2025-11-03@23:21:40 GMT
تلاش کی گنتی: 460

«تیل کی خریداری»:

(نئی خبر)
    غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے قطر میں حماس کی قیادت پر حملے کے بعد بدھ کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد اضافہ دیکھا گیا، تاہم ماہرین کے مطابق سپلائی میں کوئی فوری خلل نہ ہونے کے باعث قیمتیں جلد دوبارہ دباؤ میں آ سکتی ہیں۔ SEB تجزیہ کاروں کے مطابق جیو پولیٹیکل تناؤ کا اثر وقتی ہوتا ہے جب تک اصل سپلائی متاثر نہ ہو۔ ادھر امریکی صدر ٹرمپ نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ روسی تیل خریدنے والے چین اور بھارت پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیے جائیں، جبکہ یورپی یونین روسی جیواشم ایندھن پر مزید پابندیوں پر غور کر رہی ہے۔ دریں اثنا، تاجروں کو اُمید ہے...
    ریاض: سعودی عرب نے ایک بار پھر ایشیائی خریداروں کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔  عرب لائٹ خام تیل کی نئی قیمت اکتوبر کے لیے دبئی/عمان بینچ مارک سے 2.20 ڈالر فی بیرل زیادہ مقرر کی گئی ہے۔ یہ کمی ستمبر کے مقابلے میں ایک ڈالر فی بیرل ہے، جو تجزیہ کاروں کی توقعات (0.40 سے 0.70 ڈالر) سے زیادہ ہے۔ دیگر سعودی تیل کی اقسام کی قیمتوں میں بھی اکتوبر کے لیے 0.90 سے 1 ڈالر فی بیرل تک کمی کی گئی ہے۔ تیل کے تاجروں کے مطابق سعودی فیصلے کی وجہ ایشیا خصوصاً چین میں کمزور طلب کے خدشات ہیں۔ اگرچہ رواں سال مارچ-اپریل کے بعد چین نے خام تیل کی درآمدات میں...
    قطر پر اسرائیل کے حملے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسرائیل کے قطر پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ اسرائیل کے قطر پرحملے کے بعد عالمی منڈی میں ڈیلو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 0.6 فیصد اضافے کے بعد فی بیرل 62 ڈالر 63 سینٹ ہوگئی،جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 0.6 فیصد اضافہ ہوا اور فی بیرل قیمت 66 ڈالر 39 سینٹ ریکارڈ کی جارہی ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد عالمی منڈیوں نئی بے یقینی پیدا ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے قطر کے دارلحکومت دوحہ میں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے روسی تیل خریدنا مایوس کن ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم نے بھارت پر 50 فیصد بڑا ٹیرف لگایا ہے۔ دوسری جانب بھارتی وزیرِ خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا ہے کہ بھارت امریکی ٹیرف سے متاثر ہونے والے اپنے ایکسپورٹرز کی مدد کرے گا۔ گزشتہ روز بھارتی میڈیا کو دیے گئے بیان میں نرملا سیتا رامن نے کہا کہ حکومت اِن برآمد کنندگان کے لیے خصوصی پیکج متعارف کرائے گی جو امریکی حکومت کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد درآمدی ٹیرف کے نفاذ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ Post Views: 4
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے خلاف اپنی کارروائیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پر عائد کیے گئے سخت امریکی ٹیرف روس کی جنگی کوششوں کی مالی اعانت روکنے کے لیے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے بھارت کی مصنوعات پر 50 فیصد درآمدی محصولات عائد کیے ہیں، جو کسی بھی امریکی تجارتی شراکت دار پر لگائے جانے والے سب سے زیادہ ٹیرف میں شمار ہوتے ہیں۔ بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں پولینڈ کے صدر کارول ناوروسکی سے ملاقات کے دوران انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ابھی ’فیز ٹو اور فیز تھری‘ کا اعلان باقی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صدرٹرمپ نے اپنی دوسری مدت صدارت میں روس کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا؟ اس سوال پر...
    بھارت دنیا کے سامنے خود کو ’ذمہ دار عالمی طاقت‘ کے طور پر پیش کرتا ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ اس کی پالیسیوں کا اصل مقصد سرمایہ دار دوستوں کو نوازنا اور منافع خوری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:روسی تیل اور بھارتی ریفائننگ، پیسے کس نے کھرے کیے؟ روس پر عائد عالمی پابندیوں کے باوجود مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز بھارتی حکومت کی آشیر باد سے سب سے بڑی فائدہ مند کمپنی بن کر سامنے آئی ہے۔ روسی تیل کا سب سے بڑا خریدار وزیراعظم مودی کے قریبی دوست مکیش امبانی روسی تیل کے سب سے بڑے خریدار اور بیوپاری ثابت ہوئے ہیں۔ ریلائنس انڈسٹریز نے اربوں ڈالر کے سودے کر کے امریکی پابندیوں کو نظر انداز کیا، جس...
    مودی کی مشکلات میں اضافہ،سعودی عرب اور عراق نے بھارت کو پیٹرول کی فراہمی بند کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز ریاض (سب نیوز)مودی سرکار کی بدترین کارکردگی اور بے جا ہٹ دھرمی کے باعث بھارت سفارتی تنہائی اور معاشی مشکلات کا شکار ہوگیا۔برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے بھارتی کمپنی نیارا انرجی ریفائنری کو خام تیل کی فراہمی روک دی۔علاوہ ازیں عراق کی سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی سومونے بھی بھارتی کمپنی نیارا انرجی کو تیل بیچنا بند کر دیا۔رائٹرز کے بقول یہ اقدام یورپی یونین کی جانب سے روسی حمایت یافتہ کمپنیوں پر پابندیوں کے بعد کیا گیا ہے۔رائٹرز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی کے بعد...
    سعودی عرب اور عراق نے بھارتی انرجی کمپنی نیارا کو خام تیل کی فراہمی معطل کر دی ہے، جس سے بھارت کی توانائی مارکیٹ میں غیریقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ یورپی یونین کی جانب سے روسی حمایت یافتہ کمپنیوں پر پابندیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ نیارا انرجی کمپنی، روسی کمپنی روزنیفٹ کی شراکت دار ہے، جو بھارت میں ایندھن کی ایک بڑی کھپت کو پورا کرتی ہے۔ تاہم اب دونوں ممالک نے کمپنی کو سپلائی روک دی ہے، جس سے نیارا کو خریداری کے نئے ذرائع تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف نیارا کی سرگرمیوں...
    مودی سرکار کی بدترین کارکردگی اور بے جا ہٹ دھرمی کے باعث بھارت سفارتی تنہائی اور معاشی مشکلات کا شکار ہوگیا۔ برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے بھارتی کمپنی نیارا انرجی ریفائنری  کو خام تیل کی فراہمی روک دی۔ علاوہ ازیں عراق کی سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی سومو (SOMO) نے بھی بھارتی کمپنی نیارا انرجی کو تیل بیچنا بند کر دیا۔ رائٹرز کے بقول یہ اقدام یورپی یونین کی جانب سے روسی حمایت یافتہ کمپنیوں پر پابندیوں کے بعد کیا گیا ہے۔ رائٹرز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی کے بعد سے بھارتی انرجی کمپنی نیارا کو سعودی عرب اور عراق سے کوئی تیل نہیں ملا۔ اگست کے مہینے میں بھارتی انرجی  کمپنی نیارا...
    سعودی عرب اور عراق کی کمپنیوں نے بھارتی ریفائنر کو خام تیل کی فروخت روک دی ہے۔ خبررسان ایجنسی رائٹرز کے مطابق سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو اور عراق کی سرکاری تیل کمپنی سومو نے بھارتی ریفائنری کمپنی نایارا انرجی کو خام تیل کی فروخت بند کر دی ہے۔ یہ اقدام یورپی یونین کی جانب سے جولائی میں روسی حمایت یافتہ ریفائنر پر عائد پابندیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں اس فیصلے کے بعد نایارا انرجی نے اگست میں اپنی خام تیل کی تمام درآمدات روس پر منحصر کردیں۔ نایارا عام طور پر ہر ماہ عراق سے تقریباً 20 لاکھ بیرل اور سعودی عرب...
    شام نے 14 سال بعد پہلی بار خام تیل برآمد کیا ہے، گزشتہ روز طرطوس کی بندرگاہ سے 6 لاکھ بیرل بھاری خام تیل ایک تجارتی کمپنی کو فروخت کے معاہدے کے تحت بھیجا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شامی تیل کی پہلی سرکاری برآمد ہے جو 14 سال کے وقفے کے بعد عمل میں آئی ہے، 2010 میں شام روزانہ 3 لاکھ 80 ہزار بیرل تیل برآمد کرتا تھا، لیکن ایک سال بعد صدر بشار الاسد کے خلاف عوامی احتجاج نے خانہ جنگی کی شکل اختیار کر لی، جس نے معیشت اور تیل کی پیداوار سمیت بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا۔ بشار الاسد کو گزشتہ سال دسمبر میں اقتدار سے ہٹا دیا گیا تھا، اور نئی حکومت...
    اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے بین الاقوامی اشتراک سے آف شور (سمندری حدود) میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کی کاوشیں جاری ہیں۔ غیر مؤثر انتظام کے باعث توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ 1.14 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے، جسے کم کرنے اور توانائی کا بحران حل کرنے کے لیے تیل کے نئے ذخائر کی تلاش ناگزیر ہے۔ یورپی جریدے ’’ماڈرن ڈپلومیسی‘‘ کے مطابق ’’وینزویلا، سعودی عرب اور کینیڈا کے بعد پاکستان دنیا کے چوتھے بڑے آف شور تیل و گیس کے ذخائر سے مالا مال ہے۔‘‘ معروف بین الاقوامی کمپنی ’’سینرجیکو‘‘ کے وائس چیئرمین اسامہ قریشی کے مطابق ’’حالیہ دریافت شدہ پاکستانی خام تیل پریمیم کوالٹی کا...
    پاکستان توانائی کے بحران سے نمٹنے اور بڑھتے ہوئے درآمدی بل پر قابو پانے کے لیے اب سمندر کی گہرائیوں میں امکانات تلاش کر رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی (اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل) کے تعاون سے بین الاقوامی اشتراک کے تحت آف شور (سمندری حدود) میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کا کام تیزی سے جاری ہے — اور اس بار ماہرین کو امید ہے کہ نتائج ملک کی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتے ہیں۔ گردشی قرضے کا بوجھ اور درآمدی انحصار پاکستان کا توانائی کا شعبہ اس وقت شدید دباؤ کا شکار ہے، جہاں گردشی قرضہ 1.14 کھرب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف معیشت پر بوجھ ہے بلکہ...
    پاکستان نے بھاری درآمدی بل میں کمی اور توانائی کے بحران کے حل کے لیے سمندری حدود میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش تیز کر دی ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون اور بین الاقوامی اشتراک سے جاری یہ منصوبہ ملکی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔ توانائی بحران اور گردشی قرضہ غیر مؤثر انتظام کے باعث توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ 1.14 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے، جس نے ملکی معیشت پر گہرا بوجھ ڈال دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے اور درآمدی انحصار کم کرنے کے لیے مقامی سطح پر تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ناگزیر...
    پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے جس کی بنیادی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ بتایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل اسمگل کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی ہو گی؟ گزشتہ 13 روز کے دوران برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت فی بیرل 65.85 ڈالر سے بڑھ کر 67.47 ڈالر تک جا پہنچی، یعنی ایک ڈالر 60 سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی عرصے میں امریکی خام تیل بھی مہنگا ہوا اور فی بیرل 61.98 ڈالر سے بڑھ کر 63.62 ڈالر تک جا پہنچا، جو کہ ایک ڈالر 64 سینٹ کا اضافہ بنتا ہے۔ اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) 31 اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی...
    برینٹ کروڈ 0.68 فیصد گر کر 68.15 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 0.7 فیصد کم ہو کر 64.14 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔ دوسری جانب تجزیہ کاروں نے پیشگوئی کی کہ سال 2026کے آخر تک خام تیل (cruid oil)کی قیمتیں کم ہو کر 50ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق سال 2026کے آخرتک خام تیل کی فراہمی میں یومیہ اٹھارہ لاکھ بیرل اضافہ ہوگا۔یہ پیش گوئی خام تیل کی منڈی کے لیے بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے اندازوں کے مطابق ہے۔ آئی ای اے نے تیل کی فراہمی میں21 لاکھ بیرل یومیہ اضافے کا تخمینہ لگایا ہے، جو یومیہ 7 لاکھ بیرل یومیہ کی طلب سے کافی زیادہ ہے۔ اس طرح 14 لاکھ بیرل...
    بھارت کے روسی تیل کے درآمدات میں ستمبر کے مہینے میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، دوسری طرف امریکا نے بھارتی درآمدات پر 50 فیصد تک محصولات عائد کر دیے ہیں تاکہ انڈیا کو روس کے ساتھ تجارتی تعلقات محدود کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔ روئٹرز کی خبر کے مطابق بھارتی ریفائنریز ستمبر میں روسی تیل کی خریداری 10 تا 20 فیصد بڑھا کر روزانہ 1.65 تا 1.8 ملین بیرل تک پہنچا سکتی ہیں۔ یہ شرح دنیا کی کُل سپلائی کا تقریباً ڈیڑھ فیصد ہے۔ اگر بھارت روسی درآمدات بند کرے تو عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں عارضی طور پر 100 ڈالر فی بیرل کے قریب جا سکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا کی بھارت کو پھر تنبیہ، روسی...
    — امریکا اور بھارت کے درمیان بڑھتا ہوا تجارتی تناؤ ایک نئی شکل اختیار کر گیا  ، جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر پیٹر ناوارو نے روس-یوکرین جنگ کو “مودی کی جنگ” قرار دیتے ہوئے بھارت پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ روس سے تیل کی خریداری فوری طور پر بند کرے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پیٹر ناوارو کا کہنا تھا کہ بھارت کی پالیسیاں نہ صرف امریکا کے معاشی مفادات کو نقصان پہنچا رہی ہیں بلکہ روس کو یوکرین کے خلاف جنگ میں مالی مدد بھی فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اب مودی کی جنگ کو فنڈنگ کرنی پڑ رہی ہے، جس سے امریکی صارفین، کاروبار، مزدور، اور ٹیکس دہندگان سب متاثر...
    7 اگست کو امریکا نے بھارتی برآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جبکہ آج 25 فیصد ٹیرف مزید نافذالعمل ہو چُکا ہے۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیرف کے نفاذ کے بعد سے بھارت کی فیکٹریوں میں سکوت طاری ہے جہاں مال تو موجود ہے لیکن خریدار نہیں۔ نئے ٹیرف کی وجہ سے کاروبار میں توسیع کے منصوبے بھی التواء کا شکار ہو چُکے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا میں شائع کچھ خبروں کے مطابق امریکا میں جیم اسٹون اور گروسری کے کاروبار سے وابستہ بھارتی نژاد کاروباری افراد نے بتایا کہ ٹیرف کے بعد اُن کے کاروبار پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ امریکی ٹیرف کا مقصد بھارت کو سزا دینا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
    اسلام آباد: پاکستان میں تیل کے تیزی سے کم ہوتے ذخائر کے باعث تیل کے نئے ذخائر کی دریافت کے لئے کوششیں وقت کی اہم ضرورت بن گئی ہیں۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے مطابق ملکی سطح پر دریافت شدہ تیل کے ذخائر 1,234 ملین بیرل  ریکارڈ ہوئے جس میں سے پاکستان اب تک 985 ملین بیرل تیل استعمال کر چکا ہے جو دریافت شدہ تیل کا تقریباً 80 فیصد بنتا ہے۔ خیبرپختونخوا میں 94.24 ملین بیرل، سندھ میں 78.98 ملین بیرل تیل کے ذخائر باقی بچے ہیں، پنجاب میں 74.23 ملین بیرل، بلوچستان میں صرف 1.6 ملین بیرل دریافت شدہ تیل کے    ذخائر موجود ہیں، پاکستان میں تیل کی موجودہ پیداواری صلاحیت  60 ہزار بیرل یومیہ ہے جسے...
    واشنگٹن: بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور ہزیمت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا جب امریکا نے اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات اچانک منسوخ کر دیے، امریکی وفد کا دورہ نئی دہلی اب نہیں ہوگا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ 25 سے 29 اگست تک امریکی تجارتی وفد کا دورہ طے تھا، جس میں دو طرفہ تجارتی معاہدے پر اہم پیش رفت ہونا تھی، تاہم واشنگٹن کی جانب سے دورہ آخری لمحات میں منسوخ کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ روس سے تیل کی خریداری پر امریکا اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی اس فیصلے کا سبب بنی۔ واشنگٹن نے نئی دہلی کو خبردار کیا...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2025ء) تیل کے وسیع ذخائر کے دعووں کے باوجود ملک میں تیل و گیس کی پیداوار 20 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایک رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024-25 میں پاکستان کی تیل اور گیس کی پیداوار دو دہائیوں کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ سالانہ بنیاد پر تیل کی پیداوار میں 12 فیصد اور گیس کی پیداوار میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اس تاریخی کمی کی بنیادی وجہ حکومت کی وہ پالیسی ہے جس کے تحت ضرورت سے زائد درآمد شدہ گیس کو ترجیح دی گئی جو عالمی سپلائرز کے ساتھ طویل المدتی ٹیک اور پے معاہدوں کے تحت درآمد کی جا رہی ہے۔...
    وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 85 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے نئی قیمت فی لیٹر 272 روپے 99 پیسے ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت اس سے قبل 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر تھی۔ حکومت نے پیڑول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا اور فی لیٹر قیمت 264 روپے 61 پیسے برقرار رکھی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اگست سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 19 پیسے کمی کی گئی ہے جس سے مٹی کے تیل کی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) ایک رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024-25 میں پاکستان کی تیل اور گیس کی پیداوار دو دہائیوں کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ سالانہ بنیاد پر تیل کی پیداوار میں 12 فیصد اور گیس کی پیداوار میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اس تاریخی کمی کی بنیادی وجہ حکومت کی وہ پالیسی ہے جس کے تحت ضرورت سے زائد درآمد شدہ گیس کو ترجیح دی گئی جو عالمی سپلائرز کے ساتھ طویل المدتی ٹیک اور پے معاہدوں کے تحت درآمد کی جا رہی ہے۔ ان معاہدوں کے باعث ملکی طلب میں شدید کمی کے باوجود حکومت کے پاس درآمد جاری رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا۔اس پالیسی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے لٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کمی کی گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے 19 پیسے کی کمی کے بعد 178 روپے 27 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 8 روپے 20 پیسے کی کمی کے بعد 162 روپے 37 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 1.46...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست 2025ء) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تقریباً 2 فیصد تک بڑھ کر ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ میڈیا کے مطابق کیو این اے کی رپورٹ کے تحت عالمی منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 1.21 ڈالر (1.8 فیصد) بڑھ کر 66.84 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.31 ڈالر (2.1 فیصد) اضافے سے 63.96 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔منگل کو برینٹ کروڈ کی قیمت 5 جون کے بعد کی کم ترین سطح پر جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 2 جون کے بعد کی کم ترین سطح پرآ گئی تھی۔امریکی توانائی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن...
    بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر 16 اگست سے اگلے 15 دن کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان ہے۔متعلقہ حکام نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.75 روپے فی لٹر کمی کا تخمینہ لگایا ہے۔دوسری جانب پٹرول کی قیمت میں 1.32 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6.25 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7.11 روپے فی لٹر کی کمی متوقع ہے۔عالمی توانائی ایجنسی کی جانب سے اس سال اور اگلے سال تیل کی بڑھتی ہوئی اضافی مقدار کی پیشگوئی کے بعد خام تیل کے فیوچرز 2 ماہ کی کم ترین سطح 62.7 ڈالر فی بیرل تک...
    اسلام آباد: پاکستان میں تیل و گیس کی دریافت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر بحث ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے توجہ دلاؤ نوٹس پر سوال اٹھایا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان میں وسیع تیل کے ذخائر کے حوالے بیان کی حقیقت کیا ہے؟۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ امریکی صدر ہمیں پاکستان میں ذخائر کا بتا رہے ہیں، حکومت پاکستان کیوں نہیں بتارہی ہے؟۔ وزیر مملکت پیٹرولیم علی پرویز ملک نے جواب دیا کہ پاکستان نے حال ہی میں کویت، ترکی سمیت متعدد تیل کمپنیوں کو تیل تلاش کرنے کی اجازت دی ہے۔ تیل کے ذخائر موجود...
    ویب ڈیسک: 16اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان  ہے۔   ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں 10روپے فی لٹر اضافہ متوقع ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا جا سکتا ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ اوگرا حتمی سمری 15اگست کو وزارت پیٹرولیم کو بھجوائے گی۔  وزیر خزانہ اور وزیراعظم کی مشاورت سے اگلے 15دن کیلئے قیمتوں کا اعلان کیا جائےگا۔ یاد رہے کہ یاد رہے کہ گزشتہ 11 روز  میں برطانوی خام تیل  کی قیمت میں 5 ڈالر 72 سینٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 71.70 ڈالر سے کم ہوکر 65.98 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔اسی طرح گزشتہ 11 دنوں میں امریکی خام تیل 5  ڈالر  71 سینٹ سستا...
    ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں نے طاقت کے ریجنل مراکز میں سرگرمیوں کو تیز کر دیا ہے۔ انڈین نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوول نے ماسکو کا دورہ ( 5۔ 7 اگست) کیا ہے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا جب امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف بھی روسی قیادت سے ملاقات کے لیے ماسکو میں موجود تھے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر 2 ماہ سے کم مدت میں دوبارہ امریکا کے دورے پر جا رہے ہیں۔ فلوریڈا میں سنٹ کام کمانڈ تبدیلی کی تقریب میں فیلڈ مارشل شرکت کریں گے۔ 31 اگست سے 1 ستمبر تک چین کے شہر تیانجن میں ایس سی او کا اجلاس ہو رہا ہے۔ اس اجلاس میں شرکت کے لیے انڈین وزیراعظم نریندر مودی  7 سال بعد چین...
    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل 11 روزہ کمی کے بعد پاکستان میں بھی 16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹس کے مطابق گزشتہ 11 دنوں کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت میں 5.71 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے۔ پہلے یہ 69.26 ڈالر میں فروخت ہو رہا تھا، جو اب کم ہو کر 63.48 ڈالر فی بیرل  پر آ چکا ہے۔ اسی طرح برطانوی برینٹ آئل کی قیمت میں بھی 5.72 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے اور اب یہ 71.70 ڈالر سے کم ہو کر65.98 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کب ہوگا؟ پاکستان میں پٹرولیم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 اگست 2025ء) عالمی سطح پر گوشت اور کھانے کا تیل مہنگا ہو جانے کے باعث گزشتہ ماہ دنیا بھر میں غذائی اجناس کی مجموعی قیمتیں دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں اور عام استعمال ہونے والی خوراک کی قیمتوں کے اشاریے میں فروری 2023 کے بعد 130.1 درجے اضافہ دیکھا گیا۔اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت (ایف اے او) کا یہ اشاریہ گوشت، دودھ، سبزیوں، پھلوں، دالوں اور چینی سمیت دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی غذائی اجناس کی قیمتوں میں ماہانہ تبدیلی کا پتا دیتا ہے۔ اس کی بدولت پالیسی سازوں اور غذائی صنعت کو ضروری اقدامات میں مدد ملتی ہے۔'ایف اے او' کے...
    ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال سے اہم ملاقات کی ہے۔  یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب امریکہ نے بھارت پر روسی تیل کی خریداری کے باعث بھارتی اشیاء پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگایا گیا یہ نیا ٹیرف تین ہفتوں میں نافذ العمل ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد روس پر دباؤ بڑھانا ہے تاکہ وہ یوکرین میں جنگ ختم کرے، اور روسی تجارت کرنے والے ممالک کو متاثر کیا جائے۔ روسی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں پیوٹن اور اجیت ڈووال کو ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم ملاقات...
    امریکی ری پبلکن سینیٹر لنزی گراہم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے اور اسے ایک فیصلہ کن اور بروقت قدم قرار دیا ہے۔ لنزی گراہم نے کہا کہ "اب بھارت کے لیے روس سے سستا تیل خریدنا اتنا آسان نہیں رہا جتنا پہلے تھا۔ بھارت روسی صدر پیوٹن سے تیل خریدنے پر بضد ہے تاکہ یوکرین میں خونریزی جاری رہے۔ لیکن صدر ٹرمپ نے دنیا کو پیغام دے دیا ہے کہ اگر پیوٹن سے تیل خریدا تو امریکی معیشت تک بغیر ٹیرف رسائی نہیں ملے گی۔" انہوں نے کہا کہ جو ممالک اس عمل میں ملوث ہیں، انہیں اب دوسروں کو نہیں بلکہ خود کو ذمہ...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے خلاف بڑا معاشی حملہ کرتے ہوئے 50 فیصد تک اضافی ٹیرف عائد کرنے کے بعد خبردار کیا ہے کہ یہ صرف شروعات ہے امریکی صدر نے بھارت کی جانب سے روسی تیل کی مسلسل خریداری پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ بھارت کو اس فیصلے کی قیمت چکانی پڑے گی. صدر ٹرمپ نے کہا کہ ابھی صرف آٹھ گھنٹے ہوئے ہیں، دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے آپ کو مزید سخت پابندیاں دیکھنے کو ملیں گی یہ صرف شروعات ہے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق مودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے امریکی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ بھارت...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ روس سے تیل خریدنے پر چین پر بھی مزید سخت ٹیرف عائد کیا جا سکتا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہاکہ بھارت پر پہلے ہی 50 فیصد ٹیرف نافذ کیا جا چکا ہے اور اسی طرز پر چین کے خلاف بھی اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف: چین کا امریکا کے خوشامدی ممالک کو سزا دینے کا اعلان ان کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے روسی تیل کی درآمد پر انہیں تشویش ہے اور اس بنا پر چین پر اضافی تجارتی پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں، جبکہ روس پر کس نوعیت کا ٹیرف عائد کرنا ہے، اس کا فیصلہ بعد میں کیا...
    کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اورلوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بدھ کے روز وزیرِاعظم نریندر مودی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تازہ ٹیرف دھمکی پر خاموشی اختیار کرنے پر شدید تنقید کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں راہول گاندھی نے کہا کہ بھارت کو سمجھنا چاہیے: وزیر اعظم مودی صدر ٹرمپ کی بار بار کی دھمکیوں کے باوجود ان کے خلاف اس لیے مؤقف نہیں اپناتے کیونکہ امریکا میں اڈانی کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ایک دھمکی یہ ہے کہ مودی، اڈانی اور روسی تیل کے سودوں کے درمیان مالی روابط کو بے نقاب کر دیا جائے گا۔ مودی کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔...
    اس ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روس کو یوکرین میں امن پر مجبور کرنے کے لیے نئی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے۔ ٹرمپ کی منصوبہ بندی ہے کہ جو ممالک اب بھی روس سے تیل خرید رہے ہیں، ان پر بھاری ٹیرف عائد کیے جائیں۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کے مطابق، صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی، اسٹیو وٹکوف، بدھ کو روس کا دورہ کریں گے، جس کے بعد ڈیڈلائن کا اطلاق ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یوکرین میں امن کا کوئی امکان نہ ہوا اور ٹرمپ نے اپنا منصوبہ نافذ کیا تو یہ اقدام امریکی معیشت کو بھی متاثر کر سکتا ہے، جس میں صارفین کی مہنگی اشیا، امریکی...
      امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے خلاف ایک بار پھرسخت تجارتی اقدام کی دھمکی دے دی ۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میںصدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم پہلے ہی بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر چکے ہیں، مگر اب ہم اس میں نمایاں اضافہ کرنے جا رہے ہیں، جس کا اعلان آئندہ 24 گھنٹوںمیں متوقع ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی خبردار کیا کہ ایک سال میں امریکہ میں درآمد ہونے والی ادویات کی قیمتیں 150 سے 250 فیصد تک بڑھ سکتی ہیں۔ یہ بیان ممکنہ طور پر بھارت پر دباؤ بڑھانے کے لیے دیا گیا ہے، کیونکہ بھارت فارماسیوٹیکل اشیاء کا ایک بڑا برآمد کنندہ ہے۔ بھارتی...
    دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب تنقید اور دھمکیوں کو باضابط جواب دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے خود انڈیا کو روسی گیس درآمد کرنے کی ترغیب دی تھی قبل ازیں صدر ٹرمپ نے”ٹروتھ سوشل‘ ‘پر لکھا تھا کہ انڈیا کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ یوکرین میں روسی جنگی مشین کتنے لوگوں کو مار رہی ہے. امریکی صدر انڈیا پر 25 فیصد ٹیرف کا اعلان کر چکے ہیں اور اب انہوں نے اضافی محصولات لگانے کا عندیہ دیا ہے دہلی نے ٹرمپ کی دھمکی کو غیر منصفانہ اور غیر معقول قرار دیا ہے.(جاری ہے) بھارتی جریدے کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 اگست 2025ء) بھارت نے پیر کے روز روس سے تیل کی مسلسل خریداری پر امریکہ اور یورپی یونین کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو غیر منصفانہ قرار دیا۔ نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بھاری محصولات عائد کرنے کی دھمکیوں کے درمیان ملک اپنے اقتصادی مفادات کا تحفظ کرے گا۔ حالیہ ہفتوں میں امریکی انتظامیہ کئی بار روس سے سستا تیل خریدنے کے حوالے سے بھارت پر تنقید کر چکی ہے، تاہم نئی دہلی نے اس پر کوئی رد عمل ظاہر کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔ پیر کے روز اس نے اس پر اپنا پہلا رد عمل ظاہر...
    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت کو کوئی پرواہ نہیں کہ یوکرین میں روسی فوج کے ہاتھوں کتنے لوگ مارے جا رہے ہیں۔ اسی وجہ سے اب بھارت پر ٹیرف میں اور بھی اضافہ کرنے جا رہا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام نے ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود روس سے سستا تیل جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ہفتہ کو بھارتی حکام نے کہا تھا کہ وہ روس سے سستا تیل خریدنا جاری رکھیں گے، حالانکہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد ہونے والی ممکنہ سزاؤں کا خطرہ موجود ہے۔ یہ وہ تازہ ترین موڑ ہے جو اس مسئلے میں آیا ہے جسے نیو دہلی نے سمجھا تھا کہ وہ اس...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روس سے تیل خریدنے پر بھارت کو اضافی تجارتی ٹیرف کی دھمکی کے بعد بھارت نے سخت ردعمل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ امریکہ خود بھی روس سے مختلف اشیاء درآمد کرتا ہے، اس لیے بھارت پر تنقید غیر منصفانہ ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا ”امریکہ اپنی نیوکلیئر انڈسٹری کے لیے روس سے یورینیم کمپاؤنڈ خریدتا ہے، اسے کوئی اعتراض نہیں۔ مگر بھارت روس سے رعایتی تیل لے تو اعتراض شروع ہو جاتا ہے؟“ بھارتی حکام کے مطابق ہماری توانائی کی ضروریات، معیشت اور صارفین کے مفادات کی بنیاد پر فیصلے ہوتے ہیں، نہ کہ بیرونی دباؤ پر، بھارت کا مؤقف بالکل...
    بھارت نے روس سے تیل کی درآمد پر امریکا اور یورپی یونین کی تنقید کو غیر منصفانہ اور یک طرفہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد جب یورپی ممالک نے روسی توانائی کی سپلائیز پر قبضہ جمایا، تو اسی خلا کو پُر کرنے کے لیے بھارت نے روس سے تیل خریدنا شروع کیا۔ یہ بھی پڑھیں: روس سے تیل کی خریداری: ٹرمپ نے بھارت پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا بھارتی مؤقف کے مطابق اُس وقت خود امریکا نے بھارت کو روسی توانائی کی خریداری کی ترغیب دی تاکہ عالمی منڈی میں توازن قائم رہے۔ Statement by Official Spokesperson⬇️...
    صدر ٹرمپ کے مشیر خاص نے بھارت پر الزام عائد کیا تھا وہ روس سے پیٹرول خرید کر یوکرین جنگ میں اس کی مدد کر رہا ہے جس پر آج بھارت کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی الزام کے جواب میں بھارت کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایک آزاد ملک ہیں اور روس ہمارا قابلِ اعتماد ساتھی ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کے ساتھ ہمارے تعلقات قدیم اور آزمودہ ہیں۔ جسے کسی تیسرے ملک کے نظریے سے نہیں دیکھا جا سکتا۔ بیان میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ قومی مفاد اوّلین ترجیح ہے اور روس سے تیل کی خریداری ہمارے قومی مفاد میں ہے۔ اس...
    روس سے تیل کی خریداری، ٹرمپ نے بھارت پر عائد ٹیرف مزید بڑھانے کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ روسی تیل کی بڑے پیمانے پر خریداری کے ردِ عمل میں بھارت ہر عائد کیے گئے درآمدی ٹیرف میں نمایاں اضافہ کریں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ بھارت نہ صرف روسی تیل کی بڑی مقدار خرید رہا ہے بلکہ اس کا بڑا حصہ عالمی منڈی میں فروخت کر کے زبردست منافع بھی کما رہا ہے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ بھارت کی روس کے ساتھ بڑھتی ہوئی قربتیں، دفاعی اور توانائی معاہدے سمیت بڑھتی...
     عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ اوپیک پلس کی جانب سے ستمبر میں پیداوار میں 5 لاکھ 47 ہزار بیرل یومیہ اضافے کا فیصلہ ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 18 سینٹ یا 0.26 فیصد کمی سے 69.49 ڈالر فی بیرل پر آگئی جب کہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 12 سینٹ یا 0.18 فیصد کمی کے ساتھ 67.21 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔دونوں کنٹریکٹس جمعہ کو تقریباً 2 ڈالر فی بیرل کی کمی پر بند ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اس کے اتحادی ممالک نے اتوار کو خام تیل کی ستمبر کے دوران 5 لاکھ 47 ہزار بیرل یومیہ پیداوار بڑھانے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے روسی تیل کی بڑے پیمانے پر خریداری اور اسے عالمی منڈی میں منافع کے لیے دوبارہ فروخت کرنے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور اضافی ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روس سے تیل کی خریداری جاری رہے گی، امریکی دباؤ کے باوجود انڈیا کا دوٹوک مؤقف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ فار سوشل پر اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ بھارت نہ صرف روسی تیل کی بڑی مقدار خرید رہا ہے، بلکہ اس کا بڑا حصہ عالمی منڈی میں بھاری منافع پر دوبارہ فروخت بھی کررہا ہے۔ انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ روسی جنگی مشین یوکرین میں کتنے لوگوں کو مار...
    واضح رہے کہ یہ ایک چونکا دینے والا انکشاف ہے اور اسٹیفن ملر کا بیان ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے بھارت پر اب تک کی سب سے سخت تنقید قرار دی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کے نائب چیف آف اسٹاف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینیئر مشیر اسٹیفن ملر کا کہنا ہے کہ بھارت روس سے تیل خرید کر یوکرین میں جاری جنگ میں اس کی مالی مدد کر رہا ہے۔ واشنگٹن میں امریکی میڈیا سے بات چیت میں اسٹیفن ملر نے کہا کہ یہ بات صدر ٹرمپ کے لیے قابل قبول نہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیئے، بھارت، روسی تیل کی خریداری میں چین کے برابر آگیا ہے۔ واضح...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 ) بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پابندیوں کی دھمکیوں کے جواب میں روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کے مطابق دو سینئر بھارتی حکام نے واضح کیا ہے کہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ حکومت نے تیل کمپنیوں کو روسی درآمدات میں کمی کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں تاہم جریدا اس رپورٹ کی فوری طور پر تصدیق نہیں کرسکا.(جاری ہے) اس معاملے پر وائٹ ہاﺅس، بھارت کی وزارتِ خارجہ اور وزارتِ پیٹرولیم و قدرتی گیس نے جریدے کی تبصرے کے لیے کی جانے والی درخواستوں کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اگست 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک اعلیٰ معاون نے روس سے تیل خریدنے کے لیے بھارت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ نئی دہلی اس طرح یوکرین کے خلاف روسی جنگ کی بالواسطہ طور پر فنڈنگ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی حکام ماسکو سے تیل کی خریداری کے حوالے سے بھارت پر دباؤ ڈالتے رہے ہیں کہ وہ روس سے سستا تیل خریدنا بند کر دے۔ بعض بھارتی میڈیا اداروں نے پہلے اس طرح کی خبریں شائع کی تھیں کہ بھارتی کمپنیوں نے روس سے تیل کی خرید و فروخت روک دی ہے۔ تاہم صورت حال سے واقف لوگوں نے معاملے کی...
    سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ اوپیک پلس کی جانب سے ستمبر میں پیداوار میں 5 لاکھ 47 ہزار بیرل یومیہ اضافے کا فیصلہ ہے ۔(جاری ہے) رائٹرز کے مطابق پیر کو کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت 18 سینٹ یا 0.26 فیصد کمی سے 69.49 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 12 سینٹ یا 0.18 فیصد کمی کے ساتھ 67.21 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔دونوں کنٹریکٹس جمعہ کو تقریباً 2 ڈالر فی بیرل کی کمی پر بند ہوئے تھے۔تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اس کے اتحادی...
    تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ستمبر کے مہینے کے لیے خام تیل کی پیداوار میں 5 لاکھ 47 ہزار بیرل یومیہ اضافہ کرےگا۔ یہ فیصلہ مارکیٹ میں اپنا حصہ دوبارہ حاصل کرنے اور روس سے وابستہ ممکنہ سپلائی میں تعطل کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اوپیک پلس کی جانب سے ماضی میں کی جانے والی سب سے بڑی پیداوار میں کٹوتی کے مکمل اور قبل از وقت خاتمے کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کے لیے ایک الگ اضافی کوٹہ بھی شامل ہے، جس سے پیداوار میں کل اضافہ قریباً 25 لاکھ بیرل یومیہ بنتا ہے جو عالمی طلب کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ایک جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے تیل کے ذخائر کی مشترکہ ترقی کے اعلان پر خوشی منا رہا ہے، تو دوسری جانب واشنگٹن نے اب تک یہ اشارہ نہیں دیا کہ آیا امریکی توانائی کی دیوہیکل کمپنی ایکسون موبل (ExxonMobil) پاکستان کے سمندری تیل و گیس کے ذخائر کے لیے دوبارہ بولی میں حصہ لے گی یا نہیں۔اگرچہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی ایک طویل تاریخ رہی ہے، لیکن امریکی آئل اینڈ گیس کمپنیاں پاکستان میں زیادہ فعال نہیں رہیں۔ پاکستان کے دو صوبے  خیبر پختونخوا اور بلوچستان  تیل اور گیس کے ذخائر سے مالا مال ہیں، تاہم سیکیورٹی چیلنجز کی وجہ سے ممکنہ منصوبوں پر پیش رفت...
    نئی دہلی: امریکی دباؤ اور صدر ٹرمپ کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کے باوجود بھارت نے روس سے تیل خریدنے کی پالیسی تبدیل نہیں کی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے کسی بھی آئل کمپنی کو روسی خام تیل خریدنے سے روکنے کی ہدایات جاری نہیں کیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بھارت اور روس کے درمیان تیل کے طویل المدتی معاہدے موجود ہیں، جنہیں فوری طور پر ختم کرنا ممکن نہیں۔ تاہم یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت کی چار سرکاری آئل ریفائنریز نے اس بار روسی خام تیل میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 14 جولائی کو اعلان کیا تھا کہ روس سے تیل...
    ٹیلی گرام پر جاری بیان میں یوکرین کی فوج نے بتایا کہ روس کے دارالحکومت ماسکو سے جنوب مشرق میں 180 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر رائیازان میں قائم آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اطراف میں آگ لگی۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں روس کی ملٹری ایئرفیلڈ اور اہم ریفائنری سمیت تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی فوج نے بیان میں کہا کہ اس نے روس کے اندر تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس میں اہم ریفائنر بھی شامل ہے اور اسی طرح ڈرونز کی حامل ملٹری ایئرفیلڈ اور الیکٹرونکس کی فیکٹری کو تباہ کیا ہے۔ ٹیلی گرام...
    جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ ملٹری اور سول اسٹبلشمنٹ معاہدے پر خوشیاں منا رہے ہیں لیکن معاہدہ پاکستان کے مفاد میں ہر گز نہیں ہے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تیل نکالنے کا معاہدہ پاکستان کو مکمل طور پر امریکہ کی غلامی میں دینے کا معاہدہ ہے۔ ملٹری اور سول اسٹبلشمنٹ معاہدے پر خوشیاں منا رہے ہیں لیکن معاہدہ پاکستان کے مفاد میں ہر گز نہیں ہے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں۔ امریکہ کو معدنیات تک رسائی کے لیے خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع میں جنگ رچائی جا رہی ہے۔ خیبر پختونخوا کے عوام جنگوں...
    امریکا کی جانب سے ماسکو سے تجارت کرنے والوں پر پابندیوں کی دھمکی کے باوجود بھارتی حکام نے واضح کیا ہے کہ روس سے سستا خام تیل خریدنے کا سلسلہ جاری رہے گا، اور تیل کی درآمدات میں کسی قسم کی رکاوٹ کا کوئی امکان نہیں۔ برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق انڈین میڈیا میں یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ بھارتی ریفائنریز امریکی دباؤ کے پیش نظر روسی تیل کی خریداری بند کرنے پر غور کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا دعویٰ:’سنا ہے بھارت اب روسی تیل نہیں خریدے گا ‘، بھارتی حکام کا اظہارِ لاعلمی اس تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ اگر بھارت روسی تیل کی درآمد روک دیتا ہے...
    سنا ہے بھارت نے روس سے تیل کی خریداری روک دی ہے؛ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بقول انھوں نے سنا ہے کہ جرمانہ عائد کرنے کے اعلان کے بعد بھارت نے روس سے پیٹرول کی خریداری بند کر دی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے مصدقہ اطلاعات تو نہیں لیکن میں نے ایسا سنا ہے اور مجھے اندازہ ہے کہ بھارت یہی کریں گے۔تاہم بھارتی حکام نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے جرمانہ عائد کرنے کے بیان سے آگاہ ہیں لیکن فوری طور پر روس سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ضلع ٹنڈو اللہ یار کے چاکر-1 ایکسپلوریٹری ویل سے تیل کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ جمعے کو او جی ڈی سی ایل کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ دریافت ٹی اے وائی ایکسپلوریشن لائسنس کے تحت کی گئی ہے جس میں او جی ڈی سی ایل کا حصہ 95 فیصد اور جی ایچ پی ایل (جی ایچ پی ایل) کا حصہ 5 فیصد ہے۔چاکر-1 کنواں 2 جون 2025ء کو ٹی اے وائی ایکسپلوریشن لائسنس کے تحت ایکسپلورٹری کنویں کے طور پر کھودا گیا اور اسے لوئر گروفارمیشن کے اپر شیل تک 1,926 میٹر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 اگست 2025ء) افریقی ملک انگولا میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والے پرتشدد احتجاج میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 1,000 سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ نے لوگوں سے تحمل کی اپیل کرتے ہوئے حقوق کی پامالیوں کے واقعات کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے انگولا کے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ احتجاج میں ہونے والی اموات اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے طاقت کے حد سے زیادہ استعمال کی بلاتاخیر، مفصل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائیں۔ Tweet URL ادار ے کے...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی ریفائنریز نے پچھلے ہفتے سے روسی تیل کی خریداری روک دی، کیونکہ رواں ماہ ماسکو سے ملنے والی رعایتیں کم ہوگئیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ممالک کو روس سے تیل خریدنے سے خبردار کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق دنیا کا تیسرا سب سے بڑا تیل درآمد کرنے والا ملک بھارت روسی خام تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے، جو ماسکو کے لیے یوکرین کے خلاف چوتھے سال کی جنگ میں اہم آمدنی کا ذریعہ ہے۔ ریفائنریز کے منصوبوں سے واقف 4 ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ بھارت کی ریاستی ریفائنریز نے پچھلے ایک ہفتے یا اس سے زیادہ عرصے سے روسی خام تیل کی خریداری نہیں کی،...
    بھارت کی سرکاری ملکیت والی تیل صاف کرنے والی کمپنیوں نے گزشتہ ہفتے سے روسی خام تیل کی درآمد روک دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے کی بڑی وجوہات میں رعایت میں نمایاں کمی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی تیل کے خریداروں پر ممکنہ بھاری محصولات کی دھمکی شامل ہیں۔  آئی او سی نے خریداری بند کی بھارت کی سب سے بڑی سرکاری آئل ریفائنری انڈین آئل کارپوریشن (IOC) نے روسی تیل کی خریداری بند کر دی ہے۔ یہ کمپنی بھارت کی 20 میں سے 10 ریفائنریز چلاتی ہے جن کی کل سالانہ پیداواری صلاحیت 60 ملین میٹرک ٹن ہے۔ یہ بھی پڑھیے روس سے تیل کی خریداری امریکا اور بھارت کے تعلقات میں ’چبھتا ہوا نکتہ‘...
    آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL) نے سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار میں ٹی اے وائی بلاک کے تحت چاکر-1 ایکسپلوریٹری کنویں میں تیل کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ یہ بلاک OGDCL کے 95 فیصد آپریٹر شیئر اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ (GHPL) کے 5 فیصد حصہ داری کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے تحت کام کر رہا ہے۔ OGDCL کے اعلامیے کے مطابق چاکر-1 کی کھدائی 2 جون 2025 کو شروع کی گئی اور یہ 1926 میٹر کی گہرائی تک کی گئی، جس کا مقصد ’لوئر گورو فارمیشن‘ کی اپر شیل میں تیل کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔ اعلان پر مشتمل لیٹر کا عکس کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈرل اسٹیم ٹیسٹ (DST)...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ بھارت ایک اسٹریٹجک اتحادی ہے، لیکن دونوں ممالک ہر معاملے پر مکمل اتفاق نہیں رکھتے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی برآمدات پر 25 فیصد ٹیرف اور روس سے تیل و اسلحہ خریدنے پر اضافی سزا کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی آئل ریفائنری پر یورپی یونین کی پابندیاں، وجہ کیا بنی؟ مارکو روبیو کے مطابق بھارت کا سستا روسی تیل خریدنا یوکرین میں روس کی جنگی کوششوں کو سہارا دے رہا ہے، جو امریکا اور بھارت کے تعلقات میں ’چبھتا ہوا نکتہ‘ بن چکا ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ تعاون...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی2025ء) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود پٹرول کی قیمت میں توقع سے کم کمی، حکومت کی جانب سے عوام کو مکمل ریلیف دینے سے گریز، آئندہ 15 دنوں کیلئے ڈیزل بھی مہنگا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرول سستا جبک ڈیزل مہنگا کر دیا۔ یکم اگست سے 15 اگست تک کیلئے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کی کمی سے 264 روپے 61 پیسے مقرر کر دی گئی۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت 1 روپے 48 پیسے اضافے سے 285 روپے 83 پیسے مقرر کر دی گئی۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران 2 مرتبہ پٹرولیم...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد بھارتی آئل کمپنیوں نے روس سے تیل کی خریداری روک دی ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق روسی خام تیل پر دی جانے والی رعایتوں میں کمی اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد بھارت کی سرکاری ریفائنریز نے روس سے تیل کی خریداری روک دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی بھارت کو 25 فیصد ٹیرف کی دھمکی، تجارتی معاہدے پر دباؤ میں اضافہ روس سے سمندری راستے آنے والے تیل کی سب سے بڑی خریدار بھارت ہے، جو دنیا کا تیسرا بڑا تیل درآمد کرنے والا ملک بھی ہے۔ تاہم جولائی میں روسی خام تیل پر دی جانے والی رعایتیں کم ہوگئی ہیں اور بھارتی سرکاری...
    ٹرمپ کے جرمانہ عائد کرنے کا خوف، مودی نے روس سے خام تیل کی خریداری روک دی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارت کی تیل صاف کرنے والی سرکاری کمپنیوں نے روسی خام تیل کی خریداری عارضی طور پر روک دی۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انڈین آئل کارپوریشن، بھارت پٹرولیم، ہندوستان پٹرولیم، اور منگلور ریفائنری پیٹرو کیمیکل لمیٹڈ جیسی بڑی سرکاری کمپنیوں نے روسی تیل کی کسی نئی کھیپ کے لیے درخواست نہیں دی۔رائٹرز کو ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ان کمپنیوں نے روسی خام تیل کے بجائے مشرق وسطی کے ممالک، خاص طور پر ابوظہبی کا مربان خام تیل اور مغربی افریقا سے متبادل سپلائی خریدنے کے لیے...
    بھارت کی تیل صاف کرنے والی سرکاری کمپنیوں نے روسی خام تیل کی خریداری عارضی طور پر روک دی۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انڈین آئل کارپوریشن، بھارت پٹرولیم، ہندوستان پٹرولیم، اور منگلور ریفائنری پیٹرو کیمیکل لمیٹڈ جیسی بڑی سرکاری کمپنیوں نے روسی تیل کی کسی نئی کھیپ کے لیے درخواست نہیں دی۔ رائٹرز کو ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ان کمپنیوں نے روسی خام تیل کے بجائے مشرق وسطیٰ کے ممالک، خاص طور پر ابوظہبی کا مربان خام تیل اور مغربی افریقا سے متبادل سپلائی خریدنے کے لیے اسپاٹ مارکیٹ کا رخ کیا ہے۔ بھارتی کمپنیوں نے مبینہ طور پر روسی خام تیل کی خریداری روکنے کا فیصلہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے روس سے تیل خریدنے پر جرمانے کی دھمکی کے...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 جولائی ۔2025 )امریکہ نے ایران سے تجارتی تعلقات اور تیل خریدنے پرچھ بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے امریکی محکمہ خارجہ نے تہران پر پر مشرق وسطیٰ میں تنازعات کو ہوا دینے اور عدم استحکام کی سرگرمیوں کو فنڈ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایران کی ذرائع آمدن پر قدغن لگانے کے لیے کارروائی کرتے ہوئے ایرانی پیٹرولیم، پیٹرولیم مصنوعات، یا پیٹرو کیمیکل کی تجارت میں ملوث 20 اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جبکہ 10 جہازوں کو بلاک شدہ جائیداد قرار دے دیا ہے.(جاری ہے) جن کمپنیوں پر ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے الزام میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں چھ بھارتی کمپنیاں بھی شامل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جولائی 2025ء) بدھ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’ہم نے ابھی ابھی پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ مکمل کیا ہے جس کے تحت پاکستان اور امریکہ مل کر اس کے وسیع تیل کے ذخائر کو ترقی دیں گے۔‘‘ یہ پیش رفت امریکہ اور پاکستان کے درمیان جاری تجارتی بات چیت میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایک امریکی تیل کمپنی کو اس شراکت داری کی قیادت کے لیے منتخب کیا جائے گا، اور اشارہ دیا کہ ممکن ہے کہ مستقبل میں پاکستان کا تیل بھارت کو بھی فروخت کیا جا...
    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد تک بڑھ گئیں. برینٹ خام تیل 72 ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت ہوا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 69 ڈالر سے زائد میں فروخت ہوا۔ دوسری جانب گیس کی عالمی قیمت 3 فیصد اضافے سے3 ڈالر 8 سینٹس کی سطح پر موجود ہے۔ Post Views: 3
    حکومت کا نوٹس، گھی اور کوکنگ آئل انڈسٹری میں کارٹل کی تحقیقات شروع کرائے جانے کا امکان ای سی سی کے اجلاس میں مقامی مارکیٹ میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے پر غور جاری ملک میں خوردنی تیل اور گھی پر عوام سے فی کلو 175 روپے تک اضافی وصولی کا انکشاف ہوا ہے، وفاقی حکومت نے معاملے کا نوٹس لے لیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مسابقتی کمیشن کے ذریعے گھی اور کوکنگ آئل انڈسٹری میں کارٹل کی تحقیقات شروع کرائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 25 فیصد تک کمی ہوئی، عالمی مارکیٹ میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں 25 فیصد تک کمی...
    چینی اسکینڈل کی بازگشت ابھی ختم نہیں ہوئی کہ کھانے کے تیل میں ناجائز منافع خوری کا ایک اور بڑا مالی اسکینڈل سامنے آ گیا ہے۔ عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان میں کوکنگ آئل کی قیمتیں کم ہونے کے بجائے مزید بڑھا دی گئیں۔ نجی ٹی وی چینل سے وابستہ خالد مصطفیٰ کے مطابق دسمبر 2024 سے جولائی 2025 کے درمیان عالمی مارکیٹ میں کھانے کے تیل کی قیمتوں میں 24 فیصد کمی واقع ہوئی، تاہم پاکستان میں اسی عرصے کے دوران خوردنی تیل کی قیمتوں میں الٹا 4.5 فیصد اضافہ کر دیا گیا، جس کے باعث عوام کو فی لیٹر 150 روپے زائد ادا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس تمام اضافی...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کو مزید نیچے لانے کے خواہاں ہیں کیونکہ امریکہ کے پاس دنیا کے سب سے بڑے توانائی ذخائر موجود ہیں۔ واشنگٹن میں منعقدہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے عالمی تجارتی پالیسیوں، توانائی معاہدوں اور مصنوعی ذہانت کی دوڑ پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں کاروبار نہ کھولنے والی کمپنیوں کو 15 سے 50 فیصد تک کا ٹیرف ادا کرنا پڑے گا، جب کہ جو کمپنیاں امریکہ میں سرمایہ کاری پر آمادہ ہوں گی انہیں کم ٹیرف دیا جائے گا۔ اُنہوں نے خبردار کیا کہ غیر ملکی کمپنیوں کے لیے...
    امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت، چین اور برازیل روس سے سستا تیل خریدتے رہے تو ان پر بھاری محصولات عائد کیے جائیں گے۔ فاکس نیوز پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر روسی تیل خریدنا بند نہ کیا تو ہم تمہاری معیشت کچل دیں گے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اعلان کیا ہے کہ اگر روس نے 50 دن میں جنگ بندی نہ کی تو روسی تیل خریدنے والے ممالک پر 100 فیصد ثانوی ٹیکس لگایا جائے گا۔ ریپبلکن و ڈیموکریٹ سینیٹرز نے مشترکہ بل بھی پیش کیا ہے جس میں 500 فیصد تک محصولات کی تجویز ہے۔ مزید پڑھیں: بھارت روسی تیل کہاں فروخت کر رہا ہے؟ راز فاش ہوگیا بھارت نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ عالمی سطح پر قائم 22 کمپنیوں پر ایرانی تیل کی فروخت میں مدد کرنے پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ پابندی شدہ کمپنیاں ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات اور ترکیہ میں قائم ہیں۔محکمے نے کہاکہ تیل کی فروخت سے ایران کی طاقتور ترین نیم فوجی تنظیم پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کو مالی فائدہ ہوتا ہے۔ امریکا نے القدس فورس کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہوا ہے۔ محکمہ خزانہ نے کہاکہ القدس فورس ایران سے باہر ایسی کمپنیوں کا استعمال کرتی ہے جو بظاہر کاروبار لیکن درپردہ ایران کے لیے کام کرتی ہیں۔ یہ کمپنیاں امریکی پابندیوں سے بچنے کے لیے ایرانی تیل کی فروخت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے پنجاب کے راجیان-05 کنویں میں الیکٹریکل سبمرسیبل پمپ (ای ایس پی) کی کامیاب تنصیب کے بعد تیل و گیس کی پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ کر لیا ہے۔یہ پیش رفت پیر کے روز کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردہ نوٹس میں شیئر کی گئی۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ او جی ڈی سی ایل نے راجیان-05 پر ای ایس پی کی تنصیب کامیابی سے مکمل کرلی ہے جس کے نتیجے میں پیداوار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔کمپنی کے مطابق ای ایس پی کی تنصیب کے بعد پیداوار روزانہ 3,100 بیرل تیل اور 1 ملین معیاری مکعب فٹ روزانہ گیس تک پہنچ گئی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستان میں تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا۔دنیا نیوز کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے او جی ڈی سی ایل کے ایک کنویں سے تیل کی پیداوار میں 2280 بیرل یومیہ اور گیس کی پیداوار میں 5 لاکھ مکعب فٹ اضافہ ہوا۔ راجیان آئل فیلڈ میں الیکٹریکل سبمرسیبل پمپ کامیابی سے نصب کر دیا، ای ایس پی کی تنصیب سے تیل کی پیداوار 820 سے بڑھ کر 3,100 بیرل یومیہ ہوگئی۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق پمپ سے گیس کی پیداوار 5 لاکھ سے بڑھ کر 10 لاکھ مکعب فٹ یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔او جی ڈی سی...
    بھارت میں گنج پن سے بچنے کا تیل استعمال کرنے سے 200 افراد کی آنکھیں متاثر ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست پنجاب میں بالوں کو گرنے اور جھڑنے سے بچانے کے لیے سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی اور مقامی شوبز شخصیات سمیت دوسری معروف شخصیات کو بھی شامل کیا گیا۔ مہم میں کہا گیا کہ تیل کو استعمال کرنے کے بعد بال گرنا اور جھڑنا بند ہوگئے اور بال پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگئے۔ سنگرور نامی شہر میں کمپنی کی جانب سے ایونٹ کا انعقاد بھی کیا گیا جہاں تیل کا استعمال کیا گیا۔ ایونٹ میں درجنوں افراد نے شرکت کی اور پیسوں کے عوض بالوں کو جھڑنے اور گرنے سے روکنے والے تیل کو لگایا اور...
    اسلام آباد: او جی ڈی سی ایل نے راجیان آئل فیلڈ کنواں نمبر 5 ضلع چکوال میں الیکٹریکل سبمرسیبل پمپ (ای ایس پی) کامیابی سے نصب کر دیا جس سے تیل و گیس کی پیداوار میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ای ایس پی کی تنصیب سے راجیان فیلڈ کنواں نمبر۔5 سے تیل کی پیداوار 820 سے بڑھ کر 3,100 بیرل یومیہ ہوگئی ساتھ ہی اس کنویں سے گیس کی پیداوار بھی 5 لاکھ سے بڑھ کر 10لاکھ مکعب فٹ یومیہ تک پہنچ گئی۔   ترجمان کے مطابق پیداوار میں بہتری کیلئے او جی ڈی سی ایل نے عالمی معیار کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا،اس کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار میں...
    پاکستان اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات اختتامی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تجارتی ٹیرف پر تفصیلی بات چیت ہوئی جو طے شدہ وقت سے زیادہ طویل رہی تاہم اعلیٰ حکام کے مطابق مذاکرات کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں اور آئندہ دنوں میں اہم پیش رفت متوقع ہے ذرائع کے مطابق امریکا میں موجود پاکستانی وفد اور امریکی تجارتی حکام کے درمیان بات چیت کے دوران 29 فیصد عائد ٹیرف کو عارضی طور پر 90 دن کے لیے معطل کر دیا گیا ہے اور مستقل ریلیف کے امکانات روشن ہو چکے ہیں۔ دونوں ممالک اب ایک جامع تجارتی فریم ورک پر معاہدے کی جانب بڑھ رہے ہیں جس کے لیے کچھ...
    امریکا نے ایران کی پیٹرولیم اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی فروخت اور ترسیل میں ملوث 6 کمپنیوں اور متعدد بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، ان میں بھارت اور پاکستان میں قائم 2 کمپنیاں بھی شامل ہیں، یہ اقدام تہران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے لیے جاری امریکی مہم کا حصہ ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ اور محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (او ایف اے سی) کی جانب سے اعلان کردہ ان پابندیوں کا ہدف ان شپنگ اور مینجمنٹ کمپنیوں کا ایک نیٹ ورک ہے، جن پر ایران کی جانب سے خاموشی سے تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات منتقل کرنے میں مدد دینے کا الزام ہے، یہ سب امریکی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کویت سٹی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، اور اسی تناظر میں کویتی خام تیل کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کویت پیٹرولیم کارپوریشن (KPC) کے مطابق بدھ کے روز فی بیرل قیمت میں 64 سینٹس کی کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 68.59 امریکی ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔ پیر کو یہ قیمت 69.23 ڈالر جبکہ منگل کو 69.98 ڈالر تھی، جو پیر کے 76.32 ڈالر کے مقابلے میں واضح کمی کو ظاہر کرتی ہے۔دوسری جانب عالمی مرکنٹائل مارکیٹ میں بھی برینٹ خام تیل کی قیمت میں 37 سینٹس کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 67.11 ڈالر فی بیرل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غریب اور عوام کش قرار دیا ہے۔ جماعت اسلامی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ تیل کی قیمتیں کم کی جائیں اور ظالمانہ لیوی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں بالترتیب 10 روپے 39پیسے اور 8روپے 36پیسے فی لیٹر اضافہ کر کے حکمرانوں نے اشرافیہ کو نوازو، جاگیرداروں کو بچاؤ اورعوام کی کمر توڑو پالیسی کو مزید تقویت دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب عالمی مارکیٹ میں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی ۔2025 )عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں منگل کو کمی دیکھنے کو ملی جس کی وجہ اوپیک پلس کے اگست میں پیداوار میں اضافے کی توقعات اور امریکی ٹیرف میں اضافے کے خدشات تھے جو اقتصادی سست روی کا باعث بن سکتے ہیں برنٹ خام تیل کی قیمت 30 سینٹ، یا 0.5 فیصد، کمی کے ساتھ 66.44 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 33 سینٹ، یا 0.5 فیصد، کمی کے ساتھ 64.78 ڈالر فی بیرل پر آ گئی.(جاری ہے) این زیڈ کے سینئر کموڈیٹی اسٹریٹیجسٹ ڈینیئل ہائنس نے کہا کہ مارکیٹ اب اس بات پر تشویش کا شکار ہے...
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آج رات پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔وزارت پیٹرولیم کو اوگرا آج سمری بھجوائے گی، جس کے بعد سمری وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی، وزیراعظم کی مشاورت کے بعد قیمتوں کا حتمی اعلان رات بارہ بجے تک کیا جائے گا۔گزشتہ دو ہفتوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا ہے، رپورٹ کے مطابق 16 جون کو 73 ڈالر 23 سینٹ فی بیرل خام تیل فروخت ہورہا تھا جو 17 جون کو 76 ڈالر 45 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گیا۔24 جون کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ مسلح تنازع نے عالمی معیشت کو شدید خدشات سے دوچار کر دیا ہے، تیل کی عالمی رسد میں خلل، آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش اور افراط زر کے بڑھتے خدشات نے بین الاقوامی منڈیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے جب کہ امریکا، اسرائیل اور دنیا بھر میں اقتصادی بحران کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق 13 جون کو اسرائیل کی جانب سے ایران کے کلیدی انفراسٹرکچر پر میزائل حملوں اور ایران کی جانب سے جوابی کارروائی نے توانائی کی عالمی منڈی میں زلزلہ برپا کر دیا، ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملوں سے خام تیل کی فراہمی متاثر ہوئی جب کہ آبنائے ہرمز کی بندش...
    ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ دنوں میں پیدا ہونے والی شدید کشیدگی، جو مختصر جنگ اور اب ایک نازک جنگ بندی پر منتج ہوئی ہے، عالمی توانائی کی منڈی کو ہلا کر رکھ چکی ہے۔ اگرچہ امریکا کی ثالثی سے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، لیکن صورتحال تاحال غیر یقینی اور نازک ہے۔’ دی ماسکو ٹائمز‘ کے مطابق اس کشیدہ صورتحال میں ایک ملک ایسا ہے جسے اس بحران سے غیر متوقع مگر براہِ راست معاشی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے، اور وہ ہے: روس۔ اس صورت حال کا پس منظر کیا ہے؟ جون 2025 کے وسط میں ایران اور اسرائیل کے درمیان سرحد پار فوجی حملے، ڈرون حملوں اور میزائلوں کا تبادلہ ہوا۔ 12 روزہ جنگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کے حامی نہیں ہیں، کیونکہ ایسی تبدیلی سے صرف انتشار جنم لیتا ہے۔اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی عوام اچھے اور کاروباری ذہن کے حامل ہیں، ایران کے پاس وافر مقدار میں تیل کی دولت موجود ہے، اور ایرانی قوم خود کو دوبارہ سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایران میں کسی بھی قسم کی حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتے، بلکہ ان کی خواہش ہے کہ خطے کی صورتحال جلد از جلد پُرسکون ہو جائے۔اس سے قبل انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ ان کی یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات ہو سکتی ہے، کیونکہ...
    جب اسرائیل نے 2 ہفتے قبل ایران پر حملہ کیا تو چین، جو ایران کا پرانا دوست ہے، فوری طور پر متحرک ہوا، مگر صرف بیانات کی حد تک۔ چین نے اسرائیلی حملے کی مذمت کی، صدر شی جن پنگ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفون پر جنگ بندی پر زور دیا، اور چینی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب سے بات کی۔ لیکن چین نے ایران کو کسی قسم کی عملی یا فوجی مدد فراہم نہیں کی۔ یہ بھی پڑھیں:ایران اسرائیل تصادم کے درمیان چین کہاں کھڑا ہے؟ چین نے معمول کے مطابق صرف بات چیت اور کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی، لیکن کسی قسم کا ہتھیار، مالی امداد یا جنگی تعاون نہیں دیا۔ چین اگرچہ امریکا...
    ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری 12 روزہ شدید لڑائی کے بعد جنگ بندی کے اعلان نے عالمی مالیاتی منڈیوں میں فوری ردِعمل پیدا کیا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ یہ حالیہ مہینوں میں سب سے نمایاں گراوٹ ہے۔ قیمتوں میں نمایاں کمی عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 10 فیصد کمی کے بعد 69 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔ امریکی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی (WTI) خام تیل کی قیمت کم ہو کر 66 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ مالیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق، جنگ بندی کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں تیل کی سپلائی کے تعطل کا خطرہ وقتی طور پر ختم...
    امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران اسرائیل کے مابین جنگ بندی کی خبر آنے کے بعد تیل کی عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گر گئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ جنگ طویل ہو جاتی تو اس سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا  تو اس سے پاکستان کی معیشت کو شدید خطرات لاحق تھے، لیکن اب جنگ بندی ہو چکی ہے، اس کا پہلا مثبت اثر پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی شدید گراوٹ کے بعد 6 ہزار پوائنٹس کے اضافے کی شکل میں ہوا، ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کے بعد پاکستان کی معیشت کیسی رہے گی؟ ماہرین اس پر کیا کہتے ہیں؟ آئیے! ان سے گفتگو میں اس اہم ترین سوال کا جواب جانتے ہیں۔ معاشی...
    وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور سپلائی سے متعلق ہنگامی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک میں تیل کی موجودہ صورتحال، خطے میں جاری کشیدگی کے ممکنہ اثرات اور متبادل اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، اوگرا حکام، پی ایس او اور دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ملکی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر، ترسیل کے نظام، اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے تیل کی درآمد سے متعلق متبادل راستوں پر بھی غور...
    تہران ( نیوز ڈیسک)ایران کی جانب سے قطر میں موجود امریکی فوجی اڈے پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت مسلسل گر رہی ہے۔ نجی چینل کے مطابق اب تک عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 7 فیصد سے زائد گرچکی ہے۔ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 7.22 فیصدکی کمی کے بعد 68.51 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔ برطانوی خام تیل برینٹ آئل 7.18 فیصدکی کمی کے بعد 71.48 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ آبنائے ہرمز سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور ایران سے یومیہ تقریباً 21 ملین بیرل تیل دیگر ممالک کو پہنچایا جاتا ہے، ان ملکوں میں پاکستان، چین،...