2025-11-12@20:29:20 GMT
تلاش کی گنتی: 32859

«کے فرنٹ کیمرے»:

(نئی خبر)
      ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشن کے دوران پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔   ترجمان کے مطابق اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس دوران   تین کارروائیوں میں  3ملزمان کو گرفتار  کرکے 5 کروڑ 13لاکھ روپے سے زائد مالیت کی249.31کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔   موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 29 کلوگرام ہیروئن برآمد  کرکے 2ملزمان کو گرفتار  کیا گیا ہے۔ اسی طرح موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ایک اور کارروائی میں مسافر کے سامان میں موجود جوتوں سے 8.5 کلوگرام چرس برآمد  ہوئی ہے۔   اُدھر شاکس ضلع خیبر میں...
    —فائل فوٹو سندھ بھر میں دفعہ 144 کے تحت 5 افراد سے زائد کے اجتماع پر پابندی میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی۔محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں 12 دسمبر تک دفعہ 144 میں توسیع کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 5 سے زائد افراد کے ایک جگہ پر جمع ہونے پر پابندی ہے، فیصلے کا اطلاق ایک ماہ تک صوبے بھر میں ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں دفعہ 144 کا نفاذ آئی جی سندھ کی درخواست پر کیا گیا تھا، صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا تھا۔
    اسلام آباد:   27 ویں آئینی ترمیم کی  آج قومی اسمبلی سے منظوری کا امکان ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت وفاقی آئینی عدالت کے جلد قیام کی خواہاں ہے۔   قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم پر گزشتہ روز سے بحث جاری ہے، جس کی آج منظوری کا قوی امکان ہے۔ اس حوالے سے میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت جلد از جلد وفاقی آئینی عدالت کو قائم کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں  آئینی ترمیم پر صدر مملکت کے دستخط  ہوتے ہی   وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے لیے عملی اقدامات شروع کیے جا سکتے ہیں۔   ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  قومی اسمبلی میں...
        اقوام متحدہ کے سالانہ ماحولیاتی سربراہی اجلاس (کوپ30) میں درجنوں مقامی قبائلیوں پر مشتمل مظاہرین نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر ان کی سیکیورٹی اہلکاروں سے جھڑپ ہوئی۔ یہ واقعہ برازیل کے شہر بیلم میں پیش آیا، جہاں دنیا بھر کے نمائندے اقوام متحدہ کے اس اہم ماحولیاتی اجلاس میں شریک ہیں۔ مقامی باشندوں نے ماحولیاتی تحفظ اور جنگلات کے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے: 1990 کی دہائی میں کی گئی ماحولیاتی پیش گوئیاں درست ثابت، سیٹلائٹ تصاویر سے بڑا انکشاف ٹوپینامبا قبیلے کے رہنما گل مار نے کہا کہ ہم اپنی زمینوں کو زرعی کاروبار، تیل کی تلاش، غیر قانونی کان کنی اور لکڑی کے کاروبار سے آزاد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">باخبر ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور اس پر صدر مملکت کے دستخط کے فوراً بعد وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا باضابطہ عمل شروع کیا جائے گا۔منصوبے کے تحت، جیسے ہی یہ آئینی ترمیم منظور ہو کر آئین کا حصہ بنے گی، جمعرات کے روز وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی تقریبِ حلف برداری منعقد کی جائے گی، جس کے ساتھ ہی عدالت باقاعدہ طور پر اپنا کام شروع کر دے گی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے عدالت کے چیف جسٹس اور دیگر ججوں کے تقرر سے متعلق ابتدائی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ عدالت میں ججوں کی ابتدائی تعداد ایک صدارتی آرڈر کے تحت مقرر کی جائے گی،...
    ان چیزوں سے ہم ڈرنے والے نہیں، مقابلہ کرتے آئے ہیں، وزیراعلیٰ— فوٹو: اسکرین گریب خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے جب انہيں اسلام آباد دھماکے کی اطلاع دی گئی۔پشاور میں تقریب سے خطاب کے دوران سہیل آفریدی نے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مذمت کی اور کہا کہ مجھے ابھی بتایا کہ اسلام آباد میں دھماکا ہوا ہے یہ ایک بزدلانہ حرکت ہے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وانا میں کیڈٹ کالج پر حملہ ہوا اس کی بھی ہم مذمت کرتے ہیں، ان چیزوں سے ہم ڈرنے والے نہیں، مقابلہ کرتے آئے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ امن کی جدوجہد میں پورے پاکستان نے قربانیاں دی...
    سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں ووٹ دینے والے جمیعت علما اسلام کے سینیٹرنے اگر چند روز میں استعفیٰ دیدیا تو ٹھیک ہے ورنہ ان کے خلاف آرٹیکل 63 کے تحت کارروائی شروع کردی جائے گی۔ آے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما جے یو آئی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ان کی جماعت کے سینیٹر کو ہمنوا بنانے پر مولانا فضل الرحمان کی واپسی پر یقیناً گلہ کریں گے۔ کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ہر دو طرف واضح کردیا گیا تھا کہ وہ ہمارے افراد پر ہاتھ نہ ماریں لیکن اس کے باوجود یہ کیا گیا۔ ’میں تو گلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں...
    اسرائیل اور حماس کے درمیان گزشتہ ماہ ہونے والے سیز فائر کے باوجود غزہ میں بجلی کی فراہمی اب تک بحال نہیں ہو سکی۔ 2 سال سے جاری جنگ اور محاصرے کے باعث غزہ کی بجلی کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ جنگ سے قبل غزہ کو تقریباً 180 میگاواٹ بجلی حاصل تھی، جس میں 120 میگاواٹ اسرائیل سے درآمد کی جاتی تھی جبکہ 60 میگاواٹ غزہ کے واحد پاور پلانٹ سے فراہم کی جاتی تھی۔ تاہم 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیل نے غزہ پر مکمل محاصرہ نافذ کرتے ہوئے ایندھن کی ترسیل بند کر دی، جس کے نتیجے میں پاور پلانٹ چند دنوں میں بند ہو گیا۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کی انسانیت دشمنی: غزہ...
    امریکا نے پاکستان کے لیے اپنی ویزا پالیسی میں متعدد تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں، جن کا مقصد سیکیورٹی جانچ کو مزید سخت بنانا اور درخواستوں کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ نئی پالیسی میں جہاں سوشل میڈیا، صحت اور مالی شفافیت سے متعلق سخت اقدامات شامل کیے گئے ہیں، وہیں بعض پاکستانی درخواست دہندگان کے لیے انٹرویو چھوٹ اور آن لائن اپوائنٹمنٹ کے نظام میں آسانیاں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ مزید پڑھیں: امریکی ویزا اور گرین کارڈ کے قواعد مزید سخت کردیے گئے سوشل میڈیا کی جانچ اب لازم قرار امریکی قونصلیٹ کراچی اور لاہور کی جانب سے جاری تازہ ہدایات کے مطابق اب پاکستان سے غیر ہجرتی ویزوں خصوصاً تعلیم (ایف)، تربیت (ایم) اور تبادلہ پروگرام...
    ویب ڈیسک:  کیڈٹ کالج وانا کے مرکزی گیٹ پر خود کش حملے کی اندورونی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا یے کہ کیسے کالج کے گیٹ پر خود کش دھماکہ کیا گیا۔واضح رہے کہ 10 نومبر کو افغان خوارجیوں نے کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی۔  سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  دھماکے سے کالج کا مرکزی دروازہ مکمل طور پر منہدم ہو گیا جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور بہادری سے کارروائی کرتے ہوئے دو خوارجیوں کو موقع پر ہی جہنم واصل کر دیا تھا۔ پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق معصوم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جماعتِ اسلامی پاکستان کے زیرِ اہتمام اجتماعِ عام کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے، جس کی صدارت ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ کریں گے۔یہ اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے گریٹر اقبال پارک کے اوپن ایئر ہال میوزیم میں ہوگا، جہاں ملک بھر سے انتظامی ذمہ داران، صوبائی ناظمین اور متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان شریک ہوں گے۔اجلاس میں ناظم اجتماع، ناظم طعام، ناظم استقبالیہ، ناظم قیام گاہ، ناظم ٹرانسپورٹ، ناظم سیکورٹی، ناظم خواتین امور سمیت دیگر اہم ذمہ داران شریک ہوں گے۔ اس موقع پر ملک کے مختلف صوبوں اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے انتظامی انچارجز بھی اپنی تیاریاں اور انتظامات کی تفصیلات پیش کریں گے۔اجلاس میں...
    اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے ٹاسک فورس برائے آبی قلت اور اس کے ربیع و خریف فصلوں پر اثرات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ ربیع اور خریف سیزن کے لیے موجودہ اور متوقع آبی دستیابی کے منظرناموں پر تفصیلی غور اور بھارت سے آنے والے آبی بہائوکے تازہ ترین اعداد و شمار اور گزشتہ چند سالوں میں ان کے تغیرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ خیبر پی کے اور بلوچستان کو پانی کی تقسیم کے معاملے میں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ تمام علاقوں کو ان کا جائز اور طے شدہ پانی کا حصہ فراہم کیا جانا چاہیے۔
    27ویں آئینی ترمیم کی پیر کو سینیٹ سے منظوری ہوگئی تھی جس کے بعد گزشتہ روز (منگل کو) آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں بھی پیش تو کردی گئی تھی البتہ منظور کرانے کا عمل ابھی باقی ہے۔ حکومت کو چونکہ آئینی ترمیم کے لیے مطلوبہ 224 ارکان سے زیادہ 237 اراکین کی حمایت حاصل ہے اس لیے امکان یہی ہے کہ آئینی ترمیم باآسانی منظور کرا لی جائے گی۔ منگل کو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیم پیش کی تھی جس کے بعد پارلیمانی پارٹیوں کے سربراہان، وزرا اور دیگر اراکین نے آئینی ترمیم پر اظہار خیال کیا تھا۔ مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے اختیارات ختم کرنا غیر آئینی ہے، 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر وزیراعظم شہباز...
    لاہور: ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے لاہور پولیس نے نقب زنی کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی سربراہی میں انچارج شاد باغ انویسٹی گیشن تنزیل الرحمٰن نے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے شہر کے مختلف علاقوں میں نقب زنی کی متعدد وارداتیں کی تھیں۔ دوران تفتیش یہ انکشاف ہوا کہ ملزم دن کے وقت گھروں کی ریکی کرتا اور رات کے وقت ان گھروں میں داخل ہو کر قیمتی سامان چوری کر لیتا تھا۔ ملزم سے برآمد ہونے والی اشیاء میں 70 تولے طلائی زیورات، آرٹیفشل...
    لاہور: ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کی ہدایت پر پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ ایس ایچ او گڑھی شاہو، سہیل احمد کی قیادت میں پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 منچلے ون ویلرز کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان علی حسن اور زین ون ویلنگ کی ویڈیوز بناتے اور انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے تھے۔ یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں، جس کے بعد ایس پی چوہدری اثر علی نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ دونوں ملزمان کو علامہ اقبال روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ ایس پی چوہدری اثر علی نے کہا کہ شارع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)عدالت عظمیٰ نے توہین مذہب کے گرفتارملزم کا15روز میں ٹرائل مکمل کرنے کاحکم دے دیا۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ ہم ٹرائل کورٹ کوآخری موقع دے دیتے ہیں 15روز میں ٹرائل مکمل کرے۔ٹرائل کورٹ ٹرائل جاری رکھے اور 15روز میں کیس کافیصلہ کرے جبکہ شاہد وحیدنے ریمارکس دیئے ہیں کہ آخری مرتبہ ہم نے ہدایت دی تھی کہ ٹرائل ختم کریں، کیوں ٹرائل ختم نہیں کررہے، کیا ہمارا حکم ٹرائل کورٹ کوملاہے۔ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس صلاح الدین پہنور پر مشتمل 3رکنی بینچ نے توہین مذہب اورپیکا کے تحت درج کیس میں گرفتارملزم شیراز احمد کی جانب سے بریت کیلیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم سے عدالتیں انتظامیہ کے ماتحت کردی گئی ہیں، اب صرف اللہ کی عدالت باقی رہ گئی ہے۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم میں عوام کے لیے کچھ نہیں رکھا گیا بلکہ عدالتوں کو انتظامیہ کے ماتحت کر دیا گیا ہے، اب لوگوں کو انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانی پڑیں گی۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی)عدالت عظمیٰ نے ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے ایف بی آر کی اپیلیں مسترد کر دیں۔عدالت عظمی نے قرار دیا کہ ٹیکس سال 2004 ء اور 2005ء میں کمپنی اپنے فرنچائزیز سے ایڈوانس انکم ٹیکس وصول کرنے کی پابند نہیں تھی کیونکہ اس وقت خریدار (صارف) کی شناخت ہی موجود نہیں تھی۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-01-7 سانگھڑ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، سندھ کے ضلع سانگھڑ میں واقع گمبٹ ساؤتھ بلاک ٹو سے گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی تصدیق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے بھی کی ہے۔ ترجمان پی پی ایل کے مطابق گمبٹ ساؤتھ بلاک میں موجود جی پی ایف ٹو سے اب روزانہ 60 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کی جارہی ہے جو اس سے قبل 55 ایم ایم سی ایف ڈی تھی۔ اس طرح گیس کی یومیہ پیداوار میں 5 ایم ایم سی ایف ڈی کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق گیس کے ساتھ ساتھ گمبٹ ساؤتھ بلاک ٹو سے روزانہ 35...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-01-6 اسلام آباد (صباح نیوز)جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر نصراللہ رندھاوا نے اسلام آباد میں کچہری کے باہر ہونے والے افسوسناک دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پمزاسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد جیسے پُرامن شہر میں عدالت کے باہر دھماکا ریاستی اداروں کے لیے لمحہ فکر ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف معصوم جانوں کے ضیاع کا باعث بنا بلکہ ہمارے نظامِ امن و انصاف پر ایک سنگین سوالیہ نشان بھی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سانحے کی مکمل، غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور مجرموں کو فوری گرفتار کر کے قرارِ واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے زخمیوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی نے اہم سیریز سے قبل ہیڈ کوچ کی عدم دستیابی کو مایوس کن قرار دے دیا۔پلیئرز ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف اور طاہر زمان کو افہام و تفہیم سے معاملہ حل کرنا چاہیے تھا، روانگی سے چند گھنٹے قبل تک صورتِ حال واضح نہ ہونے سے ٹیم پر برا اثر پڑا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ طاہر زمان کی موجودگی میں ٹیم کو فائدہ ہو رہا ہے، ہیڈ کوچ کو پلیئرز کے معاملے میں لچک دکھانی چاہیے تھی، تاخیر سے کیمپ میں آنے پر ڈراپ کرنے کا مطالبہ کرنے کی بجائے جرمانہ کر دیتے۔پلیئرز ذرائع نے کہا کہ ملک کی خاطر باہمی اختلافات اہم سیریز سے قبل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے انٹرویو کے دوران اچانک بجلی چلی گئی جس کے باعث برطانوی اخبار دی گارڈین کا انٹرویو مختصراً منقطع کرنا پڑا۔ انٹرویو کے آغاز پر بجلی بند ہوگئی جس کے چند لمحوں بعد جنریٹر کے ذریعے بحال کی گئی، تاہم انٹرویو کے دوران دو بار بجلی منقطع ہوئی، جس کی وڈیو گارڈین کے یوٹیوب چینل پر جاری کی گئی ۔ دوسری بار بجلی بند ہونے پر زیلنسکی نے تاریکی میں بات جاری رکھی، بعد ازاں بجلی جنریٹر کے ذریعے بحال کی گئی اور انٹرویو مکمل کیا گیا۔صدر نے اس موقع پر کہا کہ ایسی بجلی کی بندشیں اب یوکرین کے عوام کے لیے معمول بن چکی ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    لاہور: پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے صوبے بھر میں ججز، عدالتوں اور وکلا برادری کے لیے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) لاہور نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد نئی سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کی، سی پی او نے لاہور کے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر، تمام ریجنل پولیس افسران، ضلعی پولیس افسران (ڈی پی اوز) اور دیگر حکام کو ہدایت کی کہ وہ عدالتی احاطوں، عدالتوں، ججوں کی رہائش گاہوں، وکلا بار اور ججوں کی نقل و حرکت کے لیے پہلے سے موجود سیکیورٹی نظام کا جائزہ لے کر اسے مزید مضبوط کریں، ان اقدامات کو انتہائی ضروری قرار دیا گیا۔ تمام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن کورٹ میںکراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانی نتائج میں بڑا دھاندلی اسکینڈل ،کمیٹی کی رپورٹ میں طلبہ کے نمبروں میں غیر قانونی تبدیلیوں کا انکشاف۔اینٹی کرپشن ایسٹیبلشمنٹ نے سات ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا دیا جس میں سابق چیئرمینز، کنٹرولرز اور آئی ٹی مینیجر سمیت سات افراد پر مقدمہ چلانے کی سفارش کی گئی ۔سابق چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین اور نسیم احمد میمن ،ڈپٹی کنٹرولر اسلم چوہان بھی اسسٹنٹ کنٹرولرز تنویر زیدی اور محمد اطہر کے نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں چالان پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات 2022 ء میں دھاندلی سے متعلق ہے چالان میں کہاگیا ہے کہ دو ملزمان کو ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی میںعدالت نے دو ملزمان کو منشیات رکھنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی۔ رمضان علی اور ثاقب پر دو کلو سے زائد آئس اور ہیروئن رکھنے کا جرم ثابت ہوا۔ عدالت نے دونوں ملزمان پر پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ ایکسائز پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے دو ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا تھا۔ پولیس کا الزام تھا کہ گرفتار ملزمان نے آئس اور ہیروئن فروخت کرنے کے لیے رکھی ہوئی تھی،مجرمان کی جانب سے بیانِ حلفی یا دفاع میں کوئی گواہ پیش نہیں کیا گیا۔ دفاعی مؤقف کو عدالت نے کمزور اور ناقابلِ یقین قرار دیا۔ عدالت کا کہنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن اور اوٹاوا نے امریکی فوج کو کیریبین میں مشتبہ منشیات بردار جہازوں کے بارے میں انٹیلی جنس فراہم کرنا روک دیا ہے کیونکہ وہ امریکی ہلاکت خیز حملوں میں شامل ہونا نہیں چاہتے اور ان حملوں کو غیر قانونی سمجھتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  برطانیہ نے امریکی کو کئی سالوں تک مشتبہ جہازوں کی معلومات فراہم کی تاکہ امریکا کوسٹ گارڈ انہیں روک سکے، عملے کو حراست میں لے سکے اور منشیات ضبط کر سکے ، ستمبر سے امریکی فوج نے جہازوں پر ہلاکت خیز حملے شروع کیے، جس کے بعد برطانیہ کو خدشہ ہوا کہ ان کی فراہم کردہ معلومات حملوں کے لیے استعمال ہو سکتی ہیں۔ اب تک 76 افراد ہلاک ہو چکے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوانِ صدر میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے حالیہ دہشت گردانہ واقعات، جن میں اسلام آباد کچہری دھماکا اور وانا کے کیڈیٹ کالج پر حملہ شامل ہیں، کی شدید مذمت کی۔ صدر زرداری اور وزیراعظم نے عزم ظاہر کیا کہ غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، اور وفاقی وزرا سید محسن...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف کی مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور ممتاز دانشور سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم کے گھر آمد ہوئی، شہباز شریف نے مرحوم کے بڑے بیٹے عمران صدیقی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی  شہباز شریف نے سیاست اور ملک کیلئے عرفان صدیقی کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عرفان صدیقی ایک...
    پرتگال (ویب ڈیسک) دنیائے فٹبال کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اپنے مبہم بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’ایک یا دو سال‘ میں ریٹائر ہو جائیں گے، اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ وہ ’جلد‘ ریٹائرمنٹ لینے والے ہیں۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو پرتگال اور مختلف کلبز کے لیے 950 سے زائد گول کر چکے ہیں، انہوں نے 2002 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، فاروڈر نے حالیہ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ جلد ہی ریٹائر ہو کر اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔ رونالڈو نے رواں برس جون میں سعودی کلب النصر کے ساتھ اپنے معاہدے میں 2027 تک...
    اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 4 پیسے کی کمی سے 281 روپے 81 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مختلف عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپیہ تگڑا رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 24 پیسے کی کمی سے 280 روپے 56 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن سپلائی میں بہتری رونما ہوتے ہی درآمدی ضروریات کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 3 پیسے کی کمی سے 280 روپے 77 پیسے کی سطح پر بند ہوئی، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 4...
    کراچی: 10 سال بعد مزارِقائد کے 72فٹ قطر کےگنبد کے سفید براق مالاغوری ماربل کی گھسائی کا کام شروع کردیاگیا، گزشتہ برسوں کےدوران اہم قومی تہواروں پر گنبد کی دھلائی کی جاتی رہی تھی، حالیہ بارشوں اور گزرتے ماہ و سال کے دوران دھول مٹی کی تہہ جمنے کے بعد معمول سے منفرد صفائی ستھرائی ضروری ہوگئی تھی، لگ بھگ ایک دہائی بعد گنبد اور نچلےتعمیر کے سفید سنگِ مرمر کی مکمل صفائی،گرائنڈنگ اور پولیشنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے، اس عمل کے مکمل ہونے کے بعد مزار کا گنبد دوبارہ اپنی اصل سفید براق اور خوبصورت حالت میں نمایاں ہوگا۔ بانی پاکستان کےمزارکےگنبد کی گرائنڈنگ اورپولشنگ کا جاری کام مسلسل 15روزتک جاری رہےگا ،25 دسمبرپر بابائے...
    اداکار و میزبان یاسر حسین کی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے ہاں دوسری اولاد کی ممکنہ آمد سے متعلق خوش خبری سنائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شوبز کی مقبول ترین جوڑی دسمبر 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھی جس کے دو سال بعد یعنی 2021 میں اُن کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی۔ یاسر حسین اور اقرا نے بیٹے کا نام کبیر رکھا جو اب اسکول جانے لگا ہے۔           View this post on Instagram                       A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN???????? (@iiqraaziz) اقرا عزیز نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے حمل کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ ’انشاء...
    پاک فوج اور متحدہ عرب امارات کے صدارتی گارڈز کی مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق ’جلمود اول‘ اختتام پذیر ہوگئی ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پراتفاق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تربیلا میں پاک فوج اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدارتی گارڈز کے درمیان دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق ’جلمود اول‘ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ یہ مشق ہاسٹیج ریسکیو آپریشنز (یرغمال بنائے گئے افراد کی بازیابی) پر مرکوز تھی، جس میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور یو اے ای صدارتی گارڈز کے دستوں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب میں جنرل آفیسر...
    ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اور معروف اداکار پریم چوپڑا کو طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 92 سالہ پریم چوپڑا کو وائرل انفیکشن اور دل کی بیماری کے ساتھ ساتھ بڑھتی عمر کے باعث پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پریم چوپڑا گزشتہ دو روز سے اسپتال میں زیر علاج ہیں، تاہم ڈاکٹروں نے واضح کیا ہے کہ ان کی حالت قابو میں ہے اور انہیں آئی سی یو میں منتقل نہیں کیا گیا۔ ڈاکٹرز کی ٹیم مسلسل ان کی طبی نگرانی کر رہی ہے جبکہ اسپتال انتظامیہ کو امید ہے کہ اداکار کو جلد ہی ڈسچارج کردیا جائے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی۔دونوں قائدین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی- ملاقات میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزراء سید محسن رضا نقوی، چوہدری سالک حسین، اعظم نذیر تارڑ، خالد حسین مگسی اور عبدالعلیم خان بھی...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں کہا ہے کہ صوبے کے امن، ترقی و خوش حالی کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کا نمائندہ وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، وفد میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، محبوب شاہ اور دیگر شامل تھے۔ پی ٹی آئی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو صوبائی اسمبلی میں امن جرگے میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی اور گورنر سے کہا کہ صوبے کے آئینی سربراہ ہونے کے ناطے امن جرگہ میں آپ کی شرکت و رہنمائی...
     شیعہ علما کونسل پاکستان ڈیرہ غازی خان کے سینئر رہنما سید ندیم حیدر نقوی و سید علی حضور نقوی ڈویژنل صدر شیعہ علما کونسل ڈیرہ غازی خان نے تنظیمی احباب اور سادات برادری سے مشاورت کے بعد این اے حلقہ 185 ضمنی الیکشن میں سردار دوست محمد خان کھوسہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان ڈیرہ غازیخان کے مسئولین نے این اے 185 ڈیرہ غازیخان کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے اُمیدوار سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ کی حمایت کا اعلان کر دیا، شیعہ علما کونسل پاکستان ڈیرہ غازی خان کے سینئر رہنما سید ندیم حیدر نقوی و سید علی حضور نقوی ڈویژنل صدر شیعہ علما کونسل ڈیرہ غازی خان...
    انتظامیہ نے بتایا کہ کوئٹہ اور کراچی کے درمیان چلنے والی بولان میل سروس بھی معطل ہے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس آپریشنل سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر معطل کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کی سروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس کی آمد ورفت 13 نومبر تک معطل رہے گی۔ انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ کوئٹہ اور کراچی کے درمیان چلنے والی بولان میل سروس بھی معطل ہے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس آپریشنل سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر معطل کی گئی ہے۔ تاہم دوسری...
    اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم اور وزیر امور کشمیر امیر مقام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے کی کوشش کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے اہم اجلاس کل اسلام آباد میں ہو گا۔ یہ اجلاس وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کے دفتر میں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی مدت 24 نومبر کو ختم ہو رہی ہے اور جی بی کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے مشاورت کا عمل تیز ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر امور کشمیر نے اسلام آباد میں سٹیک ہولڈرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں...
    ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور مفتی اعظم شیخ صالح الفوزان نے سعودی عوام سے نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کردی۔ سعودی خبرایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں بارش کی کمی کے باعث 13 نومبر کو ملک بھر میں نماز استسقا کی ادائیگی کی اپیل کی گئی ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ شہریوں کو توبہ و استغفار کی تاکید کریں، سعودی عوام اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹ جائیں، ملازمین کے ساتھ نرمی کا مظاہرہ کریں اور عوام سے خیرات اور ان کی مدد بھی کریں۔ مفتی اعظم شیخ صالح الفوزان نے کہا کہ سعودی عوام 13 نومبر کو عام لباس میں نماز استسقا ادا کریں۔
    کراچی: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس، ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے کراچی میٹرو پولیٹن یونیورسٹی میں آنے والی خسرہ، روبیلا اور پولیو  سے بچاؤ کی مہم کے حوالے سے ایڈوکیسی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں  وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نعیم قائمخانی، پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے اراکین، سماجی کارکنان اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کراچی میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقدہ  سیمینار میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر  ڈاکٹر فرقان نبیل خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ خسرہ  ایک مہلک مرض ہے جو بچوں کے لیے جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے، اپنے بچوں کو اس مہلک بیماری سے بچاؤ کے لیے  والدین ویکسین ضرور لگوائیں۔  انہوں نے کہا کہ  پولیو...
    ممبئی (نیوزڈیسک) ماضی کی فلموں میں درجنوں ولنز کو اکیلے سر مارنے والے مقبول بولی وڈ ہیرو جیتیندر زرین خان کی تعزیت کے لیے جاتے وقت لڑ کھڑا کر گر ئے۔ شوبز ویب سائٹ کے مطابق 83 سالہ جیتیندر چند دن قبل چل بسنے والی اداکارہ زرین خان کی تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچے تھے، جہاں وہ سیڑھی چڑھتے ہوئے گر گئے۔ سیڑھی کا زینا چڑھنے کے دوران لڑ کھڑا کر گرنے کی جیتیندر کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں انہیں گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیتیندر کار سے اترنے کے بعد گھر میں داخل ہونے کے لیے سیڑھی کا زینا چڑھتے ہوئے لڑ کھڑا جاتے ہیں اور اپنا...
    یونیسف نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بچوں کی ویکسین کے لیے استعمال ہونے والی سرنجز اور بیبی فارمولے کی بوتلیں داخلے سے روکی جا رہی ہیں، جس کی وجہ سے امدادی ادارے جنگ زدہ علاقے میں ضرورت مندوں تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔ یونیسف نے ایک بیان میں بتایا کہ وہ بچوں کی بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم چلا رہا ہے اور نازک جنگ بندی کے دوران 1.6 ملین سرنجز اور ویکسین کی بوتلیں رکھنے کے لیے شمسی توانائی سے چلنے والے فریج غزہ پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا کررہا ہے۔ ادارے کے مطابق یہ سرنجز اگست سے کسٹمز سے کلیئرنس کے انتظار میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں ہر گھنٹے 3 خواتین اور...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی ویڈیوز سامنے آئیں جس کے بعد مہینوں سے غائب اداکاروں کا تذکرہ پھر سے شروع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کبریٰ خان اور گوہر رشید نے ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی جس کے فنکشن میں کبریٰ خان موج اور اپنے شوہر کے ساتھ مستیاں کرتی نظر آئیں۔ ایک ویڈیو میں کبری اور گوہر دلہا دلہن کے سامنے زمین پر بیٹھے ہیں جبکہ کبریٰ خان رقص کرتے ہوئے اپنے شوہر کی طرف اشارے کررہی ہیں۔           View this post on Instagram                       A post shared by HA Weddings by Hamza & Arbaz (@haweddings_) مختصر...
    پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، سندھ کے ضلع سانگھڑ میں واقع گمبٹ ساؤتھ بلاک ٹو سے گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی تصدیق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے بھی کی ہے۔ ترجمان پی پی ایل کے مطابق گمبٹ ساؤتھ بلاک میں موجود جی پی ایف ٹو سے اب روزانہ 60 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کی جارہی ہے جو اس سے قبل 55 ایم ایم سی ایف ڈی تھی۔ اس طرح گیس کی یومیہ پیداوار میں 5 ایم ایم سی ایف ڈی کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گیس کے ساتھ ساتھ گمبٹ ساؤتھ بلاک ٹو سے روزانہ 35 بیرل خام تیل اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے جنگ میں شکست کے بعد بھارت اب پراکسی وار کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔پاکستان نے افغانستان کو دہشتگردی سے متعلق ٹھوس ثبوت بھی فراہم کیے ہیں، دورانِ جنگ پوسٹیں چھوڑ کر بھاگنے والوں نے سفید جھنڈے لہرائے تھے اور اب وہی عناصر بیرونی مدد کے ساتھ دوبارہ سرگرم ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا بھارت اور افغانستان کا مکروہ چہرہ دیکھ رہی ہے اور پاکستان نے مذاکرات میں دہشتگردی کے تمام ثبوت پیش کیے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز ایسے فتنوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور دہشتگردوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی...
    الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیا۔طلال چوہدری پر بھائی بلال چوہدری کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کا الزام ہے الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن نے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی، ضابطہ اخلاق اور الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 187 کی خلاف ورزی کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے فیصل آباد کے ریٹرننگ اور مانیٹرنگ افسران کو بھی ہدایت جاری کر دیں۔...
    وانا ( ڈیلی پاکستان آن لائن )   کیڈٹ کالج وانا کی صورتحال کے تازہ ترین ویڈیو مناظرسامنے آگئے اور سیکیورٹی فورسز نے کالج میں موجود تمام طلباء اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بچوں کو ریسکیو کرتے ہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالج میں موجود تمام طلباء اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔کیڈٹ کالج پر حملے کے وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد موجود تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزکا آپریشن نہایت احتیاط اورحکمتِ عملی سے جاری ہے۔ افغان خوارج کی کالج میں موجودگی اور کیڈٹس کی جانوں کی حفاظت کے پیش نظر آپریشن احتیاط سے کیا جارہا تھا۔ اب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(فائل فوٹو)تل ابیب:۔ اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینی قیدیوں کے لیے سزائے موت کے قانون کی منظوری دے دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی پارلیمنٹ (کنیسے)  کا پاس کر دہ بل فلسطینی قیدیوں کے لیے سزائے موت کی اجازت دیتا ہے۔بل وزیر قومی سلامتی ایتمار بن گویر کی پارٹی جیوش پاور نے پیش کیا، جس کے مطابق اُن فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دی جا سکے گی جو اسرائیلی شہریوں کے قتل میں ملوث ہوں، اگر ان کے اقدامات “نفرت یا اسرائیل کو نقصان پہنچانے کے ارادے” سے کیے گئے ہوں۔یہ بل 120 ارکان میں سے 39 کے مقابلے میں 16 ووٹوں سے ابتدائی طور پر منظور ہوا۔ بن گویر نے اس نتیجے کو سوشل میڈیا...
    کیڈٹ کالج وا نا میں بھارت کے آلہ کار دہشتگردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت باہر نکال لیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کے کالج سٹوڈنٹس اور ٹیچرز کو بچا کر باہر نکالنے کے آپریشن کی ویڈیو فوٹیج سامنے آ گئی جس میں  پاک فوج کے جوان معصوم بچوں کو ریسکیو کرتے ہوئےنطر آ رہے ہیں۔  سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔  پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی آج  وانا میں کیڈٹ کالج پر حملہ ہوا تو اس وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد  کالج میں موجود تھے۔  بچوں اور سویلین ملازموں کی بڑی تعداد کی...
    سعودی عرب کی جانب سے حج 1447ہجری کے لیے بروقت اقدامات جاری ہیں۔ سعودی عرب کے وزیر برائے حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے گزشتہ روز حج دفاتر کے سربراہوں کے ساتھ 5ویں حج کانفرنس اور نمائش کے موقع پر نصف سالانہ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں اسلامی ممالک کے 100 سے زائد وزرا، مفتیانِ اعظم اور حج دفاتر کے سربراہوں نے شرکت کی، اجلاس میں حج 1447 ہجری کے لیے تیاریوں، حجاج کی خدمت کے لیے تنظیمی اور عملی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا وزیر حج اس موقع پر گزشتہ حج سیزن میں کامیابی کے لیے حج دفاتر کی کاوشوں اور تعاون...
    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ وزیر قانون نے پمز اسپتال اسلام آباد میں اسلام آباد خود کش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی، اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ مزید پڑھیں: افغان طالبان کی سہولت کاری کے بغیر پاکستان پر حملے ممکن نہیں، ثبوت موجود ہیں، عطااللہ تارڑ وزیر قانون نے زبیر اسلم گھمن ایڈووکیٹ کے خودکش دھماکے میں شہید ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اسپتال انتظامیہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت نہ برتے۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے یہ بزدلانہ حملے قوم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(فائل فوٹو)پشاور:۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم سے عدالتیں انتظامیہ کے ماتحت کردی گئی ہیں، اب صرف اللہ کی عدالت باقی رہ گئی ہے۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 27ویں آئینی ترمیم کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس ترمیم میں عوام کے لیے کچھ نہیں رکھا گیا بلکہ عدالتوں کو انتظامیہ کے ماتحت کر دیا گیا ہے، اب لوگوں کو انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانی پڑیں گی۔انہوں نے کہا کہ اگر پشاور سے کسی جج کو اسلام آباد یا پنجاب ٹرانسفر کیا جائے گا تو...
    اسلام آباد خودکش دھماکا،فتنہ الخوارج اور افغانستان کی ملی بھگت کے شواہد سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) خودکش دھماکے میں فتنہ الخوارج اور افغانستان کی ملی بھگت کے شواہد سامنے آگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں خود کش دھماکے کے پیچھے افغانستان کا ہاتھ ہے، خودکش دھماکے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج اور افغانستان کی ملی بھگت کھل کر سامنے آگئی۔ افغان طالبان رجیم پاکستان میں کھلم کھلا دہشت گردی کامرتکب ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد دھماکا لگ بھگ سہ پہر 12 بج کر 45 منٹ پر ہوا مگر افغانستان کے سوشل میڈیا اکاونٹس پرصبح سے ہی بازگشت سنائی دی جانے لگی۔6 بج کر 45 منٹ پر...
    الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیا۔ طلال چوہدری پر بھائی بلال چوہدری کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کا الزام ہے، الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی،  ضابطہ اخلاق اور الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 187 کی خلاف ورزی کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے فیصل آباد کے ریٹرننگ اور مانیٹرنگ افسران کو بھی ہدایت جاری کر دیں۔
    اسلام آباد: اسلام آباد میں ہوئے خودکش دھماکے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج اور افغانستان کی ملی بھگت کھل کر سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد دھماکا لگ بھگ سہ پہر 12 بج کر 45 منٹ پر ہوا جبکہ افغانستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر صبح  سویرے سے بازگشت سنائی دی جانے لگی، 6 بج کر 45 منٹ پر افغان طالبان سے منسلک ایکس اکاؤنٹ پر "coming soon Islamabad" جیسی ٹویٹس دیکھی گئیں۔ یہ پڑھیں : اسلام آباد کچہری کےباہر دھماکا، 12 افراد شہید، 30زخمی، مبینہ خودکش بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا مل گیا اِسی طرح کے دھمکی آمیز پیغامات افغان ملٹری پریڈ کے موقع پر بھی کیے گئے جس میں لاہور پر افغان جھنڈا لہرانے اور اسلام آباد کو...
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ مینا خان آفریدی کو پبلک سروس کمیشن کے ممبران اور چیئرمین کی نامزدگی کے لیے سرچ کمیٹی کا رکن مقرر کر دیا۔ محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے اس سلسلے میں باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے گریڈ 18 میں ڈپٹی کوارڈینیٹر پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر لطیف الرحمٰن کو تبدیل کر دیا۔ ڈپٹی کوارڈینیٹر ای او سی پولیو ایریڈیکیشن محکمہ صحت کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ محکمہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ Tagsپاکستان
    سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے وانا میں کیڈٹ کالج پر خود کش حملہ ناکام بنا دیا ہے، تاہم عمارت کے اندر موجود 3 دہشتگردوں کو محصور کرکے ان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ وانا کیڈٹ کالج کے تمام طلبا حملے میں محفوظ رہے، اور ریسکیو کیے گئے کیڈٹس کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔ وانا کیڈٹ کالج پر فتنہ الخوارج کی جانب سے ناکام حملہ – ریسکیو کیے گئے کیڈٹس کی ویڈیو منظر عام پے آ گئی پاک آرمی نے ہماری حفاظت کی اور الحمدللہ تمام طلباء محفوظ ہیں طلباء کے مطابق کیڈٹ کالج پر فتنہء الخوارج کے شرپسندوں کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کیا،… pic.twitter.com/ZBo4lQvjyt — PTV News (@PTVNewsOfficial) November 11, 2025...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی سہولت کاری کے بغیر پاکستان پر حملے ممکن نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کا مطلب ہے کہ دہشتگرد شکست کھا چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی انہوں نے کہاکہ افغان طالبان کی جانب سے کیے گئے تمام حملوں کے ثبوت پاکستان کے پاس موجود ہیں، یہ ممکن نہیں کہ افغان طالبان رجیم کی سہولت کاری کے بغیر یہاں حملے ہو سکیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، تاہم دہشتگردی کے پیچھے موجود عناصر تک...
    قائم مقام چیئرمین نیب سہیل ناصر سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی ڈی جی گریم بگر سی بی ای کے ساتھ ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیب کے قائم مقام چیئرمین سہیل ناصر سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے)کے ڈائریکٹر جنرل، مسٹر گریم بگر سی بی ای کے ساتھ ایک اہم ملاقات ۔ ملاقات کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور صلاحیتوں میں اضافے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو)کو حتمی شکل دینی ہے۔نیب کے قائم مقام چیئرمین سہیل ناصر نے ایم او یو کے مسودے کو حتمی شکل دینے میں این سی اے کے مثبت ردعمل اور تعاون پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ...
    اپنے بیان میں سیکرٹری اطلاعات جی ڈی اے نے کہا کہ حملہ کرنے والے کسی مذہب یا انسانیت سے تعلق نہیں رکھتے، ایسے عناصر صرف ملک کے دشمن لیکن وہ قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، جوڈیشل کمپلیکس کے قریب دھماکے میں 12 پاکستانی شہریوں کی شہادت انتہائی افسوسناک سانحہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) سندھ کے جنرل سیکریٹری اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس کے قریب ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سردار عبدالرحیم نے اپنے بیان میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی ہر کارروائی ملک...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملے افغان طالبان رجیم کی سہولت کاری کے بغیر ممکن نہیں۔جیو نیوز سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے پاس افغان طالبان کے حملوں کے تمام ثبوت موجود ہیں۔ پاکستان میں ہونے والے حملے افغان طالبان رجیم کی سہولت کاری کے بغیر ممکن نہیں ہیں۔ اسلام آباد دھماکے سے قبل کی افغان سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیںاسلام آباد دھماکے سے قبل افغانستان سے کی جانے والی سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، دہشت گردی کے پیچھے موجود عناصر تک پہنچ کر انہیں کیفر کردار تک...
    فائل فوٹو۔ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ پری میڈیکل کے 2022 کے امتحانی نتائج میں رد و بدل کے خلاف کیس اینٹی کرپشن کورٹ میں داخل کر دیا گیا، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے 7 ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا دی۔ کیس میں سابق چیئرمین، کنٹرولرز اور آئی ٹی منیجر سمیت 7 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ سابق چیئرمین ڈاکٹر سعیدالدین اور نسیم احمد میمن کا نام کیس کے چالان میں شامل ہے، جبکہ ڈپٹی کنٹرولر اسلم چوہان، اسسٹنٹ کنٹرولر تنویر زیدی اور محمد اطہر کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔ چالان کے متن کے مطابق دو ملزمان کو ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر ملزم نہیں بنایا گیا۔ چالان کے متن کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر قائم تحقیقاتی...
    کرکٹ آسٹریلیا نے کرکٹ کی 150ویں سالگرہ کے ٹیسٹ میچ کی تاریخ اور وینیو کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے 150 سال مکمل ہونے پر تاریخی ٹیسٹ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔ یہ تاریخی ٹیسٹ میچ 2027 میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں 11 مارچ سے 15 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ The countdown has begun to a once-in-a-generation event at the @MCG. More on ticketing & event info: https://t.co/N3r5ewkbok pic.twitter.com/rW6M0QoNii — Cricket Australia (@CricketAus) November 11, 2025 ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک 2604 ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں۔ انگلینڈ واحد ٹیم ہے جو ایک ہزار سے زائد (1089) ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے جبکہ آسٹریلیا سب سے زیادہ (422) ٹیسٹ...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خودکش حملے میں 12 افراد کے شہید ہونے کے بعد لاہور کے حساس مقامات کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ لاہور پولیس نے حساس مقامات کے گرد سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا، اسلام آباد واقعے کے بعد شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی میں مزید سختی بھی کر دی گئی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے بتایا کہ لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مکمل الرٹ ہے، ڈی آئی جی آپریشنز نے شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈولفن اسکواڈ اور پیرو فورس کو لاہور میں اضافی گشت کی ہدایات جاری کر دیں۔فیصل...
    اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں ہونے والے خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے سے کچھ لمحے پہلے جائے وقوعہ پر وکلا اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اسلام آباد دھماکہ کی CCTV ویڈیو منظر عام پر اگئی pic.twitter.com/CAYnLvb728 — Mazz Bhai (@maaz_bhai0) November 11, 2025 فوٹیج میں یہ منظر بھی دکھائی دیتا ہے کہ دھماکے کے وقت ایک پولیس موبائل موقع پر موجود تھی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی ضلعی کچہری کے باہر خود کش دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور پیدل عدالت...
    ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف ڈائریکٹر اور کوریوگرافر فرح خان نے فلمی کیریئر کے آغاز میں جنسی ہراسانی کا سامنا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ فرح خان نے حال ہی میں ٹوئنکل کھنہ اور کاجول کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔ اُنہوں نے شو کے دوران کیریئر کے آغاز میں پیش آنے والا ایک ناخوشگوار واقعہ بھی سنایا۔ بھارتی ہدایتکارہ نے بتایا کہ ایک بار رات کو ایک گانے کے بارے میں بات کرنے کے بہانے ایک ہدایتکار میرے کمرے میں داخل ہوگیا اور میرے پاس آ کر میرے بیڈ پر بیٹھ گیا جو انتہائی نامناسب رویہ تھا۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ میں نے اس رویے کو...
    View this post on Instagram A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN???????? (@iiqraaziz) پاکستان کی مشہور اداکارہ اقرا عزیز اور ان کے شوہر ہدایتکار و میزبان یاسر حسین کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے۔اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئرکی اور بیٹے اور شوہر کے ساتھ کئی تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔اقرا عزیز نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 'ہم جلد 4 ہونے جارہے ہیں'۔ واضح رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈ 2019 کے دوران ستاروں کی جھرمٹ میں اداکار یاسر حسین نے اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش کی تھی جس پر اداکارہ نے ہاں کر دی تھی۔پھر جوڑے نے دسمبر 2019 میں شادی کی اور دونوں کے ہاں 2021...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے معاملے میں کوئی سیاست نہیں کی جائےگی۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدالتوں پر حملہ دراصل پورے پاکستان پر حملہ ہے اور وہ تمام سیکیورٹی اداروں کو یقین دلاتے ہیں کہ دہشتگردی کے موضوع پر سیاست نہیں ہوگی۔ بیرسٹر گوہر کا اسلام آباد خودکش دھماکے کے مقام کا دورہ pic.twitter.com/DD1a5yUFee — PTI (@PTIofficial) November 11, 2025 بیرسٹر گوہر نے مزید کہاکہ دشمن نے ہماری عبادت گاہوں اور عدالتی اداروں کو نشانہ بنایا، اور جہاں بھی دھماکہ ہوگا اسے پاکستان پر حملہ تصور کیا...
    برطانیہ کے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 75 ارکان پارلیمان نے لندن کے سی لائف ایکویریم میں زیرزمین رکھے گئے 15 جنٹو پینگوئنز کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ پینگوئنز برسوں سے ایسے تہہ خانے میں قید ہیں جہاں نہ سورج کی روشنی پہنچتی ہے اور نہ تازہ ہوا۔ مہم چلانے والے ارکان نے اسے غیر برطانوی طرز عمل قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: انٹارکٹیکا کے پینگوئنز بھی ٹرمپ ٹیرف متاثرین میں شامل ارکان پارلیمان نے ایک مشترکہ خط میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پینگوئنز کی فلاح و بہبود کے حالات کا فوری جائزہ لیا جائے اور انہیں ایسی جگہ منتقل کیا جائے جو ان کی فطری، ماحولیاتی اور جسمانی ضروریات...
    ذرائع کے مطابق حکومت اور پولیس کے اندر یہ احساس بڑھ رہا ہے کہ صرف جرمانے لگانے سے ٹریفک کے کلچر میں تبدیلی نہیں لائی جا سکتی، اس کے لیے شہری اداروں اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کو شامل کر کے مشترکہ کوشش کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حال ہی میں متعارف کرائے گئے ای ٹکٹنگ نظام خصوصاً بھاری جرمانوں اور ناکافی سڑکوں کے انفرااسٹرکچر پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ نے مختلف خلاف ورزیوں پر چالان کی رقم کم کرنے پر غوروخوض کرنا شروع کردیا ہے۔ شہریوں اور سیاسی جماعتوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت، سندھ حکومت اور پولیس پر شدید تنقید کی ہے کہ بھاری جرمانے محض پیسہ کمانے کا ذریعہ بنائے گئے ہیں۔ کم از کم...
    سوشل میڈیا پر مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار اور وائرل ’یس کنگ‘ میم کے خالق مائیکل وِلس ہیرڈ 53 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق ان کی بیٹی مائیکل کرمبی (Mykel Crumbie) نے 9 نومبر 2025 کو کی۔ ہیرڈ کی وفات کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تعزیتی پیغامات اور یادگاری پوسٹس کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مداحوں اور ساتھی تخلیق کاروں نے ان کی زندگی، مثبت سوچ اور متاثر کن اندازِ گفتگو کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ Loveandlighttv (the yes king guy) has passed away ???????????? pic.twitter.com/VcBKCSRAR7 — Trey… (@trey8890) November 10, 2025 ابتدائی اطلاعات کے مطابق، بعض آن لائن ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مائیکل ہیرڈ کو...
    کیڈٹ کالج وانا کے مرکزی گیٹ پر خود کش حملے کی اندورونی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا یے کہ کیسے کالج کے گیٹ پر خود کش دھماکہ کیا گیا، سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ  10 نومبر کو افغان خوارجیوں نے کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی، دھماکے سے کالج کا مرکزی دروازہ مکمل طور پر منہدم ہو گیا، جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور بہادری سے کارروائی کرتے ہوئے دو خوارجیوں کو موقع پر ہی جہنم واصل کر دیا تھا، معصوم قبائلی بچوں پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا نہ اسلام سے کوئی تعلق ہے، نا...
    خیبرپختونخوا کے علاقے وانا میں کیڈٹ کالج کے مرکزی گیٹ پر خود کش حملے کی اندورونی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ مزید پڑھیں: کیڈٹ کالج وانا پر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 2 خوارج ہلاک، 3 عمارت کے اندر محصور ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے کالج کے گیٹ پر خود کش دھماکا کیا گیا۔ کیڈٹ کالج وانا پر ہونے والے خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج pic.twitter.com/5dWIWkOo9j — abid hameed (@abidhameed8) November 11, 2025 واضح رہے کہ 10 نومبر کو افغان خارجیوں نے کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے سے کالج کا مرکزی دروازہ مکمل طور پر منہدم ہوگیا،...
    چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ اگست 2026 تک پاکستان کی تمام عدالتیں سولر انرجی پر منتقل کی جائیں گی۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں ای کورٹس نظام کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینے پر غور کیا گیا۔ مزید پڑھیں: سپریم کورٹ بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس، کراچی برانچ رجسٹری کے ماسٹر پلان کی منظوری اجلاس میں عدالتی نظام کو زیادہ شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے مختف امور کاجاٸزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جسٹس محمد علی مظہر، ہارون رشید، بیرسٹر علی ظفر سمیت مختلف اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ عدلیہ کا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن عوامی مفاد...
    عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما نے کہا ہے کہ اس ترمیم میں عوام کے لیے کچھ نہیں رکھا گیا، بلکہ عدالتوں کو انتظامیہ کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔ اب لوگوں کو انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانی پڑیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم سے عدالتیں انتظامیہ کے ماتحت کردی گئی ہیں، اب صرف اللہ کی عدالت باقی رہ گئی۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 27ویں آئینی ترمیم کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے...
    ---فائل فوٹو  پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ تاریخ سمجھاتی ہے کہ خطے کے ہم آہنگ ہونے کے فوائد ہیں، پاکستان کا محل وقوع اسے خطے کی کیپٹل مارکیٹ کےلیے موزوں بناتا ہے۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) اور کیپٹل مارکیٹ انفرااسٹرکچر کی مشترکہ انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025ء سے ڈاکٹر شمشاد اختر اور گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ورچوئل خطاب کیا۔خطاب کے دوران شمشاد اختر نے کہا کہ عالمی معیشت میں بدلاؤ پر ہم اس اجلاس پر مل رہے ہیں۔ اسیان لنک نے ساؤتھ ایشیاء کو مضبوط کیا ہے، پاکستان کو پائیداری، شمولیت اور خطے کو ہم آہنگ کرنا ہے، مقامی اور خطے...
    تصویر: سوشل میڈیا  سربراہ مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) راجہ ناصر عباس نے کہا کہ آئین کو مسخ کر کے چند افراد کو نواز دیا گیا، خود کو مستثنیٰ قرار دینے والوں کے ارادے خطرناک ہیں، اب ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔اسلام آباد میں دیگر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کل شام سینیٹ سے 27ویں ترمیم کو 64 ووٹوں سے پاس کیا گیا، آپ جانتے ہیں سینیٹ کی تشکیل 26ویں ترمیم کے بعد کیسے ہوئی؟انہوں نے کہا کہ ہم ووٹ لے کر آئے ہیں، 8 فروری کو ہمارے ووٹ پر ایک یلغار ہوئی، ایک حملہ ہوا اس کے باوجود جنہیں منتخب ہونے دیا گیا ان کا حق ہے کہ...
    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔ سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے مسلسل غیر حاضری کے باعث ہی ان کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت 17 نومبر کو ہوگی۔ واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو...
    اسلام آباد کی عدالت کا گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔ سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے مسلسل غیر حاضری کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائدِ حزبِ اختلاف کی تعیناتی سے متعلق اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہا کے یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، لہٰذا اسمبلی اس معاملے پر کسی پیش رفت سے قبل عدالتی فیصلے کی منتظر ہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے سابق اسپیکر اسد قیصر اور عامر ڈوگر سے ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قائد حزبِ اختلاف کی تعیناتی کا معاملہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کو واپس بھیج دیا ہے، جہاں یہ کیس زیرِ سماعت ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد معاملے کو زیر غور لایا جائے گا۔ مزید برآں انہوں نے...
    پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کےخوف کو سلام، مرد آہن جیل سے باہر آئیگا پھر پتا چلے گا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہا آٸین میں ترمیم حساس معاملہ ہوتا ہے، عوام خوش ہوتی ہے کہ ہماری فلاح کیلٸے ترمیم آتی ہے، عدلیہ ایسی ترمیم سے مضبوط ہونے کے بجائے کمزور ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کیلٸے آج سوگ کا دن ہے، جمہوریت کو دفن کرنے کیلٸے ایک قدم آگے بڑھ رہے ہیں، اس باکو ترمیم کو ہم نہیں مناتے، اس ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم کا رہ جانے والا ایجنڈا اب لایا...
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے سرکاری اسکولوں میں چھٹی جماعت سے مصنوعی ذہانت کے کورسز متعارف کرانے کی ہدایت کردی۔ محکمہ تعلیم کو اے آئی کورسز کے لیے ضروری اقدامات اور مطلوبہ وسائل فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا اجلاس ہوا۔انہوں نے کہا کہ معیشت، تعلیم، صحت اور انتظامی نظام میں اے آئی کا کردار مرکزی حیثیت اختیار کرچکا ہے، نوجوانوں کو اے آئی کی تعلیم دینا دراصل انہیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانا ہے، مصنوعی ذہانت کی تعلیم سے نوجوانوں میں تخلیقی سوچ اور عالمی معیار کی مہارتیں پیدا ہوں گی۔وزیراعلیٰ نے ضم اضلاع کے اسکولوں میں اساتذہ کی...
    اسلام آباد کے علاقے جی-11 ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر بھارت نواز اور افغان طالبان کی پشت پناہی یافتہ دہشت گرد گروہ فتنۃ الخوارج کی جانب سے خودکش دھماکا کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا عدالت کے مرکزی دروازے کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور تقریباً 13 سے 14 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملہ آور کا سر دھماکے کے بعد سڑک پر ملا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ معروف اداکارثنا جاوید گزشتہ کئی دنوں سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، ان کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی تھیں کہ دونوں میں علیحدگی ہوگئی مگر وائرل ہونے والی نئی تصاویر نے اپنی دکان چمکانے والوں کا منہ بند کردیا۔ گزشتہ دنوں سے جوڑے کے درمیان طلاق کی چونکا دینے والی خبروں نے شعیب اور ثنا کے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کیا ہوا تھا، دونوں کی سوشل میڈیا پوسٹیں بنیں جن میں دونوں علیحدہ علیحدہ نظر آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے نزدیک حالیہ چند دنوں سے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی وہ کیمسٹری بھی نظر آئی جو کبھی اس جوڑے...
    فائل فوٹو مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی ف کے ارکان قومی اسمبلی کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس وقت قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پیش ہورہی ہے، اس سے قبل پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بھی اس معاملے پر مشاورت ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ترمیم کے تمام پہلوؤں پر غور خوض کے بعد جے یو آئی نے اس ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ کیا، جے یو آئی کے ارکان قومی اسمبلی اس ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیں۔بحیثیت امیر جے یو آئی و پارلیمانی لیڈر قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان نے ارکان کو ہدایت نامہ جاری کیا۔
    لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس فاروق حیدر نے جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں گرفتار یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کا کیس سننے سے معذرت کر لی۔جسٹس فاروق حیدر نے عدالت کیس کسی دوسرے بنچ کے پاس لگانے کے لیے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی۔دوران سماعت این سی سی آئی اے کے اہلکار نے عدالت کے سامنے تفصیلی ریکارڈ پیش کیا جبکہ درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ملزم ڈکی بھائی کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے، سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کے پروموشن کے مقدمے میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔اس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست...
    بھارتی میڈیا نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا کہ روس کے سینٹ پیٹرزبرگ میں پاکستانی آئی ایس آئی کا جاسوسی نیٹ ورک پکڑا گیا اور ایک روسی شہری کو Mi-8 ہیلی کاپٹر اور S-400 ایئر ڈیفنس دستاویزات اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ صرف بھارتی میڈیا ہی اس خبر پر پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ یہ جھوٹی کہانی صرف بھارتی میڈیا سائٹس جیسے Economic Times, Firstpost اور Republic World میں دیکھی گئی ہے۔ کوئی روسی یا بین الاقوامی میڈیا اس کی تصدیق نہیں کر رہا۔ مزید پڑھیں: ٹی ایل پی سے متعلق فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز روس کی بڑی نیوز ایجنسیوں جیسے TASS، RIA Novosti، Interfax، RT اور Kommersant میں اس گرفتاری کی...
    لاہور ہائیکورٹ میں جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں جسٹس فاروق حیدر نے کیس سننے سے معذرت کرلی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس فاروق حیدر نے عدالت کیس کسی دوسرے بینچ کے پاس لگانے کے لیے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی۔ این سی سی آئی اے کے اہلکار نے عدالت کے سامنے تفصیلی ریکارڈ پیش کیا جبکہ درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ ملزم ڈکی بھائی کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کے پروموشن کے مقدمے میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔ اس...