2025-09-18@16:51:12 GMT
تلاش کی گنتی: 2839

«کبھی پانی»:

(نئی خبر)
    نیپال میں ‘جن زی’ احتجاج، پارلیمنٹ نذر آتش ہونے اور درجنوں ہلاکتوں کے بعد دارالحکومت کٹھمنڈو میں فوجی چوکیوں اور ٹینکوں کا گشت جاری ہے اور عوام کو لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے احکامات سنائے جارہے ہیں۔ احتجاجات کا فوری سبب حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا کے 26 بڑے پلیٹ فارمز کو عارضی طور پر بند کرنا بتایا جاتا ہے، جسے نوجوانوں نے اظہارِ رائے پر قدغن کے طور پر لیا اور وہی فوراً بڑے مظاہروں میں بدل گیا، حکومت نے بعد ازاں یہ پابندی واپس لی، مگر مظاہرے پہلے ہی تشدد میں تبدیل ہوچکے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: نیپال میں احتجاج شدت اختیار کرگیا، صدر، وزیراعظم کی رہائش گاہیں، پارلیمان نذر آتش، وزیر خزانہ پر تشدد، وزیراعظم مستعفی میڈیا رپورٹس...
    وفاقی کابینہ نے نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، ساتھ ہی ملک میں زرعی اور ماحولیاتی ایمرجنسی کے نفاذ کی بھی منظوری دی گئی۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی علی پرویز ملک اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم اور کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کو گیس کے نئے کنکشن فراہم کیے جائیں گے تاکہ اس حوالے سے درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔ یہ بھی پڑھیں: گیس بحران کے باوجود حکومت کا 30 ہزار نئے گھریلو کنکشنز دینے پر غور وفاقی وزیر توانائی علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے بعد سے میرا پاسپورٹ تاحال بلاک ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری میڈیا سے بات چیت میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کئی بار پاسپورٹ کیلیے اپلائی کیا مگر جاری نہیں کیا گیا،9 مئی کے بعد میرا پاسپورٹ بلاک ہے، افغانستان جانے کے لیے پاسپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ میرا پاسپورٹ تو 9 مئی کے بعد سے بلاک ہے، لیکن خان صاحب اگر آپ کا حکم ہوا تو مجھے افغانستان جانے کے لئے کسی ویزے کی ضرورت نہیں، میں بغیر ویزے کے بھی جا سکتا ہوں۔ pic.twitter.com/d56iEJhBEI — Harmeet Singh (@HarmeetSinghPk) September 10, 2025 ...
    سپیکر قومی اسمبلی کا بڑا اقدام؛ سی ڈی اے کو پارلیمنٹ سے فارغ کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس کی صفائی، ستھرائی، اور تزئین و آرائش کے سلسلے میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کو ناقص کارکردگی کی بنیاد پر پارلیمنٹ سے فارغ کر دیا ہے۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق، صفائی کی تمام جینیٹوریل سروسز اب ایک نجی کمپنی کو آؤٹ سورس کر دی گئی ہیں۔ یہ کنٹریکٹ پیپرا قواعد کے تحت شفاف طریقہ کار اپناتے ہوئے اوپن ٹینڈرز کے ذریعے دیا گیا، اور سب سے کم بولی دینے والی کمپنی کو منتخب کیا گیا۔...
    کراچی ایک بار پھر شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والی تباہ کاریوں کی لپیٹ میں آگیا ہے۔ گڈاپ ٹاؤن میں واقع تھڈو ڈیم میں پانی کی سطح حد سے تجاوز کرنے کے بعد اوورفلو ہوگئی، جس سے نکلنے والا طاقتور سیلابی ریلا شہر کے مختلف علاقوں میں داخل ہوگیا۔ سب سے زیادہ سنگین صورتحال ایم نائن موٹروے پر دیکھنے میں آئی جہاں پانی کا بہاؤ اتنا شدید تھا کہ حیدرآباد اور کراچی کے درمیان ٹریفک مکمل طور پر معطل کر دی گئی۔ موٹروے پولیس کے مطابق پانی موٹروے کے کناروں سے ٹکرا کر کئی حصوں کو زیر آب کر چکا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا۔ سپر ہائی وے پر...
    کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی اور ڈیم اوور فلو ہونے سے شہر کے مختلف علاقے زیرِ آب آنے سے پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا، صورت حال کے باعث زمینی رابطے منقطع ہوگئے اور تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے ہیں جب کہ شہر کے بعض علاقوں میں سیلابی صورت حال کے باعث فوج اور رینجرز کو طلب کرلیا گیا، سوسائٹیوں میں مساجد سے اعلانات کیے گئے۔ شہر قائد میں گزشتہ 2 روز کے دوران وقفے وقفے سے مسلسل بارش نے تباہی مچا دی، مسلسل بارش کے بعد مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔ ملیر، ایم نائن، سہراب گوٹھ، خمیسو گوٹھ، لیاری ندی،...
    قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے  نتیجے میں بڑے دھماکے رونما ہوئے، جن میں فلسطین کی سب سے بڑی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی پوری اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ یہ کارروائی طویل منصوبہ بندی کے بعد کی گئی اور اسے ’انتہائی درست آپریشن‘ قرار دیا۔ اسرائیلی قیادت کے بیانات کنیسٹ اسپیکر عامر اوہانا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر دھماکے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عربی زبان میں لکھا: ’یہ پورے مشرق وسطیٰ کے لیے ایک پیغام ہے۔‘ یہ بھی پڑھیے اسرائیل نے حماس کے کن رہنماؤں کو نشانہ بنایا؟ کون شہید ہوا اور کون زندہ بچ نکلا؟ وزیرِ اعظم بن یامین نتن یاہو کے دفتر نے کہا...
    9 ستمبر 2025 کی صبح کراچی والوں کےلیے ایک اور آزمائش لے کر طلوع ہوئی۔ مون سون کی بارشوں نے اس شہر کو ایک بار پھر اپنی لپیٹ میں لیا اور وہی مناظر دہرائے گئے جنہیں دیکھتے دیکھتے اہلِ کراچی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ شدید بارش کے بعد سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، نشیبی رہایشی علاقوں میں پانی بھرگیا، کرنٹ لگنے اور سیلابی پانی میں ڈوبنے کے واقعات سامنے آئے۔ اور سب سے بڑھ کر عام آدمی ایک بار پھر حکومتی نااہلی اور ناقص حکمت عملی کا شکار ہوا۔ بارش کے اعداد و شمار اور فوری اثرات محکمہ موسمیات کے مطابق صرف 9 ستمبر کو کراچی میں...
    کراچی میں منگل کو مون سون کی موسلا دھار بارش کے بعد شہر کا نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا، بارش کے نتیجے میں نکاسیٔ آب کا نظام مکمل طور پر بیٹھ گیا۔ سڑکیں اور گلیاں برساتی اور گندے پانی میں ڈوب گئیں جبکہ لیاری اور ملیر ندیوں میں طغیانی کے باعث شہری علاقے زیرآب آگئے۔ اہم شاہراہیں بند، ٹریفک معطل شدید بارش کے بعد کورنگی کاز وے، کورنگی کراسنگ اور گلشنِ حدید لنک روڈ سمیت شہر کی کئی اہم شاہراہیں بند کرنا پڑیں، کورنگی کے گودام چورنگی سے محمود آباد جانے والی سڑک بھی سیلابی صورت حال کے باعث بند کر دی گئی۔ https://x.com/sheharyaralii/status/1965515593102361038 اسی طرح کورنگی کراسنگ کو قیوم آباد کی جانب بند کر کے ٹریفک کو سی...
    برطانیہ میں حکومت نے ڈسپوزایبل ویپ کی فروخت اور فراہمی پر مکمل پابندی عائد کردی ہے جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بچوں اور نوجوانوں کو ویپنگ سے دور رکھنے کی کوشش کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ویپنگ سگریٹ چھوڑنے میں 3 گنا زیادہ مؤثر، آسٹریلوی تحقیق بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس پابندی کے تحت کسی بھی دکان یا آن لائن پلیٹ فارم پر یکبار استعمال ہونے والی ویپ کی فروخت یا فراہمی غیر قانونی ہوگی۔ قانون کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں انگلینڈ میں قانون توڑنے والے ریٹیلرز کو کم از کم 200 پاؤنڈ کا جرمانہ کیا جائے گا۔ بار بار خلاف ورزی پر 2 سال تک قید کی سزا بھی ہو...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا پارک روڈ پر قائم ماڈل نرسری کا دورہ، مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے منگل کے روز ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ اور متعلقہ افسران کے ہمراہ پارک روڈ پر قائم سی ڈی اے ماڈل نرسری کا دورہ کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے ماڈل نرسری کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے ماڈل نرسری کی اپ گریڈیشن، بحالی اور اسے ‘گارڈینیا حب’ میں تبدیل کرنے کے حوالے سے ابتک کے کاموں پر پیشرفت کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی گئی۔...
    پاکستان اس وقت شدید موسمی و آبی بحران کی لپیٹ میں ہے۔ بھارت نے ایک بار پھر دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا ہے، جس کے بعد پنجاب اور سندھ میں بڑے سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستانی وزارتِ آبی وسائل کو باضابطہ ہائی فلڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جو خطرے کی سنگینی کو واضح کرتا ہے۔ ستلج اور چناب میں پانی کی سطح بلند، ملتان کو بچانے کی تدابیر دریائے چناب کا دوسرا بڑا سیلابی ریلا ملتان کے ہیڈ محمد والا کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے باعث انتظامیہ نے شہر کو بچانے کے لیے شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ اکبر بند...
    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دریاؤں میں پانی کی صورتحال ابھی تک غیر معمولی ہے لیکن حکومت سندھ نے بروقت اقدامات کر رکھے ہیں۔ ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت سیلابی صورتحال پر دن رات نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور ریلیف کے تمام محکمے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں، حکومت سندھ کے لیے عوام کی جان و مال سے بڑھ کر کچھ نہیں، عوام اور ان کے املاک کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کچہ کے...
    میڈرڈ: اسپین نے غزہ میں جاری جنگ اور فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے اسرائیل پر سخت پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔  وزیراعظم پیدرو سانچیز نے اپنے ٹی وی خطاب میں کہا کہ یہ اقدامات فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیل کو اس کے جرائم پر جواب دہ بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین نے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی پر پابندی لگانے کے ساتھ دفاعی تجارت معطل کر دی ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیل جانے والے ہتھیار بردار جہازوں اور طیاروں کو اسپین کی بندرگاہوں اور فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزیراعظم سانچیز نے یہ بھی اعلان کیا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک افراد...
    برطانیہ کی نئی ہوم سیکریٹری شبانہ محمود نے عندیہ دیا ہے کہ ایسے ممالک کے لیے برطانوی ویزے معطل کیے جا سکتے ہیں جو اپنے شہریوں کو واپس لینے کے معاملے میں تعاون نہیں کرتے۔ لندن میں ’فائیو آئیز‘ انٹیلی جنس اتحاد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے لیے سب سے بڑی ترجیح سرحدوں کا تحفظ اور غیر قانونی ہجرت پر قابو پانا ہے، اجلاس میں امریکا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کینیڈا کے وزرا نے بھی شرکت کی۔ شبانہ محمود نے کہا کہ برطانیہ ایسے ممالک کے ساتھ ویزا پالیسی میں تبدیلی پر غور کر رہا ہے جو اپنے شہریوں کو واپس لینے سے گریز کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کی نئی وزیر...
    نیپالی حکومت نے ملک گیر احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم 19 افراد کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کابینہ کے ترجمان اور وزیر اطلاعات و مواصلات پرتھوی سبا گرونگ نے تصدیق کی کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے لگائی گئی سوشل میڈیا پابندی واپس لے لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سوشل میڈیا پر عائد پابندی ختم کر دی ہے، اب تمام پلیٹ فارمز کام کر رہے ہیں، دوسری طرف ملک کے وزیر داخلہ رمیش لکھک نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آسٹریلیا میں نابالغوں پر سوشل میڈیا پابندی: سرکاری رپورٹ میں بڑے انکشافات پابندی...
    لاہور: وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے صورتحال بگڑ رہی ہے، چار ماہ سے نہ مون سون ختم ہو رہا ہے اور نہ ہی لوگوں کی پریشانیاں ختم ہو رہی ہیں۔ لاہور ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اللہ سے رحم کی دعا ہے جنوبی پنجاب کے علاقوں میں سیلاب پہنچ گیا ہے بارشیں بھی غضب ڈھا رہی ہیں۔ پانی پر کوئی اختیار نہیں ہے، بس آخری وقت پر بتا دیا جاتا ہے پانی آگیا ہے، سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کو بارش و پانی سے مشکلات ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اتنی بڑی...
    نظام عدل میں آج کل پھر خطوط اور خطابات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔جناب جسٹس منصور علی شاہ کا خط تو منظر عام پر آچکا ہے۔جناب جسٹس اطہر من اللہ کی دو دھواں دار تقاریر بھی میڈیا میں آچکی ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی خطوط لکھے گئے ہیں۔ ان خطوط اور تقاریر پر سب اپنے اپنے نقطہ نظر کے مطابق رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔جہاں تک خطوط کا تعلق ہے تو سب خطوط میں چیف جسٹس صاحبان کے حوالے سے قانون اور پرسیجر کی بات کی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج صاحبان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے حوالے...
    نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف نوجوان بڑے پیمانے پر سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا جس نے تشدد کی شکل اختیار کرلی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق "جنریشن زی" احتجاج نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے علاقے مائتیگھرا میں ایک قومی یادگار کے مقام سے شروع ہوا۔ اس احتجاج کا انعقاد نوجوانوں کے سماجی تنظیم ہامی نیپال نے کیا جسے 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا بنیادی مطالبہ قانون کی بالادستی، شفافیت اور انصاف ہے۔ مظاہروں میں ہزاروں نوجوان اسکول اور کالج یونیفارم پہن کر جمع ہوگئے اور سڑک کو بلاک کرکے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ نوجوانوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن کے خلاف بھی ناراضی کا اظہار کیا اور بدعنوان...
    اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جہاں پی ٹی آئی کارکنان نے صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی کی، گالم گلوچ کیا اور ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک صحافی نے علیمہ خان سے سوال پوچھا، جس پر مشتعل کارکنوں نے نہ صرف سوال کرنے والے صحافی پر تشدد کیا بلکہ موقع پر موجود دیگر صحافیوں کو بھی دھکے دیے۔ اس رویے کے خلاف احتجاجاً صحافیوں نے علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کر دیا، تاہم اس بائیکاٹ کے بعد بھی صورتحال کشیدہ رہی اور پی ٹی آئی کارکنوں نے ایک بار پھر صحافی پر تشدد کیا۔ صحافتی...
    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے  کہا ہے کہ سمندر کی سطح بلند ہے، شاید وہ پانی نہ لے، انہوں نے شہریوں کو بارش کے دوران صبر کا مشورہ دیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب  کا کہنا تھا کہ 22 اگست کی پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز کو رقوم کی ادائیگی کے اعدادوشمار دیے  تھے۔ اس پریس کانفرنس کے بعد فرق آیا ہے۔ اب وہ ٹاؤن چیئرمین جو اختیارات یا وسائل کا رونا روتے تھے، تھوڑا بہت کام کرنا شروع کردیا  ہے۔ تھوڑا بہت احساس ان میں آیا ہے کہ مسئلہ اختیارات و وسائل یا پیسے کا نہیں، نیت کا تھا ۔ ان تمام ٹاؤن چیئرمینز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات 2025 کے سلسلے میں ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس ماڈل ٹاؤن لاہور میں سینٹرل پارٹی سیکریٹریٹ میں ہوا جس کی صدارت صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے کی۔ اس موقع پر صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی قیادت بھی شریک ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے: سیلابی تباہ کاریوں کے باعث پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ اجلاس کے دوران امیدواروں کے انٹرویوز لیے گئے اور پارٹی پالیسی سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ تمام امیدواروں نے قیادت پر مکمل اعتماد اور وفاداری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی جس امیدوار کو بھی ٹکٹ دے گی، سب مل کر اس...
    پنجاب کے ضلع وہاڑی میں دریائے ستلج پر سیلابی صورتحال تیزی سے سنگین ہوتی جا رہی ہے، جہاں ہیڈ اسلام کے مقام پر ایک بڑا ریلا پہنچنے کے بعد خطرے کی گھنٹیاں بج اٹھی ہیں۔ پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے کے باعث مقامی انتظامیہ اور عوام بے حد پریشان ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہیڈ اسلام پر پانی کی آمد اور اخراج ایک لاکھ بیس ہزار آٹھ سو پینسٹھ کیوسک تک پہنچ چکا ہے، جو سیلاب کے اونچے درجے کی علامت ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پانی کی آمد کا یہ سلسلہ برقرار رہا تو دریائے ستلج کے کنارے آباد درجنوں بستیاں براہِ راست متاثر ہو سکتی ہیں۔ خاص طور پر کالیہ شاہ،...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے دشمن کا غرور پانی میں غرق کرکے سمندری محاذ پر بھی اپنی برتری ثابت کی۔ یومِ بحریہ کے موقع پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے پاک بحریہ کے جانبازوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 8 ستمبر وہ دن ہے جب سمندری سرحدوں کے دفاع میں بہادر سپوتوں نے تاریخ رقم کی۔ وفاقی وزیر کے مطابق جنگِ ستمبر 1965 کے دوران آپریشن دوارکا پاک بحریہ کی تاریخ کا ایک درخشندہ باب ہے، جس میں چند لمحوں میں دشمن کی اہم ساحلی تنصیبات تباہ کر کے کراچی پر حملے کا منصوبہ خاک میں ملا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس...
    کراچی: ایشیا کپ میچز کے ٹکٹ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم اور ابو ظبی کے زید کرکٹ اسٹیڈیم کے ٹکٹ آفس سے بھی ملنا شروع ہو گئے۔  ٹکٹ آفس دوپہر 2 بجے سے رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے، ابو ظبی میں ٹکٹ آفس زید کرکٹ اسٹیڈیم کے پی تھری پارکنگ ایریا میں قائم ہے جبکہ دبئی میں اسپورٹس سٹی کینال پارکنگ، دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم سے تقریباً 500 میٹر کے فاصلے پر ٹکٹ آفس بنایا گیا ہے۔  آن لائن خریداری کے خواہش مند شائقین کے لیے پلاٹینیم لسٹ پر تین مختلف پیکجز اب بھی دستیاب ہیں جن کی قیمت 475 درہم سے شروع ہوتی ہے، انفرادی میچز کے ٹکٹ اور 7 میچز پر مشتمل خصوصی پیکج بھی آن لائن دستیاب...
    لاہور/ملتان/راجن پور (نیوز ڈیسک)بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا جس کے بعد حکومت نے فوری طور پر نیا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ہریکے ڈاؤن اسٹریم اور فیروزپور ڈاؤن اسٹریم پر اس وقت اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ادھر دریائے چناب اور راوی میں بھی پانی کی سطح بلند ہونے سے ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ شہری علاقے کو بچانے کے لیے بائی پاس پر شگاف ڈالا گیا تاکہ پانی کا بہاؤ شہر کی طرف کم ہو سکے۔ تاہم خدشہ ہے کہ دریائے چناب کا پانی شہر کے قریب موجود بند کو کسی...
    پنجاب اور سندھ میں دریاؤں میں بلند سطح کے پانی نے تباہی مچا دی ہے۔ ملتان کے جلال پور پیروالا میں مقامی بند ٹوٹنے سے درجنوں بستیاں ڈوب گئیں اور مکین گھروں کی چھتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ نے جلال پور پیروالا اور شجاع آباد میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے شہر خالی کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سندھ میں ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ادارے الرٹ رہیں، صدر مملکت آصف زرداری کی ہدایت دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے۔ ہیڈ پنجند پر پانی کی آمد اور اخراج 6 لاکھ 9 ہزار 669 کیوسک جبکہ ہیڈ تریموں پر بہاؤ 5 لاکھ 43 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا...
    پاکستان میں سیلاب اور بارشیں تاحال جاری ہیں۔ پنجاب اور سندھ میں دریاؤں میں پانی کی سطح بھی نارمل نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سات سے نو ستمبر کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث سندھ کے نشیبی علاقے شہری سیلاب کے خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ متاثرہ اضلاع میں میرپور خاص، شہید بے نظیر آباد، تھر پارکر، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، حیدرآباد اور کراچی شامل ہیں۔ اسلام آباد ، راولپنڈی اور لاہور میں مزید بارشیں ہوسکتی ہیں جب کہ ملتان کو سیلاب کے خطرات لاحق ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ روز بتایا کہ نو ستمبر تک سیلاب کا ریلا...
    پاکستان میں حالیہ بارشوں اور کلاوڈ برسٹ کی تباہ کاریوں سے ہونے والا نقصان غیر معمولی ہے۔ خیبر پختونخوا کے بونیر، مالاکنڈ، دیر بالا اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں اتنی شدید تباہی آئی ہے جو کسی انسانی المیے سے کم نہیں۔ مسلسل زوردار بارشوں نے پانی کے بہاو کو بے قابو کر دیا ہے۔ جا بجا کلاوڈ برسٹ کے ریلوں نے پہاڑی دیہاتوں کو تہس نہس کر رکھ دیا ہے ، جس کے نتیجے میں نہ صرف علاقوں کے علاقے مٹ گئے اور مکانات تباہ ہوئے بلکہ سینکڑوں جانیں بھی ضائع ہوئی ہیں۔ بونیر میں اس قدرتی آفت نے 274 سے زائد جانیں لے لی ہیں اور سینکڑوں افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ زندگی اور موت کے درمیان...
    ملتان: جلالپور پیر والا میں سیلابی صورتحال سنگین ہو گئی ہے، اور چناب کے پانی کے دباؤ کے باعث بند ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہونے پر مقامی انتظامیہ نے شہر کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دے دیا  ۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کے مطابق، چناب کا پانی مسلسل بڑھ رہا ہے اور شہر کے قریب بنائے گئے بند پر خطرناک حد تک دباؤ پڑ چکا ہے، جو کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے۔  مساجد میں اعلانات، شہر خالی کرانے کا عمل جاری شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے مساجد سے اعلانات کیے جا رہے ہیں، جب کہ پولیس اور امدادی ٹیمیں گھر گھر جا کر لوگوں کو انخلا کی ہدایت دے...
    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ حکومت نے بارشوں کے ساتھ ساتھ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھی مکمل تیاریاں کر رکھی ہیں۔ ان کے مطابق تمام محکمے اور وزرا پوری طرح متحرک اور فعال ہیں۔ فلڈ مانیٹرنگ سیل کے دورے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ انہوں نے سکھر اور لاڑکانہ کے کمشنرز کے علاوہ وزیر آبپاشی اور سیکرٹری سے تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ لی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دریائے سندھ: گڈو بیراج پر آج بڑے سیلابی ریلے کی آمد متوقع، آبادی کو انخلا کی ہدایت مراد علی شاہ نے کہا کہ سہ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بڑا قدم اٹھاتے ہوئے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ سمیت 12 اراکین اسمبلی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی ہے۔ صحافی حیدر شیرازی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان اراکین پر فارورڈ بلاک بنانے، پارٹی پالیسی کے برعکس فیصلے کرنے اور ووٹنگ میں عدم وفاداری کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی ہدایت کے باوجود پی ٹی آئی کے 25 اراکین تاحال قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی نہیں ہوئے پارٹی کی جانب سے جن شخصیات کی رکنیت منسوخ کی گئی ہے ان میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان، شمس الحق...
    دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر آج بڑے سیلابی ریلے کی آمد متوقع ہے جس کے باعث سندھ کے کچے کے علاقے زیرِ آب آنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ بڑھ کر 3 لاکھ 90 ہزار کیوسک تک پہنچنے کے بعد درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سکھر اور کوٹری بیراج پر بھی نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے۔ سیہون میں دریائی پٹی کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے اعلانات کیے جا رہے ہیں جبکہ محکمہ آبپاشی کے حکام کا کہنا ہے کہ حفاظتی بندوں کی کمزور جگہوں پر کام جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت نے ستلج میں مزید سیلابی ریلا چھوڑ دیا، دریاؤں میں پانی کی...
    کراچی: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ 7 ستمبر کی رات پاکستان بھر میں مکمل چاند گرہن دیکھا جا سکے گا،  فلکیات کے شوقین افراد، طلبہ اور عام عوام اس دلکش فلکیاتی منظر سے محظوظ ہو سکیں گے۔ سپارکو کے مطابق چاند گرہن رات 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا اور اپنے عروج پر ایک بج کر 55 منٹ پر پہنچے گا، جب زمین کا سایہ چاند کو مکمل طور پر ڈھانپ لے گا، یہ نظارہ رات کے آخری پہر تک جاری رہے گا۔ چاند گرہن کا نظارہ ایشیا، افریقہ اور یورپ کے چند حصوں میں دیکھا جا سکے گا تاہم پاکستان کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم...
    بھارت کی جانب سے ایک اور سیلابی ریلا چھوڑے جانے کے بعد دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 53 ہزار 825 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دریائے ستلج کے دیگر مقامات پر بھی پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ہیڈ سلیمانکی پر پانی کی آمد اور اخراج ایک لاکھ 32 ہزار 916 کیوسک جبکہ بورے والا کے قریب جملیرا میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 60 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح ہیڈ اسلام پر ایک لاکھ 3...
    کراچی: پراونشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے سندھ کے مختلف بیراجوں اور دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق صوبے میں پانی کی صورتحال میں شدید تبدیلی آئی ہے۔ پراونشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کے مطابق تریموں بیراج پر گذشتہ 12 گھنٹوں میں پانی کی آمد 112,576 کیوسک کے اضافے کے ساتھ 488,169 کیوسک تک پہنچ گئی، جس سے بیراج پر پانی کا اخراج بھی بڑھ کر 488,169 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ پنجند بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج 345,047 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جس سے گڈو اور سکھر بیراج کے حالات بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ یہ بیراج سندھ کے...
    بیجنگ میں منعقدہ پاک چین زرعی سرمایہ کاری کانفرنس پاکستان کے لیے سنگ میل ثابت ہوئی، جہاں دونوں برادر ممالک کے درمیان 4 ارب ڈالر سے زائد کے تاریخی معاہدے طے پائے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے اسے پاکستان کے زرعی مستقبل کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیا۔ کانفرنس کے دوران زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے 24 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر اتفاق کیا گیا۔ ان معاہدوں میں جدید زرعی مشینری کی فراہمی، اعلیٰ معیار کے بیجوں کی تیاری اور اسمارٹ ایگریکلچر کے منصوبے شامل ہیں۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ پریسیژن ایگریکلچر کے تحت ڈیٹا پر مبنی کھیتی باڑی سے پاکستان میں نہ صرف فی ایکڑ...
    ‎راولپنڈی میں غیر مسلم پاکستانیوں کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس نکالا گیا۔ راولپنڈی کی قدیم یونین کونسل سہال چکری روڈ میں 51 سالہ  قدیم ہندو،سکھ، پارسی اور کرسچن  مقررہ راستوں سے ہوتا نماز مغرب کے وقت اختتام پزیر ہوگیا۔ میلاد جلوس میں  مسلم اقلیتوں کے اتحاد کا لازوال شاندار مظاہرہ کیا گیا، جس پر سب عش عش کر اٹھے۔ 1500 سالہ جشن میلاد ہندو، پارسی، کرسچن، سکھ مسلم اتحاد کا شاندار اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا، سہال بازار دکانوں گھروں کو خوبصورتی سے دلہن طرح سجایا گیا۔ سکھ کمیونٹی قائد سردار ویندر سنگھ جگی قیادت میں سکھ برادری شریک ہوئی، جبکہ مسیحی رہنما جبران گل، پاردی الیاس قریشی قیادت میں کرسچن کمیونٹی شریک ہوئی۔ اس کے علاوہ...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر گجرات میں سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے جب کہ سیلابی پانی کے خطرے کے پیشِ نظر پنجاب کے پانچ بڑے شہروں کی واسا کی مشینری اور عملہ گجرات پہنچ چکا ہے۔ ترجمان حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ کے خصوصی حکم پر ہاؤسنگ، کمیونیکیشن، ورکس، لوکل گورنمنٹ اور اریگیشن کے پانچ صوبائی سیکریٹریز گجرات میں موجود ہیں، جنہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صورتحال مکمل کنٹرول میں آنے تک وہیں موجود رہیں اور تمام آپریشن کی نگرانی براہِ راست کریں۔ لاہور سمیت دیگر شہروں سے سینکڑوں واٹر پمپ، ایکسویٹرز، جنریٹرز، واٹر باؤزرز اور ایندھن کی فراہمی کے...
    بنگلہ دیش میں تعینات پاکستان کے نئے ہائی کمشنر عمران حیدر نے آج بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سیکریٹری جنرل میرزا فخرالاسلام عالمگیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بی این پی کی سینیئر قیادت بھی شریک تھی جن میں قائمہ کمیٹی کے اراکین عبدالمعین خان، امیر خسرو محمود چوہدری اور آرگنائزنگ سیکریٹری شمع عبید شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے 6 معاہدوں پر دستخط بی این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میرزا فخرالاسلام عالمگیر نے پاکستانی ہائی کمشنر کو خوش آمدید کہا اور ملاقات کو خوشگوار قرار دیا۔ گفتگو کے دوران دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال...
    ہارو دریا پر قائم خانپور ڈیم کا پانی خطرے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ڈیم کا موجودہ لیول 1981.55 فٹ تک پہنچ چکا ہے جبکہ اس کی کل ذخیرہ گنجائش 1982 فٹ ہے۔ https://.twittercom/ndmapk/status/1964265479507452063 ترجمان نے بتایا کہ پانی کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے آج شام 5 بجے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے ہارو دریا میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ انتظامیہ نے نشیبی اور دریا کے قریب رہنے والی آبادیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:متاثرین سیلاب کے لیے امدادی سامان کیساتھ پہلی امریکی پرواز پاکستان پہنچ گئی کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں...
    ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایسٹر آئی لینڈ (رپا نوئی) کے مشہور پتھریلے مجسمے اور 50 سے زائد آثارِ قدیمہ 2080 تک سمندر برد ہو سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:آرکنساس اسٹیٹ پارک میں ‘کچرے’ کے مجسمے نصب کیے جانے کی شکایت نئی تحقیق کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے سمندری لہریں بلند ہو رہی ہیں جو ’اہو تونگاریکی‘ جیسے تاریخی پلیٹ فارمز تک پہنچ جائیں گی۔ یہی جزیرہ یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج بھی ہے اور مقامی لوگوں کی ثقافتی شناخت اور سیاحت کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بچاؤ کے اقدامات جیسے بریک واٹرز، پلیٹ فارمز کو مضبوط کرنا یا مجسموں کو منتقل کرنا ناگزیر ہوتے جا رہے ہیں، لیکن یہ نہایت مشکل اور مہنگا کام ہوگا۔ ...
    مون سون بارشوں نے پاکستان میں سیلابی صورتحال کو سنگین بنا دیا ہے۔ پنجاب، سندھ اور جنوبی علاقوں میں دریاؤں کی بلند سطح سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 7 تا 9 ستمبر بارشوں کا امکان۔مری، اسلام آباد راولپنڈی جہلم، چکوال، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ نارووال شیخوپوره، فیصل آباد، سرگودھا میں شہری سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ pic.twitter.com/W6XbbYknZU — NDMA PAKISTAN (@ndmapk) September 5, 2025 حکومت اور ریسکیو ادارے مسلسل ریلیف آپریشنز میں مصروف ہیں جبکہ وزیراعظم، وفاقی و صوبائی حکومتیں متاثرین کی بحالی کو اولین ترجیح قرار دے رہی ہیں۔ پنجاب میں پانی کی سطح میں کمی مگر خطرہ...
    لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آج سے صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرانوالہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ سمیت نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بارشوں کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں ملتان، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بھی بارشیں متوقع ہیں جب کہ 6 سے 9 ستمبر کے دوران ڈیرہ غازی خان کے رودکوہی علاقوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ دریائے چناب،...
    پنجاب میں راوی دریا کے شدید سیلاب نے سرحدی علاقے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ سیلابی پانی نے پاک بھارت بارڈر پر لگائی گئی تقریباً 30 کلومیٹر آہنی باڑ بہا لے گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت نے ستلج میں مزید سیلابی ریلا چھوڑ دیا، دریاؤں میں پانی کی سطح میں خطرناک اضافہ اس کے علاوہ درجنوں چیک پوسٹس بھی خالی کرنی پڑیں اور گورداسپور، امرتسر اور پٹھان کوٹ میں کم از کم 50 مقامات پر حفاظتی بندھ ٹوٹ گئے۔ چیک پوسٹس زیرِ آب، اہلکار محفوظ مقامات پر منتقل بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل اے کے ودیارتی نے بتایا کہ گورداسپور میں 30 سے 40 بارڈر پوسٹس پانی میں ڈوب گئیں۔ Chamera (Power)Dam, NHPC...
    لاہور،دادو (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے اضافی پانی سے سیلابی صورتحال مزید سنگین ہوگئی، سیلابی ریلے نے پنجاب کے جنوبی علاقوں میں تباہی مچا دی، سندھ کے گڈو بیراج میں 3لاکھ 57ہزار،سکھر بیراج پر 3لاکھ 27ہزار کیوسک پانی کا اخراج ریکارڈ کیا گیا، پنجاب میں گنڈاسنگھ والا، ہیڈسلیمانکی، ہیڈقادرآباد، خانکی، محمد والا میں پانی کی سطح انتہائی اونچے درجے پرہے، دریائے ستلج، راوی اور چناب میں شدید طغیانی کے باعث کئی بند ٹوٹ گئے اور مزید درجنوں دیہات زیر آب آ گئے، سیلابی ریلے سے بھارت کی طرف سے بارڈر پر لگائی گئی باڑ کو بھی نقصان پہنچا ہے،بھارتی حدود میں تقریباً 110 کلو میٹر لمبی بارڈ فینس سیلاب کی زد میں آئی ہے جبکہ...
    آج ملک بھر میں یوم دفاع جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔ آج بھی سرحدی علاقوں میں تعنیات جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’6 ستمبر 1965 جب پاک فوج نے بھارت کا حملہ پسپا کرتے ہوئے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے‘ یوم دفاع کے سلسلے میں سندھ کے ضلع تھرپارکر کے سرحدی علاقے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیل جانیے علی شیخ کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں 6 ستمبر تھرپارکر تھرپارکر کے سرحدی جوان یوم دفاع
    تحریر: اظہر لغاری پاکستان ایک بار پھر شدید ترین قدرتی آفات کی لپیٹ میں ہے۔ کہیں موسلا دھار بارشوں نے بستیاں اجاڑ دیں تو کہیں زمین کھسکنے سے پوری کی پوری آبادی مٹی کے تودوں تلے دب گئی۔ شمالی علاقوں میں گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں، وادیوں میں کلاؤڈ برسٹ قیامت ڈھا رہے ہیں اور جنوبی علاقوں میں سیلاب نے کھڑی فصلیں تباہ کر دی ہیں۔ یہ سب محض قدرتی حادثات نہیں بلکہ ایک سخت انتباہ ہے کہ کلائمیٹ چینج اب کتابوں کی تھیوری نہیں رہا بلکہ پاکستان کی تلخ حقیقت بن چکا ہے۔ ہمالیہ اور قراقرم کے پہاڑوں پر موجود ہزاروں گلیشیئر ہماری زندگی کی شہ رگ ہیں۔ انہی سے دریاؤں میں پانی آتا ہے، انہی سے کھیت...
    بھارت نے دریائے ستلج میں مزید سیلابی ریلا چھوڑ دیا جس کے بعد دریائے ستلج اور دیگر دریاؤں میں پانی کی سطح میں خطرناک اضافہ ہوگیا ہے، دریائے ستلج پر گنڈا سنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے جبکہ ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک پنجاب کے 3ہزار 900 سے زائد دیہات سیلابی پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ کھیت، فصلیں اور کئی بستیاں بری طرح متاثر ہیں جبکہ لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں، متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بلاول بھٹو متحرک، مریم نواز کی عمدہ کارکردگی کا اعتراف دوسری جانب دریائے راوی میں صورتحال مزید سنگین ہو چکی ہے۔ ہیڈ...
    کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ ابھی تک معمول پر ہے اور صورتحال بھی واضح نہیں لیکن سپر فلڈ کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں۔ سندھ رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سیلاب کے پانی کو روکنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کہیں کٹ لگانے کی ضرورت ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئیاں ٹھیک نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ فلڈ مانیٹرنگ سیل وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر قائم کیا گیا تھا جو 24 گھنٹے کام کر رہا ہے، محکمہ صحت، ماحولیات اور 1122 کے نمائندے یہاں موجود ہیں۔ شرجیل...
    دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک جلد ہی دنیا کے پہلے کھرب پتی بن سکتے ہیں، کیونکہ ٹیسلا کے بورڈ نے کمپنی کو مشکلات سے نکالنے کے لیے ان کے لیے ایک نیا اور تاریخ ساز پے پیکیج منظور کرلیا ہے۔ ٹیسلا پیکج کے تحت ایلون مسک کو 1 کھرب ڈالر سے زائد کا معاوضہ صرف اس صورت میں ملے گا جب وہ آئندہ 10 برسوں میں انتہائی بلند اہداف حاصل کرلیں۔ یہ بھی پڑھیں: میٹا کی ’سپرانٹیلیجنس لیب‘ کو دھچکا، ایلون مسک نے 18 اے آئی انجینیئرز ہتھیا لیے اس منصوبے کے مطابق مسک کو کوئی تنخواہ یا بونس نہیں ملے گا، بلکہ انہیں صرف اس وقت ادائیگی کی جائے گی جب ٹیسلا کی قدر موجودہ سطح سے 8...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں شیخ وقاص اکرم نے جنید اکبر کی کارکردگی پر سوالات اٹھادیے۔ ذرائع کے مطابق شیخ وقاص اکرم نے مطالبہ کیا کہ پی اے سی کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائےجس پر جنید اکبر نے کہا کہ میری کارکردگی سب کے سامنے ہے، اپنی حد تک سب کو جواب دینے کے لیے تیار ہوں۔ ذرائع نے بتایا کہ شیخ وقاص اکرم نے جنید اکبر کی کارکردگی کو مایوس کن کہا، جنید اکبر نے کہا سیاسی خانہ بدوش ہماری کارکردگی پر جملے نہ کسیں، جنید اکبر نے وقاص اکرم سے کہا ایک سال میں آپ اپنی کارکردگی دکھائیں، جنید اکبر نے کہا جمشید دستی ممبر بھی نہ تھے پھر بھی ان...
    حکومت پنجاب نے انسانی استعمال کے لیے گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبہ بھر کی فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کیا برائلر چکن واقعی قوت مدافعت کم کرتا ہے؟ سیکرٹری داخلہ پنجاب کے حکمنامے کے مطابق گندم صرف فلور ملز میں آٹا بنانے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ صوبائی حکومت نے یہ اقدام گندم کی ممکنہ قلت کے خدشات کے پیش نظر اٹھایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں فیڈ ملز کے پاس اس وقت ایک لاکھ چار ہزار ایک سو چوراسی میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے۔ سیکرٹری پرائس کنٹرول نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فیڈ ملز...
    لاہور: حالیہ مون سون کی شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث بھارت کی طرف سے بارڈر پر لگائی گئی باڑ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ بھارتی حدود میں تقریباً 110 کلو میٹر لمبی بارڈ فینس سیلاب کی زد میں آئی ہے جبکہ انڈیا کی بارڈر سیکیورٹی فورس کی 90 پوسٹیں بھی پانی میں ڈوب گئی ہیں۔ ہوائی جہاز پر سفر کرتے ہوئے رات کے وقت پاک انڈیا بارڈر پر نظر آنے والی روشنیوں کی لکیر بھی کئی مقامات پر مدھم ہوگئی ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے بارڈر فینس کے ٹوٹنے کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ لوہے کے جنگلے پر مبنی فینس انڈین حدود میں ہے جبکہ انٹرنیشنل...
    بھارت سے چھوڑے گئے پانی کے باعث دریائے ستلج میں تباہ کن سیلاب، جنوبی پنجاب کے کئی علاقے زیرِ آب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے اضافی پانی نے جنوبی پنجاب میں تباہی مچا دی، دریائے ستلج، راوی اور چناب میں شدید طغیانی کے باعث کئی بند ٹوٹ گئے اور درجنوں دیہات زیر آب آ گئے۔ دریائے ستلج پر گنڈا سنگھ والا کے مقام پر سیلاب نے ہولناک شکل اختیار کر لی ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 27 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔ سلیمانکی اور اسلام ہیڈورکس پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں بہاولپور کی چار تحصیلوں کے ندی...
    کراچی: سندھ کے وزیر آبپاشی جام خان شورو نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ اگر سمندر کو مناسب مقدار میں پانی نہ دیا گیا تو ہمارا ایکو سسٹم رک جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سمندر کو پانی دینا نہ صرف ماحولیاتی توازن کے لیے ضروری ہے بلکہ اس سے ساحلی زندگی اور زرخیزی بھی جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پانی کی کل ضرورت 127 ملین ایکڑ فٹ (ایم ایف) ہے، لیکن تمام سیلابی پانی کو ملا کر بھی صرف 115 ایم ایف دستیاب ہوتا ہے۔ جب اپنی ضرورت کا پانی پورا نہیں، تو سمندر کو بچانے کے لیے کہاں سے دیں گے؟ جام خان شورو نے پانی کی ترسیل...
    خیبر پختون خواہ میں سیلابی آفت ابھی جاری تھی کہ شدید بارشوں اور ہندوستان سے آنے والے پانی کے منہ زور ریلوں نے پنجاب میں تباہی پھیلانی شروع کر دی۔یہ بلا شبہ ایک بڑی آفت ہے لیکن اس کا سارا ملبہ قدرت یا ہندوستانی آبی جاحیت پر ڈالنا قرینِ انصاف نہیں ہو گا۔خیبر پختون خواہ میں شدید بارشوں کو ٹمبر مافیا اور پتھر مافیا نے آفت کا روپ دھارنے میں بہت مدد کی۔ ڈی فارس ٹیشن سے پہاڑ ننگے ہوئے تو پتھر مافیا نے پہاڑ کاٹ کر تباہی مچا دی، یوں سارا قدرتی ایکو سسٹم تباہ وبرباد ہوا۔حیرت کی بات یہ ہے کہ ہم یہ جانتے ہیں کہ یہ عمل ایکو سسٹم کو بہت نقصان پہنچا رہا ہے لیکن ہم...
    گجرات اور گردونواح میں 577ملی میٹر کی ریکارڈ بارش،اربن فلڈنگ سے کئی عمارتیں ڈوب گئیں، ملحقہ دیہات زیر آب،قیدی لاہور اور گوجرانوالہ منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز گجرات (سب نیوز)پنجاب کے ضلع گجرات میں 573ملی میٹر کی ریکارڈ بارش نے تباہی مچادی، اربن فلڈنگ سے شہر میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا جب کہ کاروباری مراکز اور سرکاری عمارتیں ڈوب گئیں۔گجرات میں شدید بارش نے سب تہس نہس کردیا، 573ملی میٹر کی ریکارڈ بارش کے بعد سیلاب جیسی صورت حال پیدا ہوگئی، ندی اور نالوں میں طغیانی آگئی، جس کے باعث کئی دیہات ڈوب گئے، فصلوں کو بھی نقصان پہنچا اور معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے۔شہری علاقوں میں پانی مکانوں اور دکانوں میں داخل...
    لاہور: سیلاب کی تباہ کاریوں نے جہاں کھیت کھلیانوں کو روند ڈالا وہیں بہت سے لوگوں کی زندگی بھر کی کمائی بھی چند ہی لمحوں میں مٹی اور پانی میں دفن ہوگئی۔ لاہور میں موہلنوال کے قریب ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں وہ گھر جو خوشیوں کے خوابوں سے آباد کیے گئے تھے، آج شکستہ دیواروں، گرے ہوئے دروازوں اور پانی میں ڈوبے سامان کے ساتھ ویران کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ ان مکینوں کے دکھ صرف سامان اور مکان کے نقصان تک محدود نہیں بلکہ ان پر قرضوں کی ادائیگی کا بوجھ بھی ایسا ہے جو ان کے کاندھوں پر اور زیادہ بھاری محسوس ہوتا ہے۔ بشارت بی بی نے چند روز پہلے ہی اپنے...
    لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے دریاؤں راوی، ستلج اور چناب میں خطرناک طغیانی اور طوفانی بارشوں نے کئی شہروں کو تباہی سے دوچار کر دیا ہے۔ سیکڑوں دیہات زیر آب آ گئے جبکہ لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ہیڈ سدھنائی اور گنڈا سنگھ والا پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے چناب میں ہیڈ خانکی، ہیڈ قادر آباد اور چنیوٹ برج پر بھی خطرناک سیلاب جاری ہے۔ ہیڈ مرالہ، راوی سائفن، شاہدرہ، بلوکی اور ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کا سیلاب دیکھا گیا جبکہ تریموں، جسڑ، اسلام اور میلسی سائفن پر درمیانے درجے کا سیلاب موجود ہے۔ سندھ کے گڈو، سکھر، کوٹری اور پنجند پر نچلے...
    کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس بیٹھا تھا‘ اس کے چہرے پر پریشانی‘ خوف اور ڈپریشن تھا‘ وہ ایوننگ واک کا وقت تھا‘ پارک لوگوں سے بھرا ہوا تھا‘ لوگ اس کے قریب آتے تھے‘ اسے دیکھتے تھے اور چپ چاپ آگے نکل جاتے تھے‘ وہاں سے ایک جوڑا بھی گزرا‘جوڑے نے دیکھا پارک میں  بچے سے متعلق پوسٹر بھی لگے ہیں‘ خاتون بچے کے قریب سے گزری‘ اسے غور سے دیکھا‘ آگے بڑھی اور درخت پر چپکے پوسٹر کے قریب رک گئی‘ پوسٹر پر موٹے حرفوں میں لکھا تھا یہ بچہ مسنگ ہے‘اس کے نیچے بچے کی عمر‘ قد کاٹھ‘ وزن ٗ چہرے کا رنگ اور نام لکھا تھا اور تصویر بھی‘ خاتون...
    چین نے دوسری عالمی جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں جدید اور غیر معمولی صلاحیتوں سے آراستہ ڈرونز متعارف کرا دیے۔ چینی میڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ متعارف کرائے گئے ڈرونز نہ صرف منفرد ڈیزائن رکھتے ہیں بلکہ فضائی جنگ کے مستقبل کے نئے تصورات کو بھی نمایاں کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عسکری، سیاسی طاقت کی دوڑ، چین اور امریکا میں سے کون آگے؟ پریڈ میں پہلی بار ایسے ڈرونز پیش کیے گئے جن میں مسلح ریکی ڈرون، ونگ مین ڈرون، ایئر سپیریئورٹی ڈرون اور بحری جہازوں سے پرواز کرنے والے بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر شامل تھے۔ یہ ڈرونز اسٹیلتھ حملوں اور خودکار آپریشنز کی استعداد رکھتے ہیں۔...
    جیل مینیکیور خواتین کی خوبصورتی کا ایک لازمی جزو بن چکا ہے۔ چوں کہ یہ ہفتوں تک قائم رہتا ہے، نہ پگھلتا ہے اور نہ ہی ٹوٹتا ہے اس لیے روزمرہ مصروفیات بشمول آفس، ورک آؤٹ اور سفر کے دوران بھی اپنی چمک برقرار رکھتا ہے۔ مزید پڑھیے: میک اپ کے لیے گھونگھے پال کر لاکھوں کمانے والی خاتون یہ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے بہترین انتخاب ہے جو ناپختہ ناخن رکھتے ہیں یا اکثر چیزوں سے ٹکرا کر ناخن توڑ بیٹھتے ہیں کیونکہ جیل مینیکیور ناخنوں کو اضافی مضبوطی اور تحفظ فراہم کرتا ہے۔ تاہم اب یورپی یونین نے اس حوالے سے یکم ستمر سے ایک اہم قدم اٹھایا ہے اور اپنے رکن ممالک میں جیل نیل پالش...
    ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے کہا ہے کہ یوکرین اور غزہ کے معاملے پر مغرب کے دہرے معیار اس کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ برطانوی اخبار ’دی گارڈین‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہیں خوشی ہے کہ دیگر یورپی ممالک بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے سلسلے میں اسپین کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی وزیراعظم کا نیتن یاہو پر غزہ کے انسانی بحران کا الزام اور شدید تنقید ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ یورپی یونین کے اندر ممالک اس بات پر منقسم ہیں کہ اسرائیل پر کس طرح اثر انداز ہونا ہے۔ ’میرے نزدیک یہ رویہ ناقابلِ قبول ہے، اور اگر ہم یوکرین جیسے دوسرے...
    بھارت کے زیر انتظام جموں کے علاقے اکھنور سے دوسرا بڑا سیلابی ریلا پاکستان کے دریائے چناب میں داخل ہوگیا ہے۔ ہیڈ مرالہ پر دریائے چناب میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہونے کی وجہ سے چناب پل ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، اور انتظامیہ ہائی الرٹ پر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے ٹینٹ سٹی اور ریلیف کیمپ قائم حکام کے مطابق بھارت سے آنے والا سیلابی ریلا ہیڈ خانکی کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے پیش نظر متعدد دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں۔ دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب،، سیلاب سے وزیر آباد، سیالکوٹ اور منڈی بہاوالدین کے قریبی دیہات ایک بار پھر متاثر ہونا...
    پشاور: پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش اور طغیانی کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی گھروں کے اندر داخل ہوگیا۔ پشاور کے بدھنی نالہ کے آس پاس علاقوں میں پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے پانی گھروں کے اندر داخل ہوا جس کے باعث لوگوں کے لاکھوں روپے کے نقصانات بھی ہوئے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ بڈھنی نالے کی عدم صفائی کی وجہ سے جب بھی پانی زیادہ ہوتا ہے تو پانی گھروں کے اندر داخل ہوتا ہے جس سے ان کے لاکھوں روپے کے نقصانات ہوتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اگر بدھنی نالے کی صفائی اچھی کی جائے اور اسکے اردگرد پشتے ڈالے جائیں تو علاقہ پانی سے محفوظ...
    لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی اور متنازعہ نظام ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں باضابطہ حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام جنگلات میں کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں نیلامی کے نام پر درختوں کی بے رحمانہ کٹائی کی جاتی رہی اور اس سے حاصل ہونے والا پیسہ صرف چند جیبوں میں چلا جاتا تھا، جس سے نہ صرف جنگلات تباہ ہوئے بلکہ ماحولیات اور جنگلی حیات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ مریم نواز نے واضح کیا کہ اب یہ سلسلہ ختم...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے درختوں کی نیلامی کی آڑ میں جنگلات کی کٹائی کے دھندے پر سخت پابندی عائد کر دی۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کر دیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب کے تمام جنگلات میں کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری طور پر تاحکمِ ثانی پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی اور میپنگ کے ذریعے نئے اور شفاف قواعد و ضوابط مرتب کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ نیلامی سے قبل اعلیٰ معیار کی تصاویر اور ویڈیوز فراہم کرنا بھی لازمی قرار دیا...
    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی کالاباغ ڈیم بنانے کی تجویز پر ردعمل دیتے ہوئے اس کی سخت مخالفت کردی۔ پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کالا باغ ڈیم بنانے کی تجویز پر اہم بیان میں کہا کہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ صوبے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرچکے ہیں، جس خیبرپختونخواہ صوبے کی اسمبلی کالاباغ ڈیم کے خلاف قرارداد منظور کرچکی ہے اس صوبے کا وزیراعلیٰ کالاباغ ڈیم کی حمایت میں بات کرکے ایوان کی توہین کر رہے ہیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو سیاست سیکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ انہیں کالاباغ  ڈیم کی حمایت سے قبل سوچ سمجھ کر...
    موسمیاتی تبدیلی اب محض سائنسی اصطلاح یا تحقیقاتی مقالوں کا موضوع نہیں رہی، یہ ناقابلِ انکار سچ بن چکا ہے۔ دنیا کے بڑے بڑے ماہرین کئی دہائیاں پہلے اس خدشے کا اظہار کر چکے تھے کہ اگر انسان نے اپنے طرزِ زندگی، وسائل کے استعمال اور زمین کے ساتھ برتاؤ کو تبدیل نہ کیا تو موسموں کا توازن بگڑ جائے گا، برفانی تودے پگھل جائیں گے، بارشوں کا نظام غیر متوقع ہو جائے گا اور زمین پر زندگی کے آثار شدید خطرات سے دوچار ہوں گے۔ یہ تمام پیش گوئیاں اب حقیقت بن چکی ہیں۔ترقی یافتہ ممالک نے اپنی پالیسیاں تبدیلیاں کیں، فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے قوانین سخت کیے گئے اور درختوں کی حفاظت کو یقینی بنانے...
      بھارت نے ستلج کے بعد دریائے توی میں بھی پانی چھوڑ دیا جس کے باعث دریائے توی میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا  ۔ وزارت آبی وسائل نے اطلاع ملتے ہی ایک دن میں دوسرا ہنگامی الرٹ بھی جاری کر دیا ہے اور 28 اداروں کو ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جان ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انڈین ہائی کمیشن کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے اور دریائے توی میں ہائی فلڈ کا خطرہ موجود ہے۔ ڈی جی نے بتایا کہ جموں توی میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں جبکہ شمالی پنجاب میں بھی بارشوں کا...
    ملک کے مختلف حصوں میں جاری غیر معمولی سیلاب نے جہاں لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا، وہیں اب اس کے نتیجے میں مختلف بیماریوں کا پھیلاؤ بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے عوامی تحفظ کیلئے ایک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ آلودہ پانی اور مچھروں سے بڑھتے خطرات ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا  کہ سیلابی پانی میں آلودگی اور کیڑوں کی افزائش عوام کی صحت کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ خاص طور پر ہیضہ، ٹائیفائیڈ، اور مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں میں اضافہ متوقع ہے۔ قومی ادارہ صحت نے طبی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور متاثرہ علاقوں میں احتیاطی تدابیر...
    پیمرا نے کرائم سینز اور حراست میں لیے گئے افراد کے انٹرویوز نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کرائم سینز، برآمد شدہ اشیا اور حراست میں لیے گئے ملزمان کے انٹرویوز نشر کرنے سے گریز کریں، یہ اقدام پولیس تحقیقات میں رکاوٹوں سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت، پیمرا نے نوٹیفکیشن واپس لے لیا اسلام آباد میں پیمرا ہیڈکوارٹرز سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اس سے قبل بھی 19 جون 2023 اور 15 نومبر 2023 کو اس نوعیت کی ہدایات جاری کی گئی تھیں، جن میں...
    لاہور: لاہور میں ملتان روڈ پر راوی کنارے واقع ایک فارم ہاؤس میں سیلابی پانی میں پھنسے چھ شیروں کو وائلڈ لائف رینجرز اور وائلڈ لائف ریسکیو فورس نے کامیاب آپریشن کے دوران بحفاظت نکال لیا۔ سیکریٹری جنگلی حیات مدثر ریاض کی نگرانی میں ہونے والے اس آپریشن میں طوفانی بارش اور پانی کے دباؤ کے باوجود رینجرز نے جانفشانی سے فرائض انجام دیے۔ ترجمان کے مطابق یہ ایک نہایت مشکل اور حساس کارروائی تھی جس میں چار کشتیاں اور ویٹنری ڈاکٹرز بھی شریک تھے، شیروں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے بعد فوری طور پر ان کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا اور ان کی صحت کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس آپریشن نے نہ صرف...
    پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘ ہم بطور کولیگ ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے تھے‘ وہ کام نہیں کرتے تھے‘ ان کے پاس دراصل کام کے لیے وقت ہی نہیں ہوتا تھا‘ تھکے ہوئے دفتر آتے تھے‘ کام کے دوران بھی ان کے ذائرین آتے اور جاتے رہتے تھے جب کہ مجھے کام چاہیے تھا لہٰذا میری ان سے روزانہ منہ ماری ہوتی تھی‘ یہ مجھے غیر سنجیدہ اور بدتمیز بھی سمجھتے تھے‘ ان کی یہ بات غلط نہیں تھی‘ غیر سنجیدگی اور بدتمیزی اس زمانے میں اخبار کی مجبوری تھی‘ اخبار کا کام بہت سنجیدہ ہوتا ہے اور انسان تمام سنجیدہ کاموں کو صرف غیر سنجیدگی سے ہی سرانجام دے سکتا ہے۔  دوسرا اخبار...
    پاکستان میں سیلاب کی خطرناک صورتحال برقرار ہے۔ پنجاب کے تمام دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال ہے۔ سیلاب کی اس خطرناک صورتحال سے نبٹنے کے لیے صوبائی حکومتیں اپنے اپنے طور پر کام کر رہی ہیں۔ کوئی اچھا کام کر رہا ہے کوئی کم کام کر رہا ہے۔ اس پر بحث اور بات ہو سکتی ہے۔ لیکن ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ ابھی صرف ریسکیو کاکام ہو رہا ہے۔ ابھی لوگوں کو زندہ بچانے اور انھیں سیلاب زدہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقام پر پہنچانے کا کام ہو رہا ہے۔ جو تباہی ہو گئی ہے وہ اپنی جگہ موجود ہے۔ جب پانی گزر جانے کے بعد لوگ واپس اپنے گھروں پر جائیں گے تو پھر مصیبتوں کا ایک پہاڑ...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سپر فلڈ سے نمٹنے کیلیے تیاری ہے اور 9 لاکھ کیوسک سے زائد پانی گزرنے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سپر فلڈ کی ممکنہ صورتحال کے لیے مکمل تیاری کر رہی ہے اور 9 لاکھ کیوسک سے زائد پانی کے گزرنے کے انتظامات مکمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کی جانب سے 8 سے دس لاکھ اور حتیٰ کہ بارہ سے تیرہ لاکھ کیوسک پانی گڈو بیراج تک پہنچنے کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں، تاہم سندھ حکومت نے ہر ممکنہ صورتحال کے پیشِ نظر...
    ڈی جی پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ صوبے میں سیلاب کا خطرہ مکمل طور پر ٹل نہیں سکا۔ عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ دریائے چناب کا پانی ہیڈ تریموں سے ملتان کے ہیڈ محمد والا کی طرف رواں ہے اور تریموں ہیڈ ورکس پر کوئی خطرہ موجود نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بدترین سیلابی صورت حال برقرار، مزید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا انہوں نے کہا کہ ہیڈ قادرآباد میں بروقت بریچ کرنے کے مثبت اثرات نچلے اضلاع میں واضح ہو رہے ہیں، خاص طور پر جھنگ میں رواز برج کی گنجائش کم ہونے کے باوجود پانی زیادہ تھا، لیکن بریچنگ سسٹم نے فائدہ پہنچایا۔ عرفان علی کاٹھیا نے...
    ایک امریکی ویٹرنری ماہر نے خبردار کیا ہے کہ جھیلوں اور تالابوں میں پائے جانے والے زہریلی نیلی و سبز الگی پالتو جانوروں کے لیے مہلک ثابت ہو سکتے ہیں اور اگر بروقت احتیاط نہ کی گئی تو ان کا اثر چند منٹوں میں جان لیوا ہو سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بدترین سیلابی صورت حال برقرار، مزید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ورجینیا ٹیک یونیورسٹی کی ویٹرنری ماہر ڈاکٹر الیگزینڈرا ریڈی نے کہا ہے کہ یہ زہریلا سائنوبیکٹیریا، جسے عام طور پر نیلی سبز الگی (بیکٹریائی کائی) کہا جاتا ہے چند منٹوں میں جانور کی جگر اور اعصابی نظام کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔ یہ الگی کہاں پائی جاتی ہے؟ یہ الگی زیادہ تر ٹھہرے ہوئے...
    دریائے ستلج میں وہاڑی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے، جس کے باعث متاثرہ علاقوں میں مسلسل تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے کے بعد سیلابی پانی نے مزید مکانات کو زمین بوس کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور ہزاروں افراد ابھی بھی سیلابی علاقوں میں محصور ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 13 ریلیف کیمپ قائم کر دیے ہیں، جہاں محکمہ صحت، لائیو سٹاک، ریسکیو 1122، ریونیو اور دیگر محکموں کی جانب سے تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈی سی عمرانہ توقیر کے مطابق جن علاقوں میں مزید سیلابی پانی...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملک میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی تباہی، پانی کے بہاؤ میں رکاوٹیں  اور غیر سنجیدہ سیاسی رویوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھی سیلاب آتا ہے، ہم فوراً اقوامِ متحدہ اور دنیا سے مدد مانگنے لگتے ہیں، لیکن کبھی اپنے گریبان میں نہیں جھانکتے کہ اس حال کو ہم خود لائے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ ان کے اپنے حلقے سے دو دریا گزرتے ہیں، لیکن وہاں آبی گزرگاہوں پر اسکیمیں اور تعمیرات کر کے پانی کے قدرتی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت دوسروں پر انگلی اٹھانے کا نہیں، خود احتساب کا ہے۔ ہمیں پوچھنا ہوگا...
    لاہور میں ملتان روڈ پر راوی کنارے قائم ایک فارم ہاؤس میں سیلابی پانی میں پھنسے 6 شیروں کو وائلڈ لائف رینجرز اور وائلڈ لائف ریسکیو فورس نے کامیاب کارروائی کے دوران بحفاظت نکال لیا۔ یہ بھی پڑھیں: جنگلی حیات کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم جاری یہ ریسکیو آپریشن سیکریٹری جنگلی حیات مدثر ریاض کی نگرانی میں ہوا، جہاں شدید بارش اور پانی کے دباؤ کے باوجود رینجرز نے غیر معمولی محنت اور جذبے کے ساتھ فرائض انجام دیے۔ ترجمان کے مطابق یہ نہایت نازک اور پیچیدہ مشن تھا، جس میں 4 کشتیوں اور ویٹرنری ماہرین کی خدمات بھی شامل کی گئیں۔ شیروں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے بعد ان کا فوری طبی معائنہ...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کو سپرفلڈ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس سے بچاؤ کے لیے ممکنہ اقدامات کررہے ہیں، پہلی ترجیع انسانی جانیں بچانا اور لوگوں کے مال مویشیوں کو محفوظ رکھنا ہے،جاب میں سیلاب دریائے چناب، راوی اور ستلج میں آیا ہے، لیکن وہ پانی کالا باغ تک نہیں لے جایا جاسکتا، یہ کہنا فضول ہے کہ اگر کالا باغ ڈیم ہوتا تو نقصان نہ ہوتا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کو سپر فلڈ کا سامنا ہوسکتا ہے، جس کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ انسانی جانوں اور مال مویشیوں کو محفوظ بنایا جاسکے اور بیراجوں پر کوئی نقصان...
    امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکا نے فلسطینی پاسپورٹ رکھنے والے تقریباً تمام افراد کے لیے ویزا منظوری معطل کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ نئی پابندیاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اعلان کردہ ان اقدامات سے بھی سخت ہیں جو صرف غزہ کے باشندوں تک محدود تھیں۔ ان پابندیوں کے باعث فلسطینی شہری امریکا میں علاج کی غرض سے سفر، اعلیٰ تعلیم کے حصول اور کاروباری دوروں سے محروم ہو جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا کا الجزیرہ صحافیوں کے قتل پر اسرائیل سے جواب لینے کا مشورہ امریکی محکمہ خارجہ نے 2 ہفتے قبل اعلان کیا تھا کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کے وزٹ ویزے اس وقت تک روکے جا رہے...
    لاہور میں موجودہ سیلابی صورتحال کے باعث پاکستان شوبز کی اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی متاثر ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔  پنجاب کے کئی شہروں میں سیلاب کے باعث سنگین صورتحال کا سامنا ہے ایسے میں لاہور بھی حالیہ سیلابی صورتحال سے متاثر ہورہا ہے جہاں کئی علاقوں کو نقصان پہنچا ہے۔ دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد اس کا سیلابی ریلہ لاہور میں چوہنگ کے قریب واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں داخل ہو گیا، جس سے متعدد مکانات متاثر ہوئے ان میں معروف گلوکارہ و اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی شامل ہے۔ عارفہ صدیقی نے سوشل میڈیا پر اپنے گھر کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دکھایا گیا...