2025-06-24@14:38:56 GMT
تلاش کی گنتی: 3617

«جنوبی چین کے سمندر»:

(نئی خبر)
    ہانگ کانگ ایس اے آر کی معاشی کامیابیاں ایک ملک، دو نظام کے فروغ کی تصدیق ہے ، چین WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی بریفنگ میں سوئٹزرلینڈ کے لوزان بین الاقوامی مینجمنٹ ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی 2025 کی عالمی مسابقت کی سالانہ رپورٹ میں ہانگ کانگ ایس اے آر کی ٹاپ تھری میں واپسی سے متعلق پوچھا گیا۔ترجمان گو جیاکھون نے کہا کہ یہ ہانگ کانگ کی منفرد حیثیت اور خوبیوں اور “ایک ملک، دو نظام” کے فروغ کی تصدیق ہے۔ اس وقت، ہانگ کانگ ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، اور ترقی کی جانب گامزن ہے، بین الاقوامی مالیاتی مرکز کی “دلکشی” مزید بڑھتی جا رہی ہے، غیر...
    — فائل فوٹو  حکومت نے چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ روکنے کےلیے کریک ڈاؤن کی منظوری دے دی اور اس حوالے سے ایف آئی اے، آئی بی، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو مکمل اختیارات دے دیے۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں، چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور کارٹلائزیشن کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف چھاپے، گرفتاریاں اور دیگر سخت اقدامات ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ چینی کی قیمت میں...
    اسلام آباد: بیرون ملک سفارتی مشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی اور رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو کل رات 9 بجے پاکستان پہنچیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کراچی میں والہانہ استقبال کیا جائے گا، پیپلز پارٹی نے استقبال کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی واپسی پر کراچی اور اسلام آباد میں پارٹی کے اجلاس ہوں گے جبکہ بلاول بھٹو کو حکومت سے بجٹ مذاکرات پر بریف کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری آئندہ ہفتے اسلام آباد بھی آئیں گے جہاں قومی اسمبلی میں بجٹ پر اظہار خیال کریں گے۔ بلاول بھٹو آئندہ ہفتے صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں غیر ملکی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرِاعظم نےچینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافےکی روک تھام کیلئےبڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن کی منظوری دےدی،ایف آئی اے،آئی بی،ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو مکمل اختیارات تفویض کردیئے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نےذخیرہ اندوزوں، قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور کارٹلائزیشن میں ملوث عناصر کیخلاف بلاتفریق قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کےمطابق ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کیخلاف چھاپے،گرفتاریاں اور دیگر سخت اقدامات شامل ہوں گے،متعلقہ اداروں نے اپنی کارروائیاں تیزکردیں، آئندہ دنوں میں بڑے پیمانے پر ایکشن متوقع ہے۔
    لاہور: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور صوبے میں نئے بلدیاتی نظام کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے، جس سے بجٹ اجلاس کے فوراً بعد جولائی میں ہونے والے پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس سے منظور کرایا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کےمطابق حکمران جماعت کے ذرائع نے بتایا کہ نئے مجوزہ بلدیاتی نظام میں کونسلرز کے وارڈز کی سطح پر ہونے والے انتخاب کا طریقہ کار تبدیل کیا جا رہا ہے اور اب نئے نظام کے تحت کونسلر پوری یونین کونسل سے انتخاب لڑیں گے۔ ذرائع نے کہا کہ یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کا طریقہ کار بھی تبدیل کیا جا رہا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے بند شدہ کوئلے کی کانوں کو شمسی توانائی کے منصوبوں میں بدل کر ماحول دوست توانائی کے حصول کی طرف قدم بڑھانا شروع کردیا۔ گلوبل انرجی مانیٹر کی تازہ رپورٹ کے مطابق چین میں 90 پرانی کوئلے کی کانیں اب شمسی بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں بدل چکی ہیں، جن کی مجموعی پیداواری صلاحیت 14 گیگاواٹ ہے، جبکہ مزید 46 منصوبے منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہیں، جو 9 گیگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایسے منصوبے زمین کی بحالی، مقامی روزگار اور صاف توانائی کے فروغ کو یکجا کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ ایک نادر موقع ہے کہ مختلف اہداف کو ایک ساتھ حاصل...
    کراچی کے علاقے گلستان جوہر موسمیات کے قریب پانی کے زیر زمین ٹینک میں ڈوب کر کمسن بچی جاں بحق ہوگئی۔ متوفیہ کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی شناخت 5 سالہ کرن زہرہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر کے اندر پانی کے زیر زمین ٹینک میں گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم، پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات پاک بھارت جنگ بندی کے سلسلے میں بڑی اور مثبت پیشرفت ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ آج فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ظہرانے پر ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں شخصیات کی یہ ملاقات جنگ بندی کی امریکی کوششوں کے تناظر میں پاک امریکا تعلقات میں ایک مثبت پیشرفت ہے۔ بلاول نے کہا کہ حال ہی میں ہونے والی پانچ روزہ جنگ میں پاکستان کی فیصلہ کن فتح کے بعد بھارت نے افسوسناک طور...
    لاہور(نیوز ڈیسک) ایران اسرائیل جنگ کے پیش نظر ملک میں ایل پی جی کے سنگین بحران کا خدشہ ہے، جس سے گھریلوسلنڈرکی قیمت 6 ہزار روپے سے تجاوز کرسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث ایل پی جی کے سنگین بحران کا خدشہ ظاہر کردیا۔ چیئرمین ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ملک میں ایل پی جی شارٹ فال شروع ہونے کا خدشہ ہے، جس سے گھریلوسلنڈرکی قیمت6 ہزار روپے سے تجاوز کر سکتی ہے۔ عرفان کھوکھر نے کہا کہ فی کلو ایل پی جی 500 روپے تک پہنچ سکتی ہے اور کمرشل سلنڈر23 ہزار روپے تک جا سکتا ہے۔ ان کا مزید بتانا تھا کہ یومیہ کھپت 6 ہزارمیٹرک ٹن...
    بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ جی سیون ملکوں نے ایک بار پھر چین سے متعلق امور بالخصوص امور تائیوان، ساوتھ چائنا سی، ایسٹ چائنا سی جیسے معاملات پر نامناسب باتیں کی ہیں۔ مذکورہ ممالک نے چین سے متعلق نام نہاد “حد سے زیادہ پیداواری صلاحیت” اور “مارکیٹ بگاڑ” کا جھوٹا بیانیہ اپنایا۔ اس اقدام نے چین کے داخلی امور میں مداخلت اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے، جس کی چین بھرپور مخالفت کرتا ہے اور اس کا سخت نوٹس لیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس وقت آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کے لئے سب سے بڑا نقصان دہ عنصر “تائیوان کی...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں دوسری چین وسطی ایشیا سمٹ کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے سمٹ سے کلیدی خطاب کیا، جس میں پہلی بار “چین۔وسطی ایشیا روح ” پیش کی گئی ہے ۔ سمٹ کی ایک خاص بات یہ تھی کہ تمام فریقوں نے “باہمی احترام، باہمی اعتماد، باہمی فائدے اور باہمی امداد، اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے ساتھ مشترکہ جدیدکاری کو فروغ دینے” پر مبنی “چین وسطی ایشیا روح ” کو بھرپور طریقے سے فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔ اجلاس کے اہم ثمرات میں سے ایک مستقل اچھی ہمسائیگی، دوستی اور تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنا تھا،...
    بیجنگ :صدر شی جن پھنگ دوسری چین وسطی ایشیا سمٹ میں شرکت کے بعد آستانہ سے وطن واپس روانہ ہو گئے۔قازقستان کے صدر قسیم جمروت توکیوف اور دیگر اعلیٰ حکام نے انہیں ایئرپورٹ پر رخصت کیا۔بدھ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ شی جن پھنگ کے خصوصی طیارے کے اڑان بھرنے کے بعد قازق فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے اُن کے طیارے کو ایسکارٹ کیا۔ Post Views: 1
    بیجنگ : دوسری چین-وسطی ایشیا سربراہی کانفرنس قازقستان کے شہر آستانہ میں منعقد ہوئی۔ بدھ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ سربراہی اجلاس کے دوران، چین نے وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے ساتھ تعاون کے سلسلے میں اتفاق رائے حاصل کیا۔ جس میں “آستانہ اعلامیہ” جیسی تعاون کی 55 دستاویزات پر دستخط، 2025 میں وسطی ایشیائی ممالک کو چین کی جانب سے 1.5 بلین آر ایم بی کی مفت امداد کی فراہمی جیسے 31 تعاون کے اقدامات پر اتفاق اور 24 اہم تقریبات کا انعقاد ہوا ۔ سربراہی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چین 2027 میں تیسری چین-وسطی ایشیا سربراہی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ اس کے علاوہ چین نے عملے کے تبادلے کی سہولت کی سطح...
    اقوام متحدہ :اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ نے شام کے بارے میں سلامتی کونسل کے اوپن سیشن سے خطاب کرتے ہوئے شام کی عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ انسداد دہشت گردی کی اپنی ذمہ داریاں پوری سنجیدگی سے ادا کرے اور شام میں موجود تمام دہشت گرد قوتوں کے خلاف کارروائی کے لیے تمام اقدامات کرے ۔فو چھونگ نے کہا کہ حال ہی میں شام میں دہشت گردی کے بہت سے پرتشدد واقعات رونما ہوئے ہیں اور دہشت گرد تنظیموں اور شدت پسند قوتوں کی واپسی کا خطرہ بڑھ گیا ہے جو کہ تشویشناک ہے۔ اطلاعات کے مطابق شام میں داخل ہونے والے غیر ملکی دہشت گرد جنگجو حالیہ دنوں میں شام کی سرکاری...
    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری آگئی۔ آئی سی سی نے ٹیسٹ فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی جس کے تحت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے مین آف دی میچ ایڈن مارکرم رینکنگ میں 7 درجے بہتری کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 2 درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے سعود شکیل ایک درجے ترقی کے بعد نویں، محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد 16 ویں اور بابر اعظم 21 ویں نمبر پر ہیں۔ بولرز رینکنگ ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے...
    سینیٹ کی قائمہ برائے خزانہ نے جائیداد خریداری پر نان فائلرز کے لیے 130 فیصد کی حد کو 500 فیصد کرنے کی تجویز منظور کر لی۔ کمیٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز  نے کہا کہ چھ سے بارہ لاکھ تنخواہ پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے، جس کی ایک لاکھ تنخواہ ہو، وہ اس دور میں 42 ہزار بنتی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال  نے کہا کہ کلبز کی آمدنی پر ٹیکس وصولی کی جائے گی۔ کمیٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کلبز کی آمدنی پر ٹیکس کی مخالفت کی،  چیئرمین ایف بی آر  نے کہا کہ عام لوگوں کو اس کلب سے فائدہ نہیں ہے، 300 لوگوں کی عیاشی کیلئے کلب بنا ہے۔ وزیر مملکت...
    عالمی امن اور استحکام کے لیے چین کی کوششیں نہ صرف قابل تعریف ہیں بلکہ دنیا بھر میں ایک مثالی کردار کی حیثیت رکھتی ہیں۔ چین ہمیشہ سے پرُامن، بقائے باہمی، باہمی تعاون اور ترقی کے اصولوں پر کاربند رہا ہے، جس کی وجہ سے وہ بین الاقوامی برادری میں ایک اہم ستون کے طور پر ابھرا ہے۔ پرُامن ترقی اور تعاون کی پالیسی: چین کی خارجہ پالیسی کا بنیادی نکتہ ’پرُامن ترقی‘ ہے۔ چین نے گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے پر امن راستہ اختیار کیا ہے اور دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت اور تعاون کو فروغ دیا ہے۔ ’بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو‘ (BRI) جیسے منصوبوں کے ذریعے چین نے نہ صرف ایشیا، افریقہ...
    ایران کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائی سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز آستانہ: چینی صدر شی جن پھنگ سے آستانہ میں دوسرے چین۔وسطی ایشیا سربراہی اجلاس کے دوران ازبک صدر شوکت میرزی یوئیف نے ملاقات کی۔اس موقع پر منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائی سے مشرق وسطیٰ میں یکدم کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور چین کو اس پر گہری تشویش ہے۔ ہم کسی بھی ایسے عمل کی مخالفت کرتے ہیں جو دوسرے ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتا ہو۔ فوجی کارروائی مسائل کے حل کا راستہ نہیں ہے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن)پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون اور ٹیکنالوجی منتقلی کے لیے 5 سالہ تاریخی معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، جو ایس آئی ایف سی کی سرپرستی میں ایک بڑی کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔یہ معاہدہ پاکستان انڈسٹریل سیونگ مشینز امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن (پسمیڈا) اور چینی تنظیم گوانگ ڈونگ شو میکنگ مشینری ایسوسی ایشن کے درمیان طے پایا ہے۔ معاہدے کا بنیادی مقصد پاکستان میں جوتا سازی، چمڑے اور گارمنٹس کی صنعتوں میں جدید مشینری اور مہارت کا فروغ ہے۔پسمیڈا کے وائس چیئرمین محمد یاسین نے چین کے شہر گوانگڑو میں منعقدہ عالمی نمائش “جسما” میں شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کی اور اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں پاک-چین صنعتی تعاون،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آستانہ: چینی صدر شی جن پنگ نے ایران پر اسرائیلی حملوں کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے حالیہ اچانک اضافے کا سبب قرار دیتے ہوئے فوری طور پر جنگی کارروائیاں روکنے کی اپیل کی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق قازق دارالحکومت آستانہ میں ازبک صدر شوکت مرزیایوف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے باعث پیدا ہونے والی اچانک کشیدگی پر گہری تشویش رکھتا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ  ہم ایسی کسی بھی کارروائی کی مخالفت کرتے ہیں جو کسی ملک کی خودمختاری، سلامتی یا علاقائی سالمیت کو پامال کرے،جنگی تصادم کبھی بھی مسئلے کا حل نہیں ہوتا، اور نہ ہی علاقائی کشیدگی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے دارالحکومت تہران سے شہریوں کو فوری انخلا کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا تنازع کو ہوا دینے کے بجائے کشیدگی میں کمی کے لیے کام کرے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ میں کہا: “آگ پر تیل ڈالنے، دھمکیاں دینے، اور دباؤ بڑھانے سے صورتحال میں بہتری نہیں آئے گی بلکہ اس سے خطے میں تنازع مزید گہرا اور وسیع ہو جائے گا۔”چین نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران-اسرائیل کشیدگی کو مزید بڑھانے کے بجائے اسے ختم کرنے میں کردار ادا کریں۔یہ بیان ایسے وقت پر آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں جنگ...
    چینی صدر شی جن پنگ نے عالمی طاقتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا اب امریکا کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتی ہے، اور اگر امریکا نے دنیا کا احترام کھو دیا تو وہی انجام دیکھے گا جو ماضی کی زوال پذیر سلطنتوں کا ہوا۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہر طاقتور سلطنت نے خود کو ناقابلِ شکست سمجھا، مگر ہر ایک کا سورج آخرکار غروب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے 100 سال پہلے برطانوی سلطنت عالمی تجارت پر چھائی ہوئی تھی، لوگ سمجھتے تھے کہ اس سلطنت کا سورج کبھی غروب نہیں ہوگا، لیکن وہ وقت بھی آیا جب برطانیہ عالمی منظرنامے سے پیچھے ہٹ گیا۔ شی جن پنگ نے...
    سندھ حکومت نے پاکستان کی پہلی خاتون ورلڈ باکسنگ چیمپیئن عالیہ سومرو کو اگست میں دبئی میں ہونے والے ایک بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے لیے معاونت کی خاطر47 لاکھ روپے فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ ٹورنامنٹ میں عالیہ کا مقابلہ بھارتی حریف سے ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایک اور اعزاز، باکسنگ چیمپیئن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ باکسر عالیہ سومرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی جانب سے اسپانسر شپ کو اپنا ایک خواب پورا ہونا قرار دیا۔ عالیہ نے کہا کہ ان کی مخالف کے نام کی تصدیق ایونٹ سے ایک ہفتہ قبل کر دی جائے گی۔ اس سال کے آغاز...
    چینی صدر وسطی ایشیائی ممالک کے سربراہان کے ساتھ مل کر چین-وسطی ایشیا کے تعاون کے لیے ایک نیا خاکہ تیار کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز بیجنگ ()قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایوف کی دعوت پر چینی صدر مملکت شی جن پھنگ 16 سے 18 جون تک قازقستان کے شہر آستانہ میں ہونے والے دوسری چین-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ آستانہ کا شمار دنیا کے نئے دارالحکومتوں میں ہوتا ہے۔ یہ ایک چھوٹے سے قصبہ سے بڑھتے ہوئے اب اثر و رسوخ کے حامل ایک جدید شہر میں تبدیل ہو گیا ہے، جو قازقستان کی تیز رفتار ترقی کا ایک نمائندہ شہر ہے۔ اس بار چین-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس پہلی...
    کوڑے کے انبار سے لیکر کوڑے کی کمی تک کا سفر چینی ماحولیاتی ترقی اور “دو پہاڑوں کے نظریے”کا عکاس ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :2010 میں، چینی فلم ڈائریکٹر وانگ جیو لیانگ نے 83 منٹ کی ایک دستاویزی فلم “کوڑے کا محاصرہ” بنائی، جس میں بیجنگ کے اردگرد سینکڑوں کوڑے کے ڈھیروں کا دورہ کرکے شہر کو گھیرے ہوئے کوڑے کی سنگین صورتحال کو بے نقاب کیا گیا۔ ایک وقت تھا جب “کوڑا” چین کے بہت سے شہروں کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا۔ جا بجا لگے کوڑے کے انبار نہ صرف قیمتی زمین کو گھیرے ہوئے تھےبلکہ مٹی، پانی اور ہوا کو بھی شدید آلودہ کر رکھا تھا، جس سے ماحولیاتی نظام...
    آستانہ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ  دوسرے چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آستانہ پہنچ گئے۔شی جن پھنگ کا قازقستان کے صدرقاسم جومارٹ توقایف اور دیگر اعلیٰ حکام نے ہوائی اڈے پراستقبال کیا۔شی جن پھنگ کا طیارہ جیسے ہی قازق فضائی حدود میں داخل ہوا توقازقستان کی فضائی دفاعی افواج کے لڑاکا طیاروں نے اسے حفاظتی حصار میں لے لیا۔چین اور قازقستان کے قومی پرچم ہاتھوں میں تھامے قازقستان کے نوجوانوں اور بچوں نے شی جن پھنگ کی آمد پر گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔شی جن پھنگ نے صدر توقایف کے ہمراہ گارڈ آف آنر کی پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ دونوں ممالک کے پرچموں کے ساتھ ہیلی کاپٹرزہوائی اڈے کے اوپر سے گزرے۔ایئرپورٹ کے وی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز طبیعت خراب ہونے پر میو اسپتال لاہور پہنچی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کندھے میں درد کے باعث میو اسپتال پہنچی ہیں، جہاں اس وقت اُن کی ایم آر آئی کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ اسپتال میں موجود ہیں۔
    بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہاہےکہ کہ دنیا اب امریکا کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتی ہے، امریکا کا بھی وہی انجام ہو جو ماضی کی زوال پذیر سلطنتوں کا ہوا، کہا اگر امریکا یہ سمجھتا ہے کہ وہ عالمی سیاست و معیشت میں ہمیشہ کیلئے ناگزیر ہے، تو وہ ماضی کی ان سلطنتوں سے سبق لے۔ شی جن پھنگ نے عالمی طاقتوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے دنیا کا احترام کھو دیا تو وہی انجام دیکھے گا جو ماضی کی زوال پذیر سلطنتوں کا ہوا۔ چینی صدر نے کہا تاریخ گواہ ہے کہ ہر طاقتور سلطنت نے خود کو ناقابلِ شکست سمجھا مگر ہر ایک کا سورج آخرکار غروب ہوا، آج سے 100...
    سوشل میڈیا پر ​​​​​​​چینی صدر کے مطابق نپولین نے خود کو لازوال قرار دیا تھا، چار سو سال پہلے، ہسپانوی تخت و تاج منیلا سے میکسیکو تک حکومت کر رہا تھا، اس کے خزانے چاندی اور ریشم سے بھرے ہوتے تھے، ہسپانوی بادشاہ سمجھتے تھے کہ ان کی عظمت ہمیشہ باقی رہے گی، ہر سلطنت نے خود کو ناگزیر سمجھا لیکن ہر ایک کا سورج غروب ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ چینی صدر شی جن پنگ کے سرکاری کامینٹری اکاؤنٹ سے ایک پیغام جاری کیا گیا ہے کہ دنیا امریکا کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتی ہے، اگر امریکا دنیا کا احترام کھو بیٹھا ہے تو وہی سبق سیکھے گا جو ہر زوال پذیر سلطنت نے بہت دیر سے سیکھا، کہ دنیا کسی...
    چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ ایران مخالف دھمکیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے بیانات خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے بجائے بڑھاوا دے رہے ہیں۔ یہ بیان چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے ایک باضابطہ پریس بریفنگ میں دیا۔ جب ان سے امریکی صدر ٹرمپ کے اس دھمکی کی بابت سوال کیا گیا جس میں انہوں نے تہران کے شہریوں کو ’فوری انخلاء‘ کا مشورہ دیا تھا۔ گو جیاکن کا سخت ردعمل  ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ’یہ آگ بھڑکانے اور جلتی پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہے۔ دھمکیاں دینا اور دباؤ بڑھانا کس بھی طور پر صورت حال کو پرامن بنانے میں مددگار ثابت...
    آستانہ : چینی صدر شی جن پھنگ سے آستانہ میں دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہی اجلاس کے موقع پر ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف نے ملاقات کی۔منگل کے روزاس موقع پر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور ترکمانستان کے درمیان ٹھوس سیاسی باہمی اعتماد، تعاون کی مضبوط خواہش اور بہتر تکمیلی خوبیاں موجود ہیں۔ دونوں فریقوں کو “بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو اور “ریوائیٹلائزیشن آف دی سلک روڈ” حکمت عملی کی مشترکہ تعمیر کو نافذ کرنا چاہیے، دونوں ممالک کے درمیان قدرتی گیس تعاون کے پیمانے کو وسعت دینا چاہیے،تجارتی ڈھانچے کو بہتر بنانا چاہیے، اور علاقائی رابطوں کی سطح کو بڑھانا چاہیے۔ باہمی ثقافتی سالوں کی بنیاد پر ثقافتی تبادلے کی مزید سرگرمیوں کا انعقاد، ثقافتی...
    بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ سے آستانہ میں دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کے موقع پر کرغیز صدر صدیر جاپاروف نے ملاقات کی۔منگل کے روزشی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ دونوں صدور نے رواں سال فروری میں بیجنگ میں ایک نتیجہ خیز ملاقات کی اور اہم اتفاق رائے تک پہنچے، جس نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو نئی اور مضبوط تحریک دی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور کرغیزستان کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات ہیں۔ فریقین کو تجارت اور سرمایہ کاری کے پیمانے کو بڑھانا چاہئے اور مالی تعاون کو گہرا کرنا چاہئے۔ انٹرکنکشن نیٹ ورک کو بہتر بنانا اور اعلیٰ معیار کے حامل چین-کرغیزستان-ازبکستان ریلوے کی تعمیر کو...
    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں اسرائیل۔ ایران تنازع کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ تنازع کے آغاز کے بعد سے چین نے جنگ بندی کو فروغ دینے اور دشمنی ختم کرنے کے لئے ایران، اسرائیل اور تمام فریقوں کے ساتھ رابطے برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی اداروں نے بھی موجودہ صورتحال پر بیانات جاری کیے ہیں۔منگل کے روزگو جیاکھون نے اس بات پر زور دیا کہ طاقت سے دیرپا امن قائم نہیں ہو سکتا اور کسی بھی بین الاقوامی تنازع کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے اور یہ کہ مشترکہ سلامتی کے تصور کو برقرار رکھتے ہوئے ہی تمام فریقوں کے جائز...
    چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے دارالحکومت تہران سے شہریوں کو فوری انخلا کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا تنازع کو ہوا دینے کے بجائے کشیدگی میں کمی کے لیے کام کرے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ میں کہا: "آگ پر تیل ڈالنے، دھمکیاں دینے، اور دباؤ بڑھانے سے صورتحال میں بہتری نہیں آئے گی بلکہ اس سے خطے میں تنازع مزید گہرا اور وسیع ہو جائے گا۔" چین نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران-اسرائیل کشیدگی کو مزید بڑھانے کے بجائے اسے ختم کرنے میں کردار ادا کریں۔ یہ بیان ایسے وقت پر آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کی یوسی 18کی چیئرمین آرزو فیصل مغل کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت نے فیصلہ ان کے حق میں سنادیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی یوسی 118 چیئرمین کیخلاف جھوٹا بیانیہ اور پروپیگنڈا پر مبنی تنازع سندھ ہائیکورٹ میں آرزو فیصل مغل اور پی ٹی آئی کے چیئرمین یو سی 107 کے ایڈووکیٹ وقاص شیخ کے درمیان قانونی تنازع سندھ ہائیکورٹ میں معزز جسٹس امجد سہیتو کی عدالت میں زیرِ سماعت آیا۔آرزو فیصل مغل کی جانب سے ممتاز قانون دان، سپریم کورٹ کے وکیل، اور ماہرِ قانون پروفیسر روشن علی عظیم ملاح ایڈووکیٹ نے پیش ہو کر مدلل دلائل دیے، دوسری جانب ایڈووکیٹ جمیل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی منتقلی اور صنعتی مہارت کے فروغ کے لیے پانچ سالہ تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ اہم پیشرفت ایس آئی ایف سی (اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل) کے تحت پاک چین صنعتی تعاون کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملکی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ معاہدہ پاکستان انڈسٹریل سیونگ مشینز امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن اور چین کی گوانگ ڈونگ شو میکنگ مشینری ایسوسی ایشن کے درمیان طے پایا۔ اس معاہدے کے تحت آئندہ پانچ سالوں میں پاکستان میں جوتا سازی، چمڑے اور گارمنٹس کے شعبوں میں جدید ترین چینی مشینری اور ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی۔ ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کی برآمدی صنعت خصوصاً فٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)مئیرکراچی بیرسٹر مر تضیٰ وہاب نے کہاہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قریب پارکنگ پلازہ تعمیرکیلئے بجٹ الاٹ کردیا گیا ہے اورجلداسکی تعمیرکا آغاز ہوجائیگا،مارکیٹ میں نوجوانوں کوروزگار کیلئے آمادہ کرنیکی ضرورت ہے جومحدود سرمائے سے اسٹاک مارکیٹ سے پیسے کماسکتے ہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی اوراسٹاک ایکسچینج ایک دوسرے کی مدد کرکے شہرکی بہتری کیلئے کام کرسکتے ہیں۔ مئیرکراچی نے پیر کی صبح پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں روایتی بیل بجاکرکاروبارکا آغازکرنے کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ مئیر کراچی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ زیرزمین پانی کے نئے کنکشن کے حوالے سے قانون سازی کی ضرورت ہے، واٹرکارپوریشن پانی کنکشن توکاٹ سکتا ہے لیکن اسے سیلڈ نہیں کرسکتا،جلدسیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) تائیوان کے سابق صدر ما یِنگ جو نے آبنائے تائیوان کے پار تبادلوں کو بڑھانے کے لیے چین میں ایک فورم میں شرکت کی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چین نے فوجیان صوبے کے شہر شیامین میں سالانہ آبنائے فورم کا انعقاد کیا۔ شیامین تائیوان کے مغرب میں واقع ہے۔ چین سرکاری میڈیا کے مطابق تائیوان سے ما ینگ کے ساتھ 7ہزار سے زیادہ لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا، جن کا تعلق تائیوان میں حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کواومنتانگ سے ہے۔ دوسری جانب چینی کمیونسٹ پارٹی کی جماعت عاملہ کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور پارٹی کے نمبر 4 عہدیدار وانگ ہْنِنگ نے تائیوان کی آزادی اور بیرونی مداخلت کی سختی...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کا پرومو جاری کردیا جس پر سوشل میڈیا صارفین خوب تنقید کر رہے ہیں کیونکہ اس میں کھلاڑیوں سے زیادہ آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ کے شاٹس تھے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو 45 سکینڈز کی ہے جس میں مجموعی طور پر 23 شاٹس شامل کیے گئے لیکن حیران کن طور پر 11 شاٹس جے شاہ کے تھے جسے دیکھ کر صارفین نے آئی سی سی اور جے شاہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پرومو تھا یا جے شاہ کا۔ A fantastic #WTC25 Final at Lord's with the @proteasmencsa lifting the mace on...
      بیجنگ :16 جون کو چینی صدر شی جن پھنگ کی آستانہ، قازقستان میں دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کے تیار کردہ پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل ورژن) کی لانچنگ تقریب قازقستان کے صدارتی مرکز میں منعقد ہوئی ۔ قازقستان کے صدر قسیم جمروت توکیوف نے پروگرام کی نشریات پر مبارکباد کا خط بھیجا۔ “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات “( انٹرنیشنل ورژن) کھلے پن اور تعاون، سائنسی اور تکنیکی ترقی، حیاتیاتی اور ماحولیاتی تحفظ، اور ثقافتی جدت طرازی جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، صدر شی جن پھنگ کی اہم تقاریر، مضامین اور دوران گفتگو حوالہ دی جانے والی چینی شاعری...
    ایرانی ٹی وی نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایران اسرائیل پر تاریخ کے سب سے بڑے اور شدید میزائل حملے کی تیاری کر رہا ہے، ایران کی آواز بزدلانہ حملوں سے دبائی نہیں جا سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے ایران کے دارالحکومت تہران پر حملے شروع کردیے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر بھی میزائل داغا گیا۔ براہ راست نشریات کے دوران ٹی وی چینل کی خاتون اینکر سحر امامی سیٹ پر موجود رہیں، استوڈیو میں دھواں پھیلنے سے اٹھ کر گئیں اور دوبارہ نشریات جاری رکھیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پانچ منٹ کے بعد خاتون اینکر سحر امامی نے جو دو بچوں کی ماں ہیں، دوبارہ اسکرین پر آکر نشریات شروع کر دیں۔ اس حملے کے بعد ایرانی ٹی...
    تہران:اسرائیل کی جانب سے ایران کے ٹی وی چینل ” اسلامک ریپبلک آف ایران براڈ کاسٹنگ(آئی آر آئی بی) پر حملہ کردیا گیا جس وقت اسرائیلی حملہ ہوا تب ٹی وی کی براہ راست نشریات جاری تھیں اور ایک خاتون اینکر سکرین پر موجود تھیں۔ جیسے ہی حملہ ہوا تو اس کی شدت کو سٹوڈیو کے اندر بھی محسوس کیا گیا ۔ ملبے کے ذرات براہ راست ٹی وی سکرین پر نظر آئے ۔ چینل کی عمارت بھی ہلنے لگی جس کی وجہ سےخاتون اینکر فوری طور پر اٹھ کر وہاں سے چلی گئی۔ اس حملے سے پہلے اسرائیل کی طرف سے دھمکی دی گئی تھی کہ وہ اسرائیل کے سرکاری ٹی وی چینل اور ایف ایم کو نشانہ بنائے...
    چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ ہم نے اخلاق و تمیز کے دائرے میں کام کیا اور 18 ماہ میں 20 ارب کی ریکوری کی۔چیئرمین نیب نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی تقریب سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ تاجر برداری ملک کی ترقی کا اہم جز ہے، آپ ہی نے پاکستان کو ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانا ہے، تاجروں کے مسائل میرے مسائل ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک میں تاجروں کو سہولیات فراہم کرنا اس ملک کی ترقی سے جڑا ہے، میں سمجھتا ہوں تاجر دوست ماحول تجارت...
    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی گئی۔ رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں نو مئی تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔  عدالت نے  سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی ایک مقدمہ میں  ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا۔  عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر گل نے فیصلہ سنایا۔ عمر سرفراز چیمہ کے وکیل حسن یوسف شاہ دلائل کیلئے پیش ہوئے، عمر سرفراز  چیمہ نے جیل ضمانت کی درخواست دائر...
    بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں چینی ترجمان گو جیاکھون نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں چین کا موقف اجاگر کیا۔پیر کے روزترجمان نے کہا کہ ہم فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد کشیدگی میں کمی کے لیے فوری اقدامات کریں، خطے کو مزید انتشار کی جانب جانے سے روکیں، اور مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات کے درست راستے پر واپس آنے کے لیےسازگار حالات پیدا کریں۔چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی اور اسرائیلی وزراء خارجہ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور دونوں فریقوں سے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ فریقین کو فوری طور پر...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کی جانب سے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کی صورتحال کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وسطی ایشیا نہ صرف بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا آغاز کرنے والا مقام ہے بلکہ اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کا مثالی علاقہ بھی ہے۔ چین اور پانچ وسطی ایشیائی ممالک نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں ، اور ترقی کو فروغ دینے اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو فائدہ پہنچانے کے لئے اہم منصوبوں کی ایک سیریز پر عمل درآمد کیا ہے۔ 2024...
    آ ستانہ:چینی صدر شی جن پھنگ قازقستان کے صدر توکیوف کی دعوت پر دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے پیر کے روز آستانہ پہنچے۔ آستانہ نذر بایوف بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صدر قسیم جمروت توکیوف اور دیگر سینئر حکام نے چینی صدر شی جن پھنگ کا پرتپاک استقبال کیا۔ Post Views: 5
    بیجنگ:چین کے قومی ادارے برائے شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی میں چین کی قومی معیشت نے دباؤ کے باوجود بتدریج پیش رفت کی ۔ پیداوار اور طلب میں بتدریج اضافہ ہوا، روزگار کی صورتحال مجموعی طور پر مستحکم رہی، اور اعلیٰ معیار کی ترقی میں بہتری اور جدت دیکھی گئی ۔پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی میں، نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کی اضافی قدر میں سال بہ سال 5.8 فیصد اور ماہ بہ ماہ 0.61 فیصد اضافہ ہوا۔ سروس انڈسٹری کی ترقی میں تیزی آئی، اور جدید سروس انڈسٹری کی ترقی میں بہتری دیکھی گئی ۔ نیشنل سروس انڈسٹری پراڈکشن انڈیکس میں سال بہ سال 6.2...
    کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کراچی ایئر پورٹ کے قریب چینی باشندوں پر خود کش حملہ کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نےکیس کا حتمی چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرادیا۔ چالان کے مطابق کیس میں دھماکے کے ماسٹر مائنڈ بشیر احمد کو نامزد کیا گیا ہے، ملزم عبد الرحمان، سراج بھٹار عرف دانش کو بھی نامزد کیا گیا ہے، سہولتکاری کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد گرفتار ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس، سندھ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی چالان کے مطابق دوران تفتیش ملزمہ گل نسا نے ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، خود کش حملہ آور نے ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے حملہ کیا،...
    چین نے اسرائیل کے ایران پر حملوں پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران اسرائیل تنازعہ مزید شدت اختیار کرتا ہے تو سب سے پہلے مشرقِ وسطیٰ کے ممالک اس کے سنگین نتائج بھگتیں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے بیجنگ میں لائیو پریس کانفرنس کے دوران کہا چین کو اسرائیل کے ایران پر حملوں پر شدید تشویش ہے، جو اچانک فوجی کشیدگی میں اضافے کا باعث بنے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے ایران اسرائیل جنگ میں مداخلت کی تو امریکی اڈے نشانہ بنیں گے، عراقی حزب اللہ کی امریکا کو دھمکی انہوں نے زور دیا کہ تمام فریقین فوری طور پر ایسے اقدامات کریں جو تناؤ کو کم کرنے میں مدد دیں،...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)وفاقی بجٹ 2025-26 میں حکومت پاکستان نے 1300 سے 1800 سی سی انجن گنجائش رکھنے والی گاڑیوں پر 2 فیصد اضافی ٹیکس نافذ کرنے کی تجویز دی ہے، جس کے باعث متعدد ایس یو ویز اور درمیانے درجے کی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس فیصلے سے چیری، ڈی ایف ایس کے، اور ایم جی جیسی معروف گاڑیاں متاثر ہوئی ہیں۔(جاری ہے) چینی کارساز ادارے ’’چیری‘‘ کی مقبول ایس یو وی لائن اپ، Tiggo 4 Pro اور Tiggo 8 Pro‘‘ براہ راست اس نئے ٹیکس سے متاثر ہوئی ہیں.البتہ ’’وی ویز‘‘ (الیکٹرک گاڑیاں) اور 2000 سی سی سے اوپر والے انجن جیسے MG RX8، MG Extender،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250616-02-16
    ایف بی آرکا یکم جولائی سے ڈیجیٹل پروڈکشن ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ میں تیزی لانیکا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) آئی ایم ایف کیساتھ طے شدہ شرائط پر عمل درآمد کے سلسلے میں ایف بی آر نے یکم جولائی سے ڈیجیٹل پروڈکشن ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ میں تیزی لانیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق انفورسمنٹ اقدامات نہ لینے کی صورت میں 700ارب کے نئے ٹیکس لگانا پڑتے ہیں۔ سگریٹ،سیمنٹ، پولٹری،مشروبات،کھاد اور ٹیکسٹائل سیکٹرکی نگرانی بڑھائی جارہی ہے۔ ٹوبیکو سیکٹرکی پیداوار اور سیل کو ڈیجیٹل ٹریکنگ سسٹم سے مانیٹر کیا جائیگا۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں قائم سگریٹ کے کارخانوں کی نگرانی ہو گی۔ شوگرسیکٹر میں...
    بیجنگ :نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تازہ ترین شائع کردہ متعدد پیشگی اشارے ظاہر کرتے ہیں کہ اس سال مئی میں چینی معیشت کے مختلف شعبوں میں “بہتری” کا رجحان ہے، جو معیشت کی بہتری اور نئی قوت کی عکاسی کرتا ہے ۔اس سال کے پہلے 4 مہینوں میں، قومی پائیدار اثاثے کی سرمایہ کاری میں 4 فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ شمال مشرقی علاقے میں یہ اضافہ 7.6 فیصد تک پہنچ گیا، جو کہ دیگر علاقوں کی نسبت بہت زیادہ ہے۔ شمال مشرقی علاقے کی مسابقت اور اپیل بڑھ رہی ہے، صنعت کے ڈھانچے کی بہتری کا اثر نمایاں ہے، جو علاقائی معیشت کی فعالیت میں بہتری اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے طاقتور مدد فراہم کرتا ہے۔ مئی...
    بیجنگ :وسطی ایشیا کا خطہ “بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ” کی مشترکہ تعمیر کے آغاز کے مقام اور اس انیشی ایٹو کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کے ماڈل کے طور پر چین کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مسلسل گہرا اور دو طرفہ تجارت کے حجم میں بتدریج اضافہ کر رہا ہے۔ کسٹمز اعداد و شمار کے مطابق، چین کی جانب سے وسطی ایشیا کے پانچ ملکوں کے ساتھ درآمد و برآمد 2013 میں 312.04 ارب یوان سے بڑھ کر 2024 میں 674.15 ارب یوان تک پہنچ گئی ہے، جس میں 116 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، اور سالانہ اوسط نمو کی شرح 7.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ رواں سال کے پہلے پانچ مہینوں میں، چین...
    بیجنگ : پیر کے روز شائع ہونے والے چھیوشی میگزین کے 12 ویں شمارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چینی صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے ” درمیانی اور طویل مدتی منصوبہ بندی کے ذریعے اقتصادی اور سماجی ترقی کی رہنمائی کرنا قومی گورننس میں پارٹی کا ایک اہم طریقہ ہے۔”اتوار کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پانچ سالہ منصوبے کی سائنسی تشکیل اور مسلسل عمل درآمد سی پی سی کی قومی گورننس کا ایک اہم تجربہ ہے اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کا ایک اہم سیاسی ثمر ہے۔...
      بیجنگ :شی جن پھنگ کے لیے لفظ “عوام” بہت اہمیت کا حامل ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے 100 سے زائد معائنے اور تحقیقات کے لیے نچلی سطح کا دورہ کیا ہے ۔ لوگوں کی فوری ضروریات اور توقعات کو اہم مرکزی اجلاسوں کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے، اور وقتاً فوقتاً اصلاحات کا مرکز و محور بنتے رہے ہیں۔ سی پی سی کی20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں “چینی طرز کی جدیدیت کو مزید جامع بنانے اور فروغ دینے کے بارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلے” کا جائزہ لیا گیا اور منظور کیا گیا جس میں 46...
    بیجنگ :دوسری چین وسطی ایشیا سمٹ کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے کیے گئے ایک سروے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ چین اور پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح تعاون “انسانیت کے ہم نصیب معاشرے ” کی حقیقی تصویر ہے، جو شورش زدہ بین الاقوامی صورت حال میں استحکام پیدا کر رہا ہے۔ سروے میں 90.4 فیصد جواب دہندگان نے نشاندہی کی کہ چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کے میکانزم نے اہم قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ 92 فیصد افراد کا خیال ہے کہ چین وسطی ایشیا کو اپنے ہمسائیگی سفارتکاری کی ترجیحی سمتوں میں سے ایک سمجھتا ہے، جس سے وسطی ایشیائی...
    چین اور وسطی ایشیا ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کا مسلسل فرو غ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :وسطی ایشیا کا خطہ “بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ” کی مشترکہ تعمیر کے آغاز کے مقام اور اس انیشی ایٹو کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کے ماڈل کے طور پر چین کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مسلسل گہرا اور دو طرفہ تجارت کے حجم میں بتدریج اضافہ کر رہا ہے۔ کسٹمز اعداد و شمار کے مطابق، چین کی جانب سے وسطی ایشیا کے پانچ ملکوں کے ساتھ درآمد و برآمد 2013 میں 312.04 ارب یوان سے بڑھ کر 2024 میں 674.15 ارب یوان تک پہنچ گئی ہے، جس میں 116 فیصد کا...
    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر کے ایک نئی سرخ لائن عبور کرلی ہے۔ تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل ایٹمی تنصیبات پر حملے کر رہا ہے۔ اسرائیل کے توانائی کے ڈھانچوں پر حملے جنگ کو خلیجِ فارس تک لے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر جوابی حملہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنے دفاع میں کیا۔ ایران نے اسرائیل کے فوجی اور اقتصادی اہداف کو نشانہ بنایا۔ ایران پر اسرائیلی حملے امریکا کی آشیرباد کے بغیر ناممکن تھے۔ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کی اسرائیلی حملوں کی پشت پناہی کے ثبوت موجود ہیں۔ اسرائیل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)راشد لنگڑیال نے انکشاف کیا کہ شدید گرمی کے باوجود 95فیصد لوگوں کے پاس ایئر کنڈیشنر نہیں ہے۔ سینیٹ کمیٹی اجلاس میں سلیم مانڈوی والا، فاروق ایچ نائیک اور شبلی فراز سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی، اس موقع پر راشد لنگڑیال نے بریفنگ دی۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس فائلرز کی تعداد 60لاکھ ہے، شدید گرمی کے باوجود 95 فیصد لوگوں کے پاس ایئرکنڈیشنڈ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18سال کم عمر اور بزرگوں کی تعداد 13کروڑ 20لاکھ ہے، ملکی آبادی کا یہ حصہ لیبر فورس سے باہر ہے، خواتین کی بڑی تعداد تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود بے روزگار ہے۔ اس...
    اسلام آباد(طارق محمود سمیر)اسرائیل اور ایران کے درمیان جو حالیہ جنگ جاری ہے، اس میں اسرائیل کی طرف سے ایران پر بڑے ٹارگٹڈ حملے تھے۔ گزشتہ رات ایران نے مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا۔ ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ کل سے آج تک اسرائیل کے تین جنگی طیاروں کو مار گرایا ہے جن میں ایک پائلٹ ہلاک اور دو زیر حراست ہیں۔ تل ابیب کے اندر چیخوں کی آوازیں بھی آئی ہیں، افراتفری بھی پھیلی ہے، نقصانات بھی ہوئے ہیں اور کچھ فوٹیج جو سامنے آئی ہیں، ان کے مطابق یہ پہلی مرتبہ اسرائیل کو مؤثر جواب دیا گیا۔ماضی میں حماس اور حزب اللہ کی تنظیموں کے پاس میزائل ٹیکنالوجی نہیں تھی جو بیلسٹک میزائل ایران نے استعمال...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ہم دودھ کے دھلے نہیں ہیں، ہمارے دور میں بھی غلط چیزیں ہوئی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ اُمتِ مسلمہ پر حملہ ہو چکا ہے۔ ایک ماہ قبل دشمن نے پاکستان پر طبع آزمائی کی تو دشمن کا غرور پاش پاش ہوا اور  قاتل مودی کا غرور خاک میں ملا۔ انہوں نے کہا کہ امتِ مسلمہ فلسطین کے زخموں پر خاموش رہی۔ کاش بانی چیئرمین اِس وقت باہر ہوتے مسلمانوں کی ترجمانی کے لیے۔ اُمتِ مسلمہ خاموش ہے، آواز اٹھانے والوں کو چُن چُن کر مٹا دیا گیا۔ بھٹو کو...
    جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما کی قیادت میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ جیت کر پروٹیز نے 'چوکرز' کے لیبل کو اُتار پھینکا۔ گزشتہ روز لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا 5 وکٹوں سے شکست دیکر پہلا آئی سی سی ٹائٹل اپنے نام کیا۔  تاریخی فتح کے بعد جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما نے پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ذہنی طور پر دباؤ میں ڈالنے کی کوشش کی گئی، ہم پر "چوکرز" (دباؤ میں ہارنے والی ٹیم) کا داغ اس دن پھر سے دہرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا پچھلے چند برسوں میں کافی مختلف ہوگیا ہے، اب کینگروز باڈی لینگویج اور مہارت سے جارحانہ انداز اپناتے ہیں، پہلے وہ...
    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطے میں اسرائیل کی جانب سے طاقت کے بے دریغ استعمال کی شدید مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، چین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ چینی وزیرخارجہ نے اسرائیلی وزیر خارجہ سے بھی رابطہ کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطے میں اسرائیل کی جانب...
    باکو کسی بھی بیرونی طاقت کو ایران یا کسی اور ملک پر حملے کے لیے اپنی فضائی یا زمینی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ اس بات کا اظہار آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیحون بیراموف نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں کیا۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کو نشانہ بنانے کا عندیہ بیراموف نے ایرانی فوجی کمانڈروں اور شہریوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ باکو کسی بھی بیرونی عنصر کو جارحانہ مقاصد کے لیے اپنی زمین یا فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ دوسری طرف عراقچی نے اسرائیلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور قطر چیریٹی کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت قطر چیریٹی الخدمت کے 13 موبائل ہیلتھ یونٹس کے لیے مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔ اس معاہدے کا مقصد ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد کو مفت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔اِسی حوالے سے قطر چیریٹی کے وفد نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس لاہور کا دورہ کیا، جہاں قطر چیرٹی کے کنٹری ڈائریکٹر امین عبد الرحمنٰ اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری نے اداروں کے مابین مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ۔تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل سید...
    ملکی عسکری فورسز کی نو منتخب کمان کے نام اپنے پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ نے وطن کے دفاع اور غاصب صیہونی رژیم کی جارحیت سے مقابلے میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر دینے والے مسلح افواج کے شہید کمانڈروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف، سینٹرل خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے کمانڈر، کمانڈر ایرانی ایرواسپیس فورس اور آرمی چیف کو اس تقرری پر مبارکباد پیش کی ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ملکی عسکری فورسز کی نو منتخب کمان کو تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ اپنے اس پیغام میں سید عباس عراقچی نے وطن کے دفاع اور غاصب صیہونی رژیم...
    چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے انکشاف کیا کہ شدید گرمی کے باوجود 95 فیصد لوگوں کے پاس ایئر کنڈیشنر نہیں ہے۔سینیٹ کمیٹی اجلاس میں سلیم مانڈوی والا، فاروق ایچ نائیک اور شبلی فراز سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی، اس موقع پر راشد لنگڑیال نے بریفنگ دی۔ شوگر ملز کی مانیٹرنگ کی تو انہوں نے پروڈکشن ہی بند کردی، راشد لنگڑیالچیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ر( ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال میں ہمیں ٹیکس شارٹ فال کا سامنا نہیں ہوگا۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس فائلرز کی تعداد 60 لاکھ ہے، شدید گرمی کے باوجود 95 فیصد لوگوں کے پاس ایئرکنڈیشنڈ نہیں ہے۔انہوں نے...
    سٹی 42 : الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور قطر چیریٹی کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت قطر چیریٹی الخدمت کے 13 موبائل ہیلتھ یونٹس کے لیے مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور قطر چیریٹی کے درمیان ہونے والے اہم معاہدے کا مقصد ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد کو مفت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل    اِسی حوالے سے قطر چیریٹی کے وفد نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس لاہور کا دورہ کیا، جہاں قطر چیرٹی  کے کنٹری ڈائریکٹر  امین عبد...
    بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کی آستانہ، قازقستان میں دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ  کی جانب سے تیار کردہ “”شی جن پھنگ کے پسندیدہ  حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل  ورژن) وسطی ایشیا کے پانچ ممالک      قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان، اور ازبکستان کے بہت سے مین اسٹریم میڈیا پر 16 جون سے نشر کیا جائے گا۔حالیہ دنوں ایشیا اور یورپ کے بہت سے مین اسٹریم میڈیا نے اس پروگرام کے نشر کا اعلان کیا ہے جس کی  مختلف  شعبوں میں وسیع پیمانے پر ترویج جاری  ہے۔کتاب   “شی جن پھنگ کے پسندیدہ  حوالہ جات “( انٹرنیشنل  ورژن)    کھلے پن اور تعاون، سائنسی اور تکنیکی ترقی،  حیاتیاتی  اور ماحولیاتی...
    بیجنگ :پیپلز بینک آف چائنا نے مئی کے مالیاتی اعداد و شمار جاری کیے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مئی میں مجموعی مالیاتی وسائل میں معقول اضافہ ہوا ، اور سماجی فنانسنگ کی ترقی کی شرح اعلیٰ سطح پر رہی ، جس نے حقیقی معیشت کے لئے مضبوط حمایت فراہم کی ہے ۔ مئی کے اختتام پر وسیع پیمانے پر کرنسی کا بیلنس تقریباً  326 ٹریلین یوآن  رہا ، جو سال بہ سال 7.9 فیصد زیادہ ہے۔ سوشل فنانسنگ کا اسٹاک تقریباً  426 ٹریلین یوآن  رہا، جو سال بہ سال 8.7 فیصد کا اضافہ ہے  اور ترقی کی شرح بلند سطح پر رہی۔ قرضوں کے حجم  نے معقول نمو برقرار رکھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکاری...
    بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ سولہ سے اٹھارہ جون تک دوسری چین وسطی ایشیا سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے آستانہ، قازقستان کا دورہ کریں گے۔ہفتہ کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ مئی 2023 میں، پہلی چین۔وسطی ایشیا سمٹ  چین کے شہر شی آن میں منعقد ہوئی تھی۔ چین اور وسطی ایشیا کے پانچ ممالک روایتی دوستی کا اشتراک کرنے، مستقبل کی ترقیاتی جستجو اور ایک قریبی ہم نصیب چین۔وسطی ایشیائی کمیونٹی کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے شی آن میں جمع ہوئے تھے۔اس موقع پر صدر شی جن پھنگ نے چائنا یونیورسٹی آف پیٹرولیم (بیجنگ) میں زیر تعلیم وسطی ایشیائی طلباء کو خط لکھا اور انہیں چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے...