فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکا میں شان دار پذیرائی پر بھارتی گھبراہٹ عیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز

پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکا میں شان دار پذیرائی پر بھارتی گھبراہٹ عیاں ہے اور فیلڈ مارشل کی امریکا میں موجودگی اور صدر ٹرمپ سے ملاقات پر بھارت سخت پریشان ہو گیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ حالیہ بیان دراصل عالمی سطح پر بھارتی ساکھ بچانے کی ناکام کوشش ثابت ہوا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں آپریشن سندور کے دوران ’نپی تلی‘ اور ’غیر اشتعال انگیز‘ کارروائی کے دعوے کیے گئے جب کہ آپریشن سندور کی ناکامی نے بھارت دعووں کو جھوٹ ثابت کیا اور اس کی تصدیق عالمی برادری نے بھی کی ۔

عالمی برادری اس حقیقت سے واقف ہے کہ بھارت نے جارحیت کا آغاز کیا، جبکہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق دفاعی کارروائی کی ۔ دوسری جانب بھارت کی جانب سے پاکستانی افواج کو نقصان پہنچانے کے دعوے بھی حقائق کے منافی ہیں اور عالمی ذرائع نے پاک فضائیہ کی برتری کو تسلیم کیا۔

مودی سرکار کی جارحیت کے بعد اپنے دفاع میں پاک فضائیہ نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے اور دنیا نے دیکھا کہ بھارت کو فضائی محاذ پر منہ کی کھانا پڑی۔ مودی سرکار کی امن کی باتیں محض دکھاوا ثابت ہوئیں۔ حقیقت یہ ہے کہ بھارت ہمسایہ ممالک کے خلاف جارحانہ پالیسیوں کے لیے بدنام ہے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کا حالیہ بیان پاکستان اور امریکا کے بہتر تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی ہمیشہ کی طرح ناکام کوشش ثابت ہوا ہے۔ مودی سرکار کی بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ بچانے کی ہر تدبیر ناکامی سے دوچار ہوئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دیدی، امریکی اخبارکا دعویٰ ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دیدی، امریکی اخبارکا دعویٰ آئی بی کے سابق سربراہ بریگیڈیر ریٹائرڈ امتیاز احمد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، مختلف امور پر بات چیت رکن قومی اسمبلی صبحین غوری نے بجٹ کو عوام دشمن اور آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیدیا وزیراعظم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ امریکا میں پاکستانیوں سے خطاب کی تعریف ریاست کسانوں کیلئے سوتیلی ماں بن چکی ہے، صدر کسان اتحاد TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکا میں عاصم منیر کی پر بھارتی

پڑھیں:

پاک فوج کی جنگی صلاحیت میں مزید اضافہ، Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹرز بری فوج میں شامل

فوٹو: آئی ایس پی آر

دن رات اور ہر موسم میں دشمن کے ٹینکوں کو نشانہ بنانے والے زیڈ-10 ایم ای اٹیک ہیلی کاپٹر پاکستان آرمی کا حصہ بن گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا۔ 

اس دوران آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل نے پاک فوج کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔

فیلڈ مارشل نے اعلیٰ سطح کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قومی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے دورے کے دوران قومی اتحاد اور سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی جوانوں سے ملاقات کی، انہوں نے جوانوں کے غیر معمولی حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

بعدازاں پاکستان آرمی ایوی ایشن میں جدید ترین Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کی شمولیت سے متعلق تقریب ہوئی جس کی صدارت فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کی۔

مظفرگڑھ میں فائر پاور کا عملی مظاہرہ

اٹیک ہیلی کاپٹر Z-10ME کی شمولیت کے بعد مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں فائر پاور کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس جدید نظام کی شمولیت پاک فوج کی ایوی ایشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے مشترکہ ہتھیاروں کی حکمتِ عملی کے کامیاب مظاہرے کو سراہا۔

دورے کے آغاز پر ملتان گیریژن آمد پر کور کمانڈر ملتان نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پُرجوش استقبال کیا۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل، عالمی سطح پر شان دار خراج تحسین
  • ’دی اکانومسٹ‘ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کے عالمی کردار اور سفارتی حکمتِ عملی کا کلیدی معمار قرار دیدیا
  • پاک فوج بدلتے جنگی ماحول میں فیصلہ کن برتری برقراررکھے گی : فلڈ مارشل 
  • پاک فوج بدلتے ہوئے جنگی ماحول میں فیصلہ کن برتری برقرار رکھے گی، فیلڈ مارشل
  • چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا قومی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ کےلئے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
  • پاک فوج کی جنگی صلاحیت میں مزید اضافہ، Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹرز بری فوج میں شامل
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ملتان گیریژن کا دورہ، قومی اتحاد اور دفاعی تیاریوں پر زور
  • پاک چین دوستی منفرد، ہر آزمائش میں کامیاب اور دگرگوں عالمی حالت کے باوجود بدستور مضبوط ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • پاک-چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر