2025-10-16@01:21:14 GMT
تلاش کی گنتی: 1106

«تھنبرگ نے»:

(نئی خبر)
    کراچی: نارتھ ناظم آباد بلاک سی میں دکان میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا. تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک C نجی بینک کے قریب دکان میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا.  جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی. ترجمان چھیپا کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 18 سالہ احمد ولد عبدالقادر کے نام سے کی گئی، ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر کے اپنے ہمراہ لے گئے۔
    پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں کب شروع ہوں گی؟ اس حوالے سے متعلقہ حکام حتمی تاریخ دینے سے قاصر ہیں جب کہ یو کے ڈی ٹی ایف کی جانب سے پاکستانی ایئر لائنز سے پابندیاں ختم ہوئے ایک ماہ سے زائد کا وقت ہوچکا ہے۔  ذرائع نے کہا کہ تھرڈ کنٹری آپریشن لائسنس کے حصول میں ناکامی، برطانیہ کیلئے براہ راست پروازوں میں بڑی رکاوٹ ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی، پی آئی اے اور نجی ایئر لائن ٹی سی او لائسنس لینے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ تھرڈ کنٹری آپریشن اجازت نامہ حاصل کرنا ایئرلائنز کا کام ہے، ایئر لائنز حکام کا مؤقف ہے کہ تھرڈ کنٹری آپریشن...
    آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے بلوچ ریزیڈینشل کالج تربت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر طلباء نے پاکستانیت کے موضوع پر ٹیبلو اور تقاریر پیش کیں، جنہیں حاضرین کی جانب سے بھرپور سراہا گیا۔ نوجوانوں کے جذبے اور وطن سے محبت کو آئی جی ایف سی نے بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔ اپنے خطاب میں آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان ہی قوموں کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور یہی نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ کالج انتظامیہ اور طلبا نے آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے اس دورے کو خوش آئند قرار دیا۔  
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر گزشتہ سال گالف کورس میں مبینہ قتل کی کوشش کرنے والے ملزم رائن ویسلی راؤتھ کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔ 59 سالہ راؤتھ نے پیر کو جیوری کی تشکیل کے دوران 60 ممکنہ جیوری ممبران کے سامنے خود کو متعارف کیا۔ راؤتھ پر 5 سنگین الزامات ہیں جن میں اس وقت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزامات شامل ہیں۔ اگر جرم ثابت ہوا تو اسے عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ اس نے اپنے وکلا کو فارغ کر کے خود ہی مقدمہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کا واشنگٹن میں قتل کے ملزمان کے لیے سزائے موت...
    کراچی: آئی سی سی نے اگست 2025 کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔ خواتین کی کیٹیگری میں پاکستان ویمن ٹیم کی وکٹ کیپر منیبہ علی بھی شارٹ لسٹ تین کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔  اوپنر منیبہ علی نے آئرلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 68 گیندوں پر 100 رنز بنائے، جن میں 14 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ یہ انکی دوسری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری تھی جبکہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کسی پاکستانی بیٹر کی دوسری سنچری ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ منیبہ علی نے اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری...
    کراچی(سپورٹس ڈیسک) پشاور سے تعلق رکھنے والی اسکواش کھلاڑی ماہنور علی نے یو ایس ساؤتھ ایسٹ جونیئر گولڈ اسکواش سرکٹ کا ٹائٹل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔ لیوٹکی میر ایتھلیٹک سینٹر، بالٹی مور (امریکہ) میں کھیلے گئے فائنل میں ماہنور نے اپنی ہی بہن سحرش علی کو 1-3 سے شکست دے کر 22 واں انٹرنیشنل گولڈ میڈل حاصل کیا۔ میچ میں ماہنور نے پہلا گیم 7-11 سے اپنے نام کیا۔ دوسرے گیم میں سحرش نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے 9-11 سے کامیابی حاصل کی اور مقابلہ برابر کر دیا۔ تاہم اس کے بعد ماہنور نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے دونوں گیمز 6-11 اور 7-11 سے جیت کر ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔...
    کراچی: پشاور سے تعلق رکھنے والی ماہنور علی نے یو ایس ساؤتھ ایسٹ جونیئر گولڈ اسکواش سرکٹ ٹائٹل جیت لیا۔ علی سسٹرز میں سب سے بڑی ماہنور علی نے فائنل میں اپنی چھوٹی بہن سحرش علی کو1-3 سے مات دے کر 22 واں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکہ کےلیوٹکی میر ایتھلیٹک سینٹر، بالٹی مور، میری لینڈ میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں فائنل میں ماہنور علی نے پہلا گیم 7-11 سے جیتا، دوسرے گیم میں سحرش علی نے 9-11 سے کامیابی پاکر مقابلہ1-1 کردیا۔ بعدازاں ماہنور علی نے اگلے دونوں گیمز 6-11 اور7-11سے جیت کر وننگ ٹرافی اپنے نام کرلی، 19 ویں انٹرنیشنل گولڈ میڈل سے محروم رہنے والی سحرش علی کو سلور میڈل...
    محسود اور برکی قبائل کے نوجوانوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والے تاریخی یوتھ کنونشن کے نتائج سامنے آگئے جب کہ یوتھ کنونشن باہمی اعتماد اور تعاون کی روشن مثال ہے۔ رپورٹ کے مطابق فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ (ساؤتھ) کا علاقائی ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردار ہے،  انسپکٹر جنرل ایف سی ساؤتھ کی خصوصی ہدایات پر کیڈٹ کالج اسپینکئی کے قریب متبادل سڑک کی تعمیر کا آغاز ہو چکا ہے۔ نئی سڑکیں تعلیم، صحت اور تجارت تک رسائی کے ساتھ ساتھ سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔ مقامی لوگوں نے اس عوام دوست اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔ فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ (ساؤتھ) نے مستقبل میں بھی عوامی خدمت اور فلاح و بہبود کے لئے...
    پشاور سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی معروف کھلاڑی بہنیں علی سسٹرز امریکا میں جاری یو ایس ساؤتھ ایسٹ جونیئر گولڈ اسکواش سرکٹ کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔ یہ بھی پڑھیں: علی سسٹرز سمیت 5 پاکستانیوں نے آسٹریلین جونیئر اوپن لوٹ لیا، 4 گولڈ اور ایک سلور میڈل ملک کے نام میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں ہونے والے اس مقابلے کے فیصلہ کن مرحلے میں چھوٹی بہن سحرش علی اپنے 19ویں گولڈ میڈل کے لیے بڑی بہن ماہنور علی کے خلاف میدان میں اتریں گی۔ سحرش نے کوارٹر فائنل میں زشمالین بلال کو اسٹریٹ گیمز میں 0-3 سے شکست دی اور پھر سیمی فائنل میں آڈری پارک کو بھی اسی مارجن سے ہرایا۔ ادھر ماہ نور...
    کراچی: پشاور سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی علی سسٹرز یو ایس ساؤتھ ایسٹ جونیئر گولڈ  اسکواش سرکٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ بالٹی مور میری لینڈ میں جاری ایونٹ کے فائنل میں سحرش علی اپنے 19 ویں گولڈ میڈل کیلئے بڑی بہن ماہنور علی سے مقابلہ کریں گی۔ سحرش علی نے کوارٹر فائنل میں مدمقابل  زشمالین بلال کو0-3 سے مات دینے کے بعد سیمی فائنل میں حریف کھلاڑی  آڈری پارک کو بھی 0-3 سے زیر کرلیا۔ دوسری جانب ماہنور علی نے کوارٹر فائنل میں میکلین سوفیہ کو کوئی گیم ہارے بغیر0-3 سے ہرا کر سیمی فائنل میں لو گریس کے خلاف اسی اسکور کے ساتھ فتح حاصل کی۔ فائنل میں کامیابی کی صورت میں ماہنور علی  22 ویں گولڈ...
    سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں شہری سیلاب اور کیرتھر و سلیمان رینجز میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 7 تا 10 ستمبر کے دوران جنوب مشرقی سندھ کے بعض مقامات پر انتہائی شدید بارشوں کا امکان، جس کے باعث نچلے ساحلی اضلاع میں شہری سیلاب کا خدشہ ہے۔ بارشوں کی وجہ سے کیرتھر رینجز، بلوچستان میں لسبیلہ اور خضدار کے ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے۔ بھارت کے گجرات راجستھان سرحد پر موجود بارشوں کا سسٹم اب مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے، سسٹم سندھ، ملحقہ بلوچستان اور جنوبی پنجاب کو متاثر کر سکتا ہے۔ اور بارشیں 10 ستمبر تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہیں۔ اسکے...
    آج ملک بھر میں یوم دفاع جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔ آج بھی سرحدی علاقوں میں تعنیات جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’6 ستمبر 1965 جب پاک فوج نے بھارت کا حملہ پسپا کرتے ہوئے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے‘ یوم دفاع کے سلسلے میں سندھ کے ضلع تھرپارکر کے سرحدی علاقے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیل جانیے علی شیخ کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں 6 ستمبر تھرپارکر تھرپارکر کے سرحدی جوان یوم دفاع
    کراچی: پاکستان ریلویز اور سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مابین کینٹ اسٹیشن اور سٹی اسٹیشن کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے معاہدہ پر دستخط کر دیے گئے۔ اس حوالے سے کراچی میں تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ وسیم شمشاد، چیئرمین ریلوے سید مظہر علی شاہ، سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ، ایڈیشنل جنرل مینیجر انفرا حماد حسن مرزا، ڈی ایس ریلوے کراچی محمود رحمان لاکھو، ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق نظامانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ڈی ایس ریلوے کراچی...
    سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز نے اپنے ٹیکسٹ ایکسپینشن آپشن کو باقاعدہ لانچ کر دیا۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی تھریڈز اپ ڈیٹس میں 10 ہزار الفاظ تک کا اضافہ کر سکیں گے۔ اس نئے آپشن تک رسائی کے لیے تھریڈز نے پوسٹ کمپوزر میں ایک نیا آئکون پیش کیا ہے، جس کو ٹیپ کرنے سے ایک بلاگ کی طرز کا ایڈیٹر کھل جائے گا جس میں اضافی ٹیکسٹ لکھا جا سکے گا۔ یہ ٹیکسٹ بعد ازاں پوسٹ میں شامل کردیا جائے گا اور اس کو ’ریڈ مور‘ کے پرامپٹ سے پڑھا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ تھریڈز ان پوسٹس میں دیگر ذرائع کو لنک کرنے کے عمل میں بھی آسانی کرنے جا رہا ہے۔ کمپنی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی، ٹنکی گراؤنڈ کے قریب شاہراہ نور جہاں پولیس سے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ریسکیو ادارے چھیپا کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈاکو کو پولیس کی فائرنگ سے زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، ایک موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے، جبکہ اس کا دوسرا ساتھی ارشد موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری...
    امریکہ کی مِشیگن اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے ایک نیا شیمپو نما جیل تیار کیا ہے جو کیموتھراپی کے عام اور تکلیف دہ ضمنی اثر — بال جھڑنے — سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لیموں کیمو تھراپی سے 10 ہزار گنا زیادہ پُراثر کیوں؟ یہ جیل ابتدائی طور پر جانوروں پر آزمایا گیا ہے اور خاص طور پر اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ علاج شروع ہونے سے پہلے اسے سر کی جلد پر لگایا جائے اور کچھ وقت کے لیے چھوڑ دیا جائے تاکہ جب دوا جسم میں گردش کرے تو بالوں کی جڑوں کو زیادہ نقصان نہ پہنچے۔ اس تحقیق کی قیادت کرنے والے ڈاکٹر برائن اسمتھ، جو انسٹیٹیوٹ فار کوانٹیٹیو ہیلتھ...
    دائمی یا مستقل درد آپ کی زندگی کے تقریباً ہر پہلو کو متاثر کر سکتا ہے۔ یہ معمول کی سرگرمیوں کو مشکل چیلنجوں میں بدل دیتا ہے۔ بہت سے لوگ درد سے نجات کے لیے دوائیوں کا رخ کرتے ہیں، لیکن یہ حل اکثر ناپسندیدہ ضمنی اثرات یا وقت کے ساتھ ساتھ کم ہونے والی قوتِ مدافعت کا سبب بن سکتا ہے۔ خوش قسمتی سے، متبادل حکمت عملیوں کا ایک خزانہ موجود ہے، جو افراد کو اپنے درد پر قابو پانے اور روزمرہ زندگی سے لطف اندازہونے میں مدد دیتا ہے وہ بھی بنا دوواؤں پہ بھروسہ کیے۔  دائمی درد کو کم کرنے، زندگی کے معیار کو بڑھانے، اور فلاح و بہبودکو فروغ دینے کے لیے بنائے گئے عملی، شواہد...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقدہ امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس نے شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کی تفصیلات اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحالی امن کے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور عوام و میڈیا کو حکومتی اقدامات اور حقائق سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکا، اختر مینگل بال بال بچے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اور عوام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، کیونکہ موجودہ تھریٹس الرٹ میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ...
    ممبئی(نیوز ڈیسک) مقبول بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی چوتھی برسی پر مداحوں نے ایک بار پھر اپنے پسندیدہ فنکار کو سوشل میڈیا پر یاد کیا اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تاہم، اس موقع پر ان کی قریبی ساتھی شہناز گل کی جانب سے کسی قسم کا پیغام یا پوسٹ سامنے نہ آنے پر مداحوں میں مایوسی اور غصہ دیکھنے میں آیا۔ سدھارتھ شکلا 2 ستمبر 2021 کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اچانک انتقال کر گئے تھے۔ ان کی اچانک موت نے بھارتی شوبز انڈسٹری اور دنیا بھر میں ان کے لاکھوں چاہنے والوں کو صدمے سے دوچار کر دیا تھا۔ ہر سال اس دن ان کے مداح سوشل میڈیا پر ان کی یاد میں جذباتی پیغامات شیئر کرتے...
    ایک نئی کتاب میں انکشاف ہوا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم نے تخت و تاج کے وراثتی قوانین میں برابری لانے کی تاریخی تبدیلی میں زیادہ دلچسپی نہیں لی۔ برطانوی شاہی امور کے نامہ نگار ویلنٹائن لو کی کتاب ’پاور اینڈ دی پیلس‘ کے مطابق 2013 میں اُس وقت کے وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون نے فوری طور پر قانون سازی کرتے ہوئے صدیوں پرانی روایت ختم کی، جس کے تحت بیٹے کو بیٹی پر تخت کے لیے فوقیت حاصل تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ملکہ الزبتھ دوم کے زیرِ استعمال گاڑی نیلامی کے لیے پیش، متوقع بولی 50 سے 70 ہزار پاؤنڈ اس اصلاح کے بعد پہلی مرتبہ طے ہوا کہ بادشاہ یا ملکہ کی سب سے بڑی اولاد، خواہ لڑکا ہو یا...
    اسرائیلی حکومت نے ماحولیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی سویڈش کارکن گریٹا تھنبرگ کو غزہ جانے والی کشتیوں کے قافلے میں شامل ہونے پر’دہشتگردی کے الزام‘ میں گرفتار کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے فلسطینیوں کے حق میں بات کرنے پر ایک شخص کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ سے مائیک چیھننے کی کوشش اسرائیلی اخبار اسرائیل ہایوم کے مطابق، اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو ایسی تجویز پیش کرنے جا رہے ہیں جس کے تحت نہ صرف گریٹا تھنبرگ بلکہ دیگر سرگرم کارکنوں کو بھی حراست میں لے کر خصوصی حراستی مراکز میں رکھا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت ان کارکنوں کی کشتیوں کو ضبط کر...
    پاکستانی خواتین باکسرز نے چین میں جاری تھرڈ بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کی عائشہ ممتاز ویمنز انڈر 18 کی 48 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ عائشہ ممتاز نے ویمنز انڈر 18کے فائنل میں پہنچ کر پاکستان کیلئے سلور میڈل حاصل کیا۔ چین میں جاری تھرڈ بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں دنیا کے 26 ممالک کی34 ٹیمیں شریک ہوئیں۔  تھرڈ بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں پاک آرمی کی ملائکہ زاہد اور ماریا بھی سیمی فائنلسٹ ہیں۔ چین میں جاری تھرڈ بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں پاکستانی مرد باکسرز نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔ پاک آرمی کے قدرت اللہ سیمی فائنلسٹ،...
    لاہور: ملک کی تاریخ میں پہلی بار سیلاب متاثرین کی نشاندہی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر مختلف شہروں میں تھرمل امیجنگ ڈرون سے دشوار گزار دور افتادہ علاقوں میں سیلاب متاثرین کی نشاندہی کے بعد کامیاب ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ ڈرون کیمرے کی مدد سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سرویلنس آپریشن بھی جاری ہے۔ جھنگ کے علاقے سیمی پل بائی پاس سرگودھا روڈ اور دیگر علاقوں میں ڈرونز کی مدد سے سیلابی ریلے میں گھرے افراد اور لائیو اسٹاک کی تلاش کی جا رہی ہے۔ تھرمل امیجنگ کیمرے نے سیلابی پانی میں گھرے ہوئے پانچ افراد اور مویشیوں کی نشاندہی کی۔ لوکیشن ٹریس کر...
    ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیلاب متاثرین کی نشاندہی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں تھرمل امیجنگ ڈرون کیمروں کے ذریعے سیلابی پانی میں محصور افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے جس میں ڈرون ٹیکنالوجی کا بھی استعمال ہورہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ہوائی کے جزیروں میں ڈرونز کے ذریعے ہزاروں مچھروں کی کیوں برسائی جارہی ہے؟ سرکاری ذرائع کے مطابق مختلف شہروں میں تھرمل امیجنگ ڈرونز کی مدد سے دشوار گزار اور دورافتادہ علاقوں میں متاثرین کو کامیابی سے تلاش کیا گیا جس کے بعد ریسکیو آپریشن انجام دیا گیا۔ جھنگ کے علاقے سیمی پل بائی پاس، سرگودھا روڈ اور قریبی...
    BARCELONA: غزہ کے لیے امدادی کشتیوں پر مشتمل فلوٹیلا اسپین کے شہر بارسلونا کی بندرگاہ سے روانہ ہوگیا جس میں سویڈن سے تعلق رکھنے والی مشہور ماحولیاتی کارکن گریتا تھنبرگ ایک مرتبہ پھر غزہ جانے والے جہاز میں دیگر انسانی حقوق کے رہنماؤں کے ساتھ شامل ہوگئی ہیں۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بارسلونا سے روانہ ہونے والا فلوٹیلا اسرائیل کی رکاوٹیں توڑتے ہوئے غزہ کی پٹی میں داخل ہو کر انسانی بنیاد پر امداد پہنچانا ہے، جس میں گریتا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔ بارسلونا کی بندرگاہ پر غزہ جانے والی کشتیوں کو روانہ کرنے کے لیے ہزاروں افراد جمع ہوئے، جن میں سے اکثر کے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم تھا اور وہ ‘فری فلسطین’ اور ‘یہ...
    آئرش اداکار لیام کننگھم نے چند روز قبل اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی فلسطینی بچی فاطمہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یہ تقریب اسپین سے غزہ روانہ ہونے والی گلوبل صمود فلوٹیلا کے روانگی سے قبل منعقد ہوئی جو اب تک غزہ جانے والا سب سے بڑا سول مشن قرار دیا جا رہا ہے۔ لیام کننگھم نے روانگی سے قبل خطاب میں ایک آڈیو کلپ چلایا جس میں 6 سالہ فاطمہ ایک گیت گا رہی تھی۔ اس معصوم بچی نے کہا تھا کہ یہی گیت اس کی تدفین پر بھی سنایا جائے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل نے غزہ جانے والی کشتی میں سوار گریٹا تھنبرگ اور 3 دیگر کو ملک بدر کر دیا کننگھم نے سامعین سے سوال کیا...
    پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جدید تھرمل ٹیکنالوجی کے استعمال سے 490 سے زائد لوگوں کی جان بچا کر انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ، جھنگ، اٹھاراں ہزاری، شورکوٹ، احمد پور سیال میں جدید تھرمل ٹیکنالوجی کی مدد سے رات کی تاریکی میں ریسکیو آپریشن ممکن ہوا۔ جھنگ سٹی بند سے 21، پنڈی محلہ سے ایک، کھلڑا سے 12، ددوآنڑاں سے 63، علی پور سے 70، ٹھٹھہ جبانڑاں سے 85، مساں سے 4، واجد آباد شاہ جیونہ سے سیلاب میں گھرے 10 لوگوں کو بچا لیا گیا۔ وجھلنڑاں سے 20، چک نون سے 4، جوگیرا بوچھیراں سے 80، کھروڑا بکر سے 30 افراد کو تھرمل ٹیکنالوجی سے پتہ لگا کر محفوظ مقامات پر منتقل...
    سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جدید تھرمل ٹیکنالوجی کے استعمال سے 490 سے زائد لوگوں کی جان بچا کر انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ اوکاڑہ، جھنگ، اٹھاراں ہزاری، شورکوٹ، احمد پور سیال میں جدید تھرمل ٹیکنالوجی کی مدد سے رات کی تاریکی میں ریسکیو آپریشن ممکن ہوا۔ جھنگ سٹی بند سے 21، پنڈی محلہ سے ایک، کھلڑا سے 12، ددوآنڑاں سے 63، علی پور سے 70، ٹھٹھہ جبانڑاں سے 85، مساں سے 4، واجد آباد شاہ جیونہ سے سیلاب میں گھرے 10 لوگوں کو بچا لیا گیا۔ وجھلنڑاں سے 20، چک نون سے 4، جوگیرا بوچھیراں سے 80، کھروڑا بکر سے 30 افراد کو تھرمل ٹیکنالوجی سے پتہ لگا کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، شور کوٹ کے...
    لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب میں سیلاب کے دوران پہلی بار جدید تھرمل ٹیکنالوجی کے استعمال سے 490 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرلیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق تھرمل ٹیکنالوجی ان مقامات پر بھی انسانی موجودگی کا پتہ لگا سکتی ہے جہاں عام انسانی آنکھ سے دیکھنا ممکن نہیں ہوتا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار یہ ٹیکنالوجی ریسکیو آپریشن میں استعمال کی گئی۔ اوکاڑہ، جھنگ، اٹھاراں ہزاری، شورکوٹ اور احمد پور سیال میں رات کی تاریکی میں تھرمل ٹیکنالوجی کی مدد سے ریسکیو آپریشن کیے گئے۔ جھنگ سٹی بند سے 21، پنڈی محلہ سے 1، کھلڑا سے 12، ددوآںڑاں سے 63، علی پور سے 70، ٹھٹھہ جبانڑاں سے 85، مساں سے 4 اور واجد آباد شاہ...
    تیانجن (ویب ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران تیانجن یونیورسٹی میں قائم نیشنل ارتھ کوئیک سمولیشن سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں چین میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی اور ریسکیو نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے چین کی ٹیکنالوجی اور طریقہ کار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے نہایت سودمند ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی مہارت سے مستفید ہو کر پاکستان مستقبل میں مؤثر احتیاطی تدابیر اور جامع لائحہ عمل اختیار کرسکے گا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قدرتی آفات سے متعلق پاکستان میں قائم بین الاقوامی میڈیکل سینٹر اور...
    ہربھجن سنگھ کی آئی پی ایل میچ کے بعد سری سانتھ کو تھپڑ مارنے کی ان دیکھی ویڈیو 17 سال بعد وائرل ہوگئی۔ 2008 میں ہربھجن سنگھ اور سری سانتھ کے جھگڑے کی ان دیکھی ویڈیو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی اور سابق چیئرمین للت مودی نے جاری کی۔ بیونڈ 23 کرکٹ پوڈ کاسٹ پر سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک سے گفتگو کرتے ہوئے للت مودی نے اس غیر ترمیم شدہ کلپ کو شیئر کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ میچ ختم ہونے کے بعد جب سب کھلاڑی آپس میں ہاتھ ملارہے تھے اس دوران ہربھجن نے سری سانتھ کو تھپڑ مارا۔ للت مودی نے مزید بتایا کہ اس واقعے کے بعد میں نے دونوں کو بلایا...
    وسطی امریکا کے ایک ملک کوسٹا ریکا میں بحرالکاہل کے ساحل پر ماہی گیری کے دوران ایک ماہی گیر نے ایک ایسی شارک کو پکڑا ہے جو دنیا بھر میں پہلی بار مکمل نارنجی رنگ میں دیکھی گئی ہے۔ گارون واٹسن نامی شخص نے اگست 2024 میں ٹورٹوگیرو نیشنل پارک کے قریب مچھلیاں پکڑتے ہوئے 6 فٹ 6 انچ لمبی نرس شارک کو پانی سے باہر نکالا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منظر ناقابل یقین تھا اور یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے کسی اور سیارے کی مخلوق سامنے آ گئی ہو۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی جزیرے پر ملنے والا نایاب نارنجی لابسٹر فرائی ہونے سے کیسے بچا؟ گارون واٹسن، جو پیرسمینا دومس دی ہوٹل کے مالک ہیں، نے اپنی...
    سری لنکا نے ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم کی قیادت چارتھ اسالنکا کریں گے۔ ایشیا کپ کے لیے سری لنکن ٹیم میں آل راؤنڈر ونندو ہسارنگا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ جو اس سے قبل شیڈول زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ ایشیا کپ نو ستمبر سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکن ٹیم بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کے ہمراہ گروپ بی میں شامل ہے جبکہ گروپ اے پاکستان، بھارت یو اے ای اور عمان شامل ہیں۔ سری لنکن اسکواڈ: چارتھ اسالنکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، کوشال مینڈس، کوشال پریرا، نوانیڈو فرنینڈو، کامندو مینڈس، کامل...
    نارتھ کراچی میں پولیس نے کمسن بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس کے تعاقب پر کار سوار ملزمان کچھ فاصلے پر جا کر کار چھوڑ کر فرار ہوگئے جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سرسید اسلم خان نے بتایا کہ نارتھ کراچی سیکٹر الیون سی ون میں سوزوکی آلٹو کار میں سوار ملزمان نے گلی میں کھیلتے ہوئے 4 سالہ موسیٰ کو اغوا کر رہے تھے کہ اس دوران وہاں موجود دیگر بچوں نے شور مچایا جس پر بچے کا ماموں بھی باہر نکل آیا۔ لوگوں کو دیکھ کر کار سوار ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے سرسید پولیس اور مدد گار 15 پولیس نے ملزمان...
    امریکی مصنوعی ذہانت کی کمپنی انتھروپک نے انکشاف کیا ہے کہ اس کی تیار کردہ  آرٹیفیشل انٹیلیجینس (اے آئی) ٹیکنالوجی، جس میں چیٹ بوٹ کلاڈ شامل ہے، کو ہیکرز نے خطرناک سائبر حملوں کے لیے ہتھیار بنا لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مزاح نگاری مصنوعی ذہانت کے بس کی بات نہیں، مصنفین بی بی سی کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ اے آئی کی مدد سے نہ صرف خفیہ ڈیٹا چوری اور بلیک میلنگ کی گئی بلکہ نارتھ کوریا سے تعلق رکھنے والے افراد نے جعلی پروفائلز بنا کر امریکا کی بڑی ٹیک کمپنیوں میں ریموٹ جابز حاصل کیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے اے آئی ماڈلز کو کوڈ لکھنے، فیصلے کرنے، تاوان کی رقم تجویز کرنے اور...
    نارتھ کراچی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ پولیس جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو بھی زخمی ہوا جو اپنے موٹر سائیکل سوار ساتھی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سرسید اسلم خان نے بتایا کہ نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی رونق شیری بیکری کے قریب علاقہ گشت پر مامور پولیس کے جوانوں نے مشتبہ موٹر سائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو عقب میں بیٹھے ہوئے ڈاکو نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار محمد لائق ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتے۔ ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دونوں بہترین کھلاڑی ہیں لیکن جدید ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بدل چکی ہے۔ موجودہ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا اپنی حکمت عملی کے مطابق کھیل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ مکی آرتھر نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں پاکستان ٹیم نمبر ون بنی، اس کے پیچھے میری اور سرفراز احمد کی مشترکہ پلاننگ تھی۔ Post Views: 6
    شاہی خاندان نے پرنس ہیری کی اہلیہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کے حالیہ انٹرویو کے بعد ایک جذباتی بیان جاری کیا ہے جس میں آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ بادشاہ چارلس سوم کے دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے اس بیان میں شاہی خاندان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک یادگار تصویر شیئر کی گئی جس میں ملکہ الزبتھ اپنے پسندیدہ پالتو کتوں کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ آج 4 ٹانگوں والے دوستوں کے دن کی مناسبت سے ہم ان کتوں کو یاد کر رہے ہیں جنہوں نے برسوں شاہی خاندان کے افراد کے دل جیتے ہیں۔ یہ بیان میگھن مارکل کے تازہ انٹرویو کے فوراً بعد...
    انجینئر محمد علی مرزا کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا۔ ان کے خلاف مذہبی جماعتوں کی جانب سے گستاخی کے الزامات پر درخواستیں دی گئی تھیں اور مختلف علماء کرام کے وفود نے ضلعی انتظامیہ سے ملاقاتیں کرکے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، انجینئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی کو سیل کر دیا گیا اور بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ ان کے گھر کے باہر بھی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ مزید پڑھیں: معروف اسکالر انجینیئر محمد علی مرزا تھری ایم پی او کے تحت گرفتار، اکیڈمی سیل پولیس ذرائع کے مطابق، مختلف مذہبی جماعتوں نے...
    بالی ووڈ اداکارہ، ماڈل اور ڈانسر ملائکہ اروڑا اپنی جوانی، چمکتی ہوئی جلد اور فٹنس کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں۔ لیکن حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اپنی صحت اور خوبصورتی کا ایسا راز بتایا جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ 51 سالہ فٹنس آئیکون نے اداکارہ سوہا علی خان کے پوڈکاسٹ “All About Her” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ صبح کا آغاز چائے یا کافی کے بجائے پانی سے کرتی ہیں۔ ان کے مطابق وہ خالی پیٹ تقریباً دو لیٹر پانی پیتی ہیں اور یہی ان کی جلد کے نکھار اور توانائی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ ملائکہ نے کہا، “یہ میری زندگی کا نان نیگوشی ایبل حصہ ہے۔ پانی جسم کو...
    نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے معروف اسکالر انجینیئر محمد علی مرزا کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔ انجینئر محمد علی مرزا گرفتار pic.twitter.com/Zf0MufuEfq — Iram (Summan) Dar ♌ (@summandar01) August 25, 2025 اطلاعات کے مطابق انجینیئر محمد علی مرزا کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا اور سخت سیکیورٹی میں انہیں تحویل میں لیا گیا۔ گرفتاری کا یہ عمل ڈپٹی کمشنر جہلم سید میثم عباس کے حکم پر انجام پایا۔ پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ محمد علی مرزا کو 3 ایم پی او کے تحت جیل منتقل کر دیا گیا ہے، اور اکیڈمی سیل کردی گئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے...
    صحرائے تھر میں ننگرپارکر کے قریب بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے 3 واقعات میں 23 مویشی ہلاک ہو گئے۔ تحصیل ننگرپارکر کے نواحی علاقوں میں رات اور صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے 3 واقعات پیش آئے۔  گاؤں مٹھڑیو ہالیپوٹا، روجھ اور ڈانبھاریو میں گھروں کے قریب جنگل میں آسمانی بجلی گرنے سے 21 گائے اور 2 بکریاں ہلاک ہوگئیں۔  گزشتہ روز بھی مٹھی کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 17مویشی ہلاک ہوگئے تھے اور 3 روز قبل اسلام کوٹ کے قریب بھی 47 بکریاں ہلاک ہو گئی تھیں۔  محکمۂ صحت نے شہریوں کو گرج چمک کے دوران کھلے میدانوں میں جانے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
    پاکستان کے نوجوان جیولین تھرور یاسر سلطان ایشین تھرونگ چیمپئن شپ کے لیے کوریا پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق یاسر سلطان کے کوچ فیاض بخاری بھی ان کے ہمراہ کوریا گئے ہیں۔ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے بعد یاسر سلطان پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ ہیں، جنہوں نے گزشتہ ایشین تھروئنگ  چیمپئن شپ میں بھی میڈل جیتا تھا۔ ارشد ندیم اوربھارت کے نیرج چوپڑا اس ایونٹ میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔ یاسر سلطان واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہوں گے جو 22 اگست کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔ یاسر سلطان کے کوچ  فیاض بخاری کے مطابق یاسر سے گزشتہ ایونٹ کی نسبت زیادہ بہتر کارکردگی کی امید ہے، پاکستان کو میڈل کا تحفہ دیں گے۔ جیولین تھرو کے ساتھ شاٹ پٹ،...
    ممبئی :بھارتی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار اچیوٹ پوتدار انتقال کر گئے ہیں۔ وہ 91 سال کے تھے۔ ان کے انتقال کی وجہ ابھی تصدیق شدہ طور پر پیش نہیں کی گئی، البتہ رپورٹس میں عمر سے متعلق پیچیدگیوں کا ذکر ہے۔ پوتدار نے 44 سال کی عمر میں شوبز میں قدم رکھا اور تقریباً 125 فلموں میں کام کیا، علاوہ ازیں 100 سے زائد ٹی وی سیریلوں میں نمایاں رہے۔ عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’تھری ایڈیٹس‘ میں ان کی اداکاری خاص طور پر یادگار رہی، جس میں ایک پروفیسر کے کردار میں انہوں نے آئیکونک جملہ “کہنا کیا چاہتے ہو؟” ادا کیا، جو کافی مقبول ہوا اور میمز میں بدل گیا۔ اپنے شوبز کیریئر سے پہلے پوتدار...
    —فائل فوٹو صحرائے تھر میں ننگرپارکر کے قریب بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے 3 واقعات میں 23 مویشی ہلاک ہو گئے۔تحصیل ننگرپارکر کے نواحی علاقوں میں رات اور صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے 3 واقعات پیش آئے۔ گاؤں مٹھڑیو ہالیپوٹا، روجھ اور ڈانبھاریو میں گھروں کے قریب جنگل میں آسمانی بجلی گرنے سے 21 گائے اور 2 بکریاں ہلاک ہوگئیں۔ گزشتہ روز بھی مٹھی کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 17مویشی ہلاک ہوگئے تھے اور 3 روز قبل اسلام کوٹ کے قریب بھی 47 بکریاں ہلاک ہو گئی تھیں۔ محکمۂ صحت نے شہریوں کو گرج چمک کے دوران کھلے میدانوں میں جانے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
    وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی کے بارڈر پر ہے‘ ڈوزل ڈرف(Dusseldrof) وہاں سے آدھ گھنٹہ جب کہ کولن ڈیڑھ گھنٹے کے فاصلے پر ہے‘ ہم پیرس سے ایک دن کے لیے وین لو چلے گئے‘ قصبہ بہت کھلا ڈھلا تھا‘ دور دور تک کھیت اور باغ تھے‘ دائیں بائیں دیہات ہیں اور ان سب کو دریائے ماس (Maas) اور نہریں آپس میں ملاتی ہیں۔  زیادہ تر لوگ سائیکل چلاتے ہیں‘ سڑک کے ساتھ ساتھ سائیکل ٹریک تھے اور اس پر ہر وقت کوئی نہ کوئی دوڑ رہا ہوتا تھا‘ نیدرلینڈ میں سائیکل ہر شخص کی سواری ہے‘ اس کی کل آبادی 18 ملین ہے جب کہ سائیکلز 23ملین ہیں۔  گویا سائیکلوں کی آبادی انسانوں...
      اسلام آباد:آسٹران کالج سکیم تھری کیمپس میں پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک شاندار اور پرجوش تقریب منعقد کی گئی، جس میں طلباء و طالبات نے بھرپور حصہ لیا اور اپنے وطن سے محبت اور جذبہ حب الوطنی کا بھرپور اظہار کیا۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے کی خوبصورت دھن سے ہوا، جس کے بعد طلباء و طالبات نے تحریکِ آزادی کے عظیم رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ طلباء نے ملی نغمے گائے اور جذباتی تقریریں پیش کیں، جن میں پاکستان کی آزادی اور قربانیوں کی داستانیں سنائی گئیں، جس سے شرکاء کے دلوں میں وطن کے لیے محبت اور فخر کی لہر دوڑ گئی۔ یوم آزادی کے موقع پر شجر کاری کی سرگرمی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اگست 2025ء) چین نے کہا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔ اس سے قبل تین مغربی ممالک کے گروپ ای تھری نے اقوام متحدہ کو بتایا تھا کہ اگر اگست کے آخر تک اس سلسلے میں کوئی سفارتی حل نہیں نکلتا تو وہ ایران پر دوبارہ پابندیاں نافذ کر دیں گے۔ یورپی ممالک نے ایران پر عائد پابندیاں 2015 کے معاہدے کے بعد نرم کر دی تھیں، جس کے بدلے تہران نے اپنے جوہری پروگرام پر تجویز کردہ پابندیاں قبول کر لی تھیں۔ تاہم بدھ کو برطانیہ، فرانس اور جرمنی پر مشتمل یورپی گروپ ای تھری کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ...
    تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 47 بکریاں ہلاک ہوگئیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ گاؤں شھمیر وکیہ میں پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ بکریاں کھلے میدان میں موجود تھیں کہ آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئیں۔
    بلاوّل بھٹو کے حقیقت پر مبنی ایک بیان نے بھارتی سورماؤں کو خاک چھنوا دی جس پر بھارتی اسٹار متھن چکرورتی بھی تلملا اُٹھے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما متھن چکرورتی نے زہریلی زبان استعمال کرتے ہوئے پاکستان پر میزائل حملے کی دھمکی دی ہے۔ اداکار نے سفارتی اخلاق اور سیاسی رواداری کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارا دماغ سٹک گیا تو پاکستان پر براہموس میزائل چلے گا اور پھر ایک اور چلے گا۔ ایک اور وائرل ویڈیو میں متھن چکرورتی نے کہا کہ اگر کچھ نہیں ہوا تو ہم ایک ڈیم بنائیں گے اور وقتِ ضرورت ڈیم کھول دیں گے۔ اس طرح گولی تو نہیں چلے گی لیکن سونامی آ جائے گی۔ ایک بھارتی صحافی نے پوچھا کہ بھارت...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جولائی 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا ہے، جس میں بھارت کے کپتان شبھمن گل نے شاندار کارکردگی کے باعث یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے شبھمن گل نے 3 ٹیسٹ میچوں میں 75 کی اوسط سے 754 رنز بنائے، جن میں ایک ڈبل سینچری اور دو سینچریاں شامل ہیں۔ نوجوان بیٹر نے اس دوران سنیل گواسکر اور سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت کے بعد ثنامیر کو ایک اور اعزاز مل گیا ایوارڈ ملنے پر شبھمن گل نے کہاکہ وہ جیوری اور اپنے...
    کراچی: آئی سی سی نے جولائی 2025 کیلئے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا۔ بھارت کے ٹیسٹ کپتان شبمن گل کو جولائی کا پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔ 25 سالہ گل نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار بیٹنگ سے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ تین ٹیسٹ میچز میں انہوں نے 754 رنز 75 کی اوسط سے اسکور کیے جن میں ایک ڈبل سنچری اور دو سنچریاں شامل ہیں۔ ایجبسٹن ٹیسٹ میں 269 اور 161 رنز کی اننگز کھیل کر انہوں نے بھارت کو 336 رنز سے تاریخی فتح دلائی۔ اس دوران وہ انگلینڈ میں ٹیسٹ ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بھارتی کپتان اور بیرون ملک یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے کپتان بن گئے۔...
    کھوپڑی سنک گئی تو۔۔۔‘؛ متھن چکرورتی کی بلاول اور پاکستانیوں کو انتہائی نازیبا دھمکی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز مودی کی انتہا پسند حکمراں جماعت ”بھارتیہ جنتا پارٹی“ (بی جے پی) کے رہنما اور بولی وُڈ اداکار متھن چکرورتی نے پاکستان کے سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان پر انتہائی نامناسب ردعمل ظاہر کیا ہے۔ بلاول نے بھارت کو سندھ طاس معاہدے میں تبدیلیوں پر سخت وارننگ دی تھی۔متھن چکرورتی نے کلکتہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’اگر ایسی باتیں کرتے رہیں اور ہماری کھوپڑی سنک گئی تو ایک کے بعد ایک براہموس میزائل چلے گا۔‘ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز بھٹ...
    ممبئی — مودی کی انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی نے پاکستان کے سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر انتہائی نامناسب اور اشتعال انگیز ردعمل دیا ہے۔ پس منظر میں بات یہ ہے کہ بلاول بھٹو نے حال ہی میں سندھ طاس معاہدے میں بھارت کی جانب سے ممکنہ تبدیلیوں پر سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی عوام میں اتنی طاقت ہے کہ وہ نہ صرف جنگ میں بھارت کا مقابلہ کر سکتے ہیں بلکہ چھ دریا بھی واپس لے سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر دباؤ ڈالا گیا تو پاکستان نہ جھکے گا اور نہ...
    وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے، بھارت کی جانب سے بے بنیاد گفتگو کی گئی، ایک ایشو بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، بھارتی وزیراعظم پوری دنیا میں رسوا ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نیو کلیئر تھریٹ کی بات پر بھارت جھوٹ بول رہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مودی کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے، بھارت کی جانب سے بے بنیاد گفتگو کی گئی، ایک ایشو بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، نریندر مودی پوری دنیا میں رسوا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی...
    برطانیہ کی کاؤنٹی نارتھمپٹن میں ریسٹورنٹ سے کھانے کے بعد بل ادا کیے بغیر فرار ہونے والے بھارتی نوجوانوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ یہ واقعہ نارتھمپٹن کے علاقے میں واقع “سفران” نامی ریسٹورنٹ میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے قریباً 200 پاؤنڈ مالیت کا کھانا کھایا اور پھر ریسٹورنٹ سے بھاگ نکلے۔ مزید پڑھیں:چینی تھنک ٹینک نے بھارتی فضائیہ کا پاکستانی طیارے گرانے کے دعویٰ مسترد کردیا مقامی پولیس نے اس واقعے کو چوری قرار دیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جس کسی کے پاس بھی ان افراد کے بارے میں معلومات ہوں، وہ پولیس ہیلپ لائن 101 پر رابطہ کرے اور واقعے کا حوالہ نمبر 25000457718 بتائے۔ مزید...
    طب کے شعبے سے وابستہ اور پاکستان میں جذام (کوڑھ) کے مریضوں کی مسیحا کہلانے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ کو دنیا سے رخصت ہوئے آج آٹھ برس بیت گئے ہیں مگران کی خدمات آج بھی دلوں میں زندہ ہیں۔ڈاکٹر رتھ فاؤ کا شمار پاکستان کی ایک ایسی عظیم محسن کی صورت میں ہوتا ہے جن کی کاوشوں کی بدولت 1996ء میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان کو جزام (کوڑھ) کے مرض پر قابو پالینے والے ممالک میں شامل کرلیا گیا تھا۔ 8مارچ 1960 کو ڈاکٹر رتھ کیتھرینا مارتھا فاؤ جرمنی سے پاکستان آئيں تو جذام کے خاتمے کےلیے اپنی زندگی وقف کردی۔ 1988ء میں ڈاکٹر رتھ کو حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان کی شہریت سے نوازا گیا۔’میری...
    چینی تھنک ٹینک نے پاکستانی طیارے مار گرانے کا بھارتی فضائیہ کے سربراہ جنرل امر پریت سنگھ کا بے بنیاد دعویٰ مسترد کردیا ہے۔چینی تھنک ٹینک ”چارہار انسٹیٹیوٹ“ کے سینیئر ریسرچ فیلو پروفیسر چِنگ شی ژونگ نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ کے پاکستانی طیارے مار گرانے کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔پروفیسر چِنگ نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کا دعویٰ ”بے بنیاد“ ہے اور اس کے پاس اس کی حمایت میں کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں۔بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے مئی کے اوائل میں ”آپریشن سندور“ کے دوران پاکستان کے پانچ جنگی طیارے اور ایک بڑا جہاز مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔پروفیسر چِنگ نے کہا کہ بھارتی دعوے میں نہ کوئی...
    چینی تھنک ٹینک نے پاکستان سے متعلق بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا بے بنیاد دعویٰ مسترد کردیا ہے۔ چینی تھنک ٹینک چارہار انسٹیٹیوٹ کے سینیئر ریسرچ فیلو پروفیسر چِنگ شی ژونگ نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ مئی کے اوائل میں ’آپریشن سندور‘ کے دوران بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے 5 جنگی طیارے اور ایک بڑا جہاز مار گرایا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی فضائیہ کو پہنچائے گئے نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں پروفیسر چِنگ نے کہا کہ بھارتی دعویٰ ٹھوس شواہد سے محروم ہے اور بین الاقوامی برادری نے اسے بڑے پیمانے پر سوالات کی زد...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہڈاکٹر رتھ فاؤ کا مشن ہمارے لیے خدمت، ہمدردی اور انسانیت کا پیغام ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈاکٹر رُتھ فاؤ کی برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ پاکستان کے غریب اور محروم طبقات کی خدمت میں گزارا۔شہباز شریف نے کہا کہ اُنہوں نے جزبۂ ایثار، بے لوث محبت اور خدمتِ خلق کی ایک ایسی مثال قائم کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، جذام کے مریضوں کے علاج اور اُنہیں معاشرے میں باعزت مقام دلانے کے لیے ڈاکٹر رُتھ فاؤ کی انتھک کوششیں ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ قوم اُن کی خدمات...
      بیجنگ () جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں ماحولیاتی تحفظ اور اس کے عالمی اثرات میں چین کے جدید نقطہ نظر کی وضاحت کی گئی ہے۔اتوار کے روز شنہوا نیوز ایجنسی سے وابستہ تھنک ٹینک اور ماحولیاتی تہذیب پر شی جن پھنگ کی سوچ کے تحقیقی مرکز نے مشترکہ طور پر یہ رپورٹ جاری کی جس کا عنوان “‘سرسبز پہاڑاورشفاف پانی انمول اثاثے ہیں’ایک خوبصورت منظر کی تشکیل دیتا ہے–حیاتیاتی تہذیبوں کی تعمیر میں چین کی جدت طرازی اور عالمی اہمیت”۔ رپورٹ میں “سرسبز پہاڑاورشفاف پانی انمول اثاثے ہیں ” کےتاریخی پس منظر، بنیادی سوچ اور اہمیت کا تفصیلی تعارف پیش کیا گیا ہے،نیز اس تصور کی نظریاتی جدت طرازی، چین میں اس پر عمل درآمد اور اس کی...
     طب کے شعبے سے وابستہ پاکستان کی مدر ٹریسا، ڈاکٹر رتھ فاؤ کو دنیا سے رخصت ہوئے 8 برس بیت گئے۔پاکستان میں جذام کے مریضوں کی ماں جو آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں، ڈاکٹر رتھ فاؤ 8 مارچ 1960 میں پہلی بار پاکستان آئیں، اس وقت جب پاکستان میں کوڑھ کے مریض کو اچھوت سمجھا جاتا تھا، ایسے وقت میں جرمنی سے تعلق رکھنے والی اس خاتون ڈاکٹر نے جذام کے پاکستان سے خاتمے کیلئے اپنی تمام زندگی وقف کر دی۔کراچی کے علاقے صدر میں ’میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر‘ کی بنیاد رکھی، انہوں نے اپنی تمام تر محبت ان مریضوں کو دی جنہیں ان کے اپنے بھی چھوڑ دیتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ڈاکٹر رتھ فاؤ...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں جذام کے مریضوں کی خدمت اور محروم طبقات کی بحالی کے لیے زندگی وقف کرنے والی ڈاکٹر رُتھ فاؤ کی برسی پر گہرے خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹر رُتھ فاؤ نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ پاکستان کے غریب اور پسماندہ طبقات کی خدمت میں گزارا۔ اُنہوں نے جذبۂ ایثار، بے لوث محبت اور خدمتِ خلق کی ایک ایسی مثال قائم کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ مزید پڑھیں: ڈاکٹر روتھ فاؤ کو جذام کے مریض اپنی ماں کیوں کہتے ہیں؟ وزیراعظم نے مزید کہا کہ جذام کے مریضوں کے علاج اور انہیں معاشرے میں باعزت مقام دلانے کے لیے ڈاکٹر فاؤ کی انتھک کوششیں ہماری قومی تاریخ کا...
    تھر کے خشک و ریتلے صحرا میں جہاں کبھی سبزہ اُگنا ناممکن سمجھا جاتا تھا، وہیں اسلام کوٹ کے تھرکول بلاک ٹو پر قائم انصاری گرین پارک ایک نیا اور حیات بخش منظر پیش کررہا ہے۔ یہ پارک زیرِ زمین نمکیاتی پانی سے سیراب ہوتا ہے، اور جدید ڈرِپ ایریگیشن نظام کے ذریعے یہاں اب تک 11 لاکھ سے زیادہ پودے لگائے جا چکے ہیں۔ ان پودوں میں نیم، کیکر، لیموں سمیت مختلف پھلدار درخت اور مقامی اقسام شامل ہیں، جو نہ صرف ماحول دوست ہیں بلکہ صحرا کی بےجان فضا میں نئی روح پھونک رہے ہیں۔ پارک کا ایک اور دلکش پہلو یہاں موجود چھوٹا سا زو ہے، جو دیکھنے والوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنتا ہے۔ اس...
    کراچی: پاکستان کسٹمز اپریزمنٹ فیس لیس ایسسمنٹ سسٹم کے قیام اور محصولاتی اصلاحات کی بدولت کسٹمز ریونیو میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چیف کلکٹر اپریزمنٹ ساؤتھ جمیل ناصر نے بتایا کہ جولائی 2025 میں کسٹمز اپریزمنٹ ساؤتھ کی کسٹمز ڈیوٹی میں47 فیصد اضافہ ہوا ہے اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 93 ارب 84 کروڑ 70لاکھ روپے کی وصولیاں کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جولائی 2025 میں کسٹمز اپریزمنٹ ساؤتھ میں درآمدات میں سالانہ 50فیصد نمو ریکارڈ کیا گیا۔ چیف کلکٹر کسٹمز کے مطابق جولائی 2025 میں 342 ارب 56 کروڑ 60 لاکھ روپے کا مجموعی ریونیو حاصل ہوا، مذکورہ مہینے میں سینٹرل اپریزمنٹ یونٹ کے سبب ڈرائی پورٹ کی کارکردگی میں بھی بہتری...
    کراچی: حکومتِ سندھ نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ میں کرپشن کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تھرپارکر میں آر او پلانٹس کی مرمت اور دیکھ بھال کے فنڈز میں خوردبرد اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات ثابت ہونے پر دو ایگزیکٹیو انجینئرز کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔ صوبائی حکومت کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی ہدایت پر ہونے والی محکمہ جاتی انکوائری میں، پی ایچ ای ڈیولپمنٹ او اینڈ ایم ڈویژن تھرپارکر، مٹھی کے اس وقت کے ایگزیکٹیو انجینئر 18 گریڈ کے محمد اسلم ڈاھری اور او اینڈ ایم ڈویژن تھرپارکر، مٹھی 18 گریڈ کے اشفاق علی میمن کو فنڈز کے ناجائز استعمال، اختیارات کے غلط استعمال اور مجموعی طور پر...
    اسلام ٹائمز: معروف مذہبی شخصیات مولانا باقر زیدی اور مولانا نصرت بخاری نے تقریب میں شرکت کی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ کی نوجوانوں میں جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کے فروغ کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی میں میں نجی ادارے امام حسین علیہ السلام انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے اسکول کے بچوں کے ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں 9 سے 14 برس کے بچوں نے اپنی دلچسپ ایجادات کے ذریعے سب کو حیران کردیا۔ بچوں کی جانب سے نہ صرف موبائل اور ڈیسک ٹاپ گیمز بنائے گئے بلکہ واٹس ایپ جیسی ایپلیکشن بھی متعارف کی جو ہو بہو واٹس جیسی تو ہے لیکن اس کو اس انداز...
    ویب ڈیسک: حکومت نے نئی انڈسٹریل پالیسی میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کیلئے سپر ٹیکس ریٹ میں کمی کا فیصلہ کر لیا۔ انڈسٹریل پالیسی کے تحت 4 برسوں میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کیلئے سپر ٹیکس کی شرح کم ہو کر 5 فیصد مقرر کی جائے گی، پرائمری بیلنس سرپلس ہونے پر پانچویں سال سپر ٹیکس ختم کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے داران وفاقی کابینہ سے نئی انڈسٹریل پالیسی کی منظوری لی جائے گی، مینوفیکچرنگ سیکٹر کیلئے سپر ٹیکس کیلئے کم سے کم تھریش ہولڈ 20 کروڑ سے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی پالیسی مسودہ میں کہا گیا ہے کہ 20 کروڑ روپے سے...
    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں پاکستان کول ایسوسی ایشن کے صدر محمد ثقلین عباس کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تھر میں کوئلہ سے توانائی حاصل کرکے ملکی معیشت میں انقلاب برپا کیا،پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالنے کا واحد حل تھرپارکر کا کوئلہ ہے،شہید بی بی نے تھرکول پر کام شروع کیا، ان کی حکومت ختم ہوتے ہی کام بند کر دیا گیا، 2008 میں صدر زرداری نے شہید بی بی کے وژن کے تحت تھرکول پر کام کروایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے شروع کئے...
    —فائل فوٹو تھرپارکر میں آر او پلانٹس کی مرمت و دیکھ بھال کے فنڈز میں 15 کروڑ سے زائد کی خوردبرد ثابت ہونے پر چیف سیکریٹری سندھ نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے دو ایگزیکٹیو انجینئرز کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔ ترجمان کے مطابق چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے دونوں افسران کی برطرفی کی منظوری دیتے ہوئے افسران سے خوردبرد شدہ رقم واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔ چیف سیکریٹری کے ترجمان  نے کہا کہ انکوائری میں دونوں افسران پر فنڈز کے ناجائز استعمال کے الزامات ثابت ہوئے، الزامات ثابت ہونے پر دونوں افسران کو سندھ سول سرونٹس رولز کے تحت سزا دی گئیترجمان کا کہنا تھا کہ چیف سیکریٹری سندھ نے تمام اضلاع میں پلانٹس کی مانیٹرنگ کا حکم...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان سے گورنر ہائوس لاہور میں پاکستان کول ایسوسی ایشن کے صدر محمد ثقلین عباس کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تھر میں کوئلہ سے توانائی حاصل کرکے ملکی معیشت میں انقلاب برپا کیا،پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالنے کا واحد حل تھرپارکر کا کوئلہ ہے،شہید بی بی نے تھرکول پر کام شروع کیا، ان کی حکومت ختم ہوتے ہی کام بند کر دیا گیا، 2008 میں صدر زرداری نے شہید بی بی کے وژن کے تحت تھرکول پر کام کروایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی...
    پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام کا آغاز 2024 میں کیا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد شہری اور دیہی علاقوں میں کوڑا کرکٹ کے مؤثر انتظام کو یقینی بنانا، گلیوں اور محلوں کو صاف رکھنا اور شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے حکم پر صوبے میں ’صاف ستھرا پنجاب‘ مہم کا آغاز اس مقصد کے حصول کے لیے حکومت نے نجی کمپنیوں کے اشتراک سے ایک منظم ویسٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا ہے، جس کے تحت گھر گھر کوڑا اٹھانے اور اسے مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے مالی...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے، ملزمان کے پاس سے اسلحہ اور تین موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں حیدری مارکیٹ کے قریب ملزمان شہری سے لو ٹ مار کررہے تھے۔پولیس اطلاع پر پہنچی تو ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان زخمی ہوگئے، جنھیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگئے۔ ملزمان سے تین موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا ہے، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔
    بھارتی ریاست بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی کے دوران جعلی درخواستوں کا ایسا سلسلہ سامنے آیا ہے جس نے حکومتی نظام پر کئی سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔ حالیہ حیران کن واقعے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مائیکروچپس کیا ہیں اور ان پر ٹرمپ 100 فیصد ٹیکس کیوں لگا رہے ہیں؟ بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق یہ درخواست 29 جولائی کو ایک شخص نے آن لائن جمع کرائی جس میں اس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے والدین کے اصل نام فریڈرک کرسٹ ٹرمپ اور میری این میکلیوڈ شامل کیے جبکہ پتہ ضلع سمستی پور کے گاؤں حسن پور درج کیا گیا۔...
    اسلام آباد: معرکہ حق اور بنیان مرصوص سے جڑے حقائق اور مستند تفصیلات پر مبنی کتاب دی وار دیٹ چینجڈ ایوری تھنگ (The war that changed everything) کی رونمائی کی 11 اگست کو ہوگی جس کی تفصیلات منظرِ عام پر آگئی ہیں۔ بھارت کے خلاف پاک فوج کے کامیاب آپریشن کے حقائق پر مبنی کتاب دی وار دیٹ چینجڈ ایوری تھنگ کی رونمائی 11 اگست کو ہو گی، اس کتاب کو نامور صحافی مرتضیٰ سولنگی اور بین الاقوامی اسکالر احمد حسن العربی نے تحریر کیا ہے۔ کتاب میں حالیہ پاک-بھارت کشیدگی سے متعلق تہلکہ خیزانکشافات شامل ہیں، کتاب میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو تاریخی پس منظر کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ دی وار دیٹ چینجڈ ایوری...
    سٹی 42 : عید الضحیٰ کے موقع پر دارالحکومت اسلام آباد کو صاف ستھرا رکھنے والوں کے لیے بڑے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔  کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اسلام آباد نے عملہ صفائی اور افسران کے لئے اعزازیہ کا اعلان کر دیا ۔  نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے دنوں میں ڈیوٹی کرنے والے افسران و ملازمین کے لئے 3 کروڑ 83 لاکھ 49 ہزار اعزازی جاری کیا گیا ۔ اعزازیہ تمام سٹاف کو آدھی بنیادی  تنخواہ کے برابر دیا گیا ہے۔  ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ قبل ازیں پنجاب حکومت کی طرف سے عید الاضحیٰ پر مثالی...
    نیب میں ایڈم اسمتھ انٹرنیشنل اور برطانوی ہائی کمیشن کے تعاون سے اینٹی منی لانڈرنگ، درپیش چیلنجزپر اعلی سطحی سیمینار کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب)میں ایڈم اسمتھ انٹرنیشنل اور برطانوی ہائی کمیشن کے تعاون سے اینٹی منی لانڈرنگ، درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے موضوع پر ایک اعلی سطحی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔وفاقی وزیرِ قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد پاکستان میں ہونے والے مالی جرائم (منی لانڈرنگ)اور ان کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کا جائزہ لینا اور مشترکہ طور پر اس ناسور کے خلاف اپنا لائحہ عمل طے کرنا تھا۔ وفاقی وزیر...
    کراچی: آئی سی سی نے جولائی 2025 کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔ جولائی کے پلیئر آف دی منتھ کیلئے بھارت کے شبھمن گل، جنوبی افریقہ کے ویان ملڈر اور انگلینڈ کے بین اسٹوکس کو نامزد کیا گیا ہے۔ شبھمن گل نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں میں 567 رنز بنائے جس میں ایجبسٹن ٹیسٹ میں 269 اور 161 رنز کی دو شاندار اننگز شامل تھیں۔ ان کا اوسط 94.50 رہا اور بطور کپتان یہ ان کی پہلی سیریز تھی۔ ویان ملڈر نے زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں 531 رنز اور 7 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے بولاوایو میں ناقابل شکست 367 رنز کی اننگز کھیل کر جنوبی افریقہ کا...
    چینی سائنس دانون نے شدید جلے ہوئے زخموں کے علاج کے دوران سرجری میں خون کے رسنے کے مسئلے کا بہترین حل ڈھونڈ نکالا۔ شینزین انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی اور روجِن ہاسپٹل کے محققین نے ان زخموں کے لیے بیکٹیریل سیلولوز نامی مٹیریل (جس سے ہوا گزر سکتی ہے اور جسم کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتا) سے ایک پٹی تیار کی ہے۔ یہ کوئی سادہ پٹی نہیں بلکہ اس میں انہوں نے خون جمانے والے جسم کے قدرتی خامرے تھرومبِن شامل کر کے اس پٹی کو بیکٹیریل فیبرک سے بائیو اکٹیو پٹی بنا دیا ہے۔ چونکہ تھرومبن اکیلا زیادہ دیر تک پٹی پر ٹک نہیں پاتا تو اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سائنس دانوں نے ایک ’بائیولوجیکل...
    ڈریپ، کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ متحرک،گلیکسو سمتھ کلائن پاکستان کے سیرپ ایماکسل فورٹ 250ایم جی کے 58بیچز اورایماکسل فورٹ 125ایم جی کے111بیچز کو غیر معیاری قرار دیدیا،تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ متحرک،گلیکسو سمتھ کلائن پاکستان کے سیرپ ایماکسل فورٹ 250ایم جی کے 58بیچز اورایماکسل فورٹ 125ایم جی کے111بیچز کو غیر معیاری قرار دیدیا ۔ اس حوالے سے جاری مراسلے کے مطابق گلیکسو سمتھ کلائن پاکستان کے سیرپ ایماکسل فورٹ 250ایم جی کے 58بیچز اورایماکسل فورٹ 125ایم جی کے111بیچز معیاری تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ڈریپ کا کہنا ہے کہ سینٹرل ڈرگز لیبارٹری کراچی کی رپورٹ میں گلیکسو سمتھ کلائن پاکستان...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اقتصادی تھنک ٹینک ٹاپ لائن ریسرچ نے بتایا ہے کہ پاکستان کے مالی خسارے اور سود اخراجات میں نمایاں کمی جبکہ محصولات میں اضافہ ہوا اور گزشتہ مالی سال کے معاشی اشاریے عالمی مالیاتی ادارے  (آئی ایم ایف) کی توقعات سے بھی بہت بہتر رہے ہیں۔ ٹاپ لائن ریسرچ نے پاکستان کی معاشی صورت حال پر رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ  مالی سال 25-2024 میں پاکستان کا مالی خسارہ 9 سال کی کم ترین سطح پر آگیا،  مالی خسارہ مجموعی قومی پیداوارکا صرف 5.38 فیصد رہا اور یہ کامیابی ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو میں 36 فیصد سالانہ اضافے کی وجہ سے ہوئی ہے۔گزشتہ مالی سال کے دوران...
    پشاور: آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ 2025 میں شامل خیبر پختونخوا کے مختلف جامعات کے طلباء و طالبات نے قلعہ بالا حصار کا دورہ کیا۔ طلباء و طالبات کو قلعہ بالا حصار کے تاریخی پس منظر اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کی امن و ترقی کے لیے کاوشوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کے حکام نے طلباء و طالبات کو امن وامان، سیکیورٹی اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں سوالات کے تفصیلاً جوابات دیئے۔ طلباء و طالبات نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کے غازیوں اور شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جبکہ بالا حصار میوزیم میں آویزاں تاریخی ادوار کی بہترین منظر کشی، شہداء اور ثقافتی...
     اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں جولائی کے دوران دہشت گردی کے حملوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔اسلام آباد میں واقع تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی سی ایس ایس) کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین ماہانہ سیکیورٹی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جون میں ملک بھر میں دہشت گردی کے کل 78 حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں کم از کم 100 افراد کی اموات ہوئیں، جن میں 53 سیکیورٹی اہلکار اور 39 شہری شہید ہوئے جبکہ 6 شدت پسند بھی مارے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں 189 افراد زخمی ہوئے، جن میں 126 سیکیورٹی اہلکار اور 63 شہری شامل ہیں۔تازہ رپورٹ میں جولائی میں ملک بھر میں...
    سابق برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی ذاتی استعمال میں رہنے والی ایک نایاب رینج روور گاڑی رواں ماہ 23 اگست کو سلور اسٹون فیسٹیول میں نیلامی کے لیے پیش کی جائے گی جس کی ابتدائی بولی 50 ہزار سے 70 ہزار پاؤنڈ کے درمیان متوقع ہے۔ یہ گاڑی 2006 سے 2008 کے درمیان ملکہ کے زیرِ استعمال رہی اور کئی شاہی تقاریب، بشمول 2007 کے رائل ونڈسر ہارس شو میں ملکہ نے اس گاڑی کو ذاتی طور پر چلایا۔ یہ رینج روور ماڈل 4.2 لیٹر سپرچارجڈ وی8 انجن پر مشتمل ہے اور ‘ٹونگا گرین’ رنگ میں تیار کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: بیگج اسکیم کیا ہے؟ اوورسیز پاکستانی اس کے تحت کون سی گاڑیاں ملک میں لاسکتے ہیں؟ ملکہ...
    انوشہ جعفری: کراچی میں گزشتہ روز قتل ہونے والے سینئروکیل خواجہ شمس الاسلام کے قاتل کو پولیس تاحال گرفتار نہ کرسکی، ایڈیشنل آئی جی نے قاتل کی گرفتاری کے لئے دو ٹیمیں تشکیل دیں، ملزم کے دورشتہ داروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔  تفصیلات کےمطابق سینئروکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوسکا، ساؤتھ زون پولیس نے قاتل کو  گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ ملزم کےقتل کے بعد جاری ہونے والے ویڈیو بیان نے پولیس کو مزید گھما کر رکھ دیا، ویڈیو بیان کس کو بھیجا گیا ؟ ملزم کہاں ہیں پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ ایڈشنل آئی جی نے ملزم کی گرفتاری کے...
    باسم سلطان:لوکل گورنمنٹ نے شہریوں کی سہولت کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے برتھ، ڈیتھ اور میرج سرٹیفکیٹس کے حصول کا عمل مزید آسان بنا دیا ہے,اب شہری کم وقت میں اور آسان طریقے سے یہ دستاویزات حاصل کر سکیں گے۔  لوکل گورنمنٹ کی جانب سے جدید ایپ تیار کرلی گئی شہری گھر بیٹھے اہم سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے,ایپ کا باقاعدہ افتتاح چند روز میں کیا جائے گا,شہری گھر بیٹھے برتھ ، ڈیتھ ،میرج سرٹیفکیٹ کی درخواست جمع کروا سکیں گے. راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ درخواست اور فیس جمع کروانے کے سرٹیفکیٹ شہری کے گھر ڈلیور کیا جائیگا.
    گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت میں 7 سالہ بچے صہیب خالد پر سی ٹی ڈی مکران کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کیچ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 7 سالہ بچے کی 1 لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی۔ گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت میں 7 سالہ بچے صہیب خالد پر سی ٹی ڈی مکران کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بچے پر فورتھ شیڈول میں شامل گرفتار ملزم کی تقریر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا الزام ہے۔ وکیل جاڑین دشتی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بچے کی ضمانت کے...
    لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست 2025) حکومتی دعووں کے باوجود مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا، رواں ہفتے کے دوران پیاز، انڈے، گوشت سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے میں 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 12 اشیا سستی ہوئیں اور 28 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے چکن کی قیمت میں4.76 فیصد، ایل پی جی کی قیمت میں1.39 فیصد، ٹماٹرکی قیمت میں17.26 فیصد، آلوکی قیمت میں0.73 فیصد، کیلے کی قیمت 2.97فیصد، دال مونگ کی قیمت میں1.55فیصد، دال چنا کی قیمت میں0.58...
    تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر انتظام آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔  کانفرنس کے بعد اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں مشترکہ اعلامیہ جاری کر رہے ہیں جب اپوزیشن کو ختم کیا جارہا ہے، ہائبرڈ نظام ملک سے اپوزیشن کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے، ملک کی تمام جماعتوں کے درمیان گرینڈ ڈائیلاگ کیا جائے، ٹُرتھ اینڈ ری کنسلیئیشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا آج ملک بھر کی اپوزیشن جماعتوں نے سیاسی وسماجی صورتحال پر بات کی، پاکستان میں اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان میں اپوزیشن کے لیے کوئی جگہ حاصل...
    گوگل ڈیپ مائنڈ نے مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک نیا قدم اٹھاتے ہوئے اپنا جدید ترین ماڈل ’جیمنی 2.5 ڈیپ تھنک‘ متعارف کرا دیا ہے، جو کمپنی کی جانب سے پہلا ’ملٹی ایجنٹ‘ ماڈل قرار دیا جارہا ہے۔ یہ ماڈل سب سے پہلے گوگل آئی او 2025 میں منظرِ عام پر آیا اور اب گوگل کے 250 ڈالر ماہانہ کے ’الٹرا سبسکرپشن‘ صارفین کے لیے جیمنی ایپ پر دستیاب ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ویڈیوز میں ڈھلتی تصویریں، گوگل نے پاکستان میں جدید اے آئی ٹولز ویو 3 اور فلو متعارف کرادیا ’جیمنی 2.5 ڈیپ تھنک‘ روایتی اے آئی ماڈلز سے مختلف طریقے سے کام کرتا ہے۔ اس ماڈل میں کسی بھی سوال کے جواب کے لیے ایک سے زیادہ اے...
    فوٹو: اسکرین گریب : جیو نیوز  تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر انتظام آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔کانفرنس کے بعد اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں مشترکہ اعلامیہ جاری کر رہے ہیں جب اپوزیشن کو ختم کیا جارہا ہے، ہائبرڈ نظام ملک سے اپوزیشن کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے، ملک کی تمام جماعتوں کے درمیان گرینڈ ڈائیلاگ کیا جائے، ٹُرتھ اینڈ ری کنسلیئیشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ آج ملک بھر کی اپوزیشن جماعتوں نے سیاسی وسماجی صورتحال پر بات کی، پاکستان میں اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان میں اپوزیشن کے لیے کوئی جگہ حاصل کرنا مشکل...