2025-10-05@10:41:03 GMT
تلاش کی گنتی: 1902

«لیاری کو»:

(نئی خبر)
    پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران مچھر کالونی سے شہریوں کے اغوا میں ملوث بدنام زمانہ ملزم محمد نور عرف منا ڈانسر ولد عبدالشکور کو گرفتار کرلیا۔ رینجرز نے گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی اور موبائل فون بھی برآمد کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف جمشید کوارٹر تھانے میں اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج ہے جبکہ گزشتہ ماہ 14 اگست کو ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں نے مزار قائد  سے 15 سالہ راشد بلیدی کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی جس میں ملزم کے دیگر 7 ساتھیوں عامر علی ، بلال علی ، فیصل رانا ، محمد نعمان ، فرید الحق ، محمد نور اور ملزمہ...
    سینئر اور خوبرو اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ایک بار پھر اپنی بے باک رائے سے سب کو چونکا کر رکھ دیا۔ عتیقہ اوڈھو نے ایک ڈرامے پر تنقیدی رائے دیتے ہوئے اداکار فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ہیرو پن سے باہر نہیں نکل رہے ہیں۔ سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے مزید کہا کہ فیروز خان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ اپنے ہیرو ازم سے باہر ہی نہیں نکلتے۔ وہ کردار میں ڈوبنے کے بجائے اپنے تاثر اور امیج کو سنبھالنے میں لگے رہتے ہیں۔ عتیقہ اوڈھو نے مزید کہا کہ فیروز خان کی باڈی لینگویج سخت اور بناوٹی لگتی ہے وہ زیادہ محنت اپنی شکل و صورت اور اسٹائل پر کرتے ہیں اس لیے ان کی اداکاری قدرتی لگنے کے...
    ڈرگ ڈیلر جسوین سنگھا عرف ‘کیٹامائن کوئین’ نے مشہور امریکی کامیڈی سیریز فرینڈز کے اسٹار میتھیو پیری کو ہلاک کرنے والی ڈرگ ڈوز فراہم کرنے کا جرم قبول کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جسوین سنگھا "کیٹامائن کوئین” کے نام سے جانی جانے والی ایک ڈرگ ڈیلر خاتون نے باضابطہ طور پر فرینڈز اسٹار میتھیو پیری کو وہ دوا فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے جس نے انہیں موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا۔ جسوین سنگھا نے ابتدائی طور پر الزامات کی تردید کی تھی لیکن اگست میں ایک دستخط شدہ بیان میں اپنی درخواست کو تبدیل کرنے پر رضامند ہوگئی اور اعتراف جرم کرلیا۔  جسوین سنگھا پر منشیات فراہم کرنے، منشیات کے اڈے چلانے اور ایسی منشیات تقسیم کرنے کے سنگین...
    سپریم کورٹ نے انتظامی معاملات پر فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ نے انتظامی سائیڈ پر فل کورٹ اجلاس 8 ستمبر کو طلب کرلیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس دن ایک بجے ہوگا، اجلاس صرف ایک نکاتی ایجنڈا پر مشتمل ہوگا، اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 2025ء میں ترامیم کا جائزہ لیا جائے گا۔ صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تحریری تجاویز سپریم کورٹ کو بجھوائی ہیں، تجاویز میں عدالتی فیسوں میں اضافے کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا، تاحال کسی جج نے رولز میں ترامیم کیلئے تجاویز جمع نہیں کروائیں۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ رولز 2025ء سرکولیشن کے...
    حکومت نے تنخواہ دار طبقے سے 2 ماہ میں 85 ارب روپے ٹیکس وصول کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:حکومت نے تنخواہ دار طبقے سے 2 ماہ میں 85 ارب روپے ٹیکس وصول کرلیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق مالی سال 2025-26 کے ابتدائی 2 ماہ (جولائی اور اگست) کے دوران تنخواہ دار طبقے سے 85 ارب روپے انکم ٹیکس وصول کیا گیا، جو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال ان 2 ماہ میں 70 ارب روپے ٹیکس وصول ہوا تھا، اس طرح رواں مالی سال کے ابتدائی عرصے میں 15 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق، نان کارپورٹ...
    یمن میں سرگرم حوثی گروپ نے اقوام متحدہ سے وابستہ 11 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان پر امریکا اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، یہ گرفتاریاں اس وقت عمل میں آئیں جب گزشتہ ہفتے ایک اسرائیلی فضائی حملے میں حوثی حکومت کے وزیرِاعظم اور کابینہ کے 9 وزرا ہلاک ہو گئے تھے۔ حملے کے بعد حوثی قیادت نے سیکیورٹی کریک ڈاؤن شروع کیا، جس میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔ حوثی ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے ان اہلکاروں کودشمن قوتوں کے ساتھ تعاون اورجارحیت میں سہولت کاری جیسے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ان افراد...
    امریکی ٹی وی انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار اور کامیڈی سیریز فرینڈز کے اسٹار میتھیو پیری کی موت کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ برطانوی نژاد ڈرگ ڈیلر جسوین سنگھا عرف “کیٹامائن کوئین” نے عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ مہلک ڈرگ ڈوز انہوں نے ہی فراہم کی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جسوین سنگھا پر منشیات فراہم کرنے، منشیات کا اڈہ چلانے اور ایسے مادے تقسیم کرنے کے سنگین الزامات تھے جو انسانی جان کے لیے مہلک ثابت ہو سکتے ہیں۔ ابتدا میں انہوں نے الزامات کو مسترد کیا، لیکن اگست میں ایک دستخط شدہ بیان کے ذریعے مؤقف بدلتے ہوئے اپنا جرم قبول کرلیا۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق جسوین نے کیٹامائن ایک فرد کو دی،...
    اندور: بھارت کے ریاست مدھیہ پردیش کے ایک بڑے سرکاری اسپتال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چوہے نے انتہائی نگہداشت وارڈ (ICU) میں داخل دو نومولود بچوں کو کاٹ لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نومولود بچی کا وزن 1.2 کلوگرام تھا اور وہ نمونیا کے باعث اسپتال میں داخل تھی، جبکہ دوسرا بچہ 1.6 کلوگرام وزن کے ساتھ وینٹی لیٹر پر تھا۔ دونوں کو چوہے نے ہاتھ اور کندھے پر کاٹا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچی کی موت چوہے کے کاٹنے سے نہیں ہوئی، تاہم یہ واقعہ حفاظتی انتظامات میں سنگین غفلت کو ظاہر کرتا ہے۔ واقعے کے بعد وارڈ کی دو نرسوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔         View this post on...
    ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو اغوا کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم نے اعترافِ جرم کرلیا۔  رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ اغواء کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمے پر سماعت ہوئی۔  پولیس کیجانب سے گرفتار ملزم حسن زاہد کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج نے ملزم سے استفسار کیا کہ بتاؤ تم نے یہ دھمکیاں اور اغواء کیوں کیا؟ جس پر ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ سر جی مجھ سے غلطی ہوگئی ہے۔ پولیس کیجانب سے ملزم کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے ملزم کو 5 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔  یاد رہے...
    گارڈن پولیس نے بلڈر کو بھتے کی پرچی دیتے ہوئے دو مزدوروں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے بھتہ خور کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت بلال کے نام سے کی گئی جس کا تعلق گینگ وار کے بھتہ خور جمیل چھانگا گینگ سے ہے۔ گرفتار بھتہ خور ملزم نے چند روز قبل 30 اگست کو اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر گارڈن میں واقع اقرا اسکائی لینڈ بلڈنگ کے مالک کو بھتہ کی پرچی دیتے ہوئے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو  مزدور جہانگیر اور جمیل زخمی ہوئے تھے اور اس واقعے کا مقدمہ گارڈن تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ ایس ایس...
    رواں سال برطانیہ، جاپان اور جنوبی کوریا میں تاریخ کی سب سے شدید گرمی ریکارڈ کی گئی، جس نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ برطانیہ میں جون تا اگست اوسط درجہ حرارت 16.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جو 1884 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ اس دوران چار ہیٹ ویوز آئیں اور کئی علاقوں میں قحط کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ گھروں اور پبلک مقامات پر ایئر کنڈیشنر نہ ہونے کے باعث عوام کے لیے گرمی برداشت کرنا مشکل ہو گیا۔ جاپان میں بھی اوسط درجہ حرارت معمول سے 2.36 ڈگری زیادہ رہا، جو 1898 کے بعد سب سے بلند ہے۔ سخت گرمی کے باعث مئی سے اگست کے درمیان 84...
    پاکستان کی سکیورٹی ایجنسیوں نے ایک بڑی کارروائی کے دوران بھارتی فوج کے حاضر سروس افسر میجر دل بہار سنگھ کو پشاور کے مضافات سے گرفتار کر لیا۔  خفیہ اطلاعات کے مطابق میجر دل بہار سنگھ ’داؤد شاہ‘ کے نام سے مسجد کے امام کے روپ میں سرگرم تھا اور پاکستان میں جاسوسی و تخریب کاری کے نیٹ ورک کا حصہ تھا۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: انسانی اسمگلنگ میں بھارتی ایجنٹ کے ملوث ہونے کا انکشاف ذرائع کے مطابق پاکستانی خفیہ اداروں نے کئی ہفتوں تک انتہائی باریک بینی سے نگرانی کی اور فجر کی نماز کے دوران خفیہ آپریشن میں ملزم کو گرفتار کیا۔ کارروائی اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی کا واضح ثبوت ہے۔ ابتدائی تحقیقات...
    لاہور ہائی کورٹ  نے کاہنہ کے علاقہ سے 6 سال قبل اغوا ہونے والی خاتون کی بازیابی  سے متعلق کیس میں عدم پیشرفت پر آئی جی پنجاب کو کل طلب کرلیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے مغویہ فوزیہ بی بی کی عدم بازیابی کیس کی سماعت کی، عدالت نے سی سی پی او لاہور کی رپورٹ عدم اطمینان کیا اور  تفتیش میں پیش رفت نہ ہونے پر اظہار ناراضی کیا۔ مغویہ کی عدم بازیابی پر سی سی پی او  بلال صدیق کمیانہ عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس  لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ سی سی پی او صاحب آپ کے تفتیشی افسر نے ضمنی لکھی ہے پڑھیں اس کو، ایسے ضمنی لکھی جاتی ہے ایسے اہم کیسز میں۔ عدالت نے...
    سن 1965 میں 3 ستمبر کو جنگ جاری تھی اور پاکستان کی مسلح افواج عوام کے ہمراہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی تھیں۔ ایک طرف بھارتی وزیراعظم لال بہادر شاستری اپنی قوم پر طاری پاک فضائیہ کے حملوں کا خوف دور کرنے کی ناکام کوششیں کرتے رہے اور دوسری جانب پاک فوج نے چھمب سیکٹر میں بھارت کے 500 جوانوں کو جنگی قیدی بنانے سمیت دشمن کے 15 ٹینکوں اور دیگر اسلحے پر قبضہ کر لیا۔ پاک فوج کے کمانڈر ان چیف جنرل محمد موسیٰ نے بھارتی زخمی سپاہی کی ایک فیلڈ اسپتال میں عیادت کی۔ لیفٹیننٹ کرنل نصیر اللہ بابر نے غیر دانستہ طور پر کشمیر کے بھمبر سیکٹر میں ایک بھارتی پوزیشن پر اپنا ہیلی...
    وزیراعلی پنجاب نے مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس لے لیا،وضاحت طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس لے لیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین سے وضاحت طلب کرلی ہے۔وزیراعلی پنجاب نے مسجد پر تصویر لگانے پر ڈپٹی کمشنر کی سرزنش کی ہے اور ضلعی انتظامیہ اور سرکاری اداروں کو اپنی تصویر کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔خیال رہے کہ منڈی بہاوالدین میں سیلاب متاثرین کے لیے قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں بنائی گئی مسجد کی دیوار پر بینر لگایا گیا تھا جس پر پنجاب حکومت کے لوگو کے سامنے...
    بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع ہردوئی میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں شادی کے بعد لاپتا ہونے والا شخص انسٹاگرام ریلز کے ذریعے دوسری خاتون کے ساتھ پکڑا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جتیندر کمار کی 2017 میں مران نگر کی رہائشی شیلو سے شادی ہوئی تھی اور کچھ عرصے بعد ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش بھی ہوئی۔ تاہم شادی کے بعد جتیندر اور اس کے اہلخانہ شیلو کو جہیز کے لیے ہراساں کرنے لگے اور سونے کی چین سمیت دیگر سامان کا مطالبہ کرتے رہے۔ اسی دوران جتیندر اچانک لاپتا ہوگیا۔ اپریل 2018 میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی لیکن طویل عرصے تک اس کا کوئی سراغ نہ ملا۔...
    لاہور میں ملتان روڈ پر راوی کنارے قائم ایک فارم ہاؤس میں سیلابی پانی میں پھنسے 6 شیروں کو وائلڈ لائف رینجرز اور وائلڈ لائف ریسکیو فورس نے کامیاب کارروائی کے دوران بحفاظت نکال لیا۔ یہ بھی پڑھیں: جنگلی حیات کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم جاری یہ ریسکیو آپریشن سیکریٹری جنگلی حیات مدثر ریاض کی نگرانی میں ہوا، جہاں شدید بارش اور پانی کے دباؤ کے باوجود رینجرز نے غیر معمولی محنت اور جذبے کے ساتھ فرائض انجام دیے۔ ترجمان کے مطابق یہ نہایت نازک اور پیچیدہ مشن تھا، جس میں 4 کشتیوں اور ویٹرنری ماہرین کی خدمات بھی شامل کی گئیں۔ شیروں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے بعد ان کا فوری طبی معائنہ...
    افغانستان کی عبوری حکومت نے قومی شناختی کارڈ پر خواتین کی تصاویر کو لازمی قرار دینے کے بجائے اختیاری بنانے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ افغان خواتین کو بنیادی شناخت اور برابری کے حق سے محروم کرتا ہے۔ طالبان کے دارالافتا کی جانب سے جاری فرمان میں کہا گیا ہے کہ صرف بیرونِ ملک مقیم افغان خواتین یا علاج کی غرض سے سفر کرنے والی خواتین کے لیے تصویر لازمی ہوگی، جبکہ افغانستان کے اندر رہنے والی خواتین کے لیے شناختی کارڈ پر تصویر لگانا شریعت کے منافی قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شاعری میں حکومتی فیصلوں پر تنقید اور...
    خیبر پختونخوا حکومت نے حالیہ سیلابی تباہ کاریوں کے تناظر میں وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ بین الاقوامی شراکت داروں سے تعاون حاصل کرنے میں صوبے کی مدد کرے۔ اس مقصد کے لیے صوبائی حکومت نے وفاق کو باضابطہ خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عالمی ڈویلپمنٹ پارٹنرز سے معاونت کے لیے رابطے میں وفاق رہنمائی اور سہولت فراہم کرے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا سیلاب: پاک فوج کا ایک دن کا راشن، تنخواہ متاثرین کے لیے وقف خط میں واضح کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا خطہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے مسلسل متاثر ہوتا ہے۔ صوبائی حکومت اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی خواہش مند ہے اور چاہتی ہے کہ...
      خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں رواں سال میٹرک امتحانات کے نتائج انتہائی مایوس کن رہے ہیں۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے 896 سرکاری اسکولز ایسے ہیں جہاں 60 فیصد سے زیادہ طلبا و طالبات فیل ہوئے ہیں۔ اس سے بڑھ کر یہ کہ صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز میں کسی بھی سرکاری اسکول کے طالب علم نے ٹاپ پوزیشن حاصل نہیں کی۔ میٹرک کے مایوس کن نتائج سامنے آنے پر محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں کا تفصیلی ڈیٹا مرتب کیا ہے، جس کے مطابق کمزور نتائج دینے والے ان اسکولوں میں 550 لڑکوں اور 296 لڑکیوں کے اسکول شامل ہیں۔ امتحانات کے دوران خراب نتائج دینے والے اداروں میں بندوبستی اور...
    غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطینی رہنما اور حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک مختصر پیغام میں غزہ کے علاقے الزيتون میں ہونے والی مزاحمتی کارروائیوں کے بارے میں بتایا۔ ان کارروائیوں میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 4 فوجی لاپتہ ہوگئے۔ ابو عبیدہ نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے غزہ پر قبضے کا فیصلہ کیا تو یہ تل ابیب کی سیاسی اور عسکری قیادت کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔ ان کے مطابق جنگی حالات میں فوجیوں کے پکڑے جانے کے امکانات...
    شانگلہ کا ضلع حالیہ بارشوں اور طوفانی سیلاب سے بدترین متاثر ہوا ہے جہاں 36 افراد جاں بحق ہوئے۔ صرف پورن تحصیل میں اب تک 31 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ ریسکیو 1122 کے مطابق خواڑ بانڈہ اور شاتی درہ میں لاپتہ افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔ انہی ہولناک حالات میں دراد علاقے کے 57 سالہ چرواہے شیر ملک نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر 8 ہمسایہ افراد اور ان کے مویشیوں کو بچایا۔ ڈان نیوز کے مطابق یہ واقعہ 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب اس وقت پیش آیا جب ان کے قریبی ہمسایہ گھر میں خواتین اور بچوں کی چیخ و پکار سنائی دی۔ اس گھر میں کوئی مرد موجود نہ تھا اور مکان...
    کراچی: ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے کارروائی کرتے ہوئے دو انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان زبیر احمد اور ارشاد معصوم شہریوں کو غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران بھجوانے میں ملوث تھے۔ ملزمان کو گوادر کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان شہریوں سے فی کس دس ہزار روپے وصول کرکے انہیں غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران بھجوانے کی کوشش کررہے تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو متاثرین کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف انسانی اسمگلنگ کے سنگین جرم میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا...
    لاہور: ہنجروال پولیس نے 15 کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ بچی کو ہراساں کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق 12 سالہ بچی اپنی خالہ کے ساتھ خریداری کے لیے اتوار بازار گئی تھی، دکاندار ملزم ثناء اللہ نے اریبہ کا ہاتھ پکڑ لیا اور چھیڑ چھاڑ کرنے لگا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ ملزم ثناء اللہ نے بچی کو فزیکلی اور جنسی طور پر ہراساں کیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم ثناء اللہ کے خلاف بچی کے والد مشتاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، ہنجروال پولیس نے ملزم کو ہیومین ریسورس اور جدید ٹیکنالوجی سے فوری گرفتار کر لیا۔ ایس پی ڈاکٹر...
    وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے 27  ارب روپے کا بڑا مالی پیکیج تیار کر لیا جس کی حتمی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں ارکان نے یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش اور ملازمین کو واجبات کی عدم ادائیگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ سیکرٹری صنعت و پیداوار نے بتایا کہ ملازمین کیلئے مالی پیکیج تیار کر لیا ہے، جسے منظوری کیلئے کل وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ ستائیس ارب کے  پیکیج میں ملازمین کی رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کیلئے پندرہ سے اٹھارہ ارب روپے شامل ہیں جبکہ تیرہ ارب اسی کروڑ روپے وینڈرز کو واجب الادا ہیں۔...
    لاہور: گڑھی شاہو پولیس نے بچیوں کو ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق رکشہ ڈرائیور 8 سالہ حرا اور 7 سالہ آیت کے ساتھ محلے میں نازیبا حرکات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ملزم فرخ شہزاد روزانہ گلی میں آکر بچیوں کو گندے اشارے کرتا اور اپنے پاس بلاتا تھا، ملزم نے 8 سالہ حرا کا ہاتھ پکڑ کر رکشے میں بٹھانے کی کوشش کی جس پر بچیوں نے شور مچا دیا۔ پولیس  کا کہنا ہے کہ محلے داروں نے رکشہ ڈرائیور کو نازیبا حرکات کرتے دیکھ کر فوراً قابو میں کرلیا اور 15 پر فون کرکے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس بروقت موقع پر پہنچ گئی۔ ملزم کے...
    بھارت کی مودی سرکار نے حکومتی اداروں کو انسدادِ کرپشن کے بجائے سیاسی انتقام کا ہتھیار بنا لیا ۔ ترمیمی بل میں بھارتی اپوزیشن  کو نشانہ بنانے سے ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے آمرانہ حربے کا پول کھل گیا۔ مودی سرکار نے اداروں کو انسدادِ کرپشن کے بجائے سیاسی انتقام کا ہتھیار بنا لیا  ہے۔ بی جے پی کی پالیسیاں بھارتی وفاق کو کمزور کر کے مرکز کو ریاستی حکومتوں پر مسلط کرنے کی سازش قرار  دی گئی ہیں۔ بھارتی لوک سبھا میں بی جے پی نے آئین کی 130ویں ترمیم کا  بل پیش کیا، جس پر ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی  ہوئی۔ بین الاقوامی جریدے  الجزیرہ کے مطابق  مودی سرکار نے آئین میں ترمیمی بل پیش...
    فرانس نے امریکا کے سفیر چارلس کشنر کو طلب کیا ہے۔ کشنر نے ایک کھلے خط میں صدر ایمانویل میکرون پر الزام لگایا تھا کہ فرانس یہودی مخالف تشدد روکنے میں ناکام رہا ہے۔ یہ خط امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل میں شائع ہوا جس میں کشنر نے فرانس کی جانب سے اسرائیل پر تنقید اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اقدامات کو یہودی مخالف رویہ قرار دیا۔ مزید پڑھیں: امریکا کی بھارت کو پھر تنبیہ، روسی تیل کی درآمدات پر ’سنجیدگی‘ دکھانے کا مطالبہ فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں ناقابلِ قبول اور داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ فرانس یہودی مخالف تعصب کے خلاف پوری طرح...
    جماعت اسلامی کراچی نے کہا ہے کہ اگر صوبائی اسمبلیاں اتفاق رائے سے فیصلہ کریں تو ملک میں نئے صوبوں کا قیام خوش آئند قدم ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: نئے صوبوں کا قیام، این ایف سی ایوارڈ فارمولے میں تبدیلی، رانا ثنااللہ کھل کر بول پڑے جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاہے 12 صوبے بنائے جائیں یا 32، اگر اسمبلیاں اجازت دیتی ہیں تو بسم اللہ کی جائے، اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔ واضح رہے کہ ان دنوں ملک میں ایک نئی بحث نے جنم لیا ہے کہ ملک کا نظام بہتر طریقے سے چلانے کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے۔ سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے تجویز دیتے...
    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے یومِ آزادی کے موقع پر  بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک مبینہ خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ گرفتار شخص شہریوں کو جشنِ آزادی کے دوران نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا لیکن بروقت کارروائی سے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ مجید بریگیڈ کے کسی عہدیدار کو حراست میں لیا گیا ہے، جو بظاہر پاکستان اسٹڈیز کا لیکچرار ہے۔ وزیراعلیٰ نے انکشاف کیا کہ یہ شخص نہ صرف بچوں کو شدت پسندی...
    ڈی پی او مہمند نے کہا کہ ملزمان سے ہیلی کاپٹر کا چوری شدہ سامان برآمد کرلیا گیا، ملزمان موٹر سائیکل پر سامان لیکر جا رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا سامان چوری کرلیا گیا۔ قبائلی ضلع میں ہیلی کاپٹر کا سامان ملبے سے چوری کیا گیا، پولیس نے کہا کہ پنڈیالئی میں ہیلی کاپٹر کے پرزے اور مشینری چھپائی گئی، مہمند پولیس نے ہیلی کاپٹر کا سامان چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او مہمند نے کہا کہ ملزمان سے ہیلی کاپٹر کا چوری شدہ سامان برآمد کرلیا گیا، ملزمان موٹر سائیکل پر سامان لیکر جا رہے تھے۔ ہیلی کاپٹر کریش ہونے کے بعد جائے وقوعہ پر...
    خیبرپختونخوا حکومت کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا سامان چوری کرلیا گیا۔ قبائلی ضلع میں ہیلی کاپٹر کا سامان ملبے سے چوری کیا گیا، پولیس نے کہا کہ پنڈیالئی میں ہیلی کاپٹر کے پرزے اور مشینری چھپائی گئی، مہمند پولیس نے ہیلی کاپٹر کا سامان چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او مہمند نے کہا کہ ملزمان سے ہیلی کاپٹر کا چوری شدہ سامان برآمد کرلیا گیا، ملزمان موٹر سائیکل پر سامان لیکر جا رہے تھے۔ ہیلی کاپٹر کریش ہونے کے بعد جائے وقوعہ پر ائیر انویسٹیگیشن ٹیم کی تفتیش باقی ہے، ہیلی کاپٹر دو روز قبل پنڈیالئی میں دوران پرواز کریش کر گیا تھا۔  
    ملک سے فرار کی کوشش ناکام، یوٹیوبر ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، جسمانی ریمانڈ منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈکی بھائی کے خلاف مختلف مقدمات میں تحقیقات جاری تھیں اور ان کا نام پروویژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ میں شامل تھا۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر مختلف وڈیوز کے زریعے جوئے کی کئی ایپلی کیشنز کو پروموٹ کیا، ملزم نے جوئے کی ایپس کی پروموشن کیلئے ستائیس وڈیوز بنائیں۔ ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کیلئے ملزم کا موبائل فون...
    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو گرفتار کرلیا۔ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔اُن کیخلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔ذرائع این سی سی آئی اے کے مطابق ڈکی بھائی کا نام پی این آئی ایل میں شامل ہے اور اُن کے خلاف مختلف الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔مقدمات سے بچنے کے لیے ڈکی بھائی نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پی این آئی لسٹ میں نام شامل ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2025ء) یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے یوٹیوبر کو لاہور ائیرپورٹ سے حراست میں لیا۔ تفصیلات کے مطابق ن یشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو گرفتار کرلیا۔(جاری ہے) ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اُن کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔ ذرائع این سی سی آئی اے کے مطابق ڈکی بھائی کا نام پی این آئی ایل میں شامل ہے اور اُن کے خلاف مختلف الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات سے بچنے کے لیے ڈکی...
    لاہور میں یوم آزادی کے موقع پر اخلاق بافتہ تقریب، فوٹو شوٹ اور ویڈیوز بنانے پر پنجاب حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے تقریب کے انعقاد کا نوٹس لیتے ہوئے غیر اخلاقی ایونٹ منعقد کرنے والے گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ لاہور پولیس مزید ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے ماررہی ہے۔  حکومت نے سوشل میڈیا پرغیر اخلاقی ویڈیوز سامنے آنے پر حکومت پنجاب نے سخت نوٹس لیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پارٹی یا فوٹو شوٹ کے نام پر فحاشی کا پرچار  سخت قانونی جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی، غیر اخلاقی حرکات کی کسی...
    فائل فوٹو  والد اور بہنوں پر فائرنگ کرنے والے مفتی کفایت اللّٰہ کے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر حامد الرحمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے والد مفتی کفایت، بھائی عصمت اللّٰہ اور 2 بہنوں پر فائرنگ کی تھی، مفتی کفایت اللّٰہ کی حالت خطرے سے باہر اور ان کی بیٹی زیر علاج ہے۔ مالاکنڈ: فائرنگ سے جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللّٰہ اور انکی اہلیہ زخمی، بیٹا بیٹی جاں بحقتحصیل بٹ خیلہ میں فائرنگ کا واقعہ مفتی کفایت اللہ کے گھر میں پیش آیا ہے۔ خیال رہے کہ مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں فائرنگ کا واقعہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللّٰہ کے گھر میں پیش آیا تھا۔بٹ خیلہ میں...
    سٹی42:  پشاور میں ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ  دریائے سوات کے سیلابی ریلے میں پھنسے 12 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔   دریائے سوات میں چارسدہ کے علاقے منڈا کے مقام پر کچھ لوگ سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے اور انہوں نے ایک ٹیلے پر پناہ لے رکھی تھی تاہم ریسکیو حکام نے انہیں بروقت محفوظ طریقے سے ریسکیو کرلیا۔  دوسری جانب پاک فوج کا سوات اورباجوڑ میں سیلاب متاثرہ اضلاع میں ریلیف آپریشن جاری ہے ، پاک فوج کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہیں۔  محکمہ داخلہ کے کنٹرو ل روم سے صوبے کے تمام حساس جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ جاری باجوڑ میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں...
    قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) قصورمیں پتنگ بازی سے شہری کو زخمی کرنیوالے 02 ملزمان سمیت 03 افراد کوگرفتار کر لیا گیا ، اقدام قتل کی دفعات میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔(جاری ہے) پولیس ترجمان قصورنے ”اے پی پی“کوبتایا کہ تھانہ بی ڈویژن کوٹ بلوچاں قصور کے رہائشی 35 سالہ سہیل اصغر دھاتی ڈور پھرنے سے زخمی ہونے کا واقعہ رپورٹ ہوا‘ پولیس ٹیمیں جشن آزادی کے موقع پر پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے پہلے سے ناکوں اور چھتوں پر تعینات تھی‘ پولیس ٹیم نے چند گھنٹوں میں قاتل دھاتی ڈور سے پتنگ بازی کرنے والے 02 ملزمان سمیت 03 کو گرفتار کر لیا‘ ملزمان کے قبضہ سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اگست 2025ء) جمعرات کو پاکستانی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد میں کچھ افغان شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔ یہ گرفتاریاں مہاجرین کے خلاف تازہ کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں، ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہیں جرمنی منتقل ہونا تھا۔ پاکستان کن لوگوں کو ملک بدر کرنا چاہتا ہے؟ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو جرمن پروگراموں میں رجسٹرڈ ہیں، جیسے سابق مقامی عملہ اور دیگر ایسے لوگ جنہیں 2021 میں طالبان کے قبضے کے بعد خطرے سے دوچار قرار دیا گیا تھا۔ یہ واضح نہیں کہ کتنے ایسے افراد ان گرفتار شدگان میں شامل ہیں۔ افغانستان...
    فضا علی نے اپنے شو کے دوران وینا ملک کی کم عمر لڑکے کے ساتھ متنازع ویڈیوز بنانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ فضا علی اور وینا ملک دونوں پاکستان کی باصلاحیت اور معروف اداکارائیں ہیں جنہوں نے تقریباً دو دہائی قبل اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔ دونوں نے متعدد مقبول ٹی وی ڈراموں میں کام کیا اور ساتھ ہی کامیاب ہوسٹ کے طور پر بھی اپنی شناخت بنائی۔ فضا علی ان دنوں مختلف مارننگ شوز کی میزبانی کرتی نظر آتی ہیں، جبکہ وینا ملک سیاحت پر مبنی پروگرامز اور سیاسی طنز و مزاح کے شوز کے لیے پہچانی جاتی ہیں۔ وینا ملک نوجوان لڑکوں کے ساتھ بولڈ انداز میں گانے اور ڈانس ویڈیوز بنا کر...
    مانسہرہ کے علاقے سرن ویلی فیملی پارک کے قریب نالے میں اچانک طغیانی کے باعث درجنوں سیاح پھنس گئے، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قریباً 1300 افراد کو کامیابی سے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان شدید سیلابی صورتحال کی زد میں، صاف پانی ناپید، وبائی امراض پھیلنے لگے ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی نے بتایا کہ 14 اگست کی تعطیلات کے دوران سرن ویلی فیملی پارک میں سیاحوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔ طغیانی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے بروقت حالات کا جائزہ لیا اور پارک سمیت ملحقہ علاقوں سے بھی سیاحوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ انہوں...
    تصویر سوشل میڈیا۔ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، باغ کے برساتی نالے میں سیاحوں کی گاڑی بہہ گئی، مقامی لوگوں نے کار میں سوار چاروں سیاحوں کو بچا لیا۔آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بارش، نالوں اور دریاوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، وادیٔ نیلم میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے اور رتی گلی جھیل کی سڑک سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق اٹھ مقام میں ریلے میں کئی سیاح پھنس گئے جنہیں رسیکیو کر لیا گیا، وادیٔ نیلم اور مچھیارہ نالے میں طغیانی سے پُل، 2 مکانات اور پن چکی کو نقصان پہنچا۔ کھریگام دوسٹ، تہجیاں اور جاگران نالوں میں بھی طغیانی...
    بھارت کے مقبول ترین یوٹیوبر اور بگ باس کے سابق امیدوار ارمان ملک اور ان کی دو بیویاں پائل ملک اور کرتیکا ملک ایک بڑے قانونی بحران میں گھر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پٹیالہ کورٹ نے تینوں کو دو مختلف کیسز میں 2 ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا۔ درخواست گزار دیویندر راجپوت نے دعویٰ کیا ہے کہ ارمان ملک نے مبینہ طور پر نہ صرف دو بلکہ چار شادیاں کر رکھی ہیں جو ہندو میرج ایکٹ کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اس قانون کے مطابق ہندو مرد صرف ایک شادی کر سکتا ہے جب تک کہ پہلی بیوی زندہ ہو۔ ایک الگ درخواست میں ارمان اور ان کی اہلیہ پائل ملک پر مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا بھی...
    بھارتی سپریم کورٹ نے جمعرات کو جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے پر مرکز سے 8 ہفتوں میں جواب دینے کی ہدایت دی ہے، جبکہ سماعت کے دوران 22 اپریل کے پہلگام دہشتگرد حملے کا حوالہ بھی دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، کانگریسی رہنما چدمبرم یہ درخواست وکیل سوائب قریشی کے ذریعے ایک ماہرِ تعلیم اور سماجی کارکن کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ریاستی حیثیت ایک مقررہ مدت، ترجیحاً 2 ماہ، میں بحال کی جائے۔ درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ طویل یونین ٹیریٹری اسٹیٹس وفاقیت کے بنیادی تصور کے منافی ہے، جبکہ پُرامن انتخابات اور عوامی اجتماعات اس...
    جیا بچن کے ایک مداح کو سیلفی لینے کے دوران دھکا دینا پر بالی ووڈ اور سیاست کا مشترکہ معاملہ بن گیا۔ کنگنا رناوت بھی میدان میں آگئیں۔ ماضی کی مقبول ترین ہیروئن جیا بچن کا تعلق سماج وادی پارٹی سے ہے اور وہ اپنی پارٹی سے رکن اسمبلی بھی ہیں۔ کنگنا رناوت بھی بالی ووڈ کی مشہور اور بے باک اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ حکمراں جماعت بی جے پی کی رکنِ پارلیمان ہیں۔ سینئر اداکارہ جیا بچن کے سیلفی لینے والے شخص کو دھکا دینے کے واقعے پر سیاسی عداوت اور پیشہ ورانی حسد نے صورت حال کو مزید گھمبیر کردیا۔ بالی ووڈ میں منہ پھٹ کہلائی جانے والی اداکارہ کنگنا رباوت نے جیا بچن کو شدید...
    لاہور: صوبہ پنجاب کے سینئر اور تجربہ کار بیوروکریٹ محمد اطہر مسعود نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل کے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔ محمد اطہر مسعود اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو، ڈائریکٹر جنرل انسپکشن پبلک پراسیکیوشن، ڈائریکٹر جنرل لیگل ایڈ پبلک پراسیکیوشن اور ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور سمیت متعدد اہم اور کلیدی عہدوں پر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ پنجاب آرٹس کونسل کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے محمد اطہر مسعود فنونِ لطیفہ کے فروغ، ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ اور فنکار برادری کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی ثقافتی...
    طیب سیف: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ممبران نے قیادت کو آڑے ہاتھوں لے لیا ،متعدد اراکین پارلیمنٹ نےقومی اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کی مخالفت کردی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کو بااختیار بنانے کا بھی مطالبہ کیاگیا،حکومت سے مذاکرات کرنے ہیں یا نہیں ؟پارلیمانی کمیٹی ایک نقطے پر اکٹھی نا ہو سکی ،حکومت سے مذاکرات کو بھی بانی تحریک انصاف کی اجازت سے مشروط کر دیا گیا ، کئی رہنما پارلیمانی پارٹی اجلاس چھوڑ کر باہر آگئے۔اجلاس کے دوران اقبال آفریدی عامر ڈوگر سے بھی الجھ پڑے ،اقبال آفریدی نے باجوڑ آپریشن پر بات کرنے کی کوشش کی تو عامر ڈوگر نے روک دیا جس پر اقبال آفریدی نے عامر ڈوگر کے لیے...
    پہاڑوں کے دیوانوں کے لیے یہ خبر کسی معرکے سے کم نہیں، کرغیزستان کی ماؤنٹینیرنگ اور اسپورٹ کلائمبنگ فیڈریشن کے صدر ایڈورڈ کوباتوف نے 11 اگست کی صبح دنیا کی دوسری بلند ترین اور سب سے خطرناک چوٹی کے-ٹو (8,611 میٹر) کو بغیر کسی اضافی آکسیجن کے سر کر لیا۔ یہ معرکہ انہوں نے ایک بین الاقوامی مہم کے ساتھ انجام دیا، جہاں ہر قدم پر موت کا سایہ، منفی درجہ حرارت اور تیز آندھیاں مہم جوؤں کا امتحان لے رہی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں:معاشرتی سوچ کو چیلنج: حاملہ خاتون نے ’کے ٹو‘ پہاڑ سر کرلیا کے-ٹو پر بغیر آکسیجن کے چڑھائی دنیا کے چند ہی کوہ پیماؤں کو نصیب ہوئی ہے، اور کوباتوف کا یہ کارنامہ اس فہرست...
    جنوبی کوریا کی سابق خاتون اول کو گرفتار کر لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز سیول سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے سابق جنوبی کوریائی صدر یون سوک یول کی اہلیہ کم کون ہی کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا، جس کے فوری بعد انہیں سیول سدرن ڈیٹینشن سینٹر میں حراست میں لے لیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی کوریا کی آئینی تاریخ میں پہلی بار سابق صدر اور ان کی اہلیہ دونوں کا بیک وقت زیرحراست ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ سیول کورٹ کے ترجمان کے مطابق، کم کون ہی کے بارے میں “ثبوت ضائع کرنے کا امکان” پایا گیا، جس کی بنیاد پر ان کا گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا۔ چھ تاریخ کو،جرمن آٹوموبائل...
    خوبرو ہانیہ عامر اداکاری کے علاوہ اپنے شاندار انداز، دلکش مسکراہٹ اور خوبصورتی کے باعث کافی مقبولیت رکھتی ہیں تاہم اس بار وہ اپنی ایک ویڈیو کے باعث تنقد کی زد میں ہیں۔ معاملہ کچھ یوں ہے کہ حال ہی میں ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کراچی کی سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ لگائے موٹر سائیکل پر سفر کرتی دکھائی دیں۔ ویڈیو میں وہ تیز رفتار موٹر سائیکل کی پچھلی نشست پر کھڑی ہو کر رقص اور مختلف کرتب دکھانے لگیں جبکہ ان کے ساتھی بھی بغیر کسی حفاظتی تدابیر کے موٹر سائیکل چلا رہے تھے۔ جس پر لیجنڈری کرکٹر وسیم کی آسٹریلوی نژاد اہلیہ شنیرا اکرم نے ہانیہ عامر کی اس ویڈیو کو ’غیر ذمے دارانہ‘ قرار دیتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔...
    راو لپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر تحویل میں لے لیا۔علیمہ خان اور نورین نیازی کو تحویل میں لینےکے بعد پولیس دونوں کو لے کر چکری انٹر چینج کی طرف چلی گئی جبکہ پولیس نے عمران خان کی بہنوں کے ساتھ حراست میں لیےگئے پی ٹی آئی کے 9 کارکنوں کو رہا کر دیا۔علیمہ خان اور نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنا دے رکھا تھا۔اس سے پہلے پولیس حکام نے علیمہ خان اورنورین نیازی سے واپس جانے کی درخواست کی...
    ذرائع کے مطابق پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو اڈیالہ جیل کے قریب واقع ناکے سے حراست میں لیا، پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا۔ راولپنڈی پولیس بانی کی دونوں بہنوں کو حراست میں لے کر چکری انٹرچینج کی جانب روانہ ہو گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور نورین خان کو تحویل میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو اڈیالہ جیل کے قریب واقع ناکے سے حراست میں لیا، پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا۔ راولپنڈی پولیس علیمہ خان اور نورین خان کو حراست میں لے کر...
    راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں، علیمہ خان اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل کے قریب واقع داہگل ناکے پر تحویل میں لے لیا۔ دونوں بہنیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر احتجاجاً جیل کے قریب دھرنا دے رہی تھیں۔ پولیس نے ابتدائی طور پر ان سے پرامن طور پر واپس جانے کی درخواست کی، تاہم انکار پر انہیں تحویل میں لے کر چکری انٹرچینج کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے نو کارکنوں کو بھی حراست میں لیا گیا تھا، جنہیں بعد ازاں رہا کر دیا گیا۔ علیمہ خان نے گرفتاری سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران...
    سٹی42: پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کے بانی کی بہنوں کو حراست میں لے لیا۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان اور نورین خان اپنے  کارکنوں کے ساتھ   تاحال موجود  ہیں۔  پولیس نے داہگل ناکہ پر پہلے کئی کارکنوں  کو حراست میں لیکر قیدی وین میں بٹھا دیا۔ موقع پر موجود صحافیوں کے مطابق  موقع سے 6 کارکنان کو حراست میں لیکر قیدی وین میں بٹھا دیا گیا تھا۔  زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ بعد میں پولیس نے  علیمہ خان اور نورین خان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے  پہلے سے حراست میں لیے گئے کارکنوں کو قیدی وین سے  نکال کر چھوڑ دیا۔ Waseem Azmet
    علیمہ خان اور نورین نیازی—فائل فوٹو راولپنڈی پولیس نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو داہگل ناکے پر تحویل میں لے لیا۔ پولیس علیمہ خان اور نورین نیازی کو وین میں لے کر چکری انٹرچینج روانہ ہو گئی۔ تاہم پولیس نے حراست میں لیےگئے پی ٹی آئی کے 9 کارکنوں کو رہا کردیا۔علیمہ خان نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنا دے رکھا تھا۔ اس موقع پر دھرنے کی وجہ سے اڈیالہ روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی تھیں۔ علیمہ خان کا کارکنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنابانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2025ء) علیمہ خان اور نورین خان کو گرفتار کر لیا گیا ، پنجاب پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو اڈیالہ جیل کے قریب واقع ناکے سے حراست میں لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے بانی تحریک انصاف کی 2 بہنوں کو اڈیالہ جیل کے قریب سے حراست میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا۔ راولپنڈی پولیس علیمہ خان اور نورین خان کو حراست میں لے کر چکری انٹرچینج کی جانب روانہ ہو گئی۔(جاری ہے) اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کے ہمشیرہ علیمہ خانم نے اڈیالہ کے قریب سلمان اکرم راجا و دیگر وکلا کے...
    سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو رہنما تحریکِ انصاف بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کو اڈیالہ جیل کے قریب ناکے پر روک لیا گیا۔راولپنڈی میں پولیس ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل کمیٹی میں 14 اگست کے احتجاج پر مشاورت ہوئی ہے، 14 اگست کے پروگرام کو ہم احتجاج کا نام نہیں دے رہے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے لوگ پاکستان کی آزادی کے جشن میں باہر نکلیں گے، ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں وہ حالات نہیں جو قائد اعظم کا خواب تھے، ہمارے کارکنان پاکستان اور بانیٔ پی ٹی آئی سے اپنی وابستگی کا بھی اظہار کریں گے۔ ہمیں روکنے والے مجرم ہیں، توہین عدالت کر رہے ہیں: سلمان اکرم راجہبانی پی ٹی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) موٹروے پولیس نے گھر سے ناراض ہو کر کراچی سے اسلام آباد جانے والے لڑکے کو اطلاع ملنے پر راستے میں ہی اتار لیا اور گھر والوں سے واپس ملوا دیا ۔ موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک لڑکا گھر سے ناراض ہو کر بس میں کراچی سے اسلام آباد جا رہا ہے۔ ڈیوٹی آفیسر نے بس روک کر لڑکے کو اپنی حفاظتی تحویل میں لیا اور والد سے رابطہ کیا، جنہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا کل سے لاپتہ ہے۔ بعد ازاں تمام قانونی کارروائی مکمل کر کے لڑکے کو اہلخانہ کے حوالے کر دیا گیا۔  ویڈیو: ہونڈا ایچ آر وی کا نیا ماڈل لانچ کر...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔مشتعل افراد نے دونوں ملزمان کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری میں دن دیہاڑے ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، کلینک سے نکل کر واک پر جانے والے ڈاکٹر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے قتل کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی۔ کراچی میں ڈاکٹر کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا، مقتول واک کرنے نکلا تھا لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ کرکے ڈاکٹر شمبو لعل عرف ڈاکٹر لعل کو قتل کر دیا گیا،...
    بلوچستان کے ضلع زیارت میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی اور ان کے بیٹے کو اغوا کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع زیارت کے تفریحی مقام زرزری میں نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل باقی اور ان کے بیٹے کو بندوق کی نوک پر اغوا کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر زیارت زکاء اللہ درانی کے مطابق یہ واقعہ اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب افضل باقی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ زرزری کے خوبصورت مقام پر تفریح کے لیے موجود تھے۔ رپورٹس کے مطابق مسلح افراد نے افضل باقی، ان کے بیٹے، گن مین اور ڈرائیور کو سرکاری گاڑی سمیت اغوا کیا تاہم، کچھ فاصلے پر جا کر اغوا کاروں نے افضل باقی کے اہل خانہ...
    فائل فوٹو  کراچی کے علاقے لیاری میں دن دیہاڑے ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، کلینک سے نکل کر واک پر جانے والے ڈاکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے قتل کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی۔ لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ کرکے ڈاکٹر شمبو لعل عرف ڈاکٹر لعل کو قتل کر دیا گیا، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا کہ مقتول ڈاکٹر کو تعاقب میں آنے والے ملزمان نے نشانہ بنایا، وہ حسب معمول لیاری ایکسپریس وے کے ٹریک پر واک کیلئے جا رہے تھے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ مقتول...
    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 ) بھارت میں حزب اختلاف کے ارکین پارلیمنٹ کی حراست پر دہلی پولیس نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کی تعداد زیادہ تھی جس کی وجہ سے انہیں حراست میں لیا گیا ہے دہلی پولیس نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت متعدد سیاسی راہنماﺅں کو حراست میں لیا ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ ووٹر لسٹ کے معاملے پر پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن کے دفتر تک احتجاج کر رہے تھے، اس دوران پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا اپوزیشن ارکان نے چیف الیکشن کمشنر...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے عامر لیاقت حسین کی مبینہ ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں یوٹیوبر یاسر شامی کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کراچی کی عدالت میں یوٹیوبر یاسر شامی کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یاسر شامی کے خلاف شواہد موجود نہیں جبکہ  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی رپورٹ میں بھی یاسر شامی کے خلاف شواہد نہیں تھے۔ 5اگست احتجاج؛ پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم ...
    حکومت بلوچستان نے جھالاوان میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کے زیر التواء منصوبے کو فعال کرنے اور اس پر فوری کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں منصوبے کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر پر وزیراعلیٰ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ازسرنو پی سی ون تشکیل دے کر منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ فیصلہ کیا گیا کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا کر منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری محکمہ مواصلات کے سپرد کی جائے گی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جھالاوان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس 12اگست کو طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54کے تحت طلب کیا،سینیٹ اجلاس منگل کی سہ پہر 4بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ مزید :
    الیکشن کمیشن اور بی جے پی پر سنگین الزامات، دہلی پولیس نے راہول گاندھی کو گرفتار کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنماؤں راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی ودھرا سمیت شیو سینا (یوبی ٹی) کے رہنما سنجے راوت کو حراست میں لے لیا۔ یہ گرفتاریاں اپوزیشن جماعتوں کے الیکشن کمیشن اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مبینہ ملی بھگت کے خلاف مظاہرے کے دوران ہوئیں۔ راہول گاندھی نے گرفتاری سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’یہ لڑائی سیاسی نہیں، یہ آئین بچانے کی لڑائی ہے۔ یہ ’ایک شخص، ایک ووٹ‘ کے اصول کے لیے ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا، ’حقیقت...
    نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست 2025ء ) بھارت میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران پولیس نے راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا، اس حوالے سے راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ مودی سرکار سچ کی آواز دبانے کی کوشش کررہی ہے، ہماری لڑائی جمہوریت اور ون مین ون ووٹ کی لڑائی ہے، ہمیں شفاف ووٹر لسٹیں چاہئیں، دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنماء نے پچھلے انتخابات میں نریندر مودی کی جیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارتی الیکشن کمیشن نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ مل کر عام انتخابات میں ووٹ...
    راشد منہاس روڈ پر ٹمپر کے نیچے کچل کر بہن بھائی کے جاں بحق ہونے کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے 7 ڈمپرز کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے  فیڈرل بی ایریا بلاک 16 ، 14 سمیت دیگر بلاکوں میں ہوٹلز اور پارکوں میں چھاپے مار کر متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے پیر کی الصبح فیڈرل بی ایریا بلاک 16 ، 14 سمیت دیگر بلاکوں میں ہوٹلز اور پارکوں میں چھاپے مار کر متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے کر گبول ٹاؤن، یوسف پلازہ، نیوکراچی انڈسٹریل ایریا اور یوسف پلازہ تھانے منتقل کر دیا۔ حراست میں لیے جانے والوں کے والدین، رشتے دار اور...
    تامل فلم پشپا کیلئے مشہور جنوبی بھارتی سپر اسٹار الو ارجن ایک بار پھر تنازع کا شکار ہو گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق الو ارجن ممبئی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار کے ساتھ اُلجھ پڑے جس کے بعد انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ الو ارجن جب ممبئی سے سفر کے لیے ایئرپورٹ پہنچے تو انہوں نے ماسک پہن رکھا تھا۔ تاہم سیکیورٹی اہلکار نے ان سے کہا کہ ماسک ہٹائیں، جس پر اداکار اور اہلکار کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ الو ارجن ماسک نہ ہٹانے کیلئے سیکیورٹی اہلکار کے ساتھ بحث کر رہے ہیں اور بعد میں ان کے اسسٹنٹ کی مداخلت پر...
    کراچی: شہر قائد میں آرام باغ پولیس نے ایم اے جناح روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے آئے ایک تاجر کو ماوے رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی عالم شاہ مزار کے قریب کی گئی جہاں حارث نامی تاجر کی گاڑی کو روکا گیا۔ ابتدائی طور پر پولیس نے دعویٰ کیا کہ گاڑی سے ماوے کی دو پڑیاں برآمد ہوئیں، تاہم بعد ازاں 45 پڑیاں برآمد ہونے کا مؤقف اختیار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار تاجر اسی رات ٹرین کے ذریعے لاہور واپسی کے لیے روانہ ہونے والا تھا۔ علاقہ مکینوں نے پولیس کی کارروائی پر...
    سب کہتے ہیں کہ حمل میں عورت کمزور ہو جاتی ہے، میں نے پہاڑوں کو سر کرکے دکھایا کہ یہ کمزوری نہیں، قدرت کی طاقت ہے۔ یہ کہنا ہے کوہاٹ سے تعلق رکھنے والی اسلام آباد کی رہائشی خاتون وکیل عاصمہ بنگش کا، جنہوں نے 33 ہفتوں کی حاملہ ہونے کے باوجود 3 ہزار میٹر بلند میرا جانی چوٹی اور منفی درجہ حرارت میں دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو سر کرلیا۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ صرف ایک کارنامہ نہیں بلکہ اس معاشرتی سوچ کو چیلنج کرنے والا قدم ہے جو حاملہ عورت کو کمزور سمجھتی ہے۔ مزید اسلام آباد سے محمد باسط خان کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں ایڈووکیٹ ناصر ملک کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو چند گھنٹوں کے دوران ہی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ نے بتایا کہ ایڈوکیٹ ناصر ملک کو قتل کرنے والا ملزم اُن کا قریبی رشتے دار ہے اور اُس نے ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیا۔ ڈاکٹر فرخ کے مطابق ملزم کی شناخت محسن کے نام سے ہوئی جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تاہم اُس سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ واقعہ گزشتہ گرومندر کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں پیش آیا تھا جس کے بعد  ایس ایچ او سولجر بازار وقار عظیم کو معطل کردیا گیا تھا۔ اُدھر مقتول کے بھائی کی مدعیت میں...
    زیارت میں نامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کو بیٹے سمیت اغوا کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز زیارت (آئی پی ایس )بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت افضل درانی کو بیٹے سمیت اغوا کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر زیارت ذکا اللہ درانی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل اپنے بیٹے منتصر باللہ کے ساتھ زیارت کے سیاحتی مقام زیزری گئے تھے جہاں علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے انہیں بیٹے سمیت اغوا کرلیا۔انہوں نے بتایاکہ مسلح افراد نے گن مین اور ڈرائیور کو چھوڑدیا۔ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنرکی سرکاری گاڑی نذر آتش کردی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے...
    انسداد دہشت گردی کی عدالت نے راحت بیکری اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، جس کے بعد اب انہیں 11 اگست بروز پیر کو سنایا جائے گا۔ واضح رہے مقدمے میں 45 ملزمان کے ٹرائل ہوئے جن میں سے 25 گرفتار جبکہ 15 اشتہاری ہیں اور ایک ملزم کا انتقال ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے دونوں مقدمات کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 11 اگست کو سنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق راحت بیکری اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، جس کے بعد اب انہیں 11 اگست بروز پیر...
    سکھر میں نارا کینال آرڈی 115 میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کردیا۔پولیس کے مطابق کپڑے دھونے والی خاتون کو مگرمچھ اپنے جبڑے میں دبا کر پانی میں گھسیٹ کرلےگیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے نارا کینال میں چھلانگ لگا کرمگرمچھ سے بیوی کو چھڑوا لیا۔پولیس کے مطابق مگرمچھ نے خاتون کی ٹانگ بُری طرح چبا ڈالی جس پر انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
    مصنوعی ذہانت کی دنیا میں اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی نے ایلون مسک کی کمپنی xAI کے ماڈل ’گروک 4‘ کو شکست دے کر شطرنج ٹورنامنٹ جیت لیا۔ یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5 پیش کردیا، سب سے جدید اے آئی ماڈل مفت دستیاب یہ مقابلہ روزمرہ کے استعمال کے لیے تیار کردہ بڑے لینگوئج ماڈلز کے درمیان منعقد ہوا جن کا بنیادی مقصد انسانوں کے ساتھ گفتگو، مسئلہ حل کرنے، کوڈنگ اور دیگر ذہنی کاموں میں مہارت حاصل کرنا ہوتا ہے۔ اوپن اے آئی کے جدید ترین ماڈل o3 نے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فائنل میں xAI کے گروک...
    سوات: پاک فوج نے سوات کے علاقے بابوزئی میں زمرد کی کان میں پھنسے 4 مزدوروں کو کامیابی سے بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ گزشتہ رات زمرد کی کان اچانک بیٹھ گئی جس کی وجہ سے کام کرنے والے مزدور کان میں پھنس گئے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر روانہ کی گئیں، سر توڑ کوششوں کے بعد ملبے میں پھنسے تمام مزدوروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ ریسکیو کیے گئے مزدوروں اور عوام نے ہمدردی کے اس جذبے پر پاک فوج کے بھرپور شکریہ ادا کیا۔ عوام نے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔ Tagsپاکستان
    فائل فوٹو  شاہ لطیف ٹاؤن سے لاپتا شہری کے کیس میں جسٹس ظفر احمد راجپوت نے پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا مال پولیس کےلیے مال غنیمت نہیں ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ظفر احمد راجپوت نے پولیس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جیو فینسنگ یہ کب سے بتانے لگی کہ کون سی موٹر سائیکل ڈکیتی میں استعمال ہوئی ہے؟ کیس میں پولیس نے لاپتہ مصور حسین کے گھر سے موٹر سائیکل اٹھانے کا یہ جواز پیش کیا تھا کہ جیو فینسنگ سے پتہ چلا تھا کہ موٹر سائیکل ڈکیتی میں استعمال ہوئی ہے۔جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا گھر کے باہر کھڑی گاڑی لاوارث نہیں ہوتی۔ پولیس کا بس چلے تو گھروں کا سارا...
    بھارت میں کھیلوں کو سیاست کی نذر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ پیش رفت میں ایشیا ہاکی کپ سے پاکستان کو باہر کر دیا گیا اور اس کی جگہ بنگلہ دیش کو شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ بھارتی ریاست بہار کے شہر راجگیر میں 29 اگست سے 7 ستمبر تک منعقد ہونا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ایشین ہاکی فیڈریشن کو ایک خط کے ذریعے موجودہ جنگی حالات کے پیش نظر ٹیم کو بھارت بھیجنے سے متعلق سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا تھا۔ پی ایچ ایف نے واضح کیا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی شرکت حکومت کی اجازت اور سیکیورٹی وفد کی رپورٹ سے مشروط ہے، جس نے بھارت جا کر سیکیورٹی انتظامات کا...
    وفاقی حکومت نے ملک کے 24 بڑے سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا، جس پر تین مراحل میں عملدرآمد کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں ایک سال کے اندر 10 سرکاری اداروںکی نجکاری کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں ایک سے تین سال کے دوران 13 اداروں کو نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں ایک ادارے کی نجکاری تین سے پانچ سال میں مکمل کی جائے گی۔  پہلے مرحلے میں کن اداروں کی نجکاری ہوگی؟ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) روز ویلٹ ہوٹل زرعی ترقیاتی بینک آئیسکو سمیت 3 ڈسکوز...
    ایکس پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ٹیکس گزاروں کو آج بڑی کامیابی ملی ہے، فیلڈ مارشل نے کاروباری شخصیات کی عزت کو محفوظ کر لیا ہے، ایف بی آر نے کاروباری برادری کے مطالبے پر فنانس ایکٹ میں ترمیم کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کاروباری شخصیات کو ایف بی آر کے کالے قوانین سے بچا لیا ہے۔ ایکس پر اپنے بیان میں گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ٹیکس گزاروں کو آج بڑی کامیابی ملی ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کاروباری شخصیات کی عزت کو محفوظ کر لیا ہے، ایف بی آر نے کاروباری برادری کے مطالبے...
    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن حکام نے کراچی میں ایک اہم کارروائی کے دوران اغوا اور قتل جیسے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم انیق خان کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنادی۔ یہ بھی پڑھیں: ملزم انیق خان، جو آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کا رہائشی ہے، قطر فرار ہونے کی کوشش میں کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پکڑا گیا۔ ملزم آزاد کشمیر پولیس کو ایک حالیہ مقدمے میں مطلوب تھا، جس میں اس پر قتل اوراغوا کی دفعات کے تحت سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کا نام پہلے سے اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، جس کی بنیاد پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ گرفتاری کے بعد...
    سوات میں زمرد کی کان میں پھنسے چار مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز سوات: (آئی پی ایس) سوات میں موجود زمرد کی کان میں پھنسنے والے چاروں مزدوروں کو طویل ریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز سوات کے علاقے ملوک آباد میں زمرد کی کان بیٹھنے کے نتیجے میں یہ مزدور اندر پھنس گئے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کی ٹیمیں بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، سر توڑ کوششوں کے بعد...
    سوات کے علاقے مینگورہ میں واقع زمرد کی کان میں پیش آنے والے حادثے کے بعد پھنسے ہوئے چار مزدوروں کو کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد زندہ نکال لیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن مسلسل سات گھنٹے تک جاری رہا، جس میں تمام متعلقہ اداروں نے بھرپور حصہ لیا۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب زمرد نکالنے کے دوران کان اچانک بیٹھ گئی، جس کے باعث چار مزدور زیر زمین دب گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور جدید آلات کی مدد سے پھنسے ہوئے مزدوروں تک رسائی حاصل کی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ تمام مزدوروں کو نکالنے کے بعد فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں...
     ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کی جگہ بنگلادیش کو شامل کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان نے بھارت میں ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کیا تھا، ایشیا کپ 27 اگست سے 7 ستمبر تک بھارت کے شہر راجگیر میں شیڈول ہے، پاکستانی حکومت نے پاکستانی ٹیم کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی تھی۔بھارتی انتہا پسند تنظیموں نے ہاکی ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں، پاکستان نے بھارت اور ایشین ہاکی فیڈریشن کو تحفطات سے آگاہ کیا تھا، ایشیا کپ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی، بھارت، چین، جاپان، ملائیشیا، جنوبی کوریا، عمان، چائنیز تائپے اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔رانا مجاہد سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا کہ پاکستان کو پہلے بھی بھارت میں کھیلنے پر...
    نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)نریندر مودی 31 اگست کو چین کا دورہ کریں گے، ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی 31 اگست کو چین میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ تاہم بھارتی دفتر خارجہ کی جانب سے تاحال اس دورے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔   وزیراعظم نریندر مودی نے اس سے پہلے 2019میں چین کادورہ کیا تھا۔ مودی کے اس دورے کا مقصد خطے میں سیکیورٹی، معیشت، اور علاقائی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے، جس میں دہشتگردی کے...
    بحریہ ٹاؤن نے اپنی جائیدادوں کی نیلامی رکوانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل میں نیلامی کا عمل روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔ تفصیلات  کے مطابق بحریہ ٹاؤن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف فاروق ایچ نائیک کے توسط سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔ بحریہ ٹاؤن نے اپیل میں استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کی جائے اور اپیل پر فیصلے تک بحریہ ٹاؤن کی 7 اگست کی جائیدادوں کی نیلامی کا عمل روکا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی جائیداد کی نیلامی روکنے کی درخواستیں...