2025-12-11@02:35:18 GMT
تلاش کی گنتی: 549

«نے والوں کو»:

(نئی خبر)
    مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا،قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، آئی جی پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )آئی جی پنجاب کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور میں مذہبی جماعت کے کارکنوں نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا ہے۔آئی جی پنجاب کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریکِ لبیک کے پرتشدد اور مسلح احتجاج کا مقصد ملک کا امن و امان برباد، عوام کیلئے مشکلات کھڑی کرنا اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ غزہ کے مظلوم عوام سے کسی طور...
    آئی جی پنجاب کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور میں مذہبی جماعت کے کارکنوں نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا ہے۔ آئی جی پنجاب کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریکِ لبیک کے پرتشدد اور مسلح احتجاج کا مقصد ملک کا امن و امان برباد، عوام کیلئے مشکلات کھڑی کرنا اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ غزہ کے مظلوم عوام سے کسی طور پر بھی اظہار یکجہتی قرار نہیں دیا جاسکتا جبکہ غزہ میں امن معاہدہ ہوچکا ہے جس سے وہاں کے مسلمان نہ صرف مطمئن  ہیں بلکہ امن قائم ہونے پر اللہ...
    مردان میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے نام پر اسلحہ لہرانے والوں کے خلاف پرچہ کٹ گیا۔پولیس کے مطابق سوشل میڈيا پراسلحہ کی ویڈیو سے خوف و ہراس پھیلایا گيا، میئر مردان سٹی حمایت مایار سمیت اے این پی کے 43 نامزد اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے ایمل ولی کی سیکیورٹی کا معاملہ، کارکن مسلح ہوکر ضلعی دفتر پہنچیں، حمایت مایار کا ویڈیو پیغام کے پی حکومت کا سیکیورٹی دینے کا اعلان، ایمل ولی کا ردِعمل گزشتہ دنوں عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے میری اور میرے خاندان کی سیکیورٹی واپس...
    تقریب سے خطاب میں میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ہم حافظ نعیم الرحمن کی یونین کونسل میں بھی 2 لاکھ 35 ہزار اسکوائر فٹ سڑک تعمیر کر رہے ہیں، ساتھ ہی 1.1 کلومیٹر نالے کی تعمیر بھی کی جا رہی ہے، شہر کے انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لیے 28 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے کراچی والوں کو سہانے خواب تو دکھائے مگر وفا نہیں کی ۔ضلع وسطی کے علاقے ناگن چورنگی صدیق اکبر روڈ پر مختلف ترقیاتی اسکیموں کے سنگِ بنیاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ وہ اس وقت ضلعی قیادت کے ہمراہ جماعت اسلامی کے زیرانتظام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو: ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنے لاکھوں صارفین کو ایک اہم اور تشویشناک وارننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے اپنے کمپیوٹرز کو بروقت اپ ڈیٹ نہ کیا تو وہ خطرناک سائبر حملوں کا شکار بن سکتے ہیں۔کمپنی کے مطابق ونڈوز 10 کے اجرا کو 10 سال مکمل ہونے کے بعد 14 اکتوبر 2025 سے اس آپریٹنگ سسٹم کی باضابطہ سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔ اس فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ اب ونڈوز 10 صارفین کو مائیکروسافٹ کی طرف سے نہ تو سیکورٹی اپ ڈیٹس ملیں گی اور نہ ہی کوئی تکنیکی مدد فراہم کی جائے گی۔مائیکروسافٹ کے سینئر ایگزیکٹیو نے اپنے تازہ بلاگ میں...
    نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے معرکۂ حق کے بعد دنیا میں پزیرائی ملی، بھارت کے اندر لوگ اپنی قیادت سے سوال کر رہے ہیں، بھارتی قیادت اپنے عوام کو خوش کرنے کے لیے بڑھکیں لگا رہی ہے، ہم پاکستان کو وہ ماڈل بنا کر پیش کریں گے، جسے دنیا دیکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس وقت بھارت حسد کی آگ میں جل رہا ہے، کسی نے پاکستان پر میلی نگاہ ڈالی تو اسے پہلے سے زیادہ شدت سے جواب ملے گا۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو اللّٰہ تعالیٰ کے...
    اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے صارفین کے لیے نیا اور شفاف نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اب بجلی کے تمام نئے یا بحال شدہ کنکشنز کے لیے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔ یہ اقدام آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر چوہدری خالد محمود اور نادرا ٹیکنالوجیز کے سی ای او عمر خان آزاد کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے بعد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ نئے بائیومیٹرک نظام کا مقصد جعلی اور غیر قانونی کنکشنز کی روک تھام اور صارفین کی درست شناخت کو یقینی بنانا ہے۔ اس نظام کے تحت کنکشن جاری کرنے سے پہلے درخواست دہندہ کی انگلیوں کے نشانات کے ذریعے تصدیق کی جائے گی، جس سے...
    اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے بجلی کا نیا یا دوبارہ کنکشن حاصل کرنے کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کو لازمی قرار دے دیا ہے، جس کا مقصد جعلی کنکشنز اور نادہندگان کی روک تھام ہے۔ یہ نیا اقدام آئیسکو اور نادرا ٹیکنالوجیز کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے۔ آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر چوہدری خالد محمود اور نادرا ٹیکنالوجیز کے سی ای او عمر خان آزاد نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔ جعلی کنکشنز کی روک تھام اور صارف کی شناخت کی تصدیق آئیسکو کا کہنا ہے کہ بائیومیٹرک سسٹم کی مدد سے نئے کنکشن کے خواہشمند صارفین کی شناخت درست اور محفوظ طریقے سے ممکن ہوگی۔جعلی یا غیرقانونی میٹر کنکشن کا سلسلہ بند...
    ویب ڈیسک : اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کا نیا کنکشن حاصل کرنے والوں کےلیے بائیومیٹرک تصدیق کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر چوہدری خالد محمود اور نادرا ٹیکنالوجیز کے سی ای او عمر خان آزاد کے درمیان حال ہی میں ایک معاہدہ طے پایا ہے، جس کے بعد اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے اعلان کیا ہے کہ اب تمام نئے بجلی کے کنکشن اور دوبارہ کنکشن حاصل کرنے والے افراد کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے نادرا ٹیکنالوجیز کے ساتھ دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر چوہدری خالد محمود نے کہا...
    مقبوضہ بیت المقدس: غزہ ایک بار پھر صہیونی وزرا کی دھمکیوں اور قابض اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کی لپیٹ میں ہے۔ صہیونی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اپنے تازہ بیان میں غزہ کے رہائشیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے گھروں کو چھوڑ کر جنوبی حصے کی طرف منتقل ہو جائیں، بصورتِ دیگر انہیں  دہشت گرد یا دہشت گردوں کے حامی سمجھا جائے گا۔ اس اعلان کے بعد غزہ میں پہلے سے جاری قحط اور تباہی کے درمیان نقل مکانی کا ایک اور بڑا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران تقریباً 4 لاکھ فلسطینی شہری اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ سڑکوں پر بے...
    ویب ڈیسک:عصر حاضر میں لوگ نقد رقم کے بجائے کریڈٹ کارڈ کا استعمال زیادہ کرتے ہیں، کسی کو رقم کی منتقلی یا بلوں کی ادائیگی اب سب اے ٹی ایم کے ذریعہ کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے لوگ نقدی رکھنے اور لوٹے جانے کے خطرے بھی بچ جاتے ہیں مگر   دنیا کے ڈیجیٹل ہوتے ہی مجرم بھی سائبر کرمنل بن چکے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق جب سے لوگوں نے نقدی کی بجائے کریڈٹ کاڑڈ استعمال کرنا شروع کیا تب سے سائبر کرمنلز نے انہیں لوٹنا شروع کر دیا اور آئے روز ایسی وارداتیں سامنے آتی ہیں جس میں سائبر کرائمز کے ذریعہ لوگوں کو ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم کر دیا جاتا ہے۔ ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کی تذلیل کرنے والوں کو جواب دینا میرا کام ہے، اس پر کبھی معافی نہیں مانگوں گی، شمالی اور جنوبی پنجاب کی تفریق ڈالنے والے عوام کے دوست نہیں، پنجاب کے تمام شہروں کو بند مٹھی کی طرح جوڑ کر رکھنا چاہتی ہوں۔ لاہور میں تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پوزیشن ہولڈرز نے پنجاب اور پاکستان کا نام روشن کیا، جس ملک میں اتنے سارے ٹاپرز ہوں اس کو کبھی زوال نہیں آسکتا، میرے پاس پنجاب میں 50 ہزار اسکول اور کروڑوں بچے پڑھتے ہیں۔...
    —فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میں پنجاب کی تذلیل اور نشانہ بنانے والوں کو جواب دوں گی، پنجاب کی بات وزیراعلیٰ نہیں کرے گی تو اور کون کرے گا۔مریم نواز نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے لوگوں کی عزت نفس کی بات کی، اس پر کبھی معافی نہیں مانگوں گی۔انہوں نے کہا کہ سیلاب آگیا تو مانگنا شروع کردو، پنجاب کے پاس وسائل ہیں، باقی تمام صوبوں کے پاس بھی یکساں وسائل ہیں، وہ کہاں جاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے اعلانات کرنا آسان اور کام کرنا مشکل ہوتا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر پیپلز پارٹی کا سینیٹ سے واک آؤٹ وزیراعلیٰ پنجاب کا...
    سٹی42:دھان کے کاشتکاروں کو آگ لگانے سے سخت وارننگ جاری کی گئی ہے۔محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ دھان کی فصل کی کٹائی کے بعد باقیات کو آگ لگا کر جلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور گرفتاریاں ہوسکتی ہیں۔ محکمہ کے مطابق فصل کی باقیات کو آگ لگانے سے سموگ پیدا ہوتی ہے جو انسانی صحت اور ماحول کے لیے مضر ہے۔ اس عمل سے نہ صرف فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ عوامی صحت متاثر ہونے اور سانس کی بیماریوں کے بڑھنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘ محکمہ زراعت نے کاشتکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مڈھوں کو جلانے سے گریز کریں...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی اظہر جاوید نے امریکا میں فیلڈمارشل عاصم منیر کیخلاف کمپئن چلانے والوں کو آئینہ دکھا دیا۔ یوٹیوب چینل آزاد پر ویلاگ کرتے ہوئے صحافی اظہر جاوید کاکہناتھا کہ ان لوگوں کیلئے ڈوب مرنے کا مقام تھاجنہوں امریکا میں ملین ڈالرز خرچ کرکے فیلڈمارشل عاصم منیرکیخلاف کمپئن چلائی،جس فیلڈمارشل کیخلاف کانگریس میں لابی کی گی،وہی فیلڈ مارشل اوول آفس میں امریکی صدر کا مہمان بنا۔ صحافی اظہر جاوید کاکہناتھا کہ امریکی ڈاکٹروں کو چونا لگایا گیا،ان سے فنڈز لئے گئے،ان میں  فنڈز خردبرد بھی ہوئی، اب وہ کیا جواب دیں گے،ان کاکہناتھا کہ اللہ تعالیٰ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اوروزیراعظم شہبازشریف کو عزت دی اورتمام منفی حربے ناکام ہوئے۔ بیوی اور بچوں کیلئے نان و...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مٹیاری(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ ضلع مٹیاری میں گداگری کے نام پر جرائم کو فروغ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وہ آج لطیف ہال مٹیاری میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھیک مانگنا ایک جرم ہے باالخصوص بچوں کو بھیک مانگنے کے لیے استعمال کرنے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ انسانی اسمگلنگ، جبری مشقت، غیر قانونی پیٹرول پمپس، ناجائز تعمیرات، ذخیرہ اندوزی اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف سخت کارروائی کرکے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں ٹریفک پولیس...
    پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تنقید کا سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو بخوبی علم ہے کہ پنجاب میں سیلاب کے دوران کس پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیا گیا، مگر اگر ان کے ترجمان سیلاب اور گندم جیسے حساس معاملات پر سیاست کریں گے تو پھر جواب بھی سننا پڑے گا۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے واضح کیاکہ پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کی طرف سے کی گئی تنقید بلاجواز اور سیاسی مفاد پر مبنی ہے، اور اگر وہ سیاسی تنقید کریں گے تو انہیں اس کا جواب برداشت کرنے کا حوصلہ بھی رکھنا چاہیے۔...
    ایپل کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرائی گئی آئی فون 17 سیریز جہاں ٹیکنالوجی کے شوقین صارفین کے لیے خوشی کا باعث بنی، وہیں نئے ماڈلز میں شامل ’ایپل انٹیلیجنس‘ (اے آئی) فیچرز میں تکنیکی مسائل نے خریداروں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ آئی فون 17، 17 ائیر، 17 پرو اور 17 پرو میکس کے صارفین کی بڑی تعداد نے شکایت کی ہے کہ ’اے آئی‘ فیچرز نہ صرف ڈاؤن لوڈ کے دوران مسائل کا شکار ہیں بلکہ انسٹالیشن کے بعد بھی مؤثر انداز میں کام نہیں کر رہے۔ بعض صارفین نے ان فیچرز کے مکمل طور پر غیر فعال ہونے کی شکایت بھی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے...
    بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی سرحدی علاقے میں بھارت کے ساتھ واقع ضلع چٹاگانگ میں ہونے والی پُرتشدد جھڑپوں میں بیرون ملک سے آنے والے ہتھیار استعمال ہوئے، جس کے باعث 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ چٹاگانگ میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے خلاف جھڑپیں شروع ہوئیں، جب سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو روکا تو اس دوران تصادم ہوگیا اور 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس فوج نے واقعے کا ذمہ دار باغیوں کو ٹھہرایا جبکہ مظاہرین نے فورسز پر فائرنگ کا الزام لگایا ہے۔ بنگلہ دیش سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے کیونکہ گزشتہ...
    لاہور ہائی کورٹ نے غیر رجسٹرڈ سمز فروخت کرنے والوں اور جعلی موبائل اکاؤنٹ بنا کر سادہ لوح افراد کو لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا، عدالت نے ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ سمز کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ لاہور ہائی کورٹ میں غیر رجسٹرڈ سمز فروخت کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نے غیر رجسٹرڈ سمز کی فروخت پر تشویش کا اظہار کیا۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نےغیر رجسٹرڈ سمز فروخت کرنے والوں اور جعلی موبائل اکاؤئنٹ بنا کر سادہ لوح افراد کو لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے 6 اکتوبر کو ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اور پی ٹی اے کے سینئر آفیسر کو طلب...
    سعودی عرب نے مملکت میں آنے والے وزیٹرز کی اہم مشکل آسان کرتے ہوئے بینک اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دے دی۔ سعودی سینٹرل بینک (SAMA) نے بینکوں کے اکاؤنٹ کھولنے کے قوانین کے تحت مملکت کے بینکوں میں بینک اکاؤنٹس کھولنے کے لیے’’وزیٹر آئی ڈی‘‘ استعمال کرنے کی منظوری کا اعلان کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ “وزیٹر آئی ڈی” مملکت میں آنے والوں کے لیے ایک سرکاری شناختی دستاویز کے طور پر کام کرتی ہے، اور اس کی تصدیق مجاز ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ یہ فیصلہ بینکوں کو نئے صارفین کے طبقات کے لیے اکاؤنٹ کھولنے اور مملکت میں قیام کے دوران مہمانوں کے تجربے کو بڑھانے کے قابل بنائے گا۔...
    ویتنام نے سمندری طوفان بوالوئی کا خطرہ،ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز ویتنام نے سمندری طوفان بوالوئی کا خطرہ ،ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ویتنام میں طوفان کےخطرے کے پیش نظر 4ایئرپورٹس بند،کئی پروازیں معطل کردی گئیں،حکام نے ڈھائی لاکھ افراد کے انخلا کے احکامات جاری کردیئے۔حکام کی جانب سے 15ہزار سےزائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا،سمندری طوفان بوالوئی فلپائن میں 12افراد کی جان لے چکا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے: افغان حکومت اپنی سرزمین کسی...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز سے پاکستان نیوی وار کالج کے55 ویں سٹاف کورس کے شرکاء نے ملاقات کی۔ وفد میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے افسر اور 15 دوست ممالک کی مسلح افواج کے افسر شریک تھے۔ پاکستانی نیوی وار کالج کے وفد کی قیادت ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے کی۔ وزیراعلیٰ نے پاکستان نیوی وار کالج کے وفد کی آمد کا خیر مقدم کیا اور فلسطینیوں کیلئے حمایت کے اعلان کا اعادہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے وفد میں فلسطینی افسروں کی شمولیت کو سراہا۔ سیلاب میں معاونت پر پاکستان نیوی کو خراج تحسین پیش کیا-عوام کے فلاح و بہبود کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات اور چیلنجز کو کامیابیوں میں تبدیل کرنے پر بریفنگ دی...
    فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کیا قدامات کیے، وہاں اُن کی 13 سال سے حکومت ہے، جو ہمارے سپاہیوں اور بچوں کو شہید کررہے ہیں کیا اُن سے بات کریں۔؟ فوجی افسران ملک کو محفوظ رکھنے کیلئے شہید ہورہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان سے بات چیت کا کیا نتیجہ نکلا، گولی کی زبان سمجھنے والوں کو گولی سے سمجھائیں گے۔ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سفارت کاری 75 سال کے عروج پر ہے، پاکستان کو...
    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے جو لوگ گولی کی زباں سمجھتے ہیں انہیں گولی سے ہی جواب ملے گا۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف ناقابلِ تسخیر عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ گولی چلاتے ہیں، انہیں گولی کا ہی جواب دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین دہشتگردوں کو بھتہ دے کر صوبے میں رہ رہے ہیں، طلال چوہدری انہوں نے 2014 کے پشاور آرمی پبلک اسکول پر حملے میں شہید ہونے والے معصوم بچوں، بازاروں اور عوامی جگہوں پر دھماکوں سے شہید ہونے والے عام شہریوں، اور میجر عدنان شہید جیسے بہادر فوجی افسروں کی قربانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خون...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250925-01-26 لاہور (نمائندہ جسارت) لاہورکی سیشن عدالت نے پب جی گیم سے متاثر ہوکر گھر والوں کو قتل کرنے والے ملزم کو100 سال قید کا حکم دے دیا۔ لاہور کی مقامی عدالت نے 2022 میں والدہ، بھائی اور دو بہنوں کو قتل کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 100سال قید اور 40لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے قرار دیا کہ ملزم علی زین نے 2022ء میں والدہ، بہن اور بھائیوں کو قتل کیا، عمر کی وجہ سے ملزم کو 4 بار عمر قید کی سزادی جارہی ہے۔تھانہ کاہنہ پولیس نے2022میں مقدمہ درج کیا تھا، پراسیکیوٹر نے گواہان کوپیش کیا، عدالت کو بتایا گیا کہ...
    بی آئی ایس پی کو فراڈ کہنے والوں کو معافی مانگنی چاییے، نام کسی صورت تبدیل نہیں ہوگا:سینیٹر روبینہ خالد WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ سیلاب کے موقع پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے اجتناب کیا جائے، ایک سیاسی رہنما نے بیان دیا کہ بی آئی ایس پی فراڈ ہے جو نامناسب بیان ہے، رہنما نے ایک کروڑ خاندانوں کی توہین کی ہے، بیان پرمعافی مانگنی چاییے۔بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے ملک بھر میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے،...
    ---فائل فوٹو  پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا ہے کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کو فراڈ قرار دینے والے سیاسی رہنما نے ایک کروڑ خاندانوں کی توہین کی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں، 2022ء کے سیلاب میں بی آئی ایس پی نے 70 ارب روپے کی ہنگامی امداد دی، 28 لاکھ متاثرہ خاندانوں کو فی کس 25 ہزار روپے نقد رقم دی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کا مطالبہ ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد بی آئی ایس پی کے ذریعے کی جائے۔ سیلاب متاثرین کو بی آئی ایس پی سے مدد فراہم...
    ایشیا کپ سپر 4 کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے والے قومی بلے باز صاحبزادہ فرحان نے اپنی نصف سنچری پر جشن منانے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔ دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ عام طور پر نصف سنچری کا جشن نہیں مناتا مگر گزشتہ روز میچ میں بھارت کے خلاف ففٹی مکمل ہونے پر ایک دم اس طرح خوشی منانے کا خیال آیا۔ صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ جب ذہن میں آیا تو میں نے ففٹی مکمل ہونے پر اُسی طرح کا انداز اپنایا اور یہ بالکل نیا اسٹائل تھا۔ انہوں نے اپنی ففٹی کے جشن پر اعتراض کرنے والوں کے حوالے سے کہا کہ مجھے لوگوں کے...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز سے جرمن ادارے ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کے وفد نے ملاقات کی- ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کے وفد کی سربراہی جرمن پیڈریاٹرک آنکالوجسٹ اور نیوروآنکالوجسٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سٹفن مائیکل نے کی۔ ڈاکٹر سٹفن مائیکل نے پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے حکومت پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعلی نے کہاکہ پنجاب کوابلیشن کینسر ٹریٹمنٹ متعارف کرانے والاریجن کا پہلا صوبہ ہے۔ لاہورمیں پنجاب کا سب سے بڑا اورجدید ترین نوازشریف کینسر ہسپتال تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے۔ چلڈرن ہسپتال لاہور میں کینسر کے علاج کیلئے ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کی معاونت کو سراہا جائے گا۔ پیڈریاٹرک آنکالوجی کیلئے جرمنی کی جدید ٹیکنالوجی کا خیرمقدم کریں گے۔ کینسر کے...
    اسلام آباد میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کو حوالات دکھانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کو حوالات دکھانے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ ایسے افراد کی گاڑی بھی بند ہوگی اور انہیں ضمانت بھی نہیں ملے گی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم اکتوبر کے بعد ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں مقدمات اور گرفتاریاں ہونگی، بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی پرائیوٹ ہو یا سرکاری بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی جانب سے ٹریفک پولیس کو واضع احکامات جاری کردئیے گئے ہیں...
    حکومت پاکستان کے ترجمان نے گرین لائن منصوبے پر کام بند ہونے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میئر کراچی کو ٹھیکدار کے این او سی پر تحفظات ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پاکستان کے ترجمان بیرسٹر راجہ انصاری نے گرین لائن منصوبہ پر کام بند کرنے سےمتعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میئرکراچی کو ٹھیکیدار سے این اوسی پر تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کراچی والوں کو سہولیات فراہم کرنا چاہتا ہے تاکہ کراچی کے لوگوں کو جلد سفری سہولیات میسر ہوں، وفاق نے گرین منصوبے کی توسیع کیلئے رقم فراہم کردی ہے۔ راجہ انصاری نے کہا کہ منصوبے سے متعلق وفاق اورسندھ حکومت رابطے میں ہیں جبکہ وفاق بلدیاتی حکومت اور میئرسے کوآرڈینیشن میں نہیں ہوتا۔ ترجمان حکومت پاکستان نے کہا...
    کراچی جنوبی کی کنزیومر کورٹ میں مقامی ہوٹل میں قمیض شلوار پہن کر آنے والوں پر پابندی کے کیس میں درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فریقین کے وکلاء نے دلائل مکمل کر لیے۔عدالت کے مطابق درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ 2 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں اپنے مؤقف اپنایا کہ ہوٹل مالک کے وکیل کے اعتراضات بے بنیاد ہیں، جب ٹرائل شروع ہو گا تو تمام شواہد پیش کریں گے، سروس دینے سے انکار کی شکایت کنزیومر ایکٹ کے تحت سنی جاسکتی ہے۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہوٹل انتظامیہ نے کہا کہ ہم قمیص شلوار والے گاہک کو سروس نہیں دے سکتے۔درخواست گزار کے وکیل نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250920-08-15 کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ایچ پی وی ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی افواہیں پھیلانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سائبر کرائم کو خط لکھ کر ویڈیوز فراہم کردی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بتایا کہ سندھ میں 41 لاکھ بچیوں میں سے اب تک 57 فیصد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ جس سیاسی جماعت نے اس کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا ہے، وہ صحت جیسے معاملے کو سیاست سے بالاتر رکھ کر سوچیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کلب ممبران کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کیلیے دو روزہ کیمپ کی افتتاحی تقریب...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ جس سیاسی جماعت نے اس کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا ہے، وہ صحت جیسے معاملے کو سیاست سے بالاتر رکھ کر سوچیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ایچ پی وی ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی افواہیں پھیلانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سائبر کرائم کو خط لکھ کر ویڈیوز فراہم کر دی گئی ہیں، سندھ میں 41 لاکھ بچیوں میں سے اب تک 57 فیصد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، جس سیاسی جماعت نے اس کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا ہے، وہ صحت جیسے معاملے کو سیاست سے بالاتر رکھ کر سوچیں، ان خیالات کا اظہار انہوں...
    صوبائی وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ایچ پی وی ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی افواہیں پھیلانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سائبر کرائم کو خط لکھ کر ویڈیوز فراہم کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بتایا کہ سندھ میں 41 لاکھ بچیوں میں سے اب تک 57 فیصد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ جس سیاسی جماعت نے اس کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا ہے، وہ صحت جیسے معاملے کو سیاست سے بالاتر رکھ کر سوچیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کلب ممبران کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کیلئے دو روزہ کیمپ کی افتتاحی تقریب میں کیا۔ تقریب میں...
    پشاور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 18 ستمبر 2025ء ) مشیر کےپی اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کامن ویلتھ رپورٹ، "ووٹ کو عزت دو" کا نعرہ لگانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ مینڈیٹ چوری کا سب سے بڑا اور واضح ثبوت ہے، یہ ایک غیرجانبدار رپورٹ ہے، اسے فوری طور پر پبلش کیا جانا چاہیے، الیکشن کمیشن اپنے کالے کرتوت چھپانے کی کوشش نہ کرے، ووٹ چوری کرنا غداری کے زمرے میں آتا ہے، کامن ویلتھ رپورٹ، الیکشن کمشنر کی غداری کا واضح ثبوت ہے، کامن ویلتھ کے اعلیٰ حکام معاملے کا نوٹس لے کر فوری طور پر رپورٹ پبلش کریں،یہ ووٹ کے تقدس...
    نیشنل سائبر ایمرجنسی نے دو مشہور سافٹ ویئر استعمال کرنے والوں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ایڈوب کامرس اور میجنٹو اوپن سورس میں نقص کی نشاندہی ہوئی ہے، دونوں سافٹ ویئر پلیٹ فارم آن لائن کاروبار کیلئے بنائے گئے ہیں، نقص کے ذریعےاٹیکرز گاہکوں کے سیشن ہائی جیک کر سکتے ہیں، اٹیکرز بغير کسی توثیق کے مکمل اکاؤنٹ پر قبضہ حاصل کر سکتے ہیں۔ نیشنل سائبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئر میں خرابی سے حساس معلومات تک رسائی ہو سکتی ہے، سافٹ ویئر استعمال کرنے والے ادارے فوری حفاظتی اقدامات کریں، غیر ضروری انٹیگریشن غیر فعال کریں اور سخت ایڈمن ایکسس کنٹرولز لاگو کریں۔ ایڈوائزری میں سیشن میں کسی غیر...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر انڈوں سے حملہ کرنے کا واقعہ اسکرپٹڈ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حملہ کرنے والوں کا مقصد واقعے کو پی ٹی آئی کے کارکنان سے جوڑنا تھا، جن دو خواتین نے مجھ پر اںڈا پھینکا انہیں پولیس نے بچایا۔ علیمہ خان نے کہا کہ پولیس نے پہلے دونوں خواتین کو حراست میں لینے کا بتایا لیکن بعد میں انہیں چھوڑ دیا۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ بدتمیزی کرنے کے لیے آپ کے پیچھے 4 بندے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: علیمہ خان پر انڈے پھینکنے والی خواتین حراست میں لیے جانے پر اڈیالہ چوکی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو ( انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی ایسے ملک کا پیچھا کرے گا جو اس کے اثاثے ہتھیانے کا خواہاں ہو گا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق یہ انتباہ ان رپورٹوں کے بعد سامنے آیا ہے جن میں بتایا گیا تھا کہ یورپی یونین روس کے اربوں ڈالر کے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی مدد کے لیے خرچ کرنا چاہ رہی ہے۔ فروری 2022 ء میں روسی صدر ولادیمیر کی جانب سے اپنی افواج کو یوکرین بھیجنے کے بعد امریکا اور اس کے اتحادیوں نے روس کے مرکزی بینک اور اس کی وزارت خزانہ کے ساتھ لین دین پر پابندی لگا دی تھی اور روس کے 300 سے 350...
    رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ آئینی حقوق خصوصاً دفعہ 370 ہم سے چھین لئے گئے اور عوام نے ہمیں اسی کے حصول کیلئے ووٹ دیا تھا، لیکن ہم اسے بھلا کر ریاستی درجے کی بحالی کی لڑائی لڑرہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رکن پارلیمان سرینگر آغا سید روح اللہ مہدی نے وقف ترمیمی بل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے قوانین سبھی مذاہب پر یکساں طور پر لاگو ہونے چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ عدالت عظمیٰ نے کچھ مثبت رویہ دکھایا ہے، لیکن یہ مسئلہ ابھی مکمل طور پر حل نہیں ہوا ہے۔ آغا روح اللہ نے کہا کہ قوانین کے نفاذ میں یکسانیت انصاف اور ہم آہنگی کے لئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے...
    جشن آزادی کے موقعے پر حکومت پاکستان کی جانب سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سول ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے تھا تاہم چند نام ایسے ہیں کہ جنہوں نے ایوارڈ لینے سے معذرت کرلی تھی جن میں وزیراعظم شہباز شریف اور سینیئر صحافی انصار عباسی شامل ہیں۔۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف، انصار عباسی کے علاوہ اور کس نے ایوارڈ لینے سے معذرت کی؟ یہ ایوارڈ ہر سال صحافت، فنون، ادب، تعلیم، سائنس، سماجی خدمات اور دیگر شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی نمایاں شخصیات کو دیا جاتاہے۔ اس مرتبہ معرکہ حق میں شاندار فتح کے باعث فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت افواج کے...
    بھارت اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ 2025 کے میچ پر اداکار سنیل شیٹی کا ردعمل سامنے آگیا۔ سنیل شیٹی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کھیلوں کے عالمی قوانین و ضوابط پر عمل کرنا ضروری ہے کیونکہ اس میں صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ دیگر کھیل اور کئی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت بھارتی یہ ہمارا ذاتی فیصلہ ہے کہ ہم یہ میچ دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں، جانا چاہتے ہیں یا نہیں، یہ فیصلہ سب کو خود لینا ہے لیکن آپ کرکٹرز کو قصوروار نہیں ٹھہرا سکتے کیونکہ وہ کھلاڑی ہیں اور ان کا کام ملک کی نمائندگی کرنا ہے۔ بھارتی اداکار نے مزید کہا کہ یہ آپ پر ہے کہ آپ میں...
    کراچی میں ہر بار کی طرح اس بار بھی بارش کے دوران پانی جمع ہونے کے واقعات نے شہری آبادی کو نقصان پہنچایا۔ شہر کی مشہور ملیر اور لیاری ندیاں نہ صرف طغیانی کی زد میں آئیں بلکہ ان ندیوں نے کہیں زیر تعمیر شاہراہِ بھٹو کو نقصان پہنچایا تو کہیں لیاری ندی نے شہری علاقوں کا رخ کیا۔ ایسے میں ایک بار پھر سوال اٹھتا ہے کہ کیا اب صورتحال قابو میں ہے یا کراچی میں پانی اپنا کھویا ہوا حصہ واپس لے گا؟ وی نیوز نے اس حوالے سے بات کی مصنف اور سینیئر صحافی شاہ ولی اللہ جنیدی سے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی دو تاریخی ندیاں ہیں، ایک ملیر اور دوسری لیاری ندی۔ ان...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو اپنی آواز اور تصاویر کے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے نامناسب مواد میں استعمال کے خلاف دہلی ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔ اداکارہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے اداروں اور افراد کو حکم دیا کہ ایشوریا رائے کے چہرے یا آواز کو بغیر اجازت استعمال نہ کیا جائے۔ عدالت نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار ہونے والے ایسے تمام مواد پر بھی پابندی لگادی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ کسی بھی شخص کی ذاتی خصوصیات جیسے چہرہ یا آواز کا بغیر اجازت اور نامناسب استعمال اس کے حقِ رازداری کے...
    غیر ضروری باہر نکلنے والوں کو حراست میں لیں گے، گاڑیاں بند کر دی جائیں گی، کراچی پولیس چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے والے شہریوں کی گاڑیاں بند کر دیں گے، ان کا چالان بھی ہوگا، حراست میں بھی لیا جاسکتا ہے۔ بارش اور سیلابی صورت حال کے دوران ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہر کا دورہ کیا اور پولیس کے جوانوں کی جانب سے شہریوں کی مدد کرنے کو سراہا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ موسلا دھار بارش کے دوران شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے...
    عاطف اسلم کے والد اگست میں انتقال کر گئے تھے۔ گلوکار نے انسٹاگرام پر والد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک جذباتی تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنے والد کے گال پر بوسہ دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’میرا آئرن مین، آخری الوداع۔ اللہ آپ کو جنت الفردوس میں جگہ دے‘۔ تاہم صرف 2 دن بعد ہی عاطف اسلم کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کنسرٹ میں اسٹیج پر نظر آئے۔ جہاں کئی لوگوں نے ان کے حوصلے اور پروفیشنلزم کو سراہا، وہیں کچھ افراد نے ان پر سخت تنقید کی کہ انہوں نے غم کے باوجود شو کیوں منسوخ نہ کیا۔ تنقید کا جواب ایک حالیہ انٹرویو میں عاطف اسلم نے...
    امریکی سینیٹرز نے خبردار کیا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے میں رکاوٹ بننے والوں پر سخت پابندیاں عائد کریں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ بیان امریکی سینیٹ کی فارن ریلیشنز کمیٹی کے اہم ارکان کی جانب سے جری کیا گیا ہے۔ ریپبلکن سینیٹر جم ریش اور ڈیمو کریٹ سینیٹر جینی شاہین نے کہا کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا فیصلہ اور اس پر عمل درآمد کرنا لبنان کا بنیادی حق ہے۔ امریکی سینیٹرز نے کہا کہ لبنان کی ترقی اور محٖفوظ مستقبل اسی صورت ممکن ہے جب وہاں کے لوگوں اور حکومت کو حزب اللہ اور ایران کے اثر و رسوخ سے نجات ملے گی۔ امریکی سینیٹرز نے لبنانی صدر جوزف عون اور وزیر اعظم نواف سلام کو حزب اللہ...
    والد کے انتقال کے بعد کنسرٹ کرنے پر تنقید کرنے والوں کو عاطف اسلم کا دوٹوک جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 6 September, 2025 سب نیوز پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکارعاطف اسلم گزشتہ دنوں پاکستان اور بیرونِ ملک مسلسل کنسرٹس کر رہے ہیں اور اپنی شاندار آواز اور پرفارمنس سے مداحوں کو دل جیت رہے ہیں۔ فی الحال وہ کینیڈا میں اپنے فینز کو محظوظ کر رہے ہیں۔کینیڈا میں مقیم بھارتی نژاد صحافی فریدون شہریار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عاطف اسلم نے ان دنوں ان پر ہونے والی شدید تنقید پر بات کی۔ تنقید کا محور یہ تھا کہ عاطف اسلم نے والد کے انتقال کے فوراً بعد پرفارم کیا، جس پر سوشل میڈیا پر ملے جُلے...
    سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک غیر معمولی خط لکھا ہے جس میں انہوں نے عدلیہ کے اندرونی نظم و نسق اور شفافیت سے متعلق 6 اہم سوالات کے جواب عوامی سطح پر دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جسٹس منصور علی شاہ کا سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کے نام ایک اور خط، سینیارٹی پر سوالات یہ خط جمعرات کو تحریر کیا گیا اور جمعے کو منظرِ عام پر آیا۔ اس میں جسٹس شاہ نے اسے ’ایک ناگزیر ادارہ جاتی فریضہ‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں یہ قدم اٹھانے پر چیف جسٹس کی مسلسل خاموشی اور عدم دلچسپی نے مجبور کیا۔ ادارے کی شفافیت پر سوالات جسٹس...
    پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی میں سینٹ الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے ہونے والی تنقید پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ پشاور میں اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں میرا کیا کام، سینٹ الیکشن میں ڈرامہ کیا گیا مجھ پر تنقید کی گئی جبکہ ہم خان کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہیں کیونکہ یہ پارٹی اُن کی ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری خان سے ملاقات کرانے نہیں دی جارہی تاکہ میرا خان سے رابطہ نہ ہو، ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے پارٹی کو نقصان ہورہا ہے اور پارٹی تقسیم ہورہی ہے جبکہ بانی چیئرمین چاہتے ہیں کہ پارٹی تقیسم...
    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پولیس میں کانسٹیبل کی پوسٹ پر بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے خلاف درخواست پر سندھ حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پولیس میں کانسٹیبل کی پوسٹ پر بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ امتحانات میں اچھے نمبر حاصل کیے، 80 نمبر حاصل والوں کے بجائے 40 نمبر حاصل کرنے والوں کو پاس کیا گیا، انٹرویو میں اہل امیدواروں کو ناکام قرار دیا گیا، پولیس میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں، شفاف بھرتیاں نہ ہونے پر نوجوان امیدواروں میں بے چینی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میرٹ...
    اسلام آباد: قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں آبی گزرگاہوں پر قبضہ کرنے والوں کو پھانسی دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس چیئرپرسن منزہ حسن کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کی کارکردگی اور تیاریوں پر سخت تنقید کی گئی۔ چیئرپرسن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارت بروقت بریفنگ پیپرز فراہم کرنے میں ناکام رہی اور ریجنل کانفرنس میں شرکت کے لیے انہیں وقت پر بریف نہیں دیا گیا۔ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی نے بھی اپنی وزارت کی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے کمیٹی سے معذرت کی۔ اجلاس کے دوران رکن کمیٹی صاحب زادہ صبغت اللہ نے کہا کہ گلیشیئرز سے متعلق بنائے جانے...
    اداکار فیصل قریشی نے ان پر اور ان کے ڈراموں پر تنقید کرنے والوں کو لُڑکے ہوئے لوٹے قرار دے دیا۔  فیصل قریشی کے حالیہ ڈرامے راجا رانی پر ساتھی فنکاروں کے ایک پروگرام میں تنقید کی جارہی ہے جبکہ اس سے قبل بھی انہیں کئی مرتبہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جس پر اب فیصل کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔  ایک انٹرویو میں ان تنقیدی تبصرے کا جواب دیتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا کہ وہ ایک ایسا کردار ہے جو حادثے کے بعد دماغی بیماری میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ اب جب لوگوں نے ڈرامہ دیکھا ہے تو انہیں معلوم ہے کہ کہانی کیسی تھی جبکہ تنقید شروعات میں ہی کردی گئی تھی۔  انہوں...
    پنجاب میں پہلی منفرد تجاوزات کا خاتمہ مہم کے چرچے ہیں، خاص کر یہ مہم پنجاب میں زیادہ زیر بحث ہے جس پر پی ٹی آئی کڑی تنقید کر رہی ہے کہ صوبائی حکومت نے غربت و بے روزگاری میں جکڑے پنجاب بھر میں تجاوزات کے خلاف شروع کی گئی بے طریقہ مہم کے نتیجے میں تقریباً تیس لاکھ افراد کو روزگار سے محروم کر دیا ہے جس کے نتیجے میں صرف ریڑھی پتھارے والے اور گھوم پھر کر اپنے کندھوں پر سامان رکھ کر فروخت کرنے والے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ چکی ہے مگر حکومت پنجاب نے ان بے روزگار ہونے والوں کے لیے نہ کوئی منصوبہ بندی کی نہ...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ریاست نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت کئی رہنماؤں کو جیل میں ڈال رکھا ہے، مگر ریاست چلانے والو! وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا۔ پہاڑ پور اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم قانون کی پاسداری کر رہے ہیں، لیکن میرے عوام کو حقوق کون دے گا؟ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن قائم کرنا اور دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے، ریاست نے بانی پی ٹی آئی اور کئی لیڈرز کو جیل میں ڈالا ہوا ہے، ریاست چلانے والو وقت ایک جیسا نہیں رہتا، ہم نے تو برداشت کرلیا ہے، آپ نہیں کر پاؤ گے۔ علی امین کا کہنا تھا کہ امن کے بغیر...
    میڈڑڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)اگر آپ فری لانسر ہیں یا ورک فرام ہوم کر کے دنیا گھومنا چاہتے ہیں تو کئی ممالک ایسے ہیں جو ڈیجیٹل نوماڈ ویزا کے ذریعے یہ سہولت فراہم کرتے ہیں۔ ویزا گائیڈ کے ڈیجیٹل نوماڈ ویزا انڈیکس کے مطابق 2025 میں یہ 10 ممالک بہترین قرار پائے ہیں۔اسپین بہترین انٹرنیٹ، معیاری طبی سہولیات اور لچکدار ویزا شرائط۔ کم از کم آمدنی: 2646 ڈالرز۔متحدہ عرب امارات زیرو ٹیکس، تیز ترین انٹرنیٹ۔ کم از کم آمدنی: 3500 ڈالرز۔مونٹی نیگرو کم لاگت زندگی، 0 سے 15 فیصد ٹیکس۔(جاری ہے) کم از کم آمدنی: 1350 ڈالرز۔بہاماس ٹیکس فری، آمدنی کی کوئی شرط نہیں۔ شاندار ساحلی مقامات۔ہنگری 6 ماہ ٹیکس فری قیام۔ کم از...
    صوبائی وزیرِ توانائی سید ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا کہ بجلی ہم خود بنائیں گے اور ایس ٹی ڈی سی کے تحت خود ترسیل کریں گے، بجلی کے نرخ بھی اب ہم خود طے کر سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے سندھ کے صوبائی وزیرِ توانائی سید ناصر حسین شاہ نے بڑا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا کہ کراچی کی صنعت اور رہائشیوں کو سیپرا کے تحت سستی بجلی فراہم کی جائے گی، سستی بجلی کے نرخ کے الیکٹرک کی نسبت بہت کم ہوں گے۔ وزیرِ توانائی سندھ نے کہا کہ بجلی ہم خود بنائیں گے اور ایس ٹی ڈی سی کے تحت خود ترسیل کریں...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو اور اس مرتبہ ان کیساتھ کام کرنے والوں کو خطرناک دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بار لارنس بشنوی گینگ کے رکن ہیری باکسر نے ایک آڈیو پیغام میں اعلان کیا ہے کہ جو بھی پروڈیوسر، ہدایت کار یا اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرے گا، اسے گولی مار دی جائے گی۔ یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ یہ دھمکی کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے کے باہر فائرنگ کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے کیونکہ کپل شرما بھی سلمان خان کے ہی کامیڈی شو کی میزبانی کرتے ہیں اور ان کے ماتحت کام کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ سری شہر میں واقع کپل شرما...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو آج مبینہ طور پر نیلام کیا جارہاہے جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اشتہار گردش کر رہاہے جو کہ اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری کیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ بنی گالہ کی نیلامی آج 11 اگست 2025 کو صبح 11 بجے کی جائے گی ،نیلامی میں حصہ لینے والے  ہر خاص و عام کو ٹوکن کے اجراء کیلئے 50 لاکھ روپے کا چیک پے آرڈر چیئرمین نیب کے نام بنانا ہوگا، اتھارٹی 30-5-2025 اور 7-8-2025...
    —فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی والوں سے کون کون سے وعدے کیے گئے جو وفا نہیں ہوئے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 10 کروڑ گیلن یومیہ پانی وپڈا سے منظور کیا گیا، 22 سال پہلے کراچی میں پانی کی سپلائی کو بہتر بنانے کے لیے کام ہوا تھا، اس وقت اس شہر کی آبادی 96 لاکھ تھی، مردم شماری بتاتی ہے اس شہر میں 3 کروڑ کے قریب لوگ ہیں۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اس شہر کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا، پانی کی ترسیل میں اضافہ نہیں کیا گیا، ماضی میں سارا فوکس کینجھر سے متعلق تھا، کتنے سال سے سن رہے ہیں کے فور آئے گا پانی...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور کارکنان کیخلاف کیسز درج کئے جا رہے ہیں، ہم نے سچ کا ساتھ نہیں چھوڑنا۔ انہوں نے کہا کہ جو سزائیں ہورہی ہیں یہ وقت گزر جائے گا، ہم میدان میں کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی راہنما زرتاج گل نے کہا کہ جنہوں نے الیکشن جیتا ان کو جھوٹے کیسز میں سزائیں سنائی جارہی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پی ٹی آئی زرتاج گل کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور کارکنان کیخلاف کیسز درج کئے جا رہے ہیں، ہم نے سچ کا ساتھ نہیں چھوڑنا۔ انہوں نے کہا کہ جو سزائیں ہورہی ہیں یہ وقت...
    سٹی 42 : عید الضحیٰ کے موقع پر دارالحکومت اسلام آباد کو صاف ستھرا رکھنے والوں کے لیے بڑے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔  کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اسلام آباد نے عملہ صفائی اور افسران کے لئے اعزازیہ کا اعلان کر دیا ۔  نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے دنوں میں ڈیوٹی کرنے والے افسران و ملازمین کے لئے 3 کروڑ 83 لاکھ 49 ہزار اعزازی جاری کیا گیا ۔ اعزازیہ تمام سٹاف کو آدھی بنیادی  تنخواہ کے برابر دیا گیا ہے۔  ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ قبل ازیں پنجاب حکومت کی طرف سے عید الاضحیٰ پر مثالی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے نئے مرحلے کا باضابطہ آغاز کر دیا ۔ حکومت کا ہدف ہے کہ رواں سال کے اختتام تک ایک لاکھ گھر مکمل کر لیے جائیں گے۔ چھ ماہ میں 62,500 گھر مکمل، نیا ریکارڈ قائم پنجاب حکومت نے صرف 6 ماہ کے دوران 62,500 گھر مکمل کر کے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کیا۔ وزیراعلیٰ نے گھروں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ان کی حکومت کا اہم ترین فلاحی پروگرام ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ 74 ارب روپے کے بلاسود قرضے، 9 سال میں آسان اقساط اب تک 5 سے 10 مرلہ کے گھروں کے لیے بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ ...
    ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ  اگر کسی رکن سینیٹ یا اسمبلی کو مجرمانہ سزا ہو جائے تو اسپیکر اسمبلی یا چیئرمین سینیٹ سے کسی رسمی توثیق یا حوالہ جات کی ضرورت نہیں رہتی۔ ذرائع  الیکشن کمیشن کے مطابق  انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے جن اراکین کوسزا سنائی گئی انہیں آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر کسی رکن سینیٹ یا اسمبلی کو مجرمانہ سزا ہو جائے تو اسپیکر اسمبلی یا چیئرمین سینیٹ سے کسی رسمی توثیق یا حوالہ جات کی ضرورت نہیں رہتی۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں...
    معروف اداکارہ در فشاں سلیم نے حال ہی میں اپنے وزن اور شوبز انڈسٹری میں پیش آنے والے تجربات پر کھل کر بات کی ہے۔ در فشاں انڈسٹری میں اپنے منفرد انداز، جاندار اداکاری اور خوبصورتی کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔ وہ دلربا، بھڑاس، کھائی، جیسا آپ کی مرضی، عشق مرشد، پردیس اور کئی دیگر مشہور ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔ ایک پوڈ کاسٹ میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ انڈسٹری میں ایک ’’اوور ویٹ‘‘ (موٹی) اداکارہ کے طور پر کام کرنا ان کے لیے کیسا رہا۔ جس پر اداکارہ کہا کہ وہ کبھی بھی اپنے موٹاپے کے حوالے سے غیر یقینی کا شکار نہیں رہیں۔ اس لیے نہ تو یہ مشکل تجربہ تھا اور نہ ہی سب سے آسان، مگر وہ...
    سندھ حکومت نے بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان کردیا ،یہ سسٹم ماہانہ کتنے یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو ملے گا؟ تفصیلات کے مطابق بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں اور صاف توانائی کے فروغ کے پیش نظر سندھ حکومت نے ماہانہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ۔ یہ اقدام سندھ انرجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے متعارف کرایا گیا ہے، جس کا مقصد کم آمدنی والے خاندانوں کو بجلی کے بھاری بلوں سے نجات دلانا ہے۔  اسکیم کے تحت اہل گھرانے 20 اگست 2025 تک مفت سولر پینلز کے حصول کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ صوبے بھر سے اب...
    پاکستان نے ملک بھر میں گیس کے نئے کنیکشن پر 2019 سے عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم، صارفین کو اب سبسڈی یا قیمت میں کسی قسم کے تحفظ کے بغیر، بین الاقوامی منڈی سے منسلک اور ڈالر میں متعین کردہ قیمت کی حامل درآمدی مائع قدرتی گیس یعنی ایل این جی فراہم کی جائے گی۔ ایک سرکاری اہلکار کے حوالے سے انگریزی اخبار دی نیوز میں شائع کردہ خبر کے مطابق وزیرِاعظم کی منظوری کے لیے سمری بھجوائی جا چکی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں گھریلواور کمرشل صارفین کو 2019 کے بعد پہلی مرتبہ نئے گیس کنیکشن حاصل کرنے کی اجازت ملے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں جانوروں کی آلائشوں سے بائیوگیس کی تیاری کا...
    سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ حمیرا اصغر کی والدہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ حمیرا اصغر کی والدہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کراچی کے شہریوں کو بے حس قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیسا شہر ہے۔ لاش 10 ماہ پڑی رہی اور کسی کو پتا نہ چلا۔ اداکارہ کی والدہ نے کہا کہ فلیٹ میں حمیرا کے آس پڑوس والے کیسے تھے جنھیں ایک لاش تک کا پتا نہ چلا۔   جس پر معروف اداکارہ غزالہ جاوید نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو چھوڑیں۔ آپ یہ بتائیں، آپ کس قسم کی ماں تھیں۔ دو عیدیں گزر گئیں اور بیٹی کی خبر بھی نہ لی۔ اداکارہ نے کہا کہ حمیرا اصغر اگر...
    خاتون اول و رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے سیلاب سے متاثر ہونے والوں کو ملکیتی حقوق دے دیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نواب شاہ، شہید بینظیر آباد میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ برائے سیلاب سے متاثرہ منصوبے کے تحت ملکیتی حقوق کی تقسیم کی تقریب ہوئی جس میں آصفہ بھٹو نے متاثرین کو ملکیتی حقوق دیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خاتون اول نے کہا کہ سندھ حکومت کے ایس پی ایف ایچ منصوبے کے تحت 21 لاکھ گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کی اہم بات یہ ہے کہ ہر گھر کی زمین گھر کی خاتون کے نام پر رجسٹرڈ کی جائے گی۔ یہ صرف ایک گھر نہیں بلکہ وقار، اختیار اور...
    کوہٹہ : پاکستانی شہریوں کو قومی اور بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کوئٹہ میں باقاعدہ طور پر ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی قائم کر دی ہے، جہاں نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی لائسنس کا بھی اجرا کیا جا رہا ہے۔یہ اتھارٹی اسلام آباد اور شیخوپورہ کے بعد ملک میں موٹروے پولیس کے تحت قائم کی جانے والی تیسری ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) موٹروے پولیس اشفاق احمد نے بتایا کہ کوئٹہ میں اس منصوبے پر کام دو سال قبل شروع کیا گیا تھا، جبکہ گزشتہ برس سے اتھارٹی نے...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نشو بیگم نے اپنے داماد کی وفات کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی کیفیت کو کسی کے لباس یا انداز سے نہیں پرکھنا چاہیے، میک اپ اور مہندی غم کی عکاسی نہیں کرتے۔ نشو بیگم نے وضاحت کی کہ ان کے داماد کو اچانک ہارٹ اٹیک ہوا، وہ کسی قسم کی بیماری میں مبتلا نہیں تھے، اور ان کی وفات بالکل غیر متوقع تھی۔ انہوں نے کہا، میں پہلے سے مہندی لگا چکی تھی، تو کیا میں اسے چھری سے کھرچ کر اتارتی؟ ان کا کہنا تھا کہ میرا میک اپ، کھلے بال یا میری مہندی میرے غم کو نہیں ظاہر کرتے،...
    امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ اپنا دکھ اسلام آباد والوں کو سنانا چاہتے ہیں۔ ہمیں کلاشنکوف نہیں، میڈیسن دو، قلم کتاب دو، ہمارے پاس نہ اسپتال ہیں نہ جامعات ہیں، نہ اسکول ہیں نہ موٹر وے ہیں۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پُرامن احتجاج کرتے ہیں، پنجاب حکومت سے مذاکرات ہوتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ آپ اسلام آباد نہیں جا سکتے، جبکہ حکومت نے پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے کی اجازت دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کی ماں کہتی ہے کہ اس کے بچے کو لاپتہ نہ کرو، حکومت ہماری جان، مال اور عزت کی حفاظت کرے۔...
    — فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا ہے کہ اپنا دکھ اسلام آباد والوں کو سنانا چاہتے ہیں۔ ہمیں کلاشنکوف نہیں، میڈیسن دو، قلم کتاب دو۔ لاہور ہائی کورٹ بار میں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پُرامن احتجاج کرتے ہیں، پنجاب حکومت سے مذاکرات ہوتے رہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ آپ اسلام آباد نہیں جا سکتے، جبکہ حکومت نے پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے کی اجازت دی ہے۔امیر جماعت اسلامی بلوچستان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کی ماں کہتی ہے کہ اس کے بچے کو لاپتہ نہ کرو، حکومت ہماری جان، مال اور عزت کی حفاظت کرے۔ان کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ دیکھ کر بلوچستان...
    تحریک انصاف نے بانی عمران خان کی جانب سے اپنے دونوں بیٹوں کو پاکستان آنے اور اپنی رہائی کیلئے کسی سرگرمی میں حصہ لینے سے روکنے کی خبروں کی تردید کردی پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کے بعد عمر ایوب بھی نااہل ہوں گے ،اس وقت کون سی اسمبلی چل رہی ہے، جو آواز اٹھا رہے ہیں ان کو نااہل کیا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی عمران خان کی جانب سے اپنے دونوں بیٹوں کو پاکستان آنے سے روکنے اور اپنی رہائی کیلئے کسی سرگرمی میں حصہ لینے سے روکنے کی خبروں کی تردید کردی۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے اپوزیشن...
    ایک پولش کسان نے اپنی زمین پر غیر قانونی طور پر گاڑیاں پارک کرنے والے افراد کو ایسا سبق سکھایا جو اُنہیں مدتوں یاد رہے گا۔ یہ واقعہ پولینڈ کے ایک دیہی علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک مقامی میوزک فیسٹیول کے باعث ہزاروں افراد کا ہجوم اُمڈ آیا۔ یہ بھی پڑھیں:کیا واقعی کوئی دل ٹوٹنے سے مر سکتا ہے؟ سائنس کا دلچسپ انکشاف میلہ دراصل Jarocin نامی مشہور کمیونسٹ دور کا میوزک ایونٹ تھا، جو آج بھی ہر سال ایک ثقافتی علامت کے طور پر منعقد ہوتا ہے۔ لیکن اس ہجوم کے ساتھ مسئلہ یہ تھا کہ فیسٹیول میں آنے والے افراد بغیر اجازت کسان کی نجی زمین کو پارکنگ لاٹ سمجھنے لگے۔ کسان نے بارہا ’نجی زمین،...
    مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما اور وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جو لوگ بلوچستان میں شہریوں کو مارتے ہیں ان کا حل آپریشن کے سوا کچھ نہیں ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں اور انکے بیٹے اپنے والد سے ملنے کیلئے پاکستان آئیں گے تو یہ ان کا حق ہے۔ چینی کی قلت سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ چینی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے دیہاڑی لگائی گئی ہے اور اس میں مڈل مین کا مرکزی کردار ہے۔ رانا ثناء...
    اپنے بیان میں ترجمان جعفریہ الائنس نے کہا کہ زائرین امام حسینؑ کو روکنا، ان کے حوصلے پست کرنا اور سہولیات فراہم کرنے میں ناکامی حکومت کی بدترین نااہلی بےحسی کی عکاسی کرتا ہے، ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر زمینی راستے کھولے، زائرین کو سہولیات دے اور سیکورٹی فراہم کرے، بصورت دیگر شدید ترین عوامی ردعمل کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اربعین امام حسین علیہ السلام کے مقدس سفر پر جانے والے زائرین پر بذریعہ سڑک پابندی ناقابل برداشت اور حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جو حکومت اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی نہیں بنا سکتی وہ اپنی آئینی اور اخلاقی...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی 2025)پنجاب میں پٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کروانے والوں کو ایک لاکھ دینے کافیصلہ،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش دینے کا اعلان کردیا، پنجاب کی پہلی سموگ گنز کو کل میڈیا کے سامنے پیش کریں گے،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر کاکہنا ہے کہ لائٹس کو ایل ای ڈی پرمنتقل کریں گے تو کاربن گرین کریڈٹ ملے گا۔پی ایچ اے نے درخت لگانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ پلانٹ فور پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے۔ اربن فاریسٹ سے پنجاب کا گرین کور بڑھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ اوکا پودہ 1399 پر کال کریں تو...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترنول میں گزشتہ دنوں گدھے کے گوشت کی فروخت کا سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا۔ فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ چھاپے کے دوران تقریباً 60 زندہ گدھے برآمد کیے گئے جبکہ 25 من تیار گوشت بھی ملا۔ ریسٹورنٹس میں گدھے کے گوشت کی فروخت کا انکشاف ہونے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین اس پر کڑی تنقید کرتے نظر آئے اور جن ہوٹلوں میں گوشت سپلائی کیا جاتا تھا اس کو سیل کرنے کا مطالبہ کرتے نظر آئے وہیں کئی صارفین نے میمز بنائیں اور مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ صحافی حامد میر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اتنے زیادہ گدھے ذبح...
    24 جون 2025ء کو ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اور پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والے دو طرفہ معاہدے کے تحت پاکستانی اور اماراتی سرکاری و سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز بغیر ویزا متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں داخل ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات اور اسلام آباد کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے، جہاں یو اے ای نے پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا فری داخلے کی سہولت باقاعدہ طور پر فعال کردی ہے۔ اس بات کا اعلان نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے " ایکس " پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 24 جون...
    پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 5 اگست کو ہونے والے احتجاج میں شدت آسکتی ہے، اور سزائیں دینے والوں کو اس کے ممکنہ اثرات پر غور کرنا چاہیے۔  انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تمام کارکنوں کو اتحاد کا پیغام دیا ہے اور واضح ہدایت دی ہے کہ پارٹی میں کوئی بھی تقسیم لانے کی کوشش کرے گا، اسے خود نکال دیا جائے گا شیخ وقاص نے کہا کہ عمران خان سب کچھ خود دیکھ رہے ہیں اور ان کا ہر حکم کارکنوں کے لیے قابلِ احترام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی شخص کو برداشت نہیں کریں گے جو تحریک کو نقصان پہنچائے۔ بانی پی ٹی...
    دنیا میں بہت سے منفرد تہوار ایسے ہیں جو دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں اور سیاحوں کو مقامی ثقافت سے جوڑنے کا موقع دیتے ہیں۔ ان تہواروں میں دنیا بھر سے لاکھوں کروڑوں افراد شریک ہوتے ہیں۔ یہاں 5 دلچسپ عالمی تہوار پیش کیے جا رہے ہیں جو اس سال آنے والے دنوں میں دنیا بھر کے لوگ بڑی بے تابی سے منانے کو تیار ہیں: ایڈنبرا انٹرنیشنل فیسٹیو، برطانیہ تاریخ: 1 تا 24 اگست 2025 ایڈنبرا شہر اگست میں مکمل طور پر فن و ثقافت کے رنگ میں ڈوب جاتا ہے۔ انٹرنیشنل فیسٹیول میں کلاسیکی موسیقی، اوپیرا، تھیٹر اور رقص شامل ہیں جبکہ فرنج فیسٹیول میں کوئی بھی فنکار شرکت کر سکتا ہے اور یہ زیادہ تر کامیڈی، تھیٹر...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)معروف ٹک ٹاکر ربیکا خان نے اپنے عمرے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی کے خلاف بولنے سے قبل دس بار سوچا کریں۔ربیکا خان ان دنوں اپنے شریک حیات حسین ترین کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، انہوں نے عمرے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔بعض ویڈیوز اور تصاویر میں ربیکا خان اور ان کے شوہر کو عمرے کی ادائیگی کے دوران سیلفی لیتے ہوئے بھی دیکھا گیا اور ان کی ویڈیو کوئی ریکارڈ کرتا دکھائی دیا۔علاوہ ازیں ٹک ٹاکر اور ان شریک حیات کی...
    پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر، ماڈل و اداکارہ ربیکا خان اور یوٹیوبر حسین ترین جو حال ہی میں نکاح کے بندھن میں بندھے ہیں۔ ان دونوں اپنے شریک حیات کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، انہوں نے عمرے کی تصاویر، ویڈیوز اور وی لاگ بھی شیئر کیے ہیں۔ بعض ویڈیوز میں ربیکا خان اور ان کے شوہر کو عمرے کی ادائیگی کے دوران سیلفی لیتے ہوئے اور ویڈیوز ریکارڈ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے جبکہ ساتھ ہی کوئی تیسرا شخص بھی ان کی ویڈیوز ریکارڈ کر رہا تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جس پر صارفین کی جانب سے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔   View this post on...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔24 جولائی 2025ء ) بیرسٹر گوہر کا عمران خان کی بہنوں کیخلاف بات کرنے والوں کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں دو ٹوک بات کر رہا ہوں کپتان عمران خان کی فیملی کے خلاف کوئی بات نہ کرے،خان کی تینوں بہنیں سیاست میں نہیں ہیں، وہ اپنے بھائی کی رہائی کے لیے آتی ہیں، پی ٹی آئی کے کسی بھی رکن، عہدیدار، ورکر نے خان صاحب کی فیملی کے خلاف کوئی بات کی چاہے پارٹی کے اندر ہو یا سوشل میڈیا پر ہم اسی وقت اس کو پارٹی سے نکال دیں...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کو مزید نیچے لانے کے خواہاں ہیں کیونکہ امریکہ کے پاس دنیا کے سب سے بڑے توانائی ذخائر موجود ہیں۔ واشنگٹن میں منعقدہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے عالمی تجارتی پالیسیوں، توانائی معاہدوں اور مصنوعی ذہانت کی دوڑ پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں کاروبار نہ کھولنے والی کمپنیوں کو 15 سے 50 فیصد تک کا ٹیرف ادا کرنا پڑے گا، جب کہ جو کمپنیاں امریکہ میں سرمایہ کاری پر آمادہ ہوں گی انہیں کم ٹیرف دیا جائے گا۔ اُنہوں نے خبردار کیا کہ غیر ملکی کمپنیوں کے لیے...