2025-12-05@08:11:50 GMT
تلاش کی گنتی: 63710
«سب سے زیادہ کمانے»:
(نئی خبر)
آسٹریا کے معروف بزنس مین بَرنڈ برگمائر جو کبھی غیراخلاقی مواد کی حامل ویب سائٹس کے مشہور گروپ کے بڑے حصے کے مالک تھے، اب پابندیوں کی شکار روسی آئل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں۔ برنڈ نے امریکی محکمۂ خزانہ سے رابطہ کیا ہے تاکہ روس کی بڑی تیل کمپنی لُک آئل (Lukoil) کے بین الاقوامی اثاثے خریدنے کی اجازت حاصل کی جا سکے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ نے معاملے سے باخبر دو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ برنڈ نے امریکی حکام کو اس بارے میں ابتدائی اشارہ دیا ہے۔ امریکہ نے یوکرین جنگ کی وجہ سے روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے لُک آئل سمیت کئی روسی اداروں پر سخت پابندیاں لگا...
اسکرین گریب پاکستان اور کرغزستان کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کیے گئے ہیں۔وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں کرغستان اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشت کے تبادلے کی تقریب ہوئی۔ جس میں کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف اور وزیراعظم شہباز شریف شریک ہوئے۔وزیر اعظم شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف کے درمیان بشکیک اور اسلام آباد کو جڑواں شہر قرار دینے کا معاہدہ ہوا ہے۔ کرغزستان کے صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیشکرغزستان کے صدر کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان کان کنی اور جیوسائنسز میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔تقریب کے دوران پاکستان فارن...
جنوبی کیلیفورنیا میں امریکی فضائیہ کا تھنڈر برڈ ایف-16 سی لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ امریکی فضائیہ کی جانب سے جاری ایک مختصر بیان کے مطابق پائلٹ نے محفوظ طور پر ایجیکٹ کرکے جان بچا لی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فضائیہ نے اپنے بیان میں حادثے کی وجوہات کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی اور کہا ہے کہ واقعہ تحقیقات کے مراحل میں ہے۔ مزید معلومات 57ویں ونگ کے پبلک افیئرز آفس کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔ حادثے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پائلٹ نے وقت پر طیارے سے نکلنے میں کامیاب...
پشاور میں پولیس اسپیشل ٹیموں نے جرائم پیشہ اور دہشت گرد گروہ لعل شیر عرف لعلے گروپ کو انجام تک پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیس اسپیشل ٹیموں نے پورن شانگلہ اور شاہ پور پشاور میں کامیاب کارروائیاں کیں جس میں بدنام جرائم پیشہ اور دہشت گرد گروہ لعل شیر عرف لعلے گروپ کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔ گروہ پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور گرد و نواح میں دہشت، پولیس پر حملوں، قبضہ اور بھتہ خوری کی علامت تھا۔ پشاور پولیس کے سی سی پی اسپیشل ٹیم کے علی الصبح پورن شانگلہ اور شاہ پور پشاور میں مقابلے ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ پشاور: اشتہاری ملزمان لعل شیر اور جان شیر شانگلہ، رمضان شیر پشاور میں مقابلے میں ہلاک کر دیئے...
برطانیہ میں پاکستانی نژاد نوجوان کی ڈی پورٹیشن اُس کی شاندار تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر روک دی گئی۔ 22 سالہ محمد اذہان، جو ماضی میں دکان سے چوری، کلاس میں چاقو لانے اور اسکول سے اخراج جیسے واقعات میں ملوث رہا، بعد ازاں کلاس اے اور کلاس بی منشیات کی ترسیل میں پکڑا گیا تھا اور اسے 30 ماہ قید کی سزا ہوئی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد اذہان نے سزا پوری کرلی ہے جس کے بعد برطانوی حکام اسے پاکستان ڈی پورٹ کرنا چاہتے تھے۔ تاہم ٹربیونل نے اپیل سن کر ڈی پورٹیشن روک دی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اذہان اپنے اسکول میں ایک وقت کا ’’اسٹار اسٹوڈنٹ‘‘ تھا اور مثبت کردار کی...
پارٹی کے اندر جاری اختلافات اور خفیہ فیصلوں کے منظرِ عام پر آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے کئی ہفتوں کی خاموشی کے بعد پہلی بڑی کارروائی کرتے ہوئے سیاسی کمیٹی کو تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعت کے اندر اختلافات کی وجہ سے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے کئی ہفتوں بعد پہلی بڑی تبدیلی کرتے ہوئے پارٹی کی سیاسی کمیٹی ختم کر دی۔ عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا کہ بڑی کمیٹی کی جگہ ایک چھوٹی کمیٹی بنائی جائے گی اور اس کا پورا اختیار پارٹی کے سیکریٹری جنرل...
لالچ اور حرص و ہوس انسان سے وہ وہ کام کروالیتی ہے جس کے لیے اشرف المخلوفات کہلانے والا جانور سے بدتر ہوجاتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا جہاں ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو محض انشورنس کی رقم کی لالچ میں بیدردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 30 سالہ ملزم نریش کو کاروبار میں پہ در پہ نقصان ہوا اور وہ ڈیڑھ کروڑ روپے کے قرضے میں جکڑ گیا تھا۔ جس پر اس نے قرضہ چکانے کے لیے ایک شیطانی منصوبہ بنایا کہ اگر بڑا بھائی وینکٹیش کے انشورنس کروا کر اسے قتل کردیا جائے تو بڑی رقم مل سکتی ہے۔ 37 سالہ وینکٹیش ذہنی معذور تھا اور اسی...
یروشلم: لبنان اور اسرائیل کے شہری نمائندوں نے کئی دہائیوں بعد پہلی بار براہ راست مذاکرات کیے ہیں، جس کی تصدیق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے کی ہے۔ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی امن فورس کے صدر دفتر ’’ناقورہ‘‘ میں ہوئی، جہاں دونوں ممالک کے درمیان نومبر 2024 کے جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کے تحت بات چیت جاری ہے۔ اب تک لبنان اور اسرائیل کے درمیان رابطے صرف فوجی افسران کے ذریعے ہوتے تھے، لیکن اس بار دونوں ملکوں نے پہلی مرتبہ شہری نمائندے شامل کیے، جسے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی ترجمان شوش بدرسیان نے کہا کہ یہ ملاقات ’’لبنان اور اسرائیل کے درمیان...
چین کی ایرو اسپیس کمپنی لِنگ کانگ تیان شِنگ نے نیا ہائپرسونک گلائیڈ میزائل YKJ-1000 متعارف کر کے دفاعی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی ہے۔ 1300 کلومیٹر رینج اور آواز سے سات گنا زیادہ رفتار رکھنے والے اس میزائل کو ’’سیمنٹ کوٹِڈ میزائل‘‘ بھی کہا جا رہا ہے کیونکہ اس کی بیرونی تہہ میں حرارت برداشت کرنے والا فوم کنکریٹ جیسا عام تعمیراتی مواد استعمال کیا گیا ہے۔ چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیاب جنگی آزمائشوں کے بعد یہ میزائل بڑے پیمانے پر تیار کیا جا رہا ہے، اور اس کی فی یونٹ ممکنہ قیمت صرف 99 ہزار ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ یہ قیمت امریکی دفاعی نظاموں کے مقابلے میں حیران کن طور پر کم ہے، جہاں ایک...
امریکی تحقیقاتی اداروں اور سابق سی آئی اے اہلکاروں نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت نے ایئر انڈیا کے احمد آباد طیارہ حادثے کی تحقیقات میں تعاون نہیں کیا اور متعدد اہم شواہد تک رسائی دینے سے انکار کر دیا۔ 12 جون 2025 کے اس حادثے میں 260 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ امریکی صحافی اور سابق سی آئی اے اہلکار سارہ ایڈمز کے مطابق امریکی تفتیشی ٹیم کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حادثہ پائلٹ کی ممکنہ لاپرواہی کے باعث پیش آیا، تاہم بھارتی حکام اب بھی بلیک باکس ڈیٹا تک مکمل رسائی دینے سے گریزاں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر حادثے کی وجہ پائلٹ کی غلطی تھی، تو بلیک باکس ڈیٹا چھپانا...
ٹی وی مارننگ شو کی مقبول ترین میزبان ندا یاسر ایک بار پھر اپنے بیان کی وجہ سے کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔ ایسا پہلی بار نہیں ہے جب ندا یاسر کو اپنے کسی بیان یا حرکت پر سوشل میڈیا پر طنز، میمز اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ تاہم اس بار معاملہ کافی الگ اور کسی حد تک انسانیت کے احترام سے جڑا ہوا ہے بالخصوص ان لوگوں کے ساتھ جو سخت محنت کے بعد اپنی روزی روٹی کماتے ہیں۔ اپنے شو میں انھوں نے فوڈ ڈلیوری رائیڈرز کے بارے میں کہا کہ ان میں سے اکثر جان بوجھ کر چینج نہیں رکھتے تاکہ ٹپ زیادہ سے زیادہ مل جائے۔ ندا یاسر نے یہ شکوہ بھی...
پاکستانی اداکارہ رابعہ نورین نے مرحوم اداکار عابد علی سے اپنی محبت اور ان کے بچھڑ جانے کے بعد کی زندگی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی ہے۔ رابعہ نورین نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران بتایا کہ عابد علی ان کی زندگی کا اہم سہارا تھے اور آج بھی ان کی یادیں ان کے ساتھ ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے معمولاتِ زندگی میں خود کو مصروف رکھتی ہیں، لیکن عابد علی کے الفاظ اور ان کا ساتھ انہیں ہمیشہ یاد رہتا ہے۔ عابد علی اُن کے لیے تحفظ، سائبان اور زندگی تھے، اور کوئی بھی اپنی جان سے پیاری چیز کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی...
ازبکستان نے علاقائی روابط اور نئی منڈیوں تک رسائی فراہم کرنے پر این ایل سی کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بہترین کارکردگی کے بعد دیگر ممالک بھی نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) کی خدمات کےمعترف ہوئے ہیں۔ بہترین کارکردگی پر ازبکستان میں این ایل سی کو سال کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی کمپنی کا ایوارڈ حاصل ہوا۔ ایوارڈ "بزنس مواقع اور بین الاقوامی کامیابی ایوارڈ 2025" کے موضوع پر تاشقند میں کانفرنس کے دوران دیا گیا۔ تقریب میں ازبکستان کے سینئر حکام، چیمبرز آف کامرس اور پاکستان کے سفارتی مشن کے اراکین نے شرکت کی۔ این ایل سی نے مئی 2023 میں ازبکستان کیلئے درآمدی و برآمدی سامان کی ترسیل...
پشاور: کوہاٹ لاچی بازار کے قریب 2 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے لاچی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث کوہاٹ کے ڈی اے اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ فائرنگ سے حسن، ظاہر زمان، غفور اور معمور جاں بحق جبکہ اعجاز اور حماد زخمی ہوئے۔ پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
متنازع ٹویٹس کیس میں نیا موڑ، اہم شخصیت کا ایمان اور ہادی کی وکالت کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹس کیس میں نیا موڑ آگیا، اہم شخصیت نے وکالت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے سماعت کے آغاز پر استفسار کیا کہ 342 کے سوالنامہ کا کیا بنا؟ ایڈوکیٹ ہادی علی چٹھہ نے بتایا کہ ہمیں 342 کے بیان کی کاپی نہیں ملی۔ جج افضل مجوکا نے کہا کہ میں 342 کا بیان ٹائپ کرکے آپ کو 10 بجے دوں گا۔عدالت نے کیس کی سماعت میں 10 بجے تک وقفہ کیا۔...
واشنگٹن(ویب ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ اوروینزویلا کے درمیان مذاکرات جاری رہے۔ امریکا انتظامیہ نے وینزویلین صدر کو اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا، اقتدار چھوڑنے کے بدلے کسی امیر عرب ملک منتقلی کی پیش کش کر دی۔ نکولس مادورو نے اقتدار چھوڑنے سے صاف انکار کر دیا، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کہتے ہیں مادورو حکومت کو جائز نہیں کہا جاسکتا۔ واضح رہے کہ وینزویلا نے امن کیلئے امریکی غلامی قبول کرنے سے انکار کر دیا تا، انہوں نے گزشتہ روز اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وینزویلا امن کے لئے امریکی غلامی کو قبول نہیں کرے گا، انہوں نے کہا کہ ہم خودمختاری، برابری اور آزادی کے ساتھ امن چاہتے ہیں،ہم امن کے لئے غلامی یا امریکی نوآبادی نہیں...
ریاض (ویب ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے، دونوں ممالک کی جانب سے جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں ہونے والے یہ مذاکرات قطر، ترکیہ اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے سلسلہ وار اجلاسوں کا حصہ تھے، ان اجلاسوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اکتوبر میں ہونے والی سرحدی جھڑپوں کے بعد پیدا کشیدگی کو کم کرنا تھا۔ رائٹرز کے مطابق دوحہ میں طے پانے والی جنگ بندی اب تک بڑی حد تک برقرار ہے تاہم گزشتہ ماہ استنبول میں ہونے والے فالو اپ مذاکرات میں طویل مدتی معاہدہ طے نہیں ہوسکا تھا، دونوں ممالک کے حکام نے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے لئے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا گیارہویں اجلاس آج ہوگا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اجلاس کی صدارت کریں گے، نئے این ایف سی ایوارڈ پر آئی ایم ایف بھی آن بورڈ رہے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ، ٹیکنوکریٹس اور کمیشن کے ممبر شریک ہوں گے، پنجاب سے ناصر محمود کھوسہ، سندھ سے اسد سعید کمیشن میں شریک ہوں گے، بلوچستان سے محفوظ خان، کے پی سے مشرف رسول ممبر شریک ہوں گے، اجلاس میں شرکت کیلئے تمام این ایف سی ارکان کو دعوت دی گئی ہے، این ایف سی اجلاس میں وفاقی سیکرٹری خزانہ کمیشن آفیشل ایکسپرٹ ہوں گے۔...
دہلی میں ہونے والی ایک شاندار شادی کی تقریب میں بالی وڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار شاہ رخ خان نے لڑکی کی فرمائش پوری کرنے سے انکار کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ تقریب کے دوران لڑکی نے اداکار سے ان کے ایک معروف اشتہار کا ڈائیلاگ ’بولو زبان کیسری‘ دہرانے کی درخواست کی تاہم شاہ رُخ خان نے نہایت شائستگی کے ساتھ اس فرمائش کو ٹالتے ہوئے ایسا جواب دیا کہ حاضرین میں قہقہے گونج اٹھے۔ یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کے لیے عامر خان نے شرط رکھ دی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی کی فرمائش پر شاہ رخ خان مسکراتے...
23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز کا دوسرا دن کراچی ایکسپو سنٹر میں کامیابی سے تکمیل کو پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق نمائش کے دوسرے دن 13,500 سے زائد فارما پروفیشنلز کی شرکت رہی جبکہ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید الطاف نے نمائش ہالز کا دورہ کیا اور صنعتی ترقی کو سراہا۔ جنید الطاف نے کہا کہ فارما سیکٹر کی پیش رفت پاکستان کے مستقبل کی مضبوطی کا باعث ہے، فارما ایشیا نمائش میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)ایک اہم اجلاس منعقد کررہی ہے۔ اجلاس کا مقصد ملک میں ادویات کی ٹریس ایبلٹی نظام کے نفاذ پر بریفنگ اور پیش رفت کا جائزہ لیناہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈریپ کی ریگولیٹری اپ ڈیٹس فارما...
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے 3 بار سابق وزیرِ اعظم، سابق صدر کی اہلیہ اور موجودہ بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (BNP) کی چیئرپرسن خالِدہ ضیا کی جلد صحتیابی کے لیے ملک بھر میں خصوصی دعاؤں کا اعلان کیا ہے۔ مزید پڑھیں: چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش محمد یونس کی اسپتال جاکر خالدہ ضیا کی عیادت سی اے پریس ونگ کے مطابق حکام نے آج صبح اعلان کیا کہ اس ہفتے جمعہ کی نماز کے بعد تمام ملک گیر مساجد میں خصوصی دعائیں منعقد کی جائیں گی تاکہ خالِدہ ضیا کی صحتیابی کے لیے دعا کی جا سکے۔ اس کے علاوہ مندر، چرچ، پاگوڈا اور دیگر عبادت گاہوں میں بھی اپنی مذہبی روایات کے مطابق دعائیں کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان کا خصوصی طیارہ C130 امدادی ٹیم اور سامان لے کر کولمبو پہنچ گیا۔ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات پر سری لنکا میں حالیہ سیلاب میں امداد کیلئے پاکستان آرمی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم اور سامان بھیجا گیا ہے۔ سری لنکن ڈپٹی منسٹر پورٹ اور پاکستان ہائی کمشنر سری لنکا نے پاکستانی ٹیم کا استقبال کیا۔ سیلاب متاثرین کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے جلد 200 ٹن کی امداد براستہ سمندر بھی پہنچ جائے گی۔ سری لنکن ڈپٹی منسٹر پورٹ نے پاکستانی ہائی کمشنر اور پاکستان کے امدادی دستے کا شکریہ ادا کیا اور ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں...
—فائل فوٹو خیبر پختونخوا پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے شانگلہ اور پشاور میں کارروائی کے دوران 3 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سینٹرل پولیس آفس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں لعل شیر، جان شیر اور رمضان شیر شامل ہیں۔ہلاک دہشت گرد پولیس پر حملوں، قبضہ گروپ اور بھتا خوری میں ملوث تھے۔آئی جی پولیس نے آپریشن ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کر دیا۔
امریکا کا ایرانی ریاستی سرپرستی میں سائبر حملوں کے مرتکبین کی معلومات دینے پر 1 کروڑ ڈالر انعام کا اعلان
امریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی اہم تنصیبات پر ایران سے منسلک ریاستی سرپرستی میں کیے جانے والے سائبر حملوں میں ملوث افراد کی معلومات فراہم کرنے والوں کو 1 کروڑ ڈالر (10 ملین) تک کا انعام دے گا۔ یہ انعام امریکی محکمۂ خارجہ کے ریوارڈز فار جسٹس پروگرام کے تحت رکھا گیا ہے۔ انعام اس شخص یا گروہ پر لاگو ہوتا ہے جو کسی غیر ملکی حکومت کی ہدایات یا اس کے زیرِ اثر رہ کر کمپیوٹر فراڈ اینڈ ابیوز ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امریکی اہم تنصیبات کے خلاف بدنیتی پر مبنی سائبر سرگرمیوں میں شریک ہو۔ مزید پڑھیں: چین کا امریکا پر قومی ٹائم سروس سینٹر پر سائبر حملوں کا الزام امریکی حکام کے مطابق...
ویب ڈیسک: وفاقی پبلک سروس کمیشن نے وزارتِ دفاع کے دو ذیلی اداروں میں مختلف آسامیوں پر تقرریوں کی سفارش کی ہے، آمنہ ملک اور نمرہ سعید کو گریڈ 17 میں بطور فزیوتھراپسٹ جبکہ 7 امیدواروں کو گریڈ 18 میں بطور سینئر سٹور افسر تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ وفاقی پبلک سروس کمیشن نے وزارتِ دفاع کے دو ذیلی اداروں میں تقرریوں کی سفارشات جاری کی ہیں۔ کمیشن کے مطابق آمنہ ملک اور نمرہ سعید کو وزارتِ دفاع کے ماتحت ادارے، آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف ری ہیبیلیٹیشن میڈیسن میں گریڈ 17 میں بطور فزیو تھراپسٹ تعینات کرنے کی سفارش کی ہے۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک کمیشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انگلینڈ میں کھیلوں کے شوقین نوجوانوں کے ایک گروپ نے 2 دن تک مسلسل ڈوج بال کھیل کر ایک ایسا سنگ میل عبور کیا ہے جس نے گینیز ورلڈ ریکارڈ میں نئی تاریخ رقم کردی۔24 ایتھلیٹس پر مشتمل یہ ٹیم مسلسل 48 گھنٹے میدان میں کھیلتی رہی۔ اس دوران نہ کھیل رکا، نہ جذبہ کم ہوا اور نہ ہی کھلاڑیوں کی رفتار میں کمی دیکھی گئی۔ یہ پورا ایونٹ ڈوج سینٹرل کے تعاون سے منعقد ہوا جب کہ میزبانی ہارٹلی پول میورکس ڈوج بال کلب نے کی، جنہوں نے اس میراتھون کو منظم انداز میں انجام تک پہنچایا۔یہ طویل ترین مقابلہ ہفتے کی صبح 9 بجے شروع ہوا اور اگلے 48 گھنٹوں کے بعد پیر کی صبح ٹھیک...
اکادمی ادبیاتِ پاکستان کے معروف سلسلے ’اہلِ قلم سے ملیے‘ کے تحت ممتاز شاعر، ادیب، ڈراما نگار، فلم ساز اور دانشور سرمد صہبائی کے اعزاز میں ’سرمد صہبائی کے ساتھ مکالمہ‘ کے عنوان سے ایک خصوصی نشست شیخ ایاز کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں راولپنڈی، اسلام آباد اور دیگر شہروں کے اہلِ قلم نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جبکہ میڈیا نے بھی بھرپور کوریج کی۔ تقریب کا آغاز صدر نشینِ اکادمی پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ عارف کے افتتاحی کلمات سے ہوا۔ شاہد مسعود اور اختر عثمان نے مکالمے کا آغاز کرتے ہوئے سرمد صہبائی کی شخصیت اور فن پر اظہارِ خیال کیا اور ان سے مختلف سوالات کیے۔ نظامت کے فرائض منیر فیاض نے انجام دیے، جنھوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیپا چورنگی۔ ایک کھلا گٹر۔ تین سالہ معصوم ابراہیم۔ اور پھر ایک ایسی موت جو صرف ایک خاندان کا غم نہیں رہی، یہ پورے شہر کے اجتماعی شعور پر ہتھوڑا بن کر گری۔ یہ حادثہ نہیں تھا، یہ قتل تھا۔ اور اس قتل کا مجرم کوئی ایک فرد نہیں، بلکہ وہ پورا سیاسی، بلدیاتی اور انتظامی نظام ہے جو گزشتہ دو دہائیوں سے کراچی پر قابض ہے۔ وہ نظام جس نے اس شہر کو کھنڈر، قبرستان اور تجربہ گاہ بنائے رکھا۔ وہ نظام جس نے تین سالہ ابراہیم کی جان نہیں لی بلکہ کراچی کے مستقبل کا گلا گھونٹ دیا۔یہ موت اچانک نہیں ہوئی یہ نظام کا منطقی انجام تھا۔ روزانہ کوئی نہ کوئی بچہ، نوجوان یا بزرگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اس وقت وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک بڑا ٹکراؤ خیبر پختون خوا حکومت کے ساتھ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بقول وفاقی حکومت خیبر پختون خوا حکومت اور دہشت گردوں کے درمیان باہمی گٹھ جوڑ ریاست کی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکا ہے اور اگر کے پی کے کی صوبائی حکومت نے دہشت گردوں کی سرپرستی سے خود کو علٰیحدہ نہ کیا تو صوبے میں گورنر راج لگانے کا آپشن موجود ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اٹھارویں ترمیم کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت کے پاس کسی بھی صوبے میں گورنر راج لگانے کا آئینی اور قانونی اختیار ہے؟ بہت سے قانونی ماہرین کے بقول وفاقی حکومت کسی صوبے میں زبردستی گورنر راج نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گزشتہ کئی ہفتوں سے بہت زورو شور سے ایک بحث چل رہی تھی کہ نیویارک میں مئیر کے الیکشن میں زہران ممدانی کی کامیابی سے کیا اثرات ہوں گے؟ اس وقت بار بار یہ تاثر دیا جارہا تھا کہ گویا ممدانی کی کامیابی عالم اسلام کی کامیابی ہے، اور جب ایسی باتیں ہوتی ہیں تو سادہ لوح عوام یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ ممدانی کوئی اسلامی تحریک کے رہنما ہیں، وہ کوئی انقلاب لا رہے ہیں، اس دوران کئی مرتبہ قلم لکھنے کو بے چین ہوا لیکن ہم نے اس اونٹ کے کسی کروٹ بیٹھنے کا انتظار کیا اور جب یہ حلف برداری کے بعد بیٹھنا شروع ہوا اور ٹرمپ اور ممدانی کی ملاقات کے بعد یہ مکمل...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا میں سلگتے تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ خطرناک ثابت ہو سکتی تھی، تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کے حامی ہیں۔ اسرائیل نے فلسطین وغزہ میں انسانیت کا قتل عام کیا۔ دیرینہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کواسلام آباد میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی اس وقت بہت بڑا چیلنج ہے، جنوبی ایشیا کو غربت، ناخواندگی، ناگہانی آفات سمیت دیگر چیلنجز درپیش ہیں، عالمی معاشی منظر نامہ تبدیل ہو رہا...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے، دونوں ممالک کی جانب سے جنگ بندی برقرار رکھتے پر اتفاق ہوا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں ہونے والے یہ مذاکرات قطر، ترکیہ اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے سلسلہ وار اجلاسوں کا حصہ تھے، ان اجلاسوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اکتوبر میں ہونے والی سرحدی جھڑپوں کے بعد پیدا کشیدگی کو کم کرنا تھا۔ رائٹرز کے مطابق دوحہ میں طے پانے والی جنگ بندی اب تک بڑی حد تک...
لاہور (خبرنگار) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج محمد عارف خان نیازی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ جج محمد عارف خان نیاز ی چوہدری پرویز الٰہی سمیت دیگران کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کر رہے تھے۔
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ میں کئی اہم عدالتی کارروائیاں منسوخ رہیں۔ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا خصوصی ڈویژن بنچ جو ٹیکس سے متعلق کیسز سنتا ہے دوبارہ منسوخ ہو گیا۔ جسٹس محمد آصف کی عدالت کی بھی کاز لسٹ منسوخ رہی جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو نے صرف ارجنٹ کیسز کی سماعت کی اور ان کی عدالت کی ریگولر اور سپلیمنٹری کاز لسٹ بھی منسوخ رہی۔
ذرائع کے مطابق وفد نے انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال، علاقے میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مظلوم کشمیری عوام کو درپیش شدید مشکلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے کنونیر غلام محمد صفی کی قیادت میں اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق وفد نے انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال، علاقے میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مظلوم کشمیری عوام کو درپیش شدید مشکلات سے آگاہ کیا۔ حریت وفد نے چوہدری یاسین سے درخواست کی کہ وہ قومی...
رحیم یار خان کی پہچان سمجھا جانے والا جناح ہال کلاک ٹاور 18 برس بعد پھر بول پڑا۔ ٹاور 1950 کی دہائی میں لگایا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر ظہیر انور کا کہنا ہے کہ کلاک ٹاور لندن ماڈل سے متاثر ہو کر بنایا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کلاک ٹاور سالوں سے خراب تھا، مگر اب مکمل مرمت کے بعد دوبارہ فعال ہوگیا ہے۔
جاگیرداروں،خاندانوں ، شخصیات پر مشتمل پارٹیوں اور مقتدرہ نے نظام کو نرغے میں لے رکھا ہے کراچی میں گٹر میں بچے گر جاتے ہیں، یہ کہتے ہیں ڈھکن الخدمت لگائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سرمایہ داروں، جاگیرداروں، خاندانوں اور شخصیات پر مشتمل پارٹیوں اور مقتدرہ نے نظام کو نرغے میں لے رکھا ہے۔ ریاست ٹیکس جمع کرتی ہے تو امن بھی دے، ہمارے پیسوں سے یہ لوگ عیاشیاں کر رہے ہیں۔ کراچی میں گٹر میں بچے گر جاتے ہیں، یہ کہتے ہیں گٹر پر ڈھکن الخدمت لگائے۔انہوں نے کہا کہ ہم گٹروں پر ڈھکن بھی لگا لیں گے لیکن کراچی کو حق کون دے گا؟حافط نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ...
مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ خطرناک ثابت ہو سکتی تھی، نائب وزیراعظم جنوبی ایشیا کو غربت، ناخواندگی، ناگہانی آفات سمیت دیگر چیلنجز درپیش ہیں، خطاب پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا میں سلگتے تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ خطرناک ثابت ہو سکتی تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا جنوبی ایشیا کو غربت، ناخواندگی، ناگہانی آفات سمیت دیگر چیلنجز درپیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اس وقت بہت بڑا چیلنج ہے، جنوبی ایشیا کے ممالک کو اپنے مسائل کے حل کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہو گا۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں سلگتے تنازعات...
صوبے میں ہرحال میں امن بحال کریں گے، بند کمروں کے فیصلے اب مزید قبول نہیں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہم نے عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف دینا ہے، ان کیلئے ہی فیصلہ سازی کرنی ہے، خطاب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں ہے، وہ پھر بھی مداخلت کررہے ہیں۔ ہم نے عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف دینا ہے، عوام کے لیے ہی فیصلہ سازی کرنی ہے۔پولیس فورس اور سول افسران کے مشترکہ دربار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات غیر معمولی ہیں، خیبر پختونخوا چار دہائیوں سے دہشت گردی کی زد...
عارف بلڈر کی دریا کے پیٹ میں اسکیم نے شہریوں کی جمع پونجی کو ڈبو دیا متعلقہ اداروں کی مبینہ ملی بھگت ، بھاری رقوم لے کر آنکھیں بند کر لی گئیں (رپورٹ: اظہر رضوی) الرحیم سٹی ہاؤسنگ اسکیم میں پلاٹ خریدنے والے سیکڑوں شہری 10 سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ عارف بلڈر کی جانب سے دریا کے پیٹ میں تعمیر کی گئی اس ہاؤسنگ اسکیم نے شہریوں کے خوابوں کو ملبے میں بدل دیا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کی جمع پونجی اور بچوں کے مستقبل کے پیسے لگا کر پلاٹ خریدے، مگر آج تک نہ قبضہ ملا، نہ ترقیاتی کام ہوئے۔شہریوں کے مطابق دریا کے...
کراچی: ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ ابرار احمد جعفر کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر ابرار احمد جعفر کو فوری طور پر محکمہ سروسز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر ملیر کو ڈپٹی کمشنر ایسٹ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ ادھر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بھی پولیس افسران کے حوالے سے فیصلے کرتے ہوئے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کو عہدے سے ہٹا کر سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا۔ اسی سلسلے میں ڈی ایس پی نیوٹاؤن محمد معین اور...
کراچی: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) اعلان کرتا ہے کہ 2025 کا آخری سپر مون،جسے دسمبر کا کولڈ مون بھی کہا جاتا ہے،4 اور 5 دسمبر کی رات پاکستان بھر میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔ سپر مون اس وقت واقع ہوتا ہے جب چاند اپنی بیضوی مدار میں زمین کے سب سے قریب مقام پیریجی پر موجود ہو اور اسی وقت چاند مکمل طور پر روشن ہو،اس قربت کی وجہ سے چاند عام دنوں کے مقابلے میں ذرا بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔ دسمبر کا کولڈ مون سال 2025 کا تیسرا مسلسل سپر مون اور سال کا آخری سپر مون ہوگا۔ یہ 5 دسمبر کی صبح 04:15 بجے PST پر...
ہم جب بھی کاربوہائڈیٹ والی کوئی غذا مثلاً روٹی ، چاول، مکئی، آلو، دالیں، کیلا یا سیب کھائیں تو وہ معدے میں پہنچ کر گلوکوز میں بدل جاتی ہیں۔ یوں قدرتاً خون میں گلوکوز کی سطح بڑھتی ہے جسے عرف عام میں ’’بلڈ شوگر‘‘کہا جاتا ہے۔ یہی سطح کم کرنے کے لیے لبلبلہ انسولین ہارمون خارج کرتا ہے۔ گلوکوز انسان کے اربوں خلیوں کا بنیادی ایندھن ہے۔وہ اسی سے توانائی پاتے ہیں۔ خصوصاً دماغ کے خلیے (نیورون)تو گلوکوز لے کر ہی تازہ دم ہوتے اور اپنے کام انجام دیتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے، انسان مسلسل اور وقفے وقفے سے کاربوہائڈیٹ والی غذائیں کھاتا رہے تو خون میں گلوکوز کی سطح متواتر بلند رہتی ہے۔ یہ چلن معمول بن جائے تو...
پاکستان میں ایسے قوانین بنانا آسان کام نہیں ہے جو قدامت پرستوں کے مفادات اور نظریات کے برعکس ہوں۔ ہم اکثر پارلیمنٹیرینز پر تنقید کرتے ہیں کہ اپنے اس کام پر توجہ نہیں دیتے جس کے لیے انھیں منتخب کر کے پارلیمنٹ میں بھیجا جاتا ہے۔ یہ بات بہت حد تک ٹھیک بھی ہے۔ لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ملک کے سسٹم پر اور حاوی قدامت پرست طبقے پارلیمنٹ اور پارلیمنٹیرینز کو درست راہ پر چلنے بھی نہیں دیتے۔ اس کے ساتھ ساتھ منفی سیاست کا کلچر بھی اچھے اور ضروری قوانین کی راہ میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔ اگر ایک اکثریتی جماعت کے ارکان اسمبلی بدلتے ہوئے حالات اور وقت کے تقاضوں کو سامنے رکھ کر کوئی قانون...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں ہونیوالے مذاکرات بے نتیجہ ختم، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
خیال رہے کہ اکتوبر میں دونوں ممالک کے درمیان ہونیوالی سرحدی جھڑپوں میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ پاکستان کا مطالبہ ہے کہ افغان طالبان تحریری یقین دہانی دیں کہ وہ پاکستان مخالف گروہوں کیخلاف کارروائی کرینگے، تاہم طالبان حکام اس پر تیار نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے ہونے والے تازہ ترین امن مذاکرات کسی بڑی پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے دونوں ممالک کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں ہونے والے یہ مذاکرات قطر، ترکیے اور سعودی عرب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> لاہور:پی ٹی آئی نے فیصل واوڈا کو بے نامی سیاسی کباڑی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر وقت پھٹے ہوئے مائیک کی طرح مسلسل شور مچانے والا یہ شخص کل تک عمران خان کے قدموں میں بیٹھ کر انہیں اپنا ”والد جیسا“ قرار دیتا تھا۔ آج یہ اپنی سیاسی یتیمی چھپانے کے لیے اسی عمران خان، اہل خانہ پر حملہ آور ہے۔تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹر فیصل واوڈا کی جارحانہ گفتگو پر شدید ردعمل دیا گیا ہے۔تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ” پاکستانی عوام نے بے نامی جائیدادیں سنی ہونگی، بے نامی بینک اکائونٹس بھی دیکھے ہیں اور بے نامی لین دین بھی بہت دیکھ چکے ہیں مگر ملک کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں ہونے والا امن مذاکرات کا تیسرا دور کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا، دونوں ممالک نے سرحدی کشیدگی کم رکھنے اور سیز فائر برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے، مذاکرات کی میزبانی سعودی عرب، ترکیہ اور قطر نے مشترکہ طور پر کی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد اور کابل کے درمیان حالیہ مذاکرات میں فریقین اپنے بنیادی تحفظات پر کوئی ٹھوس پیش رفت حاصل نہ کر سکے مگر کشیدہ ماحول کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے موجودہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر رضامند ہوگئے، اجلاس کو گزشتہ ادوار کا تسلسل قرار دیا گیا، جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست بات چیت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض: پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں ہونے والے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے تاہم دونوں فریقین نے سیز فائر جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔رائٹرز کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے سعودی عرب کے ریاض میں امن مذاکرات کا تیسرا دور ہوا جس کی میزبانی سعودی عرب، ترکیہ اور قطر نے مشترکہ طور پر کی۔رپورٹ کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات میں کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہوسکی تاہم جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔رائٹرز کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے اجلاس کی میزبانی مشترکہ طور پر قطر، ترکیہ اور سعودی عرب نے کی اور یہ پرانے ادوار کی ہی تسلسل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران اپنے اعضا سے محروم ہونے والے 6 ہزار سے زیادہ افراد کو فوری اور طویل مدت کی بحالی کی ضرورت ہے، 25 فیصد متاثرین بچے ہیں، جو بہت کم عمر میں مستقل معذوری کا سامنا کر رہے ہیں۔عالمی اداروں کے مطابق وزارتِ صحت نے عالمی اداروں کو بتایا کہ زخمی افراد اور ان کے خاندان شدید ذہنی اور جسمانی تکلیف میں ہیں، جنہیں مستقل فزیوتھراپی، مصنوعی اعضا، اور نفسیاتی مدد کی فوری ضرورت ہے، بین الاقوامی ادارے غزہ کے ان زخمیوں پر خاص توجہ دیں تاکہ انہیں بہتر علاج، بحالی مراکز اور مدد فراہم کی جا سکے۔اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) نے پہلے...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں ہونے والے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے تاہم دونوں فریقین نے سیز فائر جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے سعودی عرب میں امن مذاکرات کا تیسرا دور ہوا جس کی میزبانی سعودی عرب، ترکیہ اور قطر نے مشترکہ طور پر کی۔ رپورٹ کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات میں کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہوسکی تاہم جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے اجلاس کی میزبانی مشترکہ طور پر قطر، ترکیہ اور سعودی عرب نے کی اور یہ پرانے ادوار کی ہی تسلسل...
بلال بن ثاقب کی جانب سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹوکرنسی کے عہدے سے استعفیٰ سامنے آنے کے بعد بھارتی میڈیا نے جھوٹا پراپیگنڈا کرنا شروع کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) کے چیئرمین بلال بن ثاقب کی جانب سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹوکرنسی کے عہدے سے استعفیٰ سامنے آنے کے بعد بھارتی میڈیا نے جھوٹا پراپیگنڈا کرنا شروع کردیا ۔ یاد رہے کہ بلال بن ثاقب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین او رکرپٹوکرنسی اور پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے ،Rules of Business 1973 کے مطابق کوئی شخص وزیر اعظم کا معاون خصوصی نہیں ہو سکتا اگر وہ کسی قانونی ریگولیٹری اتھارٹی، جیسے پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کا چیئرمین ہو، بلال بن ثاقب اس اتھارٹی کے موجودہ چیئرمین بھی ہیں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام میں ایک برس کے لیے توسیع کی ہدایت جاری کردی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے ’سیٹزن اکاؤنٹ پروگرام‘ کی مدت میں توسیع کے لئے سفارش کی تھی۔رپورٹس کے مطابق ایوان شاہی سے شہریوں کے لیے امدادی پروگرام اور اس میں رجسٹریشن کے عمل کو سال 2026 کے آخر تک جاری رکھنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔دسمبر 2016 میں اس پروگرام کا اعلان کیا گیا تھا اور اسے فروری 2017 میں رجسٹریشن کے لیے کھول دیا گیا تھا، یہ سعودی شہریوں کو مختلف معاشی اصلاحات کے اثرات سے بچانے کے لیے...
سٹی42: افغانستان کے طالبان کی عبوری حکومت نے مسلمہ انسانی حقوق کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایک انسان کو ہزاروں انسانوں کے مجمعے کے سامنے پھانسی پر لٹکا دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق خوست کے ایک سٹیڈیم میں سزائے موت کے وقت 80 ہزار کا مجمع تھا، قاتل نے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی گھر کے 13 افراد کو قتل کیا تھا۔ طالبان انتظامیہ نے مقتولین کے خاندان کے 13 سالہ لڑکے سے فائرنگ کرواکر قاتل کو سرعام سزائے موت دلوائی۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک طالبان سپریم کورٹ کے مطابق لواحقین نے مجرم کو معاف کرنے سے انکار کردیا تھا، لواحقین کی طرف سے معافی رد کرنےکے بعد...
پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے بدھ کو پارٹی کی 40 رکنی سیاسی کمیٹی تحلیل کر دی اور اس کی جگہ کم اراکین پر مشتمل نئی کمیٹی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق پارٹی کے انفارمیشن سیکرٹری شیخ وقاص اکرم نے تصدیق کی کہ نئی کمیٹی میں صوبائی صدور، اپوزیشن لیڈرز اور چند دیگر رہنما شامل کیے جائیں گے۔ شیخ وقاص اکرم نے وضاحت کی کہ نئی کمیٹی میں غالب امکان ہے کہ پارٹی کے صوبائی صدور، اپوزیشن لیڈرز اور چند دیگر اراکین شامل ہوں گے۔ شاہد خٹک کو پارلیمانی لیڈر بنانے کی ہدایت عمران خان نے قومی اسمبلی میں شاہد خٹک کو پارلیمانی لیڈر بنانے کی بھی ہدایت کی تاہم پارٹی اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :اسمارٹ فون کی بیٹری جلد ختم ہونے کی شکایات آج کل بہت عام ہیں اور زیادہ تر صورتوں میں اس کی وجہ وہ ایپس ہوتی ہیں جو پسِ منظر میں خاموشی سے چلتی رہتی ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ جاننا کہ کون سی ایپس بیٹری سب سے زیادہ استعمال کر رہی ہیں، ڈیوائس کی کارکردگی بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔اینڈرائیڈ فون صارفین کے لیے ہدایت ہے کہ سیٹنگز میں جائیں، بیٹری کے آپشن کو کھولیں اور بیٹری یوز ایج میں دیکھیں کہ کون سی ایپس سب سے زیادہ بیٹری استعمال کر رہی ہیں، اسی طرح آئی فون میں بھی سیٹنگز کے بیٹری سیکشن میں ہر ایپ کی استعمال شدہ بیٹری واضح طور پر دیکھی جا...
پیرس میں منعقد ہونے والے فیشن کی دنیا کے معروف Le Bal Debutante میں قائد اعظم محمد علی جناح کے خاندان سے تعلق رکھنے والی ایلا واڈیا نے بھی حصہ لیا۔ پیرس کے تاریخی محل میں ہونے والی یہ سالانہ تقریب دنیا کی صرف 20 منتخب نوجوان خواتین کے لیے ہوتی ہے۔ جس سے اس کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ یوں تو ہر بار کی طرح اس سال بھی شرکا میں حقیقی شہزادیاں، ہائی سوسائٹی کے ورثا اور عالمی فیشن آئیکونز شامل تھیں مگر سب سے زیادہ چرچا ایلا واڈیا کا رہا۔ Ella Wadia in Elie Saab Haute Couture pic.twitter.com/imZBXqHOE4 — Diva of Venus (@thevenusiandiva) November 30, 2025 ایلا واڈیا نے کیرولائنا لینسنگ، لیڈی اسپینسر-چرچل، یولالیا اورلینز-بوربون، یو جینیا آف ہوہنزلرن سمیت دنیا بھر کی نمایاں ڈیبوٹنٹس کے ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ناران : وادی کاغان کے مشہور سیاحتی مقام بٹہ کنڈی میں دنیا کا بلند ترین مارخور کا مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے، جس کی اونچائی 105 فٹ اور چوڑائی 38 فٹ ہے، اور یہ مقامی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مارخور کے اس مجسمے کی تنصیب عالیشان زیر تعمیر شاہ داؤد ہوٹل کے مالک عبدالشکور خان لغمانی نے کی، جس کا مقصد مارخور کے تشخص اور اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، کیونکہ مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے۔اب اس کے ساتھ ہی ہوٹل میں اٹلی کے مشہور پیسا ٹاور کی طرز پر نو منزلہ فن تعمیر کا ایک اور شاہکار بھی تعمیر کیا جا رہا ہے جو آنے...
سٹی 42:وزیر خارجہ نے ملائیشیا میں سیلاب سے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا پیغام دیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ملائیشیا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ۔ پاکستان کی جانب سے امدادی و بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی گئی ۔
فائل فوٹو۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان فضائی رابطے میں پیشرفت ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں بنگلادیشی ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان سے فضائی رابطہ دسمبر سے شروع کرنے کی حتمی تیاریاں کر رہے ہیں۔ بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی مرحلے میں ہفتے میں تین پروازیں کراچی آئیں گی۔ بنگلادیشی ہائی کمشنر سے سوال کیا گیا کہ بنگلا دیش کی ایئر لائن کون سے راستے سے کراچی آئے گی؟ تو انھوں نے کہا ہمارے طیارے بھارت کی فضائی حدود کے اوپر سے آئیں گے۔
تصویر سوشل میڈیا۔ پاکستان کا خصوصی سی 130 طیارہ امدادی ٹیم اور سامان لے کر سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچ گیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر سری لنکا میں امداد کے لیے پاک آرمی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم اور سامان بھیجا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق سری لنکا کے نائب وزیر بندر گاہ اور پاکستان ہائی کمشنر سری لنکا نے پاکستانی ٹیم کا استقبال کیا۔ اعلامیہ کے مطابق سیلاب متاثرین کے لیے پاکستان کی جانب سے جلد 200 ٹن کی امداد براستہ سمندر بھی پہنچ جائے گی۔سری لنکا کے نائب وزیر نے پاکستانی ہائی کمشنر اور پاکستان کے امدادی دستے کا شکریہ ادا کیا۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے کہا ہے کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان سری لنکا کے ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان طالبان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں افغان تارک کی جانب سے نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے سے افغانستان کی عوام یا حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں پیش آیا تھا، جہاں مشتبہ شخص رحمٰن اللہ لکانوال پر نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے کا الزام ہے، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوا تھا۔2 دسمبر کو رحمٰن اللہ لکانوال پر قتل سمیت دیگر الزامات عائد کیے گئے، اس دوران ملزم رحمٰن اللہ ہسپتال کے بستر سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔امیر خان متقی نے کہا...
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رہنماؤں نے بحرین کے السخیر پیلس میں سپریم کونسل کے 46ویں اجلاس کے اختتام پر مشترکہ عقیدے، نسب، زبان اور ایک مشترکہ تقدیر پر مبنی اپنی اٹوٹ سلامتی کے رشتے کی توثیق کی، اور کہاکہ جی سی سی ریاستوں کی سلامتی ناقابل تقسیم ہے۔ جی سی سی کے سیکریٹری جاسم محمد البدیوی نے کہاکہ خلیجی ریاستیں اس سال قطر پر ایران اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے الگ الگ حملوں کے بعد اس کی حمایت میں متحد کھڑی رہیں، جو غزہ تنازع کے دوران پیش آئے۔ مزید پڑھیں: ایران کی قطر کے خلاف جارحیت خود مختاری پر حملہ ہے، خلیج تعاون کونسل انہوں نے کہاکہ جون میں ایران کی جانب سے امریکی العدید...
سٹی 42: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ پاکستان میں بنگلا دیشی ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے فارن سروس اکیڈمی میں غیر رسمی گفتگو کرتےہوئے بتایا کہ بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن بیمان بنگلا دیش دسمبر سے کراچی میں پروازوں کے آغاز کے لیے تیارہے۔ بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کے مطابق پاکستان سے فضائی رابطہ دسمبر سے شروع کرنے کی حتمی تیاریاں کر رہے ہیں، ابتدائی مرحلے میں بیمان بنگلا دیش ہفتے میں تین پروازیں کراچی لائے گا۔ فرانسیسی خطروں کے کھلاڑی نے ایک اور بنجی جمپنگ ریکارڈ بنا دیا بنگلہ دیش کی ایئرلائن کے طیارے بھارت کی فضائی حدود کے اوپر سے آئیں گے،بھارت کو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ 9مئی کیس میں بانی کو سزا ملے گی ، یہ دیوار پر لکھا ہوا ہے، 9مئی کے لوگ ابھی تک چھپے ہوئے ہیں ، جنرل فیض کو کم از کم 14سال قید ہونی چاہیے۔ سی ڈی ایف کا بزنس آف روٹین کے مطابق نوٹیفکیشن ہو گا، رولز آف دی بزنس کی وجہ سے نوٹیفکیشن میں تاخیر ہوئی ہے ، سیاست کو سیاست کے ساتھ چلنا ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے سماء نیوز کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بانی سے بہنوں کی ملاقات میں اہم کردار ادا کیا، میں نے فرح گوگی اور دیگر کی کرپشن کوبے نقاب کرنے کا کہا آئین...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان ہیں آپ کی رائے سے مزید بہتری کے اقدامات کریں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بہت سے مسائل کا حل اِسی کے تحت ہوسکتا ہے، دنیا میں سلیبس بنتے ہیں تو یونیورس کے تحت بنتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں تعلیم کا نظام یکساں ہو، کورونا کے اندر ہماری معیشت کو بہت جھٹکا لگا، چاہتے ہیں ملک میں تعلیم کا نظام یکساں ہو،آج کل کے دور میں ٹیکنالوجی کا بہت کردار ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھ...
ویب ڈیسک : وفاقی وزارت تجارت نے انسانی بنیادوں پر طورخم اور چمن تجارتی گزرگاہوں کو کھولنےکا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ سے مشاورت کے بعد یہ اقدام پاکستان اور افغانستان کے درمیان گزشتہ 50 روز سے تجارتی گزرگاہیں بند ہونےکے نتیجے میں افغانستان میں غذائی اشیاء اور ادویات کی قلت کے باعث اٹھایا گیا ہے تاکہ افغان عوام کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ وفاقی وزارت تجارت نے ممبرکسٹمز (آپریشنز) ایف بی آر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی ایف بی آر کو لیٹر ارسال کیا ہے جس میں گزارش کی گئی ہےکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اقوام متحدہ کے افغانستان کے لیے بھیجے جانے والے کارگو کی آمد و رفت میں سہولت فراہم کریں۔ ملک...
پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی امدادی ٹیم سی 130 طیارے کے ذریعے سری لنکا پہنچ گئی ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق یہ ٹیم وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مدد فراہم کرنے کے لیے روانہ کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: سری لنکا کے لیے انسانی امداد پر بھارت کی سفارتی ہٹ دھرمی، پاکستان کو 200 ٹن سامان بحری جہاز سے بھیجنا پڑگیا کولمبو میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) فہیم العزیز اور سری لنکا کے نائب وزیر برائے پورٹ نے ریسکیو ٹیم کا استقبال کیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی ٹیم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور تمام اہلکاروں سے ملاقات بھی...
کراچی:(نیوزڈیسک) پاکستان کی جانب سے سی 130طیارے کےذریعے بھیجی گئی امدادی ٹیم کولمبوپہنچ گئی۔ ترجمان این ڈی ایم اے کےمطابق امدادی ٹیم وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پرسری لنکا میں حالیہ سیلاب میں مدد کےلیے بھیجی گئی ہے. ہائی کمشنرآف پاکستان کولمبومیجرجنرل فہیم العزیزاور سری لنکن ڈپٹی منسٹرپورٹ نے پاکستانی ریسکیو ٹیم کا استقبال کیا۔ پاکستانی سفیرنےحکومت پاکستان کی جانب سےبھیجی گئی خصوصی ٹیم کوہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اورسب سے مصافحہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سری لنکا کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کےمطابق سیلاب متاثرین کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے جلد 200 ٹن کی امداد براستہ سمندر بھی جلد پہنچ جائےگی۔
کراچی میں گٹر کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے کمسن ابراہیم کے اہل خانہ سے میئر کراچی مرتضی وہاب نے معافی مانگ لی۔ پریس کانفرنس میں مرتضی وہاب نے کہا کہ انہوں نے کمسن ابراہیم کے اہل خانہ کے گھر جا کر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان سے بغیر کسی بلیم گیم کے معافی مانگی ہے۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں گی اور کسی بھی بلیم گیم کے بغیر بچے کے اہل خانہ سے دل کی گہرائیوں سے معافی مانگی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابراہیم کی والدہ کی چیخیں سن کر ان کے پاس الفاظ نہیں تھے۔ کس کس کو معطل کیا گیا؟...
پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،9اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزتبدیل ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب حکومت نے 9اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔ملیحہ راشد کو ڈپٹی کمشنر خانیوال تعینات کردیا گیا،جہانزیب حسین لابر کو ڈپٹی کمشنر خوشاب تعینات کردیا گیا،احسان علی جمالی کو ڈپٹی کمشنر بھکر تعینات کردیا گیا عائشہ رضوان کو ڈپٹی کمشنر چینوٹ تعینات کردیا گیا،عمران حسین رانجھا کو ڈپٹی کمشنر راجن پور تعینات کردیا گیا،سمیع اللہ فاروق کو ڈپٹی کمشنر ساہیوال تعینات کردیا گیا،خالد جاوید گورائیہ کو ڈپٹی کمشنر وہاڑی تعینات کردیا گیا،توقیر الیاس چیمہ کو ڈپٹی کمشنر کوٹ اددو تعینات کردیا...
سٹی42: گٹر میں بچے کے گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کے ردعمل میںآج یہ حیران کن پیش رفت ہوئی ہے کہ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کے کئی اعلیٰ افسر وں اور ماتحت افسروں کو معطل کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے غصے کی زیادہ وجہ سوشل میڈیا پر اپنی حکومت پر ہونے والی بے سر و پا تنقید ہے جس میں گٹر سے ڈھکن چرا لئے جانے کے بعد ہونے والے سانحے کو حکومت کی نا اہلی سے لے کر شہر کی پسنامدگی تک سب کچھ قرار دے ڈالا گیا۔ یہ بھی معلوم نہیں کہ گٹر کا ڈھکن چرانے والا شخص خود بھی سوشل میڈیا پر حکومت کو مجرم ٹھہرانے میں پیش پیش ہو۔ ایپل کا...
—فائل فوٹو/ اسکرین گریب کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے پل کے قریب گٹر میں گرنے سے جاں بحق ہونے والے 3 سالہ بچے ابراہیم کے دادا محمودالحسن کا کہنا ہے کہ اللّٰہ ہمیں توفیق دے گا تو پورے کراچی میں ڈھکن لگا دیں گے۔انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ مجھے نہیں معلوم بچے کی لاش نکالنے والے کون لوگ تھے، ہمیں نہیں پتہ لاش نکالنے والا محکمہ یا ادارہ کونسا ہے۔ محمود الحسن نے کہا کہ اس واقعے کی ذمے داری ان لوگوں کی ہے جن کو انتخاب کے ذریعے آگے پہنچایا، تمام متعلقہ ادارے اس حادثے کے ذمے دار ہیں۔ بچے کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، بی آر ٹی کا موقف آگیانیپا چورنگی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان طالبان رجیم نہ صرف وسطی ایشیا بلکہ عالمی امن کے لیے بھی شدید خطرہ بن چکی، افغانستان فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان، داعش، القاعدہ جیسی عالمی کالعدم دہشت گرد تنظیموں کا گڑھ بن چکا۔میڈیا رپورٹ میں تفصیلات کے مطابق26 نومبر 2025ء کو امریکا کے وائٹ ہاؤس پر فائرنگ کے واقعہ میں افغان نژاد رحمان اللہ لاکانوال ملوث تھا، اس افسوسناک واقعہ میں نیشنل گارڈز کے دو اہلکار ہلاک بھی ہوئے۔سی این این کے مطابق گرفتار دہشتگرد اس سے قبل افغانستان میں CIA کے لئے کام کر چکا ہے، سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے مطابق نیشنل گارڈ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد افغانستان میں شدت پسند تنظیموں سے مسلسل رابطے میں تھا۔واشنگٹن میں افغان شہری جمال ولی نے ورجینیا...
سٹی 42: سینٹر فیصل واوڈا نے کل بھی ایک دعویٰ کیا تھا کہ اب سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی ۔اگر فیملی یا پارٹی کے لوگ بانی سے سیاسی ملاقاتیں کریں گے تو ان کی ملاقات پر پابندی لگ جائے گی ۔ سٹی 42 نے کل ہی اپنی خبر میں بتایا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سیاسی پیغامات لائیں گی تو ان کی ملاقاتیں "سیاسی ملاقاتیں" تصور ہوں گی۔ بانی کا خاص ٹاسک ملنے کے بعد سہیل آفریدی کے متعلق نیا سرپرائز سینیٹر فیصل واوڈا نےکہاکہ عمران خان کی آگے کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سیاسی پیغامات لاتی رہیں تو یہاں بھی پابندی لگ سکتی ہے۔سینیٹر فیصل...
گلوبل پیس انڈیکس نے دنیا کے پُرامن ترین ممالک کی فہرست جاری کردی جس میں 163 ممالک کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل پیس انڈیکس میں ممالک کی درجہ بندی کے لیے جرائم کی شرح کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ فوجی معاملات، سیاسی عدم استحکام اور ملک کے اندرونی تنازعات و اختلافات کو بھی مدنظر رکھا گیا تھا۔ ان ممالک کے تعلیم، انصاف، صحت اور سماجی بہبود کے نظام سمیت ڈیجیٹل سیکیورٹی اور بنیادی سہولتوں کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ان تمام امور کی بنیاد پر سب سے زیادہ محفوظ ملک کا اعزاز 2008 سے تاحال آئس لینڈ کے پاس ہی ہے۔ اس کے بعد آئرلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریا کی...
بنگلہ دیش کی نگراں حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے ڈھاکا کے ایورکیئر اسپتال جاکر بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیا کی عیادت کی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں عام انتخابات سے قبل سیاسی تشدد میں خطرناک اضافہ پروفیسر یونس شام 7 بجے کے قریب اسپتال پہنچے جہاں بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر، خالدہ ضیا کی میڈیکل ٹیم بشمول پروفیسر ڈاکٹر اے جے ایم زاہد حسین اور پروفیسر ڈاکٹر شہاب الدین تلکدار کے علاوہ خالدہ ضیا کی بہو سیدہ شرمیلا رحمان اور چھوٹے بھائی شمیم اسکندر نے پروفیسر یونس کا استقبال کیا۔ چیف ایڈوائزر تقریباً نصف گھنٹہ اسپتال میں موجود رہے۔ اس موقع پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کے جلد شروع ہونے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ 6 سے 10 دسمبر کے دوران بلوچستان میں داخل ہوگا۔دسمبر کے آغاز کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں واضح اضافہ ہوگیا ہے۔ میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ چھائی ہوئی ہے جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں شدید سردی پڑ رہی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے اس نئے سلسلے کے سبب دسمبر میں بارشوں کا پہلا بھرپور اور مسلسل جاری رہنے والا مرحلہ شروع ہونے کی توقع ہے، جو وقفے وقفے سے پورے مہینے جاری رہ سکتا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرد ترین مقام...
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر تین سالہ بچے کی ہلاکت پر بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کے مینیجر نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کے مینیجر نے نیپا چورنگی پر قائم مارٹ کے نزدیک پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے متعلق بیان میں کہا کہ 30 نومبر 2025 کی رات تین سالہ بچے ابراہیم کی کھلے مین ہول میں گر کر ہلاکت انتہائی دل خراش سانحہ ہے اور پروجیکٹ انتظامیہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ ریڈ لائن بی آر ٹی کے مینیجر انوائرنمینٹل اینڈ سوشل سیف گارڈ نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ واقعہ...
سٹی42: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے بارے میں کل خبریں آئی تھیں کہ انہیں پی ٹی آئی کے بانی نے اپنی بہن کے ذریعہ خاص پیگام بھیج کر خاص ٹاسک دیا ہے۔ آج وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی کے متعلق زیادہ سرپرائزنگ نیوز آ گئی۔ ہمیشہ باخبر رہنے والے سینیٹر فیصل واوڈا نےآج تین دسمبر کو سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنے انکشاف سے تہلکہ مچا دیا۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ "وزیراعلیٰ نہیں بچےگا۔"سینیٹر فیصل واوڈا نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ نے انچ برابر کوئی مزید افرا تفری کی تو پھر اُن کی باقی کی سیاست کو گورنر راج سے ختم کردیا جائے گا۔ کرغزستان کے صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے انہوں...
واشنگٹن(ویب زڈیسک) افغان طالبان رجیم نہ صرف وسطی ایشیا بلکہ عالمی امن کے لیے بھی شدید خطرہ بن چکی، افغانستان فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان، داعش، القاعدہ جیسی عالمی کالعدم دہشت گرد تنظیموں کا گڑھ بن چکا۔ 26 نومبر 2025ء کو امریکا کے وائٹ ہاؤس پر فائرنگ کے واقعہ میں افغان نژاد رحمان اللہ لاکانوال ملوث تھا، اس افسوسناک واقعہ میں نیشنل گارڈز کے دو اہلکار ہلاک بھی ہوئے۔ سی این این کے مطابق گرفتار دہشتگرد اس سے قبل افغانستان میں CIA کے لئے کام کر چکا ہے، سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے مطابق نیشنل گارڈ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد افغانستان میں شدت پسند تنظیموں سے مسلسل رابطے میں تھا۔ واشنگٹن میں افغان شہری جمال ولی نے ورجینیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: نیپا چورک پر مین ہول میں گرنے سے 3 سالہ بچے ابراہیم کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر 5 متعلقہ افسران کو معطل کردیا گیا جب کہ اس سلسلے میں محکمہ بلدیات نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت کو معطل کردیا۔ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے اسسٹنٹ انجینئر راشد فیاض اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایگزیکٹو انجینئر وقار احمد کو بھی معطل کردیا گیا۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنرگلشن اقبال عامر علی شاہ اور مختیارکار گلشن اقبال سلمان فارسی کو بھی معطل کیا گیا ہے۔اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوہانی کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوہانی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں عسکری قیادتوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل المدتی، برادرانہ اور اسٹریٹجک عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا...
سردیوں کے موسم میں نزلہ و زکام ایک عام شکایت ہے جو زیادہ تر لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ موسم کی تبدیلی، سرد ہوا اور وائرس کی موجودگی ہے، جو ناک اور گلے کے نزلہ، سانس میں رکاوٹ اور بخار جیسے علامات پیدا کرتے ہیں۔ وائرس، خاص طور پر رینو وائرل اور فلو وائرس، سرد اور خشک موسم میں زیادہ متحرک ہوتے ہیں، اور لوگوں کے جسمانی دفاعی نظام کی کمزوری بھی ان کی شدت بڑھا دیتی ہے۔ اس بیماری سے بچاؤ کے لیے سب سے پہلے ضروری ہے کہ ہاتھوں کی صفائی کا خیال رکھا جائے، کیونکہ وائرس زیادہ تر ہاتھوں کے ذریعے جسم میں داخل ہوتے ہیں۔ بار بار صابن سے ہاتھ دھونا اور...
ملاقات میں مدارس کے نصاب سمیت ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ بعد ازاں وفد نے پرنسپل جامعۃ المنتظر علامہ افضل حیدری سے بھی ملاقات کی اور وفاق المدارس کے حوالے سے متعدد معاملات پر گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ اور جامعۃ المنتظر لاہور کے سرپرست اعلیٰ، بزرگ عالم دین آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی ساتھ تھے۔ ملاقات میں ایس یو سی کے رہنماء علامہ حافظ سید کاظم رضا نقوی اور قاسم علی قاسمی سمیت دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مدارس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جاری “مضبوط دفاعی تعاون” پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے ایک کثیرالجہتی تعلق قائم ہے، جو اسٹریٹجک عسکری تعاون، باہمی معاشی مفادات اور مشترکہ اسلامی ورثے پر مبنی ہے۔ ان تعلقات میں معاشی معاونت اور توانائی کی فراہمی شامل رہی ہے، جہاں ریاض اسلام آباد کے لیے مالی امداد اور تیل کا ایک اہم ذریعہ رہا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوہانی سے ملاقات کی۔اس موقع پر چیف آف...
لاہور(نیوزڈیسک) سول جج سید جہانزیب بخاری نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا، استعفی میں انہوں نے لکھا کہ 26 اور 27 ویں ترمیم کی وجہ سے عہدے سے استعفی دے رہا ہوں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میں وہ آخری شخص ہوں گا جو آمریت کو سپورٹ کروں گا، اعلی عدلیہ ملک کے لیے کبھی باعث فخر نہیں بنی،ریاست کی زمہ داری ہے کہ وہ برابری کی بنیاد پر انصاف کرے۔ دریں اثنا سول جج سید جہانزیب بخاری کے استعفی پر لاہور ہائیکورٹ کا ردعمل آگیا، ترجمان لاہور ہائیکور ٹ کا کہنا ہے کہ سول جج سید جہانزیب بخاری نے مسلسل غیر حاضری پر محکمانہ و انضباطی کارروائی کے بعد استعفی دیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سول...
اسلام آباد(طارق سمیر) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےسیکرٹری جنرل موتمر العالم الاسلامی سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق، نشان امتیاز، کی رہائشگاہ پر تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق کے فرزند راجہ محمد علی، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل موتمر العالم الاسلامی، نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب اور سابق مشیر وزیرِ اعلیٰ پنجاب و سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب بھی موجود تھے۔ ملاقات کے عالمِ اسلام کو درپیش مسائل، خطے کی سیاسی صورتحال اور پاکستان میں جمہوری استحکام کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے باہمی رابطوں، مفاہمت اور قومی وحدت کی ضرورت پہلے سے کہیں...