2025-05-22@16:17:18 GMT
تلاش کی گنتی: 210
«فیڈرل جج»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان خواتین نیٹ بال ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز 26 جنوری کو کوپر بکس ارینا، لندن ہوں گے۔ گزشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں نے بتایا کہ برطانیہ ٹرائلز کا مقصد پاکستان کی ایک خواتین کی مضبوط ٹیم تیار کرنا ہے۔ جو بین الاقوامی سطح پر ٹورنامنٹس میں شرکت کرکے ملک کا نام روشن کریں گی۔
ریاض (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق کرکٹر اقبال سکندر نے سعودی عریبین کرکٹ فیڈریشن میں جنرل منیجر آف کرکٹ کا چارج سنبھال لیا ہے۔سعودی کرکٹ فیڈریشن نے اقبال سکندر کو اس عہدے پر تعینات کرنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تقرری سعودی عرب میں کرکٹ کی ترقی اور ایک اہم سپورٹس کے طور پر اس کی پوزیشن کو مضبوط بنانے کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔اقبال سکندر نے پاکستان کی طرف سے چار ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے ہیں، وہ 1992 کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں کرکٹ کا کھیل خاص طور پر ایشیائی تارکین کے باعث پانچ دہائیوں سے زیادہ عرصے سے مقبول ہے۔اس وقت دنیا بھر...
چیئرمین گلبرگ ٹائون نصرت اللہ فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن کے نمائندوںسے میٹنگ کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (FBATI) نے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کے نصرت اللہ اور ان کی ٹیم کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ کاروباری برادری نے گلبرگ ٹاؤن کی قیادت میں ان کی ٹیم کی شاندار کارکردگی اور اقدامات کو سراہا۔تقریب کے دوران، FBATI اور ٹاؤن انتظامیہ نے مشترکہ مقاصد کے حصول اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی بنانے اور عوامی و نجی شراکت داری قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ کاروباری برادری نے شجرکاری مہم میں تعاون کے طور پر چیئرمین نصرت اللہ کو چیک بھی پیش کیا۔ یہ اقدام کاروباری برادری اور مقامی...

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کراچی، جاوید عالم اوڈھو اور عاطف اکرام شیخ فیڈریشن ہاؤس میں اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کراچی، جاوید عالم اوڈھو اور عاطف اکرام شیخ فیڈریشن ہاؤس میں اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) نیشنل فائٹنگ چمپئن شپ آج سے کراچی میں شروع ہو رہی ہے جس میں ملک بھر سے 200سے زائدمردوخواتین اور جونیئر ایم ایم اے فائٹرز شرکت کریں گے۔ فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن کے زیر انتظام برجز اسپورٹس ایرینا کے پی ٹی فلائی اوور ڈیفنس ویو میں ہونے والے تین روز فائٹنگ مقابلوں کے پہلے روز آج لیڈیز اور جونیئرز کی فائیٹس شیڈول کی گئی ہیں ۔اس سلسلے میں فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن اور کراچی کیج فائٹنگ لیگ کے سی ای اوشعیب بٹ کا کہنا تھا کہ آج،ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے سندھ میں کوآرڈی نیٹر فہد شفیق مہمان خصوصی ہونگے۔
لاہور (کامرس ڈیسک) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت فیڈمک بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 140واں اجلاس فیڈمک آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں 12نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔بورڈ نے اجلاس کی کارروائی آگے بڑھانے کیلئے سابق صدر ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد ڈاکٹر خرم طارق کو عارضی طور پر چیئرمن بورڈ مقرر کیا۔سی ای او فیڈمک میاں جمیل احمد کی تقرری کی توثیق کی گئی اور سائننگ اتھارٹی کے اختیارات تفویض کئے گئے۔بورڈ نے پروکیورمنٹ اور آڈٹ سمیت 5 مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری دی۔علاوہ ازیں بورڈ نے بعض انتظامی اور مالیاتی امور کی منظوری بھی دی۔بورڈ نے زمز سیکورٹی سروسز کے کنٹریکٹ میں رولز کے مطابق توسیع اور نئی سیکورٹی کمپنی...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمان سواتی ،سیکریٹری جنرل حسیب الرحمان ،سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ ،جنرل سیکریٹری محمد عمر شر،کراچی کے صدر خالد خان اور جنرل سیکریٹری محمد قاسم جمال نے روزنامہ جسارت کے کرائم رپورٹر اور سینئر صحافی خالد مخدومی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے اور لواحقین کو صبر جمیل کی درخواست کی۔این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکریٹری محمد قاسم جمال خالد مخدومی کی نماز جنازہ میں بھی شریک ہوئے اور ان کے اہل خانہ ودیگر قریبی عزیز واقارب اور ان کے صحافی دوستوں وساتھیوں سے بھی تعزیت کا بھی اظہار کیا۔
فیصل آباد(آن لائن)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے کہاہے کہ پنجاب حکومت صنعتکاری کا عمل تیز کرکے روزگار کے مواقع بڑھانا مشن ہے فیڈمک کے معاملات کوبھی بہتر کریں گے اورصنعتی مراکز میں سیکورٹی کے امور کے لیے اعلیٰ پروفیشنل سیکورٹی ایجنسی ہائر کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فیڈمک بورڈ آف ڈائریکٹرز کا140واں اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔
لاڑکانہ(نمائندہ جسارت)بیورو کریسی نے چھوٹے ملازمین کی زندگی اجیرن کردی ہے اگرجائز مطالبات بھی نہ مانے گئے تو فیڈریشن کی جانب سے احتجاجی عمل شروع کریں گے پاکستان ورکرز فیڈریشن سندھ ریجن کے صوبائی صدر نور محمد ہلیو نے لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کو 31 دسمبر 2024ء کو 19 مطالبات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر چکے ہیں، جن میں پنشن رولز میں تبدیلی واپس لینا فوت شدہ اور ریٹائرڈ ملازمین کے لئے کوٹہ بحال کرنا یونیورسٹی ملازمین کو سنڈیکیٹ میں نمائندگی دینا ملازمین اور مزدوروں کے لئے حکومت کی جانب سے مقرر کردہ 37 ہزار 500 روپے ماہانہ تنخواہ دینا مہنگائی کے مطابق تنخواہ کا...