2025-04-25@08:02:05 GMT
تلاش کی گنتی: 50
«معلوم نہیں تھا»:
لاہور: سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ جب حکومت آئی اور شہباز شریف وزیراعظم بنے اس کے بعد انھوں نے اگلے ڈیڑھ سال پاکستان کے ساتھ وہ کیا جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا، پاکستان کی تاریخ کی بد ترین معاشی پرفارمنس اس عرصے کے اندر گزری۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا 24-23 کا سال صنعتی پیداوار کے لحاظ سے بدترین سال تھا، فصلوں کا یہ بہت ہی خراب سال ہے، معیشت میں ترقی کے آثار کچھ کچھ ، تھوڑا تھوڑا نظر آنے شروع ہوئے تھے آج سے تین سے پانچ ماہ پہلے، وہ بھی اس وقت منفی ہو گئے ہیں۔ سابق سیکریٹری خارجہ جوہر سلیم...
خود پر ہونیوالے حملے میں کون ملوث تھا؟ کھیئل داس کوہستانی کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز حیدرآباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور اور بین المذاہت ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی نے خود پر گزشتہ روز ہونے والے حملے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔ کھیئل داس کوہستانی سے سوال صحافی نے سوال کیا کل جو آپ پر حملہ ہوا تھا، تو آپ کیا سمجھتے ہیں اس میں پیپلز پارٹی کا ہاتھ ہے؟ جس پر وزیر مملکت کا کہنا تھا میں نہیں سمجھتا کہ پیپلز پارٹی اس میں شامل ہے، میں سمجھتا ہوں پیپلزپارٹی ایک جمہوری جماعت ہے، پیپلز پارٹی نے اس طرح کے ہتھکنڈے کبھی نہیں کیے۔کھیئل داس کوہستانی کا کہنا...
کمپی ٹیشن کمیشن نے 2020ء میں کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر فرٹیلائزر کمپنیوں کے خلاف انکوائری کا آغاز کیا تھا، کمپی ٹیشن کمیشن نے فرٹیلائزر کمپنیوں سے اس حوالے سے تفصیلات طلب کی تھیں۔ فرٹیلائزر کمپنیوں نے کمیشن کو جواب جمع کرانے کے بجائے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرکے سٹے آرڈر حاصل کر رکھا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کھاد کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا، سماعت کے دوران فرٹیلائزر کمپنیوں اور کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان کے وکلاء نے دلائل دیئے۔ وکیل فرٹیلائزر کمپنیز کا کہنا تھا کہ...
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقارحمید نے دعویٰ کیا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی ذوالفقارحمید کا کہنا تھا کہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، تفتیش مکمل ہونے تک نیٹ ورک کا نہیں بتا سکتے، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ذوالفقار حمید کا مزید کہنا تھا کہ پروایکٹو پولیسنگ کی مدد سے دہشتگردی کے واقعات میں گزشتہ 15 روز میں کمی آئی ہے، پولیس کی ٹیمیں گھر گھر میپنگ کر رہی ہیں، غیر قانونی مقیم افراد کو طورخم بھیجا...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کی اجازت سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ سے رابطوں کا آغاز کردیا ہے اور بدھ کو خاص شخصیت سے ملوں گا جبکہ کامیابی کے حوالے سے سو فیصد پرامید ہوں ،دوست ممالک بھی بات چیت کے عمل میں آگے آئیں گے، امریکہ میں جو پاکستانی دوست ہیں بہت بڑا کام کرتے ہیں ، میرا ان سے رابطہ ہے، میری ملاقات کسی سے ہو جائے گی پھر کہہ سکوں گا میں کہاں تک جاسکوں گا، میری میٹنگ اسلام آباد میں ہوگی ، پہلی میٹنگ ابتدائی ہوگی ، ہوسکتا ہے 2 سے 4 دن پہلے...
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کی اجازت سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ آج سے رابطوں کا آغاز کردیا ہے اور بدھ کو خاص شخصیت سے ملوں گا جبکہ کامیابی کے حوالے سے سو فیصد پرامید ہوں اور دوست ممالک بھی بات چیت کے عمل میں آگے آئیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ امریکا میں جو دوست پاکستانی ہیں بہت بڑا کام کرتے ہیں ، میرا ان سے رابطہ ہے، میری ملاقات کسی سے ہو جائے گی پھر کہہ سکوں گا میں کہاں تک جاسکوں گا، میری میٹنگ اسلام آباد میں ہوگی ، پہلی میٹنگ ابتدائی ہوگی ، ہوسکتا...
ISTANBUL: ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کے مخالف رہنما اور استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی قید کے خلاف حزب مخالف کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور شہر میں بڑی ریلی نکالی۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ریلی میں اکرم اوغلو کا ایک خط بھی پڑھ کر سنایا گیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مجھے کوئی خوف نہیں ہے کیونکہ آپ لوگ میرے ساتھ کھڑے ہیں اور قوم متحد ہے۔ میئر استنبول نے خط میں لکھا کہ قوم جارح پسندوں کے خلاف متحد ہے، وہ مجھے جیل میں رکھ سکتے ہیں مجھے جتنا چاہیں تنگ کرسکتے ہیں لیکن قوم نے یہ سب دیکھ لیا ہے جو ان سب حربوں کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مارچ 2025ء) آسٹریلیا کے دور دراز علاقے جولیا کریک میں واقع کوینزلینڈ ٹاون کے واحد ڈاکٹر کی مدت ملازمت ختم ہونے والی ہے اور مقامی انتظامیہ نے نئے ڈاکٹر کی تلاش شروع کردی ہے۔ جسے ریاستی دارالحکومت برسبین کے عام یا فیملی ڈاکٹر کے مقابلے میں دوگنا تنخواہ کی پیش کش کی گئی ہے۔ انتظامیہ نئے ڈاکٹر کو مفت رہائش اور کار بھی فراہم کرے گی۔ آسٹریلیا: سولہ سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پابندی کا منصوبہ لیکن پانچ سو افراد کی آبادی والے اس قصبے کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ یہ برسبین سے سترہ گھنٹے اور قریب ترین بندرگاہی شہر ٹاؤنس ویل سے سات گھنٹے کے ڈرائیو...
کوئٹہ: محکمہ انسداد دہشت گردی بلوچستان (سی ٹی ڈی) کی پولیس نے جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے میں ملوث چار مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق مبینہ سہولت کاروں سے تفتیش جاری ہے جس کی روشنی میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ سی ٹی ڈی کے ذرائع کا کہنا ہےکہ ’جوابی کارروائی میں مارے گئے حملہ آوروں سے ملنے والے اسلحے اور مواصلاتی آلات کا فورینزک کروایا جا رہا ہے۔‘ ’ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کی شناخت کے لیے فنگر پرنٹس نادرا جبکہ اُن کے جسمانی اعضا فورینزک سائنس ایجنسی لاہور بھجوائے گئے ہیں۔‘ بلوچستان کے ضلع کچھی میں بولان کے پہاڑی سلسلے میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل...
امریکی وزارت خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے وضاحت کی ہے کہ پاکستانی شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری کو ایک صدارتی حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے تحت ویزا پروگرام پر ازسرِنو نظرثانی کی جائے گی اس فیصلے کا بنیادی مقصد امریکہ کو غیر ملکی دہشت گردوں سے محفوظ رکھنا اور ملکی سلامتی کو یقینی بنانا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ویزا پابندیوں کے حوالے سے مختلف معلومات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے اور حتمی فیصلے سے پہلے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا جائے گا مارگریٹ میکلاؤڈ کا کہنا تھا کہ صدر...
مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف مزید سنگین انکشافات سامنے آئے ہیں تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ ملزم نہ صرف قتل کیس میں مطلوب تھا بلکہ حوالہ ہنڈی اور ڈیجیٹل کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں بھی ملوث نکلا اس نئے انکشاف کے بعد اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں حکومت کی مدعیت میں ملزم کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق ارمغان ایک منظم نیٹ ورک چلا رہا تھا جو غیر قانونی طریقے سے پیسہ کمانے میں ملوث تھا تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم جعلسازی کے ذریعے ہر ماہ تین سے چار لاکھ ڈالر کماتا تھا اور بعد ازاں یہ رقم ڈیجیٹل کرنسی میں منتقل کر دیتا تھا...
استنبول کے میئر کی گرفتاری پر عوامی احتجاج میں شدت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز استنبول :ترکیہ کی ایک عدالت نے اتوار کے روز استنبول کے میئر اکرام امام اوغلو کو بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اکرام امام اوغلو کے ایک وکیل نے اس فیصلے کی تصدیق کی۔عدالت کو حزب اختلاف کے مقبول میئر کے خلاف ’دہشت گردی سے متعلق‘ دوسری تحقیقات کا فیصلہ بھی کرنا ہے، جن کی حراست نے ترکی میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے بدترین احتجاج کو جنم دیا ہے۔مرکزی حزب اختلاف کی جماعت سی ایچ پی نے ایکس پر لکھا کہ ’کوئی مایوسی نہیں! لڑائی جاری...
پاکستانی شہریوں کے اسرائیل جانے بارے کوئی معلومات نہیں: ترجمان دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) ترجمان دفتر جارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی اسرائیل بارے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستانی شہریوں کے اسرائیل جانے بارے کوئی علم نہیں ہے۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق خبروں بارے معلومات اکٹھی کر رہے ہیں، صورتحال واضح ہونے پر ہی تبصرہ کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے میزائل اور دفاعی صلاحیتیں ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے ہیں، پاکستان کا جوہری پروگرام مکمل طور پر محفوظ اور ناقابل...
مشہور وی لاگر ٹریوس لیون پرائس تھائی لینڈ کے ایریا 51 میں خلائی مخلوق کی اڑن طشتریوں کو دیکھنے میں کامیاب ہوگئے جن کی پوسٹ کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر فوراً وائرل ہوگئی۔ کیا یو ایف او اور خلائی مخلوق ہمارے درمیان موجود ہیں؟ اگرچہ یہ سوال اکثر متنازعہ رائے پیدا کرتا ہے، لیکن تھائی لینڈ کے پہاڑی علاقے کھاؤ کالا کے رہائشیوں کےلیے اس کا جواب بالکل واضح ہے۔ تھائی لینڈ کے مذکورہ علاقے کے رہائشیوں کا ماننا ہے کہ نہ صرف خلائی مخلوق موجود ہے، بلکہ انہوں نے اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار یو ایف او ضرور دیکھا ہے۔ مشہور ولاگر ٹریوس لیون پرائس نے تھائی لینڈ کے اس علاقے کا دورہ کیا، جسے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ غزہ اور خان یونس میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں جبکہ پاکستانیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے اسرائیل جانے سے خبروں کی متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں، صورتحال واضح ہونے پر تبصرہ کیا جا سکے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان کے میزائل اور دفاعی صلاحیتیں ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے ہیں، پاکستان کا جوہری پروگرام مکمل طور پر محفوظ اور ناقابل تسخیر ہے، ہماری میزائلوں کی صلاحیت ملک کے دفاع کے لئے ہے...
WASHINGTON: اسرائیل نے غزہ پر وحشیانہ حملوں سے قبل امریکا کو اپنے اقدامات سے آگاہ کیا، جہاں 404 سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوویٹ نے بتایا کہ اسرائیل کی حکومت نے غزہ پر حملوں سے قبل امریکی انتظامیہ کو آگاہ کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ اور وائٹ ہاؤس سے اسرائیلی حکومت نے رات گئے غزہ پر حملوں سے متعلق مشاورت کرلی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر کہا حماس، حوثی، ایران سمیت تمام جو صرف اسرائیل کو نہیں بلکہ امریکا کو بھی دہشت زدہ کرنا چاہتے ہیں، انہیں...
ساجد بلوچ : ڈیرہ اسما عیل خان میں سکیورٹی فورسز نے تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسما عیل خان میں سکیورٹی فورسز نے تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا،دہشتگردمختلف اطراف سے تھانے پر45 منٹ تک فائرنگ کرتے رہے،ناکامی کے بعد دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے، ایک اور واقعے میں چشمہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگئے،فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا شہید محمد علی کی میت ہسپتال منتقل کر دی گئی وہ ڈی ایس پی سیکیورٹی کے ساتھ تعینات...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ملوث ہے، یہ تمام دہشتگردوں کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، دہشتگردوں کو اکٹھا کرنے والی را ہے، وہ انکی فنڈنگ کر رہی ہے۔ جعفر ایکسپریس حملے میں بھارت اور افغانستان کے ملوث ہونے کے ثبوت سامنے آگئے، ضیاء عباسکراچی سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری... وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہو رہے ہیں، گرینڈ آپریشن کی کیا ضرورت ہے؟ انٹیلی جنس...
نئی دہلی/کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 مارچ ۔2025 )بھارت نے پاکستان کی جانب سے ٹرین ہائی جیکنگ کے سمیت دہشت گردی اور تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات کو مستردکردیا ہے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم پاکستان کی جانب سے لگائے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں پوری دنیا کو پتا ہے کہ عالمی دہشت گردی کا مرکز کہاں ہے پاکستان کو اپنے اندرونی مسائل اور ناکامیوں کے لیے دوسروں پر الزام تراشی کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے.(جاری ہے) قبل ازیں پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بریفنگ میں کہا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی سازش غیر ممالک...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے افغان حکومت سے جعفر ایکسپریس حملے میں ملوث کرداروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ملک سے باہر دہشت گردوں کا پلان تھا، افغان حکومت پر زور دیتے ہیں کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے، افغان حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کی جانب دو کشمیری تنظیموں کو غیر قانونی قرار دینے کی مذمت کرتے ہیں، بھارت پر زور دیتے ہیں کہ کشمیری سیاسی جماعتوں پر عائد پابندیاں ہٹائے، بھارت نے عوامی ایکشن...

حقائق کیلئے جے آئی ٹی بنائی، ملوث کسی افسر کو نہیں چھوڑا جائے گا،آئی جی اسلام آباد کا عدالت میں بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہری علی محمد کو غیرقانونی حراست میں رکھنے کیخلاف کیس میں آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ حقائق کیلئے جے آئی ٹی بنائی، ملوث کسی افسر کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری علی محمد کو غیرقانونی حراست میں رکھنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی،آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ حقائق کیلئے جے آئی ٹی بنائی، ملوث کسی افسر کو نہیں چھوڑا جائے گا، سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنائی گئی، محکمانہ انکوائری کی جارہی ہے،معاون وکیل نے استدعا کی کہ کونسل راستے میں ہیں، سماعت میں وقفہ کیا جائے،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ ان کی ابھی...
تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیاں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے سخت جواب دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، پزشکیاں نے واضح الفاظ میں کہا کہ "ہم دھمکیوں میں آکر مذاکرات نہیں کریں گے، جو کرنا ہے کر لو۔" ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی اس سے قبل بیان دیا تھا کہ ایران کسی قسم کے دباؤ میں آ کر مذاکرات نہیں کرے گا۔ ان کا یہ بیان ٹرمپ کے اس انکشاف کے بعد آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے ایران کو مذاکرات کے لیے خط بھیجا ہے۔ ٹرمپ نے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی بحال کر دی ہے،...
کل کا سانحہ بہت بڑا سانحہ ہے، اسد قیصر - فوٹو: فائل سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی پالیسیوں کو درست کرنا ہوگا، پاکستان مزید جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک پہنچے اور مولانا حامد الحق کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کل کا سانحہ بہت بڑا سانحہ ہے، غم کی اس گھڑی میں تمام غمزدہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قومی اسمبلی میں حملے کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔اسد قیصر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں اپنی پالیسیوں کو درست کرنا ہوگا،...
اداکار اور ماڈل عمر شہزاد نے مسجد الحرام سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے نکاح کی اطلاع مداحوں کو دی تھی۔ عمر شہزاد نے جو تصاویر شیئر کی تھیں ان میں اہلیہ کا چہرہ نہیں دکھایا گیا تھا جس سے سوشل میڈیا پر چہ مہ گوئیاں شروع ہوگئی تھیں۔ اتفاق سے ایک اور اداکارہ مشعل ممتاز نے بھی عمرے کی تصاویر شیئر کیں اور ایک ایسا میسیج لکھا جس سے لگا کہ وہ بھی اپنی نئی زندگی کی شروعات کر رہی ہیں۔ اس کے باوجود کچھ مداحوں کا خیال تھا کہ عمر شہزاد کی اہلیہ مشعل ممتاز نہیں بلکہ شانزے لودھی ہیں۔ A post common by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan) عمر شہزاد کے مداح اس نام پر بھی متفق نظر نہیں آرہے تھے...
حضرت مظلوم کشمیری سے یہ دہائیوں بعد ہونے والی ملاقات تھی۔ حضرت مظلوم کشمیری سے تین عشروں سے زیادہ کا تعلق ہے۔ اس تعلق پر اکثر وقت کی گرد جمی رہتی ہے اور کبھی مدتوں بعد بادِ صبا کا کوئی جھونکا اس گرد کو اُڑا کر رکھ دیتا ہے۔ یہ معلوم کرنے کا شوق کہ ’’کون سی وادی میں ہے کون سی منزل پہ ہے، عشق بلا خیز کا یہ قافلہ ٔ سخت جان‘‘ ہمیں ایک بار پھر مظلوم کشمیری کے دربار میں لے گیا۔ ایک روایتی صحافیانہ تجسس بھی تھا اور آنے والے حالات کا ایک خاکہ بنانے کی ضرورت بھی۔ حضرت مظلوم کشمیری نے بہت پرتپاک استقبال کیا۔ رسمی علیک سلیک کے بعد میرا ذہن حضرت سے ہونے...
ممبئی ہائیکورٹ نے بھارتی فوج کے ایک لیفٹیننٹ کرنل کی کورٹ مارشل کے تحت 5 سال قید کی سزا کے خلاف درخواست مسترد کردی ۔ بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ کے ایک ڈویژن بینچ نے کرنل کی سزا کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ بچی نے عدالت میں جس طرح بتایا کہ کرنل نے ان کے والد کے کمرے سے جانے کے بعد ان کے ساتھ جو رویہ اپنایا وہ بالکل واضح ہے۔ بینچ نے کرنل کی جانب سے آرمڈ فورسز ٹریبیونل کی جانب سے جنوری 2024 کو 5 سال کی سزا کو برقرار رکھنے کے خلاف پٹیشن کو مسترد کردیا۔ مارچ 2021 میں جنرل کورٹ مارشل (جی سی ایم) نے کرنل کو چھوٹی بچی کو...
لاہور(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی چمپئنز ٹرافی کے لیے اعلان کردہ قومی ٹیم پر اعتراض کردیا۔ لاہور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نےکہا کہ اُنہیں چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم میں چندکھلاڑیوں کی شمولیت پر اعتراض ہے لیکن وہ ان کے نام نہیں لیں گے، ہمیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا ہوگا۔ شاہد آفریدی نےکہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ٹیمیں پوری تیاری کے ساتھ آئی ہیں، پاکستان کو فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ میں بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب کی عدم شمولیت پر مزید بات نہیں ہونی چاہیے، جو کھلاڑی اسکواڈ میں شامل ہیں، ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، پاکستانی جھنڈے...
جمشید نسروانجی رستم جی مہتا کو آج کچھ ہی لوگ جانتے ہوں گے۔ یہ وہ کراچی کا سپوت تھا جوکراچی اورکراچی کے عوام کا سچا مسیحا تھا۔ اس نے اپنی ’’میئری‘‘ کے دور میں کراچی کو ایک چھوٹے شہر سے بڑے شہر میں تبدیل کر دیا تھا۔ جمشید نسروانجی کو کراچی کا پہلا میئر بننے کا اعزاز تو حاصل تھا ہی انھیں اس شہر کی دل و جان سے خدمت کرنے کی وجہ سے ’’ بابائے کراچی‘‘ کا خطاب بھی حاصل تھا۔ آپ نے 1924 میں ایک اخبار کے ذریعے اہل کراچی کو یہ مشورہ دیا تھا ’’کراچی کے ہر شہری کو روزانہ صبح اٹھ کر سب سے پہلے اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر یہ کہنا چاہیے کہ یہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 فروری 2025ء) ایک سینیئر سرکاری اہلکار شہزاد زہری نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا، ’’ہرنائی ضلعے میں ایک حملے میں دس کان کن مارے گئے۔‘‘ لیکن خبر رساں ادارے روئٹرز نے حکومتی اہلکاروں کے حوالے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد گیارہ بتائی ہے۔ ہرنائی ضلعے کے ایک اور سینیئر سرکاری اہلکار سلیم ترین نے اے ایف پی کو بتایا کہ مزدور کام کی جگہ سے بازار کی طرف خریداری کے لیے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی نشانہ بنی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دیسی ساختہ بم کا دھماکا تھا۔ پاکستان: عسکریت پسندوں کی ’گوریلا کارروائیوں‘ میں اضافہ ہرنائی کے ڈپٹی کمشنر ولی کاکڑ نے...
تہور رانا کو 2009 سال امریکا میں گرفتار کیا گیا تھا اور 2 سال بعد لشکر طیبہ کی مدد کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا، جو 2001 سے امریکا میں ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2008 میں ممبئی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں ملوث پاکستانی شہری تہور رانا کی حوالگی پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں بھارتی وزیراعظم نریندر موودی کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہور رانا کو دنیا کے بدترین لوگوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف کا سامنا کرنے کے لیے بھارت واپس جا رہے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک مرتبہ پھر تلخ جملوں اور ارکان کی عدم دلچسپی کی نذر ہو گیا۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے پارلیمانی سیکرٹری رشدہ لودھی کو ایوان کو تسلی بخش جواب نہ دینے پر ارکان اسمبلی کی جانب سے کڑی تنقیدکا سامنا کرنا پڑا۔ حکومتی رکنٓ امجد علی جاوید نے کہا کہ یہ اجلاس عوام کیلئے اصول طے کرتا ہے اگر محکمہ غلط جواب دے تو پارلیمانی سیکرٹری کو جواب محکمہ کے منہ پر مارنا چاہئے۔ پری بجٹ پر بحث میں ارکان کی دلچسپی کا عالم یہ رہا کہ حکومتی و اپوزیشن کے کل 15 ارکان ایوان میں موجود تھے اور وزراء بھی غیرحاضر تھے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز دو...
ذرا ایک لمحے کو تصور کیجیے ماضی کے اس عالمی منظر نامے کا جہاں 2 ہی عالمی طاقتیں تھیں۔ ایک یو ایس ایس آر اور دوسری یو ایس اے۔ اور دنیا سیاسی لحاظ سے انہی 2 کے بیچ منقسم تھی۔ کہنے کو ایک گروپ غیر وابستہ ممالک کا بھی تھا مگر یہ غیر وابستہ ممالک بھی کسی نہ کسی درجے میں وابستہ ہی تھے۔ ان 2 عالمی طاقتوں میں سے جسے بھی زوال آتا دوسری طاقت کے وارے نیارے ہونے تھے۔ زوال آیا، وہ بھی ہماری نظروں کے سامنے۔ سوویت یونین تحلیل ہوگیا اور بظاہر پوری دنیا پر واحد سپر طاقت کی حیثیت سے امریکی راج کا راستہ کھل گیا۔ یہ راستہ کسی بھی رکاوٹ سے اس قدر صاف تھا...
ریاض احمدچودھری ہندو انتہا پسند جماعت وشوا ہندو پریشد، بجرنگ دل اور آر ایس ایس بھارت میں حکومتی آشیر باد سے اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر حملوں میں پیش پیش ہیں۔ مودی سرکار میں حلال جہاد، گئو رکھشا، بلڈوزر پالیسی، شہریت اور حجاب بندی جیسے قوانین کو مسلمانوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے جب کہ مذہب تبدیلی سے متعلق قوانین کو ہندوؤں اور بدھ مذہب کی پیروکاروں کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔ دسمبر 1992 کو ہندو انتہا پسندوں نے ایودھیا میں صدیوں پرانی تاریخی بابری مسجد کو شہید کیا تھا اور ہزاروں مسلمان ہندو انتہاپسندوں کے حملوں میں شہید ہوئے تھے۔ شاہی عیدگاہ مسجد، شمسی مسجد اور گیان واپی مسجد سمیت درجنوں عبادت گاہوں پر ہندو انتہا...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسی کے سیاسی مقصد کے لیے ایندھن نہ بننا، ملک کے خلاف قدم نہیں اٹھانا، ملک پر حملوں کی تعلیم دینے والے آپ کے دوست نہیں ہوسکتے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مجھ پر ذاتی حملہ کیا، آپ کا کام ذاتی حملے نہیں، عوام کی خدمت کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جشن سٹیم میں شرکت کی اور طلبہ میں انعامات تقسیم کیے، اسکول کے بچوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے اپنے یونیفارمز پر دستخط کرائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مجھے آپ سب بچوں پر بہت فخر ہے، سرکاری اسکولوں میں تعلیم پرائیویٹ سے بہت پیچھے ہے، ان اسکولوں کے بچوں...
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) دیانت داری سے فرائض انجام دینے والے سرکاری افسران اپنے ساتھیوں کے دلوں میں ہمیشہ رہتے ہیں،ضیاعباس بھی محکمہ کھیل کے ایسے ہی افسر تھے جنہوں نے اپنی پوری سروس میں لوگوں کے دلوں پر راج کیا ہے۔ان خیالات کا اظہارایڈیشنل سیکریٹری اسپورٹس محمد توفیق نے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے محکمہ کھیل کے ڈپٹی سیکریٹری محمد ضیا عباس کی ریٹائرمنٹ پر محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے ان کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کی گئی اور ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ایس او اسپورٹس علی ڈنو گوپانگ،مہتاب احمد کھوکھر،سراج الاسلام،فرزند علی اور دیگر بھی موجود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی افسر کی سب سے بڑی خوبی لوگوں سے اور...
سویڈن (مانیڑنگ ڈیسک)سویڈن کے پراسیکیوٹر نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون الوان مومیکا کے قتل کی تحقیقات میں گرفتار کیے گئے 5 افراد کو رہاکرنے کا حکم دے دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سویڈن کے پراسیکیوٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے پانچوں افراد کے قتل میں ملوث ہونے کے فی الحال ٹھوس شواہد موجود نہیں اس لیے انہیں زیرحراست رکھنے کا کوئی جواز نہیں تاہم مشتبہ افراد کو مکمل طور پر شک سے بری نہیں کیا گیا ہے۔پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ قتل کی تحقیقات جاری ہیں اور یہ پانچوں افراد بھی زیر تفتیش رہیں گے۔ 38 سالہ ملعون عراقی پناہ گزین الوان مومیکا کو2 روز قبل گھر...
اب تک تو صرف چوزے کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ چوزہ یا چلیے مرغا مرغی بھی ساتھ شامل کردیں کہ انھیں آپ’’پیدا‘‘ ہونے سے پہلے بھی کھا سکتے ہیں لیکن جدید دور انکشافات کا دور ہے اس لیے ایسی اور بھی بہت ساری چیزیں پتہ چلی ہیں جنھیں آپ پیدا ہونے سے پہلے کھاسکتے ہیں جی بھر کر کھاسکتے ہیں پیٹ بھر کر کھا سکتے ہیں۔مثلاً پاکستانیوں کو لے لیجیے اس وقت جو پاکستانی پاکستان میں پائے جاتے ہیں ان کو بہت پہلے یعنی پیدائش سے پہلے کھایا جاچکا ہے بلکہ پچایا بھی جاچکا ہے۔اور اس کی حکومتیں بڑی حکمت سے ان پاکستانیوں کو کھا رہی ہیں جو ابھی پیدا نہیں ہوئے ہیں کہیں بعد میں جاکر پیدا...
پاکستانی نوجوان کی محبت میں پاکستان آنی والی امریکی خاتون اچانک گارڈن ویسٹ کے رہائشی اپارٹمنٹ سے آن لائن ٹیکسی میں سوارہوکر نامعلوم مقام پرروانہ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان کی محبت میں پاکستان آنی والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریورابنس گارڈن ویسٹ کے رہائشی اپارٹمنٹ علی آرکیڈ سے اچانک روانہ ہوگئی۔ امریکی خاتون نے آن لائن ٹیکسی منگھوائی اورٹیکسی میں سوار ہوکرنامعلوم مقام پرروانہ ہو گئی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ امریکی خاتون کہاں گئی ہے۔ امریکی خاتون کی سیکیورٹی پرتعینات پولیس اہلکارون کوموٹرسائیکل پرآن لائن ٹیکسی کے پیچھے روانہ کیاگیا تھا تاہم امریکی خاتون متعلقہ تھانے کی حدود سے کہیں اورچلی گئی جس کا پولیس کوعلم نہیں ہوسکا۔ اس قبل امریکی خاتون کی...
جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ 21 ویں ترمیم کے فیصلے میں مہران اور کامرہ بیس کا بھی ذکر ہے، جی ایچ کیو حملہ کرنے والوں کا ٹرائل کہاں ہوا تھا؟ پاکستان کے اربوں روپے مالیت کے 2 اورین طیارے تباہ ہوئے تھے، کیا 9 مئی کا جرم ان دہشت گردی کے واقعات سے زیادہ سنگین ہے؟ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل مکمل کر لیے۔ نجی ٹی ی وی ڈان نیوز کے مطابق دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ اکیسویں ترمیم کے فیصلے میں مہران اور کامرہ بیس...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں چھا پوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 23ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات ، گٹکا ماوا ،موبائل فون نقدی ،موٹر سائیکل اور مسروہ سامان برآمد کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بہادر آباد پولیس نے معروف بلڈر سے دو کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان میں علی نواز ولد اعجاز لودھی، نصیر ولد لیاقت علی اور شہزاد علی ولد محمد یونس شامل ہیں۔ملزمان بلڈر سے کال کر کے بھتہ کا مطالبہ کیا کرتے تھے اور نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دیتے تھے۔گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال کار نمبری BYD-664 اور...
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت خلوص دکھانا چاہتی ہے تو 31 جنوری کے بجائے ابھی دکھائے، 31 جنوری میں بھی کوئی دیر نہیں لیکن بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ہے، ملاقات ہوئی تو مذاکرات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے بات کروں گا، ہماری سادہ سی درخواست تھی کمیشن بنائیں کہ 9 مئی کو کیا ہوا؟ کمیشن میں سب بات کریں گے ایک دن میں کمشین کا فیصلہ نہیں آنا تھا۔ وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اگر حکومت نے...
پی ٹی آئی والوں کو خود بھی معلوم تھا مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص نہیں۔پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات سے انکار پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کرنے والوں کو خود بھی پتا تھا کہ اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا۔ پی ٹی آئی والے کسی بھی بات پر مخلص نہیں اور نہ ہی اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص ہیں۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات...
اس بارغزہ پر اسرائیلی جارحیت مسلسل پندرہ ماہ تک جاری رہی، جس میں پینتالیس ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت ہوئی، غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنانے میں امریکا نے اسرائیل کی ہر ممکن مدد کی،کئی دوسری طاقتیں بھی اس سفاکیت اور غیر انسانی سلوک میں معاون تھیں، معصوم فلسطینیوں کی شہادت اور وہ بھی روزانہ کی بنیاد پر جس نے دلوں کو دہلا کر رکھ دیا۔ ایک زخمی معصوم فلسطینی بچی کی وڈیو وائرل ہوئی جس میں اس نے کہا تھا کہ وہ اللہ کے پاس جاکر ان ظالموں کی شکایت کرے گی۔ فلسطینیوں کے گھر بار تباہ وبرباد ہوگئے، اسرائیل نے سنگدلی اور ظلم کی انتہا کردی، اسپتالوں، اسکولوں اور دوسرے مقامات پر بمباری کی ہر چیز تباہ...
چارسدہ: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم نے بالادست قوتوں کو محبت سے سمجھایا ہے، شرافت سے ہماری بات مان لو۔ چارسدہ میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے پاکستان میں لوگ اسلام کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔ مسلمان کا خون مسلمان پر حرام ہے۔ ہمارے حکمرانوں اور سیاست دانوں نے مذہب اسلام کے ساتھ بہت ظلم کیا ہے۔ یہ ملک کسی کےباپ کی جاگیرنہیں۔ صنعت کار، جاگیردار، بیوروکریٹس اور عام پاکستانی کی ایک حیثیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے جس کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں۔ اس ملک کے ساتھ صرف علمائے...
خیبرپختونخوا کے ضلع کُرم کے علاقے بگن میں امدادی سامان پاراچنار لے جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کردی گئی. جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید اور 4 دیگر زخمی ہو گئے۔ہنگو کے اسسٹنٹ کمشنر سعید منان نے ٹل سے پاراچنار امدادی سامان لے جانے والی 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر حملے کی تصدیق کی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد انتظامیہ صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے۔ دریں اثنا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوکت علی نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے، مزید کہنا تھا کہ قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ حملہ آور دہشتگردوں کے خلاف ایکشن لیا جا...
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو معلوم ہے کہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ کون ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل میں ایسی چیزیں ہو رہی ہیں کہ گواہ اور ملزمان کو سمجھ نہیں آرہی کیا ہو رہا ہے، یہ قطعی طور پر فیئرٹرائل کے ذمرے میں نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ اے ٹی سی کے باہر فائرنگ ہوئی اور ایک شخص جاں بحق ہوا، سیکیورٹی خطرات کے باوجود یہ کیس ملتوی نہیں ہوا، 9 مئی کے ملزم سے برآمد ایک موبائل فون...
وہاڑی( خبر ایجنسیاں)سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگرمدارس نہ ہوتے تونظریہ پاکستان دفن کردیا جاتا۔وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے سروں پرپگڑیاں سرجھکانے نہیں ،اونچا کرنے کے لیے پہنی ہیں، علما کرام کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مذہبی قیادت نے ہمیشہ ہم آہنگی کوآگے بڑھایا، اگرمدارس نہ ہوتے تونظریہ پاکستان دفن کردیا جاتا، ہمیں نشانہ بنایا گیا لیکن انہیں کچھ نہیں کہا جوتعصبات پھیلاتے ہیں۔سربراہ جمعیت علما اسلام کا کہنا تھا کہ شرعی عدالت کے فیصلوں کوکوئی اہمیت نہیں دی جاتی، شرعی عدالت کا اپنا جج توچیف جسٹس تک نہیں بن سکتا، ہم سود کے خاتمے کی آئینی ترمیم...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق نگراں وزیر گوہر اعجاز نے بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کو بڑے ریلیف کی خبر سنادی اور امید ظاہر کی ایک ماہ ریلیف مل جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق نگراں وزیر گوہر اعجاز نے 30 دن میں آئی پی پیز کے ساتھ معاملات مکمل ہونے کی توقع ظاہر کردی۔ سابق نگراں وزیر نے کہا کہ امید ہے ایک ماہ میں بجلی 10 روپے فی یونٹ سستی ہوجائے گی، بجلی پیدا نہ کرنے والے آئی پی پیز کوایک ہزار ارب روپےادا کیے جا رہے تھے، بجلی پیدا نہ کرنے والے آئی پی پیز کو10 روپے یونٹ کیپسٹی پیمنٹ ادا کیے جا رہے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ اس معاملے پر ٹاسک فورس قائم...