2025-08-09@22:59:29 GMT
تلاش کی گنتی: 367
«لیا تھا»:
(نئی خبر)
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا اسلام آباد پولیس نے انسانی حقوق کی کارکن طاہرہ عبداللّٰہ اور ثمینہ عمر کو رہا کر دیا۔طاہرہ عبداللّٰہ اور ثمینہ عمر کو نیشنل پریس کلب کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا۔طاہرہ عبداللّٰہ نے حراست میں لیے جانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ ہمیں کیوں پکڑا ہے، ہم یہاں کھڑے ہوئے تھے۔ہیومن رائٹس کمیشن نے کیا کہا؟ اسلام آباد میں سابق سینیٹر مشتاق احمد، طاہرہ عبداللّٰہ اور ثمینہ عمر کو حراست میں لے لیا گیاوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو حراست میں لے لیا گیا۔ ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے کہا تھا کہ طاہرہ عبداللّٰہ اور ثمینہ عمر کو نیشنل...
کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کے سامنے دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے سامنے ڈکیتوں نے کھلے عام لوٹ مار کی۔ شہری کی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کی اور موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے لیکن ٹریفک پولیس اس موقع پر تماشائی بنی رہی جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر خوب تنقید کی گئی۔ صارفین کا کہنا تھا کہ ان کے پاس بھی اسلحہ ہوتا ہے اگر انہیں روکا نہیں تو ان کا پیچھا کر سکتے تھے لیکن ڈکیت اصلحہ لہراتے ہوئے چلے گئے اور...
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء) پتوکی پسند کی شادی کرنے والیB.Sکی طالبہ نوجوان لڑکی پر اے ایس آئی کا مبینہ تشدد ڈی پی او قصور نے اے ایس آئی کو تھانہ سٹی پتوکی حوالات میں بند کروادیا ڈی پی او قصور کا اے ایس آئی کیخلاف سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم ۔(جاری ہے) ڈی پی او قصور محمد عیسی خان نے تھانہ سٹی پتوکی میں کھلی کچہری لگائی اور عوامی شکایات سنی مزید کھلی کچہری میں محلہ عباس پارک کی رہائشی علیشبہ بی بی نے ڈی پی او قصور کے سامنے پیش ہوکر ڈی پی او کو بتایا کہ میں نے کاشف سے پسند کی شادی کی تھی اور میرے...

عدالت نے انتخابی نشان کافیصلہ کیا، پی ٹی آئی نے خود سمجھ لیا وہ سیاسی جماعت نہیں رہی، ججز سپریم کورٹ
عدالت نے انتخابی نشان کافیصلہ کیا، پی ٹی آئی نے خود سمجھ لیا وہ سیاسی جماعت نہیں رہی، ججز سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی اپیلوں پر سماعت کے دوران ججز نے ریمارکس دیے ہیں کہ سپریم کورٹ نے صرف انتخابی نشان کا فیصلہ کیا تھا، تحریک انصاف پارٹی برقرار تھی، پی ٹی آئی نے خود ہی سمجھ لیا تھا کہ وہ سیاسی جماعت نہیں رہی، سنی اتحاد کونسل کے وکیل اپنے خلاف دلائل دے رہے ہیں۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے اپنے دلائل جاری رکھے۔جسٹس جمال خان مندوخیل...
لاہور کے آسمان پر طوفان میں پھنس کر حادثے سے بال بال بچ جانے والی پرواز میں سوار معروف اداکار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر اپنے اس بھیانک تجربے کو انتہائی جذباتی انداز میں بیان کیا ہے۔ 24 مئی کو کراچی سے لاہور جانے والی اس پرواز میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر سمیت دیگر مسافر بھی سوار تھے۔ عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا: ’’کل، کہیں کراچی کے آسمان اور لاہور کے میدانوں کے درمیان، میں نے زندگی اور موت کے درمیان کھڑے ہو کر اپنی بے بسی کا احساس کیا۔ ایک معمول کا سفر اچانک ایسے لمحات میں بدل گیا جو انسان کو اس کے وہمِ اختیار سے نکال کر زندگی کی اصل حقیقت دکھا دیتا...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست بہار کے ضلع گوپال گنج میں شادی کی تقریب اُس وقت ہنگامہ خیز صورتحال کا شکار ہوگئی جب پرفارمنس کے دوران پیش آئے تنازع کے بعد ڈانسر گروپ نے دولہے کو اغوا کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ دیگھوا ڈوبولی گاؤں میں جمعے کی رات پیش آیا جہاں شادی کی روایتی تقریب میں ڈانس پرفارمنس جاری تھی۔ شادی کی رسومات مکمل ہونے کے بعد دولہا سونو کمار شرما مہمانوں سے ملنے اور دیگر سرگرمیوں میں مشغول تھا۔ اس دوران مہمانوں نے ڈانسرز سے پرفارمنس جاری رکھنے کا مطالبہ کیا جبکہ ڈانس گروپ اپنی طے شدہ مدت پوری ہونے پر واپسی کے لیے تیار تھا۔ اختلاف شدت اختیار کر گیا اور بات تلخ کلامی سے ہاتھا...
جامشورو ٹول پلازہ کے قریب خاتونِ اوّل و رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کے قافلے کو روکنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق کے مطابق نقصِ امن کا باعث بننے والے کچھ ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔آصفہ بھٹو زرداری کا قافلہ کراچی سے نواب شاہ جاتے ہوئے گزشتہ روز روکا گیا تھا۔قافلے میں شامل پولیس نفری نے ایک منٹ میں ہی آصفہ بھٹو کی گاڑی کو بحفاظت نکال لیا تھا۔ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق کا کہنا ہے کہ مشتعل مظاہرین نے قافلے میں شامل گاڑیوں پر ہاتھ اور ڈنڈے بھی مارے تھے۔مظاہرین کینال منصوبے اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)جامشورو ٹول پلازہ کے قریب خاتون اول و رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کے قافلے کو روکنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق کے مطابق نقصِ امن کا باعث بننے والے کچھ ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔(جاری ہے) آصفہ بھٹو زرداری کا قافلہ کراچی سے نواب شاہ جاتے ہوئے گزشتہ روز روکا گیا تھا۔قافلے میں شامل پولیس نفری نے ایک منٹ میں ہی آصفہ بھٹو کی گاڑی کو بحفاظت نکال لیا تھا۔ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق کے مطابق مشتعل مظاہرین نے قافلے میں شامل گاڑیوں پر ہاتھ اور ڈنڈے بھی مارے تھے۔مظاہرین کینال منصوبے اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف...
نئی دہلی: بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں امریکا نے کردار ادا کیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں جے شنکر نے انکشاف کیا کہ امریکا نے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک سے رابطے کیے، جبکہ دیگر ممالک نے بھی حالات بہتر بنانے کے لیے کوششیں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معمول کی بات ہے کہ جب دو ممالک کشیدگی میں مبتلا ہوں تو دوسرے ممالک فکرمندی کا اظہار کرتے ہیں اور مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔ تاہم جے شنکر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا اصل فیصلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست ہوا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھارتی...
مظفر آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی 2025)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ4 دنوں میں بھارت کو جو سبق سکھایا گیا اس سے 1971 کی شکست کا بدلہ لے لیا گیا ، پاکستان اور بھارت کی جنگ کسی بھی لمحے انتہائی خطرناک رخ اختیار کرسکتی تھی جس کے نتائج بہت بھیانک ہوسکتے تھے، بھارتی جارحیت میں شہید پاکستانی شہریوں کے لواحقین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب کاانعقاد کیا گیا۔وزیراعظم نے شہدا کے ورثا کو ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کو دس لاکھ سے بیس لاکھ روپے کے چیک دئیے بہت جلد باقی تمام کو بھی دے دئیے جائیں گے۔ افواج پاکستان کے شہدا کو رینک کے حساب سے ایک کروڑ سے لے کر ایک کروڑ 80 لاکھ روپے ادا...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے 4 دنوں میں بھارت کو جو سبق سکھایا گیا میری نظر میں، پاکستان نے بھارت سے 1971 کی شکست کا بدلہ لے لیا ہے۔ بھارتی جارحیت میں آزاد کشمیر میں شہید ہونے والے شہریوں کے ورثا میں امدادی رقوم کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چند دن پہلے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایک ایسی جنگ چھڑی جو کسی بھی لمحے انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کرسکتی تھی، اور جس کے نتائج خدانخواستہ بہت بھیانک ہوسکتے تھے، پہلگام کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے لیکن بھارت نے اس کی آڑ میں پاکستان پر بے بنیاد الزامات کی بوچھاڑ کردی، ہم نے پوری دنیا کو باور...
آٹھ مقام(نیوز ڈیسک) بھارت ہزیمت کے باوجود ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا، کشن گنگا ڈیم سے بھارت نے دریائے نیلم کا پانی روک لیا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس نے بتایا کہ آٹھ مقام پردریائے نیلم میں معمول سے 40 فیصد پانی کا دباؤ کم ہے، حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران کشن گنگا ڈیم سے پانی چھوڑا گیا تھا۔ گزشتہ دنوں بھارت نے دریائے چناب کو بیاس اور راوی دریاؤں سے ملانے کے منصوبے پر کام تیز کر دیا تھا تاکہ پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کا اپنا مذموم منصوبہ مکمل کر سکے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 23 اپریل 2025ء کو پہلگام حملے کے بعد سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی اور پانی کو...
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گجرات میں کارروائی کر کے انسانی اسمگلر محمد سعید عرف سعید سنیارا کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سعید سنیارا جون 2023ء میں یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم ہے، کشتی حادثے میں 300 پاکستانیوں سمیت 500 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی کو جون 2023ء میں حادثہ پیش آیا تھا، حادثے کے بعد تحقیقات میں جیو نیوز سعید سنیارا کا نام سامنے لایا تھا۔ واضح رہے کہ سعید سنیارا کو وزرات داخلہ کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ Post Views: 2
فلسطین نےایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو مات دے کر 16 واں بی ایف اے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ جیت لیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایران کے شہر کرج میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں فلسطین نے دفاعی چیمپئن پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد 4-5 سے شکست دی۔ مقررہ 9 اننگز میں مقابلہ 4-4 سے برابر تھا،ٹرافی کا فیصلہ اضافی اننگ میں ہوا۔ پاکستان کو2018 کے بعد پہلی بار ایونٹ میں ناکامی رہی، پاکستان نے سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کو1-14 سے شکست دی تھی۔ قبل ازیں پاکستان نے بنگلا دیش کو 6-10 اور میزبان ایران کو 0-14 سے ہرایا تھا۔
---فائل فوٹو ماہرِ تعلیم جامعہ این ای ڈی کے سابق وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ماتحت ادارے چارٹر انسپیکشن اینڈ ایوالیشن کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ سندھ ہائی ایجوکیشن کمیشن میں چیئرمین کے عہدے کے بعد یہ سب سے اہم عہدہ ہوتا ہے اور چیئرمین سندھ ایچ ای سی کی عدم موجودگی میں قائم مقام چیئرمین ایچ ای سی مقرر ہو جاتا ہے۔سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس عہدے کے لیے اشتہار دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ڈاکٹر سروش لودھی چیئرمین بنے تھے.بعد ازاں ان کا نام انٹیلیجنس کلیئرنس کےلیے تین معتبر اداروں کو بھیجا گیا تھا، گزشتہ روز کلیئرنس موصول ہوتے ہی ان...
نئی دہلی: پاک بھارت کشیدگی کے دوران سامنے آنے والی جنگ بندی پر بھارتی نوجوان حکومت سے سخت نالاں نظر آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں نوجوانوں نے نہ صرف بھارتی میڈیا کو جھوٹی خبریں پھیلانے پر تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ مودی حکومت کو بھی امریکا کے دباؤ میں آ کر جنگ بندی کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک ویڈیو میں نوجوان نے انکشاف کیا کہ بھارتی میڈیا نے اسلام آباد پر قبضے کی جھوٹی خبر کو اس قدر سنجیدگی سے پھیلایا کہ عام لوگ اس پر یقین کرنے لگے۔ نوجوان کے مطابق، “تمام مین اسٹریم میڈیا نے اسلام آباد پر قبضے کی خبر چلائی جو سراسر فیک نیوز تھی، اور یہ...
واشنگٹن(ویب ڈیسک ) ملانیا ٹرمپ کا کانسی کا مجسمہ امریکی مصور بریڈ ڈاؤنی نے بنایا تھا اور ستمبر 2020 میں اس کی نقاب کشائی کی گئی تھی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ کا مجسمہ انکے آبائی ملک سلووینیا میں چرا لیا گیا۔اس حوالے سے سلووینیا پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کی یہ واردات روزنو نامی گاؤں میں پیش آئی، جہاں امریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ کا کانسی کا بنا مجسمہ نصب تھا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اس معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مجسمہ 2020ء میں وسطی سلووینیا کے علاقے سیونیکا کے قریب نصب کیا گیا تھا۔اس کانسی کے مجسمے کے چوری ہونے سے قبل اس مجسمے کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)پاکستان کے ہاتھوں جنگ میں ذلت آمیز شکست اور پھر جنگ بندی کے لیے امریکا سے رابطہ کرنے پر کانگریس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سے جنگ میں بدترین شکست اور پھر جنگ بندی پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی پر سوالات کی بوچھاڑ کردی اور پوچھا کہ پاکستان کے سامنے گھٹنے کیوں ٹیکے۔بھارتی اپوزیشن جماعت نے نریندر مودی سے پوچھا کہ ٹرمپ نے جنگ بندی کیوں کروائی، کانگریس نے وزیراعظم سے پاک بھارت کشیدگی پر بھی جواب طلب کرلیا۔دوسری جانب بھارتی دفاعی ماہر سشانت سنگھ نے مودی کے امریکا کے دباؤ میں آنے کو انتہائی شرمناک اور بھارتی...
سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے انکشاف کیاہے کہ پاکستان نے کلبھوشن کے بعد ایک اور بھارتی جاسوس پکڑ لیا، چکرویدی ایران سے آیا اور وہاں بزنس کررہا تھا اور وہیں سے آپریٹ کرتاتھا ۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اعزازچوہدری نے کہا کہ بھارتی جاسوس چکرویدی بھی بلوچستان میں ایرانی بارڈرسے پکڑا گیا۔سابق سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت ہمارے خلاف ایران ،افغانستان کی سرزمین استعمال کررہاہے، پاکستان کوایران سے بات کرنی چاہیے کہ اپنی سرزمین استعمال ہونے سے روکے۔انھوں نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ سے بھارتی میڈیاکی بدسلوکی اخلاق سے گری ہوئی حرکت ہے، ایران کو اندازہ ہوگیا ہوگا بھارت سے دوستی قابل بھروسہ نہیں ہے۔ مودی کے حوالے سے سابق سیکرٹری خارجہ کا...
اسلام آباد : سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کلبھوشن کےبعد ایک اور بھارتی جاسوس پکڑ لیا، چکرویدی ایران سے آیا اور وہاں بزنس کررہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سابق سیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری نے اےآروائی نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ کلبھوشن کےبعدپاکستان نے ایک اور بھارتی جاسوس پکڑ لیا، چکرویدی ایران سے آیا اور وہاں بزنس کررہا تھاوہیں سےآپریٹ کرتاتھا، بھارتی جاسوس چکرویدی بھی بلوچستان میں ایرانی بارڈرسے پکڑا گیا۔ سابق سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت ہمارے خلاف ایران ،افغانستان کی سرزمین استعمال کررہاہے، پاکستان کوایران سےبات کرنی چاہئےکہ اپنی سرزمین استعمال ہونے سے روکے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ سےبھارتی میڈیاکی بدسلوکی اخلاق سےگری ہوئی ہے، ایران کو اندازہ...
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے پاکستان سفارتی عملے کے ایک اور رکن کو ملک سے نکلنے کاحکم دے دیا۔سماء نیوکے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات سفارتی عملے کے رکن رحیم کو ناپسندیدہ شخص قرار دے دیا گیا ہے۔ بھارت سے نکالا گیا اہلکار پاکستانی ہائی کمیشن میں بطور ویزہ اسسٹنٹ کام کر رہا ہے۔ دوسری جانب پہلگام فالس فلیک آپریشن کے بعد سے اب تک بھارت 23 پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے چکا ہے اور اس سے پہلے پاکستانی ہائی کمیشن کے 22 اہلکار واپس وطن آچکے ہیں۔یاد رہے کہ 23 اپریل کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ سفارتی...
بھارت کی جانب سے پاکستان کے بڑے سائبر حملوں کا اعتراف کیا گیا ہے، بھارت حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی ہیکرز نے 15 لاکھ سائبر حملے کیے۔ واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے درمیان پاکستان نے بھارت کی بجلی تنصیبات پر زبردست سائبر حملہ کرتے ہوئے بھارت کے 70 فیصد بجلی گرڈ کو ناکارہ بنا دیا تھا، اس حملے کے نتیجے میں پورے بھارت میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا تھا اور ہر طرف اندھیرا چھا گیا تھا۔ ساتھ ہی پاکستانی سائبر فورسز نے بھارتی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر وار کرتے ہوئے ان کی متعدد سرکاری، دفاعی اور حساس ویب سائٹس کو ہیک کر کے ان کا ڈیٹا ڈیلیٹ اور لیک بھی کردیا تھا۔...
سید نعمان: ڈی پی او کا کہنا تھا مانسہرہ کےسیاحتی مقام نوری ٹاپ پر پھنس جانے والے 8 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، پولیس نے بتایا کہ جنگ کے خطرات پر آزاد کشمیر شادرہ نیلم ویلی سے 22 افراد پیدل جھل کھڈ ناران آرہے تھے۔ شفیع اللہ گنڈا پور کا کہنا تھا کہ نوری ٹاپ کے قریب برفباری اور گلشئیرز کی زد میں آکر 8 افراد راستے میں پھنس گئے تھے ،ناران پولیس ، کے ڈی اے اور ریسکیو 1122 کی مشترکہ ٹیم نے لاپتہ افراد کو تلاش کرکے ریسکیو کیا۔ 24 بھارتی ائیرپورٹس تاحال بند، 444 پروازیں منسوخ 22 افراد میں سے 19 افراد کو ناراں پہنچا دیا گیا، مانسہرہ شدید سردی برف باری آکسیجن کی...
ہم سے معاشی و اقتصادی طور پر سات گنا بڑا ملک جسے کئی معاملوں میں ہم پر برتری حاصل ہے یوں چند گھنٹوں میں شکستہ ریز ہوجائے گا، کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔ خود بھارتی قوم کو بھی سمجھ نہیں آرہا کہ یہ کیا ہوگیا۔ وہ مودی جو کل تک بڑی بڑی بڑھکیں مار رہا تھا یوں اچانک منہ چھپاتا پھرے گا کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے سیاسی مخالفوں نے اس معرکے کو ہاتھوں ہاتھ لیا اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم چلائی جس سے بھارت کے تجزیہ نگاروں نے سمجھ لیا کہ پاکستان کی قوم اپنی آرمی کے ساتھ نہیں ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم...
بھارتی فضائیہ کے ایئرمارشل اودیش کمار بھارتی نے پاکستانی ایئرفورس کی جانب سے رافیل طیارہ گرائے جانے کی تصدیق کردی، کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں، جنگ میں نقصان ہوتا ہے۔نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران، جب صحافی نے ایئر مارشل اودیش کمار (اے کے) بھارتی سے پوچھا کہ کیا وہ اس بارے میں اعداد و شمار دے سکتے ہیں کہ بھارت نے کتنے اثاثے کھوئے ہیں، اور یہ کہ بین الاقوامی میڈیا میں رفال طیارے گرائے جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔اس سوال کے جواب میں ایئرمارشل اے کے بھارتی نے کہا کہ بھارت اس وقت حالت جنگ میں ہے اور جنگ میں نقصان ہوتا ہے۔انہوں نے صحافی سےکہا کہ انہیں یہ پوچھنا چاہیے کہ...
شیخوپورہ میں جامعہ مسجد القریٰ کے دورے کے دوران وفاقی وزیر غذائی تحفظ کا کہنا تھا کہ ہم خود دہشت گردی کا شکار ہیں اور ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، ہماری افواج کی طاقت، جذبہ ایمانی اور پیشہ ورانہ صلاحیت ہے، ہمارے شاہینوں نے 3 رافیل گرا کر تاریخ رقم کر دی، قوم فتح مبین پر شکرانے کے نوافل ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بھارت سے شہداء کا بدلہ لیا اور آئندہ بھی لیتے رہیں گے۔ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں جامعہ مسجد القریٰ کے دورے کے دوران رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ مودی کے ہندوتوا نظریے نے خطے کا امن تباہ کر دیا، مودی...
کشتی خراب ہونے سے 2 مہینے تک سمندر میں رہنے والے ملاحوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ 5 ملاح ہفتے کے روز جنوبی امریکا کے ملک ایکوڈور میں گالاپاگوس جزائر کے ایک بندرگاہ پر پہنچے۔ ان ملاحوں میں سے 3 کا تعلق پیرو جبکہ 2 کا تعلق کولمبیا سے ہے، ان ملاحوں سے مارچ کے وسط سے رابطہ ختم ہوگیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے؛ بھارتی ماہی گیروں کو بچانے کے دوران میری ٹائم ملاح شہید نیوی کے مطابق 55 دن سمندر میں پھنسنے کے باوجود ان کی صحت مستحکم تھی۔ ملاحوں نے بتایا کہ ان کے بحری جہاز میں تکنیکی خرابی کے باعث نیوی گیشن کے آلات نے کام کرنا چھوڑ دیا اور انہوں نے اپنی...

’جب میزائل آخر میں استعمال کرنا تھا وہ پاکستان نے پہلے کرلیا‘، پاکستانی حملوں کے بعد بھارتی میڈیا میں سوگ
پاک فوج کی جانب سے انڈیا کو جوابی کارروائی کے بعد بھارتی میڈیا شکوے کرنے لگا کہ پاکستان وہ میزائل استعمال کررہا ہے جو آخر میں استعمال کرنے تھے۔ بھارتی میڈیا نے پاکستانی کی طرف سے متعدد مقامات پر میزائل داغنے کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈیا میں 26 مقامات پر پاکستانی ڈرونز داخل ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کیخلاف منہ توڑ جوابی کارروائیاں جاری اس کے علاوہ بھارتی میڈیا رپورٹس نے سری نگر اور ادھم پور میں پاکستانی حملوں کے بعد نقصانات کی تصدیق کی ہے۔ پاکستان کی طرف سے ان جوابی کارروائیوں کے بعد بھارتی میڈیا یہ شکوہ کرتا نظر آیا کہ پاکستان وہ میزائل استعمال...
کراچی: لیاری کےعلاقے آگرہ تاج میں نجی اسپتال کے قریب فائرنگ سے 3 بچوں کا باپ جاں بحق ہوگیا ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے ۔ کلری تھانے کی حدود لیاری سلمان آزاد روڈ پر نجی اسپتال کے سامنے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بینچ پر بیٹھے شخص پر نامعلوم موٹرسائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ مقتول کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 38 سالہ سلیم سومرو ولد رحیم سومرو کے نام سے کی گئی ۔ مقتول کو ماتھے پر...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا مکمل حساب لیا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی شب بھارت نے معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنایا یہ دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے، یہ معصوم بچے جنہوں نے ابھی زندگی کی بہاریں دیکھنی تھیں کیا یہ ہیں وہ دہشت جن کو بھارت نے 6 اور 7 مئی کی شب نشانہ بنایا، اس کی آپ بھارت سے توقع کرسکتے ہیں، یہ ہم پہلے بھی دیکھ چکے ہیں کہ کس طرح بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے دہشت گردی...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے بھارت کے 70 سے 80 جیٹ فائٹرز نے پاکستان پر حملے میں حصہ لیا، ہم نے تحمل سے کام لیتے ہوئے صرف اس بھارتی طیارے کو نشانہ بنایا جس نے ہم پر حملہ کیا، بھارت کے 5 جیٹ فائٹرز اور 2 ڈرونز گرائے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سوئس ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کردیا قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم نے پوری دنیا کے ساتھ جو کمٹمنٹ تھی کہ ہم پہل نہیں کریں گے، وہ ہم نے کردکھائی تاہم کل بھارت نے جو مذموم کوشش کی جس...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے 75 سے 80 طیاروں نے پاکستان پر حملے میں حصہ لیا جب کہ پاکستان ایئرفورس کو حملے کی اجازت ہوتی تو نتائج کچھ اور ہوتے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم نے اپنی قوم کو جو پیغام دیا تھا اور پوری دنیا کے ساتھ جو کمٹمنٹ تھی کہ ہم پہل نہیں کریں گے، وہ ہم نے کردکھایا۔انہوں نے کہا کہ کل بھارت نے جو مذموم کوشش کی. جس میں بھارت کے 70 سے 80 جیٹ فائٹرز نے پاکستان پر حملے میں حصہ لیا، لائن آف کنٹرول اور پاکستانی سرحدوں پر تقریباً ایک...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم نے احتیاط سے کام لیا چاہتے تو انڈیا کے 10 طیارے گرا سکتے تھے ہم جوہری طاقت ہیں لیکن کل رات ہم نے روایتی ہتھیاروں سے ہی انڈیا کو پیچھے چھوڑ دیا کل کا جو واقعہ ہوا جس میں اللہ نے پاکستان کو عظیم فتح عطا فرمائی اس کی وجہ ہماری بھرپور تیاری اور مسلح افواج کی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے.(جاری ہے) قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے اور میں پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں سے ملک کی ترقی اور دفاع میں متحد ہونے کی دعوت دیتا ہوں اور یہی موقع...
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کا ذمہ لے لیا۔پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی حکومت نے زیرِ علاج مریضوں کو بھی پاکستان واپس بھیج دیا تھا۔دل کے عارضے میں مبتلا 2 بچوں کے والد شاہد احمد نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اس غیر انسانی اقدام کی مذمت کی تھی۔شاہد احمد کا کہنا تھا کہ میرے 2 بچے پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور میں ان کا علاج کروانے بھارت گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے بھارت سے واپس آنیوالے بچوں کا علاج پاکستان میں ممکن ہے، میڈیکل بورڈ بچوں کے دل کے علاج کیلئے بھارت جانے والی فیملی وطن واپس پہنچ...
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہونے پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا، آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کے مطابق محفوظ فیصلہ اسی ہفتے سنایا جائے گا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7رکنی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کی، جہاں اٹارنی جنرل منصور اعوان نے اپنے دلائل مکمل کیے۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو دن 3 بجے سے شام تک 39 جگہوں پر حملہ کیا گیا، پاکستان میں ایک سابق وزیراعظم کو...
نئی دہلی – پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر بھارت میں مودی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو شدید عوامی تنقید کا سامنا ہے۔ شہریوں اور ماہرین نے انٹیلیجنس کی ناکامی کو واقعے کا اصل سبب قرار دیا ہے، جب کہ کئی سوالات بھارتی حکومت کے لیے مشکل صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔ بھارتی خواتین شہریوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ "بھاری سیکیورٹی کے باوجود حملہ آور موقع واردات تک کیسے پہنچے؟"۔ ان کا کہنا تھا کہ "لوگوں کو قتل کرنے کے بعد دہشت گردوں کا فرار ہونا نظام کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔" ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے سے سکیورٹی خدشات موجود تھے تو بروقت اقدامات کیوں نہیں کیے گئے؟ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے...
پاکستان سے بھارت جانے والی سیما حیدر پر کالے جادو کا الزام لگانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شخص پاکستانی شہری سیما حیدر اور ان کے شوہر سچن مینا کے گھر میں زبردستی داخل ہو گیا جس کے بعد ایک بڑا تنازعہ کھڑا ہوا۔ رپورٹ کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت تیجس کے نام سے ہوئی ہے، جو گجرات کا رہائشی ہے جو ذہنی بیماری کا شکار ہے۔ پولیس کے مطابق تیجس نے تفتیش کے دوران الزام عائد کیا کہ سیما حیدر اور سچن مینا نے اس پر ”کالا جادو“ کرایا ہے۔ ملزم کا مزید کہنا...
بھارت کی بوکھلاہٹ عروج پر پہنچ گئی، پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں بھٹنڈہ چھاؤنی میں کئی برسوں سے کام کرنے والے موچی سنیل کمار کو گرفتار کر لیا گیا۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے رکنے میں نہیں آ رہے، بھارت کی جانب سے پاکستان میں سرحدی دہشت گردی کا نیٹ ورک دنیا میں بے نقاب ہو گیا، ڈی جی آیس پی آر کی پریس کانفرنس کے جواب میں بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی حکومت نے اپنی ناکامیوں کا ملبہ اپنے ہی شہریوں پر ڈالنا شروع کر دیا۔ ریپلک ٹی وی کے مطابق بھٹنڈہ چھاؤنی میں 8،7 سال سے کام کرنے والے بہار کے ایک 26 سالہ موچی سنیل کمار کو گرفتار کر لیا...
بھکھی پولیس نے ڈکیتی مزاحمت کے دوران شخص کو قتل کرنے والے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے آئی جی پنجاب نے آر پی او اور ڈی پی او شیخوپورہ کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا۔ شیخوپورہ کے تھانہ بھکھی کی حدود میں ملزم نے کیری ڈبے چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر شہری محمد سلطان کو قتل کردیا تھا۔ ایس ایچ او بھکھی جمشید اقبال کے مطابق واردات کا مقدمہ شہری کے بھائی کے بیان پر نامعلوم افراد کے خلاف درج ہوا تھا۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئَے ملزم کو ٹریس کیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزم کو ٹریس کرتے ہوئے کیری ڈبہ اور...
رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو حکومت نے رونن بار کی برطرفی کا فیصلہ معطل کرنے سے عدالت کو آگاہ کر دیا، نیتن یاہو نے شین بیت کے سربراہ رونن بار کو مارچ میں برطرف کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی حکومت نے سکیورٹی چیف رونن بار کی برطرفی کا فیصلہ واپس لے لیا۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو حکومت نے رونن بار کی برطرفی کا فیصلہ معطل کرنے سے عدالت کو آگاہ کر دیا، نیتن یاہو نے شین بیت کے سربراہ رونن بار کو مارچ میں برطرف کر دیا تھا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سپریم کورٹ نے نیتن یاہو حکومت کے فیصلے کو روک دیا تھا۔ رونن بار نے گذشتہ روز بیان دیا...
ANDHRA PRADESH: بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں بالی وڈ کے ایک مداح نے مشہور ادارکاہ اور ساؤتھ انڈین فلموں میں مہنگی ترین ادارکاؤں میں شمار ہونے والی سمانتھا کی 38 ویں سالگرہ پر ان کے ان کے نام کا مندر تعمیر کرلیا۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ادارکارہ سمانتھا کے مداح نے ان کے اعزاز میں مندر تعمیر کرلیا ہے اور 28 اپریل کو اداکارہ کی 38 ویں سالگرہ کے موقع پرانہوں نے غریب بچوں کے لیے کھانے کا انتظام بھی کیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ تینالی سندیپ نامی مداح نے مندر کا نام بڑے فخر سے ‘دی ٹیمپل آف سمانتھا’ رکھ دیا ہے اور مندر میں ادارکارہ کے دو مجسمے بھی نصب کیے...
پاکستان ویمن بیس بال ٹیم نے ویمن ایشیا کپ کوالیفائر 2025 میں پہلی بار برانز میڈل جیت لیا۔ تھائی لینڈ میں منعقدہ کوالیفائرز میں پاکستان ویمن ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تھائی لینڈ کو 1-5 سے شکست دے کر برانز میڈل جیت کر تاریخ ساز فتح حاصل کرلی۔ ٹیم لیڈر سید فخر علی شاہ کی سپر رائونڈ میں حکمت عملی کارگر ثابت ہوئی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا جو 24 اکتوبر سے 2 نومبر تک چین میں کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ ویمن بیس بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہوگا۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر شوکت جاوید، چیئرپرسن ویمن ونگ سعدیہ علوی، سیکریٹری عائشہ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کو لاہور میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ صنم جاوید کو انویسٹی گیشن پولیس تھانہ اسلام پورہ نے گرفتار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: صنم جاوید کی بریت کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کو جب کپتان بنایا گیا تو انہیں بہانے نہیں بنانے چاہئیں، جب انہوں نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تب کیوں نہیں کہا کہ میرے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے، انہیں میڈیا پر ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان نے حالیہ ناکامیوں کے بعد اپنے بے اختیار ہونے کا شکوہ کیا تھا، جس پر سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے انہیں بہانے نہ بنانے کا مشورہ دیا ہے۔ 26 نومبر احتجاج کے 2 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 11 جون تک توسیع شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جنہوں نے...
پاکستان رینجرز نے بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار کو حراست میں لے لیا جو پنجاب کے سرحدی علاقے میں بین الاقوامی سرحد عبور کر کے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا تھا۔بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ واقعہ بدھ کے روز ضلع فیروزپور کے قریب پیش آیا تھا، جب بی ایس ایف کی 182ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والا کانسٹیبل پی کے سنگھ وردی میں ملبوس اور سروس رائفل کے ساتھ سرحد کے قریب کسانوں کے ہمراہ موجود تھا۔پاکستانی حکام نے بھارتی فوجی اہلکار کو فوری طور پر تحویل میں لے لیا اور واقعے سے متعلق بھارتی حکام کو مطلع کیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بی ایس ایف اہلکار کی واپسی کیلئے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے یک طرفہ اقدامات کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ہوگا، جس میں اعلی عسکری قیادت بھی شرکت کرے گی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی بھارتی اقدامات کا مؤثر جواب دے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 24 سیاح ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ افسوسناک واقعہ مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں ہوا تھا، جو مسلمان اکثریتی علاقہ ہے، جبکہ یہ گزشتہ ایک سال کے...
دبئی ( نیوز ڈیسک)پاکستانی ٹک ٹا کر پتلو کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر اثر انداز کرنے والے رجب بٹ نے ویڈیو میں تصدیق کی۔پتلو کو قطر جاتے ہوئے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ رجب سے ملنے جا رہے تھے، لیکن آن لائن جاری تنازعہ کے درمیان حکام نے اسے گرفتار کر لیا۔ اگرچہ الزامات کی اصل نوعیت کا سرکاری طور پر انکشاف نہیں کیا گیا ہے، رجب بٹ نے کہا کہ پتلو پر “متحدہ عرب امارات میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔” اس نے قانونی حساسیت کا حوالہ دیتے ہوئے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا، لیکن پٹلو کو جیل سے نکالنے کے لیے مثبت تھا۔ رجب نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 اپریل 2025ء) پاکستان میں حکام کے مطابق کراچی میں جمعہ کے روزاحمدیوں کی ایک عبادت گاہ کے باہر ہنگامہ آرائی کے دوران ہجوم کی جانب سے ایک احمدی شہری کو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا گیا۔ کراچی کے علاقے صدر کی پریڈی اسٹریٹ پر مشتعل ہجوم نے پہلے سے ظلم و ستم کے شکار اس مذہبی اقلیتی گروپ کی عبادت گاہ کو گھیر لیا تھا۔ احمدی برادری کے ترجمان امیر محمود نے بتایا کہ ایک 47 سالہ شخص، جو کہ گاڑیوں کی ورکشاپ کا مالک تھا، اس حملے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ کراچی کے تھانہ پریڈی کے ایس ڈی پی او محمد صفدر نے خبر...
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے قومی ایئرلائن سے ایک کروڑ روپے جرمانہ ریکور کرلیا، جرمانہ بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ریکور کیا گیا۔کمپٹیشن کمیشن نے قومی ایئرلائن پر 2009 میں ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا تھا، جرمانہ 2008 میں حج کرایوں میں 80 فیصد اضافہ پر کیا گیا تھا۔سی سی پی کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن نے کمپٹیشن کمیشن کے آرڈر کے خلاف عدالت سے اسٹے لیا ہوا تھا، سپریم کورٹ نے معاملہ کمپٹیشن ایپلٹ ٹریبونل کو بھجوا دیا۔ ایپلٹ ٹریبونل نے قوی ایئر لائن کے وکیل کی مسلسل عدم پیروی پر اپیل خارج کردی۔
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل 2025) یونیفارم کی تضحیک کے الزام میں پولیس نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ٹک ٹاکر کو لاہور سے باہر گرفتار کیا ہے اور انہیں اب لاہور منتقل کیا جا رہا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایس پی فیصل کامران نے بتایا ہے کہ گرفتاری لاہور کے باہر سے عمل میں لائی گئی اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس معاملے کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق...
لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ ویمنز ٹیم کو 87 رنز سے شکست دے دی، اور اس کے ساتھ ہی 2025 میں بھارت میں ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کے لیے اپنی جگہ یقینی بنا لی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اگرچہ ابتدا میں بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہوئی اور 85 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے، لیکن اوپنر سدرہ امین نے 105 گیندوں پر 80 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر اننگز کو سنبھالا۔ کپتان فاطمہ ثناء نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 59 گیندوں پر ناقابلِ...
آئی سی ورلڈ آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں اب تک ناقابل شکست پاکستان ویمنز ٹیم نے اپنے چوتھے میچ میں تھائی لینڈ کو 87 رنز سے ہرادیا۔ یوں قومی ٹیم نے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی بھی کرلیا۔ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 205 رنز بنائے۔ سدرا امین نے 9 چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے۔ کپتان ثنا فاطمہ نے ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئیں۔ تھائی لینڈ کی تھپاچہ پوٹھاوونگ نے 2 جبکہ کمچومپھو اور مایا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ...
پاکستان ویمنز نے تھائی لینڈکو ہرا کر ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میں پاکستان ویمن نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے تھائی لینڈ کو ہرا دیا اور ورلڈکپ 2025کے لیے کوالیفائی کرلیا۔لاہور میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں پاکستان ویمن نے تھائی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 80 اور کپتان فاطمہ ثنا 62 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔206رنز کے ہدف کے جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 35 ویں اوور میں...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل 2025)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءجنید اکبر نے پارٹی میں کئی دھڑے موجود ہونے کا اعتراف کر لیا، پی ٹی آئی میں ہر بندے کو آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے تو پھر اختلاف رائے تو موجود ہوگا،پارٹی میں جس بندے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ہاتھ ہوگا وہی آگے آئے گا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر نے کہا کہ پارٹی کو توڑنے کی کوشش کی گئی۔ ذاتی ووٹ والے اب تحریک انصاف میں نہیں ہیں سب چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔جنید اکبر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں صر ف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اس کے ورکرز ہیں۔ ابھی تو پارٹی...
راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے موضع ڈھونگ میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 139 افراد فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوگئے جس کے بعد معاملہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پکوان سینٹر کے مالک اور ملازمین کا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اور میڈیکل نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جاتلی پولیس نے محکمہ ہیلتھ کے افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 139 افراد فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوئے، اطلاع پر عمیر شفیق جس نے کھانا پکوایا تھا کے پکوان سینٹر پہنچے تو صفائی کے انتظامات انتہائی ناقص تھے اور سامان بکھرا پڑا تھا۔ اس میں مزید کہا گیا کہ مالک پکوان سینٹر سمیت وہاں کام کرنے والے...
---فائل فوٹوز کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کے ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ایف آئی اے نے کیس میں پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم ارمغان کے خلاف 2019ء سے 2025ء کے دوران متعدد مقدمات درج ہیں، ملزم کال سینٹر کے ذریعے غیر ملکیوں سے فراڈ کرتا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے غیر قانونی طریقے سے حاصل رقم مرچنٹ اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی تھی، ملزم سے جیل میں کی گئی تفتیش میں منی لانڈرنگ کے شواہد ملے، ملزم ارمغان ملازمین کے نام پر کھولے گئے 7 اکاؤنٹ استعمال کر رہا تھا۔ ارمغان کے لیپ ٹاپ سے بین الاقوامی مالیاتی...
امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے ’آل ویمن اسپیس فلائٹ‘ کے ساتھ خلا کی سرحد عبور کرلی۔ معروف امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے پیر کے روز خلا کی ایک مختصر پرواز کی، جس میں صرف خواتین پر مشتمل عملہ شامل تھا۔ یہ پرواز امریکی بزنس مین جیف بیزوس کی خلائی کمپنی ’بلو اوریجن‘ کے ذریعے امریکی ریاست ٹیکساس سے صبح 8:30 بجے روانہ ہوئی اور تقریباً 10 منٹ بعد بحفاظت زمین پر واپس آئی۔ View this post on Instagram A post shared by Blue Origin (@blueorigin) اس مشن میں کیٹی پیری کے ساتھ جیف بیزوس کی منگیتر لورین سانچیز اور مشہور ٹی وی میزبان گیل کنگ سمیت چھ خواتین شامل تھیں۔ View this post on Instagram A...
عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کر لیا، اعظم سواتی کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ اگر ملک کو تباہی سے بچانا ہے تو اس کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ اعظم سواتی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کر لیا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ جب کوئی بات چیت شروع ہوگی تو وہ بہت سود مند ثابت ہوگی۔ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو نہ صرف ملک بلکہ اس کی آئندہ نسلوں کی...
کراچی(نیوز ڈیسک)امریکہ سے تعلق رکھنے اور پاکستان میں اپنے بوائے فرینڈ کی تلاش میں آنے والی اونیجا رابنسن سے متعلق سب ہی کو معلوم ہوگا، جو پاکستان سمیت بھارت میں بھی خبروں کی زینت بنی ہوئی تھی۔ ذگر نہیں، تو جان لیں کہ اونیجا اینڈریو رابنسن 11 اکتوبر 2024 کو مبینہ طور پر کراچی کے علاقے گارڈن ایسٹ کے رہائشی 19 سالہ ندال احمد میمن کی محبت میں پاکستان پہنچی تھیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں کے درمیان آن لائن رابطہ تھا، تاہم بعد ازاں لڑکے اور اس کے اہل خانہ نے خاتون سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔ اونیجا 30 دن کے ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد کراچی میں ہی مقیم رہیں اور ایک پریس کانفرنس...
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقارحمید نے دعویٰ کیا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی ذوالفقارحمید کا کہنا تھا کہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، تفتیش مکمل ہونے تک نیٹ ورک کا نہیں بتا سکتے، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ذوالفقار حمید کا مزید کہنا تھا کہ پروایکٹو پولیسنگ کی مدد سے دہشتگردی کے واقعات میں گزشتہ 15 روز میں کمی آئی ہے، پولیس کی ٹیمیں گھر گھر میپنگ کر رہی ہیں، غیر قانونی مقیم افراد کو طورخم بھیجا...
کراچی: لیاقت آباد ڈاکخانے کے قریب شہریوں نے بجلی اور پانی کی مسلسل بندش کے خلاف احتجاج کیا، جس کے باعث علاقے میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی روز سے پانی کی فراہمی معطل ہے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے ان کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ احتجاج کے دوران شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور سیاسی جماعتوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے اپنی شکایات ریکارڈ کروانے کے بعد پرامن طور پر احتجاج ختم کر دیا اور سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی؛ بجلی، پانی کی طویل بندش پر شہریوں کا احتجاج، ٹریفک کا نظام درہم برہم تاہم، اس دوران ٹریفک کی...
تھانہ کوہسار کے علاقے میں فرخ کھوکھر کی گرفتاری کا معاملہ ،کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )تھانہ کوہسار کے علاقے میں فرخ کھوکھر کے گارڈز کی گرفتاری کا معاملہ ،کوہسار پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر لیا،کوہسار پولیس نے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔سیکٹر سکس میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ، متعدد افراد زیرِ گرفتار کر لئے گئے۔ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ، رائفلیں اور سینکڑوں گولیاں برآمد۔کارروائی کے دوران Lexus گاڑی بھی حراست میں لے لی گئی۔ایف آئی آر میں دفعہ 341، 506ii، 353، 186، 188، 148،149شامل ہیں۔
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اپریل 2025)ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے ہاں بیٹے کی ولادت،ٹک ٹاکردانیہ شاہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پراپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا بلکہ ننھے مہمان کو ملنے والے تحائف کی ان باکسنگ بھی کی،دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ یہ تقریب میرے بیٹے کی خوشی میں تھی لیکن شہزاد نے اپنے دیگر بچوں کی شادی کا اعلان کیا اور میرے بیٹے کا نام تک نہیں بتایا۔ اس لئے مجھے بہت افسوس ہے کہ اس موقع پر کچھ اور ہی اعلان کیا گیا۔دانیہ شاہ نے اپنے بیٹے کا نام ریان بتایا اور کہا کہ اس کو انہوں نے گولڈ کی چین بطور تحفہ میںدی ہے۔ ٹک ٹاکر دانیہ شاہ نے بیٹے کیلئے ملنے والے تمام...
لاہور: ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے 4 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد زاہد کے نام سے ہوئی جو پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف 2021 میں قتل کی دفعات کے تحت تھانہ مسافر خانہ بہاولپور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، جس کے بعد ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پراپرٹی ٹیکس جمع کروالیں ورنہ گرفتار ہوجائیں گے، پنجاب بھر میں بڑے ڈیفالٹرز کو گرفتار کرکے ٹیکس ریکوری کاحکم دے دیا گیا۔ مالی سال کے آخری 2ماہ ڈی جی ایکسائزعمر شیر چٹھہ نے سخت کارروائیوں کا حکم دے دیا، ڈی جی یکسائز کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 42ارب سے زائد کا ہدف حاصل کیا۔ رواں مالی سال میں ابتک گزشتہ مالی سال کی نسبت 9ارب زائد وصول ہوچکے ہیں، 56 ارب سے زائد کے ٹارگٹ کےلئے حصول کے لئے سخت فیصلے کئے۔ عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ موٹر ٹیکس میں 100 فیصد کے قریب پہنچ گئے ہیں،پراپرٹی ٹیکس میں بہتری کےلئے بڑے ڈیفالٹرز کی گرفتاریوں کاحکم دیا گیا۔ ریکوری ہدف حاصل...
لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)شہزادی کیٹ مڈلٹن نے عید الفطر کے موقع پر پاکستانی ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے برانڈ ’ایلان‘ کا لباس پہن کر مسلم کمیونٹی کے ساتھ عید کی خوشیاں منائیں۔ خدیجہ شاہ، جو ایلان کی تخلیقی ڈائریکٹر ہیں، نے اپنے انسٹاگرام پر شہزادی کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں کیٹ مڈلٹن ایلان کی کلیکشن کا دوپٹہ پہنے ہوئے نظر آئیں۔ خدیجہ نے اس پوسٹ میں شہزادی کو دوبارہ ایلان کے ڈیزائن میں ملبوس دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور اس بات کا ذکر کیا کہ کیٹ نے یہ لباس پہلی بار 2019 میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں اپنے دورے کے دوران پہنا تھا۔ خدیجہ شاہ نے اپنی پوسٹ میں شہزادی کی غیر معمولی...
لاہور: سندر کے علاقے میں شادی کے روز نوجوان لڑکی عائشہ حبیبہ کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی اس بڑی واردات کا نوٹس لیا تھا جس پر ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سندر انسپکٹر پاشا عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم اکرام مقتولہ کا بہنوئی ہے، جس نے مقتولہ کو رشتے کے تنازعہ کی وجہ سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ ملزم اس واردات کے بعد موقع...
اسلام آباد: انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ چاک ہو گیا۔ ایف آئی اے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل نے محمد عارف نامی ملزم کو گرفتار کر لیا، جو زیارات کے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور کر فرار ہو گیا تھا۔ ملزم نے شہریوں کو عراق کی زیارات پر بھجوانے کے بہانے سے ہر فرد سے 45 لاکھ روپے وصول کیے، لیکن انہیں بیرون ملک نہ بھیج کر رقم ہڑپ کر لی۔ بعد ازاں ملزم خود ایران فرار ہو گیا جسے اسلام آباد ائرپورٹ پر واپسی پر گرفتار کرلیا گیا، جہاں اس کا نام پہلے ہی اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو تفتیش کے لیے...
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ — فائل فوٹو نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بجلی کے ٹیرف میں کمی اچھا اقدام ہے۔اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ بجلی کے ٹیرف میں عوام کو مزید ریلیف دیا جا سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ واپڈا کی نج کاری کا اعلان منظور نہیں، حکومت سرکاری مفت بجلی خوری کا خاتمہ کرے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں لاپتہ افراد کی بازیابی کا مسئلہ حل کریں: لیاقت بلوچ نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ زراعت کا پانی پر انحصار ہے، پانی پر سیاست کی بجائے حل نکالا جائے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ معاشی انقلاب کے لیے بجلی، تیل، گیس...
نامور پاکستانی میزبان مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے حال ہی میں طوبیٰ انور پر کڑی تنقید کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں طوبیٰ انور نے میڈیا انڈسٹری میں غیر متوقع طور پر قدم رکھنے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ 'مجھے شوبز میں آنے کا بالکل شوق نہیں تھا، میں اتفاقیہ اس انڈسٹری کا حصہ بنی'۔جب کہ عامر لیاقت حسین اپنی زندگی میں طوبیٰ سے طلاق کے بعد کہہ چکے تھے کہ انہیں (طوبیٰ انور کو) میں نے میڈیا انڈسٹری میں متعارف کروایا تھا۔طوبیٰ کے وائرل کلپ پر ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر احسان فراموشی اور جھوٹ کا کوئی چہرہ ہوتا تو...
وزیر داخلہ کے شانموگم نے صحافیوں کو بتایا کہ لڑکا کم از کم 100 مسلمانوں کو قتل کرنا چاہتا تھا، تاکہ وہ ٹیرنٹ سے زیادہ مسلمانوں کو مار سکے جبکہ وہ اپنے حملوں کو لائیو اسٹریم بھی کرنا چاہتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سنگاپور میں مبینہ طور پر 5 مساجد پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق شہری ریاست کے محکمہ اندرونی سکیورٹی (آئی ایس ڈی) نے ایک بیان میں کہا کہ 17 سالہ لڑکے کو حراست میں لیا گیا تھا، جو ء2019 میں نیوزی لینڈ میں مساجد میں نمازیوں کو قتل کرنے والے شخص برینٹن ٹیرنٹ کو اپنا ہیرو سمجھتا تھا۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ متعدد مساجد کے باہر...
وزیر داخلہ کے شانموگم نے صحافیوں کو بتایا کہ لڑکا کم از کم 100 مسلمانوں کو قتل کرنا چاہتا تھا، تاکہ وہ ٹیرنٹ سے زیادہ مسلمانوں کو مار سکے جبکہ وہ اپنے حملوں کو لائیو اسٹریم بھی کرنا چاہتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سنگاپور میں مبینہ طور پر 5 مساجد پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق شہری ریاست کے محکمہ اندرونی سیکیورٹی (آئی ایس ڈی) نے ایک بیان میں کہا کہ 17 سالہ لڑکے کو حراست میں لیا گیا تھا جو 2019 میں نیوزی لینڈ میں مساجد میں نمازیوں کو قتل کرنے والے شخص برینٹن ٹیرنٹ کو اپنا ہیرو سمجھتا تھا۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ متعدد مساجد کے باہر...
سنگاپور میں مبینہ طور پر 5 مساجد پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلمان پریشانی سے دوچار، زندگی گزارنا مشکل ہوگیا اے ایف پی کے مطابق شہری ریاست کے محکمہ اندرونی سیکیورٹی (آئی ایس ڈی) نے ایک بیان میں کہا کہ 17 سالہ لڑکے کو حراست میں لیا گیا تھا جو سنہ 2019 میں نیوزی لینڈ میں مساجد میں نمازیوں کو قتل کرنے والے شخص برینٹن ٹیرنٹ کو اپنا ہیرو سمجھتا تھا۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ متعدد مساجد کے باہر درجنوں مسلمانوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو جمعہ کی نماز کے بعد...
— فائل فوٹو بہاول نگر میں سی آئی اے تھانے سے فرار ہونے والے ساتوں ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث سی آئی اے تھانے سے فرار ہونے والے مزید 4 ملزمان کو بھی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 2 دن قبل سی آئی اے تھانے سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان سلاخیں توڑ کر فرار ہو گئے تھے۔ بہاولنگر: تھانے سے ڈکیتی میں ملوث 7 ملزمان فراربہاول نگر میں سی آئی اے تھانے سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان فرار ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ فرار ہونے والے 7 ملزمان میں سے 3 ڈاکوؤں کو گزشتہ روز دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا...
اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مخدوش حالات کا حل قومی فکر اور ملی جذبے سے نکالا جائے، خطے میں جاری گریٹ گیم کے سدباب کیلئے گریٹ اسٹریٹیجی اپنانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت، ریاستی اداروں اور سرکاری بھتہ خوری نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مخدوش حالات کا حل قومی فکر اور ملی جذبے سے نکالا جائے، خطے میں جاری گریٹ گیم کے سدباب کیلئے گریٹ اسٹریٹیجی اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اور تجارتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور افغانستان ایک پیج پر...
انوسٹی گیشن سے متعلق ہماری گائیڈلائنز پر آئی جی کی ہدایت کے باوجود عمل نہیں ہوا پولیس سے کیس میں پیش رفت رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مانگی تھی جو نہیں ملی، گفتگو مصطفی عامر کے اغواء اور قتل کیس کی پیروی کرنے والے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ ملزم ارمغان کے اعترافی بیان کے معاملے پر پراسیکیوشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار آرائیں کا کہنا تھا کہ پولیس سے کیس میں پیش رفت رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مانگی تھی جو نہیں ملی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے صرف ایک دفعہ کیس کی پیش رفت رپورٹ دی، انوسٹی گیشن سے متعلق ہماری گائیڈلائنز پر آئی جی کی ہدایت کے باوجود عمل...
سلمان خان نے اپنی فلم ’’سکندر‘‘ کے تشہیری مہم کے دوران اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک گھڑی پہنے ہوئے ہیں جس پر ایک تنازع کھڑا ہوگیا۔ سلمان خان نے ایک کروڑ 10 لاکھ پاکستانی روپوں والی گھڑی پہنی ہوئی تھی جس میں رام مندر کی شبیہ بنیہ ہوئی تھی۔ اس گھڑی کا نام بھی بھگوان رام مندر کی جنم بھومی پر رکھا گیا تھا اور دنیا میں ایسی صرف 49 گھڑیاں دستیاب ہیں۔ خیال رہے کہ رام مندر کو ایودھیا میں بابری مسجد گرا کر تعمیر کیا گیا تھا جس سے آج تک مسلمانوں کے دل رنجیدہ ہیں۔ سلمان خان کو یہ گھڑی پہنے دیکھ کر ان کے مسلمان مداحوں کو یہ بات بالکل پسند نہیں آئی اور سوشل...

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے اعترافی بیان پر پراسیکیوشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، اسپیشل پراسیکیوٹر
مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کیس کی پیروی کرنے والے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ ملزم ارمغان کے اعترافی بیان کے معاملے پر پراسیکیوشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار آرائیں کا کہنا تھا کہ پولیس سے کیس میں پیش رفت رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مانگی تھی جو نہیں ملی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے صرف ایک دفعہ کیس کی پیش رفت رپورٹ دی، انوسٹیگیشن سے متعلق ہماری گائیڈلائنز پر آئی جی کی ہدایت کے باوجود عمل نہیں کیا گیا۔اسپیشل پروسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ہماری گائیڈلائنز کے مطابق دیگر اداروں، خاص کر ایف آئی اے نے کام شروع کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم ارمغان کا اعترافی بیان قانون...
پاکستان کے مشہور ڈیجیٹل کری ایٹر معاذ صفدر نے اپنی زندگی کے چھپے ہوئے پہلو کا انکشاف کرکے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ یوٹیوبر معاذ صفدر نے اپنی ابتدائی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ شادی سے پہلے کئی ’’غلط عادات‘‘ میں مبتلا تھے۔ شادی سے پہلے کی اپنی شخصیت پر بات کرتے ہوئے معاذ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ پہلے ’’اتنے اچھے انسان نہیں تھے‘‘، لیکن شادی نے انہیں مکمل طور پر بدل دیا۔ 4.48 ملین یوٹیوب سبسکرائبرز رکھنے والے معاذ صفدر نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنی ذاتی کہانی شیئر کی۔ ان کا کہنا تھا: ’’شادی سے پہلے میں بہت سی غلط عادتوں کا شکار تھا۔ میرے دوست گواہی دے...
جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی - فوٹو: فائل چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) شوکت عزیز صدیقی نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ سیکریٹری وزارت سمندرپار پاکستانیز ارشد محمود نے جسٹس (ر) شوکت صدیقی سے ملاقات کی ہے اور ان سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی۔ شوکت عزیز صدیقی نے سیکریٹری اوورسیز پاکستانیز کی درخواست پر کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ جسٹس ریٹائر شوکت صدیقی کا اعلیٰ سرکاری عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ اسلام آباد جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے... سیکریٹری سمندرپار پاکستانیز ارشد محمود کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں زیر التواء کیسز نمٹائے اور انصاف کی تیز ترین فراہمی یقینی بنائی گئی۔انکا کہنا تھا کہ ورکرز کے مسائل کے...
فوٹو: فائل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیگل ریفامز کےلیے پلان طلب کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ نے ایڈووکیٹ جنرل امجد پرویز کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت آتے ہی سفارشوں کی لائن لگ گئی لیکن کسی بھی سفارش پر عمل نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ لا آفیسرز کی 100 فیصد میرٹ پر تعیناتی ہونی چاہیے، بھرتی پر انگلی نہیں اٹھنی چاہیے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی بزدار حکومت سے بہتر، 53 فیصد کی رائے کراچی پنجاب سے نصف سے زائد شہریوں نے وزیر اعلیٰ... مریم نواز کا کہنا تھا کہ زیادتی کے واقعات کا سن کر سر...
لاہور میں 14 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر برکی پولیس نے فوری ایکشن کیا اور 14 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا کہ ملزم بچے کے والد کا دوست تھا، گھر میں آنا جانا تھا، بچہ گھر میں اکیلا تھا بچے کو گھر میں اکیلا دیکھ ملزم نے بچے کو زبردستی بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ بچے کے والد شبیر کی مدعیت میں نامزد ملزم عمر کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا، بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل سنایا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز کراچی:عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا، کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت کل فیصلہ سنائے گی، عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو کل ذاتی طور پر طلب کر لیا۔ کراچی میں جوڈیشل مجسثریٹ ایسٹ یسری اشفاق کی عدالت میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ عدالت نے ڈائریکٹرایف آئی اے کو کل ذاتی طورپر طلب کرلیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے اجازت کے بغیرملزم کو دوسرے مقدمے میں گرفتار کرنے پر برہمی کا اظہار...
اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل عدنان ممتاز خٹک نے تحصیل دار لنڈی کوتل تیمور آفریدی کے ہمراہ لنڈی کوتل بازار میں اسٹیشنری اور فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں کا معائنہ کیا جہاں پاکٹ گائیڈز اور نقل کے مٹیریل کا جائزہ لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں انتظامیہ نے میٹرک امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے منفرد انداز میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل عدنان ممتاز خٹک نے تحصیل دار لنڈی کوتل تیمور آفریدی کے ہمراہ لنڈی کوتل بازار میں اسٹیشنری اور فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں کا معائنہ کیا جہاں پاکٹ گائیڈز اور نقل کے مٹیریل کا جائزہ لیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے بازار میں متعدد دکانوں سے پاکٹ گائیڈز برآمد...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز رائل چیلنجرز بینگالورو (آر سی بی) کے نوجوان کھلاڑی سواستک چِکارا نے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کے ساتھ ڈریسنگ روم میں ایسی حرکت کی کہ ساتھی کھلاڑی ہنستے رہے گئے۔ آر سی بی کے فاسٹ بولر یش دیال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو میں بتایا کہ کولکتہ میں میچ کے بعد سب ڈریسنگ روم میں بیٹھے تھے کہ سواستک چِکارا نے ویرات کوہلی کے بیگ کو بغیر اجازت کھولا اور پرفیوم کی بوتل نکال لی۔ سب ہنسنے لگے۔ انہوں (ویرات کوہلی) نے کچھ نہیں کیا اور بیٹھ کر دیکھتے رہے۔ آر سی بی کے کپتان رجت پاٹیدار نے کہا کہ ویرات بھائی وہیں بیٹھے تھے اور وہ...
لاہور: مزنگ پولیس کی حراست میں نوجوان ہلاک ہوگیا جس کے ورثا نے پولیس پر تشدد کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے مزنگ پولیس نے اچھرہ سے اعجاز نامی نوجوان کو حراست میں لیا تھا جسے بعد ازاں طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس کے مطابق اعجاز کے بھائی انعام کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ موقع سے فرار ہوگیا جس کے بعد پولیس نے اس کے بھائی اعجاز کو حراست میں لے لیا۔ انعام منشیات فروشی کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اعجاز کو قانونی کارروائی کے تحت حراست میں لیا گیا تھا اور تھانے منتقل کرتے وقت اس کی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جنید اکبر خان نے کہا کہ نمبرز کے لئے طلبہ کو بلیک میل کیا جاتا ہے، کل میٹنگ کے بعد مجھے ایک پروفیسر کی چٹ دکھائی گئی، اس کا کوئی نظم ہونا چاہئے کہ جو پرچہ بناتا ہے، نمبر بھی وہی دیتا ہے جو بلیک میلنگ کا باعث بنتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلسل یونیورسٹیوں کی اس طرح کی شکایات آرہی ہیں، پیپرز کی مارکنگ کوئی اور کرے، یہ واقعات کافی زیادہ ہو رہے ہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی نے...
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ جنید اکبر خان نے کہا کہ نمبرز کے لئے طلبا کو بلیک میل کیا جاتا ہے، کل میٹنگ کے بعد مجھے ایک پروفیسر کی چیٹ دکھائی گئی، اس کا کوئی نظم ہونا چاہیے کہ جو پرچہ بناتا ہے، نمبر بھی وہی دیتا ہے جو بلیک میلنگ کا باعث بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلسل یونیورسٹیوں کی اس طرح کی شکایات آرہی ہیں، پیپرز کی مارکنگ کوئی اور کرے، یہ واقعات کافی زیادہ ہو رہے ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی نے کہا کہ حال ہی میں وائس چانسلرز کمیٹی میٹنگ ہوئی جس میں سیمسٹر سسٹم کے امتحان...
عابد چوہدری: مزنگ پولیس نے رات گئے اچھرہ سے اعجاز کو حراست میں لیا تھا۔ پولیس کے مبینہ تشدد کے باعث اعجاز کی حالت غیر ہو گئی اور اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مزنگ پولیس اعجاز کے بھائی انعام کو گرفتار کرنے گئی تھی تاہم انعام موقع سے فرار ہو گیا جس کے بعد پولیس نے اس کے بھائی اعجاز کو حراست میں لے لیا۔ ورثا کے مطابق جاں بحق نوجوان کسی مقدمے یا درخواست میں مطلوب نہیں تھا۔ اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے پولیس نے روایتی کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔ اس کے...