2025-11-04@18:05:35 GMT
تلاش کی گنتی: 12646

«کا نام لیے بغیر»:

(نئی خبر)
    وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے خیبرپختونخوا حکومت کے بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کے فیصلے کو غیر سنجیدہ اور بچگانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نابالغ سوچ نے پولیس افسران اور جوانوں کی جانوں کو غیر ضروری خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سینیٹر طلال چوہدری نے کہاکہ وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ خیبرپختونخوا حکومت کو دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام تر وسائل فراہم کر رہی ہے، اور یہ صرف دعویٰ نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے ثابت بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے وزیراعلیٰ جو اس نوعیت کے فیصلے کریں، ان سے نہ صرف پولیس افسران اور اہلکار بلکہ عوام کو بھی سوال...
    نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرائے جانے پر عوامی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں خطاب کے دوران سہیل آفریدی نے اپنی حکومت کی ترجیحات بتائیں اور کہاکہ آج انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری پر پابندی سمیت اہم اعلانات کردیے ان کا کہنا تھا کہ وہ خود اسٹوڈنٹس سیاست سے تعلق رکھتے ہیں، اس لیے اب طلبہ کے احتجاج یا دیگر سیاسی سرگرمیوں پر ایف آئی آر درج نہیں ہوگی۔ جبکہ تھری ایم پی او کے تحت بھی کوئی کارروائی...
    بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی سے کل منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔ فوکل پرسن بیرسٹر علی ظفر کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے 6 وکلا کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوائی گئی ہے۔بیرسٹر گوہر،سلمان اکرم راجہ، مشال یوسفزئی کے نام فہرست میں شامل ہیں، علی عمران، عزیز بھنڈاری، فیصل ملک بھی ملاقاتیوں کی فہرست کا حصہ ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگزشتہ...
    فوسپا کا خواتین کے حق میں بڑا فیصلہ، زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنا صنفی امتیاز قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی نے خواتین کے حق میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنا صنفی امتیاز قرار دے دیا۔فوسپا نے زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنے پرنجی کمپنی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی فوزیہ وقار نے زینب زہر اعوان کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔فوسپا نے نجی کمپنی کو ہدایت دی کہ وہ 8 لاکھ روپے متاثرہ خاتون کو معاوضے کے طور پر ادا کرے،...
    لکسمبرگ میں منعقدہ اجلاس کے دوران یورپی یونین کے وزرائے توانائی نے پیر کے روز ایک مجوزہ منصوبے کی حمایت کی ہے، جس کے تحت جنوری 2028 تک روسی تیل اور گیس کی درآمدات کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا، یہ اعلان یورپی یونین کی کونسل نے کیا۔ منصوبے کے مطابق، جنوری 2026 سے روس سے گیس کی نئی درآمدی معاہدوں پر پابندی عائد ہوگی، جبکہ جون 2026 سے مختصر مدتی معاہدے ختم کیے جائیں گے۔ دوسری جانب جنوری 2028 تک طویل المدتی معاہدوں کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔  https://Twitter.com/Daractenus/status/1980239608974545333 یہ قانون ابھی حتمی منظوری کے مراحل میں ہے، یورپی یونین کے رکن ممالک کو اب یورپی پارلیمان کے ساتھ اس قانون کے حتمی متن...
    طورخم بارڈر پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ کسٹم حکام کے مطابق سرحدی گزرگاہ کو آئندہ چند گھنٹوں میں دوبارہ کھولنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر کو تقریباً نو روز قبل دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی اور سرحدی تناؤ کے باعث ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کیا گیا تھا۔ بندش کے نتیجے میں درجنوں مال بردار ٹرک، جن میں پھل، سبزیاں اور دیگر اشیائے خوردونوش شامل تھیں، پاکستانی حدود میں ہی پھنس گئے تھے، جس سے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ کسٹم حکام نے بتایا ہے کہ کارگو کلیئرنس کے عمل...
    یورپ کے 20ممالک کا غیر قانونی مقیم افغانوں کو ہر صورت واپس بھیجنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز برسلز(سب نیوز)یورپی ممالک نے یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کو واپس بھجوایا جائے۔بلجیئم کی وزیر برائے پناہ گزین اور ہجرت اینیلیئن وان بوسویٹ نے بتایا ہے کہ 20 یورپی ممالک نے یورپی کمیشن کو لکھے گئے مشترکہ خط میں مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی رہائش پذیر افغان باشندوں کی وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ اینیلیئن کے مطابق یورپی ممالک کا کہنا تھا کہ واپسی کا یہ عمل رضاکارانہ یا زبردستی بھی ہوسکتا ہے اور اس کے لیے طالبان سے مذاکرات بھی ہوسکتے ہیں۔رپورٹ کے...
    سٹی 42: مسافروں کو ماڈرن سہولیات کی فراہمی کے لیے   پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی  نے  ملک بھر  کے ائیرپورٹس پر آٹومیٹڈ ٹیلر مشینوں کی تنصیب کا فیصلہ کرلیا ۔  ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے مختلف بینکوں کو آٹومیٹڈ ٹیلر مشین کی تنصیب کے لیے مدعو کر لیا۔مسافروں کو کرنسی کی ترسیل، ٹرانزیکشن میں آسانی کے لیے مختلف بینکوں سے معاہدہ زیر غور ہے۔ ملک کی صنعتی ترقی گھریلو، چھوٹے اور درمیانے پیمانے کی صنعتوں کی ترقی سے مشروط ہے؛ وزیراعظم لاہور، کراچی، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد ائیرپورٹس پر آٹومیٹڈ ٹیلر مشینیں نصب کی جائیں گئیں۔ پشاور، کوئٹہ،  سکھر، گوادر، سکردو، گلگت ائیرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لیے آٹومیٹڈ ٹیلر مشین لگائی جائے گئی ۔پاکستان...
    کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ میں ایک پروقار اور باوقار تقریب کے دوران جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ یہ تقریب 20 اکتوبر 2025 کو ہائی کورٹ کے کورٹ روم نمبر 1 میں منعقد ہوئی جہاں جسٹس اقبال احمد کاسی نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں ہائی کورٹ کے معزز جج صاحبان، رجسٹرار عبدالقیوم لہڑی، سینئر جوڈیشل افسران وکلاء برادری کے اراکین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے نئے قائم مقام چیف جسٹس کو عہدہ سنبھالنے پر گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب انتہائی سادگی، وقار...
    بھارت کی تیز رفتار ترقی اور چمکتی سڑکوں کے پیچھے ایک ایسی دنیا چھپی ہے جہاں غربت، بھوک اور استحصال نے لاکھوں عورتوں کی زندگی کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ یہ وہ عورتیں ہیں جو کبھی کسی فیکٹری میں کام کرتی تھیں، کسی دفتر میں صفائی کرتیں یا کسی دکان پر کپڑے سیتیں، مگر حالات نے انہیں اس مقام پر لا کھڑا کیا جہاں ’جسم‘ ہی ان کا ذریعہ معاش بن گیا۔ حال ہی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق، کرناٹک، آندھرا پردیش، مہاراشٹر، دہلی اور تلنگانہ وہ ریاستیں ہیں جہاں جسم فروشی کرنے والی خواتین کی سب سے زیادہ تعداد پائی جاتی ہے۔ پروگراممیٹک میپنگ اینڈ پاپولیشن سائز ایسٹی میشن (PMPSE) رپورٹ کے مطابق، کرناٹک 15.4...
    جدہ میں پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام سانحۂ کارساز کے شہداء کے لیے دعائیہ تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز جدہ ( خالد نواز چیمہ)سانحۂ کارساز کے شہداء کی یاد میں پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام ایک پُروقار دعائیہ تقریب کبابش ریسٹورنٹ جدہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت صدر پیپلز پارٹی سعودی عرب تصور چوہدری نے فرمائی، جبکہ مہمانِ خصوصی پاکستان سے تشریف لائے سابق وزیرِ مملکت برائے امورِ داخلہ جناب تسنیم احمد قریشی تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جو جناب جعفر رانا نے کی، جبکہ ہدیہ نعت ناظمِ تقریب آفتاب ترابی نے پیش کیا۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے چیئرمین...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سخت بیان دیتے ہوئے کولمبیا کے صدر گستاو و پیٹرو کو غیر قانونی منشیات اسمگلنگ کا رہنما قرار دیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کولمبیا میں منشیات کی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور صدر پیٹرو اس کی روک تھام کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کر سکے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ منشیات کی یہ پیداوار دراصل امریکا میں فروخت کے لیے کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں امریکی شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر کولمبیا نے منشیات کی پیداوار فوری طور پر بند نہ کی تو امریکا خود یہ کارروائی کرے گا، اور اس بار طریقہ...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس نظام، توانائی، سرکاری اداروں اور عوامی مالیات میں اصلاحات کے ذریعے معیشت کے طویل المدتی استحکام پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ریکو ڈِک منصوبے کے تحت تانبے اور سونے کی کمرشل پیداوار سے سالانہ 2.8 ارب ڈالر کی برآمدات متوقع ہیں، جو ملکی معیشت کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان رواں سال کے اختتام تک پہلی بار یوان (چینی کرنسی) میں 250 ملین ڈالر مالیت کے بانڈز جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کا مقصد مالی وسائل کے ذرائع کو متنوع بنانا اور مجموعی معاشی پائیداری کو مضبوط کرنا ہے۔ نجکاری کے حوالے...
     سید احمد :   پاکستانی نجی ایئرلائن ایئر سیال نے پاکستان سے ابوظہبی کے لیے پروازوں کے آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ نئی پروازیں لاہور اور اسلام آباد سے آپریٹ کی جائیں گی۔ ایئر سیال کے مطابق یکم دسمبر سے ابوظہبی کے لیے پروازوں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ایئرلائن لاہور سے ہفتہ وار3 جبکہ اسلام آباد سے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ لاہور سے ابوظہبی کے لیے پرواز پی ایف 796 کال سائن کے ساتھ آپریٹ ہوگی، جو سوموار، بدھ اور ہفتہ کے روز روانہ کی جائے گی،لاہور سے پرواز رات1 بجے ابوظہبی کے لیے روانہ ہوگی۔ خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛...
     سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں کی فیسوں میں آئندہ کسی بھی اضافے کے لیے اب صوبائی حکام سے پیشگی منظوری درکار ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد تعلیمی اخراجات میں اضافے کے درمیان طلباء پر اضافی مالی دباؤ ڈالنے سے روکنا ہے۔ کراچی میں بات کرتے ہوئے یونیورسٹیز اور بورڈز کے وزیر محمد اسماعیل راہو نے تصدیق کی کہ یونیورسٹیوں کو حکومت کی رضامندی کے بغیر ٹیوشن یا دیگر فیسوں میں اضافے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اعلیٰ تعلیم میں عام شہریوں پر استطاعت سے زیادہ بڑھتے اخراجات کے خدشات کی وجہ سے یہ فیصلہ ضروری تھا۔ وزیر نے انکشاف کیا کہ یونیورسٹیوں کے لیے وفاقی گرانٹس میں...
    میڈیکل کی اعلی تعلیم کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے مراکز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔کراچی میں ڈائو یونیورسٹی اوجھا کیمپس اور این ای ڈی یونیورسٹی جبکہ اسلام آباد میں ٹیسٹ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں منعقد کیا جائے گا۔حیدرآباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، جیکب آباد اور سکھر میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ملک بھر میں 35 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جبکہ ایک بین الاقوامی مرکز سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہو گا۔ ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان 26 اکتوبر کو منعقد ہو گا جس کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار 125 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈز کے ساتھ مقررہ وقت پر پہنچنے کی ہدایت کی...
    پاکستان میں مقامی کرنسی میں قرضوں کا اجرا بڑھانے کیلئے اسٹیٹ بینک اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔ بینک دولت پاکستان نے ورلڈ بینک گروپ کے نجی شعبے کے ادارے آئی ایف سی کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس کا مقصد مقامی کرنسی میں قرضوں کا اجرا بڑھانا اور پاکستان میں نجی شعبے کی نمو میں معاونت کرنا ہے۔ آئی ایس ڈی اے معاہدے کے تحت، اس شراکت داری سے آئی ایف سی کرنسی کے خطرات کا مؤثرانتظام اور پاکستانی روپے میں سرمایہ کاریاں بڑھا سکے گا ۔ یہ معاہدہ پاکستانی معیشت کے اہم شعبوں کو قرضوں کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور ملک بھر میں...
    سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے 2 روزہ جوائے فورم 2025 کے ساتھ جاری نمائش دنیا بھر کی بڑی اور بااثر بین الاقوامی کمپنیوں و اداروں کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم بن گئی ہے، جہاں انٹرٹینمنٹ، گیمز، کھیل، میڈیا، ٹیکنالوجی، فلم و میوزک پروڈکشن اور تفریحی مقامات کی ترقی سے وابستہ ادارے ایک چھت تلے جمع ہیں۔ یہ نمائش سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے عالمی وقار کی عکاسی کرتی ہے جو اب دنیا کی ان کمپنیوں کے لیے ایک مرکز بن چکا ہے جو تفریحی صنعت کے مستقبل کو تشکیل دے رہی ہیں۔ جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (GEA) نمائش میں بطور انٹرٹینمنٹ سیکٹر کی انیبلر اور ریگولیٹر شریک ہے۔ GEA کا کردار سرمایہ کاری کو فروغ دینا،...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے اغوا سے متعلق کیس میں پولیس کو 3 دن کے اندر افسر کی بازیابی کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے مغوی افسر کی اہلیہ روزینہ عثمان کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر 3 دن میں مغوی کو بازیاب نہ کرایا گیا تو سنٹرل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد خود عدالت میں پیش ہوں۔ یہ بھی پڑھیے: ڈکی بھائی کے خلاف ایکشن لینے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سرفراز چوہدری تبدیل سماعت کے دوران وکیل راجہ رضوان...
    سعودی وزارتِ خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی کے معاہدے اور دونوں ممالک کے درمیان پائے دار امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے میکانزم کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے۔ یہ معاہدہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران طے پایا۔وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب امن و استحکام کے فروغ کے لیے تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ مملکت ہمیشہ اس بات کی خواہاں رہی ہے کہ امن و سلامتی قائم ہو تاکہ پاکستان اور افغانستان کے برادر عوام کے لیے استحکام اور خوش حالی کو یقینی بنایا جا سکے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب کو امید ہے کہ یہ مثبت پیش...
    پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی کے پیش نظر موٹر بائیک پر سفر کرنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا -پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہلی، چندی گڑھ، گرداسپور، لدھیانہ اور پٹیالہ سے ہوائیں لاہور کا رخ کررہی ہیں جبکہ ملتان، بہاولپور اور بہاولنگر کو بھی بھارت سے آنے والی فضائی آلودگی متاثر کررہی ہے-انہوں نے کہا ہے کہ تعمیراتی مقامات، سامان لانے والی گاڑیوں کو ڈھانپنے کی ہدایات دی گئی ہیں ،،،موٹر بائیک پر سفر کرنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہے،اس کے علاوہ گاڑیوں کے شیشے اوپر رکھیں، گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں بھی بند رکھیں،،،،سینئر صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ دوپہر ایک سے 5 بجے...
    میڈیکل کی اعلیٰ تعلیم کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے مراکز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس اور این ای ڈی یونی ورسٹی میں ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ اسلام آباد میں امتحان پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں منعقد کیا جائے گا۔ حیدرآباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، جیکب آباد اور سکھر میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈز کے ساتھ مقررہ وقت پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے لیے داخلہ ٹیسٹ رواں ہفتے کے آخر میں، 26 اکتوبر کو ہوں گے۔
    فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) کی جانب سے باجوڑ میں خوارج کے ہاتھوں تباہ 2 مساجد کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا۔ فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) نے باجوڑ کے علاقے میں 2 مساجد، مسجد سلیمان خیل اور مسجد اعراب کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا۔  ان مساجد کو خوارج کی جانب سے حملوں میں شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔ مساجد کی بحالی میں شمسی توانائی کے لیے سولر سسٹم کی تنصیب شامل ہے تاکہ بجلی کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل نہ ہو۔ پاک فوج کی ان کوششوں کو مقامی عوام کی جانب سے بے حد سراہا  جا رہا ہے۔  عوام نے ان فرنٹیئر کور (نارتھ)  کے اقدامات کو...
    ہر سال کی طرح اس بار بھی بھارت میں دیوالی کے موقع پر پٹاخے اور پھلجھڑیاں جا رہی ہیں، جس کے باعث شمالی بھارت خاص طور پر دہلی اور گرد و نواح میں فضائی آلودگی کی سنگین سطح ریکارڈ کی گئی ہے۔ لیکن یہ آلودگی محض بھارت تک محدود نہیں رہتی بلکہ فضائی بہاؤ اور موسم کے حالات کے باعث یہ مضر ہوا پاکستان کے پنجاب صوبے تک بھی پہنچ جاتی ہے، جس سے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں سموگ (دھواں نما آلودگی) کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ بھارت میں ہر سال جب دیوالی منائی جاتی ہے تو لاکھوں کروڑوں لوگ ایک ہی وقت میں پٹاخے جلاتے ہیں اور آتش بازی کرتے ہیں۔ ان پٹاخوں...
    برسلز ( نیوزڈیسک) 20 یورپی ممالک نے یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کو واپس بھجوایا جائے۔ بلجیئم کی وزیر برائے پناہ گزین اور ہجرت اینیلیئن وان بوسویٹ نے بتایا ہے کہ 20 یورپی ممالک نے یورپی کمیشن کو لکھے گئے مشترکہ خط میں مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی رہائش پذیر افغان باشندوں کی وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ اینیلیئن کے مطابق یورپی ممالک کا کہنا تھا کہ واپسی کا یہ عمل رضاکارانہ یا زبردستی بھی ہوسکتا ہے اور اس کے لیے طالبان سے مذاکرات بھی ہوسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خط لکھنے والے ممالک میں آسٹریا، بلغاریہ، قبرص، جمہوریہ چیک، ایسٹونیا، فن لینڈ، جرمنی، یونان،...
    لاہور ( نیوزڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔ اس موقع پر مندروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کے لیے ہندو برادری بھگوان رام کی واپسی کی یاد میں اپنی مذہبی رسم کے لیے مٹی کے چراغ بھی جلاتے ہیں۔ یہ تہوار شری رام چندر جی کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً چودہ سال جنگلوں میں گزارے اور ہندو مذہب کی تبلیغ کی۔ دوسری جانب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بھی دیوالی کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں ہندو برادری کو دل کی گہرائیوں...
    بیس یورپی ممالک نے غیرقانونی افغان شہریوں کو ہر حال میں واپس افغانستان بھیجنے کا مطالبہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز برسلز:(آئی پی ایس) یورپ کے 20 ممالک نے یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو ہر حال میں واپس بھیجا جائے۔ بیلجیئم کی وزیر برائے پناہ گزین و ہجرت اینیلیئن وان بوسویٹ کے مطابق، ان ممالک نے ایک مشترکہ خط میں زور دیا ہے کہ افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، چاہے یہ عمل رضاکارانہ ہو یا زبردستی۔ خط میں شامل ممالک میں آسٹریا، بلغاریہ، قبرص، چیک جمہوریہ، ایسٹونیا، فن لینڈ، جرمنی، یونان، ہنگری، آئرلینڈ، اٹلی، لتھوانیا، لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، پولینڈ، سلوواکیہ،...
    کراچی(این این آئی)قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیش رفت پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی لگانے کی نئی تاریخ سامنے آگئی۔پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سے تبدیل کرکے 17 نومبر کردی گئی۔نجکاری میں شامل گروپس کی جانب سے حکومت سے نئی درخواست چار کنسورشیم نے پی آئی اے نجکاری کے بولی کے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا ۔عارف حبیب لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی ، ایئر بلو اور لکی گروپ پی آئی اے کی خریداری کی دوڑ میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری آئندہ ماہ کے آغاز پر حتمی مرحلے تک پہنچے کی توقع ہے۔پی آئی اے کی نجکاری میں چار کمپنیوں کی...
    سعودی عرب نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت ان تمام علاقائی و بین الاقوامی کوششوں کی مکمل حمایت کرتی ہے جو امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے کی جا رہی ہیں، تاکہ پاکستانی اور افغان عوام امن و ترقی کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان سے دہشتگردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، قطر اور ترکیہ کے مشکور ہیں، خواجہ آصف بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب کو امید ہے کہ یہ مثبت قدم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سینئر مزدور رہنما لیاقت ساہی نے اپنے ایک خط میں میئر کراچی کو آگاہ کیا ہے کہ میں، لیاقت علی ساہی، یونین کونسل نمبر 3، شاہ فیصل ٹاؤن، کراچی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے لیے امیدوار تھا، اور گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں 2600 ووٹ حاصل کیے تھے۔ میں سیاسی طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) سے انتخابی اتحاد تھا، جو وفاقی حکومت میں پاکستان پیپلز پارٹی کی اتحادی ہے۔ اس خط کے ذریعے، میں آپ کی توجہ ایک طویل عرصے سے زیر التوا اور سنگین عوامی شکایات کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں جو UC-3 کے ہزاروں رہائشیوں کو متاثر کرتی ہے۔ 2020 میںجاری کیا گیا ٹینڈر۔ ADP اسکیم نمبر 1385 (2019-20) کے تحت UC-3شاہ فیصل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پچھلے دنوں ایک اخبار میں ملازمین کے مستقلی والے بل پرایک تحریر پڑھی۔ جس میں لکھا تھا کہ سید خورشید شاہ کی سربراہی میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے تقریباً دو دہائیاں قبل ریگولر کیے گئے ملازمین کو قانونی تحفظ دینے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جانا باقی ہے کیونکہ بل کے پیش کرنے والے سید خورشید احمد شاہ ہیں اور وہی بل ایوان میں پیش کریں گے۔ 2008-13 تک پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران ڈیلی ویجز اورکنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو کابینہ کمیٹی نے ریگولر کیا تھا۔ ستمبر 2024 میں، کچھ ملازمین نے سنیارٹی کے معاملے اور دیگر مراعات کو حل کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، لیکن عدالت عظمیٰنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آج میں کراچی کے مزدور کے جس مسئلے کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں اس کو چھاپنے کی جسارت سوائے روزنامہ جسارت کے اور کوئی نہیں کرسکتا۔ استاد کی عظمت پر بڑے بڑے سیمینار تو منعقد ہوتے ہیں لیکن کسی بھی سرکاری ادارے نے آج تک اپنی وزیٹنگ فیکلٹی کے لیے کوئی پروگرام تک منعقد کرنا ضروری نہیں سمجھا اور توجہ دلانے پر یہ کہہ کر ٹال دیا اگیا کہ ’’ہمارے پاس غیر ضروری کاموں کے لیے بجٹ نہیں‘‘ جبکہ بڑے بڑے مفتی و علماء و اسکالرز سرکاری اداروں میں وزیٹنگ فیکلٹی کے طور پر اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف کراچی جیسے عالمی شہرت و حیثیت رکھنے والے شہر کی سرکاری جامعات اپنے مستقبل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-08-24 کراچی/سکھر (نمائندہ جسارت/اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ قومی سلامتی اور ملک کی نظریاتی، جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے قوم سیسہ پلائی دیوار ہے یہ حکومت اور بالادست اداروں کی ذمہ داری ہے کہ قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے جرات مندانہ اقدام، عالمی سفارتی سطح پر بھرپور سرگرمیوں کے ساتھ ملک کے اندر عوامی اعتماد کی بحالی، حقیقی جمہوری، پارلیمانی اور آئینی نظام کے قیام کے لیے عوامی اعتماد اور طاقت کو جائز مقام دیں۔عوام فرسودہ، گلے سڑے اور غیرمتوازن، غیرمنصفانہ نظام کے باغی ہیں۔ ریاست اور عوام کے درمیان فاصلہ دشمن قوتوں کو شیطانی کھیل کھیلنے کا موقع دے رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روہڑی میں نیویارڈ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) ریونیو بڑھانے کے لیے حکومت پنجاب نے موثر اقدامات کیے ہیں۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی میں اسپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔پی آر اے اسپیشل یونٹ میں فیکٹوریل، ٹیکس کنسلٹنٹ، لیگل ایکسپرٹ اور ڈیٹا اینا لیس شامل ہوں گے۔پنجاب ریونیواتھارٹی میں 130 انفورسمنٹ آفیسرز کی بھرتی کی اصولی منظوری دی۔ پنجاب ریونیواتھارٹی نے دائرہ کار 30 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ کیاہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے اضلاع تک ریونیواتھارٹی کی توسیع کے لیے 30اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔ اضلاع میں ریونیواتھارٹی سے متعلق اضافی ذمے داریاں اے ڈی سی جی کو تفویض کرنے کی ہدایت کی۔ پنجاب میں ریونیوبڑھانے کے لیے 19 نئے سیکٹر زشامل کرنے کا جائزہ لیاگیا۔ٹیکس دہندگان کے لیے...
    لاہور: دیوالی کے موقع پر فضا میں شدید آلودگی کے خدشے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے سموگ سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ سرحد پار بھارت کے شہروں امرتسر، لدھیانہ اور ہریانہ سے آنے والی آلودہ ہوائیں لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان اور دیگر شہروں کی فضا کو متاثر کریں گی۔ پنجاب سموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) آج 210 سے 230 کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں فضا انتہائی آلودہ ہوگی۔ ہوا کی کم رفتار (1 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ) اور بارش نہ ہونے کے باعث آلودہ ذرات فضا میں معلق رہیں گے۔ حکومت نے رات...
    دوحہ (قطر) — پاکستان پیڈل ٹیم نے اپنی پہلی ہی ایشیا کپ مہم میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئےمین راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ یہ قومی ٹیم کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ نہ صرف یہ ان کا ایشیا کپ میں پہلا سفر ہے، بلکہ بیشتر کھلاڑی بھی پہلی بار کسی بین الاقوامی ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری **ایشیا پیڈل کپ** کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان نے پہلے چین اور پھر تھائی لینڈ کو شکست دے کر کامیابی کے ساتھ اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ تھائی لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کی جوڑیوں نے زبردست کھیل پیش کیا۔ پہلے سیٹ میںمحمد سالار اورعبداللہ عدنان نے تھائی جوڑی کو6-2 اور 6-3 سے...
    لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو گیا ہے، جہاں فضائی معیار کے لحاظ سے شہر کو دوسرے نمبر پر قرار دیا گیا ہے۔ عالمی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق، ہفتے کی شام ساڑھے سات بجے لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 189 ریکارڈ کیا گیا جو کہ انتہائی غیر صحت بخش درجہ بندی میں آتا ہے۔ اس موقع پر بھارتی دارالحکومت دہلی معمولی برتری کے ساتھ 212 درجے پر پہلے نمبر پر تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب: اسموگ کے خاتمے کے لیے سول ڈیفنس رضاکاروں کی بڑی تعداد میں رجسٹریشن ایئر کوالٹی انڈیکس فضا میں موجود مختلف آلودگیوں جیسے باریک ذرات (PM2.5)، بڑے ذرات (PM10)، نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ (NO₂) اور اوزون (O₃) کی مقدار کو...
    وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 26-2025 کی منظوری دیدی،کسانوں کو مناسب قیمت دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 26-2025 کی منظوری دے دی ہے، نئی گندم پالیسی کے تحت کسانوں کو مناسب قیمت دی جائے گی اور حکومت مستحکم ذخائر اور کسانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سٹریٹجک اسٹاک خریدے گی۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت گزشتہ روز گندم پالیسی 2025-26 سے متعلق اعلی سطح اجلاس ہوا، جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلی، خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلی کے نمائندے، جموں و کشمیر کے وزیراعظم اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے۔شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان...
    پاکستان کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں خسارے میں جانے کے بعدجنوبی افریقہ نے دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ یاد رہے کہ لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دی تھی، جس سے میزبان ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ اب دونوں ٹیمیں راولپنڈی میں کل سے دوسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ کھیلنے جا رہی ہیں۔ جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم نے میچ سے قبل گفتگو میں کہا کہ ٹیم پنڈی میں کم بیک کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور ہم نے جیت کے لیے مکمل پلاننگ کر لی ہے۔ ان کا کہنا تھا، پچ کو دیکھا ہے، لگتا...
    دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے سیزفائر مذاکرات کے بعد سڑکوں پر عوامی ردعمل سامنے آیا ہے۔ کئی شہریوں نے کہا کہ وہ افغانی فریق پر اعتماد کرنے سے قاصر ہیں اور ان کا موقف سخت اور واضح ہے۔ شہریوں نے بتایا کہ ان کے نزدیک گزشتہ عرصے میں افغانستان کی بعض کارروائیوں نے پاکستانی خدشات کو جنم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پاک فوج نے بعض ایسے واقعات کے خلاف کارروائی کی تو افغان فریق مذاکرات کے پیچھے چھپ گیا — اس لیے عوام کا اعتماد ٹوٹا ہے۔ بعض بیان دینے والوں نے کہا کہ اگر سرحد پار سے دوبارہ ایسی کارروائیاں ہوئیں توعوام اور مسلح افواج مناسب اور سخت جواب دیں گے۔...
      سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کھیلے گئے 6 کنگز سلیم کے دوسرے ایڈیشن میں اٹلی کے اسٹار کھلاڑی جانک سینر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کارلوس الکاراز کو فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ یہ ایونٹ اے این بی ایرینا میں منعقد ہوا، جہاں ہزاروں شائقین موجود تھے۔ جانک سینر نے پہلے ہی سیٹ میں برتری حاصل کی اور پورے میچ کے دوران کھیل پر کنٹرول برقرار رکھا۔ انہوں نے سیدھے سیٹس میں الکاراز کو ہرا کر اپنی فٹنس، حکمتِ عملی اور جارحانہ انداز کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ یہ بھی پرھیں: سعودی عرب: کھیلوں کی سیاحت میں فروغ، 2030 تک 100 ارب ریال آمدن متوقع فائنل کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جانک سینر...
    آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ قوم کے شہیدوں تمہیں سلام جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ قوم کے شہیدوں تمہیں سلام ریلیز کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر نے وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔قومی نغمہ کے ذریعے وطن عزیز کی بقا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جان دینے والے شہدا کو پوری قوم کا سلام پیش کیا گیا ہے۔ وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی داستانیں قوم کے دلوں میں زندہ ہیں، نغمے میں معصوم بچوں اور خواتین کی شہادت کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔بزدل دشمن کے دہشت گرد حملوں...
    جامعہ شاہ عبداللہ برائے سائنس وٹیکنالوجی نے ایک اہم سائنسی قدم اٹھاتے ہوئے ’روبوٹکس بے‘ کے نام سے جدید ترین روبوٹکس لیبارٹری کا افتتاح کیا ہے، جو مملکت میں روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ یہ مرکز 13 اکتوبر 2025 کو یونیورسٹی کیمپس میں قائم کیا گیا، جو ایک ہزار مربع میٹر پر محیط ہے۔ یہ نیا مرکز نہ صرف مملکت کی ٹیکنالوجی اور اختراعات کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا بلکہ سعودی وژن 2030 کے تحت علم پر مبنی معیشت کی تشکیل اور ڈیجیٹل تبدیلی کے مقاصد کے حصول میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: پرنس سطام بن عبدالعزیز یونیورسٹی کی عالمی درجہ بندی میں 250...
    الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے 15 ارب روپے پر مشتمل غزہ کی بحالی پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے مصر کے دورے سے واپسی پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک غزہ کے متاثرین کے لیے 8 ارب 10 کروڑ روپے خرچ کیے جاچکے ہیں، جبکہ 5 ہزار ٹن امدادی سامان پر مشتمل 35 کنسائنمنٹس ائیر کارگو اور بحری راستوں سے غزہ روانہ کی جا چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ کے لیے امدادی سامان کی نئی کھیپ روانہ کردی ان کنسائنمنٹس میں خیمے، کمبل، خوراک، آٹا، چاول، ہائی جین کٹس، ڈلیوری کٹس اور بے بی کٹس...
    قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے پاک افغان مذاکرات کے نتیجے میں ہونے والاسیز فائر معاہدہ نہ صرف پاکستان کے لیے ایک بڑی سفارتی کامیابی ثابت ہوا، بلکہ اس سے سب سے زیادہ مایوسی بھارت کو ہوئی، جس کی خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوششیں اس معاہدے کے بعد دھری کی دھری رہ گئیں۔ یہ تاریخی معاہدہ قطری انٹیلیجنس چیف عبداللہ بن محمد الخلیفہ کی میزبانی میں طے پایا، جس میں پاکستان اور افغانستان نے دہشت گردی کے خاتمے، سرحدی خودمختاری کے احترام اور مستقبل میں کشیدگی سے بچنے کے لیے ایک نئے فریم ورک پر اتفاق کیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، پاکستان نے اس بارپوزیشن آف اسٹرینتھ سے مذاکرات کیے۔ پاک فوج کے حالیہ موثر زمینی اقدامات کے...
    اسلام آباد میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے پاک ای پی اے کا جامع ایکشن پلان جاری smog WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان ماحولیاتی ادرارہ برائے تحفظ ماحولیات (پاک ای پی اے)نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فضائی آلودگی اور سموگ پر قابو پانے کے لیے ایک جامع وہیکلز ایمیشن کنٹرول ایکشن پلان متعارف کرادیا ہے۔ یہ اعلان اتوار کو وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری کے میڈیا ترجمان محمد سلیم شیخ نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے میں گاڑیوں کے اخراج کو کم کرنے، صاف ایندھن کے استعمال اور برقی گاڑیوں کے فروغ کے لیے قلیل المدتی اور طویل المدتی اقدامات شامل ہیں۔محمد سلیم شیخ نے کہا کہ...
    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی  اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ’’ ایچ ایس ون‘‘ کی خلا میں کامیاب روانگی پر قوم کو دلی مبارکباد دے دی۔ اپنے پیغام میں چیئرمین  سینیٹ نے کہا  کہ پاکستان جدید سائنسی تحقیق اور خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔یہ عظیم کامیابی پاکستان کی سائنسی، تحقیقی اور تکنیکی استعداد کی شاندار عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ علم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے،سپارکو کے سائنس دانوں، انجینئرز اور تکنیکی عملے کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گرمی کے موسم میں جسم کو ٹھنڈک پہنچانے والی مشہور سبزی لوکی بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آ گئی ہے، جس کے باعث عوام کی دسترخوان سے یہ سبزی تیزی سے غائب ہو رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق شہر کے مختلف بازاروں میں لوکی کی فی کلو قیمت 180 سے 220 روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ چند ہفتے قبل یہی سبزی 80 سے 100 روپے فی کلو تک دستیاب تھی۔ سبزی فروشوں کے مطابق حالیہ دنوں میں بارشوں اور ٹرانسپورٹ اخراجات میں اضافے کی وجہ سے قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔تھوک منڈی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ پنجاب اور اندرونِ سندھ سے سبزیوں کی ترسیل کم ہونے کے باعث نہ صرف لوکی بلکہ دیگر سبزیاں بھی...
    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 12 سال سے تبدیلی کے نام پر حکومت قائم ہے، مگر عملی طور پر یہاں کوئی مثبت تبدیلی نظر نہیں آتی، تبدیلی سرکار نے صوبے کو بہتری کے بجائے تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ لوئر دیر میں ’بنو قابل پروگرام‘ میں شریک طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی خوش آئند پیش رفت ہے، تاہم خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے اور کوئی بھی اس کی ذمہ داری لینے کے لیے تیار نظر نہیں آتا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کبھی آپ کا خیرخواہ نہیں ہو سکتا، حافظ نعیم...
    خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے 25 اکتوبر کو ضلع خیبر میں ایک بڑے امن جرگے کے انعقاد کا اعلان کردیا۔ سہیل آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ امن کے فروغ کے لیے قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور نوجوانوں پر مشتمل ایک وسیع البنیاد جرگہ 25 اکتوبر تحصیل باڑہ ضلع خیبر میں منعقد ہوگا۔ خیبر پختونخواہ کے عوام کی زندگی اور ان کے مستقبل کا فیصلہ صوبے کے لوگ خود کریں گے۔ کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس سلسلے میں قیام امن کے لیے بروز ہفتہ...
    دفترِ خارجہ نے اس پیش رفت کو پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لانچ سپارکو کے اس عزم کی توثیق ہے کہ وہ قومی ترقی کے لیے خلائی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہے، یہ پیش رفت پاکستان اور چین کے درمیان خلا کی پُرامن تلاش اور سماجی و معاشی ترقی کے لیے اس کے استعمال میں طویل المدتی تعاون کو اجاگر کرتی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان کی خلائی ایجنسی نے اتوار کے روز ملک کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) کو چین کے ایک لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ کر دیا۔ دفترِ خارجہ نے اسے پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا...
    قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے بولی دینے کی نئی تاریخ سامنے آگئی۔ قومی ائیر لائن کی نجکاری کے لیے بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سے تبدیل کرکے 17 نومبر کر دی گئی، چار کنسورشیم نے قومی ایئر لائن نجکاری کے بولی کے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ قومی ایئر لائن کی نجکاری آئندہ ماہ حتمی مرحلے تک پہنچے کی توقع ہے۔ کنسورشیم نے حکومت سے طے کردہ شرائط و ضوابط میں نرمی کی درخواست کر دی، نجکاری کے بعد قومی ایئرلائن کا نام تبدیل نہیں کیا جائے اور طیاروں سے قومی پرچم بھی نہیں ہٹایا جائے گا۔ ایئر لائن کی ملکیت پاکستانی شہریوں کے پاس ہی رہے گی، غیر ملکی فرد یا ادارے کو...
    قطر پر حملے کے بعد ٹرمپ کو لگا اسرائیلی امریکی کنٹرول سے باہر ہو رہے ہیں، امریکی ایلچی کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے قطر میں حماس کے اہداف کو نشانہ بنانے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ محسوس ہونے لگا کہ اسرائیل امریکی کنٹرول سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔غیر ملکی رساں ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وٹکوف بتایا کہ کہ انہیں اسرائیل کے قطر میں حملے یا اس کی منصوبہ بندی کے بارے میں کسی قسم کی پیشگی اطلاع نہیں ملی تھی۔ان کے مطابق، اگلی صبح جب یہ...
    ہفتے کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں کھیلے گئے میچ کے دوران ایک لمحے کے لیے شائقینِ کرکٹ حیران رہ گئے جب اسکرین پر آسٹریلوی فاسٹ بالر مچل اسٹارک کی گیند کی رفتار 176.5 کلومیٹر فی گھنٹہ ظاہر ہوئی۔ یہ منظر اتنا چونکانے والا تھا کہ بہت سے مداحوں نے سمجھا شاید اسٹارک نے شعیب اختر کا 2003 ورلڈ کپ میں بنایا گیا تیز ترین گیند کا ریکارڈ (161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ) توڑ دیا ہے۔ یہ گیند میچ کی پہلی ہی ڈلیوری تھی جو اسٹارک نے بھارتی کپتان روہت شرما کی جانب پھینکی۔ روہت نے گیند کو نیچے کھیل کر ایک رن حاصل کیا، لیکن اس کے فوراً بعد اسپیڈ گن پر 176.5 کلو میٹر فی...
    چینی صدر کا گومن دانگ پارٹی کی نومنتخب چیئرپرسن کے نام مبارکباد کا پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز بیجنگ : کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ نے زنگ لی ون کو گومن دانگ پارٹی کی چیئرپرسن منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام دیا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ کئی برسوں سے دونوں جماعتوں نے “1992کے اتفاق رائے” پر قائم رہنے اور “تائیوان کی علیحدگی” کی مخالفت جیسی مشترکہ سیاسی بنیادوں پر دونوں کناروں کے درمیان تبادلے اور تعاون کو فروغ دیا،آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے کام کیا، دونوں کناروں کے بھائی چارے اور فلاح و بہبود کو بڑھایا، جس کے مثبت...
    سعودی دارالحکومت ریاض میں مشرقِ وسطیٰ سوسائٹی برائے ریڈی ایشن تھراپی اینڈ آنکولوجی (MESTRO) کی چوتھی سالانہ کانفرنس 21 اور 22 نومبر کو منعقد ہوگی، جو خطے کی نمایاں ترین طبی تقریبات میں شمار کی جاتی ہے۔ دو روزہ کانفرنس میں دنیا بھر سے کینسر کے علاج کے ماہرین، محققین اور ریڈی ایشن تھراپی کے ماہر ڈاکٹر شرکت کریں گے۔ رواں سال کا موضوع مصنوعی ذہانت اور جدید تکنیکی طریقوں کے ذریعے کینسر کے علاج میں پیش رفت پر مرکوز ہے۔ یہ بھی پڑھیے: عالمی فائر اور ریسکیو چیمپیئن شپ کا انعقاد 26 اکتوبر تا یکم نومبر ریاض میں ہوگا تقریب میں کینسر کے مریضوں کی نگہداشت کے لیے کثیرالمضامین ٹیموں کی حکمتِ عملی، بنیادی سائنسی علوم، اطلاقی تحقیق، اور...
    پاکستان فضائیہ کا دستہ، جس میں جدید ترین جے ایف 17 تھنڈر بلاک-III لڑاکا طیارے شامل ہیں اور ماہر فضائی و زمینی عملہ بھی ہمراہ ہے، دو طرفہ فضائی جنگی مشق ’انڈس شیلڈ الفا‘ میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قابلِ ذکر آپریشنل مہارت اور برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے طیاروں نے پاکستان سے آذربائیجان تک بلا تعطل پرواز مکمل کی، جس دوران ہوا میں ایندھن بھرنے کا عمل انتہائی مہارت سے انجام دیا گیا۔ Pakistan Air Force contingent comprising the cutting-edge JF-17 Thunder Block-III fighter jets, accompanied by skilled air and ground crew, has landed in Azerbaijan to participate in...
    حکومت پنجاب نے سیاحت کے فروغ کے لیے لاہور سے شیخوپورہ کے لیے دو ڈبل ڈیکر بسوں کی سروس کا آغاز کر دیا۔پنجاب ٹورازم اینڈ آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے تحت بس سروس ہفتہ اور اتوار کو لاہور سے شیخوپورہ کے تاریخی مقامات تک چلے گی، بس کا فی کس کرایہ 1200 روپے مقرر کیا گیا ہے۔پہلے سفر میں پیر وارث شاہ کے مزار اور ہرن مینار کی سیر شامل تھی، اس دوران سیاحوں نے ہرن مینار پر بوٹنگ اور سائیکلنگ کی، شیخوپورہ میں سیاحوں کے لیے ہیر خوانی کی تقریب بھی رکھی گئی۔شہریوں نے حکومت کے اقدام کو شیخوپورہ میں سیاحت کے فروغ کے لیے تاریخی پیشرفت قرار دیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ دو روزہ سیاحتی ٹور نے شیخوپورہ...
    ویب ڈیسک: حکومت پنجاب نے سیاحت کے فروغ کے لیے لاہور سے شیخوپورہ کے لیے دو ڈبل ڈیکر بسوں کی سروس کا آغاز کر دیا۔  پنجاب ٹورازم اینڈ آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے تحت بس سروس ہفتہ اور اتوار کو لاہور سے شیخوپورہ کے تاریخی مقامات تک چلے گی، بس کا فی کس کرایہ 1200 روپے مقرر کیا گیا ہے۔  پہلے سفر میں پیر وارث شاہ کے مزار اور ہرن مینار کی سیر شامل تھی، اس دوران سیاحوں نے ہرن مینار پر بوٹنگ اور سائیکلنگ کی، شیخوپورہ میں سیاحوں کے لیے ہیر خوانی کی تقریب بھی رکھی گئی۔ دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق  شہریوں نے حکومت کے اقدام کو...
    سعودی عرب میں پری ونٹر سیزن کا آغاز ہو گیا ہے، جو خزاں اور سردیوں کے درمیان منتقلی کے مرحلے کی علامت ہے، یہ مرحلہ قریباً 52 دن جاری رہے گا۔ اس دوران درجہ حرارت میں کمی اور بارش کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے، جسے ہر سال شہری، کاشتکار اور صحرا نورد بے حد خوشی سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب: کھیلوں کی سیاحت میں فروغ، 2030 تک 100 ارب ریال آمدن متوقع عسیر ریجن میں زرعی کیلنڈر کے محقق ڈاکٹر عبداللہ الموسی کے مطابق یہ موسم ہر سال 16 اکتوبر سے شروع ہوتا ہے اور 2 مسلسل قمری مراحل پر مشتمل ہوتا ہے، جن میں سے ہر ایک 26 دن پر محیط ہوتا ہے۔...
    ویب ڈیسک: ریونیو بڑھانے کے لیے حکومتِ پنجاب نے کئی مؤثر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت ریونیو کلیکشن سے متعلق خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، جن کا مقصد ٹیکس نظام میں شفافیت لانا اور صوبے کی مالی خود کفالت کو مضبوط بنانا ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) میں سپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں فیکٹوریل، ٹیکس کنسلٹنٹس، لیگل ایکسپرٹس، اور ڈیٹا اینالسٹ شامل ہوں گے۔ اس یونٹ کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا اور ریونیو کے حصول میں تیزی لانا ہوگا۔ دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق ریونیو اتھارٹی میں 130 انفورسمنٹ...
    لاہور: ریونیو بڑھانے کے لیے حکومت پنجاب نے موثر اقدامات کرتے ہوئے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں اسپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پی آر اے اسپیشل یونٹ میں فیکٹوریل، ٹیکس کنسلٹنٹ، لیگل ایکسپرٹ اور ڈیٹا اینا لیس شامل ہوں گے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی میں 130 انفورسمنٹ آفیسرز کی بھرتی کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کا دائرہ کار 30 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اضلاع تک ریونیو اتھارٹی کی توسیع کے لیے 30اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔ اضلاع میں ریونیو اتھارٹی سے متعلق اضافی ذمہ داریاں اے ڈی سی جی کو تفویض کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب میں ریونیو...
    کراچی: معروف اداکارہ اور گلوکارہ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" جلد ریلیز کیا جائے گا۔ فضا علی جو ماڈلنگ، اداکاری اور میزبانی کے ساتھ اپنی گائیکی کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں، اس بار شادی بیاہ کے موقع کے لیے ایک رنگا رنگ اور ثقافتی رنگوں سے سجا گیت لے کر آ رہی ہیں۔ گانے کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی لانچ تقریب رواں ماہ منعقد ہوگی جس میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات شرکت کریں گی۔ ویڈیو سونگ کی ہدایتکاری عادل عسکری نے دی ہے جبکہ تابو نے اس کی موسیقی ترتیب دی ہے۔ "مہندی والی رات" میں پاکستانی ثقافت اور روایتی شادیوں کی جھلک خوبصورتی سے پیش کی گئی ہے۔ فضا علی...
    پاکستان نے دوحہ میں گزشتہ شب طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے درست سمت میں پہلا اہم قدم قرار دیا ہے۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کی گئی اپنی ٹوئٹ میں اس عمل میں برادر ممالک قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہا اور ان کی کاوشوں پر گہری قدر دانی کا اظہار کیا۔ Welcome the Agreement finalized late last night in Doha. It is the first step in the right direction. Deeply appreciate the constructive role played by brotherly Qatar and Turkiye. We look forward to the establishment of a concrete and verifiable monitoring mechanism, in the… — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) October 19,...
    کراچی:معروف اداکارہ اور گلوکارہ فضا علی کا نیا گانا “مہندی والی رات” جلد ریلیز کیا جائے گا۔ فضا علی جو ماڈلنگ، اداکاری اور میزبانی کے ساتھ اپنی گائیکی کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں، اس بار شادی بیاہ کے موقع کے لیے ایک رنگا رنگ اور ثقافتی رنگوں سے سجا گیت لے کر آ رہی ہیں۔ گانے کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی لانچ تقریب رواں ماہ منعقد ہوگی جس میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات شرکت کریں گی۔ ویڈیو سونگ کی ہدایتکاری عادل عسکری نے دی ہے جبکہ تابو نے اس کی موسیقی ترتیب دی ہے۔ “مہندی والی رات” میں پاکستانی ثقافت اور روایتی شادیوں کی جھلک خوبصورتی سے پیش کی گئی ہے۔...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے منشیات اسمگل کرنے والی ایک آبدوز کو تباہ کر دیا ہے جو کیریبین سمندر میں امریکا کی جانب رواں دواں تھی۔ کارروائی میں 2 مشتبہ اسمگلر ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کر کے ان کے ممالک ایکواڈور اور کولمبیا واپس بھیج دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: منشیات فروشوں سے ضبط سونا غزہ کی تعمیر نو کے لیے بھیجا جائے گا، کولمبیا ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ایک بڑی منشیات بردار آبدوز کو تباہ کیا گیا جو فینٹانائل اور دیگر منشیات سے بھری ہوئی تھی۔ 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو کو ان...
    بلوچستان میں معیاری تعلیم اور بہتر صحت کے وژن کے تحت صوبے کے 5 اضلاع میں 5 ہزار پرائمری طلبا کی ہیلتھ اسکریننگ کا پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام یورپی یونین اور یونیسف کے تعاون سے محکمہ تعلیم بلوچستان کے زیرِ انتظام جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کی نگرانی سیکرٹری تعلیم بلوچستان اسفند یار کاکڑ کر رہے ہیں، جبکہ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن اختر کھیتران اس منصوبے کی قیادت کر رہے ہیں۔ منصوبے کا مقصد بچوں کی جسمانی صحت، صفائی اور طبی نگہداشت کو بہتر بنانا ہے تاکہ ایک صحت مند اور باشعور نسل تیار کی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیے: عالمی ادارۂ صحت کا بھارتی ساختہ کھانسی کی ادویات پر انتباہ پروگرام کا آغاز لورالائی سے...
    93ویں یومِ تاسیس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 93 برس گزرنے کے باوجود مسلم کانفرنس آج بھی اپنی اساس، نظریے اور قیادت پر فخر کرتی ہے۔ مسلم کانفرنس ریاستِ جموں و کشمیر کی سب سے قدیم، نظریاتی اور عوامی جماعت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی صدر مسلم کانفرنس کے پی کے خواجہ دلاور نے آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے 93ویں یومِ تاسیس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تقریبات کو منانے کا مقصد جماعت کی تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنا، بانیانِ مسلم کانفرنس کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور تحریکِ آزادی کشمیر کے ساتھ تجدیدِ عہد کرنا ہے۔ مسلم کانفرنس ریاستِ جموں و کشمیر کی پہلی اور نظریاتی بنیادوں پر...
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری، ہلالِ جرات نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا میرے لیے انتہائی اعزاز اور باعث فخر  ہے، میں بنگلہ دیش، عراق، مالی، مالدیپ، نائیجیریا، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس کو بھی اس عظیم ادارے سے تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے قیام سے اب تک، افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ، وطن عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر...
    اہم سنگ میل،‘ سپارکو نے پاکستان کا پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز پاکستان نے اپنا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ HS-1 کامیابی کے ساتھ چین سے خلا میں روانہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپارکو نے HS-1 کے کامیاب لانچ کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے بعد پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہوگیا ہے۔ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ زمین، سبزے، پانی شہری علاقوں کا تفصیلی تجزیہ کرے گا۔ جدید سیٹلائٹ سینکڑوں نوری بینڈز میں درست تصاویر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سے زرعی منصوبہ بندی اور ماحولیاتی نگرانی میں انقلاب کی توقع ہے۔ چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان کا قوم...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں ایک شاندار اور پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں تربیت مکمل کرنے والے کیڈٹس نے وطنِ عزیز کے دفاع اور قوم کی خدمت کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔کاکول میں تقریب کے دوران نوجوان کیڈٹس نے نظم و ضبط، حب الوطنی، اور پیشہ ورانہ مہارت کی اعلیٰ مثالیں پیش کیں۔کیڈٹس نے کہا کہ پی ایم اے نے اْنہیں نہ صرف عسکری تربیت دی بلکہ کردار، قیادت، اور خدمتِ وطن کا جذبہ بھی پیدا کیا۔اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر احمد مجتبٰی عارف راجہ نے کہا کہ "میں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی میں قوم سے گہری محبت اور وابستگی کے اظہار کے لیے شمولیت...
    انڈیا کی ممتاز اداکارہ شبانہ اعظمی نے 18 ستمبر کو زندگی کے 75 برس پورے کر لیے ہیں۔ اس مناسبت سے بپا جشنِ رامش کی ویڈیو میں پرانی و نئی حسیناؤں کو ناچتے گاتے دیکھ کر والٹ وٹمن کے مجموعے ’گھاس کی پتیاں‘ میں شامل نظم ‘خوبصورت عورتیں’ کا خیال آیا جسے معروف شاعر قیوم نظر نے اردو میں منتقل کیا تھا: WOMEN sit or move to and fro—some old, some young; The young are beautiful—but the old are more beautiful than the young. عورتیں بیٹھی ہیں یا محو خرام ناز ہیں، کچھ ڈھلتا سایہ ہیں تو کچھ اٹھتی بہار خوب صورت ہیں بہت اٹھتی بہاریں، لیکن ان سے خوب تر ہے ڈھلتے سایوں کا نکھار شبانہ اعظمی کی 75ویں...
    بھارتی ایما پر متحرک اور بھارتی پراکسی وار لڑنے والے افغان طالبان اپنے ملک کے غریب عوام کے لیے سخت مشکلات پیدا کررہے ہیں۔ گزشتہ دنوں افغان قائم مقام وزیرخارجہ امیر خان متقی نے بھارت میں یہ دعویٰ کیاکہ خطے کے باقی ممالک افغانستان کے ساتھ خوش جبکہ صرف پاکستان ہی کو مسائل ہیں۔ جبکہ حقیقت افغان وزیر خارجہ کے اس بیان سے بالکل مختلف ہے جس کا ہم ذیل میں جائزہ لیں گے۔ پاکستان کے ساتھ حالات کی کشیدگی کے بعد افغانستان کی تجارت جس کا 41 سے 43 فیصد انحصار پاکستان پر ہے وہ رک گئی ہے جس سے افغانستان کو سالانہ 2 ارب ڈالر کا نقصان پہنچتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جسارت میں شائع ہونے والا 17؍ اکتوبر 2025 کا اداریہ ہر امن پسند ملک کو بہت ہی غور و فکر کی دعوت دے رہا ہے۔ کہنے کو تو ہر اخبار کا اداریہ بظاہر کسی کالم نگار کی کالم نگارانہ ہنر مندی لگتا ہے لیکن اگر غور کیا جائے تو سارا اخبار اور اس میں شائع ہونے والی خبریں ایک طرف اور کسی بھی مدیر کا تمام حالات واقعات کا نچوڑ، اداریہ ہی ہوتا ہے جو اس بات کی دعوت دے رہا ہوتا ہے کہ گزرتے لمحوں کی سنگینیوں کو سمجھا جائے اور ایسے اسباب فراہم کیے جائیں کہ اگر حالات خوشگوار ہوں تو ان کی خوشگواری میں اضافہ اور اگر حالات میں آگے چل کر سنگینیوں کا خدشہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزارت صحت کے تعاون سے نجی طبی اداروں کے 4 شعبوں میں سعودائزیشن کے دوسرے مرحلے کا آغازکردیا گیا ۔ وزارتِ افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کی جانب سے پرائیوٹ سیکٹر میں سعودی مرد وخواتین کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے سعودائزیشن مہم پر سختی سے عمل جاری ہے۔ ملک بھر کے تمام علاقوں میں قائم اسپتال و طبی مراکز کو ہدایت کی تھی کہ وہ مختلف شعبوں میں سعودی کارکنوں کو تعینات کریں۔ سعودائزیشن پرعمل کے لیے وزارت نے مختلف مراحل کا تعین کیا تھا۔ طبی اداروں میں کارکنوں کی گنجائش کو دیکھتے ہوئے سعودائزیشن کا تناسب مقرر کیا گیا۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) تمام(رجسٹرڈ) سماجی تنظیمیں حکومت سندھ کے احکامات کو قواعد و ضوابط کے تحت یقینی بنانے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروکار لائیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ والنٹری ایجنسیز حیدراباد شفقت علی سولنگی نے اپنے دفتر میں تعلقہ سٹی سے تعلق رکھنے والی سماجی تنظیموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیر تعلقہ سٹی سیدہ ڈاکٹر قرت العین۔تنظیم خادم انسانیت کے سجاد احمد خان۔بھائی خان ویلفیئر کے حاجی محمد یاسین ارائیں۔عائشہ ویلفیئر کے عبید احمد۔حاجی محمد اسلم ملک۔سلاوٹ جماعت کے علاوہ دیگر سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ تنظیمیں اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ۔رینیول سرٹیفیکیٹ۔تین سا لانہ اڈیٹ رپورٹ. چیرئیٹی کمیشن۔امپلائیمنٹ...
    بھارت سندور آپریشن کے نام پر پاکستان پر بھرپور حملہ کر چکا ہے۔اس یہ حملہ ناکام رہا ۔ پاکستانیجواب اس کے لیے ایسا سبق بن چکا ہے کہ اب اسے کبھی پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے کا دل میں خیال بھی نہیں لانا چاہیے مگر اسے کیا کہیے کہ وہ اتنا ہٹ دھرم واقع ہوا ہے کہ کراری ہار کے باوجود بھی پاکستان کے خلاف آپریشن سندور دوبارہ شروع کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔ ایسے میں اس نے افغانستان کے وزیر خارجہ ملّا متقی کو اپنے ہاں مہمان نوازی کا موقع فراہم کیا ہے۔ افغانی وزیر خارجہ کئی دن دہلی میں گزار کر واپس کابل چلے گئے ہیں۔ طالبان وزیر خارجہ کا یہ دورہ افغان حکومت کی اعلیٰ...
      دبئی : خلیجی خطے کے سب سے بڑے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایونٹ ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے چوتھے سیزن کے میچوں کے ٹکٹ فروخت کے لیے دستیاب ہوگئے۔ ایونٹ کا آغاز 2 دسمبر 2025ء (منگل) کو متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر ہوگا جبکہ فائنل 4 جنوری 2026ء (اتوار) کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ گزشتہ سیزن کے فائنل کی ری میچ ہوگا، جس میں دفاعی چیمپئن دبئی کیپیٹلز کا مقابلہ ڈیزرٹ وائپرز سے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ٹکٹیں ورجن میگا اسٹورز اور سرکاری ویب سائٹ tickets.ilt20.ae سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔انتظامیہ نے اس بار شائقین کے لیے فیملی فرینڈلی ٹکٹ پالیسی متعارف کرائی ہے۔بچوں (6 سے 16 سال) کے لیے ٹکٹ کی...
    اسلام آباد میں ’ریس وارز پاکستان‘ کے نام سے موٹر اسپورٹس ایونٹ کا آغاز ہوگیا ہے۔ اسلام آباد کے پرفضا مقام شکرپڑیاں کے پریڑ گراؤنڈ میں اس یونٹ کے پہلے روز’ہیڈ ٹو ہیڈ‘ ریس میں ملک بھر سے موٹر اسپورٹس کے شوقین افراد نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی میں حصہ لیں گے؟  ہیڈ ٹو ہیڈ ریس میں ایک وقت میں 2 ڈرائیورز کو 2 مختلف ٹریک دیئے جاتے ہیں۔2 مرتبہ ٹریک مکمل کرکے فنش لائن عبور کرنے والا فاتح قرار پاتا ہے۔ دوسرے روز’ ڈرفٹنگ‘ اور تیسرے روز’ڈریگ ریس‘ کے ایونٹس شیڈول ہیں۔’ریس وارز پاکستان‘ میں مجموعی طور پر 320گاڑیاں شریک ہیں۔ ایونٹ میں آنے والے شائقین کے لیے مختلف فوڈ اسٹالز...
    وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں، اب بلیک میلنگ کی سیاست نہیں چلے گی۔ یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پوچھے بغیر کوئی کام نہیں کروں گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ سہیل آفریدی اگر کسی مغالطے میں ہیں تو بہتر ہوگا کہ وہ اس سے باہر نکل آئیں۔ انہوں نے براہِ راست نام لیے بغیر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی دو بڑی جماعتوں نے پھانسی گھاٹ اور قید و بند کی...
    غزہ کی پٹی میں دو سالہ جنگ اور تباہ کن بمباری کے بعد بحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے عمل کو اقوام متحدہ کے امدادی سربراہ نے بڑا اور مشکل کام قرار دیا ہے۔ ہفتے کے روز اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے کوآرڈی نیٹر ٹام فلیچر نے غزہ شہر کے شمالی علاقے شیخ رضوان میں واقع گندے پانی کے پلانٹ کا معائنہ کیا، جہاں تباہ شدہ گھروں اور ملبے کے ڈھیر کے درمیان ان کا قافلہ سفید اقوام متحدہ کی گاڑیوں میں پہنچا۔ یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کا اسرائیل سے غزہ پر قبضے کا منصوبہ فوری طور پر روکنے کا مطالبہ فلیچر نے تباہی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ’میں سات 8 ماہ پہلے یہاں آیا تھا،...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے بطور اتحادی پارٹی حکومت کو مزید وقت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کا مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بلاول بھٹو پیپلز پارٹی سی ای سی اجلاس مسلم لیگ ن وعدوں پر عملدرآمد وی نیوز
    ریپبلکنز اور وائٹ ہاؤس نے احتجاج کو انتہا پسندوں کا اجتماع قرار دیا ہے، لیکن مظاہرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، 2600 سے زیادہ ریلیوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معیشت، امیگریشن اور صحت کی دیکھ بھال سمیت نئی اور ناکام پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے لیے ملک بھر میں سڑکوں احتجاج جاری ہے۔  ’نو کنگ‘ احتجاجی تحریک کے منتظمین کو توقع ہے کہ لاکھوں امریکی شہر کی سڑکوں پر نکل کر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مزید مظاہرے کریں گے۔ 50 ریاستوں میں 2500 سے زیادہ احتجاجی تقریبات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جن کا اہتمام 200 سے زیادہ ترقی پسند گروپوں کے اتحاد نے کیا ہے، جس کی قیادت "ناقابل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی زیر صدارت ادارہ نورحق میں امرائے اضلاع کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر بھر سے ضلعی امرا نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی، دعوتی اور تحریکی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ ضلع کی سطح پر عوامی کمیٹیاں قائم کی جائیں گی تاکہ عوامی مسائل کو منظم انداز میں اجاگر کیا جا سکے اور شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق دلانے کے لیے موثر جدوجہد کی جاسکے۔ اسی طرح ممبرز کنونشنز کے انعقاد، دعوت کے کام میں مزید توسیع اور دعوتی سرگرمیوں کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔امیر جماعت اسلامی کراچی منعم...
    ترجمان ژانگ ژیاؤگنگ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ان افراد کے کیسز کی تحقیقات کر کے انہیں قانونی کارروائی کے لیے ملٹری کورٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ چینی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اعلیٰ ترین فوجی عہدیدار سمیت آٹھ دیگر اعلیٰ اہلکاروں کو مالی بدعنوانی سے متعلق بدانتظامی کے الزام میں کمیونسٹ پارٹی اور فوج سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ہی ویڈونگ اور 8 دیگر اعلیٰ عہدے داروں کو حکمران کمیونسٹ پارٹی اور فوج سے بدعنوانی سے متعلق سنگین بدانتظامی پر برطرف کر دیا گیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جنرل ہی ویڈونگ پر شبہ ہے کہ انہوں نے نہایت سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے،...
    ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ بلوچستان زاہد سلیم کی سربراہی میں آج گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں، خصوصاً بزنس پلان اور واٹر پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمان خان اور چیف انجینیئر حاجی سید محمد نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور وفاقی حکومت کے تعاون سے جاری منصوبوں کی مالی و فزیکل پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ یہ بھی پڑھیں: گوادر شپ یارڈ کی تعمیر میں مقامی سطح پر روزگار کو مرکزی حیثیت دی جائے گی، اسحاق ڈار ڈی جی جی ڈی اے نے بتایا کہ واٹر سپلائی منصوبے کے تحت 11 ارب روپے کی لاگت سے شادی کور سے چاوڑ ڈگار اور وہاں سے گوادر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ سندھ حکومت نے ہندو ملازمین کے لیے 20 اور 21 اکتوبر کو دو دن کی سرکاری چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، 19 اکتوبر اتوار کا دن پہلے سے ہی ہفتہ وار چھٹی ہے اس لیے ہندو ملازمین کو 19 سے 21 اکتوبر تک تین دن کی مسلسل چھٹی مل جائے گی، وہ اس موقع پر اپنے خاندان اور پیاروں کے ساتھ دیوالی کی خوشیاں منا سکیں گے۔سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ چھٹیاں صوبے بھر کی تمام سرکاری اور نیم سرکاری اداروں، اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور مقامی کونسلوں میں کام کرنے والے تمام ہندو ملازمین پر لاگو ہوں گی۔فی الحال سندھ ہی واحد صوبہ ہے جس نے دیوالی پر سرکاری چھٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : پاکستان کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کے انتقال کی خبروں پر ان کا ردعمل آگیا۔سوشل میڈیا پر عشرت فاطمہ کے بارے میں خبر وائرل ہوئی کہ پی ٹی وی کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کرچکی ہیں۔ اس پر معروف اینکرپرسن توثیق حیدر نے عشرت فاطمہ کے زندہ ہونے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں عشرت فاطمہ کو ویڈیو کال بھی کی تو انہوں نے کہا کہ میں ریڈیو پر ایک پروگرام کر کے گھر آئی ہوں اور میں نے آج کمبل دھونے ہیں۔اسی حوالے سے عشرت فاطمہ نے ایک بیان بھی جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ آج صبح میں ریڈیوپاکستان سے کرنٹ افیئرز کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : پاکستان کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کے انتقال کی خبروں پر ان کا ردعمل آگیا۔سوشل میڈیا پر عشرت فاطمہ کے بارے میں خبر وائرل ہوئی کہ پی ٹی وی کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کرچکی ہیں۔ اس پر معروف اینکرپرسن توثیق حیدر نے عشرت فاطمہ کے زندہ ہونے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں عشرت فاطمہ کو ویڈیو کال بھی کی تو انہوں نے کہا کہ میں ریڈیو پر ایک پروگرام کر کے گھر آئی ہوں اور میں نے آج کمبل دھونے ہیں۔اسی حوالے سے عشرت فاطمہ نے ایک بیان بھی جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ آج صبح میں ریڈیوپاکستان سے کرنٹ افیئرز کا...
    اسلامو فوبیا، ایک اور یورپی ملک میں نقاب پر پابندی عائد، سزائیں ، جرمانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز لزبن (آئی پی ایس )ایک اور یورپی ملک پرتگال کی پارلیمان نے عوامی مقامات پر نقاب پہننے پر پابندی کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بل پرتگال کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت چیگا پارٹی نے پیش کیا تھا۔ جس پر ووٹنگ کی گئی۔حکومتی اتحاد لبرل جماعتوں اور شیگا پارٹی کے 60 اراکین نے بل کے حق میں وٹ دیا جب کہ بائیں بازو کی جماعتوں اور کمیونسٹ ارکان نے مخالفت کی۔ تاہم عددی اکثریت کے باعث یہ بل منظور کرلیا گیا جس کے بعد عوامی مقامات پر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے وہ دنیا کی ہر جنگ ختم کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان جھڑپوں پر امریکی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازع سے واقف ہوں۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں واپس آکر اس جنگ کو بھی ختم کروا دوں گا یہ میرے لیے بہت آسان کام ہوگا کیونکہ دنیا کے تنازعات کو حل کرنا میرا کام ہے۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی عالمی رہنما نے پاک افغان حالیہ تنازع پر کھل کر بات کی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی متعدد بار دنیا کی سات...
    ویب ڈیسک : پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں ایک شاندار اور پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں تربیت مکمل کرنے والے کیڈٹس نے وطنِ عزیز کے دفاع اور قوم کی خدمت کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کاکول میں تقریب کے دوران نوجوان کیڈٹس نے نظم و ضبط، حب الوطنی، اور پیشہ ورانہ مہارت کی اعلیٰ مثالیں پیش کیں۔ کیڈٹس نے کہا کہ پی ایم اے نے اُنہیں نہ صرف عسکری تربیت دی بلکہ کردار، قیادت، اور خدمتِ وطن کا جذبہ بھی پیدا کیا۔ دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر احمد مجتبٰی عارف راجہ نے...
    افغانستان سے کشیدگی نہیں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کیخلاف کارروائی چاہتے ہیں ،پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزارتِ خارجہ پاکستان کے مطابق ایک اعلی سطحی پاکستانی وفد وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں دوحہ میں افغانستان کی طالبان حکومت کے نمائندوں کے ساتھ جاری کشیدگی پر اہم مذاکرات کرے گا۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان مذاکرات کا بنیادی مقصد افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات طے کرنا اور پاک افغان سرحد پر امن و استحکام کو بحال کرنا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان افغانستان کے ساتھ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 اکتوبر 2025ء) لندن سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ویمو (Waymo) کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ روبوٹیکسیاں متعارف کرانے والی یہ پہلی کمپنی عام صارفین کو 'ڈرائیورلیس رائیڈز‘ کی فراہمی کی اپنی سروس کو اب بین الاقوامی سطح پر توسیع دینا چاہتی ہے اور اس کا اگلا بزنس ٹارگٹ لندن ہے، جہاں یہ منصوبہ متوقع طور پر 2026ء میں عملی صورت اختیار کر لے گا۔ کرایہ پندرہ یورو مگر لیے پندرہ سو، ٹیکسی ڈرائیور گرفتار نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق ویمو کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس کی بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیاں برطانوی دارالحکومت کی سڑکوں پر چلانے کا تجرباتی مرحلہ اگلے چند...