2025-10-28@18:54:13 GMT
تلاش کی گنتی: 49869
«سوشلسٹ انقلاب»:
(نئی خبر)
ویب ڈیسک: کراچی واٹر کارپوریشن نے اہلیان کراچی کو مطلع کیا ہے شہر کے تین اضلاع میں پانی کی سپلائی دو دن تک معطل رہے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹر کارپوریشن نے کراچی والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ واپڈا انتظامیہ نے واپڈا کی حدود میں آنے والے حب کینال کو 48 گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر حب ڈیم واپڈا نے واٹر کارپوریشن حکام کو بندش سے متعلق آگاہ کردیا ہے، واٹر کارپوریشن نے آگاہ کیا ہے کہ حب کینال کو 28 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ حب کینال کی بندش کا مقصد حب ڈیم سے...
سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ نواز تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی، مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے پر اتفاق کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وفد نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں سیاسی و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے اور نئی حکومت سازی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں وزیراعظم کے ناموں پر غور کیا گیا...
سٹی42: لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ایک 19 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی ہے جو رحمان پورہ مسلم ٹاؤن کا رہائشی تھا۔واقعہ گارڈن ٹاؤن انڈر پاس کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آ کر فیضان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ پولیس نے نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ تیز رفتار ڈمپر کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد...
ویب ڈیسک اسٹیٹ بینک نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے مسلسل چوتھی بار شرح سود برقرار رکھی ہے۔ اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے رواں سال 5 مئی کو شرح سود ایک فیصد کم کرکے 11 فیصد کر دی تھی۔ اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 17 اکتوبر 2025 تک مرکزی بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ملین ڈالر بڑھ کر 14.45 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ہفتہ ختم ہونے تک یعنی 17 اکتوبر تک مجموعی...
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت صحت کے شعبے میں بنیادی اصلاحات متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ نہ صرف اسپتالوں کی سہولیات میں بہتری لائی جائے بلکہ عوام کو بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے مؤثر اقدامات فراہم کیے جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: جوائے فورم 2025 ریاض: تفریح، ٹیکنالوجی اور تخلیق کا عالمی سنگم وہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ ریاض ہیلتھ کیئر لیڈرز فورم اور پاکستان ڈاکٹرز گروپ کی مشترکہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں دنیا بھر سے پاکستانی ڈاکٹرز، پروفیسرز اور ماہرینِ صحت کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے ڈاکٹر ذکی الدین احمد، ڈاکٹر عادل حیدر، ڈاکٹر اسد رومی اور پاکستان ڈاکٹرز گروپ سعودی...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبے میں امان و امان کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے اگلے روز وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا تھا۔ ملاقات میں دہشتگردی سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات اور قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے صوبے میں قیام امن کی کوششوں میں تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی بات کی۔
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سرکاری دورے میں اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے امور پر غور کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سلطنتِ اردن کے سرکاری دورے پر ہیں۔ انہوں نے ہاشمی سلطنتِ اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین سے ملاقات کی، جو اردنی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر شاہ عبداللہ کے فرزند ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) بنگلا دیش کے چیف ایڈوائرز اور نوبیل انعام یافتہ معاشی ماہر ڈاکٹر محمد یونس کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو دی جانے والی کتاب کے سرورق پر بنے نقشے نے بھارتیوں کو آگ بگولہ کر دیا۔ ڈاکٹر محمد یونس کی جانب سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو The Art of Triumph کے عنوان والی ایک کتاب کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔ اس کتاب کے سرورق پر بنے نقشے کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ڈاکٹر محمد یونس نے جو کتاب پاکستان کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کو بطور تحفہ پیش کی...
زرداری سے ملاقات: آزادکشمیر عدم اعتماد میں پیلزپارٹی کا ساتھ دینگے : لیگی رہنما : کوشش ہے بہتر حکومت بنائیں الیکشن ماحول پیدا کرینگے کا ئرہ
مظفرآباد؍ اسلام آباد (جاوید چوہدری+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو ہوئی۔ کہا اسلام آباد میں بیٹھ کر خود ہی میری پریس کانفرنس بلاتے ہیں اور خود ہی ملتوی کر دیتے ہیں۔ جب تک میرے پاس قلم کا اختیار ہے، میں اپنے فرائض سرانجام دیتا رہوں گا۔ میری قدر میرے جانے کے بعد ہو گی۔ جس گھر میں نے جنم لیا، اپنی خاطر اس کو آگ نہیں لگا سکتا۔ جلد پریس کانفرنس کر وں گا جس میں تفصیلی بات ہو گی۔ میں اپنی کاکردگی پر مطمئن ہوں۔ اللہ نے مجھے کامیاب کیا۔ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ اگر کسی کی نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں...
اسلام آباد (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور پر اور سینٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرز کی تقرری سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ بلاول نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے عمل پر مشاورت کی۔ فضل الرحمن نے مشورے دیئے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا معاملہ زیربحث آیا۔ ملاقات میں اپوزیشن کی عددی حیثیت سے متعلق امور پر مشاورت ہوئی۔ بلاول بھٹو اپوزیشن لیڈر تقرری میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد کے خواہاں ہیں۔ پی...
شہباز شریف ‘ شہزادہ محمدملاقات تجارت کے فروغ عالمی علاقائی امور رپر تبادلہ خیال فیلڈ مارشل بھی موجودہ تھے
اسلام آباد+ریاض (خبر نگار خصوصی+ امیر محمد خان+ ممتاز احمد بڈانی) وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، دونوں ملکوں کی کابینہ کے سینئر ارکان بھی شریک تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاقائی اور بین الاقوامی امور، دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔ قصر یمامہ پہنچنے پر محمد بن سلمان نے وزیراعظم اور وفد کا استقبال کیا۔ شہباز شریف اور شہزادہ محمد کی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد...
بلاول اپوزیشن لیڈر تقرری میں فضل الرحمان کیساتھ اتحاد کے خواہاں، پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی میں 74 اراکین اسمبلی ، جے یو آئی کے6 جنرل نشستوں سمیت 10ممبران کے ساتھ موجودہیں پاک افغان کشیدگی دونوں ممالک کیلئے مفید نہیں،معاملات شدت کی طرف جارہے ہیں ، رویے میں نرمی لانا ہوگی، ہم بھارت کے بعد افغانستان سے بھی لڑنا چاہتے ہیں، امیر جمعیت علماء اسلام چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سربراہ جے یو آئی کے گھر پہنچے اور ملاقات کی، فضل الرحمان نے کہا کہ مجھے اپوزیشن لیڈر بننے میں کوئی دلچسپی نہیں، ہم انہی ارکان کے ساتھ اپوزیشن میں رہیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر...
کیس کی سماعت 29 اکتوبر کو،جسٹس ارباب محمد طاہر کی سربراہی میں چاررکنی بینچ سماعت کریگا جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منھاس بینچ میں شامل ہیں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس 29 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا۔رجسٹرار آفس نے کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کر دی۔رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق کیس کی سماعت 29 اکتوبر کو ہو گی۔ ۔ جسٹس ارباب محمد طاہر چار رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منھاس بینچ...
جدوجہد آزادی رنگ لائے گی، مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا، عالمی برادری بھارت پر دبائو ڈالے،امیر جماعت حکومت کشمیر کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑے ، تیسری نسل کو بھارتی مظالم کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے بھارت پر دبا ڈالا جائے۔ کشمیریوں کی تیسری نسل کو بھارتی مظالم کا سامنا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ کے موقع پر منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی کیا اور انہیں تحریک آزادی میں جماعت اسلامی اور پاکستان کے عوام کی...
مسئلہ جموں و کشمیر کے پرامن حل کے بغیر برصغیر کا دائمی امن و استحکام خواب ہی رہے گا 27اکتوبرکوبھارتی افواج نے اخلاقی اصولوں کی خلاف ورزی کی ،یوم سیاہ پر پیغامات صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس عزم کو دہرایا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ جموں و کشمیر کے پرامن حل کے بغیر برصغیر کا دائمی امن و استحکام خواب ہی رہے گا، صدر مملکت نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 27اکتوبر 1947کو بھارتی افواج نے سرینگر میں داخل ہو کر نہ صرف...
بری ہونے کے باوجود چالان جمع ،عدالت نے ٹرائل کیلئے کارروائی بھی شروع کردی پی ٹی آئی کے وکلا نے بانی کی کیس میں بریت کی نشاندہی کردی،کارروائی ممکن نہیں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کیس میں اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیس میں بری ہونے کے باوجود اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے خلاف چالان جمع کرادیا۔اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کے ٹرائل کے لئے کارروائی بھی شروع کردی تاہم پی ٹی آئی کے وکلا نے بانی پی ٹی آئی کی اس کیس میں بریت کی نشاندہی کردی۔عدالت کے رو برو عمران خان کے وکلا نے کہا کہ 27 فروری 2024 کو جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے بریت...
ڈاکٹر سلیم خان مضمون کی سرخی پڑھ کر قارئین اگر سوچ رہے ہیں کہ غالب کے اس شعر میں یہ ‘پوٹس’ کون ہے ؟ تو ان کی معلومات کے لیے عرض ہے کہ یہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عرفیت ہے اور چونکہ وزیر اعظم نریندر مودی ان سے محبت کرتے ہیں تو ظاہر ہے پیار کے اسی نام سے پکارتے ہوں گے ۔ اس تمہید سے شعر کا مخاطب بھی واضح ہے ؟ بقول میر تقی میر’پتاّ پتاّ بوٹا بوٹا راز ہمارا جانے ہے ‘۔ ویسے کل یگ کا گل ُ یعنی ڈونلڈ ٹرمپ سب جانتا ہے اور اس نے فی الحال نریندر مودی کی بتی گل کررکھی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے آسیان میں عدم شرکت کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ( آئی این پی )کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیر اہتمام صارفین کی شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئریوسف شاہ خان کی زیر نگرانی آن لائن کچہری کاانعقادکیاگیا۔جس میں کیسکوکے چیف انجینئر (کسٹمرسروسز) مرزااعزازبیگ، فنانس ڈائریکٹر محسن احسان سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔آن لائن کچہری میںکوئٹہ شہرسمیت صوبہ کے تمام آپریشن سرکلز کے مختلف علاقوں کے صارفین نے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکو کو اپنے متعلقہ علاقوںکی بجلی سے متعلق مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا۔جس کے ازالے کیلئے انہوںنے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکو انجینئریوسف شاہ خان نے آن لائن کچہری میں صارفین سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کیسکوکے زیر انتظام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) مرکزی مسلم لیگ سندھ کا کسانوں کے تحفظ کے لیے بھرپور تحریک چلانے کا اعلان، سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں کسانوں کے استحصال اور زراعت کی تباہ حالی کے خلاف ایک بھرپور عوامی تحریک زراعت بچاؤ، سندھ بچاؤ کے عنوان سے شروع کررہے ہیں۔ بدھ 29 اکتوبر کو صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز پر کسانوں پر ہونے والی زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور 31 اکتوبر کو بعد نماز جمعہ ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ اگلے مرحلے میں سندھ کے مختلف شہروں میں کسان سیمینارز اور تحفظِ کسان کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سندھ میں زراعت تباہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-05-9 لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی لاہورضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کے نظام ہی سے عوامی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ موجودہ فرسودہ اور بدبودار نظام کے ہوتے ہوئے عوام کے دکھوں کا مداوا ممکن نہیں ہوسکتا۔ جماعت اسلامی ملک میں عدل، انصاف اور میرٹ کی بالادستی کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کی جدوجہدِ آزادی میں جماعت اسلامی ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور رہے گی۔ ان خطوں کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ جماعت اسلامی عدالتوں میں میرٹ پر فیصلوں اور ہر خاص و عام کے لیے یکساں قانون کے قیام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-05-8 پشاور(جسارت نیوز)ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا اسفندیار عزت نے جامعہ ایبٹ آباد میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیرِ اہتمام حقوقِ طلبہ کیلیے منعقدہ پرامن دھرنے پر وائس چانسلر اور یونیورسٹی انتظامیہ کی ایما پر پولیس گردی اور غنڈہ عناصر کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایم پی اے کے بیٹے نے انتظامیہ کی پشت پناہی میں نہتے طلبہ پر گاڑی چڑھائی، جبکہ پولیس نے پرامن طلبہ پر لاٹھی چارج کیا، جو بدترین ریاستی جبر کی مثال ہے۔ اسفندیار عزت کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے کالے کرتوت چھپانے کیلیے طلبہ کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے، اور اسی روش کے نتیجے میں ایسے افسوسناک واقعات جنم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-05-6 سکھر(نمائندہ جسارت )سندھ وومن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس،خواتین صحافیوں کے مسائل اور انتخابات پر غور، سندھ وومن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس سکھر پریس کلب کے وومن چیمبر میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت وومن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی صدر اور سینئر صحافی سحرش کھوکھر نے کی،اجلاس میں مجلسِ عاملہ کی اراکین خواتین صحافیوں جن میں پریس سیکریٹری وومن جرنلسٹس ایسوسی شہناز منگی ، رخسار عباسی ، ثناء انصاری، لبنا شیخ اور سمیرا لاکھو نے شرکت کی۔اس موقع پرخواتین صحافیوں کو درپیش مسائل، تنظیم کے سالانہ انتخابات، اور صحافتی امور پر تفصیلی تبادلہ? خیال کیا گیا۔جبکہ اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا کہ صوبہ سندھ میں صحافیوں کے لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-05-2 جیکب آباد (نمائندہ جسارت) ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ امداد اللہ بجارانی نے ناظم حلقہ پھول باغ اللہ ڈنو پیرزادہ سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد ابو بکر سومرو سمیت جماعت کے دیگر کارکنان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ امداد اللہ بجارانی نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے، اس لیے زندگی کو بغیر مقصد کے گزارنا ایسے ہے جیسے کوئی انسان گمان نامی منزل کی طرف انجان راستے پر چل رہا ہو۔ انہوں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا ہم پر بڑا کرم ہے کہ اس نے ہمیں حضور ﷺ کی امت میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
حیدرآباد،محکمہ تعلیم کے نچلی سطح کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)یونین اپنی جدوجہد سے یوں تو مسلسل مسائل کو حل کرارہی ہے لیکن اسکے باوجود یکے بعد دیگرے ہمارے انفرادی اور اجتماعی مسائل ایسے ہیں جو ہمہ وقت پائپ لائن میں ہوتے ہیں اور آہستہ آہستہ حل ہورہے ہیں جن میں شہید اور مرحوم ملازمین کی بیوہ کیلئے پی ایم پیکیج کے تحت فی بیوہ لاکھوں اور اجتماعی طور پر کروڑوں کی ادائیگیاں ، ملازمین کے ٹی اے، اوور ٹائم ، ہاف ڈیز، میڈیکل ، کرایہ مکان کے بلز کی کروڑوں کی ادائیگیاں کرائی گئیں ہیں، یونین نجکاری کے خلاف مسلسل برسر پیکار ہے لیکن حکومت کاکردار مزدور دشمنی پر مبنی ہے۔ وہ محکمہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری پر بضد ہے جس کے خاتمے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر ) کئی ماہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے پیپلز ایکسٹینشن کالونی لطیف آباد نمبر 4 میں گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند کئے جانے کے خلاف علاقہ مکینوں کا جمعہ کے روز سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈکوارٹرز قاسم آباد مین روڈ پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کرنے اور گیس بحالی تک دھرنا دینے کافیصلہ علاقہ مکین کئی ماہ سے گیس کی بندش اور صرف بھاری بھرکم بل باقائدگی سے بھیجنے پر بپھر گئے مسلسل کئی ماہ سے گیس کی عدم فراہمی کو لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا اور خواتین گھروں میں کھانا بنانے سے محروم ہو کر رہ گئی ہیں، ہوٹلوں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے یا مہنگے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
سکھر: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع سکھر کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں، نائب قیم علامہ حزب اللہ جھکڑوبھی موجود ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
ریاض: وزیر اعظم شہباز شریف سے ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز ملاقات کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> سکھر (نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی استحصالی جابرانہ نظام کو بدلنے اوراسلام کے عالانہ نظام کے لیے بدل دو نظام کو تحریک چلا رہی ہے۔ 21 نومبر کومینارپاکستان لاہور میں ہونے والا اجتماع عام تاریخی ثابت ہوگا۔سندھ میںبدامنی و ڈاکوراج نے عوام کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے۔ نوشہروفیروز سے پیپلزپارٹی کے سٹنگ ایم این اے ذوالفقار کے گھر پر ڈاکے اور زیورات،نقدی سمیت قیمتی اشیا اور ویگو گاڑی لوٹ کر فرار ہونے کے واقعہ سندھ حکومت اور بلند بانگ دعوے کرنے والے وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے۔ کچھ دن پہلے شکارپور میں 70سے زاید بدنامہ زمانہ ڈاکوؤں کا سرینڈر کرنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> لاہور (نمائندہ جسارت)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کے دیور، مولانا عبدالعزیز کے صاحبزادے اور بلقیس سیف کے بھائی سلمان فاروق کے انتقال پر،نائب امیر جماعت اسلامی حلقہ اسلام آباد نصراللہ گورائیہ کی خوش دامن اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا کی ہمشیرہ کی وفات پر، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کے بڑے بھائی سالم ظفر خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحومین نے اپنی زندگی دین اسلام اور جماعت اسلامی کی خدمت کے لیے وقف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-08-17 اسلام آباد(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افغانستان کی صورتحال کو افہام و تفہیم سے حل پر پھر زور دیاہے جبکہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے یقین دلایا ہے کہ آپ کی افغانستان سے متعلق جو تجاویز اور خدشات ہیں وہ صدر مملکت تک پہنچاؤں گا۔جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین قومی اسمبلی اور سینیٹ سمیت اہم ملکی معاملات پر مشاورت مکمل ہوگئی دونں رہنماؤں کے درمیان آزاد کشمیر میںحکومت سازی پر بھی مشاورت کی گئی۔سوموار کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-08-15 اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈ یسک )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے لاہور سے 5 اور اسلام آباد سے ایک افسر لاپتا ہونے کے بعد ہیڈآفس سمیت این سی سی آئی اے کے تمام دفاتر کی صورتحال خراب ہوچکی ہے، بعض افسران کے خود سے غائب ہونے اور بیرون ملک جانے کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق این سی سی آئی فیصل آباد، لاہور، ملتان ، راولپنڈی اور ہیڈآفس کے 12 سے 15 افسران دفاتر نہیں آ رہے، بعض افسران کے بارے میں معلوم ہو رہا ہے کہ وہ بیرون ملک جا چکے ہیں اور بعض جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔این سی سی آئی کے ہیڈآفس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-08-13 راولپنڈی(آن لائن)پاکستان اور اردن نے فوجی و دفاعی شعبوںمیں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے اورشاہ عبداللہ نے پاکستان کے ساتھ دفاعی اشتراک کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیاہے۔فیلڈ مارشل نے پاکستان کے عوام، حکومت اور مسلح افواج کی جانب سے شاہ عبداللہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار پہنچایا، اور پاکستان کی جانب سے اردن کے ساتھ گہرے برادرانہ تعلقات کے لئے غیر متزلزل عزم کا بھی اعادہ کیا۔آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے دورہ اردن کے دوران اردن کے شاہ عبداللہ دوئم اور اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میجر جنرل یوسف احمد سے ملاقاتیں کیں۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-08-12 اسلام آباد (صباح نیوز) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس29 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا۔ رجسٹرار آفس نے کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کر دی۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق کیس کی سماعت29 اکتوبر کو ہو گی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر چار رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس بینچ میں شامل ہیں۔اس سے قبل بینچ کے ایک رکن کی عدم دستیابی پر گزشتہ سماعت منسوخ ہوگئی تھی۔ یکم ستمبر کو جسٹس انعام امین منہاس نے لارجر بینچ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-08-11 لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہلی مرتبہ پنجاب کی تقریباً 65 ہزار مساجد کے اماموں کے لیے مالی وظیفہ مقرر کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے آئمہ کرام کے لئے وظیفے کا اعلان کرتے ہوے کہا کہ امام مسجد معاشرے کے قابل احترام اور معزز فرد ہیں اور محلے میں چندہ اکٹھا کر کے انہیں ادائیگی کرنا غیر مناسب ہے۔ حکومت پنجاب ضروریات کے مطابق آئمہ کرام کو معاشی معاونت فراہم کرے گی تاکہ ان کا معاشرتی وقار اور خدمات کو فروغ ملے۔وزیراعلیٰ نے مساجد کی تعمیر و مرمت کے پراجیکٹس کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے اور ان کی جلد تکمیل کے لیے اقدامات کی ہدایت بھی دی۔ رائے ونڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251028-08-10 پشاور (جسارت نیوز) کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کی وزیراعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی سے ون آن ون ملاقات ہوئی ہے جس میں امن وامان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری اور سہیل آفریدی کی ملاقات وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں جمعے کوہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی او صوبے میں دہشتگردی سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات بھی زیر غور آئے۔ذرائع کے مطابق قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ذرائع وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ صوبے میں قیام امن کی کوششوں میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے ، دہشت گردی سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-08-7 کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی لانڈھی کایٹج انڈسٹریز ایکشن کمیٹی کی آئینی پٹیشن کی سماعت پیر کو ایک سال کے وقفے کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید یوسف علی سعید اور جسٹس عبدالمبین لاکھو پرمشتمل ڈبل بییچ نے کی اس موقع پر پٹیشنر محمود حامد کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اکتوبر 2024 ء کو جسٹس صلاح الدین پنہور نے کے ایم سی لانڈھی کایٹج انڈسٹریز کی زمین کے سروے کے لیے کے ایم سی، ریونیو بورڈ کے افسران کی ایک کمیٹی چیف سیکرٹری سندھ کی سربراہی میں تشکیل دی تھی جس کے ذمے یہ کام تقویض کیا گیا تھا کہ وہ لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز کی زمین کا مکمل سروے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-08-1 کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف، سینئر رہنمااسد اللہ بھٹو، اورسیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان پروفیسر محمد ابراہیم کی خوش دامن کی وفات پردلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔صوبائی قائدین نے نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی و سابق ناظم اعلیٰ نصراللہ گورائیہ کی خوش دامن اور امیر جماعت اسلامی حلقہ اسلام آباد نصراللہ رندھاوا کی بڑی ہمشیرہ کی وفات پر بھی دکھ کا اظہار۔ اسٹاف رپورٹر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
67 سال پہلے 27 اکتوبر 1958 کے دن کو 25 مارچ 1969 تک ملک میں یہ دن یوم انقلاب کے طور پر منایا جاتا تھا اور مختلف تقریبات منعقد ہوا کرتی تھیں۔ 27 اکتوبر سے 20 روز قبل جنرل محمد ایوب خان نے اس وقت کے صدر اسکندر مرزا کے کہنے پر 20 اکتوبر کو ملک میں مارشل لا لگایا تھا۔ صدر اسکندر مرزا منتخب صدر نہیں تھے بیورو کریٹ تھے جو اپنے سے پہلے کے بیورو کریٹ صدر غلام محمد کی جگہ صدر بنے تھے اور ان دونوں صدور نے ملک میں کسی سیاسی وزیر اعظم کو چلنے نہیں دیا تھا اور آئے دن وزرائے اعظم ہٹا دیے جاتے تھے، جس سے ملک میں سیاسی استحکام ختم ہو چکا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے علاقہ سعدی ٹائون و کنٹونمنٹ ایریا کے تحت ممبرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی شہر کی ایک حقیقت ہے ، بلدیاتی الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ،ہماری جیتی ہوئی یونین کونسلز چھینی اور میئرشپ پر قبضہ کیا گیا، 173والے کو جتوادیا اور 193والے کو ہروادیا گیا ،جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندے محدود وسائل واختیارات کے باوجود اہل کراچی کی خدمت میں مصروف ہیں، ہم نے 2سال کے عرصے میں 171پارکس اور کھیلوں کے میدان ازسر نو بحال کیے ہیں ،42سرکاری اسکولز کی تعمیر نو کی ہے ، لاکھوں کی تعداد میں اسٹریٹ لائٹس لگوائی اور پیور بلاکس نصب کیے ،آج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> نوشہرہ ورکاں/گوجرانوالہ/لاہور(نمائندگان جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کسانوں، مزدوروں اور نوجوانوں کے حقوق مینار پاکستان سے شروع ہونے والی عظیم الشان ’’بدل دو نظام کو’’تحریک کا سرفہرست ایجنڈا ہوگا۔ کسان ساتھ دیں، انگریزوں کی وفاداری سے حاصل کی گئی جاگیروں کو چھوٹے کاشتکاروں میں تقسیم کرنے کے مطالبہ کو پوری قوم کی آواز بنا دیں گے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے 35 سو روپے من گندم کی امدادی قیمت کو مسترد کرتے ہیں، فی من 45 سو روپے میں خریدی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ ورکاں، گوجرانوالہ میں ’’کسان بچاؤ پاکستان بچاؤ‘‘روڈ کارواں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری، نائب امیر لاہور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد / مظفرآباد (نمائندہ جسارت/ مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف مشترکہ تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا۔ (ن) لیگ نے واضح کیا ہے کہ وہ آزاد کشمیر میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی بلکہ اپوزیشن میں بیٹھ کر اصلاحاتی کردار ادا کرے گی۔ایوان صدر اسلام آباد میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں رہا۔ موجودہ حکومت عوامی امنگوں پر پورا نہیں اتری، اس لیے نئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-01-13 اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی نے دستخط کرنے والے اراکین کی تصدیق کی ہدایت کردی۔قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق نئے اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے شعبہ قانون سازی کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔ذرائع کے مطابق شعبہ قانون سازی نے اسپیکر کو اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے محمود اچکزئی کی نامزدگی بارے آگاہ کیا ذرائع کے مطابق اسپیکر کی جانب سے درخواست پر موجود تمام 74 اپوزیشن اراکین کے دستخطوں کی تصدیق کی ہدایت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-01-9 ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 20 سال بعد نویں پاک–بنگلا جوائنٹ اکنامک کمیشن کا اجلاس ڈھاکا میں منعقد ہوا جس میں دونوں ممالک نے دفاعی، سیکورٹی اور اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور بنگلا دیش کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر صالح الدین احمد نے کی۔اجلاس میں حلال ٹریڈ کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے سے حلال مصنوعات کے معیار، سرٹیفکیشن اور سرحد پار تجارت میں تعاون کے نئے راستے کھلیں گے۔ پاکستان نے بنگلا دیش کو کراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش بھی کی تاکہ بنگلا دیش خطے کے دیگر ممالک خصوصاً...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-01-7 لاہور(آن لائن) پنجاب حکومت نے تین سے چار ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے سول سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جلد کرائے جائیں گے اور الیکشن کمیشن اس کا شیڈول جاری کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کو یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں اور حد بندیوں کا کام مکمل کرنے کے لیے متعلقہ دستاویزات بھیج دی گئی ہیں۔ صوبائی حکومت نے انتخابی عمل کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ذیشان رفیق نے کہا کہ جیسے ہی الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرے گا، بلدیاتی انتخابات کروا دیے جائیں گے، تاکہ مقامی سطح پر شہریوں کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-01-2 اسلام آباد (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس سینیٹر عطاالرحمن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر بشری انجم بٹ، سینیٹر حسنی بانو، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری، سینیٹر محمد اسلم ابڑو، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اور وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔کمیٹی نے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی جانب سے پیش کردہ دی مسلم فیملی لاز (ترمیمی) بل2024 پر تفصیلی غور و خوض کیا۔اجلاس کے دوران وزارتِ مذہبی امور نے نشاندہی کی کہ مجوزہ بل کی چند دفعات پر مزید غور بالخصوص اس شق پر جس میں کہا گیا ہے کہ باپ بچے کی مالی ذمہ داری اس...
پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف ایک مہم چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت عوام کو پندرہ دن کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ اپنا غیر قانونی اسلحہ رضاکارانہ طور پر تھانوں میں جمع کروا دیں۔ ان کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں کی جائے گی۔ اس کے بعد ایک مہم شروع کی جائے گی۔ میں اس کے حق میں ہوں۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنا ویسے بھی جرم ہے۔ اس کے خلاف ہر وقت مہم چلنی چاہیے۔ اس کی کبھی کسی بھی وقت اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ سوال تو قانونی اسلحہ کا ہے۔ ہر با اثر آدمی نے اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے اسلحہ کے بے تحاشہ لائسنس حاصل کر لیے...
کرد عسکریت پسندوں نے ہتھیاروں سے دستبردار ہو کر ترکیہ کے علاقوں سے انخلا کا اعلان کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق کرد عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) نے اتوار کو ترکیہ سے انخلا کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ترک حکومت کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے کے تحت اپنے جنگجوؤں کو عراق منتقل کر رہے ہیں۔ یہ اعلان کردستان ورکرز پارٹی کی شمالی عراق میں تنظیم کو علامتی طور پر غیر مسلح کرنے کی چند ماہ قبل ہونے والی تقریب کے بعد ہوا ہے، کردستان ورکرز پارٹی کا کہنا ہے کہ اپنا اسلحہ تَرک کرنے کے عمل کے ایک حصے کے طور پر تنظیم ترکیہ سے دستبردار ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (اْکامرس ڈیسک) لاہورچیمبر کے برسراقتدار گروپ پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ(پیاف ) کو ایک اور کامیابی مل گئی۔عوامی بزنس گروپ نے پیاف انجم نثار گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔عوامی بزنس گروپ ڈی ایچ کا بڑا کاروباری گروپ ہے۔عوامی بزنس گروپ ڈی ایچ اے میجر رفیق حسرت کی قیادت میں 40رکنی وفد کے ہمراہ تین اہم رہنما شاہان شیخ، اسد مرزا اور فیصل شاہد بٹ نے پیاف کی تنظیم میں شمولیت کا اعلان کیا اور پیاف قائدین سے ملاقات کی۔پیٹرن انچیف پیاف ونائب صدر سارک چیمبر میاں انجم نثار،چیئرمین پیاف و صدرر لاہور چیمبرفہیم الرحمن سہگل سابق صدر لاہور چیمبر محمد علی میاں، سینئر وائس چیئرمین پیاف نصراللہ مغل، وائس چیئرمین پیاف طاہر منظور چوہدری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں بچے اور خاتون سمیت 7افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 3افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ چستی نگر سلمان فارسی مسجد کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ، مقتول کی شناخت 65 سالہ غیاث الدین ولد شرف الدین کے نام سے کی گئی۔ مقتول کے چہرے پر آنکھ کے اوپر اور نیچے زخم کے نشانات واضح ہیں جس سے خون بھی رس رہا تھا جبکہ ناک سے بھی خون نکلا ہوا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق سامنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-02-9 کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی ظفر احمد خان، ٹاؤن میونسپل کمشنر ابراہیم عمرانی، ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط کی زیر صدارت ٹاؤن کونسل ماڈل کالونی کا 25واں باقاعدہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ٹاؤن یوتھ کونسلر مصعب خالد نے کیا اور ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط نے حدیث مبارکہ پیش کی۔ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط نے گزشتہ اجلاس کا مسودہ پیش کیا اور قراردادوں کی توثیق کروائی۔اراکین کی جانب سے پیش کردہ مذکورہ قراردادوں کو اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔جیسا کہ ٹاؤن کونسل ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے علم میں ہے کہ ماڈل کالونی ٹاؤن کی حدود میں آنے والی گورنمنٹ پراپرٹی جس میں اسکولز ڈسپنسریز پارکس پلے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251028-02-8 کراچی (اسٹاف رپورٹر)جما عت اھلسنّت پاکستان کراچی کے علامہ رئیس قادری نے کہا کہ اسلامی تعلیما ت و آداب معا شر تی زند گی کا حسن ہے۔انہو ں نے کہا کہ صلہ رحمی، درگزر، معا فی و معذرت اختیا ر کر نا عزت وشر افت کا با عث ہو تا ہے،معاشر ہ کا سب بڑا المیہ بنتا جا رہا ہے کہ گالی،فحش گو ئی،لعنت وملا مت کو معمو ل اور گفتگو کا حصہ بنالیا ہے۔انہو ں نے باب الدین مسجد لیا ری میں محفل درس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فحش گوئی معاشر ہ کا کینسربن چکا ہے،زبا ن شروفساد،دروغ گو ئی ونفاق اور برائیو ں کی جڑ ہے۔زبا ن کی آفت کے با عث ہی انسان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251028-02-4 کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر منصوبہ بندی و ترقی سندھ جام خان شورو کی زیر صدارت صوبے بھر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ترقیاتی اسکیموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی نجم احمد شاہ سمیت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے آن لائن بریفنگ دی۔ وزیر منصوبہ بندی نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کی مشاورت کے بغیر کسی بھی ضلع میں نئی ڈسپنسریوں اور نئے اسکولوں کا قیام نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسپنسریوں کی تعمیر سے متعلق منصوبوں کو محکمہ خزانہ اور محکمہ صحت کی باقاعدہ این او سی ملنے تک آگے نہ بڑھایا جائے۔ جام...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری سے متعلق متفرق درخواست کل سماعت کیلئے مقرر ہوئی ہے، اسلام آباد بار نے کیس کے ریکارڈ فراہمی کی متفرق درخواست دائر کر رکھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری سے متعلق متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری سے متعلق متفرق درخواست کل سماعت کیلئے مقرر ہوئی ہے، اسلام آباد بار نے کیس کے ریکارڈ فراہمی کی متفرق درخواست دائر کر رکھی ہے۔ چیف جسٹس اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل ڈویژن بینچ سماعت کرے گا، رجسٹرار آفس نے متفرق درخواست مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کر دی۔
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل عمر احمد بخاری سے ون آن ون اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سہیل آفریدی نے بطور وزیراعلیٰ کورکمانڈر پشاور سے ون آن ون ملاقات کی جس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال اور موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ صوبے میں دہشت گردی سے نمٹنے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملاقات ون ٹو ون نوعیت کی تھی، کوئی دوسرا ذمہ دار موجود نہیں تھا، کو کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری سے ملاقات امن جرگہ سے پہلے ہوئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملاقات کرٹیسی کال کے طور پر ہوئی جس میں صوبائی سیکیورٹی اور امن و امان...
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ کبیروالا، بھٹہ خاندان سے اظہار افسوس
علامہ شبیر حسن میثمی نے سینئر نائب صدر شیعہ علما کونسل پاکستان جنوبی پنجاب مبشر حسن بھٹہ کی والدہ مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے بلندی درجات کی اجتماعی دعا کے بعد مختلف ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر گفتگو بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ کی پنجاب کے مختلف علاقوں کے تفصیلی دورہ جات اور مدارس کے سالانہ اجتماعات میں شرکت کے بعد کبیروالہ پہنچنے پر بھٹہ برادری کے معزز رفقا نے سیکرٹری جنرل کو خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں سینئر نائب صدر شیعہ علما کونسل پاکستان جنوبی پنجاب مبشر حسن بھٹہ کی والدہ مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلستانِ جوہر میں طویل بجلی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور سڑکیں بند کر کے کے الیکٹرک و حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ دو روز سے بلاک فور احمد ہائٹس کے فلیٹس میں بجلی مکمل طور پر معطل ہے، جبکہ کے الیکٹرک حکام کی جانب سے اطلاع دیے بغیر بجلی کاٹ دی گئی ہے۔مکینوں کے مطابق وہ ہر ماہ باقاعدگی سے بجلی کے بل ادا کرتے ہیں، اس کے باوجود احمد ہائٹس کے فلیٹس کو بجلی کی فراہمی بند کر دینا سراسر زیادتی ہے۔ مشتعل شہریوں نے گلستانِ جوہر بلاک اے ، بی ، اور سی کے مختلف بلاکس میں احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر رکاوٹیں...
گورنر سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا۔ گورنر سٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود کو برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں شرح سود 11 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔ گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا۔ گورنر سٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود کو برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا۔ یاد رہے کہ مالیاتی اداروں کی سروے رپورٹ کے مطابق 85 فیصد شرکاء نے شرح سود...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ سے اسلام آباد میں اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مولانا کو حالیہ صورتِ حال پر اعتماد میں لیا گیا، دورانِ ملاقات کشمیر میں حکومت سازی کے عمل میں مشاورت کی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مولانا کو حالیہ صورتِ حال پر اعتماد میں لیا گیا، دورانِ ملاقات کشمیر میں...
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کے دوران اردن کے ولی عہد بھی ملاقات میں موجود تھے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور باالخصوص دفاع اور سکیورٹی امور میں تعلقات بڑھانے پر زور دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے سرکاری دورہ اردن کے دوران شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کے دوران اردن کے ولی عہد بھی ملاقات میں موجود تھے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور باالخصوص دفاع اور سکیورٹی امور میں تعلقات بڑھانے پر زور دیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی سعودی ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔جبکہ علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر ریاض پہنچ گئےپرائم منسٹر آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دونوں ممالک کی کابینہ کے سینئیر ارکان بھی شریک تھے۔قبل ازیں، وزیراعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی 9ویں کانفرنس میں شرکت کے...
ریاض ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے سعودی دارالحکومت ریاض میں ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق قصر یمامہ پہنچنے پر محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے سے متعلق بھی گفتگو کی۔ ایف آئی اے نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مالےشیا: چین کے وزیر اعظم لی کیانگ نے آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز سے ملاقات میں کہا ہے کہ بیجنگ آسٹریلیا کے ساتھ ایک زیادہ پختہ اور مستحکم جامع اسٹریٹجک شراکت داری” قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ ملاقات ایشیا پیسفک اور ایسوسی ایشن آف ساؤتھ ایسٹ ایشین نیشنز (ASEAN) سمٹ کے موقع پر ہوئی ، لی نے آسٹریلیا کے ساتھ اسٹریٹجک رابطے قائم رکھنے اور باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔ لی نے کینبرا سے کہا کہ چین گرین اکانومی، ہائی ٹیک انڈسٹریز اور ڈیجیٹل سیکٹر میں تعاون کے مواقع بروئے کار لانے کے لیے آسٹریلیا کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے، وہ چینی کمپنیوں کے لیےکھلا، شفاف...
فوٹو: سوشل میڈیا۔ایس پی اے وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ریاض میں ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔قصر یمامہ پہنچنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔شہباز شریف اور محمد بن سلمان کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر علاقائی اور بین الاقوامی امور کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئےوزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن...
لیتھوانیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ بیلاروس کے ساتھ اپنی سرحد بند کر دے گا، کیونکہ بیلاروس کی جانب سے چھوڑے گئے غبارے مسلسل اس کی فضائی حدود میں داخل ہو رہے ہیں۔ وزیرِاعظم انگا رُگینینیے نے پیر کے روز کہا کہ لیتھوانیا اب کسی بھی ایسے غبارے کو گرانے کے احکامات دے گا جو ان کے ملک کی حدود میں داخل ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: بیلا روس نے اپنی فضائیہ کو پاکستان ایئر فورس سے ٹریننگ دلانے کی خواہش ظاہر کردی ’ہم بیلاروس کو یہ واضح پیغام دے رہے ہیں کہ کسی بھی قسم کا ہائبرڈ حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مسلح افواج کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غباروں کو مار گرانے سمیت تمام ضروری...
دل شیرعلی خان ماضی میں مجلس وحدت مسلمین کے فعال رکن تھے اور وحدت یوتھ کے بنیادی بانی اراکین میں سے ہیں، اپنے ایک بیان میں علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کارکن کسی بھی جماعت کا اثاثہ ہوتے ہیں، مخلص کارکنان کا وجود کسی بھی جماعت کے لیے اہم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے سابق ڈویژنل صدر وحدت یوتھ ملتان دل شیر علی خان کو صوبائی ورکنگ کمیٹی جنوبی پنجاب کا ممبر نامزد کردیا، دل شیرعلی خان ماضی میں مجلس وحدت مسلمین کے فعال رکن تھے اور وحدت یوتھ کے بنیادی بانی اراکین میں سے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کارکن...
کنونشن میں صوبائی نائب صدر علامہ سید سلطان احمد نقوی، علامہ سید طاہر عباس نقوی، علامہ عسکری الہدایت، علامہ ساجد اسدی سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ کنونشن کے اختتام پر اتفاق رائے سے علامہ قاضی نادر حسین علوی کو دوبارہ صوبائی صدر منتخب کیا گیا، علاوہ ازیں علامہ قاضی نادر حسین علوی کے پاس مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر کی ذمہ داری بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں جنوبی پنجاب بھر کے علمائے کرام، واعظین نے شرکت کی۔ کنونشن میں صوبائی نائب صدر علامہ سید سلطان احمد نقوی، علامہ سید طاہر عباس نقوی،...
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ۔ قصرِ یمامہ پہنچنے پر شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارت اور کاروباری معاملات کو فروغ دینے کے حوالے سے گفتگو کی۔ ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟
شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، توانائی، تجارت اور نئے منصوبوں پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز ریاض(سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان سے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، ملاقات میں دونوں رہنماں کا توانائی، تجارت اور نئے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلی سطح رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے وفود بھی موجود تھے، ملاقات ریاض میں ہونے والی فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس کے...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کی وزیراعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی سے ون آن ون ملاقات ہوئی ہے جس میں امن وامان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔جیو نیور کے مطابق کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری اور سہیل آفریدی کی ملاقات وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں جمعے کے دن ہوئی۔ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی او صوبے میں دہشتگردی سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات بھی زیر غور آئے۔ قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ذرائع وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ صوبے میں قیام امن کی کوششوں میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے ، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مل...
وزیراعظم پاکستان اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جس میں اعلیٰ سطح رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ جبکہ سعودی ولی عہد نے عزم کیا ہے کہ پاکستان سے تعلقات مزید مضبوط بنائے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی عرب باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیا معنی رکھتے ہیں؟ سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان سعودی تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم پاکستان نے سعودی قیادت کی جانب سے تعاون پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوطرفہ اقتصادی اور ترقیاتی تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں 20 سال بعد پاک بنگلا دیش جوائنٹ اکنامک کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت پاکستان کی جانب سے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور بنگلادیش کی جانب سے مشیر خزانہ نے کی۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پاکستان نے بنگلادیش کو کراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش کی، جس سے بنگلادیش چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت میں سہولت حاصل کر سکے گا، دونوں ممالک کی قومی شپنگ کارپوریشنز کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا اور براہ راست پروازوں کے لیے کام تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔مزید برآں پاکستان کی حلال...
ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کی ایڈیشنل ڈائریکٹر پروفیسر رفیعہ ملاح نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ اور سیکریٹری تعلیم زاہد علی عباسی نے سختی سے احکامات جاری کیے ہیں کہ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے فیصلے کی روشنی میں تمام نجی تعلیمی اداروں کی 10 فیصد فری شپ کی فراہمی کے ریکارڈ کا مکمل آڈٹ کیا جائے۔ چنانچہ پہلے مرحلہ میں سندھ بھر کے چھ ریجنز کے وہ تمام اسکولز جن کی ایک سے زائد شاخیں ہیں، انہیں ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں خطوط جاری کر دیے گئے ہیں۔خطوط میں انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ کمیٹیز ان اسکولوں کا 15 یوم کے اندر اندر دورہ کریں گی...
تصویر سوشل میڈیا۔ پاکستان اور بنگلادیش تعلقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان نے بنگلا دیش کو کراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش کردی۔دونوں ممالک میں دوطرفہ اقتصادی اور ترقیاتی تعاون مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل عبور ہوا ہے۔ ڈھاکا میں 20 سال بعد پاک بنگلادیش 9واں جوائنٹ اکنامک کمیشن کا اجلاس ہوا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا کا بنگلا دیش کا سرکاری دورہچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے بنگلا دیش کاسرکاری دورہ کیا ہے۔ اجلاس کی صدارت مشترکہ طور پر پاکستان کے وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور بنگلادیش کے مشیرخزانہ نے کی۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے بنگلادیش کو کراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش کی۔ کراچی...
فائل فوٹو۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے پشاور میں ون آن ون ملاقات کی۔ پشاور سے ذرائع کے مطابق ملاقات وزیراعلیٰ سیکریڑیٹ میں جمعہ کے دن ہوئی۔ جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بات چیت ہوئی اور صوبے میں دہشتگردی سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات زیر غور آئے۔ ذرائع کے مطابق قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ ذرائع وزیراعلیٰ کے مطابق کہا گیا کہ صوبے میں قیام امن کی کوششوں میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مل بیٹھ کر لائحہ عمل تیار کیا جانا ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے اگلے روز وزیراعلیٰ...
پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے حکومتی کمیٹی برائے کشمیر امور کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور آزاد کشمیر کے سینئر رہنما موجود تھے، اہم ملاقات میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور اِن ہاؤس تبدیلی پر غور کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ہماری جماعت نے آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے، ہم اپوزیشن میں بیٹھیں...
علامہ زاہد حسین انقلابی، علامہ خیال حسین دانش نے شہداء کی قربانیوں اور نوجوانوں کی ذمہ داریوں پر نہایت بصیرت افروز خطاب کیا۔ خیبر پختونخوا ریجن صدر حاجت نے نو منتخب ضلع کرم صدر کا اعلان کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو پاراچنار، آئی ایس او کا شہیدِ مقاومت ضلعی کنونشن پاراچنار، آئی ایس او کا شہیدِ مقاومت ضلعی کنونشن پاراچنار، آئی ایس او کا شہیدِ مقاومت ضلعی کنونشن پاراچنار، آئی ایس او کا شہیدِ مقاومت ضلعی کنونشن پاراچنار، آئی ایس او کا شہیدِ مقاومت ضلعی کنونشن پاراچنار، آئی ایس او کا شہیدِ مقاومت ضلعی کنونشن پاراچنار، آئی ایس او کا شہیدِ مقاومت ضلعی کنونشن پاراچنار، آئی ایس او کا...