2025-07-26@11:44:00 GMT
تلاش کی گنتی: 308

«میڈیا رپورٹ»:

(نئی خبر)
    نیویارک: نامور امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک تفصیلی رپورٹ میں بھارتی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا نے جان بوجھ کر جعلی خبریں پھیلائیں اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے ویڈیوز میں رد و بدل کر کے عوام کو گمراہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا کہ بھارتی افواج نے پاکستان کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، کراچی بندرگاہ کو تباہ کیا، اور پاکستانی فضائیہ کے دو جنگی طیارے مار گرائے۔ تاہم، نیویارک ٹائمز کے مطابق ان میں سے کسی بھی دعوے کی نہ تو کوئی آزاد تصدیق ہو سکی اور نہ ہی کوئی ثبوت پیش کیا گیا۔ اخبار نے مزید انکشاف کیا...
    ہالینڈ کے مشہور اخبار ‘پولیٹیکن’ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی میڈیا نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران جھوٹی رپورٹس پھیلائیں جس سے ذمہ درانہ صحافت کے بارے میں تشویش پیدا ہوگئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا میں غلط معلومات کا سیلاب آگیا، جس سے غلط فہمی اور خطرہ پھیل گیا۔ پولیٹیکن کے مطقابق ممتاز بھارتی میڈیا چینلز نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے پاکستان پر تباہ کن حملے کیے، ‘بھارتی نیوی نے کراچی پر حملہ کیا’ اور ‘اسلام آباد کو قبضہ میں لیا گیا’ جیسی سرخیاں لکھی گئیں جو بعد میں بالکل جھوٹی ثابت ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیے: چوٹی کے فرانسیسی اخبارنےبھارتی فضائیہ...
    پاکستان سے جنگ میں ہزیمت کے بعد بھارت کھیل سے خوفزدہ ہے اور اس نے پی سی بی اور پی ایس ایل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کرنے کے بعد پاکستان کے معروف اسپورٹس جرنلسٹ کا اکاؤنٹ بھی معطل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے روزنامہ ایکسپریس کے اسپورٹس ایڈیٹر سلیم خالق کا ایکس اکاؤنٹ معطل کردیا جب کہ مودی سرکار اس سے قبل ملک کی کئی نامور شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرچکی ہے۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم خالق نے بتایا کہ صرف ان کا ہی نہیں بلکہ دیگر شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس آج معطل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج مجھ سمیت کئی لوگوں کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں کہا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ ہم جیت پر غرور نہیں بلکہ فخر کرتے ہیں، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، پی ٹی آئی سمیت تمام لوگ اکٹھے ہوئے۔  شہریار آفریدی نے کہا کہ اےپی سی بلانی چاہیے،بانی پی ٹی آئی اوراخترمینگل کوبھی لاناچاہیے، ہم کسی قسم کی فیور نہیں چاہتے،ہم نے ایک ساتھ ملکر بیٹھنا ہے۔ سماء نیوز کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہناتھا کہ  بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کوپاکستانی میڈیا نےذمہ داری سے جواب دیا، دنیا تسلیم کررہی تھی اصل خبریں پاکستانی میڈیا دے رہاہے، مودی نے کہاتھا رافیل ہوتا تو ایسی کی تیسی کردیتے، اس بار چڑیوں کی طرح رافیل گررہے تھے، ہم...
    اسرائیلی فورسز نے غزہ کے مختلف مقامات پر شدید بمباری اور گولہ باری کی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے آدھے گھنٹے میں غزہ میں پانچ مقامات پر فضائی اور زمینی بمباری کی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر شدید بمباری کی ہے۔ عرب میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بمباری سے پہلے علاقہ خالی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اسرائیلی فورسز نے غزہ کے مختلف مقامات پر شدید بمباری اور گولہ باری کی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے آدھے گھنٹے میں غزہ میں پانچ مقامات پر فضائی اور زمینی بمباری کی۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے یورپی اسپتال پر بمباری کی اطلاع بھی ملی ہے۔
    پاکستان کیخلاف جنگ میں بدترین تاریخی ہزیمت برداشت کرنے کے بعد بھارت نے آسٹریلوی کرکٹر جوش ہیزول ووڈ کو اپنے پروپیگنڈے کا حصہ بنالیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کے نام سے منسوب سے ایک جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھارتیوں نے اپنی فوج کی تعریفوں کے پُل باندھوادیے۔ بھارتیوں نے ہیزل ووڈ کی جعلی ٹوئٹ کو پاکستان مخالف جارحیت کیلئے استعمال کیا، جس پر دنیا بھر میں انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ فاسٹ بولر کے مینیجر نیل میکسویل نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جوش ہیزل ووڈ کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں، بہرحال وہ اپنے نام کے اس جعلی اکاؤنٹ سے کی جانے والی پوسٹ سے آگاہ ہیں اور...
    شکایت کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے محمد شاہد کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس نے کہا کہ ملزم کے موبائل پر کچھ اور متنازع پوسٹس بھی ملے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے درمیان اترپردیش کے بریلی ضلع میں ایک درزی کو فیسبک پر پاکستان کے حامی پوسٹ اپلوڈ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک پولیس افسر نے آج یہ جانکاری دی۔ ملزم درزی محمد ساجد جو کہ یہاں دیورنیا علاقہ کے رہائشی ہیں، نے مبینہ طور پر اپنے فیسبک اکاؤنٹ پر پاکستان کا پرچم اپلوڈ کیا تھا جس پر "پاکستان زندہ باد" کا نعرہ درج تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے متنازع پوسٹ پر سوالات اٹھائے تو پولیس حرکت میں...
    شازیہ مری — فائل فوٹو  پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دفاع، سفارتکاری اور عالمی میڈیا میں بھرپور پزیرائی حاصل کی۔شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ دوست ممالک کا بھی پاکستان کے عوام کے ساتھ بھرپور تعاون رہا، دنیا پاکستان کی فضائی اور دفاعی صلاحیتوں کی تعریف کر رہی ہے۔ بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے: شیری رحمٰنسینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت میں کتنی تباہی ہوئی وہ خود کبھی نہیں بتائیں گے لیکن سب سامنے آہی جاتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عالمی تعاون سے جنگ بندی ہوئی اور خطہ ایک بحران سے بچ گیا، پاکستان ہمیشہ سے امن،...
    معاون خصوصی اطلاعات گلگت بلتستان نے ایک بیان میں کہا کہ قومی میڈیا، گلگت بلتستان کا میڈیا خصوصا سوشل میڈیا چینلز کے زمہ داران نے متناسب طریقے سے اور صحافتی اخلاقیات کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے بھارت کی مہم جوئی اور غلیظ پراپیگنڈہ کا موثر جواب دیا جو نہایت ہی لائق تحسین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست فاش سے دوچار کر دیا۔ پاک فوج نے بھارت کو بھرپور کارروائیوں کے ذریعے اس کی اصل اوقات یاد دلا دی، پاک فوج نے صحیح معنوں میں اینٹ کا جواب پتھر سے دیتے ہوئے پوری قوم کا سر فخر سے بلند...
    پاک افواج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی ایئربیس ادھم پور کو تباہ کر دیا گیا، جس کی تصدیق بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے۔  سوشل میڈیا پر بھارتی ایئربیس ادھم پور کی تباہی کے مناظر پر مبنی ویڈیوز گردش کرنے لگی ہیں۔ وائرل ویڈیوز میں ایئربیس ادھم پور ہونے والے پاکستانی حملے کے نتیجے میں دھوئیں کے گہرے سیاہ بادل اُٹھتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ریسکیو کےلیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈ کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی بٹھنڈہ ایئرفیلڈ، سورت گڑھ ایئر فیلڈ اور سرسہ ایئر فیلڈ کو بھی...
    راولپنڈی؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے ترکیہ کے میڈیا کو انٹرویو اور غیر ملکی میڈیا کو پریس بریفنگ دی۔ اس موقع پر ائر وائس مارشل اورنگزیب احمد اور نیوی کے اعلیٰ افسر بھی موجود تھے۔  غیر ملکی میڈیا سے بریفنگ میں  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ بھارت نے 6 ڈرون سے ننکانہ صاحب پر حملہ کیا جسے ناکام بنایا گیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاکستان پر حملے کے وقت 57 مسافر طیارے فضا میں تھے۔...
    معروف اداکارہ عائزہ خان اس وقت سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ اداکارہ عائزہ خان اکثر و بیشتر بین الاقوامی اور سیاسی معاملات پر خاموشی اختیار کرنے کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرتی آئی ہیں۔ تاہم پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر مسلط کردہ جنگ کے بعد ان کی خاموشی مداحوں کو شدید ناگوار گزری۔ جس پر ان کی ایک پوسٹ نے جلتی پر تیل کام کیا۔ عائزہ خان نے پوسٹ کی تھی کہ میں انسانیت کے ساتھ کھڑی ہوں۔ انسانیت مذہب، نسل، قومیت، سیاست یا ذاتی مفادات سے بالاتر ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ کو غیر حساس اور حقائق سے فرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک کڑے دور سے گزر رہا ہے اور...
    کراچی پر بھارت کے حملوں اور تباہی کے حوالے سے انڈیا میڈیا کی خبریں غلط اور جھوٹ پر مبنی نکلیں۔ کسی علاقے میں زندگی متاثر نہیں۔ شہر قائد اس وقت بھی زندگی معمول کے مطابق ہے۔ تمام کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہیں۔ ہر مقام پر روزہ مرہ زندگی کے معاملات رواں دواں ہیں۔ پبلک اور کارگو ٹرانسپورٹ تمام شاہراؤں پر معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ شہر میں کہیں کوئی ہنگامی حالات نہیں۔ امن وامان کی صورتحال بہتر ہے۔ شہری آزادانہ نقل و حرکت کررہے ہیں۔ شہریوں اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ بھارت میڈیا وار کا جھوٹا گیم صرف اپنی عوام کو خوش کرنے کے لیے کررہا ہے۔...
    سٹی 42 : چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی جنوبی پنجاب اور پی پی پی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ۔  چیئرمین بلاول بھٹو  کو جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے رہنماؤں نے بھارتی جارحیت سے متعلق عوامی جذبات سے آگاہ کیا ۔  چیئرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل ہمایوں خان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری موجود تھے۔  مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے عوام سیاسی، سماجی اور صوبائی تقسیم سے بالاتر ہوکر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک پیج پر ہیں، قوم اگلے محاذوں پر ملک کا دفاع کرنے والے بری، بحری اور فضائی افواج کے جوانوں...
    ترجمان کے پی ٹی نے کہا کہ کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے، بھارت کی جانب سے جو خبر دی گئی وہ جھوٹی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جانب سے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی پورٹ کی آئی ٹی ٹیم نے آفیشل اکاؤنٹ فوری ریکور کرلیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ سے متعلق مضحکہ خیز خبر جاری کرنا بھارت کی بچکانہ حرکت ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے، بھارت کی جانب سے جو خبر دی گئی وہ جھوٹی ہے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی...
    جمعرات کی شب پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو تباہ کرنے، ایف 16 لڑاکا طیارے گرائے جانے اور انڈین نیوی کی جانب سے کراچی بندرگاہ پر پاکستان نیوی کے جہازوں کو نشانہ بنائے جانے والی فیک نیوز کے بعد انڈین ذرائع ابلاغ پر جمعہ کی صبح پاکستان سے متعلق جن ’خبروں‘ نے جگہ بنائی وہ بھی کافی دلچسپ ہیں۔انڈیا کے بڑے میڈیا اداروں نے پاکستان سے متعلق یہ خبریں شائع کیں کہ انڈیا، پاکستان کشیدگی میں ہونے والے حالیہ نقصانات کے بعد پاکستان نے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں سے ’مزید قرض دینے اور کشیدگی کو کم کروانے میں مدد کی اپیل کی ہے۔‘اسی طرح ایک اور خبر ایک حکومتی ادارے ’کراچی پورٹ ٹرسٹ‘ کے حوالے سے دی...
    نئی دہلی: پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے، فریب اور افواہوں کے طوفان کے بعد بھارتی میڈیا پر خود بھارت کے اندر سے ہی تنقید شروع ہوگئی ہے۔  ذرائع کے مطابق متعدد بھارتی صحافیوں نے اپنے ہی میڈیا اداروں کی پاکستان کے خلاف جھوٹ پر مبنی رپورٹنگ اور غلط خبروں پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ بھارتی صحافیوں نے کہا ہے کہ "یہ جنگ ریٹنگ یا ٹی آر پی کی جنگ نہیں ہے"، اور میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا جنگ کو ایک تفریح یا فنکشن کے طور پر نہیں چلا سکتا۔ ایک سینئر صحافی نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: "سوشل میڈیا پر جنگی ماحول پیدا کرنے والے نام...
    پاکستان اور انڈیا کے درمیان پہلگام حملے کے بعد سے کشیدگی برقرار ہے۔  بھارت کو پاکستان پر کیے گئے حالیہ آپریشن ’سندور‘ کے دوران بدترین فضائی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ جس میں بھارت کے کئی جنگی طیارے تباہ ہوئے۔ پاک فضائیہ نے  بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے  مارگرائے جن میں 3  جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ جس کے بعد  انڈیا میں جہاں سیاسی حریفوں نے اس معاملے پر بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا وہیں صارفین بھی رافیل طیاروں کا مذاق اڑاتے نظر آئے۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی میڈیا نے کہا کہ جب رافیل طیارے خریدے گئے تو ان کی ناریل، مرچیں اور لیموں رکھ کر پوجا کی گئی...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں 15 مقامات پر حملے کی خبر جھوٹ ہے، مودی سرکار اپنے فائدے کیلئے ڈراما کررہی ہے. تاہم جب پاکستان حملہ کرے گا تو وہ نظر بھی آئے گا اور گونج بھی سنائے دے گی. بھارتی میڈیا نہیں بتائے گا .لیکن پوری دنیا جان جائے گی۔وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر میڈیا کو بریفنگ دی۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ آدم پور سے 4 میزائل فائر ہوئے، ان میں سے ایک پروجیکٹائل (میزائل) انہوں نے خود امرتسر میں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات کئے ہیں لہٰذا عالمی قوانین کے تحت پاکستان کو بھارتی جارحیت کا جواب دینے کا پورا حق حاصل ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ 2 طرفہ نہیں عالمی مسئلہ ہے، عالمی برادری کو 2 جوہری طاقتوں کے درمیان تنازع کے حل کےلئے مداخلت کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو اس کے اقدامات کے لئے جوابدہ کیا جانا چاہئے تاکہ بھارت ہوش کے ناخن لے، غیر جانبدار تحقیقات سے ہم ایسا میکنزم بنانا چاہتے ہیں جو مستقبل میں ایسے دہشت گرد...
    لاہور میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکوں کی آوازیں والٹن، گوپال نگر نصیرآباد کے علاقے میں سنی گئی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کی آوازیں پرانے ایئرپورٹ سے آئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں، اور صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ لاہور دھماکے والٹن وی نیوز
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان کی طرف سے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں بھارت کو  ردعمل دینے کی توقع کی جاسکتی ہے  اور یہ مؤقف سیاسی قیادت کے تمام حلقوں کی جانب سے دہرایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت کسی بھی بلا اشتعال جارحیت پر ملک کو جواب دینے کا حق حاصل ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس تمام آپشنز میز پر موجود ہیں اور بھارت کو یہ واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ پاکستان نہ صرف ایک ایٹمی طاقت ہے بلکہ روایتی جنگی صلاحیتوں کا بھی حامل ہے۔ پاکستان بھارت کے حملے کو اس...
    پی ٹی وی کے مطابق انٹرنیشنل اور قومی میڈیا میں بھارت کی جارحیت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا، 30 کے لگ بھگ غیر ملکی اور پچاس سے زائد ملکی میڈیا کے ارکان ان جگہوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قومی و بین الااقوامی میڈیا کو آج بھارت کی جانب سے نشانہ بنائے جانے والی جگہوں کا دورہ کرایا جائے گا۔ پی ٹی وی کے مطابق وزارت اطلاعات کی طرف سے انٹرنیشنل اور قومی میڈیا کو آج مظفر آباد، کوٹلی، مریدکے، احمد شرقیہ میں دورہ کرایا جائے گا، میڈیا کو ان تمام مقامات کا دورہ کروایا جا رہا ہے جہاں بھارت نے کل رات پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنایا، انٹرنیشنل...
     وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کے 5 طیارے اور ایک ڈرون کو مار گرایا ہے، پاکستانی فوج نے دشمن کی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کے 5 طیارے اور ایک ڈرون کو مار گرایا ہے، پاکستانی فوج نے دشمن کی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا، بھارت نے سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔ عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ سفید جھنڈا لہرانا بھارتی میڈیا کی بھی شکست ہے، بھارت تحقیقات سے ہمیشہ بھاگتا رہا، آج بدلہ لینے آیا اور بھاگ گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حملے میں کتنا نقصان ہوا کچھ دیر میں تفصیلات سامنے آجائیں گی،...
    رشیا ٹوڈے نے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے یمنی میزائل کے تل ابیب کے وسط میں کامیاب حملے کو انتہائی پیشرفتہ کہلوانے والے دنیا کے مہنگے ترین امریکی فضائی دفاعی نظام کیلئے ایک ''عظیم دھچکا'' قرار دیا ہے! اسلام ٹائمز۔ حملہ آور یمنی میزائل کو روکنے اور تباہ کرنے میں غاصب اسرائیلی رژیم کے ''پیشرفتہ'' کہلوائے جانے والے فضائی دفاعی نظاموں ''آئرن ڈوم'' (Iron Dome)،  ''فلاخن داؤد'' (David's Sling)، ''ایرو 3'' (Arrow 3) اور ''اسپائیڈر'' (SPYDER) کے ساتھ ساتھ سٹیلائٹ کے ذریعے خان کرنے اور ''انتہائی پیشرفتہ'' کہلوانے والے امریکہ کے مہنگے ترین ہوائی دفاعی نظام ''تھاڈ'' (THAAD)؛ کہ جس کے بارے پینٹاگون کا دعوی ہے کہ یہ نظام دنیا بھر میں کسی بھی جگہ سے فائر کئے گئے بیلسٹک...
    بھارتی اداکارہ وانی کپور کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم ’عبیر گلال‘ سے متعلق تمام پوسٹس غائب ہوگئیں۔ بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور اور پاکستان کے مقبول ترین اداکاروں میں سے ایک فواد خان کی آنے والی فلم ’عبیر گلال‘ پر سائے مزید گہرے ہوگئے ہیں۔ یہ فلم جہاں فواد خان کی 9 سال بعد بالی ووڈ واپسی کا ذریعہ بننے جا رہی تھی، وہیں اب اس پر تنازع کھڑا ہو چکا ہے۔ حال ہی میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد نا صرف پاک بھارت تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں بلکہ فلم ’عبیر گلال‘ بھی شدید تنقید اور بائیکاٹ کی زد میں آ چکی ہے، اسی کشیدہ ماحول میں وانی کپور کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے...
    دوحہ (نیوز ڈیسک) بین الاقوامی نشریاتی ادارے الجزیرہ کی ایک چشم کشا رپورٹ میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں حالیہ پہلگام حملے کو “فالس فلیگ آپریشن” قرار دیتے ہوئے بی جے پی حکومت کی کشمیر پالیسی پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ حملہ بی جے پی کے سیاسی مفادات کے لیے ایک “ڈرامہ” تھا، جس کا مقصد انتہاپسند قوم پرستی کو فروغ دینا اور کشمیریوں کو مزید دباؤ میں لانا تھا۔ الجزیرہ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ بی جے پی کی کشمیر سے متعلق حکمت عملی آمریت پر مبنی ہے، جس کے تحت گودی میڈیا کے ذریعے شدت پسند بیانیہ عوام تک پہنچایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 1500...
    بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن ہمیشہ اپنے منفرد انداز اور باقاعدہ سوشل میڈیا موجودگی کے لیے جانے جاتے ہیں، لیکن حالیہ دنوں میں ان کا ایک نیا طرزِ بیان سوشل میڈیا صارفین کو حیران کررہا ہے۔ نہ کوئی فلسفہ، نہ کوئی شاعری، اور نہ ہی کوئی ذاتی خیال… صرف ایک عدد اور ایک ڈیش۔ 22 اپریل سے امیتابھ بچن کی ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ ہونے والی ٹوئٹس میں صرف اتنا لکھا جارہا ہے: T 5356 – ، T 5357 -، اور یہ سلسلہ روز جاری ہے۔ جہاں پہلے وہ اپنی ہر ٹوئٹ میں کسی نہ کسی تجربے، واقعے یا جذباتی لمحے کو سمیٹتے تھے، اب ان کی تحریریں محض نمبروں تک محدود ہو گئی ہیں۔ ...
    بھارتی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) کرشنا مورتی سبرامنین کو واپس بلا لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرشنا مورتی سبرامنین کو آئی ایم ایف سے 3 سالہ مدت مکمل ہونے سے 6 ماہ پہلے بلایا گیا ہے، سرکاری طور پر انہیں ہٹائے جانے کی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرشنا مورتی سبرامنین کو ہٹائے جانے کی وجہ آئی ایم ایف ڈیٹا سیٹس پر سوالات اٹھانا ہے۔میڈیا رپورٹ میں ذرائع سے بھی بتایا گیا کہ سبرامنین کو ہٹائے جانے کی وجہ اپنی کتاب کی تشہیر کے لیے عہدے کا استعمال بھی ہے۔
      عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر رپورٹ جاری عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ہوگئی۔عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر نئی رپورٹ جاری کردی۔عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان 152سے 158درجے پر آگیا، رپورٹ میں آزادی صحافت پر لگنے والی قدغنیں تنزلی کی اہم وجہ قرار دی گئی۔رپورٹ میں دنیا بھر میں صحافتی آزادی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ میڈیا پر بڑھتے معاشی دباؤ کو خطرناک مسئلہ قرار دیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا سمیت تقریباً ایک تہائی ممالک میں معاشی مشکلات کے باعث خبررساں ادارے بند ہو رہے ہیں، آمرانہ حکومتیں میڈیا...
    فرانسیسی میڈیا نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ مودی سرکار نے حقائق کو چھپانے کیلیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا۔ تفصیلات کے مطابق فرانسیسی ٹی وی فرانس 24 نیوز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مودی سرکار پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر جھوٹی پروپیگنڈا مہم چلا رہی ہے جبکہ حقائق چھپانے کیلیے اے آئی کا استعمال کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی جھوٹی اور گمراہ کن ویڈیوز اور تصاویر کو مودی حکومتی پشت پناہی حاصل ہے، پہلگام میں منظر عام پر آنے والی ایک جوڑی کی پرانی ویڈیو کو مقتول سیاحوں سے جوڑ کر غلط بیانی کی گئی۔ ٹی...
    جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ہوگئی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز نے 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر نئی رپورٹ جاری کردی۔عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان 152سے 158 درجے پر آگیا ، رپورٹ میں آزادی صحافت پر لگنے والی قدغنیں تنزلی کی اہم وجہ قرار دی گئی۔ رپورٹ میں دنیا بھر میں صحافتی آزادی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ میڈیا پر بڑھتے معاشی دباو¿ کو خطرناک مسئلہ قرار دیا گیا۔رپورٹ میں کہاگیا کہ امریکہ سمیت تقریباً ایک تہائی ممالک میں معاشی مشکلات کے باعث خبررساں ادارے بند ہو رہے ہیں،آمرانہ حکومتیں میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے اقتصادی...
     اسلام آباد ( آئی این پی) پاکستانی شہریوں کی بھارت سے واپسی کے لیے واہگہ بارڈر کی دستیابی سے متعلق دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ متعلقہ بارڈر آئندہ بھی پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ سنگین انسانی مسائل پیدا کر رہا ہے۔میڈیا کے سوالات کے پر ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ واہگہ اٹاری بارڈر سے عبور کرنے کی آخری تاریخ 30اپریل تھی اور اس تناظر میں ہمیں کچھ پاکستانی شہریوں کے اٹاری پر پھنسے ہونے کی میڈیا رپورٹس کا علم ہے۔ دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ خبرآگئی ترجمان...
    سرکاری میڈیا کے مطابق سید عباس عراقچی نے این پی ٹی کے کئی ارکان ہیں جو یورینیم کو افزودہ کرتے ہیں جبکہ جوہری ہتھیاروں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں اصولی طور پر، میڈیا کے ذریعے مذاکرات کے اہم نکات کے بارے میں گفتگو کرنے سے گریز کرتا ہوں، لیکن میں جو کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ جھوٹ کو دہرانے سے بنیادی حقائق تبدیل نہیں ہوتے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران کو این پی ٹی کے بانی دستخط کنندگان میں سے ایک کے طور پر، مکمل نیوکلیئر فیول سائیکل حاصل کرنے کا...
    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی میڈیا کی جانب سے ان سے منسوب کی گئی جعلی سوشل میڈیا پوسٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹا، من گھڑت اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔ چند روز قبل ایک انسٹاگرام پوسٹ، جس میں پہلگام حملے پر پاکستان مخالف بیانیہ اختیار کیا گیا تھا، ہانیہ عامر کے نام سے وائرل ہوئی۔ اس جھوٹی پوسٹ میں حساس الزامات عائد کیے گئے جن میں پاک فوج، پاکستانی عوام اور مذہبی تنظیموں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے والی اس جعلی پوسٹ نے نہ صرف پاکستانی عوام کو تشویش میں مبتلا کیا بلکہ بھارتی مداحوں میں بھی غلط فہمی پیدا کی۔ تاہم اداکارہ ہانیہ عامر نے اس سازش...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء) پاکستانی شہریوں کی بھارت سے واپسی کے لیے واہگہ بارڈر کی دستیابی سے متعلق دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ متعلقہ بارڈر آئندہ بھی پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ سنگین انسانی مسائل پیدا کر رہا ہے۔میڈیا کے سوالات کے پر ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ واہگہ اٹاری بارڈر سے عبور کرنے کی آخری تاریخ 30اپریل تھی اور اس تناظر میں ہمیں کچھ پاکستانی شہریوں کے اٹاری پر پھنسے ہونے کی میڈیا رپورٹس کا علم ہے۔ترجمان نے کہا کہ اگر بھارتی حکام اپنی طرف سے پاکستانی...
    دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کی ان رپورٹس کو مسترد کردیا جن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں مہلک حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے کشیدہ جغرافیائی سیاسی حالات کے باعث واہگہ بارڈر شہریوں کی واپسی کے لیے بند کر دیا ہے۔ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر سیاح تھے، جو کہ 2000 کے بعد سے خطے میں ہونے والے سب سے مہلک حملوں میں سے ایک ہے۔ ایک روز قبل ’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے واہگہ بارڈر پر گیٹ کھولنے سے ’انکار‘ کردیا جس سے درجنوں پاکستانی...
    نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ایٹمی ممالک نے عارضی طور پر اپنے سفارتی تعلقات معطل کر دیے ہیں، ساتھ ہی اہم ترین معاہدوں کو معطل کرنے کی بھی دھمکیاں دی ہیں اور ایک دوسرے کے شہریوں کو ملک سے نکال دیا ہے۔ بھارت نے ممکنہ طور پر محدود فوجی کارروائی کی طرف اشارہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک غیر ملکی پروفیسر کا حوالہ دیتے ہوئے نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ دنیا کے 99 فیصد انسانوں کو ختم کر سکتی ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی تقریباً 99 فیصد آبادی کا خاتمہ ہو سکتا...
    یروشیلم (اوصاف نیوز)اسرائیلی دارالحکومت یروشلم کو پراسرار آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ مغربی پہاڑوں پر جنگلات میں کم از کم 5 مقامات لگی جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے آگ پہاڑوں کے بعد شاہراہوں کے قریب پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق آگ لگنے سے تل ابیب کے قریب اور گردونواح میں بھی شعلے اور دھویں کے بادل پھیل گئے۔ رپورٹ کے مطابق آگ سے جھلس کر 13 افراد زخمی ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب آگ بھڑکی تو شہری اپنی گاڑیاں چھوڑ کر بھاگے، وہیں ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق خوفناک آگ کے باعث قومی دن کی تقریبات بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔اسرائیلی وزیرخارجہ نے آگ...
    ---فائل فوٹو لاہور میں معمولی جھگڑے کے باعث ٹک ٹاکر خاتون شوہر کے ہاتھوں جان گنوا بیٹھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ٹک ٹاکر آیت مریم کو  شوہر نے طیش میں آکر قتل کردیا جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ 17 سالہ امریکی ٹک ٹاکر لڑکی فائرنگ سے ہلاکنیسایا ٹرنر پولیس حکام کے مطابق ٹک ٹاکر کے شوہر سعد نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر اہلیہ کا گلا دبا کر اسے قتل کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملزم سعد اور مقتولہ آیت مریم کا آپس میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔
    پاکستان کی بولڈ اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر لی۔ علیزے شاہ نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں اور سوشل میڈیا کو جہنم سے تشبیہہ دے دی۔اداکارہ نےاپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’یہ جگہ جہنم سے بھی زیادہ بری ہے‘۔ سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کے بعد ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کوئی پوسٹ موجود نہیں اور انہوں نے سب کو ان فالو بھی کردیا ہے۔ آج انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری لگائی ہے جس میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’طنز، مسلسل تنقید اور منفی رویہ صرف میرے جذبات کو مجروح نہیں کر رہا تھا بلکہ اس نے میری...
    غاصب صیہونی رژیم کے ایک اعلی اہلکار نے یروشلم پوسٹ کو بتایا ہے کہ تل ابیب، ایران و امریکہ کے ممکنہ معاہدے کی نوعیت کے واضح ہونیکا انتظار کر رہا ہے اور یہ نہیں جانتا کہ اسکے اپنے مطالبات بھی پورے ہونگے یا نہیں! اسلام ٹائمز۔ انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے بارے بارہا امید کے اظہار کے بعد اب غاصب صیہونی بھی ''گہری تشویش'' کا اظہار کرتے ہوئے اس معاہدے کو ''ممکن'' قرار دینے لگے ہیں۔ اس بارے غاصب صیہونی رژیم کے معروف اخبار یروشلم پوسٹ نے بھی آج ایک اعلی سطحی اسرائیلی اہلکار سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل کے اندر لگائے جانے والے اندازوں...
    ---فائل فوٹو  بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے پاکستان میں 90 فیصد مقبول ہونے کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔’جیو فیکٹ چیک‘ کی رپورٹ کے مطابق سی این این نے تصدیق کی ہے کہ اس نے وائرل پوسٹس میں بیان کردہ سروے نہیں کیا۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے وسط میں سوشل میڈیا صارفین اس دعوے پر یقین کرتے نظر آئے کہ سی این این نے ایک حالیہ سروے کیا ہے جس کے مطابق جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کی مقبولیت 90 فیصد ہے، تاہم سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔ اسکرین شاٹ بشکریہ سوشل میڈیا  مذکورہ پوسٹ کے مطابق 17 اپریل کو ایک ایکس (سابقہ ٹوئٹر) صارف نے پوسٹ شیئر...
    بھارتی حکومت کی جانب سے ایک نیا بزدلانہ اقدام سامنے آیا ہے جس میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر کیے جانے والے اس فیصلے میں پاکستان کے معتبر نیوز چینلز ڈان نیوز، سما ٹی وی، اے آر وائی نیوز اور جیو نیوز بھی شامل ہیں۔ On the recommendations of the Ministry of Home Affairs, the Government of India has banned the 16 Pakistani YouTube channels including Dawn News, Samaa TV, Ary News, Geo News for disseminating provocative and communally sensitive content, false and misleading narratives and… pic.twitter.com/AusR1fCkvN — ANI (@ANI) April 28, 2025 بھارتی حکام نے یہ پابندی اس بنیاد پر لگائی ہے کہ ان چینلز نے...
    ایران(نیوز ڈیسک)ایران کے شہر بندرعباس کی شہید رجائی پورٹ پر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے میں زخمیوں کی تعداد 1200 ہے۔ چوبیس گھنٹوں سے زائد عرصے سے لگی آگ پر اب تک قابو نہ پایا جاسکا۔ روس نے ایران کو مدد کی پیش کش کرتے ہوئے روسی طیارے ایران بھیج دیے ہیں۔ ایرانی وزارت دفاع نے پورٹ پر فوجی سازو سامان کی موجودگی کی بین الاقوامی میڈیا کی خبروں کومسترد کر دیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے دھماکے کی مکمل چھان بین کا حکم دیا ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے سکیورٹی اور...
    جھوٹی خبروں پر تحقیق کرنے والے غیر سرکاری ادارے نے پہلگام واقعے پر بھارتی میڈیا کے جھوٹوں کا پردہ چاک کر دیا۔ پہلگام واقعے کے بعد جعلی، من گھڑت اور خطرناک خبریں زیر گردش ہیں۔ فیک نیوز واچ ڈاگ کی جانب سے 31 صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ میں انتہائی اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔ نازک ترین حالات میں بھارتی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ منفی رپورٹنگ صحافتی اقدار کے قتل عام کے مترادف قرار دی گئی۔ فیک نیوز واچ ڈاگ کے مطابق واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلانے کی ایک منظم مہم کا آغاز کیا گیا، جس کے تحت حملہ آوروں کا تعلق پاکستان آرمی سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ فیک نیوز واچ ڈاگ...
    اسلام آباد کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے مبینہ طور پر گاڑیوں کے غائب ہونے سے وضاحت جاری،میڈیا رپورٹس کی تردید WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے مبینہ طور پر گاڑیوں کے غائب ہونے سے متعلق خبروں کے تناظر میں، حقائق کی وضاحت کرنا اور اصل صورتحال کو واضح کرنا ضروری ہے۔عملے کی کمی اور محدود وسائل کے باوجود، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا فیلڈ عملہ مسلسل دیانتداری اور محنت کے ساتھ کام کر رہا ہے، اور وزارت خزانہ کی جانب سے دیے گئے اہداف کے مطابق حکومت کے لیے اربوں روپے کی آمدن پیدا کر چکا ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران، محکمہ کے روڈ...
    اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پاکستانی عوام نے بھارتی میڈیا کو بھرپور جواب دے دیا۔ ذرائع کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد  بھارتی میڈیا کے گمراہ کن پروپیگنڈے پر پاکستانی عوام ترکی بہ ترکی جواب دے رہے ہیں،جس پر خود بھارتی میڈیا بھی پاکستانی عوام کی جانب سے ڈیجیٹل میڈیا پر منہ توڑ جواب دیے جانے کا اعتراف کررہا ہے۔ بھارتی میڈیا نے پاکستانی عوام کے بھرپور جواب کو حسب روایت ڈیجیٹل وار فیئر قرار دیدیا۔ بھارتی چینل انڈیا ٹو ڈے کے مطابق  پاکستان کا سوشل میڈیا اسپیس کسی سے پیچھے نہیں ہے۔ چینل نے اعتراف کیا کہ پاکستانی عوام ڈیجیٹل میڈیا پر پہلگام حملے کے...
    ایران کے شہر بندر عباس میں شاہد راجئی پورٹ پر دھماکا ہوا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکا میں 195 افراد زخمی ہو گئے ہیں،جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکا راجئی پورٹ پر عمارت میں ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے سے درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے اور آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ Post Views: 1
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد  بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر پاکستانی عوام نے بھرپور جواب دیا، جس پر بھارتی میڈیا کو بھی ڈیجیٹل میڈیا پر پاکستانی عوام کی جانب سے منہ توڑ جواب کا معترف ہونا پڑا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا نے پاکستانی عوام کے بھرپور جواب کو حسب روایت ڈیجیٹل وار فیئر قرار دیدیا، بھارتی چینل انڈیا ٹو ڈے نے اعتراف کیا کہ پاکستانی عوام ڈیجیٹل میڈیا پر پہلگام حملے کے بعد حاوی نظر آئی۔ انڈیا ٹو ڈے کے مطابق پاکستان کا سوشل میڈیا اسپیس کسی سے پیچھے نہیں ہے، پاکستان کے مختلف صارفین نے مشترکہ طور پر بھارتی حکومت اور بھارتی فوج کے خلاف پوسٹس شیئر کرتے ہوئے پہلگام حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار...
    بھارتی اولمپئن جیولین تھرور نیرج چوپڑا بھارتی میڈیا اور عوام سے ڈر کر اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا ہی بھول گئے۔ نیرج چوپڑا بھارتی میڈیا اور عوام سے ڈر کر ارشد ندیم کو دعوت دینے کی وضاحت کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو بنگلورو کے جیولین تھرو ایونٹ کے لیے خود ہی مدعو کیا جس پر 2 روز قبل پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت سے معذرت کی تھی۔ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی وجہ سے بھارت جانے سے معذرت کی تھی۔ اب پہلگام کے واقعے کے بعد نیرج چوپڑا سوشل میڈیا پر ارشد ندیم کو دعوت دینے کے معاملے کی وضاحت کر...
    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے سپیشل کوارڈنیٹر نے ایک بیان میں کہا کہ انڈین میڈیا میں جنرل بخشی جیسے غیر سنجیدہ عناصر کی چیخ و پکار اور گیدڑ بھبکیوں کا پاکستان پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ افواجِ پاکستان وطن عزیز کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ہر ممکن اقدام کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام برائے گلگت و سپیشل کوارڈنیٹر برائے وزیراعلی جی بی یاسر تابان نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہونے والی پاک فوج کا حامل ملک ہے۔ بھارت، مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی دہشت گردی اور اپنی انٹیلیجنس کی ناکامی...
    بھارتی اداکار گھٹامانینی مہیش بابو کو منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے طلب کر لیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تیلگو فلموں کے سُپر اسٹار مہیش بابو کو سورانا گروپ اور سائی سوریا ڈیولپرز جیسے ریئل اسٹیٹ گروپس سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سورانا گروپ سے منسلک کمپنیوں سائی سوریا ڈیولپرز اور بھاگیہ نگر پراپرٹیز سے تحقیقات کے دوران 100 کروڑ روپے کے غیر قانونی لین دین کا انکشاف ہوا ہے، جس میں سے 74.5 لاکھ روپے نقد ضبط کیے گئے ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ سورانا گروپ ریئل اسٹیٹ وینچرز کی آڑ میں بڑے پیمانے پر دھوکا دہی میں ملوث ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل 2025ء ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آج نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) آڈیٹوریم، اسلام آباد میں ایک قومی سیمینار کا انعقاد کیا جس کا عنوان تھا ''خطرات کی پیشگی آگاہی کے ذریعے رپورٹنگ کو موئثراور مضبوط بنانا''۔ سیمینار میں میڈیا اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبہ ماہرین، پالیسی ساز اداروں، سرکاری اور غیر سرکاری فلاحی تنظیموں کے نمائندگان نے بھر پور انداز میں شرکت کی اور آفات کے خطرے سے متعلق آگاہی اور تیاری میں میڈیا کے ابھرتے ہوئے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے شرکاء کو خیر مقدم کرتے ہوئے میڈیا کے کردار کی اہمیت پر زور دیا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں وکلا سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں انہوں نے کہاکہ شکر ہے شیر افضل مروت سے ہماری جان چھوٹ گئی۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کی وجہ سے عمران خان کے لیے مشکلات بڑھ رہی ہیں، شیر افضل مروت عمران خان سے وکلا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، آج اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا دن تھا، لیکن بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ایک بار پھر بھائی تک رسائی نہ مل سکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کے اندر ہمارے خلاف لانچ کیا گیا،...
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار  نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پی صدیق انجم و دیگر کے خلاف مقدمہ میں ایف آئی اے رپورٹ کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا، دوبارہ رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ایف آئی اے کی خصوصی عدالت میں مقدمہ کا ٹرائل روکنے کا حکمِ امتناعی برقرار رکھا۔ جسٹس بابر ستار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اِس رپورٹ میں کس طرح کی زبان لکھی گئی ہے۔ کیا ایف آئی اے کو معلوم نہیں کہ عدالت میں رپورٹ کس طرح فائل کی جاتی ہے؟ ایف آئی اے وکیل نے کہاکہ نہیں جج کی جانب سے نہیں، اْنکے بھانجے...
    جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں ایف آئی اے کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم کیس میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پی صدیق انجم کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹ جمع کروا دی گئی ہے، ڈی جی ایف آئی اے کی رپورٹ ہمارے...
    پاکستان کے مختلف شہروں میں اکثر شاہراہوں پر گولڈن مین یا سلور مین نظر آتے ہیں جو کمال مہارت سے خود کو ایسے مجسمے کی صورت میں ڈھال لیتے ہیں کہ دیکھنے والے کو واقعی اصل مجسمہ محسوس ہوتا ہے۔ آج کل بڑوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے بچے بھی یہ روپے دھارے مختلف سڑکوں پر کھڑے ملتے ہیں۔ معروف پاکستانی گلوکار بلال مقصود نے ایسے ہی ایک بچے کی تصویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی جس کے ہاتھ، منہ پر گولڈن پینٹ کیا ہوا ہے اور محکمہ صحت کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے لکھا کہ آپ کو خیابانِ اتحاد اور سی ویو پر ایسے بے شمار بچے نظر آئیں گے جن کے چہرے سنہری...
     امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے نجی سگنل چیٹ گروپ میں یمن پر امریکی فضائی حملوں کے بارے میں حساس معلومات غیر متعلقہ افراد کے ساتھ شیئر کردیں۔ نیویارک ٹائمز اور سی این این نے رپورٹ کیا کہ امریکی وزیر نے نجی سگنل چیٹ گروپ میں یمن پر آئندہ امریکی فضائی حملوں کے بارے میں معلومات شیئر کیں جب کہ اس گروپ میں ان کی اہلیہ، بھائی اور ذاتی وکیل شامل تھے۔ رپورٹ کے مطابق اس بات چیت میں تفصیل سے بتایا گیا تھا کہ کب کیا ہوگا، جب کہ امریکی وزیر دفاع پر غیر مجاز افراد کے ساتھ ایک کمرشل پیغام رسا ایپ  کے ذریعے حساس فوجی معلومات کا اشتراک کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ پچھلے مہینے دی...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل 2025ء ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا کمپین سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ غیرتسلی بخش قرار دیدی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبرپختونخواہ صدیق انجم اور دیگر کے خلاف کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی رپورٹ کو غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے دوبارہ رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے خصوصی عدالت میں مقدمے کا ٹرائل روکنے کا حکمِ امتناع بھی برقرار رکھا۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ’ڈی جی ایف آئی...
      ہتھیار طالبان کے 2021میں افغانستان پر قبضے کے بعد غائب ہوئے، طالبان نے اپنے مقامی کمانڈرز کو امریکی ہتھیاروں کا 20فیصد رکھنے کی اجازت دی، جس سے بلیک مارکیٹ میں اسلحے کی فروخت کو فروغ ملا امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے ، طالبان نے خود بھی اعتراف کیا ہے کہ وہ کم از کم نصف فوجی سامان کا حساب دینے سے قاصر ہیں، برطانوی نشریاتی ادارے کا انکشاف برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان نے امریکا کی جانب سے چھوڑے گئے تقریباً 5 لاکھ فوجی ہتھیاروں کو دہشت گرد تنظیموں کو بیچ دیا یا اسمگل کر دیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق یہ ہتھیار طالبان کے...
      بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے کمبوڈیا کا سرکاری دورہ کیا۔ چائنا میڈیا گروپ نے اس دورے کی مکمل میڈیا کوریج کی۔بیجنگ کے وقت کے مطابق 18 اپریل دن 11:00 بجے تک، “صدر شی جن پھنگ کے جنوب مشرقی ایشیا کے دورے” سے متعلق سی ایم جی کے ذریعے نشر کی جانے والی رپورٹس کی دیکھے جانے اور براؤزنگ کی تعداد 4.88 بلین تک پہنچ گئی۔ اس حوالے سے 12 لائیو خصوصی پروگرام پیش کیے گئے۔ 75 حالات حاضرہ کی خبریں پورے نیٹ ورک پر سب سے پہلے جاری کی گئیں۔ 152 نیوز ویڈیوز کو بیرون ملک ٹی وی اسٹیشنوں پر 7,642 بار نشر کیا گیا۔ 4,061 کثیر اللثانی رپورٹس کو غیر ملکی میڈیا نے 14,000 مرتبہ...
    افغان طالبان نے 5لاکھ امریکی ہتھیار دہشتگردوں کو بیچ دیے، برطانوی میڈیا کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)برطانوی نشریاتی ادارے نے دعوی کیا ہے کہ افغان طالبان نے امریکا کی جانب سے چھوڑے گئے تقریبا 5 لاکھ فوجی ہتھیاروں کو دہشت گرد تنظیموں کو بیچ دیا یا اسمگل کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ ہتھیار طالبان کے 2021 میں افغانستان پر قبضے کے بعد غائب ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے۔ طالبان نے خود بھی اعتراف کیا ہے کہ وہ کم از کم نصف فوجی سامان کا حساب دینے سے قاصر ہیں۔یو این...
    لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان نے امریکا کی جانب سے چھوڑے گئے تقریباً 5 لاکھ فوجی ہتھیاروں کو دہشت گرد تنظیموں کو بیچ دیا یا سمگل کر دیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے، یو این رپورٹ کے مطابق القاعدہ سے وابستہ تنظیموں کو افغانستان میں امریکی ہتھیاروں تک رسائی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طالبان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی کو بتایا کہ فوجی ساز و سامان میں سے کم از کم نصف کا حساب نہیں دے سکتے۔ سلامتی کونسل کی...
    طالبان نے 5 لاکھ امریکی ہتھیار دہشت گردوں کو بیچ دیے، برطانوی میڈیا کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس) برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑے گئے 5 لاکھ ہتھیار دہشت گردوں کو بیچ دیے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد 5 لاکھ ہتھیار گم ہوئے، گم ہونے والے امریکی ہتھیار بیچ دیے گئے یا دہشت گرد گروپوں کو اسمگل کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی گیا، یو این رپورٹ کے مطابق القاعدہ سے وابستہ تنظیموں کو...
    افغان عبوری حکومت کے نائب ترجمان حمد اللّٰہ فطرت نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا ہے کہ تمام ہلکے اور بھاری ہتھیار پورے طریقے سے محفوظ ہیں، اسمگلنگ یا نقصان کے دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان سے انخلا کے دوران امریکی فوج کے چھوڑے گئے 5 لاکھ ہتھیاروں کے متعلق برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان عبوری حکومت نے یہ ہتھیار دہشت گردوں کو بیچ دیے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد 5 لاکھ ہتھیار گم ہوئے، گم ہونے والے امریکی ہتھیار بیچ دیے گئے یا دہشت گرد گروپوں کو اسمگل کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کا...
    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکی فوج کے چھوڑے گئے قریباً 5 لاکھ ہتھیاروں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا، جن میں سے بڑی تعداد دہشتگرد گروپوں کو بیچ دی گئی یا اسمگل کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ اسلحہ القاعدہ سے منسلک تنظیموں تک بھی پہنچ چکا ہے اور اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ افغانستان میں القاعدہ سے وابستہ گروپ امریکی ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: امریکی اسلحہ بلوچستان میں استعمال ہورہا ہے، دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) حارث نواز بی بی سی کا کہنا ہے کہ طالبان نے اقوام متحدہ کی...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی میڈیا نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی بولی وڈ میں واپسی اور ان کے معاوضے سے متعلق حیران کیا ہے کہ پاکستانی اداکار کو ’ابیر گلال‘ میں ساتھی ہیروئن سے پانچ گنا زیادہ معاوضہ دیا جائے گا۔ فواد خان اور وانی کپور کی رومانٹک ٹریجڈی فلم ’ابیر گلال‘ آئندہ ماہ 9 مئی کو ریلیز کی جائے گی، جس کا ٹیزر اور ایک رومانوی گانا جاری کیا جا چکا ہے۔ فلم کے ٹیزر اور گانے کو جاری کیے جانے کے بعد ہندو انتہا پسند جماعتوں نے فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کی ریلیز کے حوالے سے بھی دھمکیاں دے رکھی ہیں۔ انتہاپسندوں کی دھمکیوں کے باوجود فلم کی ٹیم ’ابیر گلال‘ کو مقررہ وقت پر...
    چین اور ملائیشیا کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کی تقریب کا کوالالمپور میں انعقاد   WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز کوالا لمپور : چینی صدر شی جن پھنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام “ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر خوشحالی تخلیق کی جائے” نامی چین اور ملائشیا کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کی تقریب   کوالالمپور میں منعقد ہوئی۔ بدھ کے روز تقریب میں چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ، ملائیشیا کے وزیر برائے سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی ، ملائیشیا کے نائب وزیر مواصلات اور ملائیشیا کی وزارت سیاحت، فنون لطیفہ اور ثقافت کے سیکریٹری جنرل سمیت ملائیشیا کے سیاسی، اقتصادی،...
    پاکستان نے فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ قرارداد پر سوشل میڈیا پوسٹوں کو گمراہ کن قرار دے دیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ قرارداد پر بعض سوشل میڈیا تبصروں کی بنیاد غلط میڈیا رپورٹس پر ہے، پاکستان نے او آئی سی کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے قرارداد پیش کی۔ یہ بھی پڑھیں فلسطین کے معاملے پر پاکستان ہر جگہ سرفہرست، ہم قائداعظم کی پالیسی پر کھڑے ہیں، وزیر قانون اعظم نذیر ترجمان نے کہاکہ یہ قرارداد پاکستان کی نہیں بلکہ جنیوا میں او آئی سی گروپ کی سالانہ مشترکہ پیشکش تھی، قرارداد کا متن فلسطینی وفد کی منظوری اور او آئی سی کی تائید سے پیش کیا گیا۔ پاکستان نے کسی بھی مرحلے پر قرارداد کے متن میں یکطرفہ ترمیم نہیں...
    سوشل میڈیا پر اسرائیل مخالف پوسٹیں کرنے والوں کیلئے امریکا کے دروازے بند WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی امیگریشن حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ افراد جو سوشل میڈیا پر یہود مخالف مواد شیئر کرتے ہیں، انہیں امریکا کا ویزا یا رہائشی اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی نئی پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد ایسے غیر ملکیوں کو امریکا میں داخل ہونے سے روکنا ہے جو یہود دشمن سرگرمیوں یا دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرتے ہیں۔ محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے بیان میں کہا کہ “اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ امریکا آکر آئین کی پہلی...
    اوساکا عالمی ایکسپو میں چینی پویلین دنیا کے استقبال کے لیے تیار ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :2025 جاپان کے اوساکا عالمی ایکسپو کا افتتاح 13 اپریل کو ہوگا۔ چین کا پویلین تقریباً 3500 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے اور یہ اوساکا عالمی ایکسپو کے سب سے بڑے غیر ملکی خود تعمیر کردہ پویلینز میں سے ایک ہے۔ چین کے پویلین میں “انسانی اور قدرتی ہم آہنگی”، “صاف پانی اور سرسبز پہاڑ”، اور “مسلسل ترقی” کے تین نمائشی زونز شامل ہیں۔ “انسانی اور قدرتی ہم آہنگی” زون میں، ڈون ہوانگ کی دیواروں کی پینٹنگز، ڈون ہوانگ کے نمونوں اور چینی قمری کیلنڈر کے چوبیس شمسی اصطلاحات کو اینیمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے،...
    سوشل میڈیا پر ریاست مخالف انتشار پھیلانے کی ایف آئی اے تحقیقات کے معاملے پر پی ٹی آئی راہنما نے بھی جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر ریاست مخالف انتشار پھیلانے کی ایف آئی اے تحقیقات کے معاملے پر پی ٹی آئی راہنما شبلی فراز نے بھی جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔ جے آئی ٹی نے ساڑھے 4 گھنٹے رؤف حسن اور شبلی فراز سے سوشل میڈیا پر بیانات سے متعلق پوچھ گچھ کی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما ارسلان خالد، عالیہ حمزہ، حماد اظہر جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
    اطلاعات کے مطابق بی جے پی لیڈر نے سوشل میڈیا پر ایک متنازعہ پوسٹ کی تھی، جسے مسلمانوں نے توہین آمیز قرار دیا، اس کے بعد ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت بھر میں متنازع وقف (ترمیمی) بل 2025ء پرجاری احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے اور اب شمال مشرقی ریاست منی پور بھی اس کی لپیٹ میں آ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے ایک مقامی رہنما کے گھر کو مشتعل مظاہرین نے آگ لگا دی۔ یہ واقعہ ریاست کے ضلع تھوبال میں پیش آیا، جہاں مسلمانوں کی اکثریت آباد ہے۔ اطلاعات کے مطابق بی جے پی لیڈر نے سوشل میڈیا پر ایک متنازعہ پوسٹ کی تھی، جسے مسلمانوں نے توہین آمیز قرار...
    مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تجارتی ٹیرف لگانے کے اپنے اختیارات کو محدود کرنے والے بل کو ویٹو کر دیں گے۔ یہ بات مغربی میڈیا نے وائٹ ہاؤس کے تحریری بیان کی بنیاد پر کہی ہے، یہ بل ایک ڈیموکریٹ اور ایک ری پبلیکن سینیٹر نے مل کر متعارف کرایا ہے اور ڈیموکریٹس کے علاوہ اسے 7 ری پبلیکن سینیٹرز کی حمایت بھی حاصل ہے۔ یہ بِل اِس لیے متعارف کرایا گیا ہے تاکہ امریکی صدر یکطرفہ طور پر ٹیرف عائد نہ کر سکیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ممکنہ تجارتی جنگ کے پیشِ نظر صدر ٹرمپ امریکہ میں داخل ہونے والی مصنوعات پر محصولات لگانے کا مکمل اختیار اپنے پاس رکھنا...
    گلوکارسلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق سلمان احمد پر اداروں اورریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے پر مقدمہ درج کیاگیا۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانا ڈیفنس اے میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق سلمان احمد نے قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پوسٹ کو وائرل کیا۔ عمران خان کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹ، سلمان احمد کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سلمان احمد کی پوسٹ ڈیوٹی پرتعینات پولیس آفیسر نے خود دیکھی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بانی تحریک انصاف عمران خان کے خلاف...
    نجی ٹی وی کے مطابق شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے خدشات کو دور کیا جارہا ہے، مولانا فضل الرحمان نے وقت مانگا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے پارٹی اختلافات کا ملبہ میڈیا پر ڈال دیا۔ گفتگو کے دوران شیخ وقاص اکرم نے پارٹی میں اختلافات کا سارا الزام میڈیا اور سوشل میڈیا پر ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اختلاف رائے ہوتا ہے، جسے میڈیا اور سوشل میڈیا بڑھا چڑھا کر رپورٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، پارٹی میں ہرکسی کو اختلاف رائے کی آزادی ہے۔ پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ اب جس رہنما نے میڈیا...
    نریندر مودی کا سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اچانک اعلان؟ سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کی حقیقت کیا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز ممبئی(آئی پی ایس )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سیاست سے اچانک ریٹائرمنٹ لینے کے اعلان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔ ایک ٹویٹ میں اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ مودی نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں دعوی کیا گیا ہے کہ ٹائمز نا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے 16 ستمبر 2025 کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ فیکٹ چیک کی ٹیم نے اس دعوے کی جانچ کی تو اس اطلاع کے حوالے سے کوئی بھی معتبر خبر...
    امریکا میں مقیم پاکستانی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ریلیف دلانے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں، امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کے ایک وفد کی اسلام آباد میں ایک سینیئر عہدیدار اور عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ہمدردی رکھنے والوں کی جانب سے یہ روابطہ کیے گئے ہیں، جس کا مقصد سابق وزیراعظم کے لیے ریلیف حاصل کرنا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے لیے ریلیف حاصل کرنے کی یہ کوششیں اُن پس پردہ مذاکرات سے الگ ہیں جو پاکستان تحریک انصاف اور متعلقہ حلقوں کے درمیان ہوئی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل2025ء) صدر مملکت کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹ پر گرفتار ہونے والے پولیس افسر کو عدالت کا رہا کرنے کا حکم، کراچی ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے سیکشن 63 کے تحت ملزم سب انسپکٹر ابرار شاہ کو رہا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت سے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ کرنے پر گرفتار پولیس افسر کو عدالتی حکم پر رہا کر دیا گیا۔ صدر مملکت کے خلاف نازیبا الفاظ پر مبنی پوسٹ پر درج پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے پولیس افسر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ کراچی ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو پولیس نے پیکا ایکٹ میں گرفتار...
    میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ 17 اپریل کو سندھ کے دشمنوں کے خلاف ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ پورا سندھ پیپلز پارٹی سے ناراض ہے۔ اندرون سندھ کے علاقے عمر کوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 17 اپریل کو سندھ کے دشمنوں کے خلاف ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی نے صوبہ سندھ کو تباہ کرنے کا سرٹیفکیٹ لے رکھا ہے، پورا سندھ پیپلز پارٹی سے ناراض ہے اور اپنے غصے کا اظہار 17 اپریل کو کرے گا۔ واضح...
    صدر مملکت سے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ کرنے پر پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق پولیس افسر کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت سکھن تھانے کے ڈیوٹی افسر یعقوب کی مدعیت میں درج کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایس آئی او ابرار شاہ کو گرفتار کر لیا، صدر مملکت کے خلاف پوسٹ کرنے والا افسر ایس آئی او ابراہیم حیدری میں تعینات ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق ایس آئی او ابرار شاہ نے 2 اپریل کو سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ پوسٹ کئے، ابرار شاہ کی پوسٹ سے میری اور دیگر شہریوں کی دل آزاری ہوئی۔
    کراچی: صدر مملکت سے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ کرنے پر اسٹیشن انویسٹی گیشن افسر (ایس آئی او) ابراہیم حیدری ابرار شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔   تفصیلات کے مطابق پولیس افسر کے خلاف سکھن تھانے میں اے ایس آئی یعقوب کی مدعیت میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ابرار شاہ نے 2 اپریل کو سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ پر مبنی پوسٹ کی تھی جس سے مدعی اور دیگر شہریوں کی دل آزاری ہوئی۔
    بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رُخ خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے عید کی مبارکباد کا پیغام شیئر کردیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے بالی وڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان نےکہا کہ دعا ہے سب کی عید خوشیوں، گرمجوشی اور بریانی سے بھرپور ہو، اللہ کی مہربانی سب پر ہو۔شارخ خان کی جانب سے عید کی مبارکباد کا پیغام شیئر کیے جانے پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تبصروں کی بھرمار کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان ان دنوں اپنی نئی فلم ‘کنگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جو ایک ایکشن سے بھرپور فلم ہوگی اور اس کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے...
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے شن بیٹ کے نئے سربراہ کی تقرری منسوخ کر دی۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نے گزشتہ روز وائس ایڈمرل ایلی شرویت کو شن بیٹ کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ نیتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے کل رات ایلی شرویت کوشن سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ وہ شن بیٹ سیکیورٹی سروس کے اگلے سربراہ نہیں ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو شن بیٹ کے نئے سربراہ کے لیے مزید امیدواروں کے انٹرویو کا ارادہ رکھتے ہیں۔ Post Views: 1
    معروف ٹی وی پریزینٹر ایلینورا انکارڈونا کے نامناسب لباس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیزن اسپورٹس چینل کی پریزینٹر ایلینورا انکارڈونا کو ‘ٹرانس پیرنٹ’ متنازع لباس پہننے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ واقعہ یووینٹس اور انٹر کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا، جب پریزینٹر نے میچ کی میزبانی کرتے ہوئے ایک ٹرانس پیرنٹ نامناسب لباس کا انتخاب کیا۔ مزید پڑھیں: ورلڈکپ کوالیفائرز؛ برازیل کی بدترین کارکردگی پر ہیڈکوچ فارغ سوشل میڈیا پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی ایلینورا انکارڈونا کی تصاویر پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ کچھ صارفین نے انہیں ‘نئی ڈیلیٹا لیوٹا’ کا خطاب دیا۔ مزید پڑھیں: تاریخ رقم، جاپان فیفا ورلڈکپ...