2025-09-18@03:04:00 GMT
تلاش کی گنتی: 5509
«کی 100ویں سالگرہ»:
(نئی خبر)
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کمانڈ سینٹر (CENTCOM) اور اس کی نمائندہ کیپٹن Natalie A. Baker کے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے تعاون کو سراہا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر داخلہ نے کہا کہ میں CENTCOM اور Cd’A Natalie A. Baker کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے قیمتی تعاون فراہم کیا۔ I extend my sincere gratitude to CENTCOM and Cd’A Natalie A. Baker for their valuable support to the flood affectees in Pakistan. Such gestures of solidarity reflect the strong partnership between our countries and bring much-needed relief to our people in this difficult time. pic.twitter.com/wYcR8N7ADo — Mohsin Naqvi...
اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بہن کہہ رہی ہے یہ سب ڈرامہ ہے علیمہ خان نے خود کو انڈا پڑوایا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کا علیمہ خان کو انڈہ مارے جانے کے واقعے پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔ بشریٰ بی بی کی بہن کہہ رہی ہے کہ سب ڈرامہ ہے. علیمہ بی بی نے خود کو ہی انڈا پڑوایا https://t.co/XwCSoLYP85 — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 5, 2025 ایکس (ٹویٹر) میں انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی بہن کہہ رہی ہے کہ سب ڈرامہ ہے، علیمہ بی بی نے خود کو ہی انڈا پڑوایا ہے۔
برطانوی نائب وزیراعظم اور حکمراں جاعت لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ان کا استعفیٰ اس وقت سامنے آیا جب یہ انکشاف ہوا کہ انھوں نے مشرقی سسیکس کے علاقے ہوو میں اپنی 8 لاکھ پاؤنڈ مالیت کی فلیٹ خریداری پر اسٹامپ ڈیوٹی کی مکمل ادائیگی نہیں کی تھی۔ یہ معاملہ سامنے آنے پر اینجلا رینر، جو ایشٹن اَنڈر لائن سے رکنِ پارلیمنٹ ہیں نے رواں ہفتے خود وزیراعظم کے اخلاقی مشیر کے سامنے پیش ہوئی تھیں۔ جہاں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس غفلت کی مکمل ذمہ داری قبول کرتی ہیں اور مانتی ہیں کہ انہوں نے فلیٹ خریداری کے معاملے میں مزید ٹیکس ادا کرنے کے مشورہ پر عمل نہ کرکے غلطی...
برطانوی شاہی خاندان کی سب سے معمر رکن ڈچس آف کینٹ شہزادی کیتھرین 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ بادشاہ چارلس نے ڈچس آف کینٹ کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی عزیزہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شاہ چارلس اور شہزادی کیتھرین کی ایک یادگار تصویر۔ بادشاہ چارلس نے شہزادی کیتھرین (ڈچس آف کینٹ) کی وفات پر ایک سنجیدہ بیان جاری کیا ہے۔ جمعے کو برطانوی شاہی خاندان کے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ نے محترمہ کی وفات کی تصدیق کی۔ رائل خاندان کی سب سے بزرگ رکن کا انتقال جمعرات 4 ستمبر 2025 کو کینسنگٹن پیلس میں ہوا۔ بکنگھم پیلس کی جانب سے کہا گیا کہ بادشاہ اور ملکہ اور شاہی خاندان کے تمام ارکان ڈیوک آف کینٹ...

ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کرپٹ افراد کیخلاف متحرک ، پی ٹی وی میں جعلی ڈگریوں کے ذریعے نوکری حاصل کرنے والوں کی شامت آ گئی ، مقدمات درج ، تفصیلات سب نیوز پر
ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کرپٹ افراد کیخلاف متحرک ، پی ٹی وی میں جعلی ڈگریوں کے ذریعے نوکری حاصل کرنے والوں کی شامت آ گئی ، مقدمات درج ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کرپٹ افراد کیخلاف متحرک ، پی ٹی وی میں جعلی ڈگریوں کے ذریعے نوکری حاصل کرنے والوں کی شامت آ گئی ، مقدمات درج کر لئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کے کنٹرولر ایڈمن طارق محمود چیمہ کی درخواست پر 6ملازمین کیخلاف جعلی ڈگریاں جمع کروانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔پی ٹی وی ورلڈ کے سابق گرافک...
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ پر پیٹرول ول پمپ پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سوار ملزمان خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے پیڑول پمپ کے مینجر کے کمرے میں داخل ہوئے اور پیڑول کے غیر معیاری ہونے کی شکایت کا بہانہ بناتے رہے، ملزمان نے موقع ملتے ہی ایک فلنگ بوائے کو تشدد کا نشانہ بناکر چھ لاکھ روپے سے زائد کی نقدی اور کیشیئر کا موبائل فون لوٹ لیا۔ فوٹیج میں موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول پمپ پر پہنچ کر فلنگ بوائے سے بات چیت کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان پیٹرول کے غیر معیاری ہونے کی شکایت کا کہہ مینجر کے کمرے...
پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم اور بندرگاہی شعبے میں تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ چین کی معروف کمپنی شینڈونگ شِن شو گروپ کارپوریشن نے پاکستان میں ایک مربوط میری ٹائم انڈسٹریل کمپلیکس کے قیام کی باضابطہ تجویز دی ہے، جس کا مقصد بندرگاہی ترقی، جہاز سازی اور بلیو اکانومی کو فروغ دینا ہے۔ یہ پیشکش وفاقی وزیر برائے میری ٹائم امورمحمد جنید انور چوہدری سے بیجنگ میں ہونے والی ملاقات کے دوران سامنے آئی۔ ملاقات میں پاکستان کے میری ٹائم وژن سے ہم آہنگ مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے شینڈونگ کمپنی کوگوادر بندرگاہ سے منسلک لیزنگ، فیڈر سروسز، ڈرائی ڈاک، فلوٹنگ ڈاک، مچھلی پروسیسنگ، آبی حیات کی...
لاہور: مون سون بارشوں کے 10 ویں اسپیل کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے کے لیے الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 6 سے 9 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرانولہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ اسکے ساتھ، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور کے اضلاع میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 7 سے 9 ستمبر کے دوران ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ...
راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز کھول دئیے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: حالیہ بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے پیش نظر سپل ویز کھول دیئے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق پانی کی سطح 1752 فٹ تک پہنچنے پر یہ فیصلہ کیا گیا تاکہ ڈیم کے محفوظ انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔ راول ڈیم کے سپل ویز کھلنے کے بعد پانی کے اخراج کا عمل جاری ہے اور پانی کی سطح میں کمی آتے ہی سپل ویز کو دوبارہ بند کر دیا جائے گا۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر نیلور اور دیگر متعلقہ افسران موقع پر موجود رہے تاکہ صورتحال...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے ٹکٹنگ کے شیڈول اور افتتاحی تقریب کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نامور بھارتی گلوکارہ شریا گھوشل ویمنز ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔ Exciting news ???? India’s musical pride @shreyaghoshal will get Guwahati grooving at the @cricketworldcup Grand Opening Ceremony ahead of the tournament opener between @BCCI and @OfficialSLC on September 30 ???? Details ???? https://t.co/XRP281vd9c pic.twitter.com/MoJBmtk7rS — ICC (@ICC) September 4, 2025 رواں سال کا میگا ایونٹ بھارت کے چار شہروں اور سری لنکن دارالحکومت کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ شائقین کو محض کرکٹ ہی نہیں بلکہ ثقافت، موسیقی اور کھیل کے حسین امتزاج سے...
برطانوی ملکہ کامیلا نے اپنی کم عمری میں خود پر ہونے والے ایک جنسی حملے کو بہادری کے ساتھ پسپا کردیا تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اس بات کا انکشاف نئی کتاب "Power and the Palace" میں کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ اُس وقت رونما ہوا تھا جب نو عمر کامیلا ٹرین میں سفر کر رہی تھیں اور ایک شخص جنسی ہراسانی کی کوشش کی تھی۔ کامیلا نے اپنی جوتی اتار کو مذکورہ شخص کو مارا اور لاتوں سے بھی اس کی تواضع کی۔ اچھی طرح درگت بنانے کے بعد ریلوے اسٹیشن پر اسے پولیس کے حوالے بھی کردیا۔ یہ واقعہ دراصل برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر گٹو ہیری نے صحافی ویلینٹائن لو کو بتایا تھا۔ گٹو ہیری کے بقول ملکہ...
خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی صحت سے متعلق افواہوں نے سوشل میڈیا پر متضاد افواہیں زیر گردش ہیں جس کی تاحال تردید یا تصدیق نہیں ہوپا رہی ہے۔ اداکارہ ہانیہ عامر اپنی معصوم اداؤں اور خوش مزاجی کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں لیکن اس بار انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ایسی تصویر شیئر کر دی جس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ تصویر میں ہانیہ عامر کے چہرے پر آکسیجن ماسک لگا ہوا ہے جبکہ وہ کیمرے کی طرف دیکھ کر ہاتھ کے اشارے سے "ٹھیک” ہونے کا پیغام دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس کے باوجود ان کی یہ حالت دیکھ کر مداحوں نے کمنٹس میں ان کی صحت کے بارے میں فکر مندی...
بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم ڈان کے تیسرے سیکوئل کے لیے جن تین اداکاروں کے نام سامنے آئے ہیں اس سے فلم بینوں میں کھلبی مچ گئی ہے۔ فلم ڈان میں امیتابھ بچن نے جو لازوال کام کیا تھا وہ 46 برس گزر جانے کے باوجود فلم بینوں کے ذہنوں میں نقش ہے۔ امیتابھ بچن اس فلم سے اینگری ینگ مین کے روپ سے ایک ایکشن ولن کے طور پر بھی سامنے آئے اور مداحوں نے ان کو اس کردار میں خوب پسند کیا۔ اس فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اور فلم بینوں کی بے حد اصرار پر فلم ڈان کا 2006 میں ریمیک بنایا گیا جس میں مرکزی کردار شاہ رخ خان نے ادا کیا تھا۔ فلم...
کراچی: اٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک فیز ٹو کو 5 نئی راہداریوں کے ساتھ توسیع دینے پر اتفاق، بیرونی ممالک سے ترسیلات زر کی آمد میں اضافے کی امیدوں اور اچھے معاشی اشاریوں کے باعث جمعرات کو مسلسل 20ویں روز بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں تسلسل سے اضافے، ایکسپورٹرز کی مستقبل کے لیے مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت جیسے عوامل سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 20 پیسے کی کمی سے 281روپے 50پیسے کی سطح...
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون بارشوں کے 10ویں اسپیل کی پیشگوئی کر دی ، جو 6 سے 10 ستمبر کے دوران مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کی صورت میں جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع میں 6 سے 9 ستمبر کے دوران بارش کا امکان ہے، جب کہ بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد اور پنجاب کے کئی اضلاع میں 6 سے 8 ستمبر کے دوران بارش متوقع ہے۔ بلوچستان کے چند علاقوں میں بھی 7 سے 9 ستمبر کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 7 سے 9 ستمبر کے دوران بارشیں ہونے کی...
برطانیہ نے سندھ میں متوقع تباہ کن سیلاب سے نمٹنے کے لیے پیشگی 12 لاکھ پاؤنڈز (تقریباً 45 کروڑ 40 لاکھ روپے) کی اضافی ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس امداد کو سیلاب سے بروقت انتباہی نظام اور متاثرہ علاقوں سے شہریوں کے انخلا، انتہائی متاثرہ اور کمزور گھرانوں کی نشاندہی، ضروری اشیاء اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے سامان کا ذخیرہ اور انخلا کے مراکز کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا۔ برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے مطابق یہ امدادی فنڈز سندھ میں کام کرنے والی مختلف غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ (Jane Marriott CMG, OBE) نے کہا کہ سندھ اس وقت ہلاک خیز سیلاب کا سامنے کرنے...
تحریکِ تحفظِ آئین ِ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی دفعہ 2(2) کے تحت فل کورٹ کی تشکیل کا فیصلہ مکمل طور پر قانون کے مطابق تھا، اور اسے رجسٹرار یا کسی اور انتظامی اتھارٹی کی جانب سے ختم یا نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ درخواست گزار نے یہ مؤقف بھی اپنایا ہے کہ چیف جسٹس کی طرف سے کمیٹی کے فیصلے پر دی گئی وضاحت کو قانونی عملدرآمد سے روکنے کی کوئی آئینی یا قانونی حیثیت نہیں، اور یہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے اور قانونی اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ درخواست...
کراچی: پاکستان ریلویز اور سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مابین کینٹ اسٹیشن اور سٹی اسٹیشن کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے معاہدہ پر دستخط کر دیے گئے۔ اس حوالے سے کراچی میں تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ وسیم شمشاد، چیئرمین ریلوے سید مظہر علی شاہ، سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ، ایڈیشنل جنرل مینیجر انفرا حماد حسن مرزا، ڈی ایس ریلوے کراچی محمود رحمان لاکھو، ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق نظامانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ڈی ایس ریلوے کراچی نے معاہدہ...
برطانوی شاہ چارلس نے اسپتال کے دورے کے دوران اپنی صحت اور کینسر کے علاج سے متعلق کھرا اعتراف کر کے سب کو حیران کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: کینسر میں مبتلا برطانوی بادشاہ چارلس نے ایک بار پھر ذمہ داریاں سنبھال لیں 76 سالہ بادشاہ، جو گزشتہ برس کینسر کے ایک مرض میں مبتلا تشخیص ہوئے تھے اور اب بھی علاج جاری رکھے ہوئے ہیں، جمعرات 4 ستمبر کو نئے تعمیر شدہ میڈلینڈ میٹروپولیٹن یونیورسٹی اسپتال پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں اور عملے سے ملاقات کی اور اسپتال کے ’ونٹر گارڈن‘ حصے کا بھی دورہ کیا جو عملے، مریضوں اور مہمانوں کے لیے سکون اور آرام کی جگہ کے طور پر بنایا گیا ہے۔ دورے کے دوران...
26ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ کی تشکیل کا معاملہ،مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے 31 اکتوبر کو چھبیسویں آئینی ترمیم معاملے پر فل کورٹ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں ، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ہونے والی ترامیم آئین اور قانون سے مطابقت نہیں رکھتی، رجسٹرار یا کوئی اور اتھارٹی کمیٹی کے فیصلے کو ختم نہیں کرسکتی۔ کمیٹی کے فیصلے پر چیف جسٹس کی وضاحت عمل درآمد نہ کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں رکھتی۔ درخواست میں پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے 31...
نوواک جوکووچ نے 53 ویں بار گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرکے 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ ان سے قبل سابق امریکی پلیئر کرس ایورٹ نے 1989 میں 52 ویں بار گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں رسائی ممکن بنائی تھی۔ دوسری جانب کارلوس ایلکاراز نے جیری لیچیکا کو قابو کرکے فائنل فور میں جگہ بنا لی۔ ٹاپ سیڈ و دفاعی چیمپئن جینک سنر نے لورینزو موسیٹی کو مات دے کر سیمی فائنل میں قدم رکھے۔ ویمنز سنگلز میں امانڈا اینی سیمووا نے سیکنڈ سیڈ ایگا شیوانتک کو اپ سیٹ کرکے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ 2021 میں آسٹریلین اوپن جیتنے کے بعد سے پہلی مرتبہ گرینڈ سلیم کوارٹر میں رسائی حاصل کرنے والی ناؤمی اوساکا نے...
وی نیوز میں گورنمنٹ ڈگری کالج ناکہ میلہ شیخان ضلع اورکزئی کی اسٹوری پبلش ہونے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آ گئی اور کالج میں باقاعدہ داخلے شروع ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: تعلیمی نظام کو 4 دہائیاں دینے والی خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون وائس چانسلر نورجہاں عوام نے علاقے کے اہم تعلیمی مسئلے کو اجاگر کرنے پر وی نیوز اور رپورٹر کی کاوشوں کو سراہا۔ دیکھیے محمد عامر کی یہ ویڈیو رپورٹ۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں خیبرپختونخوا ضلع اورکزئی ناکہ میلہ شیخان ڈگری کالج
پاکستان کے تمام دریاؤں کے کنارے ٹوٹ گئے ہیں اور بہت سے مزید بندوں میں شگاف کی تیاری ہو چکی ہے۔ آدھے سے زیادہ پاکستان بھارت کی طرف سے آئے ہوئے سیلابی ریلے میں ڈوب رہا ہے۔ لاکھوں مویشی ساتھ چھوڑ گئے، لاکھوں افراد اپنی چھتوں کے سائے سے محروم ہو کر کھلے آسمان تلے پناہ ڈھونڈ رہے ہیں۔ پنجاب اور سندھ کے دیہی علاقے جہاں کپاس، چاول، گنا اور سبزیاں وغیرہ بوئی جاتی تھیں اور یہ علاقے اور یہاں کی زرعی پیداوار جوکہ معیشت کی ریڑھ سمجھے جاتے تھے اب اجڑ کر رہ گئے ہیں۔ ان دو سے تین ہفتوں میں ہزار سے زائد افراد بے قابو سیلاب کی نذر ہو گئے ہیں۔ لاکھوں ایکڑ اراضی پانی میں ڈوب...
کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے سیلاب کے دوران گمشدہ ہونے جانے والے مویشیوں کی تلاش اور ملکیت کی تصدیق کیلیے مصنوعی ذہانت پر مبنی موبائل ایپلیکیشن تھاری کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے نوجوانوں کی مصنوعی زہانت سے چلنے والی ایپلی کیشن سیلاب میں گمشدہ مویشیوں کی تلاش میں مدد فراہم کریگی۔ انجینئرز اور محققین نے سیلابی صورتحال میں فارمرز کو بڑے نقصان سے بچانے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک مفت سہولت پیش کردی ہے۔ یہ سہولت "اینمل پاسپورٹ" کے نام سے متعارف کرائی گئی ایپلی کیشن ہے، جس کے ذریعے سیلاب میں بہہ کر گم ہونے والے مویشیوں کو تلاش کرنے اور ان کی ملکیت کی تصدیق کرنے میں مدد ملے گی۔ ملک...

چین میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد
بیجنگ:3 ستمبر کی صبح 9 بجے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار تقریب چین کے دارالحکومت بیجنگ کے تھیان آن من اسکوائر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ایک عظیم الشان فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اہم خطاب کیا اور پریڈ کا معائنہ کیا۔ تقریب کا موضوع “تاریخ کو یاد رکھنا، شہداء کی یاد کو تازہ کرنا، امن کی قدر کرنا اور مستقبل کی تعمیرکرنا” ہے۔ چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر 26 غیر ملکی سربراہان...
بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم ڈان کے تیسرے سیکوئل کے لیے جن تین اداکاروں کے نام سامنے آئے ہیں اس سے فلم بینوں میں کھلبی مچ گئی ہے۔ فلم ڈان میں امیتابھ بچن نے جو لازوال کام کیا تھا وہ 46 برس گزر جانے کے باوجود فلم بینوں کے ذہنوں میں نقش ہے۔ امیتابھ بچن اس فلم سے اینگری ینگ مین کے روپ سے ایک ایکشن ولن کے طور پر بھی سامنے آئے اور مداحوں نے ان کو اس کردار میں خوب پسند کیا۔ اس فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اور فلم بینوں کی بے حد اصرار پر فلم ڈان کا 2006 میں ریمیک بنایا گیا جس میں مرکزی کردار شاہ رخ خان نے ادا کیا تھا۔ فلم ڈان...
شہر قائد کے تھانہ بریگیڈ کی حدود میں اسکول کی آٹھویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والے نوجوان کا آخری نوٹ سامنے آگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے صدر کے قریب نجی اسکول کی آٹھویں منزل سے نوجوان نے چھلانگ لگا کر جان دے دی، واقعہ بریگیڈ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ متوفی نوجوان عثمان کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ اسکول کے 3 ملازمین کے خلاف اقدام قتل کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔ عثمان نے خودکشی سے پہلے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا جس میں اُس نے اسکول انتظامیہ پر اپنی خودکشی کا الزام عائد کیا تھا۔ متوفی نوجوان نے آخری پیغام میں لکھا کہ وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کررہا ہے اور اس کی ذمہ...
پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کی ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ ایکسپریس نویز کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال سنگین ہو گئی ہے، تاہم پاک فوج، سول انتظامیہ اور دیگر ادارے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں پیش پیش ہیں۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر حفاظتی بند ٹوٹ گیا جبکہ ہیڈ سلیمان کی اور ہیڈ سدھنائی پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ساہیوال، تلمبہ، میاں چنوں، اقبال نگر اور ملحقہ دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ دریائے ستلج کے قریب مصافاتی علاقوں میں پاک فوج اور سول انتظامیہ نے 12 ریلیف کیمپس قائم کیے ہیں۔ساہیوال میں متاثرہ 49 دیہاتوں کے لیے 30 ریلیف...

پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن ، ہزاروں شہری اور مویشی محفوظ مقامات پر منتقل
پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال شدید ہو چکی ہے، خاص طور پر دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں پاک فوج، سول انتظامیہ اور ریسکیو ادارے مل کر متاثرہ علاقوں میں بھرپور ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق، دریائے ستلج پر گنڈا سنگھ والا کے مقام پر حفاظتی بند ٹوٹ گیا، جب کہ ہیڈ سلیمان کی اور ہیڈ سدھنائی پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے ساہیوال، تلمبہ، میاں چنوں، اقبال نگر اور قریبی دیہات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کے لیے ریلیف کیمپس اور ریسکیو آپریشن دریائے ستلج کے کنارے بسنے والے دیہاتوں میں پاک فوج اور انتظامیہ نے 12...

جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر ثقافتی شام کا بیجنگ میں انعقاد
بیجنگ : جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر” انصاف کی جیت” کے موضوع پر ایک ثقافتی شام کا بیجنگ میں انعقاد کیا گیا۔بدھ کے روز شی جن پھنگ سمیت چینی رہنماؤں، مزاحمتی جنگ کے بزرگ سپاہیوں اور اعزاز یافتہ افراد کے نمائندوں اور عام شہریوں کے نمائندوں سمیت مختلف حلقوں سے وابستہ افراد نے اس ثقافتی شام میں شرکت کی۔ Post Views: 7
ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے کہا ہے کہ یوکرین اور غزہ کے معاملے پر مغرب کے دہرے معیار اس کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ برطانوی اخبار ’دی گارڈین‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہیں خوشی ہے کہ دیگر یورپی ممالک بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے سلسلے میں اسپین کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی وزیراعظم کا نیتن یاہو پر غزہ کے انسانی بحران کا الزام اور شدید تنقید ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ یورپی یونین کے اندر ممالک اس بات پر منقسم ہیں کہ اسرائیل پر کس طرح اثر انداز ہونا ہے۔ ’میرے نزدیک یہ رویہ ناقابلِ قبول ہے، اور اگر ہم یوکرین جیسے دوسرے...
دو سابق انگلش کپتانوں نے ٹیسٹ کرکٹ کے قوانین میں تبدیلیوں کی تجویز پیش کردی۔ سابق کپتان مائیکل وان نے متبادل کھلاڑی کے قانون کو تبدیل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی تبدیل کرنے کا قانون صرف کنکشن کی حد تک نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا آپ انجری کی وجہ سے گراؤنڈ میں نہ رہیں اور جب بیٹنگ ہو آپ کریز پر ہوں۔ مائیکل وان نے حالیہ انگلینڈ بھارت سیریز میں رشابھ پانت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر کنکشن میں اسی جیسا متبادل کھلاڑی لے سکتے ہیں تو پھر دوسری انجریز میں کیوں ایسا نہیں ہوسکتا۔ ایک اور سابق کپتان ایلسٹیئر کک نے میچ کے دوران نئی بال لینے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے منگل کو ایک کشتی پر کارروائی کرتے ہوئے 11 منشیات فروشوں کو ہلاک کر دیا۔ ان کے مطابق یہ گروہ وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو کے کنٹرول میں تھا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی جاری کی، جس میں ایک اسپیڈ بوٹ دکھائی دیتی ہے جو چند لمحوں بعد زوردار دھماکے سے تباہ ہو جاتی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج نے بین الاقوامی پانیوں میں منشیات سے بھری کشتی کو تباہ کیا، یہ کشتی امریکا کی طرف منشیات منتقل کر رہی تھی۔ صدر کے مطابق اس کارروائی میں امریکی فورسز کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ امریکی...
بیجنگ، عظیم جنگی کامیابی کی 80 ویں سالگرہ، شاندار فوجی پریڈ، چینی صدر کا دنیا کو امن کا پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز بیجنگ(آئی پی ایس)چین میں دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی انسداد فاشزم جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر بدھ کے روز بیجنگ میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا آغاز چینی صدر شی جن پھنگ کی آمد سے ہوا، جنہوں نے عالمی رہنماؤں کو خوش آمدید کہا اور وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔ صدر شی جن پھنگ جو کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکریٹری، صدرِ مملکت اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین بھی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کی فوج نے وینزویلا سے منشیات اسمگل کرنے والے ایک کشتی پر حملہ کیا ہے جس میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔ ٹرمپ نے منگل کے روز اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر اس حملے کی فضائی فوٹیج شیئر کی جسے مبینہ طور پر ٹرن دے اراگوا نامی گینگ استعمال کر رہی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ نے بحری جہاز تعینات کردیے انہوں نے لکھا کہ اس کارروائی میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ کسی امریکی فوجی کو نقصان نہیں پہنچا۔ یہ پیغام ان سب کے لیے ہے جو امریکا میں منشیات لانے کا سوچ بھی رہے ہیں۔ ٹرمپ کے...
برطانوی حکومت نے غیر ملکی طلبا کو ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد ملک میں قیام پر سخت وارننگ جاری کردی، ہوم آفس نے ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد ملک میں قیام پذیر غیر ملکی طلبا کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے حکومت براہِ راست ہزاروں طلبا اور ان کے خاندانوں سے رابطہ کرے گی، ہوم آفس کے مطابق تقریباً 1 لاکھ 30 ہزار طلبہ اور ان کے اہلِ خانہ کو انتباہی پیغام بھیجتے ہوئے فوری طور پر برطانیہ چھوڑنے کاکہا جائے گا اگر ان کے پاس ملک میں رہنے کا قانونی حق نہیں، بصورت دیگر انہیں زبردستی ملک بدر کر دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پناہ گزینوں اور ان کے اہل...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ یوکرین میں جاری جنگ کے دوران ہلاکتوں میں کمی کے لیے کچھ اقدامات کرنے جا رہی ہے۔ تاہم انہوں نے روس اور چین کے درمیان بڑھتے تعلقات پر کسی قسم کی تشویش ظاہر نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں صدر پیوٹن سے بہت مایوس ہوں، اور ہم کچھ ایسا کرنے جا رہے ہیں جس سے لوگوں کی زندگیاں بچ سکیں۔ تاہم انہوں نے ان ممکنہ اقدامات کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے اگست کے وسط میں الاسکا میں صدر پیوٹن کے ساتھ ایک سربراہی اجلاس منعقد کیا تھا،...
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی کالاباغ ڈیم بنانے کی تجویز پر ردعمل دیتے ہوئے اس کی سخت مخالفت کردی۔ پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کالا باغ ڈیم بنانے کی تجویز پر اہم بیان میں کہا کہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ صوبے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرچکے ہیں، جس خیبرپختونخواہ صوبے کی اسمبلی کالاباغ ڈیم کے خلاف قرارداد منظور کرچکی ہے اس صوبے کا وزیراعلیٰ کالاباغ ڈیم کی حمایت میں بات کرکے ایوان کی توہین کر رہے ہیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو سیاست سیکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ انہیں کالاباغ ڈیم کی حمایت سے قبل سوچ سمجھ کر...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے اسپیکٹرم کی نیلامی میں تاخیر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ٹیرف میں اضافے اور سائبر فراڈز پر فوری اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 5G اسپیکٹرم نیلامی کی پالیسی کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرپرسن سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کے ڈیجیٹل اور ٹیلی کام سیکٹرز کو درپیش سنگین چیلنجز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ’اسپیکٹرم نیلامی میں تاخیر ڈیجیٹل ترقی کے لیے خطرہ ہے‘ فریکوئنسی الاٹمنٹ بورڈ نے کمیٹی کو بتایا کہ سنہ 2021 سے پاکستان نے عالمی فائیو جی تقاضوں کے مطابق...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے سیلاب کے دوران 10 لاکھ شہریوں اور 7 لاکھ مویشیوں کی جانیں بچائی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے ملکی صورتحال تشویشناک ہے اور ایسے موقع پر بھی آپ جیسی چھوٹی ذہنیت والے لوگوں کو اپنی سیاست کی فکر پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ (بیرسٹر گوہر) کے اپنے شہر بونیر میں 200 سے زیادہ لوگ جان بحق ہو گئے، خیبر پختونخواہ حکومت نے کتنے لوگوں کو ریسکیو کیا اور ریلیف دیا ابھی تک آپ قوم کو یہ نہیں بتا سکتے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے 10 لاکھ شہریوں اور 7 لاکھ مویشیوں کی جانیں...
کبھی کبھار ملتے جلتے نام بھی بے پناہ فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ جس کا بخوبی اندازہ صرف 16 ہزار نفوس پر مشتمل کیریبین کے ایک چھوٹے سے جزیرے انگوئیلا کی بدلتی قسمت دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بے قابو اے آئی ماڈل بلیک میل بھی کرنے لگے، کنٹرول کیسے ممکن ہے؟ انگوئیلا آج دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی بدولت کروڑوں ڈالرز کما رہا ہے اور اس کی وجہ ہے صرف ایک انٹرنیٹ ایڈریس ہے جو اتفاقاً اس جزیرے کے نام کی مناسبت سے اے آئی ہے نا کہ مصنوعی ذہانت کے۔ یعنی ملتے جلتے نام نے جزیرے کی قسمت چمکادی۔ 80 کی دہائی میں لگی لاٹری جب انٹرنیٹ نیا نیا آیا...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کالا باغ ڈیم بنانے کی تجویز کے بعد نئے صوبوں کے قیام کی بھی حمایت کردی۔ جبکہ ملک میں صدارتی نظام کے حق میں بھی دلیل سامنے لے آئے۔ اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ضرورت کے تحت ملک میں صدارتی نظام ہونا چاہیے، عمران خان ملک میں صدارتی نظام حکومت کے حامی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کے ممالک میں نئے یونٹس بنتے جارہے ہیں، لیکن پاکستان واحد ملک ہے جو اتنی بڑی آبادی کے ساتھ 4 صوبوں پر مشتمل ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ جب چھوٹے یونٹس بن جائیں گے تو گورننس بہترین ہوگی اور عوام کے مسائل حل ہوں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام...
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق تجویز کو مسترد کرتے ہوئے شدید مخالفت کا اظہار کردیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ، بلوچستان اور خود خیبرپختونخوا کی اسمبلی کالا باغ ڈیم کے خلاف قراردادیں منظور کرچکی ہیں۔ ایسے میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کا اس منصوبے کی حمایت میں بات کرنا دراصل اپنے ہی ایوان کی توہین کے مترادف ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے علی امین گنڈاپور کے مؤقف کی حمایت کردی انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کو سیاست کے رموز سمجھنے کی ضرورت ہے اور انہیں کسی...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر سخت تنقید کی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عورت کی حکمرانی کے خلاف فتویٰ دینے کے بعد مولانا نے ڈیزل کے پرمٹ حاصل کیے تھے۔ انہوں نے مال لے کر 26ویں ترمیم کے لیے ووٹ دیا۔ Big breaking ???????? مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں ترمیم پر وہی کا کیا کہ ” مینو نوٹ وکھا، میرا موڈ بنے” علی امین گنڈا پور کا مولانا فضل الرحمان پر بڑا الزام مولانا نے 26 ویں ترمیم میں پیسے لے کر حکومتی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، علی امین گنڈا پور pic.twitter.com/GiTESXaATk — Muhammad Aalijah Khan...
لاہور (اسپورٹس ڈیسک) کینیڈا سپر 60 لیگ میں تین پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ایونٹ کے لیے فرنچائز ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 8 سے 13 اکتوبر تک وینکوور کے بی سی پلیس اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ تجربہ کار اسپنر **سعید اجمل** ماسٹرز میسی سوگا کی نمائندگی کریں گے، جبکہ **شعیب ملک** اور **خواجہ نافع** واریئرز وائٹ روک کی جانب سے میدان میں اتریں گے۔ یہ لیگ اس حوالے سے منفرد ہوگی کہ پہلی بار کینیڈا میں کسی انڈور اسٹیڈیم میں برقی قمقموں کی روشنی میں بین الاقوامی کرکٹ کھیلی جائے گی۔ دیگر ٹیموں میں بڑے نام شامل ہیں۔ سکسرز ٹورنٹو نے **الیکس ہیلز** اور **رحمان اللہ گرباز** کی خدمات حاصل کرلی ہیں، بلٹز...
کینیڈا سپر 60 لیگ میں 3 پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ایونٹ کیلیے فرنچائز ٹیموں کو حتمی شکل دیدی گئی، ایونٹ 8 سے 13 اکتوبر تک وینکوور کے بی سی پلیس اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا، تجربہ کار اسپنر سعید اجمل ماسٹرز میسی سوگا کی نمائندگی کریں گے، خواجہ نافع اور شعیب ملک واریئرز وائٹ روک کی جانب سے میدان میں اتریں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ کینیڈا میں کسی انڈور اسٹیڈیم میں برقی قمقموں کی روشنی میں بین الاقوامی کرکٹ منعقد ہوگی۔ سکسرز ٹورنٹو نے الیکس ہیلز اور رحمان اللہ گرباز کی خدمات حاصل کی ہیں، بلٹز برامپٹن پیوش چاؤلہ، ڈیوڈ ویزا، مارٹن گپٹل اور کوئنٹن ڈی کاک کو چنا ہے۔ ٹائیگرز مونٹریال میں اینڈریو ٹائی اور...
گزشتہ روز اسلام اباد میں گھر کے باہر سے ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ اس لڑکی جس کا نام سامعہ حجاب ہے۔ وہ ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر نمایاں ہے۔ وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے سامعہ حجاب نے کہا کہ میری دوست کائنات کی سالگرہ پارٹی میں حسن زاہد نامی لڑکے سے ملاقات ہوئی۔ میں چونکہ سوشل میڈیا پر مشہور ہوں تو حسن زاہد نے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جس پر میں نے اس کو منع کیا اور خود کو اس سے دور کر لیا۔ پہلے یہ میرے گھر کے باہر آ کر بیٹھا کرتا تھا، میرے والد صاحب حیات نہیں...

وزیراعظم شہباز شریف کی بیجنگ میں صدر شی جن پنگ سے ملاقات، پاک چین تزویراتی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف جو اس وقت چین کے سرکاری دورے پر ہیں، نے آج بئیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپلز میں عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ اپنی انتہائی خوشگوار ملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان آہنی اور ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر صدر شی جن پنگ کو مبارکباد دی اور دنیا کی فسطائیت مخالف جنگ کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ صدر شی جن پنگ بصیرت...
برطانیہ کی وزیر داخلہ یویٹ کوپر نے اعلان کیا ہے کہ پناہ گزینوں کے فیملی ری یونین کے تحت تمام نئی درخواستیں عارضی طور پر معطل کر دی جائیں گی۔ یہ فیصلہ پناہ کے زیر التوا مقدمات کو نمٹانے اور غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کی تعداد کم کرنے کے لیےکیا گیا ہے۔ نئے فیصلے کے تحت پناہ گزین بھی عام فیملی امیگریشن قوانین کے پابند ہوں گے۔ اب انہیں اپنے اہل خانہ کو برطانیہ لانے کے لیے وہی شرائط پوری کرنی ہوں گی جو برطانوی شہریوں پر لاگو ہیں جن میں کم از کم سالانہ 29 ہزار پاؤنڈ مشترکہ آمدنی کا ثبوت شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیے: انسانی اسمگلنگ روکنے اور امیگریشن آسان بنانے کے لیے ایف...

افغانستان میں زلزلہ، خیبرپختونخوا اسمبلی کی متفقہ قرارداد، شدید زخمیوں کو بغیر ویزا پاکستان لانے کی تجویز
خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں حالیہ تباہ کن زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد منظور کی ہے۔ قرارداد میں حکومت اور اپوزیشن، دونوں نے افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے دوران قرارداد میں کہا گیا کہ افغان بھائیوں کی مدد کو ہم اپنی اسلامی اور انسانی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا گو ہیں، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔ بغیر ویزا شدید زخمیوں کو پاکستان منتقل کرنے کی تجویز قرارداد میں خاص طور پر یہ مطالبہ کیا گیا کہ جو متاثرین شدید زخمی ہیں، انہیں بغیر ویزا فوری طور...
خیبرپختونخوا اسمبلی میں منظور کی گئی ایک قرارداد میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں آنے والے حالیہ زلزلے کے شدید زخمیوں کو جذبہ خیرسگالی کے تحت بغیر ویزا پاکستان منتقل کر کے علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ یہ قرارداد حکومتی رکن عبیدالرحمان کی جانب سے ایوان میں جمع کرائی گئی، جس میں افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کیوں بار بار زلزلے کی زد میں آتا ہے؟ قرارداد میں جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔ ایوان نے قرار دیا کہ پاکستان ایک برادر اسلامی ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے...
چین کے شہر تیانجن میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ نے رکن ممالک کے لیے ایک ترقیاتی بینک قائم کرنے کی تجویز دی۔ یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: ایس سی او ڈیولپمنٹ بینک اور فنڈ بنانے پر اتفاق اس اجلاس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت کئی عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اپنے خطاب کے دوران صدر شی جن پنگ نے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم باہمی اعتماد اور اصولوں پر استوار ہو کر اب ایک تناور درخت کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ انہوں نے اس...
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی مسلسل دو فتوحات کے باوجود ڈیتھ اوورز میں بے جان بولنگ کپتان کی تشویش بڑھانے لگی۔ یو اے ای کو شکست دینے کے بعد پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم نے بیٹنگ میں زبردست کارکردگی دکھائی۔ابتدائی 15 اوورز میں بولنگ بھی اچھی رہی لیکن آخری پانچ اوورز میں مزید محنت کی ضرورت ہے۔ کپتان سلمان علی آغا کے مطابق اس پہلو پر ٹیم نے پہلے بھی کام کیا ہے مگر اب بھی بہتری درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیتھ اوورز میں بولنگ اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے، اگر اس پر قابو پالیا جائے تو ٹیم اگلے میچز میں مزید بہتر نتائج دے سکتی ہے۔
چین کے شہر تیانجن میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ نے تنظیم کے رکن ممالک کے لیے ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز پیش کی۔ اجلاس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب ایردوان، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت متعدد عالمی رہنما شریک ہوئے۔ اپنے خطاب میں چینی صدر نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) باہمی اعتماد اور اصولوں کے تحت آگے بڑھ رہی ہے اور اب یہ ایک "تناور درخت" بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رکن ممالک کو تجارت، معیشت اور مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔...
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی صحافی دنیش کے وِہرا نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کانفرنس کے دوران لی جانے والی گروپ فوٹو پر سخت ردِعمل دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی کو فوٹو میں مرکزی حیثیت نہیں دی گئی اور انہیں کونے میں کھڑا کر دیا گیا، جو بھارت کے وقار کے خلاف ہے۔ دنیش کے وِہرا کے مطابق فوٹوگراف میں چین کے صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ بالکل درمیان میں موجود تھے، جبکہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کو شی جن پنگ کے قریب رکھا گیا۔ اس کے برعکس وزیراعظم مودی کو صفِ اوّل میں ہونے کے باوجود تقریباً چوتھے یا پانچویں نمبر پر کونے کی جانب کھڑا کیا گیا۔ ...

بھارت نے معلومات شیئر نہیں کیں، سورسز سے کنفرم ہوا سلال ڈیم کے اسپیل ویز کو کھولا گیا،ڈی جی پی ڈی ایم اے
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں ہریکے کے مقام پر ہائی فلڈ کی معلومات بھارت کی جانب سے شیئر ہوئیں، اس کے علاوہ کوئی باقاعدہ معلومات بھارت کی جانب سے شیئر نہیں کی گئی جبکہ سورسز سے کنفرم ہوا کہ سلال ڈیم کے اسپیل ویز کو کھولا گیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ آج سارا دن ہیجانی کیفیت رہی ، بھارت کی جانب سے کتنے کیوسک پانی آئے گا اس کی کوئی کنفرم اطلاعات نہیں ہیں اور نہ ہی اس کو کنفرم کیا جاسکتا ہے، ہم نے اس کے پیش نظر الرٹ جاری کیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک سعودی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہر آزمائش میں پورا اترے ہیں۔ انہوں نے پاک بھارت کشیدگی میں سعودی عرب کے مخلصانہ، برادرانہ اور مؤثر کردار پر سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ہو یا امن، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ...
بلوچستان کی وسیع اور بنجر زمین جہاں زندگی کی بقا کا دارومدار پانی کی ایک ایک بوند پر ہے، وہاں پرویز احمد ایک ایسے شخص کے طور پر نمایاں ہیں جو زمین کی سرگوشیاں سننے کا ہنر رکھتے ہیں۔ بلوچستان میں خشک سالی کے خلاف جدوجہد ، روایتی "کشتہ" سے پانی کی تلاش pic.twitter.com/M5g6SqAaCC — WE News (@WENewsPk) August 31, 2025 وہ گزشتہ 17 برس سے زیر زمین پانی کی تلاش کے لیے ’کشتہ‘ کے قدیم طریقے پر انحصار کر رہے ہیں۔ یہ فن انہوں نے اپنے استاد حبیب اللہ شہوانی سے سیکھا ہے۔ اس عمل کے لیے مخصوص Y شکل کی درختوں کی تازہ تراشی ہوئی دو شاخوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جب وہ کسی ایسے مقام...
کراچی: شہر قائد کے علاقے قصبہ کالونی کٹی پہاڑی کے قریب میڈیکل اسٹور پر فائرنگ کے نتیجے میں احسان اللہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول احسان اللہ میڈیکل اسٹور کے باہر فون پر بات کر رہا تھا، جب ایک مسلح شخص اس کے قریب آیا اور بلا کسی جھگڑے کے اسے تین گولیاں مار دیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں احسان اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ملزم واردات کے بعد فوراً موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعلق...
شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم نجی ٹی وی چینل میں بطور کیمرہ مین ملازمت کرتا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سولجر بازار انویسٹی گیشن پولیس نے اہلیہ کے قتل میں ملوث ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ نے ملزم سے پسند کی شادی کی تھی جس کو گھریلو رنجش پر شوہر نے قتل کیا اور پھر وہ معمول کے مطابق ملازمت پر چلا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ ایک بیٹی کی ماں تھی جس کے شوہر کے ساتھ کافی عرصے سے جھگڑے چل رہے تھے۔ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کی تفتیش کے دوران پولیس نے...
صدر پاکستان آصف علی زرداری نے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔ بلوچستان کی جانب سے محفوظ علی خان کو کمیشن کا رکن نامزد کیا گیا تھا، اور صدر نے اس نئی نامزدگی کی منظوری دیتے ہوئے پچھلی منظوری کو منسوخ کر دیا۔ اس کے علاوہ، صدر آصف علی زرداری نے کرمنل لاز ترمیمی بل 2025 کی بھی منظوری دے دی ہے۔ چند روز قبل، انہوں نے 11ویں این ایف سی کی تشکیل کی تھی، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ اور ہر صوبے سے ایک ماہر کو شامل کیا گیا تھا۔یہ تبدیلیاں مالیاتی کمیشن کے کام کو مزید مؤثر بنانے کی کوشش کے تحت کی جا رہی ہیں۔...
ایران کی انقلابی گارڈز کا کہنا ہے کہ انہوں نے 8 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ حساس مقامات کی لوکیشنز اور اعلیٰ فوجی شخصیات کی تفصیلات اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو فراہم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انقلابی گارڈز نے الزام عائد کیا ہے کہ گرفتار افراد نے یہ معلومات جون میں اسرائیل کی ایران پر فضائی کارروائی کے دوران موساد کو دی تھیں جب اسرائیل نے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا اور اعلیٰ فوجی کمانڈرز سمیت عام شہری بھی جاں بحق ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: ایران میں عالمی جوہری نگرانی کے ادارے کے معائنہ کاروں کی واپسی، یورپی ممالک کے ساتھ اہم مذاکرات انقلابی گارڈز کے بیان میں کہا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی تعاون کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ محسن نقوی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے مخلصانہ اور مؤثر کردار پر سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ ہو یا امن، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں ممالک کے تعلقات ہر آزمائش میں کامیاب ثابت ہوئے۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ سعودی عرب جا...
محکمہ تعلیم پنجاب نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 5ویں اور چھٹی جماعت کے امتحانات بھی بورڈز کی سطح پر لینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق بورڈ امتحان پنجاب ایجوکیشن کریکلم ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی پیکٹا لے گی۔ سرکلر میں کہا گیا کہ اس سال نویں اور دسویں بورڈز امتحان کے خراب نتائج باعث فیصلہ کیا گیا، دونوں کلاسوں کے بورڈ امتحان کا مقصد طلبہ کی تعلیمی ذہنی تربیت ہے، بورڈ امتحان سے نویں دسویں کلاسز کے بورڈ رزلٹ بھی اچھے ہوں گے۔ سرکلر میں کہا گیا کہ تمام اسکولز سربراہان کو تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی اور اسکولز سربراہان سے اسکولز اکیڈمک امپرومنٹ پلان بھی طلب کرلیا گیا۔ پنجاب ٹیچرز یونین نے کہا کہ پنجم ہشتم کے بورڈ امتحان...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے آج، 30 اگست 2025 کو، گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن (NFC) کی تشکیل میں ایک اہم تبدیلی کی منظوری دی ہے۔ اس تبدیلی کے تحت بلوچستان حکومت کی جانب سے نان-ایکز آفسیو ممبر کے طور پر محفوظ علی خان کی نامزدگی کو منظور کیا گیا ہے، جو کہ پہلے سے دی گئی منظوری کو خودبخود تبدیل کرتی ہے۔ اس کا اعلامیہ صدر مملکت کے سیکرٹریٹ نے جاری کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:نئے صوبوں کا قیام، این ایف سی ایوارڈ فارمولے میں تبدیلی، رانا ثنااللہ کھل کر بول پڑے یاد رہے کہ صدر مملکت نے 22 اگست 2025 کو 9 رکنی 11ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کی تھی، جس کا چیئرمین وفاقی وزیر خزانہ محمد...
روم (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اپنی اور دیگر معروف خواتین کی ایڈٹ شدہ قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز فحش ویب سائٹ پر شائع ہونے پر شدید غم و غصہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اس عمل کو خواتین کی تذلیل اور افسوسناک قرار دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ’’فیکا‘‘ (Phica) نامی ویب سائٹ پر نہ صرف وزیرِاعظم بلکہ ان کی بہن آریانا میلونی سمیت کئی سیاستدان اور شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کی گئیں۔ ان میں توہین آمیز جملے بھی شامل تھے۔ عوامی دباؤ کے بعد ویب سائٹ بند کردی گئی۔ منتظمین نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ مواد صارفین نے مختلف ذرائع...
قومی ویمنز کرکٹرز نے پشاور میں آج ہونے والے فلڈ ریلیف چیریٹی میچ میں شائقین سے اسٹیڈیم آنے کی اپیل کی ہے۔ ویڈیو پیغام میں ویمنز کھلاڑیوں نے شائقین سے درخواست کی وہ ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنے ضرور آئیں تاکہ سیلاب متاثرین کے لیے زیادہ سے زیادہ رقم جمع ہوسکے۔ Pakistan women’s cricketers share their message of solidarity ???? All gate proceeds from tomorrow's flood relief exhibition match between Zalmi XI and Legends XI in Peshawar will go towards rehabilitation efforts. pic.twitter.com/Mnm7PBytnQ — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) August 29, 2025 خیبرپختونخوا حکومت اور پشاور زلمی کے زیر اہتمام فلڈ ریلیف چیریٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔ میچ میں شاہد آفریدی، یونس خان، انضمام الحق، راشد لطیف، وقار یونس، اظہر محمود،...
راولپنڈی: راولپنڈی کے قبرستان میں دفنائی گی سات سالہ بچی کی قبر سے مبینہ چھیڑ چھاڑ ہوئی ہے جب کہ قریب ہی سفید کپڑا اور روئی پڑی ملی، والد نے پولیس کو اطلاع دی جمعہ کی صبح مجسٹریٹ کی نگرانی میں قبر کشائی کرکے پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کو سات سالہ مسماتہ علینہ کے والد ظفر اقبال نے بتایا کہ وہ گتجا چوکی کے علاقے گلی نمبر 19 میں رہائش پذیر ہے 7 سالہ بیٹی علینہ 26 اگست کو فوت ہوئی جس کی تدفین خان کالونی والے قبرستان میں کی، جمعرات کی صبح فاتحہ خوانی کے لیے قبرستان گیا تو بیٹی کی قبر سے چھیڑچھاڑ ہوئی تھی اور کفن ملحقہ...
ممبئی(شوبز ڈیسک) ریکھا نے 17 ویں بچے کو جنم دیا ہے 11 بیٹوں اور 6 بیٹیوں میں سے پانچ بچے پیدائش کے فوری بعد انتقال کر گئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجھستان کے ضلع ادے پور میں ایک 55 سالہ خاتون ریکھا کلبیلیا نے 17 ویں بچے کو جنم دیا ہے۔ خاتون پہلے ہی نانی اور دادی کے درجے پر فائز ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کے شوہر کا نام کوارا رام کلبیلیا ہے۔ دونوں کے ہاں 11 بیٹوں اور 6 بیٹوں نے جنم لیا، تاہم ان میں سے چار بیٹے اور ایک بیٹی پیدائش کے فوری بعد انتقال کر گئے تھے۔ اب ان کے 12 بچے حیات ہیں، جن میں سات بیٹے اور پانچ بیٹیاں...
جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان اور آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ لیے قومی ویمنز ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ایل سی سی اے گراؤنڈ میں تربیتی کیمپ شروع ہوگیا۔ ???? Pakistan's training camp ahead of the South Africa ODI series and ICC Women's World Cup 2025 gets underway in Lahore#BackOurGirls | #PAKWvSAW pic.twitter.com/GexQNAfj4c — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 29, 2025 قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔ تربیتی کیمپ کے روزانہ دو سیشن ہوں گے۔ پہلا ٹریننگ سیشن صبح 10 بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک اور دوسرا سیشن سہ پہر چار بجے سے شام ساڑھے چھ بجے تک ہوگا۔
بیجنگ: چین نے سہ فریقی ایٹمی مذاکرات کو “غیر حقیقت پسندانہ” قرار دیتے ہوئے امریکا اور روس کے ساتھ بیٹھنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی تھی کہ چین بھی ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے پر ہونے والی بات چیت میں شامل ہو، تاہم بیجنگ نے یہ پیشکش مسترد کر دی۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا اور روس دنیا کے سب سے بڑے ایٹمی ہتھیاروں کے مالک ہیں، اس لیے تخفیفِ اسلحہ کی ذمہ داری بھی انہی پر عائد ہوتی ہے۔ ترجمان کے مطابق چین اپنی ایٹمی صلاحیت کو صرف قومی سلامتی کے لیے کم سے کم سطح پر رکھتا ہے اور کسی دوڑ کا حصہ نہیں ہے۔...
صنعا: اسرائیلی جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر شدید فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ کارروائی میں انصاراللّٰہ (حوثی) کے کئی رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا۔ بمباری کے وقت انصاراللّٰہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی ٹی وی پر براہِ راست خطاب کر رہے تھے۔ دوسری جانب انصاراللّٰہ نے اسرائیلی دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیادت محفوظ ہے اور فضائی حملوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ Post Views: 9
راولپنڈی (نیوز ڈیسک)راول ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث انتظامیہ نے ڈیم کے سپیل ویز کھول دیے۔ ترجمان کے مطابق پانی کی سطح 1751 فٹ تک پہنچنے پر سپیل ویز کھولے گئے جو تقریباً پانچ گھنٹے تک کھلے رہیں گے۔ سپیل ویز اس وقت تک کھلے رہیں گے جب تک پانی کی سطح 1746 ایکڑ فٹ تک نہیں پہنچ جاتی۔ کھولنے سے قبل وارننگ کے طور پر سائرن بجائے گئے۔ این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ سپیل ویز کھلنے کے بعد کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ قریبی آبادیوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ تیز بہاؤ کی صورت...
اسلام آباد: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، پی ایم ڈی یو سمیت ریگولیٹرز کی تنخواہیں خود بڑھانے پر پابندی کی تجویز دے دی ہے اور ریگولیٹری باڈیز میں تنخواہوں میں اضافے کا اسٹرکچر بھی طلب کر لیا۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں قائمہ کمیٹی خزانہ کی جانب سے اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، پی ایم ڈی یو سمیت ریگولیٹرز کی تنخواہیں خود بڑھانے پر پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔ کمیٹی نے وزارت خزانہ کو تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور کہا کہ تنخواہوں میں خود سے اضافہ روکنے...
راولپنڈی: برطانیہ سفارت خانے کا عملہ اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق برطانوی سفارتخانے کا عملہ اڈیالہ جیل آیا ہے۔ 3 رکنی وفد میں مس سونینا، البرٹ ڈیورٹ اور ثاقب عباسی شامل ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سفارتخانے کا وفد برطانوی نژاد پاکستانی قیدی طیب علی سے ملاقات کرے گا۔ اس دوران قیدی کی صحت اور قانونی امور سے متعلق معلومات لی جائیں گی۔ Tagsپاکستان
اسپین کی مشہور اداکارہ ویرونیکا ایچیگوئی کینسر کے باعث انتقال کر گئیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 42 سالہ اداکارہ ویرونیکا ایچیگوئی کی موت اسپین کے شہر میڈرڈ میں ہوئی وہ گزشتہ کئی دنوں سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں۔ اداکارہ نے کئی فلموں میں کام کیا اور ایوارڈز بھی وصول کیے وہ بہترین اداکاری کی وجہ سے وہ اسپین سمیت غیر ملکی ممالک میں بھی مشہور تھیں۔ 2024 میں ویرونیکا ایچیگوئی نے اپنی آخری فلم کی جو سیاسی اور سنسنی خیز تھی اس فلم کا نام Artificial Justice ہے جس میں انہوں نے ایک جج کا کردار ادا کیا تھا جو عدالتی نظام میں اے آئی کی سازش کو بے نقاب کرتی ہے۔ TagsShowbiz News Urdu
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اسٹیٹ بینک، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ (PMDU) سمیت دیگر ریگولیٹری اداروں کی جانب سے اپنی تنخواہیں خود بڑھانے کے عمل پر پابندی عائد کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں کمیٹی نے وزارت خزانہ کو ہدایت دی کہ ریگولیٹری اداروں کی تنخواہوں میں اضافے کو وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط کرنے کے لیے قانونی ترامیم تجویز کی جائیں، خاص طور پر ایس ای سی پی ایکٹ میں۔ کمیٹی کی رکن انوشے رحمان نے کہا کہ خودمختار ادارے جیسے کہ اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور...
وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسپین کی سینیٹ کے رکن، وِسینتے اَزپیتارٹے پیریز نے آج ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور اسپین کے درمیان پارلیمانی روابط کو مضبوط بنانے اور سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصری اور الجزائری وزرائے خارجہ سے ملاقات ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے سینیٹر پیریز کی پارلیمانی تعلقات کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر سینیٹر پیریز نے ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ کو اسپین کے دورے کی دعوت بھی دی۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
آج وطن کے عظیم سپوت، سپاہی مقبول حسین کی ساتویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ سپاہی مقبول حسین کی داستانِ وفا اور قربانی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی گئی ہے، جو نسلوں کے لیے مثال ہے۔ آزاد کشمیر کے علاقے تراڑ کھل سے تعلق رکھنے والے مقبول حسین 4 آزاد کشمیر رجمنٹ کا حصہ تھے اور 1965 کی جنگ میں انہوں نے غیر معمولی جرات اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ بیس اگست 1965 کو جنگ کے دوران شدید زخمی حالت میں وہ بھارتی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہوگئے۔ قید کے دوران دشمن نے ان پر بدترین جسمانی اور ذہنی تشدد کیا، مگر سپاہی مقبول حسین نے اپنی وفاداری...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، بارڈر سکیورٹی اور انسانی سمگلنگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے محسن نقوی کو حال ہی میں ملنے والے نشان امتیاز پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں حالیہ سیلاب اور بارشوں کے باعث ہونے والے جانی نقصانات پر بھی بات ہوئی۔ جین میریٹ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ...
بھارت میں راجستھان کے علاقے چتوڑ گڑھ میں گوگل میپس کی غلط رہنمائی کے باعث ایک فیملی وین بند پل پر پہنچ گئی اور طاقتور بہاؤ میں بہہ گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور ایک بچہ لاپتا ہو گیا۔ حادثہ منگل کو پیش آیا جب خاندان بھِلواڑہ سے مذہبی زیارت کے بعد واپس آ رہا تھا اور بند پل پار کرنے کی کوشش کی۔ وین کے ڈرائیور نے گوگل میپس کی ہدایت پر سوامی اوپردہ پل پر گاڑی لے گئی، جو کئی مہینوں سے بند تھا۔ جیسے ہی وین پل پر داخل ہوئی، وہ پھنس گئی اور دریائے باناس کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی۔ مزید پڑھیں: حسن ابدال: جھاری کس نالے میں گاڑی بہہ گئی، 10 میں...
میڈرڈ (نیوز ڈیسک) اسپین کی نامور اداکارہ ویرونیکا ایچیگوئی 42 برس کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئیں۔ وہ گزشتہ کئی دنوں سے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں زیر علاج تھیں۔ ویرونیکا ایچیگوئی نے اپنے کیریئر میں متعدد فلموں میں اداکاری کی اور کئی ایوارڈز جیتے۔ وہ اپنی جاندار پرفارمنس کے باعث نہ صرف اسپین بلکہ دیگر ممالک میں بھی مقبول رہیں۔ 2024 میں ان کی آخری فلم “Artificial Justice” ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے ایک جج کا کردار ادا کیا تھا جو عدالتی نظام میں مصنوعی ذہانت (AI) کی سازش کو بے نقاب کرتی ہے۔ یہ فلم سیاسی اور سنسنی خیز موضوع پر بنائی گئی تھی۔ Post Views: 5
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ نے کئی کیٹیگریز میں ویزا کی مدت محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا کی مدت محدود کی جائے گی۔ انیس سو اٹھہتر سے ایف ویزا کے حامل غیر ملکی طلبہ کو لامتناہی وقت تک قیام کی اجازت تھی۔ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق طلبہ و دیگر کو لامتناہی قیام کی اجازت سے امریکی شہریوں کو نقصان ہوا، قانون منظور ہوا تو غیرملکی طلبہ کا قیام اسٹڈی پروگرام کی مدت تک محدود ہوگا۔ ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ قانون منظور ہوا تو غیر ملکی طلبا 4 سال سے زیادہ امریکا میں نہیں رہ سکیں گے جبکہ غیر ملکی میڈیا کے نمائندے...
لاہور: گلشن راوی میں کوڑے کے ڈرم سے ملنے والی نومولود کی لاش کا معما پولیس نے حل کر لیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی، جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلشن راوی ملک شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم اپنی والدہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر نومولود کی لاش کو کوڑے دان میں پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔ ایس پی سدرہ خان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر ملکی طلبہ اور میڈیا نمائندوں کے لیے ویزوں کی مدت کو محدود کرنے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی ویزا فیس میں اضافہ، غیر ملکیوں کو کن مسائل کا سامنا کرنا ہوگا؟ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق مجوزہ پالیسی کے تحت طلبہ اور صحافیوں کو دیے جانے والے ویزے مختصر مدت کے لیے جاری کیے جائیں گے اور ان کی توسیع کے لیے سخت شرائط رکھی جائیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد امیگریشن قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا اور غیر ملکی طلبہ و صحافیوں کے طویل قیام پر قابو پانا ہے۔ تاہم ناقدین کے مطابق اس پالیسی سے...
راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی صحت پر تشویش کے بعد عدالت میں میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست دائر کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے ان کے مکمل میڈیکل چیک اپ اور خاص طور پر آنکھوں کے معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست دائر کر دی۔ یہ درخواست فیصل ملک ایڈووکیٹ، خالد یوسف چوہدری اور تابش فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے جمع کرائی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جیل میں ملاقات کے دوران عمران خان نے آنکھوں میں شدید دباؤ اور دھندلاپن کی شکایت کی۔ 73 سالہ عمران خان 2 سال سے زائد عرصے...
اسلام آباد: 26 ترمیم کے بعد پی ٹی آئی اعلیٰ عدالتوں سے خاطر خواہ ریلیف حاصل نہیں کر سکی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورنے عمران خان کیساتھ جیل میں ملاقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے، قبل ازیں ایسی ہی ان کی درخواست رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض کیساتھ واپس کر دی تھی جس کیخلاف اپیل تاحال زیر التوا ہے۔ 25 جون کو وزیراعلیٰ گنڈا پور جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں گئے، صوبائی بجٹ پر مشاورت کیلئے عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر غور کی استدعا کی، جسٹس منصور نے چیف جسٹس یا رجسٹرار سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر زور دیا۔ عمران خان کے سوشل میڈیا پر بیان کے بعد وزیر اعلیٰ گنڈا پور...