2025-10-24@21:01:17 GMT
تلاش کی گنتی: 32510
«جنہوں نے ظلم»:
(نئی خبر)
پشاور: دیر لوئر میں گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے پر دہشت گرد تنظیم کے کمانڈر کی فائرنگ سے 2 بھائی اور 2 بھابھیاں زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق لغڑئی میدان میں دہشت گرد کمانڈر انعام اللہ نے فائرنگ کی۔ دہشت گرد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم تلاش جاری ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی پر قابو نہ پایا گیا تو پورا خطہ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان اور افغانستان نے دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ اور مشترکہ اقدامات نہ کیے تو پورے خطے کا امن شدید خطرے سے دوچار ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والا جنگ بندی معاہدہ ایک مثبت پیش رفت ضرور ہے، مگر اس پر عملدرآمد کی اصل آزمائش آنے والے مہینوں میں ہوگی۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ عربیہ کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، ترک...
انسدادِ دہشتگردی عدالت: علیمہ خان کی مسلسل عدم حاضری پر تیسری مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر کے احتجاجی کیس میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف سماعت کے دوران علیمہ خان کی مسلسل عدم حاضری پر تیسری مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کی جائیداد کی دستاویزات کی تصدیق کے لیے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ہدایات جاری کیں۔ یہ بھی پڑھیے: انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت سے علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری عدالت نے راولپنڈی پولیس کو حکم دیا کہ علیمہ خان کو گرفتار کر کے 22 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ کیس میں نامزد دیگر 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،...
جی سی سی کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے لئےقطر اور ترکیہ کی کوششوں کا خیرمقدم
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے لئے قطر اور ترکیہ کی سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ قطر ی نیوز ایجنسی (کیو این اے) کے مطابق یہ بات جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیعوی نے ایک بیان میں کہی۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان استحکام اور اعتماد کے پُل کو مضبوط کرنے کی جانب ایک مثبت قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔انہوں نے خطے اور دنیا بھر میں امن قائم کرنے اور مکالمے کو فروغ دینے کے لئے سلسلے میں کی جانے والی تمام اقدامات کے...
اپنے بیان میں انجمن تاجران بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا کہ صفاء کوئٹہ کے نام نہاد پرائیویٹ ملازمین کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر انہوں نے کسی بھی دکاندار سے کوئی بدتمیزی کی یا زبردستی پیسے لینے کی کوشش کی، تو وہ اپنے نفع و نقصان کا خود ذمہ دار ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا، جنرل سیکرٹری ولی افغان ترین اور دیگر عہدیداروں نے کوئٹہ کے دکانداروں کو سختی سے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صفاء کوئٹہ کے نام پر ایک روپیہ نہ دیں۔ اس سلسلے میں کسی حکومتی ادارے نے انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ سے نہ تو کوئی رابطہ کیا ہے، نہ ہی مشورہ ہوا ہے۔ دوسری طرف کوئٹہ شہر میں...
ملک کے دیگر صوبوں کی طرح پاک افغان مذاکرات پر خیبر پختونخوا کی عوام نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ افغانستان پر حکمرانی کرنے والوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے، افغانستان میں جو حکومت بیٹھی ہے، اس کی پشت پناہی بھارت کر رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ یہ مذاکرات پاک فوج کے دباؤ کی وجہ سے ممکن ہوئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بحیثیتِ پشتون ہمیں افغان طالبان پر کوئی اعتماد نہیں ہے، افغان طالبان پر پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا یہ ہر وقت یو ٹرن لینے کے موڈ میں رہتے ہیں۔ پختونخوا کے عوام کا کہنا تھا کہ ہماری فوج...
پاک افغان تجارت دوبارہ شروع ہوگی، افغانستان پاکستانی بندرگاہ استعمال کرسکے گا، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ امن معاہدہ خطے میں دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے۔ انہوں نے قطر اور ترکیہ کی ثالثی اور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے اس معاہدے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ خواجہ آصف نے الجزیرہ عربیہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ ہفتے دہشت گردی کے واقعات نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان براہِ راست جھڑپ کی صورت اختیار کرلی تھی،...
ریاض میں جوائے فورم 2025: عالمی کاروباری رہنماؤں گیری وینرچک اور ڈیمَنڈ جان نے کامیابی کے راز بتا دیے
ریاض سیزن کے بڑے ایونٹس میں شامل ’جوائے فورم 2025‘ کے دوسرے روز اہم سیشنز کا انعقاد ہوا جن میں عالمی تفریحی صنعت، اختراع اور کاروبار کے نئے رجحانات پر گفتگو کی گئی۔ پہلا پینل اسٹیج آرکیٹیکٹس: نیشنز × فیسٹیولز × ایوارڈز × میڈیا کے عنوان سے منعقد ہوا، جس میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (GEA) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر فیصل بفارت اور کانز فلم فیسٹیول کی صدر آئرس نوبلوخ نے شرکت کی۔ گفتگو کی میزبانی معروف امریکی میڈیا شخصیت رائن سیکرسٹ نے کی۔ فیصل بفارت نے کہا کہ سعودی وژن 2030 نے مملکت میں عالمی معیار کی تفریحی صنعت کی بنیاد رکھی ہے۔ ان کے مطابق تفریح ایک ایسی زبان بن چکی ہے جو دنیا بھر کے لوگوں کو جوڑتی...
صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے غزہ میں ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے مصر کے دورے سے واپسی پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک غزہ کے متاثرین کے لیے 8 ارب 10 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں جبکہ 5 ہزار ٹن امدادی سامان پر مشتمل 35 کنسائنمنٹس ائیر کارگو اور بحری راستوں سے غزہ روانہ کی جا چکی ہیں، جن میں خیمے، کمبل، خوراک، آٹا، چاول، ہائی جین کٹس، ڈلیوری کٹس اور بے بی کٹس سمیت دیگر ضروری اشیائے خوردونوش شامل تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ذیلی ادارے ’’الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان‘‘ نے جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے 15 ارب روپے پر مشتمل ’’ری بلڈ غزہ‘‘ پروگرام...
غوا ہونے والے این سی سی آئی اے افسر کی بیگم بھی لاپتا ہونے کا انکشاف، بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کی 3 دن کی مہلت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے اغوا سے متعلق کیس میں پولیس کو 3 دن کے اندر افسر کی بازیابی کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے مغوی افسر کی اہلیہ روزینہ عثمان کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر 3 دن میں مغوی کو بازیاب نہ کرایا گیا تو سنٹرل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد خود عدالت میں پیش ہوں۔ یہ بھی پڑھیے: ڈکی بھائی کے خلاف ایکشن لینے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سرفراز چوہدری تبدیل سماعت کے دوران وکیل راجہ رضوان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ وفاقی حکومت کے ترجمان برائے سندھ راجا خلیق انصاری نے اعلان کیا ہے کہ گرین لائن منصوبے پر جلد دوبارہ کام شروع کیا جا رہا ہے، جو شہر کے ٹرانسپورٹ کے نظام میں نئی جان ڈال دے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اہم میٹنگ میں گرین لائن کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور وہ تمام ادھورے کام جن کی نشاندہی بلدیاتی حکومت نے کی تھی، انہیں جلد مکمل کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راجا خلیق انصاری نے بتایا کہ اگرچہ منصوبے میں ایک ماہ کی تاخیر ہو چکی ہے، تاہم اب یہ ستمبر 2026 تک...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں گے ورنہ خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، خدشات کےخاتمے کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے، آنے والے مہینوں میں دیکھنا ہو گا کہ پاک افغان جنگ بندی معاہدے پر کتنا عمل ہوتا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ عربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، ترک صدر طیب ایردوان اور ترک وفد کے سربراہ ابراہیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاہدے کا بنیادی مقصد دہشت...
سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیاگیا،جہاں سنیارٹی ڈسٹرب ہوئی وہاں مسائل نے جنم لیا، کسی کوپسندیدہ اور کسی کو رشتہ دار اوپر لانا ہوتا ہے،جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سنیارٹی کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیاگیا،جہاں سنیارٹی ڈسٹرب ہوئی وہاں مسائل نے جنم لیا، کسی کو پسندیدہ اور کسی کو رشتہ دار اوپر لانا ہوتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی میں سنیارٹی کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیاگیا،جہاں سنیارٹی ڈسٹرب ہوئی وہاں مسائل نے جنم لیا، کسی کو پسندیدہ اور کسی کو رشتہ دار اوپر لانا ہوتا ہے،اپنی غلطیوں کو درست کرنا محکمے کا کام ہے،غلطی نہیں بدنیتی کی سزاہوتی ہے۔ پاکستان...
ریلویز پولیس نے لاہور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی بریگیڈیئر کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق ملزم بہادر علی سرکاری دفاتر میں فون کرکے خود کو آرمی کا بریگیڈیئر بتا کر فراڈ کرتا تھا۔ ملزم نے فروری میں ایس پی ورکشاپس دفتر کال کرکے خود کو حاضر سروس بریگیڈیئر ظاہر کیا، ملزم نے بذریعہ کال مغلپورہ کے صوفی شوکت قادری سے رابطہ کروانے کی درخواست کی، رابطہ کروانے پر ملزم نے شوکت قادری کو دہشت گردی میں ملوث ہونے کا جھوٹا الزام لگا کر ایک لاکھ روپے بھتہ مانگا۔ ملزم نے مدرسے کے وضو خانے کے قریب دہشت گردی سے منسوب موبائل سمز موجود ہونے کا انکشاف کیا۔ تصدیق کرنے پر ملزم نے جعلی بریگیڈیئر بن کر فرضی...
ثمرہ فاطمہ :بھارت کی جانب سےآلودہ ہوائیں پاکستان میں داخل ہوناشروع ہو گئی ہیں ،پنجاب حکومت نےفضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے بڑے پیمانے پر انتظامات مکمل کر لئے۔ نئی دہلی سے5کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں پاکستان میں داخل ہو رہی ہیں،چندی گڑھ،گورداسپور،لدھیانہ،پٹیالہ سےہوائیں گوجرانوالہ،ملتان اوربہاولپورآرہی ہیں،صورت گڑھ،جودھ پوراورجےپورسےہواؤں کا رخ پاکستانی علاقوں کی طرف ہے۔ خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم دیوالی تہوارسےآج آلودہ ہواؤں سےلاہورودیگرشہروں کافضائی معیارمتاثر ہوگا،دیوالی کے موقع پر بھارت میں آتش بازی کی جاتی ہے،آتشبازی سے بھارت کے کئی شہروں میں شدید فضائی آلودگی پیدا ہوتی ہے۔ حکومت کی جانب سےدیوالی تہوار کے دوران فضائی آلودگی میں کمی کیلئے پیشگی خصوصی اقدامات...
پاکستانی فیشن انڈسٹری کی سابقہ معروف ماڈل اور موجودہ اداکارہ زینب قیوم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک اچھی بیوی بننے کی پوری کوشش کی لیکن شادی کے صرف 10 ماہ بعد ہی شوہر نے انہیں طلاق دے دی۔ ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو سے زینب کا مختصر ویڈیو کلپ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے، جس میں انہوں نے اچانک شادی کے فیصلے اور پھر 10 ماہ میں طلاق کے حوالے سے لب کشائی کی۔ انہوں نے بتایا کہ طلاق کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا، شادی ختم ہونے کا افسوس تو ہے لیکن پچھتاوا نہیں ہے۔ زینب قیوم نے اس حوالے سے کھل کر بات کرتے ہوئے کہا،...
این سی سی آئی اے افسر اغوا کیس؛ عدالت کی بازیابی کیلئے پولیس کو 3روزکی مہلت،مغوی کی پٹیشنر اہلیہ کے بھی لاپتہ ہونے کا انکشاف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے افسر اغوا کیس میں بازیابی کیلئے پولیس کو 3روزکی مہلت دیدی،مغوی کی پٹیشنر اہلیہ کے بھی لاپتہ ہونے جسٹس اعظم خان نے استفسار کیا کہ گاڑی مشکوک ہے تو اسلام آباد میں کیسے چل رہی تھی؟یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، شہر میں ناکے لگے ہیں، کیمرے بھی موجود ہیں،بازیابی یقینی بنائیں ورنہ وہی کرنا پڑے گا جو دیگر بنچ کررہے تھے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں این سی سی آئی اے افسر کے اغوا کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے مغوی ڈپٹی ڈائریکٹر کی بازیابی کیلئے پولیس کو 3روز...
لاہور(نیوز ڈیسک)آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے ایک سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے میں انگلینڈ نے بھارت کو 4 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ بھارت کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف درکار تھا، تاہم میزبان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز ہی بنا سکی۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے سمرتی مندھانا، ہرمنپریت کور اور دیپتی شرما نے نصف سنچریاں اسکور کیں مگر ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہیں۔ اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔ کپتان ہیتھر نائٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 109...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ہائی کورٹ نے این سی سی آئی اے (نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے اغوا سے متعلق درخواست پر پولیس کو 3 دن کی مہلت دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ مغوی افسر کو ہر صورت بازیاب کرایا جائے ورنہ سینٹرل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد خود عدالت میں پیش ہوں۔کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے کی جبکہ درخواست گزار کی جانب سے وکیل راجا رضوان عباسی ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت مغوی افسر کی اہلیہ روزینہ عثمان کے بھی لاپتا ہونے کا انکشاف ہوا۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پٹیشنر اہلیہ نے انہیں فون پر بتایا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دیوالی کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والی ہندو برادری کو تہوار کی خوشیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے امن، رواداری اور اتحاد کا پیغام دیا ہے۔انہوں نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ دیوالی روشنی کی تاریکی پر اور امید کی مایوسی پر فتح کی علامت ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اجتماعی خوشیوں، مثبت سوچ اور باہمی احترام کے ذریعے ہم اپنے معاشرے کو زیادہ مضبوط اور پرامن بنا سکتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے معاشرتی تنوع پر فخر کرتی ہے، کیونکہ یہی تنوع ہمارے قومی دھارے کو وسعت دیتا ہے اور مختلف برادریوں کے درمیان بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ دیتا...
نیو دہلی:بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے اور جوڑے نے سوشل میڈیا پر اس کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا۔ پرینیتی چوپڑا اور ان کے شوہر راگھو چڈھا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خوشی کی خبرسنائی اور پوسٹ میں کہا کہ ‘بالآخر وہ آگیا، ہمارا بیٹا! اور ہمیں پہلی والی زندگی بالکل بھی یاد نہیں’۔ انہوں نے جذباتی انداز میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘بازو بھرے ہوئے ہیں اور ہمارے دل اس سے بھی زیادہ بھر گئے ہیں’۔ پرینیتی چوپڑا اور ان کے شوہر نے لکھا کہ ‘پہلے ایک دوسرے کے لیے صرف ہم تھے اور اب ہمارے پاس سب کچھ ہے’۔بھارتی میڈیا کی...
ممبئی(شوبز ڈیسک) سلمان خان پر بگ باس 19 کے سیزن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے درمیان جھگڑے اور مشہور گلوکار و موسیقار امل ملک کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی اداکارہ فرحانہ بھٹ کو کی گئی بدتمیزی کے حوالے سے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے جانب داری کے سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔ بھارتی ویب سائٹ منٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے ہفتے کو بگ باس 19 کے سیزن کے ویکنڈ کا وار میں سلمان خان کی جانب سے امل ملک کو فرحانہ بھٹ کے لیے ادا کیے الفاظ پر آخری وارننگ دے کر چھوڑنے اور بگ باس کے منتظمین پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا...
سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی کا کہنا تھا کہ لداخ میں جاری بحران کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے بجائے لداخ خطے کے لوگوں کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کٹھ پتلی وزیراعلی عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لداخ میں جاری بحران کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے اپنے وعدوں...
شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے ثابت ہونے والی o ثابت ہونے والی کیا ہے؟ o اور تجھے کیا معلوم کہ وہ ثابت شدہ کیا ہے؟ o اس کھڑکا دینے والی کو ثمود اور عاد نے جھٹلا دیا تھا o (جس کے نتیجہ میں) ثمود توبے حد خوفناک (اور اونچی) آواز سے ہلاک کر دیئے گئے o اور عاد بے حد تیزو تند ہوا سے غارت کر دیئے گئے o سورۃ الحاقۃ (آیت: 1 تا 6 )
مقامی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں محمد انور نے یہ بھی انکشاف کیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں اقتدار کا فارمولا طے پا گیا ہے جس کے تحت آزاد کشمیر میں پی پی کی حکومت بنے گی اور جی بی میں نون لیگ کی حکومت ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر زراعت انجینئر محمد انور نے انکشاف کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں آئندہ چند ہفتوں کے بعد حکومت تبدیل ہو گی اور وہاں پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہو گی جبکہ گلگت بلتستان میں آئندہ حکومت نون لیگ کی ہو گی۔ مقامی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں محمد انور نے یہ بھی انکشاف کیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں اقتدار...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے گندم پالیسی 2025-2026 کی منظوری دے دی، جس کے تحت کسانوں کو تحفظ دینے کیلئے 3500 روپے فی من کے حساب سے بڑا سٹاک خریدا جائے گا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گندم پالیسی 2025-26 سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلی کے نمائندے، جموں و کشمیر کے وزیراعظم اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز شریک ہوئے۔ شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی معیشت ہے اور گندم کی فصل کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ یہ نہ صرف پاکستان کے لوگوں کی بنیادی خوراک ہے بلکہ ملک کے کسانوں کے لیے آمدنی کا...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی اعتبار سے متاثر ہونے والا دنیا کا پانچواں ملک ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کی قومی غذائی سلامتی دوہرے خطرات سے دوچار ہے۔ ہماری ضرورت فوری اور واضح ہے جس میں پانی ذخیرہ کرنے کے ساتھ ساتھ فطرت پر مبنی حل، سیلابی میدانوں کی بحالی، آبپاشی کے شعبہ کی ترقی اور واٹر شیڈ مینجمنٹ کے نفاذ کا امتزاج ہونا چاہئے۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وہ عالمی موسمیاتی مالیاتی ادارے کے زیر اہتمام منعقدہ ’’روم واٹر ڈائیلاگ ‘‘ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس ڈائیلاگ میں سینکڑوں ممالک کے سربراہان مملکت و وزراء اور سول سوسائٹی اور ترقیاتی...
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کی گئی پوسٹ میں کولمبین صدر گستاؤپیٹرو پر منشیات فروش ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ سے بڑے پیمانے پر ادائیگیوں اور سبسڈی کے باوجود منشیات کی پیداوار جاری رہنے دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کولمبیا کو دیجانے والی امداد روکنے کے اعلان اور صدر گستاؤ پیٹرو کو منشیات فروش قرار دینے پر کولمبیا نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ کولمبین صدر گستاؤپیٹرو نے ردعمل دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ پر لابیوں اور مشیروں کے ذریعے گمراہ ہونے اور کولمبیا کی خود مختاری کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی...
ریاض: جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا پائیدار اور مستقل حل انتہائی ضروری ہے تاکہ مظلوم فلسطینی عوام آزادی اور خودمختاری کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے مجلس پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے ایسی پالیسیوں کی ضرورت ہے جو آئی ایم ایف جیسے اداروں کے دباؤ سے نجات دلائیں اور خود انحصاری کی راہ ہموار کریں۔ ڈاکٹر فرید پراچہ نے افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستان میں دراندازی اور حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے...
نیویارک: پاکستانی امریکن باکسر جہانزیب رضوان نے نیویارک کے بارکلے سینٹر میں منعقدہ پروفیشنل باکسنگ فائٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی باکسر ٹریون کو دوسرے راؤنڈ کے دوسرے منٹ میں ناک آؤٹ کر کے ایک یادگار فتح اپنے نام کر لی۔ تاریخی فائٹ میں جہانزیب رضوان نے سبز ہلالی پرچم کے رنگوں پر مشتمل لباس پہن کر رنگ میں انٹری دی تو بارکلے سنٹر پاکستانی کمیونٹی کے جوش و خروش سے گونج اٹھا۔ پاکستانی امریکن شائقین نے اپنے قومی ہیرو کا پرجوش استقبال کیا۔ فائٹ کے آغاز سے ہی جہانزیب رضوان اپنے حریف پر حاوی رہے اور تابڑ توڑ حملوں سے امریکی باکسر کو دفاعی حکمت عملی اپنانے پر مجبور کر دیا۔ دوسرے راؤنڈ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مفاد عامہ کے محکموں کی نجکاری اور اداروں کی ٹھیکیداری نظام کے حوالے کرنے کے خلاف ہمارا آج کا یہ ملک گیر عظیم الشان احتجاج اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ محکمہ بجلی اور اسکی تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین کسی طور بھی ان مفادعامہ کے اداروں کا آئی ایم ایف کے دبائو پر ہر گز ہرگز سودا نہیں ہونے دیں گے اور پھر بھی ہماری حکومت اس بات پر بضد رہی تو لامحالہ ہم بجلی کی روانی کو بند کرنے پر مجبور ہوں گے اور کسی بھی قیمت پر ان اداروں کا سودا نہیں کرنے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کی ملحقہ نوارٹس فارما ایمپلائز یونین CBA کی چارٹرآف ڈیمانڈ منظور ہونے پر یونین کے صدر محمد اظہرالسلام اور جنرل سیکرٹری فیصل رضی کو صدرNLF کراچی خالد خان مبارکباد پیش کی۔ یونین عہدیدارا ن کو اور ان کے ادارے کے تمام مزدوروں کو نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان اورNLF کی پوری ٹیم کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی اس موقع پر خالد خان نے کہا کہ گھٹن کے اس ماحول میں چارٹرآف ڈیمانڈ کی منظوری مزدوروں کے لیے ایک روشنی کی کرن ثابت ہوگی اورجس طریقے سے CBA یونین کے عہدیداران اور مزدوروں نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا وہ قابل فخر بات ہے۔ ویب ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پریم یونین کے چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری اور سرپرست فیصل آباد پریم یونین میاں طاہر ایوب نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی سے ملاقات کی۔ اس موقع پرصوبائی امیر جاوید قصوری، ضلعی امیر محبوب الزماں بٹ، میاں شاہد ایوب، میاں زاہد ایوب،رائے ندیم الرحمن، محمد ناصر بھی موجود تھے۔ خالد محمود چوہدری اور میاں طاہر ایوب نے حافظ نعیم الرحمان کو پاکستان بھر کے مزدوروں خصوصاً ریلوے کی موجودہ صورتحال، ریلوے ملازمین کے مسائل اور ریلوے سے منسلک سالانہ15کروڑ پاکستانیوں کی مشکلات سے آگاہ کیا – حافظ نعیم الرحمن نے پریم یونین کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ پریم یونین ریلوے اور ریلوے ملازمین کے مسائل سمیت ریلوے سے منسلک 15 کروڑ پاکستانیوں کی آواز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں اکثر ’برین ڈرین‘ کا ذکر ہوتا ہے لیکن ’ریورس برین ڈرین‘ اور وہ بھی بلوچستان جیسے خطے میں۔ کوئٹہ کا ایک نوجوان طالب علم وہاں سے اٹھا آغا خان اور ہارورڈ جیسے اعلی تعلیمی اداروں سے پڑھ کر، امریکہ میں بحثیت کارڈیالوجسٹ لوہا منوانے کے بعد واپس لوٹا اور اس علاقے کے لوگوں کی خدمت کامیابی سے شروع کر دی۔ڈاکٹر سہیل ایک امریکہ پلٹ پاکستانی نوجوان ہیں، جو بلوچستان میں بہتر صحت کی سہولیات عوام تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہارورڈ یونیورسٹی سے ماسٹرز اِن ہیلتھ کیئر مینیجمنٹ مکمل کیا۔2021 میں ایک کامیاب پیشہ ورانہ زندگی کے باوجود، انہوں نے امریکہ چھوڑ کر پاکستان واپسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-08-20 راولپنڈی(صباح نیوز)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا کہ قوم کے تمام طبقات کو قرآن اور حدیث کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے، اسلامی تعلیمات کے فروغ سے ہی معاشرے کی بے چینی ختم ہو سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صائمہ سجاد فائونڈیشن کے زیر اہتمام پروفیسر سجاد قمر کے صاحبزادے محمد بن سجادکے تکمیل قرآن اور ان کی والدہ پروفیسرصائمہ سجاد کے ایصال ثواب کیلیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ محمد بن سجاد کواپنی مرحومہ والدہ کی دعا اور خواہش کے مطابق دین اور دنیا کا امام بنائے۔ تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری زکو وعشر پنجاب ملک افتخار احمد،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-08-19 روم /اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی اعتبار سے متاثر ہونے والا دنیا کا پانچواں ملک ہے‘ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کی قومی غذائی سلامتی دہرے خطرات سے دوچار ہے ان خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی اداروں کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روم میں عالمی موسمیاتی مالیاتی ادارے کے زیر اہتمام منعقدہ واٹر ڈائیلاگ سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈائیلاگ میں سیکڑوں ممالک کے سربرہان مملکت و وزرا اور سول سوسائٹی اور ترقیاتی اداروں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کا بحران پاکستان سمیت بہت سے ممالک کے لیے ایک وجودی چیلنج ہے...
لاہور: سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے تجویز دی ہےکہ دارالحکومت کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے لاہور کے مقامی آڈیٹوریم میں اپنی آٹو بائیوگرافی “32 آنکر روڈ”کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شبر زیدی نے تسلیم کیا کہ وہ ایف بی آر میں اصلاحات نہیں لاسکے۔انہوں نے مذہبی جماعتوں کی سیاست پر پابندی لگانےکا مطالبہ کیا اور کہا کہ لاہور کمیونسٹوں اور نیشنلسٹوں کا شہر تھا، لبرل عناصرکو ختم کرکے اسے تباہ کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے شبر زیدی کی آٹو بائیوگرافی کو ایک ایمان دار، صاف گو اورکھرے شخص کی کتاب قرار دیا ۔ انہوں نے کہاکہ شبر زیدی نے اپنی کتاب میں ملک کے معاشی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان کاٹن اسٹینڈرڈ انسٹیٹیوٹ کے 25 ملازمین کی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں ان کے اصل عہدوں پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے برطرفی کالعدم قرار دیتے ہوئے سروس رولز کے مطابق مالی اور بعد از ریٹائرمنٹ مراعات کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔فیصلے میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے ان ملازمین کی ریگولرائزیشن کو کبھی چیلنج نہیں کیا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تقرریاں تسلیم شدہ ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملازمین کو اس انداز میں برطرف کرنا رائٹ سائزنگ پروگرام پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ اسٹاف رپورٹر سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے صحافی فرحان ملک اور دیگر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں تین ملزمان کی 15 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے فرحان ملک، اسامہ لطیف اور کاظم رضوی کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے 30 اکتوبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ صحافی فرحان ملک اور دیگر کے خلاف بلوچستان کے ضلع حب کے تھانہ بیروٹ میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے معیز جعفری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ مقدمہ بدنیتی کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے اور ان کے مؤکلان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) مشیر وزیراعظم و سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جو چالیس سال سے فتنہ پھیلا رہے تھے ان کو سبق سکھادیا ہے۔پنجاب کے شہر فیصل آباد میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دورمیں مخالفین کوجیلوں میں ڈالا گیا،میرے خلاف سزائے موت والا مقدمہ بنایا گیا۔اْنہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہا کہ جب اپوزیشن میں تھے تب بھی ٹیبل پربیٹھنے کی بات کرتے تھے، ملک فتنہ،فساد،جارحیت سے نہیں اتفاق سے آگے چلتے ہیں،اس وقت بھی سابق وزیراعظم نے مذاکرات کی بات پرکہا کسی کونہیں چھوڑوں گا۔مشیروزیراعظم کا کہنا تھا کہ اْس وقت یہ کہتے تھے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ’’ایچ ایس ون‘‘کی خلا میں کامیاب روانگی پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عظیم کامیابی پاکستان کی سائنسی، تحقیقی اور تکنیکی استعداد کی شاندار عکاس ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم علم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین، انجینئرز، سپارکو کے تمام سائنس دانوں اور تکنیکی عملے کے اُن تمام اداروں اور ماہرین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اس قومی منصوبے کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے شب و روز محنت...
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر فوری طور پر کراچی سے پشاور پہنچ کر پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ سے حلف لیا۔پہلے انھوں نے وزیر اعلی کے انتخاب کو تسلیم نہیں کیا تھا اور مستعفیٰ وزیر اعلیٰ گنڈاپور کو اپنے پاس استعفے کی تصدیق کے لیے بلایا تھا ۔ ان کے جمہوریت پرست پارٹی چیئرمین نے جمہوریت کا علم بلند رکھا اور گورنر نے نئے وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے حلف لیا ۔ گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بدتہذیبی کا مظاہرہ کیا جہاں انھیں گورنر ہاؤس کے عملے نے سنبھالا اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ناپسندیدہ نعرے بھی لگائے کیونکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قاسم جمال فن خطاطی ایک ایسا علم اور فن ہے جس کے ذریعے فنکار اپنی تخلیقات رنگوں کی آمیزش سے پیش کرتے ہیں۔ پاکستان میں اس فن نے بڑی ترقی کی اور بڑے بڑے نام ابھر کر سامنے آئے۔ جن میں استاد شفیق الزماں، عبدالمجید دہلوی، حنیف رامے، صادقین، حافظ یوسف سدیدی، انور حسین رقم، انور انصاری، اسلم کمال، رشید بٹ، خالد یوسفی، خالد صدیقی، جمی، طارق ٹونکی، خالد سباء اس میں سر فہرست ہیں۔ آج کے دور میں طارق ٹونکی اور خالد سباء قابل مبارک باد ہیں کہ انہوں نے اس فن کو نئی نسل میں منتقل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے اور ان میں ذوق وشوق پیدا کیا۔ بلاشبہ فن مصوری کیلی گرافک ایک خداداد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے قطر پرحملے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو لگا اسرائیلی قابو سے باہر ہو رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کہا مجھے اسرائیل کی جانب سے حماس پر قطر میں حملے کے منصوبے کا کوئی علم نہیں تھا، اگلی صبح انہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کال موصول ہوئی جب حملے کی خبر ملی۔اسٹیو وٹکوف نے بتایا کہ میں اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر خود کو دھوکا کھایا ہوا محسوس کر رہے تھے، حملے کے بعد قطر کا اعتماد کھو دیا گیا، حماس زیرِ زمین چلی گئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث سرحدوں پر تجارت معطل ہونے سے تاجروں کا اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ 12 اکتوبر سے تمام سرحدوں پر دوطرفہ تجارت معطل ہونے کے باعث اربوں روپے مالیت کی درآمدات اور برآمدات سمیت ٹرانزٹ ٹریڈ بند ہو گئی ہے، سرحد کے دونوں طرف ہزاروں مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ پاکستان سے چاول، سیمنٹ ، ادویات، طبی آلات اور کپڑا تازہ پھلوں سمیت دیگراشیا جبکہ افغانستان سے کوئلہ ، تازہ پھل، سوپ سٹون، سبزیاں ، خشک پھل سمیت دیگر سامان پاکستان امپورٹ کیا جاتا ہے۔ تجارتی گزرگاہیں بند ہونے سے دونوں ممالک کو اربوں روپے مالیت کے تجارتی خسارے کا سامنا ہے۔ خبر ایجنسی
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دیوالی روشنی کے اندھیرے پر اور نیکی کے بدی پر غلبے کی علامت ہے۔ صدر مملکت کی جانب سے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے دیوالی کے موقع پر پیغام میں کہا کہ یہ تہوار امن، رواداری، ہمدردی اور ہم آہنگی جیسی آفاقی اقدار کی یاد دہانی کراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدار ہمارے قومی تشخص کا حصہ ہیں اور اسلام کے باہمی احترام و بقائے باہمی کے اصولوں کی عکاسی کرتی ہیں ۔ خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان میں غزہ کی بحالی اور تعمیر نو کیلیے 15 ارب روپے پر مشتمل پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے 15 ارب روپے پر مشتمل ’’ری بلڈ غزہ‘‘ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک غزہ کے متاثرین کے لیے 8 ارب 10 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں جبکہ 5 ہزار ٹن امدادی سامان پر مشتمل 35 کنسائنمنٹس ائیر کارگو اور بحری راستوں سے غزہ روانہ کی جا چکی ہیں۔یہ بات انہوں نے غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے بعد مصر سے واپسی پر کہی۔انہوں نے...
مالاکنڈ میں’’بنو قابل‘‘ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو جاہل نہیں بننے دیں گے بلکہ ان کے ہاتھ میں علم کی شمع دیں گے تاکہ وہ ملک کا مستقبل روشن بنا سکیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے آئی ٹی تعلیم کو مکمل طور پر مفت کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پانچ سے سولہ سال کی عمر کے تقریباً پچاس لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ان بچوں کا ذمہ دار کون ہے اور حکومت اس معاملے پر کیوں خاموش ہے؟ حافظ نعیم...
سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے تجویز دی ہے کہ پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: ریحام خان اور بشریٰ بی بی سے شادی کرنے والا کبھی لیڈر نہیں ہو سکتا، شبر زیدی لاہور کے ایک مقامی آڈیٹوریم میں اپنی خود نوشت 32 آنکر روڈ کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے اعتراف کیا کہ وہ ایف بی آر میں اصلاحات لانے میں ناکام رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور کبھی کمیونسٹوں اور نیشنلسٹوں کا شہر تھا، لیکن لبرل عناصر کو ختم کرکے اسے تباہ کیا گیا۔ انہوں نے مذہبی جماعتوں کی سیاست پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ تقریب کے مقررین...
آئی جی سید علی ناصر رضوی نے تھانہ پھلگراں کا بھی دورہ کیا۔پھلگران، اسلام آباد کے مضافاتی علاقے میں نشے کے کاروبار، اراضی مافیا اور جرائم کی نوعیت کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ اس حوالے سے درج ذیل نمایاں واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ایک واقعے میں نشے فروشوں نے ایک پولیس اہلکار کو محاصرے کے دوران اغوا کر لیا، پسِ منظر میں پھلگران کے عثمَل (اُتھال) گاؤں میں پولیس کی کارروائی تھی۔ اہلکار زخمی ہوا اور علاقہ میں شدید کشیدگی بڑھی۔ اس اسٹیشن کے علاقے میں پولیس نے بڑے پیمانے پر نشے، غیرقانونی ہتھیاروں اور ملوث افراد خلاف کارروائی کی، جس میں متعدد ملزمان گرفتار اور منشیات، اسلحہ برآمد ہوئے۔ انتظامی تبدیلی کے تحت اس اسٹیشن میں پہلی مرتبہ...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گندم پالیسی 2025-26 سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلی کے نمائندے، جموں و کشمیر کے وزیراعظم اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے گندم پالیسی 2025-2026 کی منظوری دے دی، جس کے تحت کسانوں کو تحفظ دینے کیلیے 3500 روپے فی من کے حساب سے بڑا اسٹاک خریدا جائے گا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گندم پالیسی 2025-26 سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلی کے نمائندے، جموں و کشمیر کے وزیراعظم اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز...
قومی گندم پالیسی26-2025 کی منظوری ، گندم کی خریداری 3,500 روپے فی من کی بین الاقوامی درآمدی قیمت کے مطابق مقرر کرنے کا فیصلہ ،حکومت عوامی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے کسانوں کے منافع کو یقینی بنائے گی ،وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2025ء) وفاقی حکومت نے قومی گندم پالیسی 26-2025 کی منظوری دیتے ہوئے گندم کی خریداری 3,500 روپے فی من کی بین الاقوامی درآمدی قیمت کے مطابق کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے حکومت اس پالیسی کے ذریعے عوامی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے کسانوں کے منافع کو یقینی بنائے گی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گندم پالیسی26-2025 سے متعلق اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلی کے نمائندے، آزاد جموں و...
آرمی چیف نے کہا کہ فوج ہمیشہ ملک کی تعمیر میں سب سے آگے رہی ہے، بھارتی فوج کا پہلا قدم قوم کی تعمیر میں ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی فوج کے ساتھ دیوالی منانے کے لئے پتھورا گڑھ پہنچے۔ اس موقعے پر انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ آپریشن سندور 1.0 مکمل ہوا ہے، آپریشن سندور کو روکا نہیں گیا۔ انہوں نے کہا کہ گولہ باری کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے، آپریشن جاری ہے اور اپنے مقصد کے حصول تک جاری رہے گا۔ آرمی چیف نے کہا کہ "آپریشن سندور 2" کسی بھی وقت ہو سکتا ہے اور بھارتی فوج اس کی تیاری کر رہی ہے۔ بھارتی فوج کے سربراہ...
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بلوچستان اسمبلی کے رکن رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ جاں بحق ہو گئے۔ ایس پی پنجگور کے مطابق واقعہ پنجگور کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ولید صالح بلوچ کو ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر مکران ڈویژن اور...
ایراج الٰہی نے کہا کہ اپنے قیام کے دوران میں نے عظیم ہندوستانی قوم اور اسکی حکومت کو اپنے جائز عالمی مقام کو حاصل کرنے کیلئے انتھک کوششوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں ایران کے سابق سفیر ایراج الٰہی نے بھارت میں اپنے سفارتی مشن کے اختتام پر انہوں نے الوداعی نوٹ میں لکھا کہ بھارت اور ایران فطری شراکت دار ہیں۔ ایراج الٰہی نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ان کے دور میں چابہار آپریشنل ہوا جو ایک اہم سنگ میل تھا۔ انہوں نے کہا "میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ ایران اور ہندوستان کی قدرتی صلاحیتیں، ثقافتی وابستگی اور مشترکہ اسٹریٹجک آزادی انہیں فطری شراکت دار بناتی ہے"۔ انہوں نے کہا...
وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کو افغان سرزمین پر موجود دہشتگردوں کے ٹھکانے کسی صورت قبول نہیں۔ مریدکے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان ایک برادر اور ہمسایہ ملک ہے، لیکن اگر وہ بھارت کی پراکسی بننے کی کوشش کرے گا تو پاکستان چپ نہیں بیٹھے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ افغان حکومت کو چاہیے کہ دہشتگرد عناصر کو روکے، ورنہ پاکستان اپنے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔ رانا تنویر کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کا خواہاں ہے، کیونکہ خطے میں استحکام سب کے مفاد میں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی...
پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی کی تاریخ تبدیل، 30اکتوبر کی جگہ17نومبر کو ہو گی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی ایئرلائن کی نجکاری کے معاملہ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، نجکاری کے لیے بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سے تبدیل کر کے 17نومبر کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق چارکنسورشیم عارف حبیب لمیٹڈ،فوجی فرٹیلائزرکمپنی ،ایئربلواورلکی گروپ قومی ایئرلائن کی خریداری کی دوڑ میں شامل ہیں ۔ قومی ائرلائن کی نجکاری آئندہ ماہ حتمی مرحلے تک پہنچے کی توقع ہے ۔ کنسورشیم نے حکومت سے طے کردہ شرائط و ضوابط میں نرمی کی درخواست بھی کی ۔ خواہشمند کمپنیوں نے حکومت سے درخواست کی کہ نجکاری کے بعد قومی ایئرلائن کا نام...
پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نے کہا کہ بی جے پی کے تقسیم کرنے والے نظریات کے برعکس کانگریس ملک کو متحد رکھنے پر یقین رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق حمید قرہ نے آئینی حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہماری ریاست ہمارا حق" پروگرام دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم ہر ضلع میں پہنچے گی، آپ کی آواز بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام پہلے جموں کے دس اضلاع میں کامیابی سے مکمل ہوا تھا، بدقسمتی سے پہلگام حملے، جنگی صورتحال، کشتواڑ واقعے اور سیلاب کی وجہ سے...
خیبر پختونخوا میں 12سال سے موجود تبدیلی کی حکومت صرف تباہی لائی ہے، حافظ نعیم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز لوئر دیر(سب نیوز)جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 12 سال سے خیبر پختونخوا میں تبدیلی کی حکومت ہے لیکن یہاں کوئی تبدیلی نہیں آئی، تبدیلی سرکار صرف تباہی لیکر آئی۔ لوئر دیر میں بنو قابل پروگرام میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی خوش آئند ہے، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال گھمبیر ہے، یہاں کوئی ذمہ داری لینے کیلئے تیار نہیں، افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ کرے، طالبان حکومت انڈیا...
اسلامی ممالک کا اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے، سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلامی ممالک کی تنظیم رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد، باہمی تعاون اور مذہبی ہم آہنگی موجودہ عالمی حالات میں سب سے زیادہ اہم ضرورت بن چکی ہے۔ پاکستان عالمِ اسلام کا ایک مضبوط اور ذمہ دار ملک ہے جس نے ہمیشہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور عالمی امن کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وفاقی وزیر اور چیئرمین سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے وزارت دفاع سینیٹر محمد طلحہ...
شیراز میں خطاب کرتے ہوئے بسیج مستضعفین جہان کے کمانڈر نے کہا کہ مزاحمت کے راستے کو جاری رکھنا امام مہدی علیہ السلام کے ظہور اور عالمی انصاف کے قیام کی راہ ہموار کرے گا، مزاحمت کا راستہ ایرانی قوم اور عالم اسلام کی فتح اور وقار کی کنجی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بسیج مستضعفین جہان کے کمانڈ رجنرل سلیمانی نے دنیا بھر میں ہونے والی تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ اور امریکہ سمیت مختلف ممالک میں مزاحمت پھیل رہی ہے۔ جنرل غلام رضا سلیمانی نے شیراز میں شہدائے قدس بین الاقوامی کانفرنس میں خطاب کیا۔ انہوں نے پہلی ایرانی شہیدہ "معصومہ کرباسی" کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پرلبنان، مقاومتی محاذ اور 12 روزہ اسرائیل ایران...
وزیراعلٰی نے کہا کہ بھارت یہاں امن و امان سے خوش نہیں، وہ نہیں چاہتے کہ مطالبات جمہوری طریقے سے کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے بھارت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت اپنے وعدوں سے مکر رہی ہے۔ عمر عبداللہ نے لداخ میں حالیہ بدامنی کو افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے بی جے پی پر وعدہ خلافی کا الزام لگایا، لداخ کو چھٹے شیڈول کا وعدہ کیا گیا تھا، جو پورا نہیں ہوا۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ وعدہ پورا نہ کرنا لوگوں کو مایوس کر رہا ہے۔ انہوں نے اس صورتحال کو جموں و کشمیر کے ریاستی درجے سے جوڑا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں صورتوں میں...
شیراز میں خطاب کرتے ہوئے بسیج مستضعفین جہان کے کمانڈر نے کہا کہ مزاحمت کے راستے کو جاری رکھنا امام مہدی علیہ السلام کے ظہور اور عالمی انصاف کے قیام کی راہ ہموار کرے گا، مزاحمت کا راستہ ایرانی قوم اور عالم اسلام کی فتح اور وقار کی کنجی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بسیج مستضعفین جہان کے کمانڈ رجنرل سلیمانی نے دنیا بھر میں ہونے والی تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ اور امریکہ سمیت مختلف ممالک میں مزاحمت پھیل رہی ہے۔ جنرل غلام رضا سلیمانی نے شیراز میں شہدائے قدس بین الاقوامی کانفرنس میں خطاب کیا۔ انہوں نے پہلی ایرانی شہیدہ "معصومہ کرباسی" کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پرلبنان، مقاومتی محاذ اور 12 روزہ اسرائیل ایران...
دنیا کے سب سے مشہور اور محفوظ ترین سمجھے جانے والےلوور میوزیم میں ایک حیران کن واردات ہوئی، جہاں چور صرف7 منٹ میں انمول زیورات چرا کر فرار ہو گئے۔ فرانس کے وزیر داخلہ لوراں نونیز نے ایک ریڈیو انٹرویو میں تصدیق کی کہ19 اکتوبر کی صبح پیرس میں واقع لوور میوزیم کے مشہور اپولو روم میں چند چور داخل ہوئے اور نہایت مہارت سے زیورات چرا لیے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں فرانسیسی شاہی خاندان کے قیمتی زیورات اور نایاب نوادرات رکھے گئے ہیں۔ چوروں نے باہر سے ایک ایلیویٹر (lift) کا استعمال کرتے ہوئے میوزیم تک رسائی حاصل کی اور ایک کھڑکی کو کاٹ کر اندر داخل ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی3 سے 4 افراد...
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے پاک افغان مذاکرات کے نتیجے میں ہونے والاسیز فائر معاہدہ نہ صرف پاکستان کے لیے ایک بڑی سفارتی کامیابی ثابت ہوا، بلکہ اس سے سب سے زیادہ مایوسی بھارت کو ہوئی، جس کی خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوششیں اس معاہدے کے بعد دھری کی دھری رہ گئیں۔ یہ تاریخی معاہدہ قطری انٹیلیجنس چیف عبداللہ بن محمد الخلیفہ کی میزبانی میں طے پایا، جس میں پاکستان اور افغانستان نے دہشت گردی کے خاتمے، سرحدی خودمختاری کے احترام اور مستقبل میں کشیدگی سے بچنے کے لیے ایک نئے فریم ورک پر اتفاق کیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، پاکستان نے اس بارپوزیشن آف اسٹرینتھ سے مذاکرات کیے۔ پاک فوج کے حالیہ موثر زمینی اقدامات کے...
وقت گزر جانے کے بعد چوری یا چھینی گئی قیمتی اشیاء کا واپس ملنا تقریباً ناممکن سمجھا جاتا ہے، لیکن اسلام آباد پولیس نے ایک ایسا کارنامہ انجام دیا جس نے 15 سال پرانی امید کو حقیقت میں بدل دیا۔ 2010 میں کراچی کے علاقے درخشاں سے گن پوائنٹ پر چھینی جانے والی پرتعیش ٹویوٹا پراڈو SUV کواسلام آباد کے تھانہ کھنہ کی پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران بازیاب کر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ گاڑی تقریباً ایک کروڑ روپےمالیت کی ہے۔ کارروائی کی قیادت ایس ایچ او عامر حیات نے کی، جنہوں نے خفیہ اطلاع ملنے پر اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد میں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ گاڑی کو روکا۔ بظاہر یہ ایک...
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان جرائم کے مرتکب افراد اور ان کے سرغنہ عناصر کو جلد ہی ان کے شرمناک اقدامات کی سزا دی جائے گی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقتور سیکورٹی اور فوجی قوتیں ان وحشیانہ کارروائیوں کا فیصلہ کن جواب دیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے اہل سنت بلوچ رہنما ملا کمال کی شہادت پر ردعمل میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی فورسز کے قدس ہیڈکوارٹر کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں دہشت گرد گروہوں کی طرف سے بلوچ قبائلی عمائدین کو شہید کرنے کے حالیہ جرائم کی مذمت کی گئی ہے۔ اس بیان کا...
امریکا کاوائٹ ہاؤس ہمیشہ سے دنیا بھر میں امریکی طاقت، شان اور صدر کی سرکاری رہائش گاہ کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ بہت سے لوگوں کا خواب ہوتا ہے کہ وہ زندگی میں ایک بار وائٹ ہاؤس کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔ مگر اب اس خواب کو پورا کرنے کے لیے ویزا یا ٹکٹ کی ضرورت نہیں — کیونکہ **وائٹ ہاؤس اب پاکستان میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے! جی ہاں، یہ کوئی فلمی منظر یا خواب نہیں بلکہ سرگودھا کی حقیقت ہے، جہاں فیصل آباد روڈ پر ایک حیرت انگیزمحل نما رہائشی عمارت تعمیر کی جا رہی ہے، جو دیکھنے میں بالکل وائٹ ہاؤس جیسی لگتی ہے۔ یہ تین منزلہ عمارت ایک ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فرنٹیئرکور (ایف سی) خیبر پختونخوا نے جنوبی وزیرستان میں کارروائی کرکے افغان خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا۔گرفتار خود کش بمبار کی شناخت نعمت اللہ ولد موسیٰ جان کے نام سے ہوئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار خودکش بمبار افغانستان کے صوبے قندھار کا رہائشی ہے۔خودکش بمبار نے بتایا ہےکہ خودکش حملےکی تربیت تین ماہ کی تھی، اس نے ایک ہفتےکی ٹریننگ لی۔ خودکش بمبار کے مطابق تربیت میں اسے سکھایا گیا کہ گاڑی پر خود کش حملہ کیسے کرنا ہے۔خودکش بمبار نے بتایا کہ وہ 40 لوگ خوست میں اکٹھے ہوئے اور براستہ چیوار پاکستان میں داخل ہوئے۔ پنجاب حکومت کے مسلسل اقدامات اور عوامی تعاون نے لاہور کے اے کیو آئی کو کنٹرول کیا،...
امریکی ریاست کنیٹی کٹ میں 3 بکریاں جو 3 ماہ قبل ایک فارم سے بھاگ گئے تھے، اب مقامی شہرت حاصل کر چکی ہیں اور اکثر شاہراہ کے قریب گھاس چرتے دیکھیی جاتی ہیں اور مقامی افراد کے لیے سیلیبرٹی بن گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بکرے کی موٹر سائیکل پر سیر، ’پاکستان میں کچھ بھی ممکن ہے‘ کلنٹن کے رہائشیوں کے مطابق یہ 3 بکریاں جولائی میں ایک فارم سے فرار ہوئیں تھی، جس کے بعد سے وہ نجی اور سرکاری زمینوں پر، انٹر اسٹیٹ 95 کے قریب چرتی دکھائی دیتی ہیں۔ جانوروں کی ریسکیو ورکر سلویا روسنسکا کے مطابق ان بکریوں کو پکڑنا خاصا مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بکریاں بظاہر اپنی بہترین زندگی...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان سمیت جو بھی پاکستان پر حملہ کرے گا اس کو جواب ملے گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اتوار کو پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے پاکستان کی مسلح افواج کے لیے صوبائی حکومت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کوئی بھی جارحیت کرے تو ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونگے، صوبے سے 8 لاکھ افغان مہاجرین واپس گئے اور 12 لاکھ مہاجرین اب بھی ہیں جن کو باعزت بھجوائیں گے۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صحافیوں سےغیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے اور گذشتہ حکومت میں وہ میڈیا کے محاذ...
ویب ڈیسک : جنوبی وزیرستان میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے خود کش بمبار کو گرفتار کر لیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار خود کش بمبار کی شناخت نعمت اللّٰہ ولد موسیٰ جان کے نام سے ہوئی ہے. گرفتار خود کش بمبار نعمت اللّٰہ افغانستان کے صوبے قندھار کا رہائشی ہے۔ اپنے اعترافی بیان میں خودکش بمبار نے کہا کہ خودکش حملے کی تربیت 3 ماہ تھی، میں نے ایک ہفتہ کی ٹریننگ لی، تربیت میں ہمیں سکھایا گیا کہ گاڑی پر خود کش حملہ کیسے کرنا ہے، یہ بھی تربیت دی گئی کہ چیک پوسٹ پر اور فوج پر کیسے خود کش حملہ کرنا ہے، ہم 40 لوگ خوست میں اکٹھے ہوئے اور براستہ چیوار پاکستان...
افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا جب کہ گرفتار خودکش بمبار نے ہوش ربا انکشافات کردیے۔ رپورٹ کے مطابق افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کم عمر افغان نوجوانوں کو دہشتگردی کے لیے استعمال کررہے ہیں۔ جنوبی وزیرستان میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا ( ساؤتھ ) نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے خود کش بمبار کو گرفتار کر لیا، گرفتار خود کش بمبار کی شناخت نعمت اللہ ولد موسیٰ جان کے نام سے ہوئی۔ گرفتار خود کش بمبار افغانستان کے صوبے کندھار کا رہائشی ہے، گرفتار خود کش بمبار کے اعترافی بیان میں ہوش ربا انکشافات منظر عام پر آ گئے، خودکش بمبار نعمت اللہ کندھار جوہریہ مدرسہ کا طالب علم ہے جو حفظ کر رہا ہے۔ گرفتار...
کئی ایک عالمی تجزیہ کاروں کے بعد بین الاقوامی تعلقات کے معروف امریکی پروفیسر نے بھی تاکید کی ہے کہ غزہ میں جنگبندی کا امریکی منصوبہ، عدم تعمیل پر مبنی اسرائیل کے سیاہ ریکارڈ کے باعث ناکام ہو جائیگا اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں ممتاز تھیوریسٹ اور بین الاقوامی تعلقات میں یونیورسٹی پروفیسر جان میئرشیمر (John Mearsheimer) نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق ٹرمپ منصوبے میں موجود کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اس پلان کے ذریعے آپ کسی "حتمی امن معاہدے" تک کسی صورت نہیں پہنچ پائیں گے۔ ججنگ فریڈم نامی ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے جان میئرشیمر نے کہا کہ ٹرمپ منصوبے کے تحت ایسا کوئی معاہدہ حاصل نہیں ہو گا کہ جس کے...
مریم اورنگزیب—فائل فوٹو پنجاب کی صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے 9 ڈپارٹمنٹس کا اسموگ کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے تمام اداروں کے افسران اور عملے کو شاباش دی ہے۔ لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت کے مسلسل اقدامات اور عوامی تعاون نے اے کیو آئی کو کنٹرول کیا، ڈرونز کے ذریعے بھٹوں کی نگرانی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسموگ گنز اور ایئر کوالٹی مونیٹرز فیلڈ میں موجود ہیں، پہلی بار ایئر کوالٹی انڈیکس کی فورکاسٹنگ کی مدد سے بروقت اے کیو آئی کو کنٹرول کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسموگ کے ہاٹ اسپاٹس میں اسموگ گنز سے کارروائی کی، کھلی جگہوں...
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی آل راؤنڈر نہیں بلکہ بزدار ٹو ثابت ہوں گے۔ مرید کے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے، وہاں دہشت گرد ٹھکانے ناقابلِ قبول ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن ہماری خواہش ہے وہاں خوش حالی اور ترقی کے خواہاں ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کا ارادہ کر چکے ہیں، پیرول پر رہائی کی منتیں کرنے والے نے ہی افغانستان کے ساتھ حالات کشیدہ کیے۔رانا تنویر حسین نے یہ بھی کہا کہ زرعی ترقی کے لیے ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں گے،...
جنوبی وزیرستان سے قندھار کا رہائشی خودکش بمبار گرفتار، ہوش ربا انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب، گرفتار خودکش بمبار کے ہوش ربا انکشافات ،افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کم عمر افغان نوجوانوں کو دہشتگردی کیلئے استعمال کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ( ساوتھ )نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے خود کش بمبار کو گرفتار کر لیا ،گرفتار خود کش بمبار کی شناخت نعمت اللہ ولد موسی جان کے نام سے ہوئی ،گرفتار خود کش بمبار افغانستان کے صوبے کندھار کا رہائشی ہے، گرفتار خود کش بمبار کے اعترافی بیان میں ہوش ربا انکشافات منظر عام پر آ گئے،...
لوئر دیر: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ 12 سال سے خیبر پختونخوا میں تبدیلی کی حکومت ہے لیکن یہاں کوئی تبدیلی نہیں آئی، تبدیلی سرکار صرف تباہی لیکر آئی۔ لوئر دیر میں بنو قابل پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی خوش آئند ہے، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال گھمبیر ہے، یہاں کوئی ذمہ داری لینے کیلئے تیار نہیں، افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ کرے، طالبان حکومت انڈیا کی ہمدرد نہ بنے کیونکہ انڈیا کبھی بھی افغانستان کا ساتھ نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی رٹ قائم کرنے کیلئے سیاسی پارٹیوں پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر مالیت کی اگلی قسط 31 دسمبر تک موصول ہونے کی توقع ہے، آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کے خلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا اور موجودہ اصلاحات مکمل طور پر پاکستان کی اپنی معاشی ترجیحات کے مطابق ہیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیر خزانہ اس وقت امریکا کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے 20 وزارتی اجلاس میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فوری طور پر فعال کرنے پر زور دیا تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کو بروقت مالی مدد فراہم کی جا سکے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو...
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے دوحہ میں گزشتہ شب طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ یہ پیش رفت درست سمت میں اٹھایا گیا ایک مثبت اور ابتدائی قدم ہے۔ Welcome the Agreement finalized late last night in Doha. It is the first step in the right direction. Deeply appreciate the constructive role played by brotherly Qatar and Turkiye. We look forward to the establishment of a concrete and verifiable monitoring mechanism, in the… — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) October...
افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کم عمر افغان نوجوانوں کو دہشتگردی کے لیے استعمال کررہے ہیں، جنوبی وزیرستان میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ (ساؤتھ) نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے خود کش بمبار کو گرفتار کر لیا، جس نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔ گرفتار خود کش بمبار کی شناخت نعمت اللہ ولد موسیٰ جان کے نام سے ہوئی، جو افغانستان کے صوبے قندھار کا رہائشی ہے۔ خودکش بمبار نعمت اللہ قندھار مدرسہ کا طالب علم ہے جو حفظ کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی ایما پر افغان طالبان کی کارروائیوں سے پورا خطہ کس طرح متاثر ہو رہا ہے؟ گرفتار خودکش بمبار نعمت اللہ نے اعترافی بیان میں کہا کہ مدرسہ میں موجود کچھ لوگوں نے مجھے کہاکہ پاکستانی فوج کے...
پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث کئی دنوں سے تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں، جس کے نتیجے میں خیبر پختون خوا اور افغانستان کے تاجروں کے اربوں روپے ڈوب چکے ہیں جبکہ بارڈر پر کنٹینرز کی لمبی قطاریں کھڑی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث نہ صرف دونوں ممالک کو جانی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے بلکہ معاشی اعتبار سے بھی سنگین صورتحال پیدا ہوچکی ہے، دہشت گردی پر قابو پانے کیلیے پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے...
ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر کابینہ میں 8 وزرا کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن میں اکثریت علی امین گنڈاپور کی ٹیم کے وزرا کی شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور جلد ہی اعلامیہ جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کابینہ کا اعلامیہ آئندہ چند گھنٹوں میں جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر کابینہ میں 8 وزرا کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن میں اکثریت علی امین گنڈاپور کی ٹیم کے وزرا کی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق علی امین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک نئی مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے، جس میں انہیں ایک جنگی طیارہ اڑاتے ہوئے مظاہرین پر گندگی پھینکتے دکھایا گیا ہے، ویڈیو میں ٹرمپ نے بادشاہوں کی طرح سر پر سنہری تاج بھی پہنا ہوا ہے، جس سے اس کی علامتی نوعیت مزید متنازعہ بن گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ ہوئی وڈیو نے خوب پذیرائی پائی ہے، چندگھنٹوں میں لاکھوں لوگوں سے اس کو شیئر کی ہے، احتجاجی لہر کے دوران سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ 21 سیکنڈ کی ویڈیو ایک نئی بحث کا سبب بن گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرمپ جنگی...
لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی محاذ کے سینیئر رکن نے لبنانی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ فریبکار امریکی حکومت اور اسکے جھوٹے گواہ فرانسیسیوں کے سامنے، جنگبندی کے بعد 10 ماہ سے زائد کے عرصے تک "سفارتی آہ و زاری" کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ انہوں نے زمینوں کو آزاد کروایا ہے اور نہ ہی جارحیت کو روکا ہے اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے ساتھ وابستہ اتحاد "الوفاء للمقاومۃ" کے سینیئر رکن حسین جشی نے تاکید کی ہے کہ اسرائیل کے روز مرہ حملات کا تسلسل، لبنان کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر اس دشمن کے اصرار کو ظاہر کرتا ہے جبکہ جعلی صیہونی رژیم جنگبندی کی تمام شقوں کو یکسر نظر انداز کرتی ہے۔ حسین جشی نے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک نئی اے آئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں انہیں جنگی طیارہ اڑاتے ہوئے مظاہرین پر گندگی پھینکتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں ٹرمپ نے بادشاہوں کی طرح سر پر ایک سنہری تاج بھی پہنا ہوا ہے۔ یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں "نو کنگز" کے نام سے بڑے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، جن میں 2,700 سے زائد شہروں میں لاکھوں افراد شریک ہیں۔ صرف شکاگو میں ہی تقریباً ڈھائی لاکھ مظاہرین نے احتجاج میں حصہ لیا۔ یہ مظاہرے تارکینِ وطن کی جبری بے دخلی، فوج کی تعیناتی اور صدر ٹرمپ کی سخت گیر پالیسیوں کے خلاف کیے جا رہے ہیں۔ مظاہرین کا...
قطر پر حملے کے بعد ٹرمپ کو لگا اسرائیلی امریکی کنٹرول سے باہر ہو رہے ہیں، امریکی ایلچی کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے قطر میں حماس کے اہداف کو نشانہ بنانے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ محسوس ہونے لگا کہ اسرائیل امریکی کنٹرول سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔غیر ملکی رساں ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وٹکوف بتایا کہ کہ انہیں اسرائیل کے قطر میں حملے یا اس کی منصوبہ بندی کے بارے میں کسی قسم کی پیشگی اطلاع نہیں ملی تھی۔ان کے مطابق، اگلی صبح جب یہ...
امریکا میں ‘نو کنگز’ احتجاج: ٹرمپ نے خود کو بادشاہ بناکر مظاہرین پر گندگی پھینکے والی ویڈیو شیئر کر دی
ٹرمپ نے خود کو بادشاہ دکھانے والی اے آئی ویڈیوز شیئر کیں، ملک بھر میں ’نو کنگز‘ احتجاج جاری امریکا بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیز اور رویے کے خلاف ’نو کنگز’ کے عنوان سے جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں وہ خود کو بادشاہ کے روپ میں دکھا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا بھر میں ’نو کنگز‘ ریلیوں کی تیاریاں مکمل: ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف لاکھوں افراد کے سڑکوں پر نکلنے کی توقع فاکس بزنس کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ مجھے بادشاہ کہہ رہے ہیں، میں بادشاہ نہیں ہوں لیکن ساتھ ہی انہوں نے ڈیموکریٹس پر تنقید کرتے ہوئے...
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے ڈینگی سے متعلق رواں سال 2025 کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں رواں سیزن مشتبہ ڈینگی کے تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد 1093 رپورٹ ہوئی ہے۔ راولپنڈی ضلع بھر میں 16810 مریضوں کی سکریننگ مکمل کی گئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 21 نئے ڈینگی کیس رپورٹ اور اسپتالوں میں اس وقت 56 مریض زیرِ علاج ہیں۔ سال 2025 میں تاحال ڈینگی سے کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئی۔ ویکٹر سرویلنس اور آپریشنز کے دوران صحت ٹیموں نے 58 لاکھ 8 ہزار سے زائد گھروں کا معائنہ کیا جہا 183912 گھروں سے ڈینگی لاروا کی تشخیص ہوئی۔ مختلف مقامات سے مجموعی طور پر 2...