2025-07-27@02:31:14 GMT
تلاش کی گنتی: 2230
«بھی شملہ»:
(نئی خبر)
اپنے ایک بیان میں ایتمار بن گویر کا کہنا تھا کہ اپنے فوجیوں کی جان بچانا الیکشن کی باتوں سے زیادہ اہم ہے۔ ہمیں چاہئے کہ فلسطینیوں کو نقل مکانی پر ابھاریں۔ اسلام ٹائمز۔ انتہاء پسند اسرائیلی وزیر داخلہ "ایتمار بن گویر" نے ایک بار پھر اپنے اشتعال انگیز بیانات کو دُہراتے ہوئے غزہ میں انسانی امداد کے داخلے کی اجازت کو بڑی غلطی سے تعبیر کیا۔ انہوں نے سارے غزہ پر قبضہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کی اجازت دینا ہماری غلطی تھی۔ ہمیں پوری طاقت سے آگے بڑھنا چاہئے اور کسی بھی انسانی امداد کو اس پٹی میں داخلے سے روکنا چاہئے۔ ایتمار بن...

پی ایف یو جے کا میڈیا ورکروں کی غیر قانونی برطرفیاں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورتھرڈ پارٹی کنٹریکٹ سسٹم کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے پاکستان کے مختلف میڈیا اداروں سے ورکروں کی غیر قانونی چھانٹیوں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورتھرڈ پارٹی کنٹریکٹ سسٹم کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف مربوط تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیاہے.(جاری ہے) اس سلسلہ میں پی ایف یو جے قانونی مشاورت مکمل کر کے نہ صرف عدالتی چارہ جوئی کرے گی بلکہ ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا پروگرام تشکیل دے دیا پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل نے صدر رانا محمد عظیم کی صدارت میں منعقد ہو نے والے ورچوئل اجلاس میں جنگ گروپ سمیت مختلف اداروں سے غیر قانونی چھانٹیوں کی سخت...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف جنگ میں غیبی مدد آئی جب کہ ایران سیز اور ایران کی نظر آنے والی کامیابی کے پیچھے بھی وردی ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت علمائے کرام کے ساتھ محرم الحرام میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالخبیر آزاد سمیت دیگر اہم مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ قیام امن میں علماء کرام نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں، اپنا مسلک چھوڑو نہ، اور...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں وزراء کی تنخواہ میں اضافے کے بعد لیو الاؤنس بھی بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے منسٹرز، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا لیو الاؤنس تنخواہ کے برابر کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ اس سلسلے میں پنجاب عوامی نمائندوں کے قوانین (ترمیمی) بل 2025 پنجاب اسمبلی سے منظور کر لیا گیا۔ بل حالیہ اجلاس میں منظور کیا گیا، ترمیمی بل کے تحت پنجاب منسٹر (سیلری، الاؤنس، پرولیجز) ایکٹ 1975 میں ترامیم کی جائیں گی، بعد از ترامیم چھٹی پر تنخواہ کی کٹوتی نہیں ہوگی، صوبائی وزراء کی 1 لاکھ تنخواہ کے وقت 1 ماہ کی چھٹی پر 74 ہزار تنخواہ ملتی تھی۔...
لاہور(نیوز ڈیسک)وفاق کے بعد پنجاب کا بھی پینشن سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔رپورٹ کے مطابق اب پنجاب میں بھی ریٹائرمنٹ کے بعد پنشنر دوبارہ ملازمت پر ایک تنخواہ کا حق دار ہو گا۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق دوبارہ ملازمت کی تنخواہ لے گا یا پینشن لے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق دوبارہ سرکاری ملازمت کرے گا تو وہ ملازمت کے عرصہ میں پنشن یا دوبارہ ملازمت کی تنخواہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے گا۔ بھارت کی معروف اداکارہ شیفالی جریوالا کی موت پر معروف مفتی طارق مسعود بھی چیخ اٹھے
اسلام آباد میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران اللہ کی غیبی مدد حاصل رہی جس کا ہم نے اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران کی کامیابی اور سیز فائر میں وزیراعظم کا بڑا کردار ہے اور اس کے پیچھے بھی وردی ہے، جس طرح عالمی رہنماؤں کو قائل کیا گیا ہے اور جس طرح یہ معاملہ انجام کو پہنچا ہے، اس میں ہمارے رہنماؤں کا کردار ہے۔ حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران اللہ کی غیبی مدد حاصل رہی جس کا ہم نے اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا۔ اسلام آباد میں...
پنجاب میں وزراء کی تنخواہ میں اضافے کے بعد لیو الاؤنس میں بھی اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے منسٹرز، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا لیو الاؤنس تنخواہ کے برابر کرنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ اس سلسلے میں پنجاب عوامی نمائندوں کے قوانین (ترمیمی) بل 2025 پنجاب اسمبلی سے منظور کرلیا گیا۔ بل حالیہ اجلاس میں منظور کیا گیا، ترمیمی بل کے تحت پنجاب منسٹر (سیلری، الائونس، پرولیجز) ایکٹ 1975 میں ترامیم کی جائیں گی، بعد از ترامیم چھٹی پر تنخواہ کی کٹوتی نہیں ہو گی، صوبائی وزرا کی 1 لاکھ تنخواہ کے وقت 1 ماہ کی چھٹی پر 74 ہزار تنخواہ ملتی تھی۔ متن کے مطابق بعد از ترامیم پنجاب کے وزراء کو 1 ماہ...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں وزیراعظم کا اہم کردار ہے، انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام علما کرام کی آمد پر شکر گزار ہوں۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری قیام امن میں علما کرام نے ہمیشہ اہم کردارادا کیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ساتھ لیکر چلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام...
وفاق کے بعد پنجاب کا بھی پینشن سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق اب پنجاب میں بھی ریٹائرمنٹ کے بعد پنشنر دوبارہ ملازمت پر ایک تنخواہ کا حق دار ہو گا۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق دوبارہ ملازمت کی تنخواہ لے گا یا پینشن لے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق دوبارہ سرکاری ملازمت کرے گا تو وہ ملازمت کے عرصہ میں پنشن یا دوبارہ ملازمت کی تنخواہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے گا۔ Post Views: 4
آئندہ آٹھ روز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں،محکمہ موسمیات نے دریاؤں میں سیلاب ،ندی نالوں میں طغیانی اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 6 جولائی کو مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونےکا امکان ہے،10جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوں گی،بارشوں کا موجودہ اسپیل 5 جولائی تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق 10 جولائی تک کشمیر،گلگت بلتستان،خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں بادل برسیں گے،لاہور،راولپنڈی ،مری ،سرگودھا، منڈی بہاؤ الدین،گوجرانوالہ اور ڈی جی خان سمیت پنجاب کے مخلتف علاقوں میں بھی بادل رنگ جمائیں گے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عرفان ورک کاکہنا ہےکہ اگلے ہفتے کا آغاز ہوگا تو...
یوکرین(نیوز ڈیسک) یوکرینی انٹیلیجنس کے مطابق شمالی کوریا روس کی حمایت میں مزید 25 سے 30 ہزار فوجی یوکرین کے محاذ پر بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال خفیہ طور پر 11 ہزار فوجی روس بھیجے گئے تھے جن میں سے 4 ہزار ہلاک یا زخمی ہوئے تھے۔ سی این این کو حاصل انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق روسی وزارتِ دفاع ان فوجیوں کو ہتھیار اور تربیت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور یہ دستے روسی زیرِ قبضہ یوکرین کے علاقوں میں براہ راست لڑائی کا حصہ بن سکتے ہیں۔ سیٹلائٹ تصاویر اور دیگر شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس اور شمالی کوریا کے درمیان فوجی تعاون میں تیزی آ رہی ہے، جبکہ کورین...
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بھی اگر کسی نے ریاست پر حملہ آور ہونے کی جرات کی تو جواب پہلے سے بھی سخت ہوگا۔ وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا طرز عمل بھی سیاسی ہونا چاہیے، تحریک انصاف نے بار بار سیاسی غلطیاں کیں، پہلے استعفے دیے، پھر اسمبلیاں توڑی اور اب اپنی نالائقی کی وجہ سے مخصوص نشستوں سے محرم ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص سیٹیں دوسری جماعتوں کو پی ٹی آئی کی اپنی غلطی کی وجہ سے ملیں، آج انہیں جن حالات کا سامنا ہے، اس کی...
پنجاب اسمبلی : فائل فوٹو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 اراکین کے خلاف اسمبلی سیکریٹریٹ نے ریفرنس تیار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق 26 اراکین کے خلاف ریفرنس دستاویزات میں سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا فیصلہ بھی شامل ہے۔ پنجاب اسمبلی نے 5300 ارب روپے سے زائد مالیت کے بجٹ کی منظوری دے دیوزیر پارلیمانی امور میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مثالی اور متوازن بجٹ پیش کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی سے متعلق تمام ثبوت جمع کیے۔خیال رہے کہ 27 جون کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کو وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر کے دوران نعرے بازی اور احتجاج کے باعث معطل کیا گیا تھا۔
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بھی اگر کسی نے ریاست پر حملہ آور ہونے کی جرات کی تو جواب پہلے سے بھی سخت ہوگا۔ وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا طرز عمل بھی سیاسی ہونا چاہیے، تحریک انصاف نے بار بار سیاسی غلطیاں کیں، پہلے استعفے دیے، پھر اسمبلیاں توڑی اور اب اپنی نالائقی کی وجہ سے مخصوص نشستوں سے محرم ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص سیٹیں دوسری جماعتوں کو پی ٹی آئی کی اپنی غلطی کی وجہ سے ملیں، آج انہیں جن حالات کا سامنا ہے، اس کی واحد وجہ ان کی...
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کشن گنگا اور رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹس پر پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کی سماعت کرنے والی ثالثی عدالت نے قرار دیا ہے کہ اس کی اہلیت برقرار ہے اور یہ کہ ان کارروائیوں کو بروقت، موثر اور منصفانہ انداز میں آگے بڑھانا اس کی ذمے داری ہے۔ حکومت پاکستان نے ثالثی عدالت کی جانب سے اعلان کردہ ضمنی ایوارڈ کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت فوری طور پر سندھ طاس معاہدے کے تحت معمول کے مطابق تعاون بحال کرے اور اپنے معاہداتی فرائض مکمل دیانت دار کے ساتھ ادا کرے۔ بلاشبہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے آبی حقوق سے دستبردار نہیں ہوسکتا ۔ ایسا...
علمدار روڈ، ہزارہ ٹاؤن، سیٹلائٹ ٹاؤن اور میکانگی روڈ سمیت متعدد مقامات پر علمائے کرام اور ذاکران مجالس عزاء سے خطاب کر رہے ہیں، جبکہ خواتین کیلئے بھی مختلف مدارس اور گھروں میں بھی مجالس عزاء کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں محرم الحرام کے سلسلے میں مجالس عزاء، عزاداری اور ماتمداری کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ، ہزارہ ٹاؤن، سیٹلائٹ ٹاؤن اور میکانگی روڈ سمیت متعدد مقامات پر علمائے کرام اور ذاکران مجالس عزاء سے خطاب کر رہے ہیں، جبکہ خواتین کے لئے بھی مختلف مدارس اور گھروں میں بھی مجالس عزاء کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس سال محرم الحرام کے پہلے عشرے کے موقع پر مسجد خاتم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو مشترکہ مشرق وسطیٰ پالیسی، ایران کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور غزہ کی تباہ حال صورتحال سمیت دیگر امور پر گفتگو کے لیے 7 جولائی کو اہم سفارتی مشن پر امریکا روانہ ہوں گے، جہاں وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق نیتن یاہو کی رواں سال کے دوران امریکا کی یہ تیسری سرکاری سطح کی مصروفیت ہے، جو ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیلی قیادت ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ روابط کو غیر معمولی اہمیت دے رہی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب غزہ میں جاری لڑائی انسانی بحران میں تبدیل ہو چکی ہے اور دوسری جانب ایران سے بھی اسرائیل کو شدید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنی سیاسی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی لاتے ہوئے پارٹی اراکین کو دوبارہ سے وفاداری کے حلف نامے دینے کا پابند بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پارٹی کو خدشہ ہے کہ مخصوص نشستوں سے محرومی کے بعد سیاسی وفاداریاں تبدیل ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جس کا راستہ روکنے کے لیے یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا ایک اہم اجلاس کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں قومی اسمبلی اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام اراکین کو شرکت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے عمان کے بوشر بائیکرکلب کے بائیکر زنے پاکستان پیپلزپارٹی کے خلیجی اور وسطی ایشیائی ممالک کے صدر میاں منیرہنس کی قیادت میں منگل کے روز گورنرہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفدمیں کیپٹن عیسیٰ الحسنی،ماجدالرواحی، محمدالنبانی، کامل الوہیبی، محمدکاشف، محمدمعینی، ماجدالوہیبی اورمحمدالرواحی شامل تھے۔ گورنرنے پاکستان کادورہ کرنے والے عمانی بائیکرز کو خوش آمدید کہا۔عمانی بائیکرزنے بتایاکہ اس سے پہلے انہوں نے 12 خلیجی ممالک کا بھی بائیک کے ذریعے دورہ کیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ اپنے دورہ کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں اسلام آباد، ناران، ایبٹ آباد، خنجراب پاس،ہنزہ، بابوسر اوردیگر سیاحتی علاقوں کا دورہ کیا اور ان علاقوں سے انتہائی لطف...
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں سے صوبائی الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا۔وفاقی وزیر اویس لغاری نے صارفین کے بلوں کے ذریعے وصول کیے جانے والے متعدد چارجز، ٹیکسز اور ڈیوٹیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کو دور کرنے کے لیے تمام وزرائے اعلی سے تعاون طلب کرلیا۔اویس لغاری نے...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم پر فیصلہ پہلے کرنے کا مطالبہ کردیا، جسٹس منیب پی ٹی آئی کے دو ممبران نے بھی حمایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں مستقل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے نام پر غور کیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے اجلاس کی کارروائی کے دوران اعتراض اٹھا دیا اور کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر فیصلہ...
پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے سے روک دیا۔تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کی زیادہ نشستوں کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ لوگ الیکشن کمیشن جائیں، وہاں جانے کے بعد یہاں آئیں۔عدالت نے الیکشن کمیشن اور خیبر پختونخوا اسمبلی کو نوٹس بھی جاری کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس فیصلہ: پی ٹی آئی کا رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط مخصوص نشستوں کا فیصلہ، غلط کیا ہے؟ مخصوص نشستیں، سپریم کورٹ کے مؤقف میں تضاد سامنے آیا، تجزیہ کار یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے کے خلاف نظرِثانی درخواستیں منظور کر لی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور اس کے نواحی اضلاع میں آج علی الصبح زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا، لوگ گھبراہٹ میں گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے دکھائی دیے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز لاہور کے جنوب مغربی علاقے میں 14 کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا۔زلزلے کے جھٹکے نہ صرف لاہور بلکہ قصور، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، مریدکے، کامونکی اور گوجرانوالہ جیسے قریبی شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم شہریوں میں اضطراب کی فضا طاری رہی اور لوگ کافی دیر...
دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور ”ایمی ایوارڈ“ یافتہ صحافی لورین سانچز کی حالیہ شادی نے جہاں عالمی میڈیا، فیشن انڈسٹری اور شوبز حلقوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کی، وہیں اطالوی شہر وینس میں مقامی سطح پر یہ تقریب احتجاج، تنقید اور سماجی مباحثے کا باعث بن گئی۔ شادی کی یہ تقریب، جس پر مبینہ طور پر 50 ملین ڈالر خرچ کیے گئے، نہ صرف اپنے شاہانہ فیشن کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی بلکہ وینس کے مقامی باشندوں کے احتجاج کی وجہ سے بھی عالمی توجہ حاصل کر گئی، جنہوں نے اسے شہر کے استحصال سے تعبیر کیا۔ شادی کی تقریب بلاشبہ ایک ”خوابناک شاہکار“ تھی، مگر...
گزشتہ ماہ جب درجنوں اسرائیلی اور امریکی جنگی طیاروں نے ایرانی فضائی حدود میں داخل ہو کر شدید بمباری کی، تو ایران کی فضائیہ مکمل طور پر غیر فعال نظر آئی۔ ایرانی ایئر فورس نے نہ تو حملہ آور طیاروں کو روکنے کی کوشش کی، نہ ہی اپنے لڑاکا طیارے فضا میں بھیجے۔ اس ناکامی کے بعد ایران نے اب چین سے جدید ”چینگڈو جے-10 سی“ لڑاکا طیارے خریدنے کے لیے مذاکرات تیز کر دیے ہیں۔ یہ دعویٰ ایرانی اور یوکرینی میڈیا کی رپورٹس میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی ایئر فورس کے پاس اس وقت تقریباً 150 لڑاکا طیارے موجود ہیں، جن میں اکثریت 1979ء کی اسلامی انقلاب سے قبل خریدے گئے امریکی ایف-4 فینٹم، ایف-5 ٹائیگر...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد خان نے اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کے ہنگامہ پر سخت ایکشن لے لیا ہے، ذرائع کے مطابق اپوزیشن کو 13 سٹینڈنگ کمیٹیوں سے ہٹائے جانے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے، پنجاب اسمبلی میں 13میں سے 4 سٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے چیئر مینوں کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹا دیا گیاہے ۔قائمہ کمیٹی برائے کالونیز، سپیشل ایجو کیشن، لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجو کیشن، مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے چیئر مینوں کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی جو کہ کامیاب ہوگئی،قائمہ کمیٹی برائے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک رانا عبد الستار، محمد سہیل خان، رفعت عباسی اور ضیا الرحمن نے جمع کروائی تھی۔...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایاز ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ آئین اور قانون کی بات یہاں کیسے ہو سکتی ہے، کہا جا رہا ہے کہ انھوں نے آئین کو درست کردیا ہے، پچھلے آٹھ ججوں نے فیصلہ دے کہ آئین کو برباد کیا تھا انھوں نے اس کو درست کر دیا ہے تو اسی آئین کے تحت جب اسمبلیاں توڑی گئی تھیں تو نوے دن میں الیکشن نہیں ہوئے تھے، تو تب کہاں تھا آئین؟، تب کہاں تھا قانون؟۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بات مکافات عمل سے میرا خیال ہے کہ آگے جا چکی ہے۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ اس سے بڑا المیہ کیا ہو...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی کوششوں کو دو ٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوگی، ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، جسے شوق ہے وہ عدم اعتماد لے آئے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے اراکینِ اسمبلی کسی اور پارٹی میں نہیں جائیں گے اور علی امین گنڈاپور کے خلاف کسی بھی قسم کی سیاسی چال کو ناکام بنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پُرتشدد نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی قیادت کا علی امین گنڈاپور سے اختلاف ان کا کہنا تھا...
سپریم کورٹ کے 27 جون 2025 کے فیصلے نے پنجاب اسمبلی میں بھی سیاسی منظرنامے کو بدل کر رکھ دیا۔ اس فیصلے کے تحت پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستوں سے محروم کر دیا گیا ہے، جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو ایوان میں دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں ایک اور واقعہ پیش آیا جس نے صورت حال مزید بدل دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران مبینہ طور نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر اپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت اگلے 15 اجلاسوں کے لیے معطل کر دی گئی، جس سے اپوزیشن کی سیاسی طاقت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اب اپوزیشن...
حکومت کا عوام کو ریلیف، بجلی بلوں سے الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے بجلی کے بلوں میں سے الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا۔وفاقی وزیر اویس لغاری نے صارفین کے بلوں کے ذریعے وصول کیے جانے والے متعدد چارجز، ٹیکسز اور ڈیوٹیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کو دور کرنے کے لیے تمام وزرائے اعلی سے تعاون طلب کرلیا۔اویس لغاری نے خط میں کہا کہ بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، خط میں وفاقی حکومت نے آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر...
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں سے نان الیکٹرسٹی چارجز کو ختم کرنے سے نہ صرف بجلی کے بلوں کو مزید شفاف بنائے گا بلکہ سمجھنے میں بھی آسان بنائے گا، یہ اس چیز کو بھی یقینی بنائے گا کہ صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کا بجلی کے بلوں میں سے "الیکٹریسٹی ڈیوٹی" ختم کرنے کا فیصلہ، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے تمام وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ دیا۔ وفاقی وزیر اویس لغاری نے صارفین کے بلوں کے ذریعے وصول کیے جانے والے متعدد چارجز، ٹیکسز اور ڈیوٹیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کو دور کرنے کے لیے تمام وزرائے اعلیٰ...
وفاقی حکومت نے گھریلو صارفین کو بجلی کے بلوں میں غیر ضروری مالی بوجھ سے نجات دلانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا، جس کے بعد صوبائی حکومتیں بجلی کے بلوں کے ذریعے یہ ڈیوٹی وصول نہیں کر سکیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو اس حوالے سے باضابطہ طور پر خط ارسال کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے، عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف کب ملے گا؟ خط میں آگاہ کیا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں اور چارجز کی بھرمار...
پاکستان نے کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے حوالے سے ثالثی عدالت کے حالیہ ضمنی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی تائید ہے اور اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ بدستور مؤثر، قابلِ عمل اور آئینی حیثیت کا حامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا بھارتی اقدام غیرقانونی قرار، پاکستان کا خیرمقدم ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں سے متعلق پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تنازع پر ثالثی عدالت کا ضمنی فیصلہ سامنے آگیا ہے، جس میں عدالت نے اپنی مکمل آئینی حیثیت کو برقرار رکھا ہے۔ ترجمان...
کوٹینی کاؤنٹی کے شیرف ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مبینہ حملہ آور کی لاش مل چکی ہے اور اس کے پاس سے ہتھیار بھی برآمد ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست آئیڈاہو کے شہر کوردالن میں جھاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے پہنچنے والے فائر فائٹرز پر اچانک فائرنگ شروع ہوگئی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ کوٹینی کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ نوریس کے مطابق کم از کم ایک حملہ آور نے وہاں پہنچنے والی پولیس پر بھی جدید خودکار رائفلوں سے فائرنگ کی۔ شیرف نوریس نے بتایا کہ ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ شوٹرز کی تعداد ایک ہے، یا دو، تین یا چار۔ گولیوں...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولائی میں پیپلزپارٹی وفاق کا حصہ بن جائے گی، اگلے مرحلے میں پیپلزپارٹی پنجاب حکومت کا بھی حصہ بنے گی پاکستان پیپلزپارٹی پیپلزپارٹی وفاق میں وزارتیں لینے پر ضامند ہوگئی ہے اور جولائی میں مرکزی حکومت میں باقاعدہ شمولیت کا بھی امکان ہے ۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مقتدر حلقوں نے پیپلزپارٹی کو راضی کرلیا اور پیغام دیا ہے کہ حکومت...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران نے بہادری سے جنگ لڑی۔ جنگ کے آخری دنوں میں اسرائیل کو ایران سے بہت مار پڑی۔ اس کے بیلسٹک میزائلوں نے کافی تباہی پھیلائی ۔اگلے ہفتے ایران سے مذاکرات اور معاہدہ ہو سکتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو تعمیر نو کے لیے پیسوں کی ضرورت ہے ۔ چین چاہے تو ایران سے تیل خرید سکتا ہے ۔ ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات پر میڈیا رپورٹ کو مسترد کردیا ۔انھوں نے کہا کہ FBIکے ساتھ مل کر انٹیلی جینس لیک کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔ CNN، نیویارک ٹائمز وغیرہ امریکی میڈیا ایک گند ہے جو امریکی...
پروف آف ریزیڈنس ( پی او آر ) کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی تجویز کابینہ کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پروف آف ریزیڈنس کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت سیفران، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام میں تین سے چھ ماہ کی توسیع پر غور کیا گیا۔ چھ ماہ کی توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجی جائے گی۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ ایسے کئی افغان شہری بھی ہیں جو پاکستان میں پیدا ہوئے اور...
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری—فائل فوٹو وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امید ہے کہ اسپین میں مفرور دیگر ملزمان بھی گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کیے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق طلال چوہدری نے ہسپانوی ہم منصب مارلاسکا گرینڈے سے ملاقات کی تھی اور مطلوب ملزمان کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاریوں اور پاکستان حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔طلال چوہدری نے 2 مطلوب ملزمان کی گرفتاری پر ہسپانوی ہم منصب سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔
افغان مہاجرین کے پی او آر کارڈز کی مدت میں توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پروف آف ریزیڈنس (پی او آر)کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی تجویز کابینہ کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق پروف آف ریزیڈنس کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت سیفران، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام میں تین سے چھ ماہ کی توسیع پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق چھ ماہ...
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور ترک وزیر خارجہ نے ایک ٹیلیفونک گفتگو میں دوطرفہ اور کثیر الطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جس میں حالیہ علاقائی پیشرفتوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ حکان فدان کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کے مطابق اسحاق ڈار اور حکان فدان نے دوطرفہ اور کثیر الطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جس میں حالیہ علاقائی پیشرفتوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ ترجمان نے بتایا کہ دونوں راہنماؤں نے ملائیشیا میں ہونے والے آئندہ آسیان ریجنل فورم کے بارے میں بھی...
کیف: روس نے گزشتہ شب ڈرونز اور میزائلوں سے یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا جسے روکنے کے دوران ایک یوکرینی ایف 16 طیارہ بھی تباہ ہوا۔ امریکی میڈیا نے یوکرینی فوج کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ روسی حملے میں 537 ڈرونز اور میزائلوں کا استعمال کیا گیا جن میں سے 249 ڈرونز اور میزائلوں کو گرادیا گیا جبکہ دیگر ریڈار سے غائب ہوگئے۔ یوکرینی فوج کے مطابق روسی حملے میں متعدد شہروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں سول انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ روسی حملے کو روکنے کے دوران یوکرینی فضائیہ کا ایف 16 طیارہ بھی گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں طیارے کا...
روس کا یوکرین پر میزائلوں اور ڈرونز سے بڑا حملہ، یوکرینی ایف 16 بھی تباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز کیف(سب نیوز) روس نے گزشتہ شب ڈرونز اور میزائلوں سے یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا جسے روکنے کے دوران ایک یوکرینی ایف 16 طیارہ بھی تباہ ہوا۔امریکی میڈیا نے یوکرینی فوج کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ روسی حملے میں 537ڈرونز اور میزائلوں کا استعمال کیا گیا جن میں سے 249 ڈرونز اور میزائلوں کو گرادیا گیا جبکہ دیگر ریڈار سے غائب ہوگئے۔ یوکرینی فوج کے مطابق روسی حملے میں متعدد شہروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میںسول انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔روسی حملے کو...
ملک کے مختلف علاقوں میں جاری شدید بارشوں کے بعد نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور امدادی اداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ژوب اور ہرنائی میں طوفانی بارشیں اور سیلاب، 4 افراد بہہ گئے، 3 خواتین بھی شامل دریاؤں کے بہاؤ میں خطرناک اضافہ گزشتہ 2 روز سے خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث دریائے کابل اور دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ حکام کے مطابق، دریائے سوات کا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ حکان فدان کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوزنے دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کے حوالے سے بتایا کہ اسحاق ڈار اور حکان فدان نے دوطرفہ اور کثیر الطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جس میں حالیہ علاقائی پیشرفتوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ملائیشیا میں ہونے والے آئندہ آسیان ریجنل فورم کے بارے میں بھی بات چیت کی۔یاد رہے کہ اسحاق ڈار جولائی میں امریکہ اور چین سمیت 4 اہم ممالک کے دورے کریں گے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سب سے پہلے آذر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور چین نے اس ہفتے 3.7 ارب ڈالر کے مساوی کمرشل قرضوں کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جس سے زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ہفتے 8.9 بلین ڈالرکی نازک سطح سے دوبارہ دہرے ہندسوں تک پہنچ گئے ہیں۔ یہ معاہدے آئی ایم ایف کے ساتھ رواں مالی سال کے اختتام پر مجموعی زرمبادلہ ذخائر14 بلین ڈالر تک پہنچانے کے وعدے کو پورا کرنے میں بھی مدد دیں گے۔ سرکاری ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا اور بینک آف چائنا نے جمعے کو مجموعی طور پر 1.6 بلین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے۔ یہ رقم کل تک جو موجودہ مالی سال کا آخری دن ہے، جاری کی جائے گی۔...
جمعہ کے روز سپریم کورٹ کی جانب سے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواستیں مسترد کیے جانے کے بعد قومی اسمبلی میں طاقت کا توازن نئی شکل اختیار کر گیا ہے، جس کے بعد مستقبل کی آئینی تبدیلیوں اور قانون سازی کے ایجنڈے سے متعلق قیاس آرائیاں بھی تیز ہو گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا نیا امتحان، مخصوص نشستوں سے محرومی کے بعد اگلا قدم کیا ہوگا؟ حکومتی اتحاد کو سیاسی برتری حاصل انگریزی روزنامہ میں شائع زیب النسا بُرکی کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ مخصوص نشستوں کا دروازہ پی ٹی آئی کے لیے بند ہو چکا ہے، مگر اس فیصلے سے حکومتی اتحاد کے لیے جو سیاسی...
ایران(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے روس کے Su-35 لڑاکا طیاروں کے بجائے چین کے J-10C طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ خطے میں ایران کی دفاعی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی سمجھا جا رہا ہے، خاص طور پر اسرائیل کے لیے یہ ایک نیا خدشہ پیدا کر سکتا ہے۔ چینی طیارہ J-10C اپنی جدید ٹیکنالوجی، طاقتور ریڈار اور لمبی دوری تک مار کرنے والے میزائلوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ پاکستان نے بھی ان طیاروں کا استعمال کیا ہے، اور رپورٹس کے مطابق ایک فضائی جھڑپ میں بھارتی رافیل طیارے بھی ان کے مقابلے میں مار کھا گئے۔ ایرانی حکام بیجنگ میں ان طیاروں کی خریداری پر بات چیت کر رہے ہیں۔ اس فیصلے...
اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد الیکشن کمشن پر میڈیا میں ہونے والی تنقید کو حقائق کے برعکس اور بے بنیاد پراپیگنڈ قرار دیدیا۔اپنے بیان میں الیکشن کمشن نے کہا ہے الیکشن کمشن نے ہمیشہ آئین و قانون کے مطابق فرائض انجام دیے، سپریم کورٹ نے متعدد بار الیکشن کمشن کے مؤقف کی توثیق کی ہے، سینٹ الیکشن میں secret ballot سے متعلق مؤقف کی عدالت نے توثیق کی، ڈسکہ الیکشن پر الیکشن کمشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ نے آئینی اقدام قرار دیا۔الیکشن کمشن نے کہا ہے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن پر الیکشن کمشن کی تشریح کو بھی درست قرار دیا گیا، اے پی ایم...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد الیکشن کمیشن کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، اپنی ناکامیوں کا الزام الیکشن کمیشن پر ڈالنےکا رویہ غیر مناسب ہے۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن پر ہونے والی تنقید جھوٹ اور حقائق کے برعکس ہے، الیکشن کمیشن نے ہمیشہ آئین و قانون کے مطابق فرائض انجام دیئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو قانون کے مطابق جیل میں تمام سہولیات دستیاب ہیں،ترجمان جیل خانہ جات الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ نے متعدد بار الیکشن کمیشن کے مؤقف کی توثیق کی...
پیر کے روز وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں بلائے گئے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد آگے کیسے چلیں۔؟ اس حوالے سے بھی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پارٹی اراکین سے مشاورت کریں گے جب کہ مخصوص نشستیں جانے کے بعد اب کیا طریقہ کار اپنایا جائے۔؟ اس پر بھی بات ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلہ کے متعلق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے پیر کے روز پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے تمام اراکین کو شرکت کی ہدایت کردی، پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور خود کریں گے، اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں بلایا گیا ہے۔ دوسری جانب...
پشاور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 جون 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ آئینی بینچ کا فیصلہ صرف پاکستان کی نہیں بلکہ دنیا کی تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ ہے، یہ فارم 47 کی جعلی اسمبلیاں ہیں، ان کی حیثیت ایک کٹھ پتلی کے سوا کچھ نہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے جمہوریت کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ کل جو آئینی بینچ کا فیصلہ آیا ہے، انتہائی مایوس کن ہے،آئینی بینچ کا فیصلہ صرف پاکستان کی نہیں بلکہ دنیا کی تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ ہے۔ پاکستان کی جوڈیشری بری طرح ایکسپوز ہو گئی ہے.عدلیہ سے...
ماسکو(نیوز ڈیسک)پاکستان کے ہاتھوں رافیل کی تباہی اور بھارتی فضائیہ کی کارکردگی نے بڑے سوالات اٹھا دیے مگر مودی حکومت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے اور شرمناک شکست کو اب بھی تسلیم نہیں کررہی مگر دوسری جانب روس نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بھارت کو جدید ترین فضائی دفاعی نظام ’ ایس-400‘ کی ترسیل 3 سال کے لیے مؤخر کر دی ہے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ فیصلہ روسی وزیر دفاع آندرے بیلوسوف اور ان کے بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ کے درمیان ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ یہ میزائل سسٹم 2018 کے ایک معاہدے کے تحت بھارت کو 5.4 ارب ڈالر میں فراہم کیے جانے تھے، اور ترسیل 2024 تک مکمل ہونی تھی۔ اب...
راولپنڈی: 2 روز قبل طوفانی بارش کے دوران پیش آنے والا افسوس ناک سانحہ مزید دلخراش شکل اختیار کر گیا۔ آن لائن کیب کے لاپتا ڈرائیور حسین معاویہ کی لاش بھی جمعرات کی شب دریائے سواں سے مل گئی۔ اس سے قبل کیب میں سوار اسکول ٹیچر انعم بشیر کی لاش بدھ کے روز نالے سے برآمد ہوئی تھی۔ واقعہ بدھ کی صبح رینج روڈ کے قریب لین نمبر فور، ویسٹریج میں اس وقت پیش آیا جب افشاں کالونی کی رہائشی خاتون اسکول ٹیچر انعم بشیر نے اسلام آباد ڈیوٹی پر جانے کے لیے آن لائن کیب بک کروائی۔ شدید بارش کے دوران جب گاڑی لین فور کے قریب پہنچی تو برساتی نالے میں طغیانی...
اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نے ملاقات کی اور خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ پاکستان میں تعینات امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے وفاقی دارالحکومت میں وزیر داخلہ محسن نقوی سےاہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اشتراک کار پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر علاقائی صورتحال خصوصاً پاک بھارت تناؤ، مشرق وسطیٰ کے حالات اور حالیہ ایران اسرائیل جنگ بندی کے تناظر میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ...
کراچی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ترقی کے لیے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں، بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے بھارت سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ پی این ایس رہبر کراچی میں پاک بحریہ کی 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ دوست ممالک کے پریڈس کو مبارک باد دیتا ہوں، میری ٹائم واریئرز کی شاندار پاسنگ آؤٹ کا معائنہ میرے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کے امن کیلیے بات چیت چاہتا ہے مگر کوئی شک نہ رہے کہ ہم اپنا دفاع کریں گے اور ہر صورت اپنے مادر دفاع کو یقینی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ترقیاتی اتھارٹی (سی ڈی اے) کے مستقبل پر ایک بڑا عدالتی فیصلہ سامنے آیا ہے، جس کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو سی ڈی اے کو تحلیل کرنے اور اس کے تمام اختیارات و اثاثے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کے حوالے کرنے کی ہدایت دی ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی کی جانب سے جاری کیے گئے تفصیلی تحریری فیصلے میں سی ڈی اے کی جانب سے جاری کردہ رائٹ آف وے اور ایکسس چارجز کا ایس آر او کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس نوٹیفکیشن کے تحت اٹھائے گئے تمام اقدامات غیر قانونی تصور کیے جائیں گے۔عدالتی فیصلے میں واضح کیا گیا کہ اگر سی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں سے پی ٹی آئی کو محروم رکھ کر عوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ پارٹی کے 39 امیدواروں کے نوٹیفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا، اس کے باوجود مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے بجائے دیگر جماعتوں کو منتقل کردی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججوں نے سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی انہوں نے کہاکہ اگر سپریم کورٹ فل بینچ کے ساتھ نظرثانی کرتا تو ہمیں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 جون 2025ء) اس ریسرچ سے لیکن یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہو سکی کہ کسی حاملہ خاتون کو اگر لمبے عرصے تک فضائی آلودگی کا سامنا کرنا پڑے، تو آیا نامولود بچے کی دماغی ساخت میں پیدا ہونے والا فرق پیدائش کے بعد اس بچے کے لیے طبی مسائل کی وجہ بھی بنتا ہے۔ نوزائیدہ بچے کی ہچکی دماغی نشوونما کا بنیادی ذریعہ ہو سکتی ہے، مطالعہ اس موضوع پر طبی تحقیقی جریدے 'لینسیٹ پلانیٹری ہیلتھ‘ کی تازہ اشاعت میں چھپنے والے حقائق ایک ایسی ریسرچ کے نتائج ہیں، جو اسپین کے شہر بارسلونا میں مکمل کی گئی۔ یہ تحقیق 2018 سے لے کر 2021 تک کے عرصے کے دوران 754...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو تحلیل کرنے اور اس کے تمام اختیارات و اثاثے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو منتقل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے سی ڈی اے کا رائٹ آف وے اور ایکسس چارجز کا ایس آر او کالعدم قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد سے پولن کے خاتمے کے لیے سی ڈی اے کا اہم فیصلہ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایس آر او کے تحت سی ڈی اے کے تمام اقدامات غیر قانونی قرار دیے جاتے ہیں، اور اگر سی ڈی اے نے اس بنیاد پر کسی سے رقم وصول کی ہے تو...
ویب ڈیسک:محرم الحرام کے دوران ممکنہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزارت داخلہ نے ملک بھر میں پاک فوج تعینات کر دی، اس حوالے سے وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کو سمری بھیج دی تھی جس کی منظوری دے دی گئی ہے اور باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج سکیورٹی کے فرائض انجام دے گی، یہ فیصلہ صوبائی حکومتوں اور دیگر انتظامی اداروں کی درخواست پر کیا گیا ہے جنہوں نے محرم کے دوران حساس علاقوں میں اضافی سکیورٹی کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا فوج...

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا میگا سنٹر بلیو ایریا کا اچانک دورہ ،شہریوں کے مثبت تاثرات پر انچارج اور عملہ کو شاباش ،مزید محنت سے کام کرنے کی تلقین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہفتے میں سات دن چوبیس گھنٹے کام کرنے والے نادرا میگا سنٹر بلیو ایریا کا اچانک دورہ کیا، شہریوں کے مثبت تاثرات پر انچارج اور عملہ کو شاباش دی اور مزید محنت سے کام کرنے کی تلقین کی۔وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اچانک دورے کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سنٹر میں شہریوں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا اور شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے تاثرات بھی دریافت کئے ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے کے وقت...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے تجارتی مرکز بلیو ایریا میں قائم نادرا 24/7 میگا سینٹر کا غیر اعلانیہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے مختلف کاؤنٹرز اور ویٹنگ ایریاز کا معائنہ کیا اور وہاں موجود افراد سے براہ راست گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی نے شناختی کارڈز اور دیگر اہم دستاویزات کے حصول کے لیے آئے شہریوں کے مسائل سنے۔ بیشتر شہریوں نے نادرا کی سروسز پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اب انہیں طویل انتظار کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، جبکہ عملے کا رویہ بھی خوش اخلاق اور معاون ہے۔ ایک شہری نے ریمارکس دیے...
امریکا نے ایران کے جوہری سہولتوں پر ہونے والی حالیہ فضائی حملوں کو اقوامِ متحدہ کے سلامتی کونسل کے تحت ’اجتماعی دفاع‘ کے حق میں تسلیم کر لیا ہے۔ امریکا نے ایک خط میں بتایا کہ یہ حملے ایران کی جوہری افزودگی کی صلاحیت کو ختم کرنے اور اسے جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی نئی دھمکیوں پر ایران کا کرارا جواب، خطے میں تناؤ میں اضافہ امریکی نمائندہ اقوامِ متحدہ، ڈوروتھی شیعہ نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ یہ کارروائی اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت جائز دفاعی اقدام تھا، اور انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بھی کھلے رکھے ہوئے ہیں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے محرم الحرام میں سکیورٹی کے پیش نظر چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کی جانب سے فوج تعیناتی کے لیے کہا گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں بھی فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فوج سول اداروں کی مدد کے لیے سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔ پولیس نے ناکے پر گاڑی روکی تو اندر سے کئی من منشیات نکل آئیں، موقع پر...
سوات(اوصاف نیوز) فضا گٹ کے مقام پر 18 سیاحوں کو ڈوبنے کے افسوسناک حادثے پر صوبائی حکومت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیت 4 افسران کو فوری طور پر معطل کردیا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے سوات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات احسان الحق، اسسٹنٹ کمشنر بابو زئی سوات، اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ سوات اور ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات سعد خان کو معطل کیا ہے۔ کے پی حکومت نے چیئرمین صوبائی انسپکشن ٹیم کے چیئرمین خیام حسن خان کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جو 7 دنوں میں اپنی انکوائری رپورٹ صوبائی حکومت کو پیش کرے گی۔ اس حوالے سے بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سوات واقعے...
محرم الحرام کے دوران ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزارت داخلہ نے ملک بھر میں پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد محرم کے جلوسوں اور مجالس کے دوران امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔ وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی۔ یہ فیصلہ صوبائی حکومتوں اور دیگر انتظامی اداروں کی درخواست پر کیا گیا، جنہوں نے محرم کے دوران حساس علاقوں میں اضافی سیکیورٹی کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے، جس کے تحت فوج سول اداروں کی مدد کے...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گزشتہ کچھ دنوں سے پارٹی اور ورکرز کی جانب سے سخت دباؤ میں ہیں جس کی وجہ عمران خان کی بہن علیمہ خان کا وہ میڈیا بیان ہے جس میں انہوں نے بجٹ پاس کرنے کو ’مائنس عمران خان‘ قرار دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: مائنس عمران کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان پر واضح کردیا علیمہ خان کے بیان کے بعد پارٹی رہنماؤں میں بھی اختلافات کھل کر سامنے آئے۔ تیمور سلیم جھگڑا سمیت دیگر اہم قیادت نے بجٹ پاس کرنے کی مخالفت کی۔ علیمہ خان نے میڈیا کو بتایا تھا کہ عمران خان نے سرپلس بجٹ پر تحفظات کا اظہار کر کے بغیر مشاورت پاس کرنے پر...
این ڈی ایم اے نے کراچی، حیدرآباد، سکھر، تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ سمیت دیگراضلاع میں شدید بارش کی پیش گوئی کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹرنے اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بڑے حصوں کو متاثر کرنے والے وسیع بارش اور گرج چمک کے لیے اثرات پر مبنی موسمی الرٹ جاری کیا ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع بشمول کراچی، جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ، خیرپور، کشمور، حیدرآباد، تھرپارکر، میرپور خاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، جامشورو، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ، بدین کےگردونواح میں بارش کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ ان علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ کبھی کبھار...
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 29-06-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ Iran’s Historic Victory: Israel Struck, America Shocked ایران کا فیصلہ کن وار، اسرائیل گھٹنوں پر،دنیا حیران رہ گئی امریکہ بھی ایرانی طاقت کے آگے بے بس،جنگ بندی کے لیے دہائیاں رہبر کا خطاب… پوری دنیا کے لیے پیغام!،ہتھیار ڈالنا جرم ہے ہفتہ وار پروگرام : وی لاگ وی لاگر: سید عدنان...
گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کیا پاکستان میں ایسا ممکن ہے کہ سولہ ارب کا منصوبہ 55 ارب میں چلا جائے، جی بی کی تاریخ میں اتنا بڑا سکینڈل پہلے کبھی سامنے نہیں آیا۔ ان کی پلاننگ تھی کہ پچاس، پچاس کروڑ روپے آپس میں بانٹ دیئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و نون لیگ کے صوبائی صدر حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ جمیل احمد نے میرے نام سے منسوب جس خط کو اسمبلی میں پیش کیا اگر وہ درست ہے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا، ورنہ میرے نام سے جعلی لیٹر پر انہیں سیاست چھوڑنی ہو گی۔ غؤاڑی پراجیکٹ کا ٹینڈر گلگت بلتستان کی تاریخ کا...
اس وقت دنیا کی نظریں ایمازون کے بانی 61 سالہ جیف بیزوس اور ان کی منگیتر 55 سالہ لورین سانچیز کی شادی پر مرکوز ہیں، جسے "صدی کی شادی" قرار دیا جا رہا ہے۔ جوڑا پہلے سے شادی شدہ تھا اور دونوں کے بچے بھی ہیں۔ 2019 میں دونوں نے اپنی شادیاں ختم کیں اور ایک دوسرے کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا تھا۔ جیف بیزوس اور لورین سانچیز کی شادی اٹلی کے تاریخی شہر وینس میں 3 دن تک جاری رہے گی، جس میں دنیا بھر سے مشہور شخصیات شرکت کے لیے آ رہے ہیں۔ جیف بیزوس کا نام کسی کا تعارف کا محتاج نہیں وہ ای کامرس اور خلائی مہمات کے کامیاب ترین بزنس مین ہیں جن کا شمار دنیا کے امیرترین شخصیات میں...
اسلام آباد:وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ جوجماعتیں الیکشن میں حصہ لیتی ہیں ان کو ہی مخصوص نشستیں ملتی ہیں، مقدمات کافیصلہ آئین کی بنیاد پرہوتاہے قانونی اورآئینی پوزیشن یہ ہی ہے۔ سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ آج ہائیکورٹ کافیصلہ ریویوہواہے،جسٹس جمال اپنےسابقہ فیصلےپربحال رہےہیں،9ججزکی اکثریت سےفیصلہ جاری ہوا۔ وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہاکہ اسی فارمولےپرصوبائی اسمبلیوں کی سیٹیں بھی طےہوں گی،مقدمات کافیصلہ آئین کی بنیادپرہوتاہے،جو جماعتیں الیکشن میں حصہ لیتی ہیں انکومخصوص نشستیں ملتی ہیں،آزاد امیدوارمخصوص نشستوں کے حقدار نہیں ہوسکتے۔ اعظم نذیرتارڑ نے کاکہاکہ قانون سے ہٹ کر انٹر پارٹی الیکشن نہ کرواناپی ٹی آئی کااپنافیصلہ تھا،انہوں نےایسی جماعت کاالیکشن جس کاچیئرمین کہتاتھامیں آزاد الیکشن...
سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون کے مختلف شعبے زیر غور آئے، جبکہ علاقائی و عالمی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ پاکستان کی جولائی میں سلامتی کونسل صدارت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ْ وزیراعظم کا مخصوص نشستوں سے متعلق آئینی بنچ کے فیصلے کا خیرمقدم برطانوی ہائی کمشنر نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردار پر اظہار اعتماد کیا۔ ملاقات میں آئندہ کثیرالملکی اجلاسوں کی تیاریوں پر بھی بات چیت ہوئی ۔ اسکے...

پی ٹی آئی کیلئے قاضی فائز عیسی کا سایہ آج بھی سپریم کورٹ میں موجود،فیصلے کیخلاف اسمبلی اورعوامی سطح پراحتجاج کریں گے،بیرسٹر گوہر
پی ٹی آئی کیلئے قاضی فائز عیسی کا سایہ آج بھی سپریم کورٹ میں موجود،فیصلے کیخلاف اسمبلی اورعوامی سطح پراحتجاج کریں گے،بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے اور بہت ناانصافی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کیلئے قاضی فائز عیسی کا سایہ آج بھی سپریم کورٹ میں موجود ہے۔ان کا کہنا تھاکہ فیصلہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہے، آئین کی غلط تشریح کی گئی ہے، یہ...
اسلام آباد ہائی کورٹ—فائل فوٹو سول کورٹس ایکٹ 2025ء میں سول ججز فیصلوں کے خلاف اپیلیں ڈسٹرکٹ ججز کے سامنے دائر کرنے کی ترمیم کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت 1594 سول اپیلیں ڈسٹرکٹ ججز کو بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔فیصلے کے مطابق سول کورٹس ترمیمی ایکٹ کے بعد سول اپیلیں ہائی کورٹ کی بجائے ڈسٹرکٹ ججز سُنیں گے، سول کورٹس ایکٹ کا اطلاق پہلے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر تمام سول اپیلوں پر بھی ہو گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس نے فیصلہ جاری کیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ سول ججز کے فیصلوں کے خلاف تمام اپیلیں ڈسٹرکٹ ججز کو بھیجی جائیں گی۔عدالتِ...

سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، مختصر فیصلہ کچھ دیر میں سنائیگا
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، مختصر فیصلہ کچھ دیر میں سنائیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ عدالت عظمی کا آئینی بینچ مختصر فیصلہ کچھ دیر میں سنائے گا۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 10 رکنی آینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر مخدوم علی خان نے دلائل دیے۔سماعت کا آغاز ہوا تو جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ جواب الجواب کی حد تک دلائل محدود رکھیں، جس پر وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ کوئی...
سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ایک بہت بڑا محاذ جو بیانیہ کا محاذ ہے اس پر پاکستان کو بہت بڑی فتح ملی، بین الاقوامی سطح پر پاکستانی میڈیا کے کردار کو سراہا گیا، صف اول کا کردار آپ صحافیوں کا تھا میں قدر کرتا ہوں۔ بلاول بھٹو آج صحافیوں سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پریس کلب پہنچ گئے۔ شیری رحمان، شازیہ مری، نیئر بخاری، ندیم افضل چن اور جمیل سومرو بھی اُن کے ہمراہ پریس کلب موجود تھے ۔ بلاول بھٹو نے اسلام آباد پریس کلب میں شجرکاری بھی کی۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک...
وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے میں قیام امن کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نے ملاقات کی اور خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔پاکستان میں تعینات امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے وفاقی دارالحکومت میں وزیر داخلہ محسن نقوی سیاہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اشتراک کار پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر علاقائی صورتحال خصوصا پاک بھارت تنا، مشرق...
---فائل فوٹو وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قیامِ امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زبردست اقدامات کو سراہتے ہیں۔ امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر سے گفتگو کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کشمیر سمیت دیگر تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے نیٹلی بیکر سے ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے۔
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نے ملاقات کی اور خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔پاکستان میں تعینات امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے وفاقی دارالحکومت میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے اہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اشتراک کار پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر علاقائی صورتحال خصوصاً پاک بھارت تناؤ، مشرق وسطیٰ کے حالات اور حالیہ ایران اسرائیل جنگ بندی کے تناظر میں پاک فوج کے...
وزیر داخلہ سے امریکا کی قائم مقام سفیر کی اہم ملاقات میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایران اسرائیل جنگ بندی کرانے پر امریکی صدر کی غیر معمولی قیادت اور مخلصانہ کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت کے بعد ایران اسرائیل سیز فائر کے حوالے سے امریکی صدر کا متاثر کن کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے، پاکستان امن کیلئے اٹھائے ہر قدم کا خیر مقدم کرتا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے...
شہدا کے شہید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی،میجر معیز عباس شاہ کی عظیم قربانی بہادری، حب الوطنی کی اعلیٰ ترین روایتوں کی مظہر ہے،عاصم منیرکا خراج تحسین پیش شہیدمیجر معیزعباس کی نمازِ جنازہ اداکردی گئی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ، اعلیٰ عسکری و سول حکام، افسران اور جوانوں نے شرکت کی ،آئی ایس پی آر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنے شہداء کے احسانات کا بدلہ کبھی نہیں چکا سکتے، ہمارے شہدا کا خون ہماری قومی قوت کی بنیاد ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شہید میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور : ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کی موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مختلف حادثات میں کم از کم 6 افراد جاں بحق جبکہ 25 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، کئی علاقوں میں نظام زندگی متاثر ہوا، بجلی کی فراہمی معطل، سڑکیں زیر آب اور کچے مکانات کو نقصان پہنچا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ جانی نقصان رپورٹ ہوا، ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بارش کے دوران کچے مکان کی چھت گرنے سے 2 کمسن بچیاں جاں بحق ہوگئیں، اسی طرح بہاولنگر میں بھی ایک اور حادثے میں 4 سالہ بچہ چھت گرنے کے باعث جاں بحق ہوا۔بارشوں کے دوران مختلف علاقوں...
آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے جدید اسلحہ خرید لیا ہے، پولیس کو تھرمل ڈرونز رواں ہفتے مل جائیں گے، ان ڈرونز سے دن رات کسی بھی وقت نقل و حرکت کی نگرانی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقارحمید نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں ماتمی جلوسوں کی نگرانی کے لیے ڈرونز استعمال کیے جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے جدید اسلحہ خرید لیا ہے، پولیس کو تھرمل ڈرونز رواں ہفتے مل جائیں گے، ان ڈرونز سے دن رات کسی بھی وقت نقل و حرکت کی نگرانی کی جائے گی۔ آئی جی کے پی نے...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کھیل کو بیٹر اور بولر کے درمیان مقابلے کا رکھنے کے لیے قوانین میں تبدیلی کا سلسلہ جاری ہے۔ کچھ روز کونسل کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ میں نئی گیندوں کے حوالے سے قانون میں تبدیلی کی گئی تھی۔ جس کے بعد ایک بار پھر کچھ قوانین میں تبدیلیوں کا اطلاق کردیا گیا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں اسٹاپ کلاک متعارف وائٹ بال فارمیٹ میں اسٹاپ کلاک متعارف کرانے کے ایک برس بعد آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی یہ قانون متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے کیوں کہ اس فارمیٹ میں بھی سلو اوور ریٹ کے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ قانون کے مطابق بولنگ سائیڈ کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی متعین کرنے کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔یہ اہم فیصلہ ملک میں توانائی کے شعبے میں پالیسی سازی اور قیمتوں کے تعین کو مزید مؤثر اور تیز تر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں قومی سلامتی، خطے کی صورت حال اور آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم نکات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی کی حالیہ میٹنگ میں کیے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا گیا اور اراکین کو ان اقدامات پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان یقینی بنانے اور فرقہ وارانہ منافرت روکنے کیلئے سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق اجلاس میں محرم الحرام کے سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکریٹری داخلہ، قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے، کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری، ڈی سی اور ڈی آئی جی اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے آئی جیز، ڈی جیز رینجرز پنجاب و سندھ سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام نے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)وزیراعلی مریم نواز شریف کے ’’ایکو فرینڈلی پنجاب ویژن‘‘کو آگے بڑھانے کے لئے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کچرے کو توانائی اور دیگر مفید مقاصد کیلئے استعمال کیا جائیگا۔ اس بات کا فیصلہ وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کے سی ای او بابر صاحب دین نے منصوبے پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ احمر کیفی نے بھی شرکت کی۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے اگلے مرحلے میں کچرے سے بائیوگیس بنانے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں لکھو...
سٹی42: ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ریکوری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تمام دفاتر اتوار کو بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق تمام فیلڈ دفاتر 29 جون (اتوار) اور 30 جون کی رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔ریکوری اہداف کی تکمیل کے لیے تمام افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ڈی جی ایکسائز پنجاب محمد عمر شیر نے ہدایت کی ہے کہ"تمام فیلڈ اسٹاف کی مکمل حاضری یقینی بنائی جائے اور دفاتر کی سرگرمیاں بغیر تعطل جاری رکھی جائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی سہولت کے لیے دفاتر کا کھلا رہنا نہایت اہم ہے تاکہ مقررہ تاریخ سے قبل...
امریکی ماہرین نے chemoPAD نامی ایک سستا اور مؤثر آلہ تیار کیا ہے۔ یہ آلہ صرف 2 ڈالر میں دوا کی کوالٹی چیک کر سکتا ہے، یہ آلہ کسی بھی اسپتال میں فوری طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور کئی افریقی ممالک میں یہ نظام رائج ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے 100 سے زائد ممالک کو کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی ایسی ادویات فراہم کی گئیں جو نہ صرف مؤثر ثابت نہ ہو سکیں بلکہ بعض صورتوں میں مضر صحت بھی پائی گئیں۔ ایک تحقیقاتی رپورٹ نے عالمی سطح پر تہلکہ مچا دیا ہے، جس کے مطابق کیمو تھراپی کی وہ اہم ادویات، جو مختلف اقسام کے کینسر کے...