2025-07-27@10:48:25 GMT
تلاش کی گنتی: 5992
«پاکستان بھی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(صغیر چوہدری )عالمی دنیا میں پاکستان کی پذیرائی میں اضافہ بہترین سفارت کاری کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کا پاکستان پر بھر پور اعتماد کا نتیجہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ متعدد عالمی اداروں میں اہم ترین عہدے پاکستان کے پاس ہیں جسکی بڑی وجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور پاکستانی سفارت کاروں کی اقوام عالم میں اعلی سفارت کاری ہے اورپاکستانی سفارت کار عالمی، علاقائی تنظیموں کے اہم عہدوں کے لیے منتخب ہوئے ہیں کچھ عرصہ قبل پاکستان کو دنیا میں امن و سلامتی کے سب سے بڑے فورم اقوام متحدہ کی۔سلامتی کونسل کا صدر منتخب کیا گیا ہےپاکستان سلامتی کونسل میں 2 سال کے لیے منتخب رکن ہے۔جبکہ ایمبیسیڈر آفتاب کھوکھر اس...

داتا دربار کی تزئین وآرائش تیزی سے جاری،پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے،اسحاق ڈار کی میڈیا سے گفتگو
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) ڈپٹی وزیراعظم و سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ داتا دربار کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری اور گنبد کو بلند کر دیا گیا ہے، مسجد میں مدینہ منورہ طرز کی چھتریاں بھی نصب کی جائیں گی، جس کی باقاعدہ اجازت وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے دیدی ہے۔وہ ہفتہ کے روز داتا دربار پر غسل دینے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف،صدر آصف علی زرداری، قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز کی جانب سے داتا دربار کی تزئین و آرائش کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ...

مذہبی اور مسلکی رواداری کے فروغ کے لیے علما کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، علامہ طاہر اشرفی
محرم الحرام میں امن و امان کے قیام اور بین المسالک رواداری، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اس سال بھی پاکستان علماء کونسل نے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کے ہمراہ کوششوں کا آغاز کر دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ بین المذاہب و بین المسالک رواداری کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات علماء و مشائخ کی طرف سے کیے جائیں گے۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل محمد طاہر اشرفی نے جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے اسلام آباد میں تمام مکاتب فکر کے اکابر علماء و مشائخ کا اجلاس بلایا جس میں تقریباً ملک کی 50 سے زائد تمام مکاتب فکر کی اہم شخصیات نے شرکت کی اور ‘پیغام...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے یو اے ای کےانسانی وسائل ، اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے وزیر ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالمنان العوار سے ملاقات کی۔ ہفتہ کو ابو ظہبی سے یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین اعلیٰ تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا اس کے فروغ کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے طلباء، تعلیمی اداروں اور پیشہ ور افراد کیلئے اقدامات پر قریبی کام کے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے متحدہ...
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ شروع کی تو اس کے 6 طیارے مار گرائے اور اسے سبق سکھا دیا، اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف ایران کی سفارتی طور پر مدد کی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، صدر آصف علی زرداری، نواز شریف اور وزیر اعلی کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، داتا دربار کی تزئین و آرائش پر کام شروع ہو چکا ہے، گنبد بلند کردیا گیا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ مسجد میں مدینہ منورہ والی چھتریاں لگائیں گے جس کی اجازت مریم نواز نے دیدی ہے، امید ہے اگلے غسل سے پہلے داتا دربار کا سارا کام مکمل...
پاکستان نے بھارت کو وہ سبق سکھایا جو ہمیشہ یاد رکھے گا: اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے 9 اور 10 مئی کو بھارت کو وہ سبق سکھایا جو ہمیشہ یاد رکھے گا۔لاہور میں داتا دربار کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جارحیت کے خلاف سرخرو ہوا، دنیا نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے کردار کو سراہا۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی پر اللہ کے حضور سر بسجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کو بھی اندازہ ہو گیا کہ ان کا سچا دوست پاکستان ہی ہے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوریا میں ہونے والی ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف میدان مار لیا بلکہ روایتی حریف بھارت کو بھی فیصلہ کن مقابلے میں شکست دے دی۔قومی کھلاڑیوں کی پرفارمنس نے ثابت کر دیا کہ پاکستان اسکواش کی نئی نسل میں بھی وہی جوش و جذبہ موجود ہے جو کبھی جہانگیر خان اور جان شیر خان کے دور میں نظر آتا تھا۔بوائز انڈر 13 کی کیٹیگری میں پاکستان کے سہیل عدنان نے فائنل میں بھارت کے آیان دھنوکا کو شاندار انداز میں شکست دی۔ سہیل کی جیت ایک یکطرفہ مقابلے کی عکاس تھی، جس میں اسکور گیارہ-پانچ، گیارہ-دو، گیارہ-تیرہ اور گیارہ-چھ رہا۔ اگرچہ تیسرے گیم میں...
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر عاقب جاوید نے اعتراف کیا ہے کہ قومی ٹیم کی موجودہ کارکردگی کسی بھی فارمیٹ میں تسلی بخش نہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ مکمل ہو چکا ہے جس میں کھلاڑیوں کا ابتدائی تعارف کوچز سے ہوا۔ اب تیسرے مرحلے میں زیادہ تر شاہینز کے کھلاڑی شامل ہیں جنہیں انگلینڈ جانا ہے اور آئندہ مرحلوں میں آسٹریلیا ٹور اور ریڈ بال پلیئرز کی تیاری کی جائے گی۔ عاقب جاوید نے کہا کہ چھ سات دن میں کسی کی خامیاں مکمل دور نہیں کی جا سکتیں لیکن کھلاڑیوں کو ان کی کمزوریوں سے آگاہ ضرور کیا جا رہا ہے۔ آل راؤنڈرز اور فاسٹ بولرز کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد: پاکستان میں دل کے امراض وبائی شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں، حالیہ تحقیق کے مطابق ملک میں بیماریوں کے باعث ہونے والی اموات میں 55 فیصد ہارٹ اٹیک اور دل کی دیگر پیچیدگیوں کے سبب ہو رہی ہیں۔ڈریپ کے سی ای او ڈاکٹر عبیداللہ نے عوامی تشویش کو کم کرتے ہوئے واضح کیا کہ کورونا ویکسین کا ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافے سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ معمولی بیماریوں کو بھی نظر انداز نہ کیا جائے کیونکہ بعض عارضے خاموش قاتل ثابت ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسی بیماریاں ابتدا میں واضح علامات نہیں دیتیں، لیکن یہ جگر اور گردے سمیت جسم کے دیگر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی 1977 کے مارشل لا کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن عوامی منتخب حکومت پر شب خون مارا گیا جس نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 5 جولائی کو آمریت نے قوم میں نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے جن کے اثرات آج بھی سیاسی، سماجی اور قومی شعور پر واضح ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ نفرت، انتشار اور شخصی اقتدار کی دلدل سے نکل کر اتحاد، برداشت...

ہاتھوں میں ہاتھ، چہروں پر مسکراہٹیں، پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کی سیاسی قیادت کی تصاویر وائرل، چہل قدمی بھی کی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے تاہم اس سے قبل وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علییف کی خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی کی اور گپ شپ ہوئی۔ تفصیل کے مطابق آذربائیجان کے صدر نے وزیرِ اعظم اور ترک صدر کو خانکندی کی تاریخ اور تاریخی عمارتوں کے بارے بتایا، تینوں رہنماؤں کی غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو ہوئی، تینوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران ہاتھ تھام کر پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا. حکومت نے زوال پذیر صنعتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم نے اچانک کروٹ لی ہے اور مون سون کے تازہ سسٹم کی آمد کے بعد فضا میں نمی، حبس اور گھٹاؤں کا بسیرا نظر آنے لگا ہے۔محکمہ موسمیات نے نئے مون سون اسپیل کے باقاعدہ آغاز کی تصدیق کرتے ہوئے ملک کے بیشتر حصوں، خاص طور پر پنجاب کے وسطی اور شمالی اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے، جس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر کئی علاقوں میں معمولات زندگی متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔لاہور شہر میں شدید گرمی اور حبس کے بعد رات گئے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر...

مودی سرکار کے ساتھ ساتھ بھارتی نوجوان بھی جھوٹ میں ماہر، جنگ میں پاکستانی جواب کو کام سے جان چھڑانے کا بہانہ بنا لیا
بھارتی ٹیکنالوجی ماہر سہام پریخ جن پر امریکہ میں قائم کئی اسٹارٹ اپس میں بیک وقت ملازمت (moonlighting) کرنے کے الزامات ہیں، نے اپنے سابقہ باس اور لیپنگ اے آئی (Leaping AI) کمپنی کے شریک بانی ارکادی ٹیلیگن کو مئی میں ہونے والے پاک بھارت تنازعے کا حوالہ دے کر کام سے جان چھڑانے کا بہانہ بنایا۔ اس بات کا دعویٰ ارکادی ٹیلیگن نے خود سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا جب سہام پریخ نے خود اعتراف کیا ہے کہ وہ بغیر کسی کو مطلع کیے بیک وقت کئی اسٹارٹ اپس کے لیے کام کر رہے تھے۔ لیپنگ اے آئی کے کو فاؤنڈر ٹیلیگن کے مطابق پریخ...
ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ایک اور شکست دے دی۔ کوریا میں جاری اسکواش چیمپئن شپ میں قومی انڈر 13 اور انڈر 15 کھلاڑیوں نے فائنلز میں کامیابی پائی اور مجموعی طور پر سات میڈلز جیت لیے۔ بوائز انڈر 13 کے فائنل میں پاکستان کے سہیل عدنان نے بھارت کے آیان دھنوکا کو ہرایا۔ سہیل عدنان کی جیت کا اسکور گیارہ ۔ پانچ، گیارہ ۔ دو، گیارہ ۔ تیرہ اور گیارہ ۔ چھ رہا۔ انڈر 15 کے مقابلے میں پاکستان کے نعمان خان چھا گئے، نعمان نے فائنل میں ہم وطن احمد رایان خلیل کے خلاف بارہ ۔ دس، گیارہ ۔ چھ اور گیارہ ۔ دو سے کامیابی پائی۔ گرلز انڈر 13 کے...
لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہائی پرفارمنس کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کی صورتحال اچھی نہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ ختم ہو گیا اور کھلاڑیوں کا کوچز سے پہلے مرحلے میں تعارف ہوا، تیسرے مرحلے میں زیادہ تر شاہینز کے کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے انگلینڈ جانا ہے، مقصد یہی تھا کہ آف سیزن میں کھلاڑی ایکشن میں رہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ سلسلہ یہاں ختم نہیں ہو گا اس کے دو اور پروگرام ہوں گے، شاہینز نے آسٹریلیا جانا ہے ان کی تیاری ہو گی اس کے ساتھ ریڈ بال کے پلیئرز کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد / واشنگٹن: اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والی تجارتی بات چیت نے ایک فیصلہ کن موڑ لے لیا ہے، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک ایک اہم اقتصادی مفاہمت پر متفق ہو گئے ہیں۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کی برآمدات، خاص طور پر ٹیکسٹائل اور زرعی شعبہ، بھاری امریکی ٹیرف کے خطرے سے دوچار تھیں۔ اگر مقررہ ڈیڈ لائن سے پہلے کوئی معاہدہ نہ ہوتا تو ان مصنوعات پر دوبارہ سے سخت تجارتی شرائط لاگو ہو سکتی تھیں، جس سے ملکی برآمدی صنعت کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ تھا۔پاکستانی وفد، جس کی قیادت سیکرٹری تجارت جاوید پال نے کی، نے واشنگٹن میں چار روزہ مذاکرات کے بعد...
پاکستان میں نئے مالی سال کی ابتدا کے ساتھ لوگوں کی توقعات کے برعکس ملک میں لگژری گاڑیاں سستی جبکہ چھوٹی گاڑیاں مہنگی ہو گئی ہیں جس پر حکومتی پالیسیوں کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے اس حوالے سے سخت ردعمل دیا ہے کیونکہ درآمدی ٹیکسوں کی شرح میں رد و بدل اور کچھ نئے ٹیکسوں کی بدولت ’متوسط طبقے‘ کی گاڑی لگ بھگ دو لاکھ روپے تک مہنگی جبکہ ’امیر آدمی‘ کی گاڑی تقریباً ڈھائی کروڑ روپے تک سستی ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں دو قسم کی گاڑیاں خریداری کے لیے دستیاب ہیں۔ ایک وہ جو مختلف کمپنیاں مقامی طور پر اسمبل یا...

جنگ کے دوران چین پاکستان کو بھارتی عسکری تنصیبات کی لائیو معلومات فراہم کررہا تھا: بھارتی فوج کا الزام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی فوج نے پاک بھارت جنگ میں اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے دفاعی نظام کو فوری طور پر اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، جب کہ ڈپٹی آرمی چیف نے جنگ میں ہونے والی غلطیوں سے سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔نئی دہلی میں ایک دفاعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے الزام عائد کیا کہ بھارت کو جنگ کے دوران نہ صرف پاکستان بلکہ چین اور ترکی سے بھی چیلنجز کا سامنا تھا۔ ان کے مطابق، چین پاکستان کو بھارتی عسکری تنصیبات سے متعلق براہ راست معلومات فراہم کر رہا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے کہا کہ جب ڈی جی ایم او سطح پر مذاکرات ہو رہے تھے، پاکستان نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے معروف کالم نگار، شاعر اور ریڈیو پاکستان، کراچی اسٹیشن کے سابق ڈائریکٹر شکیل فاروقی کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 86 برس تھی۔ انہیں کیماڑی ٹاؤن کے قبرستان ’باغ اسماعیل چاولہ ‘میں سپردخاک کردیا گیا۔ شکیل فاروقی بھارت کے صوبے اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے قصبے بگرہ میں 22 فروری1939ء کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے سیاسیات، معاشیات اور صحافت میں ایم اے کیا۔ وہ بیک وقت تین زبانوں یعنی اردو، انگریزی اور ہندی میں شاعری کرتے تھے۔ ان کی انگریزی نظموں کا مجموعہ ’’شیڈوز‘‘ شائع ہوچکا ہے۔ ان کا حمدیہ اور نعتیہ کلام ’’عقیدت کے پھول‘‘ کے عنوان سے حال ہی میں سامنے آیا ہے۔ شکیل فاروقی طویل عرصے تک ریڈیو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے دفاعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سے جنگ میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں ہمیں ایک نہیں 3 ممالک کا سامنا تھا۔ ہمارے سامنے سرحد ایک تھی مگردشمن 3 تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو جنگ میں پاکستان کے ساتھ ساتھ چین اور ترکیہ کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا جو پاکستان کی مکمل مدد کر رہے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے بغیر کوئی ثبوت پیش کرتے ہوئے الزام عاید کیا کہ چین جنگ کے دوران بھارتی تنصیبات سے متعلق پاکستان کو براہ راست معلومات فراہم...
روس نے حال ہی میں افغانستان میں قائم طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے جس کو خطے کے لیے ایک بڑی پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ جمعے کو یہی سوال جب پاکستان دفتر خارجہ ترجمان شفقت علی خان کے سامنے رکھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے روس کی جانب سے کابل میں حکومت کو تسلیم کیے جانے کی خبر دیکھی ہے، روس اس خطے کا اہم ملک ہے اور یہ 2 خودمختار ممالک کا باہمی معاملہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روس نے افغان طالبان کی حکومت باضابطہ طور پر تسلیم کرلی سفارتی ماہرین اسے ایک بہت بڑی اور خوش آئند پیشرفت قرار دے رہے ہیں جو خطے کا اقتصادی مستقبل...
پاکستان کے سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل حمید گل مرحوم کا کسی اخبار کے لیے آخری انٹرویو میں نے کیا تھا۔ صحافتی زندگی میں جن شخصیات نے ذہن پر گہرا نقش چھوڑا ان میں جنرل حمید گل بھی شامل ہیں۔ اس انٹرویو کے دوران انھوں نے بتایا کہ افغان جہاد کا آغاز سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے کیا تھا۔ یہ بات یقیناً ہمارے لیے کچھ حیرت کا باعث تھی۔ اُن کا کہنا تھا ریاستوں کی بنیادی پالیسیاں شخصیات کی باہمی چپقلش کی نذر نہیں ہوا کرتیں۔ حالانکہ بھٹو صاحب سیاسی اعتبار سے بائیں بازو کے نظریات کی جانب جھکاؤ رکھتے تھے اور بعد میں بائیں بازو سے نظریاتی مطابقت رکھنے والی ملکی سیاسی جماعتوں نے اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد (کامرس ڈیسک) پاکستان اور قزاخستان کے درمیان دو طرفہ تجارت دونوں ملکوں کے پوٹینشل سے بہت کم ہے جسے ایک بلین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاہم اسے حاصل کرنے کیلئے دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ یہ بات پاکستان میں قزاخستان کے سفیر یرژان کستافین نے آج فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہیانہوں نے کہا کہ تجارتی لین دین کیلئے پاکستان کے چار مختلف بینکوں نے انتظامات کئے ہیں جبکہ ٹی سی ایس اور این ایل سی کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر سامان کی ترسیل بھی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قزاخستان وسط ایشیا کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آج فلسطین کے اندر یہودیوں نے ظلم و درندگی کے پہاڑ توڑ دیے ہیں اور اس پر وہ بالکل بھی نادم نہیں ہیں۔ اگر یہودیت کے مذہبی عقاید کو دیکھا جائے تو وہ یہ خواب سجائے بیٹھے ہیں کہ دریائے نیل سے لے کر دریائے فرات تک کا علاقہ یہودیت کی میراث ہے۔ اپنے اس بیانیے کا وہ علی الاعلان پرچار اسرائیل کے پرچم میں کندہ دو نیلی لکیروں سے اظہار کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ نیلا رنگ پانی کو ظاہر کرتا ہے۔ اسرائیل جن علاقوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے اُن میں دریائے نیل تک مصر، پورا اردن، پورا شام، پورا لبنان، عراق کا بڑا حصہ، ترکی کا جنوبی علاقہ اور مدینہ منورہ تک حجاز کا پورا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہمارے تجزیہ کار دوست کہتے ہیں کہ بے شک پاکستانی حکمران انتہائی سفاک، بے حس اور ظالم ہیں، وہ پاکستانی قوم کو زندہ رہنے کی ذرا سی سہولت دینے کو تیار نہیں ہیں اور خود عوام کے ادا کردہ ٹیکسوں کے بل پر اپنی تنخواہوں میں کئی سو گنا اضافہ اور بے تحاشا مراعات حاصل کررہے ہیں لیکن یہ سب کچھ عالمی اسٹیبلشمنٹ کے ’’گریٹر گیم‘‘ کا حصہ ہے۔ وہ نہیں چاہتی کہ پاکستانی عوام دو وقت کی روٹی کے شیطانی چکر سے باہر آئیں اور اپنے ملک کے خلاف عالمی سازش کو روکنے کے لیے احتجاج کا حصہ بنیں۔ اس کام میں آئی ایم ایف بھی پاکستانی حکمرانی کی سہولت کاری کررہا ہے۔ اسے ارکان پارلیمنٹ، وزیروں...
دہلی ( نیوز ڈیسک)بھارت کی فوجی قیادت کو پاک، چین اور ترکیہ کے بڑھتے ہوئے تعاون پر شدید تشویش لاحق ہو گئی ہے، اور اب بھارتی فوج خود اس حقیقت کا اعتراف کر رہی ہے کہ علاقائی سطح پر پاکستان کی عسکری برتری اسے مشکل میں ڈال رہی ہے۔ بھارتی فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے ایک حالیہ بیان میں تسلیم کیا کہ پاکستان نہ صرف بھارتی فوج کی نقل و حرکت سے آگاہ تھا بلکہ اسے چین کی مدد سے بھارتی اسٹریٹجک اہداف کی تفصیلات بھی حاصل ہو رہی تھیں۔ لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائی دفاعی نظام نے متوقع کارکردگی نہیں دکھائی، جس کے باعث حساس علاقوں میں سیکیورٹی کمزور پڑ...
بھارت کے ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے دفاعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سے جنگ میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں ہمیں ایک نہیں تین ممالک کا سامنا تھا۔ ہمارا سامنے سرحد ایک تھی مگردشمن 3 تھے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کو جنگ میں پاکستان کے ساتھ ساتھ چین اور ترکیہ کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا جو پاکستان کی مکمل مدد کر رہے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے بغیر کوئی ثبوت پیش کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ چین جنگ کے دوران بھارتی تنصیبات سے متعلق پاکستان کو براہ راست معلومات فراہم کرتا رہا تھا۔ بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے مزید کہا کہ جب پاکستان سے...

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی تعاون میں اہم پیشرفت، 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی تعاون میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، آذربائیجان نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے سرکاری اعلامیے کے مطابق (پی ٹی وی) کے مطابق پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں، معاہدے پر دستخط وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی موجودگی میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیرِ معیشت میکائل جباروف نے کیے۔ معاہدے کی تقریب میں پاکستانی وفد بھی شریک تھا۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور آذری صدر الہام علیوف کی خانکندی میں خوشگوار...
بھارتی فوج پاکستان سے شکست کا داغ دھونے میں مصروف ہے، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ نے پاکستان سے شکست کی مضحکہ خیز وجوہات پیش کر دیں۔ بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے اعتراف کیا ہے کہ ڈی جی ایم او ٹاک کے دوران پاکستانی فوج کو بھارتی افواج کی نقل وحرکت کا بخوبی علم تھا، پاکستان کی C4ISR صلاحیتوں نے بھارتی فوج کو حیران کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ہندوستان کی خارجہ اور سفارتی پالیسی ناکام ہی نہیں، تباہ ہوچکی ہیں، بھارتی دفاعی تجزیہ کار کا اعتراف انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی الیکٹرانک جنگی صلاحیتیں آپریشن سندور کے دوران بے مثال تھیں، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے بھارت کے بڑا سائز ہونے کی وجہ سے...
عرب میڈیا کو انٹرویو میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بھارت سے زیادہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے، پاکستان نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے دہشت گرد حملے کے بعد شواہد اپنے لوگوں کے ساتھ بھی شیئر نہیں کیے۔ عرب میڈیا کو انٹرویو میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت سے زیادہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے، پاکستان نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کے پاکستان اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ بھی ثبوت شیئر نہیں کئے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ریلوے کے نظام میں شدید خلل پیدا ہوگیا ہے، میرپور ماتھیلو میں مال گاڑی کے حادثے کے باعث ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت بُری طرح متاثر ہوچکی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق متعدد مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ ایک ٹرین کو مکمل طور پر منسوخ بھی کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرین لائن ایکسپریس 10 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچے گی، اسی طرح پشاور سے آنے والی عوام ایکسپریس بھی 10 گھنٹے اور رحمان بابا ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر سے کراچی پہنچے گی۔ لاہور سے آنے والی کراچی ایکسپریس 12 گھنٹے جبکہ بزنس ایکسپریس 14 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگی۔سرگودھا سے چلنے والی ملت ایکسپریس بھی 12 گھنٹے کی تاخیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان کے پانچ بہادر کوہ پیماؤں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا کی نویں بلند ترین اور پاکستان کی دوسری بلند ترین چوٹی نانگا پربت (8,126 میٹر) کو کامیابی سے سر کر لیا، ان میں سے دو کوہ پیماؤں نے بغیر کسی مصنوعی آکسیجن کے اس خطرناک اور بلند پہاڑ پر فتح حاصل کی جو عالمی کوہ پیمائی کے حوالے سے ایک نمایاں کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق الپائن کلب آف پاکستان اور ماؤنٹینئرنگ کمیونٹی کے مطابق نانگا پربت سر کرنے والے کوہ پیماؤں میں اشرف صدپارہ، سہیل سخی، ڈاکٹر رانا حسن جاوید، علی حسن اور شیر زاد کریم شامل ہیں۔مرحوم لیجنڈری کوہ پیما علی رضا صدپارہ کے بیٹے اشرف صدپارہ نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جولائی 2025ء) بھارتی فوج کے ڈپٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا ہے کہ چین نے مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپ کے دوران اسلام آباد کو ''براہِ راست معلومات‘‘ فراہم کیں۔ سنگھ نے بھارت کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو فوری طور پر بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ جوہری طاقت کے حامل دونوں ممالک کے درمیان چار روز تک میزائل اور ڈرونز کے حملوں کے تبادلے کے ذریعے شدید لڑائی ہوئی تھی، جسے دہائیوں کی بدترین جھڑپ قرار دیا گیا۔ یہ جھڑپ رواں سال اپریل میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ہندو سیاحوں پر حملے کے بعد شروع...
اسلام ٹائمز: فلسطین کے مسئلہ پر کسی بھی قسم کا یو ٹرن اور امریکہ کے اشاروں پر ابراہیمی معاہدے میں شمولیت پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کو کھوکھلا کر دیگی۔ قائد اعظم محمد علی جناح کا نظریہ دفن ہو جائیگا، علامہ اقبال کے افکار کو جلا کر راکھ دیا جائیگا، یہ سب کچھ ابراہیمی معاہدے میں شمولیت سے ہوگا اور ایسا لگتا ہے کہ حکومت امریکہ کی اندھی محبت میں یہ سب کچھ کرنے کیلئے تیار ہے۔ پاکستان کے عوام ہمیشہ قائد اعظم کے پاکستان کی بات کرتے ہیں اور آج بھی حکومت کو بتا دیتے ہیں کہ قائد کے پاکستان میں اسرائیل کیساتھ تعلقات کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ تحریر: ڈاکٹر صابر ابو مریم سیکرٹری جنرل فلسطین فائونڈیشن پاکستان ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان آرمی کی خاتون افسر ایمان درانی کی ایک ولولہ انگیز تقریر پر مبنی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ فوجی وردی میں ملبوس ایمان درانی کے خطاب نے عوامی توجہ حاصل کر لی، جس میں انہوں نے شہریوں سے جذباتی انداز میں سوال کیا: “یہ مت پوچھیں کہ ملک نے آپ کے لیے کیا کیا، یہ پوچھیں کہ آپ نے ملک کے لیے کیا کیا؟” یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی اور ہزاروں صارفین نے اسے شیئر کیا، تبصرے کیے اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ویڈیو میں ایمان درانی قوم سے اپیل کرتی نظر آئیں کہ وہ شکایتیں کرنے کے بجائے اپنے فرائض کو پہچانیں اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے اور افغانستان دہشتگردوں کا گڑھ بن چکا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں ایک بار پھر زور دیا ہے کہ افغانستان سے تعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ یہی دہشت گردی ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔پاکستان نے ایک بار پھر عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے اور یہ دہشتگرد عناصر افغانستان کی سرزمین کو استعمال کر رہے ہیں۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بارہا افغان حکام سے اس معاملے پر تبادلہ خیال...
سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے شہر خانکیندی میں 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے مابین تمام شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی گزشتہ ملاقات کے دوران کیے گئے فیصلوں پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کم سن بچی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق دونوں رہنماؤں نے ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کے تناظر میں ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے صدر پیزشکیان کی قیادت...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2022 میں پاکستان نے تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا، سیلاب میں 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے، تاہم پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پالیسی وضع کرلی ہے۔ آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 17ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی منظرنامے میں ٹیکنالوجی میں تبدیلیاں تیزی سے رونما ہو رہی ہیں، علاقائی تعاون اور مشترکہ خوشحالی کے لیے ٹیکنالوجی کی ترقی ناگزیر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق وزیراعظم نے کہا کہ بدلتے ہوئے باہمی انحصار اور علمی وسعت کا نیا دور شروع...

ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈ میں اربوں روپے کی کرپشن کا بڑا اسکینڈل بے نقاب, 3 سابق اعلی افسر گرفتار
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈ میں اربوں روپے کی کرپشن کا بڑا اسکینڈل بے نقاب کیا ہے جہاں جعلی بینک گارنٹی کیس میں تین سابق اعلی افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔یہ کارروائی چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پاکستان ریلوے کیرج فیکٹری ڈاکٹر نعیم نیازی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف کی گئی۔ایف آئی اے کے مطابق مقدمہ الزام نمبر 37/2025 میں زیر دفعہ 109، 409، 420، 468، 471 اور انسدادِ بدعنوانی ایکٹ 1947 کی دفعہ 5(2) کے تحت جن افسران کو گرفتار کیا گیا ہے، ان میں سید نجم سعید ، سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر، RAILCOP اسلام آباد، محمد زبیر حسین، سابق کنٹرولر فنانس اینڈ اکانٹس اور مہرالنسا ، سابق ڈائریکٹر...

نوازشریف کی عمران خان سے ممکنہ ملاقات کیلئے رضامندی کی خبر سیاق و سباق سے ہت کر پیش کی گئی: کامران شاہد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اینکر پرسن اور صحافی کامران شاہد نے اُن تمام خبروں کی تردید کر دی ہے جن میں ان سے منسوب کر کے کہا جا رہا تھا کہ میاں نواز شریف، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات پر رضامند ہو گئے ہیں۔ اینکر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرے بیان کو مکمل طور پر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے، میں نے صرف اتنا کہا تھا کہ ایک خبر منظر عام پر آئی ہے کہ نواز شریف عمران خان سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور اس خبر کی صداقت جانچنے کے لیے ہم نے رانا ثناء اللہ کو اپنے شو میں مدعو کیا۔ بینک...
ایک بیان میں سیکرٹری جنرل پی ایل ایف نے کہا کہ فلسطین کی حمایت دراصل مظلوم انسانیت کی حمایت ہے، اور اس مسئلے پر پاکستان کی ریاستی اور عوامی پوزیشن ہمیشہ دوٹوک رہی ہے، جسے مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، علماء کرام، ذاکرین، خطبا، دانشوروں، اسکالرز اور معاشرے کے تمام طبقات سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کسی بھی کوشش یا مطالبے کی شدید مذمت کریں۔ ڈاکٹر صابر ابو مریم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات دراصل بانی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جولائی 2025ء) پاکستانی فوج نے آج بروز جمعہ کہا ہے کہ افغانستان سے دراندازی کی کوشش کرنے والے 30 شدت پسندوں کو گزشتہ تین روز کے دوران ہلاک کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی جب اسی علاقے میں ایک خودکش حملے میں 16 پاکستانی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسند تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) یا اس سے منسلک گروپوں سے تعلق رکھتے تھے۔ بیان میں بھارت پر بھی الزام عائد کیا گیا کہ وہ ان گروپوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ''سکیورٹی...
کراچی: بھارت میں اگلے ماہ ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم کو بھارت کی جانب سے باضابطہ کلیئرنس مل گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ اور وزارتِ خارجہ نے پاکستانی ہاکی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پاکستان کی شرکت اب یقینی ہوگئی ہے۔ بھارتی وزارت کھیل کے ذرائع نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں شرکت سے روکنا اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی ہوگی۔ بھارتی وزارتِ کھیل کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر ہونے والے ٹورنامنٹس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلوں کے خلاف نہیں، بین الاقوامی...
جنوبی کوریا کے شہر جن جو میں ہونے والے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ 2025 کے فائنل میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مالدیپ کو 35 کے مقابلے میں 60 گولز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یہ فیصلہ کن مقابلہ ہواسن جمنازیم میں کھیلا گیا، جہاں پاکستانی ٹیم نے آغاز سے ہی مکمل برتری حاصل کی اور پورے میچ کے دوران اپنی سبقت برقرار رکھی۔ میچ کے پہلے کوارٹر کے اختتام پر پاکستان نے 5 کے مقابلے میں 17 گول کر کے واضح برتری حاصل کر لی تھی۔ ہاف ٹائم تک اس برتری میں مزید اضافہ ہوا اور اسکور 34-17 تک پہنچ گیا، تیسرے کوارٹر کے اختتام پر پاکستان کا پلڑا 45-23 کے...
چائنا نے پاکستان کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کو اڈے فراہم کیے تو ہم اس سے ہر قسم کے تعلقات ختم کر دیں گے۔ پاکستان کا 1948 ء سے آج تک یہ دعویٰ رہا ہے کہ پاک چین دوستی ہمالیہ کی چوٹیوں سے اونچی ہے، لیکن مئی 2025ء کی پاک بھارت جنگ بندی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے امریکی دورے کے بعد یہ خبریں تسلسل سے گردش کرتی رہی ہیں کہ وائٹ ہائوس میں کھانے کی دعوت کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آرمی چیف سے اڈے مانگے تھے جس کے لئے انہوں نے ’’ہاں‘‘ کر دی تھی۔ پاکستان کی ایک سیاسی جماعت نے اس خبر کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)پاکستان نے اربوں ڈالر کے مائننگ معاہدوں کی پیشکش کیلئے ’’کھلے ہاتھ‘‘ کی پالیسی اپنانے کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت امریکا، چین اور روس جیسے حریف ممالک کو مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت پٹرولیم نے حال ہی میں امریکی حکام اور کمپنیوں کے ساتھ ایک ویبینار منعقد کیا جس میں مشترکہ منصوبوں کی پیشکش کی گئی۔ وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام ممالک کو مائننگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے یکساں مواقع دے رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اس وقت ریکوڈک گولڈ اینڈ کاپر منصوبے پر کام کر رہا ہے، جو اربوں ڈالر مالیت...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو نوبیل انعام کا بہترین امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں 5 ممالک کے درمیان جنگیں رکوائیں، ایٹمی ہتھیاروں سے لیس پاکستان اور بھارت کو جنگ سے روکا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلی صدارتی مدت کے لیے قانون میں تبدیلی کا بھی عندیہ دیتے ہوئے مزید 4 سال کے لیے صدر بننے کا ارادہ بھی ظاہر کردیا۔ ریاست آئیوا میں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے دنیا میں 5 ممالک جنگیں رکوانے کا دعویٰ کیا، امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں، ایٹمی جنگ ہونے سے پہلے پاکستان اور بھارت میں سیزفائر کرایا،کانگو اور روانڈا، کوسوو اور سربیا کو لڑنے سے روکا۔...
امریکا نے ایران کی پیٹرولیم اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی فروخت اور ترسیل میں ملوث 6 کمپنیوں اور متعدد بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، ان میں بھارت اور پاکستان میں قائم 2 کمپنیاں بھی شامل ہیں، یہ اقدام تہران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے لیے جاری امریکی مہم کا حصہ ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ اور محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (او ایف اے سی) کی جانب سے اعلان کردہ ان پابندیوں کا ہدف ان شپنگ اور مینجمنٹ کمپنیوں کا ایک نیٹ ورک ہے، جن پر ایران کی جانب سے خاموشی سے تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات منتقل کرنے میں مدد دینے کا الزام ہے، یہ سب امریکی...
اسلام آباد(اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے 24 اور 26 نومبر کے کیس میں گرفتار ہونے والے آخری 19 کارکنان کو بھی عدالتی حکم پر رہا کردیا گیا۔ ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے 24 اور 26 نومبر احتجاج کیسز کی سماعتیں کیں اور ملزمان کی ضمانت منظور کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم پر راولپنڈی ڈویژن کی چاروں جیلوں اڈیالہ، اٹک، جہلم اور چکوال میں قید 19 کارکنان کو رہا کردیا گیا جس کے بعد اب مذکورہ جیلوں میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی کارکن موجود نہیں ہے۔ اٹک جیل سے رہا ہونے والے 19 کارکنوں کا قائدین کارکنوں نے استقبال کیا جبکہ وزیر اعلیٰ کے پی نے ہر کارکن کو پانچ ہزار روپے کرایے کی...
وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے واضح کیا ہے کہ مائیکروسافٹ کی عالمی سطح پر تنظیمِ نو کے باوجود کمپنی کی پاکستان میں طویل المدت موجودگی اور شراکت داری متاثر نہیں ہوگی۔ اپنے جاری کردہ ایک بیان میں وزارت نے کہا کہ حکومت مائیکروسافٹ کی علاقائی اور عالمی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ پاکستان میں کمپنی کی اسٹریٹجک شمولیت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مائیکروسافٹ نے اپنے عالمی ادارہ جاتی ڈھانچے میں تبدیلیوں کے تحت پاکستان میں اپنے لائژن آفس کے مستقبل پر غور شروع کر دیا ہے۔ کمپنی اپنے کاروباری ماڈل کو روایتی ’آن پریمیس‘ سافٹ ویئر فروخت سے ہٹا کر کلاؤڈ پر مبنی، پارٹنر...
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب ، عاصم افتخار احمد ، نے ایک انٹرویو میں کہا ہے :’’ مسئلہ کشمیر (تازہ پاک بھارت جنگ کے بعد) پھر (عالمی سطح پر) زندہ ہو گیا ہے‘‘۔ لاریب!حالیہ 6تا 10مئی2025 کی مختصر مگرنتیجہ خیز پانچ روزہ جنگ میں واضح طور پر پانسہ پاکستان کے حق میں پلٹا رہا ۔بھارت مگر ڈھٹائی سے مان نہیں رہا ۔ ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ سے وابستہ نامور بھارتی اخبار نویس ،سرڈیسائی راجدیپ، نے صاف الفاظ میں اعتراف کیا ہے کہ تازہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے بھارت کے جنگی طیارے مار گرائے ، لیکن اِن کی تعداد کتنی تھی ، یہ نہیں معلوم ۔ بھارت نے اپنی جنگی شکست کو سفارتی فتح میں بدلنے کے لیے اپنے...
بھارت میں پاکستانی یوٹیوب چینلز اور فنکاروں پر عائد کی گئی پابندی اچانک ختم کردی گئی ہے جس کے بعد بھارتی شائقین ایک بار پھر پاکستانی مواد تک رسائی حاصل کرسکے ہیں۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے جہاں پاکستانی یوٹیوب چینلز اور اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندیاں لگائی تھیں، وہیں فواد خان اور ہانیہ عامر سمیت پاکستانی فنکاروں کی فلموں کی ریلیز بھی روک دی گئی تھی۔ اس کے باوجود ہانیہ عامر کی فلم دنیا بھر میں کامیاب ریلیز ہوئی، تاہم بھارت میں ریلیز نہ ہوسکی۔ اب بھارتی حکومت نے اچانک یہ پابندیاں ختم کرتے ہوئے پاکستانی یوٹیوب چینلز کو دوبارہ کھول دیا ہے، جس پر بھارتی شائقین خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ اگرچہ پابندی کے...
لاہور: واہگہ بارڈر پر منعقد ہونے والی پنجاب رینجرز کی پریڈ کے چرچے خلیجی ممالک کے باشندوں کو بھی متاثر کرنے لگے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی سیرو تفریح پر آئے سلطنت عمان کے بائیکرز نے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنےکی تقریب دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا تو پنجاب رینجرز نے انہیں اپنا مہمان خاص بنا لیا اور واہگہ بارڈر پر سورج ڈھلتے ہی فضا نعرہ تکبیر، پاکستان زندہ باد اور جوش وجذبے سے گونج اٹھی۔ سلطنت عمان سے آئے بائیکرز کے سات رکنی وفد نے پنجاب رینجرز کی پرجوش اور دل کو گرما دینے والی پریڈ دیکھی۔ پنجاب رینجرز کے شیردل جوانوں کی للکار، گونجتی قدموں کی آواز اور سبز ہلالی پرچم کی...
ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے، حاکان فدان کے ہمراہ اعلی سطح وفد بھی ہوگا۔حاکان فدان نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے، وزرائے خارجہ باضابطہ بات چیت اور مشاورت کریں گے۔ذرائع کے مطابق دورہ کے دوران ترک وزیر خارجہ کی دیگر پاکستانی قیادت سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراین ڈی ایم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان جیسے توانائی بحران سے دوچار ملک میں یہ سوال ہمیشہ زیر بحث رہا ہے کہ مختلف حکومتوں نے بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے کتنا عملی کام کیا۔ مختلف ادوارِ حکومت نے توانائی منصوبوں کی منظوری سے متعلق اہم تفصیلات جاری کی ہیں۔دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دورِ حکومت میں متبادل توانائی کے شعبے کو سب سے زیادہ ترجیح دی گئی۔ اس دور میں ہوا، شمسی اور دیگر قابل تجدید ذرائع سے 2710 میگاواٹ بجلی کے 16 منصوبے منظور کیے گئے، جو کسی بھی دور میں متبادل توانائی کے سب سے زیادہ منصوبے ہیں۔دوسری جانب، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں مجموعی طور پر 9142 میگاواٹ...
ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا۔ وہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے، حاکان فدان کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا۔ حاکان فدان نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے، وزرائے خارجہ باضابطہ بات چیت اور مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دورہ کے دوران ترک وزیر خارجہ کی دیگر پاکستانی قیادت سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
اسٹارلنک کو پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے شدید مشکلات، عارضی رجسٹریشن بھی ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسٹارلنک کو پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کے لیے لائسنس حاصل کرنے میں بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان اسپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ (پی ایس اے آر بی)نے اسٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن ختم کر دی ہے جس کے نتیجے میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کا منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ایس اے آر بی نے 21 مارچ کو اسٹارلنک کو عارضی رجسٹریشن دی تھی لیکن پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے مستقل رجسٹریشن کو لائسنس کے اجرا کی شرط قرار دیا تھا۔اسٹارلنک مستقل رجسٹریشن حاصل...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں وزیراعظم شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا، اور اس پیشرفت کے پیچھے ہماری عسکری قیادت کا بھی نمایاں حصہ ہے۔ اس جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے۔ اسلام آباد میں محرم الحرام کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ 14 اگست کو فیصل مسجد میں تمام مکاتب فکر کے علما کو ایک ساتھ نماز ادا کرنے کی دعوت دی گئی ہے تاکہ دنیا کو اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیا جا سکے۔ انہوں نے علما سے محرم کے دوران مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج پھر نئی تاریخ رقم ہوئی ہے اور اس دوران انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی تاریخی سطح بھی عبور کرگیا۔نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی بازارِ حصص نے شاندار رفتار اختیار کرتے ہوئے تاریخی بلندیوں کو چھونا شروع کر دیا ہے، جس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔جمعرات کے روز پی ایس ایکس میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا اور 100 انڈیکس میں 727 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 31 ہزار 071 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔سٹاک مارکیٹ میں شاندار تیزی...
سٹی42: ایران اسرائیل جنگ بند کروانے میں بنیادی کردار پاکستان کی شخصیت کا نکلا۔ ایران سرائیل جنگ بندی کے کئی روز بعد یہ انکشاف ہوا ہے کہ جنگ بند کروانے میں پاکستان کے وزیراعظم نے کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ بات پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران بتائی۔محرم کے مہینے کے لئے حفاظتی اقدامات کے بارے میں مذہبی علماء کے ساتھ ایک پریس کے دوران خطاب کرتے ہوئے، محسن نقوی نے حالیہ پاک بھارت تنازعہ کو بھی چھوتے ہوئے کہا کہ ملک کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔ محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران اسرائیل جنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کیا جب دونوں ممالک نے 12 دن...
ریاض احمدچودھری بلوچستان پر تحقیق کے نام پر دراصل پاکستان کو توڑنے کی حکمتِ عملی تیار کی جا رہی ہے۔نام نہاد اسٹڈی پراجیکٹ درحقیقت غیر ملکی آقاؤں کے سامنے نہ جھکنے والے غیور بلوچوں کی توہین ہے۔بلوچستان کے حقیقی اور اصل باشندے امن، ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں، وہ پاکستانی شہری ہونے پر فخر کرتے ہیں۔ وہ جن مسائل کا سامنا کرتے ہیں، ان کو ریاست اور عوام مل کر بات چیت اور ترقی کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔اس کے برعکس "میر یار بلوچ” جیسے غیر ملکی ایجنڈا پر کام کرنے والے دہشت گردوں کے ڈیجیٹل ترجمان صرف بربادی چاہتے ہیں۔بطور پاکستانی ہمیں صورتحال کو حقیقی تناظر میں پہچاننا ہوگا۔ ففتھ جنریشن ہائبرڈ وارافئیر میں دشمن صرف سرحدوں...
بھارت میں آئندہ ماہ ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شرکت کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے مثبت خبریں دینا شروع کردی ہیں، جب کہ بھارتی سرکاری خبر رساں ادارے نے بھی پاکستان کی ممکنہ شرکت کے حوالے سے خبر جاری کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم ’ادھار‘ لیکر چین روانہ، ’اب یہ کس کا وژن ہے؟‘ خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارتِ کھیل کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ میں شرکت سے نہیں روکا جائے گا۔ بھارت وزارت کھیل نے کہا ’ہم بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں پاک بھارت مقابلوں کے خلاف نہیں، ان مقابلوں کا تقاضہ ہے...

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے رشین وزیر ٹرانسپورٹ کی ملاقات، گرم پانیوں تک رسائی، سینٹرل ایشیا اور روس تک پاکستان سے ریل وروڈ نیٹ ورک پر اتفاق
تیانجن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور رشین فیڈریشن کے ڈپٹی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈری سرجیوچ نکیتن کی ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان سے ریل و روڈ نیٹ ورک اور تجارتی راہداریوں کے ذریعے وسط ایشیائی ریاستوں اور روس تک زمینی رابطوں کو فروغ دیا جائے جس کے لئے خطے میں مختلف ممالک کے مابین شاہرات کی تعمیر میں تیزی لائی جائے۔ اسی طرح سینٹرل ایشیا کو پاکستان کے راستے گرم پانیوں تک رسائی سے تجارتی سرگرمیوں کو بڑے پیمانے پر فروغ مل سکتا ہے۔ چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کی تین روزہ وزارتی کانفرنس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے...
(گزشتہ سے پیوستہ) برطانیہ میں تارکینِ وطن ابتدا میں اپنے خاندانوں کو پاکستان سے ہی چلاتے رہے، پھر وقت کے ساتھ انہیں بھی برطانیہ بلوا لیا۔ بعض نے خوب پونڈ کمائے اور پاکستان میں بلا ضرورت خرچ کر دیئے۔ آج آپ میرپور آزاد، کشمیر یا جہلم جائیں تو دیکھیں گے کہ وہاں بلا مصرف کروڑوں اور اربوں روپے کے بنگلے ویران پڑے ہیں۔ برطانیہ آنے والوں نے دو براعظموں کی تہذیبوں کے درمیان پل باندھنے کی کوشش کی، لیکن سوچوں میں اتنا فاصلہ تھا کہ دونوں کناروں پر مضبوط ستون نہیں اٹھ سکے۔ یہ نسل اپنے بچوں کو انگریزی بولتا دیکھ کر خوش بھی ہوتی رہی، اور خود کو تنہا بھی پایا۔ اس کشمکش میں وہ اندر ہی اندر خوف...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کے درمیان سیزفائر میں وزیراعظم کا اہم کردار ہے، جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے، سیزفائر پر پاکستان کو فخر کرنا چاہیے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام علما کرام کی آمد پر شکر گزار ہوں، قیام امن میں علما کرام نے ہمیشہ اہم کردارادا کیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ساتھ لیکر چلتے ہیں۔ بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت پر مفتی طارق...
بھارت میں کئی پاکستانی اداکار و اداکاراؤں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بین کیے جانے کے کچھ ہی دیر بعد بحال ہونے پر جہاں کئی سوالات جنم لے رہے تھے وہیں اس کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی۔ اپریل کے آخری عشرے میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہوئے حملے کا الزام بھارتی حکومت نے پاکستان پر دھر دیا تھا اور اس کے بعد سے ہی پاکستان مخالف اقدامات کا سلسلہ بھی شروع کردیا تھا۔ ان اقدامات میں ایک فیصلہ پاکستانی فنکاروں کا سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھارت میں بین کرنا بھی تھا، پہلے پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بھارت میں بند کردیا گیا جس میں بڑے انٹرٹینمنٹ چینلز بھی شامل تھے۔ اور پھر جب بھارتی حکومت اسکے بعد بھی...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، پہلی بار 100 انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی حد عبور کرگیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 899 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار 243 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 31 ہزار 325 بنائی ہے تاہم بازار حصص کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 29 ہزار 776 کی نچلی سطح پر بھی گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 30 ہزار 344 کی سطح...
وہاب ریاض کا دل پھر گیند تھامنے کیلیے مچلنے لگا، پی سی بی کے ساتھ منسلک سابق پیسر ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں حصہ لیں گے، اس سے قبل انھیں پی ایس ایل میں بولنگ کوچ بننے کی اجازت نہیں ملی تھی، البتہ اب این او سی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ وہ مستقبل میں شاہینز کی کوچنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں، سرفراز احمد کا نام بھی پاکستان چیمپئنز اسکواڈ میں شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویاب ریاض کافی عرصے سے مختلف حیثیتوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے کام کر رہے ہیں، انھیں چیمپیئنز کپ کے لیے منتخب شدہ پانچوں مینٹورز کا ’’باس‘‘ بھی بنایا گیا تھا، اب یہ پروجیکٹ ہی ختم ہو چکا، البتہ پی...
آئندہ آٹھ روز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں،محکمہ موسمیات نے دریاؤں میں سیلاب ،ندی نالوں میں طغیانی اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 6 جولائی کو مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونےکا امکان ہے،10جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوں گی،بارشوں کا موجودہ اسپیل 5 جولائی تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق 10 جولائی تک کشمیر،گلگت بلتستان،خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں بادل برسیں گے،لاہور،راولپنڈی ،مری ،سرگودھا، منڈی بہاؤ الدین،گوجرانوالہ اور ڈی جی خان سمیت پنجاب کے مخلتف علاقوں میں بھی بادل رنگ جمائیں گے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عرفان ورک کاکہنا ہےکہ اگلے ہفتے کا آغاز ہوگا تو...
ماڈرن ورلڈ 80 برس سے دو سنگین المیوں سے دوچار ہے، ایک فلسطین اور دوسرا کشمیر کا المیہ۔ دونوں ہی ناجائز قبضے سے جڑے انسانی المیے۔ ایک یہود تو دوسرا ہنود کا پیدا کردہ مسئلہ۔ اگر یہ اتفاق ہے تو حد درجہ حیران کن کہ پہلی بار یہ دونوں لگ بھگ ساتھ ساتھ پٹے اور بری طرح پٹے۔ ایک کے اوسان خطا ہونے میں چار دن لگے جبکہ دوسرے کا حربی سٹیمنا فقط 12 روز کا ثابت ہوا۔ طویل جنگ کا تجربہ اسرائیل کے پاس ہے اور نہ ہی انڈیا کے پاس۔ خود پاکستان بھی طویل جنگ کے کسی تجربے سے نہیں گزرا، چاروں ممالک میں سے فقط ایران ہے جو 8 سالہ جنگ کا تجربہ رکھتا ہے۔ کسی کو...

بھارت شنگھائی تعاون تنظیم وزرا کانفرنس سے بھاگ گیا: کواڈ گروپ میں بھی سبکی، پہلگام واقعہ کو پاکستان سے نتھی کرنے میں ناکامی
بیجنگ‘ لاہور‘ اسلام آباد‘ نئی دہلی (نیوز رپورٹر + خبر نگار + نوائے وقت رپورٹ) بھارت نے ایک مرتبہ پھر راہ فرار اختیار کرتے ہوئے ایس سی او وزراء سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے بھارتی وزیر غیر حاضر رہے، بھار ت کی شنگھائی تعاون تنظیم میں نشست خالی، آنند پرکاش نے شرکت کرنا تھی۔ پاکستان سے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ خطاب کیا اور کہا کہ بالآخر بھارت کو ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ عالمی فورم پر اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ رویہ قابل افسوس ہے۔ بھارت دیگر ممالک کا سامنا کرنے سے گریزاں ہے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر پاکستان ریلویز نے میل ایکسپریس اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے کرایوں کا اطلاق 4 جولائی 2025 سے ہو گا، جس کے بعد ملک بھر میں چلنے والی مختلف مسافر اور میل ایکسپریس ٹرینوں کے سفر پر مسافروں کو بڑھا ہوا کرایہ ادا کرنا ہو گا۔یاد رہے کہ یکم جولائی کو حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان ریلویز نے کرایوں میں ترمیم کا فیصلہ کیا۔
چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ذاہد احمد بابر سدھو نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا ہے۔ اس دورے کا مقصد دو طرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانا اور باہمی مفادات کو آگے بڑھانا ہے۔ یہ پاکستان کسی ایئر چیف کا 11 سال سے زیادہ عرصے میں امریکا کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ دورے کے دوران چیف آف دی ایئر اسٹاف نے اعلیٰ امریکی فوجی اور سیاسی رہنماؤں سے متعدد اہم ملاقاتیں کیں۔ یہ بھی پڑھیے: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ انہوں نے پینٹاگون میں سیکرٹری آف دی ایئر فورس (بین الاقوامی امور) مسز کیلی ایل۔ سیبولٹ اور چیف آف اسٹاف جنرل ڈیوڈ ڈبلیو۔...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی جارحیت پرپاکستان نے منہ توڑ جواب دیا، امریکی میڈیا نے بھی سیزفائر کی تفصیلات بتادیں، جے شنکر نے انٹرویو میں کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے نریندر مودی کو بتایا کہ اگرکچھ باتیں تسلیم نہ کیں تو پاکستان بھارت پر بہت بڑا حملہ کرے گا۔ امریکی میگزین کو انٹرویو میں بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بتایا کہ 9 مئی کی رات امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو فون کر کے بتایا کہ پاکستان بھارت پر بہت بڑا حملہ کرے گا، اگر ہم نے کچھ باتیں تسلیم نہیں کیں، اس پر نریندر مودی نے عندیہ دیا کہ بھارت بھی جواب دے گا۔ جے شنکر کے مطابق یہ...
سٹی42: داخلی سیاست میں اور انڈیا سے باہر اپنے برباد امیج کو بحال کرنے کی بچگانہ کوشش میں بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے حقائق کو توڑ مروڑ کر نیا فیک نیریٹر بنانے کی بچگانہ کوشش کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ 9 مئی کی رات پاکستان بھارت پر بڑا حملہ کرنے کی تیاری کر چکا تھا، خوش قسمتی سے امریکہ کے نائب صدر نے جے ڈی وینس نے بھارتی وزیر اعظم کو پاکستان کی جانب سے ایک بڑے حملے کے حوالے سے خبردار کیا۔ جے شنکر نے پورس کا ہاتھی بن کر اپنے "اب تک دوست" صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پبلک بیانات کو ہی جھٹلا دیا سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن نے نہ صرف میدان میں شائقین کو محظوظ کیا بلکہ ڈیجیٹل میدان میں بھی حیرت انگیز کارکردگی دکھاتے ہوئے اسپورٹس ویورشپ کا نیا معیار قائم کردیا۔ پی ایس ایل 10 کے دوران لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے دیکھنے والوں کی تعداد میں 647.25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ پی ایس ایل 9 کے مقابلے میں ایک غیرمعمولی چھلانگ ہے۔ یہ اعداد و شمار اس بات کی واضح علامت ہیں کہ پاکستان میں کرکٹ کے شائقین تیزی سے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو اپنا رہے ہیں اور پی سی بی کی نشریاتی ذرائع کو متنوع بنانے کی پالیسی...
بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے انکشاف کیا ہے کہ 9 مئی کی رات امریکی نائب صدر جے ڈی وانس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کی جانب سے ممکنہ بڑے حملے کے بارے میں خبردار کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ کے بعد کیا عمران خان کی رہائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں؟ امریکی جریدے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایس جے شنکر نے بتایا کہ جب امریکی نائب صدر نے نریندر مودی سے گفتگو کی، تو وہ خود بھی اس وقت کمرے میں موجود تھے۔ ان کے بقول نائب صدر جے ڈی وانس نے بھارتی وزیراعظم کو خبردار کیاکہ اگر بھارت کچھ امور پر لچک نہ دکھائے تو پاکستان بہت بڑا حملہ کرسکتا ہے۔...
وزیراعظم شہباز شریف 3 سے 4 جولائی آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہونے والے 17 ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم ای سی او سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ اس اجلاس کا تھیم ہے ‘مستحکم اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف مزاحم ای سی او کا نیا وژن’ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چین۔جنوبی ایشیا تعاون فورم، پاکستان اور چین کا ہمہ موسمی تذویراتی شراکت داری کے عزم کا اعادہ اجلاس کے دوران وزیراعظم عالمی اور علاقائی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرنے کے ساتھ ای سی او کے نئے وژن 2025 کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کریں گے۔ وزیراعظم...
پاکستانی نژاد آسٹریلوی معروف گلوکار طارق نوید نے پاک چین دوستی کو ایک خوبصورت نغمے کی صورت میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ ان کا گانا "مل بیٹھے" نہ صرف چین کی دیوارِ چین پر فلمایا گیا ہے بلکہ اس کا ایک حصہ تاریخی شاہی قلعہ لاہور میں بھی شوٹ کیا گیا ہے۔طارق نوید جسٹن بیبر کے بعد دیوارِ چین پر گانا فلمانے والے پہلے گلوکار ہیں، اس سے پہلے بھی آی سی سی ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران اپنا گیت مقبول کرا چکے ہیں۔ ان کے اس منفرد اقدام کو دونوں ممالک کے عوام کی دوستی اور محبت کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔یہ نغمہ پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور ثقافتی ہم آہنگی کو...
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت غربی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست ابتدائی سماعت کے بعد مسترد کردی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ درخواست قابلِ سماعت نہیں ہے کیونکہ پاکستانی قوانین کے تحت ایسے جرم کی سماعت ممکن نہیں جو ملک کی حدود سے باہر پیش آیا ہو۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی شہریت اب صرف پیدائش سے نہیں ملے گی، سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں فیصلہ دیدیا درخواست گزار جمشید علی خواجہ کے وکیل جعفر عباس جعفری نے مؤقف اختیار کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ایران میں بمباری کی گئی، جس سے خطے میں بدامنی پھیلی اور لاکھوں پاکستانی شہری متاثر ہوئے۔...
(گزشتہ سے پیوستہ) خاموش قاتل،ففتھ جنریشن سٹیلتھ طیاروں کی حقیقت آخرہے کیاکہ پاک وہندہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اس طیاروں میں دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے۔ دراصل یہ طیارے’’خاموش قاتل‘‘کہلاتے ہیں،نہ دکھائی دیتے ہیں،نہ آسانی سے روکے جاسکتے ہیں،اورنہ ہی ان کی نقل و حرکت کوآسانی سے سمجھا جا سکتاہے۔جدیدترین خوبیوں نے اس طیارے کو پانچویں نسل کی فضائی بالادستی کا نشان بنادیاہے۔یادرہے کہ ففتھ جنریشن اورسٹیلتھ طیارہ اس وقت’’ففتھ جنریشن‘‘کہلاتاہے جب وہ سٹیلتھ ہو، سپرکروز کرے،نیٹ ورکڈ ہو،ملٹی رول ہو اورایویانکس میں ہم آہنگی ہواورسب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ سٹیلتھ اس وقت معتبرہے جب دشمن کوطیارہ دیکھنے سے پہلے مارکھا جائے۔ اس کی پہلی خوبی اس کی سٹیلتھ صلاحیت ہے جواسے ریڈارسے اوجھل اوردشمن کے ہرقسم...
مودی کتے کی وہ دم ہے ، جو کبھی سیدھی نہیں ہو سکتی ، قصور اس کا بھی نہیں ، اس کی ذہنی استطاعت ہی اتنی ہے ، آر آر ایس کے ہندوتوا نظریات کی ٹیکسال میں ڈھالا گیا ایک کھوٹا سکہ ، جو کسی سیاسی عمل کے نتیجے میں تربیت پا کر اوپر آنے والامعاملہ فہم دماغ نہیں ، بلکہ ہندوتوا کے نام پرقتل وغارت ، لوٹ مارا ور نفرت کے بیوپار کی خاطر قائم کی گئی آر ایس ایس فیکٹری کا گھڑا ہوانیم خواندہ جنونی ہے ۔کم عقلی جہالت ، ہٹ دھرمی ، سفاک سرشت ،درندہ صفت دنیا بھر میں ایسے پالے بلکہ ڈھالے ہوئے جنونی روبوٹ کے بنیادی اوصاف شمار ہونے ہیں ، اس میں یہ سب اوسط...
کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ ایشیا کپ 2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا ہے، جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کم از کم ایک بار آمنے سامنے آئیں گی، جبکہ 2 مرتبہ ٹاکرے کا امکان بھی موجود ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ ٹی20 فارمیٹ میں 4 یا 5 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا اور 21 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ مرحلے کا میچ 7 ستمبر کو دبئی میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: ایشین کرکٹ کونسل تحلیل اور ایشیا کپ میں پاکستان کی شرکت منسوخ ہوسکتی ہے، سنیل گواسکر ایشیا کپ کے 17ویں ایڈیشن میں بھارت، پاکستان، سری لنکا،...
سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے ایک بار پھر سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ کر ججز کی سنیارٹی کے تعین کے طریقہ کار پر اعتراضات اٹھا دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، یہ خط گزشتہ روز ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے قبل تحریر کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے صدر مملکت کی جانب سے سنیارٹی کے ازخود تعین پر سوالات اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صدر پاکستان کو سنیارٹی کے تعین سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان سے مشاورت کرنی چاہیے تھی، جو آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت لازمی قرار دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے جوڈیشل کمیشن نے چاروں ہائیکورٹس کے مستقل...
پاکستان کا چار رکنی اسنوکر اسکواڈ 13 سے 24 جولائی 2025 تک بحرین کے شہر منامہ میں ہونے والی IBSF ورلڈ انڈر 17، انڈر 21، ماسٹرز اور سکس ریڈ مینز اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا۔ اس ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی اور ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی شامل ہیں، جو عالمی مقابلوں میں اپنی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ اسکواڈ کی قیادت محمد آصف کر رہے ہیں، جو اس سے قبل 2012 میں بلغاریہ، 2019 میں ترکی اور 2022 میں قطر میں آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایشیائی اور قومی سطح پر بھی کئی ٹائٹلز حاصل کرچکے ہیں۔ محمد آصف ماسٹرز اور سکس ریڈ ایونٹس میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ان دنوں ہمیں امریکا کی ہوائوں سے تین چار الفاظ سننے کو مل رہے ہیں تم بہت بہترین ہو، تم بہت زیرک ہو، تم بہت بہادر اور سمجھ دار ہو۔ یہ الفاظ تو بہت ہی خوش نما ہیں مگر ان کے اندر کا زہر سمجھنے کی ضرورت ہے جو ان الفاظ کے اندر کا زہر سمجھ گیا وہی بہادر بھی ہے اور وہی زیرک اور سمجھ دار بھی ہے۔ یہ الفاظ ہمارے لیے سب سے پہلے جارج مارشل نے ادا کیے تھے وہ اس وقت امریکی وزیر خارجہ تھے اور پاکستان ابھی نیا نیا اور تازہ تازہ بنا تھا؛ بالکل ایک نوزائیدہ ریاست تھی۔ ہم نے یہ الفاظ سنے اور جھوم اٹھے، پھر پہلا سرکاری دورہ بھی امریکا...
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کشن گنگا اور رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹس پر پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کی سماعت کرنے والی ثالثی عدالت نے قرار دیا ہے کہ اس کی اہلیت برقرار ہے اور یہ کہ ان کارروائیوں کو بروقت، موثر اور منصفانہ انداز میں آگے بڑھانا اس کی ذمے داری ہے۔ حکومت پاکستان نے ثالثی عدالت کی جانب سے اعلان کردہ ضمنی ایوارڈ کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت فوری طور پر سندھ طاس معاہدے کے تحت معمول کے مطابق تعاون بحال کرے اور اپنے معاہداتی فرائض مکمل دیانت دار کے ساتھ ادا کرے۔ بلاشبہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے آبی حقوق سے دستبردار نہیں ہوسکتا ۔ ایسا...
پاکستان نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک کے لیے فیری (کشتی) سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان کی وزارت بحری امور کی جانب سے گوادر کی بندرگاہ پر نئی شپنگ لائنیں قائم کرنے اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک کے لیے فیری سروس متعارف کروانے کے ایک جامع منصوبے کا اعلان کیا گیا۔ وزیر بحری امور جنید انوار چودھری کی زیرصدارت منگل کو ایک اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’اس فیصلے کا بنیادی مقصد علاقائی رابطوں کو فروغ دینا ہے۔ یہ اقدام پاکستان کی سمندری تجارت کو بڑھانے اور گوادر کو بحیرہ عرب میں ایک بڑے ٹرانس شپمنٹ اور لاجسٹک مرکز کے طور پر ترقی دینے کی...
کراچی (نیوز ڈیسک) مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کی ترک اور سوئیڈن کی ہم شکل لڑکیوں اور بھارتی ہم شکل لڑکے کے بعد پاکستانی ہم شکل لڑکی بھی سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے تعلق رکھنے والی بشریٰ میمن کی ویڈیوز اور تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے۔ ہانیہ عامر کی ہم شکل لڑکی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ویڈیوز پر تبصرے کرتے ہوئے انہیں اداکارہ کی جڑواں بہن بھی قرار دیا۔ جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ عامر کی ہم شکل کی تعریفیں کیں، وہیں بعض افراد نے تبصرے کیے کہ انہیں خاتون کی ویڈیو دیکھتے ہوئے چند لمحوں کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے عمان کے بوشر بائیکرکلب کے بائیکر زنے پاکستان پیپلزپارٹی کے خلیجی اور وسطی ایشیائی ممالک کے صدر میاں منیرہنس کی قیادت میں منگل کے روز گورنرہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفدمیں کیپٹن عیسیٰ الحسنی،ماجدالرواحی، محمدالنبانی، کامل الوہیبی، محمدکاشف، محمدمعینی، ماجدالوہیبی اورمحمدالرواحی شامل تھے۔ گورنرنے پاکستان کادورہ کرنے والے عمانی بائیکرز کو خوش آمدید کہا۔عمانی بائیکرزنے بتایاکہ اس سے پہلے انہوں نے 12 خلیجی ممالک کا بھی بائیک کے ذریعے دورہ کیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ اپنے دورہ کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں اسلام آباد، ناران، ایبٹ آباد، خنجراب پاس،ہنزہ، بابوسر اوردیگر سیاحتی علاقوں کا دورہ کیا اور ان علاقوں سے انتہائی لطف...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ آپ ایسے نالیں بنا دیں کہ سمندر کا پانی سمندر میں چلا جائے یا کچھ اس قسم کے اقدامات کر سکتے ہیں لیکن یہ سمجھنا کہ بارشیں نہیں ہوں گی کیونکہ ہم کچھ کرلیں گے تو اب بہت دیر ہو چکی ہے، کلائمٹ چینج جو دنیا مین شروع ہوگیا ہے وہ ہوگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ جتنے بھی پیسے خرچ کر دیں سیلاب نہیں رک سکتے پاکستان میں، فلڈز تو آئیں گے، آپ ان کی شدت کم کر سکتے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ ایسے نالیں بنا دیں کہ سمندر کا پانی سمندر میں چلا جائے یا کچھ...