2025-05-30@20:07:33 GMT
تلاش کی گنتی: 2334
«ا سیان چین»:
(نئی خبر)
کینیا-چین دوستانہ تعاون سے کثیرالجہتی شراکت داری کیلئے پرامید ہیں ، صدر کینیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : کینیا کے صدر ولیم رٹو نے چین کا سرکاری دورہ کیا۔ اس دوران، کینیا کےصدر نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں چین-کینیا تعلقات، چین-افریقہ تعاون اور دیگر موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ہفتہ کے روز صدر رٹو نے اپنا حلف اٹھانے کے بعد مسلسل تین سال میں تین بار چین کا دورہ کیا، انہوں نے کینیا اور چین کی دوستی کی گہرائی پر زور دیا۔ انہوں نے اس دورے کے دوران مزید تعاون کے مواقع تلاش کرنے کی توقع کی، خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلوں کے شعبوں...
بھارتی میڈیا کا پاکستان کو چین کی ذیلی ریاست ظاہر کرنے کا پروپیگنڈا بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) معرکہ حق میں شکست کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے نیا پروپیگنڈا شروع کر دیا، بھارتی میڈیا کا پاکستان کو چین کی ذیلی ریاست ظاہر کرنے کا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔بھارت ابلاغی محاذ پر پاکستان کو چین کی زیر تابع ریاست کے طور پر پیش کرنے لگا، بھارتی صحافی برکھا دت کے مطابق بھارتی فوج کو دو محاذ پر جنگ کا سامنا ہے، پاکستان کو چینی مفادات کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ کیشور مہبوبانی نے برکھا دت کے استفسار کے جواب میں کہا کہ “ہم پاکستان...
تجویز کردہ 3 نکاتی جامع حکمت عملی میں متحرک سفارت کاری پر مرکوز ہے جس میں جنوبی ایشیائی ممالک کی جانب ایک اسٹریٹجک سمت بندی، چین، ترکی، آذربائیجان، ایران اور سعودی عرب جیسے اتحادیوں سے تعلقات کو مضبوط کرنا شامل ہے۔ پانی کے معاہدے پر تخلیقی قانونی حکمت عملی (لا فیئر) کا استعمال، آر ایس ایس ہندوتوا نظام کو مغرب کی بین الاقوامی عدالتوں میں لے جانے، اور میڈیا، تھنک ٹینکس، پالیسی سازوں، پارلیمانی و عوامی سفارت کاری کے ذریعے بیانیےکو حکمت عملی کا حصہ بنانا بھی تجویز کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاست دان، ماہر خارجہ امور سینیٹر مشاہد حسین نے تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ ’16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی‘ کا اجرا کر دیا۔ تفصیلات...
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع کرنے کی کوششیں ایک بار پھر تیز ہو گئیں۔نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع کرنےکی کاوشیں جاری ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف مذاکرات کے لیے سرگرم ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکراتی عمل رک گیا تھا۔بیرسٹر سیف کی رات دیر گئے عمران خان سے اہم ملاقات، حکومت کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم ہدایات لیںمشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اس حوالے سے جیو نیوز کو بتایا کہ پی ٹی آئی...
بھکر: سلیمان چوک، چاہ خصوریاں والا، شہانی نوانی روڈ کے قریب ایک المناک واقعے نے خوشیوں بھرے گھر کو ماتم کدے میں تبدیل کر دیا۔ لاہور سے اپنی خالہ کی شادی میں شرکت کے لیے آنے والی 4 سالہ ننھی بچی جنت، کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق جنت دختر فرمان علی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زندگی کی بازی ہار چکی تھی۔ اس دلخراش حادثے نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بچی کھیلتے ہوئے اچانک کھلے مین ہول میں جا گری، جہاں فوری ریسکیو کے باوجود اسے نہ بچایا جا سکا۔ ننھی جان کی موت نے شادی والے گھر میں...

بھارت 10 مئی کی شکست فاش کو قیامت تک یاد رکھے گا: وزیر اعظم کا مری روڈ انٹر چینج جناح سکوائر کے افتتاح پر خطاب
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 10 مئی کو افواج پاکستان نے قوم کے اتحاد اور اتفاق سے بھارت کو جو شکست فاش دی دشمن اسے قیامت تک یاد رکھے گا۔ مری روڈ انٹر چینج جناح سکوائر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ایک بار پھر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں، 10 مئی کو افواج پاکستان نے اپنی بہترین حکمت عملی اور بہادری سے بھارت کو جو شکست فاش دی یہ اللّٰہ تعالیٰ کا خاص انعام اور مہربانی ہے۔قوم کے اتحاد و اتفاق کی شاندار تاریخ دشمن قیامت تک یاد رکھے گا۔ بیرسٹر...
فائل فوٹو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر علی پارٹی کے سینئر رہنما سے ملاقات اور عیادت کےلیے لاہور پہنچے تھے۔شاہ محمود قریشی اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات کے وقت مہر بانو قریشی بھی موجود تھیں، اس دوران دونوں رہنماؤں میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین صحت کی خرابی کے باعث لاہور کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے اپنے دورہ لاہور کے دوران سینیٹر اعجاز چوہدری سے بھی ملاقات کی۔پی ٹی آئی چیئرمین نے لاہور میں چوہدری پرویز الہٰی سے بھی ملاقات کی اور عیادت کی، ساتھ ہی ملکی سیاسی صورتحال...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ۔ انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ اور نیوزی لینڈ کے گافنی آن فیلڈ فرائض سرانجام دیں گے،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 جون سے لارڈز میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلاجائےگا۔ علاوہ ازیں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی فاتح ٹیم کو 36 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی، رنر اپ ٹیم کو 21 لاکھ 60 ہزار ڈالر ملیں گے۔ چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم اور رنر اپ ٹیم کی انعامی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے،اس ایونٹ میں پاکستان...
چیئرمین پی ٹی آئی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر دوران قید علیل ہونے والے پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور شاہ محمود قریشی کی ملاقات ہوئی اور شاہ محمود قریشی کی عیادت کے لیے بیرسٹر گوہر لاہور پہنچے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی اور بیرسٹر گوہر کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا اور اس موقع پر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی بھی موجود تھیں۔خیال رہے...

چین اپنے بیرون ملک طلباء اور محققین کے جائز قانونی حقوق و مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا ، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ سے امریکی حکومت کے فیصلے کے بارے میں پوچھا گیا جس میں ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر پروگرام کے تحت اس کی سند کو ختم کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں اس ادارے کو نئے بین الاقوامی طلباء کو داخلہ دینے سے مؤثر طور پر روک دیا گیا ہے۔جمعہ کے روز ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین۔امریکہ تعلیمی تعاون باہمی مفاد پر مبنی ہے، چین نے ہمیشہ تعلیمی تعاون کو سیاسی بنانے کی مخالفت کی ہے، امریکی اقدامات صرف امریکہ کی اپنی ساکھ اور بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچائیں گے۔ چین اپنے بیرون ملک طلباء اور محققین کے جائز قانونی حقوق و مفادات...
بیجنگ :چین کے شی زانگ خود اختیار علاقے کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کی یادگار تقریبات کا لوگو باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا۔ لوگو عدد “60” کی شکل کا ہے جو چین کے قومی پرچم یعنی پانچ ستارے والے سرخ پرچم اور گلسنگ پھول کی پتیوں پر مشتمل ہے۔ قومی پرچم شی زانگ کی مادر وطن کی جانب دیکھ بھال کی علامت ہے، جس کی بدولت شی زانگ میں گزشتہ 60 سالوں میں شاندار گلسنگ پھول کھلے رہتے ہیں۔ شی زانگ بلٹ ٹرین، جدید نئے دیہی علاقے، ونڈ پاور جنریشن، برف پوش پہاڑ اور تبتی انٹلوپ گزشتہ 60 سالوں میں شی زانگ میں سوشلسٹ جدیدکاری کی نتیجہ خیز کامیابیوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ Post Views: 5
ثقافتی ترقی کے درمیان ہم آہنگی چینی جدیدیت کی ایک اہم خصوصیت ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے ثقافتی اخلاقی ترقی کے بارے میں اہم ہدایات جاری کی ہیں۔جمعہ کے روز انہوں نے واضح کیا کہ مادی خوشحالی اور ثقافتی و اخلاتی ترقی کے درمیان ہم آہنگی چینی جدیدیت کی ایک اہم خصوصیت ہے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم نظریے کو مضبوط بنانا ضروری ہے تاکہ سوشلزم کی بنیادی اقدار پر وسیع پیمانے پر عمل کیا جاسکے۔ لوگوں کی روحانی دنیا کی مسلسل آبیاری اور اُن کی ہمہ جہت ترقی کو فروغ دینا ضروری...
اسلام آباد: اپیلٹ ٹربیونل نے شوگر کارٹل پر 44 ارب روپے جرمانے کا کیس دوبارہ سماعت کیلئے کمپٹیشن کمیشن کو واپس بھجوا دیا۔ اپیلٹ ٹربیونل نے فیصلے میں کہا کہ کمپٹیشن کمیشن 90 روز میں شوگر کارٹلز کیس کا فیصلہ کرے، کمپٹیشن کمیشن کا چیئرپرسن جوڈیشل کارروائی میں کاسٹنگ ووٹ استعمال نہیں کر سکتا۔ 2021 میں شوگر ملز پر کارٹل بنانے اور قیمتیں فکس کرنے پر 44 ارب روپے جرمانہ عائد ہوا تھا، دو ممبرز نے جرمانے کے حق میں جبکہ دیگر دو نے مخالفت میں فیصلہ دیا تھا۔ ٹربیونل نے کہا کہ کمیشن کی چیئرپرسن نے کاسٹنگ ووٹ کے ذریعے دو، دو سے برابر فیصلے کو اکثریت میں بدلا تھا، کاسٹنگ دوٹ ختم ہونے سے پرانا فیصلہ دوبارہ دو دو سے برابر...
لاہور:پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو اتھلیٹ اور اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ ایونٹ ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس کے بعد پہلی بین الاقوامی مقابلہ جاتی شرکت ہوگی، جس کے لیے نہ صرف پاکستانی شائقین بلکہ عالمی کھیلوں کے حلقوں کی نظریں بھی ان پر مرکوز ہیں۔ ارشد ندیم جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جہاں وہ جیولن تھرو کے مقابلوں میں ایک بار پھر اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔ ان کی شرکت سے نہ صرف پاکستان کے میڈل جیتنے کے امکانات روشن ہوئے ہیں بلکہ یہ ایونٹ ان کی فٹنس اور فارم...
لاہور: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو اتھلیٹ اور اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ ایونٹ ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس کے بعد پہلی بین الاقوامی مقابلہ جاتی شرکت ہوگی، جس کے لیے نہ صرف پاکستانی شائقین بلکہ عالمی کھیلوں کے حلقوں کی نظریں بھی ان پر مرکوز ہیں۔ ارشد ندیم جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جہاں وہ جیولن تھرو کے مقابلوں میں ایک بار پھر اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔ مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ بھارت نے ارشد ندیم کا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا ان کی شرکت سے نہ صرف پاکستان کے...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوے کہنا تھا کہ چین نے ایک بار پھر کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا اگلا سیشن اسلام آباد میں ہوگا اور چینی وزیر خارجہ کو اس ضمن میں دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ہے جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بزدل ہے نہ ڈرتا، ہم نے حملہ کیا تو بتا کر کریں گے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ دورہ چین سے متعلق اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ نے پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے عالمی بینک کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پروگرام کی کامیابی اور فچ کی جانب سے کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ اہم معاشی سنگ میل ہے۔ وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے عالمی بینک کی مینجنگ ڈائریکٹر آپریشنز اینا بیجرڈی نے ملاقات کی اور اس دوران معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان اقتصادی امور کا کہنا تھا کہ ملاقات میں عالمی بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں اور کنٹری شراکت داری فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملاقات...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سیاست سے کنارہ کشی نہیں کی، بس اپنے کام سے کام رکھتا ہوں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوگی کسی جلسے میں شرکت نہیں کروں گا۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ایمل ولی کے ساتھ اختلافات اپنی جگہ لیکن جو ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کی بے توقیری کی ہے، انہوں نے جو الزامات لگائے ہیں اس پر وزیرِ اعظم کو نوٹس لینا چاہیے، ایسے لوگ پی ٹی اے کے چیئرمین کے منصب کے لیے نااہل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کے حالیہ پس منظر میں چین نے پاکستان کو جدید ترین اسٹیلتھ جنگی طیارے J-35A فراہم کرنے کے عمل کو تیز کرتے ہوئے نہ صرف اس منصوبے کو فوری عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ 50 فیصد رعایت کی پیشکش بھی کر دی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق یہ پیشکش چین کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک اتحاد کے اظہار اور خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں اہم دفاعی تعاون کے طور پر سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین اپنے جدید ففتھ جنریشن J-35A اسٹیلتھ فائٹر جیٹس کو جلد از جلد پاکستان پہنچانے کے لیے متحرک ہو گیا ہے۔ اس پیش رفت کو چین اور پاکستان...
پاک فضائیہ نے جے-10 سی طیاروں سے بھارت پر ایسی ہیبت طاری کی تھی جس نے پوری دنیا پر دھاک بٹھا دی ہے۔ پاک فوج کے معرکۂ حق ’’ بُنیان مرصوص‘‘ نے بھارت کو شکست کی ایسی دھول چٹائی کہ پوری دنیا پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی معترف ہوگئی۔ اس آپریشن نے فضاؤں میں پاکستان ایئرفورس کی برتری بھی ثابت کردی اور بھارت کے حصے میں رسوا کن شکست آئی۔ اس کی ایک مثال چین کی J-10C کی کامیابی پر ڈاکومنٹری نشر کرنا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح پاک فضائیہ کے پائلٹس نے ان طیاروں کو کامیابی کے ساتھ استعمال کیا۔ پاک فضائیہ نے J-10C طیاروں کے ذریعے بھارتی طیارے مار گرائے تھے جن میں فرانسیسی ساختہ رافیل...
سکھر تعلیمی بورڈ(فائل فوٹو)۔ سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر زاہد چنڑ کو چیئرمین سکھر بورڈ مقرر کر دیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ سکھر بورڈ کے چیئرمین رفیق احمد پل نے دو سال مکمل ہونے پر عہدے کا چارج چھوڑ دیا اور عدالت میں اپنے کیس کی پیروی نہیں کی جس کے بعد ان کی درخواست نمٹادی گئی۔ واضح رہے کہ پروفیسر زاہد چنڑ کو سرچ کمیٹی کی جانب سے چیئرمین سکھر بورڈ مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔تاہم چیئرمین بورڈ رفیق پل کی جانب سے عدالت میں کیس اور اسٹے ملنے کے باعث پروفیسر زاہد چنڑ کی تقرری روک دی گئی تھی۔
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ،پبلک لائبریری کے قیام پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں ممبر ایڈمن، ممبر اسٹیٹ ،ممبر انوائرمنٹ، ڈی جی انوائرمنٹ، ڈی جی ریسورس، آرکیٹیکٹ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ،اجلاس میں شہریوں کے لیے ایف نائن پارک میں اسٹیٹ آف دی آرٹ لائبریری ، سیاحت سے متعلقہ منصوبوں کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں پبلک لائبریری کے قیام کے حوالے سے ڈیزائن اور متعلقہ سہولیات پر بریفنگ دی گئی ۔...
میرے خلاف سیاسی سطح پر جاری مہم محض ایک غلط فہمی کا نتیجہ ہے، چیئرمین پی ٹی اے کی وضاحت WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ میرے خلاف سوشل میڈیا اور سیاسی سطح پر جاری مہم محض ایک غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے قائمہ کمیٹی میں پیش آنے والے واقعہ پر وضاحت جاری کردی، بیان میں پارلیمانی آداب کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے ملک و قوم کی خدمات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ غلط فہمی کی بنیاد پر پیش آنے والے واقعے پر افسوس ہے،...
بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت ہوئی۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے اس موقع پر گزشتہ سال مئی میں اپنے دورہ فرانس کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقوں نے چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی روح کو آزادانہ، باہمی ہم آہنگ ، طویل المدتی وژن اور باہمی فائدے کی بنیاد پر آگے بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔ اس کے بعد سے، فریقین کے درمیان تعاون میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ دونوں فریقوں کو روایتی شعبوں جیسے سرمایہ کاری، اسپیس، اور ایٹمی توانائی میں تعاون کو گہرا کرنے اور ڈیجیٹل، سبز، بایو میڈیکل، اور سلور معیشت جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون...
بیجنگ : چین کے شہر چھونگ چھنگ میں ساتواں چائنا مغربی بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارتی میلہ شروع ہوا۔ 39 ممالک اور خطوں سے 1,300 سے زائد کاروباری ادارے میلے میں شریک ہیں۔ موجودہ میلہ 25 مئی تک جاری رہے گا۔اطلاعات کے مطابق رواں سال کے میلے میں دستخط شدہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کی مالیت 200 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی ہے۔ مغربی خطے میں ایک اہم سرمایہ کاری اور تجارتی ایونٹ کی حیثیت سے ، اس میلے کے پہلے چھ سیشنز میں 2 ٹریلین یوآن سے زیادہ کی سرمایہ کاری مالیت کے ساتھ 20 ہزار سے زیادہ منصوبوں پر دستخط کیے گئے ہیں ، اور تقریباً 1لاکھ تاجروں کو راغب کیا گیا ہے ، جو...
بیجنگ : چینی وزیراعظم لی چھیانگ انڈونیشیا کا سرکاری دورہ کریں گے اور ملائیشیا میں آسیان ۔چین۔ خلیج تعاون کونسل سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔جمعرات کے روزچینی وزارت خارجہ کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کی دعوت پر وزیر اعظم لی چھیانگ 24 سے 26 مئی تک انڈونیشیا کا سرکاری دورہ کریں گے۔ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر لی چھیانگ 26 سے 28 مئی تک کوالالمپور، ملائیشیا میں آسیان- چین -جی سی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ Post Views: 4
بیجنگ :حالیہ برسوں میں چینی کراس بارڈر ای کامرس کی تیز رفتار ترقی نے کچھ ممالک میں تنازعات کو جنم دیا ہے۔ بعض حلقوں کا دعویٰ ہے کہ چینی ای کامرس ادارے مغربی ممالک کی چھوٹی درآمدی اشیاء پر ٹیکس چھوٹ جیسے قواعد میں موجود “خامیوں” کا فائدہ اٹھا کر کم قیمتوں پر ڈمپنگ کے ذریعے مقامی مارکیٹوں کو متاثر کر رہی ہیں، جسے غیر منصفانہ مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق G7 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرز کی اس ہفتے ہونے والی میٹنگ میں بھی اس مسئلے پر تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔کیا حقیقت واقعی ایسی ہے؟ راقم الحروف کے نزدیک یہ نقطہ نظر نہ صرف عالمی تجارت کی آزادی کی بنیادی...
بیجنگ :امریکی محکمہ تجارت نے چین کی جدید کمپیوٹنگ چپس بشمول ہواوے اسسینڈ چپس پر عالمی سطح پر پابندی عائد کرنے کی کوشش میں رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ اس طرح کی یکطرفہ غنڈہ گردی اور تحفظ پسندانہ طرز عمل چین اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات میں طے پانے والے اتفاق رائے کے منافی ہے۔ چین کی برآمدات پر پابندی لگانے سے لے کر چین کی برآمدی مصنوعات کو روکنے تک، امریکہ کے لانگ آرم دائرے میں شدت اختیار کر گئی ہے، جو چین کی تکنیکی کامیابیوں اور مارکیٹ شیئر میں اضافے کے بارے میں امریکا کی بڑھتی ہوئی پریشانی کی عکاسی کرتی ہے۔ ایک چپ کی تیاری کے لئے کم از کم 7 ممالک اور 39 کمپنیوں...

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا چین کا کامیاب دورہ مکمل، دہشتگردی کے خلاف سہ فریقی عزم، سی پیک ٹو میں بڑی پیشرفت
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین کے حالیہ دورے کے دوران پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات میں دہشتگردی کے خلاف متفقہ عزم کا اظہار کیا گیا۔ تینوں ممالک نے اس امر پر اتفاق کیا کہ ان کی سر زمین کسی کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ دورے کے دوران دہشتگردی، علاقائی تعاون اور اقتصادی ترقی پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 2017-18 میں دہشتگردی پر قابو پا چکے تھے، لیکن ہماری اپنی پالیسی کی غلطیوں کے باعث حالات بگڑے۔ ایک صاحب چائے پینے کابل گئے اور...
لاہور: صوبائی دارالحکومت میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، جس میں پڑوس کے گھر سے پانی لینے گئی بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ پولیس کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں ایک 8 سالہ کمسن بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا، تاہم پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر کارروائی کرتے ہوئے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچی ہمسایے کے گھر سے پانی لینے گئی اور ملزم نے اسے ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور بچی کے شور مچانے پر ملزم دیوار پھلانگ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ افسوس ناک واقعے کے فوراً بعد متاثرہ خاندان کی رپورٹ پر...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ دفاعی تعاون پاکستان کی تذویراتی طاقت کی بنیاد ہے، جے ایف 17 تھنڈر ، جے 10 سی اور پی ایل 15 میزائل پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا مظہر ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاک-چین دوستی کے 74 سالہ جشن کی تقریب میں شرکت کی۔ سردار ایاز صادق نے تقریب سے خطاب میں خضدارمیں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے معصوم بچوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دے گا۔ پاک چین دوستی پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مثالی تاریخی تعلقات، باہمی اعتماد...
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے امریکا کے مجوزہ میزائل دفاعی نظام گولڈن ڈوم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ واشنگٹن فوری طور پر گولڈن ڈوم منصوبے کو ترک کر دے۔ اسلام ٹائمز۔ چینی حکام نے امریکی گولڈن ڈوم منصوبے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے عالمی استحکام کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے امریکا کے مجوزہ میزائل دفاعی نظام گولڈن ڈوم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ واشنگٹن فوری طور پر گولڈن ڈوم منصوبے کو ترک کر دے۔ منصوبے کےلیے امریکی صدر کی جانب سے ابتدائی طور پر 25 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔ چین نے کہا کہ ایسا منصوبہ عالمی...
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بیجنگ میں وزرائے خارجہ کی سہ فریقی ملاقات میں خطے کی سلامتی اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے کیلئے تعاون کے عزم کا اظہار اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پر تعاون کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک منصوبے کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ بیجنگ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی اور چینی ہم منصب کے درمیان غیر رسمی سہ فریقی ملاقات ہوئی، تینوں ورزائے خارجہ نے سی پیک کو افغانستان تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر خطے میں دہشت گردی کا مشترکہ مقابلہ...

''پاک بھارت بارڈر پر پہلا رافیل گرنے تک کا انتظار کرو،، تین سال پہلے کی ہوئی پیش گوئی ہوبہو پوری ہو گئی
چینی جنگی طیاروں کی برتری: پاکستانی تجزیہ کار کی پیشگوئی درست ثابت؟ اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر 23 جنوری 2022 کو دفاعی تجزیہ کاروں کے درمیان ہونے والی دلچسپ بحث ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے، جب پاکستانی صارف عمر خیام کی دو سال پرانی پیشگوئی درست ثابت ہوگئی۔ ایکس پر دفاعی امور پر تبصرہ کرنے والے صارف "ST" نے روسی ساختہ Su-30MK طیاروں اور چینی J-16 کی برتری پر روشنی ڈالی تھی، جس پر عمر خیام (@utggondal) نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ چینی J-10 اور J-16 طیاروں نے غیر امریکی طیارہ ساز کمپنیوں جیسے روس اور یورپ کی ہوا نکال دی ہے۔مگر بحث یہیں نہیں رکی۔ "ST" نے کہا کہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے اے این پی سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان پر نشہ کرنے کا الزام عائد کر دیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور اے این پی کے سینیٹر ایمل ولی خان میں اس وقت جھڑپ ہو گئی جب چیئرمین پی ٹی اے نے ایمل ولی پر نشہ کرنے کا الزام لگایا اور طنزیہ کہا کہ مجھے بھی چرس کا سگریٹ دیں۔ چیئرمین پی ٹی اے کے اس طنز پر ایمل ولی خان بھڑک اٹھے اور کہا کہ آپ کو کیا تکلیف ہے۔ایمل ولی خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازم مجھے کیسے کہہ سکتا ہے...

دہشتگردی کے مقابلے کے لیے بیرونی ہاتھوں سے ہوشیار رہیں گے، پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان اتفاق
چین کے دارلحکومت میں بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کی پانچویں بیٹھک کے حوالے سے چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی کی جانب سے 7 نکاتی اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات انتہائی دوستانہ ماحول میں ہوئے جن میں تینوں ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تینوں ممالک نے دہشتگردی کی تمام شکلوں کی مخالفت کرتے ہوئے مشترکہ طور پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرنے پر اتفاق کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ خطے کے ممالک بیرونی مداخلت سے ہوشیار رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں چین کی میزبانی میں پاکستان اور افغانستان کے...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025(مردانہ) نے جہاں دیگر کئی شعبوں میں بہت سے ریکارڈ قائم کیے ہیں وہاں یہ اب تک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی چیمپئنز ٹرافی بھی ثابت ہوئی ہے۔ اس میں چیمپئنز ٹرافی کا اب تک کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ بھی شامل ہے۔ یہ مقابلہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا۔ واضح رہے کہ 2025 کے ایڈیشن میں 368 ارب گلوبل ویونگ منٹس دیکھے گئے جو کہ 2017 میں انگلینڈ اور ویلز میں منعقدہ پچھلے ٹورنامنٹ سے 19 فیصد زیادہ ہیں۔ پریمیم ایونٹ جس میں 8 بین الاقوامی ٹیمیں شامل تھیں، کے دوران اوسطاً فی اوور 308 ملین گلوبل ویونگ منٹس کا ریکارڈ قائم ہوا، جو کسی بھی...

چیئرمین پی ٹی اے کا کمیٹی اجلاس میں سینیٹر ایمل ولی خان پر چرس کا سگریٹ پینے کا الزام، پھر کیا ہوا؟؟ تفصیلات سب نیوز پر
چیئرمین پی ٹی اے کا کمیٹی اجلاس میں سینیٹر ایمل ولی خان پر چرس کا سگریٹ پینے کا الزام، پھر کیا ہوا؟؟ تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی، چیئرمین پی ٹی اے اور سینیٹر ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، چیئرمین پی ٹی اے کی جانب سے چرس نوشی کا الزام لگایا گیا جس پرسینیٹر ایمل ولی خان نے شدید ردعمل دیا،چیئرمین پی ٹی اے سینیٹر ایمل ولی خان سے بار بار معافی مانگتے رہے۔سینیٹرآغا شاہزیب درانی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کا اجلاس...
بیجنگ:چین۔آسیان اقتصادی اور تجارتی وزراء کا خصوصی اجلاس آن لائن منعقد ہوا اور دونوں فریقوں کے اقتصادی اور تجارتی وزراء نے مشترکہ طور پر چین آسیان فری ٹریڈ ایریا ورژن 3.0 مذاکرات کی تکمیل کا اعلان کیا۔ایک ایسے وقت میں جب عالمی معیشت اور تجارت کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ، دونوں فریقوں نے ہمہ جہت طریقے سے بات چیت مکمل کی ہے ،اس سے آزاد تجارت اور کھلے تعاون کی مضبوط قوت کا مظاہرہ کیا گیا ہے ، اور مختلف ممالک کے مابین کھلے پن ، اشتراک اور فائدہ مند تعاون کو برقرار رکھنے میں قائدانہ اور مثالی کردار ادا کیا گیا ہے۔ورژن 3.0 ایک اشتراکی ، جدید، جامع اور باہمی فائدہ مند آزاد تجارتی معاہدہ تشکیل دے...

امریکی اقدامات پر عمل درآمد یا اس میں مدد کرنے والی کسی بھی تنظیم یا فرد کو متعلقہ قانونی کارروائیوں کا سامنا کرنا ہوگا ،چینی وزارت تجارت
بیجنگ : امریکی محکمہ تجارت نے حال ہی میں امریکی برآمدی کنٹرول کی نام نہاد مبینہ خلاف ورزیوں کے بہانے عالمی سطح پر چین کی جدید کمپیوٹنگ چپس بشمول مخصوص ہواوے اسسینڈ چپس پر پابندی عائد کرنے کی کوشش میں رہنما خطوط جاری کیےہیں ۔ بدھ کے روز چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ یہ امریکی اقدامات یکطرفہ پسندی ، غنڈہ گردی اور تحفظ پسندی کی مثال ہیں، جو چینی کمپنیوں کے جائز حقوق و مفادات اور چین کے ترقیاتی حقوق کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں ۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی اقدامات چینی کمپنیوں کے خلاف امتیازی پابندیاں عائد کرتے ہیں، لہذا کوئی بھی تنظیم یا فرد جو امریکی اقدامات پر...
پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی آئی سی سی چیمئینز ٹرافی ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ایڈیشن بن گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی نے 2017 کے ایڈیشن کے مقابلے 19 فیصد ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا، حیران کُن طور پر میزبان پاکستان کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے کے باوجود 368 بلین گلوبل ویونگ منٹ ریکارڈ ہوئے۔ ٹورنامنٹ میں اوسطاً 308 ملین دیکھنے والے منٹ فی اوور تھے، جو کہ کسی بھی آئی سی سی ایونٹ سے ابتک سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ایونٹ ہے، چیمپئینز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو دبئی میں منعقد ہوا اور بھارت نے نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں تھی۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی فائنل...
— فائل فوٹو وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا 3 روزہ دورۂ چین کامیابی سے مکمل ہوگیا، دونوں ممالک نے عالمی و علاقائی امن و ترقی کے مشترکہ ویژن کو آگے بڑھایا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کا دورۂ چین 19 سے 21 مئی تک جاری رہا۔ اسحاق ڈار کی چینی وزیرِ خارجہ سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیالترجمان نے کہا کہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی خود مختاری کے دفاع پر چین کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین نے آہنی دوستی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں ممالک نے عالمی و علاقائی امن و ترقی کے مشترکہ ویژن کو آگے بڑھایا۔
پاکستانی قوم نہ پہلے جھکی تھی اور نہ اب جھکے گی ،ہمارے لیے شہادت زندگی سے زیادہ قیمتی ہے ہم امن پسند قوم ہیں، ان شاء اللہ، پاکستان تیزی سے ترقی کرے گا،چینی میڈیا گروپ کو انٹرویو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے چینی میڈیا گروپ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی، معرکہ حق، پاک چین تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف پیش کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اس کی اپنی قوم اور اس کا عزم ہے۔ ہم اللہ کے بعد سب سے زیادہ اپنے اوپر انحصار کرتے ہیں۔ جب عزم...

شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ، کسی ملک کو جھوٹے بیانیے پر اجارہ داری کی اجازت نہیں دینگے: ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ اللہ کے بعد سب سے زیادہ انحصار خود پر ہے اور پاکستانی قوم کبھی جھکی ہے اور نہ جھکے گی۔ میں پہلے بھی کہتا رہا ہوں اب بھی کہتا ہوں ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے۔ چاہے کسی نے نیلی‘ سفید یا خاکی وردی پہن رکھی ہے، شہادت ہمارے لئے اعزاز ہے۔ چینی میڈیا گروپ کو انٹرویو میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہم اللہ کے بعد سب سے زیادہ اپنے آپ پر انحصار کرتے ہیں۔ پاکستان کے لیے سب سے اہم چیز اس کی طاقت ہے۔ جب ہمارا عزم مضبوط ہوگا اور جو ہم نے دکھایا، تو بین...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ادارہ جاتی سطح پر روابط‘ دفاعی تعاون‘ خطے کی بدلتی جیو سٹرٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط اور مشترکہ حکمت عملیوں کی اہمیت پر زور دیا۔ علاقائی سکیورٹی کی موجودہ حالات میں بھرپور عملی تیاری اور تیز تر ہم آہنگی کو لازمی قرار دیا۔ ائیرچیف نے کہا کہ پاکستان اور چین تاریخی اور آزمودہ دوستی کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔ پاک چین دوستی باہمی اعتماد‘ تزویراتی ہم آہنگی اور خطے میں امن کے عزم پر مبنی ہے۔ مستقبل میں باہمی تعاون و شراکت...
اسلام آباد: پاک فوج کے ترجمان ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی قوم نہ پہلے جھکی تھی اور نہ اب ہم جھکیں گے، میں پہلی بھی کہتا رہا ہوں اور اب بھی کہتا ہوں کہ ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے۔ بھارت کے ساتھ تنازع اور پاک چین تعلقات پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیا، جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کے ساتھ کشیدگی، پاک چین تعلقات اور خطے کی صورتحال پر اپنا موقف پیش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے چائنا میڈیا گروپ کے ہر...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں معزز شخصیات کے درمیان تفصیلی اور جامع گفتگو ہوئی، جس میں کارپوریٹ سطح پر روابط، دفاعی تعاون اور خطے کی بدلتی ہوئی جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے ابھرتے ہوئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مربوط اور اشتراکی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا اور موجودہ علاقائی سیکیورٹی حالات کے پیش نظر عملی تیاری اور فوری ردعمل کو ناگزیر قرار دیا۔ ’’آپریشن سندور‘‘ پر تبصرہ کرنیوالے بھارتی پروفیسر علی خان محمود آباد کون ہیں اور اس...
اسلام آباد:پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ادارہ جاتی روابط، دفاعی تعاون، اور خطے میں بدلتے ہوئے جغرافیائی و اسٹریٹجک حالات پر تفصیلی اور جامع گفتگو کی گئی۔ انہوں نے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط اور مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے کی اہمیت پر زور دیا، اور موجودہ علاقائی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اعلیٰ آپریشنل تیاری اور فوری رابطہ کاری کو ناگزیر قرار دیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق ایئر چیف نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور...
چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ساتھ کھڑا ہوگا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے دورے کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا، چینی تجزیہ کار چینی وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہاکہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، اور مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ کھڑا ہوگا، ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع، دیرپا...
راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نشانِ امتیاز (ملٹری) نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے معزز و اعلیٰ ترین رینک پر ترقی پانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جنرل عاصم منیر کی شاندار قیادت، غیر متزلزل عزم اور قوم کے لیے ان کی ممتاز خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے حالیہ کامیاب آپریشنز “معرکۂ حق” اور “بنیان مرصوص” کی کامیاب منصوبہ بندی اور قیادت کو بھی سراہا جو قومی سلامتی اور دفاع کے لیے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔چیئرمین جوائنٹ چیفس نے اس امید کا اظہار کیا کہ جنرل عاصم منیر...

فیلڈ مارشل کا اعزاز عاصم منیر کی بے مثال قربانیوں اور عسکری خدمات کا اعتراف؛ چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد
سٹی 42: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد دی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے سید عاصم منیر کی قیادت اور خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ، معرکہ حق اور بنیان مرصوص کی کامیابی پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو سراہا ، انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل فیلڈ مارشل کا اعزاز عاصم منیر کی بے مثال قربانیوں اور عسکری خدمات کا اعتراف ہے،پاک فوج کی قیادت میں نئی تاریخ رقم ہوئی ہے ، عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ دیا گیا
اسلام آباد: پی ٹی اے نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے ریاست مخالف مہم کے تناظر میں یوٹیوب چینلز کی بلاکنگ کے لیے کوئی فہرست تیار کی ہے۔ اپنے بیان میں پی ٹی اے نے کہا ہے کہ ریاست مخالف مہم کے تناظر میں یوٹیوب چینلز کی بلاکنگ کے لیے کوئی فہرست تیار نہیں کی اور نہ ہی وفاقی حکومت کو ایسی کوئی فہرست ارسال کی ہے۔ ترجمان کے مطابق پی ٹی اے واضح کرتا ہے کہ ادارے کا مینڈیٹ صرف غیر قانونی آن لائن مواد کو ہٹانے یا بلاک کرنے تک محدود ہے، جیسا کہ ’’پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016ء‘‘ اور اس سے متعلقہ...
بیجنگ: نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نےچین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے تفصیلی مشاورت کی۔دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال، پاکستان اور چین کی دوستی کے مستقبل کے رخ اور سی پیک فیزٹو پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم کی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری اور فولادی دوستی کو سراہتے ہوئے دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر یکساں نقطہ نظر پر اطمینان کا اظہار کیا اور علاقائی امن، ترقی اور استحکام کے لیے دوطرفہ تعاون جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ Post Views: 5
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور چین کے درمیان باضابطہ مذاکرات مکمل ہوگئے، وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور چینی ہم منصب وانگ یی نے اپنے اپنے وفد کی قیادت کی۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے باضابطہ مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے، جن میں دونوں ممالک نے سٹرٹیجک شراکت داری کا جائزہ لیا اور اسے مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے وفد کی قیادت کی جبکہ پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور ایڈیشنل فارن سیکرٹری عمران صدیقی بھی وفد میں شامل تھے جبکہ چینی وفد کی قیادت وزیر خارجہ وانگ یی نے کی۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاک چین سٹرٹیجک پارٹنرشپ، علاقائی صورتحال...
بیجنگ :سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے صوبہ حہ نان میں اپنے حالیہ معائنے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ نئے دور اور نئے سفر میں حہ نان کا مرکزی خطے کے طور پر فروغ ، دریائے زرد کے طاس میں ماحولیاتی تحفظ اور اس کی اعلیٰ معیار کی ترقی، جامع طور پر اصلاحات اور کھلے پن کو گہرا کرنے، جدید صنعتی نظام اور ایک مضبوط زرعی صوبے کی تعمیر ، اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے ، تاکہ چین کے اس وسطی صوبے میں چینی طرز کی جدیدکاری کے فروغ میں ایک...
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ اور روس کے رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یوکرین بحران کے معاملے پر چین امن کے لیے سازگار تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست مذاکرات اور سیاسی حل کی حمایت کرتا ہے ۔ چین امید کرتا ہے کہ تمام فریق بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے ایک منصفانہ، دیرپا اور پابند امن معاہدے تک پہنچ سکیں گے جو تمام فریقوں کے لیے قابل قبول ہو۔ Post Views: 6
چین نے غربت میں کمی کا ہدف مقررہ وقت سے 10 سال پہلے حاصل کر لیا ہے، شی جن پھنگ بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے غربت میں کمی اور پائیدار ترقی سے متعلق شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم 2025 کو تہنیتی پیغام بھیجا۔منگل کے روز اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ غربت کا خاتمہ ایک عالمی مسئلہ اور دنیا کے تمام ممالک کا مشترکہ نصب العین ہے۔ چین نے کٹھن کوششوں کے ذریعے پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے میں غربت میں کمی کا ہدف مقررہ وقت سے 10 سال پہلے حاصل کر لیا ہے اور چینی خصوصیات کےحامل تخفیف غربت پروگرام پر گامزن ہو کر انسانی تاریخ میں...
چین کی اعلیٰ معیار کی وسعت عالمی ترقی کا محرک ہے،پاکستانی سکالر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز چھنگ ڈاؤ(شِنہوا)چین کے ساحلی شہر چھنگ ڈاؤ کی اوشن یونیورسٹی آف چائنہ میں مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی کرنے والے پاکستانی سکالر عدنان شاہ کا کہنا ہے کہ چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے طور پر عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے بہاؤ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ ماحول دوست ترقی، ڈیجیٹل تبدیلی اور ہائی ٹیک صنعتوں کو فروغ دے کر چین عالمی اداروں کو اپنی وسیع منڈی اور جدید صنعتی نظام کی طرف مسلسل راغب کر رہا ہے۔ چین کی اعلیٰ سطح کی وسعت نہ صرف پاکستان کی معیشت میں اعتماد اور توانائی کو فروغ دیتی ہے...
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر یو جیان چاﺅ (Liu Jianchao) کی وفد سمیت ملاقات ہوئی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کمیونسٹ پارٹی کے وزیر یو جیان چاﺅ نے سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے پراتفاق کیا۔چینی وزیر سے ملاقات میں اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور بنیادی مفادات پر چین کی حمایت کو سراہا۔اس موقع پر یو جیان چاﺅ نے کہا کہ چین پاکستان کا آئرن برادر ہے اور پاکستان سے تعلقات کو ترجیح دیں گے۔حکام کے مطابق اسحاق ڈار کی آج چینی ہم منصب سے ملاقات ہوگی جس میں حالیہ پاک بھارت...
بھارتی دفاعی تجزیہ کار اور سابق بھارتی فوجی گورو آریا جو پاک بھارت کشیدگی کے دوران کراچی پر قبضے کی باتیں کر رہے تھے اور چاہتے تھے کہ جنگ کی صورت حال نارمل نہ ہو اور بدترین شکل اختیار کرلے ان کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بھارت کے دفاعی نظام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فکر مند نظر آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ففتھ جنریشن فائٹر 10,12 سال بعد بننا شروع ہو گا جبکہ چائنہ کا J21 بن چکاہے اور J30 آ رہا ہے۔ امریکا کے پاس کئی سالوں سے F22 چل رہا ہے اور F35 امریکا میں تو اڑ رہا ہے اس کے ساتھ 10 اور...
بیجنگ (نیوز ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مابین روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ آہنی دوستی کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے جبکہ چینی وزیر لیو جیان چائو نے کہا کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔ Post Views: 6
مودی کے گڑھ میں سچ بولنے پر گجرات سماچار اور جی ایس ٹی وی کو نشانہ بنایا گیا، مودی سرکار سچ سے خائف، سوال پوچھنے والی آوازوں کو کچلنے پر اُتر آئی مودی سرکار سچ سے خائف، سوال پوچھنے والی آوازوں کو کچلنے پر اُتر آئی۔مودی سرکار نے آزاد صحافت کا گلا گھونٹ کر جمہوریت کا جنازہ نکال دیا۔ ذرائع کے مطابق گجرات سماچار کا ایکس اکاؤنٹ بھارت میں بلاک، اظہار رائے کی آزادی پر براہِ راست حملہ ہے۔ ذرائع کے مطابق مودی کے جنگی جنون، ڈھونگ اور جھوٹی فتح پر آواز اٹھانے پر مودی سرکار کا گجرات سماچار نیوز چینل پر چھاپا مارا گیا اور گجرات سماچار نیوز چینل کے ڈائریکٹر بہوبلی بھائی شاہ کو بھی گرفتار کر...

پاکستانی قوم نہ تو پہلے جھکی تھی اور نہ ہم اب جھکیں گے، ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے: ترجمان پاک فوج
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان پہلے جھکا ہے نہ اب جھکے گا، ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے۔چائنہ میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کیساتھ کشیدگی، پاک چین تعلقات اور خطے کی صورتحال پر اپنا موقف پیش کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے چائنہ میڈیا گروپ کے ہر سوال کا مفصل اور حقائق پر مبنی جواب دیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ دنیا کے جتنے بھی ممالک ہیں سب کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، جو بڑے ممالک ہیں ان کا ویژن بھی بڑا ہے، لوگ انسانیت کی ترقی...
چینی صدر کا صوبہ حہ نان کے شہر لویانگ کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے صوبہ حہ نان کے شہر لو یانگ میں لویانگ بیئرنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ، وائٹ ہارس ٹیمپل اور لونگ من گروٹوس کا الگ الگ دورہ کیا۔ ان دوروں میں انہوں نےجدید مینوفیکچرنگ کی ترقی کو تیز کرنے ، تاریخی و ثقافتی ورثہ کے تحفظ اور استعمال اور ثقافت اور سیرو سیاحت کی اعلی معیاری ترقی کو آگے بڑھانےکے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا ۔ 5،800 سے زائد ملازمین اور ایک قومی کلیدی لیبارٹری کی حامل لویانگ بیئرنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کا قیام 1954 میں ہوا تھا ، جو بیرنگز...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان پہلے جھکا ہے نہ اب جھکے گا، ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے۔ چائنہ میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بھارت کیساتھ کشیدگی، پاک چین تعلقات اور خطے کی صورتحال پر اپنا موقف پیش کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے چائنہ میڈیا گروپ کے ہر سوال کا مفصل اور حقائق پر مبنی جواب دیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ دنیا کے جتنے بھی ممالک ہیں سب کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، جو...

بحریہ کے بہادر سپوتوں کو سالم ٹرمپ مین آف پیس ‘ چین ‘ ترکیہ سعودی عرب ‘آذربایئجان کا شکریہ :دشمن قیامت تک سبق یادرکھے گا: وزیراعظم
کراچی؍ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری افواج نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا۔ ہماری بحریہ اس بار بھی دوارکا کی تاریخ دہرانے کے لیے تیار تھی مگر بحریہ کی تیاری دیکھ کر دشمن کو ہمت نہیں ہوئی۔ کراچی ڈاکیارڈ میں نیوی کے افسروں و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی افواج کے ساتھ کھڑی تھی۔ پاک بحریہ کے بہادر افسروں اور جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ جس طریقے سے ہماری بری فوج نے دشمن کے ٹھکانوں پر ٹھیک ٹھیک نشانے لگائے، اسی طرح ہماری فضائیہ نے دشمن کے...
مبڑیال، لاہور (نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، پی پی پی کے سینئر رہنما قمر الزمان کائرہ سمبڑیال میں پیپلز پارٹی کے امیداوار کی الیکشن مہم کے سلسلہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ امانت ہے ووٹ کو اہل امیدوار کے سپرد کریں۔ حلقہ پی پی 52 سمبڑیال سے پیپلزپارٹی ضمنی انتخاب بھرپور طریقے سے لڑرہی ہے جس کیلئے زور و شور سے انتخابی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ الیکشن میں فارم 47 والا ڈرامہ نہیں چلنے دیں گے، یکم جون کو پی پی کی جیت ہو گی حلقہ کے عوام ووٹ دینے سے قبل پیپلزپارٹی کی حقیقی خدمات اور قربانیوں کو سامنے رکھیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمبڑیال کے...
سٹی42: معرکہ حق/ بھارت کیساتھ تنازع، پاک چین تعلقات پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیا انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کیساتھ کشیدگی، پاک چین تعلقات اور خطے کی صورتحال پر اپنا موقف پیش کیا ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے چائنا میڈیا گروپ کے ہر سوال کا مفصل اور حقائق پر مبنی جواب دیا اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ:’’پاکستان کیلئے سب اہم چیز اس کا حل...
پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی اے سی نے سیکریٹری معدنیات کو تمام کارخانوں کو فوری نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس کی صدارت کنوینر ادریس خٹک نے کی، جس میں محکمہ اطلاعات اور محکمہ معدنیات کے آڈٹ پیراز پر بحث ہوئی۔ دونوں محکموں کے اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ معدنیات والے کارخانوں کو دو سالوں سے ٹیکسز کی وصولی کا کوئی نوٹس جاری نہیں ہوا۔ سیکریٹری معدنیات مطاہر ذیب نے بتایا کہ یہ محکمے کی غفلت ہیں، اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں۔ چیئرمین پی اے سی نے سیکریٹری معدنیات کو تمام کارخانوں کو فوری نوٹس جاری کرنے...
سرکاری نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے پر بھارت نے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگائے، بھارت کا بے بنیاد الزامات کا کھیل بے نقاب ہو چکا ہے۔ نائب وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دنیا جان چکی ہے کہ دشمن ملک بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے تمام الزامات غلط تھے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 3 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔ بیجنگ کے ہوائی اڈے پر چین کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔ سرکاری نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ...
سپریم کورٹ نے 8سالہ بچی کے قتل کے ملزم کو عدم شواہد کی بنیاد پربری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے 8 سالہ بچی کے قتل کے ملزم اللہ دتہ کو عدم شواہد کی بنیاد پربری کر دیا۔سپریم کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، سرکاری وکیل کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر بچی کی چپل اور دیگر اشیا برآمد ہوئی تھیں لیکن عدالت میں یہ شواہد ناکافی قرار دیے گئے۔ملزم کے وکیل ارشد حسین یوسفزئی کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی ملزم کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوسکا اور نہ ہی اس کے خلاف کوئی براہِ راست...
کل 20 مئی کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات ہوں گے، اس سے قبل پاک بھارت فوجی کشیدگی کے دوران تینوں ممالک کے درمیان 11 مئی کو مذاکرات ہوئے جس میں افغانستان کو چین کے اقتصادی راہداری کے منصوبے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا حصّہ بنانے کی بات کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان نے اسلام آباد اور بیجنگ کو یقین دہانی کروائی کہ وہ پاکستان کے ساتھ متصل اپنی سرحد کو محفوظ بنائے گا اور افغانستان میں بھارت کے اثرورسوخ کو محدود کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں افغان مہاجرین کی باعزت واپسی، اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، پاکستان افغانستان کا اتفاق کل 20 مئی کو...
بیجنگ: چین نے ڈرون بردارڈرون طیارہ جیو تیان جون کے آخر میں اپنے پہلے مشن پر جانے کے لئے تیار ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق ’جیو تیان‘ ڈرون نومبر 2024 میں ژوہائی ائیر شو کے دوران پہلی بار منظر عام پر آیا تھا۔ یہ جیٹ انجن سے چلنے والا اور طویل فاصلے تک پرواز کرنے والا بغیر پائلٹ طیارہ ہے جو 15 ہزار میٹر (50 ہزار فٹ) کی بلندی پر اڑنے اور 7 ہزار کلومیٹر تک فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ڈرون 16 ٹن تک وزن کے ساتھ پرواز کر سکتا ہے اور 6 ٹن تک ہتھیار، لوئٹرنگ ایمونیشن یا چھوٹے خودکش ڈرونز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جیو تیان سے اس کے اندر موجود 100 چھوٹے...
بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی کے بعد چین نے مہمند ڈیم پر کام تیز کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا پانی بند کرنے کی بھارتی دھمکی پر چین نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے مہمند ڈیم پر کام تیز کرنے کا اعلان کردیا۔ چینی اخبار نے بتایا کہ چین پاکستان کا پانی بند کرنے کی بھارتی دھمکیوں پر پاکستان کے فلیگ شپ ڈیم پر کام تیز کررہا ہے، اس سلسلے ڈیم پر کنکریٹ بھرنا شروع کردیا گیا ہے،جو اس منصوبے کی تکمیل کیلئے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ چین خیبرپختونخواہ میں مہمند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کررہا ہے ، اس منصوبہ کو اگلے سال مکمل ہونا ہے۔ خیال رہے...
پاکستان سٹاک ایکسچینج نے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج نے 28 مئی کو یوم تکبیر کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے چیف مارکیٹ آپریشن نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین پاک تعلقات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ چین اور پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلے اور مختلف شعبوں میں قریبی تعاون جاری ہے۔ پیر کے روز تر جمان نے کہا کہ چین پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے موجودہ دورہ چین کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر مزید عمل درآمد کے موقع کے طور پر دیکھنے کا خواہاں ہے، تاکہ اسٹریٹجک مواصلات اور کوآرڈینیشن کو مضبوط بنایا جائے ، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو...

امریکہ نے چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر دباؤ کے لئے ریاستی طاقت استعمال کرتے ہوئے متعدد بل منظور کیے ، چینی میڈیا
بیجنگ :حال ہی میں امریکی وزارت تجارت نے چین کی ہواوے کمپنی کے اسسینڈ اے آئی چپس کے استعمال پر عالمی پابندی کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے نہ صرف تمام ممالک کو ہواوے کی اسسینڈ چپس استعمال کرنے سے روک دیا بلکہ امریکی چپس کو چین کے مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کی تربیت کے لیے استعمال کرنے سے بھی روک دیا اور یہاں تک کہ امریکی جدید چپس کو چین کے ہاتھوں میں آنے سے روکنے کے لیے تھرڈ پارٹی پروکیورمنٹ چینلز کو بھی بند کردیا۔ اگرچہ امریکی وزارت تجارت نے فوری طور پر پابندی کے اس حکم نامے کو “خطرے کے انتباہ” میں تبدیل کر دیا ہے ، لیکن دنیا کے سامنے “خوفناک اثر” پیدا کرکے ہواوے کی...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 28مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج یوم تکبیر کے سلسلے میں بند رہے گی اور کوئی کاروبار نہیں ہوگا۔اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ڈالر کی قیمت بھی گر گئیپاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف مارکیٹ آپریشن نے باقاعدہ تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ یوم تکبیر کو ملک بھر میں عا م تعطیل ہوتی ہے۔