2025-07-27@02:20:58 GMT
تلاش کی گنتی: 747

«ا پ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 مارچ 2025)پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ میری گرفتاری کی اصل وجہ مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانا اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وفاداری ہے، سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں شروع ہوا،اجلاس کے دوران نومنتخب سینیٹر اسد قاسم رونجھو نے حلف اٹھایا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس بپی کو پروڈکشن آرڈرز پر عمل کرتے ہوئے ایوان بالا پہنچایا گیا۔ سینیٹ اجلاس میں جذباتی تقریر کرتے ہوئے عون عباس بپی نے سب سے پہلے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہ آپ نے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کیا۔ آپ نے اعجاز چوہدری اور میرے ایشو پر...
    اسلام آباد میں نئی دہلی کی طرز پر اسمبلی اور منتخب جمہوری حکومت بنانے کی سفارش، اسمبلی اپنا لیڈر منتخب کرے گی جو میئر کہلائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت کی انتظامی اصلاحات کیلئے تشکیل سب کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ اسلام آباد میں نمائندہ حکومت اور جمہوری کنٹرول قائم کیا جائے، وفاق سے اسلام آباد حکومت کو اختیارات منتقل کئے جائیں، بکھرے ہوئے محکموں کی بجائے مربوط انداز میں ادارے بنائے جائیں، وفاق کے ایک یونٹ کے طور پر ایم موزوں انتظامی ڈھانچہ بنایا جا ئے، یہ ڈھانچہ گلگت بلتستان کی طرز پر صوبائی حکومت کا ہو، یہ سفارش سب کمیٹی کی عبوری رپورٹ میں کی گئی...
    امریکا مصنوعی ذہانت کے ذریعے حماس کے حامی غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کرے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یہ پالیسی پہلے ہی ایک طالب علم پر لاگو کی جا چکی ہے، جس کا ویزا مبینہ طور پر حماس کے حامی مظاہرے میں شرکت پر منسوخ کیا گیا۔ فاکس نیوز کے مطابق، یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، جبکہ ایگزیوس نے رپورٹ کیا ہے کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ محکمہ انصاف اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ محکمہ خارجہ نے اس پر براہ راست تبصرہ نہیں کیا تاہم وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ امریکا دہشت گردوں کے حامی غیر ملکی وزیٹرز کے خلاف...
    اسلام آباد/واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 مارچ ۔2025 )پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ علاقائی امن و استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھے گا نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت شریف اللہ کو گرفتار اور امریکا کے حوالے کیا.(جاری ہے) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ دہشت گرد کمانڈر شریف اللہ کی گرفتاری پر وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام دیا تھا کہ ہم علاقائی امن و استحکام کے لیے امریکہ کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھیں گے، پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت شریف...
    بغل میں چھری منہ میں رام رام ، صرف ایک محاورہ نہیں بلکہ’’ ہندوتوا‘‘کی ذہنیت اور پالیسی ہے۔ یقین نہ آئے تو ہندوتوا کے سٹریٹجک گرو یا فلسفی اچاریہ چانکیہ کی کتاب ارتھ شاستر کا مطالعہ کرلیں ، اس کا تمام تر فلسفہ منافقت ، دو رنگی اوردھوکہ دہی پر کھڑا ہے۔وہ جھوٹ اور منافقت کو عظیم فلسفہ کہتا ہےا ور مودی سرکار اس فلسفی کو اپنا باپ ، مہان گرو اور نا معلوم کیا کیا مانتی ہے ، دوسرے لفظوں میں جو حیثیت فتنہ انتشار کے لئے روحونیت کے بانی امام انتشار کی ہے۔ ویسے کوئی زیادہ فرق بھی دونوں میں نہیں ہے ، جھوٹ، منافقت دو رنگی اور دھوکہ دہی دونوں کا طرہ امتیاز اور شناخت ہے ۔ معلوم...
    امریکی عدالت میں پیشی پر داعش دہشتگرد محمد شریف اللّٰہ نے جج سے بات کیلئے دری زبان کے مترجم کی خدمات لیں، اٹارنی نے بتایا کہ ملزم کے پاس اثاثے نہیں اس لیے فیڈرل پبلک ڈیفنڈر درکار ہے۔ افغان شہری محمد شریف اللّٰہ کو ورجینیا کی وفاقی عدالت میں جج ولیم پورٹر کے سامنے پانچ مارچ کی دوپہر پیش کیا گیا، شریف اللّٰہ کو نیلے رنگ کا جیل میں پہننے والا لباس پہنایا گیا تھا، امریکی حکام کا کہنا تھا کہ شریف اللّٰہ ان دو ملزمان میں سے ایک ہے جو کابل حملے میں ملوث ہیں۔ دس منٹ تک جاری ابتدائی سماعت کے موقع پر شریف اللّٰہ کو بتایا گیا کہ الزامات ثابت ہوئے تو اسے عمر قید کا...
    نئی دہلی: بھارت کے مقدس مہاکمبھ میلے کے دوران گنگا دریا کا پانی انتہائی آلودہ اور زہریلا ثابت ہوا، جس سے لاکھوں ہندو یاتریوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 50 کروڑ سے زائد یاتریوں نے گنگا میں ڈبکی لگا کر مذہبی فریضہ ادا کیا، لیکن مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (CPCB) کی رپورٹ کے مطابق، یہ پانی نہانے کے بھی قابل نہیں تھا۔ ماحولیاتی ماہرین کے مطابق گنگا کے پانی میں بی او ڈی (BOD) کی سطح 5.29 ملی گرام فی لیٹر تک پہنچ چکی تھی، جو خطرناک حد سے زیادہ ہے۔ فیکل کولیفورم بیکٹیریا (FCB) کی مقدار 49,000 MPN فی 100 ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی، جو نہانے کے لیے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے آڈٹ کیسز کی بھاری تعداد پر تحفظات کا اظہار کرتے  ہوئے اخراجات میں کمی کے لیے حکومت سے اصلاحاتی اقدامات پر فوری عمل کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے تکنیکی ادوار کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارتوں اور اداروں سے متعلق آڈٹس کے تقریباً 5 سے 6 لاکھ زیر التوا کیسز ہیں، آئی ایم ایف حکام نے واضح کیا کہ محصولات کی کمی  کسی صورت نہیںہونا چاہئے، اخراجات میں کمی کیلئے رائٹ سائزنگ کی جائے۔ آئی ایم ایف نے آڈٹ میں پکڑی گئی بے ضابطگیوں کی تفصیلات طلب  کی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ  مالی سال کی آخری سہہ ماہی  میں ریونیو...
    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ترقی پسند اور سازگار ریگولیٹری ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ ملک میں ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس 2025 کے دوران چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور پاکستان میں بین الاقوامی ٹیلی کام ایونٹ کے انعقاد کے مواقع کا جائزہ لینے کے لیے بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کی سیکریٹری جنرل ڈورین بوگڈن مارٹن کو پاکستان کے دورے کی...
    بارسلونا: اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس 2025 کے دوران چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمٰن نے ٹیلی نار ایشیا کی قیادت سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں ڈیجیٹل تعاون کے فروغ، نیٹ ورک کے معیار اور ڈیجیٹل خدمات کی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں ایک ترقی پسند اور سازگار ریگولیٹری ماحول فراہم کرنے کے لیے پی ٹی اے پرعزم ہے تاکہ ملک میں ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ ٹیلی نار ایشیا کی قیادت نے پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور ڈیجیٹل خدمات کو وسعت دینےمیں...
    نیشنل کانفرنس کے ممبران اسمبلی نے کہا کہ کشمیر کیلئے آئین ہند کی خصوصی دفعہ 370 اور 35 اے کی تنسیخ ایک افسوسناک واقعہ ہے جو عوام کی مرضی کے خلاف عمل میں لایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں اور کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران بھارتی حکومت کے سابق ریاست کی خصوصی آئینی حیثیت کو منسوخ کرنے اور ریاست کو دو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے مودی حکومت کے متنازع فیصلے پر حکمران جماعت اور حزب مخالف کے ارکان کے درمیان ہنگامے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس اجلاس کے دوران جب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے مرکزی حکومت کے اس اقدام کو تقدیر ساز قرار...
    بھاجپا لیڈر کے متنازع بیان پر نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، کانگریس، پیپلز کانفرنس اور عوامی اتحاد پارٹی کے اراکین اسمبلی نے سخت احتجاج کیا اور معافی کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اسمبلی کے بجٹ سیشن کے تیسرے روز اس وقت شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی جب حزب اختلاف کے لیڈر سنیل شرما نے 13 جولائی 1931ء کے شہداء کو "غدار" قرار دیا۔ ان کے متنازع بیان پر نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، کانگریس، پیپلز کانفرنس اور عوامی اتحاد پارٹی کے اراکین اسمبلی نے سخت احتجاج کیا اور معافی کا مطالبہ کیا، جس کے بعد اسپیکر نے ان کے الفاظ کو کارروائی سے حذف کرنے کا حکم دیا۔ یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مارچ2025ء)رمضان میں مہنگائی کے بے قابو ہوتے طوفان نے مہنگائی کم ہونے کے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی، چکن کی قیمت 700 روپے، سبزیوں کی قیمتیں 700 روپے اور پھلوں کی قیمتیں 400 روپے سے بھی اوپر چلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک جانب حکومت کی جانب سے دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی، تو دوسری جانب رمضان المبارک شروع ہوتے سبزیوں، پھلوں، چکن، چینی اور دیگر اشیاء کی بے قابو ہوتی قیمتوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں۔ مہنگائی کم ہونے کے حکومتی دعووں کے برعکس مارکیٹوں میں سبزیاں اور پھل من چاہے نرخوں پر فروخت کیے جارہے ہیں۔ سبزیوں میں لہسن...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کنزیومر پرائس انڈیکس کے حوالے سے افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، امید ہے کہ افراط زر میں مزید کمی ہوگی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنا ایک سال پورا کر رہی ہے، اس موقع پر یہ ایک انتہائی اچھی خبر ہے، یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ افراط زر فروری 2025 میں 1.5 فیصد پر آگیا جو ستمبر 2015 کے بعد سب سے کم شرح افراط زر ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ جولائی 2024 سے فروری 2025 تک افراط زر کی اوسط 5.9...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شاہ چارلس سوئم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی مکمل صحت یابی کی خواہش کی۔ انہوں نے شاہ چارلس سوئم کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیشرفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے غزہ اور یوکرائن میں دیرپا امن کے قیام کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا...
    کراچی:  شہر قائد کے علاقے گارڈن عثمان آباد میں پانی کی فراہمی کے مسئلے پر علاقہ مکینوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ سے گارڈن عثمان آباد میں پانی کی فراہمی معطل ہے، جس سے روزمرہ زندگی میں مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ رمضان المبارک میں پانی کی کمی کی وجہ سے افطار اور سحری کے اوقات میں مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ مظاہرین احتجاج کے دوران واٹر بورڈ کے دفتر پہنچے اور وہاں پانی کے وال کو کھولنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ تین ماہ سے وال خراب ہے اور واٹر...
    ہم نے ریاست کیلئے اپنی سیاست کو قربان کیا،آج معیشت کے تمام اعشاریئے مثبت ہیں ، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے ریاست کیلئے اپنی سیاست قربان کر دی، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی مفاد میں فیصلے کئے گئے۔اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 مارچ 2025کو مسلم لیگ (ن)کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہو جائے گا، محمد شہباز شریف نے 4 مارچ 2024کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کی سمت کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں، بہت سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مارچ 2025ء) بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس اس وقت تنقید کی زد میں ہے، جس کی ایک قومی ترجمان شمع محمد نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے بارے میں اپنے تبصروں سے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا۔ شاہین نے کیا کوہلی اور روہت کا شکار، ہر طرف ہونے لگی تعریفوں کی بھرمار شمع محمد نے اپنی ایک ٹویٹ میں روہت شرما کو "کھلاڑی کی حیثیت سے موٹا" اور بھارتی تاریخ کا "سب سے زیادہ غیر متاثر کن" کپتان قرار دیا۔ تاہم ان کی اس پوسٹ نے بڑے پیمانے پر سخت ردعمل کو جنم دیا، جس کے سبب کانگریس پارٹی نے فوری مداخلت کرتے ہوئے انہیں ٹویٹ حذف کرنے کو...
    لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2025ء) برطانیہ، فرانس اور یوکرین کے رہنما یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کو بند کرنے کا منصوبہ تیار کرنے پر متفق ہو گئے ، جو تیار کئے جانے کےبعد امریکا کو پیش کیا جائے گا۔ یہ پیش رفت روسی یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق مشاورت کے لئے اتوار کو لندن میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں سامنے آئی۔جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے لندن میں ہونے والی اس سربراہی کانفرنس میں رہنمائوں کو بتایا کہ ان سب کو یورپ کی سلامتی کے لئے مل کر ایک ایسے نادر لمحے کو بروئے کار لانا ہو گا جو ایک پوری نسل انسانی کو...
    ڈپٹی کمشنر کا سبزی و پھل منڈی کے دورے بازاروں کا بھی معائنہ کیا لیکن عوام کو ریلیف نہ مل سکا، رمضان المبارک میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے سخت ہدایات جاری کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک میں مہنگائی کا جن قابو کرنے کے لیے حکومت کی تمام تبدیریں الٹی ہوگئیں، دکانداروں نے سرکاری نرخ ناموں کو ہوا میں اڑاتے ہوئے شہر میں گوشت، قیمے، دودھ، سبزی، فروٹ من پسند نرخوں پر فروخت کیے۔ ڈپٹی کمشنر کا سبزی و پھل منڈی کے دورے بازاروں کا بھی معائنہ کیا لیکن عوام کو ریلیف نہ مل سکا، رمضان المبارک میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے صوبائی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مارچ 2025ء) شمالی عراق میں ترک افواج اور کرد عسکریت پسندوں کے درمیان برسوں سے جاری لڑائی کی وجہ سے بے گھر ہونے والے عراق کے کرد دیہاتیوں میں امید پیدا ہوئی ہے کہ وہ جلد ہی اپنے گھروں کو واپس جا سکیں گے۔ ان کی امیدیں اس وجہ سے بڑھ گئی ہیں کیوں کہ گزشتہ روز کردستان ورکرز پارٹی یا 'پی کے کے‘ نے 40 سالہ شورش کے بعد فائر بندی کا اعلان کر دیا۔ کردستان ورکرز پارٹی نے یہ اعلان اس وجہ سے کیا کہ چند ہی دن پہلے 1999ء سے ترکی میں قید اس گروپ کے رہنما عبداللہ اوجلان نے اپنی تحریک کے کارکنوں سے ہتھیار پھینک دینے کی...
    جاوید محمود بلوچستان کے حوالے سے عالمی سطح پر شائع ہونے والی خبریں دنیا بھر میں آباد محب وطن پاکستانیوں میں بے چینی پیدا کر دیتی ہیں۔ ایسی خبریں جس میں گمشدہ افراد اور ہلاک کرنے کے واقعات پڑھ کر ایک ہی سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا وہاں جنگل کا قانون ہے؟ بلوچستان میں علیحدگی پسند تنظیموں کا سر اٹھانا ایک انتہائی لمحہ فکریہ ہے اور حکومت پاکستان کو بلوچستان کے مسائل حل کرنے پر سنجیدگی سے توجہ دینی ہوگی۔ تصور کریں اگست 2016 میں بلوچستان کے موجودہ وزیر خارجہ سرفراز بگٹی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت 13575 افراد کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا ،2015 میں سیکریٹری داخلہ اکبر حسین درانی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسی قبر کھو دیں گے جس سے دہشتگردی کا ناسور دوبارہ سر نہیں اٹھائے گا۔ اسلام آباد میں رمضان پیکیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا قلع قمع کیا جائے گا، اس ناسور کا خاتمہ کیا جائے گا، ایسی قبر کھو دیں گے کہ دوبارہ اس ناسور کا نکلنا ممکن نہیں ہوگا، ہب اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک اس ناسور کو دفن نہیں کر دیتے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے میں مولانا حامد الحق کی شہادت اور دیگر پاکستانیوں کی شہادت المناک واقعہ ہے، یہ قدیم جامعہ ہے جہاں اسلامی و عصری تعلیم فراہم...
    عالمی برادری کی جانب سے امریکہ کی غنڈہ گردی پر تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :ٹرمپ انتظامیہ عالمی تجارتی قوانین کے برخلاف میکسیکو کو چین پر محصولات عائد کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔ اس حوالے سے چائنا میڈیا گروپ کے تحت (سی جی ٹی این) کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے جاری کیے گئے ایک سروے کے مطابق، جواب دہندگان نے میکسیکو کو چین پر محصولات عائد کرنے پر مجبور کرنے پر امریکہ کی شدید مذمت کی اور خدشہ ظاہر کیا کہ اس کے منفی اثرات عالمی تجارتی نظام کو خطرے میں ڈال دیں گے۔ سروے میں 70.4 فیصد عالمی جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ میکسیکو کا چین...
     شہباز شریف:وزیراعظم نے کہا ہے کہ  کہ ایک سال کے عرصے میں مہنگائی میں خاطر خواہ کمی، زر مبادلہ کے ذخائر اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، معاشی اعشاریے آئندہ سالوں میں مزید بہتر بنانے کے لیے انتھک محنت جاری رکھیں گے۔   نئے وفاقی وزراء، وزرائے مملکت اور مشیروں سے سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان  سے  گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آپ سب کا انتخاب آپ کی قابلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے، ہم سب اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جواب دہ ہیں۔ حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز   وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ...
    کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں 19 فروری کو مسلح افراد کے شہری پر تشدد کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے۔کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔ ویڈیو میں مسلح افراد کو شہری پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق رات گئے 2 مقامات پر کارروائی کر کے 2 گارڈز کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے 4 جدید ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ کراچی، مسلح افراد کا شہری پر تشدد، سی سی ٹی وی سامنے آگئیپولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے کچھ ملزمان کی شناخت اور گاڑی کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ اسد رضا کا کہنا ہے کہ...
    دوشنبہ: چین تاجکستان میں وسطی ایشیا کا سب سے طویل پل تعمیر کرنے میں معاونت کرے گا، جس کے ذریعے بیجنگ خطے میں اپنی اقتصادی اور تعمیراتی موجودگی مزید مضبوط کر رہا ہے۔ یہ 920 میٹر (3,018 فٹ) طویل پل سورخوب دریا پر تعمیر کیا جائے گا اور اس میں زیادہ تر تاجک مزدور کام کریں گے۔ تاجک ٹرانسپورٹ وزارت کے مطابق، اس منصوبے کے لیے چین کے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (AIIB) سے قرض لیا جائے گا۔ روسی معیشت تاجکستان کی سب سے بڑی تجارتی شراکت دار بنی ہوئی ہے، لیکن گزشتہ دس سالوں میں چین نے تاجکستان میں 4 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے، جو کہ ماسکو کے اثر و رسوخ کو چیلنج کر...
    تمام تر مشکلات کے باوجود ملک کو ڈیفالٹ سے بچا کر استحکام کی جانب گامزن کیا، وزیرخزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے تمام تر مشکلات کے باوجود ملک کو ڈیفالٹ سے بچاکر معیشت بحال اور استحکام کی جانب گامزن کیا ہے۔پشاور میں تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب کے دوران محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس نظام کو آسان اور بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے گئے ہیں، ٹیکس پالیسی آفس کو آئندہ تین چار دنوں میں فعال کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو ملک کے معاشی استحکام اور ترقی کے لیے قائدانہ کردار ادا کرنا...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اپنی ساس کے ہمراہ مہاکنبھ میلے میں شرکت کیلئے پہنچی ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ فلم چھاوا کے اسٹار وکی کوشل کی اہلیہ کترینہ بھی اب سسرالیوں کے رنگ میں رنگ چکی ہیں اور وہ وکی کوشل کی والدہ اپنی ساس کے ساتھ مہاکنبھ  میلے میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے دریا گنگنا میں ڈبکی بھی لگائی۔ A post shared by Filmymantra Media (@filmymantramedia) اداکارہ نے اس موقع پر نارنجی رنگ کا لباس پہن رکھا ہے اور وہ گنگنا میں اپنی ساس کے ساتھ پوجا کر رہی ہیں۔ ہندو عقیدے کے مطابق وہ اس مقام پر دریا میں ڈبکی لگا کر اپنے گناہ دھوتے ہیں۔ واضح رہے کہ 13...
    تاشقند میں وزیراعظم شہباز شریف نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف سے ملاقات کی۔کانگرس سینٹر تاشقند پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ازبک صدر اور وزیراعظم پاکستان نے ایک دوسرے کو اپنی ٹیم کے ارکان کا تعارف بھی کرایا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقاتیں ہورہی ہیں، وزیراعظم اور ازبک صدر مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔دونوں رہنما پاک ازبکستان مشترکہ بزنس فورم میں بھی شرکت کریں گےوزیراعظم شہباز شریف تاجکستان کا دورہ مکمل کر کے آج ہی ازبکستان کے دورے پر پہنچے ہیں۔
    تاشقند: وزیرِ اعظم شہباز شریف ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیایوف سے ملاقات کے لیے کانگرس سینٹر تاشقند پہنچے جہاں وزیرِ اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کانگریس سیںٹر تاشقند آمد پر وزیراعظم اور ازبک صدر محو گفتگو رہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ ازبک صدر نے وزیراعظم کو اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کروایا اور اس کے بعد وزیراعظم پاکستان نے اپنی کابینہ کے ارکان تعارف بھی کروایا۔ وزیرِ اعظم اور ازبکستان کے صدر پاکستان اور ازبکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے اور مشترکہ پریس کانفرنس میں خطاب کریں گے۔ دونوں رہنماؤں...
    اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیایوف سے ملاقات کے لیے کانگرس سینٹر تاشقند پہنچے جہاں وزیرِ اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ کانگریس سیںٹر تاشقند آمد پر وزیراعظم اور ازبک صدر محو گفتگو رہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ ازبک صدر نے وزیراعظم کو اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کروایا اور اس کے بعد وزیراعظم پاکستان نے اپنی کابینہ کے ارکان تعارف بھی کروایا۔ وزیرِ اعظم اور ازبکستان کے صدر پاکستان اور ازبکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے اور مشترکہ پریس کانفرنس میں خطاب کریں گے۔ دونوں رہنماؤں...
    ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم شہباز شریف ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیایوف سے ملاقات کے لیے کانگرس سینٹر تاشقند پہنچے جہاں وزیرِ اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 کانگریس سیںٹر تاشقند آمد پر وزیراعظم اور ازبک صدر محو گفتگو رہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ ازبک صدر نے وزیراعظم کو اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کروایا اور اس کے بعد وزیراعظم پاکستان نے اپنی کابینہ کے ارکان تعارف بھی کروایا۔  وزیرِ اعظم اور ازبکستان کے صدر پاکستان اور ازبکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط کی تقریب...
    جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری بیان میں حافظ نعیم نے اعلان کیا کہ ماہ رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے، بڑی شاہراہوں پر دھرنے، گورنرز، وزرائے اعلیٰ ہاؤسز کے گھیراؤ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کی کال دیں گے، پورے ملک سے قافلے نکلیں گے، کسان، مزدور، طلبا سمیت عوام کی بڑی تعداد اپنے حقوق کے لیے نکلیں گے، ہر طبقہ بجلی کی قیمتوں میں کمی، آئی پی پیز کے خلاف پرامن مزاحمتی جدوجہد کا حصہ ہوں گے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جائے گا، ملک کا نظام بوسیدہ...
    کراچی کے علاقے گارڈن سے گمشدہ دو بچوں کی تلاش کےلیے پولیس نے  پاک کالونی اور اطراف میں سرچ آپریشن کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی تلاش کے تناظر میں گھر گھر تلاشی کی جارہی ہے۔ بچوں کی والدہ کی نشاندہی پر مختلف گھروں اور جگہوں پر سرچ آپریشن کیا گیا۔حکام نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی بائیومیٹرک سے تصدیق کی جارہی ہے، مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا گیا ہے۔
    ذاتی جنگ میں ہزاروں غریب ملازمین کو بے روزگار کر دیا گیا :متاثرین مونال کا احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )تلہاڑ، گوکینہ، سنگھڑہ ،مکھنیال اور کھاریاںکے رہایشی اور مونال کے سابق ملازمین نے کہا ہے کہ ذاتی جنگ میں ہزاروں غریب ملازمین کو بے روزگار کر دیا گیا ہے،مارگلہ ہل نیشنل پارک قانون کو بنیاد بنا کر 113 میں سے صرف کاروباری عمارات کو نشانہ بنایا گیا ، ایک بسے بسا ئے سسٹم کا بیڑا غرق کر دیاگیا، سابقہ چیئر پرسن اسلام آباد وایلڈ لایف مینجمنٹ بورڈ راینا سعیداور لیگل ایڈوایزر چییرپرسن وایلڈ لایف مینجمنٹ بورڈ اسلام آبادعلی گیلانی نے میڈیا پر ہماری بھوک اور بے روزگاری کا مذاق اڑایا،انہیں ہمیں گھروں میں...
    ’جیو نیوز‘ گریب  پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی تقریب کا انعقاد ہوا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے تقریب میں شرکت کی۔پاکستان اور آذربائیجان میں ایل این جی کی خرید و فروخت کے فریم ورک معاہدے میں ترمیمی معاہدہ ہوا۔اسٹیٹ آئل کمپنی آربائیجان اور ایف ڈبلیو او میں مچلکے ٹھلیاں وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کی مفاہمتی یادداشت اور اسٹیٹ آئل کمپنی آذربائیجان اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ وزیرِ اعظم کی آذربائیجان کے صدارتی محل آمد، پر تپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیشوزیرِ اعظم شہباز شریف کو آذربائیجان کے صدارتی محل زوولیا آمد کے موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آذربائیجان کے شہر...
    مرحوم کی عمر 86 برس تھی۔ انہوں نے عملی صحافت کا آغاز 1960ء میں زمانہ طالب علمی کے دوران سرگودھا سے بطور نامہ نگار روزنامہ نوائے وقت سے کیا۔ بعدازاں لاہور آ گئے 1973 میں اپنا اخبار ’’روزنامہ سیاست‘‘ جاری کیا۔ وہ پنجابی زبان میں میگزین ’’چانن‘‘ بھی شائع کرتے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے مایہ ناز صحافی، ممتاز کالم نگار اور شاعر اثر چوہان انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر 86 برس تھی۔ انہوں نے عملی صحافت کا آغاز 1960ء میں زمانہ طالب علمی کے دوران سرگودھا سے بطور نامہ نگار روزنامہ نوائے وقت سے کیا۔ بعدازاں لاہور آ گئے 1973 میں اپنا اخبار ’’روزنامہ سیاست‘‘ جاری کیا۔ وہ پنجابی زبان میں میگزین ’’چانن‘‘ بھی شائع کرتے رہے۔ اثر...
    کراچی کے مختلف اسکول اور کالجز کے طلبہ و طالبات نے پاک آرمی کے ساتھ یادگار لمحات گزارے، طلبا نے پاک آرمی کے زیر استعمال جدید اسلحہ کا معائنہ کیا اور ٹارگٹ فائرنگ کا تجربہ بھی کیا۔ 11 اسکول و کالجز کے 500 سے زائد طلبا اور فیکلٹی ارکان نے ملیر گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاک فوج کے زیر استعمال جدید اسلحے کے معائنہ کا موقع ملا بلکہ بیشتر نے اس موقع پر اسمال مشین گنز اور پسٹل کا استعمال بھی کیا۔ طلبا نے فوجی جوانوں کی جنگ کے دوران مختلف رکاوٹوں کو عبور کرنے کی مشقوں کا بھی مشاہدہ کیا، جی او سی ملیر گیریژن نے طلبا اور فیکلٹی ارکان سے تفصیلی ملاقات کی، جس میں...
    چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد پاکستان تقریباً ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگیا ہے۔ انتہائی اہم میچ میں پاکستان کی مایوس کُن کارکردگی سے شائقین سمیت سابق کرکٹرز بھی مایوس نظر آئے اور انہوں نے انڈیا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر مختلف تبصرے کیے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: کیا 2 میچ ہارنے کے بعد اب بھی پاکستان اگلے راؤنڈ تک جا سکتا ہے؟ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سابق کپتان شعیب ملک سے پوچھا گیا کہ پاکستان اور انڈیا کے میچ کے بارے میں وہ کیا کہیں گے، جس پر شعیب ملک نے بالی...
    غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 فروری ۔2025 )اسرائیلی جیلوں میں قید 602 فلسطینیوں کے بدلے غزہ میں 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے مزید 3 اسرائیلی قیدی کچھ دیر میں رہا کیے جائیں گے جس کے چند گھنٹوں میں فلسطینی قیدی بھی اسرائیل کی جیل سے رہا ہو جائیں گے عرب نشریاتی ادارے ”الجزیرہ“ کے مطابق نصیرات میں 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہائی سے قبل اسٹیج پر پہنچایا گیا اور پھر انہیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیا گیا اسرائیلی قیدی ایلیا کوہن، عمر وینکرٹ اور عمر شیم ٹوف نصیرات میں حوالگی کے مقام پر موجود تھے.(جاری ہے) ریڈ کراس کی گاڑیوں کا ایک قافلہ وسطی غزہ کے علاقے نصیرات سے 3 اسرائیلی قیدیوں کو غزہ...
    اداکار آدر جین اور الیکھا ایڈوانی کی شادی کی تقریبات کپور فیملی میں دھوم دھام سے جاری ہیں لیکن دلہے میاں چرب زبانی نے انھیں مشکل میں ڈال دیا ہے۔ انگوٹھی پہنانے کی رسم میں مہمانوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے آدر جین اعتراف کیا کہ وہ ہمیشہ سے الیکھا سے محبت کرتے تھے اور ان ہی کے ساتھ رہنا چاہتے تھے۔ آدر جین نے مزاحیہ اندازمیں کہا کہ الیکھا نے مجھے ٹائم پاس کرنے کے لیے بیس سال کے طویل سفر پر بھیج دیا تھا۔ اداکار نے مزید کہا کہ لیکن اس کے بعد اب آخر کار وہ وقت آگیا جب ہم ایک دوسرے کے ہونے جا رہے ہیں۔ آدر جین نے کہا کہ 20 سال کا یہ...
    چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست نے پاکستان کے چیمپئینز ٹرافی میں سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات کو شدید دھچکا پہنچادیا ہے۔ 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں یکطرفہ مقابلے کے بعد 60 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا، اس میچ میں گرین شرٹس کی جگہ اوپن کرنے کیلئے بابراعظم اور سعود شکیل آئے جنہوں نے 321 رنز کے ہدف کا تعاقب نہایتی سُست کیا جس کے باعث ہار پاکستان کی مقدر بنی۔ اس میچ میں پاکستانی بالرز نے ناقص بالنگ کا مظاہرہ کیا جبکہ بیٹرز میں سعود شکیل اور محمد رضوان کچھ خاص نہ کرسکے،...
    بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی ماہرین وائرولوجسٹ نے چمگادڑوں میں ایک نیا کرونا وائرس دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے جو انسانوں کو کورونا وائرس کی طرح متاثر کرسکتا ہے ۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ وائرس ایچ کے یو 5 کورونا وائرس کی ایک نئی قسم ہے جو پہلی بار ہانگ کانگ میں ایک جاپانی چمگادڑ میں دریافت ہوا تھا۔ مشہور چینی ماہر وائرولوجسٹ شی ژینگلی کی سربراہی میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے چینی اکیڈمی آف سائنسز کی گوانگڑو برانچ کے ماہرین کے تعاون اور ووہان یونیورسٹی اور ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے سائنسدانوں کے تعاون سے گوانگزو لیبارٹری میں اس وائرس کا مطالعہ کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کہ ایچ کے یو 5 نہ...
    کراچی: فلکیاتی علوم پر تحقیق اور کہکشائوں، سیاروں اور ستاروں کی حرکت کے مناظر کے مشاہدے کے لیے پاکستان کی پہلی کمپیوٹرائزڈ آبزرویٹری(رصد گاہ) کراچی میں قائم کردی گئی ہے جہاں سے رمضان اور عیدین کا چاند دیکھا جاسکے گا۔  یہ کراچی میں قائم دوسری رصدگاہ ہے جسے این ای ڈی یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر انفارمیشن سسٹم میں قائم کیا گیا ہے، اس سے قبل فلکیاتی علوم پر تحقیق کے لیے واحد رصدگاہ جامعہ کراچی میں موجود تھی۔ اس رسد گاہ میں اعلی معیار کی جدید ٹیلی اسکوپ موجود ہیں جن میں سے ایک کو موبائل اپلیکیشن کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے جبکہ رصدگاہ میں آویزاں علیحدہ سے 14 انچ کے لینس پر مشتمل ایک بڑی ٹیلی...
    چینی ماہرین نے چمگادڑوں میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم دریافت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ وائرس انسانوں کو کوویڈ 19 کی طرح ہی متاثر کرسکتا ہے۔ چینی اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ وائرس  ایچ کے یو 5 کورونا وائرس کی ایک نئی قسم ہے جو پہلی بار ہانگ کانگ میں ایک جاپانی چمگادڑ میں دریافت ہوئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پھیلنے والی وبا کورونا یا کچھ اور؟ رپورٹ کے مطابق مشہور چینی ماہر وائرولوجسٹ شی ژینگلی کی سربراہی میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے چینی اکیڈمی آف سائنسز کی گوانگژو برانچ کے ماہرین کے تعاون اور ووہان یونیورسٹی اور ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے سائنسدانوں کے تعاون سے گوانگزو لیبارٹری میں...
    آدار جین اور الیکھا ایڈوانی کی شادی کی تقریبات کپور فیملی میں دھوم دھام سے جاری ہیں لیکن دلہے میاں چرب زبانی نے انھیں مشکل میں ڈال دیا ہے۔ انگوٹھی پہنانے کی رسم میں مہمانوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے آدار جین اعتراف کیا کہ وہ ہمیشہ سے الیکھا سے محبت کرتے تھے اور ان ہی کے ساتھ رہنا چاہتے تھے۔ آدر جین نے مزاحیہ اندازمیں کہا کہ لیکن الیکھا نے نے مجھے ٹائم پاس کرنے کے لیے بیس سال کے طویل سفر پر بھیج دیا تھا۔ اداکار نے مزید کہا کہ لیکن اس کے بعد اب آخر کار وہ وقت آگیا جب ہم ایک دوسرے کے ہونے جا رہے ہیں۔ آدر جین نے کہا کہ 20 سال کا یہ طویل انتظار اس قابل کا...
    راولپنڈی: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کا کہنا ہے کہ ڈی ریگولیشن ہونے سے کراچی سے نارتھ تک پیٹرول مہنگا ہوگا اس لیے ڈی ریگولیشن ہمیں منظور نہیں۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوآرڈینیٹر راجا وسیم نے کہا کہ مصدق ملک کے بیان کے حوالے سے آج ہم وضاحت کریں گے، ہم نے مصدق ملک کو خط لکھے لیکن جواب نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے 13 سے 14 ہزار پیٹرول پمپس ہیں، عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت ہمارے ساتھ بیٹھے اور لیوی ختم کریں تاکہ عوام کو ریلیف ملے، عوام کو 60 روپے پیٹرول سستا ملنے چاہیے۔ مزید پڑھیں؛ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز نے پیڑول پمپس بند کرنے کا عندیہ دے دیا...
    بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی سابق اہلیہ سائرہ کی طبعیت بگڑنے پر انہیں ہنگامی طور پر اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سائرہ کی ہنگامی طور پر سرجری بھی کی گئی ہے تاہم اب وہ پہلے سے بہتر ہیں۔ سائرہ نے اے آر رحمان کی جانب سے اس مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دینے اور انہیں سپورٹ کرنے اظہار تشکربھی کیا ہے۔ سائرہ کی قانونی ٹیم ان کی ہنگامی سرجری اور صحت کے بارے میں میڈیا پر اعلان کیا تھا جبکہ انسٹاگرام پر بیان جاری کرتے ہوئے سائرہ اپنی قانونی معاون وندانا شاہ سمیت دیگر دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یاد رہے کہ اے آر رحمان اور انکی اہلیہ سائرہ...
    پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی حکومت حقیقی ایشوز سے توجہ بھٹکانے اور سرمایہ کاروں کو فروغ دینے کا کام کرتی آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی آج اپنے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی کے 2 روزہ دورے پر پہنچے۔ یہاں راہل گاندھی کئی تقاریب میں حصہ لینے والے ہیں۔ رائے بریلی پہنچنے پر جہاں انہوں نے دلت طلباء سے خطاب کیا۔ بچھراواں میں راہل گاندھی نے پارٹی کارکنان کی ایک تقریب سے خطاب بھی کیا۔ اس دوران انہوں نے کارکنان سے بوتھ سطح پر مضبوط پکڑ بنائے رکھنے کی بات کہی۔ پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ...
    اسلام آ باد: ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے آئندہ 10 سال میں آپریشنز کو 50 فیصد تک بڑھانے کے منصوبے کی منظوری دے دی جس کے تحت وہ سرمائے کے بنیادی ڈھانچے کا فائدہ اٹھا کر ایشیا و بحرالکاہل کے خطے میں اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کرے گا۔  اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کیپٹل یوٹیلائزیشن پلان کے تحت 2034 تک مختلف ممالک کومعاونت کے وعدوں کاحجم موجودہ 24ارب ڈالرسالانہ سے بڑھاکر 36 ارب ڈالر کیا جائے گا۔  اعلامیہ کے مطابق بینک کے صدر مسات سوگْو آساکاوا کا کہنا ہے کہ خطے کی بدلتی ضروریات کے مطابق یہ متحرک منصوبہ منظور کیا گیا جس کامقصد بینک کے کام کے اثرات کوتقویت...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 فروری ۔2025 ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کے حوالے سے عرب راہنماﺅں کامتبادل منصوبہ نہیں دیکھا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے عرب راہنماﺅں کا وہ مجوزہ منصوبہ نہیں دیکھا جو غزہ میں جنگ بندی کے بعد زیر بحث آیا ہے عرب راہنماﺅں کے مجوزہ منصوبے کے تحت غزہ میں بسنے والے فلسطینیوں کو یہاں سے بے دخل نہیں کیا جائے گا جب کہ بحیرہ روم کے ساحل پر موجود اس 41 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی کا انتظام بھی فلسطینی خود سنبھالیں گے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے ابھی...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے چیف آف سٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شیخ عبدالعزیز سعود مبارک الخلیفہ نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ملاقات میں خطے کی بدلتی صورتِ حال اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ فوجی تعلقات اور تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی ملاقات میں زور دیا گیا۔چیف آف سٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ پچھلے مالی سال میں حکومتی ملکیتی اداروں کا اوسط خسارہ 851 ارب روپے رہا آئی ایس پی...
    پاکستانی خوبرو اداکارہ کنزا ہاشمی کا بھارتی کامیڈین و ریپر کے ساتھ فلمایا گیا گانا ’ہوا بن کے‘ جیکولین فرنینڈس کو بھی بھا گیا۔ بھارتی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پر کنزا ہاشمی اور منور فاروقی کے گانے کی تعریف کی ہے۔ اداکارہ نے گانے کا یوٹیوب لنک اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور اس گانے کی ہیروئن کنزا اور ہیرو منور کی تعریف بھی کی ہے۔ یاد رہے کہ ’ہوا بن کے‘ گانا بھارتی نامور گلوکارہ نیہا ککڑ اور گلوکار ریتو ربا نے گایا ہے۔ اس گانے کو دو ہفتے قبل یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا تھا جسے تاحال 7.9 سے...
    پاکستان کے نجی یونیورسٹی کے دو طلبہ نے ایسا منفرد ہیلمٹ تیار کیا ہے جو حادثے کی صورت میں ایمبولینس اور پولیس کو اطلاع دے گا۔ ٹریفک حادثات میں آئے دن بالخصوص موٹر سائیکل سوار زندگی کھو دیتے ہیں۔ رواں سال کے ابتدائی ڈیڑھ ماہ میں تو روڈ حادثات میں ریکارڈ 100 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ انمیں زیادہ تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہے جو بروقت اسپتال پہنچ ن پانے پر بھی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ موٹر سائیکل سوار کے لیے ہیلمٹ حادثات کی صورت میں شدید انجری سے بچنے کے لیے ایک موثر ذریعہ ہے۔ تاہم اب دو باصلاحیت پاکستانیوں نے منفرد ہیملٹ تیار کیا ہے، پاکستان کی نجی یونیورسٹی کے دو طلبہ طلحٰہ الیاس...
    آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، دورے کے پہلے دن جنرل عاصم منیر کو شاہی ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں پروقار استقبالیہ اور گارڈ آف آنر دیا گیا۔ جنرل عاصم منیر رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں ساتویں علاقائی استحکام کانفرنس میں “ابھرتا ہوا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل” کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے مابین عسکری سطح پر مکالمے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ آرمی چیف برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایڈمرل ٹونی ریڈیکن سے ملاقات کریں گے۔ چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر رولینڈ واکر، برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر مسٹر جوناتھن نکولس پاول اور برطانوی...
    اس وقت سب سے ہم سوال یہ ہے کہ کیا ملک میں اقتصادی ترقی ہورہی ہے اور اگر ایسا ہے تو پھر غربت کا عفریت ہرسو کیوں نظرآرہاہے؟ بعض معاشی ماہرین کا خیال ہے کہ دولت چند افراد کے گرد گھوم رہی ہے۔ اگر سرمایہ کاری ہوبھی رہی ہے تو فی الحال اس کے نتائج مثبت انداز میں سامنے نظرنہیں آرہے ہیں۔ بلکہ روزگار ہوتے ہوئے بھی روزگار نہیں ہے۔ بلکہ یوں کہاجائے تو مناسب ہوگاکہ روزگار کے ذرائع چند طبقات تک محدود ہیں‘ یہی وجہ ہے کہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعدادبے روزگار اور تنہائی کاشکار ہے۔ کیوں انہیں ایک طرف روزگار نہیں مل رہاہے تو دوسری طرف ان کی داد رسی کرنے والا بھی موجود نہیں ہے۔ یہ...
    لاہور؍ نارووال (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ نوائے وقت) ارکان پنجاب اسمبلی نے صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیراعلیٰ  سے ملاقات کی۔ بہاولپور، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، لیہ، راجن پور، ڈی جی خان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔  نوازشریف نے کہا کہ اللہ تعالی آسانی فرما رہا ہے، معاشی ٹرن آراؤنڈ ہوتا نظر آرہا ہے۔ پالیسی ریٹ میں کمی نے کاروباری برادری کا اعتماد بڑھایا ہے۔ سخت معاشی حالات کے بعد مہنگائی میں کمی ہوئی، مزید کمی سے عوام کو مزید ریلیف ملنے کی امید ہے۔ الحمدللہ! تعمیراتی کام پھر سے شروع ہوگئے ہیں۔...
    خیبر پختونخوا حکومت نے لوئر کرم میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے لوئر کرم کے چار گاؤں اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن کو خالی کی ہدایت کردی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  کرم کی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں کرم میں امن و امان کے قیام سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت نے پیر کے روز لوئر کرم میں قافلوں پر فائرنگ کا نوٹس لیا ہے اور فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  کارروائی کے لیے لوئر کرم کے چار گاؤں اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن کو خالی کیا جارہا ہے ان علاقوں...
    سٹی42:  حکومت نے کرم میں بد امنی اور سڑک سے گزرنے والے خوراک اور اشیائے ضروریہ لے جانے والے قافلوں پر فائرنگ کا سلسلہ نہ رکنے کے سبب  لوئرکرم کے گاؤں اوچت، مندوری، دادکمراوربگن کو خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔  خیبرپختونخوا حکومت کا ضلع کرم کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق لوئرکرم میں فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لوئرکرم کےگاؤں اوچت، مندوری، دادکمراوربگن کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا اور ان علاقوں کو خالی کروا کر سرچ آپریشنز کیے جائیں گے۔ اعلامیے کے مطابق فیصلہ...
    خیبرپختونخوا حکومت نے لوئر کرم میں فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے گاؤں اوچت، مندوری، دادکمر اور بگن کو خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ ضلع کرم میں امن و امان کی صورت حال پر خیبرپختونخوا حکومت کا اہم اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں کرم میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن تیسرے روز میں داخل، اسلحہ جمع کروانے کا عمل بھی جاری اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لوئر کرم کے علاقوں اوچت، مندوری، دادکمر اور بگن میں سرچ آپریشنز کیے جائیں گے، اور اس سے قبل ان علاقوں کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ان علاقوں کو خالی کرانے...
    چین کے ایک سیاحتی گاؤں جو برفیلے مناظر کے لیے جانا جاتا ہے ، نے غیر متوقع گرم موسم کے دوران جعلی برفباری دکھانے پر سیاحوں سے معذرت کرلی ہے۔ چینی صوبے سیچوان کے گاؤں چینگدو میں نئے قمری سال کی تعطیل کے دوران موسم غیر معمولی طور پر گرم رہا، یعنی برفباری نہیں ہوئی، دوسری طرف سیاحوں کو امید تھی کہ وہ جنوری میں اس سیاحتی شہر میں برفباری سے لطف اندوز ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: کیاہمالیائی گلیشیئرز 2100ء تک 75فیصد پگھل جائیں گے؟ برفباری نہ ہونے پر چینگدو کی انتظامیہ نے کاٹن اور صابن کا استعمال کرتے ہوئے مصنوعی برفباری دکھائی اور اس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس پر سیاحوں نے ناراضی کا...
    بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے آپ جو مرضی پریشر ڈال لیں ڈیل نہیں کروں گا۔ راولپنڈی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کی صحت خراب ہونے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں، وہ بالکل صحت مند ہیں ،انھیں جیل میں سہولیات فراہم ہو رہی ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے فیملی کی ملاقات ہوئی ہے، عمران خان ورزش کرتے اور کم کھانا کھاتے ہیں، آج بھی جیل انتظامیہ نے کہا کہ آرڈر ہے بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کروائی جائے گی۔  ان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ اجلاس پھر اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا۔ اپوزیشن ارکان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ڈائس کا گھیراؤ کیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے اپوزیشن ارکان عون عباس، ہمایوں مہمند اور فلک ناز چترالی کی رکنیت رواں سیشن کیلئے معطل کرتے ہوئے انہیں ایوان سے نکالنے کےاحکامات جاری کیے جس پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا۔ اپوزیشن اراکین نے ایوان میں ”ڈپٹی چیئرمین استعفیٰ دو“ کے نعرے لگائے، اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ گزشتہ روز سینیٹ اجلاس کے دوران اراکین کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک قابل قبول نہیں۔ مصطفیٰ قتل کیس کا ملزم ارمغان کمرہ عدالت میں بے...
    تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کا آرڈر موجود ہے، مگر ہمیں اڈیالہ جیل کے باہر روکا جا رہا ہے، جو نہ صرف توہینِ عدالت ہے بلکہ بنیادی انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں روکنا قیدی کے حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے، ہمیں ابھی بتایا گیا ہے کہ آپ یہاں رکیں، جبکہ کوئی بھی کام منصوبہ بندی کے بغیر نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل میں جاری ٹرائلز کی لمبی تاریخیں ڈال دی گئی ہیں، جبکہ بانی کے تمام مقدمات دو...
    اسلام آباد:سینٹ کا اجلاس اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث ایک مرتبہ پھر متاثر ہو گیا۔ اپوزیشن ارکان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی ڈائس کا گھیراؤ کیا، جس پر ڈپٹی چیئرمین نے اپوزیشن کے ارکان عون عباس، ہمایوں مہمند اور فلک ناز چترالی کی رکنیت رواں سیشن کے لیے معطل کر دی اور انہیں ایوان سے باہر نکالنے کے احکامات جاری کیے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کو قانون کے مطابق چلایا جائے گا اور غیر سنجیدہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے معاملہ حل کرنے کی کوشش کی اور اجلاس کی کارروائی کو آگے بڑھانے کی تجویز دی، لیکن اپوزیشن کے نعرے اور...
    بعض روایات میں آتا ہے کہ آپ بصارت سے تہی تھے،لیکن یہ کامل سچ نہیں ہے ہے البتہ یہ بات کسی حد تک تسلیم کی جاتی ہے کہ وہ بچپن میں میں کچھ عرصہ کے لئے اس محرومی کا شکار رہے مگر ایک راستباز ماں جو صوم صلوٰۃ اور ذکر اذکار کی خوگر تھیں اور مستجاب الدعوات تھیں ان کی مانگی دعائوں سے ان کے در یتیم کو رب لم یزل نے بصارت کی نعمت لوٹادی اور پھر غیر معمولی حافظہ رکھنے والا یہ نابغہ روزگار بچہ وقت کا امام بنا۔محمد بن اسماعیل بن ابراہیم بن مغیرہ البخاری جن کی کنیت ابو عبداللہ تھی، ماہ شوال کی 13تاریخ 194ہجری میں بخارہ موجودہ ازبکستان میں پیدا ہوئے،بچپن ہی میں باپ کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت تبدیل کیا گیا ہے، نئے شیڈول کے مطابق کابینہ اجلاس صبح ساڑھے 11 بجے کے بجائے سہ پہر 3 بجے ہوگا۔ کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں ای سی سی اور کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔  مزید :
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی  میں وفاقی وزیر قانون نذیر اعظم تارڑ نے بل پیش کیا، اس کے تحت سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے اندر ترمیم کو تجویز کیا گیا ہے جس کی منظوری کے بعد سرکاری افسروں، اور ان کے تمام زیر کفالت افراد کو اپنے ملکی اور غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے اور یہ پبلک  کئے جائیں گے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران پانچ بلز  کی  یکے  بعد  دیگر ے چند منٹس کے اندر منظوری دی گئی۔ اس دوران اپوزیشن کے ارکان اپنی نشتوں پر کھڑے ہو کر نعرہ بازی کرتے رہے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان اور پی ٹی آئی سے نکالے جانے والے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے...
    گوادر (نمائندہ جسارت) ہم کنٹانی ہور میں کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے پر اپنی فریاد لے کر حاضر ہوئے ہیں،حکومت بلوچستان، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں کہ ہماری مدد کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ملک فیصل اور اکرم نے گوادر پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری 40 لاکھ روپے مالیت کی کشتی جو ہم نے اپنی محنت کی کمائی اور قیمتی اثاثے فروخت کرکے خریدی تھی، کوسٹ گارڈ اور لیویز اہلکاروں کی غیر ذمے داری کی نذر ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کشتی کو بھتا خوری کے لیے ناجائز طور پر استعمال کیا گیا اور مسلسل لاپرواہی برتنے کے باعث...
    علامہ اطہر مشہدی سے ملاقات کے دوران ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ مسلکی اور لسانی مسائل کو پسِ پشت ڈال کر ہی وطن عزیز میں امن کو فروغ دیا جاسکتا ہے، یہ شہر اب کسی بھی لسانی یا مسلکی تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا اور اِس جانب دھکیلنے والے عناصر کو مل کر بےنقاب کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار سے مرکز بہادر آباد میں جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے جنرل سیکریٹری علامہ اطہر مشہدی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں شہر کراچی سے متعلق مختلف امور و جملہ مسائل پر مفصل گفتگو ہوئی جس میں تعلیم صحت اور کے الیکٹرک کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 فروری 2025ء) دو ہزار پچیس شروع ہوئے ابھی ڈیڑھ ماہ ہی گزرا ہے لیکن بیرون ملک ''بہتر مستقبل‘‘ کی تلاش میں کشتی حادثوں اور یورپ کے سمندروں کی نظر ہونے والے نوجوانوں کی تعداد کی گنتی بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ ستم دیکھیے کہ ان میں 12 سال سے لے کر 30 سال تک کے نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے۔ یعنی یہ دورانیہ تو ماؤں کی دعاؤں اور ہاتھ سے کھانا کھا کر گھر سے رخصت ہونے کا ہوتا ہے مگر یہ نوجوان نہیں معلوم کیوں ماؤں کے زیور تک بیچ کر اپنی موت کے اس قدر قریب جا رہے ہیں؟ کیا واقعی ان کے لیے پاکستان میں بہتر مستقبل کے حوالے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی سے نکالے جانے والے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ وہ کھسر پھسر پر قومی اسمبلی کی سیٹ کیوں چھوڑیں؟ پارٹی پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر جو غائب تھے، بانی نے انہیں نکالنے کا اور زین قریشی کو چھوڑ دینے کا کہاہے ، اس پر شیر افضل نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی وجہ سے زین قریشی کا لحاظ کیا گیا ہے، وہ شاہ محمود کا بیٹا ہے اور ان کی قربانیاں ہیں، یہ ماننا پڑےگا، یہ موروثی سیاست کے زمرے میں...
    پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر کو انڈونیشیا کے شہر بالی میں بولڈ لباس پہننے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  نازش جہانگیر، جو متنازع بیانات اور آراء کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں، اس بار اپنے لباس کے انتخاب کی وجہ سے زیر بحث ہیں۔ اداکارہ ان دنوں بالی میں تعطیلات گزار رہی ہیں اور وہاں سے اپنی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو میں بیک لیس بیچ ڈریس پہن کر اپنی فٹنس کو نمایاں کیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ A post common by Nazish Jahangir...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علمائے کرام دین کے محافظ ہیں، حکومت  دینی تعلیمی اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے، ترک صدر رجب طیب اردگان کے حالیہ دورہ پاکستان سے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔ ہمارے آبائو اجداد نے اس مملکت خداداد کی آزادی کیلئے  بہت قربانیاں دیں، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہو چکی، بطور قوم ہمیں اس ملک کی تعمیر وترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو الحکمہ انٹرنیشنل کے...
    ترکی اور پاکستان کے درمیان تعلقات ایک طویل عرصے سے مضبوط اور دوستانہ نوعیت کے ہیں جو مختلف پہلوئوں پر استوار ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ایک دوسرے کے ثقافتی، تاریخی اور مذہبی تعلقات کی ایک گہری جڑ ہے۔ ترکی اور پاکستان کا رشتہ نہ صرف خطے کی سیاسی و اقتصادی صورت حال پر اثر انداز ہوتا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی دونوں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کا ایک اہم ذریعہ بنتا ہے۔ ترکی نے ہمیشہ پاکستان کے مسائل، خاص طور پر کشمیر کے مسئلے، پر اس کا ساتھ دیا ہے اور اس نے عالمی فورمز پر پاکستان کے مقف کی حمایت کی ہے۔ اسی طرح پاکستان نے بھی ترکی کی حمایت کی ہے، خاص...
    خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے ایک چھوٹے گاؤں منگا میں واقع ایک کچی فیکٹری میں کاریگر ہاتھوں اور پیروں کی مدد سے خامتہ کپڑا اور گرم چادر تیار کر رہے ہیں۔ یہ منفرد کپڑا اور چادر سرد علاقوں کے باشندوں کے لیے ٹھنڈ سے بچاؤ کا ذریعہ ہے اور خاص طور پر اس کا استعمال سردیوں میں کیا جاتا ہے۔ فیکٹری کے مالک نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی فیکٹری میں بغیر بجلی اور دھوئیں کے کپڑا تیار کیا جاتا ہے۔  فخر عالم کے مطابق خامتہ کے کپڑے میں سفید، کالا، اور زرد رنگ سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے، جبکہ چادروں کی مختلف اقسام بھی لوگوں کی پسندیدہ ہیں۔ ان کا کہنا...
    علم وادب کا گہوارہ اور روشنیوں کا شہر کراچی ہمیشہ علمی وادبی سرگرمیوں کا محور ومرکز رہا. عالمی مشاعرے، ادبی تقریبات ہمیشہ شہر قائد کی پہچان رہے،مذہبی و قومی تہواروں پر تعلیمی اداروں میں ادبی تقریبات کا انعقاد ایک روش روایت رہی، لیکن گزشتہ تین دہائیوں میں حالات کی گردشوں نے کراچی کی پررونق ادبی وعلمی محفلوں اور سرگرمیوں کو گہنا دیا.اس شہر بے اماں میں سرشام سجنے والی ادبی محفلیں ماند پڑ گئیں اور تعلیمی اداروں میں بھی ادبی سرگرمیاں محدود ہوکر رہ گئیں. تمام تر نامساعد حالات کے باوجود کراچی کے بعض تعلیمی اداروں نے اپنی تہذیبی و ثقافتی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے ادبی و ثقافتی تقریبات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے. ان تعلیمی اداروں میں...
    یرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کبھی بھی یہ پالیسی نہیں رہی کہ لوگوں کو بے روزگار کیا جائے لیکن جس طرح ہر کاروبار کے قواعد و ضوابط ہوتے ہیں اسی طرح ٹھیلوں اور پتھاروں کو بھی مخصوص مقامات پر ہی کھڑے ہونے کا پابند کیا جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر ہو اور پیدل چلنے والوں کو سہولت میسر آئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کیا۔ میونسپل کمشنر افضل زیدی، سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوازت عمار خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ...
    تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 فروری ۔2025 )حماس نے 3 اسرائیلی قیدیوں الیگزینڈر ٹروفانوف، ساگوئی ڈیکل چن اور یائر ہارن کو غزہ میں رہا کردیا اسرائیل کی جانب سے 369 فلسطینی رہا کیے جائیں گے قطری نشریاتی ادارے” الجزیرہ “کے مطابق رہائی کی تقریب خان یونس کے میدانی علاقے میں منعقد ہوئی جہاں عالمی ادارے ریڈ کراس کی گاڑیاں اسرائیلی قیدیوں کو لیکر روانہ ہوئی.(جاری ہے) حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد کے مسلح گروہوں نے غزہ کے خان یونس میں جن تین قیدیوں کو رہا کیا ہے ان میں شامل 46 سالہ یائر ہارن کو 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کی نیر اوز بستی میں واقع گھر سے اغوا کیا گیا تھا اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان...
    — فائل فوٹو اقوامِ متحدہ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان طالبان بدستور کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو مالی اور لاجسٹک مدد فراہم کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ رہے ہیں۔اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی اور طاقت برقرار ہے، 2024ء کے دوران اس نے پاکستان میں 600 سے زائد حملے کیے جن میں سے کئی افغان سر زمین سے کیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی کو ماہانہ 43 ہزار ڈالر فراہم کر رہے ہیں۔ تنظیم نے کنڑ، ننگرہار، خوست اور پکتیکا میں نئے تربیتی مراکز قائم...
    اسلام آباد(نیٹ نیوز) ترک صدر رجب طیب اردگان نے  صدر  زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کو ترک ساختہ الیکٹرک گاڑیوں کا تحفہ دیا۔ترک صدر  نے وزیر اعظم ہاؤس آمد پر وزیر اعظم شہباز شریف کو ترک ساختہ الیکٹرک گاڑی تحفے میں دی جہاں وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر طیب اردوان کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھ کر ڈرائیو کیا۔بعد ازاں ترک صدر ایوان صدر گئے اور صدر  زرداری کو بھی الیکٹرک گاڑی کا تحفہ پیش کیا، اس موقع پر خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے گاڑی کو ڈرائیو کیا۔ترک صدر آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے رہے۔صدر  زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر  کا الیکٹرک گاڑی کا تحفہ قبول کرتے ہوئے ان...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ غلام ذہنیت حکومت نے آئی ایم ایف کو عدالتوں اور اداروں تک بھی رسائی دے دی۔ عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات قومی وقار اور آزادی کے منافی ہے۔ چچا بھتیجی اشتہار دے کر مہنگائی کم کرنے میں مصروف ہیں، زمینی حقائق قطعی مختلف، رمضان کی آمد سے قبل اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ جاری، پٹرول، بجلی اور گیس کے نرخ بھی بڑھ رہے ہیں۔ ترکیہ کے صدر طیب اردگان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے دونوں ممالک غزہ میں امن کے لیے جاندار کردار ادا کریں گے، غزہ پر اسلامی اور فلسطین کے حامی ممالک کی...
    ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2025ء)سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں پاکستانی ٹیک انڈسٹری کے نمائندگان کے اعزاز میں مجلس پاکستان کی جانب سے ایک نیٹ ورکنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ خصوصی تقریب میں پاکستان کی مختلف آئی ٹی کمپنیاں اور سٹارٹ اپس کے مالکان، سعودی عرب میں موجود پاکستانی کاروباری شخصیات اور مختلف شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی۔ عشائیہ کا مقصد پاکستانی ٹیک انڈسٹری کے نمائندگان کے درمیان تعلقات استوار کرنا، تجربات کا تبادلہ کرنا اور نئے تجارتی مواقع کی تلاش تھا۔ شرکاء نے سعودی عرب میں آئی ٹی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے مواقع کا فائدہ اٹھانے کے لیے آپس میں رابطے قائم کیے اور ممکنہ شراکت داریوں پر گفتگو کی۔ اس موقع پر مجلس پاکستان...
    وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیا ہے۔ نئے پاسپورٹ آفس میں شہریوں کو 24 گھنٹے، 3 شفٹوں میں خدمات فراہم کی جائیں گی، جس سے وہ کسی بھی وقت اپنا پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔ افتتاحی تقریب کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے کے کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی۔ انہوں نے نادرا میگا سنٹر میں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوانے کے لیے آنے والے شہریوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے تجربات کے بارے میں دریافت کیا۔ مزید پڑھیں: پاسپورٹ اینڈ امیگریشن آفس کو سیاہی کا بحران درپیش، پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر کا خدشہ شہریوں نے بہترین سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان...
    ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا۔  2 روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، مہمان صدر کے لیے پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، شاہراہ دستور پر سرخ اور سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے، مہمان صدر کے اعزاز میں سلامی بھی دی گئی اور دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔  وزیراعظم شہباز شریف نے مہمان خصوصی کو وفاقی کابینہ کے اراکین سے تعارف کرایا جس کے بعد ترک صدر نے اپنے وفد کے ارکان سے وزیراعظم کی ملاقات بھی کروائی۔ اس موقع پر ترک صدر...
    اب کراچی کے نارتھ ناظم آباد میں واقع نادرا میگا سینٹر میں بھی پاسپورٹ بنے گا۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں نادرا میگا سینٹر نارتھ ناظم آباد میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا۔ یہ پاسپورٹ آفس 3 شفٹ میں24/7 کام کرے گا۔ اس موقع پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے کے کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی۔ وزیرِ داخلہ نے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بنوانے کے لیے آئے شہریوں سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران شہریوں نے بہترین سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیرِ داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ بہت زبردست سہولت ملی ہے، آپ نے ہمارے لیے بہت آسانیاں پیدا...