2025-11-05@12:15:03 GMT
تلاش کی گنتی: 1450

«سے جواب طلب کرلیا»:

(نئی خبر)
    نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ — فائل فوٹو   نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اقتصادی سروے سے واضح ہوگیا کہ غلط حکومتی پالیسیوں سے کسان رل گیا۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ اقتصادی سروے نے حکومتی معاشی ناکامیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف سیاسی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح بنائیں: لیاقت بلوچجماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سیاسی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح بنائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بڑی فصلوں کی پیداوار میں کمی حکومت کے کسان دشمن اقدامات کا نتیجہ ہے۔لیاقت بلوچ  نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی کے اہداف حاصل نہ ہونا ناکام زرعی پالیسیوں...
    کراچی: کلفٹن پولیس نے 72 گھنٹوں کے اندر اغوا کی گئی پانچ سالہ بچی کو بحفاظت بازیاب کر لیا اور ملزم رکشا ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے ترجمان کے مطابق، یہ واقعہ کلفٹن کے علاقے خیابان شمشیر فیز 5 میں پیش آیا، جہاں بچی کی والدہ کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی شروع کی۔ مغویہ بچی کی والدہ کے مطابق، ان کی بیٹی 7 سالہ بھائی کے ہمراہ بدر کمرشل سے کھانا کھا کر واپس آرہی تھی، کہ ایک رکشا ڈرائیور نے انہیں سواری کی پیشکش کی۔ مزید پڑھیں: کراچی، ریلوے پولیس کی لانڈھی میں کامیاب کارروائی، مغوی بچی بازیاب راستے میں، رکشا ڈرائیور نے بچی کے بھائی کو 50 روپے دے کر قریبی...
    پنجاب میں نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی فوری رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلی مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں واقع چھوٹے بڑے ریسٹورنٹ اورشادی ہالوں کی رجسٹریشن کے لئے اقدامات کی ہدایت کر دی ہے- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خصوصی اجلاس میں ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کے فیصلے کی منظوری دے دی۔ اجلاس کے دوران ٹیکس بڑھانے کی تمام تجاویز مسترد کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ٹیکس نہیں ٹیکس نیٹ ورک بڑھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس بڑھا کر عوام پر بلاوجہ بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، رجسٹریشن کرانے والے کو سزا مل جائے اور ٹیکس چوری کرنے والے مزے کرتے رہیں،...
    پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاکستانی ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں ایٹمی تنصیبات اور مواد کا جائزہ لیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: جوہری مواد کی چوری اور فروخت پر بھارت سے پوچھ گچھ کی جائے، پاکستان کا سلامتی کونسل سے مطالبہ دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا یہ غیرذمے دارانہ بیان بھارت کے عدم تحفظ اور ناکام دفاعی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے وزیر دفاع کی باتوں سے عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کی ذمے داریوں سے لاتعلقی ظاہر ہوتی ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں ایٹمی...
    لاہور: افریقی نر شیر پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر وائرل ہونے کے بعد پنجاب وائلڈ لائف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شیر کو تحویل میں لے لیا جب کہ ملزم فرار ہوگیا۔ وائرل ویڈیو میں ایک نوجوان محمد عثمان ولد محمد شاہد کو شہری علاقے میں غیر قانونی طور پر افریقی نر شیر کو تنگ اور ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب چیف وائلڈ لائف رینجر کی ہدایت پر زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت وائلڈ لائف رینجر گوجرانوالہ نے مقامی پولیس (صدر تھانہ گجرانوالہ) کے تعاون سے چھاپا مارا۔ ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر گجرانوالہ شیخ محمد زاہد کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، کشمیریوں کی بہادرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے ہمراہ عید کی نماز ادا کی اور ملک و قوم کی سلامتی کی دعا کی۔ اس موقع پر شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور مادرِ وطن کے دفاع کا...
    رانا فاران یامین:گلشن راوی کے علاقے میں واقع ایک معروف ریسٹورنٹ محزن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3 افراد معمولی زخمی ہو گئے۔  واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ اچانک بھڑکی جس نے ریسٹورنٹ کے کچھ حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور عمارت کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔ عید کا تیسرا روز : قربانی کیساتھ سیر سپاٹوں دعوتوں کا پروگرام تیار آتشزدگی کے باعث زخمی ہونے والے تینوں افراد کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ ریسٹورنٹ کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے۔ واقعے کی...
    رحیم یار خان پولیس نے کچہ کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 5 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا، جبکہ 2 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، صادق آباد اور بھونگ سے اغوا کیے گئے افراد کی بازیابی کے لیے کچہ کے علاقے میں ٹارگیٹڈ آپریشن کیا گیا۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ کیا، جس کے دوران فریقین میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آپریشن کے نتیجے میں نعیم سومرہ، کامران شیخ، عرفان لنگاہ، شہباز شیخ اور عبدالستار کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی افراد کو چند روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: کراچی سے اغوا خاتون اور تین بچے...
    —فائل فوٹو دادو کے علاقے میہڑ کے گاؤں مانجھی خان ڈھلو کے قریب دادو کینال میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے 2 نوجوانوں کو بچا لیا، جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق  نوجوان درگاہ سعیدی موسانی سے واپسی پر نہاتے ہوئے دادو کینال میں ڈوبے۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے ملک کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ بدھ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں امریکا کا دورہ کرنے کی دعوت دی جبکہ چینی صدر شی جن پنگ نے بھی امریکی صدر کو دورہ چین کی دعوت دی۔ یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ فلمیں بھی امریکا چین ٹیرف جنگ کی زد میں آگئیں چینی صدر شی جن پنگ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کا خیرمقدم کریں گے، امریکا کو چین کے خلاف منفی اقدامات منسوخ کرنے چاہئیں۔ دونوں...
    واشنگٹن: ششی تھرور کی سربراہی میں کل جماعتی بھارتی سفارتی وفد کو بھارتی شہریوں نے امریکی دارالاحکومت میں گھیرلیا۔  احتجاج کرنے والے سکھوں کو دیکھ کر بھارتی وفد کے ارکان پارکنگ ایریا میں چھپ گئے، بھارتی وفد کو پارکنگ ایریا سے نکلنے کے لیے پولیس طلب کرنی پڑی۔   خیال رہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران جب کسی بھی ملک نے بھارت کی حمایت نہیں کی تب نئی دہلی کو احساس ہوا کہ وہ پوری دنیا میں تنہائی کا شکار ہو گیا ہے۔  اپنی عالمی سفارت کاری کو ناکامی سے نکالنے کے لیے بھارت نے ایک اعلیٰ سطح کا کُل جماعتی وفد دنیا بھر میں روانہ کر رکھا ہے جس کا کام دنیا کو بھارتی مؤقف کا یقین...
     سپریم کورٹ کراچی—فائل فوٹو رجسٹری درخواست میں ایم کیو ایم کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ ایک ملزم کو ایم کیوایم کا یونٹ انچارج لکھا گیا ہے مگر واقعے میں ایم کیو ایم کا بحیثیت جماعت کوئی کردار نہیں تھا۔متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس میں سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے فیصلے میں شامل کیے جانے والے ریمارکس حذف کروانے کے لیے رجوع کرلیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جج نے ریمارکس شواہد کی روشنی میں دیے ہوں گے؟ کراچی: PECHS میں 4 جھیلیں بحال کرنے کا حکمسپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری نے شہرِ قائد میں پارک کی بحالی سے متعلق سماعت کے دوران پی ای سی...
    ڈی آئی خان میں دوماندہ پل کےقریب سے نجی کمپنی کے 11ملازمین کو اغوا کرلیا گیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق 3 گاڑیوں میں نجی کمپنی کے ملازمین اسلام آباد سے کوئٹہ جارہے تھے کہ انہیں دو ماندہ پل کے قریب سے اغوا کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعاقب کرکے6 ملازمین کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ دیگر 5 مغویوں سمیت ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گزشتہ رات فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا، جس کی شناخت عدیل کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ کے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو حاصل کی جا رہی ہیں اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔دشمن کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلوں کو کمزور نہیں کر سکتے: خالد مقبولدوسری جانب چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول نے لیاقت آباد کے ٹاؤن ممبر علی عدیل کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے نہتے اور معصوم کارکنان پر قاتلانہ حملہ شہر کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔ ایم کیو...
    سبزہ زار ڈولفن نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں ڈکیتی کی وادات کرنے والے دو ڈاکو گرفتار کرلیے۔ملزمان نے گزشتہ شب گھر میں اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر واردات کی تھی۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق مقامی پولیس اور ڈولفن 15 کی کال پر موقع پر پہنچی تھی۔ ایک ڈاکو موقع پر گرفتار جبکہ دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈولفن نے ڈاکو کے دوسرے ساتھی کو آج ہیومن انٹیلی جنس کے تحت سبزہ زار سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے جبکہ اس کا ساتھی 60 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزم دانیال کو کارروائی کےلئے تھانہ سبزہ زار کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کی طرف...
    پاکستان سے شکست، بھارتی چیفس آف ڈیفنس سٹاف عوام کو کرکٹ کی مثالوں سے تسلیاں دینے لگے. لاہور پاکستان سے شکست کھانے اور جدید ترین رفال فائٹر طیاروں کی تباہی کے بارے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے عوام کو کرکٹ کی مثالوں کے ساتھ تسلیاں دینا شروع کردی ہیں۔ جنرل انیل چوہان کا کہنا ہے کہ ٹیم جیت جاتی ہے تو وکٹیں گرنے کا سوال نہیں اٹھتا، پیشہ ور فوجیوں پر نقصانات کا اثر نہیں ہوتا۔ گزشتہ روز ایک خصوصی لیکچردیتے ہوئے جنرل انیل چوہان نے کہا کہ پیشہ ور فوج عارضی نقصانات سے متاثر نہیں ہوتی کیونکہ مجموعی نتائج اس طرح کے دھچکے سے زیادہ اہم ہوتے ہیں۔ پونے کی ساوتری بائی پھولے یونیورسٹی کے زیر اہتمام...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے کو حقوق ملنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے اجلاس اگست میں بلانے پر اتفاق ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آج کے اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے غور کیا گیا، ہر صوبے نے اور وفاق نے اپنے مفادات کے مطابق بجٹ بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو اپنے حقوق مل رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہا تو وفاق اور صوبے دونوں کو فائدہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں اگست میں این ایف سی ایوارڈ کے لئے اجلاس...
    اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے   کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی جواب کے بعد بھارت کی علاقائی بالادستی کا خواب ملیا میٹ ہو چکا ہے۔  نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسحاق ڈار کا کہنا ہے   کہ بھارتی حملوں کے جواب میں پاکستانی فورسز کی جانب سے 10 مئی کو کی گئی جوابی کارروائی کے بعد پاکستان کے سفارتی مشنز کامیاب اور بھارت میں سفارتی مشنز کی ناکامی پر صف ماتم بچھی ہے، ناکامی پر ایک دوسرے پر الزم تراشی کی جا رہی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا 23 اپریل سے 10 مئی تک کا سچ پر مبنی جو مؤقف دنیا نے...
    تربت(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تُمپ میں افسوسناک اور سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں اسسٹنٹ کمشنر تُمپ محمد حنیف نورزئی کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ کی جانب روانہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر بڑیچ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سرینکن کے مقام پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو روکا، اور انہیں زبردستی گاڑی سے نکال کر اپنے ہمراہ نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔ ذرائع انتظامیہ کے مطابق مسلح افراد نے واقعے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کے ڈرائیور اور گن مین کو چھوڑ دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے اور...
    کوئٹہ (نیوزڈیسک)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تُمپ میں افسوسناک اور سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں اسسٹنٹ کمشنر تُمپ محمد حنیف نورزئی کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ کی جانب روانہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر بڑیچ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سرینکن کے مقام پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو روکا، اور انہیں زبردستی گاڑی سے نکال کر اپنے ہمراہ نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔ ذرائع انتظامیہ کے مطابق مسلح افراد نے واقعے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کے ڈرائیور اور گن مین کو چھوڑ دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے اور نہ ہی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے اپنے خلاف دائر ریفرنس پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط لکھ دیا ہے، جس میں ریفرنس سے متعلق مکمل تفصیلات اور آئینی و قانونی بنیادیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق عمر ایوب نے سپیکر سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف دائر ریفرنس کی مصدقہ نقل، کارروائی کا مکمل ریکارڈ، ریفرنس کی آئینی و قانونی بنیاد، اور آرٹیکل 62، 63 کے تحت اس کی توجیہ فراہم کی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ ریفرنس پر فیصلہ سازی کے دوران کی اندرونی کارروائی، فائل نوٹنگز، نوٹسز، اور وضاحت کا موقع دیے جانے کی تفصیل...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی کا ایک ایک قطرہ پاکستان کے عوام کا حق ہے، بھارت پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے لیکن جنگ کی دھمکیوں کا اس نے نتیجہ دیکھ لیا ہے اور اگر پانی روکا تو دشمن اس کا انجام بھی دیکھ لے گا۔ منگل کے روز خیبرپختونخوا جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جرگے میں شرکت میرے لیےعزت کی بات ہے اور ہم سب بڑے غور سے آپ کی باتیں سننے کیلئے آئے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ایک عظیم اور پاکستان کا خوبصورت صوبہ ہے جس کے عوام دلیر،غیور اور غیرت مند لوگ ہیں، یہاں کے عوام...
    نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی، پولیس نے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کو گزشتہ شب فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا، جب کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس کی شناخت اور گرفتاری ممکن ہوئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا مقتولہ ثنا یوسف کے ساتھ ذاتی رابطہ تھا اورگزشتہ روز ملزم نے اسلام آباد میں ثنا یوسف کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ متاثرہ ٹک ٹاکر کو اسپتال منتقل...
    اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے تکنیکی آلات اور سی سی ٹی وی وڈیو کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا اورآلہ قتل بھی برآمد کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق پنجاب سے ہے،رات گئے اسے گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم کا ٹک ٹاکر کے ساتھ رابطہ تھا،ابتدائی تفتیش میں قتل کی وجہ ذاتی رنجش بتائی ہے، پولیس کی ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ Post Views: 5
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 02 جون 2025ء ) نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مفاد پرست سیاسی قیادت اور جماعتیں طلبہ یونینز کی بحالی میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ ملک بھر کے طلبہ اپنے جمہوری حقوق کی بحالی کے لیے متحد ہوجائیں،لیاقت بلوچ نے اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی پنجاب کی لیڈرشپ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی محاذ پر کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات کے جہوری حقوق کی بحالی سے قومی سیاست کو تازہ دم، محب وطن، باصلاحیت قیادت میسر آئے گی۔جماعتِ اسلامی نے آئی جے آئی اتحادی حکومت کے ذریعے پنجاب میں طلبہ یونینز کے انتخابات کروائے لیکن متحدہ مجلسِ...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 جون 2025)کراچی ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والے مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم سلمان فاروقی کو تھانے منتقل کر دیاگیا،ڈی آئی جی ساﺅتھ کا کہنا ہے کہ کراچی ڈیفنس میں خیابان اتحاد میں موٹرسائیکل سوار پر تشدد کرنے والے سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ملزم کی گرفتاری ڈیفنس سے عمل میں آئی ہے ،ملزم سلمان فاروقی سے تفتیش کی جارہی ہے، ملزم کی گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ملزم سلمان فاروقی نے گزشتہ روز ڈیفنس کے علاقے اتحاد کالونی میں شہری پر تشدد کیاتھا۔ بتایا گیا تھا کہ کراچی میں بااثر کار سوارشہری نے موٹر سائیکل سوار کوفیملی کے سامنے تشدد کانشانہ بنایا تھا۔واقعہ ڈیفنس کے فیز 6...
    کاتانیا : معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور آئرش اداکار لیام کننگھم نے ایک انسانی ہمدردی مشن کے تحت غزہ کا رخ کر لیا ہے تاکہ اسرائیلی محاصرے کو چیلنج کیا جا سکے۔ فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے مطابق ان کا امدادی جہاز "مدلین" اتوار کے روز اٹلی کی بندرگاہ کاتانیا سے روانہ ہوا۔ اس جہاز پر 12 رضا کاروں کا عملہ سوار ہے اور ان کے ہمراہ کچھ بنیادی لیکن علامتی امدادی سامان بھی موجود ہے۔ گریٹا تھنبرگ نے روانگی سے قبل کہا: "ہم یہ سب اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ جب تک ہم کوشش کرتے رہیں گے، ہم انسانیت کا دامن تھامے رکھیں گے۔ لیکن جیسے ہی ہم خاموش ہو جائیں گے، ہم سب کچھ ہار جائیں گے۔"...
    بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی کے سٹی پولیس تھانہ کی حدود میں بیدار روڈ پر نامعلوم تخریب کاروں نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق تخریب کاروں نے زیرِ زمین آٹھ سے دس کلو گرام بارود نصب کر رکھا تھا، جس کا دھماکہ کیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک پرانی اور غیر فعال گیس پائپ لائن کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم کوئٹہ جانے والی اٹھارہ انچ قطر کی مرکزی گیس پائپ لائن مکمل طور پر محفوظ رہی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ پائپ لائن میں گیس موجود نہیں تھی، جس کے باعث ممکنہ بڑا نقصان ٹل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو...
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر صوبے کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 34 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ترجمان سی ٹی ڈی کے حوالے سے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرد بھی شامل ہیں۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائیاں لاہور، بہاولپور، ننکانہ صاحب، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں کی گئیں، لاہور سے 2 جبکہ بہاولپور سے ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کو حراست میں لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ایک ہینڈ گرنیڈ، 18 ڈیٹونیٹرز اور دیگر خطرناک...
    پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے، بی جے پی رہنما نے بھی اعتراف کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز بھارتی طیارے گرنے سے متعلق سوالات پورے بھارتی میں اٹھائے جانے لگے۔ تاہم مودی حکومت کے پاس اس حوالے سے کوئی جواب موجود نہیں۔وہیں اب مودی کی جماعت بی جے پی کے سینئر رہنما نے بھی بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رہنما بی جے پی سبرامنیئن سوامی نے ایک انٹڑویو میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے۔سبرامنیئن سوامی کا کہنا تھا کہ چینی طیارے بہترین ہیں، جبکہ انہوں نے فرانس کے طیاروں کو ناقص قرار دیا۔بھارتی ائیر چیف کے سنسنی خیز انکشافات،...
    گلبرگ پولیس نے آن لائن کرکٹ میچز پر جوا کروانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جوئے کی رقم اور موبائل فون برآمد کر لیے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر گلبرگ کے علاقے باری گراؤنڈ میں کی گئی، جہاں ملزمان قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے دوران آن لائن جوا کروا رہے تھے۔گرفتار ہونے والے افراد کی شناخت اظہر اور نفیس کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران دونوں ملزمان نے قذافی اسٹیڈیم میں جاری کرکٹ میچز پر جوا کروانے کا اعتراف کر لیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے جوئے میں استعمال ہونے والی رقم اور 2موبائل فون برآمد کر لیے ہیں، جنہیں تکنیکی شواہد کے طور...
    ---فائل فوٹو جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر حکومتی بجٹ عوام کو مایوس کر رہا ہے۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ میں عوام اور سرکاری ملازمین کو ریلیف دیا جائے۔لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر مشترکا حکمتِ عملی بنائی جائے، حکومت ایشیا، مڈل ایسٹ، مشرق بعید کے لیے سفارتی وفد بھجوائے۔
    شاہراہِ نور جہاں پولیس اسٹیشن نے اغوا برائے تاوان کی واردات ناکام بناتے ہوئے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا اور 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ کراچی پولیس کے مطابق اطلاع ملی کہ کچھ افراد نے شہری محمد شکیل کو اغوا کرکے رہائی کے بدلے تاوان طلب کیا ہے، اور متاثرہ خاندان کو سخی حسن چورنگی پر رقم لانے کو کہا ہے۔ پولیس نے فوری حکمت عملی بناتے ہوئے اہلکاروں کو سادہ لباس میں مذکورہ مقام پر تعینات کیا۔ مزید پڑھیں: کراچی پولیس کی کارروائی، بھارتی جاسوس اسلحہ سمیت گرفتار اغوا کاروں کے پہنچنے پر گرفتاری کی کوشش کی گئی تو ملزمان نے فائرنگ کرکے فرار کی کوشش کی۔ پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے کے ڈی اے چورنگی پر دوبدو...
    ---فائل فوٹو  کراچی میں سخی حسن چورنگی کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 4 اغوا کاروں کو گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کرا لیا۔سخی حسن چورنگی پر شاہراہِ نور جہاں پولیس کا شارٹ ٹرم کِڈنیپنگ میں ملوث اغوا کاروں سے مقابلہ ہوا، پولیس کو شہری نے اطلاع دی تھی کہ کچھ ملزمان اس کے بھائی کو اغوا کر کے لے گئے ہیں اور رہائی کے لیے تاوان مانگ رہے ہیں، اغوا کاروں نے تاوان وصولی کے لیے مغوی کے بھائی کو سخی حسن بلایا تھا۔پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس سادہ لباس اہلکاروں کے ہمراہ سخی حسن چورنگی پر اغواکاروں کا انتظار کرنے لگی، اغواکاروں کے پہنچنے پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی...
    درخواست گزار شبیر احمد شاہ کی جانب سے سینئر وکیل Colin Gonsalves عدالت میں پیش ہوئے۔ ٹرائل کورٹ نے 7 جولائی 2023ء کو ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی ہائی کورٹ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو 2017ء سے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں جھوٹے مقدمات میں نظربند ہیں۔ ذرائع کے مطابق شبیر احمد شاہ نے بھارتی تحقیقاتی ادارے ”این آئی اے“ کی خصوصی عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ جسٹس نوین چاولہ اور جسٹس شلندر کور پر مشتمل ہائیکورٹ کے ڈویڑن بنچ...
    کراچی: شہر قائد میں پولیس مقابلے کے بعد 4 اغوا کاروں کو گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کروا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شارع نورجہاں پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی سمیت 4 اغوا کاروں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔  گرفتار ملزمان شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں میں ملوث ہیں  جب کہ گرفتار ملزمان سے مغوی کو بھی بہ حفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کے ڈی اے چورنگی پل کے قریب پولیس مقابلے کے بعد شہریوں کی مدد سے ایک زخمی سمیت 4 اغوا کاروں کو گرفتار کیا گیا،  جس کے بعد زخمی کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل لیا گیا،...
    اونٹ کے منہ میں زیرہ مثال تو ہر ایک نے سنی ہی ہوگی، تاہم اب قربانی کے لیے لائے گئے اونٹ نے شہری کا ہاتھ ہی چبا ڈالا۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ ویڈیو کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اونٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہا ہوتا ہے کہ اچانک اونٹ اس کا ہاتھ منہ میں دبوچ لیتا ہے۔شہری کے چیخنے اور مختلف تدبیروں کے باوجود بھی اونٹ اس کا ہاتھ چھوڑنے سے انکاری رہتا ہے تاہم کچھ دیر بعد اونٹ اپنے...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت کو خطے کا پولیس مین بنانے اور پہلگام فالس فلیگ کے بعد جنگی ماحول بنانے کی کوشش کی گئی لیکن پاکستان کے جواب سے انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ریشین وکٹری ڈے کی 80 ویں سالگرہ کی تقریب سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں طاقت کا توازن قائم ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا عالمی سطح پر سرد جنگ کی صورت میں دو حصوں میں تقسیم ہوئی تھی، جنگ عظیم دوم کی کامیابی کا برصغیر پر بہت اثر ہوا، دنیا میں نازی ازم کو شکست ہوئی۔...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا پارک روڈ پر واقع سی ڈی اے نرسری کا اچانک دورہ،اپ گریڈیشن کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے ممبر انوائرمنٹ، ممبر ایڈمن، ممبر انجینئیرنگ ، ممبر فنانس اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ پارک روڈ پر واقع سی ڈی اے نرسری کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سی ڈی اے نرسری کی اپ گریڈیشن، بحالی اور اسے ‘گارڈینیا حب’ میں تبدیل کرنے کے منصوبے کے تحت ہونے والی تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے...
    پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء) پتوکی پسند کی شادی کرنے والیB.Sکی طالبہ نوجوان لڑکی پر اے ایس آئی کا مبینہ تشدد ڈی پی او قصور نے اے ایس آئی کو تھانہ سٹی پتوکی حوالات میں بند کروادیا ڈی پی او قصور کا اے ایس آئی کیخلاف سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم ۔(جاری ہے) ڈی پی او قصور محمد عیسی خان نے تھانہ سٹی پتوکی میں کھلی کچہری لگائی اور عوامی شکایات سنی مزید کھلی کچہری میں محلہ عباس پارک کی رہائشی علیشبہ بی بی نے ڈی پی او قصور کے سامنے پیش ہوکر ڈی پی او کو بتایا کہ میں نے کاشف سے پسند کی شادی کی تھی اور میرے...
    ملتان میں ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام منعقدہ دفاع پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ کہ امریکہ کو احساس ہو جانا چاہیے کہ انڈیا اور اسرائیل کی سرپرستی ناجائز ہے، اسرائیل کے ناجائز وجود کو تسلیم کرانے کے لیے ٹرمپ 2 ارب مسلمانوں کی ناراضگی اور نفرت کی تجارت نہ کریں، اسرائیل کا غزہ پر ناجائز قبضہ اسرائیل کے ناجائز وجود کو اور زیادہ متنازع بنادے گا۔  اسلام ٹائمز۔ جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان و نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان کے وجود پر حملہ ہوا جس کا افواج پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا، مودی جو اسرائیل کے ساتھ مل کر جھوٹا پروپیگینڈا...
    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب مانگ لیا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے بیرسٹرگوہر سے 5 جون کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بیان کا جواب مانگ لیا۔ بتائیں بانی پی ٹی آئی کیا چیز چھوڑیں تو آپ اسے رہا کریں گے: علیمہ خانبانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی بہن، علیمہ خان نے بھائی کی رہائی کے لیے بات چیت کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے ہی کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی 5 جون کو رہا ہونے جارہے ہیں۔اس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا مقصد...
    صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شفقات نے کہا کہ قندھاری بازار کوئٹہ میں وکیل نے دیگر افراد کے ہمراہ سینٹری ورکرز کو تجاوزات ہٹانے اور نالی کا کچرہ صاف کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ضلعی انتظامیہ و پولیس کیجانب سے ملزمان کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ قندھاری بازار میں سینٹری ورکرز پر تشدد میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے مقامی خبر رساں ادارے کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ حمزہ شفقات نے کہا کہ گزشتہ رات کوئٹہ کے قندھاری بازار میں ایک وکیل نے دیگر لوگوں کے...
    چورماسیاں فرار، مالیت تقریبا 98لاکھ ہے،سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی کراچی کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون میں تین ماسیوں نے صفائی کے بہانے گھر کا صفایا کر دیا۔ چور ماسیاں نے گھر کی الماری سے 28 تولہ سونا چوری کر کے فرار ہو گئیں، جس کی مالیت تقریبا 98 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں تین خواتین کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرہ گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ خواتین کو صفائی کے لیے ملازمہ رکھا گیا تھا۔واقعے کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عید قرباں قریب آتے ہی جہاں گلی محلوں میں جانوروں سے رونق بڑھ جاتی ہے، وہیں ان جانوروں کا خیال بھی خوب رکھا جاتا ہے۔ اب جبکہ عیدالاضحٰی میں کم دن رہ گئے ہیں تو گلی محلوں میں ابھی سے جانور نظر آنے لگے ہیں۔ لیکن اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ قربانی کے جانور بے قابو ہو جاتے ہیں اور شہریوں کی دوڑیں لگوا دیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر قربانی کے جانور کی ایک ایسی ویڈیو نے توجہ حاصل کر لی ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں اونٹ نے شہری کا ہاتھ دبوچ لیا اور بہت ہی مشکل سے وہ اسے چھڑانے میں کامیاب ہوا۔ ویڈیو میں دیکھا...
    پی ڈی ایم اے نے سولر پینلز کی تنصیب کےلیے قواعد وضوابط بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ پرویشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے تمام اضلاع کو مراسلہ جاری کردیا، مراسلے میں ضلعی انتظامیہ سے سولرپینلز کی تنصیب کےلیے قواعد وضوابط جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق چھتوں اور کھلے ڈھانچوں پر لگے پینلز کی محفوظ تنصیب یقینی بنائی جائے، آئندہ صرف معیاری اور سرٹیفائیڈ سولر پینلز کی تنصیب کی اجازت دی جائے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے پینلز کی باقاعدہ انسپیکشن یقینی بنانے کا بھی حکم دیدیا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ صوبے میں حالیہ آندھی اور طوفان سے70 فیصد حادثات کی وجہ سولر پینلز...
    کراچی کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون میں تین ماسیوں نے صفائی کے بہانے گھر کا صفایا کر دیا۔ چور ماسیاں نے گھر کی الماری سے 28 تولہ سونا چوری کر کے فرار ہو گئیں، جس کی مالیت تقریباً 98 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں تین خواتین کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرہ گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ خواتین کو صفائی کے لیے ملازمہ رکھا گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں کی شناخت...
     عید قرباں قریب آتے ہی جہاں گلی محلوں میں جانوروں سے رونق بڑھ جاتی ہے، وہیں ان جانوروں کا خیال بھی خوب رکھا جاتا ہے۔ اب جبکہ عیدالاضحٰی میں کم دن رہ گئے ہیں تو گلی محلوں میں ابھی سے جانور نظر آنے لگے ہیں۔ لیکن اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ قربانی کے جانور بے قابو ہو جاتے ہیں اور شہریوں کی دوڑیں لگوا دیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر قربانی کے جانور کی ایک ایسی ویڈیو نے توجہ حاصل کر لی ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں اونٹ نے شہری کا ہاتھ دبوچ لیا اور بہت ہی مشکل سے وہ اسے چھڑانے میں کامیاب ہوا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا...
    ایشیائی جوجِتسو چیمپئن شپ میں نوجوان پاکستانی باکسر بانو بٹ نے بھارتی حریف رِچا شرما کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔نویں ایشیائی جوجِتسو چیمپئن شپ 23 سے 25 مئی تک اردن میں منعقد ہوئی، اس چیمپئن شپ میں کئی ایشیائی ممالک نے شرکت کی، با نو بٹ نے اپنی مہارت، حوصلے اور عزم سے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کر کے شاندار کامیابی حاصل کی۔پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں ایک سونا اور متعدد کانسی کے تمغے اپنے نام کیے، با نو بٹ جیسے پُرعزم نوجوان عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، کھیل، تعلیم اور ٹیکنالوجی میں پاکستانی نوجوان دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا قائل کر رہے ہیں۔ایشیائی جوجِتسو چیمپئن شپ میں نوجوان پاکستانی باکسر...
    عالمی مقابلہ حسن کی امیدوار مس انگلینڈ 2024 ملیا میگی نے بھارت میں خواتین کی تذلیل اور نامناسب سلوک پر احتجاجاً دستبردار ہوگئیں۔ دنیا بھر میں بھارت کے خواتین کے تحفظ، عزت اور آزادی کے جھوٹے دعوے بےنقاب ہوگئے۔ 24 سالہ ملیا نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان میں منعقدہ مقابلے کے دوران ان کے ساتھ غیر اخلاقی، غیر انسانی اور تضحیک آمیز رویا روا رکھا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 مئی کو بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک پبلسٹی ایونٹ کے دوران ملیا میگی نے انکشاف کیا کہ ہمیں ایسے پیش کیا گیا جیسے ہم کوئی تماشہ دکھانے والے بندر ہوں، تمام شرکاء کو دن بھر بال گاؤنز پہننے پر مجبور کیا گیا، یہاں تک کہ ناشتہ کرتے وقت...
    ویب ڈیسک: پاکستان کی باصلاحیت نوجوان باکسر بانو بٹ نے 9ویں ایشیائی جوجِتسو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کی رِچا شرما کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔  9ویں ایشیائی جوجِتسو چیمپئن شپ 23 سے 25 مئی تک اردن میں منعقد ہوئی، جس میں کئی ایشیائی ممالک نے شرکت کی۔ بانو بٹ نے اپنی مہارت، حوصلے اور عزم سے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کر کے ایک یادگار کامیابی حاصل کی، جس پر پاکستانی قوم فخر محسوس کر رہی ہے۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد  ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے ایک سونے اور متعدد کانسی کے تمغے حاصل کیے، جو نوجوان کھلاڑیوں کی قابلیت اور...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی 2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں ایکسائز کے ضبط شدہ گاڑیوں کے ویئر ہاؤس میں آگ لگنے سے درجنوں گاڑیاں جل گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور کے ٹول پلازہ کے قریب محکمہ ایکسائز کے ضبط شدہ گاڑیوں کے ویئر ہاؤس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں درجنوں گاڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں، آگ لگنے کے بعد علاقے میں افرا تفری پھیل گئی، دھوئیں کے بادل دور تک دکھائی دیتے رہے۔(جاری ہے) ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال فیضی نے بتایا کہ اچانک لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ویئر ہاؤس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی فائر...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست بہار کے ضلع گوپال گنج میں شادی کی تقریب اُس وقت ہنگامہ خیز صورتحال کا شکار ہوگئی جب پرفارمنس کے دوران پیش آئے تنازع کے بعد ڈانسر گروپ نے دولہے کو اغوا کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ دیگھوا ڈوبولی گاؤں میں جمعے کی رات پیش آیا جہاں شادی کی روایتی تقریب میں ڈانس پرفارمنس جاری تھی۔ شادی کی رسومات مکمل ہونے کے بعد دولہا سونو کمار شرما مہمانوں سے ملنے اور دیگر سرگرمیوں میں مشغول تھا۔ اس دوران مہمانوں نے ڈانسرز سے پرفارمنس جاری رکھنے کا مطالبہ کیا جبکہ ڈانس گروپ اپنی طے شدہ مدت پوری ہونے پر واپسی کے لیے تیار تھا۔ اختلاف شدت اختیار کر گیا اور بات تلخ کلامی سے ہاتھا...
    —فائل فوٹو کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کے سامنے دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا۔کراچی کے علاقے  اسٹیل ٹاؤن موڑ پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کے سامنے دن دیہاڑے ملزمان نے لوٹ مار کی، واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ شہری کی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کی، ٹریفک پولیس موقع پر تماشائی بنی رہی، ملزمان فائرنگ کرتے موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے حوالے سے کسی متاثرہ شخص نے تاحال رابطہ نہیں کیا ہے۔
    لاہور: میچ کیلئے آنے والے تماشائیوں سے وارداتیں کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔  ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت و چور گروہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان کو خفیہ اطلاع پر سینٹر پوائنٹ پارک سے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان میچ کیلئے آنے والے تماشائیوں کی ریکی کرکے لوٹتے تھے، ملزمان نے جمعہ کے روز میچ کے بعد گھر واپس جاتے تماشائیوں سے واردات کی تھی۔ ملزمان سے چھینی گئی نقدی، 2 موٹر سائیکلیں، موبائل اور 2 پستول برآمد کرلیے گئے، ملزمان آمین، علی رضا اور عدنان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں جاری میچز...
    لاہور کے علاقے ڈیفنس اے  میں خاتون کو کار سواروں نے اغوا کرلیا جب کہ اغوا کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق فوٹیج میں دو ملزمان کو مہوش نامی خاتون کو زبردستی پکڑ کر کار میں ڈالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان خاتون کو اغواء کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او ڈیفنس اے خرم شہزاد کے مطابق اغوا کا مقدمہ خاتون کے بھائی امین کے بیان پر درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ مدعی کے مطابق اسکی بہن کو سابقہ بہنوئی فیاض نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر اغوا کیا۔ ایف آئی آر میں ایوب اور ایک نامعلوم ملزم کو بھی نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ مدعی کے مطابق اس کی بہن...
    — فائل فوٹو  لیاری یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور شعبہ مینجمنٹ سائنس کے پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ کا انتقال آج دوپہر طویل علالت کے باعث مقامی اسپتال میں ہوا۔ان کا بنیادی تعلق جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات سے تھا اور وہ سرطان جیسے موزی مرض میں مبتلا تھے۔ ان کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
    راولپنڈی: شہری کے اغوا اور تاوان طلب کرنے میں ملوث راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کے دو اہلکاروں سمیت ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔  مقدمہ بازیاب کیے گئے مغوی جاوید مسیح کی درخواست پر حبس بیجا میں رکھنے، بھتہ طلب کرنے، ناجائز اسلحہ اور پولیس آرڈر کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق مدعی نے بتایا کہ وہ راولپنڈی کے نجی ہوٹل کی بار سے فیملی فنکشن کے لیے دو بھائیوں کے ساتھ پرمٹ پر شراب لیکر نکلا۔ کچہری چوک کے قریب پہنچے تو پنجاب پولیس کی وردی پہنے موٹر سوار افراد نے گن پوائنٹ پر روک لیا۔ پولیس اہلکار گاڑی میں بٹھاکر مختلف شاہراؤں پر گھوما کر بتھیجے کو کالیں کرا کے تین لاکھ روپے بھتہ...
    لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خودکشی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہونے لگا  ہے اور رواں ماہ کے پہلے  23 دنوں میں مختلف وجوہات پر 12 افراد نے خودکشی  کی ہے۔ ترجمان ایدھی  فاؤنڈیشن کے مطابق مختلف علاقوں میں خودکشی کرنے والوں میں ایک خاتون اور  11 مرد شامل ہیں۔ 2 مئی کو برکی کے علاقے پیراگون سٹی میں 40 سالہ امداد حسین نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔  اسی طرح 2 مئی کو کاہنہ میں 22 سالہ آفتاب میو نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر اپنی جان لی۔ علاوہ ازیں 5 مئی کو جعفریہ کالونی شیراکوٹ میں 40 سالہ رضا عباس نے سر میں گولی مار کر اپنی جان اپنے...
    —فائل فوٹو ایوانِ بالا سینیٹ نے ایکسپلوزیو ایکٹ ترمیمی بل منظور کر لیا۔ بل کے مطابق غیر قانونی سرگرمی سے مراد کوئی بھی ایسا اقدام جو دھماکا خیز مواد کی بغیر لائسنس تیاری سے متعلق ہو، جبکہ دانستہ دھماکے سے مراد کوئی بھی دانستہ کارروائی ہے چاہے وہ کامیاب ہو یا ناکام۔ بل میں کہا گیا ہے کہ سنگین خلاف ورزی سے مطلب وہ اقدامات ہیں جن سے عوامی زندگی کو دہشت گردی کے خطرے میں ڈالا جائے، بد نیتی سے مراد ایسا اقدام ہے جو عوام کی زندگی کو خطرے میں ڈالے۔ سندھ اسمبلی، ایکسپلوزیو بل 2024ء اور ٹیکنیکل ایجوکیشن بل منظور کرلئے گئے کراچی سندھ اسمبلی، ایوان نے سندھ ایکسپلوزو بل... ایوانِ بالا سینیٹ کی جانب سے منظور...
    پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے ایف آئی اے کی جانب سے طلب کیے جانے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ واضح رہے کہ ایف آئے نے فردوس شمیم نقوی کو پیکا ایکٹ کی خلاف ورزی پر طلب اسلام آباد طلب کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پارٹی چھوڑنے والوں کو واپس لینے سے پہلے عمران خان کو ورکرز کو اعتماد میں لینا ہوگا، فردوس شمیم نقوی فردوس شمیم نقوی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ وہ علیل ہیں اس لیے ایف آئی اے کی طلبی پر اسلام آباد نہیں جاسکتے لہٰذا ایف آئی اے کو انہیں گرفتار کرنے سے روکا جائے۔ دائر درخواست پر وفاقی حکومت نے تحریری جواب جمع کرنے کے لیے مہلت...
    یوراگوئے کی وزارتِ خارجہ نے ویسٹ بینک کے شہر جنین میں یورپی یونین اور عرب سفارتکاروں پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے بعد اسرائیلی سفیر مائیکل ہرشکووٹز کو طلب کرلیا ہے تاکہ اس واقعے پر وضاحت لی جا سکے۔ واقعے کے دوران یوراگوئے کا ایک نمائندہ بھی ان سفارتکاروں کے ساتھ موجود تھا جن پر فائرنگ کی گئی۔ اس واقعے پر فرانس، اسپین، کینیڈا اور برطانیہ نے بھی سخت ردعمل دیا ہے اور اپنے اسرائیلی سفیروں کو طلب کیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق سفارتکار اس علاقے میں انسانی ہمدردی کے مشن پر موجود تھے جب اسرائیلی افواج نے ان کی جانب گولیاں چلائیں۔ تاحال اسرائیلی حکومت کی جانب سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا۔ یہ واقعہ مقبوضہ مغربی کنارے...
    لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی 2025ء ) موٹروے پولیس ایم 2نے دو اغوا کار گرفتار کر کے فیروز والا سے اغوامغوی بازیاب کر کے جدید اسلحہ برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو شیخوپورہ کے نزدیک ورج میں کار حادثہ کی اطلاع ملی۔(جاری ہے) موٹروےپولیس افسران فوری مدد کے لیے پہنچے اور گاڑی کو چیک کیا تو فیروز والا کا رہائشی مغوی عتیق الرحمن سکنہ فیروز والا سٹیل وائر سے بندھا ہوا ملا جس کو رانا ٹاؤن فیروز والا سے اغوا کیا گیا تھا ۔پٹرولنگ افسران نے فوری طور پر ملزمان اشرف اور شاہ زیب کو گرفتار کر لیا ملزمان سے کلاشنکوف، جدید رائفل، 4 موبائل فون، زیوارت ، لیڈیز بیگ گولیاں بھی برآمد کرلیا۔...
    کراچی: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری نے روایتی تعلیم سے پیشہ ورانہ تعلیم کی جانب سفر شروع کرتے ہوئے بی ایس نرسنگ اور ڈی پی ٹی (ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی) پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  اس سلسلے میں دونوں پروگرامز کی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل سے منظوری حاصل کرلی گئی ہے اور مالیاتی امور کے حوالے سے اس سلسلے میں متعلقہ اتھارٹی سے منظوری کے بعد آئندہ تعلیمی سیشن 2026 کے لیے مذکورہ دونوں پروگرام میں داخلے دیے جانے کی تیاری کی جارہی ہے۔  اس بات کا انکشاف لیاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر حسین مہدی نے یونیورسٹی کے رجسٹرار کیپٹن (ر) رضا حیدر کے ہمراہ اپنے دفتر میں " ایکسپریس" سے بات چیت میں کیا۔...
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک) — پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان اور موجودہ پی ایس ایل کھلاڑی شعیب ملک ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے ہیں، مگر اس بار وجہ ان کی کارکردگی نہیں بلکہ ایک تقریب میں ان کے اندازِ نگاہ بنے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے شعیب ملک کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے، جس میں وہ اداکارہ عروہ حسین کے ساتھ ایک تقریب میں موجود ہیں۔ ویڈیو میں عروہ حسین کسی اور فرد سے گفتگو میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ شعیب ملک کی نظریں بار بار ان پر مرکوز نظر آتی ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی تنقید اور تبصروں کا طوفان آ گیا۔...
    کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے مقدمے میں آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ کو طلب کرلیا۔  سانحہ 9 مئی کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو ہوئی، جس میں پی ٹی آئی رہنما راجا اظہر، خرم شیر زمان، فردوس شمیم نقوی، عالمگیر خان اور دیگر پیش ہوئے۔ عدالت نے مدعی مقدمہ کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے 11 جون کو طلب کرلیا۔ دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور فہیم خان نے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کردی۔ عدالت نے دونوں کی ایک روز کے لیے درخواست منظور کرلی۔ یاد رہے کہ سابق ایم پی اے عدیل احمد کو ایک عدالت نے اشتہاری...
    نئی دہلی: پاک بھارت کشیدگی کے دوران سامنے آنے والی جنگ بندی پر بھارتی نوجوان حکومت سے سخت نالاں نظر آ رہے ہیں۔  سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں نوجوانوں نے نہ صرف بھارتی میڈیا کو جھوٹی خبریں پھیلانے پر تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ مودی حکومت کو بھی امریکا کے دباؤ میں آ کر جنگ بندی کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک ویڈیو میں نوجوان نے انکشاف کیا کہ بھارتی میڈیا نے اسلام آباد پر قبضے کی جھوٹی خبر کو اس قدر سنجیدگی سے پھیلایا کہ عام لوگ اس پر یقین کرنے لگے۔ نوجوان کے مطابق، “تمام مین اسٹریم میڈیا نے اسلام آباد پر قبضے کی خبر چلائی جو سراسر فیک نیوز تھی، اور یہ...
    اسلام آباد پولیس نے تھانہ کرپا کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغوا کیے گئے دو افراد کو بازیاب کرا لیا۔ مغویوں کو تھانہ کراچی کمپنی کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا اور انہیں کرپا کے علاقے میں واقع ایک ڈیرے پر رکھا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران اغواء اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران ڈیرے میں موجود ملزمان نے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کی، تاہم بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی اقدامات کے باعث پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے گرفتار...
     اسلا م آباد(آئی این پی ) وفاقی دارلحکومت میں مارگلہ کی پہاڑیوں میں واقع ایم ایف 14 کے علاقے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے جنگل کی جھاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق آگ سیدپور درہ، جنگل نمبر 15 اور روملی کے قریب پھیلی ہے۔وائلڈ لائف کے عملے نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں تاہم تیز ہواوں کے دبائوکے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
    لاہور: شاہدرہ پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک ملزم شعیب کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ایس پی سٹی بلال احمد کی نگرانی اور ایس ایچ او شاہدرہ اسد عباس کی قیادت میں عمل میں لائی گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شعیب نے چند روز قبل درینہ رنجش پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ واقعے کے بعد سے ملزم مفرور تھا، تاہم پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ مزید پڑھیں: لاہور پولیس کو چیکنگ کے دوران اخلاقیات کا دامن نہ چھوڑنے کی ہدایت ملزم کو ابتدائی کارروائی کے بعد مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر...
    فائل فوٹو کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی میں غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر ملا نثار کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو 2022ء میں کلری پولیس نے اسلحہ کیس میں گرفتار کیا، ملزم برآمد ہونے والے اسلحہ کا لائسنس دکھانے میں ناکام ہوا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ کلری میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔درخواست میں کہا گیا کہ پولیس اپنی کارکردگی نمایاں کرنے کیلئے ملزم پر کیس بنارہی ہے، ریکوری کے وقت کسی پرائیویٹ گواہ کو شامل نہیں کیا گیا، ملزم کے خلاف چالان بھی...
    خیال رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی جانب سے گلگت میں گرینڈ قومی جرگہ بلانے کے اعلان کے بعد حکومت نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں قوم پرست رہنماؤں کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گلگت پولیس نے ایک اور قوم پرست ایکٹویسٹ عرفان آزاد کو گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔ دنیور پولیس نے عرفان آزاد کو جوٹیال پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا ہے جہاں پولیس کے مطابق ان کیخلاف دو مقدمات درج ہیں۔ خیال رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی جانب سے گلگت میں گرینڈ قومی جرگہ بلانے کے اعلان کے بعد حکومت نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ چند روز قبل عوامی...
    اقوام متحدہ نے بھارت میں روہنگیا پناہ گزینوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، بھارت نہ صرف خطے کے امن کو تہہ و بالا کر رہا ہے بلکہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بھی کر رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں تعینات 8 لاکھ سے زائد بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کے ساتھ بدترین سلوک کر رہی ہے، جبکہ روہنگیا مسلمانوں کو بھی ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، گزشتہ ہفتے بھارتی حکام نے دہلی سے درجنوں روہنگیا پناہ گزینوں کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر انڈمان جزائر کی طرف منتقل کیا۔ بعد...
    اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک پر بھارت سے جواب طلب کرلیا ہے۔ بھارت ایک طرف خطے میں امن کو تہہ و بالا کرنے کے اقدامات میں مصروف ہے، تو دوسری طرف نہتے انسانوں پر انسانیت سوز مظالم بھی ڈھا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں تعینات 8 لاکھ سے زائد افواج بے گناہ اور معصوم کشمیریوں کے ساتھ بدترین سلوک روا رکھے ہوئے ہیں، جبکہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف بھی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ ایک حالیہ پریس ریلیز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی حکام نے دہلی سے درجنوں روہنگیا پناہ گزینوں کو آنکھوں پر پٹیاں باندھ...
    پاکستان پولیس نے بین الاقوامی سطح پر ایک شاندار اعزاز حاصل کر لیا، اے ایس پی انعم شیر خان نے ورلڈ پولیس سمٹ کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اے ا یس پی انعم شیر خان نے تفتیشی عمل میں بہترین کردگی پر پہلی پوزیشن لی تھی، یہ ایوارڈ خاتون پولیس افسر کو دبئی میں واقع ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونے والی ایک پر وقار تقریب میں دبئی پولیس کے کمانڈر ان چیف نے دیا۔اس ایوارڈ کیلئے دنیا کے 192 ممالک سے پولیس افسران کی مختلف کیٹیگریز میں غیر معمولی کارکردگی زیر غور آئی۔ خاتون پولیس افسر نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی قابلیت اور پیشہ ورانہ مہارت سے عالمی ججز کا اعتماد حاصل...
    جماعت اسلامی کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ دنیا جان گئی ہے کہ بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ عالمی امن کے لیے خطرہ اور خطے میں ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بھارت، اسرائیل جنگی جنون میں پاگل ہوکر انسانیت کے قتلِ عام پر آمادہ ہیں، اِن کے اس احمقانہ جنگی جنون کو ختم کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ سید ابوالاعلی مودودی نے پاکستان میں اقامتِ دین، دفاعِ مملکتِ خداداد اور آئین کی فرمانروائی، عدل و انصاف کے نظام پر مبنی مضبوط نظریات کو فروغ دیا، ملک میں فرقہ واریت، انتہاپسندی، شدتِ جذبات کے بجائے اتحادِ امت، سیاسی آئینی جمہوری اقدار اور اخلاقیات کی...
    لاہور:نواب ٹاؤن پولیس نے 15 کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 9 سالہ مصوم بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم ظفر اللہ نے بچے کو ڈرا دھمکا کے بدفعلی کی، اطلاع موصول ہونے پر نواب ٹاؤن پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا۔ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کر لیا گیا. ملزم کو مزید تحقیات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق کم سن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔
    — فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بیرون ملک جانے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔علیمہ خان نے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔ علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکماسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رفاعی ادارے کی گورننگ بورڈ کی ممبر ہوں اور بیرون ملک عطیات اکٹھے کرنے جانا ہے۔ علیمہ خان نے عدالت سے 3 جون تک بیرون ملک جانے کی درخواست کی ہے۔عدالت نے فریقین کو...
    نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ سیاسی بحران پھر ہرا بھرا ہو رہا ہے، اس کا سیاسی حل تلاش کر لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور پانی کا مسئلہ حل نہ ہونے تک خطرات منڈلاتے رہیں گے، کسان کو تباہی سے نکالنے کیلیے نمائشی نہیں مستقل اقدامات کیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حالیہ کشمکش میں نواز شریف اور افغانستان کی خاموشی معمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور ایران بااعتماد دوست بن رہے ہیں، لہذا افغانستان کو بھی اس میں حصہ بننا ہوگا، سیاسی بحران پھر ہرا بھرا ہو رہا ہے، اس کا سیاسی حل تلاش کر لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ...
    لیاقت محسود— فائل فوٹو کراچی کی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج وسطی کی عدالت نے ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست مسترد کردی۔سٹی کورٹ کراچی میں صدر ڈمپر ایسوسی ایشن لیاقت محسود کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی تو درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ لیاقت محسود کے بیان سے شہریوں کی دل آزاری ہوئی۔ کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی، مشتعل افراد نے 9 ٹرک جلا دیےکراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کے مطابق 10 اپریل کو نامعلوم افراد نے دو ڈمپرز...
    لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان  لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حالیہ کشمکش کے دوران نواز شریف اور افغانستان کی خاموشی معمہ ہے۔ لیاقت بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان، ترکی اور ایران بااعتماد دوست بن رہے ہیں افغانستان کو بھی حصہ بننا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی بحران پھر ہرا بھرا ہو رہا ہے، سیاسی بحران کا سیاسی حل تلاش کرلیا جائے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور پانی کا مسئلہ حل نہ ہونے تک خطرات منڈلاتے رہیں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ زراعت اور کسان کو تباہی سے نکالنے کیلئے نمائشی نہیں بلکہ مستقل اقدامات کیے جائیں۔
    کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کا اتحاد تاریخ کا حصہ ہے، مودی سرکار نے اسرائیلی نمائندہ بن کر پاکستان پر حملہ کیا مگر ہم نے بھرپور جواب دے کر غزہ کا بدلہ لے لیا۔ کوئٹہ میں جے یو آئی کی جانب سے منعقدہ بھارت اور اسرائیل مخالف ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل پہلے دن سے پاکستان کا دشمن ہے، انڈیا نے اسرائیل کا نمائندہ بن کر پاکستان پر حملہ کیا۔ بھارت کو دندان شکست جواب اور عبرتناک شکست دے کر پاکستان نے غزہ کا بدلہ لے لیا۔ جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے حکمران...
    عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ کو گلگت سے پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ ساتھ ہی عوامی ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری مسعود الرحمن اور محبوب ولی کو بھی پولیس نے اٹھا لیا۔ ادھر کھرمنگ میں قوم پرست رہنما شبیر مایار کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گرینڈ قومی جرگے سے قبل گلگت بلتستان میں کریک ڈاؤن شروع ہو گیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے صدر سمیت کئی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ کو گلگت سے پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ ساتھ ہی عوامی ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری مسعود الرحمن اور محبوب ولی کو بھی پولیس نے اٹھا...
    سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ جب غزہ پر حملہ ہوا تو مودی نے اسرائیل کی حمایت کی، پاکستان نے بھارت کو جواب دے دیا، میں تو کہتا ہوں اہلِ غزہ کا بدلہ لے لیا۔کوئٹہ میں جے یو آئی ف کے ایدھی چوک پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اجتماعات نے امت کی آواز بن کر دنیا کو بتایا ہے کہ ان کے سر کٹ جائیں گے لیکن جھکیں گے نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یواین چارٹر کہتا ہے کہ کوئی ملک دوسرے کے خلاف جارحیت نہیں کر سکتا، اسرائیل نے غزہ میں شہریوں، بچوں و خواتین کو نشانہ...
    بڑے ریلوے اسٹیشنز پر وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)ملک کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کے لیے وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔وفاقی وزیر حنیف عباسی اور پی آئی ٹی بی کے چئیرمین کی ملاقات ہوئی جس میں وائی فائی کی سہولیات کے حوالے سے مذاکرات ہوئے۔ ریلوے ملازمین کی حاضری بائیو میٹرک ہوگی، ریلوے کے تمام شعبوں کو ڈیجیٹل لائزیشن کی طرف لے جایا جائے گا۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے لاہور ریلوے اسٹیشن کا اچانک دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کا معیار اور کھانے کی کوالٹی چیک کی۔انہوں نے ویٹنگ ایریا اور بزنس لانج کو 60 دن میں...
    لاہور(نیوز ڈیسک)بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے بقیہ میچز کیلیے لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن، ڈیرل مچل کے متبادل کے طور پر لاہور قلندرز میں شامل ہوئے اور انہوں نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے پی ایس ایل سیزن 10 کا شیڈول متاثر ہوا اور میچز پاکستان سے باہر کروانے پر غور کیا گیا تھا تاہم دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد میچز کو دوبارہ لاہور اور پنڈی میں شیڈول کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کی فرنچائزز میں شامل غیر ملکی کھلاڑی بھی فائنل سمیت پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے کیلیے پاکستان...
    پاکستان سے شکست کا غصہ، بھارتی سیاحوں نے ترکی اور آزربائیجان کو نشانے پر رکھ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز بھارت میں ترکی اور آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کی حالیہ کشیدگی کے دوران حمایت پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔بھارتی شہریوں نے ان دونوں ممالک کے سیاحتی دورے منسوخ کرنے شروع کر دیے ہیں۔بھارتی بکنگ کمپنی MakeMyTrip کے ترجمان کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں ترکی اور آذربائیجان کے لیے بکنگ میں 60 فیصد کمی آئی ہے، جبکہ منسوخیوں میں 250 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ EaseMyTrip کے سی ای او رکانت پٹّی نے بتایا کہ ان کی ویب سائٹ پر ترکی کے لیے 22 فیصد اور آذربائیجان کے لیے 30 فیصد بکنگز منسوخ ہو...
    جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا ہے کہ آزادی کشمیر اور حقِ خودارادیت کے حصول کے جدوجہد کی تحریک کو دہشت گرد تحریک قرار دینا بھارت کا بہت بڑا جھوٹ اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے۔   اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پہلگام سانحہ کی بنیاد پر انڈیا کے فالس فلیگ جنگی جنون نے خود اس کو ہی بڑا نقصان پہنچایا ہے، انڈیا کا جنوبی ایشیا پر بالادستی کا خواب 10 مئی کے چند گھنٹوں میں چکنا چور ہوگیا انڈیا کے جنگی جنون نے ایشیا کو یونی پولر کی بجائے بائی پولر بنادیا ہے۔ مغرب کے اسلحہ کی برتری کا دبدبہ اور...
    ڈی جی والڈ سٹی کی جانب سے مغلیہ دور کے شاہی قلعہ، شالامالار باغ سمیت تاریخی عمارتیں آثار قدیمہ کو واپس دینے پر استعفیٰ دیا گیا۔ شاہی قلعہ میں 1950ء کے رولز میں ترمیم کے بغیر میرج فنکشن استعفیٰ کی وجہ بنے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کامران لاشاری کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ کامران لاشاری کو آفس چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی، کامران لاشاری نے ایک ماہ قبل ڈی جی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ استعفے کے متن میں کامران لاشاری نے کہا کہ میرے لئے عزت کی بات ہے کہ میں نے ڈی جی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کی ذمہ داریاں نبھائیں۔ کامران لاشاری نے استعفیٰ میں...
    لیاقت بلوچ---فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آنے والے بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرے۔ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ٹیکس کٹوتی میں خاطر خواہ کمی کی جائے۔  جنگ بندی برقرار رکھنا بھارت کیلئے ناگزیر تو ہے، مگر وہ مکار دشمن ہے، لیاقت بلوچ لیاقت بلوچ نے کہا کہ غزہ پر قیامت بیت رہی ہے، عالمی قوتیں اسرائیلی مظالم روکیں۔  انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گرد تحریک قرار دینا یو این چارٹر کے خلاف ہے، پہلگام کے جھوٹ سے بھارت کی انتخابی جیت کے لیے جنگی حکمت عملی ناکام ہوئی۔ان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگی معرکے میں...
    پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی سے دنیا بھر میں چینی ہتھیاروں کی دھوم مچ گئی۔ بلوم برگ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شاہینوں نے چینی ساختہ جے 10 سی لڑاکا طیاروں کا ذہانت اور مہارت سے بخوبی استعمال کیا۔ جس کے باعث بھارت کے 3 جدید فرانسیسی رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی جنگی طیارے خزاں رسیدہ پتّوں کی مانند ٹوٹ کر گرنے لگے تھے۔ پاک فضائیہ کی اس شاندار جوابی کارروائی نے دنیا کو حیران کر دیا کیونکہ پاکستان کے زیر استعمال چینی ہتھیاروں کو مغربی ممالک کے مقابلے میں کم تر سمجھا جاتا تھا۔ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور قابلیت نے دنیا بھر میں چینی ہتھیاروں کی صلاحیتوں اور استعداد کے بارے میں عالمی سطح پر نئی...
    فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز نے لاہور ایئرپورٹ کے قریب پرواز کررہے ڈرون کو جام کرکے اتار لیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کے قریبی علاقے سے اتارا گیا ڈرون سرویلنس پر تھا، جسے قبضے میں لے لیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈرون سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق سرویلنس ڈرون کو سیکیوڑی اداروں نے قبضے میں لے لیا ہے۔
    کراچی: لیاقت آباد میں کار سوار ملزمان مویشیوں سے بھرا ٹرک چھین کر فرار ہوگئے۔ عید قربان کے قریب آتے ہی شہر میں مویشی چھیننے کی واردات شروع ہوگئیں، بھینس کالونی سے خریدے گئے مویشی لیاقت آباد کے قریب چھین لیے گئے، واردات تعاقب کرتے کار سوار ملزمان نے انجام دی۔ متاثرہ شہری محمد نعیم قریشی ٹرک میں 3 مویشی لاد کر اورنگی ٹاوٴن کی جانب جارہا تھا، ڈاکوٴوں نے اسلحے کے زور پر ڈرائیور کو ٹرک سے اتارکر اپنی  گاڑی میں سوار کیا۔ ملزمان مویشیوں سے بھرا ٹرک خود لیکر روانہ ہوگئے، کچھ فاصلے پر جاکر ٹرک ڈرائیور کو بھی اتاردیا، خالی ٹرک نیپا چورنگی کے قریب سے مل گیا۔ مویشی چھیننے کی واردات 9 مئی کوانجام دی گئی،...