2025-08-02@10:47:35 GMT
تلاش کی گنتی: 1096
«پاکستان کے وزیر دفاع نے»:
(نئی خبر)
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم پچ کے بھروسے نہیں، اپنی پرفارمنس کے ساتھ کھیلتی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھا اور چائے پی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم حکومت کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان نہیں آئی، ہائبرڈ ماڈل کارآمد ہے تبھی تو ایک دوسرے کے ساتھ میچز ہو رہے ہیں۔ راجیو شکلا نے کہا کہ یہ چیز واضح طور پر کلیئر ہے کہ جب تک بی سی سی آئی کو...
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ وائٹ بال سیریز کا عندیہ دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد نے میڈیا سے مشترکہ گفتگو کی۔ بی سی بی کے صدر نے مدعو کرنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کرکٹ بہت آگے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں بورڈز کے درمیان ایف ٹی پی کے علاوہ وائٹ بال سیریز کرانے پر بات ہوئی ہے، دونوں بورڈز سیریز شیڈول کرنے پر بات چیت کر رہے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ فاروق احمد کو لاہور میں سیمی فائنل کے موقع پر خوش آمدید کہتا ہوں اور چیمپئینز...
چیمپئنز ٹرافی فائنل کے تمام ٹکٹ 40 منٹ سے بھی کم وقت میں فروخت ہوگئے۔ ٹکٹ گزشتہ رات 10 بجے (یو اے ای وقت) پر فروخت کے لیے دستیاب ہوئے اور رات 10 بج کر 40 منٹ تک فروخت ہو گئے۔ معروف روزنامے خلیج ٹائمز کے مطابق ٹکٹس میں جنرل اسٹینڈ کے 250 درہم مالیت کی نشستوں سے لیکر 12 ہزار درہم کے وی آئی پی باکس شامل ہیں۔ فروخت ہوئے تمام ٹکٹوں کی مالیت پاکستانی روپے میں 68 کروڑ روپے بنتی ہے۔ All 25000 Tickets SOLD OUT for the final of Champions Trophy at Dubai International Stadium worth 68Cr Pakistani currency. #CT25 — Arfa Feroz Zake (@ArfaSays_) March 5, 2025 مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں 352 رنز کا ہدف...
بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے ولا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے لاہور پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا فیملی کے ہمراہ لاہور پہنچے ہیں اور کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل دیکھیں گے۔ دوسری جانب دیگر کرکٹ بورڈ کے سربراہان بھی کل لاہور پہنچیں گے۔
لاہور( این این آئی)پنجاب میں چیف منسٹر پلانٹ فار پاکستان انیشیٹو کے تحت وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت پنجاب میں 48,368 ایکڑ رقبے پر درخت لگائے جائیں گے۔پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز کے مشن کے تحت 42.5 ملین پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ مالی سال 25-2024 میں 8,496 ایکڑ رقبے پر 7.361 ملین درخت لگانے کا منصوبہ ہے۔اس مقصد کیلئے رواں مالی سال میں 1,800 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں سے اب تک 1,085 ملین روپے خرچ کئے جا چکے ہیں جو کل بجٹ کا 60 فیصد بنتا ہے۔انہوں نے بتایا موسم بہار کے دوران 6,637 ایکڑ زمین...
دو طرفہ فائرنگ میں چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے، سیکیورٹی ذرائع افغان فورسز طور خم سرحد کے قریب متنازع تعمیرات کررہی تھی جس پر حالات کشیدہ ہوگئے پاک افغان طور خم بارڈر پر کشیدگی برقرار ہے، پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں تاہم دو طرفہ فائرنگ میں ایک دوسرے کے خلاف چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان طور خم بارڈر پر کشیدگی برقرار ہے، پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، جہاں دو طرفہ فائرنگ میں ایک دوسرے کے خلاف چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان گزشتہ روز بھی 5 گھنٹے فائرنگ...
پنجاب میں “چیف منسٹر پلانٹ فار پاکستان” انیشیٹو کے تحت وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت پنجاب میں 48,368 ایکڑ رقبے پر درخت لگائے جائیں گے۔ پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے مشن کے تحت 42.5 ملین پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ مالی سال 2024-25 میں 8,496 ایکڑ رقبے پر 7.361 ملین درخت لگانے کا منصوبہ ہے۔ اس مقصد کے لیے رواں مالی سال میں 1,800 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جن میں سے اب تک 1,085 ملین روپے خرچ کیے جا چکے ہیں جو کل بجٹ کا 60 فیصد بنتا ہے۔ انہوں نے بتایا موسم بہار کے دوران...
یوکرینی صدر اور امریکی صدر و نائب صدر کے درمیان اوول آفس میں جو کچھ ہوا ہم سب نے دیکھا۔ اس کے بعد ہم نے لندن میں یورپ کو یوکرین کے لیے متحد بھی دیکھا ہے۔ یورپ کے تمام ممالک نے یوکرین کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ جنگ عظیم دوم کے بعد کبھی بھی یورپ کو دفاع کے لیے کچھ کرنا ہی نہیں پڑا۔ نیٹو کے بعد دفاع کی تمام ذمے داری امریکا نے اٹھا لی۔ لیکن اب امریکا یورپ کے دفاع کی ذمے داری اٹھانے سے انکار کر رہا ہے۔ امریکا یورپ کے دفاع پر پیسے لگانے کو تیار نہیں۔ ایسے میں جنگ عظیم دوم کے بعد پہلی دفعہ یورپ کو...
پاکستان نے اسرائیل کو اجتماعی سزا کے نفاذ پر جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کردیا۔دفتر خارجہ نے پاکستان کی غزہ کےلیے امدادی سامان کی ترسیل اسرائیل کی جانب سے روکے جانے کی مذمت کی ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ رمضان المبارک میں انسانی امداد کی بندش اسرائیل کی منظم مہم کا حصہ ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امداد کی بندش عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگ بندی معاہدے کےلیے خطرہ ہے۔پاکستان نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری غزہ میں بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائے اور اسرائیل کو اجتماعی سزا کے نفاذ پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔دفتر خارجہ کے اعلامیے کے مطابق فلسطین میں مستقل جنگ بندی اور دو ریاستی حل پر...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے ریاست کے لئے اپنی سیاست قربان کر دی، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی مفاد میں فیصلے کئے گئے۔ اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 مارچ 2025ءکو مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہو جائے گا، محمد شہباز شریف نے 4 مارچ 2024ءکو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کی سمت کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں، بہت سے لوگوں نے شرطیں لگا رکھی تھیں کہ معیشت نہیں سنبھلے گی، ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے، ایک سیاسی جماعت نے پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف کو خطوط لکھے۔ عطا...
طورخم بارڈر پر پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ، ٹرک ڈرائیور دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )طورخم سرحد پر پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، فائرنگ کے نتیجے میں ایک مقامی شہری زخمی ہوگیا، جبکہ بھگدڑ کے دوران ایک ٹرک ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑا، جو جانبر نہ ہو سکا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی طرف سے فائر کئے گئے متعدد گولے مقامی آبادی پر گرے، مارٹر گولے گرنے سے کئی مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ افغان فورسز کی فائرنگ سے تین ایف سی اہلکار...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ علاقائی امن پاکستان اور افغانستان دونوں ہی کے مفاد میں ہے۔پشاور میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور افغان قونصل جنرل حافظ محب اللّٰہ شاکر کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی تجارت کے فروغ اور صوبے میں مقیم افعان شہریوں کو درپیش مسائل زیر غور آئے۔ ملاقات میں رمضان اور عیدالفطر کے پیش نظر سرحد کو جلد سے جلد کھولنے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ جلد بارڈر کھولنے کی ضرورت ہے، بارڈر کھولنے کےلیے افغان سفارتخانہ اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی امن پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے، ہم نے صوبائی سطح پر افغان حکومت سے مذاکرات کےلیے جرگہ تشکیل دیا...
اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امریکی میگزین “ٹائم” میں شائع ہونے والا عمران خان کا مضمون، عالمی سطح پر پاکستان کے چہرے پر کالک تھوپنے کی انتہائی قابل مذمت کوشش ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان کے مضمون میں حکومت، عدلیہ، مسلح افواج اور تمام دوسرے اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے پاکستان کی صورت حال کو ” سیاہ عہد” قرار دیا گیا ہے۔ بیان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مضمون میں یہ جھوٹا، غلط اور بے بنیاد دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ مذاکراتی عمل کے...
پاکستان اور اٹلی کے درمیان سیاسی مشاورت جاری ہے، مشاورت کے چھٹے دور میں دونوں جانب سے معیشت، زراعت، دفاع، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبہ جات میں مزید تعاون پر بات کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور 28 فروری کو روم میں ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی۔ ترجمان کے مطابق اس دوران دونوں جانب سے دو طرفہ تعلقات اور یورپی یونین تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا، دونوں جانب سے معیشت، زراعت، دفاع، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبہ جات میں مزید تعاون...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سینیٹ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی سے متعلق بتایا ہے کہ فائیو جی کے لیے زیادہ اسپیکٹرم کی ضرورت ہوتی ہے، تاہم فائیو جی کے حوالے سے کئی مشکلات درپیش ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پلوشہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوٴس میں منعقد ہوا۔ پی ٹی اے حکام نے فائیو جی آکشن پالیسی پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئے سپیکٹرم کے لیے حکومت پاکستان سے پالیسی ڈائریکٹو کی ضرورت ہوتی ہے،2017 میں ٹرائل کی اجازت دی گئی تھی حکام کا کہنا تھا کہ فائیو جی سے متعلق ایک ایڈوائزری کمیٹی...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سینیٹ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے متعلق بتایا ہے کہ فائیو جی کے لیے زیادہ اسپیکٹرم کی ضرورت ہوتی ہے، تاہم فائیو جی کے حوالے سے کئی مشکلات درپیش ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پلوشہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوٴس میں منعقد ہوا۔ پی ٹی اے حکام نے فائیو جی آکشن پالیسی پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئے اسپیکٹرم کے لیے حکومت پاکستان سے پالیسی ڈائریکٹو کی ضرورت ہوتی ہے،2017 میں ٹرائل کی اجازت دی گئی تھی حکام کا کہنا تھا کہ فائیو جی سے متعلق ایک ایڈوائزری کمیٹی بنائی...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ازبکستان کے نائب وزیرِ دفاع میجر جنرل برخانوف احمد جمالووچ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے۔جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ازبک نائب وزیرِ دفاع سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ اسٹریٹجک دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال اور خطے کی بدلتی سیکیورٹی کی صورتِ حال پر گفتگو کی۔ بھارت سے شکست کے بعد 5روز بعد کپتان محمد رضوان کا اہم بیان سامنے آ گیا آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے فوجی تعلقات...
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار—فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کے 25 ٹاؤنز نے ریٹائر ملازمین کو اون کرنے سے انکار کر دیا ہے۔بہادر آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے ساتھ استحصال ہوتا ہے، وفاقی حکومت کا بھی قصور ہے۔فاروق ستار کا کہنا ہے کہ 2016ء کے بعد ایم کیو ایم سے بلدیاتی اداروں کی ذمے داری جاگیرداروں کو دے دی گئی۔ ایک لاوا پک رہا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے: فاروق ستارمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے چھ برس مکمل ہونے کے موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کی غیر متزلزل جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 27 فروری 2019ء کو شروع کیا جانے والا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ بھارت کی بلاجواز جارحیت کا ایک پرعزم ردعمل تھا، جس نے اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ اس آپریشن نے نہ صرف پاکستان کی مسلح افواج کی آپریشنل مہارت اور تیاری کا مظاہرہ کیا...
اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 برس مکمل ہونے کے موقع پر افواج پاکستان کی جرات و بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانی کے جذبے کو خراج تحسین کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بیان میں کہا کہ آج سے 6 برس قبل 27 فروری 2019 کو پاکستان ائیر فورس کی جانب سے دشمن کو ایک واضح پیغام دیا گیا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی خطے میں جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ہماری افواج نے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سلامتی کے لیے ہمارے جوان ہر دم تیار ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن سوئفٹ...
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ اور ریونیو علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ٹوبیکو کے خطرات کم کرنے کی حکمت عملی اپنانا پاکستان کے لیے انتہائی ضروری ہے، جدید ٹوبیکو ہارم ریڈکشن اسٹریٹجی سے پاکستان میں ٹوبیکو کی وجہ سے صحت پر اخراجات پر کمی پانے میں مدد ملے گی۔ اسلام آباد میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے زیر اہتمام ٹوبیکو ہارم ریڈکشن کے حوالے سے اومنی نامی پلیٹ فارم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت خزانہ علی پرویز ملک نے کہا کہ سویڈن اور نیوزی لینڈ کی اسموکنگ شرح کم کرنے کے لیے ٹوبیکو ہارم ریڈکشن حکمت عملی سے پاکستان کو بھی فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اس موقع پر برٹش امریکن ٹوبیکو کے ریسرچ اینڈ...
ازبکستان کے اعلی سطح دفاعی وفد کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ازبکستان کے اعلی سطح دفاعی وفد کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کی قیادت ازبکستان کے نائب وزیر دفاع اور کمانڈر ایئر ڈیفنس فورسز میجر جنرل برخانوف احمد جمالووچ نے کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا، مشترکہ تربیت اور ایئرو سپیس شعبے میں ٹیکنالوجیکل تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام...
تاشقند: وزیرعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ازبکستان کے تاجر پاکستان کی بندرگاہ گوادر اور پورٹ قاسم سے کاروباری سرگرمیاں شروع کرسکتے ہیں، پاکستان میں مائنز اینڈ منرلز، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔ پاک ازبک بزنس فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور دونوں ممالک کی تاجر برادری تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، پاکستان اور ازبکستان کا بزنس فورم اہمیت کا حامل ہے، ٹرانز افغان ریلوے منصوبہ خطے کی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ یہ پڑھیں : پاکستان کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا، ازبک صدر کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس انہوں ںے تاجروں...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان سنگل ونڈو (PSW) اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران باضابطہ طور پر ڈریپ کلیرنس گیٹ وے کا اجراء کیا۔عالمی ادارہِ صحت (WHO) کے نمائندہ، ڈاکٹر لو ڈاپنگ نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی جس میں مختلف حکومتی اداروں، بین الاقوامی ڈویلپمنٹ پارٹنرز، اور فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے نمائندے بھی شریک تھے۔ ڈریپ کلیرنس گیٹ وے ایک جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد ریگولیٹری کمپلائنس کو آسان بنانا، غیرموئثر طریقوں کا خاتمہ، اور فارماسیوٹیکل سپلائی چین میں براہِ راست شفافیت فراہم کرنا ہے۔ انتظامی تاخیر کو کم کر کے اور ضروری ادویات کی کلیرنس کو تیز کر کے، یہ اقدام نہ صرف زندگی بچانے والی...

طالبان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکیں، افغانستان میں امن خطے کے مفاد میں ہے: وزیراعظم
تاشقند:وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار روز دیا ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے کیونکہ افغانستان میں امن و استحکام خطے کے مفاد میں ہے۔ ازبکستان میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا دونوں ملکوں کی خوشحالی اور ترقہ ہمارا مشترکہ عزم ہے، اپنی ٹیم کے ہمراہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے پُرعزم ہوں، ایک سال میں پاکستان کی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا، پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، شرح نمو میں اضافہ ہو رہا ہے۔...
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے ملک میں 2024 کے 74 ویں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (ڈبلیو پی وی 1) کیس کی نشاندہی کی تصدیق کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سال 2025 کی پہلی قومی پولیو مہم مکمل، 99 فیصد بچوں کی ویکسینیشن ہوگئی اے پی پی کے مطابق ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے شکارپور سے پولیو کے ایک کیس کی تصدیق کی۔ اس کیس کا آغاز 15 دسمبر 2024 کو ہوا تھا۔ سنہ 2024 میں شکارپور سے پولیو کا یہ دوسرا کیس ہے۔ سال 2024 کے مجموعی کیسز پاکستان میں سال 2024 میں مجموعی طور پر 74 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے 27 کا تعلق بلوچستان، 23 کا سندھ،...

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ازبکستان‘تجارت، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے معاہدوں کا امکان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 فروری ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف خطے کے اہم علاقائی ٹرانزٹ مرکز کے طور پر استحکام دینے کے لیے آج سے ازبکستان کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں وزارتِ خارجہ کے مطابق اس دورے کا محور تجارت، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون ہو گا. وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ازبک صدر شوکت مرزیائیف کی دعوت پر ازبکستان کا دورہ کررہے ہیں اور اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی دو طرفہ معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں.(جاری ہے) بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم اور ازبک صدر دو طرفہ ملاقات کے دوران رابطوں، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع و سکیورٹی، علاقائی استحکام اورتعلیم...
اسلام آباد: بھارت کے خلاف شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم خاموشی سے خصوصی طیارے پر نور خان ایئربیس اسلام آباد پہنچ گئی۔ گرین شرٹس کا اگلا میچ 27 فروری کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اے کے تحت بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ مزید پڑھیں: پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر شروع ہوتے ہی اختتام پذیر ہوگیا قومی ٹیم آج اسلام آباد کلب میں پریکٹس سیشن کرے گی جو ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان ایونٹ سے باہر ہو چکا ہے۔ آخری میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں دبئی اسٹیڈیم میں 6 وکٹوں سے...
ہندوستانی ڈس انفارمیشن نیٹ ورکس نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف من گھڑت بیانیے کی ایک تازہ لہر شروع کردی۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردانہ حملوں پر بھارتی میڈیا کا مذموم پروپیگنڈا اور انتہائی شرم ناک کردار اس بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ہر نیا دن فریب پر مبنی ایک نئی مہم لے کر آتا ہے۔ اس بار بے بنیاد سیکیورٹی خدشات پھیلانے کا مقصد اس باوقار بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی کے پاکستان کے حق کو سبوتاژ کرنا ہے۔ ہندوستانی ریاست سے منسلک سوشل میڈیا ایکٹرز اس بات کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں کہ ان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ٹورنامنٹ کے دوران نام نہاد دولت اسلامیہ خراسان صوبہ (آئی...
موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیےکلائمیٹ فنڈنگ کے حصول کے معاملے پر حکومت سے مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ آئی ایم ایف کا 4 رکنی تکنیکی وفد وفاقی اور صوبائی حکام کے ساتھ مذاکرات کا آج سے آغاز کرے گا، ان مذاکرات میں گرین بجٹنگ، کلائمیٹ کی مد میں اخراجات پر ٹیگنگ، ٹریکنگ، اور رپورٹنگ پر بات چیت متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزارت ماحولیاتی تبدیلی کا نام منسٹری آف کلائمیٹ چینج اینڈ انوائرومنٹل کوآرڈینیشن رکھ دیا گیا آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کے ضمن میں بھی بات چیت ہوگی، آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آئندہ مذاکرات کے دوران ابتدائی مسودے...

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزرائے اعظم کا تجارتی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2025ء) متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کی جس میں دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کی دعوت پر ابوظہبی میں ہونے والی ملاقات میں فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور عوامی رابطوں سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے...
کراچی(کامرس رپورٹر)یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) نے پاکستان کے فارما سیکٹر کی صلاحیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، جو ملک کی برآمدات میں نمایاں حصہ ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یو بی جی کے صدر زبیر طفیل اوردیگر رہنماؤں خالد تواب، حنیف گوہر اور سید مظہر علی ناصر کے مطابق پاکستان کا فارما سیکٹر چند سالوں میں 5 بلین ڈالر کے برآمدی ہدف کو حاصل کر سکتا ہے، جس سے ملک کی عالمی سطح پر تصویر تبدیل ہو جائے گی، اس مقصد کے حصول کے لیے حکومت کو فارما سیکٹر کو مراعات فراہم کرنی چاہئیں، کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنی چاہیے، اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے ٹیرف کی منصفانہ ترتیب، تجارتی سرمایہ کاری اور...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے نیوزایجنسی۔ 21 فروری 2025ء ) ترکیہ کے پاکستان میں سفیرعرفان نذیراولو نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کا باہمی تعاون مسلم ممالک کے لئے مثال بن سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کے دوران شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمد علی نے وفد کاپرتباک استقبال کیا۔ ملاقات میں ترک قونصل جنرل درمش باشتو،پرو وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز یامینہ سلمان، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام اور ترک قونصل خانے کے افسران بھی موجود تھے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ترک سفیر عرفان نذیر اولو نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان ایک دوسرے کے...
چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے پاس اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، اگر ٹورنامنٹ میں آگے جانا ہے تو اتوار کو بھارت کو ہرصورت ہرانا ہے۔ پاکستان کو اگر بھارت سے شکست ہوئی تو گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات تقریباً ختم ہو جائیں گے۔ پھر قومی ٹیم صرف اس صورت میں سیمی فائنل میں پہنچے گی جب آخری میچ بنگلادیش سے جیت جائے۔ اسی طرح بنگلادیش، نیوزی لینڈ اور انڈیا میں سے کوئی ایک ٹیم دو اور باقی صرف ایک ایک میچ جیتے، اس کے بعد رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا۔
ریاض : سعودی عرب کے لیبر قانون میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں اور ان کا نفاذ شروع ہو گیا ہے۔ سعودی وزارت افرادی قوت نے اعلان کیا ہے کہ ترمیم شدہ لیبر قوانین کا اطلاق آج (19 فروری 2025) سے ہوگیا ہے جن کا مقصد مقامی مارکیٹ کو بہتر بنانا اور آجر و اجیر کے حقوق کا تحفظ ہے۔ ترمیم شدہ قانونِ محنت کی 38 شقوں میں تبدیلی، 7 شقوں کو خارج اور 2 نئی شقوں کا اضافہ کیا گیا ہے، تاکہ آجر اور اجیر کے تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔ نئی ترامیم کے مطابق بہن یا بھائی کے انتقال پر کارکن کو 3 دن کی چھٹی ملے گی۔ خواتین ملازمین کے لیے زچگی کی چھٹی 6 ہفتے...
اسلام آباد: وزیراعظم محمدشہباز شریف کا بیرون ملک سفار ت خانوں کی کارکردگی بڑھانے کا ٹاسک، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قائم کردہ خصوصی ذیلی کمیٹی کا پہلا اجلاس کنوینر رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کی صدارت میں ہوا داخلہ، تجارت،خارجہ،خزانہ، اطلاعات ونشریات اور اوورسیز پاکستانیزکی وزارتوں، کابینہ ڈویژن کے ادارہ جاتی اصلاحات سیل کے اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ ذیلی کمیٹی نے پاکستانی سفارت خانوں کے موجودہ ڈھانچے کا جائزہ لیا متعلقہ وزارتوں نے پاکستانی سفارت خانوں میں اپنے افسران اور عملے کی تعداد اور ذمہ داریوں کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دی ۔ ذیلی کمیٹینے آئندہ ہفتے سے ایک ایک پاکستانی مشن کے جائزے کا عمل شروع کرنے...
چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا نے کہا ہے کہ ہمارا نیب سے معاہدہ طے پا گیا ہے اب اوور سیز پاکستانیوں سے دھوکا دہی کرنے والوں کے مقدمات نیب کے پاس جائیں گے۔ مزید پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ مالی فراڈ کے خلاف نیب مستعد، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط سید قمر رضا نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے جو بھی مسائل ہوں مثلاً ہاؤسنگ سوسائٹیز، جائیداد کا لین دین یا کسی بھی ادارے سے کوئی بھی مسئلہ ہو، ہم اسے اولین ترجیح کے طور پر حل کروائیں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن...
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے کرم میں فائرنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان کے سر کی قیمت مقررکردی۔ کے پی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق کرم میں فائرنگ کے واقعات میں ملوث ملزم کاظم ولد گل بادشاہ کے سر کی قیمت 100 ملین پاکستانی روپے مقرر کی گئی۔ اسی طرح دیگر ملزمان کے سر کی قیمت 80 ملین پاکستانی روپے مقرر کی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم بھی اچھا کھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت بڑا ایونٹ ہو رہا ہے۔محمد عامر کا کہنا ہے کہ خوشی کی بات ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے لیے بہترین چوائس نمبر 3 تھی، انہیں اوپننگ نہیں کرنی چاہیے تھی، ان کو رنز کرنے سے متعلق آئیڈیا ہے، بڑے پلیئر ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی کبھی پرفارمنس ہوتی ہے کبھی نہیں، سب سے پہلے لوگوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے مقابلے کے بارے میں ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے نسیم شاہ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مضبوط ہے، صرف ایک پلیئر کو ہدف نہیں بنا سکتے، نیوزی لینڈ کے کئی پلیئرز اس وقت اچھی فارم میں ہیں۔ نسیم شاہ نے کہا ہے کہ کین ولیمسن، ڈیرل مچل اور گلین فلپس اچھا کھیل رہے ہیں ان کی وکٹ اہم ہو گی، اگر ہم اہم موقع پر وکٹ لیں تو ٹیم کو فائدہ مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو اس وقت اچھا کھیلے گا وہ جیتے گا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پرامن اور مستحکم افغانستان خطے کے مفاد میں ہے۔نیو یارک میں او آئی سی گروپ میٹنگ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں گلوبل گورننس کے عنوان سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو کالعدم ٹی ٹی پی اور افغان سرزمین سے دہشت گردی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان خطے کے مفاد میں ہے، عالمی امن اور سلامتی کےلیے اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے۔نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ آج کے بحرانوں نے یو این چارٹر کے تحت قائم ورلڈ آرڈر کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ افغانستان سے مسلسل دراندازی ہورہی ہے، افغان...
کراچی: عالمی چیمپیئن محمد آصف نے کوریا کے ینگ جن پارک کو سخت جدوجہد کے بعد 3ـ4 سے مات دے کر ایشین اسنوکر چیمپئین شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ موصولہ ا طلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحا میں جاری چیمپیئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کے دوسرے کیوسٹ شاہد آفتاب نے چین کے زوہو جن ہاؤ کو 1-4 سے زیر کرکے فتح اپنے نام کی،تاہم تیسرے قومی کھلاڑی سابق ایشین چیمپئین محمد سجاد کو ایران کے عامر سرکوش نے 1-4 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا. دوسری جانب ایشین انڈر21 اسنوکر چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے حمزہ الیاس اور احسن رمضان نے کامیابی کو گلے لگا لیا۔
پاکستان امریکا اور چین کے مابین فاصلے کم کرنے میں کردار ادا کرسکتا ہے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے عالمی تنا کے درمیان پاکستان امریکا اور چین کے مابین فاصلے کم کرنے میں کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ جرمنی میں میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے دوران ڈوئچے ویلے کو انٹر ویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کے ا غاز میں پاکستان کے تاریخی کردار کو اجاگر کیا اور کہا کہ اگر آپ ہمیں کسی کیمپ کا حصہ بنانا چاہتے ہیں تو ہم خود کو ایک مصالحت کار اور ثالث کے طور پر دیکھنا...
MUNICH: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے عالمی تناؤ کے درمیان پاکستان امریکا اور چین کے مابین فاصلے کم کرنے میں کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ جرمنی میں میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے دوران ڈوئچے ویلے کو انٹر ویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کےآغاز میں پاکستان کے تاریخی کردار کو اجاگر کیا اور کہا کہ اگر آپ ہمیں کسی کیمپ کا حصہ بنانا چاہتے ہیں تو ہم خود کو ایک مصالحت کار اور ثالث کے طور پر دیکھنا چاہیں گے۔ انہوں نے پاکستان تقسیم کو وسعت دینے کے بجائے خلیج کو پاٹنے کا خواہاں ہے۔ بلاول نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک ’...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ٹیم کے 15 کے 15 کھلاڑی کپتان ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہماری صلاحیت پر شک نہیں ہونا چاہیے، ٹیم سے توقعات رکھنی چاہئیں، ہمارے پاس اچھے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم چیمپئنز ٹرافی کو انجوائے کرے، جو کمزوریاں تھیں ان پرکام کیا ہے، خوشی ہوتی ہے جب ٹیم کی مشترکہ کوشش سے میچ میں کامیاب ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کمی ہے وہ بھی دور ہو جائے گی، ہماری محنت زیادہ ہوگی تو اللہ ضرور کامیاب کرے گا۔ محمد رضوان نے مزید کہا کہ ہم سینئر پلیئر ہیں ہماری ذمے داری...
او آئی سی ممالک کے سفیروں سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور او آئی سی کا مشترکہ ہدف عالمی امن، سلامتی اور ترقی ہے، فلسطین، کشمیر کے عوام کو ان کا حق ملنے تک پاکستان آواز بلند کرتا رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ نیویارک، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ او آئی سی امت مسلمہ کے اجتماعی مفادات کا حقیقی ترجمان ہے، پاکستان مسلم دنیا کے اہم مسائل کے حل کے لیے سفارتی محاذ پرسرگرم ہے۔ او آئی سی ممالک کے سفیروں سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور او آئی سی کا مشترکہ ہدف عالمی امن، سلامتی اور ترقی ہے، فلسطین، کشمیر کے عوام کو...
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی اسپیڈ کی بہتری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت انٹرنیٹ کے کئی مسائل ہیں اور دباؤ کی وجہ سے کبھی کبھی انٹرنیٹ مسائل ہوتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں فائیو جی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اسپیڈ کی بہتری کیلئے کوششیں جاری ہیں، دنیا کی سب سے بڑی سب میرین کیبل پاکستان پہنچ چکی ہے اور جلد آپریشنل بھی ہوگی جبکہ ضرورت پڑنے پر مزید سب مرین کیبل بھی پاکستان لائی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپریل کے آغاز میں اسپیکٹرم کی نیلامی کریں...
اجتماع میں امت کی وحدت وطن عزیز کے استحکام میں علماء مشائخ اور ہر مکتبہ فکر کے کردار، صوبوں میں امن کی صورتحال اور تنازعات کے ممکنہ حل کی تجاویز زیر غور لائی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ وحدت امت و استحکام پاکستان کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق آج 17 فروری 2025ء گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا پشاور میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کی ہدایت پر گورنر فیصل کریم کنڈی کی میزبانی میں مختلف مذہبی سیاسی جماعتوں کے اس اجتماع میں امت کی وحدت وطن عزیز کے استحکام میں علماء مشائخ اور ہر مکتبہ فکر کے کردار، صوبوں میں امن کی صورتحال اور تنازعات کے ممکنہ حل کی تجاویز زیر غور لائی گئیں۔ اجلاس میں تمام...
26ویں نیشنل مینز بیس بال چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی۔فائنل میں پاکستان واپڈا کو چار صفرسے ہراکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا،فائنل میچ9،9اننگز پر مشتمل تھا ۔مینز ایونٹ میں آرمی کے وسیم اکرم بہترین بیٹر اور محمد زوہیب بہترین پچر قرار پائے،یہ ایونٹ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیراہتمام اور پاک آرمی کے تعاون سے منعقد ہوا۔فائنل میچ کے مہمانان خصوصی لیفٹینینٹ جنرل نعمان زکریا،میجر جنرل ابوبکر شہباز،بریگیڈئیر سحر ستی،لیفیٹینٹ کرنل حیدرعلی ،پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر شوکت جاوید ،سیکرٹری جنرل پاکستان بیس فیڈریشن سید فخر علی شاہ ، چیئرمین امپائر اینڈ ٹیکنیکل کمیٹی جمیل کامران تھے۔خیال رہے کہ 19ویں ویمنز نیشنل بیس بال میں بھی پاکستان آرمی کی...
کراچی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے شروع ہونے سے محض چند دن قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اچھی خبر آگئی، رائٹ آرم فاسٹ باؤلر فٹ ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق پیسر حارث رؤف فٹ ہیں اور 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے لیے دستیاب ہونگے، فاسٹ باؤلر حارث رؤف اپنی انجری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ حارث حال ہی میں ختم ہونے والے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے سینے کی نچلی طرف پٹھوں میں تناؤ کا شکار ہوئے تھے۔ خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حارث اب ٹھیک ہیں اور سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کے...
نوابشاہ،الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے آرفن سپورٹس کے ڈائریکٹر عبدالجباربٹ خطاب کررہے ہیں
ایک زمانہ تھا کہ انسان کا خاندانی پس منظر اس کی شخصیت پر اثر انداز ہوتا تھا۔ چنانچہ لوگ اپنے خاندانی پس منظر سے بھی پہچانے جاتے تھے۔ مگر ہمارے زمانے تک آتے آتے یہ صورت ہوگئی کہ کسی کے سید صدیقی، فاروقی اور علوی ہونے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ملک کے معروف کالم نگار عطا الحق قاسمی کے والد گرامی تحریک ختم نبوت کے بیباک سپاہی تھے۔ عطا الحق قاسمی نے اپنے ایک حالیہ کالم میں اپنے والد کا تعارف اس طرح کرایا ہے۔ ’’والد ماجد قیام پاکستان کے بعد عملی سیاست سے کنارہ کش ہو چکے تھے لیکن حکمرانوں کے خلافِ اسلام اقدامات پر جمعہ کے خطبے میں اتنی کڑی تنقید کرتے کہ ان کے بہی...
سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں سفارتی اور پاکستانی کمیونٹی سمیت کشمیری عمائدین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں منعقدہ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں سفیر احمد فاروق کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ہمت اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں کہ وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی فوج ظالمانہ مظالم کے باوجود تحریک آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے تسلط کا ہر حربہ آزما چکا ہے مگر اس کے...

پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے بنی ہی نہیں، ان کے خمیر اور ڈی این اے میں منفی سیاست رچی بسی ہے، عرفان صدیقی
اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ صدق دل سے مذاکرات کر رہے تھے، پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے بنی ہی نہیں، ان کے خمیر اور ڈی این اے میں منفی سیاست ہی رچی بسی ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی سیاسی عدم استحکام نہیں ہے، پاکستان اپنے ٹریک، حکمت عملی اور منصوبے کے ساتھ طے شدہ اہداف کو حاصل کرنے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سال بھر پہلے کا پاکستان آج بہت اچھا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی بات کریں تو...
کراچی:الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون سے این ڈی ایم اے نے فلسطین، لبنان اور شام میں جنگ کے متاثرین کے لیے 60 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 24 ویں کھیپ روانہ کر دی۔ امدادی کھیپ میں بھیجے گئے سامان کی مقدار 60 ٹن ہے، جس میں موسم سرما کے خیمے، ترپال اور چادریں بھی شامل ہیں۔امدادی سامان مصر کے لیے روانہ کی گئی پرواز کے ذریعے بھیجا گیا ہے، جہاں سے یہ سامان فلسطین، لبنان اور شام پہنچایا جائے گا۔ اس حوالے سے کراچی کے جناح ٹرمینل (ائیرپورٹ) پر منعقدہ تقریب میں وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران...

اسلام آباد میں شمالی کوریا کے بانی راہنماء کم ال جونگ کی 83 ویںسالگر ہ پر شمالی کوریا سفارت خانے کا عشائیہ
اسلام آباد میں شمالی کوریا کے بانی راہنماء کم ال جونگ کی 83 ویںسالگر ہ پر شمالی کوریا سفارت خانے کا عشائیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (عباس قریشی) پاکستان میں عوامی جمہوریہ کوریا کے زہر اہتمام شمالی کوریا کے بانی راہنماء کم ال جونگ کی 83ویں سالگرہ پر عشائیے کا انعقاد کیا گیا۔عشائیے کے آغاز پر کم ال جونگ کی قیادت میں شمالی کوریا کے ترقی کے سفر پر دستاویزی ویڈیو دکھائی گئی ۔عشائیے میں متعدد سیاسی،سفارتی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔پاکستان میں شمالی کوریا کے سفیر چھوئے چینگ مین نے عظیم راہنماء کم جونگ ال کی قیادت میں شمالی کوریا کی ترقی کا سفر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سلیکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ سہ قومی سیریز کے فائنل میں شکست پر افسوس ہوا ،ہم نے اپنے طور پر بہترین کوشش کی۔ سیریز کے فائنل کے بعد پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ کی نسبت فائنل میں کراچی کی وکٹ قدرے مختلف تھی،جس پر باؤنس بھی بالکل نہیں تھا،پاکستان کو اس وکٹ پر 270 رنز بنانے کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے گیم پلان اور منصوبہ بندی پر مطمئن اور خوش ہوں،ہم نے بہترین دستیاب کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپیشلسٹ اسپنرابرار احمد کی وائٹ بال میں کارکردگی اچھی ہوتی جارہی...
کراچی (صباح نیوز)سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، کیوی ٹیم نے 243 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 46 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔کیویز کی جانب سے ڈیرل مچل 57 اور ٹام لیتھم 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیون کانوے 48، کین ولیمسن 34 اور ول ینگ 5 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ گلینفلپس 20 اور مائیکل بریسویل 2 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ پویلین لوٹے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 جبکہ سلمان آغا، شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 50...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سلیکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ سہ قومی سیریز کے فائنل میں شکست پر افسوس ہوا ،ہم نے اپنے طور پر بہترین کوشش کی۔ سیریز کے فائنل کے بعد پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ کی نسبت فائنل میں کراچی کی وکٹ قدرے مختلف تھی،جس پر باؤنس بھی بالکل نہیں تھا،پاکستان کو اس وکٹ پر 270 رنز بنانے کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے گیم پلان اور منصوبہ بندی پر مطمئن اور خوش ہوں،ہم نے بہترین دستیاب کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپیشلسٹ اسپنرابرار احمد کی وائٹ بال میں کارکردگی اچھی ہوتی جارہی ہیں۔ عاقب جاوید...
سہ فریقی سیریز فائنل: نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 241 پر پویلین لوٹ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز )سہ فریقی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان مشکلات کا شکار رہی، اور 241 رنز بنا کر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی اور کیویز کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی۔ پاکستان کو ابتدا سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور فخر زمان صرف 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، دوسری وکٹ شکیل مسعود کی گری جو محض 8 رنز بناسکے۔اسی طرح اسٹار بیٹر بابر اعظم آج...
سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ فتح کو یقینی بنائیں اور ٹرافی اپنے نام کریں۔محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے محمد حسنین کی جگہ فہیم اشرف کو موقع دیا گیا ہے۔اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے کہا کہ اوپنر راچن رویندرا کی جگہ لوکی فرگوسن کو پلئینگ الیون میں شامل کیا ہے، کوشش ہے میزبان ٹیم کی ابتدائی وکٹیں جلد حاصل کرکے پریشر...
نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سہ فریقی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ سہ فریقی سیریز کے فائنل میں پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔آج کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور محمد حسنین کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے جب کہ نیوزی لینڈ کو زخمی اوپنر راچن رویندرا کی خدمات حاصل نہیں۔ ان کی جگہ لوکی فرگوسن میچ کھیل رہے ہیں۔
تین ملکی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اپنے دونوں میچز جیت کر فائنل میں پہنچی ہے، نیوزی لینڈ نے پاکستان اور جنوبی افریقا کو شکست دی تھی جبکہ پاکستان ٹیم اپنا ایک میچ جیت کر فائنل میں پہنچی ہے، قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی۔
سہ ملکی سیریز فائنل: پاکستان کا نیوزی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کیخلاف سہ ملکی سیریز میں کئی ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے۔ سہ ملکی سیریز کا فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، میچ مقامی وقت کے مطابق 2 بجے شروع ہوگا جبکہ ٹاس ڈیڑھ بجے ہوگا۔ اس میچ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو 6 ہزار رنز مکمل کرنےکیلئے محض 10 رنز درکار ہیں، انہوں نے 125 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 55.98 کی اوسط سے 5 ہزار 990 رنز اسکور کررکھے ہیں۔ مزید پڑھیں: کنگ شنگ کہنا بند کریں! بابراعظم کی درخواست، ویڈیو وائرل کیویز کیخلاف 10 رنز بناکر بابراعظم پاکستان تیز ترین 6 ہزار رنز مکمل کرنیوالے پہلے پاکستانی بیٹر...
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم آج نیوزی لینڈ کے خلاف ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل میچ کھیلے گی، جو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہو گا۔ گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے فائنل میچ کی تیاری کے لیے مکمل آرام کیا۔ اس سہ ملکی سیریز کی تیسری ٹیم جنوبی افریقہ اپنے دونوں میچ ہار کر فائنل سے باہر ہو چکی ہے۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے میچ میں بھاری مارجن سے شکست دی تھی، جس کے باعث نیوزی لینڈ کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے فائنل جیتنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کامیابی حاصل کرے گی۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے اپنے بہترین کمبینیشن کے...
تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا جائیگا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے والی اور ناممکن کو ممکن بنانے والی ٹیم پاکستان جیت کے لیے پُرعزم ہے۔ کیوی ٹیم نے میچ سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی، نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ فائنل کی تیاری کے لیے اچھا وقت مل گیا۔ انہوں نے کہا کہ میچز ہائی اسکورنگ ہورہے ہیں، امید ہے فائنل میں بھی زبردست مقابلہ ہوگا۔ دوسری جانب بدھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم پاکستان نے فائنل سے پہلے آرام کو ترجیح دی۔
کراچی(نیوز ڈیسک)تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان کراچی میں کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقا کے خلاف سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے والی اور ناممکن کو ممکن بنانے والی ٹیم پاکستان سہ فریقی سیریز جیت کےلیے پُرعزم ہے۔کیوی ٹیم نے میچ سےقبل نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی۔نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ فائنل کی تیاری کے لیے اچھا وقت مل گیا ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کو سہ ملکی سریز کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلےگئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلےکھیلتے ہوئے پاکستان کو 353 رنز کا ہدف دیا جو قومی ٹیم...
اسلام آباد(آن لائن) اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس پاکستان کے تحفظات سے متفق نہیں، ہائیکورٹ سے جج کا ٹرانسفر عارضی نہیں ہوتا، جب ایک جج ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہو کر دوسری میں آتا ہے اسے نئے حلف کی ضرورت نہیں ہوتی،آئین میں کہیں نہیں لکھا ایک جج ٹرانسفر ہو کردوبارہ حلف لے گا۔اٹارنی جنرل آف پاکستان کا کہنا تھا کہ جج کا ٹرانسفر پبلک انٹرسٹ کے تحت کیا، صدر مملکت، چیف جسٹسزہائیکورٹ سے مشاورت ہوئی، جسٹس سرفراز ڈوگر سے کہا گیا وہ مفاد عامہ کے تحت رضا مندی کااظہار کریں، ٹرانسفر جج نے مفاد عامہ کے تحت تبادلے کیلیے رضا مندی ظاہر کی نہ کہ ذاتی مفاد کیلیے، جسٹس...
کراچی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان میں مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ سہ قومی کرکٹ سیریز کا فائنل ہائی اسکورنگ ہوگا اور 90 فیصد تماشائی ہمارے خلاف ہوں گے۔ جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیوی کپتان نے کہا کہ کراچی کی وکٹ بہت فلیٹ ہے، گزشتہ روز سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان نے بڑے ہدف کے تعاقب میں اچھی بیٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ فائنل ایک اور ہائی اسکورنگ میچ ہوسکتا ہے،ایک زبردست میچ کی امید ہے، اس سے قبل میچز میں بھی طویل اننگز کھیلی گئیں، ہم نے ابھی تک پاکستان کے خلاف فائنل کے لیےاپنی پلیئنگ الیون کو حتمی شکل نہیں دی۔ مشل سینٹنر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 21 نئے معاہدے، مفاہمت کی یاد داشتیں ( ایم او یز) طے پاگئیں، ترکیہ کو اپریل میں ہونے والی ہیلتھ کیئر اینڈ انڈسٹریل ایکسپو میں شرکت کی دعوت بھی دے دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان کے لیے مفید ثابت ہوگا، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں قوموں کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترکیہ کے صدر کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے بھی متاثر ہے، اور حال...
ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم آج مکمل آرام کرے گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا فائنل میچ کل ہوگا، میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ساؤتھ افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی، جنوبی افریقانے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر 252رنز بنائے، پاکستان نے 4وکٹوں نے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا ۔پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا نے سنچریاں بنائیں،نائب کپتان سلمان علی آغا 134رنز بنا کر نمایاں رہے ، محمد رضوان 122رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے،فخر زمان نے 41،بابر اعظم 23، اورسعود شکیل نے 15رنز بنائے تھے۔پاکستان نے ہدف کے تعاقب...
ویب ڈیسک: حافظ آباد میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قمر جاوید ایڈووکیٹ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کےمطابق یہ واقعہ حافظ آباد کے علاقے کوٹ نکہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قمر جاوید کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ قمرجاوید ایڈووکیٹ کو نماز فجر کے لیے مسجد جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل پولیس کے مطابق مقتول قمر جاوید ایڈووکیٹ گزشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے صوبائی امیدوار تھے۔

چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان میں چینی سفارت خانے کے باہمی اشتراک سےچین پاکستان سپورٹس کارنیوال کا انعقاد
چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان میں چینی سفارت خانے کے باہمی اشتراک سےچین پاکستان سپورٹس کارنیوال کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: چین کے شہر ہاربن میں جاری 09ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی سرگرمیاں دنیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ۔اسی تناظر میں آج چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے باہمی اشتراک سے نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک خوبصورت اور مثالی سپورٹس کارنیوال کا انعقاد کیا گیا ، جس کے مہمانِ خصوصی چینی سفارت خانے کے ثقافتی قونصلر چن پھنگ تھے۔ چینی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور...
اسلام آباد: چین کے شہر ہاربن میں جاری 09ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی سرگرمیاں دنیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ۔اسی تناظر میں آج چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے باہمی اشتراک سے نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک خوبصورت اور مثالی سپورٹس کارنیوال کا انعقاد کیا گیا ، جس کے مہمانِ خصوصی چینی سفارت خانے کے ثقافتی قونصلر چن پھنگ تھے۔ چینی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات اس موقع پر موجود تھیں، سپورٹس کارنیوال میں مختلف کھیلوں کے شاندار مظاہرے کے ساتھ ساتھ معاشی اور اقتصادی ترقی کی طرح کھیلوں کے میدان...
کراچی: جنوبی افریقہ کے خلاف شان دار کامیابی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سہ فریقی کرکٹ سیریز کے فائنل میں رسائی پر تماشائی خوشی سے جھوم اٹھے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی ناقابل شکست سنچری اور سلمان علی آغا کے عمدہ 134 رنز کی بدولت 353 رنز کا ہدف عبور کر کے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے پر نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں نے خوب جشن منایا۔ پاکستان کی اس یادگار فتح پر تماشائیوں نے جذبات سے سرشار ہو کر پرجوش انداز میں قومی ٹیم اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔ کرکٹ کے متوالوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کچھ بھی کر دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور پاکستانی بیٹرز...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری 2025ء ) ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی پر حکومت نے فائیو جی کے جلد آغاز کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی کے معاملے پر بحث ہوئی جہاں پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی سبین غوری نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سست روی کی کئی وجوہات ہیں جن پر حکومت کام کر رہی ہے، اس سال کے وسط تک انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری آجائے گی اور فائیو جی سروس بھی لانچ کر دی جائے گی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ نے کہا کہ ’انٹرنیٹ کی اتنی ناقص صورتحال ہے کہ کوئی...
کراچی: سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہو رہا ہے، اور دونوں ٹیموں کے لیے فائنل میں جگہ پانے کے لیے یہ اہم مقابلہ ہے۔ جیتنے والی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 14 فروری کو فائنل میں شرکت کرے گی۔ پاکستان نے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بدترین شکست کا سامنا کیا تھا، اور اس کا ازالہ کرنے کے لیے ٹیم میدان میں اتری ہے۔ جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ انہوں نے ٹیم میں چار تبدیلیاں کی ہیں اور وہ اس میچ میں پاکستان کو سخت مقابلے کا سامنا کرائیں گے۔ پچ...
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کے دوران فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کی ٹرمپ کی تجویز غیرمنصفانہ ہے، پاکستان ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، انہوں نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور دیرپا حل...
کراچی: چوکوں اور چھکوں کا شور اب کراچی تک پہنچ چکا ہے، جہاں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا اہم ترین میچ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ اس میچ کے فاتح کو فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا، جو کہ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کا عزم اپنے ابتدائی میچ میں کیویز کے ہاتھوں بدترین شکست کا بدلہ لینا ہے، اور پروٹیز کے خلاف حالیہ جیت نے ان کے حوصلے مزید بڑھا دیے ہیں۔ محمد حسنین کی جگہ حارث رؤف ٹیم میں واپس آئیں گے، جبکہ سعود شکیل کو شامل کرنے کے لیے کامران غلام کو باہر کر دیا گیا ہے۔ فخر زمان کی کارکردگی پر سب کی...
کراچی(نیوز ڈیسک)سہ ملکی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ڈے اینڈ نائٹ میچ آج (بدھ کو) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں پہنچے گی، جو 14 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ نیوزی لینڈ پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔گزشتہ میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ نیوزی لینڈ نے 305 رنز کا ہدف 48.4 اوورز میں حاصل کیا۔ کین ولیمسن نے 133 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ڈیون کونوے 97 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کل کا میچ سیریز میں بقا کے لیے اہم...
اویس کیانی : وزیراعظم شہباز شریف کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات ہوئی جس میں تجارت، دفاع ، تعلیم، مذہبی سیاحت جیسے امور میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم محمد شہبازشریف اور سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کی آج دبئی میں ملاقات ہوئی. یہ ملاقات دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے موقع پر ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی پہلی ملاقات تھی۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین تاریخی روابط کا ذکر کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان موجودہ خیر سگالی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات کے اہم پہلوؤں بالخصوص تجارت، دفاع و سلامتی، تعلیم، مذہبی سیاحت اور کھیلوں کے شعبوں میں تعاون پر...
دبئی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پائیدار منصفانہ امن صرف مسئلہ فلسطین کے حل سے ممکن ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے سمٹ کے کامیاب انعقاد پرشیخ محمد بن زاید النہیان اورشیخ محمد بن راشد المکتوم کی قیادت کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ اجلاس ایسے وقت میں ہورہا ہے جب غزہ المناک تنازع کے اثرات سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے،آزاد فلسطین کا دارالحکومت القدس شریف ہے، غزہ میں نسل کشی پر مبنی آپریشن کیا گیا۔محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غزہ آپریشن میں 50 ہزار فلسطینی شہید ہوئے، مسئلہ فلسطین کا حل اقوام متحدہ...
دفاعی چیمپیئن پاکستان اس ٹورنامنٹ کے لیے تیار ہے، ٹیم میں کچھ نئے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں اور کچھ پرانے کھلاڑیوں کو واپس لایا گیا ہے۔ جن میں فخر زمان، فہیم اشرف اور خوشدل شاہ شامل ہیں۔ دیکھا جائے تو ٹیم اس وقت اچھی فارم میں ہے، ٹیم نے حال ہی میں کچھ اچھی سیریز بھی جیتی ہیں جس سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہے۔ اب ظاہر ہے چیمپیئنز ٹرافی ایک بہت بڑا ٹورنامنٹ ہوتا ہے ورلڈ کپ کے جیسی ہی اہمیت اس ٹورنامنٹ کو بھی حاصل ہوتی ہے کیونکہ دنیا کی بہترین ٹیمیں اس میں شرکت کرتی ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کو جیتنا کسی بھی ٹیم کے لیے بہت بڑا اعزاز ہوتا ہے۔ پاکستانی شائقین کو امید ہے کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکینِ وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی کو گزشتہ روز ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں میں سی7 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کے مطابق جاں بحق 7 پاکستانی خیبر پختون خوا کے رہائشی ہیں، حادثے میں جاں بحق 6 افراد کا تعلق ضلع کرم اور 1 کا باجوڑ سے ہے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت ان کے پاسپورٹ سے کی گئی ہے۔(جاری ہے) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں 16 پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں۔دوسری جانب ترجمان...
لاہو ر(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی تکمیل قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ سے مکمل ہو گی، 77برس گزر گئے، ملک کو ایک دن کے لیے بھی قرآن و سنت کی پیروی کرنے والی حکومت اور حکمران نصیب نہیں ہوئے، پاکستان پر طاغوتی نظام کے محافظ مسلط ہو گئے۔وہ جامع مسجد منصورہ میں 44ویں سالانہ دورہ تفسیر القرآن کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر شیخ القرآن و الحدیث مولاناعبدالمالک، حافظ سیف الرحمن و دیگر بھی موجود تھے۔ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل، معدنیات، جفاکش نوجوانوں کی دولت سے نوازا ہے، لیکن عوام ان نعمت...
لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہوگئی۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ طرابلس میں ہمارے سفارت خانے کے مطابق تقریباً 65 مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی لیبیا کے شہر زاوِیہ کے شمال مغرب میں واقع مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹ گئی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سفارت خانے نے فوری طور پر ایک ٹیم زاوِیہ کے اسپتال بھیجی ہے، مقامی حکام کے ساتھ مل کر جاں بحق ہونے والوں کی شناخت میں مدد دی جا سکے، مزید پاکستانی متاثرین کی تفصیلات معلوم کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ وزارت خارجہ کے کرائسس مینجمنٹ یونٹ کو صورتحال کی نگرانی کے...
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری2025ء) سفارتخانہ پاکستان میں نئے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں یہاں موجود ایک طلبہ تنظیم" بزم برلن" نے سفارتخانہ کے تعاون سے ایک تقریب کا اہتمام کیا ، جس کی مہمان خصوصی پاکستانی سفیر ثقلین سیدہ تھیں۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ طلبہ تنظیم کی ابتدا کب ،کیسے اور کہاں سے ہوئ تھی ان تمام باتوں پر تنظیم سے منسلک سب سے پرانے رکن عدیل ظفر نے روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ 1997 میں جب کوئی کوئی انڈیا اور پاکستان سے جرمنی پڑھنے آتا تھا مگر اس میں بھی جرمن زبان میں پڑھائ کرنے کے لئے بہت زیادہ محنت اور وقت لگتا تھا جس کی بناء پر اکثر...
یوم جواں میں حجت الاسلام و المسلمین علامہ غضنفر علی حیدری، حجت الاسلام و المسلمین علامہ قاضی نادر حسین علوی، حجت الاسلام و المسلمین علامہ وسیم عباس معصومی اور سید فضل عباس نقوی سمیت دیگر نے جوانوں سے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ فانڈیشن پاکستان کی جانب سے امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک کمہاراں والا ملتان میں ولادت با سعادت حضرت علی اکبر علیہ السلام کی مناسبت سے یوم جواں کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں ملتان کے مختلف دینی اداروں سے طلبا و حفاظ کرام نے شرکت کی۔ یوم جواں میں حجت الاسلام و المسلمین علامہ غضنفر علی حیدری، حجت الاسلام و المسلمین علامہ قاضی نادر حسین علوی، حجت الاسلام و المسلمین علامہ وسیم عباس معصومی، سید فضل عباس...