2025-09-18@05:58:10 GMT
تلاش کی گنتی: 3018
«پنشن میں اضافہ»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: مالی سال 26-2025 کے پہلے دو ماہ(جولائی، اگست) میں ملک کا تجارتی خسارہ 29.01 فیصد اضافے کے ساتھ 6 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے اور سالانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 30.13 فیصد اضافے سے 2 ارب 86 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اگست میں ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارے میں 8.81 فیصد کمی ہوئی ہے اور رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں درآمدات 14.23فیصد بڑھ گئی ہیں اور جولائی، اگست 2025 میں درآمدات کا حجم 11 ارب 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا ہے اور اگست میں درآمدات 5 ارب 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہیں۔ رپورٹ میں بتایا...
لاہور: سیلاب کی تباہ کاری اور مسلسل بارشوں نے ملکی فوڈ سیکیورٹی کیلیے خطرات پیدا کر دیے ہیں،چاروں صوبوں میں گندم، آٹا قیمتوں میں ہوشربا اضافہ جاری ہے جبکہ طلب کے مقابلے میں رسد میں کمی آگئی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے گندم، آٹا ترسیل پر پابندی نے تینوں صوبوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ۔ چند روز کے دوران ہی کراچی میں ایک سو کلو گرام گندم کی قیمت میں 2 ہزار روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا جس کے بعد کراچی میں گندم کی بوری 7200 سے بڑھ کے 9300 روپے ہو گئی ہے جبکہ کراچی میں 50 کلو آٹا تھیلا کی قیمت 5 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی۔ پشاور میں 100 کلوگرام گندم...
برطانیہ میں گزشتہ چار برسوں کے دوران غیر ملکیوں کے جنسی جرائم میں سزا کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس میں بھارتی شہری سب سے زیادہ شرح کے ساتھ مجرم قرار پائے ہیں۔ یہ انکشاف سینٹر فار مائیگریشن کنٹرول (سی ایم سی) کی جانب سے برطانوی سرکاری اعداد و شمار میں سامنے آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی براڈکاسٹر ایلن جونز مبینہ جنسی جرائم کے الزام میں گرفتار تھنک ٹینک کے مطابق برطانیہ کی وزارت انصاف کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ 2021 سے 2024 کے دوران بھارتی شہریوں کو جنسی جرائم میں سزا پانے کے واقعات میں 257 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی عرصے میں مجموعی طور پر غیر ملکی شہریوں کی جانب سے جنسی جرائم میں...
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے عالمی مارکیٹ تک بہتر رسائی کی بدولت پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 354 ملین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ آئی ٹی برآمدات گزشتہ بارہ ماہ کی 317 ملین ڈالر کی اوسط سے تجاوز کر گئیں۔ آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 24 فیصد جبکہ جون کے مقابلے میں 5 فیصد بہتری ریکارڈ ہوئی۔ برآمدات میں اضافہ کمپیوٹر سروسز، سافٹ ویئر کنسلٹنسی اور خلیجی ممالک میں صارفین کے اضافے سے ممکن ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی ایکسپورٹرز کے اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکاؤنٹس کی حد 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کر دی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے...
کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ہوگیا جس سے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 480ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3300 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 70ہزار 700روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔ اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 2829روپے بڑھ کر 3لاکھ 17ہزار 815روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔ Tagsپاکستان
مودی کی مشکلات میں اضافہ،سعودی عرب اور عراق نے بھارت کو پیٹرول کی فراہمی بند کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز ریاض (سب نیوز)مودی سرکار کی بدترین کارکردگی اور بے جا ہٹ دھرمی کے باعث بھارت سفارتی تنہائی اور معاشی مشکلات کا شکار ہوگیا۔برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے بھارتی کمپنی نیارا انرجی ریفائنری کو خام تیل کی فراہمی روک دی۔علاوہ ازیں عراق کی سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی سومونے بھی بھارتی کمپنی نیارا انرجی کو تیل بیچنا بند کر دیا۔رائٹرز کے بقول یہ اقدام یورپی یونین کی جانب سے روسی حمایت یافتہ کمپنیوں پر پابندیوں کے بعد کیا گیا ہے۔رائٹرز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی کے بعد...
چین کی جانب سے سولر پینلز پر دی جانے والی اگزامپشن (ایکسپورٹ ریبیٹ) کو مکمل ختم کرنے کا امکان ہے، جس سے پاکستان میں سولر پینلز کی درآمدی لاگت میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے۔ دیوان انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر، فاض دیوان نے بتایا کہ موجودہ وقت میں یہ ریبیٹ 9 فیصد سے کم ہو کر صفر فیصد تک آ سکتا ہے—ممکنہ طور پر یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔ اگر یہ حقیقت بن جاتا ہے، تو پاکستان میں سولر پینل کی قیمتوں میں تقریباً 10 فیصد تک اضافہ متوقع ہے ،مثال کے طور پر ایک 585 واٹ سولر پینل کی موجودہ قیمت 17,500 سے 19,100 روپے کے درمیان ہے۔ ریبیٹ ختم ہونے کی صورت میں اس کی قیمت میں...
مودی سرکار کی بدترین کارکردگی اور بے جا ہٹ دھرمی کے باعث بھارت سفارتی تنہائی اور معاشی مشکلات کا شکار ہوگیا۔ برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے بھارتی کمپنی نیارا انرجی ریفائنری کو خام تیل کی فراہمی روک دی۔ علاوہ ازیں عراق کی سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی سومو (SOMO) نے بھی بھارتی کمپنی نیارا انرجی کو تیل بیچنا بند کر دیا۔ رائٹرز کے بقول یہ اقدام یورپی یونین کی جانب سے روسی حمایت یافتہ کمپنیوں پر پابندیوں کے بعد کیا گیا ہے۔ رائٹرز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی کے بعد سے بھارتی انرجی کمپنی نیارا کو سعودی عرب اور عراق سے کوئی تیل نہیں ملا۔ اگست کے مہینے میں بھارتی انرجی کمپنی نیارا...
مالی سال 2024 میں پاکستان کی سبزیوں کی برآمدات 430 ملین امریکی ڈالر تک جا پہنچیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 43.2 فیصد زیادہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: فروزن سبزیاں صحت کے لیے فائدہ مند یا نقصان دہ؟ ویلتھ پاکستان کو دستیاب پاکستان بیورو آف سٹیٹکس (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق ملک نے مختلف اقسام کی تازہ اور پروسیسڈ سبزیاں برآمد کیں جن میں پیاز، آلو، گوبھی، ٹماٹر، گاجر اور لہسن شامل ہیں اور اس کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوا۔ پی بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق برآمدی حجم میں سب سے زیادہ حصہ آلو کا رہا جو 749،428 میٹرک ٹن رہا اور اس سے 139 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا۔ اس کے بعد پیاز کا نمبر...
ملک میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران قدرتی گیس کے دریافت شدہ ذخائر میں 4.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ملک کی مجموعی گیس پیداوار 621 ارب کیوبک فٹ (BCF) تک پہنچ گئی ۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2024 میں ملک میں گیس کے ذخائر 18,142 ارب کیوبک فٹ تھے، جو اب بڑھ کر 18,981 ارب کیوبک فٹ ہو چکے ہیں۔ اس دوران کل 621 ارب کیوبک فٹ گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔ گیس ذخائر میں اس اضافے کی سب سے بڑی وجہ ماڑی انرجی کے ذخائر میں 996 ارب کیوبک فٹ کا اضافہ ہے۔ اس کے علاوہ، سوہو اور سپن وام کے علاقوں میں بالترتیب 125 اور 92...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس دورانِ کاروبار ایک ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔ منگل کی دوپہر 1 بج کر 10 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 150,982.62 پوائنٹس کی سطح پر تھا، جو کہ 1,011.50 پوائنٹس یا 0.67 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ کاروباری دن میں آٹوموبائل، کمرشل بینک، آئل اینڈ ایکسپلوریشن کمپنیز، او ایم سی، فارماسیوٹیکل، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی دیکھنے میں آئی۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم، 100 انڈیکس پہلی بار 150,000 کی سطح عبور کرگیا حبکو، اے آر ایل، این آر ایل، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی...
پنجاب کی جیلوں میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد اور مرض کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں آنے والے ہر قیدی کی میڈیکل سکریننگ کی جاتی ہے جس کے نتیجے میں جیل داخلے کے دوران اسکریننگ کی بدولت قیدیوں میں ایڈز کی تشخیص ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق جیلوں میں قیام کے دوران کسی قیدی کو ایڈز نہیں ہوا بلکہ جیل داخلے کے وقت اسکریننگ سے مرض کی تشخیص ہوئی۔ جیل داخلے کے وقت میڈیکل اسکریننگ کی بدولت بہت سے مریضوں کو اپنے مرض کا علم ہوا اور انکا علاج شروع کیا گیا ہے جبکہ ایڈز کے مریضوں کی اکثریت منشیات کے مقدمات میں جیل آئی ہے۔ مزید برآں پنجاب کی...
پنجاب کی مختلف جیلوں میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد اور مرض کی وجوہات سامنے آگئی ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبائی جیلوں میں قید ہر شخص کا جیل میں داخلے کے وقت لازمی میڈیکل اسکریننگ ٹیسٹ کی بدولت 673 قیدیوں میں ایچ آئی وی اور ایڈز کی تشخیص ہوئی۔ ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق جیلوں میں قیام کے دوران کسی قیدی کو ایڈز لاحق نہیں ہوا بلکہ داخلے کے وقت کی جانے والی اسکریننگ سے مرض کی تشخیص ممکن ہوئی۔ بیشتر مریض منشیات سے متعلق مقدمات میں جیل آئے جبکہ کئی قیدیوں کو جیل میں پہلی بار اپنے مرض کے بارے میں علم ہوا جس کے بعد ان کا باقاعدہ علاج شروع کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:...
کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس نے غذائی افراطِ زر اور سپلائی کے حوالے سے شدید خدشات کو جنم دیا ہے، حالانکہ حکومت مسلسل دعویٰ کر رہی ہے کہ ملک میں گندم کے ذخائر وافر ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں گندم کی قیمت 90 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جو جولائی میں 62 روپے اور اگست کے وسط میں 72 روپے فی کلو تھی۔ اسی اضافے کے بعد ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 97 روپے فی کلو اور فائن آٹے کی قیمت 103 روپے ہوگئی ہے، جو اگست کے آغاز میں بالترتیب 74 اور 79 روپے تھی۔ چکی کا آٹا اب...
پشاور: پنجاب سے سپلائی بند ہونے کی وجہ سے پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ دکاندار کے مطابق سپلائی کی بندش سے 80 کلو آٹے کی بوری 10 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح، سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا جس کے باعث ٹماٹر کی قیمت فی کلو 250 روپے تک پہنچ گئی۔
ایس ائی ایف سی کی کاوشوں سے عالمی مارکیٹ تک بہتر رسائی کی بدولت پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ممکن ہوا اور 354 ملین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ آئی ٹی برآمدات گُزشتہ بارہ ماہ کی 317 ملین ڈالر کی اوسط سے تجاوز کر گئیں۔ آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 24 فیصد جبکہ جون کے مقابلے میں 5 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی جبکہ برآمدات میں اضافہ کمپیوٹر سروسز، سافٹ ویئر کنسلٹنسی اور خلیجی ممالک میں صارفین کے اضافے سے ممکن ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی ایکسپورٹرز کے اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکاؤنٹس کی حد 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کردی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے متعارف کرائی گئی ایکوئٹی انویسٹمنٹ...
اسرائیل کا غزہ پر زمینی اور فضائی حملوں میں اضافہ، مزید 90فلسطینی شہید ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز)اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر زمینی اور فضائی حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 90 فلسطینی شہید اور 421 زخمی ہوگئے ہیں۔ شہید ہونیوالوں میں بھوک سے مرنیوالے7 فلسطینی بھی شامل ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 339 ہوگئی ہے۔صیہونی فوج کی جانب سے شیخ رضوان کے علاقے میں قائم امدادی مرکز کے قریب کی گئی بمباری میں خواتین اور بچوں کی شہادت کی بھی اطلاعات ہیں۔اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ایک فضائی حملے میں حماس کے عسکری ونگ، القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں موبائل فون سروس کے معیار کو درپیش سنگین مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں اسپیکٹرم کی شدید کمی کا شکار ہے اور اس مسئلے کا واحد حل فائیو جی اسپیکٹرم کی بروقت نیلامی ہے۔ پی ٹی اے کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق پاکستان میں اس وقت صرف 274 میگا ہرٹس اسپیکٹرم دستیاب ہے، جو سعودی عرب، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش اور خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اس وقت خطے کے 16 ممالک میں اسپیکٹرم کی دستیابی کے لحاظ سے سب سے آخری نمبر پر ہے۔ رپورٹ میں...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی نے خواتین کے ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کے لیے انعامی رقم میں گراں قدر اضافہ کر دیا ہے، جس سے یہ ایونٹ مالی اعتبار سے 2023 کے مردوں کے ورلڈ کپ سے بھی زیادہ پرکشش بن گیا ہے۔ فاتح ٹیم کے لیے انعامی رقم 44 لاکھ 80 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے، جو 2022 میں خواتین آسٹریلوی کرکٹ کو ملنے والی 13 لاکھ 20 ہزار ڈالر کی رقم سے کئی گنا زیادہ ہے۔ یہ رقم 2023 کے مردوں کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی مرد ٹیم کو ملنے والے 40 لاکھ ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔ In another boost for women's cricket, there will be a huge increase in prize money for...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو مثبت رجحان غالب رہا، جب کے ایس ای 100 انڈیکس کے کاروبار میں 1,200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوپہر 12 بج کر 25 منٹ تک بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,204 پوائنٹس بڑھ کر 149,822.20 کی سطح پر پہنچ گیا، جو 0.81 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ کاروبار میں گاڑیوں کے کارخانے، کمرشل بینک، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، دواسازی اور بجلی پیدا کرنے والے شعبے نمایاں طور پر سرگرم رہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار، 100 انڈیکس 1,900 پوائنٹس گر گیا ہیوی ویٹ اسٹاکس جیسے حبکو، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، او جی ڈی...
JAKARTA: انڈونیشیا میں پرتشدد احتجاج کے بعد اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ واپس لے لیا گیا جہاں مظاہروں کے دوران 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جکارتہ میں صدارتی محل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پرابوو سوبیانتو نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اراکین پارلیمنٹ کے مراعات میں کٹوتی پر متفق ہوگئی ہیں۔ صدر پرابوو سوبیانتو نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود رہنماؤں کو پیغام دیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ سے متعلق کئی پالیسیاں ختم کردی گئی ہیں، جس میں اراکین کے بھاری الاؤنسز اور غیرملکی سفر پر ملنے والی مراعات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور فوج کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں کہ سرکاری عمارات کو نقصان...
لاہور کے نواحی علاقے چونگ میں واقع ایک پرانا اسکول اب عارضی ریلیف کیمپ میں تبدیل ہو چکا ہے، جہاں سینکڑوں سیلاب متاثرہ خواتین، بچوں اور بزرگوں نے پناہ لی ہوئی ہے۔ یہاں کی دیواریں نمی سے بھیگی ہیں، فرش پر کیچڑ پھیلا ہے اور ہوا میں نمی اور بے بسی گھلی ہوئی ہے۔ 19 سالہ شمائلہ ریاض، جو اپنے پہلے بچے کے ساتھ سات ماہ کی حاملہ ہیں، چار دنوں سے اسی کیمپ میں مقیم ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ میں اپنے آنے والے بچے کے بارے میں خوشی سے سوچنا چاہتی تھی، لیکن اب تو اپنے مستقبل پر ہی یقین نہیں رہا۔ جسمانی تکالیف، ذہنی دباؤ اور سہولیات کا فقدان کیمپ میں موجود بیشتر خواتین نہ صرف جسمانی...
پاکستان کے کھیلوں کے شعبے کے لیے اچھی خبر ہے—جولائی کے مہینے میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات 32 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جس میں خاص طور پر فٹبال اور دستانوں کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق جولائی میں کھیلوں کے سامان کی مجموعی برآمدات 3 کروڑ 89 لاکھ ڈالر رہیں، جو گزشتہ ڈھائی سال سے زائد عرصے کی سب سے بڑی مالیت ہے۔ پاکستانی فٹبال دنیا بھر میں پہلے ہی مشہور ہیں، اور جولائی میں ان کی مانگ میں مزید اضافہ ہوا۔ اس ایک مہینے میں فٹبال کی برآمدات 44.7 فیصد بڑھیں، جن کی مالیت 2 کروڑ 57 لاکھ 20 ہزار ڈالر تک جا پہنچی۔ اسی عرصے میں کھلاڑیوں کے...
اسلام آباد: حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے اختیارات میں اضافہ کردیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق سائبر کرائمز بھی اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے دائرہ کار میں شامل ہوں گے، غلط و جعلی معلومات پھیلانے کی سزا اب اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت دی جائے گی۔ غلط معلومات کے ذریعے سوشل میڈیا سے پیسے کمانے والے بھی زد میں آئیں گے، ایجنسی سوشل میڈیا سے حاصل پیسوں کی تحقیقات اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کرے گی۔ ایجنسی اب سائبر دہشت گردی، الیکٹرانک فراڈ کی تحقیقات بھی کرے گی جبکہ چائلڈ پورنوگرافی اور آن لائن گرومنگ کے خلاف بھی کارروائی کا اختیار ہوگا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی شناختی معلومات کے...
وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ، چوہدری سالک حسین نے اعلان کیا ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کے فوائد کے ادارے (ای او بی آئی) کے تقریباً 5 لاکھ پنشنرز کو ان کی بڑھائی گئی پنشن بمعہ بقایاجات یکم ستمبر 2025 کو ادا کی جائے گی۔ اس سلسلے میں، ای او بی آئی ماہانہ پنشن کی ادائیگیوں کے تحت تقریباً 10 ارب روپے تقسیم کرے گا۔ وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشن میں اضافہ کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت کم از کم پنشن 10,000 روپے سے بڑھا کر 11,500 روپے ماہانہ کر دی گئی ہے، جب کہ فارمولا پر مبنی پنشنز میں 15 فیصد اضافہ بھی شامل ہے، جو یکم جنوری 2025 سے...
آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونا 3 لاکھ 67 ہزار 400 روپے تک جا پہنچا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، حالیہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، اور کاروباری ہفتے کے اختتام پر یہ اضافہ نمایاں رہا۔ اس کے علاوہ، 10 گرام سونے کی قیمت 3,172 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 14 ہزار 986 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 36 ڈالر بڑھ کر 3,447 ڈالر ہوگیا ہے۔ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا، جہاں فی تولہ...
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے جس کی بنیادی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ بتایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل اسمگل کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی ہو گی؟ گزشتہ 13 روز کے دوران برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت فی بیرل 65.85 ڈالر سے بڑھ کر 67.47 ڈالر تک جا پہنچی، یعنی ایک ڈالر 60 سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی عرصے میں امریکی خام تیل بھی مہنگا ہوا اور فی بیرل 61.98 ڈالر سے بڑھ کر 63.62 ڈالر تک جا پہنچا، جو کہ ایک ڈالر 64 سینٹ کا اضافہ بنتا ہے۔ اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) 31 اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی...
ماہ جولائی میں کراچی میں کافی گرمی پڑ رہی تھی اور بندرگاہ میں بھی معاشی سرگرمیاں سرد نہیں تھیں بلکہ گرم تھیں جس کے نتیجے میں مہینے کے آخر میں معلوم ہوا کہ پاکستان کی برآمدات میں 16.43 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ گویا معیشت کی دھڑکن تیز ہوگئی۔ برآمدی معیشت میں سب سے نمایاں رنگ ٹیکسٹائل کا تھا۔ معلوم ہوا کہ کپڑے، دھاگے، تولیے، بیڈ شیٹ وغیرہ کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ گویا لاہور کے کارخانے ہوں، کراچی کی ملیں، یا فیصل آباد جسے پاکستان کا مانچسٹرکہا جاتا ہے ، وہاں کے کاریگروں کو کام پر واپس آنے کا پیغام ملا کہ اب شفٹوں میں مزدور بڑھانے کا وقت آ گیا ہے، لیکن یہاں غور کرنا ہوگا کہ...
امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی اس وقت بڑھ گئی ہے جب امریکا نے جنوبی کیریبین اور قریبی پانیوں میں اپنی بحری افواج کی غیر معمولی تعیناتی کر دی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد لاطینی امریکا کے منشیات فروش کارٹلز کے خطرات سے نمٹنا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منشیات فروش گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو اپنی حکومت کی مرکزی ترجیح قرار دیا ہے جسے وہ غیر قانونی ہجرت روکنے اور جنوبی سرحد محفوظ بنانے کی وسیع تر پالیسی کا حصہ کہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کا یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد ٹیرف کا اعلان، تجارتی کشیدگی میں اضافہ روئٹرز کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اس...
مہنگائی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران عام استعمال کی 6 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی، 18 کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 27 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق عمومی طور پر مہنگائی کی شرح میں 0.62 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ اضافہ 3.57 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جن اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں سرفہرست ٹماٹر رہے جن کی قیمت میں 14.98 فیصد اضافہ ہوا۔ آٹا 12.11 فیصد مہنگا ہوا، چکن کی قیمت میں 3.36 فیصد، آلو میں 1.52 فیصد، سرسوں کے تیل میں 1.37 فیصد اور انڈوں کی قیمت میں 1.03...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کی صبح مثبت رجحان غالب رہا اور کاروبار کے ابتدائی اوقات میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صبح 10 بج کر 20 منٹ پر انڈیکس 147,861.38 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا، جو 517.88 پوائنٹس یعنی 0.35 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم، 100 انڈیکس پہلی بار 150,000 کی سطح عبور کرگیا سرمایہ کاروں کی دلچسپی سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، بجلی کی پیداوار اور ریفائنری سیکٹرز میں نمایاں رہی۔ https://Twitter.com/investifypk/status/1961285199355867439 بڑی کمپنیوں کے حصص، بشمول اے آر ایل، این آر ایل، حبکو، ماری، پی او ایل، پی پی ایل، ایس...
ایس ایس جی سی نے اوگرا سے پھر گیس کی قیمتوں میں اضافہ مانگ لیا اور لاہور میں منعقدہ اجلاس میں اوگرا نے کہا کہ گیس ٹیرف بڑھانا مجبوری ہے۔ فیصلہ کمپنیوں اور صارفین دونوں کے مفاد کو سامنے رکھ کر کیا جائے گا۔ کمپنیوں نے یہ اضافہ ٹرانسپورٹیشن کی مد میں مانگا ہے جو اوگرا سے 291 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مانگا گیا ہے جب کہ سی این جی اور ٹیکسٹائل سمیت دیگر انڈسٹریل صارفین نے اس کی شدید مخالفت کی مگر اوگرا نے پہلے ہی واضح کر دیا کہ اضافہ مجبوری ہے۔ اوگرا نے ہمیشہ گیس کمپنیوں کے مطالبے ہی کی حمایت کی اور کمپنیوں سے نہیں کہا کہ وہ اپنے اخراجات میں کچھ کمی...
مالی سال 2025-26 کے پہلے ماہ، جولائی میں، بینکوں کی جانب سے گھروں کی تعمیر اور خریداری کے لیے دیے جانے والے قرضوں میں سالانہ بنیاد پر 2.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، جولائی 2025 میں ہاؤسنگ فنانسنگ کا مجموعی حجم 208 ارب روپے تک جا پہنچا، جو کہ جولائی 2024 میں فراہم کردہ 203 ارب روپے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ ماہانہ بنیاد پر بھی بہتری دیکھی گئی، جون 2025 کے مقابلے میں جولائی میں بینکوں کی جانب سے گھروں کے لیے دیے گئے قرضوں میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا۔ جون میں یہ رقم 207 ارب روپے تھی، جو اگلے ہی ماہ بڑھ کر...
بھارت کے روسی تیل کے درآمدات میں ستمبر کے مہینے میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، دوسری طرف امریکا نے بھارتی درآمدات پر 50 فیصد تک محصولات عائد کر دیے ہیں تاکہ انڈیا کو روس کے ساتھ تجارتی تعلقات محدود کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔ روئٹرز کی خبر کے مطابق بھارتی ریفائنریز ستمبر میں روسی تیل کی خریداری 10 تا 20 فیصد بڑھا کر روزانہ 1.65 تا 1.8 ملین بیرل تک پہنچا سکتی ہیں۔ یہ شرح دنیا کی کُل سپلائی کا تقریباً ڈیڑھ فیصد ہے۔ اگر بھارت روسی درآمدات بند کرے تو عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں عارضی طور پر 100 ڈالر فی بیرل کے قریب جا سکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا کی بھارت کو پھر تنبیہ، روسی...
اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق سرکاری ذخائر اب بڑھ کر 14 ارب 27 کروڑ 43 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، 22 اگست 2025 تک ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 19 ارب 61 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ہو چکی ہے، جن میں سے کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 5 ارب 34 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے قریب ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری معیشت کے استحکام کی طرف ایک مثبت اشارہ...
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر بڑھ کر 14 ارب 27 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 22 اگست کو مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 61 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 34 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
کراچی (بزنس ڈیسک) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد نیا بھاؤ 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے مقرر ہوا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 10 ہزار 871 روپے پر پہنچ گئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں اضافہ ہوا، جہاں 9 ڈالر بڑھنے سے فی اونس قیمت 3 ہزار 399 ڈالرز ہوگئی۔ Post Views: 4
یاض (نیوز ڈیسک) 2025 کی پہلی ششماہی میں سعودی عرب کی رہائشی جائیداد کی مارکیٹ میں لین دین کی مالیت 123.8 ارب ریال تک پہنچ گئی جن میں سے 77.5 ارب ریال رہائشی گھروں کی خرید و فروخت پر مشتمل ہیں۔ مدینہ منورہ میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں رہائشی ڈیلز کی مالیت 49 فیصد بڑھ کر 3.4 ارب ریال تک جا پہنچی۔ رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں تیزی کی بنیادی وجوہات آسان مارگیج سہولتیں، سرکاری اسکیمیں اور نئے گھروں کی فراہمی ہیں۔ سعودی حکومت 2026 میں نیا قانون نافذ کرے گی جس کے تحت غیر ملکی افراد کو جائیداد خریدنے کی اجازت ملے گی۔ ماہرین کے خیال میں یہ اقدام غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں...
لاہور(ویب ڈیسک)دریائے راوی میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر شاہدرہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب آگیا، پانی کا بہاؤ ایک لاکھ55ہزار کیوسک تک پہنچ گیا، پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے، نشیبی علاقوں میں سیلاب کا شدید خطرے کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ کمشنر لاہور کا کہنا ہے دریائے راوی میں پانی کی گنجائش 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے، ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام محکموں کی تیاریاں مکمل ہیں، ممکنہ خطرے والے علاقوں سے مکینوں کا انخلا جاری ہے۔ جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 66 ہزار کیوسک سے زائد ریکارڈ، سائیفن کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اونچے درجے...
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 61 ہزار700 روپے پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی دس گرام کی قیمت 857 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 10 ہزار99 روپے پر پہنچ گئی۔ اُدھر عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 3390 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسری ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔ ایمن خان اور منیب بٹ نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنی فیملی میں اضافے اور بیٹی کی ولادت کے حوالے سے مداحوں کو خوش خبری سنائی۔ بدھ کی دوپہر منیب بٹ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے ہاں 26 اگست کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے نیمل رکھا ہے۔ منیب بٹ نے لکھا کہ امل اور میرال بھی بڑی بہنیں بن گئیں ہیں۔ انہوں نے نومولود کیلیے پیغام لکھا کہ نیمل تمھاری آمد کا لمحہ ہمارے لیے بہت قیمتی ہے اب تم اس دنیا کو اپنے جادو سے سحر انگیز کرو، تمھارے چھوٹے...
سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد ارکان کی ماہانہ تنخواہ 4 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا، جس میں وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار سمیت پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے اراکین شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بیشتر جماعتوں کے ارکان نے تنخواہوں میں اضافے کی حمایت کی، تاہم جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے اس تجویز کی مخالفت کی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں دیگر صوبائی اسمبلیوں کے مقابلے میں کم قرار دی...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کی صبح شیئرز کی خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 600 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صبح 9 بج کر 40 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 149,002 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا، جو 567 پوائنٹس یا 0.38 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ کار ساز کمپنیوں، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، او ایم سیز اور ریفائنری کے شعبوں میں نمایاں خریداری دیکھنے میں آئی۔ بڑی کمپنیوں بشمول اے آر ایل، او جی ڈی سی، پی او ایل، ایس ایس جی سی، ایس این جی پی ایل، واہ، ایم سی بی، میزان بینک، نیشنل بینک اور یو بی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی معیشت درمیانی مدت میں مستحکم نمو کا امکان رکھتی ہے، تاہم کئی میکرو اکنامک خطرات مالی استحکام کو متاثر کر سکتے ہیں۔آئی ایم ایف پروگرام کے تحت وزارت خزانہ کی جانب سے تیار کردہ مالی خطرات کی رپورٹ کے مطابق ان خطرات میں متوقع شرح نمو سے کم جی ڈی پی، قرض کا بڑھتا ہوا تناسب، کم ٹیکس وصولی، گردشی قرضے، قدرتی آفات اور ماحولیاتی تبدیلی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حقیقی جی ڈی پی نمو 5.1 فیصد کے ہدف سے 1.5 فیصد کم ہو کر 3.5 فیصدرہ سکتی ہے۔ اس سے ٹیکس آمدنی میں کمی اور مالی خسارے میں اضافہ ہو گا، جس سے مالی سال 2026 میں مالی خسارہ 42.1 ارب روپے...
موسلادھار بارشوں کے سبب دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے سے تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق آج دن 12:30 بجے تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولے جائیں گے، جس کے باعث پانی کا بہاؤ 2لاکھ 50 ہزار کیوسک تک متوقع ہے۔ دریائے سندھ کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملحقہ علاقوں کے مکین آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ این ڈی ایم نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا، نشیبی علاقوں کے مکین محتاط رہیں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہ مراعات میں اضافے کا فیصلہ چند دن کی دوری پر ہے۔ سندھ اسمبلی ارکان کی تنخواہ میں اضافے کے فیصلےکےلیے کمیٹی کی تشکیل دے دی گئی ہے، اسپیکر اویس قادرشاہ پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ 16ارکان سندھ اسمبلی پر مشتمل کمیٹی ارکان کی تنخواہ میں اضافےکی سفارشات مرتب کرےگی۔ کمیٹی میں پیپلزپارٹی، ایم کیوایم، جماعت اسلامی، پی ٹی آئی کے ارکان شامل ہیں۔ وزیر پارلیمانی امور ضیا الحسن بربنائے عہدہ کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی بھی خصوصی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی ارکان کی موجودہ تنخواہ و مراعات میں200فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ کمیٹی...
لاہور (نیوز ڈیسک) ملک میں گندم کی قیمت فی من 3200 روپے تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد آٹے کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہو گیا۔ لاہور میں اگست کے آغاز میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1400 روپے کا دستیاب تھا، جو اب 1700 روپے تک جا پہنچا ہے۔ چکی کا آٹا 130 روپے فی کلو سے بڑھ کر 135 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ بلوچستان میں 100 کلو آٹے کی بوری 2 ہزار روپے اضافے کے بعد 9 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔ پنجاب میں ملز آٹے کی 100 کلو بوری 6 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 8 ہزار 900 روپے میں مل رہی ہے۔ پشاور میں بھی قیمتوں میں بڑا اضافہ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی پارکنگ فیس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تین گھنٹوں کی پارکنگ فیس 90 روپے سے بڑھا کر 120 روپے کردی گئی ہے۔ تین گھنٹے مکمل ہونے کے بعد فی گھنٹہ چارجز 50 روپے سے بڑھا کر 70 روپے مقرر کر دیے گئے ہیں۔ اس اضافے کے بعد ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں اور پارکنگ عملے کے درمیان تکرار معمول بن گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پارکنگ فیس میں اچانک اضافے نے مالی دباؤ بڑھا دیا ہے، جبکہ ایئرپورٹ پر پہلے ہی ٹیکسی اور دیگر سہولتوں کے نرخ بلند ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان سیف اللہ خان سے اس حوالے سے مؤقف لینے کی کوشش کی...
لاہور (نیوز ڈیسک) دریائے چناب، راوی اور ستلج میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی۔ اگلے 48 گھنٹوں کے لیے اونچے اور انتہائی درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا۔ اب تک ڈیڑھ لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ بھارت سے آنے والے پانی نے ندی نالوں میں شدید طغیانی پیدا کی، درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع، ہزاروں ایکڑ فصلیں اور مکانات زیر آب آ گئے۔ شکرگڑھ میں 20 سے 25 افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔ سیالکوٹ میں 24 گھنٹوں میں 405 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ شہر کے بیشتر علاقے ڈوب گئے، بجلی معطل، نظام زندگی مفلوج۔ چیئرمین این ڈی ایم اے...
لاہور: دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ محکمہ آب پاشی کے مطابق مرالہ ہیڈ ورکس پر پانی کی آمد 4.6 لاکھ کیوسک تک پہنچ چکی ہے اور آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں میں یہ مقدار 5 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر سکتی ہے جو بہت بلند سیلاب کی سطح ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ اس وقت مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقامات پر درمیانے سے بلند درجے کی طغیانی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ دریائے راوی میں بیئن، بسنتار اور ڈیک نالوں میں زائد پانی کے...
کراچی میں سی او ڈی فلٹر پلانٹ میں واٹر بورڈ کے لیے نیا تھانہ قائم کردیا گیا ہے، جس کا نام کراچی واٹر اینڈ سپلائی کارپوریشن پولیس اسٹیشن رکھا گیا ہے، اس کے قیام سے شہر قائد میں تھانوں کی تعداد 109 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے 36 نئے تھانے قائم ایس ایس پی ایسٹ کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق واٹر بورڈ کے پہلے ایس ایچ او کے طور پر ارشد اعوان کو تعینات کر دیا گیا ہے، یہ تھانہ خاص طور پر غیرقانونی ہائیڈرنٹس اور واٹر کنکشنز کے خلاف کارروائی کرے گا۔ نیا پولیس اسٹیشن غیرقانونی سب سوائل کنکشنز اور واٹر بورڈ کی زمین پر قبضوں (لینڈ انکروچمنٹ) کے...
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے غیر ملکی میڈیکل اور ڈینٹل اداروں کی منظوری کے لیے فیس میں سو فیصد اضافہ کر دیا۔ بیرون ملک کے جو کالجز پاکستان میں میڈیکل یا ڈینٹل ڈگری کے لیے پی ایم ڈی سی سے منظور کروانا چاہتے ہیں انہیں اب 5 ہزار امریکی ڈالر کے بجائے 10 ہزار امریکی ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔ پی ایم ڈی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس 2 جولائی 2025 کو منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب تمام غیر ملکی میڈیکل اور ڈینٹل اداروں سے یونیفارم پروسیسنگ فیس 10 ہزار امریکی ڈالر وصول کی جائے گی۔اس سے قبل یہ فیس 5 ہزار امریکی ڈالر تھی۔ یعنی فیس میں سو فیصد...
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ڈرائیو میں ویڈیو ایڈیٹنگ کا فیچر متعارف کرا دیا۔ حال ہی میں گوگل نے اپنے کلاؤڈ اسٹوریج پلیٹ فارم پر آٹومیٹک کیپشننگ، وژوئل ری ڈیزائن، نئی اپ ڈیٹ ہونے ولی ویڈیوز کے لیے انسٹنٹ پلے بیک، ٹائم اسٹیمپڈ ٹرانسکرپٹ اور یہاں تک کے یوٹیوب کے جیسا تھمب نیل پری ویو فیچر متعارف کرایا تھا۔ کمپنی کی جانب سے پلیٹ فارم پر گوگل وڈز کا تازہ ترین اضافہ کیا گیا ہے۔ ورک اسپیس ڈومین کے صارفین جلد ہی ڈرائیو میں ویڈیو چلانے پر دائیں ہاتھ پر اوپر کی جانب جامنی رنگ کا گوگل وڈز کا نشان دیکھ سکیں گے۔ اس نشان کو کلک کرنے چلائی گئی ویڈیو گوگل وڈز میں کھلے گی اور صارفین اس میں ٹرمنگ،...
کراچی: ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کی رپورٹ کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعدایک تولہ سونا 3 لاکھ 60 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح10 گرام سونا 772روپے اضافے سے 3 لاکھ 9ہزار 242 روپے پر جا پہنچا جبکہ عالمی مارکیٹ میں9ڈالر بڑھ کرفی اونس سونا 3380 ڈالر کا ہوگیا۔
رواں مالی سال کے پہلے ہی مہینے میں پاکستان کی پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے مطابق جولائی 2025 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 1.345 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا، جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 6.42 فیصد زیادہ ہے۔ جولائی 2024 میں یہ حجم 1.264 ارب ڈالر تھا۔ ماہانہ بنیادوں پر بھی جولائی میں درآمدات میں 2.68 فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔ جون 2025 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 1.310 ارب ڈالر رہا تھا۔ یہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب ملک میں مجموعی درآمدات میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جولائی میں پاکستان کی کل...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز سرمایہ کاروں کا اعتماد لوٹ آیا اور مارکیٹ ایک بار پھر تیزی کی لپیٹ میں نظر آئی، کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر نمایاں سطح پر ٹریڈ کرتا رہا اور یوں مندی کے بعد ایک بار پھر امید کی کرن دکھائی دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے تک بینچ مارک 100 انڈیکس 149,353 پوائنٹس کی سطح پر تھا، جو 538 پوائنٹس یعنی 0.36 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ Market is up at midday ????⏳ KSE 100 is positive by +250.85 points (+0.17%) at midday trading. Index is at 149,066.15 and volume so far is 60.18 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/U1HNWoK9dU — Investify...
مون سون کی موسلادھار بارشوں کے سبب دریائے راوی اور دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا جس پر سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے دریائے راوی پر درمیانے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔ دریائے راوی اور اس کے ملحقہ ندی نالوں میں شدید بارشوں کے باعث تھین ڈیم 1717 فٹ کے ساتھ 86 فیصد تک بھر چکا ہے۔ تھین ڈیم سے پانی کے اخراج اور بھارتی نالوں سے آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث دریائے راوی کے بہاؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ پیر پنجال رینج کے نالوں بشمول بین، بسنتر اور ڈیک میں آئندہ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے لاہور-اسلام آباد موٹروے (M-2) کے ٹول ٹیکس میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے نرخ 26 اگست 2025 سے 25 اگست 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔ پیر کے روز جاری کیے گئے سرکاری اعلامیے کے مطابق، یہ اضافہ ہر سال ہونے والے 10 فیصد اضافے کا حصہ ہے، جو 23 اپریل 2014 کو فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) کی ذیلی کمپنی موٹروے آپریشنز اینڈ ری ہیبیلیٹیشن انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ طے پانے والے کنسیشن ایگریمنٹ کے تحت کیا جاتا ہے۔ یہ معاہدہ Build-Operate-Transfer (BOT) بنیاد پر ہے، اور اس میں دوسرے آپریشنل سال سے ہر سال شرح میں اضافہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یہ نیا اضافہ موٹروے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کسٹم کے جانچ پڑتال اور تخمینہ کے نظام کی شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت دی کہ کسٹم کے نظام کو فیس لیس (Faceless) بنا کر کاروباری حضرات کے لیے سہولت فراہم کی جائے اور ملکی ریونیو میں اضافہ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جانچ پڑتال اور تخمینہ کے عمل میں درکار وقت کو کم سے کم کیا جائے اور انتظامی کارروائیوں میں موثر اصلاحات متعارف کرائی جائیں۔ وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کسٹم اصلاحات کے موثر نفاذ کے لیے باہمی ہم آہنگی اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں، جبکہ کسٹم تخمینے پر...
این ڈی ایم اے (نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث پنجاب کے متعلقہ اضلاع کے لیے پیشگی الرٹ جاری کیا ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے پی ڈی ایم اے پنجاب کو الرٹ ملتے ہی ستلج کے قریبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر انخلاء کی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ مزید پڑھیں: انڈیا نے سیلاب کی اطلاع انڈس واٹر کمیشن کے بجائے سفارتی چینلز سے دی رپورٹس کے مطابق اب تک قریباً ڈیڑھ لاکھ افراد سیلاب کے خطرے والے علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔ قصور سے 14 ہزار 140، اوکاڑہ سے 2 ہزار 63، بہاولنگر سے 89 ہزار 868، بہاولپور سے 361، وہاڑی سے 165...
نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے لاہور-اسلام آباد موٹروے (M-2) کے ٹول ٹیکس میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے نرخ 26 اگست 2025 سے 25 اگست 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔ پیر کے روز جاری کیے گئے سرکاری اعلامیے کے مطابق، یہ اضافہ ہر سال ہونے والے 10 فیصد اضافے کا حصہ ہے، جو 23 اپریل 2014 کو فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) کی ذیلی کمپنی موٹروے آپریشنز اینڈ ری ہیبیلیٹیشن انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ طے پانے والے کنسیشن ایگریمنٹ کے تحت کیا جاتا ہے۔ یہ معاہدہ Build-Operate-Transfer (BOT) بنیاد پر ہے، اور اس میں دوسرے آپریشنل سال سے ہر سال شرح میں اضافہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یہ نیا اضافہ موٹروے استعمال کرنے والے عام...
حیدرآباد: سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث معمول کا بہاؤ نچلے درجے کے سیلاب میں تبدیل ہو گیا ہے۔ فلڈ کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 17 ہزار 490 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔ ترجمان فلڈ کاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ کوٹری بیراج سے پانی کا اخراج 2 لاکھ 2 ہزار 675 کیوسک ہو چکا ہے، جب کہ پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ کنٹرول روم کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ڈکلیئر کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو...
سعودی ایئر لائن فلائی ادیل نے پاکستان کے لئے اپنی باقاعدہ پروازوں میں اضافہ کرتے ہوئے پشاور اور اسلام آباد کے لئے بھی پروازیں شروع کردیں۔ ہیڈکوارٹرز پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر 25 اگست 2025 کو افتتاحی پرواز کا خیرمقدم کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر مینزیس آر اے ایس کی جانب سے انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج میں سی آئی پی لاؤنج کے سامنے کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA)، ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (ASF) اور مینزیس آر اے ایس کے حکام نے شرکت کی، فلائی اڈیل اب ہر ہفتے پیر اور بدھ کو ریاض سے پشاور کے لئے دو...
ملک بھر میں گندم کی قیمتوں میں اچانک نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ایک ماہ میں گندم کی فی من قیمت 2400 روپے سے بڑھ کر 3200 روپے تک پہنچ گئی ہے، جب کہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 400 روپے مہنگا ہو کر صارفین کی پہنچ سے مزید دور ہو گیا ہے، قیمتوں میں بڑے اضافے کے باعث نان اور روٹی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: پھل، جو کھانے سے بہتر نیند آتی ہے نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر محمد عارف نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم اور آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو چکا ہے اس لیے روٹی کی قیمت میں بھی اضافہ ضروری...
سپریم کورٹ کے 26 اکتوبر 2024 سے 12 اگست 2025 تک کے سرکلرز اور احکامات پبلک کردیے گئے جن کے مطابق عدالت عظمیٰ میں قبل از وقت سماعت کی نئی پالیسی 22 فروری 2025 سے نافذ ہوگئی جس کے تحت ضمانت، فیملی اور انتخابی معاملات کو ترجیح دی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے 9 جنوری 2025 کو سابق ججز کے انتقال پر نئی پالیسی جاری کی گئی، نئی پالیسی مطابق سپریم کورٹ کا ایک فوکل پرسن مرحوم جج کی تدفین کے انتظامات میں مدد کرے گا۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور ججز کی جانب سے سابق جج کے مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائے گا۔ قبل از وقت سماعت کی نئی پالیسی 22 فروری 2025...
کریپٹو سفارت کاری سے واشنگٹن میں پاکستان کی پذیرائی اور سرمایہ کاری کے مواقع ہیں جب کہ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق کریپٹو اقدامات سے واشنگٹن میں پاکستان کی اہمیت اور سرمایہ کاری کے امکانات میں اضافہ ہوگیا۔ فنانشل ٹائمز نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حکمت عملی اور کریپٹو اقدامات سے واشنگٹن میں پاکستان کو پذیرائی حاصل ہوئی، مائیکل کوگلمین مین غیر مقیم سینئر فیلو، ایشیا پیسیفک فاؤنڈیشن کے مطابق ، امریکہ اورپاکستان کےتعلقات میں غیر متوقع بہتری اور نیا عروج دیکھنے کو ملا۔ فنانشل ٹائمز نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے تعلقات اسلام آباد کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں، جبکہ بھارت ناراض ہے، پاکستان نے کریپٹو سفارت کاری کے ذریعے ٹرمپ کے کاروبار کے...
حالیہ بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح 1751.50 فٹ تک پہنچنے کے بعد صبح ساڑھے 8 بجے اسپل ویز کھول دیے گئے۔ مزید پڑھیں: راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، آج صبح 10 بجے سپل ویز کھولے جائیں گے ضلعی انتظامیہ نے تصدیق کی کہ تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کر لیے گئے تھے اور اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس اور امدادی عملہ فیلڈ میں موجود تھا۔ مزید پڑھیں: راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل ویز کھول دیے گئے ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔ سید پور ولیج اور چٹھہ بختاور سمیت تمام متاثرہ علاقوں میں نکاسیٔ آب کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 اگست 2025ء) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے کہا ہے کہ افغانستان پر طالبان کی حکومت کو چار سال مکمل ہونے کے بعد ملک کی نصف سے زیادہ آبادی کو امداد کی اشد ضرورت ہے۔ادارے نے بتایا ہے کہ طالبان حکمرانوں کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے باعث ملک میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے حالات نہایت خراب ہیں جنہیں حصول تعلیم، نوکری کرنے اور عوامی زندگی میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے 'اوچا' کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ موجودہ حالات میں خواتین اور لڑکیوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے جس کے بغیر ان کے لیے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2025ء)گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ عالمی بینک کے مطابق ملک میں غربت کی شرح بڑھ کر 45فیصد ہو گئی ہے۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد گزشتہ مالی سال میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، جو 11لاکھ 37ہزار ٹن رہی جس کی مالیت 51کروڑ 10لاکھ ڈالر ہے، یہ 2024ء کے مالی سال میں قائم کردہ 9لاکھ 90ہزار 266ٹن مالیت 43کروڑ 40لاکھ ڈالرکے سابقہ ریکارڈ سے زیادہ ہے۔یہ نمایاں اضافہ ایک طرف سستے کپڑوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو ظاہر کرتا ہے تو دوسری جانب ملک میں بڑھتے ہوئے معاشی بحران اور گہری ہوتی غربت...
بیجنگ :چین نے جولائی میں قومی معیشت کے آپریشن کے حوالے سے رپورٹ جاری کی۔اس سے ایک روز قبل بیجنگ میں دنیا کے پہلے ہیومنائڈ روبوٹ گیمز کا شاندار آغاز ہوا جس سے چینی معیشت کی متحرک قوت کی تصدیق ہوتی ہے ۔ متعدد بین الاقوامی اداروں نے چین کی معیشت کے بارے میں اپنی پر امید رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی طلب کے بڑھنے کے ساتھ چین کی معاشی لچک اور قوت زیادہ نمایاں ہو رہی ہے ۔ چین کی معیشت کی تازہ ترین رپورٹ میں “استحکام” اور “ترقی” دو کلیدی الفاظ ہیں۔ ایک طرف ، معیشت نے مستحکم آپریشن برقرار رکھا جن میں جنوری سے جولائی تک قومی فکسڈ اثاثوں کی سرمایہ کاری میں...
پاکستان کے مختلف دریائوں میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر رہی ہے، ستلج اور جناح بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا جس کے پیش نظر انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔ہری پور میں تربیلا ڈیم میں سیلابی ریلا داخل ہوگیا، پانی کی آمد 4 لاکھ 5 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 70 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ، ڈیم میں پانی کی سطح 1547.96 فٹ تک پہنچ گئی جبکہ فل لیول 1550 فٹ ہے۔سپل ویز کھولنے کے بعد دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب پیدا ہوگیاجس کے باعث تربیلا ٹی فائیو پراجیکٹ پر کام بند کر دیا گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ندی نالوں اور دریائوں کے قریب جانے سے گریز کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِاعظم کی جانب سے قائم کردہ خصوصی کمیٹیوں نے ملک میں کیش لیس معیشت کے فروغ کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے لیے پُرعزم قومی اہداف مقرر کیے ہیں، جن کا مقصد ڈیجیٹل فنانشل سروسز اور فن ٹیک کے استعمال میں تیزی سے اضافہ کرنا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیرِاعظم کے کیش لیس اکانومی اقدام کے تحت اہم اہداف میں فعال ڈیجیٹل مرچنٹس کی تعداد کو مالی سال 26-2025 کے اختتام تک 20 لاکھ تک پہنچانا، موبائل اور انٹرنیٹ بینکنگ صارفین کی تعداد کو موجودہ 9 کروڑ 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک سال میں 12 کروڑ تک لے جانا، اور سالانہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لین دین کو دگنا کرتے...
پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی شرح مسلسل دوسرے ہفتے بڑھ گئی ہے۔ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ شرح 2.21 فیصد تک جا پہنچی۔ ہفتے کے دوران 17 ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جن میں ٹماٹر 10 روپے 42 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، زندہ مرغی کی قیمت میں قریباً 20 روپے فی کلو اضافہ ہوا، ایک درجن انڈوں کی قیمت 6 روپے 19 پیسے بڑھ گئی جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 21 روپے مہنگا ہوگیا۔ مزید پڑھیں: شرح سود 11 فیصد پر برقرار، مہنگائی میں اضافے کا خدشہ: گورنر اسٹیٹ بینک اس کے برعکس کیلے، آلو، چاول...
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 1.46 فیصد تک اضافہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے اس اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 0.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھا کر 10.73 ڈالر مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح سوئی ناردرن کے سسٹم پر بھی قیمت میں 0.14 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 11.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس...
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 14 ارب 24 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 8 اگست کو 19 ارب 49 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ اس وقت کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 25 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ ...
ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ملک میں مہنگائی کی رفتار کی شرح میں پھر سے مسلسل اضافے کا رجحان شروع ہوگیا ہے اور ہفتہ وار مہنگائی میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، حالیہ ہفتے مہنگائی کی رفتار کی شرح میں 0.31 فیصد اضافہ ہوا اور سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح 2.21 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریارت کی جانب سے جاری مہنگائی کی ہفتہ واررپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے ٹماٹر، چکن، انڈے، پیاز، لہسن، گندم کا آٹا، گڑ، دال ماش اور لکڑی مہنگی ہوئی جبکہ...
ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں بے قاعدگی ایک بار پھر عوام کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی ۔ سرکاری نرخ 173 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود اسلام آباد، پشاور اور کراچی سمیت کئی بڑے شہروں میں چینی 190 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب مہنگائی کی مجموعی شرح بھی ایک بار پھر چڑھاؤ کی طرف گامزن ہے۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد موجودہ شرح 2.21 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ مہنگی ہونے والی اشیاء رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں۔ ان میں روزمرہ کی اشیاء جیسے: ٹماٹر : فی کلو...
سٹی42: خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تباہ کن بارشوں سے آنے والے سیلابوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں روح فرسا اضافہ رپورٹ کیا جا رہا ہے۔ 24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق بونیر ضلع میں سیلاب کے کئی واقعات میں اب تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 120 ہو گئی ہے۔ بونیر کا کلاؤڈ برسٹ اور فلیش فلڈ انٹرنیشنل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی مقامی شہری سیلاب اور حادثات کے متعلق مسلسل تازہ ترین صورتحال کے متعلق اطلاعات پوسٹ کر رہے ہیں۔ ڈالر سستا ہوگیا Waseem Azmet

پاکستان کی پائیدار ترقی کے راستے میں سب سے بڑا چیلنج آبادی میں اضافہ، غذائی قلت اور سٹنٹنگ شامل ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی پائیدار ترقی کے راستے میں سب سے بڑا چیلنج آبادی میں تیزی سے اضافہ، غذائی قلت اور سٹنٹنگ ہے جس کا براہ راست تعلق غربت اور وسائل کی کمی سے بنتا ہے۔جمعہ کو ایڈوانس سٹریٹجک پاپولیشن ڈویلپمنٹ فریم ورک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے پسماندہ اور دیہی علاقوں میں خواتین کی اکثریت آئرن ڈیفیشنسی اور غذائی قلت کا شکار ہے جس کے نتیجے میں کمزور اور ذہنی طور پر پسماندہ بچوں کی پیدائش کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ایسی صورتحال نہ صرف...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء) گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، عالمی بینک کے مطابق ملک میں غربت کی شرح بڑھ کر 45 فیصد ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد گزشتہ مالی سال میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، جو 11 لاکھ 37 ہزار ٹن رہی، جس کی مالیت 51 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہے، یہ 2024 کے مالی سال میں قائم کردہ 9 لاکھ 90 ہزار 266 ٹن (43 کروڑ 40 لاکھ ڈالر) کے سابقہ ریکارڈ سے زیادہ ہے،یہ نمایاں اضافہ ایک طرف سستے کپڑوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو ظاہر...
پشاور: موسلاھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث وادی سوات میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ اضافہ ہونے سے اطراف کے کئی علاقے زیر آب آگئے۔ ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق مالم جبہ جبہ روڈ کا 400 میٹر حصہ گل میرہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ گیا، سیاح اگلے اعلان تک مالم جبہ روڈ پر سفر سے گریز کریں۔ مینگورہ خوڑ میں طغیانی جبکہ سیلابی پانی مکانات اور دکانوں میں داخل ہوگیا، دریائے سوات کے بہاؤ میں بھی اضافہ ہوگا۔ مکانباغ اور ملابابا کے علاقے زیر آب آگئے جس کے باعث لوگوں نے عمارتیں خالی کر دیں۔ مینگورہ خوڑ، ہزارہ خوڑ، خوازہ خیلہ سمیت دیگر مقامات میں طغیانی کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ اداروں کو الرٹ...
احمد منصور: بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی مقامی و غیر ملکی کرنسی ریٹنگ Caa2 سے بڑھا کر Caa1 کر دی اور کریڈٹ آؤٹ لک "مثبت" سے "مستحکم" کر دیا، جو بیرونی ذخائر میں بہتری، قرض ادائیگی کی صلاحیت میں اضافہ اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مالیاتی اصلاحات میں پیش رفت کا اعتراف ہے. موڈیز کی ریٹنگ اپ گریڈ سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد میں اضافہ ہوا، ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال ہوئی، بین الاقوامی ریٹنگ کمپنی 'موڈیز' نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کو اپ گریڈ کر دیا۔ جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی پاکستان کی مقامی و غیر ملکی...
موڈیز کی ریٹنگ اپ گریڈ سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال ہونے لگا، بین الاقوامی ریٹنگ کمپنی ’’موڈیز‘‘ نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کو اَپ گریڈ کر دیا۔ پاکستان کی مقامی و غیر ملکی کرنسی ریٹنگ Caa2 سے بڑھا کر Caa1 کی گئی۔ موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ آؤٹ لک ’’مثبت‘‘ سے بڑھ کر ’’مستحکم‘‘ قرار دے دی گئی۔ بیرونی ذخائر میں بہتری اور قرض ادائیگی کی صلاحیت پر اعتماد میں اضافہ ہوا۔ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مالیاتی استحکام اور اصلاحاتی اقدامات میں پیش رفت کا اعتراف...
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں مسلح تنازعات کے دوران جنسی تشدد کے واقعات میں 2024 میں 25 فیصد اضافہ ہوا، جس میں سب سے زیادہ واقعات وسطی افریقی جمہوریہ، کانگو، ہیٹی، صومالیہ اور جنوبی سوڈان میں ریکارڈ کیے گئے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کی طرف سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں کہا گیا کہ 2024 میں 4,600 سے زائد افراد جنسی تشدد سے بچ نکلے۔ ان میں سے زیادہ تر جرائم مسلح گروہوں نے کیے، تاہم بعض جرائم میں سرکاری افواج بھی ملوث تھیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کی تصدیق شدہ اعداد و شمار ان جرائم کی عالمی سطح پر حقیقی وسعت کے عکاس نہیں ہیں۔ رپورٹ کی بلیک...
محکمہ موسمیات نے گلیشیئل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ گلوف کے خطرے سے متعلق وارننگ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ کے باعث گلیشئرز کے تیزی سے پگھلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے گلیشیئل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ گلوف کے خطرے سے متعلق وارننگ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تربیلا ڈیم میں خریف سیزن کے دوران 41.8 ملین ایکڑ فٹ پانی کی ریکارڈ آمد ہوئی،...
سپریم کورٹ بار نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے اعلامیے کی تردید کردی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ اعلامیے میں بارز سے مشاورت کا کہا گیا، سپریم کورٹ بار سے مشاورت میں فیسوں کا اضافہ نہیں تھا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ بار سے مشاورت کی گئی ہے تو ریکارڈ سامنے لایا جائے، فیسوں میں اضافہ انصاف کی فراہمی کے لیے مددگار نہیں ہوگا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ عدالت میں مقدمات کیلئے فیسوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اس بار بھی اضافے کا امکان ہے تاہم کتنے روپے اضافہ ہوگا؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔ تفصیلات کے حکومت نے اس بار بھی پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاری کرلی، جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا تاہم اس بار ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ حکومت کی جانب سے آج پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا، جس میں پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع ہے لیکن ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 11.50 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی قرضوں میں 41 فیصد بڑا اضافہ ہوا ہے، تاہم ادائیگیوں کے ساتھ یہ صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ جلد شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے۔ بجلی بھی سستی کی جائے گی۔ جبکہ آئی ایم ایف کا وفد اگلے ماہ کے آخر میں پاکستان آئے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا گزشتہ ڈیڑھ سال میں معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ تمام معاشی اعشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں۔ پالیسی ریٹ (شرح سود) میں نمایاں کمی...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران معاشی محاذ پر بھرپور پیش رفت کی ہے۔وہ آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔مقامی کاروباری ماحول میں بہتری پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے قرضوں میں اکتالیس فیصد اضافہ ہوا ہے اور زرعی قرضوں کا حجم 2.5 ٹریلین روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے قرضوں میں بھی اڑتیس فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ وزیر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں 65 ہزار نئے سرمایہ کاروں کے ساتھ سرمایہ کاروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ محمد اورنگزیب...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 اگست 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں صحت عامہ کے حالات تباہ کن صورت اختیار کر گئے ہیں جہاں ہسپتالوں پر حد سے زیادہ بوجھ ہے، ضروری ادویات ختم ہو چکی ہیں جبکہ بیماریوں اور بھوک سے ہلاکتوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہو رہا ہے۔مغربی کنارے اور غزہ میں 'ڈبلیو ایچ او' کے نمائندے ڈاکٹر رک پیپرکورن نے کہا ہے کہ غزہ میں نصف ہسپتال اور 38 فیصد بنیادی مراکز صحت ہی کسی حد تک فعال ہیں۔ بڑے ہسپتالوں میں بستروں کی قلت ہو گئی ہے۔ الشفا ہسپتال میں گنجائش سے 250 فیصد زیادہ، نصر ہسپتال میں 180، الرنتیسی میں 210 اور الاہلی...
متحدہ عرب امارات نے عالمی ہوابازی کے شعبے میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔ سال 2025 کی پہلی ششماہی میں 75.4 ملین مسافروں نے امارات کے ایئرپورٹس کا رخ کیا، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ یہ اعداد و شمار جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی رپورٹ میں سامنے آئے ہیں، جس کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 71.7 ملین مسافر امارات پہنچے تھے — یعنی اس سال 5 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوائی ٹریفک اور کارگو میں بھی واضح اضافہ جی سی اے اے کے مطابق ہوائی ٹریفک کی نقل و حرکت میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا،531,000 پروازیں رجسٹرڈ ہوئیں،کارگو کا حجم 4 فیصد بڑھ کر 2.2 ملین ٹن سے تجاوز...