2025-08-02@00:04:38 GMT
تلاش کی گنتی: 1174
«رینٹ ٹو اون»:
(نئی خبر)
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث منظم گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں افتخار احمد، نصیر احمد، راشد فاروق، شمریز اور ثقلین مرتضی کو گرفتار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، جعلی دستاویزت پر سفر کرنے والا ملزم گرفتار مسافروں کا تعلق وزیر آباد، منڈی بہاالدین، گجرانوالہ اور سیالکوٹ سے ہے جو فلائٹ نمبر TK 708 کے ذریعے موریطانیہ سے کراچی پہنچے، ابتدائی تفتیش کے مطابق افتخار احمد نامی مسافر وزٹ ویزے پر سینیگال...
واشنگٹن: امریکا میں مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے اور اب صارفین ایپ اسٹورز سے اسے دوبارہ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور پر ٹک ٹاک کو بحال کر دیا گیا ہے، جس کے بعد امریکی صارفین کے لیے اس تک رسائی ممکن ہو گئی ہے، اس سے قبل امریکی حکام کی جانب سے مختلف خدشات کے پیش نظر ٹک ٹاک پر پابندی عائد کیے جانے کے امکانات تھے تاہم اب یہ معاملہ وقتی طور پر حل ہو چکا ہے۔ ٹک ٹاک کی بحالی کا پس منظر گوگل اور ایپل کو ٹک ٹاک کو بحال کرنے کی اجازت دے دی...
جنگ فوٹوز سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث منظم گینگ بے نقاب ہو گیا۔ایف آئی اے کے حکام کے مطابق امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر پہنچنے والے 5 مسافروں کو حراست میں لے لیا، سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔مسافر ترکی کے راستے فلائٹ نمبر TK 708 سے موریطانیہ سے کراچی پہنچے ہیں جن میں افتخار احمد، نصیر احمد، راشد فاروق، شمریز اور ثقلین مرتضیٰ شامل ہیں۔مسافروں کا تعلق وزیر آباد، منڈی بہاءالدین، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سے ہے۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مسافر افتخار احمد پاکستان سے وزٹ ویزے پر سینیگال گیا تھا، مسافر ثقلین مرتضیٰ پاکستان سے دبئی اور پھر موریطانیہ گیا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے...
کراچی: سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث منظم گینگ بے نقاب ہونے لگا، سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5 مسافروں کو حراست میں لے لیا جن کی شناخت افتخار احمد، نصیر احمد، راشد فاروق، شمریز اور ثقلین مرتضیٰ کے نام سے ہوئی۔ مسافروں کا تعلق وزیر آباد، منڈی بہاءالدین، گجرانوالہ اور سیالکوٹ سے ہے۔ مسافر فلائٹ نمبر ٹی کے 708 کے ذریعے موریطانیہ سے کراچی پہنچے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق افتخار احمد نامی مسافر وزٹ ویزے پر سینیگال اور ثقلین مرتضیٰ نامی مسافر دبئی کے راستے موریطانیہ گیا تھا جبکہ دیگر 3 مسافر عمرہ...
قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے اپنی ٹاپ 4 ٹیموں کی پیشگوئی کردی۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں سابق کپتان سرفراز احمد نے پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے فیورٹ قرار دیں۔ سرفراز احمد نے انگلینڈ، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر جبکہ ٹورنامنٹ کی ڈارک ہارس سمجھی جانیوالی افغانستان کی ٹیم کو ٹاپ 4 میں جگہ دی۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اگر مجھ سے کوئی چار سیمی فائنلسٹ چُننے کو کہے گا تو میرے نزدیک پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور افغانستان کو منتخب کروں گا۔ انکا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں شریک دیگر ٹیمیں بھی پریشان کرسکتی ہیں،...
آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بدترین شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی نئی ٹریول پالیسی کے باعث آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی کرکٹرز اپنی بیویوں اور گرل فرینڈز کے بغیر ٹور پر جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم 15 فروری کو چیمپئینز ٹرافی ایونٹ میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہوگی، اس دوران کرکٹرز اپنے اہلخانہ اور گرل فرینڈز کو ٹور پر ساتھ نہیں لے جاسکیں گے۔ بھارتی ٹیم ایونٹ میں 20 فروری کو دبئی میں بنگلادیش کیخلاف پہلے میچ میں مدمقابل آئے گی، بعدازاں 23 فروری کو روایتی حریف پاکستان کیساتھ اہم معرکہ ہوگا جبکہ انڈین ٹیم آخری گروپ میچ میں نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گی۔ مزید پڑھیں: ریکارڈ ہدف کا تعاقب؛ بھارتی رضوان، سلمان...
کینیڈا(نیوز ڈیسک)کینیڈا میں تاریخ کے بڑے برفانی طوفان کے باعث معاملات زندگی متاثر ہو گئے۔ کینیڈا میں طوفان کی وجہ سے 6 گھنٹوں میں20 انچ تک برف پڑ گئی،کینیڈا میں طوفان مزید 24 گھنٹے جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق کینیڈا میں 24 گھنٹوں میں 40 انچ تک برف پڑ سکتی ہے ،طوفان کی وجہ سے ایئرپورٹ پر 500 فلائٹس منسوخ کر دی گئی جبکہ سرکاری دفاتر اور سکول غیر معینہ مدت تک بند کردیئے گئے ۔طوفان کے بعد اوٹاوا، ٹورانٹو اور منٹریال جیسے بڑے شہروں میں معاملات زندگی مفلوج ہو گئی۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی سربراہی میں گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور ریڈ اسٹون انرجی کے درمیان ایک مفاہمتی یاد داشت پر دستخط ہوئے جس کے تحت سر سید یونیورسٹی کا بجلی کا نظام شمسی توانائی پر منتقل کر دیا جائے گا۔ ریڈ اسٹون سے معاہدے کے نتیجے میں سرسید یونیورسٹی کو سالانہ تقریباً5 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ تقریب کے شرکا میں سر سید یونیورسٹی کے رجسٹرار کموڈور (ر) سید سرفراز علی، ایڈیشنل رجسٹرار زبیر حمیدی، ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، ڈین فیکلٹی آف سول انجینئرنگ اینڈ آرکیٹکچر پروفیسر ڈاکٹر میر شبر علی، ڈائریکٹر مینٹینس محمد دین، ڈائریکٹر فنانس مناف...
وزیراعظم رمضان پیکیج پر عملدرآمد کی حکمت عملی تیار کرلی گئی، رواں سال 12لاکھ اضافی شہریوں کو پیکیج ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے وزیراعظم رمضان پیکیج پر عملدرآمد کی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔پیکیج کے تحت شہریوں کو مختلف اشیا پر 10 ارب کی سبسڈی دی جائے گی اور مجموعی طور پر ایک کروڑ 60 لاکھ افراد رمضان پیکیج سے مستفید ہوں گے جبکہ بی آئی ایس پی کے رجسٹرڈ ایک کروڑ 50 لاکھ صارفین مستفید ہوں گے۔10 لاکھ عام شہریوں کورمضان پیکیج کے تحت سستی اشیافراہم کی جائیں گی، گزشتہ سال کی نسبت رواں سال 12 لاکھ اضافی شہریوں کو رمضان پیکیج ملے گا۔ حکومت ملک بھرمیں 800 موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز قائم کرے گی،...

انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا اور کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی، جہاں گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا اور کالج آف ٹورزم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ دستخط ہونے والی یادداشت کے تحت سوات میں ادارہ قائم کیا جائے گا جہاں نوجوانوں سیاحت، مہمان نوازی کے تکنیکی کورسز نیوٹک کے تعاون سے کرائے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت کا ہوم اسٹے ٹورازم پروگرام ’میزبان‘ کیا ہے اور اس کے لیے اہلیت کیا ہے؟ تقریب میں چیئرپرسن نیوٹک گلمینہ بلال، چیئرمین انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا حبیب اورکزئی اور کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے ظہیر احمد و دیگر شریک ہوئے۔ گورنر...

انٹرنیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو: پاکستان نے ٹینٹ پیگنگ فرینڈشپ ٹورنامنٹ جیت لیا، نیشنل مقابلوں میں ایک کروڑ سے زائد انعامات تقسیم
لاہور(نیوز ڈیسک) انٹر نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 ء رنگا رنگ انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ کا تیسرا اور آخری دِن سنگل لائن ، ڈبل ، ٹرپل اور چار شاہ سواروں کے فائنل مقابلوں کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا ۔تین روزہ انٹرنیشنل ٹینٹ پیکنگ فرینڈشپ ٹورنامنٹ کاانعقاد بینین ٹری پولو گراؤنڈ کینٹ لاہور میں منعقد ہوا جس میں ساؤتھ افریکہ ، سعودی عرب ، مصر ، روس ، قطر ،کویت ،امریکہ ، ناروے اور پاکستان کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ تیسرے دن کے فائنل نتائج میں پاکستان نے پہلی پوزیشن ، مصر نے دوسری ، سعودی عرب تیسری ، چوتھی جنوبی افریکہ نے حاصل کی ۔9 انٹرنیشنل ٹیموں اور36 انٹر نیشنل کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فرینڈشپ ٹورنامنٹ میں حصہ...
دنیا کی مشہور اینی میٹڈ سیریز دی سمپسن کارٹون میں پاکستانی ٹیم کے چیمپئینز ٹرافی جیتنے کی پیشگوئی کردی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دی سمپسن کارٹون کے حوالے سے مختلف پیشگوئیاں سامنے آئی ہیں تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اینی میٹڈ سیریز نے رواں برس گرین شرٹس کی چیمپئینز ٹرافی جیتنے کی پیشگوئی کی ہے۔ تاہم یہ تصاویر اے آئی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے بنائی گئی ہیں اور لوگوں کو دھوکا دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ دی سمپسن کارٹون کی متعدد بار پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی، کملا ہیرس کی جیت اور لاس ایجلنس میں لگنے والی آگ کے واقعات شامل ہیں تاہم کچھ لوگ...
دنیا کی مشہور اینی میٹڈ سیریز دی سمپسن کارٹون میں پاکستانی ٹیم کے چیمپئینز ٹرافی جیتنے کی پیشگوئی کردی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دی سمپسن کارٹون کے حوالے سے مختلف پیشگوئیاں سامنے آئی ہیں تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اینی میٹڈ سیریز نے رواں برس گرین شرٹس کی چیمپئینز ٹرافی جیتنے کی پیشگوئی کی ہے۔ تاہم یہ تصاویر اے آئی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے بنائی گئی ہیں اور لوگوں کو دھوکا دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ آسٹریلیا کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئی، کئی اہم کھلاڑی باہر خیال رہے کہ دی سمپسن کارٹون کی متعدد بار پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی، کملا ہیرس کی جیت اور لاس...
اسلام آباد : حکومت کی جانب سے وزیر اعظم رمضان پیکیج پر عملدرآمد کی حکمت عملی تیارکرلی گئی،پیکیج کے تحت شہریوں کو مختلف اشیاءپر 10 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ رمضان پیکیج سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 60 لاکھ افراد مستفید ہوں گے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ ایک کروڑ 50 لاکھ صارفین رمضان پیکیج سے فائدہ اٹھائیں گے، دستاویزات کے مطابق 10 لاکھ عام شہریوں کو رمضان پیکیج کے تحت سستی اشیا فراہم کی جائیں گی۔ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال 12 لاکھ اضافی شہریوں کو رمضان پیکیج ملے گا،حکومت ملک بھر میں 800 موبائل یو ٹیلٹی اسٹورز قائم کرے گی،پورے ملک میں 300 آٹا سیل پوائنٹس قائم کیے جائیں گے، موبائل یو...
کراچی: سی ویو دو دریا کے مقام پر قائم نجی ریسٹورنٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور شعلے دور سے دکھائی دینے لگے۔ تفصیلات کے مطابق دو دریا پر قائم ریسٹورنٹ میں اچانک آگ لگی جو چند منٹوں میں شدت اختیار کر کے پھیل گئی، آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کا عملہ فائر ٹینڈر اور ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق عملے نے ایک گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم عملہ کولنگ کے عمل میں مصروف ہے جبکہ ہوٹل بانسوں کا بنا ہوا تھا اور سمندری ہوا کی وجہ سے...
وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز دیوالیہ ہوچکے ہیں، بوجھ عوام پر پڑرہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت ملک ریاض پر ہاتھ ڈالے گی اور انہیں یو اے ای سے واپس لائے گی، خواجہ آصف قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاور کمپنیوں کی نجکاری کے معاملے سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں گزری ہیں، ان کمپنیوں کے ملازمین کا کوئی فائدہ نہیں تو بوجھ عوام پر ہی پڑتا ہے، سیاسی مجبوریاں ہمیں مجبور کردیتی ہیں کہ ہم فیصلہ نہیں کرتے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ 1970 میں جب یوٹیلٹی اسٹور متعارف کروایا گیا تو اس کی بہت اہمیت تھی، اب ان اسٹورز پر غیر معیاری سامان ملتا ہے،...
ملک کے آٹو سیکٹر میں نمایاں بہتری آئی ہے اور جنوری میں گاڑیوں کی فروخت میں 65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ( پاما) کی رپورٹ کے مطابق آٹو سیکٹر میں الیکٹرک وہیکل ، جیپ، کار، وین سمیت دیگر یونٹس کی ایک ماہ میں کُل فروخت 17 ہزار تک پہنچ گئی۔آٹو سیکٹر کی فروخت جنوری 2024 سے جنوری 2025 تک 61 فیصد بہتر رہی۔ مالی سال 2025 کے ابتدائی سات ماہ میں آٹو سیکٹر کی فروخت 56 فیصد بڑھ کر 78 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ رپورٹ کے مطابق مسافر گاڑیوں کی فروخت 11,868یونٹس رہی جو دسمبر 2024 میں 7,864 یونٹس کے مقابلے 51 فیصد زائد ہے۔ 1300 سی سی اور اس سے زیادہ کی...
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور رات میں موسم خنک رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سےکم درجۂ حرارت 16 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جبکہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرق سے 5 کلو میٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 16.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
اسلام آباد: رمضان المبارک کی آمد سے قبل ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں فی کلو 6روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق اے گریڈ گھی کی تھوک قیمت 595 روپے سے بڑھ کر 600 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے جبکہ بی گریڈ برانڈز کی قیمت 540 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچی ہے۔ بعض بی گریڈ گھی برانڈز 550 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب چند روز قبل یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی فی کلو قیمت میں مزید 5 روپے کا اضافہ کیا تھا۔ اس اضافہ کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 145 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو کر دی...
دفاعی چیمپیئن پاکستان اس ٹورنامنٹ کے لیے تیار ہے، ٹیم میں کچھ نئے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں اور کچھ پرانے کھلاڑیوں کو واپس لایا گیا ہے۔ جن میں فخر زمان، فہیم اشرف اور خوشدل شاہ شامل ہیں۔ دیکھا جائے تو ٹیم اس وقت اچھی فارم میں ہے، ٹیم نے حال ہی میں کچھ اچھی سیریز بھی جیتی ہیں جس سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہے۔ اب ظاہر ہے چیمپیئنز ٹرافی ایک بہت بڑا ٹورنامنٹ ہوتا ہے ورلڈ کپ کے جیسی ہی اہمیت اس ٹورنامنٹ کو بھی حاصل ہوتی ہے کیونکہ دنیا کی بہترین ٹیمیں اس میں شرکت کرتی ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کو جیتنا کسی بھی ٹیم کے لیے بہت بڑا اعزاز ہوتا ہے۔ پاکستانی شائقین کو امید ہے کہ...
کراچی ائیرپورٹ —فائل فوٹو کراچی ایئر پورٹ سے بیرونِ ملک جاتے ہوئے مختلف وجوہات پر 47 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزے پر جانے کی کوشش کرنے والے 2 مسافروں سمیت 16 ممالک کے 47 افراد کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی ایئر پورٹ پر آف لوڈ کیا گیا ہے، جن میں 3 بلیک لسٹ مسافر بھی شامل ہیں۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق اسٹوڈنٹ ویزے پر برطانیہ جانے والی طالبہ سمیت 2 نوجوان طلبہ کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ سعودیہ، کینیڈا، امارات سمیت 6 ممالک سے مزید 100 پاکستان بے دخل، 17 گرفتارسعودی عرب، کینیڈا، امارات سمیت 6 مختلف ملکوں سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 100 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا...
امریکا کے دو ارب پتی افراد ایلون مسک اور سیم آلٹمین کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا، مسک نے اوپن اے آئی اور آلٹمین نے ٹوئٹر خریدنے کی بولیاں لگادیں۔ ایلون مسک نے کہا ہے کہ اگر سیم آلٹمین چاہیں تو وہ 97 اعشاریہ 4 ارب ڈالر میں اوپن اے آئی خریدنے کو تیار ہیں۔ جواب میں سیم آلٹمین نے کہا کہ پیشکش کا شکریہ مگر ہم اوپن اے آئَی نہیں بیچ رہے، سیم آلٹمین نے ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تم چاہو تو ہم 9.74 ارب ڈالر میں ٹوئٹر خریدنے کیلئے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ ایلون مسک کا اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین سے تنازع رہا ہے۔ ایلون مسک اوپن...

وزیر قانون کا پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ(اسلام آ باد ہائیکورٹ میں درخواستیں سماعت کیلیے مقرر‘ سندھ اور لاہور ہائیکورٹس سے وفاق کونو ٹو سز)
اسلام آباد/لاہور/ کراچی (نمائندہ جسارت + اسٹاف رپورٹر) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دے دیا ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئیں جبکہ سندھ اور لاہور ہائی کورٹس نے پیکا ایکٹ کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے میڈیا تنظیموں اور اپوزیشن کی شدید مخالفت کے بعد پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دے دیااور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کوئی بھی قانون مستقل نہیں ہوتا۔ یہ پارلیمان کا اختیار ہے کہ کسی بھی قانون میں کسی...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ٹنڈوجام کے نزدیک کھٹیاں اسٹیشن دیھ رئیس روڈ کے قریب غیر قانونی اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف مکین سراپا احتجاج زہریلے دھوئیں سے جلد اور سانس کی بیماریاں پھیلنے لگی علاقہ مکین پریشا نیوں میں مبتلا ہوگئے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اورنگزیب بھٹی، محمد رئیس، محمدعرب، وحید نودانی، شاہنواز چانڈیو، امین رئیس اورقربان چانڈیو ودیگر نے کہا کہ بھٹوں کے زہریلے دھوئیں سے سانس جلد اور دیگر امراض پھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے مکینوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے اور پورے علاقہ دیھ رئیس کا پانی خارہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا زرعی زمینوں کو نقصان ہو رہا ہے ہم فصل لگاتے ہے فصل تباہ ہو جاتی ہے ان بھٹوں کی وجہ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کے جیل ٹرائل کے دوران مجھے جیل کے باہر رکھا گیا ہے اور اندر کارروائی چلتی رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر شہری کا قانون تک رسائی بنیادی حق ہے، عمران خان سے یہ حق بھی چھینا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: نئے ججز کی تقرری کے خلاف وکلا سراپا احتجاج، اسلام آباد میں مختلف مقامات پر جھڑپیں اور گرفتاریاں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ میں نے خط لکھا کہ پہلے سینیارٹی کا فیصلہ کرے، ججز کو اپنے حقوق نہ ملنے پر اعتراض ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی بحران پیدا ہوگیا ہے، ایک جج جس کا ٹرانسفر ہوچکا ہے وہ سپریم...
بالی ووڈ کے بگ بی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (پر ایک نیا پیغام شیئر کیا ہے جس سے ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ اُٹھی ہے۔ 82 سالہ امیتابھ بچن نے اپنے پیغام میں مختصر الفاظ میں ’جانے کا وقت‘ لکھا، یہ پیغام دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا، سوشل میڈیا صارفین اور اداکار کے مداح ان کی صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ A post common by Viral Bhayani (@viralbhayani) امیتابھ بچن کے مداح اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اس مختصر ٹوئٹ کی وضاحت طلب کر رہے ہیں اور ان کی صحت کیلئے دعائیں...
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔ لاہور میں محسن نقوی سے وزیرِ کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے ملاقات کی جس میں کرکٹ ٹورنامنٹس اور چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریکارڈ مدت میں قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرِ نو پر وزیرِ کھیل پنجاب نے محسن نقوی کو مبارکباد دی جبکہ محسن نقوی نے پنجاب حکومت کو کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ اس موقع پر فیصل کھوکھر نے کہا کہ پی سی بی کے تعاون سے کرکٹ کو ہر سطح پر فروغ دینا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس شاندار ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری...
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ساتھیوں کو خبردار کیا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا کو ہتھیانے کی دھمکی حقیقت پر مبنی ہے اور اسکی وجہ یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی نظریں کینیڈا کی انتہائی اہم معدنیات پر ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیراعظم نے جب یہ بات کہی اس سے پہلے مقامی میڈیا کو کمرے سے باہر نکال دیا گیا تھا۔ تاہم ٹورانٹو اسٹار اور سی بی سی نے کینیڈین وزیراعظم کی آواز رکارڈ کرلی تھی۔ بزنس لیڈرز کو ٹورانٹو میں پس پردہ میٹنگ میں بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا کے معدنی وسائل کی وجہ سے اسے امریکا کی 51 ویں ریاست بنانا چاہتے ہیں اور...
—فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی: موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنےکا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج کم سےکم درجۂ حرارت 12.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک متوقع ہے۔شہر میں مشرق کی سمت سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
پاکستان کے اسٹار کرکٹر صائم ایوب، جو ٹخنے کے فریکچر کی وجہ سے کرکٹ کے میدان سے باہر ہیں، اب تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، تاہم کرکٹ میں ان کی واپسی سے متعلق پریشان کن اطلاع سامنے آئی ہے۔ صائم ایوب 3 جنوری کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد انہیں طبی بنیادوں پر 10 ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر کردیا گیا تھا اور وہ چیمپیئنز ٹرافی سے بھی باہر ہوگئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب صحتیاب ہورہے ہیں، میڈیکل رپورٹ آگئی اب خبر آئی ہے کہ صائم ایوب کی نیوزی لینڈ ٹور کے لیے دستیابی بھی شکوک و شبہات کا شکار ہوگئی ہے، کیونکہ...
بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اور انکی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنا لگژری اپارٹمنٹ فروخت کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے ممبئی کے علاقے ورلی میں واقع اپنا لگژری اپارٹمنٹ 80 کروڑ روپے میں فروخت کیا ہے۔ یہ اپارٹمنٹ 6,830 مربع فٹ کے کارپٹ ایریا پر مشتمل ہے اور اس کے ساتھ چار پارکنگ اسپیس بھی شامل ہیں۔ اس معاہدے کے لیے 4.8 کروڑ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی گئی۔ یاد رہے کہ چند ہفتے قبل اکشے کمار نے اپنا بوریولی ایسٹ میں واقع ایک اور اپارٹمنٹ بھی فروخت کیا تھا۔ 2017 میں 2.38 کروڑ روپے میں خریدا گیا یہ اپارٹمنٹ 4.25 کروڑ روپے میں فروخت ہوا، جس کی قیمت میں 78 فیصد اضافہ دیکھا...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں چیمپئنز ٹرافی کے آفیشل ترانے کا ٹیزر جاری کر دیا۔ آئی سی سی کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ٹیزر میں کرکٹ کے شائقین کے چیمپئنز ٹرافی کے لیے جوش و خروش کو دکھایا گیا ہے۔ یہ ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ اس مشہور ٹورنامنٹ کے آفیشل ترانے کے لیے عاطف اسلم جیسی مشہور آواز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by ICC (@icc) کیپشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا یہ آفیشل ترانہ 7 فروری کو ریلیز کیا جائے...
—فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ کراچی: موسم خشک اور خنک رہنے کی پیشگوئیمحکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنےکا امکان ہے۔ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں شمال مشرق سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 28 فیصد ہے۔
نوابشاہ (نمائندہ جسارت)سکون ریسٹورنٹ کورٹ روڈ نوابشاہ پر چھاپا شہر بھر میں ناقص خوراک والے ہوٹلوں پر چھاپے مارے جارہے شہریوں کی صحت کے لیے تمام تر اقدامات بروے کار لائے جائیں گے۔ نعمت اللہ کلاچی۔ نواب شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نعمت اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے کمشنر کی ہدایات پر کارروائی کی ہے۔ عوام کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ہوٹل انتظامیہ ناقص اور غیر معیاری کھانے فراہم کر رہی ہے، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔چھاپے کے دوران ہوٹل میں کھانے پینے کی اشیا کی سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ کئی اشیا جن میں سبزیاں، مٹن اور دیگر کھانے کے اجزا شامل...
گولارچی (نمائندہ جسارت)گزشتہ روز مسلم اسٹوڈنٹس لیگ گولارچی کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقد کیے جانے والے فٹ بال ٹورنامنٹ میں مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں حافظ محمد انور (مدیر شعبہ دعوت و اصلاح سندھ)، عاطف گجر (جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع بدین)، عبدالقدیر آرائیں (صدر مسلم اسٹوڈنٹس لیگ ضلع بدین)، عبد الرحمن غازی اور عبدالرحمن مکی (جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ گولارچی) سیف اللہ (صدر مسلم اسٹوڈنٹس لیگ گولارچی) اور احسان اللہ خان بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلہ ڈائمنڈ فٹ بال کلب گولارچی اور آل فرینڈز فٹ بال کلب بدین کے درمیان کھیلا گیا جس میں ڈائمنڈ فٹ بال کلب نے فتح حاصل کی۔ تقریب...
دبئی (اسپورٹس ڈیسک )دبئی کیپٹلز نے آخری گیند پر سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دیکر آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے فائنل میں جگہ بنالی۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں گلبدین نائب کی آل رانڈ کارکردگی کی بدولت کیپیٹلز نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ قبل ازیں ایلکس ہیلز نے صرف 32 گیندوں پر 67 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر میکس ہولڈن کے ساتھ 98 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے وائپرز کو شاندار آغاز فراہم کیا ۔ تاہم کیپیٹلز نے شاندار جوابی اننگز کھیلتے ہوئے وائپرز کو 7 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز پر محدود کر دیا اور پھر ہدف حاصل کرلیا۔ابتدائی 6 اوورز کے بعد رنز بننا...
کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حادثات میں 9 افراد کے جاں بحق ہونے سے متعلق ٹریفک پولیس نے حادثات کی وجوہات بتا دیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق مہران ہائی وے لانڈھی کے قریب حادثہ موٹرسائیکل سلپ ہوجانے کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں شفیق نامی شخص جاں بحق ہوا جسے پیچھے سے آنیوالی گاڑی نے ٹکر ماری۔ یہ بھی پڑھیں:24 گھنٹے 5 اموات،کراچی میں دندناتے ٹمپرز نے شہریوں کو نشانے پر رکھ لیا ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کھوکھراپار بس کا حادثہ بریک پریشر پائپ پھٹ جانے کے باعث پیش آیا۔ اس حادثے میں ماں بسمہ اور بیٹی ارحم جان سے گئے۔ راشد منہاس روڈ ہونے والا حادثہ ڈمپر کے بریک فیل ہوجانے باعث پیش آیا جس میں...
پاکستان میں کِیا اسپورٹیج ایل متعارف کروا دی ۔ کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ ملک بھر میں کِیا ڈیلرشپ پر اس گاڑی کی بکنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔ کِیا اسپورٹیج ایل تین مختلف ویریئنٹس اور پانچ خوبصورت رنگوں میں دستیاب ہوگی، جبکہ اس کی ایکس فیکٹری قیمت 9,499,000 روپے سے شروع ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ اسپورٹیج ایل الفا 9,499,000 روپے، اسپورٹیج ایل ایف ڈبلیو ڈی 11,825,000 روپے، جبکہ اسپورٹیج ایل ایچ ای وی (ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل) کی قیمت 12,825,000 روپے ہے ۔ یہ ماڈلز گریویٹی گرے، گریویٹی بلیو، کلئیر وائٹ، انٹرسٹیلر گرے، اور فیوژن بلیک جیسے خوبصورت رنگوں میں موجود ہیں ۔ بکنگ کے حوالے سے کمپنی نے واضح کیا ہے کہ...
بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے غیر ضروری رکاوٹوں کو دور کرینگے ، یوسف رضا گیلانی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد کی خوبصورتی کو چار چاند لگانے والے پاکستان کے پہلے سکس سٹار ہوٹل موو این پک سینٹورس کے 21 ویں فلور پر پاکستانی اور چائینیز ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں قائم مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،سی ای او سینٹورس سردار یاسر الیاس خان اور صدر سینٹورس گروپ ڈاکٹر راشد الیاس خان نے قائم مقام صدر کا استقبال کیا پر وقار تقریب میں ملک کی ممتاز کاروباری شخصیات سمیت اعلی حکومتی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)کراچی سے جرمنی، سعودیہ کے ورک ویزوں کے 7 مسافروں سمیت گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران 60 افراد کو سفر سے روک کر آف لوڈ کر دیا گیا جن میں قبرص کے تعلیمی ویزہ کے 10 افراد بھی شامل ہیں۔(جاری ہے) امیگریشن ذرائع کے مطابق بحرین، آذربائیجان، ترکی، ساتھ افریقہ، بحرین، ملائشیا، نیپال، سری لنکا، امارات، کمبوڈیا، سعودیہ اور ماریش جاتے ہوئے وزٹ ویزا کے 21 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ جرمنی میں ورک ویزاکے ایک اور سعودیہ میں ورک ویزا اور بزنس کے 6 مسافر بھی آف لوڈ کیے گئے جبکہ 21 مسافر عمرہ کے لیے سعودی عرب جاتے ہوئے پروازوں سے اتارے گئے۔
کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس نے فوری طور پر ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے تاہم اب وہ ٹی20 کرکٹ میں مزید توجہ سے شرکت کریں گے۔ مارکس اسٹوئنس کو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے آسٹریلوی ٹیم کے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، لیکن ان کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب ان کے متبادل کھلاڑی کو 12 فروری تک حتمی اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور جھٹکا، پیٹ کمنز کی شرکت مشکوک، اگلا کپتان کون ہوگا؟ اسٹار آسٹریلوی آل راؤنڈر کو حال ہی میں جنوبی افریقہ ٹی20...
سنیٹورینی (نیوزڈیسک)دنیا کے خوبصورت ترین جزیرے سینٹورینی پر مسلسل زلزلے کے خوف نے لوگوں کو جزیرہ چھوڑنے پر مجبورکر دیا۔خبررساں اداروں کے مطابق یونانی جزیرے سینٹورینی میں ہر 20 سے 30 منٹ بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں، جس کے بعد بڑی تعداد میں سینٹورینی کے رہائشی اور سیاح کشتیوں اور طیاروں پر جزیرے کو چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔ ہنگامی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یونان کی قومی ائر لائنز نے اعلان کیا ہے کہ 2روز کے لیے ایتھنز سے سینٹورینی کے لیے پروازوں کی تعداد کو دگنا کیا جارہا ہے۔ فیری کمپنیوں نے بھی کہا کہ وہ بھی اضافی خدمات پیش کریں گی۔اطلاعات کے مطابق یونان کے جزیرہ سینتورینی میں 600 سے زائد زلزلے کے باعث...
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) سہ ملکی ٹورنامنٹ کے بعد سٹیڈیمز آئی سی سی کے حوالے کرے گا۔ سہ ملکی سیریز 8 فروری سے 14 فروری تک قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جانی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم نے 8 اور 10 فروری کو تین ملکی سیریز کے میچز کی میزبانی کرنا ہے۔پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ نیا اپ گریڈڈ قذافی اسٹیڈیم 11 فروری کو آئی سی سی کے حوالے ہو گا ۔نیشنل اسٹیڈیم ،کراچی میں 12 اور 14 فروری کو میچز ہونا ہیں۔ 15فروری کو نیشنل اسٹیڈیم ،کراچی آئی سی سی کے پاس چلا جائے گا ۔
سافٹ ویئر کمپنی ریپلٹ (Replit) نے اے آئی ٹول لانچ کیا ہے جو منٹوں میں موبائل فون کیلیے ایپ تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریپلٹ کے سی ای او امجد مساد نے ریپلٹ ایپ کی لانچنگ کا اعلان کیا جو کہ آئی او ایس اور اینڈروئیڈ صارفین کیلیے دستیاب ہے۔امجد مساد نے کہا کہ آپ کو جس چیز کی ضرورت ہو اس کیلیے ایپ بنا سکتے ہیں اور وہ بھی بالکل مفت میں۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کچھ لوگ ٹول کا استعمال کرتے ہوئے ایپس تیار کر رہے ہیں ریپلٹ نے ستمبر 2024 میں ’ریپلٹ ایجنٹ‘ کے نام سے اے آئی ٹول پیش کیا تھا...
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے شہر لاہور میں موجود مختلف ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا تشکیل کردہ اسپیشل ٹیموں نے الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب نہ کرنے والے ریسٹورنٹس کیخلاف کارروائی شروع کر دی،کمشنر پی آر اے لاہور مصباح نواز کی ہدایت پر انفورسمنٹ آفیسر کا گلبرگ کے اطراف واقع ریسٹورنٹس پر چھاپہ مارکارروائیاں کی ،انفورسمنٹ آفیسر سعود عتیق خان نے متعدد ریسٹورنٹس کو بھاری جرمانے عائد کر دیے۔ الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم نصب نہ کرنے والے 10 ریسٹورنٹس کو ایک ایک لاکھ روپے کے جرمانہ عائد کیے گئے،پی آر اے کے مطابق تمام متعلقہ ریسٹورنٹس مالکان کو بنک اسٹیٹمنٹ اور سیلز کا ریکارڈ جمع کروانے کیلئے 15 روز کا وقت بھی دے دیا گیا۔ مقرر...
لاہور: بے اولاد خاتون کے شوہر کی جان بچانے اور اولاد کی خاطر بلانے پر جادو ٹونہ کرنے والا گروہ گھر لوٹ کر فرار ہوگیا۔ ہنجروال کی رہائشی خاتون رابعہ رانی نے اولاد نہ ہونے پر ثریا نامی خاتون سے رابطہ کیا جو علاقے میں جادو ٹونے اور کالے جادو کا کام کرتی تھی۔ اولاد کے حصول اور خاوند کی جان بچانے کے لیے گھر آئی خاتون اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لوٹ مار کرکے فرار ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ثریا نے رابعہ کو دیکھ کر اسے کالے جادو کے اثرات کا بتایا اور اس کے خاوند کے جلد مرنے کی پیش گوئی بھی کی، جس پر رابعہ نے اپنے خاوند کی زندگی بچانے کے لیے 7...
یونان کے جزیرے پر زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری انخلا کررہے ہیں ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کے خوبصورت ترین جزیرے سینٹورینی پر مسلسل زلزلے کے خوف نے لوگوں کو جزیرہ چھوڑنے پر مجبورکر دیا۔خبررساں اداروں کے مطابق یونانی جزیرے سینٹورینی میں ہر 20 سے 30 منٹ بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں،جس کے بعد بڑی تعداد میں سینٹورینی کے رہائشی اور سیاح کشتیوں اور طیاروں پر جزیرے کو چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔ہنگامی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یونان کی قومی ائر لائنز نے اعلان کیا ہے کہ 2روز کے لیے ایتھنز سے سینٹورینی کے لیے پروازوں کی تعداد کو دگنا کیا جارہا ہے۔ فیری کمپنیوں نے بھی کہا کہ وہ بھی اضافی...

کراچی:مشیر ربانی میموریل فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز مہمان خصوصی سید ناصح، انٹر نیشنل لئیق لاشاری،صغیر حسین،تسلیم عثمانی،عبدالغفور،بتول کاظم،اوصاف ربانی،انٹر نیشنل محمد علی،شجاعت علی،سلمان شیخ،رضوان خان،سمیرا نسیم، اور سلیم چینا اور دیگر بھی
کراچی:مشیر ربانی میموریل فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز مہمان خصوصی سید ناصح، انٹر نیشنل لئیق لاشاری،صغیر حسین،تسلیم عثمانی،عبدالغفور،بتول کاظم،اوصاف ربانی،انٹر نیشنل محمد علی،شجاعت علی،سلمان شیخ،رضوان خان،سمیرا نسیم، اور سلیم چینا اور دیگر بھی موجود ہیں
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے یوٹیلٹی اسٹورز کے بغیر رمضان پیکیج لانے کی ہدایت کردی اور کہا ہے کہگزشتہ سال رمضان میں یوٹیلٹی اسٹورز کے حوالے سے بے پناہ شکایات تھیں جس کا حل یہ نکالا ہے کہ مائنس یوٹیلٹی اسٹور رمضان پیکیج لایا جائے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جنوری میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 9 سال کی کم ترین سطح 2.4 فیصد پر آگئی ہے، سعودی عرب نے بھی ایک سال کی مؤخر ادائیگی پر 1.2 ارب ڈالر کا تیل درآمد کرنے کی سہولت فراہم کردی ہے۔ وزیراعظم نے جمرود میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید اہلکار کے لیے فاتحہ...
آسٹریلیا کے پاکستانی نژاد بلے باز عثمان خواجہ نے ایک ریڈیو اسٹیشن کی جانب سے کرکٹ صحافی پیٹر لالور کو سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران اسرائیل فلسطین تنازع سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان دینے پر کوریج سے ہٹانے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیائی ریڈیو اسٹیشن ایس ای ین نے منگل کو تصدیق کی کہ اس نے آسٹریلوی اخبار کے سابق چیف کرکٹ لکھاری سے سوشل میڈیا پر دیے گئے کچھ بیانات کے بارے میں بات چیت کے بعد ان سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ ایکس پر جاری صحافی کی پوسٹس میں غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بارے میں تازہ ترین خبریں اور اسرائیلی حکومت...
وزیراعظم شہباز شریف نے اس بار رمضان پیکیج یوٹیلیٹی اسٹورز کے بغیر لانے کا اعلان کردیا۔وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال رمضان میں بے پناہ شکایات آئیں تھی۔ اس بار مائنس یوٹیلیٹی اسٹورز رمضان پیکیج لانے کی ہدایت کی ہے تاکہ کرپشن کو روکا جاسکے۔دوران خطاب وزیراعظم نے جنوری میں مہنگائی کم ترین شرح پر آنے پر وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، اُن کی ٹیم اور ایف بی آر سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر انہوں نے جمرود میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے پر افسوس کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں سیکڑوں دہشت گردوں کو چھوڑا گیا کہ اس سے امن قائم ہوگا،...
وزیر اعظم شہبازشریف نے اس بار ماہ رمضان میں یوٹیلیٹی سٹورز کے بغیر ہی رمضان پیکیج لانے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوچکا ہے، پولیو کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں، جمرود میں پولیو ٹیم پر حملہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی، فوج، ایف سی، رینجرز اور پولیس کے جوان جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں، ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے جوان آج قربانیاں پیش کررہے ہیں، ماضی میںسینکڑوں دہشتگردوں کو چھوڑا گیا کہ اس سے امن قائم ہوگا۔ شہباز...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوری میں ماہ بہ ماہ مہنگائی کی شرح 9 سال کی کم ترین سطح 2.4 فیصد پر آگئی ہے، سعودی عرب نے ایک سال کی موخر ادائیگی پر 1.2 ارب ڈالر کا تیل درآمد کرنے کی سہولت فراہم کردی،رمضان کے حوالے سے وزارت فوڈ سیکیورٹی کو یوٹیلٹی اسٹورز کے بغیر رمضان پیکیج لانے کی ہدایت کی ہے،پہلے کہا تھا یوٹیلٹی اسٹورز کے ساتھ اب یہ معاملہ نہیں چل سکتا،زرعی ٹیکس کا قانون منظور کرکے چاروں صوبوں نے آئی ایم ایف کا مطالبہ پورا کیا ،اس قانون سازی پر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کا شکریہ اداکرتاہوں۔منگل کووفاقی...
وزیر اعظم شہباز شریف نے یوٹیلٹی اسٹورز کے بغیر رمضان پیکیج لانے کی ہدایت کردی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے جمرود میں پولیو ٹیم پر حملے پر افسوس کا اظہار کیا اور شہید اہلکار کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ جنوری 2024 میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 28.73 فیصد تھی، دسمبر 2024 میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 4.1 فیصد تک کم ہوئی، مہنگائی کی شرح کا بتدریج کم ہونا خوش آئندہ ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ اب پوری کاوش ہے کہ ہم معاشی ترقی کی طرف بڑھیں، اس کے لیے تمام متعلقہ وزارتوں کی پوری توجہ ہونی چاہیے، اسی حوالے سے ہم آگے بڑھیں گے اور یہی ہمارے...
پاکستان نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے اشتراک سے تین ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ کے ٹکٹوں کی فروخت آج شام چار بجے سے شروع ہو رہی ہے۔ 8 فروری سے شروع ہونے والے مختصر سہ ملکی ٹورنامنٹ کے دو میچ لاہور اور دو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری ہے کہ اس ٹرائی نیشن سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو رہی ہے۔شائقین کرکٹ آج شام چار بجے سے فزیکل یا آن لائن ٹکٹ خرید سکیں گے۔ ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 350 روپے رکھی گئی ہے۔پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے اور چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے۔ تاہم اس سے قبل...
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 13.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔
یونان(نیوز ڈیسک)یونان کی سمندری حدود میں 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد زلزلے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلوں کی شدت 4.9 تک ریکارڈ کی گئی ہے جس کےبعد بڑا زلزلہ آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ، ادھریونان میں زلزلوں کے بعد جزیروں سے شہریوں کا انخلا شروع ہوگیا ہے۔ زلزلہ کیوں اور کیسے آتا ہے؟ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے۔زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں،ماہرین کا کہنا ہے کہ جن...
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہاکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، شمال مغر بی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہاکہ خیبر پختونحوا اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کاکہنا تھا کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی کے خاتمے کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری میں بڑا اضافہ سامنے آیا ہے، دسمبر کی نسبت جنوری میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 17 فیصد بڑھ گئی، گزشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل ایک ارب 80 کروڑ روپے رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی سبسڈی نہ ہونے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل میں ماہانہ بنیاد پر اضافہ ہوا ہے، دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل17 فیصد بڑھ گئی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل ایک ارب80 کروڑروپے رہی، دسمبر میں یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل کا حجم ایک ارب 53 کروڑ 20 لاکھ روپے تھا، جنوری میں پشاور زون کی سیل سب سے زیادہ 35کروڑ90 لاکھ روپے رہی۔ ذرائع کے مطابق...
برمنگھم : تاریخی ڈیبیو کے بعد ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) ٹی 20 لیگ کے دوسرے سیزن میں اس سے بھی بڑے اور زیادہ دلچسپ سیزن کی توقع کی جارہی ہے ۔ چار مشہور شہروں میں اپنے قدم جمانے والی یہ لیگ شائقین کو زیادہ سے زیادہ تفریح مہیا کرنے کا وعدہ کرتی ہے جس سے کرکٹ لیجنڈز اپنے حامیوں کے قریب آجاتے ہیں۔ برمنگھم میں ایجبسٹن اور نارتھمپٹن میں نارتھمپٹن شائر کے علاوہ اب لیسٹر کے گریس روڈ اور لیڈز کے ہیڈنگلے میں میچز کھیلے گی جو شائقین کو 18 جولائی سے 2 اگست 2025 تک 16 دن تک سنسنی خیز مقابلے پیش کرے گی۔ لیسٹر اور لیڈز میں توسیع کا فیصلہ ڈبلیو سی ایل...
وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی کے خاتمے کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری میں بڑا اضافہ سامنے آیا ہے. دسمبر کی نسبت جنوری میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 17 فیصد بڑھ گئی. گزشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل ایک ارب 80 کروڑ روپے رہی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی سبسڈی نہ ہونے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل میں ماہانہ بنیاد پر اضافہ ہوا ہے. دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل17 فیصد بڑھ گئی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل ایک ارب80 کروڑروپے رہی، دسمبر میں یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل کا حجم ایک ارب 53 کروڑ 20 لاکھ روپے تھا. جنوری میں پشاور زون کی سیل سب سے زیادہ 35کروڑ90 لاکھ روپے رہی۔ذرائع کے مطابق کاروبار کا...
بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں 8 گواہوں کی شہادت ریکارڈ کرلی گئی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی نے استغاثہ کے دو گواہوں پر جرح مکمل کر لی۔ استغاثہ کے گواہ محمد فہیم اور عمر صدیق کے بیان پر وکیل صفائی نے جرح کی۔ مقدمے میں 3 گواہان کے بیانات پر بشری بی بی کے وکیل کی جرح مکمل ہوگئی۔ توشہ خانہ ٹو کیس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 10فروری تک ملتوی کردی گئی۔ بانی پی ٹی آئی کےوکیل کی مزید ایک اور گواہ پرجرح مکمل،مجموعی تعداد سات ہوگئی۔آئندہ سماعت پر آٹھویں گواہ پرجرح کی جائے گی،استغاثہ کےگواہ محمدفہیم اورعمرصدیق کے بیان پر وکیل صفائی نے جرح کی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی فیملی، بیرسٹر گوہر، فیصل چودھری بھی عدالت میں موجود تھے،سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت 10فروری تک ملتوی کردی،آئندہ سماعت پربانی ہی ٹی آئی کے وکیل 8 ویں گواہ پر جرح شروع کریں گے۔ فوجی جوان...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری ۔2025 )محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے چند مقامات پر تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، شمال مغر بی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے.(جاری ہے) خیبر پختونحوا اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا تاہم شمال مغربی اضلاع...
بھارت نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں انگلینڈ کو 150 رنز سے شکست دے دی ہے۔ ٹیم انڈیا نے اتوار کو انگلینڈ کے خلاف ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں سنسنی خیز جیت حاصل کی اور انگلینڈ کو اب تک کی سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کی خاص بات یہ تھی کہ اوپنر ابھیشیک شرما نے سنسنی خیز سنچری کی اور بھارت کی جانب سے ورون محمد شامی اور ابھیشیک شرما، ورون چکرورتی اور روی بشنوئی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے یہ سیریز 4-1 سے جیت لی ہے۔ ممبئی میں ٹیم انڈیا کے لیے ابھیشیک شرما نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔...
شہر قائد میں آج بھی موسم نسبتاً سرد ہے جب کہ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک جب کہ مطلع صاف رہے گا۔ آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ آج پیر کے روز صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28جب کہ کم سے کم11ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ دن بھر 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال اور شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا...

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں چین 5 اور ایمرا کے اشتراک سے منعقدہ ویمن سنگلز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستانی لڑکیوں نے میدان مارلیا
گزشتہ دنوں پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کی ویمن ونگز کی انچارج محترمہ زبیدہ خانم کی سربراہی میں ہ ویمن سنگلز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ منعقد ہوا ۔ٹورنامنٹ میں ہندوستان پاکستان کی 16 بہترین کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ہندوستان سے تعلق رکھنے والی فضلیت نے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا ، جبکہ دوسری پوزیشن انڈیا ہی سے تعلق رکھنے والی صفیہ بٹ نے اپنے نام کی ، تیسری پوزیشن حیا علی نے حاصل کی ۔ایمپائرنگ کے فرائض پی ٹی وی کے محمد سجاد نے نہائت پیشہ وارانہ اور غیرجانبدارانہ انداز میں سرا نجام دییے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ جناب خالد حسین چوہدری تھے ،انہوں نے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر خوشی...
بھارت نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں انگلینڈ کو 150 رنز سے شکست دیکر سیریز4-1 سے جیت لی۔ ممبئی میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیتا اور پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے انتہائی مہنگا ثابت ہوا۔ بھارت نے مقررہ اوورزمیں 9 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے، جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم صرف 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ بھارتی اننگز کی خاص بات ابھیشک شرما کی بلے بازی تھی،انہوں نے13چھکوں اور 7چوکوں کی مدد سے 135 رنزبنائے۔ ابھیشک شرما ٹی 20 میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے والے بھارتی بیٹر بن گئے،اس کے علاوہ وہ ٹی 20میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بھارتی بلے باز...
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم گلگت بلتستان اورکشمیر میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کےعلاوہ چند مقامات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سے درمیانی دھندپڑ نے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل پیر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ شمال مغر بی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری اور شام /رات میں گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں:انسانیت کو...
دہلی میں ایک اوبر ڈرائیور اپنی گاڑی کو مِنی اسٹور میں تبدیل کرکے اپنی منفرد کسٹمر سروس کے لیے وائرل ہوگیا ہے۔ ڈرائیور کی ماروتی سیلریو میں وائی فائی، اسنیکس، ٹافیاں، بوتلوں والا پانی، چھتری، سینیٹائزرز اور ٹشوز سمیت دیگر اشیا کا ذخیرہ ہے۔ گاڑی میں اشیا کی فراہمی کا مقصد ڈرائیور کا اپنے مسافروں کے لیے ایک منفرد اور یادگار تجربے کو یقینی بنانا ہے۔ شہری کی گاڑی میں ادویات بھی موجود ہیں جس میں درد کو کم کرنے والی ادویات، اینٹی سیڈز، اینٹی ہسٹامنز اور دیگر شامل ہے۔ مزید برآں ذاتی نگہداشت کی اشیا جیسے حفاظتی پن، تیل، ٹوتھ پیسٹ، پاؤڈر، پرفیوم اور جوتوں کی پالش تک بھی اس گاڑی میں ملے گی۔ قابل ذکر بات یہ ہے...
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے 4 مسافروں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے اور ان سے ایجنٹوں اور سہولتکاروں کے حوالے سے معلومات لے جارہی ہیں۔ وطن واپس آنے والے مسافروں کی شناخت احسن شبیر، محمد بشیر، عون محمد اور حسیب خلیق کے نام سے ہوئی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق مسافروں کا تعلق گجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے ہے اور ان کے نام پی این آئی ایل لسٹ میں شامل تھے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافر بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچے، مسافروں نے عمرے اور وزٹ ویزے پر پاکستان سے سعودی عرب، دبئی اور...
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کا دورہ کیا جہاں انہیں بلوچستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، جس میں سینئر سکیورٹی اور انٹیلی جنس افسران بھی موجود تھے۔ چیف آف آرمی سٹاف، گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ جبکہ اور سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمی جوانوںکی عیادت کیلئے گئے۔ انہوں نے ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع کیلئے ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ نام نہاد دوست نما دشمن کچھ بھی کریں ان کو شکست...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 01 فروری 2025ء ) سینٹورس مال کے ساتھ شراکت میں ہزارہ آٹو موٹیو کمیونٹی اینڈ کارز آف پاکستان نے ایک شاندار آٹو شو کے ذریعے آٹو موٹیو کے شوقین افراد کے جذبے کو ابھارا۔ اس ایونٹ میں گاڑیوں کا ایک متاثر کن ڈسپلے پیش کیا گیا ہے، جس میں ونٹیج کلاسک سے لے کر اعلیٰ کارکردگی والی اسپورٹس کاروں اور لگژری ایس یو وی تک شامل ہیں۔ گرینڈ آٹو موٹیو شو کا افتتاح سردار ڈاکٹر راشد الیاس خان (صدر سینٹورس گروپ)، سردار یاسر الیاس خان (سی ای او دی اسلام آباد سینٹورس گروپ، صدر IDA)، حنیف عباسی (ممبر قومی اسمبلی)، سعد قریشی (بانی ہزارہ آٹوموٹیو کمیونٹی) اور ناصر (کارس آف پاکستان) کے...
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی شریک ممالک کا ٹور مکمل کرنے کے بعد ایک بار پھر میزبان ملک پاکستان پہنچ چکی ہے، جس کے بعد چمچماتی ٹرافی کا پاکستان ٹور کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق، پاکستان ٹور کے دوران ٹرافی کو 14 دنوں میں 10 مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا۔ ٹرافی کو آج شیخوپورہ کے تاریخی ہرن مینار کمپلیکس لے جایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کب اور کہاں ہوگی، پی سی بی نے فیصلہ کرلیا ٹرافی ٹور کے دوسرے مرحلے میں ٹرافی کو شیخوپورہ کے بعد بہاولپور، فیصل آباد، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور کوئٹہ بھی لے جایا جائے گا۔ اس...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )مراکش کشتی حادثے کے بعد زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا آپریشن مکمل کرلیا گیااور مزید 8 متاثرین پاکستان پہنچ گئے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سرکل کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں سے پوچھ گچھ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں.(جاری ہے) وطن واپس پہنچنے والے مسافروں کی شناخت محمد افضل، محمد عدیل، عرفان احمد، ارسلان، غلام مصطفی، بدر محی الدین، مجاہد علی اور تصور احمد کے نام سے ہوئی ہے جن میں سے 2 کا تعلق شیخوپورہ، 2 کا سیالکوٹ، 2 کا منڈی بہاﺅالدین جبکہ ایک کا گجرات اور ایک کا جہلم سے ہے ان...
اسلام آباد: مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچنے والے 8 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مراکش / اسپین کشتی حادثے میں خوش قسمتی سے زندہ بچ جانے والے 8 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، جن سے حکام کی جانب سے تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں۔ پاکستان واپس آنے والے مسافروں کی شناخت محمد افضل، محمد عدیل، عرفان احمد، ارسلان، غلام مصطفیٰ، بدر محی الدین، مجاہد علی اور تصویر احمد کے نام سے ہوئی ، جن میں سے 2 کا تعلق شیخوپورہ، 2 کا سیالکوٹ، 2 کا منڈی بہاالدین جب کہ 2 کا گجرات اور جہلم سے ہے۔ مسافروں کی عمریں 21 سے 41 سال کے درمیان ہیں، جو فلائٹ نمبر QR614 کے ذریعے...
وہ 18جنوری 1955ء کا دن تھا جب ایک ایمبولینس ہسپتال میں تیزی سے داخل ہوئی۔ سٹریچر پر پڑے شخص کو جلدی جلدی ڈاکٹر تک پہنچایا گیا۔ اس کے منہ کے قریب لال رنگ کے قطروں کے کچھ داغ نمایاں تھے۔ ڈاکٹر نے اس کا معائنہ کیا اور مریض کے ساتھ آنے والوں کو مخاطب کرکے کہا کہ اس کی جگہ ہسپتال نہیں قبرستان ہے، یہ مرچکا ہے۔ ڈاکٹر کو کیا معلوم تھا کہ یہ مردہ کبھی ایک کشمیری بچہ تھا، جو اپنا بچپن امرتسر، جوانی لدھیانہ، علی گڑھ، دہلی اور بمبئی میں گزارتے ہوئے پختہ عمری میں پختہ ارادے کے ساتھ شہر لاہور پہنچا تھا اور پھر یہاں سے کہیں نہیں گیا۔ ڈاکٹر کا اردو کے ایک ممتاز قلم کار...
کراچی : ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر17انٹر کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی ظفر ریاض فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دیتے ہوئے کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ہمارے ادارہ میڈی کیم گروپ آف کمپنیز نے نچلی سطح پر ہمیشہ کرکٹ کے فروغ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں ہیں اور ہم کراچی کے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے اپنی ان کوششوں کو جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے تعاون سے کے سی سی اے اسٹیڈیم پر منعقد کردہ آرسی اے کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر-17 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے مہمان خصوصی جناب ظفر ریاض باری ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ...
راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا پانچواں رائونڈ آج سے شروع ہو گا اور مختلف وینیوز پر چار میچ کھیلے جائیں گے ۔ اسٹیٹ بینک پوائنٹس ٹیبل پر 84 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے ۔ پی سی بی کے مطابق اسٹیٹ بینک اور ہائیر ایجوکیشن کی ٹیموں کے درمیان چار روزہ میچ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ غنی گلاس اور پی ٹی وی کی ٹیمیں کے سی سی اے اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ ایشال ایسوسی ایٹس اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا جبکہ ایس این جی پی ایل اور واپڈا کی ٹیمیں این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں آمنے سامنے ہوں...
دبئی(اسپورٹس ڈیسک )اڈانی اسپورٹس لائن نے 21جنوری سے 29 جنوری 2025 تک دبئی کے وژن کرکٹ سینٹر میں لٹل جائنٹس اسکول ٹورنامنٹ کا افتتاحی ایڈیشن منعقد کیا جس میں متحدہ عرب امارات کے ٹاپ اسکولوں کی8باصلاحیت ٹیموں نے ایک دلچسپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔ٹورنامنٹ کا مقصد ابھرتے کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے کے لئے ایک غیر معمولی پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینا تھا۔ اڈانی اسپورٹس لائن کے نچلی سطح کے کھیلوں کو فروغ دینے کے وژن کے مطابق اس ایونٹ نے میدان میں مسابقتی کھیل اور یادگار لمحات پیش کیے۔ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کو 4 کے 2 گروپوں میں تقسیم کیا مقابلے گروپ اور ناک آئوٹ فارمیٹ کی...
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کراچی اوپن فٹسال ٹورنامنٹ مدھو کلب ڈسٹرکٹ ایسٹ نے اپنے نام کرلیا، فاتح ٹیم نے سنسی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد گلشن کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کو 9 کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دیکر فاتح کا اعزاز اپنے نام کیا، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محکمہ کھیل حکومت سندھ محمد اسمعیل شاہ اور ایس او اے کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے انعامات تقسیم کئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ یوتھ اسپورٹس (SYS) کے زیر انتظام محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے کراچی اوپن فٹسال ٹورنامنٹ کا فائنل برقی قمقموں کی روشنی میں مدھو کلب ڈسٹرکٹ ایسٹ اور گلشن کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کے درمیان کھیلا گیا، دونوں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں 29ریسٹورنٹس کوٹیکس فراڈ اورجعلی رسیدیں جاری کرنے پرسیل کردیاگیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت میں کل 29 ریستوران سیل کیے گئے ہیں۔ یکم جولائی 2024 سے 10 دسمبر 2024 تک 17 ریستوران سیل کیے گئے، جن میں ایٹلی ریستوران، شاہ جی فوڈز، مرچ 360، ال بیک، کابل ریستوران اور دیگر شامل ہیں۔ایف بی آر کی جانب سے جاری کی گئی سیل کیے گئے ریستورانوں کی فہرست میں ملنگ جان ریستوران، کے سی گرل، بشاہ استنبول، آداب ریستوران، ہوٹ این چلی، بٹ کڑاہی، بسم اللہ تکہ اینڈ چارغہ، سب وے، کرسٹیز ڈونٹس اور رومبا شامل ہیں۔اس کے علاوہ، 11 دسمبر 2024 سے 31 جنوری...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شریک ممالک کا ٹور مکمل کرنے کے بعد ایک بار پھر میزبان ملک پاکستان پہنچ گئی ہے اور اس کا شہروں کا سفر شروع ہوگیا ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے۔ اس سے قبل میگا ایونٹ کی ٹرافی شریک ممالک کا ٹور مکمل کرنے کے بعد ایک بار پھر پاکستان پہنچ چکی ہے۔لاہور پہنچنے کے بعد اس چمچاتی ٹرافی نے مختلف شہروں کا سفر شروع کر دیا ہے۔ٹرافی کو آج شیخوپورہ لے جایا گیا ہے۔ کل ملتان اور 2 فروری کو فیصل آباد پہنچے گی۔ٹرافی 3 فروری کو لاہور واپس آئے گی اور 5 فروری کو سرگودھا کا ٹور کرے گی۔ اس کے بعد 6 فروری کو پشاور...
اسلام آباد: غیر قانونی سمندر کے راستے اسپین بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔ مراکش کے ساحل کے قریب پیش آنے والے کشتی حادثے کے بعد ایف آئی اے نے غیر قانونی سمندری راستوں کے ذریعے بیرون ملک جانے والے گروہوں کے خلاف تحقیقات تیز کر دی ہیں۔ اس کارروائی میں اب تک متعدد انسانی اسمگلنگ نیٹ ورکس بے نقاب ہو چکے ہیں، جبکہ مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے حالیہ کارروائی میں مزید سات ڈیپوٹیز کو تحویل میں لیا جن سے تفتیش جاری ہے، جبکہ سہولتکاری میں ملوث ملزم کو بھی تحویل میں لے لیا گیا، حراست میں لیے گئے مسافروں میں مہتاب، محمد خلیق، گل شامیر،...
افغانستان(نیوز ڈیسک)چیمپیئنز ٹرافی سے قبل افغانستان کے فاسٹ باؤلر شاہ پور زادران نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔دنیائے کرکٹ کا انوکھا رن آؤٹ ، شائقین بھی دنگ رہ گئے،شاہ پور نے افغانستان کی جانب سے 44 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیل رکھے ہیں جبکہ انہوں نے 36 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔افغان فاسٹ باؤلر نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 43 وکٹیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں 37 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان آئی امریکی خاتون سے شادی کے کئی خواہشمند سامنے آگئے
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش، ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور نجکاری کے ممکنہ آپشنز پر غور کیا گیا، اجلاس میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ خواجہ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران گزشتہ 2 سے 3 سال کے باقی ماندہ آڈٹ کو مکمل کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال اور وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج 2025ء کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
کوٹلی(اسپورٹس ڈیسک ) آزاد کشمیر میں پاک آرمی کے زیرِ اہتمام قائداعظم فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز ہوا۔ٹورنامنٹ میں آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کی ٹیمیں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں پاک آرمی کے افسران، سول سوسائٹی، تاجر برادری، اسکول کے بچوں اور مختلف طبقہ فکر کے نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب کے دوران ٹرافی کی رہنمائی کی گئی اور پرندوں کو آزاد کیا گیا، جو حاضرین کے لیے دلچسپ اور متاثر کن لمحہ تھا۔ مقامی کھلاڑیوں اور عوام نے پاک آرمی کے اس اقدام کو سراہا، کیونکہ یہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ علاقے میں کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی...