2025-05-14@04:38:59 GMT
تلاش کی گنتی: 124

«زخمی ہونے والوں»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑال نے کہا ہے کہ ٹیکس قوانین ترمیمی بل سے صرف ڈھائی فیصد افراد متاثر ہوں گے ، پراپرٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ذرائع آمدن بتانا ہوں گے. ایکسپریس نیوز کے مطابق بلال اظہر کیانی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں نااہل ٹیکس فائلرز پرجائیداد کی خریداری پر پابندی کے معاملے پر غور کیا گیا۔  بلال اظہر کیانی نے سوال کیا کہ جائیداد کی خریداری کے لیے ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں اہلیت کی شق کیوں شامل کی گئی ہے؟ ٹیکس قوانین ترمیمی بل میں ٹیکس فائلرز کی اہلیت کی تعریف کو ٹھیک کیا جائے۔ چیئرمین آباد نارتھ ایس...
    علما اور عوام نے عاملوں پر شکنجہ کسنے کا مطالبہ کردیا، قائمہ کمیٹی میں جادو ٹونے پر قانون سازی کی بات ہوئی، بحث کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔عاملوں میں کچھ 50 ہزار روپے لے کر قرض واپس مانگنے والوں کو خاموش کروانے کو تیار ہیں تو کچھ عامل بابا دشمن کو راستے سے ہٹانے کے دعویدار ہیں۔ملک بھر میں عملیات کی آڑ میں پیسہ چھاپنے والوں کی کمی نہیں، علما اور عوام مطالبہ کیا کہ جادو ٹونے کے نام پر لوگوں کی جان اور مال سے کھیلنے والوں پر شکنجہ کسا جانا چاہیے۔ قائمہ کمیٹی میں جادو ٹونے پر قانون سازی سے متعلق بات ہوئی، مگر بحث کا نتیجہ نہ نکلا۔
    بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے جہاں چور کا سامنا کرنے پر بہادری کے خوب چرچے ہو رہے ہیں وہیں انہیں جلد صحتیاب ہوکر گھر لوٹنے پر ٹرولنگ کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کی دو سرجریز ہوئیں، جس میں جسم سے چاقو کا ٹکڑا بھی نکالا گیا تھا تاہم انہیں دبنگ انداز میں اسپتال سے واپس آتا دیکھ کر ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا جانے لگا ہے، اور ان کی جلد صحت یابی پر مختلف حلقوں میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سیف کی حالت پر سوالات اٹھاتے ہوئے شیو سینا کے رہنما سنجے نروپم نے کہا کہ ریڑھ کی ہڈی اور گردن...
    اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے پوڈکاسٹ "واٹ مامسینس” کے پہلے سیزن کے اختتام کے بعد پاکستان میں کانٹینٹ کریئیٹرز کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ زارا، جو 2024 میں اپنی بیٹی نور جہاں کی پیدائش کے بعد پہلی بار ماں بنی ہیں، نے "واٹ مامسینس” کے ذریعے مشہور شخصیات کی ماؤں کو انٹرویو دے کر ان کے والدین کے تجربات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اپنے وی لاگ میں کہا، "یہ ایک آزاد کرنے والا تجربہ تھا جس سے میں اپنی زندگی میں جُڑاؤ محسوس کر سکی۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ کانٹینٹ کریئیٹرز کو پاکستان میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔” زارا نے تنقید کرنے والوں سے درخواست کی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والا ملک دشمن ٹولہ بار بار اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کرتا ہے ، ایسے عناصر کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، برادر ممالک کے تعاون سے پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہوا۔وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزارتِ اطلاعات کے اعلی افسران، چیئرمین پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن میاں عامر محمود، میر ابراہیم، ناز آفرین سہگل، سلطان لاکھانی، سلمان اقبال، شکیل مسعود، ندیم ملک اور کاظم خان شریک تھے ۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت اور میڈیا کا باہمی اعتماد کا رشتہ ہے ،...
    کراچی(کامرس رپورٹر) سندھ حکومت نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور کاروائی اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والوں کی دکانیں سربمہر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے. ڈائریکٹرجنرل بیورو آف سپلائی پرائسز ڈاکٹر شاکر قیوم خانزادہ کے زیر صدارت قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کراچی سمیت سندھ کی تمام ڈویڑنوں کے افسران شریک ہوئے. ڈائریکٹر جنرل سندھ نے ہدایت دی کہ صارفین کو ریلیف فراہم کرنے پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ ذخیرہ اندوزوں اور کالابازاری کرنے والوں سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی مرتب کی گئی ہے، وزیراعلی سندھ کے معاون خاص عثمان غنی ہنگورو کی ہدایت پر سندھ بہر میں قیمتوں کی سخت چیکنگ روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ...
    پی ٹی آئی والوں کو خود بھی معلوم تھا مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص نہیں۔پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات سے انکار پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کرنے والوں کو خود بھی پتا تھا کہ اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا۔ پی ٹی آئی والے کسی بھی بات پر مخلص نہیں اور نہ ہی اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص ہیں۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 22 جنوری 2025ء ) مریم نواز کی کاروبار فنانس سکیم، قرض کی درخواست دینے والوں کو ہزاروں روپے فیس ادا کرنا ہو گی، کاروبار فنانس سکیم کے تحت 3 کروڑ روپے تک کا بلاسود قرضہ حاصل کیا جا سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی جانب سے متعارف کروائی گئی کاروبار فنانس سکیم کے تحت قرض حاصل کرنے کے خواہش مندوں کیلئے عائد شرائط کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ایکسرپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق کاروبار فنانس سکیم کے تحت قرض حاصل کرنے کے خواہش مندوں کو درخواست کے ساتھ 10 ہزار روپے تک کی فیس ادا کرنا ہو گی۔ 50 لاکھ روپے تک کا قرضہ حاصل کرنے کیلئے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آرٹیفشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے ذریعے بنائی گئی تصاویر شیئر کرنے والے 10 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔جیو نیوز کے مطابق لاہور میں ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے سائبر کرائم اور ڈپٹی ڈائریکٹرز نے پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے بتایاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی اے آئی سے بنی تصاویر شیئر کرنے والے 10 افرادکیخلاف مقدمات درج کرلیا گیا جس میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر اب تک 18 افراد مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے کا کہناتھاکہ ریاست اور معزز شخصیات کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا...
    حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باعث زیادہ سے زیادہ افراد کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس سلسلے میں نان فائلرز پر سختیاں بڑھائی جارہی ہیں، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے نئے ٹیکس قانون کے تحت نان فائلرز پر عائد نئی پابندیوں کے حوالے سے بریفننگ دی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ نئے ٹیکس قانون کے تحت ٹیکس ریٹرن فائلر کی اہلیت پر ترامیم کی گئی ہے، نان فائلرز اب کسی بینک میں کرنٹ یا سیونگ اکاؤنٹ نہیں کھول سکیں گے۔ تاہم 5 سے 10 مرلے کے مکان خریدنے والوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی جارہی۔...
    ذرائع کے مطابق لوگ انتظامیہ سے نالاں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ معاملے سے لاتعلق ہے اور اس نے پراسرار ہلاکتوں کی وجہ جاننے کیلئے تاحال کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع راجوری کے گاﺅں بدھل میں ایک اور بچی کی پراسرار موت ہو گئی ہے جس سے علاقے میں اس طرح کی اموات کی تعداد بڑھ کر 17ہو گئی ہے۔ جمعہ کے روز ایک خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق بدھل میں پراسرار ہلاکتوں کا یہ سلسلہ گزشتہ چالیس روز سے زائد عرصے سے جاری ہے۔ مرنے والوں میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپوٹس...
    سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک—فائل فوٹو سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کا کہنا ہے کہ جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے لیے سخت سزا ہونا ضروری ہے۔لاہور میں جانوروں کے حقوق اور ماحولیات پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جانوروں کی بہبود اور حقوق پر مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک کا کہنا ہے کہ ضرورت ہے کہ جانوروں کے حقوق پورے کیے جائیں، تنظیمیں اس کے لیے اچھا کام کر رہی ہیں، اس پر مزید کام ہونا چاہیے، جانوروں اور انسانوں کا تعلق قدرت نے بنایا ہے۔ جسٹس عائشہ ملک دنیا کی100 بااثر خواتین کی فہرست میں شاملسپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ...
    غزہ میں جنگ بندی ڈیل کے اعلان کے باوجود بھی اسرائیل کے حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 110 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا اعلان ہوتے ہی گزشتہ دنوں فلسطینی عوام نے جشن منایا مگر اس دوران بھی غزہ پر اسرائیلی حملے نہیں رکے۔ رپورٹ کے مطابق جنگ بندی اعلان کے بعد ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 28 بچوں سمیت اب تک 110 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور 246 زخمی ہوئے۔ دوسری جانب جنگ بندی اعلان ہونے کے بعد نیتن یاہو کو اپنے اتحادیوں اور اسرائیل میں دائیں بازو کی قوتوں کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اسرائیلی کابینہ نے اب...
    خبر ایجنسی کے مطابق میڈرڈ کشتی حادثے میں 50 تارکین ہلاک ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 44 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ کشتی میں 86 تارکین سوار تھے، کشتی حادثے میں 36 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یونان کشتی حادثے کے بعد تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو افسوسناک حادثہ پیش آگیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق میڈرڈ کشتی حادثے میں 50 تارکین ہلاک ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 44 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ کشتی میں 86 تارکین سوار تھے، کشتی حادثے میں 36 افراد کو بچا لیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 12 نوجوان گجرات کے رہائشی ہیں۔ میڈرڈ میں کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے نوجوان چار ماہ قبل یورپ کے لیے...
    پاکستان سے بیرون ملک روزگار کے لیے روانہ ہونے والوں کی تعداد میں کمی، مگر ریکارڈ ترسیلات زر کا سلسلہ برقرار پاکستان سے شہریوں کی بیرون ملک روانگی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں 2024 کے آغاز میں سات لاکھ سے زائد افراد نے ملک چھوڑا۔ ذرایع کے مطابق، 727,381 پاکستانی بیرون ملک ملازمت کے لیے روانہ ہوئے، جو کہ 2023 میں روانہ ہونے والوں کی تعداد 862,625 سے کم ہے۔ تاہم، اس دوران اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان میں ترسیلات زر کا سلسلہ جاری رہا۔ کیلنڈر ایئر 2024 میں انہوں نے پاکستان کو 34 ارب ڈالرز سے زائد کی رقم ارسال کی، جو کہ ملکی معیشت کے لیے ایک اہم ذریعہ ہے۔
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 65 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کردیا۔ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار اسکالر شپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے نئے بجٹ میں ہونہار اسکالر شپ 50 ہزار تک بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اب سیکنڈ اور تھرڈ ایئر کے طلبا و طالبات کو بھی ہونہار اسکالر شپس دی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں طلبہ ڈی چوک پر نہیں یونیورسٹی میں اچھے لگتے ہیں، لیپ ٹاپ دیں گے، مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ 30 ہزار اسکالر شپس کم ہیں، حکومت میرا ذاتی کاروبار نہیں، عوام کو جواب دہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ برے وقت میں ساتھ دینے ارکان...
    سربراہ جمعیت علما اسلام کا کہنا تھا کہ شرعی عدالت کے فیصلوں کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی، شرعی عدالت کا اپنا جج تو چیف جسٹس تک نہیں بن سکتا، ہم سود کے خاتمے کی آئینی ترمیم لانے میں کامیاب ہوئے، 26ویں ترمیم میں سود کے خاتمے نے شرعی عدالت کو طاقت دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ جمعیت علما اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر مدارس نہ ہوتے تو نظریہ پاکستان دفن کر دیا جاتا۔ وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے سروں پر پگڑیاں سر جھکانے نہیں اونچا کرنے کیلئے پہنی ہیں، علما ئے کرام کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف : فوٹو فائل وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میری اوقات نہیں کہ مذاکرات ناکام یا کامیاب بناؤں، مجھے پی ٹی آئی والوں کی نیت پر 100 فیصد شک ہے، پی ٹی آئی والے وقت گزار رہے ہیں ان کے مقاصد کچھ اور ہیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وہ بانی کو مذاکرات کے ذریعے باہر لانے میں سنجیدہ نہیں، بہت سے لوگوں کے ہاتھ میں گیم آگئی ہے، مجھے ایسے ہی ٹارگٹ کررہے ہیں کہ مذاکرات ناکام ہوں، میری دعا ہے اگر دو نمبری ہورہی ہے تو بھی مذاکرات کامیاب ہوں۔ حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی تیسری نشست 16 جنوری کو ہوگی مذاکراتی...
    لاس اینجلس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جنوری ۔2025 ) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی جنگلات کی آگ سے نقصانات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے حکام نے مزید ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آگ کے سبب اموات کی تعداد 24 ہو گئی ہے اس سے قبل اموات کی تعداد 16 بتائی گئی تھی حکام کو خدشہ ہے کہ آگ کے سبب جل جانے والی املاک یا عمارتوں سے سرچ آپریشن میں مزید لاشیں مل سکتی ہیں. ریاست کیلی فورنیا میں آگ مسلسل تباہی پھیلا رہی ہے اور چھ دن گزرنے کے باوجود اس پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے امریکہ کے ہنگامی امداد کے اداروں کے اعلیٰ حکام خدشہ ظاہر...
    شانگلہ(آئی این پی ) بلوچستان کے یو ایم سی سنجدگی میں کول کان حادثے کا شکار ہونے والوں میں بیشتر کانکنوں کی میتیں شانگلہ پہنچا دی گئی، شانگلہ کے صدر مقام الپوری کے نواحی علاقوں میں قیامت صغریٰ جیسا موحول دیکھاگیا، شانگلہ کے 10 جبکہ دو مقامی کانکن کان کے ملبے دب گئے تھے۔  جمعرات کی شام صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سنجدگی میں کوئلے کے کان میں زہریلی ساندہ گیس پٹنے کے بعد دھماکے سے چھت بیٹھ گئی تھی جس کے نتیجے میں کام کرنے والے 12 مزدور دب گئے تھے جس میں10 کا تعلق ضلع شانگلہ کے صدر مقام الپوری کے نواہی علاقوں سے ہیںجس میں سے بیشتر کی میت ابائی علاقہ پہنچا دی گئی جہاں...
    اپنے ایک بیان میں مرکزی چیئرپرسن مسلم کانفرنس خواتین ونگ کا کہنا ہے کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، ان کی قربانیاں رنگ لائیں گی، بھارت تمام تر دباؤ، منفی ہتھکنڈوں اور مظالم کے باوجود بھی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ختم نہیں کر سکا۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے زیراہتمام ہونے والے عظیم الشان ''کشمیر بنے گا پاکستان'' کنونشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی۔ کوہالہ اور مضافات کو پاکستان اور کشمیر کے جھنڈوں سے سجا دیا گیا۔ مرکزی چیئرپرسن مسلم کانفرنس خواتین ونگ، چیئرپرسن کشمیر ویمن الرٹ فورم (کواف) سمعیہ ساجد نے کہا ہے کہ 12جنوری کو ہونے والا کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن نظریاتی انتشار پھلانے والوں کے خلاف...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن قریباً ساڑھے چار سال بعد بحال ہوگیا، اور آج پی آئی اے کی پرواز پیرس کے لیے روانہ ہوگئی۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پیرس اور یورپی یونین کے لیے دوبارہ شروع ہونے والی پروازوں کا افتتاح کیا۔ یہ بھی پڑھیں حکومت نے قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم شہباز شریف اسلام آباد سے پیرس کے لیے روانہ ہونے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 749 میں 323 مسافر سوار ہیں۔ وزیر برائے ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے...