2025-10-22@13:59:48 GMT
تلاش کی گنتی: 20265

«امن کے قیام»:

(نئی خبر)
    سعودی عرب کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز ریاض (سب نیوز)سعودی عرب نے پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحدی کشیدگی کے خاتمے کیلئے معاہدے کا خیر مقدم کیا اور دونوں ممالک میں فوری جنگ بندی اور قیام امن کے لیے میکانزم معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب نے علاقائی اوربین الاقوامی سطح پر خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کی تمام کوششوں کا اعادہ بھی کیا۔سعودی عرب نے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدی کے خاتمے کے لیے اس معاہدے کو مثبت قدم قرار دیا۔سعودی وزار ت خارجہ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ یہ مثبت قدم دونوں ممالک کی سرحد پر...
    فائل فوٹو لاہور میں رواں سال کے صرف 9 ماہ کے دوران خواتین، بچوں اور بچیوں سے جنسی زیادتی کے 1164 مقدمات درج ہوئے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق خواتین سے جنسی زیادتی کے 614 جبکہ اجتماعی زیادتی کے 80 واقعات رپورٹ ہوئے۔پولیس ریکارڈ میں کہا گیا ہے کہ بچوں سے بدفعلی کے 770 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن ونگ کئی اہم کیسز میں ابھی تک ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔
    صوبے میں کوئی سیاسی مقدمہ یا تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری نہیں ہوگی، سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )نومنتخب وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضم شدہ اضلاع کے لیے اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا گیا۔ دوران اجلاس وزیراعلی نے ٹرائبل میڈیکل کالج، ٹرائبل یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز اور شہید ارشد شریف کے نام سے یونیورسٹی آف انویسٹیگیٹیو اینڈ ماڈرن جرنلزم کے قیام کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ تمام اضلاع میں پلے گراونڈز بنانے اور سیف سٹی پراجیکٹ کے آغاز کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں گڈ گورننس روڈ میپ پر پیشرفت، امن و امان کی صورتحال، اور...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل آباد اور ساہیوال کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق ضمنی انتخابات این اے96، این اے104، این اے143، پی پی98 اور پی پی203 میں منعقد ہوں گے۔ شیڈول کے تحت ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 24 اکتوبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اپیلٹ ٹریبونلز ان اپیلوں پر فیصلے 31 اکتوبر تک سنائیں گے۔ترجمان کے مطابق امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو شائع کی جائے گی اور دستبرداری کی آخری تاریخ 3 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ وزیراعظم...
    فائرنگ کے واقعے کے بعد کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں دو موٹر سائیکل سوار افراد کو وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کر دیا۔ ریسکیو کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید اسپتال پہنچا دیا گیا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں دو موٹر سائیکل سوار افراد کو وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
    —فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے دنیا کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے اور نہ ہی کسی سے امداد مانگی۔اوکاڑہ میں سیلاب متاثرین میں فلڈ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیگر جگہ سیلاب آتا ہے تو لوگ پورا سال رونا دھونا کرتے ہیں، ہم نے کوئی رونا دھونا نہیں کیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہر موقع پر حوصلہ بڑھایا، شاباش دی، گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے بڑی محنت کی، میں نے ان کو کہا کہ یہ سب آپ سے اور نواز شریف سے سیکھا ہے۔انہوں نے کہا...
    وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی نے خواتین کے حق میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنا صنفی امتیاز قرار دے دیا۔ فوسپا نے زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنے پرنجی کمپنی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی فوزیہ وقار نے زینب زہر اعوان کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ فوسپا نے نجی کمپنی کو ہدایت دی کہ وہ 8 لاکھ روپے متاثرہ خاتون کو معاوضے کے طور پر ادا کرے، 2 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرائیں جائیں۔ فوسپا نے اپنے فیصلے میں کہا کہ برطرفی کا حکم کالعدم قرار دے کر زینب زہرہ کو ان کی ملازمت میں بحال کر دیا گیا۔ وفاقی محتسب فوزیہ وقار...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے تازہ فضائی حملوں کے باوجود غزہ میں جنگ بندی اب بھی برقرار ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ حماس کے ساتھ امن برقرار رہے۔ ایئر فورس ون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ "ہم چاہتے ہیں کہ حماس کے ساتھ صورتِ حال پُرامن رہے"۔ ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں حماس کے مبینہ حملوں کے جواب میں فضائی کارروائیاں کیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے جنگ بندی کے "عمل درآمد کی تجدید" شروع کر دی ہے، جب کہ دونوں فریق ایک دوسرے...
    پاکستانی اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ اقرا عزیز نے اپنے بیٹے کبیر کے کھیلنے کے شوق کی وجہ سے ڈیفنس کا علاقہ چھوڑ دیا۔ یاسر حسین حال ہی میں ایک انٹرویو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے میزبان زارا نور عباس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیفنس میں ان کے اردگرد ایسے لوگ رہتے تھے جن کے بچوں کے ساتھ گارڈز اور سیکیورٹی اہلکار موجود ہوتے تھے، اور بچے آزادانہ طور پر کھیل نہیں سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے کبیر کو مٹی میں کھیلنے، ریت سے گھر اور پل بنانے کا بہت شوق ہے، اسی لیے وہ چاہتے تھے کہ بیٹے کو قدرتی ماحول...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سخت بیان دیتے ہوئے کولمبیا کے صدر گستاو و پیٹرو کو غیر قانونی منشیات اسمگلنگ کا رہنما قرار دیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کولمبیا میں منشیات کی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور صدر پیٹرو اس کی روک تھام کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کر سکے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ منشیات کی یہ پیداوار دراصل امریکا میں فروخت کے لیے کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں امریکی شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر کولمبیا نے منشیات کی پیداوار فوری طور پر بند نہ کی تو امریکا خود یہ کارروائی کرے گا، اور اس بار طریقہ...
    پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ تجارت کے لیے کھولنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں جب کہ کسٹمز حکام نے عملے کو فوری طور پر طورخم ٹرمینل پر حاضر ہونے کا حکم دے دیا۔ کسٹمز ذرائع نے کہا کہ کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لئے اسکینر طورخم ٹرمینل پہنچا دیا گیا، سرحد پر کشیدگی کے باعث اسکینر کو 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب ٹرمینل سے ہٹایا گیا تھا۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ 8 روز قبل پاک افغان کشیدگی کے باعث بند کر دی گئی تھی۔ افغان سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ افغانستان کی طرف بھی سیکڑوں کی تعداد میں مسافر طورخم سرحد پر پہنچ گئے ہیں،  انہیں بھی اطلاع ملی ہے کہ بارڈر کھولا جا رہا ہے۔
    سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام اکائیاں سبز ہلالی پرچم کے نیچے متحد ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ سب کو عزت دیں اور سب کی بات سنیں اس سے ماحول بھی بہتر ہوگا اور پاکستان کے مسائل بھی حل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ریاست ماں ہوتی ہے تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلتی ہے کسی بھی سیاسی جماعت کا کوئی بھی فیصلہ اس کو ویلکم کرنا چاہیے۔شہریار آفریدی نے کہا کہ قبائل کو پہلی دفعہ نمائندگی اس سطح پر ملی ہے جو کہ خوش آئند ہے اس سے پاکستان کی بنیادوں اور مستقبل کو فائدہ ہوگا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی کوریا میں خوبصورتی کے معیار نے ایک خاتون کو اس قدر جنون میں مبتلا کردیا کہ وہ 15 برسوں کے دوران 400 سے زائد پلاسٹک سرجریاں کروا بیٹھیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خاتون نے اپنی ظاہری خوبصورتی کو  پرفیکٹ بنانے کی کوشش میں 2 لاکھ امریکی ڈالرز یعنی تقریباً 5 کروڑ 60 لاکھ پاکستانی روپے خرچ کیے۔ ابتدا میں انہوں نے معمولی سی سرجری کروائی، مگر وقت کے ساتھ یہ عادت ان کی لت بن گئی اور یوں ان کا چہرہ اور جسم مسلسل آپریشنز کی زد میں آتا رہا۔ان کے سرجیکل سفر میں ناک، ہونٹ، گال اور جسم کے دیگر حصوں پر بار بار آپریشن شامل ہیں۔ چہرے پر فلرز، بوٹوکس اور مختلف قسم...
    لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہر وں میں پہلے نمبرپر آگیا۔انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 332 پر پہنچ گیا اور فیصل آباد میں ائیرکوالٹی انڈیکس 325 ہے۔اس کے علاوہ شیخوپورہ 311، ڈی جی خان 239، گوجرانوالہ 233 اور ملتان کا اے کیو آئی 224 ہے۔پیر کی صبح علی الصبح لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس انتہائی خراب ہونے سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہوا۔ ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ پاکستان کی درجہ بندی کے مطابق 0 سے 100 تک انڈیکس کو سبز اور مثبت جبکہ 101 سے 200 تک انڈیکس کو قدر آلودہ مگر قابل برداشت کی کیٹیگری میں رکھا گیا ۔300 سے 500 کے درمیان انڈیکس آلودہ اور انتہائی آلودہ کی کیٹیگری میں...
    لاہور: پنجاب حکومت نے بے سہارا اور خصوصی بچوں کے لیے اہم اقدام کرلیا، بچوں کے ساتھ زیادتی، نظر اندازی اور استحصال کے کیسز پر سخت قانون سازی کر لی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی داخلہ نے ’’پنجاب ڈیسیٹیٹیوٹ اینڈ نیگلیکٹڈ چلڈرن (ترمیمی) بل 2025 منظور کر لیا، ترمیمی بل کا مقصد بچوں کے تحفظ کے لیے قانونی فریم ورک کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ بل کے متن کے مطابق بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے خلاف سزاؤں اور نفاذ کے نظام کو مضبوط بنایا جائے گا، ترمیمی بل میں انفورسمنٹ اور پینلٹیز کے نظام کو مزید شفاف اور مؤثر بنایا گیا ہے۔ بل کا مقصد بچوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اور جامع قانونی نظام فراہم...
    چین کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز چین پاکستان۔افغانستان تعلقات میں بہتری کے لیےکردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، وزارت خارجہ بیجنگ (سب نیوز) چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق اور فالو اپ مذاکرات جاری رکھنے پر رضامندی کے حوالے سے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے روایتی دوست ہمسایہ ممالک ہیں،اور دونوں ایک دوسرے کےقریبی پروسی ہیں۔ چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے، اور ان ممالک کی...
    وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیرِ صدارت لاہور میں گوشت کی ملائیشیا برآمد سے متعلق مسائل اور رکاوٹوں پر غور کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم اور سرکاری و نجی شعبوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران شرکاء نے گوشت کی ملائیشیا برآمد سے متعلق مسائل اور سفارشات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ برآمد کنندگان نے اہم چیلنجز کی نشاندہی کی جن میں خوراک کے معیار، مویشیوں کی نسل، پیداواری لاگت میں اضافہ، کولڈ چین سہولیات کی کمی، بینکنگ سہولتوں کی عدم دستیابی اور دستاویزی رکاوٹیں شامل ہیں۔   گوشت برآمد کنندگان نے اس بات پر زور دیا کہ بینکنگ سیکٹر مناسب تعاون...
    کراچی: شہر قائد میں دن کے وقت گرمی جبکہ راتیں خنک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں دن کے وقت گرمی کی شدت مزید بڑھے گی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔ گرمی میں اضافہ بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں چلنے کے سبب ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے دن کے وقت گرمی بڑھنے کی پیشگوئی کے ساتھ ساتھ شہر کی راتیں خنک رہنے کی توقع بھی کی ہے۔ Tagsپاکستان
    لاہور: فضائی آلودگی کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ عالمی ماحولیاتی نگرانی کے ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق اتوار کے روز لاہور میں فضائی معیار کی شرح (اے کیو آئی) 209 ریکارڈ کی گئی جب کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 218 اے کیو آئی کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ ادارہ تحفظِ ماحولیات پنجاب کے مطابق مشرقی سمت سے آنے والی ہواؤں کے باعث شہر میں آلودگی کی شدت بڑھ رہی ہے۔ اتوار کے روز لاہور میں فضائی معیار کی اوسط شرح 195 سے 210 کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جو انتہائی خراب درجہ شمار ہوتا ہے۔ بھارت میں دیوالی کی تقریبات میں آتش بازی کے باعث...
    فوٹو بشکریہ ایکس  پنجاب کے دارالخلافہ لاہور کا فضائی معیار آج بھی مضرِ صحت ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس پر لاہور کی فضا میں آلودگی کا معیار 332 پر پہنچ گیا ہے۔دوسری جانب صنعتی شہر فیصل آباد میں اسموگ کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، فضائی آلودگی کے معیار کے اعتبار سے فیصل آباد ملک بھر میں آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست آ گیا ہے۔فیصل آباد کی فضا کا معیار 325 اور شیخوپورہ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 311 ریکارڈ کیا گیا ہے۔پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دہلی، چندی گڑھ، گرداسپور، لدھیانہ اور پٹیالہ سے آلودہ ہوائیں لاہور کا رُخ کر رہی ہیں۔مریم اورنگزیب  کے مطابق ملتان، بہاولپور، بہاولنگر کو بھی بھارت سے آنے والی فضائی...
    ---فائل فوٹو  اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، مختلف شہروں سے متعدد ملزمان گرفتار کرلیے جبکہ منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ریاض جانے والے مسافر کے سامان سے تقریباً 2 کلو نشہ آور گولیاں جبکہ طارق روڈ کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے ڈیڑھ کلو منشیات برآمد ہوئی۔صوبہ پنجاب میں کارروائیاںاے این ایف کے ترجمان کے مطابق لاہور کینال روڈ پر کوریئر دفتر میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے ایک پارسل سے ایک کلو منشیات برآمد کی، چکلالہ میں کوریئر کے دفتر میں امریکا سے آنے والے پارسل میں موجود کھلونوں سے 14 گرام ویڈ ملی جبکہ...
    کسی کو پسندیدہ بندہ، کسی کو رشتےدار لاناہے‘،جسٹس محسن اختر کیانی کےسنیارٹی سے متعلق اہم ریمارکس WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سنیارٹی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے سنیارٹی کے معاملے پر اہم ریمارکس دیے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ سارے اداروں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، جس ادارے میں سنیارٹی ڈسٹرب کی وہاں پر مسائل پیدا ہوئے، کسی کو کوئی بندہ پسند ہے تو کسی کو اپنا رشتہ دار اوپر لانا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید ریمارکس دیے کہ ڈیپارٹمنٹ کا کام ہے اپنی غلطیوں کو درست کرنا،...
    21 اکتوبر 2023 کو وطن واپسی کے بعد نواز شریف کا نیا سفر جلاوطنی کی تلخیوں سے نکل کر قانونی فتوحات، انتخابی کامیابیوں، اور اتحادی سیاست کی طرف بڑھا ہے لیکن دھاندلی کے الزامات اور معاشی چیلنجز نے اسے متنازع بنایا۔  پاکستان کی سیاسی تاریخ میں نواز شریف ایک ایسے رہنما ہیں جنہوں نے نشیب و فراز کا سامنا کرتے ہوئے 3 بار وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا، جلاوطنی کی زندگی گزاری، اور ایک بار پھر واپسی کے ذریعے اپنے سیاسی سفر کو نئی سمت دی۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پاک افغان مذاکرات پر بریفنگ 2019 میں علاج کی غرض سے لندن روانہ ہونے والے سابق وزیراعظم نواز شریف نے 21 اکتوبر 2023 کو پاکستان...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے لئے قطر اور ترکیہ کی سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ قطر ی نیوز ایجنسی (کیو این اے) کے مطابق یہ بات جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیعوی نے ایک بیان میں کہی۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان استحکام اور اعتماد کے پُل کو مضبوط کرنے کی جانب ایک مثبت قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔انہوں نے خطے اور دنیا بھر میں امن قائم کرنے اور مکالمے کو فروغ دینے کے لئے سلسلے میں کی جانے والی تمام اقدامات کے...
    سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے 2 روزہ جوائے فورم 2025 کے ساتھ جاری نمائش دنیا بھر کی بڑی اور بااثر بین الاقوامی کمپنیوں و اداروں کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم بن گئی ہے، جہاں انٹرٹینمنٹ، گیمز، کھیل، میڈیا، ٹیکنالوجی، فلم و میوزک پروڈکشن اور تفریحی مقامات کی ترقی سے وابستہ ادارے ایک چھت تلے جمع ہیں۔ یہ نمائش سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے عالمی وقار کی عکاسی کرتی ہے جو اب دنیا کی ان کمپنیوں کے لیے ایک مرکز بن چکا ہے جو تفریحی صنعت کے مستقبل کو تشکیل دے رہی ہیں۔ جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (GEA) نمائش میں بطور انٹرٹینمنٹ سیکٹر کی انیبلر اور ریگولیٹر شریک ہے۔ GEA کا کردار سرمایہ کاری کو فروغ دینا،...
    ریاض سیزن کے بڑے ایونٹس میں شامل ’جوائے فورم 2025‘ کے دوسرے روز اہم سیشنز کا انعقاد ہوا جن میں عالمی تفریحی صنعت، اختراع اور کاروبار کے نئے رجحانات پر گفتگو کی گئی۔ پہلا پینل اسٹیج آرکیٹیکٹس: نیشنز × فیسٹیولز × ایوارڈز × میڈیا کے عنوان سے منعقد ہوا، جس میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (GEA) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر فیصل بفارت اور کانز فلم فیسٹیول کی صدر آئرس نوبلوخ نے شرکت کی۔ گفتگو کی میزبانی معروف امریکی میڈیا شخصیت رائن سیکرسٹ نے کی۔ فیصل بفارت نے کہا کہ سعودی وژن 2030 نے مملکت میں عالمی معیار کی تفریحی صنعت کی بنیاد رکھی ہے۔ ان کے مطابق تفریح ایک ایسی زبان بن چکی ہے جو دنیا بھر کے لوگوں کو جوڑتی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے اغوا سے متعلق کیس میں پولیس کو 3 دن کے اندر افسر کی بازیابی کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے مغوی افسر کی اہلیہ روزینہ عثمان کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر 3 دن میں مغوی کو بازیاب نہ کرایا گیا تو سنٹرل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد خود عدالت میں پیش ہوں۔ یہ بھی پڑھیے: ڈکی بھائی کے خلاف ایکشن لینے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سرفراز چوہدری تبدیل سماعت کے دوران وکیل راجہ رضوان...
    ایبوپروفین (Ibuprofen) دنیا میں سر درد، پٹھوں کے درد اور خواتین کی ماہواری کے دوران کے درد کم کرنے کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دواؤں میں سے ایک ہے، جو صرف درد کم کرنے تک محدود نہیں ہے۔جرنل Nature Biomedical Engineering اور سائنس الرٹ میں شائع ہونے والی ایک نئی سائنسی تحقیق نے اس پر روشنی ڈالی، یہ عام دوا ممکنہ طور پر کینسر مخالف خصوصیات رکھتی ہے، جو دائمی سوزش اور ٹیومرز کے ابھار کے درمیان تعلق کو سمجھنے کے نئے امکانات کھولتی ہے۔ کینسر سے بچاؤ میں ممکنہ مددایبوپروفین غیر سٹیر ائیڈل سوزش مخالف ادویات (NSAIDs) کے زمرے سے تعلق رکھتی ہے، جو سائیکلو آکسیجنیز (COX) نامی انزائمز کو روکے کے ذریعے کام کرتی ہیں۔...
    سعودی وزارتِ خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی کے معاہدے اور دونوں ممالک کے درمیان پائے دار امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے میکانزم کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے۔ یہ معاہدہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران طے پایا۔وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب امن و استحکام کے فروغ کے لیے تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ مملکت ہمیشہ اس بات کی خواہاں رہی ہے کہ امن و سلامتی قائم ہو تاکہ پاکستان اور افغانستان کے برادر عوام کے لیے استحکام اور خوش حالی کو یقینی بنایا جا سکے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب کو امید ہے کہ یہ مثبت پیش...
    بولی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے حالیہ بیانات نے ایک بار پھر اس رجحان کو اجاگر کیا ہے جس کے تحت بھارت کے مسلمان فنکاروں کو اپنی حب الوطنی اور ریاستی وفاداری بار بار ثابت کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ بلوچستان سے متعلق سلمان خان کے ریمارکس کسی بے ساختہ رائے کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی حکمتِ عملی دکھائی دیتے ہیں جس کا مقصدر بی جے پی کو خوش کرنا، سیاسی مقبولیت حاصل کرنا اور اپنی آنے والی فلم کے لیے ماحول سازگار بنانے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ وہی پرانا فارمولا ہے جس کے تحت بھارت کے مسلمان فنکار اپنے وجود کا جواز پاکستان کے خلاف بیانات دے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سنیارٹی کیس میں  جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیاگیا،جہاں سنیارٹی ڈسٹرب ہوئی وہاں مسائل نے جنم لیا، کسی کو پسندیدہ اور کسی کو رشتہ دار اوپر لانا ہوتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی میں سنیارٹی کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیاگیا،جہاں سنیارٹی ڈسٹرب ہوئی وہاں مسائل نے جنم لیا، کسی کو پسندیدہ اور کسی کو رشتہ دار اوپر لانا ہوتا ہے،اپنی غلطیوں کو درست کرنا محکمے کا کام ہے،غلطی نہیں بدنیتی کی سزاہوتی ہے۔ پاکستان...
    روسی فیڈریشن کے مسلمانوں کی مذہبی انتظامیہ نے مسجدِ نبویؐ کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالرحمن البعیجان کو روس کے مسلمانوں کا اعلیٰ ترین اعزاز عطا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب اور پاکستان 2 ستارے ہیں جو کبھی جدا نہیں ہو سکتے، وزیر اعظم کی امام مسجد نبوی سے گفتگو یہ اعزاز انہیں روس کے سرکاری دورے کے دوران ایک خصوصی تقریب میں پیش کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق شیخ عبداللہ البعیجان کو یہ اعزاز اسلام اور مسلمانوں کی خدمت، دعوت و رہنمائی کے میدان میں ان کی نمایاں خدمات، اور منبرِ مسجدِ نبوی سے اعتدال، رواداری اور صحیح دینی فہم کے فروغ کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ روسی اسلامی قیادت...
    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور وفاق خیبر پختونخوا میں امن و امان اور انسداد دہشت گردی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات، پنجاب کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کیخلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الہندوستان کیخلاف سکیورٹی فورسز...
    میڈیکل کی اعلیٰ تعلیم کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے مراکز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس اور این ای ڈی یونی ورسٹی میں ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ اسلام آباد میں امتحان پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں منعقد کیا جائے گا۔ حیدرآباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، جیکب آباد اور سکھر میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈز کے ساتھ مقررہ وقت پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے لیے داخلہ ٹیسٹ رواں ہفتے کے آخر میں، 26 اکتوبر کو ہوں گے۔
    کراچی: پاکستان کے اشعب عرفان نے وینکوور اوپن اسکواش ٹورنامنٹ 2025 جیت کر اپنی پہلی پی ایس اے ورلڈ ٹور ٹرافی اپنے نام کر لی۔   وینکوور میں کھیلے گئے فائنل میں چوتھے نمبر کے سیڈ اشعب عرفان نے انگلینڈ کے سیم ٹوڈ کو شاندار کارکردگی کے ساتھ 0-3 سے شکست دی۔ یہ مقابلہ 43 منٹ تک جاری رہا جس میں اشعب نے 11-9، 11-1 اور 11-5 سے کامیابی حاصل کی۔ رچرڈسن ویلتھ مینز اوپن 2025 پی ایس اے ورلڈ ٹور کا "کاپر ایونٹ" تھا جس میں مجموعی انعامی رقم 31 ہزار 250 امریکی ڈالر رکھی گئی تھی۔ 21 سالہ اشعب عرفان کی یہ کامیابی پاکستان کے اسکواش میں ایک بڑا سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے این سی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے اغوا کے خلاف دائر درخواست پر پولیس کو ان کی بازیابی کے لیے 3 روز کی مہلت دے دی۔ عدالت عالیہ نے کہا کہ اگر پولیس تین دن میں بازیاب نہ کرا سکی تو سینٹرل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد خود پیش ہوں۔ دوران سماعت مغوی کی پٹیشنر اہلیہ روزینہ عثمان کے بھی لاپتا ہونے کا انکشاف  ہوا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے مغوی کی اہلیہ روزینہ عثمان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار اہلیہ روزینہ عثمان کی جانب سے راجا رضوان عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ راجا رضوان عباسی  نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ پٹیشنر کہاں...
    غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ امن معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد سے لے کر اب تک جنگ بندی کی 80 بار خلاف ورزیاں کی ہیں۔ غزہ کے حکومتی میڈیا آفس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 اکتوبر سے لے کر اب تک اسرائیلی حملوں میں 97 فلسطینی شہید اور 230 زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ کے میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں، اسرائیلی اقدامات اس کے جارحانہ رویے اور خون خرابے کی خواہش ظاہر کرتے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے حملوں کو حماس کی جانب سے مبینہ جنگ بندی...
    ہانگ کانگ میں ترکش کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا جس سے طیارے کے عملے کے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حادثہ صبح 3:50 پر اس وقت پیش آیا جب بوئنگ 747 ماڈل کا طیارہ رن وے 07ایل پر لینڈ کر رہا تھا۔ طیارہ اچانک بائیں طرف پھسلا اور سیکیورٹی گاڑی سے ٹکرا گیا، جو ایئرپورٹ کے قریب رن وے کے گرد معمول کے گشت پر تھی۔ گاڑی میں موجود دونوں سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے، ایک کی موت موقع پر اور دوسرے کی اسپتال پہنچنے کے بعد ہوئی۔ اس حادثے میں طیارے کے چار رکنی عملے کو بچا لیا گیا، اور طیارہ جزوی طور پر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے افسر اغوا کیس میں بازیابی کیلئے پولیس کو 3روزکی مہلت دیدی،مغوی کی پٹیشنر اہلیہ کے بھی لاپتہ ہونے جسٹس اعظم خان نے استفسار کیا کہ گاڑی مشکوک ہے تو اسلام آباد میں کیسے چل رہی تھی؟یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، شہر میں ناکے لگے ہیں، کیمرے بھی موجود ہیں،بازیابی یقینی بنائیں ورنہ وہی کرنا پڑے گا جو دیگر بنچ کررہے تھے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں این سی سی آئی اے افسر کے اغوا کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے مغوی ڈپٹی ڈائریکٹر کی بازیابی کیلئے پولیس کو 3روز...
    ڈرگ ڈیلر کہنے پر کولمبیا کے صدر نے ٹرمپ کو کھری کھری سنا دیں ، انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ تمہیں کولمبیا کے بارے میں کچھ نہیں معلوم، تمہیں انسانیت سیکھنے کیلئے ون ہنڈریڈ ائرز آف سولی ٹیوڈ نامی کتاب پڑھنی چاہئے ،میں تمھاری طرح کاروبار میں نہیں پڑا، میں منشیات ڈیلر تو کیا ایک بزنس مین بھی نہیں ہوں، میرے دل میں دولت کی کوئی ہوس نہیں ہے، میں ایک سوشلسٹ ہوں اور انسانیت اور سب سے زیادہ زندگی کا احترام کرتا ہوں، وہ زندگی جسے تمہارے تیل نے خطرے میں ڈال دیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید...
    پاکستانی اداکارہ حرا سومرو نے ناران میں جنات کی موجودگی سے متعلق حیران کن دعویٰ کیا ہے۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں حرا سومرو نے بتایا کہ انہیں ناران کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران غیر معمولی واقعات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہیں یقین ہوگیا کہ اس علاقے میں جنات موجود ہیں۔ حرا سومرو نے میزبان کے سوال پر قسم کھا کر کہا کہ وہ سو فیصد یقین سے کہہ سکتی ہیں کہ ناران ایک ’بھاری جگہ‘ ہے اور وہاں جنات بستے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص ناران کے کسی ہوٹل میں عجیب و غریب واقعات محسوس کرے تو یہ اس کا وہم نہیں بلکہ وہاں واقعی کچھ ایسی طاقتیں موجود ہیں۔ اداکارہ...
    سعودی عرب 26 اکتوبر سے یکم نومبر تک فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ ورلڈ چیمپیئن شپ کی میزبانی ریاض میں کرے گا، جس کے ذریعے مملکت بڑے بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ چیمپیئن شپ وزارت داخلہ کے زیراہتمام جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔ اس میں 22 ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے، جو فائر فائٹنگ اور ریسکیو کے مختلف شعبوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب میں روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کی جانب بڑا قدم، جدید لیبارٹری کا افتتاح سعودی عرب اب تک 40 سے زائد کھیلوں میں 100 سے زیادہ عالمی مقابلوں کی میزبانی کر چکا ہے، جن...
    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں غزہ کی تازہ صورتحال اور مشرقِ وسطیٰ میں امن کے فروغ سے متعلق کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی خبر رساں ادارے ‘ایس پی اے’ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ پٹی میں جنگ کے خاتمے، انسانی بحران میں کمی، اور خطے میں سلامتی و استحکام کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل نے غزہ میں امداد کا داخلہ روک دیا، قابض فوجیوں پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک رپورٹ میں کہا گیا کہ شہزادہ محمد بن سلمان اور صدر میکرون نے فلسطینی عوام کی انسانی مشکلات میں فوری کمی اور اسرائیلی افواج کے مکمل...
    سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی کا کہنا تھا کہ لداخ میں جاری بحران کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے بجائے لداخ خطے کے لوگوں کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کٹھ پتلی وزیراعلی عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لداخ میں جاری بحران کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے اپنے وعدوں...
    اسامہ ملک :کراچی میں سائٹ ایریا ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں آگ بجھانے کیلئے مصروف عمل ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فوری طور پرآگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ 
    صیہونی فوج نے غزہ میں سرنگوں سمیت حماس کے درجنوں اہداف پر 120 راکٹ حملے کیے، اسرائیلی فوج نے حماس کا بہانہ بنا کر غزہ میں شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا۔ جارح فوج نے خان یونس کے شمال مغربی علاقے میں بے گھر افراد کے خیموں اور غزہ کے نصیرات کیمپ پر بھی بم برسا دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے دوران درجنوں فلسطینی شہید کر کے خون کی ہولی کھیلنے کے بعد جنگ بندی معاہدہ بحال کر دیا۔ صیہونی فوج نے غزہ میں سرنگوں سمیت حماس کے درجنوں اہداف پر 120 راکٹ حملے کیے، اسرائیلی فوج نے حماس کا بہانہ بنا کر غزہ میں شہری آبادی کو بھی نشانہ...
    اسرائیلی فوج نے غزہ میں خون کی ہولی کھیلنے کے بعد جنگ بندی معاہدہ بحال کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز جارح اسرائیل نے سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو شہید کرنےکے بعد جنگ بندی کے نفاذ پر پھر سے عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں سرنگوں سمیت حماس کے درجنوں اہداف پر 120 راکٹ حملے کیے، اسرائیلی فوج نے حماس کا بہانہ بنا کر غزہ میں شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا۔ قابض فوج کی جانب سے خان یونس کے شمال مغربی علاقے میں بے گھر افراد کے خیموں اور غزہ کے نصیرات کیمپ پر بھی بمباری کی گئی۔ جنگ بندی کے باوجود...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جارحیت پسند اسرائیل نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر شدید فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں درجنوں نہتے فلسطینی شہید ہوگئے۔ انسانی جانوں کے اس ضیاع کے بعد اسرائیلی فوج نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کی بحالی کا اعلان کردیا، تاہم اس کے دعوے پر عالمی برادری اور مقامی مبصرین کی جانب سے شدید شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی افواج نے غزہ میں حماس کے مبینہ اہداف کو نشانہ بنانے کے نام پر کم از کم 120 راکٹ حملے کیے، جن میں کئی شہری آبادی والے علاقے بھی زد میں آ گئے۔ ان حملوں میں سرنگوں سمیت دیگر بنیادی ڈھانچے...
    راولپنڈی (آئی این پی )پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عا مہ ( آئی ایس پی آر )نے نیا نغمہ’’ قوم کے شہیدو  تمہیں سلام ‘‘ ریلیز کر دیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کئے گئے اس نغمے میں وطن پر جان نچاور کرنے والے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیاہے۔قومی نغمے  کے ذریعے وطن عزیز کی بقا اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے  جان دینے والے شہدا کو پوری قوم کی جانب سے سلام پیش کرتے ہوئے پیغام دیاگیاہے کہ وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی داستانیں قوم کے دلوں میں زندہ ہیں۔نغمے میں معصوم بچوں اور خواتین کی شہادت کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ بزدل...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے افغانستان‘ ایران اور روس کے ساتھ نیا بارٹر ٹریڈ فریم ورک متعارف کرا دیا گیا۔ ان ممالک کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کیلئے مختلف شرائط کو نرم کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق برآمد سے قبل لازمی درآمد کی شرط نرم کر کے بیک وقت درآمد وبرآمد کی اجازت ہو گی۔ نجی اداروں کو کنسورشیم بنانے کی اجازت دیدی گئی۔ بارٹر ٹریڈ کے لین دین کا دورانیہ 90 روز سے بڑھا کر 120 روز کر دیا گیا۔ مخصوص اشیاء کی فہرست کو ختم کر دیا گیا۔ اس کو عام ایکسپورٹ اور امپورٹ پالیسی آرڈرز کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ ان اقدامات سے بارٹر ٹریڈ میکنزم کو زیادہ عملی اور کاروبار دوست بنایا...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی، نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے دیوالی کے موقع پر پاکستان اور بیرون ملک مقیم ہندو برادری کو دلی مبارکباد دیتے  ہوئے کہا ہے کہ دیوالی روشنی کے اندھیرے پر اور نیکی کے بدی پر غلبے کی علامت ہے۔ دیوالی کا یہ تہوار امن، رواداری، ہمدردی اور ہم آہنگی جیسی آفاقی اقدار کی یاد دہانی کراتا ہے۔ یہ اقدار ہمارے قومی تشخص کا حصہ ہیں اور اسلام کے باہمی احترام و بقائے باہمی کے اصولوں کی عکاسی کرتے  ہیں۔ آئین پاکستان تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مذہبی آزادی کی مکمل ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں ایسا معاشرہ قائم رکھنا ہے جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے عزت، وقار...
    سعودی عرب نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت ان تمام علاقائی و بین الاقوامی کوششوں کی مکمل حمایت کرتی ہے جو امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے کی جا رہی ہیں، تاکہ پاکستانی اور افغان عوام امن و ترقی کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان سے دہشتگردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، قطر اور ترکیہ کے مشکور ہیں، خواجہ آصف بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب کو امید ہے کہ یہ مثبت قدم...
    صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ کولمبیا میں بڑے پیمانے پر منشیات کی پیداوار کا مقصد امریکا میں فروخت کرنا ہے، جو کہ امریکیوں کی اموات اور تباہی کا باعث بن رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو کو غیر قانونی منشیات اسمگلنگ کا رہنماء قرار دے دیا۔ صدر ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ منشیات کی بڑے پیمانے پر پیداوار کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی منشیات کولمبیا میں اب تک کا سب سے بڑا کاروبار بن چکا ہے اور صدر پیٹرو اس کی روک تھام کے لیے کچھ نہیں کرسکے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ کولمبیا میں...
    صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کی گئی پوسٹ میں کولمبین صدر گستاؤپیٹرو پر منشیات فروش ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ سے بڑے پیمانے پر ادائیگیوں اور سبسڈی کے باوجود منشیات کی پیداوار جاری رہنے دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کولمبیا کو دیجانے والی امداد روکنے کے اعلان اور صدر گستاؤ پیٹرو کو منشیات فروش قرار دینے پر کولمبیا نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ کولمبین صدر گستاؤپیٹرو نے ردعمل دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ پر لابیوں اور مشیروں کے ذریعے گمراہ ہونے اور کولمبیا کی خود مختاری کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی...
    غزہ:  اسرائیل نے بڑے فضائی حملے میں 42 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔ فلسطینی حکام نے عرب میڈیا کو جنگ بندی کی بحالی کی تصدیق کر دی ہے جبکہ معاہدے کی خلاف ورزیوں سے بچنے کے لیے ایک منظم طریقہ کار طے کرنے پر بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق جنگ بندی کی بحالی میں مصر، ترکی، قطر اور امریکا نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔ اسرائیلی افواج کی جانب سے جنوبی غزہ پر شدید فضائی حملے کیے گئے جن میں 42 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ مجموعی طور پر کل صبح سے اب تک 45 افراد جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں...
    دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2025ء) قطر کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے بیان سے 'بارڈر' کا حوالہ ہٹا دیا گیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز افغان طالبان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر اپنے سرکاری بیان کو اپ ڈیٹ کیا ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان "سرحد" کا حوالہ ہٹا دیا گیا ہے، جس نے سیاسی بحث کو جنم دیا ہے۔ دوحہ میں مذاکرات کے اختتام کے بعد شائع ہونے والے پہلے بیان میں کہا گیا تھا کہ ’جنگ بندی "دونوں برادر ممالک کے درمیان سرحد پر کشیدگی کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے"، تاہم تقریباً 18 گھنٹے بعد جاری کردہ ایک نظرثانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-11-14 خیرپور (جسارت نیوز ) 2022 میں ہونے والی برسات میں کیا جانے والا سروئے آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی متاثرہ سینکڑوں افراد چکر لگا لگا کر تھک گئے مگر افسران کی بے حسی افسران کی جانب سے رشوت لینے کا جنون متاثرہ خاندان بد دعائیں دینے لگے درجنوں دیہات سرسوں کے رحم وکرم پر سرسوں میں کرہشن کے خدشات ضلعی انتظامیہ کی خاموشی معنی خیز ہے اس سلسلے میں کنگری صوبو دیرو گمبٹ ٹھری میرواہ اور خیرپور میں 2022 میں ہونے والی تباہ کن برسات میں جانی ومالی نقصانات کا سروئے سرسوں نامی تنظیم نے کیا تھا خیرپور میں مختیار کار تپیداروں نے منظور نظر افراد کے لاکھوں روپے منظور کرائے جو کھاتے پیتے گھرانے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سارہ ملالی مارچ 2026 میں باضابطہ طور پر چرچ آف انگلینڈ کی قیادت سنبھالنے والی پہلی خاتون رہنما بن جائیں گی۔ افریقہ اور ایشیا کے قدامت پسند اینگلیکن کلیساؤں کے ایک گروپ نے اس تقرری پر تنقید کی ہے۔سارہ ملالی کو کینٹربری کی نئی آرچ بشپ نامزد کر دیا گیا، جس سے وہ چرچ آف انگلینڈ کی پہلی خاتون سربراہ بن گئی ہیں۔انگلینڈ کی سابق چیف نرسنگ آفیسر سارہ ملالی کی آئندہ چند ماہ میں ایک قانونی تقریب کے ذریعے چرچ آف انگلینڈ کی اعلیٰ ترین بشپ کے طور پر تصدیق کر دی جائے گی۔اپنی تقرری کی تصدیق کے بعد اپنے پہلے بیان میں ملالی نے کہا کہ اگرچہ یہ ایک ‘’’بڑی ذمہ داری‘‘ ہے، تاہم وہ ’’خدا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدہ (سید مسرت خلیل پھلواری) جدہ میں انجینئرخالد محمود ضیاء کی میزبانی میں برکا المدینہ ریسٹورینٹ میں صحت اور غذائیت‘‘ کے موضوع پر ایک جامع سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی معروف ماہرِغذائیات ڈاکٹر وردہ سکندرنے نے صحت، تندرستی اور غذائیت کے باہمی تعلق پر تفصیلی گفتگو کی صحت مند زندگی کے رہنما اصولوں پر روشنی ڈالی۔ عثمان جیلانی نے تلاوت قرانِ پاک سے تقریب کا آغازکیا۔ بارگاہ رسالت ﷺ میں نذانہ عقیدت نواز جنجوء نے پیش کیا۔ جبکہ نظامت کے فرائض انورانجم نے سر انجام دیئے۔ڈاکٹر وردہ سکندر نے اپنے لیکچر میں بتایا کہ جدید دور میں ڈیٹا پر مبنی غذائی تجزیہ (Data-Driven Nutrition) صحت کے تحفظ اور بیماریوں سے بچاؤ کے لیے نہایت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان بزنس کمیونٹی جدہ کے جنرل سیکریٹری انجنیئر سجاد خان کی جانب سے ملک منظور کے یورپ کے کامیاب دورے کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں جدہ کی کاروباری اور صحافتی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکائے تقریب نے ملک منظور کو کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کی اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔تقریب میں شریک اہم کاروباری شخصیات میں عبد الخالق لک، عقیل آرائیں، چوہدری شہباز، جمشید جِمی، ولید بہادر، عبدالشکور، چوہدری شاہد حسین، امجد گجر، افضل جٹ، زوہیب علی اور دیگر معروف شخصیات شامل تھیں جو جدہ کی بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھتی ہیں اور پاکستان و سعودی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الریاض (وسیم خان) پاکستان انٹرنیشنل اسکول ریاض، سعودی عرب میں پاکستان کی مشہور و معروف یونیورسٹی لمس لاہور نے طلبہ اور طالبات کے ساتھ ایک نہایت تعلیمی اور تعمیری سیشن کا انعقاد کیا۔ جس کا مقصد دیار غیر میں موجود پاکستانیوں کے بچوں کو نسٹ یونیورسٹی کے داخلے اور کورسسز کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔نسٹس کی طرف سے مس زینب ایسوسیٹ ڈائریکڑ آف انٹرنیشنل افیرز اور مس مریم ملک مینجر آف مارکیٹینگ نے مختلف سلائیڈز کی مدد سے طلباء و طالبات کی بھر پور مدد کی۔ لمس نے ریاض سعودی عرب میں پہلی دفعہ ایسے سیشن کا انعقاد کیا ہے۔ پرنسپل راجہ محمد عرفان کی کاوشوں سے لمس نے اس کمیونٹی سکول کا انتخاب کیا جو ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن)حکومت پنجاب نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے لاہور سے شیخوپورہ کے لیے 2 ڈبل ڈیکر بسوں کی سروس کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ پنجاب ٹورازم اینڈ آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے تحت یہ بس سروس ہفتہ اور اتوار کے روز لاہور سے شیخوپورہ کے تاریخی اور ثقافتی مقامات تک چلائی جائے گی۔ بس کا فی کس کرایہ 1200 روپے مقرر کیا گیا ہے۔پہلے سیاحتی ٹور میں مسافروں نے پیر وارث شاہ کے مزار اور ہرن مینار کی سیر کی۔ سیاحوں نے ہرن مینار میں بوٹنگ، سائیکلنگ اور تصویری یادیں محفوظ کرنے کا خوب لطف اٹھایا۔ علاوہ ازیں شیخوپورہ میں ہیر خوانی کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے ماحول روایتی رنگ میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد پارلیمنٹ لاجز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔آگ ایچ بلاک فلیٹ نمبر 310 میں لگی۔فلیٹ میں موجود ایم این اے کے دوست کا چہرہ جھلس گیاجس پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔یہ فلیٹ ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرا کا ہے ۔آتش زدگی کے موقع پر ایم این اے موجود نہیں تھے ۔ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ آتشزدگی سے فلیٹ کو شدید نقصان پہنچا۔فلیٹ میں موجود ایم این اے کے دوست کا چہرہ جھلس گیاجس پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان کاٹن اسٹینڈرڈ انسٹیٹیوٹ کے 25 ملازمین کی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں ان کے اصل عہدوں پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے برطرفی کالعدم قرار دیتے ہوئے سروس رولز کے مطابق مالی اور بعد از ریٹائرمنٹ مراعات کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔فیصلے میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے ان ملازمین کی ریگولرائزیشن کو کبھی چیلنج نہیں کیا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تقرریاں تسلیم شدہ ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملازمین کو اس انداز میں برطرف کرنا رائٹ سائزنگ پروگرام پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ اسٹاف رپورٹر سیف اللہ
    اسلام آباد — پاکستان نے افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ اشیاء کے تبادلے پر مبنی تجارت (بارٹر ٹریڈ) کے لیےنیا اور زیادہ لچکدار فریم ورک متعارف کروا دیا ہے، جس کا مقصد تجارتی سرگرمیوں کو سہل بنانا اور کاروباری طبقے کو درپیش رکاوٹوں کو ختم کرنا ہے۔ وزارتِ تجارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، بارٹر ٹریڈ میکنزم میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن کے تحت اب برآمد سے پہلے درآمد کی شرط لازمی نہیں رہی، بلکہ ایک ساتھ درآمد و برآمد کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، نجی شعبے کو بارٹر ٹریڈ کے لیے کنسورشیم بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے اور لین دین کے تصفیے کی مدت بھی90 دن سے بڑھا...
    دوحہ (قطر) — پاکستان پیڈل ٹیم نے اپنی پہلی ہی ایشیا کپ مہم میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئےمین راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ یہ قومی ٹیم کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ نہ صرف یہ ان کا ایشیا کپ میں پہلا سفر ہے، بلکہ بیشتر کھلاڑی بھی پہلی بار کسی بین الاقوامی ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری **ایشیا پیڈل کپ** کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان نے پہلے چین اور پھر تھائی لینڈ کو شکست دے کر کامیابی کے ساتھ اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ تھائی لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کی جوڑیوں نے زبردست کھیل پیش کیا۔ پہلے سیٹ میںمحمد سالار اورعبداللہ عدنان نے تھائی جوڑی کو6-2 اور 6-3 سے...
    اسلام ٹائمز: کرم کے سرحدی علاقوں، تری منگل، بغدے، خرلاچی، شنہ درگہ (جھنڈو سر) اور شورکی بارڈر پر جھڑپیں سامنے آرہی ہیں۔ پہلے دن حملے میں دو مقامات پر پاکستانی چیک پوسٹوں پر رات کو حملہ ہوا۔ ایک تری کے علاقے میں، دوسرا مالی خیل کے علاقے میں واقع تھا۔ تری کے قریب چیک پوسٹ میں 7 فوجی جان بحق ہوئے، جبکہ جھنڈو سر مالی خیل چیک پوسٹ میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ دونوں پر طالبان نے قبضہ کرلیا۔ تاہم مقامی رضاکاروں کی فوری امداد پر دونوں چیک پوسٹوں پر دوبارہ قبضہ کرلیا گیا۔ تحریر: ایس این حسینی وطن عزیز پاکستان کے مغربی بارڈر پر گذشتہ ایک ہفتے سے تعلقات کشیدہ ہیں۔ جگہ جگہ جھڑپوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ نیا بارٹر ٹریڈ فریم ورک متعارف کرادیا۔وزارت تجارت نے بزنس ٹو بزنس بارٹر ٹریڈ میکنزم میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں ان ممالک کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کیلئے مختلف شرائط کو نرم کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق برآمد سے قبل لازمی درآمد کی شرط نرم کرکے بیک وقت درآمد وبرآمد کی اجازت ہوگی، نجی اداروں کوکنسورشیم بنانے کی اجازت دے دی گئی اور بارٹر ٹریڈ کے لین دین کا دورانیہ 90 روز سے بڑھاکر 120 روز کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ  مخصوص اشیا کی فہرست کو ختم کردیا گیا، اس کوعام ایکسپورٹ اورامپورٹ پالیسی آرڈرزکے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ان اقدامات...
    جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ اگر امارت اسلامی افغانستان قطر میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے تو پاکستان کی سرزمین پر مسلح کارروائی کا کوئی شرعی جواز نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے پی کے جنوبی کے امیر پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹی ٹی پی کی مسلح کارروائیاں امارت اسلامی افغانستان کے استحکام اور مفادات کے خلاف ہیں اور افغان وزراء کے مطابق امیرالمومنین ملا ہیبت اللہ کے فرمان کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ اس لیے ان کارروائیوں کو فی الفور روک دینا لازم ہے۔ اگر امارت اسلامی افغانستان قطر میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے تو پاکستان کی سرزمین پر مسلح کارروائی کا کوئی شرعی جواز...
    ناجائز تعلق کی وجہ سے ہونے والے جھگڑے نے 2 جانیں لیں۔شوہر کے سامنے اسکی حاملہ بیوی کو بےدردی سے قتل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ دہلی کے علاقے رام نگر میں پیش آیا جہاں حاملہ عورت کا قاتل اسکے شوہر کے جوابی حملے میں مارا گیا، 22 سالہ خاتون کو اس کے آشنا نے چھری کے وار سے قتل کیا اس دوران اسکے شوہر نے مزاحمت کی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت شالنی کے نام سےجبکہ قاتل حملہ آور آشُو عرف شیلندرکے نام سے ہوئی جوایک جرائم پیشہ شخص تھا جس کا شالنی سے تعلق تھا۔ پولیس نے بتایا کہ قتل ہونے والی شالنی 2 بچیوں کی ماں تھی، اسکا شوہر آکاش ایک رکشہ ڈرائیور...
    کراچی: شہر میں دن کے وقت گرمی کی شدت مزید بڑھنے اور راتیں خنک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہر میں دن کے وقت گرمی کی شدت مزید بڑھے گی، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے، تاہم دن بھر کے مقابلے میں شہر کی راتیں خنک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی میں اضافہ بلوچستان کی شمال مغربی گرم ریگستانی ہوائیں شہر پر اثرانداز ہونے کے سبب ہورہا ہے، اتوار کو شہر کا درجہ حرارت 37.5 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 17 فیصد رہا۔
    لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو گیا ہے، جہاں فضائی معیار کے لحاظ سے شہر کو دوسرے نمبر پر قرار دیا گیا ہے۔ عالمی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق، ہفتے کی شام ساڑھے سات بجے لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 189 ریکارڈ کیا گیا جو کہ انتہائی غیر صحت بخش درجہ بندی میں آتا ہے۔ اس موقع پر بھارتی دارالحکومت دہلی معمولی برتری کے ساتھ 212 درجے پر پہلے نمبر پر تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب: اسموگ کے خاتمے کے لیے سول ڈیفنس رضاکاروں کی بڑی تعداد میں رجسٹریشن ایئر کوالٹی انڈیکس فضا میں موجود مختلف آلودگیوں جیسے باریک ذرات (PM2.5)، بڑے ذرات (PM10)، نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ (NO₂) اور اوزون (O₃) کی مقدار کو...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا کے صدرگستاوو پیٹرو پر انتہائی سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہیںغیرقانونی منشیات کی اسمگلنگ کا رہنما قرار دے دیا ہے۔ ٹرمپ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ صدر پیٹرو منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ کی کھلی حمایت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کولمبیا میں آج منشیات کا دھندہ سب سے بڑا کاروبار بن چکا ہے، اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ صدر پیٹرو اس کاروبار کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ کولمبیا میں پیدا کی جانے والی منشیات کا بڑا حصہ امریکا اسمگل کیا جاتا ہے، جہاں یہ ہزاروں امریکی شہریوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہا ہے۔ انہوں...
    پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے حالیہ بیانات پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے انہیں افسوسناک اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کی الزام تراشی دراصل حکومت کی معاشی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی آن بان شان سمجھے جانے والے علی امین گنڈاپور کی مقبولیت میں کمی کیوں آئی؟ تحریک انصاف کے مطابق، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت ترقی کے راستے پر گامزن تھی۔ برآمدات میں اضافہ، صنعتوں کا استحکام، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، کسان اور مزدور طبقے کی خوشحالی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ اُس دور کی نمایاں خصوصیات تھیں۔ تعمیرات،...
    مریم نواز—فائل فوٹو پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کر دیا گیا۔لاہور سے وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ مریم نواز نے پاکستانی سائنسدانوں اور ٹیکنیکل ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ یہ پاکستان کا خلائی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی جانب اہم قدم ہے، ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں بڑی پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ زمین، سبزے، پانی اور شہری علاقوں کا تفصیلی تجزیہ کرے گا۔مریم نواز نے کہا کہ جدید سیٹلائٹ سیکڑوں نوری بینڈز میں درست تصاویر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سے زرعی منصوبہ بندی اور ماحولیاتی نگرانی میں انقلاب کی توقع ہے۔انہوں نے کہا...
    دنیا بھر کے مختلف ممالک اور سیاسی رہنماؤں نے دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد ہفتے کے روز طالبان حکام سے مذاکرات کے لیے دوحہ پہنچا۔ مذاکرات کا مقصد سرحد پار جھڑپوں کا خاتمہ اور پاکستان کے سیکیورٹی خدشات پر بات چیت تھا۔ یہ بھی پڑھیں: دوحہ میں نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد پاکستان و افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق فریقین نے تفصیلی مذاکرات کے بعد فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا اور...
    چین نے ایک بار پھر ٹیکنالوجی اور تفریحی مظاہروں کی دنیا میں اپنی برتری ثابت کر دی، ہنان صوبے کے شہر لیوئیانگ میں 15 ہزار 947 ڈرونز کے ذریعے ایک شاندار لائٹ شو پیش کیا گیا، جو گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا ڈرون ڈسپلے قرار پایا۔ یہ دلکش شو 17ویں لیوئیانگ فائر ورکس کلچرل فیسٹیول کے موقع پر منعقد ہوا، جس میں ہزاروں ڈرونز نے آسمان کو رنگین روشنیوں سے مزین کردیا۔ شو میں قدرتی مناظر، پھولوں کے کھلنے کے دلکش انداز، مچھلیوں کی تیرتی تصاویر اور آتش بازی کی نقالی جیسے مناظر پیش کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: چین میں ٹیکنالوجی کا جادو، آسمان میں 5 ہزار ڈرونز کا رقص ایک متاثرکن لمحے میں ایک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2025ء) پاکستان تحریک انصاف نے دوحہ قطر میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ پارٹی اعلامیہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف دوحہ میں ریاست قطر اور جمہوریہ ترکی کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتی ہے، سابق وزیر اعظم عمران خان نے طویل عرصے سے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تمام مسائل کو محاذ آرائی کی بجائے بات چیت، باہمی احترام اور علاقائی تعاون کے ذریعے حل کیا جانا چاہیئے، اب یہ پیشرفت اس نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہے جس کا انہوں نے...
    پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نے کہا کہ بی جے پی کے تقسیم کرنے والے نظریات کے برعکس کانگریس ملک کو متحد رکھنے پر یقین رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق حمید قرہ نے آئینی حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہماری ریاست ہمارا حق" پروگرام دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم ہر ضلع میں پہنچے گی، آپ کی آواز بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام پہلے جموں کے دس اضلاع میں کامیابی سے مکمل ہوا تھا، بدقسمتی سے پہلگام حملے، جنگی صورتحال، کشتواڑ واقعے اور سیلاب کی وجہ سے...
    صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 148 سے امیدوارچوہدری یونس جٹ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ چوہدری یونس نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ آج سے تحریک لبیک کی سیاست سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی ایسی سیاست کا حصہ نہیں بننا چاہتے جو تشدد، جلاؤ گھیراؤ یا عوامی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر مبنی ہو۔ ان کا کہنا تھا،ملک کو اس وقت احتجاجی سیاست یا انتشار نہیں، بلکہ استحکام اور امن کی ضرورت ہے۔ جب ملک میں استحکام ہوگا، تو معیشت ترقی کرے گی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔ دوسری جانب، لانگ مارچ کے بعد حکومتی رابطے شروع، ٹی...
    آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ قوم کے شہیدوں تمہیں سلام جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ قوم کے شہیدوں تمہیں سلام ریلیز کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر نے وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔قومی نغمہ کے ذریعے وطن عزیز کی بقا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جان دینے والے شہدا کو پوری قوم کا سلام پیش کیا گیا ہے۔ وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی داستانیں قوم کے دلوں میں زندہ ہیں، نغمے میں معصوم بچوں اور خواتین کی شہادت کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔بزدل دشمن کے دہشت گرد حملوں...
    ترکیے کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیزفائر کا خیر مقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز استنبول (سب نیوز)ترکیے کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیزفائر کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ترک وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان امن و استحکام کے لیے مکینزم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ترکیے دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کی قطری کوششوں کو سراہتا ہے، دونوں بردار ممالک اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ خیال رہے کہ قطری وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں۔اس جنگ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی، مرکزی مجلس عاملہ نے حکومت کے ساتھ اتحاد پر تفصیلی غور کیا۔ذرائع کےمطابق اجلاس میں حکومت سے اتحاد کے خاتمے کا مطالبہ سامنے آ یا۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عامہ نے آصف زرداری کی درخواست پر مطالبات پورے کرنے کیلئے حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دینے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق  سی ای سی اراکین وفاق، پنجاب حکومت،ن لیگ کے رویئے پر کھل کر برسے ، اجلاس میں خیبرپختونخوا اور پنجاب کے اراکین نے جذباتی گفتگو کی اور کہا کہ  پارٹی قیادت حکم دے وفاق، پنجاب میں ن لیگ کو تگنی کا ناچ نچا دیں، ن لیگ بار بار کی سیاسی ٹھوکروں کے...
    قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے پاک افغان مذاکرات کے نتیجے میں ہونے والاسیز فائر معاہدہ نہ صرف پاکستان کے لیے ایک بڑی سفارتی کامیابی ثابت ہوا، بلکہ اس سے سب سے زیادہ مایوسی بھارت کو ہوئی، جس کی خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوششیں اس معاہدے کے بعد دھری کی دھری رہ گئیں۔ یہ تاریخی معاہدہ قطری انٹیلیجنس چیف عبداللہ بن محمد الخلیفہ کی میزبانی میں طے پایا، جس میں پاکستان اور افغانستان نے دہشت گردی کے خاتمے، سرحدی خودمختاری کے احترام اور مستقبل میں کشیدگی سے بچنے کے لیے ایک نئے فریم ورک پر اتفاق کیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، پاکستان نے اس بارپوزیشن آف اسٹرینتھ سے مذاکرات کیے۔ پاک فوج کے حالیہ موثر زمینی اقدامات کے...
    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی  اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ’’ ایچ ایس ون‘‘ کی خلا میں کامیاب روانگی پر قوم کو دلی مبارکباد دے دی۔ اپنے پیغام میں چیئرمین  سینیٹ نے کہا  کہ پاکستان جدید سائنسی تحقیق اور خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔یہ عظیم کامیابی پاکستان کی سائنسی، تحقیقی اور تکنیکی استعداد کی شاندار عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ علم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے،سپارکو کے سائنس دانوں، انجینئرز اور تکنیکی عملے کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا...
    محکمہ صحت نے غیر قانونی بلڈ بینکوں، اتائی ڈاکٹروں اور اسکریننگ کے بغیر مریضوں کے خون عطیہ کرنے کے رجحان کو مرض پھیلنے کی بڑی وجہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے شہر نواب شاہ میں بچوں میں ایچ آئی وی کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے جولائی سے اب تک ایچ آئی وی کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت نے غیر قانونی بلڈ بینکوں، اتائی ڈاکٹروں اور اسکریننگ کے بغیر مریضوں کے خون عطیہ کرنے کے رجحان کو مرض پھیلنے کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔ صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے معاملہ کا نوٹس لینے کے بعد اتائی ڈاکٹروں کی گرفتاری اور غیر...
    خطے میں امن کی ایک بڑی امید، پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس بات کی تصدیق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک نے باہمی احترام اور سرزمین کے استعمال سے متعلق اصولوں پر اتفاق کر لیا ہے۔ خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس پر اپنے پیغام میں بتایاکہ پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ ہو چکا ہے۔ افغانستان سے پاکستان کی سرزمین پر ہونے والی دہشت گرد کارروائیاں فوری طور پر بند ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کی سرحدوں کا احترام کریں...
    شمولیتی تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) لائرز فورم سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری امجد علی ایڈووکیٹ اور یونین کمیٹی 6 کے چیئرمین و نائب صدر مسلم لیگ (ن) سندھ یعقوب کالرو نے پارٹی پرچم اور مفلر پہنا کر نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔ اسلام ٹائمز۔ یونین کمیٹی نمبر6 عوامی کالونی شاہ فیصل ٹاؤن کے وارڈ4 سے پیپلز پارٹی کے جنرل کونسلر افتخار علی اور وارڈ 2 سے جماعت اسلامی کی جنرل کونسلر کشور میمن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔ دونوں رہنماؤں نے قائد نواز شریف اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ شمولیتی تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) لائرز فورم سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری امجد...
    اسلام آباد: پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے طیاروں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سے آذربائیجان تک بغیر رکے طویل فاصلے کی پرواز مکمل کی،  اس دوران فضا میں ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ (فضائی ایندھن فراہمی) کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا جو پی اے ایف کے لیے ایک غیر معمولی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ پیچیدہ عمل پاکستان ایئر فورس کے اپنے آئی ایل-78 ایریل ٹینکر کی مدد سے انتہائی مہارت کے ساتھ انجام دیا گیا، جس سے پی اے ایف کے طیاروں کی طویل فاصلے تک آپریشنل صلاحیت اور فضائی عملے کی اعلیٰ پیشہ ورانہ تربیت کا بھرپور اظہار ہوا۔...