592 ارب یوآن تھے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ 2018 سے 2024 تک میڈیکل انشورنس فنڈ کے مجموعی اخراجات 16.48 ٹریلین یوآن تھے، جس کی اوسط سالانہ شرح نمو 11 فیصد تھی۔ Post Views: 1
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج---فائل فوٹو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) نے نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے لیے معیاری ٹیوشن فیس کا ڈھانچہ قائم کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ فیس کے ڈھانچے کو منظم کرنے اور پاکستان میں میڈیکل تعلیم کے بڑھتے ہوئے اخراجات پر عوامی خدشات کو دور کرنے کے لیے پی ایم ڈی سی نے اپنا دوسرا ذیلی کمیٹی اجلاس منعقد کیا تاکہ فیس کی وضاحتوں کا تجزیہ کیا جا سکے، فیس کے ڈھانچے کو معقول بنانے کی عملیت کا جائزہ لیا جا سکے، ایک منظم اور منصفانہ فیس پالیسی تیار کی جا سکے جو غیر ضروری ٹیوشن فیس میں اضافے کو روکے جبکہ میڈیکل اور...
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے بلوچستان اور ضم اضلاع کے لیے مختص میڈیکل سیٹس 333 سے کم کرکے 194 تک محدود کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے وفاق سے فوری طور پر اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ بلوچستان اور ضم اضلاع کے لیے مختص میڈیکل سیٹس کم کرنا ناانصافی ہی نہیں بلکہ ظلم کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ علاقے ہیں جہاں ریاستی ناکامیوں اور پاکستان کی پالیسیوں کا خمیازہ پہلے ہی عوام بھگت رہے ہیں۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ دہشت گردی اور بدامنی کا سب سے...
پنجاب حکومت نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے نئی لیپ ٹاپ اسکیم متعارف کرادی ہے جو ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا پنجاب کے طلبا و طالبات کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان، اہلیت کا معیار بھی بتادیا اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر ایک لاکھ 10 ہزار 13 ویں جنریشن کور-آئی 7 لیپ ٹاپ اہل مستحقین کو فراہم کیے جائیں گے۔ یہ اسکیم سرکاری اداروں میں پہلے اور دوسرے سیمسٹر کے بی ایس طلبہ اور میڈیکل کے طلبہ کے لیے ہوگی جن کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ آن لائن ایپلی کیشن پورٹل فی الحال کام کر رہا ہے اور اس کے آغاز کے چند گھنٹوں...

فاونڈیشن یونیورسٹی میڈیکل کالج کے ENT ڈیپارٹمنٹ کی اہم کامیابی؛سماعت سے محروم 50 افراد کی سماعت بحال
فاونڈیشن یونیورسٹی میڈیکل کالج کے ENT ڈیپارٹمنٹ کی اہم کامیابی؛ سماعت سے محروم 50 افراد کی کوکلیئر امپلانٹ سے سماعت بحال- دو سال قبل ، فاونڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے فاؤنڈیشن یونیورسٹی میڈیکل کالج (جو کہ فاؤنڈیشن یونیورسٹی کا ایک الحاق شدہ کالج ہے)نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا جب ENT سپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر نصرت رضا، اور ان کی ٹیم نے پانچ سالہ انس کا "کوکلیئر امپلانٹ " کر کے سماعت سے مکمل محروم بچے کی سماعت بحال کر دی - اب تک ڈاکٹر نصرت رضا اور ان کی ٹیم 50 کامیاب کوکلیئر امپلاٹ کر چکی ھے- یہ جدید ترین طریقۂ علاج ان افراد کے لیے امیدنہج زندگی کی نوید ہے جو پیدائشی طور پر یا کسی بیماری...
فاونڈیشن یونیورسٹی میڈیکل کالج کے ENT ڈیپارٹمنٹ کی اہم کامیابی؛ سماعت سے محروم 50 افراد کی کوکلیئر امپلانٹ سے سماعت بحال- دو سال قبل ، فاونڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے فاؤنڈیشن یونیورسٹی میڈیکل کالج (جو کہ فاؤنڈیشن یونیورسٹی کا ایک الحاق شدہ کالج ہے)نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا جب ENT سپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر نصرت رضا، اور ان کی ٹیم نے پانچ سالہ انس کا "کوکلیئر امپلانٹ " کر کے سماعت سے مکمل محروم بچے کی سماعت بحال کر دی - اب تک ڈاکٹر نصرت رضا اور ان کی ٹیم 50 کامیاب کوکلیئر امپلاٹ کر چکی ھے- یہ جدید ترین طریقۂ علاج ان افراد کے لیے امیدنہج زندگی کی نوید ہے جو پیدائشی طور پر یا کسی بیماری...
پاک فوج کا مظفر گڑھ میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا قیام ، پاک فوج کا مظفرگڑھ میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ ہوا۔ملتان کور کے زیر اہتمام اڈا خدائی میں دیہی عوام کے لیے طبی سہولیات کے تحت فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا،ماہر امراض چشم، کارڈیالوجسٹ، سکن و چائلڈ اسپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔1700سے زائد مریضوں کا معائنہ، الٹراساؤنڈ، ای سی جی اور لیبارٹری ٹیسٹ مفت کیے گئے ،مفت ادویات کی فراہمی، خواتین، بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد مستفید ہوئے۔علاقہ مکینوں نے پاک فوج کے فلاحی اقدام پر شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیا ، پاک فوج کی جانب سے عوامی خدمت کا عزم کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سی ایم ایچ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینووسٹا چولستان کا افتتاح کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف کو بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔آرمی چیف نے سی ایم ایچ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینووسٹا چولستان کا افتتاح کیا، انہوں نے انٹیگریٹڈ سیمولیٹرز ایرینا کا بھی افتتاح کیا۔ آرمی چیف نے بہاولپور کی مختلف جامعات کے طلباء سے ملاقات کی، آرمی چیف نے قوم کے نوجوانوں کی تربیت کےلیے فوج کے عزم کو اُجاگر کیا۔آرمی چیف نے طلباء کو لگن کے ساتھ شاندار تعلیم سے خود کو لیس کرنے کی حوصلہ افزائی...
فائل فوٹو۔ سرگودھا میں طالبہ سے مبینہ زیادتی اور تشدد کے مقدمہ میں نامزد 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کا طالبہ سے زیادتی سے انکار پر طالبہ کا میڈیکل کرایا گیا۔ ڈی پی او کے مطابق تحصیل اسپتال میں طالبہ کے میڈیکل میں زیادتی ثابت نہیں ہوئی، لڑکی کے والد نے بیٹی سے زیادتی اور اغوا کامقدمہ درج کرایا تھا۔ پولیس ترجمان کے مطابق طالبہ کے والد سے تفتیش کی جا رہی ہے، خواتین سے زیادتی کے الزامات پر فوری مقدمہ درج کیا جاتا ہے۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ متاثرہ خاتون کا مقدمہ کے اندراج کے بعد میڈیکل کروایا جاتا ہے، طالبہ کے مقدمہ میں بھی ایسا ہی کیا، مقدمہ درج کر کے میڈیکل کروایا گیا۔
نوابشاہ (نمائندہ جسارت)الخدمت ضلع شہید بینظیر آباد کی تحصیل نواب شاہ کے علاقے کاکا پوٹا میں فری موبائل میڈیکل کیمپ لگایا گیا کیمپ کا دورہ نائب امیرجماعت اسلامی ڈسٹرکٹ شہیدبینظیرآباد سرور احمد قریشی اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع شہیدبینظیرآباد نے کیا فری موبائل میڈیکل کیمپ کے ذریعے 100 سے زائد مریضوں کا فری معائنہ کیا گیا مختلف اقسام کے ٹیسٹ اور بعد ازاں مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔ نائب امیر جماعت اسلامی ضلع شہید بینظیرآباد سرور احمد قریشی نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن خدمت کے سفر میں نمایاں نظر آتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن سے ڈسٹرکٹ کے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کی توقعات بڑھ گئی ہیں اور الخدمت یہ سب کام اللہ کی...
چین میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے دو پاکستانی طلبا یوسف خان اور رفیق اللہ کو وہاں خوب سراہا اور ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستانی طلبا اُس دن سیاحت کے نیت سے ریلوے اسٹیشن پہنچے تھے جہاں ایک بزرگ شہری زمین پر گرے ہوئے تھے اور پولیس اہلکار ارد گرد کھڑے تھے۔ خیال رہے کہ چین میں کسی بھی شخص کو بغیر اجازت ہاتھ لگانا غیر قانونی ہے چاہے یہ کام طبی امداد کے لیے ہی کیوں نہ کیا جائے۔ میڈیکل کے طلبا ہونے کی وجہ سے یوسف اور رفیق پہلی نظر میں سمجھ گئے کہ بزرگ شہری کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے انھوں نے پولیس سے اجازت بھی لی۔ زمین پر نیم بے...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کا اجلاس مرکزی رہنما اخلاق احمد اور سید اسلام الدین شاہ بخاری کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں کہاگیاکہ پیرا میڈیکل الائنس سندھ وہ اتحاد ہے جو سندھ کے پیرامیڈیکل اسٹاف سپورٹنگ اسٹاف کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، اس غیر سیاسی اتحاد میں سندھ کی معروف غیر سیاسی تنظیمیں جس میں سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی یشن، پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن 041، ہیلتھ پروفیشنل پیرا میڈکس ایسوسی ایشن، ینگ پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن، پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن 2076 شامل ہیں جس کے پلیٹ فارم سے ہم نے بارہا سیکریٹری ہیلتھ کو ملاقات کے لیے درخواستیں جمع کروائیں مگر وہاں سے ہمیں کوئی بھی جواب موصول نہیں ہوا اور نہ ہی...
سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے انجرڈ ہونے والے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کی میڈیکل رپورٹس آگئیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق حارث رؤف کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے، توقع ہےکہ وہ 19 فروری سے کراچی میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گے۔نیوزی لینڈکیخلاف بولنگ کے دوران پسلیوں میں تکلیف کے باعث حارث رؤف گراؤنڈ سے باہر چلےگئے پی سی بی کا کہنا ہےکہ حارث رؤف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے دستیاب ہوں گے۔پی سی بی کے مطابق ایم آر آئی اور ایکسرے رپورٹس کے مطابق حارث رؤف کو سینےکے نچلی طرف...
لاہور پولیس نے ستوکتلہ پولیس نے طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق میڈیکل کالج کی طالبہ کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا کر میڈیکل اسٹور بنانے کے لیے 18لاکھ بھی ہتھیا لیے، سرگودھا کے رہائشی کی بیٹی لاہور میں نجی یونیورسٹی میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے آئی۔ ایف آئی آر کے مطابق جہاں اسکی کلاس فیلوعمر نامی نوجوان سے دوستی ہوگئی، عمر نے اپنی کلاس فیلو کو شادی کا جھانسہ دیکر متعدد بار جنسی درندگی کا نشانہ بنایا، ملزم عمر نے طالبہ کی فحش ویڈیو بنالی اور میڈیکل اسٹور بنانے کے لیے 18 لاکھ روپے بھی ہتھیا لیے۔ رپورٹ کے مطابق تھانہ...
پنجاب کے علاقے ستو کتلہ میں میڈیکل کی طالبہ کو ساتھی نے زیادتی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو سے بلیک میل کرکے 18 لاکھ روپے ہتھیا لیے۔ تھانہ ستو کتلہ میں متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق سرگودھا کے رہائشی کی بیٹی لاہور کی نجی یونیورسٹی میں میڈیکل کی طالبہ ہے۔ لڑکی کی یونیورسٹی میں کلاس فیلو عمر سے دوستی ہوگئی۔ عمر نے لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر متعدد بار جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔ ایف آئی آر کے مطابق لڑکی نے شادی پر اصرار کیا تاہم ملزم نے شادی سے انکار کردیا۔ ملزم عمر نے فحش ویڈیو بنا کر لڑکی کو بلیک میل کیا اور میڈیکل اسٹور...
اسلام آباد پولیس اور اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال میں میڈیکل سروسز کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آبادپولیس کے شہدا کے خاندانوں کو اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال میں علاج معالجے پر خاص رعایت، معاہدہ طے پاگیا ۔ معاہدے کے مطابق ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال ،آئی سی ٹی پولیس کے ملازمین اور ان کے خاندانوں کو سبسڈائزڈ میڈیکل سروسز فراہم کرے گا۔یہ معاہدہ اسلام آباد پولیس ہیڈکوارٹرمیں ایک پروقار تقریب کے دوران کیا گیا، جہاں سید عنایت علی شاہ (پی ایس پی)، اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس (لاجسٹکس)اسلام آباد اور ہسپتال کی ڈاریکٹرڈاکٹر اریج نیازی نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی...
الخدمت اور برٹش میڈیکل جرنل (بی ایم جے )کے درمیان صحت کے شعبے میں معاہدے پر الخدمت کے ڈائریکٹر میڈیکل سروسزڈاکٹر ثاقب انصاری اور کنٹری ہیڈ کپ گریڈ خالد قریشی دستخط کر ر ہے ہیں‘ دوسری جانب برٹش میڈیکل جرنل (بی ایم جے ) کا و فد سی ای او نوید علی بیگ و دیگر ذ مے داران سے ملاقات کر ر ہا ہے‘ایگزیکٹو ڈئریکٹر الخدمت راشد قریشی بھی موجود ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت اور برٹش میڈیکل جرنل (BMJ)کے درمیان صحت کے شعبے میں معاہدہ طے پاگیا۔ الخدمت کراچی اور برٹش میڈیکل جرنل صحت کے شعبے میں ریسرچ ،کوالٹی اورپبلی کیشن پر مل کر کام کریں گے۔ معاہدے کے مطابق پہلے مرحلے میں ذیا بیطس کے شعبے میں کام شروع...

وزیر اعلی مریم نواز کی قیادت میں عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،خواجہ سلمان رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2025ء) وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار لاہور میں 915 بستروں پر مشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بنایا جا رہا ہے ۔وہ جمعہ کو یہاںسمپوزیم کے شرکاسے خطاب کر رہے تھے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ نرسنگ شعبہ نظام صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ کینسر کے مریضوں کے علاج و معالجہ میں نرسنگ شعبہ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔پنجاب کی عوام کیلئے چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت قومی صحت کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو اسلام آباد میں صحت کی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کو کمپنیز ایکٹ کے سیکشن 42 کے تحت ایک کمپنی کے طور پر قائم کیا جا چکا ہے، جے ایم سی کی سٹیئرنگ کمیٹی نے جناح میڈیکل کمپلیکس کا ماسٹر پلان منظور کر لیا ہے، جناح میڈیکل کمپلیکس کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اور پراجیکٹ امپلی منٹیشن کے حوالے سے بھرتیوں کے عمل کا آغاز کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے وفاقی...
وادی نیلم کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر میڈیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم وادی نیلم کے برف سے متاثرہ علاقے ہلمت میں میڈیکل کیمپ لگائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ وادی نیلم میں موسم کی شدت کے باوجود اشیائے ضروریہ کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائیگی، شاہرائے نیلم موسم کی شدت اور شدید برفباری کے باوجود تاو بٹ تک کھول دی گئی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر میڈیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم وادی نیلم کے برف سے متاثرہ علاقے ہلمت میں میڈیکل کیمپ لگائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں...
اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ڈینٹل کورس کی معیاد 5 سال کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا، کونسل نے گزشتہ سال ڈینٹل کا کورس 4 سال کی بجائے 5 سال کرنے کا فیصلہ لاگو کیا تھا۔ جبکہ صدر پی ایم ڈی سی نے ڈین پمز اسپتال کی حیثیت سے رٹائرمنٹ کے بعد دوسری بار بھی ملازمت میں توسیع کرا لی۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق ڈینٹل سرجنز ایسوسی ایشن کے دباؤ پر کونسل نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا جبکہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیکلٹی کی عمر کی حد مزید پانچ سال بڑھا دی۔ پی ایم اینڈ ڈی سی نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں فکلٹی کی عمر کی حد...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اوکاڑہ میں میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ وہ اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلبا اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتی ہیں۔ ’اسکالرشپ حاصل کرنے پر جتنے طلبا اور ان کے والدین خوش ہیں، ان سے زیادہ دل کی گہرائیوں سے میں خوش ہوں۔‘ یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب چھوٹی فیکٹریاں لگانے کے لیے لوگوں کو زمین رعایت پر دے گی، مریم نواز مریم نواز نے کہا کہ مجھے پتا تھا کہ پنجاب میں ہونہار بچوں کی کمی نہیں ہے، اوکاڑہ میرے اور نواز شریف کے دل کے بہت قریب شہر...
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت )ٹنڈوجام میں نسیم حیات میڈیکل سینٹر کی جانب سے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے لوگوں کو معیاری علاج اور مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ اس کیمپ میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز ، جن میں ڈاکٹر مصباح، ڈاکٹر عدنان، ڈاکٹر اسماہ سبحان اور ڈاکٹر تحریم عثمان شامل تھے، نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں اور مختلف طبی ٹیسٹ جیسے کہ شوگر ٹیسٹ اور دیگر تشخیصی سہولیات بھی مہیا کی گئیںکیمپ میں 200 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور ان کو مفت ادویات دی گئیں۔ نسیم حیات میڈیکل سینٹر کے ایڈمنسٹریٹر حسنین عابد اور چندر کمار سوٹھار نے اس موقع...
تحریر :عمران علی غوری ایم ڈی کیٹ امتحان جتنا میڈیکل ایجوکیشن میں اہمیت رکھتا ہے اتنا ہی پاکستان میں اس کے انعقاد میں بد انتظامی،نا اہلی سامنے آ رہی ہے جو نہ صرف میڈیکل ایجو کیشن کے معیار کو تباہ کر رہی ہے بلکہ نوجوانوں کے مستقبل اور پاکستان کی قومی شناخت کو مسخ کرنے کا سبب بن رہی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ 2024کی بدترین ناکامی کا ذمہ دار کون ہے؟ حکومت، خاص طور پر، وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے مشیران جن کی نااہلی نے داخلے کے ایک سید ھے سادے بنیادی عمل کو قومی شرمندگی میں تبدیل کر دیا ہے۔ ایم ڈی کیٹ...
مردان(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں میڈیکل کمپلیکس کے دو کلاس فور ملازمین نے ہسپتال میں بیوہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے دو میں سے ایک ملزم عزیز کو گرفتار کرلیا، جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے والقعے میں ملوث ملزمان کو معطل کردیا۔نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق گزشتہ روز مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے دو کلاس فور ملازمین نے ہسپتال آئی 32 سالہ بیوہ خاتون سے زیادتی کی۔ مبینہ ملزمان عزیز اور ذاکر ہسپتال کے سرکاری ملازمین ہیں۔خاتون جن کا تعلق مردان کے علاقے بخشالی سے ہے 4 جنوری کو گھر سے غائب ہوگئی تھیں، لیکن تقریباً ایک ہفتہ بعد گیارہ جنوری کو تھانہ شیخ ملتون پہنچ کر مبینہ ملزمان عزیز اور ذاکر کے...
مردان میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر میں نامزد ملازمین کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق مردان میڈیکل کمپلیکس ایک طبی ادارہ ہے جس کا اس واقعے سے کوئی لینا دینا نہیں۔ ’یہ ایک ذاتی فعل ہے، جسے ادارے سے منسوب کرنا اور بدنام کرنا افسوسناک امر ہے جس سے گریز کیا جانا چاہیے۔‘ یہ بھی پڑھیں: مردان: سرکاری اسپتال میں خاتون سے زیادتی،’کئی روز تک دوست کے ساتھی نے اپنے ساتھ رکھا‘ اعلامیے کے مطابق انتظامیہ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث ملازمین سے خود کو الگ کرتے ہوئے اس واقعے پر افسوس...
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کزن نوشیروان برکی کی زیرنگرانی ایم ٹی آئی مردان میڈیکل کمپلیکس میں اسپتال اہلکاروں نے ذہنی مریض خاتون کو متعدد بار ریپ کا نشانہ بنا دیا۔ اسپتال کا بورڈ آف گورنر کئی ماہ تک خاتون مریضہ کے ساتھ اسپتال کے او پی ڈی میں رونما ہونے والے زیادتی کے واقعے سے لاعلم رہا۔ یہ بھی پڑھیں: مردان میڈیکل کمپلیکس میں ایم اوز کی بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ذرائع کے مطابق یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے لیکن ایف آئی آر پہلی بار درج ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں صوبائی وزیرصحت احتشام خان کی موجودگی میں چیئرمین بورڈ آف گورنر کی نااہلی اور بے قاعدگیوں کے خلاف شکایات کے انبار...
(رپورٹ: نجم انوار)پاکستان میںادویات کی قیمتوں میں 200فیصد سے بھی زیادہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔حکومت نے ادویہ ساز اداروں کو مریضوں کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے دی ہے۔ بچوں کی ادویات دودھ وٹامنز پر 18فیصد جی ایس ٹی و سیل ٹیکس عائد ،4 ہزار میڈیکل ڈیوائسز بشمول شوگر ٹیسٹ کرنے کی اسٹرپس پر بھی 65 سے 70فیصد ٹیکس امپورٹ پر لگا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اے ول انجکشن (Avil injection) کی قیمت432روپے سے سیدھی1500 کر دی گئی۔ اسی طرح ہائی نون کمپنی کی دل کے امراض کی دوا بائی فورج 360روپے سے بڑھ کر 450 روپے کی ہو گئی ہے۔ جسم میں بخار اور درد کی دوا ایری نیک کی قیمت 549روپے سے بڑھ کر 686 روپے...
ٹخنے کی انجری کا شکار قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر صائم ایوب کا لندن میں علاج چل رہا ہے، جس کے باعث شائقین کرکٹ یہ سوال اٹھا رہے ہیں کیا وہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔ صائم ایوب نے اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ یہ بھی پڑھیں صائم ایوب صحتیاب ہورہے ہیں، میڈیکل رپورٹ آگئی نوجوان کرکٹر نے کہاکہ میڈیکل پینل کے فیصلے کا انتظار ہے، میڈیکل رپورٹس کے بارے میں پی سی بی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں علاج کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدامات سے مطمئن...
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے پاکستان بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول 25-2024 کے داخلے شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ کی جانب سے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز جامشورو، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور اور شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلرز سے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ گلگت، بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے لیے کارآمد ہے۔لہٰذا ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول کے داخلوں کا عمل...