2025-06-09@18:31:32 GMT
تلاش کی گنتی: 254
«ں ہوتی»:
(نئی خبر)
نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ فخر زمان ہمارے لیے بڑا خطرہ رہے ہیں، فخر زمان کی وکٹ ہمارے لئے اہم ہوتی ہے، وہ اسپن اور فاسٹ باؤلرز دونوں کو اچھا کھیلتے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کیلئے ٹرائی سیریز بہت اہم ہے، سیریز کیلئے اچھی تیاری کے ساتھ آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ بہت زیادہ کرکٹ کھیل رہے ہیں، پاکستان کی باؤلنگ لائن اپ سے ہم آہنگ ہیں کہ وہ کتنا خطرناک ہوسکتے ہیں، مچل سینٹنر نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کرکٹ کھیلنے کیلئے ایک بہترین گراؤنڈ ہے، ہماری ٹیم میں سنیئر اور نوجوان کھلاڑیوں...
جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما اور سینئر وکیل سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ طاقت کے استعمال سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، اگر کشمیر کی جدجہد پر امن ہوتی تو شاید مسئلہ کشمیر اب تک حل ہوچکا ہوتا، لڑکر مسائل حل کرنا ملک خطے اور دنیا کے حق میں نہیں، کشمیرکی جدوجہد پر امن ہونی چاہیے، تشدد کا راستہ کہیں سے بھی نہیں ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بے شک مذاکرات سو دفعہ ناکام ہوجائیں، ہمیں بات چیت کرنا پڑے گی، آخر کار پرامن اور جمہوری طریقوں سے آپ کشمیر کا مسئلہ حل کر سکتے ہیں، طاقت کے بل بوتے پر مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، ہر مسئلے...
اگر ہمیں کوئی چیز خریدنی ہوتی ہے تو ہم کسی مارکیٹ کی دکان سے خرید لیتے ہیں لیکن اگر وہی چیز ہم آن لائن گھر بیٹھے منگوائیں تو اسے ای کامرس کہتے ہیں۔ ایمازون، علی بابا اور دراز جیسے پلیٹ فارم جہاں بڑے پیمانے پر آن لائن کاروبار ہوتا ہے ایک حالیہ سروے کے مطابق ایمازون ہر ماہ بے پناہ آمدنی حاصل کرتا ہے۔ 2024 کی تیسری سہ ماہی میں، ایمازون کی کل آمدنی تقریباً 158.88 بلین ڈالر تھی، جو اس کے کاروبار میں زبردست ترقی کی عکاسی کرتی ہے۔ پچھلے بارہ مہینوں میں ایمازون کی مجموعی آمدنی 620.13 بلین ڈالر تک پہنچ گئی، جو ماہانہ اوسطاً 51.68 بلین ڈالر بنتی ہے۔ کورونا کے بعد ای کامرس کا رحجان بہت...
جیکب آباد میں علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ نماز جمعہ میں لوگوں کو تقویٰ الٰہی اور کردار سازی کی دعوت کیساتھ ساتھ عصر حاضر میں امت مسلمہ کے مسائل مشکلات سے آگاہ کرنا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ علماء کرام پیغام انبیاء کے وارث ہیں، اس لئے ان کے اوپر بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ علماء کرام اور معلمین قرآن مجید کو اپنے کردار سے لوگوں کو دین کی طرف بلانا چاہئے۔ ان کی سیرت اور کردار سے کردار انبیاء اور آئمہ اہل البیت علیہم السلام کی خوشبو آنی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعۃ المصطفی...
یونان(نیوز ڈیسک)یونان کی سمندری حدود میں 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد زلزلے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلوں کی شدت 4.9 تک ریکارڈ کی گئی ہے جس کےبعد بڑا زلزلہ آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ، ادھریونان میں زلزلوں کے بعد جزیروں سے شہریوں کا انخلا شروع ہوگیا ہے۔ زلزلہ کیوں اور کیسے آتا ہے؟ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے۔زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں،ماہرین کا کہنا ہے کہ جن...

ملٹری کورٹس کا دروازہ نہیں کھول رہے، صرف دیکھنا ہے اپیل منظور ہوتی ہے یا خارج :جسٹس امین الدین کے ریمارکس
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے سات رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ اس دوران جسٹس امین الدین نے ریمارکس دئے کہ ملٹری کورٹس کا دروازہ نہیں کھول رہے، صرف دیکھنا ہے اپیل منظور ہوتی ہے یا خارج۔ جمعہ کو ہونے والی سماعت میں جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرمی ایکٹ سویلین کا ٹرائل کرنے کے لیے ڈیزائن ہی نہیں کیا گیا، آپ عام شہریوں کو ایسے نظام کے حوالے نہیں کرسکتے۔ آج سماعت شروع ہوئی تو خواجہ احمد حسین نے دلائل وہیں سے شروع کیے اور مؤقف اپنایا کہ سویلنز...
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سابق وفاقی وزیر نے لکھا ہے کہ بے شک فیک نیوز ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے، لیکن کسی حکومت کے پاس شہریوں پر شکنجہ کسنے کے لامحدود اختیارات نہیں ہونے چاہئیں، پیکا قانون پر نمائندہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے اور ٹربیونلز کے فیصلوں کیخلاف اپیل کا حق ہائیکورٹس کو دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پیکا ایکٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوانین کی چھڑی ہمیشہ وقت بدلنے کیساتھ اسے بنانے والوں کیخلاف استعمال ہوتی ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بے شک فیک...
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کررہا ہے۔ جمعہ کو ہونے والی سماعت میں جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرمی ایکٹ سویلین کا ٹرائل کرنے کے لیے ڈیزائن ہی نہیں کیا گیا، آپ عام شہریوں کو ایسے نظام کے حوالے نہیں کرسکتے۔ یہ بھی پڑھیں: ’آرمی ایکٹ سویلین کا ٹرائل کرنے کے لیے ڈیزائن نہیں کیا گیا‘، ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی آج سماعت شروع ہوئی تو خواجہ احمد حسین نے دلائل وہیں سے شروع کیے اور مؤقف اپنایا کہ سویلنز کا کورٹ مارشل...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پیکا ایکٹ پر اظہار خیال کرتےہوئے کہا ہے کہ قوانین کی چھڑی ہمیشہ وقت بدلنے کے ساتھ اسے بنانے والوں کیخلاف استعمال ہوتی ہے۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بے شک فیک نیوز ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے لیکن کسی حکومت کے پاس شہریوں پر شکنجہ کسنے کے لامحدود اختیارات نہیں ہونے چاہئیں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پیکا قانون پر نمائندہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے اور ٹربیونلز کے فیصلوں کیخلاف اپیل کا حق ہائیکورٹس کو دیا جائے۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بنیادی حقوق کے تحفظ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بیر ایک قدرتی غذائیت سے بھرپور پھل ہے جو سردیوں میں جسم کو طاقت، ہڈیوں اور پٹھوں کے لیے بے شمار فوائد فراہم کرتا ہے۔ کبھی کبھی ہم بہت بڑی مشکل کو بہت آسانی سے حل کر سکتے ہیں اگر ہمیں درست معلومات ہوں۔ ہم میں سے اکثر لوگ، نوجوان بچے، اور خواتین پٹھوں اورہڈیوں کی کمزوری کا شکار نظر آتے ہیں اور ان کمزوریوں کی وجہہ سے ایک صحتمند خوبصورت زندگی کی جگہہ بیزار کن زندگی گزار رہے ہوتے ہیں- جبکہ آجکل سردیوں کے موسم میں یہ چھوٹا سا پھل یعنی ’بیر‘ بہت عام ٹھیلوں اور دکانوں پر بکتا نظر آتا ہے ، یہ چھوٹا سا پھل اپنے اندر غزائیت اور طاقت کا خزانہ رکھتا ہے۔ جسمانی...
آج کے ڈیجیٹل دور میں نیوز انڈسٹری کا منظر بڑی تیزی سے بدل رہا ہے۔ خبریں عموماً دو طرح کی ہوتی ہیں کسی حادثے یا جنگی جھڑپ کی خبریں اچانک نمودار ہوتی ہیں پرانے زمانے میں میڈیا کی زبان میں بریکنگ نیوز وہ خبر ہوتی تھی جو اچانک واقعہ ہو جائے اب تو ہر خبر کو بریکنگ نیوز کہنے کا رواج ہے۔ حادثے یا جنگی جھڑپ یا کسی آدمی کی اچانک وفات کی خبر کے علاوہ کچھ خبریں ایسی ہوتی ہیں جن کا پہلے سے یقین ہوتا ہے کہ فلاں پراجیکٹ کا افتتاح ہونا ہے یا کوئی اعلیٰ سطحی وفد یا سربراہ مملکت پاکستان کے دورے پر آ رہا ہے یہ خبریں پہلے سے اعلان شدہ ہوتی ہیں اور ان...
امریکی تفتیش کاروں نے دریائے پوٹومک سے امیریکن ایئر لائنز اور بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کے ‘بلیک باکس’ برآمد کر لیے ہیں۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر سے کچھ ریکارڈنگ ڈیوائسز بھی ملی ہیں جنہیں معائنے کے لیے نیشنل ٹرانسپورٹیشن اینڈ سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) کو بھجو ا دیا گیا ہے۔ بدھ کی شب امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے قریب مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان فضا میں تصادم ہوا تھا جس کے بعد ملبہ دریائے پوٹومک میں گر گیا تھا۔ مسافر طیارے میں 64 جب کہ ہیلی کاپٹر میں تین افراد سوار تھے۔ کسی بھی فضائی حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران جو پہلا کام کیا جاتا ہے وہ...
ملتان(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں معمر شہری پر پولیس افسر کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس ملوث پولیس افسر کی گرفتاری کا حکم دے دیا.اپنےبیان میں کہا کہ پولیس کی عزت ہوتی ہے تو کیا عام آدمی کی عزت نہیں ہوتی،مجھے ہر شہری کی عزت نفس کا احساس ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ واقعہ افسوسناک ہےپولیس کو تشدد کا کوئی حق نہیں. پولیس کو شہریوں کے ساتھ عزت واحترام کا رویہ اپنانا چاہیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس کی عزت ہوتی ہے تو کیا عام آدمی کی...

خدمت کی نئی مثال قائم ، ریسکیو 1122 کی آپریٹر نے بذریعہ فون کامیاب زچگی کرانے پر عالمی ایوارڈ جیت لیا
لاہور، کراچی (آئی این پی ) ریسکیو 1122 کی خاتون آپریٹر نے خدمت کی نئی مثال قائم کردی، روشان لغاری نے فون پر رہنمائی فراہم کرکے کامیاب زچگی کرائی اور انٹرنیشنل اکیڈمی آف ایمرجنسی ڈسپیچ ایوارڈ کی حق دار بن گئی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 ایمولنس سروسز کو یومیہ سیکڑوں ایمرجنسی کالز موصول ہوتی ہیں، جن میں سے اکثر حساس نوعیت کی بھی ہوتی ہیں۔ستمبر 2024 کو آنے والی ایک کال نے 22 سالہ ریسکیو سروس آپریٹر روشان لغاری کو ایوارڈ کا حق دار بنادیا۔روشان لغاری نے بتایا کہ عام طور پر ہمیں اس طرح کی کالز موصول نہیں ہوتیں، لیکن اس روز مریضہ کی پڑوسن نے فون کرکے بتایا کہ زچگی کا عمل جاری ہے، جس پر ہم...
ہاؤس کمیٹی بنانا کوئی طریقہ نہیں ، وزیر اعظم کا اصل موقف دیگر پارٹیوں سے ان کا رویہ ہے ،شبلی فراز جوڈیشل کمیشن پر لوگوں کا اعتماد ہوتا ہے ، معاملات پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے نیک نیتی ہونی چاہیے ۔۔۔ (جرأت انیوز )وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی مذاکرات کی پیش کش پر پاکستان تحریک انصاف نے جواب دے دیا۔پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے وزیراعظم کی پیش کش پر جواب دیا کہ ہاؤس کمیٹی بنانا یہ کوئی طریقہ نہیں ہے ، وزیر اعظم کا اصل موقف دیگر پارٹیوں سے انکا رویہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ اس لیے کررہے ہیں کہ لوگوں کا اس پر اعتماد ہوتا ہے...
انسانی جسم اور خاص کر اس کا دماغ اﷲ کی صناعی کا ایک محیرالعقول نمونہ ہے۔انسانی جسم اگر فطرت کے تقاضوں کے مطابق ڈھل جائے تو صحت مند و ہشاش بشاش اور اگر فطرت کے قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے پر اتر آئے تو اپنے اور معاشرے کے لیے مشکلات کا موجب بنتا ہے۔ جسم کے لیے نیند اور بیداری دونوں لازم و ملزوم ہیں ،نیند ایک قدرتی جسمانی عمل ہے جو ہمارے جسم اور دماغ کی تجدید اور بحالی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔نیند نہ صرف ہماری جسمانی صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ ذہنی ،جذباتی اور نفسیاتی صحت کے لیے بھی بہت اہمیت کی حامل ہے۔ ہر انسان اپنی زندگی کا کوئی ایک تہائی نیند میں...
انجیر چھوٹے، گول اور کرنچی بیجوں سے بھرپور پھل ہے، جس کی کھال سبز یا جامنی رنگ کی ہوتی ہے۔ اس کی اندرونی جلد گلابی ہوتی ہے اور ذائقے میں میٹھا ہوتا ہے۔ اس لذیذ پھل کو آپ تازہ بھی کھا سکتے ہیں، یا خشک انجیر خرید کر سال بھر اس کا لطف اٹھا سکتے ہیں کیوں کہ تازہ انجیر موسمی اور جلد خراب ہونے والا پھل ہے۔ جب کہ اسے خشک کر کے پورے سال استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہاں انجیر کے چند اہم فوائد بیان کیے جا رہے ہیں جو اسے خشک میوہ جات کے ڈبے کا ایک اہم جزو بناتے ہیں: ہاضمے میں بہتری: انجیر کو نظام انہضام کی بیماریوں کے علاج کے طور پر استعمال...
دن بھر کام کے دوران اچانک تھکن محسوس کرنا عام بات ہے، خاص طور پر دفتری ملازمین کے لیے، جو طویل وقت تک ایک ہی پوزیشن میں بیٹھ کر کام کرتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کام کے دوران اکثر تھکاوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں تو یہ پریشان کن بات نہیں ہے۔ 2 ایسے آسان طریقے ہیں، جن پر عمل کرکے آپ اپنی توانائی بحال کرنے کے ساتھ ساتھ خود کو دن بھر چاق و چوبند رکھ سکتے ہیں۔ کام کے دوران وقفہ ماہرین کا کہنا ہے کہ دفتری کام کے دوران کچھ دیر کا وقفہ لینا نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی طور پر بھی توانائی بحال کرتا ہے۔ امریکا میں کی گئی تحقیق کے...
سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ کسٹم ہاؤس کراچی میں سالانہ 15سو ارب کی کرپشن ہوتی ہے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ چوری، بدمعاشی، غنڈا گردی اس ملک کا وتیرہ ہے، 384 ارب روپے کا ہدف ایف بی آر نے پورا نہیں کیا، کسٹم ہاؤس کراچی میں سالانہ 15سو ارب کی کرپشن ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے یہ گاڑیاں اپنے مختص کردہ بجٹ میں سے لیں گے، کیا ایف بی آر نے دیا گیا ہدف پورا کردیا ہے، گاڑیوں کی خریداری کے لیے اخبارات میں کوئی اشتہار نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اخبارات میں پڑھا کسٹم ہاؤس میں سالانہ 3 ہزار ارب کی اسمگلنگ...
بچپن میں وہ سماجی اشارے سے محروم رہتے تھے،مائیکروسافٹ بانی …………. امریکی ارب پتی اور مائیکروسافٹ کے مالک بل گیٹس نے دعوی کیا ہے کہ اگر وہ آج بچہ ہوتے تو انہیں آٹزم کی تشخیص ہوتی. میرا خیال ہے اگر میں آج کے معاشرے میں بڑا ہوتا تو بچپن کے میرے جنونی اور سماجی طور پر عجیب و غریب رویے کو نیورو ڈائیورجینس کی علامت کے طور پر درجہ بندی کیا جاتا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ٹیک ارب پتی نے اپنی نئی سوانح عمری سورس کوڈ میں ایک نوجوان لڑکے کے طور پر اپنے اعصابی طور پر منحرف رویے کے بارے میں بھی بات کی ہے۔ 69 سال کے بل گیٹس نے مزید کہا کہ بچپن میں وہ سماجی اشارے سے...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مذاکرات سے گریز غیر جمہوری رویہ ہے جس سے کشیدگی کا ماحول پیدا ہوتا ہے اور قومی یکجہتی کی فضا کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی سرکاری کمیٹی کے ترجمان سنیٹر عرفان صدیقی سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیر اعظم کو پی ٹی آئی کمیٹی سے مذاکرات کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے آپس میں رابطے اور مذاکرات جمہوریت کی روح ہیں، ان رابطوں سے ملک اور قوم کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ...
انسان باعث امارت مخلوق ہے۔ ایک بار ایک جرمن فلاسفر نے کہا تھا جس کا مفہوم ہے کہ علم و دانش اور ثروت کے اتنے خزانے سمندروں کی تہوں میں نہیں ہیں کہ جتنے انسان کے دماغ میں مدفن ہیں۔ انسان کی یہ پوشیدہ اور مخفی دولت اس کی ظاہری صلاحیتوں سے کئی گنا زیادہ ہے۔ اس بنا پر انسان کو جہاں سوچنے اور غوروفکر کرنے کی خاموش مگر پراسرار تحریک ملتی ہے تو وہ اس میں گہری دلچسپی محسوس کرتا ہے۔ جدید سائنسی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جو بچے بچپن میں زیادہ سوالات کرتے ہیں اور چیزوں میں گہرا تجسس محسوس کرتے ہیں وہ بڑے ہو کر بہت ذہین نکلتے ہیں۔ علم کی ابتدا بھی تجسس اور...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف رائٹر و مصنفہ نور الہدیٰ شاہ نے کہا ہے کہ کاروکاری سندھ کا کلچر نہیں، سماج اور قوم کے سدھارنے کی شروعات گھر سے ہوتی ہے، یہ تاثر ختم ہونا چاہیے کہ سندھ کی لڑکیاں ان پڑھ ہوتی ہیں۔ وہ معروف رائٹر و ماہر تعلیم ایڈووکیٹ زینت عبداللہ چنہ کی 50 ویں برسی کے موقع پر بسنت ہال کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے سندھی چھوڑ کر انگریز بن گئے، سندھ کی خواتین کو باشعور بنانے میں بیگم زینت چنہ کا بہت اہم کردار ہے جنہوں نے ماروی رسالہ بھی نکالا اور ایوب کی بدترین آمریت کے دور میں جرأت کا مظاہرہ...
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2025ء) روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ وہ اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ یوکرین میں جنگ اور توانائی کی قیمتوں سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پوتین نے ٹرمپ کے ساتھ اپنے معاہدے پر زور دیا کہ یوکرین کی جنگ سے بچا جا سکتا تھا اگر ٹرمپ کی 2020 کے الیکشن میں جیت سے انکار نہ کیا جاتا۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو اعتماد اور عملیت پر مبنی قرار دیا۔پوتین نے ماسکو سٹیٹ یونیورسٹی کے دورے کے اختتام پر کہا کہ ہم نے موجودہ صدر (امریکی صدر)کے ساتھ مل کر کام کرنے...
اسلام آباد: رہنما پیپلزپارٹی مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ میری دلی خواہش تھی، یہ بات آپ کے پاس ریکارڈ پر ہے کہ ہم مفاہمت یا کسی معاہدے کے لیے دعاگو ہیں، تحریک انصاف نے پہلے دن سے ہی کچھ رہنماؤں کو باتوں میں لگایا اور کچھ رہنماؤں کو تابڑ توڑ بیانات دینے پر لگا دیا، مفاہمت کی باتیں، دوستانہ باتیں دھمکیوں کے سائے میں نہیں ہوتی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل اسی میں ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں آپس میں بات کریں اور دوستانہ ماحول پیدا کریں۔ رہنما مسلم لیگ (ن) قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پہلی بار تو...
ملتان: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ بھی جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچ میں سب اہم چیز بڑا سکور کرنا ہوتا ہے، جب آپ اس طرح کی کنڈیشن میں بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو میچ میں گرفت مضبوط ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں جیت کے بعد ڈریسنگ روم کا اس وقت ماحول بہت اچھا ہے اور ہم مہمان ٹیم کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بڑے اسکور کی اپروچ سے کھیلیں گے، کنڈیشن کو دیکھتے...
حجرہ پختون روایتوں میں سے ایک خوبصورت روایت ہے جو زمانہ قدیم سے چلا آرہا ہے۔ اب آپ سب کے ذہنوں میں ایک سوال آرہا ہوگا کہ آخر حجرہ کی روایت شروع کیسے ہوئی؟ تو آئیے آج میں آپ لوگوں کو اپنے اس بلاگ میں حجرے کی تاریخ اور اہمیت اور اس کے طرز کے بارے میں بتاتی ہوں۔ خیبر پختونخوا بالخصوص قبائلی اضلاع میں حجرے کا رواج جرگہ کے بعد آیا کیونکہ پرانے زمانے میں یا یوں کہہ لیں کے ہزاروں سال پہلے پختون اپنے مسائل جرگہ کے ذریعے حل کیا کرتے تھے۔ جس کا طریقہ کار کچھ یوں ہوا کرتا تھا کہ علاقے کے کچھ مشران یا بڑے لوگ کسی مخصوص جگہ پر اکٹھے ہوجاتے تھے۔ مگر یہ...
لاہور: تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ جب عمران خان چاہ رہے تھے ایک کروڑ روپے جرمانہ ، پتہ نہیں کتنا کرنے کا اور سارا سب کچھ تو اس وقت سب مالکان نے اس کی مزاحمت کی تھی. مجھے یاد ہے کہ ایک نے کہا کہ آج آپ ہیں، آج آپ ہمیں نہیں پکڑیں گے، تو کل تو ہم ضرور پکڑے جائیں گے، وہ اس وقت فیک نیوز پھیلانے میں بہت ماسٹر تھے، اور آج اس فیک نیوز کے ہاتھ ہم سب پھنسے ہوئے ہیں۔ ایکسریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کیا یہ ضروری ہے کہ جو بھی قانون بنے ہم صحافتی ادارے آزادی کے نام پر...
پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ خواتین متاثر ہو رہی ہیں، پاکستان میں خوراک کی پیداوار میں مرکزی کردار ادا کرنے والی 70 فی صد خواتین اس اس بحران کا سب سے زیادہ شکار ہیں۔ دنیا میں موسمیاتی تبدیلی ایک بہت بڑا عالمی چیلنج بن چکا ہے، جس کا سب سے زیادہ شکار خواتین ہوتی ہیں۔موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود پاکستان کو تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز سے لے کر تباہ کن سیلابوں کا سامنا ہے۔ پاکستان میں زراعت کے شعبے میں 68 فی صد خواتین جب کہ 28 فی صد مرد اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔ اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ کی رپورٹ کے مطابق 2022 کے سیلاب سے متاثرہ...
کراچی (کامرس رپورٹر) تاجر رہنما اوراسلام ا?باد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ مسلسل مہنگائی اور کم ہوتی ہوئی ا?مدن کی وجہ سے تنخواہ دار طبقہ پریشان ہے۔ مزدوروں کے علاوہ تنخواہ داروں اور پروفیشنلز میں ملک سے فرار کا رجحان فروغ پا رہا ہے جس سے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے کو نہ روکا گیا تو لوگ ملک سے فرار ہوتے رہیں گے اور کشتیوں کے حادثات میں اپنی جانیں گنواتے رہیں گے۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ سال رواں کے پہلے پانچ ماہ کے دوران تنخواہ دار طبقہ سے گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلہ میں 56 گنا زیادہ...
صوبائی حکومت نے مذاکرات کے نام پر دہشتگردوں کو دوبارہ پختونوں پر مسلط کردیا: امیرحیدر ہوتی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نیکہا ہیکہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے مذاکرات کے نام پر دہشت گردوں کو دوبارہ پختونوں پر مسلط کردیا ہے۔صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدرخان ہوتی کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کہتے تھیکہ ملک کو امریکی غلامی سے آزاد کرائیں گے، اب ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کو آزاد کریں گے اور پھر بانی پی ٹی آئی ہمیں امریکی غلامی سے آزاد کرائیں گے۔ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مذاکرات سے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں، اچھا سیاسی ماحول ملک کےمفاد میں ہے، مذاکرات میں پیش رفت ہوتی نظر نہیں آتی لیکن اس کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، کرم کا معاملہ جرگے سے حل کیا جائے۔سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ یہ انہوں نے کہا تھا کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے مخالف ہیں، بات کریں گے تو اسٹیبلشمنٹ سےکریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) مسلم لیگ نواز (ن لیگ) سے بات نہیں کریں...
ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ اینڈیز کے خلاف پاکستان کی کامیابی کے بعد کپتان شان مسعود نے اسپنرز کی تعریف کی ہے۔ شان مسعود نے کہا ہے کہ خامیاں ہر شعبے میں ہوتی ہیں تاہم ہمیں ’بیسٹ‘ بننے کے لیے خود کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔ انہوں نے ملتان ٹسٹ میچ کے پچ کو بیٹنگ کے لیے مشکل قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان اور سعود شکیل کی پارٹنرشپ اہم تھی۔ یہ بھی پڑھیے:ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے ہاتھوں 127 رنز سے شکست، ساجد خان کی 9 وکٹیں شان مسعود کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں پچ پر وقت گزارنا اہم کام ہے اور ایسے موقع پر اپنی ذمہ داری پر توجہ مرکوز کرنے...
کیمروں آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی جزو بن چکا ہے جس میں سب کو زیادہ سے زیادہ میگا پکسلز چاہیے ہوتے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی اپنی آنکھ کے بارے میں سوچا ہے کہ اس میں کتنے میگا پکسل پائے جاتے ہیں؟ انسانی آنکھ تقریباً 576 میگا پکسلز (ایم پی) کے برابر ہے۔ مطلب دنیا و آسمان کے نظاروں کو ان کے اصل رنگ اور شفافیت سے دیکھنے کیلئے انسانی آنکھ کو 576 ایم پی درکار ہوتے ہیں۔ میگا پکسلز دراصل کسی بھی تصویر میں پکسلز کی تعداد کی پیمائش ہوتی ہے۔ ایک میگا پکسل ایک ملین پکسلز کے برابر ہوتا ہے۔ انسانی آنکھ کی ریزولیوشن کا تخمینہ مقامی تفصیلات کی مقدار...
لاہور کے نجی ہوٹل میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نےپاکستان کی پہلی انٹرنیشنل اینیمل اینڈ انوائرنمنٹل رائٹس کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل انیمل اینڈ انوائرمنٹ کانفرنس پر مبارکباد دیتا ہوں ،کہا جاتا ہے پاکستان میں انسان محفوظ نہیں تو جانوروں کی بات کیوں کی جائے ۔جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ ججوں پر بات کی جاتی ہے قانون تو ایک ہے لیکن ججمنٹ کیوں مختلف ہوتی ہے ،قانون ایک ہوتا ہے لیکن کیس کی نوعیت مختلف ہوتی ہے ،بچپن میں سنا ہے شیر پرائڈ اور جرات کی نشانی ہوتا ہے جب لندن زوو گیا تو دیکھا یہاں تو شیر قید ہے ،ہر مذہب میں زندگی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کل فیصل آباد کے ایک طالب علم نے مجھ سے کہا ’آپ کو دیکھ کر پتہ چلا ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے۔‘اوکاڑہ یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ میں اپنے حقیقی بچوں سے زیادہ قوم کے بچوں سے محبت کرتی ہوں، میں قوم کے بچوں سے اپنا رشتہ کسی صورت کمزور نہیں ہونے دوں گی۔انہوں نے کہا کہ کل فیصل آباد میں ایک طالب علم نے کہا اسے مجھے دیکھ کر پتہ چلا کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے۔ جیل میں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا، اچھی بات ہے میرا وزن کم ہوگیا، مریم نوازوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے...

نون چائے: کشمیریوں کی روایتی نمکین گلابی چائے کیسے تیار ہوتی ہے اور اس کے صحت کے لیے فوائد کیا ہیں ؟
نون چائے کشمیریوں کی روایتی گلابی رنگ کی نمکین چائے ہے، جسے کشمیری نون چائے کہتے ہیں، جبکہ نسلاً کشمیری اسے وسط ایشیائی اصطلاح ’شیر چائے‘ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ نون چائے کا ذائقہ نمکین ہوتا ہے اور اسے نمکین چائے یا گلابی چائے بھی کہا جاتا ہے۔ نون چائے کشمیریوں کی اہم روایتی نمکین کھانوں میں شامل ہے اور قریباً ہر کوئی اسے روزانہ پیتا ہے۔ یہ کشمیریوں کا سب سے مشہور اور عام مشروب ہے۔ نون چائے پینے کی رسم بہت قدیم ہے اور کشمیریوں کے ہر خاندان میں نسلوں سے یہ روایت چلی آ رہی ہے۔ عموماً یہ چائے ایک فلاسک یا بڑے سماوار (پیتل کے برتن) میں پیش کی جاتی ہے، جس میں دھکتے...
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ٹیسٹ مختلف کرکٹ ہے اور اس کی الگ ڈیمانڈ ہوتی ہے۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ایک بیان میں کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں وقفے کی وجہ سے مختلف چیلنجز سامنے آتے ہیں شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں اور مزید کھیلیں، ٹیسٹ مختلف کرکٹ ہے اور اس کی الگ ڈیمانڈ ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ جمعہ سے ملتان میں شروع ہو گا۔
ایک بیان میں رہنما متحدہ علما محاذ نے کہا کہ پاراچنار سمیت پورے صوبہ خیبر پختونخوا میں اگر حکومت مولانا مفتی محمود کے جانشین مولانا فضل الرحمن کی ہوتی تو صورتحال یکسر تبدیل ہوتی، آج بھی پاراچنار و صوبے میں حقیقی امن و اتحاد کی کنجی مولانا فضل الرحمن کے پاس ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمدامین انصاری نے پاراچنار کی روز بروز بگڑتی ہوئی صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جب مولانا مفتی محمود صوبہ سرحد کے وزیراعلیٰ تھے اس وقت پورا صوبہ اور عوام خوشحال و پرامن تھے، مولانا مفتی محمود کا تاریخی سنہری یادگار دور حکومت آج تک خواب ہی ہے، پاراچنار سمیت پورے صوبہ...
امریکا میں نومبر کے مہینے میں ہونے والے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کا اعلان ہوچکا ہے۔ تاہم نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری جنوری کی 20 تاریخ میں ہوگی جس کے بعد وہ وائٹ ہاؤس منتقل ہوکر جوبائیڈن کے بعد صدرات کا عہدہ سنبھالیں گے۔ مگر امریکا میں انتخابات اور حلف برداری کے درمیان 2 مہینے سے زیادہ کا وقفہ کیوں کیا جاتا ہے اور یہ روایت ان ممالک سے مختلف کیوں ہے جہاں انتخابات کے فوراً بعد اختیارات کی نئی حکومت کو منتقلی عمل میں آتی ہے؟ امریکا میں انتخابات اور حلف برداری دونوں کی تاریخ کا تعین آئین میں کردیا گیا ہے۔ اس کے مطابق امریکا میں صدارتی انتخابات نومبر کے پہلے منگل کے روز ہوتے...
کراچی(آن لائن)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بطور قوم ہماری ترجیحات تبدیل ہوتی جارہی ہیں، حادثات کی وجہ سے انسان اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں، کچھ معذوری کا شکار ہوتے ہیں، ہماری ترجیح یہ ہونی چاہیے کہ کسی طرح انسان ذات کی خدمت کی جا سکتی ہے، روڈ سیفٹی جیسا منفرد خیال انسان ذات کی خدمت سے واقف ذہنوں میں آتا ہے۔
میٹھی، ذائقہ اور خوشبو دار، سستی اور انتہائی لت آور۔ جی ہاں! ہم بات کر رہے ہیں میٹھی سپاری کی جو حقیقت میں ایک میٹھا زہر ہے۔ یہ پرکشش نظر آنے والے پیکٹس میں آسانی سے دستیاب ہے۔ خوشبو کے ساتھ میٹھی سپاری بہت سارے بچوں اور بڑوں کے لیے پسندیدہ ماؤتھ فریشنر ہیں۔ لیکن اکثر یہ نہیں جانتے کہ یہ بے ضرر نظر آنے والے ساشے بہت زیادہ نقصان دہ ہیں اور مُنہ اور عمومی صحت کو تباہ کر سکتے ہیں۔ سُپاری میں استعمال ہونے والی چھالیہ عام طور پر انتہائی خراب معیار کی ہوتی ہے، بعض اوقات فنگس اور خوردبینی کیڑوں سے آلودہ ہوتی ہے اور انسانی استعمال کے لیے نا مناسب ہوتی ہے۔ لالچی مینوفیکچررز اس سپاری...

بنجاب اسمبلی : 26نومبر کو گولی چلی تو عدالت جائیں ، وزیرقانون ، طاقت سے پارٹیا ختم نہیں ہوتیں اپوزیشن
لاہور (خصوصی نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) پنجاب اسمبلی کے ایوان میں وزیر قانون صہیب بھرت نے امن و امان پر بحث کو سمیٹے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے امن و امان پر بحث کے لئے اجلاس بلایا لیکن امن و امان پر کوئی بات ہی نہیں کی۔ اپوزیشن نے ٹوپی ڈرامہ لگایا ہوا ہے۔ چھبیس نومبر کو کھڑے تھے تو گولی کس کو لگی۔ ان کے کپڑوں پر تو میل بھی نہیں ہوگی، اگر گولی چلی تو عدالتوں میں جائیں۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت کی بجائے 3 گھنٹے 40 منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس میں پی پی139سے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے رانا طاہر اقبال نے...
کراچی (کامرس رپورٹر ) سارک چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ مضبوط معیشت کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے اور اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ پائیدار ترقی و خوشحالی کی منزل کے حصول کیلئے تمام سیاسی قوتیں مل کر کام کریں۔ اتوار کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مستحکم سیاسی ماحول سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھتا ہے، اقتصادی سرگرمیوں اور اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے جبکہ سیاسی عدم استحکام سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوتی ہے اور مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔افتخار علی ملک نے مزید کہا کہ بلند افراط زر،...
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق جبکہ پی ایس ایل کی فرنچائز زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میچ جیتنے کیلیے بڑے نام والے نہیں بلکہ لڑنے والے کرکٹرز کی ضرورت ہوتی ہے۔ بابر اعظم نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ وہ پاکستان سپرلیگ کے سیزن 10 میں پشاور زلمی کا حصہ رہیں گے اور انہوں نے واضح کیا کہ اگر بطور کھلاڑی کھیلنا پڑا تب بھی مینجمنٹ کے ساتھ رہیں گے۔ بابر اعظم نے کہا کہ پشاور زلمی چھوڑ نہیں رہا کیونکہ ان کی مینجمنٹ بہت اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے ناموں والوں سے نہیں لڑنے والے کرکٹر کی ضرورت ہوتی ہے، کرکٹ میں سو فیصد کارکردگی دکھانا مقصد ہوتا ہے۔ ...
جج صاحب نے اپنی مرضی سے فیصلے میں تاخیر کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ بیہودہ کیس ہے، اگر انصاف ہوتا تو آج رہائی ہوتی۔ آج کے دن فیصلہ آتا تو ہم بالکل تیار تھے۔ آج جج صاحب نے اپنی مرضی سے فیصلے میں تاخیر کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ بیرسٹر گوہر خان نے سلمان اکرم راجا کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم انتظار میں تھے کہ آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آئے گا لیکن اڈیالہ جیل میں داخلے سے قبل ہی ہمیں بتا...
ریڈیو کی قدر و منزلت کوئی اُن سے پوچھے جن کے لیے کسی زمانے میں یہ ’کُل کائنات‘ رہی ہے۔ دورِحاضر میں تو گاڑیوں میں لگے ایف ایم کو سرفنگ کرتے ہوئے نوجوان نسل یہ جان نہیں پائے گی کہ کسی دور میں یہ ریڈیو گھر بھر کا ’لاڈلہ‘ ہوتا تھا۔ جس کے ناز نخرے اٹھانے کے لیے ہر کوئی تیار رہتا۔ مہمان خانے میں انتہائی احترام کے ساتھ ریڈیو کی آرام گاہ ہوتی۔ سلیقہ مند خواتین ریڈیو کے لیے خصوصی طور پر خوبصورت اور حسین کپڑے کا کور تیار کرتیں جس پر کشیدہ کاری بھی ایسی ہوتی جو ریڈیوکی ظاہری شکل وصورت کو اور متاثر کن بناتی۔ اگر ریڈیو سننا مقصود نہ ہوتا تو وہ چلمن میں چھپا ہی...
واہ کینٹ: ناریل کا نباتاتی نام ( Cocos nucifera) ہے۔ تاریخی پس منظر ناریل دیگر پھلوں سے منفرد ہے، کیوںکہ اس کے اینڈوسپرم میں واضح مائع کی ایک بڑی مقدار موجود ہوتی ہے، جسے ناریل کے پھل یا رس کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ ناریل کا پانی، دودھ، گودا اور حاصل ہونے والا تیل سبھی کارآمد ہیں۔ اس پھل کا خول سخت ہوتا ہے۔ اس پر بھورے رنگ کی بھوسی ہوتی ہے جو سجاوٹ، پودے لگانے اور مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے۔ ناریل کا پھل تین تہوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ سب سے باہر والی تہہ کو ایکسو کارپ ( Exocorp) جو ہموار اور سبز رنگ کی ہوتی ہے۔ دوسری تہہ کو جو ریشوں...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) میٹرک و انٹر بورڈز کے چیئرمین پروفیسر شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ غیر نصابی سرگرمیاں طلباء میں مثبت رجحانات کو جنم دیتی ہیں، کھیلوں کی سرگرمیوں سے نہ صرف جسمانی و ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ طلباء میں خود اعتمادی، نظم و ضبط اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دار ارقم اسکول فیڈرل بی ایریا برانچ کے سالانہ اسپورٹس فیسٹیول کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر دار ارقم اسکول کے پرنسپل سید ساجد احمد، موئے تھائے کک باکسنگ کے ورلڈ چمپئن آغاکلیم، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر حامد الرحمٰن اور اے آر وائے نیوز کے اینکرپرسن اشفاق ستی بھی موجود تھے۔...
پشاور میں پی ٹی آئی رہنماء شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ کے پی کا کہنا تھا کہ اشیاء خوردونوش سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کئی گناہ اضافہ ہوا آٹا کی 36 فیصد قیمت کو جبراً کم کیا گیا، آٹے کی جبراً قیمت کم کرنے سے انہیں مستقبل میں نقصان ہوگا، 18 لاکھ لوگ پاکستان سے باہر چلے گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی پہلے لاہور سے ہوتی تھی اب پشاور سے ہوتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے جب کہا ملک کا قرض اتاریں گے تو یہ مذاق اُڑاتے رہے، 725 کے پی کا مجموعی قرض ہے، اتنا قرض شہباز نے صرف...
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے عوامی مفادات گروہی سیاست پر قربان کر دیئے ہیں۔ سیاسی جماعتوں میں عوام کو نہیں، بلکہ ٹھیکیداروں اور پیسے والے کو جگہ ملتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے بزرگ سیاسی شخصیت حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں سرمایہ داروں کا مرکز بن گئیں ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے عوام کو مایوس کیا۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند بھی انکے ہمراہ تھے۔ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ ملک میں تمام ادارے مفلوج ہیں۔ لوگ اپنے ذاتی مفاد کے لئے ان کا استعمال...
کراچی: میٹرک و انٹر بورڈز کے چیئرمین پروفیسر شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ غیر نصابی سرگرمیاں طلباء میں مثبت رجحانات کو جنم دیتی ہیں۔ پروفیسر شرف علی شاہ کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے نہ صرف جسمانی و ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ طلباء میں خود اعتمادی، نظم و ضبط اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دار ارقم اسکول فیڈرل بی ایریا برانچ کے سالانہ اسپورٹس فیسٹیول کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر دار ارقم اسکول کے پرنسپل سید ساجد احمد، موئے تھائے کک باکسنگ کے ورلڈ چیمپئن آغاکلیم، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر حامد الرحمٰن اور اے آر وائے نیوز...
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں سویلینز کیفوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق کیس میں عدالت نے سوال کیا کہ یہ تفریق کیسے کی جاتی ہے کہ کون سا کیس ملٹری کورٹ اورکون ساکیس انسداد دہشتگردی عدالت میں جائے گا؟سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کی جس دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے۔ سماعت کے آغاز پر خواجہ حارث نے ملٹری ٹرائل کالعدم قراردینے سے متعلق 5رکنی بینچ کا فیصلہ پڑھ کرسنایا اور کہا کہ فیصلے کے مطابق تمام بنیادی حقوق ہیں جن کی وضاحت کردی گئی ہے، اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا...
پشاور (آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ترقی کے لیے ہمیشہ اختیارات کی منتقلی ضروری ہوتی ہے لیکن ہر کوئی بڑا اختیار چاہتا ہے۔ ملک میں مزید صوبے بنا دیے جائیں تو نوے فیصد مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔ یونیورسٹی آف پشاور میں انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علیامین گنڈاپور نے کہا کہ ہم سب کہہ رہے تھے کہ صوبہ کیوں نہیں ترقی کررہا ، کیونکہ ہم آو¿ٹ آف باکس نہیں جارہے۔ دنیا کی ترقی کے لیے ہمیشہ اختیارات کی منتقلی ضروری ہوتی ہے لیکن ہر کوئی بڑا اختیار چاہتا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک میں 4صوبے ہیں، مزید صوبے نہیں بن رہے...