2025-04-26@05:42:33 GMT
تلاش کی گنتی: 213

«سی ٹی او لاہور»:

(نئی خبر)
    لاہور: مغلپورہ کے علاقے میں خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزمان باپ اور بیٹا کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ وقاص احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر خاتون شہری مصباح کو فائرنگ کرکے بےدردی سے قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں شیراز اور اس کا بیٹا عبدالرحمان شامل ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن مغلپورہ وقاص احمد کے مطابق ملزمان خاتون مصباح کو قتل...
    لاہور :پنجاب کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے 200 سے زائد آپریشنز کیے، جن کے دوران 23 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ یہ کارروائیاں لاہور، جہلم، سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات، میانوالی، سرگودھا اور فیصل آباد میں کی گئیں۔   سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق لاہور سے 7 خطرناک دہشت گردوں کو پکڑا گیا، جو فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد کے علاوہ لاہور کے ایک اہم تعلیمی ادارے کے نقشے بھی برآمد ہوئے۔   گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں عبدالرزاق، محمد اسماعیل، وجاہت علی، یوسف رضا، نسیم اللہ، نذر اللہ، ابوبکر، طارق، نسیم زمان اور شاہد نواز شامل ہیں۔ سی...
    لاہور: گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر شیشہ پارٹی پر چھاپہ مار کر 4 خواتین سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا گیا، ملزمان پلازہ الحفیظ ٹاور میں شیشہ پارٹی کر رہے تھے۔ ملزمان میں ابراہیم، علی، ریحان، عمر، آمنہ، حنا، وجیہہ اور اقراء شامل ہیں۔ ملزمان سے 2 حقے، شیشہ فلیورز اور ساؤنڈ سسٹم برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ منشیات ایکٹ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
    لاہور: گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر شیشہ پارٹی پر چھاپہ مارکر 4 خواتین سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا گیا، ملزمان پلازہ الحفیظ ٹاور میں شیشہ پارٹی کر رہے تھے۔ ملزمان میں ابراہیم، علی، ریحان، عمر، آمنہ، حنا، وجیہہ اور اقراء شامل ہیں۔ ملزمان سے 2 حقے، شیشہ فلیورز اور ساؤنڈ سسٹم برآمد ہوا جس پر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ منشیات ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
    لاہور:پی ایس ایل10 کی ڈرافٹنگ کی تقریب تاریخی شاہی قلعہ لاہور میں منعقد ہوئی، جہاں 6فرنچائزز نے اپنے اسکواڈز کو مکمل کرنے کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن (پی ایس ایل 10) کی ڈرافٹنگ کے موقع پر قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ ٹیموں نے اپنی ضروریات کے مطابق مختلف کیٹیگریز سے کھلاڑی چن کر اپنی ٹیموں کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ میگا ایونٹ کے لیے ہونے والی بڑی تقریب میں پلاٹینم کیٹیگری خاص توجہ کا مرکز رہی، جہاں کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر، ایڈم ملنے اور...
    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے لیے پلیئرز ڈرافٹ کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ آج فرنچائزز اپنی ٹیموں کی تشکیل کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔ ڈرافٹ کا آغاز آج دوپہر ایک بجے لاہور کے حضوری باغ میں ہو گا، جہاں چھ فرنچائزز مختلف کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی، جن میں پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلیمنٹری کیٹیگری شامل ہیں۔   اس ڈرافٹ میں دنیا بھر کے کئی معروف کرکٹرز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی اور مارک چیپ مین، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، میتھیو شارٹ اور شان ایبٹ، انگلینڈ کے جیسن روئے، ایلکس ہیلز اور زیک کرولی، بنگلا دیش...
    لاہور (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلیے غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد فروری کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چمپئنز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلیے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فروری کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچیں گی، دونوں ٹیمیں میزبان ملک کیساتھ کراچی اور لاہور میں مقابلہ کریں گی۔
     لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نے ملتان شہر کو گرین سٹی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے طاہر جمال کی درخواست کا 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ درخواست میں لاہور ہائی کورٹ کے 2020 میں جاری کردہ ایک آرڈر پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی تھی۔ اس آرڈر میں عوام کے لیے بنیادی سہولیات اور ایم تھری موٹروے پر شجرکاری کا حکم دیا گیا تھا۔ عدالت نے ملتان شہر کی ہریالی میں اضافے اور ملتان کو گرین سٹی بنانے کے لیے جامع فریم ورک تشکیل دینے کی ہدایات جاری کیں۔ یہ بھی پڑھیے:ملتان آلودہ ترین شہروں میں پہلے، لاہور دوسرے نمبر پر عدالت نے حکم دیا کہ ملتان کو موٹروے...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیاہے۔ درخواست میں استدا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ 8 مقدمات میں ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دے۔ بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی۔ وکیل کے ذریعے مؤقف اختیار کیا کہ 9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا۔ مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیوں کر رہےہیں؟ عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ مجھے سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ ان...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان میں شیڈول چمپئنز ٹرافی کیلیے غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد فروری کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چمپئنز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلیے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فروری کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچیں گی، دونوں ٹیمیں میزبان ملک کیساتھ کراچی اور لاہور میں مقابلہ کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کے پریکٹس میچز 12 سے 18 فروری تک کھیلے جائیں گے، بعدازاں ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔تمام پریکٹس میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔اسی طرح دیگر ممالک میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 10فروری کے بعد لاہور پڑھا ڈالیں گی۔
    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ملتان کو گرین سٹی بنانے کا حکم دیدیا۔ جسٹس جواد حسن نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق طاہر جمال کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، درخواست میں ہائی کورٹ کے 2020ء میں جاری کردہ ایک آرڈر پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی تھی، 2020ء کے آرڈر میں عوام کے لیے بنیادی سہولیات اور ایم تھری موٹر وے پر شجرکاری کی ہدایت جاری کی تھی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملتان شہر کی ہریالی میں اضافے کے لیے جامع فریم ورک تشکیل دیا جائے، ملتان کو موٹروے ایم تھری کے ساتھ ایک گرین سٹی میں تبدیل کریں، تمام متعلقہ محکموں میں...
    انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ باؤلر ڈیرن گف لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر   ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کیلئے  انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ با ؤلر ڈیرن گف کی بطورر ہیڈ کوچ خدمات حاصل کر لی ہیں،  ڈیرن گف  ایک بار پھر اپنے اس رول کو ادا کرنے کیلئے  تیار ہیں،  اُنھوں نے اس سے قبل بھی گلوبل سپر لیگ 2024 کے پہلے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے لیے ہیڈ کوچ کے طور پر کام کیا تھا ، گلوبل سپر لیگ کے دوران لاہور قلندرز کی ٹیم  نے ان کی نگرانی  میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن ہی میں فائنل کیلئے  کوالیفائی کیا تھا۔ 54  سالہ ڈیرن گف نے...