2025-10-23@03:55:06 GMT
تلاش کی گنتی: 23266
«اور ایک دوسرے»:
(نئی خبر)
تل ابیب: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی منصوبے پر عمل درآمد توقعات سے بہتر انداز میں جاری ہے۔ تل ابیب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “ہمیں امید ہے کہ غزہ میں جنگ بندی قائم رہے گی، اور اسرائیلی حکومت اس منصوبے میں بھرپور تعاون کر رہی ہے۔” انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیل میں ایک کمانڈ سینٹر جنگ بندی کی نگرانی کے لیے فعال ہے۔ جے ڈی وینس نے واضح کیا کہ “ہم اسرائیل پر کوئی چیز زبردستی مسلط نہیں کریں گے۔” انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر حماس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو...
عمران خان کی سبقہ اہلیہ اور ممتاز برطانوی سماجی رہنما جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے سوشل میڈیا پر دی۔ جمائما نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ زندگی کا قدرتی اصول ہے، ہر اس شخص کے ساتھ ہوتا ہے جس کے والدین زندہ ہوں مگر پھر بھی میں ایک ایسی دنیا کا تصور نہیں کر سکتی جس میں ماں موجود نہ ہو۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان کا سابق سسرالی خاندان صدمے سے دوچار، جمائما کی والدہ انتقال کرگئیں انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ 91 برس کی تھیں اور ایک بھرپور زندگی گزار چکی تھیں، پھر بھی ہم سب تیار نہیں تھے، یہ اچانک اور دل دہلا دینے...
سعودی عرب نقل وحمل کے شعبے میں ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، جہاں مملکت نے بری پل کے نام سے ایک عظیم ریلوے منصوبے کا آغاز کیا ہے، جو دارالحکومت ریاض کو ساحلی شہر جدہ سے صرف 4 گھنٹوں میں جوڑ دے گا۔ 7 ارب ڈالر سے زیادہ لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ مملکت کی جدید ترین انجینیئرنگ کامیابیوں میں شمار کیا جا رہا ہے اور اسے سعودی وژن 2030 کے اہداف میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد ریاض سے جدہ تک کا سفر، جو اس وقت گاڑی سے قریباً 12 گھنٹے میں طے ہوتا ہے، اب تیز رفتار ریل کے ذریعے صرف 4 گھنٹوں میں ممکن...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: ہر بار جب آپ کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، آپ فوری نتائج کی توقع کرتے ہیں۔ ہاں، یہ توانائی کے میدان پر کام کرتا ہے، ہماری جسمانی تین جہانوں کی دنیا کو پکڑنے کےلیے وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ بہت کچھ اسی طرح جیسے دنیا نے اپنی موت کے بعد ڈاؤنچی کی قدر کی۔ اب ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ آپ کا وقت نہیں آئے گا۔ ہم صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ آپ کےلیے نئے ہنر میں مہارت حاصل کرنے، ان اسباق کو اپنی زندگی میں دوبارہ لاگو کرنے اور اپنے نقطہ نظر کو تبدیل کرنے کا اشارہ ہے کہ آپ کی زندگی کےلیے کیا ممکن ہے، نئی...
صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پارٹیوں کے انعقاد کے لیے 250 ملین ڈالر کا نیا بال روم تعمیر کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے تاہم اس کے لیے اس تاریخی عمارت کا ایک حصہ گرا دیا گیا ہے جس پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے تاریخی ایسٹ وِنگ کو پیر کے روز مسمار کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا، جہاں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک نیا شاندار بال روم تعمیر کر رہے ہیں، اس بال روم کی تعمیر پر اٹھنے والے اخراجات کے بارے میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس کی مالی معاونت وہ خود اور ان کے چند ڈونرز کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: سرکاری اخراجات میں کمی کے فیصلے پر...
سال 2025 میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا کہ پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کے حصول کی اہل نہیں، سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ہو سکتا ہے، صدرِ مملکت ہائیکورٹ کے جج صاحبان کو ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کو 9 مئی سے متعلق 8 مقدمات میں ضمانت دی گئی۔ پہلے علی امین گنڈاپور اور اب سہیل آفریدی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر چکے ہیں کہ ان کی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے۔ اس کے علاوہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف کیس آئینی بینچ سنے گا یا فُل کورٹ؟ اس پر سماعت جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام صحافیوں کی عالمی تنظیم...
برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے پیر کو لندن میں کاروباری رہنماؤں سے خطاب کے دوران اس تعیناتی کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی فورسز خصوصی مہارت اور تجربے کے ذریعے خطے میں طویل المدتی امن کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی درخواست پر برطانوی فوجیوں کو غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے اسرائیل میں تعینات کر دیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی فوج کے ایک سینئر کمانڈر اور محدود تعداد میں فوجیوں کو امریکا کی درخواست پر غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے اسرائیل بھیجا گیا ہے۔ برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے پیر کو لندن میں کاروباری رہنماؤں سے خطاب کے دوران اس تعیناتی کی...
جو حضرات پاکستان کے اسٹریٹیجک ڈیپتھ کے تصور کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے کیا انہیں افغانستان میں بھارت کے اسٹریٹیجک ڈیپتھ کا آزار دکھائی دے رہا ہے؟ بھارت افغان تعلقات کی بنیاد کیا ہے؟ اس کا سادہ سا جواب ہے: پاکستان دشمنی۔ بھارت صرف یہ چاہتا ہے پاکستان کو بیچ میں سینڈ وچ بنا لیا جائے۔ ایک طرف مشرق میں بھارت ہو اور دوسری جانب مغرب میں افغانستان میں ایک پاکستان مخالف حکومت ہو اور پاکستان کو دونوں اطراف سے انگیج کر لیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان ہی ریاست ہیں‘ بھارت کا یہ کھیل پہلے دن سے جاری ہے تقسیم ہندوستان کے وقت صوبہ سرحد نے بھارت کی بجائے پاکستان میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تو کانگریس...
دنیا بھر میں مقبول ٹک ٹاک اسٹار کھابے لامے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ ایک خطرناک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ گزشتہ دنوں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، بشمول یوٹیوب، فیس بک اور ایکس پر پوسٹ وائرل ہوئیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ کھابے لامے ایک کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ کچھ جعلی پوسٹ میں تباہ شدہ گاڑی کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں جنہیں کھابے لامے سے منسوب کیا گیا تاہم اب ان جھوٹی خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔ ریئلٹی چیک کے بعد رائٹرز اور اسنوپس سمیت متعدد فیکٹ چیکنگ اداروں نے واضح کیا کہ کھابے لامے کے کسی حادثے کی کوئی مصدقہ خبر موجود نہیں، یہ تمام دعوے کلک...
محمدآصف سیاست ایک ایسا علم اور عمل ہے جس کا تعلق معاشرے کے نظم و نسق، اقتدار کی تقسیم اور فیصلہ سازی کے عمل سے ہوتا ہے ۔ یہ حکومت، قوانین اور پالیسیوں کے ذریعے معاشرے کو چلانے کا ایک نظام ہے جس کا بنیادی مقصد عوامی مفاد کو یقینی بنانا ہوتا ہے ۔ سیاست میں مختلف گروہوں،جماعتوں اور اداروں کے درمیان طاقت کی کشمکش بھی شامل ہوتی ہے ، جہاں لوگ اپنے خیالات اور مفادات کو فروغ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ سیاست کے ذریعے ہی قومی اور بین الاقوامی مسائل پر بحث ہوتی ہے ، قوانین بنائے جاتے ہیں اور معاشرتی انصاف کو یقینی بنایا جاتا ہے ۔ اچھی سیاست وہ ہوتی ہے جو شفافیت، ذمہ داری اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا مینارپاکستان لاہور میں ہونے والا اجتماعِ عام محض ایک سیاسی اجتماع نہیں بلکہ حق و باطل کے معرکے میں حق کی قوت کو منظم کرنے کی علامت ہے۔ موجودہ بوسیدہ نظام نے عوام سے روٹی، روزگار، انصاف اور امن چھین لیا ہے۔ اشرافیہ عیاشی میں مگن ہے جبکہ عام آدمی مہنگائی، بے روزگاری اور ناامیدی کے بوجھ تلے دب چکا ہے۔ ایسے میں جماعت اسلامی کے اجتماع عام کا سلوگن ’’بدلو دونظام‘‘ نہ صرف پاکستان کے موجودہ صورت حال کی عکاسی کرتا ہے بلکہ عوام کے دلوں کی آواز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع عام کی تیاریوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستانی روپے پر دباؤ مسلسل بڑھنے لگا جس کی بڑی وجہ ڈالر کی طلب میں اضافہ اور کیش ڈالرز کی شدید کمی ہے اور اس کی وجہ سے ایکسچینج کمپنیاں مشکلات سے دوچار ہیں۔ کرنسی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ خاص طور پر ملک بھر میں تباہ کن سیلاب جیسے غیر متوقع واقعات کے بعد روپے کو سہارا دینے کے لیے کیے گئے حکومتی کریک ڈاؤن اور سخت نگرانی کے بعد روپے میں قدرے استحکام دیکھا گیا ہے، لیکن ماہرین کے مطابق یہ رجحان زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکتا اگر طلب رسد پر غالب رہی۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق بیشتر ایکسچینج کمپنیاں امریکی ڈالر کی شدید کمی کا شکار ہیں، جس سے ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( کامرس رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے 238.421 ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کیس میں ملوث ایک افسر کی فوری برطرفی کا حکم جاری کر دیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ٹیکس اور ریگولیٹری معاملات میں کسی قسم کی کوتاہی یا کرپشن کو برداشت نہیں کریں گے۔ یہ اقدام احتساب کو یقینی بنانے کے لیے حکومتی نگرانی کی ایک غیر معمولی مثال ہے۔اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے یہان جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اس فراڈ کیس میں 13 ملزمان میں سے 6 کو ناجائز طور پر 197.27 ملین روپے کی جعلی ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ دی گئی۔ اگرچہ 117.41 ملین روپے کی وصولی ہوئی، مگر 79.86 ملین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)سیلاب زدگان کیلیے فنڈریزنگ کے نام پر کراچی میں ماہواری میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے،مقامی این جی اودستک فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ماہواری میلے کے نام سے ایک میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے، یہ میلہ 25 اکتوبر 2025 بروز ہفتہ شام 4تا رات10بجے تک کتاب گھر بنگلا نمبر 236-B شاہراہ قائدین پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 کراچی میں منعقد ہوگا، میلے میں شرکت کیلیے داخلہ فیس 300 روپے رکھی گئی ہے جبکہ میلے میں رجسٹریشن کیلیے ایک کیو آر کوڈ بھی دیا گیا ہے جیسے اسکین کرکے رجسٹریشن کی جاسکے گی۔ سوشل میڈیا صارفین نے ماہواری میلہ کو ایک بیہودہ میلہ قرار دیتے ہوئے اپنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">’’یہ چند نوجوان تھے جو اپنے ربّ پر ایمان لائے اور ہم نے ان کی ہدایت میں اضافہ کردیا‘‘۔ (کہف: 13) بنگلا دیش میں طلبہ سیاست کی نئی بیداری، چھاترو شبر کی فتوحات کا تسلسل بنگلا دیش کی جامعات میں اسلامی چھاترو شبر کی حالیہ مسلسل کامیابیاں ایک فکری و سیاسی بیداری کی علامت بن چکی ہیں۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران جامعہ ڈھاکا، جامعہ جہانگیر نگر، جامعہ چاٹگام اور اب جامعہ راجشاہی میں چھاترو شبر نے طلبہ یونین انتخابات میں نمایاں فتوحات حاصل کر کے یہ ثابت کر دیا کہ نظریاتی سیاست آج بھی نوجوانوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ جامعہ راجشاہی میں چھاترو شبر نے 23 میں سے 20 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، سینیٹ کی...
غزہ وہ زمین جو کبھی زیتون کے باغات اور بچوں کی ہنسی سے مہکتی تھی، آج بارود کی بُو اور بے گور و کفن لاشوں سے پہچانی جاتی ہے۔ برسوں سے اس دھرتی پر خون بہتا آ رہا ہے اور ہر بار امن کی بات ایک بوسیدہ وعدے کی طرح دیوارِ گریہ سے ٹکرا کر لوٹ آتی ہے۔ اب پھر ایک نئی جنگ بندی کی خبر ہے مگر کیا یہ صلح دیرپا ہوگی؟ یا یہ بھی ماضی کی طرح ایک عارضی توقف ہے جو پھر کسی فائرنگ کی آواز میں دفن ہو جائے گا؟ ہماری تاریخ گواہ ہے کہ فلسطین کی سرزمین پر جتنی جنگ بندیاں ہوئیں اتنی ہی بار ان کا گلا گھونٹا گیا، سوال یہ نہیں ہے کہ...
پاکستان اور افغانستان کے تعلقات دو ہمسایہ ممالک کے درمیان سفارتی روابط نہیں بلکہ تاریخی، تہذیبی مشترکات بھی ہیں۔ اس تاریخ میں اخلاص بھی ہے، قربانیاں بھی ، غلط فہمیاں بھی ہیں اور دغابازیاں اور مکاریاں بھی ہیں۔ دونوں ملکوں کے عوام بھی مذہباً مسلمان ہیں جب کہ پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے پشتو بیلٹ والے ایریاز کے لوگوں کی زبان، ثقافت اور روایات بھی افغانستان کے ان علاقوں کے ساتھ ہیں جو پاکستان کی سرحد سے متصل ہیں جب کہ شمال مشرقی افغانستان میں تاجک،ازبک، منگول، گجر، پامیری اور دیگر اقوام آباد ہیں۔ وقت کے تغیر نے ان رشتوں میں ایسی دراڑیں ڈال دی ہیں جنھیں پُر کرنے کے لیے اب جذبات نہیں بلکہ حقیقت پسندانہ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ اس بات سے مشروط ہے کہ افغان طالبان، پاکستان پر اپنی سرزمین سے حملہ کرنیوالے دہشت گردوں کو قابو میں رکھیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹر کو انٹرویو میں انھوں نے کہا افغانستان کی طرف سے ہونے والا کوئی بھی حملہ اس معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی، ہر چیز اسی ایک شق پر منحصر ہے۔ افغانستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ جنگ بندی معاہدہ اگرچہ بظاہر ایک سیاسی پیش رفت ہے، مگر اس کے مضمرات کہیں زیادہ گہرے، نازک اور دور رس ہیں۔ یہ معاہدہ خطے کے مستقبل پر بھی اثرانداز ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس معاہدے کی بنیاد ایک نہایت واضح...
اسلام ٹائمز: شرم الشیخ اجلاس کے حوالے سے حماس کا موقف انتہائی سیاسی پختگی پر مبنی ہے، یوں معلوم ہوتا ہے کہ شائد حماس کی قیادت دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہوکر ٹھوس حکمت عملی کیساتھ آگے بڑھنا چاہتی ہے۔ یقینی طور پر امریکہ کا نیا منصوبہ نیتن یاہو کا بھی حمایت یافتہ ہے۔ جو اس جانب اشارہ ہے کہ ہم تو حماس کو ختم نہیں کرسکے، تم آو اور ہماری مدد کرو۔ اگر یوں کہا جائے کہ غزہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی تو غلط نہ ہوگا، بلکہ اس کی کمانڈ اسرائیل کی بجائے واشنگٹن نے سنبھال لی ہے۔ رپورٹ: سید عدیل عباس شرم الشیخ اجلاس میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے...
انقرہ میں پاکستان کے سفارتخانے نے پاکستان سے آنے والے اُن ہونہار طلباء کے اعزاز میں ایک خوبصورت ثقافتی شام کا اہتمام کیا جو وزیرِاعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے خصوصی اقدام کے تحت ترکیہ کے تعلیمی و ثقافتی دورے پر ہیں۔اس پروگرام کا مقصد تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور پاکستان و ترکیہ کے مابین تعلیمی و ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا تھا۔تقریب کی صدارت ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جُنید نے کی جبکہ ترکیہ کی وزارتِ قومی تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل ایوب تان یلدز، دیگر اعلیٰ حکام اور معزز مہمانانِ گرامی نے بھی شرکت کی۔پاکستان ایمبیسی انٹرنیشنل اسٹڈی گروپ (PEISG) کے طلباء نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل: بھارت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا ہے۔یاد رہے کہ 2021 میں امریکی قیادت میں نیٹو افواج کے انخلا کے بعد طالبان کے اقتدار سنبھالنے پر بھارت نے کابل میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا تھا، تاہم ایک سال بعد تجارت، طبی امداد اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کے لیے ایک محدود مشن دوبارہ کھولا گیا تھا۔بھارتی وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’افغانستان کے وزیرِ خارجہ کے حالیہ دورۂ بھارت کے دوران کیے گئے فیصلے کے مطابق حکومت نے کابل میں بھارت کے تکنیکی مشن کی حیثیت کو فوری طور پر افغانستان میں بھارت کے سفارتخانے کے طور پر بحال کرنے کا فیصلہ...
ایک بیان میں رہنما متحدہ علماء محاذ نے کہا کہ صوبائی و کراچی انتظامیہ شہر میں امن و امان کے قیام اور عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی و تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور کراچی کو عملا دہشتگردوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دفاع افواج پاکستان فورم کے بانی سربراہ، فنکشنل لیگ علماء مشائخ ونگ سندھ کے صدر مولانا محمد امین انصاری نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کراچی میں ہونے والی حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے ذمے دار صوبہ سندھ کی تاریخ کے بدترین گورنر کامران خان ٹیسوری اور نااہل کرپٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی...
مشرقی ایتھوپیا میں ایک ٹرین حادثے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ منگل کی صبح تقریباً 2 بجے پیش آیا، جب ایک مسافر ٹرین جیبوتی کی سرحد کے قریب واقع دیویل شہر سے دیرے داوا کی طرف 200 کلومیٹر طویل سفر پر روانہ تھی۔ یہ بھی پڑھیں: مقامی سرکاری میڈیا کے مطابق، دیرے ٹی وی کے فیس بک صفحے پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ دیویل ریلوے لائن پر پیش آنے والے حادثے میں 14 افراد جاں بحق اور 29 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ #Ethiopia: 14 killed, 29 injured in train accident on #Dire_Dawa–#Dewele line Fourteen people were killed and 29 others sustained light and severe injuries in a train accident...
پنجاب میں دسمبر 2025 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے اعلان کردہ شیڈول واپس لے لیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب اسمبلی نے حال ہی میںلوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا ہے، جس کے بعد پرانا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 منسوخ ہو گیا ہے۔ اس تبدیلی کے باعث، پرانے قانون کے تحت جاری کردہ حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن بھی مؤخر کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ: بلدیاتی انتخابات اب نئے قانون **لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت ہوں گے۔ پنجاب حکومت کی درخواست پر پرانا حلقہ بندی شیڈول واپس...
خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح ہے، چالیس سال گزارنے والے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ گیدڑ کے 100 سالہ اقتدار سے شیر کا ایک روزہ اقتدار بہتر ہے اور اب صوبے کی عوام کو حقیقی معنوں میں تبدیلی نظر آئے گی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح ہے، چالیس سال گزارنے والے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور وفاق کی...
چولستان: دھرمیندر کمار بالاچ، چولستان ([email protected]) مصور کی پہچان اس کے رنگوں سے ہوتی ہے کہ وہ کس طرح ان کے ساتھ کھیلتا ہے۔ یہ وہ خداداد صلاحیتیں ہوتی ہیں جو ہر کسی کی حصے میں نہیں آتیں ایک مصور اپنی لگن اور سوچ سے بکھرے رنگوں کو کینوس پر اس طرح سجاتا ہے کہ تصویر ہر اس شخص سے ہم کلام ہوتی جو صاحبِ قدردان ہو۔ رحیم یار خان محلہ کانجواں کا یہ نوجوان بچپن سے کاغذ پر پینسل کے ذریعے اپنی غیرمعمولی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کام میں عدم مساوات، غربت، ثقافت اور دیہی زندگی کی ایسی عکاسی کرتا ہیں اور دیکھنے والا کوئی بھی شخص دنگ رہ جاتا ہے۔ ابتدا...
میڈیا سے گفتگو میں سید محسن نقوی نے کہا کہ گورنر صاحب بہت چاہت سے بلاتے ہیں اور ان کے ہاں کا حلیم بہت مزیدار ہوتا یے، جسے میں چھوڑ نہیں سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسی ایک خاص تنظیم کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی بلکہ جو مسلح ہیں اُن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کراچی میں گورنر ہاؤس میں کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے کہا کہ گورنر صاحب بہت چاہت سے بلاتے ہیں اور ان کے ہاں کا حلیم بہت مزیدار ہوتا یے، جسے میں چھوڑ نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا...
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کے غیر مسلح ہونے کے لیے کوئی آخری تاریخ مقرر نہیں کی۔ جنوبی اسرائیل میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے امریکی مشن کے تحت ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ حماس کو معاہدے پر عمل کرنا ہوگا، اور اگر وہ عمل نہیں کرتی تو نتائج بہت سنگین ہوں گے۔ تاہم میں اس کے لیے کوئی ڈیڈلائن نہیں دوں گا۔ یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کا حماس کو ’تیز، شدید اور بے رحم‘ کارروائی کا انتباہ جے ڈی وینس منگل کے روز اسرائیل پہنچے تاکہ غزہ میں جنگ بندی کے پہلے نازک...
ٹوکیو:۔ جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کی سانائے تکائچی ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم بن گئیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سانائے تکائچی سابق ٹی وی اینکر ہیں اور ماضی میں میوزک بینڈ میں ڈرمز بھی بجاتی رہیں، انہوں نے 1993ءمیں جاپانی سیاست میں قدم رکھا اور بطور آزاد امیدوار ایوان زیریں کی نشست پر کامیابی حاصل کی،وہ اس جماعت کی پہلی خاتون سربراہ منتخب ہوئی ہیں جو اسکینڈلز کی زد میں ہے اور اس وقت ووٹرز کا اعتماد حاصل کرنے کی تگ دو میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق سانائے تکائچی 1961ءمیں نارا پریفیکچر میں پیدا ہوئیں، ان کے والد ایک آفس ورکر اور والدہ پولیس افسر تھیں جبکہ ان کی زندگی میں...
پاکستان کی معروف بیوٹیشن، بزنس ویمن اور سماجی کارکن مسرت مصباح نے حال ہی میں ایک پروگرام میں اپنی ازدواجی زندگی اور علیحدگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔ ایسڈ حملوں کی متاثرہ خواتین کی بحالی اور دیگر فلاحی کاموں سمیت شوبز کی دنیا میں مشہور مسرت مصباح نے بتایا کہ ان کی شادی صرف 18 برس کی عمر میں ہوئی تھی، تاہم یہ رشتہ زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے طلاق کے موضوع پر پہلے کبھی عوامی سطح پر بات نہیں کی تھی، مگر حال ہی میں ایک مذہبی عالم سے مشورے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ اگر اس تجربے کو شیئر کرنے سے دوسری خواتین کو حوصلہ ملتا...
اداکارہ نوال سعید نے حال ہی میں ساتھی اداکارہ اشنا شاہ کے میں بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں اپنے لئے کیسے شوہر کی تلاش ہے۔ شو میں گفتگو کے دوران نوال سعید نے اپنی ذاتی زندگی، کیریئر اور اپنے آئیڈیل شریکِ حیات کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فی الحال سنگل ہیں اور اپنے مستقبل کے شریکِ حیات کے حوالے سے ان کی توقعات بہت سادہ ہیں۔ نوال نے کہا کہ وہ کسی دولت مند یا نمایاں شخصیت کی خواہش نہیں رکھتیں، بلکہ صرف ایک ایسا شخص چاہتی ہیں جو بردبار، باادب، مہربان اور سادہ مزاج ہو۔ اداکارہ کے مطابق ایک اچھا شوہر وہ ہے جس کے ساتھ رہنا آسان ہو، جو...
سپریم کورٹ کے سینئر ججز، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے ایک تفصیلی خط میں عدالتی ضابطہ اخلاق میں مجوزہ ترامیم اور سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل پر سنجیدہ اعتراضات اٹھائے ہیں۔ خط چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور سپریم جوڈیشل کونسل کے تمام ارکان کو ارسال کیا گیا ہے۔ اہم نکات: دونوں ججز نے خط میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سپریم جوڈیشل کونسل میں شمولیت غیر موزوں ہے، کیونکہ ان کے خلاف ایک اپیل زیرِ التوا ہے۔ اسی طرح، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی تعیناتی کے خلاف بھی ایک مقدمہ عدالت میں زیر غور ہے، اس لیے وہ خود بھی ضابطہ اخلاق میں ترامیم...
برطانیہ کے نجی ٹی وی چینل چینل 4نے اپنی معروف کرنٹ افیئرز سیریز ’ڈسپیچز‘ کی نئی قسط میں ایک مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تیار کردہ اینکر متعارف کرایا ہے۔ چینل کی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام ڈیجیٹل دور میں تخلیقیت اور اعتماد کے تصورات پر سوال اٹھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ The Channel 4 news special “Will AI Take My Job?” ended by revealing its host was created using AI. "I’m not real. In a British TV first, I’m an AI presenter. Some of you might have guessed: I don’t exist, I wasn’t on location reporting this story. My image and voice were… pic.twitter.com/OMiBMOUOwG — Variety (@Variety) October 20, 2025 یہ پہلا موقع ہے کہ برطانوی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) سیلاب زدگان کی مدد کے لیے کراچی میں فنڈریزنگ کےلئے مقامی این جی اودستک فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک آگاہیمیلے کا انعقاد کیا جارہا ہے، یہ آگاہی میلہ25اکتوبر2025بروز ہفتہ شام 4تا رات10بجے تک کتاب گھر بنگلہ نمبر236-Bشاہراہ قائدین پی ای سی ایچ ایس بلاک2کراچی میں منعقد ہوگا۔دستک فاؤنڈیشن کے آگاہی میلے میں شرکت کے لیے داخلہ فیس 300سو روپے رکھی گئی ہے جبکہ میلے میں رجسٹریشن کے لیے ایک کیو آر کوڈ بھی ڈیا گیا ہے جیسے اسکین کرکے رجسٹریشن کی جاسکے گی،این جی او دستک فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ میلے کے انعقاد کا مقصد سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی فنڈ جمع کرنا ہے اور...
ایف بی آر کے مطابق چیف کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) کی خصوصی ہدایات پر کلکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے غیر قانونی تجارت کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی سگریٹس کی اسمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام بنا دیں۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت ادارے کلکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر ملکی سگریٹس اسمگل کرنے کی کوششں ناکام بنا دی۔ ایف بی آر کے مطابق چیف کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) کی خصوصی ہدایات پر کلکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے غیر قانونی تجارت کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی سگریٹس کی اسمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام بنا دیں۔ رواں مالی سال...
وزیراعظم انسداد ہیپاٹائٹس پروگرام، مصر کا پاکستان کو ادویات کا عطیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم کے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے پروگرام کے تحت مصر نے پاکستان کو ادویات کا عطیہ دیا۔وزارت صحت کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی چیف آف مشن، عرب جمہوریہ مصر، اور عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں نمائندہ شریک ہیں۔ وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں، حکومت مصر کے انسان دوست اقدام قابلِ ستائش ہے ،مصر نے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے حوالے سے مثالی کامیابی حاصل کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی پوری دنیا...
کسی ایک تنظیم کے خلاف نہیں، جو مسلح ہوگا اس کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیر داخلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسی ایک خاص تنظیم کے خلاف کارروائی نہیں کررہی بلکہ جو مسلح ہیں ان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔کراچی میں گورنر ہاوس میں کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ گورنر صاحب بہت چاہت سے بلاتے ہیں اور ان کے ہاں کا حلیم بہت مزیدار ہوتا یے جسے میں چھوڑ نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر...
پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جو شخص عدالت میں عمران خان جیسی جیل سہولیات مانگ رہا ہے، اگر اُسے وہ سہولیات دے دی جائیں تو وہ خود رو پڑے گا۔ اڈیالہ جیل میں بھائی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان دو سال سے قیدِ تنہائی میں ہیں، جس کمرے میں وہ بند ہیں وہ صرف 8 بائی 10 فٹ کا ہے، نہ وہاں اے سی ہے، نہ اخبار، نہ ٹی وی، نہ ملاقات کی اجازت۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر آصف زرداری اور نواز شریف کو جیل میں مکمل سہولیات مل سکتی ہیں تو عمران خان کو کیوں نہیں؟...
سٹی42: حکومت نے ٹی ایل پی کے زیر اثر 330 مساجد کا انتظام خود سنبھال لیا ہے ، تمام مساجد کھلی ہیں اور نماز کیلئے استعمال ہو رہی ہیں، ٹی ایل پر پابندی لگانے کیلئے پنجاب حکومت کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا ہے، دو تین روز میں پابندی لگ جائے گی۔ بابا جی کی قبر کہیں منتقل نہیں کر رہے ، یہ ہماری پالیسی نہیں ہے۔ یہ باتیں پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے آج نیوز کانفرنس میں بتائیں۔ ایل ڈی اے میں تاخیر سے آنے والے ملازمین کے متعلق خبر پر ایکشن عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ سعد رضوی کے نام پر95 بینک اکاونٹ نکلے ہیں۔ یہ تمام اکاؤنٹ اور سعد رضوی کی تمام منقولہ...
ماضی کی معروف اسٹیج اداکارہ اور رقاصہ نرگس، جو اب ایک تبدیل شدہ زندگی گزار رہی ہیں، حال ہی میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچیں۔ اس روحانی سفر کے دوران ان کی ملاقات ممتاز اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل سے بھی ہوئی، جو ان کی زندگی میں تبدیلی کا ایک اہم سبب رہے ہیں۔ نرگس نے اس ملاقات کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ مکمل پردے میں، نہایت باوقار انداز میں نظر آئیں۔ ویڈیو میں وہ جذباتی انداز میں بتاتی ہیں کہ یہ ان کے لیے ایک خوش نصیبی کا لمحہ ہے، کیونکہ اُن کا پہلا حج 2006 میں مولانا طارق جمیل کے ہمراہ ہوا تھا — وہ حج جس نے اُن کی زندگی...
ایوب الربیعی نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی طرف سے اس قومی اور سرکاری ادارے کے خلاف مداخلت ناقابلِ قبول ہے، کیونکہ حشد الشعبی ہم سب کے لیے سرخ لکیر ہے، یہ صرف کسی ایک گروہ کا نہیں بلکہ تمام عراقی عوام اور معاشرے کے تمام عناصر کی نمائندگی کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے سلامتی و دفاع کے سابق رکن ایوب الربیعی نے کہا ہے کہ حشد الشعبی عراق کی سرخ لکیر ہے اور یہ ایک ایسا قومی ادارہ ہے جس کے ہزاروں مجاہدین نے دہشت گرد تکفیریوں سے آزاد کرائے گئے علاقوں میں اپنی جانیں قربان کیں۔ الربیعی نے مزید کہا کہ حشد الشعبی عراق کے اندرونی تحفظ کو مضبوط کرنے اور اس کے دفاع میں...
فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے غزہ میں بڑھتی ہوئی انسانی تباہی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر امدادی راہداری کھولے تاکہ لاکھوں فلسطینیوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔ سلووینیا کے وزیر اعظم کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، فرانسیسی صدر نے کہایہ اب صرف ایک مطالبہ نہیں، انسانیت کی پکار ہے۔ سرحدوں پر خوراک کے ٹرک موجود ہیں، لیکن غزہ کے اندر معصوم بچے بھوک سے تڑپ رہے ہیں۔ یہ قابلِ قبول نہیں۔میکرون نے زور دیا کہ جنگ بندی کے بعد بھی غزہ میں حالات بدستور انتہائی نازک ہیں۔ ہم اپنے یورپی، عرب اور امریکی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس بات پر زور...
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسی ایک خاص تنظیم کیخلاف کارروائی نہیں کررہی بلکہ جو مسلح ہیں اُن کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کراچی میں گورنر ہاؤس میں کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ گورنرصاحب بہت چاہت سے بلاتےہیں اوران کےہاں کا حلیم بہت مزیدارہوتا یے جسے میں چھوڑ نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر دونوں بہت محنت سے کام کررہےہیں جس کی وجہ سے ہمیں کامیابیاں بھی مل رہی ہیں، بس اب ہمیں متحدہ رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا مشن ہے کہ...
خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک اہم انسانی قدم اٹھاتے ہوئے 200 سعودی شہریوں کو ’’کنگ عبدالعزیز میڈل ‘‘(تھرڈ کلاس) سے نوازنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اعزاز ان افراد کو دیا جائے گا جنہوں نے جذبۂ انسانیت کے تحت اپنے اعضا عطیہ کیے۔ سعودی میڈیا کے مطابق، یہ فیصلہ انسانی ہمدردی، ایثار اور معاشرتی شعور کو سراہنے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ دیگر شہریوں کو بھی اعضا عطیہ کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔ اعداد و شمار کے مطابق، سعودی عرب میں2024 کے دوران اعضا عطیہ کرنے کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب یہ شرح 4.9 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جو کہ ایک مثبت سماجی تبدیلی کی علامت...

ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کی سمت تاریخی پیش رفت، وزیراعظم کا انسپائر انیشی ایٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیمی کنڈکٹرز اور مصنوعی ذہانت پر عبور حاصل کرنے والی قومیں ہی مستقبل کی قیادت کریں گی، اس لیے پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ وہ ان جدید شعبوں میں اپنی نوجوان نسل کو تربیت دے۔ وہ منگل کو اسلام آباد میں نیشنل سیمی کنڈکٹر پروگرام کے تحت ’انسپائر انیشی ایٹو‘ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں اس وقت سیمی کنڈکٹرز کے حوالے سے ’بیانیے کی جنگ‘ جاری ہے اور جو ممالک اس ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کر لیں گے، وہی آنے والے وقت میں عالمی معیشت پر اثر انداز ہوں گے۔ Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif launches Inspire, an Initiative by Ministry of...
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 313 رنز کا ہدف دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ 2025، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی کولمبو کے آر پریماداس اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے بارش کے باعث کھیل کے 2 گھنٹے ضائع ہوئے جس کے نتیجے میں میچ 50 کی بجائے 40 اوورز کا کردیا گیا۔ کھیل پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے دوبارہ شروع ہوا۔ میچ کے آغاز کے فوری بعد ہی بارش نے میدان میں مداخلت کی جب صرف 2 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا تھا۔ پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ...
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز اور دھمکی آمیز مواد پھیلانے والے تحریک لبیک پاکستان کی سوشل میڈیا ٹیم کے ایک اہم رہنما کو گلگت سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، تھانہ ترنول پولیس کو دہشت گردی کے ایک مقدمے میں مطلوب ملزم زعفران کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کو فون پر دھمکیاں دینے والا ٹی ایل پی کارکن گرفتار ملزم نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیکیورٹی سے متعلق ایک تھریٹ پیغام جاری کیا تھا جس پر مختلف اداروں نے نوٹس لیا۔...

مدارس اور مساجد کے معاملات میں حکومتی مداخلت نہیں ہوگی: وزیر داخلہ محسن نقوی کی علمائے اہلسنت کو یقین دہانی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح الفاظ میں یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت مدارس و مساجد کے معاملات میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرے گی۔ یہ بیان انہوں نے کراچی میں معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کی رہائش گاہ پر ممتاز علمائے اہلسنت سے ملاقات کے دوران دیا۔ اس ملاقات میں حالیہ پیش آنے والے واقعات پر تفصیل سے گفتگو ہوئی، اور علمائے کرام نے مختلف مذہبی و سماجی امور پر اپنا موقف وزیر داخلہ کے سامنے رکھا۔ محسن نقوی نے علمائے کرام کی بات نہ صرف توجہ سے سنی بلکہ ان کے تحفظات اور مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راس الخیمہ: برسوں سے ویران اور جنات کی کہانیوں کے حوالے سے مشہور القاسمی محل کو اس کے مالک نے فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔امارتی میڈیا کے مطابق یہ شاندار چار منزلہ محل 1985 میں مرحوم شیخ عبدالعزیز بن حمید القاسمی نے تعمیر کروایا تھا۔ 20 ہزار مربع میٹر پر پھیلے اس محل میں 35 کمرے موجود ہیں۔ محل کے ڈیزائن میں اسلامی، مراکشی، فارسی اور بھارتی طرزِ تعمیر کا حسین امتزاج نمایاں ہے۔ عمارت میں فرانس اور بیلجیئم سے منگوائے گئے فانوس نصب ہیں، فرش اعلیٰ معیار کے سنگِ مرمر سے آراستہ ہے اور چھت پر شیشے کا اہرام نما گنبد بھی موجود ہے۔ایک پہاڑی پر قائم یہ محل بیک وقت رشک اور خوف دونوں...
ڈھاکا: ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے دورے پر ہے جہاں تین میچوں کی ایک روزہ سیریز جاری ہے اور پہلے میچ میں شکست کے بعد دوسرے میچ میں ریکارڈ بنا دیا۔ بنگلہ دیش کے شہر میرپور میں جاری ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے باآسانی ویسٹ انڈیز کو 74 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی جبکہ دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سیریز میں واپسی کے لیے منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔ ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے میچ میں پہلے بولنگ کی اور تمام 50 اوورز اسپنرز سے کروائے جو ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا عالمی ریکارڈ ہے۔ میرپور میں کھیلے...
ٹوئٹر، جو اب ایکس کے نام سے جانا جاتا ہے، نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے پرانے اور طویل عرصے سے غیر فعال رہنے والے یوزر نیمز کو مارکیٹ پلیس کے ذریعے فروخت کرے گا۔ یہ نیا فیچر صرف ایکس کے پریمیئم اور پریمیئم بزنس صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔کمپنی کے مطابق کچھ یوزر نیمز جو کم مقبول یا طویل ہوں گے، pirorityکی کیٹیگری میں مفت دیے جائیں گے، جبکہ زیادہ منفرد اور مختصر یوزر نیمز لیبل کے تحت فروخت یا انوائیٹ اونلی موڈ میں پیش کیے جائیں گے۔ ان منفرد یوزر نیمز کی قیمتیں2500 ڈالرز سے شروع ہو کر لاکھوں ڈالرز تک جا سکتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ یوزر نیمز مکمل ملکیت کے ساتھ نہیں...
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر اور سابق وزیر دفاع علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی شمخانی اپنی بیٹی کا ہاتھ تھامے، نچھاور ہوتے پھولوں کے درمیان شادی ہال میں داخل ہورہے ہیں۔ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ اسٹیج تک جاتے ہیں جہاں ان کے داماد اپنی فیملی کے ساتھ موجود ہیں اور پھر گروپ تصاویر کے بعد علی شمخانی واپس چلے جاتے ہیں۔ اس ویڈیو نے سب کو حیرانگی میں مبتلا کردیا گیا ہے۔ ایران جیسے ملک جہاں پردے کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے اور خواتین کو سر ڈھانپنے یا حجاب نہ لینے پر سزا دی جاتی ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوئٹر (جو اب ایکس کے نام سے جانا جاتا ہے) نے ایک نیا منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت غیر فعال یا پرانے یوزر نیمز کو فروخت کیا جائے گا، اور یہ کمپنی کے لیے نیا مالی ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔ایکس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ایسے تمام یوزر نیمز، جو طویل عرصے سے استعمال میں نہیں ہیں، کو اپنی نئی Handles Marketplace کے ذریعے فروخت کرے گا۔یہ مارکیٹ پلیس صرف پریمیئم اور پریمیئم بزنس صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔ کمپنی کے مطابق کچھ یوزر نیمز مفت فراہم کیے جائیں گے جن کے لیے “Priority” کی اصطلاح استعمال کی گئی ہے، جبکہ دیگر یوزر نیمز فروخت کے لیے یا “Invite Only”...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں جدید سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ پنجاب حکومت کے مطابق یہ منصوبہ عوام کو گھر کی دہلیز پر پولیس اور لائسنسنگ خدمات فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ CM Maryam Nawaz Sharif inspected the Mobile Police Station and Licensing Unit, interacted with the staff, reviewed its operations, and directed them to serve the public with empathy, efficiency, and respect. pic.twitter.com/kTtJrQd0T6 — PMLN (@pmln_org) October 21, 2025 موبائل پولیس اسٹیشن میں پہلی بار ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت بھی شامل کی گئی ہے، جب کہ شہری یہاں ڈرائیونگ لائسنس...
دنیا کے مشہور ترین میوزیم لو سے نایاب اور قیمتی زیورات کی ڈھٹائی سے کی گئی دن دہاڑے چوری نے پورے فرانس کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پولیس اب بھی ان تاریخی تاج و دیگر زیورات کی بازیابی کے لیے کوشاں ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ شاید اب بہت دیر ہو چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شاہی خاندان کا غیر متوقع اعلان، بالمورل کیسل عوام کے لیے بند یورپی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کی صبح چوروں نے فرانس کے شاہی زیورات کے گیلری میں نقب لگا کر تاریخی زیورات چرا لیے اور آرام سے اسکوٹروں پر سوار ہوکر غائب ہوگئے۔ پیر کو میوزیم بند کردیا گیا تھا۔ میوزیم میں گھسنے کے لیے استعمال کی گئی کرین۔ معروف...
ٹی ایل پی کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ غزہ کے لیے مارچ کرنے والوں کا ایک بھی مطالبہ غزہ کے لیے نہیں تھا، 69 مہنگی برانڈز واچز ان کی تجوری سے نکلی ہیں جو توشہ خانہ میں بھی نہیں ہیں، ہر اس برانڈ کی گھڑی نکلی ہے جسے یہ کہتے تھے کہ یہ یہود و نصاری کی ہیں، یہ ان برانڈز کی گھڑیاں تھی جن پر یہ کہتے تھے کہ ان کا بائیکاٹ کیا جائے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ 100 ایسے اکاؤنٹ کی نشاندہی ہوئی ہے جس پر سود کے ذریعے وہ کروڑوں روپے وصول کرتے تھے اور یہ کہتے تھے کہ یہ منافع حرام ہے سودی سسٹم ختم کیا جائے، بینک کے منافع کو سود کہنے...
اسلام ٹائمز: عوامی ناراضگی اب صرف ڈیموکریٹس کے روایتی حلقوں تک محدود نہیں۔ اگرچہ نعرہ "بادشاہ کو نہیں مانتے" براہِ راست ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تھا، مگر مظاہرین کے پلے کارڈز اور نعروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی ناراضی محض ایک شخص سے نہیں بلکہ پورے حکومتی نظام سے ہے۔ یہ صورتحال امریکی سپر پاور کے بڑے اور چھوٹے لابی گروپوں کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے، کیونکہ یہ عوامی غم و غصہ صرف ایک سیاستدان کے خلاف نہیں بلکہ پورے حکومتی ڈھانچے کے خلاف ابھر رہا ہے۔ مبصرین خبردار کر رہے ہیں کہ ان مظاہروں میں یہ ایسی چنگاری موجود ہے کہ یہ احتجاج کسی بھی وقت ایک سنگین خانہ جنگی کی شکل اختیار کر سکتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہانگ کانگ سکسز 2025 کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت فاسٹ بولر عباس آفریدی کریں گے۔ یہ ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ میں منعقد ہوگا، جس میں دنیا بھر کی بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ میں ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں تین ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان کو گروپ سی میں رکھا گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت اور کویت سے ہوگا، جس کے باعث شائقین کرکٹ ایک دلچسپ مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔پاکستانی اسکواڈ میں کپتان عباس آفریدی کے ساتھ عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز شامل...
لندن سے پاکستان تک طویل سفر، وہ بھی گاڑی پر، سننے میں مشکل ضرور لگتا ہے لیکن ایک برطانوی پاکستانی تاجر نے رینج روور گاڑی میں لندن سے لاہور کا سفر 5 دنوں میں مکمل کیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ فہیم احمد نے بتایا کہ یہ سفر ان کا اور ان کے جرمن دوست جنید کا تھا، جو دونوں ڈرائیور تھے اور یہ نان اسٹاپ سفر تھا۔ 5 دن میں برطانیہ سے پاکستان پہنچے جبکہ لاہور سے واپس برطانیہ پہنچنے میں 6 دن لگے۔ British Pakistani trader Fahim Ahmed travels from London to Lahore in record-breaking five days pic.twitter.com/OPtrVgqmfD — Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) October 20, 2025 ان کا کہنا تھا کہ...
کوئٹہ سے چمن کے درمیان چلنے والی پسنجر ٹرین سروس مسلسل چھٹے روز بھی معطل ہے جبکہ دیگر ٹرینیں معمول کے مطابق رواں دواں ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق، ٹرین کی معطلی کی وجہ بارڈر کی موجودہ صورتحال ہے جس کے باعث سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹرین سروس منسوخ کی گئی ہے۔ کوئٹہ سے پشاور کے لیے چلنے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان میل اپنی معمول کی آمد و رفت کے مطابق چل رہی ہیں۔ ادھر لاہور ریلوے اسٹیشن سے کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر شہروں کو جانے والی بیشتر ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہو رہی ہیں۔ قراقرم ایکسپریس (42-ڈاؤن) سہ پہر 3 بجے، کراچی ایکسپریس (16-ڈاؤن) شام 6 بجے، اور گرین لائن (6-ڈاؤن)...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے تحت کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے غیر قانونی تجارت کے خلاف ایک اہم کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں غیر ملکی سگریٹس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف بی آر کے مطابق، چیف کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کسٹمز ٹیموں نے اسمگلنگ کے خلاف مربوط اور منظم مہم شروع کی، جس کے نتیجے میں رواں مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایک کروڑ 82 لاکھ 75 ہزار ایک سو غیر ملکی سگریٹس ضبط کی گئیں۔ ان سگریٹس کی مالیت تقریباً 15 کروڑ 49 لاکھ روپے بنتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پچھلے سال اسی عرصے کے دوران کسٹمز نے ایک کروڑ 41 لاکھ...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری سیشن کے دوران مثبت رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک موقع پر دن بھر کی بلند ترین سطح 168,414.13 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: معیشت میں بہتری: پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے سرپلس میں آگیا کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 167,346.83 پوائنٹس پر بند ہوا، جو 1,103.93 پوائنٹس یعنی 0.66 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔ Market Close Update: Positive Today! ???????????? KSE 100 ended positive by +1,103.9 points (+0.66%) and closed at 167,346.8 with trade...
ڈاکٹر صاحبان 80 اور 90 کی دہائی میں مریضوں کا علاج اپنی تعلیم، تجربے اور تشخیصی صلاحیت کے بل بوتے پر کرتے تھے اور بجا طور پر اس پر فخر بھی کرتے تھے۔ عموماً ڈاکٹر صاحبان اس خوبی کو اپنی پہچان بھی قرار دیتے تھے تاہم بعض اوقات ضرورت پڑنے پر لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج سے اپنی تشخیص کی تصدیق کرلیتے تھے۔ لیبارٹری ٹیسٹ کرواتے ہوئے ڈاکٹر صاحبان کا رویہ معذرت خواہانہ ہوتا تھا کہ مریض کو یہ اضافی زحمت اور خرچہ برداشت کرنا پڑرہا ہے۔ 2000 کے بعد یہ طریقہ علاج غیر پیشہ ورانہ قرار پایا اور یوں تقریباً متروک ہوگیا۔ اس کے بعد مریضوں کے علاج کا طریقہ کار تحقیقاتی قرار پایا اور یوں تشخیصی طریقہ کار پش...
سابق فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی پانچ سالہ سزائے قید کاٹنے کے لیے جیل پہنچا دیے گئے غزہ سیزفائر ڈیل کی ’مسلسل خلاف ورزی،‘ قطر کے امیر کی طرف سے اسرائیل کی مذمت سابق فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی پانچ سالہ سزائے قید کاٹنے کے لیے جیل پہنچا دیے گئے فرانس کے سابق صدر نکولا سارکوزی کو منگل 21 اکتوبر کی صبح ملکی دارالحکومت پیرس کی ایک جیل پہنچا دیا گیا، جہاں انہیں پانچ سالہ سزائے قید کاٹنا ہے۔ انہیں یہ سزا 2007ء کی اپنی صدارتی انتخابی مہم کے لیے غیر قانونی رقوم کے حصول کی مجرمانہ اسکیم کی وجہ سے سنائی گئی تھی۔ نکولا سارکوزی کے جیل پہنچائے جانے کے لیے پیرس کی سڑکوں پر پولیس کی حفاظت میں گاڑی میں...
امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند پر انسان بھیجنے کے لیے اپنے اہم“ آرٹیمِس“ منصوبے کے لیے نیا پارٹنر تلاش کرنا شروع کردیا ہے۔ یہ فیصلہ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے اسٹارشپ پروگرام میں تاخیر کے باعث کیا گیا ہے۔ ناسا کے قائم مقام ایڈمنسٹریٹر شون ڈفی نے تصدیق کی کہ ادارہ آرٹیمِس تھری مشن کے لیے ہیومن لینڈنگ کنٹریکٹ دوبارہ نیلامی کے لیے کھول رہا ہے۔ یہ وہی کنٹریکٹ ہے جو 2021 میں اسپیس ایکس کو دیا گیا تھا تاکہ وہ چاند پر اترنے والا خلائی جہاز تیار کرے۔ اب اس نئے فیصلے سے دیگر بڑی خلائی کمپنیاں، جیسے جیف بیزوس کی ”بلو اوریجن“ اور ”لاک ہیڈ مارٹن“، بھی اس منصوبے میں حصہ لینے کے لیے...
پاکستانی پختون سرکاری دستاویزات میں اپنی قوم افغان لکھتے ہیں۔ افغانستان کی ہر حکومت کی طرح طالبان حکومت کے ساتھ بھی ہمارا بریک اپ چوراہے میں ہوا ہے۔ کوچی جب تھان سے سوٹ پھاڑ کر الگ کرتا ہے تو اک آواز آتی ہے۔ طالبان کےساتھ بریک اپ پر دل پاٹنے کی آواز بھی اس سے ملتی جلتی آئی ہے۔ غصہ اگر افغان طالبان پر ہے تو انہی پر اتاریں سب افغانوں کو ایک لاٹھی سے نہ ہانکیں۔ اپنی شناخت افغان لکھنے والوں کی تعداد افغانستان سے زیادہ پاکستان میں رہتی ہے۔ مسئلے کو بڑھا کر کروڑوں افغانوں تک نہ پھیلائیں۔ اس کو سکیڑ کر 50 ہزار طالبان اور 10، 20 ہزار ٹی ٹی پی تک محدود کریں۔ پاکستان سے بیر...
سابق بھارتی کرکٹر اور معروف تجزیہ کار نوجوت سنگھ سدھو نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے ’من گھڑت اور گمراہ کن‘ قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں سدھو نے کہا کہ ’کبھی ایسا نہیں کہا، جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں، کبھی ایسا سوچا بھی نہیں۔ آپ کو شرم آنی چاہیے‘۔ Never said it , don’t spread fake news ,never imagined it. Shame on you https://t.co/qCZlwaUrwK — Navjot Singh Sidhu (@sherryontopp) October 20, 2025 یہ وضاحت ایک ایسی وائرل پوسٹ کے بعد سامنے آئی جس میں سدھو سے منسوب ایک جھوٹا بیان گردش کر رہا تھا۔ مذکورہ بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سدھو نے کہا...
مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش انسانی بنیادوں پر ریڈ کراس کے حوالے کردی ہے، جسے بعد ازاں اسرائیلی حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یرغمالی کی لاش واپس کرنے کی کارروائی غزہ میں انجام دی گئی، جہاں ریڈ کراس کے نمائندوں نے لاش وصول کرنے کے بعد اسے اسرائیلی فوج کے حوالے کیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق یہ لاش پولیس کی نگرانی میں تل ابیب کے ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کردی گئی ہے، جہاں شناخت کا عمل کم از کم 2 دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے اب تک...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس میں ایک بڑے تعمیراتی منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے اس کا ایک حصہ منہدم کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس حصے کو گرا کر ایک شاندار اور وسیع بال روم (Ballroom) تعمیر کیا جا رہا ہے، جس میں مختلف سرکاری تقاریب، عشائیے اور بین الاقوامی مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اندرونی حصے میں جاری یہ تعمیراتی کام ٹرمپ کی ذاتی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت گرائے گئے حصے کا ملبہ ہٹایا جا چکا ہے اور نئی تعمیر کا ڈیزائن بھی حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 اکتوبر 2025ء) لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما سانائے تاکائچی کو پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا اور ایوانِ زیریں نے اس وقت منتخب کیا جب انہوں نے رواں ماہ کے آغاز میں ایوانِ زیریں میں غیر متوقع طور پر پہلے ہی مرحلے میں اکثریت حاصل کر لی۔ اب ان کی پہلی بڑی آزمائش 27 اکتوبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ جاپان کی صورت میں سامنے آئے گی۔ تاکائچی پچھلے پانچ برسوں میں جاپان کی پانچویں وزیرِاعظم ہیں۔ ان کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) جو پچھلے کئی دہائیوں سے مسلسل حکومت میں ہے، حالیہ عرصے میں اپنی عوامی حمایت کھو رہی ہے۔ چھ اکتوبر کو پارٹی کی قیادت سنبھالنے کے فوراً...
بھارت میں مودی حکومت کی تیسری مدت کے دوران مسلمانوں کے خلاف تشدد اور نفرت انگیز حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ستمبر کے ایک ماہ میں مختلف ریاستوں سے 6 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے، جو اقلیتوں کی عدمِ تحفظ اور سماجی تقسیم کی گہری ہوتی خلیج کو ظاہر کرتے ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات نے مودی حکومت کی تیسری مدت میں مذہبی ہم آہنگی کے بارے میں سنگین خدشات کو جنم دیا ہے۔ ستمبر 2025 کے دوران مختلف ریاستوں مدھیہ پردیش، اتر پردیش، گجرات، اترا کھنڈ اور بہار، سے کم از کم 6 واقعات میڈیا میں رپورٹ ہوئے، جو اس رجحان کے پھیلاؤ اور اقلیتوں کی بڑھتی...
حالیہ طبی تحقیق کے مطابق سفید فام افراد ایک خاص مہلک اسہال کی بیماری Clostridioides difficile انفیکشن سے دیگر کے مقابلے میں زیادہ خطرے میں ہوتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ تحقیق امریکا کے ماہرین نے کی جس کے نتائج جرنل آف انفیکشن اینڈ پبلک ہیلتھ اور دیگر سائنسی جریدوں میں شائع ہوئے۔ یہ انفیکشن ایک خطرناک بیکٹیریا سے ہوتا ہے جو آنتوں میں انفیکشن پیدا کرتا ہے۔ اکثر یہ اینٹی بائیوٹکس کے زیادہ استعمال کے بعد پیدا ہوتا ہے کیونکہ یہ دوا آنتوں کے مفید بیکٹیریا کو ختم کر دیتی ہے اور اس مخصوص بیکٹیریا کو بڑھنے کا موقع مل جاتا ہے۔ اس انفیکشن سے شدید اسہال، پیٹ میں سوجن اور درد، بخار اور بعض اوقات آنتوں میں سوراخ یا جان لیوا پیچیدگیاں بھی ہو سکتی ہیں۔...
امریکی نائب صدر جے ڈی وانس اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی سربراہی میں ایک اعلیٰ امریکی وفد نے پیر کو تل ابیب میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد گزشتہ ہفتے طے پانے والی جنگ بندی (سیز فائر) کو برقرار رکھنا اور دونوں فریقوں کو دوبارہ سمجھوتے کی راہ پر لانا تھا۔ گزشتہ ہفتے کے آخر میں اسرائیل نے الزام عائد کیا کہ حماس کے ایک حملے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے، جس کے ردِ عمل میں اسرائیل کی فائرنگ اور 100 سے زائد فضائی حملوں میں غزہ میں متعدد افراد جان سے چلے گئے اور سیز فائر کو بہت بڑا دھچکا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر چین کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چینی صدر شی جن پنگ نے امریکہ کے ساتھ ”منصفانہ تجارتی معاہدے“ پر دستخط نہ کیے تو یکم نومبر سے چینی مصنوعات پر 155 فیصد تک ٹیکس (ٹیرف) عائد کیا جا سکتا ہے۔ اس اعلان کے بعد دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی کشیدگی دوبارہ بڑھنے لگی ہے۔ ٹرمپ نے یہ بات آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کہی، جہاں دونوں ممالک نے معدنیات کے شعبے میں ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے تاکہ امریکا اپنی سپلائی لائن کو مضبوط بنائے اور چین پر انحصار کم کیا جا سکے۔...
پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر میں 12 ماہ کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔ اسلام آباد کے قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں وائلڈ پولیو وائرس (ڈبلیو پی وی 1) کے ایک نئے کیس کی تصدیق کی ہے، یہ رواں سال ضلع تورغر سے رپورٹ ہونے والا دوسرا کیس ہے۔ پولیو وائرس کی تصدیق 12 ماہ کے ایک بچے میں ہوئی ہے جو تحصیل کندار کی یونین کونسل گھڑی کا رہائشی ہے، اس کیس کے بعد سال 2025 میں پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے، جن میں سے 19 خیبر...
بولی وُڈ اداکار سلمان خان کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقدہ ’جوائے فورم‘ کے دوران بلوچستان سے متعلق دیے گئے بیان پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ گزشتہ دنوں سلمان خان نے شاہ رخ خان اور عامر خان کے ہمراہ سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقدہ ’جوائے فورم‘ میں شرکت کی، جو سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت ہر سال منعقد ہونے والا ایک بڑا تفریحی ایونٹ ہے۔ اس تقریب میں دنیا بھر سے فلم، موسیقی اور گیمنگ انڈسٹری کے معروف ستارے، پروڈیوسرز اور انفلوئنسرز شریک ہوئے۔ سلمان خان نے تقریب کے دوران بھارتی فلم انڈسٹری کی عالمی مقبولیت، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ میں مقبولیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر...
خیبرپختونخواہ کے ضلع تور غر سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے خیبر پختونخوا میں پولیو کے ایک نئے کیس کی تصدیق کی ھے جسکے بعد صوبے میں اس سال پولیو کیسز کی تعداد 19 ھو گئی ہے۔ ضلع تورغر کی یونین کونسل گھڑی میں 12 ماہ کی عمر کے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ھوئی ھے۔ مزی کیسز ضلع لکی مروت، ٹانک اور شمالی وزیرستان سے چار چار، ضلع بنوں سے تین، تورغر سے دو جبکہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور کوہستان لوئر سے ایک ،ایک رپورٹ ہوا ہے۔ اس سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی...
معروف بیوٹیشن، بزنس وومن اور سماجی کارکن مسرت مصباح نے پہلی بار اپنی طلاق سے متعلق کھل کر گفتگو کی ہے۔ مسرت مصباح پاکستان میں تیزاب گردی کا شکار خواتین کے لیے اپنی خدمات کے باعث جانی جاتی ہیں، انہوں نے درجنوں متاثرہ خواتین کو ناصرف نیا چہرہ بلکہ جینے کا حوصلہ بھی دیا اور وہ ہمیشہ خواتین کے حقوق اور ان کے بااختیار ہونے کی بات کرتی رہی ہیں۔ مسرت مصباح حال ہی میں ایک پروگرام میں مہمان کے طور پر شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، ازدواجی زندگی اور سماجی خدمات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ میری شادی صرف 18 سال کی عمر میں ہوئی تھی، لیکن بدقسمتی سے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2025ء) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کو ایک بار پھر پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے، شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 266 تک جا پہنچا، فضا میں بڑھتی ہوئی سموگ کی وجہ سے پنجاب میں ایمرجنسی ایکشن پلان فعال کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ عسکری 10 میں ایئر کوالٹی انڈیکس 414 ریکارڈ کیا گیا، سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 424 اور ڈی ایچ اے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 328 تک جا پہنچا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت میں دیوالی کے تہوار کے باعث آلودہ ہوائیں پنجاب کے مختلف شہروں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے پیش نظر...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی صہیب مقصود کے ساتھ مبینہ فراڈ کے معاملے پر حکومتِ پنجاب اور پولیس حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفس (RPO) ملتان میں انہیں طلب کیا ہے۔ کرکٹر نے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کی اُمید ظاہر کی ہے۔ صہیب مقصود نے ایک پوسٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور حکومتِ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آر پی او آفس ملتان طلب کیا گیا ہے۔ کرکٹر کا کہنا ہے میں مکمل طور پر پُرامید ہوں کہ مجھے انصاف ملے گا۔ اور مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ گاڑی اور پیسے واپس مل جائیں گے جو فراڈ کے ذریعے مجھ سے...
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی۔ حماس نے غزہ میں یرغمالی کی لاش ریڈ کراس کے حوالے کی جس کے بعد اس نے لاش کو اسرائیلی فوج کے سپرد کیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ لاش کو پولیس کی نگرانی میں تل ابیب کے ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کردیاگیا جہاں لاش کی شناخت کا عمل دو دن تک جاری رہ سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق حماس کی جانب سے اب تک 13 یرغمالیوں کی لاشوں کو اسرائیل کے حوالے کیا جاچکا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی 15 یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں، انہوں نے حماس کو پیغام دیا کہ وہ جلد...
بھارتی ریاست بہار کے ضلع گوپال گنج میں پولیس نے چائے والے کے گھر سے ایک کروڑ سے زائد نقدی، سونا، چاندی اور لگژری گاڑی برآمد کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے گوپال گنج میں کارروائی کے دوران سائبر فراڈ میں ملوث ایک نیٹ ورک کا پردہ فاش کردیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے سائبر فراڈ نیٹ ورک کا معلوم ہونے کے بعد گوپال گنج میں چھاپہ مارا جہاں ایک چائے فروش کے گھر سے ایک کروڑ 5 لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی۔ سائبر نیٹ ورک فراد میں ملوث چائے والے کے گھر سے 344 گرام سونا، ڈیڑھ کلو چاندی، 85 اے ٹی ایم کارڈز، 75 چیک بکس، 2 لیپ ٹاپ، 3 موبائل...
امریکی شہریت و امیگریشن خدمات (USCIS) نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ وہ طلبہ اور دیگر ویزا ہولڈرز جنہوں نے امریکا میں رہتے ہوئے ویزا کی حالت تبدیل کی ہے، اُن پر ایک لاکھ ڈالر کی اضافی H-1B درخواست فیس لاگو نہیں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی شہریت و امیگریشن خدمات (USCIS) نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ وہ طلبہ اور دیگر ویزا ہولڈرز جنہوں نے امریکا میں رہتے ہوئے ویزا کی حالت تبدیل کی ہے، اُن پر ایک لاکھ ڈالر کی اضافی H-1B درخواست فیس لاگو نہیں ہو گی۔ اس فیصلے کو خاص طور پر اُن انٹرنیشنل طلبہ کے لیے خوشخبری تصور کیا جا رہا ہے جو امریکا کے کالج یا یونیورسٹی سے حال ہی میں فارغ التحصیل ہوئے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 اکتوبر 2025ء) 'میں پولیو کی وجہ سے چل پھر نہیں سکتا تھا۔ سکول میں جب دوسرے بچے کھیلتے تو میں انہیں دیکھ کر اداس اور مایوس ہو جاتا تھا۔ اسی لیے میں نے ویکسینیٹر کا کورس کیا تاکہ دوسرے بچوں کو پولیو جیسی مفلوج کر دینے والی بیماری سے بچا سکوں۔'مسعود صوبہ خیبرپختونخوا میں پشاور کے علاقے گڑھی عطا محمد کی سول ڈسپنسری میں گزشتہ دس برس سے ویکسینیٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں جہاں وہ بچوں کو معمول کے حفاظتی ٹیکے لگانے کے ساتھ پولیو کے قطرے بھی پلاتے ہیں۔اوائل عمری میں پولیو کا شکار ہونے کے باعث ان کا بچپن معذوری میں گزارا۔ اس بیماری کے نتیجے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی کرکٹر صہیب مقصود کے ساتھ ایک کار شو روم کے مالک نے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا بڑا فراڈ کردیا۔ کرکٹر کے مطابق ان کی قیمتی گاڑی ان کی اجازت اور اصل دستاویزات کے بغیر فروخت کردی گئی، جس سے انہیں نہ صرف مالی نقصان اٹھانا پڑا بلکہ سخت ذہنی اذیت کا بھی سامنا ہے۔صہیب مقصود نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ ان کی گاڑی، جس کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ روپے تھی، شو روم کے مالک نے چالاکی سے فروخت کردی، حالانکہ اس گاڑی کے اصل کاغذات اب بھی ان کے پاس موجود ہیں۔ ان کے مطابق فراڈ کرنے والے شخص نے دھوکے سے انہیں ایک دوسری گاڑی دی،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغان طالبان رجیم نے کالعدم ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ اختلافات کوئی نئی بات نہیں، 25 اکتوبر کو معاہدے میں مزید چیزوں پربات چیت ہوگی، 25 اکتوبر کو اجلاس میں مزید چیزیں طے کی جائیں گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اگرطالبان رجیم نےخوراج، ٹی ٹی پی کی سرپرستی جاری رکھی تو بہت افسوسناک ہوگا، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر نظرثانی کریں گے، افغانستان کے ساتھ مستقل حل چاہتے ہیں۔ لاہور آج بھی پاکستان کا آلودہ ترین شہر، پنجاب میں ایمرجنسی ایکشن پلان فعال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا میں قیمتی نباتاتی عرق چوسنے والے عجیب اور خطرناک کیڑے کی نئی نسل دریافت ہوئی ہے، جسے دیکھ کر سب پریشان ہیں۔امریکی ریاست ایریزونا میں ماہرینِ زراعت کو اُس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب سرحدی علاقے میں ایک کیڑے کی ایسی نئی قسم دریافت ہوئی جو اس سے پہلے امریکا میں کبھی نہیں دیکھی گئی تھی۔اس خطرناک کیڑے کو لیف ہاپر کی ایک نئی نوع قرار دیا گیا ہے جسے سائنسی طور پر Osbornellus sallus کہا جا رہا ہے۔ دریافت کا یہ انوکھا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب امریکی کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے اہلکار میکسیکو سے آنے والی سبزی ریڈیچیو کی شپمنٹ کی جانچ کر رہے تھے اور معمول کی تلاشی کے دوران...