2025-09-18@10:08:06 GMT
تلاش کی گنتی: 7612
«دعائیہ مجلس»:
(نئی خبر)
سپریم کورٹ کا انتظامی فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری،رولز میں وقتا فوقتا ترامیم اور نظرثانی کرنے کا فیصلہ
سپریم کورٹ کا انتظامی فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری،رولز میں وقتا فوقتا ترامیم اور نظرثانی کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ کا انتظامی فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری، اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہوا، فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے ججز شریک ہوئے،اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 2025 کا جائزہ لیا گیا چیف جسٹس نے رولز سے متعلق کمیٹی کی محنت اور وکلا کی کاوشوں کو سراہا، سپریم کورٹ رولز میں وقتا فوقتا ترامیم اور نظرثانی کی جائے گی، فل کورٹ نے عدالتی فیسوں میں اضافے کے نفاذ کو فی الحال موخر کر دیا، فیسوں کے حوالے سے کمیٹی کو مزید تجاویز...
اسلام آباد: 7 اور 8 ستمبر 1965 کی درمیانہ شب پاک بحریہ نے آپریشن سومناتھ میں بھارتی نیول بیس ’دوارکا‘ پر حملہ کردیا۔ آپریشن سومناتھ میں پاک بحریہ کے سات جنگی جہازوں نے حصہ لیا، حصہ لینے والوں میں پی این ایس بابر، خیبر، بدر، جہانگیر، عالمگیر، شاہجہان اور ٹیپو سلطان شامل تھے، صرف چار منٹ میں بھارتی نیول بیس آگ کا ڈھیر بن گئی۔ پاک بحریہ کی شدید بمباری سے بھارتی ایئر فورس کا ریڈار بھی زمین بوس ہوگیا، پاک بحریہ کے نڈر اور اپنے پانیوں سے 120 میل دور بھارتی سرزمین پر حملے نے بھارتی بحریہ کو شل کردیا۔ صرف چند میل کی دوری پر موجود بھارتی جنگی جہاز ''میسور'' اور ''تلوار'' نے مدد کی اپیل...
اسلام آباد: جنگ ستمبر 1965 کے آٹھویں روز بھارتی فضائیہ نے سخت مایوسی کے عالم میں پاکستان کی غیر فوجی تنصیبات پر حملہ کردیا۔ وزیر آباد، چنیوٹ اور سرگودھا کی شہری آبادی کے ساتھ ساتھ سیالکوٹ کے ہسپتال اور ضلعی عدالتیں بھارتی فضائیہ کے نشانے پر تھیں، پاک فوج نے بروقت مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں کو لاہور اور سیالکوٹ کے علاقوں سے مار بھگایا۔ پاک فوج نے 21 بھارتی ٹینک سیالکوٹ کے علاقے میں ناکارہ بنا دیے، پاکستانی فوجیوں کی جانب سے بھارتی فوجی ساز وسامان قبضے میں لینے کے علاوہ بڑی تعداد میں پاکستانی عوام اپنی افواج کی حوصلہ افزائی کے لیے گھروں سے نکل آئے۔ بھارتی فوج کو پاک فوج کے ہاتھوں بھاری نقصان سے دوچار ہونا...
پنجاب میں سیلاب آنے کی وجہ سے اب تک صوبے کی 3 جیلوں سے ہزاروں قیدیوں کو شفٹ کیا جاچکا ہے۔ سیالکوٹ کی جیل کے اندر پانی آیا وہاں سے قیدیوں کو دوسرے اضلاع کی جیلوں میں شفٹ کیا گیا۔ پھر منڈی بہاؤالدین کی باری آئی تو وہاں سے سے تقریباً 8 سو زائد قیدیوں کو ریسکیکو کر کے گوجرانولہ، فیصل آباد اور دیگر جیلوں میں شفٹ کیا گیا اور اب گجرات جیل سے قیدیوں کو نکالا جارہا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے گجرات شہر کے اندر بھی پانی آگیا ہے۔ گجرات ڈسٹرکٹ جیل اور سیشن کورٹ کے احاطے میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث پانی داخل ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں جیل انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات...
ہائیکورٹ کا سی ڈی اے انتظامیہ کے خلاف بڑا حکم، آفیسران کی پروموشن سے روک دیا، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کو افسران کی ترقیوں سے روکنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ تین ماہ تک کسی افسر کی پروموشن سے متعلق کوئی حکم نامہ جاری نہ کرے۔یہ احکامات جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے کے ایک افسر سید حامد علی شاہ کی جانب سے دائر درخواست پر جاری کیے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے دشمن کا غرور پانی میں غرق کرکے سمندری محاذ پر بھی اپنی برتری ثابت کی۔ یومِ بحریہ کے موقع پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے پاک بحریہ کے جانبازوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 8 ستمبر وہ دن ہے جب سمندری سرحدوں کے دفاع میں بہادر سپوتوں نے تاریخ رقم کی۔ وفاقی وزیر کے مطابق جنگِ ستمبر 1965 کے دوران آپریشن دوارکا پاک بحریہ کی تاریخ کا ایک درخشندہ باب ہے، جس میں چند لمحوں میں دشمن کی اہم ساحلی تنصیبات تباہ کر کے کراچی پر حملے کا منصوبہ خاک میں ملا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس...

یادگار آپریشن سومنات میں پاک بحریہ نےبھارتی مواصلاتی نظام تباہ کیاتھا، وزیراعظم کایوم بحریہ پر پیغام
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کی تاریخ بہادری کی داستانوں سے بھرپور ہے جس میں 1965 کی جنگ میں آپریشن سومنات ایک یادگار حیثیت رکھتا ہے، اس آپریشن میں پاک بحریہ نے بھارتی ساحلی شہر دوارکا پر فیصلہ کن حملہ کرتے ہوئے مواصلاتی نظام کو تباہ کیا تھا۔ یوم بحریہ پر جاری اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاک بحریہ سے وابستہ تمام جوانوں، افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کے عزم و حوصلے اور پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی نے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاک بحریہ کی تابناک تاریخ اور افسران کو خراج تحسین پیش کرنے...
پاک بحریہ نے نیوی ڈے کی مناسبت سے خصوصی ویڈیو جاری کر دی۔ خصوصی ویڈیو پاک بحریہ کی معرکہ حق میں بحری محاذ پر موجودگی کی مظہر ہے، پاک بحریہ نے ہر جہت سے دشمن پر زیرک نگرانی جاری رکھی۔ دشمن پاک بحریہ کی مستحکم حکمتِ عملی کے باعث زیر رہا، ویڈیو آہنی عزم اور حوصلوں کی عکاس ہے۔ پاکستان نیوی نے 1965 اور 1971 کی جرات مندانہ میراث کو برقرار رکھا۔ خصوصی ویڈیو پاک بحریہ کے حوصلے، عزم اور پاسبانی کی کہانی سناتی ہے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یوم بحریہ کے موقع پراپنے پیغام میں کہاکہ آج یوم بحریہ پر میں پاک بحریہ سے وابستہ تمام جوانوں، افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنکے عزم و حوصلے اور پیشہ ورارانہ فرائض کی ادائیگی نے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ آج کا دن پاک بحریہ کی تابناک تاریخ اور افسران کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ملک کی آبی سرحدوں اور آبی مفادات کے تحفظ کا اعادہ کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ پاک بحریہ کی تاریخ بہادری کی داستانوں سے بھرپور ہے جس میں 1965 کی جنگ میں آپریشن سومناتھ ایک یادگار حیثیت رکھتا ہے۔ اس آپریشن میں پاک بحریہ نے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 8 ستمبر یومِ بحریہ کے موقع پر پاک نیوی کے افسران، جوانوں اور اہلکاروں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی تاریخ بہادری اور قربانیوں کی لازوال داستانوں سے بھری ہوئی ہے جس میں 1965 کی جنگ کے دوران آپریشن سومناتھ ایک یادگار حیثیت رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: 1965 کی جنگ میں پاک نیوی نے جرات و ہمت کی نئی تاریخ رقم کی، یومِ بحریہ پر صدر مملکت کا پیغام وزیراعظم نے کہا کہ اس آپریشن میں پاک بحریہ نے بھارتی ساحلی شہر دوارکا پر فیصلہ کن حملہ کر کے دشمن کا مواصلاتی نظام تباہ کیا جو نہ صرف بحریہ کی...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 8 ستمبر یومِ بحریہ کے موقع پر اپنے پیغام میں بحری فوج کے افسران اور جوانوں کی بہادری، قربانیوں اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ صدر نے کہا کہ 1965 کی جنگ میں پاک بحریہ نے جرات اور ہمت کی نئی تاریخ رقم کی۔ آپریشن سومناتھ دشمن کے لیے خوف اور پاک بحریہ کے لیے فخر کی علامت بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ یومِ بحریہ اس عزم کی تجدید ہے کہ پاک بحریہ ہر محاذ پر قوم کا دفاع کرتی رہے گی۔ یہ بھی پڑھیے: پاک نیوی کی تیاری دیکھ کر دشمن کو آگے بڑھنے کی جرات نہیں ہوئی، وائس ایڈمرل رب نواز آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک بحریہ...
راولپنڈی : ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کی خلا، الیکٹرانک وارفیئر اور سائبر ٹیکنالوجیز کے میدان میں صلاحتیں مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا یومِ شہدا آج ملک بھر کے تمام پی اے ایف بیسز پر عقیدت و احترام سے منایا گیا، دن کا آغاز قرآن خوانی سے ہوا جس میں 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہدا کیلیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔...
پاکستان میں حالیہ بارشوں اور کلاوڈ برسٹ کی تباہ کاریوں سے ہونے والا نقصان غیر معمولی ہے۔ خیبر پختونخوا کے بونیر، مالاکنڈ، دیر بالا اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں اتنی شدید تباہی آئی ہے جو کسی انسانی المیے سے کم نہیں۔ مسلسل زوردار بارشوں نے پانی کے بہاو کو بے قابو کر دیا ہے۔ جا بجا کلاوڈ برسٹ کے ریلوں نے پہاڑی دیہاتوں کو تہس نہس کر رکھ دیا ہے ، جس کے نتیجے میں نہ صرف علاقوں کے علاقے مٹ گئے اور مکانات تباہ ہوئے بلکہ سینکڑوں جانیں بھی ضائع ہوئی ہیں۔ بونیر میں اس قدرتی آفت نے 274 سے زائد جانیں لے لی ہیں اور سینکڑوں افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ زندگی اور موت کے درمیان...
ایپل نے اپنے نئے موبائل آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 26 کی ریلیز کی تاریخ کا عندیہ دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا آئی فون 17 سیریز میں سم سلاٹ نہیں ہوگی؟ اس کا انتظار صارفین ایک عرصے سے کر رہے تھے تاہم اب بتایا گیا ہے کہ اس کا باضابطہ اجرا 16 ستمبر 2025 کو متوقع ہے۔ شیڈول ایپل کمپنی اپنی روایت کے مطابق 9 ستمبر 2025 کو ایک بڑا ایونٹ منعقد کرے گی جس میں آئی فون 17 سیریز کی رونمائی بھی کی جائے گی۔ اس کے تقریباً ایک ہفتے بعد آئی او ایس 26 تمام صارفین کے لیے ریلیز کیا جائے گا۔ مزید پڑھیے: آئی فون پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خبر، اہم الرٹ جاری...
پاک بھارت کی سن65 کی جنگ کے دوران پاک بحریہ کی جانب سے تشکیل دیے گئے دوارکہ آپریشن میں نہ صرف پاکستانی سرفروشوں نے دشمن کے کراچی کی جانب ممکنہ ناپاک ارادوں اور مہم جوئی کو ناکام بنایا بلکہ بھارتی آبی فوج کےاوسان ہی خطا کردیےتھے۔ پاک بحریہ کی جانب سے اس آپریشن کو سومناتھ مندر پر محمود غزنوی کے حملوں کا تسلسل قرار دیا جاتا ہے، فرق بس یہ ہے کہ 18 ویں حملے میں تلواراورتیر جبکہ آپریشن دوارکہ میں بھاری بھرکم توپیں اورگولہ بارود استعمال کیا گیا۔ سامان حرب سے لیس 6 بحری جنگی جہاز ڈسٹر ائیرفریگیٹس کے تابڑ توڑ حملوں کے دوران دشمن ملک بھارت نے صرف اپنی بربادی کا تماشا دیکھا، اس اہم مشن میں سب...
صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے جرات، بہادری اور عزم و استقلال کی جو مثال قائم کی، وہ ہماری قومی تاریخ کا سنہری باب ہے۔ وزیر توانائی نے یومِ فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ مادرِ وطن کے دفاع میں پاک فضائیہ نے نہ صرف دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا بلکہ قوم کے حوصلے بھی بلند کیے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایم ایم عالم جیسے دلیر پائلٹس نے اپنی صلاحیت اور شجاعت سے دنیا کی عسکری تاریخ میں سنہری نقوش چھوڑے۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی قربانیاں پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہیں اور ہمیں یہ یاد دہانی کراتی ہیں کہ وطن...
پاکستانی فضائیہ: فخرِ ملت، فخرِ وطن WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال 7 ستمبر 1965 محض ایک تاریخ نہیں بلکہ پاکستان کی تاریخ کا وہ سنہرا باب ہے جو ہمیشہ فخر، قربانی اور فضائی بالادستی کی علامت رہے گا۔ اس دن جب بھارت نے اپنی عددی برتری کے زعم میں ہمارے وطن عزیز کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی تو پاک فضائیہ کے شاہین بے مثال عزم کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوئے۔ پوری دنیا، بشمول بھارت، نے اس جرات و بہادری کا وہ منظر دیکھا جو آج بھی یادوں میں زندہ ہے۔ انہی جانبازوں میں اسکواڈرن لیڈر محمد محمود عالم (ایم ایم عالم) کا نام سنہری حروف میں درج ہے۔ انہوں نے ایک...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ فضائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے خلائی صلاحیتوں، الیکٹرانک وارفیئر اور سائبر ٹیکنالوجیز کے استعمال پر مکمل طور پر پرعزم ہیں۔ 7 ستمبر کو ملک بھر کی تمام ایئر بیسز پر یومِ شہداء منایا گیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ مرکزی تقریب میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب کا آغاز قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے ہوا، جنہیں قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک وطن کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے شہداء کے نام کیا گیا۔ خطاب میں سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ ایثار، حوصلہ مندی اور پیشہ ورانہ مہارت...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور مصنف اور شاعر خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے ڈراموں پر کی جانے والی تنقید کا جواب دے دیا۔ صحافی امبرین فاطمہ کے یوٹیوب چینل پر گفتگو میں خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ ان کے پروجیکٹس پر چند نامور شخصیات جن میں نادیہ خان، ماریہ خان اور عتیقہ اوڈھو شامل ہیں، بلاوجہ تنقید کرتی ہیں۔ نادیہ خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نادیہ خان کا اداکاری سے کوئی تعلق نہیں، وہ نہ اردو جانتی ہیں نہ ہی انگریزی۔ میں نے کبھی ان کے ساتھ کام کرنے کا سوچا بھی نہیں۔ ہاں، عتیقہ اوڈھو اور ماریہ خان کے ساتھ کام کرنے کا سوچا ہے۔ وہ اردو میں کچھ کمزور ہیں اور...

خلائی صلاحیتوں، الیکٹرانک وارفیئر اور سائبر ٹیکنالوجی سے فضائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں: سربراہ پاک فضائیہ
خلائی صلاحیتوں، الیکٹرانک وارفیئر اور سائبر ٹیکنالوجی سے فضائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں: سربراہ پاک فضائیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد ( آئی پی ایس) سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے پاک فضائیہ خلائی صلاحیتوں، الیکٹرانک وارفیئر کے فروغ اور سائبر ٹیکنالوجی کے ذریعے ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم رہےگی۔ ملک بھر میں 1965 کی جنگ میں 7ستمبر کو لڑے جانے والے فضائی معرکے کی یاد میں آج یوم فضائیہ منایا جا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر کی تم ائیر بیسز پر یوم شہدا منایا گیا جس میں 1965 اور 1971 کے شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت پیش...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران، انجینئر امیر مقام نے یومِ فضائیہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں پاک فضائیہ کے جانبازوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 ستمبر 1965 کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ایسی جرأت مندانہ اور ناقابلِ فراموش قربانیاں دیں جو دنیا کی دفاعی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے وطنِ عزیز کے فضائی دفاع میں دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیے اور اپنے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور دلیری سے پوری قوم...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): یومِ دفاع کے موقع پر پاکستان ایئر فورس نے ’’شاہین‘‘ کے عنوان سے نیا ملی نغمہ جاری کر دیا۔ اس نغمے میں فضائی سرحدوں کے محافظوں کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ نغمے کا آغاز علامہ اقبال کے جوش و جذبے سے بھرپور الفاظ *’’یہ غازی یہ تیرے پر اسرار بندے‘‘* سے کیا گیا، جو سننے والوں کے لہو کو گرما دیتے ہیں۔ معروف گلوکار شجاع حیدر کی آواز میں یہ ملی نغمہ پاک فضائیہ کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان بیان کرتا ہے۔ نغمے میں پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور آسمانوں پر بہادری سے ڈٹ جانے والے شاہینوں کی جھلک نمایاں ہے۔ اس میں خون...
واشنگٹن / جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی جانب سے نئے ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے کے بعد دنیا کے مختلف ممالک نے امریکا کو ڈاک اور پارسل بھیجنا مکمل یا جزوی طور پر بند کر دیا ہے۔ اس اقدام سے امریکا جانے والی ڈاک کی ترسیل میں 81 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اقوام متحدہ کی ڈاک سے متعلق ایجنسی یونیورسل پوسٹل یونین (UPU) کے ڈائریکٹر جنرل ماساہیکو میتوکی کے مطابق ادارہ ایک تکنیکی حل پر کام کر رہا ہے تاکہ امریکا کے ساتھ ڈاک کا نظام دوبارہ فعال ہو سکے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے جولائی میں اعلان کیا تھا کہ 29 اگست سے امریکا میں داخل ہونے والے چھوٹے پارسلز پر ٹیکس چھوٹ ختم ہو...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یوم فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں پاک فضائیہ کے جانبازوں اور شہدا کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یوم فضائیہ کا یہ تاریخی دن ہمیں پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کی جرات اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم ان شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ یہ بھی پڑھیے: دفاعِ پاکستان میں پیش پیش رہنے والے مسیحی جانثار انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق اپنے آپ کو ایک اعلیٰ اور پیشہ ور ادارے کے طور پر منوایا ہے...
لاہور (نیوزڈیسک) آج ملک بھر میں یوم فضائیہ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ 7 ستمبر 1965 کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر تاریخ رقم کی تھی۔ اسی روز اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے وہ کارنامہ انجام دیا جو آج بھی دنیا کی فضائی جنگوں کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جاتا ہے۔ ایم ایم عالم کی تاریخ ساز کامیابی 1965 کی جنگ میں ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے۔ یہ کارنامہ آج بھی عسکری تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے، جس نے پاکستان ایئر فورس کو دنیا بھر میں عزت اور شہرت...
پاک فضائیہ نے یوم شہدا 7 ستمبر کو ملک بھر میں ایئر فورس کے تمام اڈوں پر عقیدت و احترام کے ساتھ منایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دن کا آغاز خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی سے ہوا جو 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہدا سمیت قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام جانبازوں کے نام منسوب تھی۔ یہ بھی پڑھیے: فیلڈ مارشل عاصم منیر و دیگر اعلیٰ عسکری قیادت کی جانب سے یوم دفاع کے شہدا کو خراج عقیدت ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے یوم فضائیہ کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان ایئر فورس نے اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ میں جرات، مہارت اور اعلیٰ حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فضائیہ نے دشمن کے چھ طیارے مار گرائے، جس کا اعتراف بھارتی حکام نے بھی کیا ہے۔ بھارتی جنگ میں پاکستان فضائیہ کی فتح وزیراعظم نے کہا کہ بھارت سے چار روزہ جنگ میں فضائیہ کی شاندار کامیابیاں ہماری قیادت کی بہادری اور جانباز سپوتوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی اے ایف نے ثابت کیا ہے کہ جذبہ اور حوصلہ دشمن کی طاقتور...
لندن میں ‘فلسطین ایکشن’ نامی تنظیم پر پابندی کے خلاف سب سے بڑے مظاہرے کے دوران پولیس نے 425 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ احتجاج تنظیم ڈیفینڈ آور جیوریز کی کال پر ہوا جس میں ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ مظاہرین دوپہر ایک بجے پارلیمنٹ اسکوائر میں جمع ہوئے اور ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر: ’میں نسل کشی کی مخالفت کرتا ہوں، میں فلسطین ایکشن کی حمایت کرتا ہوں‘ لکھا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: بیلجیم نے فلسطین کو تسلیم کرنے اور اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا پولیس نے احتجاج شروع ہوتے ہی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ شام 9 بجے کے قریب میٹرو پولیٹن پولیس نے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں جانفشانی اور قربانی کی لازوال مثالیں قائم کیں۔ 1965 کی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاک فضائیہ نے اس معرکے میں شجاعت اور بہادری کی نئی تاریخ رقم کی۔ فضائیہ کے شاہینوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا اور معرکہ “حق بنیان المرصوص” میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم کو پاک فضائیہ کے جوانوں کی صلاحیتوں پر فخر ہے۔ ان کی شاندار پیشہ ورانہ مہارت...
یوم فضائیہ 7 ستمبر ، جب پاکستان کے شاہینوں نے دشمن کی فضائی قوت کو ناکام بنایا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)ملک بھر میں آج یوم فضائیہ کا دن جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے، جو 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کی بے مثال جرات اور مہارت کی یادگار ہے۔ یوم پاک فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کے دستے آج شہید راشد منہاس کی قبر پر حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے جبکہ سلامی بھی پیش کی جائے گی۔ یہ دن دفاع وطن کے ان عظیم فضائی معرکوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن پر بھرپور...
قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، صدر مملکت کا یوم فضائیہ پر پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے یومِ فضائیہ کے موقع پر قوم کی جانب سے پاک فضائیہ کے شہداء، غازیوں اور تمام جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں صدر نے کہا کہ قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا۔ صدر زرداری نے 1965 کی جنگ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے اس تاریخی معرکے میں شجاعت اور بہادری...
لندن: برطانوی سیاست میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ شبانہ محمود کو وزیر داخلہ مقرر کیا گیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب ڈپٹی وزیراعظم اینجلا رینر نے ٹیکس ادائیگی میں بے ضابطگی کے باعث استعفیٰ دے دیا۔ اس تبدیلی کے ساتھ ہی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو ڈپٹی وزیراعظم اور یویٹ کوپر کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا، جبکہ شبانہ محمود نے وزارت داخلہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ 44 سالہ شبانہ محمود برمنگھم میں پیدا ہوئیں اور ان کے والدین کا تعلق پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے میرپور سے ہے۔ وہ...
کراچی: ملک بھر میں آج یوم فضائیہ کا دن جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے، جو 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کی بے مثال جرات اور مہارت کی یادگار ہے۔ تفصیلات کے مطابق 7 ستمبر1965 کو شاہینوں نے جرات اور بہادری کی تاریخ رقم کی تھی، پاک فضائیہ کے جوانوں نے بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جس پر قوم فخر کرتی ہے۔ ایم ایم عالم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں شجاعت اور بہادری کی ایسی تاریخ رقم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے دشمنوں کو ناکوں چنے چبوا دیے اور دشمن بھارت کے 5 جنگی طیارے ایک منٹ میں...
7 ستمبر 1965 کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا کر تاریخ رقم کی۔ اسی یادگار دن کی مناسبت سے آج ملک بھر میں یومِ فضائیہ منایا جا رہا ہے۔ قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں اور کامیابیوں پر فخر کرتی ہے۔ ایم ایم عالم کا سنہرا باب 1965 کی جنگ میں اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے ایسا کارنامہ انجام دیا جو آج بھی دنیا کی عسکری تاریخ میں مثال ہے۔ انہوں نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں دشمن بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔ یہ معجزہ آج بھی پاک فضائیہ کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب سمجھا جاتا ہے۔ شیر دل جوانوں کی بہادری 1965 کی جنگ کے دوران...
اسلام آباد: ملک بھر میں آج یوم فضائیہ کا دن جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے، جو 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کی بے مثال جرات اور مہارت کی یادگار ہے۔ یوم پاک فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کے دستے آج شہید راشد منہاس کی قبر پر حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے جبکہ سلامی بھی پیش کی جائے گی۔ یہ دن دفاعِ وطن کے ان عظیم فضائی معرکوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن پر بھرپور غلبہ حاصل کیا اور اپنی بے مثال کارکردگی سے وطن کی فضائی حدود کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ 1965 کی جنگ کے دوران پاک فضائیہ...
اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 7 ستمبر کو یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں اور ان کی بے مثال کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں، اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت دنیا میں کسی سے کم نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔ ان کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ 7 ستمبر کا دن پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں اور شجاعت کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں اپنے عظیم کارناموں سے ملک کا دفاع...
ملک بھر میں مون سون کا دسواں اسپیل آج سے داخل ہورہا ہے، جس کے ساتھ ہی مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں اور طوفانی ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق سندھ کے کئی اضلاع میں شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے، جس کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے کی رپورٹس کے مطابق میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، ٹھٹہ، بدین، سجاول اور حیدرآباد میں شدید بارشوں کے سبب سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب کراچی میں پیر سے بدھ تک موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی...
لندن: برطانیہ کی نائب وزیراعظم اور لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے اپنے دونوں عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انجیلا رینر نے حالیہ دنوں میں ایک نیا گھر خریدنے کے دوران مکمل ٹیکس ادا نہ کرنے کا اعتراف کیا تھا، جس کے بعد ان پر سیاسی و عوامی دباؤ میں اضافہ ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے تسلیم کیا کہ جائیداد کی خرید و فروخت کے دوران واجب الادا اسٹیمپ ڈیوٹی اور دیگر متعلقہ ٹیکسز کی مکمل ادائیگی نہیں کی گئی تھی، یہ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد اپوزیشن اور میڈیا کی جانب سے ان پر سخت تنقید کی جا رہی تھی، جس نے حکومتی اور جماعتی...
پاکستانی سوشل میڈیا پر اپنے منفرد اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے علی حیدر کے حالیہ بیان پر طنز کے تیر چلا دیے۔ علی حیدر، جو گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ رائٹر اور میوزیشن بھی ہیں، ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے جہاں میزبان نے ان سے پوچھا کہ اگر 20 کروڑ روپے دیے جائیں تو کیا وہ چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے پر راضی ہوں گے؟ اس پر علی حیدر نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ چاہت کو اپنی زندگی جینے دیں، یہ اس کا وقت ہے اور شاید اللہ نے اس کی کوئی بڑی دعا قبول کی ہے، اس لیے ان...
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، معرکہ حق میں پاک بحریہ کی ثابت قدمی اور مسلسل نگرانی نے بھارتی بحری بیڑے کو اپنی ہی آبی حدود تک محدود رکھا۔ پاک بحریہ نے یوم دفاع عقیدت اور ملی جوش و جذبے سے منایا، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا...
ایئر افسر کمانڈنگ، ایئر وائس مارشل شہریارخان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نیکسٹ جنریشن فورس بن چکی، آپریشن بنیان مرصوص کے موقع پر ہم نے ایک بار پھر 65 کی جنگ کی یاد تازہ کی، انشاء اللہ اگلی بار اسکور 0-6 نہیں بلکہ 0-60 ہوگا۔ کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کے مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل شہریارخان کا کہنا تھا کہ آج 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر مزارقائد پر گارڈزکے فرائض سنبھالنا باعث اعزازہے، 6 ستمبر اس عظیم دن کی یاد دلاتاہے جب دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے گئے، ہم دشمن کے خلاف ہر محاظ پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے آپریشن سے لیکر حالیہ آپریشن بنیان المرصوص تک قوم کو...
لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کابینہ میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود کو وزیر داخلہ تعینات کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب ڈپٹی وزیراعظم اینجلا رینر نے پراپرٹی ٹیکس کم ادا کرنے پر استعفیٰ دے دیا۔ اس ردوبدل کے نتیجے میں وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو ڈپٹی وزیراعظم بنا دیا گیا جبکہ ان کی جگہ وزارتِ خارجہ کا قلمدان یویٹ کوپر کو دیا گیا۔ وزارتِ انصاف کی ذمہ داری چھوڑ کر شبانہ محمود اب وزیر داخلہ کے منصب پر فائز ہو گئی ہیں۔ شبانہ محمود کون ہیں؟ 44 سالہ شبانہ محمود 17 ستمبر 1980 کو برمنگھم میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والدین پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے...
سیلاب ہوں یا شہری علاقوں میں ہونے والی بارشیں ہزاروں گاڑیاں اس کی زد میں آکر خراب ہو جاتی ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ لوگوں کا جو نقصان ہوا ہے اس کا ازالہ کون کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، سڑکیں تالاب میں تبدیل، گاڑیاں ڈوب گئیں چیئرمین آل پاکستان موٹرز ڈیلرز ایسوسی ایشن حاجی محمد شہزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گاڑیوں کی انشورنس کرانے میں گزشتہ کئی سالوں میں تیزی دیکھی گئی ہے اور اگر گاڑی انشورڈ تھی تو سیلاب میں گاڑی کو ملنے والا نقصان انشورنس کمپنی پورا کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہزاروں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے حکومت پاکستان کو آگے بڑھ کر لوگوں کا نقصان پورا...
اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی رفتار مزید زور پکڑ گئی، جس کے نتیجے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں (ہفتہ وار) مہنگائی کی رفتار کی شرح میں1.29 فیصد اضافہ ہوا جب کہ اس سے پچھلے ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح 0.62 فیصد بڑھی تھی۔ اسی طرح سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح3.57 فیصد سے بڑھ کر5.07 فیصدہو گئی ہے۔ تازہ اعداد شمار کے مطابق حالیہ ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 4 کی قیمتوں میں کمی جب کہ24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ وفاقی ادارہ شماریارت کی...
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود کو برطانیہ کی وزیر داخلہ مقرر کر دیا۔ یہ تبدیلی اس وقت سامنے آئی جب ڈپٹی وزیراعظم اینجلا رینر نے پراپرٹی ٹیکس کم ادا کرنے کی غلطی پر استعفیٰ دے دیا۔ اس فیصلے کے تحت وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو ڈپٹی وزیراعظم بنا دیا گیا جبکہ یویٹ کوپر کو نیا وزیر خارجہ مقرر کیا گیا۔ ان کی جگہ وزارت داخلہ کا قلمدان شبانہ محمود کو سونپا گیا، جو اس سے قبل وزیر انصاف کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ 44 سالہ شبانہ محمود کو لیبر پارٹی میں ایک مضبوط، صاف گو اور ’’سیف ہینڈز‘‘ سیاستدان سمجھا جاتا ہے۔ وزارت...
یہ ہم نہیں بلکہ علامہ اقبال نے پوچھا تھا کہ کوئی سمجھائے یہ کیا رنگ ہے میخانے کا آنکھ ساقی کی گرے نام ہو پیمانے کا اپنے ایک’’ جہاں دیدہ ‘‘ سب کچھ پوشیدہ اور بہت شنیدہ ملازم کے بارے میں تو ہم آپ کو بتاچکے ہیں کہ وقت نے اس کا سب کچھ چھین کر کہاوتوں حکایتوں اور اقوال زرین کا گنج بے بہا بنادیا تھا۔ چنانچہ جب وہ ایک بات کرتا تھا اور بیچ میں کوئی اور بات یاد آجاتی تھی تو پوپلے سے مسکرا کرکہتا، ایک کر رہا ہوں دوسری دُم ہلا رہی ہے۔اس کی یہ بیماری کچھ کچھ ہمارے اندر بھی سرایت کرچکی ہے کہ ایک سوال پر ابھی سوچ رہے ہوتے کہ دوسرا سوال’’دُم‘‘ ہلانے...
مشرق وسطیٰ میں کاش کہ برطانیہ نے یہودیوں کو سر چھپانے کی جگہ فراہم نہ کی ہوتی تو آج جو المناک دہشت ناک اور خون آلودہ حالات فلسطین میں روز ہی رونما ہو رہے ہیں وہ نہ ہوتے مگر شاید یہ برطانیہ کی مجبوری تھی کہ اسے بے وطن اور پریشان حال یہودیوں کی مشکلات کو دور کرنے اور انھیں آباد ہونے کے لیے اپنی مفتوحہ سرزمین فلسطین کا ایک قطعہ فراہم کرنا پڑا۔ دنیا جانتی ہے کہ برطانیہ کو اس کے بدلے میں یہودیوں نے ان کے سب سے بڑے دشمن ہٹلر کو ہرانے کے لیے جاسوسی کا گھناؤنا جال پھیلایا تھا پھر اس کی پاداش میں یہودیوں کو اپنی نسل کشی جیسی آفت سے گزرنا پڑا تھا۔ شاید...
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے کشمیری نژاد رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود کو وزیر داخلہ مقرر کر دیا ہے۔ وہ اس سے قبل انصاف کی وزیر اور لارڈ چانسلر کے عہدے پر فائز رہ چکی ہیں۔ شبانہ محمود برمنگھم لیڈی ووڈ سے منتخب رکن پارلیمنٹ ہیں اور برطانوی حکومت میں سب سے سینیئر مسلم خاتون سمجھی جاتی ہیں۔ وہ ایک بیریسٹر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کر چکی ہیں اور عدالتی اصلاحات، جیلوں میں بھیڑ اور امیگریشن پالیسی جیسے اہم معاملات پر کام کر چکی ہیں۔ مزید پڑھیں: برطانیہ کے اگلے ممکنہ بادشاہ ولیم اپنی سلو موشن ویڈیوز کیوں جاری کر رہے ہیں؟ وزیر داخلہ کے طور پر ان کے سامنے سب سے بڑا...
ملک میں سیلابی صورتحال، وفاقی حکومت کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پاکستان میں مہنگائی کے رجحانات پر نظر رکھنے کے لیے وزیر اعظم کی قائم کردہ اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آنے والے دنوں میں مہنگائی پر ممکنہ طور پر اثر انداز ہو سکنے والے بنیادی ملکی...
سینئر اداکارہ ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ بچے پیدا کرنا ایک بہت بڑی ذمہ داری کا کام ہے اور ہر شادی شدی جوڑا بچوں کے لائق نہیں ہوتا۔ یہ بات اداکارہ ثانیہ سعید نے ایک حالیہ مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے کی اور ان والدین کی ذہنی اور جذباتی صحت کے بارے میں بات کی جو بچے پیدا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے ثانیہ سعید نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں زیادہ تر جوڑے بچوں کی پرورش اور پرورش کرنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتے، ہر جوڑا اولاد کا مستحق نہیں ہوتا، ہر جوڑا اپنی کمزور جذباتی اور ذہنی صحت کی وجہ سے زندگی بھر کے لیے بچوں کا...
برطانیہ میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار ہونے والے قومی کرکٹر حیدرعلی نے کیس خارج ہونے کے بعد لندن سے پاکستان کےلیے اڑان بھرلی۔قومی کرکٹر کو ان کےدوستوں نے ائرپورٹ پر نیک تمناؤں کےساتھ رخصت کیا۔ مانچسٹر پولیس نے 4 اگست کو حیدر علی کے خلاف مبینہ جنسی زیادتی کی شکایت موصول ہونے کے بعد تحقیقات شروع کی تھیں، جس کا واقعہ 23 جولائی کو مبینہ طور پر مانچسٹر میں پیش آیا تھا۔ برطانوی پولیس نے کو قومی کرکٹر کو گرفتارکرنے کے دو دن بعد رہا کردیا تھا۔بعد ازاں تفتیش میں ان پر لگے الزامات ثابت نہ ہوسکےجس کی بناپر کیس بند کردیا تھا۔ پاسپورٹ ملنے کے بعد حیدرعلی کی وطن واپسی ممکن ہوئی ہے۔
اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بہن کہہ رہی ہے یہ سب ڈرامہ ہے علیمہ خان نے خود کو انڈا پڑوایا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کا علیمہ خان کو انڈہ مارے جانے کے واقعے پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔ بشریٰ بی بی کی بہن کہہ رہی ہے کہ سب ڈرامہ ہے. علیمہ بی بی نے خود کو ہی انڈا پڑوایا https://t.co/XwCSoLYP85 — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 5, 2025 ایکس (ٹویٹر) میں انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی بہن کہہ رہی ہے کہ سب ڈرامہ ہے، علیمہ بی بی نے خود کو ہی انڈا پڑوایا ہے۔
ملک میں مہنگائی کی رفتار زور پکڑ گئی،ایک ہفتے میں 23اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ملک میں مہنگائی کی رفتار مزید زور پکڑ گئی، جس کے نتیجے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں (ہفتہ وار)مہنگائی کی رفتار کی شرح میں1.29 فیصد اضافہ ہوا جب کہ اس سے پچھلے ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح 0.62 فیصد بڑھی تھی۔اسی طرح سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح3.57 فیصد سے بڑھ کر5.07 فیصدہو گئی ہے۔ تازہ اعداد شمار کے مطابق حالیہ ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 4...
پاک بحریہ کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز احمد حسین کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاک بحریہ کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کموڈور احمد حسین ستارہ امتیاز (ملٹری)کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ریئر ایڈمرل احمد حسین اپنے شاندار کیریئر کے دوران مختلف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اس وقت وہ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ریئر ایڈمرل احمد حسین جہازوں کی کمانڈ سمیت مختلف کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ ہے، انہوں نے پاک بحریہ اور عوام کے درمیان شفافیت اور رابطے کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا...
پاک بحریہ کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کموڈور احمد حسین ستارہ امتیاز (ملٹری) کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔ ریئر ایڈمرل احمد حسین اپنے شاندار کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اس وقت وہ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی) کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ریئر ایڈمرل احمد حسین جہازوں کی کمانڈ سمیت بحرین میں کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمان بھی کر چکے ہیں۔ کموڈور احمد حسین نے پاک بحریہ اور عوام کے درمیان شفافیت اور رابطے کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
جرمنی میں ایک ٹیچر نے جو 16 سال سے چھٹیوں پر تھیں، اس وقت اپنے کالج پر مقدمہ دائر کردیا جب کالج نے ٹیچر نے بیماری کا ثبوت فراہم کرنے کا کہا۔ رپورٹس کے مطابق ایک خاتون ٹیچر گزشتہ 16 سال سے بیماری کی چھٹیوں پر تھیں اور تدریسی فرائض بالکل انجام نہیں دے رہی تھیں۔ تاہم حال ہی میں جب کالج انتظامیہ نے ان سے بیماری کی تازہ میڈیکل تصدیق (سرٹیفکیٹ) طلب کا تو انہوں نے اس پر اعتراض کیا اور ادارے کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ مقدمے میں ان کا مؤقف یہ ہے کہ وہ پہلے ہی عرصہ دراز سے بیماری کی بنیاد پر چھٹی پر ہیں اور بار بار اس کی تصدیق کروانے کا کہنا غیر ضروری دباؤ ہے۔...
اسلام آباد: پاک بحریہ کے کموڈور محمد شاہنواز خان، کموڈور عاصم سہیل ملک اور کموڈور سہیل احمد عزمی کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ریئر ایڈمرل محمد شاہنواز خان ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل محمد شاہنواز خان نے 1993ء میں پاک بحریہ کی سپلائی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران وہ مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جن میں کمانڈنگ آفسر جنرل اسٹورز ڈپو، کمانڈنگ آفسر پی این ایس رضا، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ (نیوی)، نیوی وار کالج لاہور میں بطور ڈائریکٹنگ اسٹاف، نیول ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر پے، پنشن اینڈ اکاؤنٹس...
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نظریات کو عملی شکل میں لانے کا وقت آگے پیچھے ہو سکتا ہے، یہ کہنا غلط ہے کہ نواز شریف اپنے نظریات سے الگ ہوگئے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مری کی میٹنگ میں تسلسل کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے، نواز شریف اس نظام سے بالکل مطمئن ہیں اور اس نظام کے تسلسل کی وجہ شہباز شریف کی شخصیت ہے۔ آئی ایم ایف وفد کس سے پوچھ کر چیف جسٹس سے ملا؟ نور عالم کا سوال، خواجہ آصف کا جواب قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ بتایا جائے کہ...
ایک امریکی وفاقی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سےہارورڈ یونیورسٹی کے فنڈز میں کی گئی کٹوتی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئےفیصلہ کالعدم کر دیا ہے۔ یہ کٹوتی یونیورسٹی پریہود دشمنی اور جانبداری کے الزامات کی بنیاد پر کی گئی تھی۔ 2 ارب ڈالر سے زائد کی رقم منجمد کی گئی تھی۔ ٹرمپ انتظامیہ نے رواں سال اپریل میں غزہ جنگ کے خلاف ہارورڈ کیمپس میں ہونے والے مظاہروں کے دوران مبینہ طور پریہودی اور اسرائیلی طلبہ کے تحفظ میں ناکامی کو جواز بنا کر ہارورڈ یونیورسٹی کے لیے مختص دو ارب ڈالر سے زائد کی رقم روک لی تھی۔ ہارورڈ کی جانب سے الزامات کی تردید ہارورڈ یونیورسٹی نے ان الزامات کو مسترد کرتے...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے منشیات اسمگلنگ میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ایف آئی اے اہلکار طاہر حسن کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس حسن رضوی اور جسٹس شہزاد ملک پر مشتمل سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ جدہ ایئرپورٹ پر ایک خاتون سے 35 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں، جس کے بعد سعودی حکام نے پاکستان سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے پاکستان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ملزم نے خاتون کو منشیات اسمگلنگ میں سہولت کاری فراہم کی۔ جسٹس شہزاد ملک نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی اے اہلکار کی...
چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکُن نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کجّا کلس کے حالیہ بیانات نظریاتی تعصب پر مبنی اور کھلے عام تصادم کو ہوا دینے والے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:چین کی فوجی پریڈ متاثر کن تھی، صدر شی کی تقریر میں امریکا کا ذکر ہونا چاہیے تھا، ٹرمپ کا شکوہ یاد رہے کہ بدھ (3 دسمبر)کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چینی صدر شی جن پنگ، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ چین کے شہر تیانجن میں ایک فوجی پریڈ میں شرکت کی۔ یہ پریڈ دوسری جنگِ عظیم میں جاپان کی شکست کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوئی۔ When asked to...
چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کا 25 واں اجلاس اس حوالے سے اہم ہے کہ اس میں پاکستان اور بھارت خطے کے دو اہم ممالک کے وزرائے اعظم شریک ہیں، جو روز اول سے ایک دوسرے کے ساتھ خوش گوار دوستانہ تعلقات قائم کرنے میں تادم تحریرکامیاب نہ ہو سکے۔ دونوں ممالک کے درمیان کئی جنگیں لڑی جا چکی ہیں۔ کشمیر کا تنازع دونوں ممالک کے درمیان بنیادی اور سب سے بڑا اور گمبھیر مسئلہ ہے۔ اقوام متحدہ کی منظور کردہ قراردادوں کے باوجود یہ تنازعہ بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث آج تک حل نہ ہو سکا۔ بھارت نصف صدی سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچلنے کے لیے ریاستی طاقت کا بھرپور استعمال کر رہا...
واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے فلسطین کو تسلیم کرنے کی بات کرنے والے ممالک کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فلسطینی ریاست تسلیم کرنے پر مسائل ہوں گے اور کارروائیوں میں تیزی آسکتی ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکواڈو کے دورے کے موقع پر دارالحکومت کوئیٹو میں میڈیا کو بتایا کہ امریکا نے ان ممالک کو آگاہ کیا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے نتیجے میں مزید مسائل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان تمام ممالک کو بتایا ہے کہ اگر آپ لوگ اس سے تسلیم کرتے ہیں تو یہ سب جعلی ہے، یہ حقیقی نہیں ہے، اگر آپ نے یہ کیا تو آپ مسائل پیدا کر رہے ہیں۔...
کراچی کے علاقے بلدیہ مدینہ کالونی گلی نمبر 3 میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 23 سالہ عبدالغفور کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
پاک بحریہ کے تین سینئر افسران کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔ ترقی پانے والوں میں کموڈور محمد شاہنواز خان، کموڈور عاصم سہیل ملک اور کموڈور سہیل احمد عزمی شامل ہیں۔ تینوں افسران کا کیریئر پیشہ ورانہ مہارت، قائدانہ صلاحیتوں اور دفاعی خدمات سے بھرپور رہا ہے۔ ریئر ایڈمرل محمد شاہنواز خان1993 میں پاک بحریہ کی سپلائی برانچ میں کمیشن حاصل کرنے والے ریئر ایڈمرل شاہنواز خان، نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔انہوں نے جنرل اسٹورز ڈپو، پی این ایس رضا اور نیول ہیڈکوارٹرز میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ اس وقت وہ وزارت دفاعی پیداوار میں ڈائریکٹر جنرل میونیشن پروڈکشنز کی ذمہ داریاں نبھا...
ملک بھر میں ضلعی انتظامیہ کے قانونی اور انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک بھر میں ضلعی انتظامیہ کے قانونی اور انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے وزیراعظم نے سفارشات طلب کرلی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کے انتظامی اور قانونی ڈھانچے پر سفارشات کی تیاری کیلئے 18رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے غیر معمولی گزٹ نوٹی فکیشن جاری ہوا ہے جس میں کمیٹی کو ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے سفارشات طلب کی گئی ہیں۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو کمیٹی کا کنوینئر،...
خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی صحت سے متعلق افواہوں نے سوشل میڈیا پر متضاد افواہیں زیر گردش ہیں جس کی تاحال تردید یا تصدیق نہیں ہوپا رہی ہے۔ اداکارہ ہانیہ عامر اپنی معصوم اداؤں اور خوش مزاجی کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں لیکن اس بار انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ایسی تصویر شیئر کر دی جس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ تصویر میں ہانیہ عامر کے چہرے پر آکسیجن ماسک لگا ہوا ہے جبکہ وہ کیمرے کی طرف دیکھ کر ہاتھ کے اشارے سے "ٹھیک” ہونے کا پیغام دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس کے باوجود ان کی یہ حالت دیکھ کر مداحوں نے کمنٹس میں ان کی صحت کے بارے میں فکر مندی...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا جمیل قادی اوغلو نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون کے فروغ، خطے میں امن و استحکام اور مشترکہ اسٹریٹیجک ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں عالمی و علاقائی جیو اسٹریٹیجک ماحول میں تبدیلیوں اور ان کے اثرات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں عسکری قیادتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون اور اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید وسعت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملاقات کے دوران اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا جمال کادی اوغلو نے پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاک ترک ایئر فورس چیفس کی ملاقات، دفاعی تعاون پر بات چیت ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی، خاص طور پر بدلتے ہوئے عالمی و علاقائی جیو اسٹریٹیجک ماحول، مشترکہ حکمتِ عملی کی ترجیحات اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں دوطرفہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ...
برطانیہ کا سندھ میں متوقع سیلاب کے پیش نظر اضافی 45کروڑ روپے کی امداد کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)برطانیہ نے سندھ میں متوقع شدید سیلاب کے پیش نظر فوری اقدامات کرتے ہوئے جمعرات کو اضافی 45 کروڑ 44 لاکھ روپے (12لاکھ پاونڈ)امداد کا اعلان کیا ہے، تاکہ حکومت کے مربوط ردعمل میں مدد دی جا سکے اور آفت آنے سے قبل مقامی برادریوں کو تیار کیا جا سکے۔برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کی پریس ریلیز کے مطابق نئی امداد کے بعد پاکستان کے لیے برطانیہ کی مجموعی انسانی ہمدردی کی امداد 95 کروڑ 80لاکھ روپے (25 لاکھ 30 ہزار پاونڈ) تک پہنچ گئی ہے، جس کے ذریعے ملک بھر میں 4...
برطانوی تخت کے ممکنہ وارث شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بادشاہ چارلس کی صحت کے پیش نظر مستقبل کی ذمہ داریوں کے لیے ایک نیا اور جرات مندانہ حکمتِ عملی منصوبہ نافذ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: کنگ چارلس کا اپنی بگڑتی صحت کا اعتراف بادشاہ چارلس سوم کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ ایسے میں ولی عہد شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ نے شاہی فرائض کو سنبھالنے کی تیاریوں میں تیزی دکھائی ہے۔ ڈیجیٹل حکمت عملی اور میڈیا سے توازن شاہی جوڑے نے حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے جسے تجزیہ کار ایک نئی حکمت عملی کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔ کینسنگٹن...
پاک بحریہ کے کموڈور محمد شاہنواز خان، کموڈور عاصم سہیل ملک اور کموڈور سہیل احمد عزمی کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ تینوں افسران کو ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل محمد شاہنواز خان نے 1993 میں سپلائی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران وہ مختلف اہم کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں سے وابستہ رہے، جن میں کمانڈنگ آفیسر جنرل سٹورز ڈپو، کمانڈنگ آفیسر پی این ایس رضا، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ (نیوی)، نیوی وار کالج لاہور میں ڈائریکٹنگ سٹاف، نیول ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر...
برطانیہ نے سندھ میں متوقع تباہ کن سیلاب سے نمٹنے کے لیے پیشگی 12 لاکھ پاؤنڈز (تقریباً 45 کروڑ 40 لاکھ روپے) کی اضافی ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس امداد کو سیلاب سے بروقت انتباہی نظام اور متاثرہ علاقوں سے شہریوں کے انخلا، انتہائی متاثرہ اور کمزور گھرانوں کی نشاندہی، ضروری اشیاء اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے سامان کا ذخیرہ اور انخلا کے مراکز کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا۔ برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے مطابق یہ امدادی فنڈز سندھ میں کام کرنے والی مختلف غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ (Jane Marriott CMG, OBE) نے کہا کہ سندھ اس وقت ہلاک خیز سیلاب کا سامنے کرنے...
ہیرولڈ ڈیلرڈ کی عمر 56 سال تھی جب انہیں نومبر 2009 میں پیٹ کے گرد ایک خطرناک قسم کے کینسر کی تشخیص ہوئی۔ چند ہی ہفتوں میں یہ سابقہ مکینک اور ’مِسٹر فِکس اٹ‘ کہلانے والے ٹیکساس کے رہائشی ایک اسپتال میں اپنی زندگی کے آخری لمحات گزار رہے تھے لیکن پھر انہوں نے ایک اہم فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: صوبہ خیبر پختونخوا میں پہلی بار انسانی اعضا عطیہ کرنے کے لیے رجسٹریشن شروع بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈیلرڈ کے آخری دنوں میں ایک کمپنی بایو کیئر ان سے ملنے آئی۔ کمپنی نے تجویز دی کہ اگر وہ چاہیں تو اپنا جسم طبی تحقیق کے لیے عطیہ کر سکتے ہیں جہاں اس کا استعمال گھٹنے کی...

پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے امریکی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات پہنچانے کا یہ نادر موقع ہے،عاطف اکرام شیخ
پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے امریکی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات پہنچانے کا یہ نادر موقع ہے،عاطف اکرام شیخ اسلام آباد() صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے برآمدات میں اضافے سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھاری امریکی ٹیرف کے نفاذ کے بعد بھارت کی 16ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر ہوں گی،پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے انڈیا کی جگہ امریکی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات پہنچانے کا یہ نادر موقع ہے،پاکستان اس موقع سے صرف اسی صورت فائدہ اٹھا سکتا ہے جب مربوط پالیسی کے تحت تمام سٹیک ہولڈرز کام کریں،موجودہ معاشی تناظر میں عالمی مارکیٹ پاکستان کو ایک دہائی میں ایک بار ملنے والا موقع فراہم کر رہی ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا...
اسلام آبادمیں سعودی سفارت خانے کے زیراہتمام خون عطیہ کرنے کیلئے کیمپ کا انعقاد pic.twitter.com/xKAAN2FJ8F — WE News (@WENewsPk) September 3, 2025 آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لاہور کی معروف ہاؤسنگ سوسائٹی پارک ویو سٹی نے اپنے مکینوں کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حالیہ بارشوں اور پانی کے متاثرہ گھروں کے مکینوں سے بجلی کے بل اور ماہانہ مینٹیننس چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔ Rain water in Bahria Town Lahore. Note its not Flood Water, so things aren't as bad as Park View City, being in Bahria since last 10 years, I vouch for their drainage system, despite being state of art, recent changes in intensity of rains is posing challenges. pic.twitter.com/zMhmLltSGN — Ali Haider Chattha (@Ali_Haider93) August 30, 2025 انتظامیہ پارک ویو سٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وہ مکین جن کے گھروں کو...
سینئر اداکارہ ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ والدین بننے کے لیے ذہنی اور جذباتی مضبوطی نہایت ضروری ہے، لیکن ہمارے معاشرے میں بیشتر جوڑے اس حوالے سے تیار نہیں ہوتے۔ ثانیہ سعید نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اُن والدین کی ذہنی اور جذباتی صحت کے بارے میں بات کی جو بچے پیدا کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں زیادہ تر شادی شدہ جوڑے بچوں کی پرورش اور والدین بننے کے قابل نہیں ہوتے، ہر جوڑا بچوں کا حق دار نہیں ہے اور وہ زندگی بھر اس ذمہ داری کو اٹھانے کے قابل نہیں ہوتے۔ ان کا کہنا تھا...

’پرسکون زندگی جو صرف ایک حکم نامے نے ختم کردی‘، بحریہ ٹاؤن سے فارغ ہونے والے ملازمین کیا سوچ رہے ہیں؟
سب کا خواب بہتر مستقبل ہوتا ہے ایسے ہی میرا بھی تھا اور شاید بحریہ ٹاؤن کراچی میں یہ خواب پورا ہوتا نظر آنے لگا اور کوشش شروع کی کہ وہاں نوکری مل جائے، سال 2017 میں مجھے بحریہ ٹاؤن کراچی میں ایک اچھی نوکری آفر ہوئی اور میں نے اسے قبول کر لیا۔ نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بحریہ ٹاؤن کے اس سابق ملازم کا کہنا تھا کہ شروع میں بحریہ ٹاؤن کی ٹرانسپورٹ سے کراچی شہر سے بحریہ ٹاؤن آنا جانا لگا رہا جیسے جیسے بحریہ ٹاؤن ڈویلپ ہوتا گیا تو انفراسٹرکچر نے بہت سے لوگوں کی طرح مجھے بھی متاثر کیا، کچھ عرصہ میں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے فراہم کردہ بحریہ اپارٹمنٹ میں بیچلر...
برطانوی پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف ریپ کے الزامات کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر خارج کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحقیقات میں کرکٹر کے خلاف کوئی قابل قبول ثبوت نہیں ملا۔ حیدر علی کو جلد ہی ان کا پاسپورٹ واپس کر دیا جائے گا، جس کے بعد وہ آزادانہ طور پر برطانیہ آ سکتے ہیں اور جا سکتے ہیں۔ واضح رہے مانچسٹر پولیس نے 4 اگست کو جنسی زیادتی کی شکایت موصول ہونے کے بعد تحقیقات شروع کی تھیں، جس کا واقعہ 23 جولائی کو مبینہ طور پر مانچسٹر میں پیش آیا تھا۔
اسلام آباد: ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیاء کمال کادیوگلو کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح دفاعی وفد نے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ وفد کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد پر انکا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی بدلتی صورتحال، موجودہ دفاعی تعاون میں پیشرفت اور دورِ جدید کی جنگ کے پیش نظر جدید عسکری شعبوں میں مشترکہ تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترک فضائیہ کے کمانڈر کی آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ملاقات کے دوران سربراہ پاک فضائیہ نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین برادرانہ تعلقات کا ذکر...
ابھرتی ہوئی اداکارہ ماریہ ملک نے شوبز کی چمک دمک کے پیچھے تاریک چہرے کو بے نقاب کرکے رکھ دیا۔ ڈراما "الزامِ عشق” سے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے والی نووارد اداکارہ ماریہ ملک نے اپنے کیریئر اور انڈسٹری کے تلخ تجربات کے بارے میں ایک انٹرویو میں بے باکی سے بات کی۔ ماریہ نے انٹرویو میں بتایا کہ میرے ساتھ کبھی ایسا کچھ غلط نہیں ہوا لیکن میں نے دوسروں کی ہولناک کردینے والی کہانیاں سنی ہیں۔ اداکارہ ماریہ ملک نے مزید کہا کہ شو بز کی چمک دمک کے پیچھے کئی اندھیرے پہلو بھی چھپے ہیں، جنھیں سن کر دکھ ہوتا ہے۔ ماریہ ملک نے بتایا کہ شکر ہے میرے ساتھ کبھی کوئی ناخوشگوار واقعہ سامنے نہیں آیا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ایسے...
ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیاء کمال کادیوگلو نے ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کے ہمراہ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ وفد کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جہاں پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ علاقائی سلامتی اور دفاعی اشتراک پر بات چیت ملاقات کے دوران دونوں فضائی افواج کے سربراہان نے خطے کی بدلتی ہوئی سلامتی کی صورتحال، موجودہ دفاعی تعاون کی پیشرفت اور جدید جنگی تقاضوں کے تناظر میں عسکری اشتراک کو وسعت دینے پر تفصیلی گفتگو کی۔ ایئر چیف مارشل...
برطانوی حکومت نے غیر قانونی طور پر ملک میں مقیم غیر ملکی طلبا کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے، ایسے تمام افراد کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے جن کا ویزہ ختم ہو چکا ہے۔ ویزہ ختم، اب برطانیہ میں قیام ممکن نہیں برطانوی ہوم آفس نے ہزاروں غیر ملکی طلبا کو ای میلز اور ٹیکسٹ پیغامات بھیجے ہیں، جن میں صاف الفاظ میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ ویزہ کی مدت ختم ہونے کے باوجود ملک میں مقیم رہے، تو ان کے خلاف ملک بدری کی کارروائی کی جائے گی۔ یہ انتباہ ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب گزشتہ سال کے دوران برطانیہ کو 14,800 سے زائد...
چینی اور روسی صدور کے درمیان 150سال تک زندہ رہنے کی باتیں،غیر معمولی گفتگو مائیک پر ریکارڈ ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز بیجنگ(سب نیوز) چین میں جنگ عظیم دوم میں فتح کے 80 سال پورے ہونے پر منعقدہ پریڈ کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی غیر معمولی گفتگو مائیک پر ریکارڈ ہوگئی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق غیر ارادی طور پر ریکارڈ ہونے والی گفتگو میں دونوں رہنما انسانی اعضا کی پیوندکاری اور انسانوں کی عمر 150 سال تک بڑھنے کے امکانات پر بات کر رہے تھے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پیوٹن اور شی جن پنگ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ...

سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو سے ترک فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات ، پائیدار دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو سے ترک فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات ، پائیدار دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا کمال کادیوگلو کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی دفاعی وفد نے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ وفد کی ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی بدلتی صورتحال، موجودہ دفاعی تعاون میں پیشرفت اور دورِ جدید کی جنگ کے پیش نظر جدید عسکری شعبوں میں مشترکہ تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک فضائیہ کے کمانڈر کی آمد پر پاک فضائیہ کے...
ترک ایئر فورس کے کمانڈر جنرل ضیا جمال کادی اوغلو کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے آج پاکستان ایئر فورس کے چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ایئر ہیڈکوارٹرز پر ترک وفد کا پرتپاک اور دوستانہ استقبال کیا گیا۔ ملاقات میں خطے کے بدلتے ہوئے سیکیورٹی ماحول، جاری دفاعی تعاون کی پیشرفت اور جدید جنگی میدانوں میں مشترکہ سرگرمیوں کے مواقع پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ ترک کمانڈر کے پہنچنے پر پاک فضائیہ کے اہلکاروں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ مزید پڑھیں: معرکہ حق میں کامیابی: صدر مملکت نے آرمی، ایئر فورس اور نیوی کے 488 افسران و جوانوں کو عسکری اعزازات سے نواز دیا ایئر چیف مارشل ظہیر احمد...
شہر قائد کے تھانہ بریگیڈ کی حدود میں اسکول کی آٹھویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والے نوجوان کا آخری نوٹ سامنے آگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے صدر کے قریب نجی اسکول کی آٹھویں منزل سے نوجوان نے چھلانگ لگا کر جان دے دی، واقعہ بریگیڈ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ متوفی نوجوان عثمان کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ اسکول کے 3 ملازمین کے خلاف اقدام قتل کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔ عثمان نے خودکشی سے پہلے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا جس میں اُس نے اسکول انتظامیہ پر اپنی خودکشی کا الزام عائد کیا تھا۔ متوفی نوجوان نے آخری پیغام میں لکھا کہ وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کررہا ہے اور اس کی ذمہ...