2025-07-25@13:15:24 GMT
تلاش کی گنتی: 4503
«جعلی مشروبات»:
(نئی خبر)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے کے سرکاری اسکولوں میں انقلابی اصلاحات جاری ہیں، جن میں اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ پالیسی نے شاندار نتائج دیے ہیں۔ آؤٹ سورس کیے گئے اسکولوں میں طلبہ کی انرولمنٹ میں 99 فیصد اضافہ، جبکہ اساتذہ کی تعداد 114 فیصد بڑھ کر 17,196 تک پہنچ چکی ہے۔ صرف 16 ماہ میں 13 لاکھ نئے طلبہ داخل ہوئے ہیں، جبکہ 60 ہزار نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے دنیا کی سب سے بڑی کامیاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 57 ہزار سرکاری اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے لیے 40 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی...
پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کے ترجمانوں کے درمیان آڈٹ رپورٹس پر الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے پنجاب حکومت پر 10 کھرب روپے کی بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا، وہیں پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے سیاسی مستقبل کو ’نیکسٹ اسٹاپ اڈیالہ‘ قرار دیا ہے۔ بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ پنجاب حکومت اب تک 10 کھرب روپے کی بے ضابطگیوں کا جواب دینے سے قاصر ہے، جو مریم نواز اور شریف خاندان کی مبینہ کرپشن کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان عوام کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ترک وزیر دفاع کی زیرقیادت اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا، ملاقات میں دفاعی تعاون پر پیش رفت اور مستقبل کے اشتراک پر تبادلہ خیال کیاگیا، آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے جدید تربیت اور ایروسپیس ٹیکنالوجی کے میدان میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کا عزم کیا۔ترک وزیر دفاع نے پاک بھارت جنگ کے دوران پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات زر ملک بھیجنے کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے آئی ایس پی آر کے...
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور سینئر رہنما شبلی فراز کو سینے میں شدید تکلیف کے باعث رات گئے پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔ ترجمان پی آئی سی کے مطابق شبلی فراز کو دل کی تکلیف کے باعث لایا گیا جہاں ان کا فوری ابتدائی علاج کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین نے شبلی فراز کو 24 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کی مکمل صحت کا جائزہ لیا جا سکے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق شبلی فراز کی حالت اب بہتر ہے اور وہ پی آئی سی میں زیر علاج ہیں۔ آج ڈاکٹروں کی ایک ماہر ٹیم ان کے علاج کے حوالے سے مشاورت کرے گی اور مزید ٹیسٹ کیے جائیں...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت تمام محکموں کے انتظامی سیکریٹریز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں گڈ گورننس، شفافیت اور سروس ڈلیوری کے نظام میں وسیع اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں، اور اب صرف میرٹ پر مبنی فیصلے ہی بلوچستان کو آگے لے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ اصلاحاتی ایجنڈے کو سنجیدگی اور ذمہ داری سے اپنائیں تاکہ نظام کی بحالی ممکن ہو سکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مکمل نگرانی متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز کی ذمہ داری ہے۔ اب وفاقی اور غیر ملکی فنڈڈ اسکیموں سمیت ہر منصوبے کی مسلسل...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پہلے مزاحمت پھر مفاہمت ہوتی ہے، مذاکرات سے کوئی نہ کوئی بہتر صورتحال نکل آتی ہے۔ احتساب عدالت راولپنڈی میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ بہتری کی امید رکھنی چاہیے اور ملکی حالات بہتر ہوں گے۔ صحافی نے سابق وزیراعلیٰ سے سوال پوچھا کہ صدر کو تبدیل کئے جانے یا ہٹائے جانے سے متعلق بات چیت ہو رہی ہے، 27 ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے کیا کہیں گے؟ جس پر پرویز الہٰی نے جواب دیا کہ ’اچھا او ہو‘ یہ تو میں آپ سے سن رہا ہوں۔ صحافی نے دوسرا سوال کیا کہ بانی...
سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، قوانین پر عملدرآمد کیلئے عوامی آگاہی پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں، عشرہ محرم الحرام کے دوران قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ امن کمیٹیوں کا کردار قابل تعریف رہا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے محکمہ داخلہ سول سیکرٹریٹ پنجاب میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب میں امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے بریفنگ دیتے ہوئے امریکی وفد کو بتایا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے پنجاب بھر کو محفوظ بنا رہے ہیں، جبکہ امریکی قونصل جنرل...
برطانوی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ کی ناقابل برداشت صورتحال جاری رہی تو حکومت، اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ غزہ کی بدترین انسانی صورتحال فوری بہتر نہ ہوئی تو برطانیہ اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کرے گا۔ برطانوی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب میں وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ اب غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ غزہ کی ناقابل برداشت صورتحال جاری رہی تو حکومت، اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔
اسلام آباد میں سویڈن کے سفارتخانے کی جانب سے ویزہ سروسز کی مکمل بحالی کے بعد پاکستانی شہریوں کے لیے یورپ کے ترقی یافتہ ملک سویڈن میں تعلیم، روزگار اور خاندانی روابط کے حوالے سے نئی راہیں کھل گئی ہیں۔ یہ پیشرفت 2 جولائی 2025 کو پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان اسٹاک ہوم میں ہونے والی دو طرفہ سیاسی مشاورت کے بعد سامنے آئی، جس میں سویڈن نے اسلام آباد میں ویزہ خدمات کی مکمل بحالی کا اعلان کیا۔ اب پاکستانی شہری 7 جولائی 2025 سے شینجن ویزے کے تحت 90 دن کے قیام کے لیے وزٹ ویزے سمیت تمام اقسام کے ویزہ درخواستیں براہِ راست اسلام آباد میں دے سکتے ہیں۔ 2 سالہ تعطل کے بعد...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ان کی بہن نورین خان اور عظمیٰ خان نے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کی بہنوں نے جیل کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک ہفتے سے ٹی وی، اخبار اور مطالعے کا کوئی بھی سامان مہیا نہیں کیا جا رہا۔ نورین خان نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان سے ملاقات ہو گئی، وہ بالکل خیریت سے ہیں۔ ان سے مل کر خوشی ہوئی، مگر ان کے ساتھ وہ سلوک کیا جا رہا ہے جو کسی اور قیدی کے ساتھ نہیں ہوتا۔ انہیں نہ کتاب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد ضلع کے 1304ملازمین کی بیگمات نے مستحقین کی امداد ہڑپ لی ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 16کروڑ 72لاکھ کی وصولی شروع ،محکمہ تعلیم کے تدریسی و غیر تدریسی عملے سے امدادی رقم کی وصولی کے لئے ڈی ای او کے متعلقہ ڈی ڈی اوز کو احکامات جاری ،ریونیو ،صحت ،پولیس اور دیگر محکموں کے ملازمین سے وصولی کے متعلقہ افسران کی مجرمانہ خاموشی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع کے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کی بیگمات نے مستحقین کی امداد کو بھی نہیں بخشا ہے ضلع کے 1304ملازمین سے 16کروڑ 72لاکھ 29ہزار سے زائد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم کی وصوطگلی کے وفاقی حکومت کی جانب سے احکامات کے بعد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اہم اجلاس جاری جس میں پنشن اصلاحات کی منظوری دے دی گئی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پنشن اصلاحات کا نوٹیفکیشن محکمہ خزانہ جاری کرے گا،اس کے علاوہ کابینہ نے لیبر ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کم از کم اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔سندھ کابینہ نے زرعی انکم ٹیکس رولز کی منظوری دے دی، نئے قواعد کے تحت زمیندار ایس آر بی کے ساتھ رجسٹریشن کا پابند ہوگا۔
اسلام آباد: ماہرین تعلیم نے عالمی سطح پر پاکستان کی جامعات کی ریٹنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے ٹھوس اقدامات پر زور دیا ہے۔ عالمی سطح پر جامعات کا معیار چیک کرنے کے لیے قائم کیو ایس ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 سال کے عرصے میں پاکستانی جامعات اپنی کارکردگی کو کافی حد تک بہتر بنانے میں کامیاب رہی ہیں، 2019 میں صرف تین پاکستانی یونیورسٹیاں کیو ایس کی عالمی ریٹنگ میں شامل تھیں اور یہ تعداد اب بڑھ کر 18 ہوگئی ہے تاہم تعلیمی ماہرین نے اس سے ابھی بھی ناکافی قرار دیتے ہوئے ٹھوس اقدامات پر زور دیا ہے۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق کیو ایس ریٹنگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا سمیت بانی پی ٹی آئی کا پورا خاندان الگ اور بشریٰ بی بی کا خاندان الگ الگ ملاقات کرتا ہے، کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کردیں۔وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علیمہ خان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ عمران خان کا سارا ٹبر ملاقات کرتا ہے، بشریٰ بی بی کا ٹبر الگ ملاقات کرتا ہے، عمران خان کے وکیل علیحدہ ملاقات کرتے ہیں اور حکم کریں کیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مطلب کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کر دیں، جس میں بانی...
پشاور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 08 جولائی 2025ء ) وزیراعلی علی امین خان گنڈاپور نے ”خیبر پاس“ کے نام سے صوبائی حکومت کے ڈیجیٹل شناختی نظام کا اجراء کردیا۔ خیبر پاس کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پاس سرکاری محکموں کی خدمات تک آسان رسائی کا ایک انقلابی اقدام ہے، ابتدائی طور پر اس نظام کے تحت تین خدمات فراہم کی جارہی ہیں، آنے والے دنوں میں صحت کارڈ سمیت صوبائی حکومت کی تمام خدمات اور سہولیات کو اس نظام میں شامل کیا جائے گا۔ لوگوں کو زیادہ سے سہولیات کی فراہمی، شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لئے سسٹم کو ڈیجیٹائز کرنا بہت...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا سمیت بانی پی ٹی آئی کا پورا خاندان الگ اور بشریٰ بی بی کا خاندان الگ الگ ملاقات کرتا ہے، کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کردیں۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علیمہ خان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا سارا ٹبر ملاقات کرتا ہے، بشریٰ بی بی کا ٹبر الگ ملاقات کرتا ہے، بانی پی ٹی آئی کے وکیل علیحدہ ملاقات کرتے ہیں اور حکم کریں کیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مطلب کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کر...
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل علیحدہ ملاقات کرتے ہیں اور حکم کریں کیا کریں؟ مطلب کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کر دیں؟لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علیمہ خان کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ محرم گزر گیا، اب پارٹی لائحہ عمل دے گی، بانی نے پلان بنایا ہوا ہے، علیمہ خانبانی پی ٹی آئی کی ہم شیرہ علیمہ خان نے کہا کہ 10محرم گزر گیا، اب پارٹی لائحہ عمل دے گی، بانی پی ٹی آئی نے پلان بنایا ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کہیں تو انتظام کر دیں جیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک جعلساز نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا روپ دھار کر اعلیٰ امریکی و غیر ملکی حکام سے رابطے کیے، یہ رابطے مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کردہ آڈیو اور تحریری پیغامات کے ذریعے کیے گئے، جن میں مارکو روبیو کی آواز اور تحریری انداز کی ہو بہو نقل کی گئی۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی اخبار نے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایک سرکاری کیبل اور ایک سینیئر اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ اس جعلساز نے کم از کم تین غیر ملکی وزرائے خارجہ، ایک امریکی گورنر اور ایک رکنِ کانگریس سے رابطہ کیا، ان تمام شخصیات کو پیغامات “مارکو روبیو” کے نام سے سگنل ایپ...
چھاپے میں خشک دودھ، اجینو موتو، کپڑا، ٹائلز، کراکری اور اسپئر پارٹس برآمد کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔شہر قائد میں پاکستان کسٹمز نے رینجرز کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کی اسمگل شدہ غیر ملکی مصنوعات برآمد کر لیں۔ ترجمان کسٹمز عرفان علی کے مطابق حساس ادارے سے موصول شدہ خفیہ اطلاع پر یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے گوداموں پر کاروائی کی گئی۔ کاروائی میں کروڑوں مالیت کی اسمگل شدہ غیر ملکی مصنوعات برآمد ہوئیں۔ چھاپے میں خشک دودھ، اجینو موتو، کپڑا، ٹائلز، کراکری اور اسپئر پارٹس برآمد کیا گیا۔ مقدمہ درج کرکے ضبط شدہ اشیاء کو 21 مزدا ٹرکوں کے ذریعے اے ایس او کسٹمز گودام منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان کسٹمز عرفان علی کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والے...
پشاور(نیوز ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے درمیان گورنر ہاؤس پشاور میں خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کو ملاقات کا یہ موقع چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب کے دوران ملا۔ تقریب کے بعد ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر امیر مقام بھی شامل ہو گئے۔ ملاقات کے دوران ماحول خوشگوار رہا، اور تینوں رہنماؤں کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا۔ خیبر پختونخوا میں بڑی ڈویلپمنٹ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس عتیق شاہ اور وفاقی وزیر امیر مقام کی ملاقات چیف جسٹس کی حلف برداری کے بعد علیحدہ ملاقات انتہائی اہم ہے pic.twitter.com/pCiy3jAQl2 — Muhammad Faheem (@MeFaheem) July 8,...

بلوچستان یونیورسٹی: مادری زبانوں کے شعبے ضم کرنے کا فیصلہ، اساتذہ، طلبہ اور سیاسی حلقوں میں شدید اضطراب
بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کی سطح پر مادری زبانوں کے تحفظ اور ترویج سے متعلق شدید خدشات نے سر اٹھا لیا ہے۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے یونیورسٹی آف بلوچستان کے پشتو، بلوچی اور براہوی شعبوں کو یکجا کر کے ’انسٹیٹیوٹ آف لینگویجز اینڈ لٹریچر‘ میں ضم کرنے کے مجوزہ منصوبے پر صوبے بھر میں تشویش اور مخالفت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بلوچستان یونیورسٹی میں دنیا کا واحد براہوی شعبہ بھی قائم ہے، جس کی ممکنہ بندش یا انضمام پر نہ صرف اساتذہ اور طلبہ پریشان ہیں بلکہ علمی اور ادبی حلقے بھی اسے مادری زبانوں کی شناخت اور ان کے علمی فروغ کے لیے نقصان دہ قرار دے رہے ہیں۔ یونیورسٹی کے طلبہ کا کہنا ہے کہ ان...
—فائل فوٹوز ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان کا کہنا ہے کہ امیر مقام کا ہوٹل تجاوزات میں نہیں آتا۔ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان نے سوات میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ مینگورہ بائی پاس پر تجاوزات کے خلاف آپریشن قانونی تھا، دریا کی حدود میں آنے والی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔سلیم جان نے بتایا کہ مینگورہ سے کالام تک بلاامتیاز آپریشن کرنے جا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے امیر مقام کا ہوٹل مکمل نہیں گراؤں گا، صرف تجاوزات کا حصہ گریگا: علی امین گنڈاپور سوات میں وفاقی وزیر امیر مقام کے ہوٹل کی باؤنڈری وال گرادی گئی انہوں نے بتایا کہ لوگوں نے این او سی لے کر بعد میں تجاوزات بنا دیں، کالام میں 87 ہوٹلوں کی...
بلغاریہ کی سفیر ایرینا گانچیواکی چیئر مین سی ڈی اے سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بلغاریہ کی سفیر ایرینا گانچیوانے چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خصوصا ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ روابط کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ محترمہ ایرینا گانچیوا نے چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی قیادت میں...
پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ 10 محرم الحرام گزر گیا، احتجاج سے متعلق عمران خان نے لائحہ عمل دے دیا ، اب پارٹی لائحہ عمل دے گی، ہماری فیملی کو احتجاج کا پلان پتہ ہے، میڈیا کو اس وقت بتائیں گے جب وقت آئے گا، بھروسہ رکھیں بہتر ہوگا، رول آف لا اور جمہوریت کے لئے نکلنا ہے اور 26 ویں ترمیم کے خلاف نکلنا ہے، عمران خان جیل سے احتجاج لیڈ کریں گے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات ہوئی، جس کے بعد علیمہ خان نے نورین خان اور عظمیٰ خان کے ہمراہ گورکھ پور ناکے پر میڈیا سے گفتگو...
گورنرہاؤس پشاور میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی اور موقع پرگورنر اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکی ملاقات بھی ہوئی۔ بعدازاں اس ملاقات میں وفاقی وزیرامیرمقام بھی شامل ہوگئے اور ملاقات کے دوران خوشگوار ماحول رہا اور تینوں کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ تینوں نے صوبے کی سیاسی صورتحال پر ہلکے پھلکے انداز میں طنز و مزاح بھی کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف بیان دینے والے وزیراعلیٰ اور گورنر نے ایک دوسرے کی خیریت بھی معلوم کی اور امیر مقام نے دونوں کے خوشگوار موڈ پر ماشاءاللہ بولا تینوں ہنس پڑے۔ امیر مقام کا کہنا تھاکہ آپ دونوں کو اچھے موڈ میں دیکھ کر خوشی ہورہی۔ اس پر...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے واضح کیا ہے کہ فی الوقت ہمارا کسی قسم کا کوئی بیک ڈور ڈائیلاگ نہیں چل رہا اور ہمارا ڈائیلاگ کا کوئی سلسلہ آگے نہیں بڑھ سکا۔انہوں ںے بتایا کہ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں مصافحہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں بات کرنی چاہیے، وزیر اعظم نے کہا تھا آپ سپیکر آفس کو یوٹیلائز کریں۔ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا ہمیشہ موقف رہا ہے سیاسی جدوجہد میں سارے آپشنز کھلے ہونے چاہیے اور کوشش ہے اس وقت بھی مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھے، جن لوگوں سے بات چیت ہونی چاہیے کوشش ہے انہی سے بات...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات ہوئی، جس کے بعد علیمہ خان نے نورین خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔ علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کے لیے 5 اگست کی تاریخ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تاریخ پر حکومت مخالف تحریک میں شدت ہونی چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہاکہ حکومت مخالف تحریک کے لیے 5 اگست کی تاریخ دینے کا مقصد یہ ہے کہ اس روز عمران خان کی گرفتاری کو 2 سال مکمل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان...
اسلام آبا د(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ غیرقانونی کاروبارمیں زیادہ ترافغان شہری ملوث ہیں، افغان شہریوں نے ہماری ٹرانسپورٹ پر قبضہ کر رکھا ہے، افغان شہریوں نے غیرقانونی کالونیاں بنا رکھی ہیں، اب بھی پاکستان میں ایک سے ڈیڑھ لاکھ افغان شہری بیٹھے ہیں.(جاری ہے) خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی ذمہ داری اداروں پر ڈالنا غلط بات ہے، علی امین گنڈا پور کے لیڈر نے دہشت گردوں کو خیبرپختونخوا میں بسایا، علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت اور اداروں پر تنقید کی، وفاق کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سندھ کابینہ نے پنشن اصلاحات کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق اصلاحات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن محکمہ خزانہ جاری کرے گا۔اجلاس میں لیبر ڈپارٹمنٹ کو کم از کم اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے، تاہم یہ شرط رکھی گئی ہے کہ نوٹیفکیشن سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔کابینہ نے زرعی آمدنی پر ٹیکس سے متعلق نئے قواعد بھی منظور کیے ہیں جن کے تحت زمینداروں کو سندھ ریونیو بورڈ (SRB) کے ساتھ رجسٹریشن کروانا لازمی ہوگا۔مزید یہ کہ اجلاس میں چیئرمین ہیومن رائٹس کمیشن اقبال ڈیتھو کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے...
علامہ مقصود ڈومکی و دیگر نے کہا کہ جیکب آباد یوم عاشور کے جلوس پر کالعدم دہشتگرد تنظیم کے شرپسندوں کا حملہ نہایت افسوسناک اور شرمناک واقعہ ہے۔ اس واقعے میں کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ یزید کے شرپسند عناصر ملوث ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ دربار یزید میں امام زین العابدین علیہ السلام کا خطبہ حق و صداقت کا روشن مینار ہے۔ آل محمد (علیہ السلام) کے ان خطبات نے یزیدی ایوان میں زلزلہ بپا کیا۔ جیکب آباد میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امام زین العابدین سید الساجدین علیہ الصلوۃ والسلام کا دربار یزید میں تاریخی...
مظفر گڑھ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2025ء ) کچے کے 30 ڈاکوؤں نے سر عام مظفر گڑھ پر یلغار کرتے ہوئے لوگوں سے 180 بھینسیں چھین کر اپنے ہمراہ لے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں کی جانب سے ڈکیتی کی یہ واردات مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے موضع لنگرواہ میں کی گئی جہاں مختلف گینگ سے تعلق رکھنے والے ڈاکو اسلحے کے زور پر مقامی افراد سے کروڑوں روپے مالیت کی تقریباً 180 بھینسیں لوٹ کر فرار ہوگئے، جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ متاثرہ افراد نے واقعہ کے بعد جب پولیس کو آگاہ کیا تو پولیس حکام نے کہا کہ جائے وقوعہ کچے کے اس...
خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اپوزیشن جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور دیگر اپوزیشن رہنما مخصوص نشستیں لینے سے انکار کر کے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن جماعتوں میں واقعی اخلاقی اصولوں کی پاسداری ہے تو وہ مخصوص نشستیں قبول نہ کریں کیونکہ یہ نشستیں صرف تحریک انصاف کا حق ہیں جنہیں عدالتی فیصلے کے ذریعے دوسروں میں تقسیم کیا جا رہا ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ فارم 47 کے ذریعے پہلے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا اور اب مخصوص نشستوں کو نیلامی پر لگا دیا گیا ہے جعلی حکومت نے پی ٹی آئی...
وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ 200 یونٹ تک کے صارفین کو 80 فیص ڈسکاونٹ دیا جا رہا ہے، ہم صارفین کو ریلیف کے حوالے سے مزید اقدامات بھی کریں گے۔ محمد ادریس کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا جس میں حیسکو اور کے الیکٹرک کیلئے متبادل گرڈ اسٹیشن کا معاملہ زیر بحث آیا۔ حیسکو حکام نے کہا کہ اگر جامشورو میں فالٹ آئے تو پورا حیسکو بلیک آؤٹ میں چلا جاتا ہے، جامشورو کے گرڈ میں فالٹ کا مطلب 13 شہروں کا بجلی سے محروم ہونا ہے۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ جامشورو گرڈ بھی تب بلیک آوٹ میں جاتا ہے جب نیشنل بلیک آوٹ ہو، مجھے یاد نہیں کہ جامشورو...
پنجاب کے ضلع ظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے کچے کے علاقے میں مسلح ڈاکو کررڑوں روپے مالیت کی درجنوں بھینسیں لے کر فرار ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے موضع لنگرواہ میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان نے بستی آرائیں میں مبینہ مقامی زمیندارکے فارم ہاؤس پر دھاوا بوا اور نوکروں کو رسیوں سے باندھ کر 200 کے قریب مال مویشی لے گئے۔ واقعہ تھانہ کندائی کی حدود میں پیش آیا، اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کر دی ہے۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری ڈاکوؤں کے تعاقب میں موجود ہے، کچے کے ڈاکوؤں کے فرار کے تمام راستے بند کر دیے ہیں، گینگ کا خاتمہ پولیس...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ غیرقانونی کاروبارمیں زیادہ ترافغان شہری ملوث ہیں، افغان شہریوں نے ہماری ٹرانسپورٹ پر قبضہ کر رکھا ہے، افغان شہریوں نے غیرقانونی کالونیاں بنا رکھی ہیں، اب بھی پاکستان میں ایک سے ڈیڑھ لاکھ افغان شہری بیٹھے ہیں۔(جاری ہے) خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی ذمہ داری اداروں پر ڈالنا غلط بات ہے، علی امین گنڈا پور کے لیڈر نے دہشت گردوں کو خیبرپختونخوا میں بسایا، علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت اور اداروں پر تنقید کی، وفاق...
مودی سرکار نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر انتخابی نظام کواپنے ذاتی مفاد کا آلہ کار بنا لیا۔ رپورٹ کے مطابق مودی کا بہار الیکشن سے پہلے نیا پینترا ووٹر رجسٹریشن پالیسی کو عذاب بنا دیا گیا، ووٹر پالیسی میں ایسی پیچیدگیاں ڈال دی گئیں کہ عام ووٹرز چکر کھا جائیں، بہار میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی نے تمام طبقات میں بے چینی پیدا کردی۔ دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بہار کے رہائشیوں کو ووٹر رجسٹریشن کیلئے اضافی دستاویزات کی شرط پر شدید پریشانی کا سامنا کرنا ہے، بہار میں نہ صرف ای بی سیز بلکہ اقلیتوں اور اعلیٰ ذاتوں میں بھی اضافی دستاویزات کی شرط سےپریشان ہیں، نئی ووٹر رجسٹریشن پالیسی نے اعلیٰ ذات کے ہندوؤں کو بھی گہرے انتظامی...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2025ء ) حکومت نے ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے ایف آئی اے کو احکامات جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا، ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کراچی زون نعمان صدیق نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی، ایف آئی اے کراچی زون کی کارکردگی اور مسائل سے آگاہ کیا گیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ساؤتھ مجاہد اکبر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ ، ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن، تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور...
کراچی: پاکستانی کرکٹرز کا ریٹینر شپ بجٹ بڑھا دیا گیا، اخراجات اب تقریباً 1173.49 ملین ہو جائیں گے، 30 کھلاڑیوں سے معاہدے ہونا ہیں، مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کے اخراجات 34 فیصد کمی سے 450 ملین رہ گئے، 3اسٹیڈیمز میں جاری تعمیراتی کام کیلیے 6 بلین روپے مختص کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹرز کو آئندہ چند روز میں نیا سینٹرل کنٹریکٹ ملنے والا ہے، گزشتہ سال 25کھلاڑیوں سے معاہدے ہوئے تھے، اب ان میں مزید 5 کا اضافہ کر کے تعداد کو 30 تک پہنچا دیا جائے گا، ریٹینر شپ اخراجات گزشتہ سال کے مقابلے میں 37 فیصد (319 ملین روپے) بڑھ کر تقریباً 1173.49 ملین ہو جائیں گے۔ مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کے اخراجات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(آن لائن) جنگی محاذ پر دشمن بھارت کو موثر جواب دینے کے باوجود آبی محاذ پر پاکستان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ آبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے جاری آبی جارحیت اور ملک کے اندر ناقص واٹر مینجمنٹ کے باعث پاکستان کی لائف لائن ’’پانی‘‘ شدید بحران کا شکار ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی صرف ایک قدرتی نعمت نہیں بلکہ قومی سلامتی، فوڈ سیکورٹی اور معاشی استحکام کی بنیاد ہے اور اس وقت فوری، سنجیدہ اور عملی اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا کہ اگر اندرونی طور پر مؤثر حکمت عملی نہ اپنائی گئی تو پانی کا بحران آنے والے برسوں میں نہ صرف خوراک کے بحران بلکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے پیٹرن انچیف عمران خان کے خلاف بیانات سے متعلق حقیقت بیان کردی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے ترجمان سردار مشعل یونس کا کہنا ہے کہ ہم ایسے تمام بیانات کی سختی سے تردید کرتے ہیں جو پچھلے چند دنوں سے سوشل میڈیا فورمز (فیس بک، وٹس ایپ، ایکس، انسٹا گرام ، ٹک ٹاک اور مختلف ویب سائٹس) پر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کے نام سے اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے فیک ویڈیوز، ٹکر ز اور اخباری تراشوں کا سہارا لے کر شر پسند عناصر سراسر جھوٹ پر مبنی ایک پروپیگنڈہ...
لاہور، فیصل آباد (نیوز رپورٹر، نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گزشتہ روز فیصل آباد میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر وہ خود فیلڈ میں موجود رہیں تاکہ سکیورٹی، سہولیات اور انتظامات کا براہ راست جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے کہا الحمدللہ پورے پنجاب میں یوم عاشور انتہائی عقیدت، امن اور اخوت کے ماحول میں منایا گیا اور تمام جلوس بحفاظت اپنے مقررہ مقامات تک پہنچے۔عظمیٰ بخاری نے کہا حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے دوران مجالس و جلوسوں کے لیے جو فول پروف اور تاریخی نوعیت کے اقدامات کیے، ان کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ فیصل آباد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)یوم عاشور کے موقع میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے میونسپل کمشنرظہور احمد لکھن کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلے میں سیکورٹی کے اقدامات و میونسپل کارپوریشن حیدرآباد کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سٹی لطیف آباد اور قاسم آباد میں جلوسوں کی گزرگاہوں اور 10محرم الحرام کے جلوسوں کے مرکزی روٹ اسٹیشن روڈ پر قدم گاہ مولی علی تا کربلا دادن شاہ تمام تر انتظامات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر میاں سرفراز ٹاؤن کے چیئرمین مصطفی بلال،حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹیو طفیل ابڑو اور بلدیہ اعلیٰ کے افسران بھی موجود تھے۔میئر حیدرآباد نے انتظامات کے جائزے کے سلسلے میں قدم گاہ مولیٰ علی کا بھی دورہ کیا اور جلوسوں کے منتظمین سے ملاقاتیں...
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ غلط بیانی پر ملک کے وزیراعظم کو نااہل کیا جاسکتا ہے تو ایوان کو تماشا بنانے والوں کو کیوں نہیں کیا جاسکتا۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بغیر نام لیے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ کی سیاسی جماعت غنڈہ گردی چاہتی ہے جو سڑک پر ہوتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو تو پھانسیاں دی گئیں، ماؤں اور بیویوں کے جنازے اٹھے، کیا اس کی گواہی اسمبلیاں ہوں گی یہ تو میرا سوال ہے، اگر پارلیمانی پارٹی بیٹھ کر بات نہیں کرے گی تو 63 ٹو کا فیصلہ سامنے آ جائے گا۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اسمبلی میں...
وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے کہا ہے کہ مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات 20.5 فیصد اضافے کے ساتھ 489.2 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال 406 ملین ڈالر تھیں۔ پیر کے روز میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کی سالانہ برآمدی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر نے اس قابل ذکر کارکردگی کو مؤثر حکومتی پالیسی، برآمدی تنوع اور بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کا نتیجہ قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق چین 99,238 میٹرک ٹن سمندری خوراک خرید کر 186 ملین ڈالر کے ساتھ سب سے بڑا درآمد کنندہ رہا، جبکہ تھائی لینڈ نے 105.7 ملین ڈالر کی درآمدات کے ساتھ دوسرا مقام حاصل...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ہمارے جتنے فوجی جوان شہید ہوئے وہ سب کو معلوم ہے، دہشتگردی کی ذمہ داری اداروں پر ڈالنا غلط بات ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت اور اداروں پر تنقید کی ہے، جس کا انہیں ضرور جواب دیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث، فوجی ترجمان نے ثبوت پیش کردیے انہوں نے کہاکہ علی امین کے لیڈر نے دہشتگردوں کو خیبرپختونخوا میں لا کر بسایا، اس وقت صوبے کے مختلف علاقوں میں دیکھ لیں کہ کیا ہورہا ہے۔ وزیر دفاع نے کہاکہ پی ٹی آئی کے لوگ بھی علی امین اور ان...
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی سے سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری کردیا ہے، لیکن صوبے میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا ہے، جس کے باعث ایوان بالا کےانتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں کے لیے انتخابات 21 جولائی کو ہوں گے، جبکہ انتخابات سے قبل مخصوص نشستوں پر نامزد ارکان کا حلف اٹھانا لازمی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات، حکومت اور اپوزیشن کو کتنی نشستیں ملنے کا...

عراقی سفارتخانے کے مشن کے ہیڈ عبدالقادر سلیمان کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات ، بغداد اور اسلام آبادکو سسٹر سٹی قرار دینے پر اتفاق
عراقی سفارتخانے کے مشن کے ہیڈ عبدالقادر سلیمان کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات ، بغداد اور اسلام آبادکو سسٹر سٹی قرار دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جمہوریہ عراق کے سفارت خانے کے مشن کے ہیڈ عبدالقادر سلیمان الحمیری نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس جناب محمد علی رندھاوا سے ملاقات کی۔ ملاقات انتہائی ماحول میں ھوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور شہری سطح پر روابط استوار کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ جمہوریہ عراق کے سفارت خانے کے مشن کے سربراہ عبدالقادر...

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا معاملہ سنگین، اپوزیشن نے قانونی مشاورت شروع کردی
خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا معاملہ سنگین، اپوزیشن نے قانونی مشاورت شروع کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا معاملہ ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے اسمبلی اجلاس بلوانے کے لیے قانونی ماہرین سے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اگر حلف برداری کے لیے بروقت اجلاس نہ بلایا گیا تو صوبائی حکومت آئندہ سینٹ انتخابات سے قبل آئینی بحران میں پھنس سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 21 جولائی کو سینٹ انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور ان انتخابات سے قبل مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین ارکان کی حلف برداری لازمی تصور...
حسن علی : سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں صرف ڈیوٹی کر رہا ہوں ,کسی کے خلاف نہیں ہوں،انہوں نے واضح کیا کہ "یہ ایوان کوئی احتجاج گاہ نہیں ہے"، اور ارکان اسمبلی کو نظم و ضبط کے ساتھ کام کرنے کا پیغام دیا۔ پریس کانفرنس میں سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب موجود تھے۔ ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ بطور سپیکر ڈیوٹی سنبھالی تو کوشش کی اپنے کردار کو پوری ایمانداری سے نبھائوں گا،معطلی کے احکامات آنے سے پہلے میں اپنا موقف آپکے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، آج تک ایسی کوئی وزیر خزانہ کی تقریر نہیں جس میں بجٹ کی کتابوں کو پھاڑنا ہنگامہ آرائی نہ ہو،پارلیمنٹ...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نوازشریف کے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بارے سوچنے کی خبروں پر وزیردفاع خواجہ آصف کا ردعمل بھی آگیا ۔ایک پوڈ کاسٹ میں وزیردفاع سےسوال کیاگیا کہ 'خبر ہے ممکنہ طورپر نوازشریف سوچ رہے ہیں کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی جائے ، آپ کی کیا رائے ہے؟ اس پر خواجہ آصف نے بتایا کہ "کامران شاہد کے والد کے نوازشریف کے ساتھ بڑا اچھاتعلق ہے، پرانے مراسم ہیں، میں اس کا گوا ہ ہوں، وہ اپنے والد سے پوچھ لیں اوران سے کانفرم کروا لیں،براہ راست کامران کی کوئی بات نہیں ہوئی ہونی لیکن ان کے والد کے بہت اچھے تعلقات ہیں۔وزیردفاع کا مزید کہناتھاکہ اس قسم کی پتنگ...
لاہور: پاکستان ریلویز کے افسران اور ملازمین سمیت سیکڑوں زیر تعلیم ملکی و غیر ملکی طالب علموں کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے والا ’’سیمو لیٹر‘‘ دو سال سے زائد عرصہ سے خراب ہے۔ سیمو لیٹر کا سافٹ ویئر خراب ہونے سے ریلوے کے ڈرائیور اور نہ انجینئرز تربیت حاصل کر پا رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ریلوے کے حادثات میں کئی گنا اضافہ ہوگیا۔ آئے روز لاہور سمیت ملک بھر میں چلنے والی ریل گاڑیوں کے پٹڑی سے اترنے کے درجنوں واقعات ہو چکے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے حکم کے باوجود سیمو لیٹر ٹھیک نہ ہو سکا۔ پاکستان ریلویز ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق پاکستان ریلویز اکیڈمی والٹن لاہور میں واقع جدید...
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)سعودی عرب کے ضیوف الرحمن پروگرام کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس2024میںدنیا بھر سے 18.5 فرزندان توحید نے عمرے اور حج کی سعادت حاصل کی۔ ان میں صرف معترمین کی تعداد 16.92 تھی جو طے کردہ ہدف سے زیادہ رہی۔ 2022 کے مقابلے میں معتمرین اور حجاج کی تعداد میں 101 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ضیوف الرحمن رپورٹ کا اجرا سعودی عرب کے وژن 2030 میں طے کردہ اہداف کا جائزہ لینے کی غرض سے کیاجاتا ہے۔ رپورٹ میں ضیوف الرحمن پروگرام کے نتائج اور اس میں پیش کیے جانے والے منفرد اقدامات سے متعلق اعداد وشمار کو سائنسی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا...
---فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پہلی بار انتظامات کے لحاظ سے بہترین ہی نہیں بلکہ پُرامن ترین محرم منعقد ہوا۔ایک بیان میں وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محرم الحرام میں بھرپور تعاون پر امن کمیٹیوں، علماء کرام اور عزاداروں سے اظہار تشکر کیا، انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ نفرت کی گندگی بھی مٹائی گئی ہے۔وزیرِاعلی نے ہوم سیکریٹری پنجاب، متعلقہ سیکریٹریز، پی ٹی اے سمیت تمام اداروں، تمام انٹیلی جنس ایجنسیز، ضلعی انتظامیہ، پولیس، اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، رینجرز کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ دوسری جانب سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے میٹرو بس اسٹیشن پل سے مرکزی جلوس کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز...
راولپنڈی میں فوارہ چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس نے سخت گرمی میں اچھے انتظامات کیے، حالات پُرامن ہیں، گزشتہ حکومت کے بعد حالات کافی زیادہ مشکل ہو چکے تھے، تمام لوگوں کو مذہبی آزادی ہے، کسی کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ معاشرے میں مذہبی منافرت پھیلائے، پورے پنجاب کی صورتِ حال پرامن اور بہترین ہے۔ راولپنڈی میں فوارہ چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے زبردست کام کیا اور زبردست انتظامات کیے، اچھے انتظامات ہیں، آج یوم عاشورہ کے جلوس...
سی پی او آفس کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے آئی جی پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جلوسوں، مجالس اور عوامی مقامات پر فول پروف سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم، آئی جی بلوچستان معظم جاں انصاری اور اعلیٰ حکام نے سی پی او آفس کا دورہ کیا اور یوم عاشورہ کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اعلیٰ حکام کو سکیورٹی انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ اور حکام نے سنٹرل پولیس آفس میں قائم D3C مانیٹرنگ روم کا بھی معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جلوس کے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پہلی بار انتظامات کے لحاظ سے بہترین یوم عاشور تھا جس میں سڑکوں کی صفائی کے ساتھ نفرت کی گندگی بھی مٹادی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلی مریم نواز شریف کی نگرانی میں پنجاب بھر میں محرم کے پرامن انعقاد کا مرحلہ مکمل، جلوس امام بارگاہوں میں پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوگئے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بہترین انتظامات پر سلمان رفیق سمیت متعلقہ وزرا، اداروں سمیت تمام ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بار انتظامات کے لحاظ سے بہترین ہی نہیں پرامن ترین محرم منعقد ہوا، سڑکوں کی صفائی کے ساتھ نفرت کی گندگی بھی مٹائی گئی۔ وزیر اعلی نے سیکریٹری ہوم پنجاب، متعلقہ وزارتوں کے تمام سیکریٹریمز...
اسلام آباد: جشن آزادی اور آپریشن معرکہ حق کی تقریبات کی تیاری کے لیے وفاقی وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں وفاقی وزرا سمیت دیگر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ وزیراعظم دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کے لیےاعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر تشکیل دی گئی کمیٹی 14 اور 15 اگست کو معرکہ حق اور یوم آزادی کے شایان شان انتظامات کرے گی اور اس کے کنوینئر وفاقی وزیر احسن اقبال کو مقرر کیا گیا ہے اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کمیٹی کے شریک کنوینئر ہوں گے۔ کمیٹی کے...
بھارت نے پاکستان سے جھڑپوں میں شکست کے بعد ڈرون ٹیکنالوجی کے حصول کا فیصلہ کرلیا ڈرونز، پرزہ جات، سافٹ ویٔر، اینٹی ڈرون سسٹمز اور دیگر متعلقہ خدمات کی تیاری شامل ہوگی بھارت نے پاکستان سے کشیدگی کے بعد 234 ملین ڈالر کے ڈرون منصوبے کا اعلان کر دیا۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرزکے مطابق بھارت نے حال میں پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں شکست کے بعد ڈرون ٹیکنالوجی کے حصول کا فیصلہ کرلیا۔اس سلسلے میں بھارت نے مقامی سطح پر ڈرونز کی تیاری کے لیے 234 ملین ڈالر کا نیا منصوبہ متعارف کرایا ہے۔یہ منصوبہ آئندہ تین برسوں میں مکمل ہوگا اور اس کا مقصد دفاعی اور شہری استعمال کے لیے ڈرونز اور ان کے پرزہ جات کی مقامی پیداوار...
سٹی 42: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان اور اعلیٰ حکام نے سی پی او آفس کا دورہ کیا یوم عاشورہ کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،وزیر اعلیٰ اور حکام نے سنٹرل پولیس آفس میں قائم D3C مانیٹرنگ روم کا معائنہ کیا،وزیر اعلیٰ کی اشتعال انگیز عناصر کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی برآمدگی، جلوس روایتی راستوں پر رواں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی کہ جلوس کے روٹس، حساس مقامات اور داخلی راستوں کی مؤثر نگرانی کی جائے،سیکورٹی ادارے مکمل الرٹ رہیں، معمولی کوتاہی بھی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام...
ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی تازہ لہر کے تحت وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے گرمی کی شدت میں واضح کمی اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے، تاہم بعض علاقوں میں بارش کے باعث حادثات اور جانی نقصان بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں شدید بارش کے دوران ایک گھر کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ چاہت محلہ میں پیش آیا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں سب سے زیادہ بارش سیدپور میں 131 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ پی ایم ڈی میں 81، گولڑہ میں 32 اور بوکرہ میں...
برطانیہ نے شام کے ساتھ 14 سال بعد باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات بحال کر لیے ہیں، جس کا اعلان برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے دمشق کے دورے کے دوران کیا گیا۔ یہ کسی بھی برطانوی وزیر کا شام کا صدر بشار الاسد کے زوال کے بعد پہلا سرکاری دورہ ہے۔ برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق ڈیوڈ لیمی نے شام کے نئے صدر احمد الشراع اور وزیر خارجہ اسعد الشیبانی سے ملاقات کی، جس میں سیاسی عبوری عمل کی حمایت اور تعمیرِ نو میں برطانیہ کی شراکت کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزیر خارجہ لیمی نے کہا کہ میں شام میں برطانیہ کا پہلا وزیر ہوں جو اسد کے ظالمانہ دور کے خاتمے کے بعد دمشق آیا ہوں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اپنے کاغذات نامزدگی کی بنیاد پر مخصوص نشستوں کے لیے عدالت سے رجوع کرنے جا رہا ہوں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں آزاد نہیں پی ٹی آئی کا رکن ہوں، میں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں خود کو آزاد نہیں لکھا، کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی کا نام لکھا تھا۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے 21 جولائی کے انتخابات سے متعلق مشاورت کی جائے گی، حکومت مضبوط ہے، کوئی رکن کہیں نہیں جا رہا، تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت اسمبلی میں ہمارے تمام ارکان آزاد ہیں، پی ٹی آئی...
لاہور (این این آئی) حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے مزار پر سالانہ غسل مبارک کی تقریب ہوئی۔ زائرین کیلئے بہتر سے بہترین انتظامات کئے گئے۔ حضرت داتا گنج بخش ؒکے غسل مبارک کی تقریب میں سکیورٹی انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی۔ رش اور بھگدڑ سے بچنے کے لئے بہترین نظم و ضبط کا اہتمام کیا گیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) حکومت سندھ کی جانب سے مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی کا اقدام، بالخصوص سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی کاوشوں کے ذریعے قابل تحسین ہے، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کے تحت دیہی اور دور دراز علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے مقامی ہال میں منعقد ہونے والی ریجنل پارٹنرز کانفرنس کے مقررین نے سیف کے تحت چلنے والے اسکولز کو کامیاب ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف میرپورخاص ریجن میں 353 اسکولز ایسے علاقوں میں تعلیم فراہم کر رہے ہیں جہاں تعلیمی مواقع محدود تھے اور ان اسکولوں میں اس وقت ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں کانفرنس میں تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص اضلاع سے 150...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانیہ نے شام کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات دوبارہ قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے دمشق کے دورے میں اس پیش رفت کے حوالے سے بتایا، یہ اعلان گزشتہ دسمبر میں طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والے بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد کیا گیا ہے۔ڈیوڈ لیمی نے بیان میں کہا کہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے تنازع کے بعد شامی عوام کے لیے نئی امید پیدا ہوئی ہے، برطانیہ سفارتی تعلقات اس لیے بحال کر رہا ہے کیونکہ یہ ہمارے مفاد میں ہے کہ ہم نئی حکومت کو ایک مستحکم، زیادہ محفوظ اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات 21 جولائی کو ہوں گے، جن میں تحریک انصاف کو بھاری نقصان کا امکان ہے، اسے 3 کنفرم نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں صوبہ خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ کے علاوہ علماء کی نشستوں کی پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبر پختونخوا اسمبلی کی بلڈنگ میں ہوگی۔ تحریک انصاف کو بھاری نقصان کا امکان ہے۔ انہیں 3 کنفرم نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔الیکشن کمیشن نے 2 اپریل 2024 کو مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے یہ...
پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی نشستوں پر انتخابات میں تحریک انصاف کو نقصان کا امکان ہے اور انہیں 3 نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 7جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ ، علماء کی نشستوں پرپولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبر پختونخوا اسمبلی کی بلڈنگ میں ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے 2 اپریل 2024 کو مخصوص نشستوں پرمنتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے سینیٹ انتخابات ملتوی کیے تھے۔ اب تحریک انصاف کو بھاری نقصان کا امکان ہے اور انہیں 3 کنفرم نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ 145 رکنی ایوان میں تحریک انصاف کے 92 ایم پی ایز ہیں اور اپوزیشن کی تعداد...
کے پی اسمبلی سے سینیٹ کی نشستوں پرانتخابات میں پی ٹی آئی کو 3 نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے kpk assembly WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )خیبرپختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی نشستوں پر انتخابات میں تحریک انصاف کو نقصان کا امکان ہے اور انہیں 3 نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 7جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ ، علما کی نشستوں پرپولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبر پختونخوا اسمبلی کی بلڈنگ میں ہوگی۔الیکشن کمیشن نے 2 اپریل 2024 کو مخصوص نشستوں پرمنتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے سینیٹ انتخابات ملتوی کیے تھے۔ اب تحریک انصاف کو...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات ایس بی سی اے کی ملی بھگت سے ہوتی ہے جبکہ ایس بھی سی اے نے غیر قانونی عمارتوں پر آنکھیں بند کر رکھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ انتظامی طور پر سندھ حکومت فیل ہوگئی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے اور چیزوں کو ٹھیک کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں بے ہنگم تعمیرات 15 سالوں سے عروج پر ہے جبکہ پیپلز پارٹی طویل عرصے سے حکومت...
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اپنے کاغذات نامزدگی کی بنیادپر مخصوص نشستوں کیلئے عدالت سے رجوع کرنے جارہا ہوں، میں آزاد نہیں پی ٹی آئی کا رکن ہوں اور میں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں خود کو آزاد نہیں لکھا، کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی کا نام لکھا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہماری حکومت مضبوط ہے، کوئی بھی رکن کہیں نہیں جارہا، گورنر خیبر پختونخوا ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جسے زعم ہے وہ تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کرلے، حقیقت سامنے آجائے گی، بجٹ پاس...
پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اعلیٰ تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے انسانی وسائل، اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالمنان الاوار کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں دونوں فریقین نے اعلیٰ تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان، متحدہ عرب امارات کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق بیان میں کہا گیا کہ بات چیت سے اس عزم کا اظہار...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے یو اے ای کےانسانی وسائل ، اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے وزیر ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالمنان العوار سے ملاقات کی۔ ہفتہ کو ابو ظہبی سے یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین اعلیٰ تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا اس کے فروغ کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے طلباء، تعلیمی اداروں اور پیشہ ور افراد کیلئے اقدامات پر قریبی کام کے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے متحدہ...

ایئر ایمبولینس سوات واقعہ کے وقت شندور پولو فیسٹول میں وزراء کی فیملی کو خدمات دینے میں استعمال ہوئی: گورنر کے پی کے
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ائیر ایمبولینس بنائی گئی تھی لیکن بدقسمتی سے سوات واقعے میں موجود نہیں تھی، سنا ہے ائیر ایمبولینس شندور پولو فیسٹول میں وزراء کی فیملی کو خدمات دینے میں استعمال ہوئی۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سیاحوں کو بچانے کے لئے ائیر ایمبولینس نہیں تھی، اگر یہ اتنے نالائق ہیں تو ائیر فورس، نیوی سے مدد لے لیتے، کیا ریسکیو 1122 میں غوطہ خور نہیں تھے۔ کراچی میں گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے میں دبنے والوں میں نوبیاہتا جوڑا بھی شامل انہوں نے...
پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جولائی ۔2025 )وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بجٹ نہ پیش کرنے کا پروپیگنڈا اپنوں کا تھا، بجٹ پاس نہ ہوتا تو حکومت جاتی اور قصور ہمارا ہوتا،پارٹی پیٹرن انچیف نے بجٹ منظوری پر اطمینان کا اظہار کیا پشاور میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اپنے کاغذات نامزدگی کی بنیادپر مخصوص نشستوں کیلئے عدالت سے رجوع کرنے جارہا ہوں ، میں آزاد نہیں پی ٹی آئی کا رکن ہوں اور میں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں خود کو آزاد نہیں لکھا، کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی کا نام لکھا تھا.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سینٹ کے 21 جولائی کے انتخابات سے متعلق...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں لیاری بلڈنگ سانحے پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں کو آڑے ہاتھوں لیا۔نجی ٹی وی آ ج نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ لیاری میں پیش آیا واقعہ افسوسناک ہے اور یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، بلکہ گزشتہ کئی سالوں سے کراچی میں ایسے درجنوں سانحات رونما ہو چکے ہیں۔علی خورشیدی نے کہا کہ سانحے کی شکار عمارت پہلے سے ہی مخدوش عمارتوں کی فہرست میں شامل تھی، لیکن ایس بی سی اے نے صرف نوٹس جاری کر کے جان چھڑا لی۔ ان کا کہنا تھا کہ اداروں کی ذمہ داری صرف کاغذی کارروائی نہیں بلکہ عملی اقدام ہونا چاہیے۔علی خورشیدی...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جولائی ۔2025 )لاہور کی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کا ایک معمولی یونٹ ہو یا فیصل آباد کا ایک وسیع و عریض ٹیکسٹائل کمپلیکس، پاکستان بھر کے صنعتی حصہ دارایک سستی اور پائیدار توانائی کے حل کے طور پر شمسی توانائی کو استعمال کرنے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں لاہور کے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے بزنس مینیجر شبیر احمد نے کہاکہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر، ہمارے صنعتی کلسٹر میں تقریبا ایک پانچواں یونٹ شمسی توانائی پر چلے گئے ہیں.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی نے صنعتی یونٹس کو کم لاگت والی توانائی پر جانے میں...
—فائل فوٹو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اپنے کاغذات نامزدگی کی بنیاد پر مخصوص نشستوں کے لیے عدالت سے رجوع کرنے جا رہا ہوں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں آزاد نہیں پی ٹی آئی کا رکن ہوں، میں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں خود کو آزاد نہیں لکھا، کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی کا نام لکھا تھا۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے 21 جولائی کے انتخابات سے متعلق مشاورت کی جائے گی، حکومت مضبوط ہے، کوئی رکن کہیں نہیں جا رہا، تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے۔ علی امین گنڈاپور سے سوشل میڈیا ٹیم کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئیعلی امین...
ایک بیان میں حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ خطے کے پائیدار امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ محرم کا مقدس مہینہ ہمیں صبر، تحمل، قربانی اور رواداری کا درس دیتا ہے، اور ان اصولوں پر عمل کر کے ہی ہم معاشرتی ہم آہنگی کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ چھموگڑھ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جا رہی ہے اور جو بھی اس واقعے میں ملوث پایا گیا تو اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایک بیان میں حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ خطے کے پائیدار امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ محرم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے 26 نومبر کے پرتشدد احتجاج کے مقدمات میں نامزد تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں آئندہ تاریخوں تک توسیع کردی ہے ۔عدالت نے تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں نامزد علیمہ خانم اور راولپنڈی کے 4 تھانوں میں درج مقدمات میں نامزد تحریک انصاف پنجاب کی آرگنائزر عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت میں 16 جولائی، سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ کی عبوری ضمانت میں 15 جولائی اور تھانہ حسن ابدال کے 2 مقدمات میں نامزد رکن قومی اسمبلی ملک انور تاج کی عبوری ضمانت میں 12 جولائی تک توسیع کردی ہے گزشتہ روز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (آن لائن) بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی عمران خان کے ساتھ ملاقات نہیں ہو سکتی، انہیں تو ان کی فیملی نہیں پوچھتی۔کچہری میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمارا کام بانی کا پیغام درست انداز میں باہر دینا ہے‘ چور حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی فیلڈ مارشل سے بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین نے کہا کہ 10 محرم بعد تحریک شروع ہوگی، حقوق آزادی کے لیے نکلیں گے۔ بانی چیئرمین کو چھوٹے سے چکی نما کمرے میں رکھا گیا ہے جب کہ نواز شریف کی جیل میں ایک ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت)سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی نشستوں کے لیے پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہوگی۔الیکشن کمیشن نے 2 اپریل 2024 کو مذکورہ بالا انتخابات اسپیکر کی طرف سے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے ملتوی کیے تھے۔ ثانیہ نشتر کی سینیٹ سے خالی کردہ نشست پر انتخابات کے لیے الیکشن پروگرام بھی جاری کر دیا گیا۔کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ 10 اور 11 جولائی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 جولائی اور پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔مرحوم ساجد میر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاری میں 6منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے کے بعد سندھ حکومت نے تحقیقات کے لیے اعلی سطحی کمیٹی قائم کر دی اور متعلقہ ایس بی سی اے افسران کو معطل کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سعیدغنی نے عمارت گرنے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی،ترجمان نے بتایا کہ کمیٹی 3دن میں ذمے دارافسران کی نشاندہی کرکے رپورٹ وزیر بلدیات کوپیش کرے گی۔وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر ایس بی سی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر اور بلڈنگ انسپکٹر کو معطل کردیا۔وزیربلدیات نے تمام متعلقہ محکموں کو امدادی کام تیز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے اور کہا ایس بی سی ایاوردیگراداروں کے افسران اپنی نگرانی میں ریسکیو...
اسلام آباد (وقائع نگار) سینٹ میں خیبر پی کے کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی نشستوں کے لیے پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمشن کے مطابق پولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبر پی کے اسمبلی میں ہوگی۔ الیکشن کمشن نے 2 اپریل 2024 کو مذکورہ بالا انتخابات سپیکر کی طرف سے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے ملتوی کیے تھے۔ ثانیہ نشتر کی سینٹ سے خالی کردہ نشست پر انتخابات کے لیے الیکشن پروگرام بھی جاری کر دیا گیا۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ 10 اور 11 جولائی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 جولائی اور پولنگ 31...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے دو ٹوک انداز میں ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ نواز شریف عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جا رہے ہیں۔ عمران خان کے معاملات سے نواز شریف کا کچھ لینا دینا نہیں، ان پر ٹھوس مقدمات قائم ہیں اور عدالتیں اپنے فیصلے دے رہی ہیں۔ ویسے بھی عمران خان کی وجہ سے ایسا کون سا بحران پیدا ہو گیا ہے کہ نواز شریف ان سے مدد لینے کیلئے اڈیالہ جیل جائیں؟ کیا پاکستان کی اکانومی رک گئی ہے؟ کیا ہمارے دوستوں نے ہم سے منہ موڑ لیا ہے؟ کیا ہم بھارتی حملے کا منہ توڑ جواب نہیں دے سکے؟ آخر کس لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق میں الصدر تحریک کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ہتھیار عراقی ریاست کے حوالے کیے جائیں اور ملیشیاؤں کو تحلیل کیا جائے۔ اس کے ساتھ انہوں نے ایک بار پھر آنے والے پارلیمانی انتخابات کے بائیکاٹ پر زور دیا ۔ مقتدیٰ الصدر نے جمعہ کے روزایکس پلیٹ فارم پر پوسٹ کی گئی ایک تحریر میں کہا کہ ملک کی فوج اور پولیس کو مضبوط کرنا چاہیے، اور عراق کو خود مختار اور غیر تابع ریاست ہونا چاہیے۔ انہوں نے دوبارہ اس بات پر زور دیا کہ وہ آئندہ پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے۔اس سے قبل بھی مقتدیٰ الصدر اعلان کر چکے ہیں کہ وہ اس وقت تک پارلیمانی انتخابات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے 14 اگست یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی تقریبات کو قومی سطح پر بھرپور انداز میں منانے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو تقریبات کی تیاری، نگرانی اور فکری و ثقافتی حکمتِ عملی کی تشکیل کی ذمہ دار ہوگی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق وزارت ثقافت کی نگرانی میں قائم کردہ اس کمیٹی میں وفاقی وزرا احسن اقبال، محسن نقوی، عطا تارڑ اور رانا ثناءاللہ کو شامل کیا گیا ہے جب کہ چاروں صوبوں کے نمائندے اور مختلف وزارتوں کے سیکریٹریز بھی اس کا حصہ ہوں گے، کمیٹی میں وزیراعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمٰن کو بھی مرکزی کردار سونپا گیا ہے جو تقریبات کے لیے فکری و ثقافتی حکمتِ عملی...
سٹی 42: وزیراعظم نے چودہ اگست اور مارکۂ حق کی تقریبات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی، 13 اور 14 اگست کو ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی تقریبات کی نگرانی کیلئے وزراء، سیکریٹریز اور چاروں صوبوں کے نمائندے شامل ہیں ، وزیر ثقافت حذیفہ رحمان کمیٹی میں اہم کردار ادا کریں گے، حذیفہ رحمان قومی تقریبات کیلئے فکری و ثقافتی حکمتِ عملی مرتب کریں گے، وزارت ثقافت کی زیرنگرانی یومِ آزادی کی تقریبات کو نیا رنگ دیا جائے گا 13 اور 14 اگست کو ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی، مارکۂ حق اور یومِ آزادی ایک ساتھ، قومی اتحاد کا مظاہرہ ہو گا،حذیفہ رحمان نے کہا تقریبات قومی وقار اور تہذیبی تشخص کی عکاس ہوں...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران علی محمد خان نے کہا کہ ہماری میٹنگ ہوئی ہے، جس میں احتجاج سے متعلق تجاویز آئیں، جس میں کہا گیا پورے ملک میں پر امن احتجاج کریں گے۔ بانی اور پی ٹی آئی میں فاصلہ ہے، عرفان صدیقیحکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی اور پی ٹی آئی میں فاصلہ اور فیصلہ سازی کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب اس بات پر متفق تھے کہ اگر بات ہو تو بامعنی ہو، سیاسی قیادت کو...