2025-11-19@06:50:44 GMT
تلاش کی گنتی: 1555

«میا لو»:

(نئی خبر)
    لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہر وں میں پہلے نمبرپر آگیا۔انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 332 پر پہنچ گیا اور فیصل آباد میں ائیرکوالٹی انڈیکس 325 ہے۔اس کے علاوہ شیخوپورہ 311، ڈی جی خان 239، گوجرانوالہ 233 اور ملتان کا اے کیو آئی 224 ہے۔پیر کی صبح علی الصبح لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس انتہائی خراب ہونے سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہوا۔ ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ پاکستان کی درجہ بندی کے مطابق 0 سے 100 تک انڈیکس کو سبز اور مثبت جبکہ 101 سے 200 تک انڈیکس کو قدر آلودہ مگر قابل برداشت کی کیٹیگری میں رکھا گیا ۔300 سے 500 کے درمیان انڈیکس آلودہ اور انتہائی آلودہ کی کیٹیگری میں...
    لاہور: فضائی آلودگی کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ عالمی ماحولیاتی نگرانی کے ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق اتوار کے روز لاہور میں فضائی معیار کی شرح (اے کیو آئی) 209 ریکارڈ کی گئی جب کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 218 اے کیو آئی کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ ادارہ تحفظِ ماحولیات پنجاب کے مطابق مشرقی سمت سے آنے والی ہواؤں کے باعث شہر میں آلودگی کی شدت بڑھ رہی ہے۔ اتوار کے روز لاہور میں فضائی معیار کی اوسط شرح 195 سے 210 کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جو انتہائی خراب درجہ شمار ہوتا ہے۔ بھارت میں دیوالی کی تقریبات میں آتش بازی کے باعث...
    فوٹو بشکریہ ایکس  پنجاب کے دارالخلافہ لاہور کا فضائی معیار آج بھی مضرِ صحت ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس پر لاہور کی فضا میں آلودگی کا معیار 332 پر پہنچ گیا ہے۔دوسری جانب صنعتی شہر فیصل آباد میں اسموگ کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، فضائی آلودگی کے معیار کے اعتبار سے فیصل آباد ملک بھر میں آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست آ گیا ہے۔فیصل آباد کی فضا کا معیار 325 اور شیخوپورہ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 311 ریکارڈ کیا گیا ہے۔پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دہلی، چندی گڑھ، گرداسپور، لدھیانہ اور پٹیالہ سے آلودہ ہوائیں لاہور کا رُخ کر رہی ہیں۔مریم اورنگزیب  کے مطابق ملتان، بہاولپور، بہاولنگر کو بھی بھارت سے آنے والی فضائی...
    لاہور: بھارت میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی اور صنعتی سرگرمیوں میں اضافے کے نتیجے میں خطے کی فضا شدید آلودہ ہو گئی ہے، جس کے اثرات تیزی سے سرحد پار پاکستان کے مشرقی علاقوں تک پہنچ رہے ہیں۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں ہوا کا معیار خطرناک حد تک گر چکا ہے اور فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار عالمی اداروں کے مقررہ پیمانے سے کہیں زیادہ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ ائیرکوالٹی مانیٹرنگ نیٹ ورک کے تازہ اعدادشمار کے مطابق لاہور میں فضائی معیار (AQI) 287، قصور میں 331، شیخوپورہ میں 311، فیصل آباد میں 277، گجرانوالہ میں 178 اور ملتان میں 204 ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد شمار کے مطابق فضائی آلودگی میں قصور سب سے آگے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جارحیت پسند اسرائیل نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر شدید فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں درجنوں نہتے فلسطینی شہید ہوگئے۔ انسانی جانوں کے اس ضیاع کے بعد اسرائیلی فوج نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کی بحالی کا اعلان کردیا، تاہم اس کے دعوے پر عالمی برادری اور مقامی مبصرین کی جانب سے شدید شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی افواج نے غزہ میں حماس کے مبینہ اہداف کو نشانہ بنانے کے نام پر کم از کم 120 راکٹ حملے کیے، جن میں کئی شہری آبادی والے علاقے بھی زد میں آ گئے۔ ان حملوں میں سرنگوں سمیت دیگر بنیادی ڈھانچے...
    اسلام آباد(خبر نگار خصوصی ، نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد جمیل عرف ٹیٹک مارا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جمیل عرف ٹیٹک کا تعلق ضلع پنجگور سے تھا۔ وہ پنجگور، بولیدہ اور اطراف کے علاقوں میں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں پیش پیش رہا۔ 2022 ء میں پنجگور ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث تھا۔سی ٹی ڈی مردان اور صوابی پولیس نے اجمیر شاہ پہاڑ میں آپریشن کر کے دو دہشت گرد ہلاک کر دئیے۔ دہشت گرد پولیس اہلکاروں کے قتل اور دہشت گردی کے کئی واقعات میں مطلوب تھے۔
    لاہور: فضائی آلودگی کے بڑھتے ہوئے بحران نے ایک بار پھر لاہور کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے اور عالمی ماحولیاتی نگرانی کے ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق اتوار کو لاہور کا فضائی معیار خطرناک حد تک خراب رہا جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 218 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا سب سے آلودہ شہر رہا۔ ادارہ تحفظِ ماحولیات پنجاب (ای پی اے) کے مطابق مشرقی سمت سے آنے والی ہواؤں نے شہر میں آلودگی کی شدت میں اضافہ کیا ہے، دن بھر لاہور میں فضائی معیار کی اوسط شرح 195 سے 210 کے درمیان رہی، جو عالمی معیارات کے مطابق “انتہائی خراب” زمرے میں آتی ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (صباح نیوز+آن لائن) لاہور کی فضا شدید آلودہ ہوگئی، اسموگ کے باعث شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لاہور فضائی آلودگی میں دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا، اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق مشرق سے آنے والی ہوائوں کی زد میں اوسط اے کیو آئی 292 تک پہنچ گیا ہے۔ صبح کم درجہ حرارت کے باعث آلودہ ذرات زیادہ دیر فضا میں معلق رہیں گے، زیادہ فضائی آلودگی کی زد میں آنے والے علاقوں میں اینٹی اسموگ گنز استعمال کی جائیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق تاحال لاہور میں بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔علاوہ ازیں پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کے مضر اثرات انسانی صحت پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو: جاپان میں فراڈ اسکیموں میں ملوث غیر ملکی گروہ گرفتار کر لیا گیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں اعلیٰ حکام نے فراڈ اسکیموں میں ملوث 3 افراد پر مشتمل ایک غیر ملکی گروہ گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ گروہ کا سرغنہ کا تعلق کمبوڈیا سے ہے، جو بہت بڑا جعلساز گروہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ سرغنہ کا تعلق چین سے بتایا جاتا ہے۔ ملوث گروہ میں 38 سالہ چینی شہری چیان لِنگ، 31 سالہ میادائی شوہے اور 36 سالہ چینی شہری لولو شامل ہے۔ ٹوکیو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق چیان اور میادائی نے 2023 ءمیں خود کو پولیس افسر ظاہر کرتے ہوئے معمر مرد اوراس کی بیوی کے...
    لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو گیا ہے، جہاں فضائی معیار کے لحاظ سے شہر کو دوسرے نمبر پر قرار دیا گیا ہے۔ عالمی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق، ہفتے کی شام ساڑھے سات بجے لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 189 ریکارڈ کیا گیا جو کہ انتہائی غیر صحت بخش درجہ بندی میں آتا ہے۔ اس موقع پر بھارتی دارالحکومت دہلی معمولی برتری کے ساتھ 212 درجے پر پہلے نمبر پر تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب: اسموگ کے خاتمے کے لیے سول ڈیفنس رضاکاروں کی بڑی تعداد میں رجسٹریشن ایئر کوالٹی انڈیکس فضا میں موجود مختلف آلودگیوں جیسے باریک ذرات (PM2.5)، بڑے ذرات (PM10)، نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ (NO₂) اور اوزون (O₃) کی مقدار کو...
    فتنۃ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد جمیل عرف ٹیٹک ہلاک کردیا گیا، سکیورٹی ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز فتنۃ الہندوستان کا انتہائی مطلوب سرغنہ جمیل عرف ٹیٹک ایران کے شہر برزی گریشنگ میں مارا گیا۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق جمیل عرف ٹیٹک کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔دہشتگرد جمیل ضلع پنجگور کا رہائشی تھا اور بولیدہ سمیت متعدد علاقوں میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمیل عرف ٹیٹک کئی خونریز حملوں اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھا اور طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ ذرائع کے مطابق جمیل عرف ٹیٹک فتنۃ الہندوستان کا فعال رکن اور تنظیمی نیٹ ورک کے اہم رابطہ کار کے طور...
    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اسموگ کی شدت برقرار ہے جب کہ فضائی معیار بھی خطرناک حد کے قریب پہنچ گیا ہے۔ اسموگ نگرانی اور پیشگی نظام کی تازہ رپورٹ کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال آج دوپہر 12 بجے تک تشویشناک حد تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق بھارت سے چلنے والی آلودہ مشرقی ہواؤں کے باعث لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 185 تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں دیوالی کی تقریبات کے دوران شام کے اوقات میں فضائی آلودگی میں عارضی اضافہ متوقع ہے، تاہم ای...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2025ء) ملک میں موسم کی تبدیلی سے لاہور اور کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور اور کراچی کی فضا انتہائی مضر صحت رپورٹ ہونے کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پہلے اور کراچی چوتھے نمبرپر آگیا۔(جاری ہے) لاہور کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 274 پرٹیکیولیٹ میٹر، جبکہ کراچی میں 169 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔اسی طرح دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دہلی دوسرے اور کویت تیسرے نمبر پر آگئے،ایئر کوالٹی انڈیکس پر 150 تا 200 آلودگی ، 200 تا 300 شدید آلودگی کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ 300 سے زائد خطرناک...
    اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق مشرق سے آنے والی ہواؤں کی زد میں آج اوسط 'اےکیوآئی' 195 سے 210 تک رہنے کا امکان ہے۔اسموگ کے باعث لاہور میں شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ جانے کی ہدایت کر دی گئی۔اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق مشرق سے آنے والی ہواؤں کی زد میں آج اوسط 'اےکیوآئی' 195 سے 210 تک رہنے کا امکان ہے۔صبح کم درجہ حرارت کے باعث آلودہ ذرات زیادہ دیر فضا میں معلق رہیں گے، زیادہ فضائی آلودگی کی زد میں آنے والے علاقوں میں اینٹی اسموگ گنز استعمال کی جائیں گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا تھا کہ کاہنہ لاہور میں...
    استغاثہ کے مطابق بولٹن پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی کتاب کی تیاری کے دوران دو قریبی رشتہ داروں کے ساتھ حساس معلومات شیئر کیں۔ ان معلومات میں انٹیلی جنس بریفنگ کے نوٹس اور اعلیٰ سرکاری و غیر ملکی رہنماؤں سے ملاقاتوں کی تفصیلات شامل تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اور بعد ازاں ان کے سخت ناقد بننے والے جان بولٹن نے خفیہ معلومات کے غلط استعمال کے الزامات میں خود کو حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جان بولٹن پر جمعرات کو فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ وہ حالیہ ہفتوں میں ٹرمپ کے تیسرے نمایاں ناقد ہیں، جنہیں قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔ ماہرین کے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اور بعد ازاں ان کے سخت ناقد بننے والے جان بولٹن نے خفیہ معلومات کے غلط استعمال کے الزامات میں خود کو حکام کے حوالے کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جان بولٹن پر جمعرات کو فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ وہ حالیہ ہفتوں میں ٹرمپ کے تیسرے نمایاں ناقد ہیں جنہیں قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے یہ اقدامات وفاقی اداروں کی غیرجانبداری سے جڑی دہائیوں پرانی روایات سے انحراف تصور کیے جا رہے ہیں۔ جان بولٹن جب گرین بیلٹ، میری لینڈ کی عدالت میں پیش ہونے کے لیے پہنچے تو انہوں نے صحافیوں سے کوئی گفتگو نہیں کی۔ عینی شاہدین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-06-17 انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کی ماحولیاتی تنظیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صرف ایک سال کے دوران فضائی آلودگی کے باعث 62 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔ رپورٹ کے مطابق یہ مسئلہ برسوں سے برقرار ہے اور اب اس کے اثرات خطرناک حد تک بڑھ چکے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024ء میں ترکیہ بھر میں فضائی آلودگی کے نتیجے میں 62 ہزار سے زیادہ اموات ہوئیں، جب کہ تنظیم نے ترکیہ کو خطے کے سب سے زیادہ آلودہ ممالک میں شمار کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ترکیہ کی معیشت کو ہر سال فضائی آلودگی کی وجہ سے تقریباً 138 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی بڑی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں، وفاقی وصوبائی ادارے غیرقانونی طور پر موجود افغان باشندوں کی جلد وطن واپسی یقینی بنائیں گے، افغانستان کا پاکستان پر حالیہ حملہ اور خوارج کی پاکستان میں در اندازی کی کوششوں کا ساتھ دینا تشویشناک امر ہے، پاکستان کی بہادر افواج نے اس حملے کا بھرپور انداز سے جواب دیا،  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے افغانستان کے حملوں کو پسپا کیا،مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو ملا کر نیا فارمیٹ متعارف کرادیا گیا  وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس دوران فیلڈ مارشل سید عاصم...
    دنیا کے آلودہ ترین ممالک کی تازہ فہرست میں پاکستان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔ ماحولیاتی نگرانی کے ماہرین کے مطابق لاہور میں اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 304ریکارڈ کیا گیا ہے جو انسانی صحت کے لیے نہایت مضر سطح قرار دی جاتی ہے۔ اسی طرح بھارت کے دارالحکومت دہلی اور پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد میں بھی فضائی معیار تشویشناک ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 221 تک پہنچ گیا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 302 سے اوپر اے کیو آئی انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہوتا ہے جس سے سانس سمیت دیگر بیماریاں بڑھنے کا خدشہ رہتا ہے۔...
    آئیسکو نے سالانہ پاور ڈسٹری بیوشن سسٹم مینٹینس پروگرام شیڈول جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے سالانہ سسٹم مینٹیننس پروگرام کے تحت متعلقہ فیڈرز پر لئے جانے والے عارضی بجلی بندش شٹ ڈاؤ ن پروگرام کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق جی ایس او، کنسٹرکشن اور آپریشن ڈائریکٹوریٹ کے شٹ ڈاؤ ن کا آغاز 15 اکتوبر 2025 سے کردیا جائے گا۔ آئیسکو انتطامیہ اپنے معزز صارفین کو واضح کرتی ہے کہ سالانہ پاور ڈسٹری بیوشن سسٹم مینٹیننس پروگرام بجلی کی بلا تعطل فراہمی خصوصا گرمیوں کے موسم میں یقینی بنانے، سسٹم پر اوور لوڈنگ، ٹرپنگ اور فالٹس پر قابو پانے اور ڈسٹری...
    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیرِ قومی سلامتی جان بولٹن پر خفیہ دفاعی معلومات افشا کرنے کے الزام میں فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ انصاف نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جان بولٹن نے حساس دفاعی دستاویزات کو ذاتی ای میل اور چیٹ ایپس کے ذریعے منتقل کیا، جو قومی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ 2021 میں ایرانی ہیکرز نے جان بولٹن کے ای میل اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر کے حساس معلومات چُرا لی تھیں۔ ایف بی آئی کے مطابق بولٹن کے نمائندے نے اس وقت بتایا تھا کہ اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے، تاہم انہوں نے یہ تسلیم نہیں کیا کہ...
    دنیا کے آلودہ ترین ممالک کی تازہ فہرست میں پاکستان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا ہے جب کہ بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔ماحولیاتی نگرانی کے ماہرین کے مطابق لاہور میں اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 304 ریکارڈ کیا گیا، جو انسانی صحت کے لیے نہایت مضر سطح قرار دی جاتی ہے۔اسی طرح بھارت کے دارالحکومت دہلی اور پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد میں بھی فضائی معیار تشویشناک ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 221 تک پہنچ گیا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 302 سے اوپر AQI انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہوتا ہے، جس سے سانس سمیت دیگر بیماریاں بڑھنے کا خدشہ رہتا ہے۔ماہرین کے مطابق...
    دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی تازہ فہرست میں پاکستان کا شہر لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا ہے، جب کہ بھارتی دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر پر قرار پایا ہے۔ ماحولیاتی ماہرین کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 304 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک سطح سمجھی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے دارالحکومت دہلی اور پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد میں بھی فضا کی صورتحال تشویشناک ہے، جہاں AQI 221 تک پہنچ گیا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 302 سے اوپر ایئر انڈیکس صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ہوتا ہے، جس کے باعث سانس، گلے اور دل کی بیماریوں میں اضافہ دیکھنے میں آ سکتا...
     اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے، پراسیکوشن کیجانب سے وائس میچنگ کےلیے متفرق درخواست دائر کی گئی، عدالت نے پراسیکوشن کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔ پراسیکوٹر عثمان رانا اور ایمان مزاری کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، پراسکیوٹر عثمان رانا نے کہا کہ عدالت کیس کل سماعت کےلیے رکھ لے اور متفرق درخواست پر فیصلہ کرے۔ ایمان مزاری کے وکیل قیصر امام سپریم کورٹ بار الیکشن کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے ایمان مزاری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر نے خفیہ ادارے سی آئی اے کو وینزویلا میں حساس آپریشن کا اختیار دے دیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے وینزویلا کی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے سی آئی اے کو کارروائی کا اختیار سونپ دیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ وینزویلا کے حدود میں حملوں پر بھی غور کر رہے ہیں جس کے بعد بات کیریبین میں ہونے والے کشتیوں پر ہوئے حملوں سے آگے نکل جائے گی۔ ٹرمپ نے اقوام متحدہ اور ڈیموکریٹ ارکان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کو انہوں نے غیرقانونی قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس: فرانسیسی وزیر اعظم سبسٹین لیکورنو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وزیر اعظم سبسٹین لیکورنو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ دوسری طرف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کو مطلوبہ ووٹ لینے میں واضح شکست ہوگئی۔ اعلیٰ حکام کے مطابق حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کے حق میں 271 ووٹ آئے جوکہ مطلوبہ 289 ووٹوں سے کم تھے۔ رپورٹ کے مطابق اگر حزب اختلاف کو 289 ووٹ مل جاتے تو حکومت کا مستعفی ہونا یقینی امر تھا۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ مذکورہ ووٹنگ ایسے وقت میں ہوئی جب ملک میں حکومت کی مختلف پالیسیوں پر سخت تنقید...
    حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پہلی بار ڈرون سرویلنس کے ذریعے بھٹوں کی نگرانی کا نیا نظام متعارف کرایا ہے۔ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق موٹروے کے اطراف 112 بھٹوں کی جانچ کی گئی، جن میں سے 77 بھٹے سفید دھواں خارج کر رہے تھے، 34 نان فنکشنل پائے گئے جبکہ صرف ایک بھٹے سے کالا دھواں نکلا۔ای پی اے فورس 24 گھنٹے بھٹوں کی چمنیوں کی نگرانی کر رہی ہے، زیرو پالیوشن پالیسی پر عملدرآمد بلا امتیاز جاری ہے، موٹروے پر سفر کے دوران اگر کسی بھٹے سے کالا دھواں نظر آئے تو 1373 پر اطلاع دیں، ای پی اے فورس فوری کارروائی کرے گی۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھٹہ مالکان اور ای...
    حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پہلی بار ڈرون سرویلنس کے ذریعے بھٹوں کی نگرانی کا نیا نظام متعارف کرایا ہے۔ مزید پڑھیں: پنجاب: اینٹی اسموگ آپریشن جاری، 30 سے زائد بھٹے اور صنعتی یونٹس مسمار موٹروے کے اطراف 112 بھٹوں کی جانچ کی گئی، جن میں سے 77 بھٹے سفید دھواں خارج کر رہے تھے، 34 نان فنکشنل پائے گئے جبکہ صرف ایک بھٹے سے کالا دھواں نکلا۔ ای پی اے فورس 24 گھنٹے بھٹوں کی چمنیوں کی نگرانی کر رہی ہے۔ زیرو پولیوشن پالیسی پر عملدرآمد بلا امتیاز جاری ہے۔ موٹروے پر سفر کے دوران اگر کسی بھٹے سے کالا دھواں نظر آئے تو 1373 پر اطلاع دیں، ای پی اے فورس فوری کارروائی کرے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251016-08-22 نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں مودی سرکار نے مسلمانوں کا اپنے نبی آخری الزماں حضرت محمدﷺ سے اظہارِ محبت کرنا بھی جرم بنا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمانوں نے مختلف ریاستوں میں ’’آئی لو محمد ﷺ‘‘ پر مبنی بل بورڈز اور بینرز آویزاں کیے تھے۔ جو ہندو انتہاپسندوں کو ایک آنکھ نہ بھائے۔ جس کے بعد مختلف ریاستوں میں پولیس نے اس جملے کو مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے ڈھائی ہزار سے زاید مسلمانوں کے خلاف مقدمات قائم کیے ہیں جن میں سے متعدد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ یہ معاملہ پہلی بار اْس وقت سامنے آیا تھا جب ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں میلاد النبی کے موقع پر بعض...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251016-08-6 لاہور(نمائندہ جسارت) بھارت کی طرف سے آنے والی ہواں اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے۔ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب (ای پی اے)اور اسموگ و موسمیاتی نگرانی کے جدید نظام کے تحت حاصل اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 211 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی غیر صحت مند زمرے میں شمار ہوتا ہے۔آئی کیو ائیر کے مطابق لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ای پی اے کے مطابق بھارت سے داخل ہونے والی آلودہ ہوا نے فضا میں معلق ذرات(پارٹیکیولیٹ میٹر)کی مقدار میں اضافہ کیا، جس سے...
    بھارت میں مودی سرکار نے مسلمانوں کا اپنے نبی آخری الزماں صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اظہارِ محبت کرنا بھی جرم بنا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمانوں نے مختلف ریاستوں میں ’’آئی لو محمد ﷺ‘‘ پر مبنی بل بورڈز اور بینرز آویزاں کیے تھے۔ جو ہندو انتہاپسندوں کو ایک آنکھ نہ بھائے۔   جس کے بعد مختلف ریاستوں میں پولیس نے اس جملے کو مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے ڈھائی ہزار سے زائد مسلمانوں کے خلاف مقدمات قائم کیے ہیں جن میں سے متعدد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ یہ معاملہ پہلی بار اُس وقت سامنے آیا تھا جب ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بعض مقامات پر ’’آئی لو محمد ﷺ‘‘ کے...
    علامتی تصویر۔ سکھر میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے 11 افراد کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم وہاب اللہ اور اسکے بیٹے کلیم اللہ انڈھڑ کو 11، 11سال قید کی سزا سنائی جبکہ تین ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا۔ چند سال قبل مجرمان نے اپنے خاندان کی 11 خواتین اور بچوں کو قتل کر دیا تھا۔
    سیکرٹری پاور ڈاکٹر فخر عالم نے اعلان کیا ہے کہ صارفین جلد اپنی پسند کی کمپنی سے بجلی خرید سکیں گے۔ یہ سہولت ابتدا میں ایک میگاواٹ تک کے صارفین کو جنوری 2026 سے دی جائے گی۔ قومی اسمبلی کی پاور کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں بجلی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اوپن مارکیٹ متعارف کروائی جا رہی ہے، جس سے صارفین کو ایک ہی کمپنی کی اجارہ داری سے نجات ملے گی۔ پرائیویٹ سیکٹر کی شرکت کے لیے خصوصی فورم بھی منعقد کیا جائے گا۔ ڈاکٹر فخر عالم نے کہا کہ بجلی کے نقصانات کم کرنے کے لیے اصلاحات جاری ہیں اور گردشی قرضے کو ختم کرنے کی کوششیں ہو رہی...
    دنیا میں بیشتر افراد کے لیے اپنا تعارف کروانا محض چند لمحوں کا کام ہوتا ہے، لیکن نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے لورینس واٹکنز کے لیے یہ کام غیر معمولی حد تک مشکل اور وقت طلب ہے۔ اس کی وجہ ان کا نام ہے، جو اتنا طویل ہے کہ مکمل طور پر ادا کرنے میں تقریباً 20 منٹ لگتے ہیں۔ لورینس کا مکمل نام 2253 الفاظ پر مشتمل ہے اور اسے دنیا کا سب سے طویل ذاتی نام تسلیم کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے پہلی بار یہ پورا نام 1991 میں اپنی شادی کے موقع پر آڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے سنایا۔ جب مہمان کھانے میں مصروف تھے تو پس منظر میں ان کے نام کی ریکارڈنگ چلائی جا...
    مذہبی جماعت کا احتجاج: پولیس نے سی سی ٹی وی اور جیوفینسگ سے گرفتاریاں شروع کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مذہبی جماعت کے پرتشدد احتجاج میں ملوث افراد کی گرفتاری کےلیے جیوفینسنگ اور سی سی ٹی وی سے مدد لینا شروع کردی۔ پولیس کے مطابق لاہور سے مریدکے تک مذہبی جماعت کے پرتشدد احتجاج میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے جیوفینسنگ اور سی سی ٹی وی کی مدد لی جائے گی۔ پولیس کا بتانا ہے کہ مختلف مقدمات میں اب تک 253 افراد کو گرفتار کر چکے ہیں جب کہ مزید گرفتاریوں کے لیے جیوفینسنگ اور سی سی ٹی وی کی مدد لے رہے ہیں۔ پولیس...
    لاہور: یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے طلبہ اور اساتذہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کرکے پاک فوج کے ساتھ معلوماتی اور یادگار دن گزارا۔ طلبہ نے یادگارِ شہداء پر حاضری دیکر وطن پر جان نچھاور کرنے والے جانبازوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ طلبہ و طالبات نے آرمی میوزیم لاہور کا بھی معلوماتی دورہ کیا اور دفاعی تاریخ سے آگاہی حاصل کی۔ گیریژن کمانڈر لاہور نے طلبہ سے ملاقات کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے، طلبہ نے پاک فوج کے نظم و ضبط، حب الوطنی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بے حد سراہا۔  طلبا اور اساتذہ کا وفد واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی شاندار تقریب میں بھی شریک ہوا،  شرکاء نے...
    ’جیو نیوز‘ گریب پاک فوج نے اسپن بولدک چمن میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنادیا۔پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے بلوچستان کے اسپن بولدک میں 4 مقامات پر حملے کیے گئے تاہم پاک فوج کی جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا جب کہ پاک فوج کی کارروائی میں 15 سے 20 افغان طالبان ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد دیہات اور معصوم لوگوں کو بطورڈھال استعمال کررہے ہیں، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ کو اپنی طرف سے اڑا...
    (احمد منصور)پاک فوج نے سپن بولدک چمن میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔  سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے 3 مقامات پر علی الصبح حملہ کیا گیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی نے ان افغان طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔  افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد دیہات اور معصوم لوگوں کو بطور ڈھال استعمال کر رہے ہیں، موصول اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا  سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ...
    پاک فوج نے چمن میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنا دیا، 20 طالبان ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز پاک فوج نے اسپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 20 طالبان کو ہلا کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے 3 مقامات پرعلی الصبح حملہ کیا گیا تاہم پاک فوج کی جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا جب کہ پاک فوج کی کارروائی میں 15 سے 20 افغان طالبان ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد دیہات اور معصوم لوگوں کو بطورڈھال استعمال کررہے ہیں، افغان طالبان اور...
    حکومتِ پاکستان نے جعلی خبروں کیخلاف بڑا ایکشن لینے کا اعلان کر دیا ہے اور ملوث افراد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم اور خصوصی یونٹس کی جانب سے فوری گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں جعلی اور جھوٹی خبریں پھیلا کرکے بدامنی کو فروغ دینے والا فیک نیوز نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا ہے۔ مرکزی کرداروں کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے۔ اس حوالے سے گرفتاریوں کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومتِ پاکستان نے جعلی خبروں کیخلاف بڑا ایکشن لینے کا اعلان کر دیا ہے اور ملوث افراد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم اور خصوصی یونٹس کی...
    مخلوق خدا کی خدمت کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر کے سرخرو ہونا خوش قسمتی کی علامت ہے، المیہ یہ ہے کہ موجودہ دور میں سیاسی کارکنوں کا اپنا وجود، حیثیت اور جدوجہد تسلیم کروانے کیلئے مرنا پڑتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ سیاسی کارکن کی زندگی جدوجہد سے عبارت ہوتی ہے، مخلوق خدا کی خدمت کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر کے سرخرو ہونا خوش قسمتی کی علامت ہے، المیہ یہ ہے کہ موجودہ دور میں سیاسی کارکنوں کا اپنا وجود، حیثیت اور جدوجہد تسلیم کروانے کیلئے مرنا پڑتا ہے، راجہ نصیر احمد خان کا تعلق سیاسی کارکنوں کے اُس قبیل سے تھا جو عوام کیلئے...
    اسرائیل نے محصور غزہ پٹی میں داخل ہونے والی امداد پر نئی سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں اور اعلان کیا ہے کہ رفح کراسنگ بدستور بند رہے گی جبکہ اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائیوں میں کم از کم 9 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی شدید دباؤ کا شکار ہے۔ منگل کو اسرائیل نے اقوامِ متحدہ کو آگاہ کیا کہ بدھ سے روزانہ صرف 300 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جو پہلے طے شدہ تعداد کا آدھا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ کی تعمیر نو کے لیے 70 ارب ڈالر فنڈ، امریکا، عرب و یورپی ممالک کی مثبت...
    بھارتی فوج کے مغربی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار کاتیار نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارت سے براہِ راست جنگ لڑنے کی صلاحیت نہیں، تاہم وہ پہلگام جیسے دہشت گرد حملوں کی کوششیں دوبارہ کرسکتا ہے، بھارتی ردِعمل ‘آپریشن سندور 2.0’ ماضی سے زیادہ ہلاکت خیز اور طاقتور ہوگا۔ لیفٹیننٹ جنرل کاتیار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اپنی ہزار زخموں کے ذریعے بھارت کو کمزور کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ پاکستان کے پاس جنگ لڑنے کی سکت نہیں، وہ محاذ آرائی نہیں چاہتا بلکہ شرپسندانہ کارروائیوں سے عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ لیکن ہم پوری طرح تیار ہیں، اور اس بار ردِعمل ماضی سے زیادہ شدید ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے:...
    غزہ: ٹرمپ امن معاہدے پر دستخط کے باوجود غزہ پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، قابض فوج کی تازہ بمباری میں غزہ کے مختلف علاقوں میں 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ میں تازہ ترین فضائی اور زمینی حملوں میں مزید 9 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، جب کہ غزہ کے کئی علاقے اب بھی ملبے کا ڈھیر بنے ہوئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابقشجاعیہ کے رہائشی علاقے میں اسرائیلی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ اور بمباری کے دوران 5 فلسطینیوں کو شہید کردیا، جبکہ جنوبی غزہ کے خان یونس میں اسرائیلی ڈرون نے ایک گھر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ غزہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوسلو (انٹرنیشنل ڈیسک) ناروے کی وزارتِ خارجہ نے بتایا ہے کہ وینزویلا نے اوسلو میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا ہے اور اس فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ اس اقدام کی تصدیق کراکس کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے جو وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو کو امن کا نوبیل انعام دیے جانے کے 3روز بعد سامنے آیا۔ناروے کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان سیسیلی روانگ نے بتایاکہ ہمیں وینزویلا کے سفارت خانے کی جانب سے مطلع کیا گیا ہے کہ وہ اپنے دروازے بند کر رہے ہیں، تاہم وجوہات نہیں بتائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ کئی معاملات میں ہمارے اختلافات ہیں، تاہم ناروے وینزویلا کے ساتھ بات چیت کے دروازے...
    نجی ٹی وی کیساتھ انٹرویو میں وزیر دفاع نے افغان حملوں کے جواب میں فوجی کارروائی کو فطری قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ہم نے رہائشی علاقوں یا شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا، ہم نے صرف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا"۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ افغانستان میں حالیہ حملوں کے بعد فی الحال اسلام آباد اور کابل کے درمیان براہ راست یا بالواسطہ کوئی رابطہ نہیں ہے اور ماحول کشیدہ ہے۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سرحد کے ساتھ "غیر متوقع" افغان حملوں کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی فعال تنازعہ نہیں ہے، لیکن...
    کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت (CAS) کے ایک فیصلے نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت کے اثرات اب کھیلوں کی دنیا تک پھیل گئے ہیں۔ انڈونیشیا نے غزہ جارحیت پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے ملک میں ہونے والی ورلڈ جمناسٹکس چیمپئن شپ میں شرکت سے اسرائیلی کھلاڑیوں کو روک دیا تھا۔ انڈونیشیا نے واضح اعلان کیا کہ وہ فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کو نظر انداز کرتے ہوئے کسی طور اسرائیلی کھلاڑیوں کو خوش آمدید نہیں کہہ سکتے۔ انڈونیشی حکومت کا مؤقف ہے کہ کھیلوں کے نام پر ایسے ملک کو پلیٹ فارم نہیں دیا جا سکتا جو انسانیت سوز اقدامات میں ملوث ہو۔ انڈونیشیا نے جب اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کئے...
    سٹی42:  حکومتِ پاکستان نے ریاست کے خلاف پھیلائی جا رہی جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا۔  فیک نیوز نیٹ ورکس بے نقاب ہو گئے۔ فیک نیوز پھیلانے میں ملوث مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کر لی گئی۔ گرفتاریوں کی تیاریاں کر لی گئیں۔ گزشتہ کچھ دنوں کے دوران فیک نیوز پھیلانے میں ملوث افراد کے خلاف این سی سی آئی اے کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔  ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم اور دیگر خصوصی یونٹس کی جانب سے ملزمان کی فوری گرفتاریاں متوقع ہیں۔ ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ ڈیپ فیک لیب ایکٹو، جعلی ویڈیوز اور آڈیوز کی فارنزک جانچ جاری ہے۔ سوشل پلیٹ فارمز کو نوٹسز جاری...
    غزہ امن معاہدہ طے پا جانے کے بعد تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے لاہور سے احتجاج شروع ہوتے ہی پرتشدد ہو گیا لیکن ٹی ایل پی اور ان کے حامیوں کی جانب سے اس احتجاج کو مسلسل پُرامن قرار دیا جا رہا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں جس میں ٹی ایل پی کے کارکنان کو ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے اور املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے دیکھا گیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر اُن کے کارکنوں کا طرزِ عمل کچھ اور کہانی سناتا ہے۔ یہ سب انتشار کے زمرے میں آتا ہے اور معاشرے کو ایسے رویوں سے نقصان ہی پہنچتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: احتجاج میں...
    بھارت پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے منافقت کی کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ بھارت اقوام متحدہ میں متعدد بار افغانستان کی سرزمین کو دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے کے الزامات عائد کرتا رہا لیکن بھارت نے ریاستی دہشت گردی کی سرپرستی کے لیے انہی افغان طالبان حکومت سے اپنے مفادات کے لیے ہاتھ ملا لیا۔ افغان طالبان حکومت کے وزیر خارجہ کا دورہ بھارت اور پھر پاکستان پر حملہ اس بات کا قوی ثبوت ہے۔ پاکستان متعدد بار شواہد کے ساتھ یہ بات ثابت کر چکا ہے کہ بھارت فتنۃ الخوارج اور افغان طالبان کا سہولت کار ہے۔ مفاد پرست مودی کے افغان طالبان سے ہاتھ ملانے پر پورا بھارت اور اپوزیشن جماعت اس کے...
    آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ پاکستانی مین سٹریم میڈیا نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کی تقریر کو براہِ راست دکھا کر قومی غیرت، نظریۂ پاکستان اور امتِ مسلمہ کے مؤقف کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مظلوم فلسطینی عوام کے زخموں پر نمک پاشی اور ظالم کے بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کا کہنا ہے کہ یہ نہایت قابلِ مذمت اور شرمناک عمل ہے کہ پاکستانی مین سٹریم میڈیا نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کی تقریر کو براہِ راست دکھا کر قومی غیرت، نظریۂ پاکستان اور امتِ مسلمہ کے مؤقف کی توہین کی ہے۔ انہوں نے...
    بچوں سے زیادتی کے الزام پر جیل میں قید برطانوی گلوکار ایان واٹکنز قیدیوں کے حملے میں ہلاک ہوگئے۔ 48 سالہ ایان واٹکنز مغربی یارکشائر کی جیل میں بچوں سے جنسی زیادتی کے متعدد مقدمات میں 29 سال قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔ پولیس کے مطابق صبح 9 بج کر 40 منٹ پر جیل انتظامیہ کی جانب سے ایک قیدی پر حملے کی اطلاع موصول ہوئی، تاہم ابتدائی طبی امداد کے باوجود واٹکنز موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ویسٹ یارکشائر پولیس نے تصدیق کی ہے کہ قتل کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے اور مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔ جیل ذرائع کے مطابق ایان واٹکنز پر مبینہ طور پر...
    سٹی42:  وزیراعظم شہبازشریف نے کرپشن میں ملوث سنیئر افسر کو بر طرف کر دیا۔ وزیراعظم  کے حکم پر ایف بی آرکےگریڈ20کے اہلکار  رانا وقارعلی کو ملازمت سےبرطرف کرنے کا نوٹیفیکیشن نکال دیا گیا۔ برطرفی سے پہلے  20 ویں گرید میں کام کر رہے اس سینئیر اہلکار پر الزامات کی مفصل تحقیقات کی گئی تھیں۔ ان تحقیقات میں راناوقارعلی پرنااہلی،مس کنڈیکٹ اورکرپشن کےالزامات ثابت ہوئے۔رانا وقار علی  ایف بی آر میں ان لینڈریونیو میں کام کر رہے تھے۔  سیمنٹ سستاہوگیا   ان کے متعلق تحقیقات کے لئے آئی آر ایس گریڈ21کی افسر آمنہ حسن کوانکوائری افسر مقررکیا گیا تھا۔ انکوائری میں رانا وقار علی پر کرپشن میں ملوث ہونے اور مِس کنڈکٹ کے تمام الزامات صحیح ثابت ہوئے۔ انکوائری...
    سٹی 42: وفاقی وزیر احسن اقبال نے  کہا افغانستان کے وزیر خارجہ کا دورہ بھارت؛ سرحدپر حملہ ؛مذہبی جماعت کالانگ مارچ: کڑیاں ملائیں تو بچہ بھی سمجھ سکتاہے کس کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں ۔ شکرگڑھ میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے نورکوٹ میں  کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک زخمی لومڑی کی طرح پلٹا کھا رہا ہے ۔بھارت جو چالیں چلتا رہا پاکستان کو نیچا دکھانے کے لیے معرکہ حق نے اس کا میک اپ دنیا کے سامنے اتار دیا .خطہ  میں پاکستان کے ساتھ اگر برابری کا سلوک نہیں کرے گا یا برابری کا تعلق نہیں رکھے گا تو ہم اس کی تھانے داری کو قبول نہیں کرتے ۔اس نے اسی زعم کے...
    اسموگ کی نگرانی اور پیشگوئی کرنے والے نظام کے مطابق شہر کا فضائی معیار آج حساس افراد کے لیے غیر صحت بخش رہنے کا امکان ہے۔ سسٹم کے مطابق صبح کے ابتدائی اوقات میں اے کیو آئی 175 تک رہا جبکہ دن بھر کی اوسط سطح 155 ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ کم ہوا کی رفتار (1 تا 8 کلومیٹر فی گھنٹہ) نمی میں اضافہ اور بارش نہ ہونے کے باعث فضائی آلودگی کے بکھراؤ میں کمی متوقع ہے۔ رات 9 سے 11 بجے کے دوران بڑھتی ٹریفک، ایندھن کا زیادہ استعمال اور درجہ حرارت میں کمی آلودگی میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں، دن کے اوقات میں فضائی معیار میں بتدریج بہتری آئے گی تاہم رات گئے حالات...
    لاہور: کاہنہ میں 18 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔  چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ لڑکی کے گھر جاکر اسکے خاندان سے ملاقات میں وزیراعلیٰ کا پیغام پہنچایا۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرہ لڑکی کو مکمل قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کرے گی۔ خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات ناقابلِ برداشت ہیں۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ درندہ صفت عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا مشن ہے۔
    لاہور: پنجاب میں ماحولیاتی معلومات کی فراہمی کے لیے پاکستان کا پہلا انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس متعارف کرا دیا گیا، جس کا مقصد شہریوں کو فضائی معیار، اسموگ، موسم اور ماحول سے متعلق تازہ ترین معلومات فراہم کرنا ہے۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق جدید اے آئی ٹیکنالوجی سے چلنے والا یہ چیٹ باکس شہریوں کو فضا کے معیار، احتیاطی تدابیر اور صحت کے تحفظ سے متعلق مشورے بھی فراہم کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس نظام کے ذریعے لوگ گھروں سے نکلنے سے پہلے موسمی حالات اور فضائی آلودگی کی سطح سے آگاہ رہ سکیں گے۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پنجاب ملک کا پہلا صوبہ ہے جہاں ماحول دوستی کے لیے...
    فائل فوٹو وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ بھتہ خوری کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے، کسی کو بھی شہریوں یا تاجروں کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ بھتا خوری میں ملوث 4 ملزمان مقابلے میں مارے گئے، جبکہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے، یہ اہم معاملہ تھا اس لیا آج کی پریس کانفرنس میں شریک ہوا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی میں کاروبار پھلے پھولے، ہمارا بزنس کمیونیٹی سے ہمیشہ تعاون رہا ہے، تاجروں سے مل کر ان کے مسائل حل کرتے ہیں، کچھ تاجروں کو بھتہ نہ دینے پر دھمکیاں آئی ہیں، تاجروں کی شکایات کے...
    سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (آئی پی ایس) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تمام 30 خوارجی جہنم واصل کر دیئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 7 اکتوبر کو ضلع اورکزئی میں افسوسناک واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے، اس حملے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیّب راحت سمیت کئی جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا...
    پشاور: انسداد دہشتگردی فورس (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں دو انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت راشدین عرف ملنگ یار اور خالد عثمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد راشدین سی ٹی ڈی کے چار اہلکاروں کی شہادت کے ذمہ دار حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ دونوں دہشتگرد پولیس پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین وارداتوں میں سی ٹی ڈی کو انتہائی مطلوب تھے۔ آپریشن کے دوران چند...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسٹاک ہوم: نوبیل ایوارڈز کمیٹی نے ادب کا نوبیل انعام یورپی ملک ہنگری کے مشہور ادیب و ناول نگار لاسزلو کراسزنہورکائی کو دینے کا اعلان کردیا۔انہیں ان کی شاندار ادبی خدمات اور ناولز پر ایوارڈ دیا گیا، ان کے لیے مشہور ہے کہ وہ قیامت خیز خوف کے درمیان فن کی طاقت کو اجاگر کرنے کا فن جانتے ہیں۔خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق سویڈش اکیڈمی نے کہا کہ کراسزنہورکائی وسطی یورپ کی عظیم ادبی روایت کے ادیب ہیں جو کافکا سے لے کر تھامس برن ہارڈ تک پھیلی ہوئی ہے۔امریکی ناقد سوسن سونٹاگ نے کراسزنہورکائی کو قیامت کا استاد قرار دیا تھا، ان کا مشہور ناول ’ساتان ٹینگو‘ 1985 میں شائع ہوا جو ہنگری کے ایک دیہی...
    ہنگری کے معروف ادیب لازلو کراسناہورکائی کو 2025 کا نوبیل انعام برائے ادب دیا گیا ہے۔ سوئیڈش اکیڈمی کے مطابق یہ اعزاز انہیں ان کے ’پُراثر اور بصیرت افروز ادبی کام‘ کے اعتراف میں دیا گیا، جو ’تباہی اور خوف کے عالم میں فن کی طاقت کو ازسرِنو ثابت کرتا ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں: نوبیل انعام پانے والوں میں سعودی سائنسدان عمر بن مونس یاغی بھی شامل اکیڈمی نے کراسناہورکائی کو وسطی یورپ کی عظیم داستانی روایت کا نمایاں نمائندہ قرار دیا، جس کی جڑیں کافکا اور تھامس برنہارڈ جیسے مصنفین سے ملتی ہیں۔ کراسناہورکائی کی تحریروں میں فلسفیانہ گہرائی، طنز، المیہ اور مشرقی فکری اثرات کا امتزاج پایا جاتا ہے۔ László Krasznahorkai – awarded the 2025 #NobelPrize in Literature –...
    علامتی تصویر۔ رینجرز نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔ ملزمان سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کے فرار ساتھیوں کی شناخت عمران اور عدنان کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزم نوڈیرو لاڑکانہ کا رہائشی ہے۔
    جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ میں وصیت لکھ کر غزہ گیا تھا، میرا واپسی کا ادارہ نہیں تھا، واپس کیسے آیا معلوم نہیں، میری زندگی موت عزہ کے لئے ہے۔ اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے جب کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر  ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔ مشتاق اسرائیلی قید سے رہائی پانے کے بعد نجی ائیرلائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے جہاں ساتھیوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  دو سال سے عزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے، 25 ہزار بچے معذور ہوچکے ہیں، گلوبل صمود و ٹیلا عزہ کو بچانے کے لئے گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کے شرکاء میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (آن لائن) گھر سے بھاگ کر کورٹ میرج یا لو میرج کرنے کا نکاح نامہ رجسٹرڈ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکلر جاری کردیا گیا۔لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ نے ضلع کچہری راولپنڈی میں کورٹ میرج یا لو میرج کے نکاح نامے رجسٹرڈ کرنے پر پابندی عائد کردی اور ضلع کی تمام 182 یونین کونسلز کے سیکرٹریز کو سرکلر جاری کردیا ہے۔سرکلر کے مطابق گھروں سے مبینہ طور پر بھاگ کر کچہری میں کورٹ و لو میریج کرنے کا نکاح نامہ رجسٹرڈ نہیں ہوگا۔ سرکلر پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی متنبہ کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔سرکلر کی خلاف ورزی پر نکاح خواں کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی:۔ گھر سے بھاگ کر کورٹ میرج یا لو میرج کرنے کا نکاح نامہ رجسٹرڈ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکلر جاری کردیا گیا۔لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ نے ضلع کچہری راولپنڈی میں کورٹ میرج یا لو میرج کے نکاح نامے رجسٹرڈ کرنے پر پابندی عائد کردی اور ضلع کی تمام 182 یونین کونسلز کے سیکرٹریز کو سرکلر جاری کردیا ہے۔سرکلر کے مطابق گھروں سے مبینہ طور پر بھاگ کر کچہری میں کورٹ و لو میرج کرنے کا نکاح نامہ رجسٹرڈ نہیں ہوگا۔ سرکلر پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی متنبہ کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔سرکلر کی خلاف ورزی پر نکاح خواں کا لائسنس رجسٹر...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد سہیل آفریدی نے علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے اور انہیں وزیراعلیٰ کا امیدوار قرار دینے کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی میڈیا سے خبریں ملی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہوں، پارٹی قیادت سے مجھے کوئی معلومات نہیں ملی۔تفصیلات کے مطابق محمد سہیل آفریدی  نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی تبدیلی کے حوالےسےکوئی  پتہ نہیں، وزیر اعلی کی قیادت میں صوبہ بہتری کی طرف گامزن ہے ۔ نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہےکہ  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سیاسی تنازعات کے باعث علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ...
    راولپنڈی: گھر سے بھاگ کر کورٹ میرج یا لو میرج کرنے کا نکاح نامہ رجسٹرڈ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکلر جاری کردیا گیا۔ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ نے ضلع کچہری راولپنڈی میں کورٹ میرج یا لو میرج کے نکاح نامے رجسٹرڈ کرنے پر پابندی عائد کردی اور ضلع کی تمام 182 یونین کونسلز کے سیکرٹریز کو سرکلر جاری کردیا ہے۔ سرکلر کے مطابق گھروں سے مبینہ طور پر بھاگ کر کچہری میں کورٹ و لو میریج کرنے کا نکاح نامہ رجسٹرڈ نہیں ہوگا۔ سرکلر پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی متنبہ کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ سرکلر کی خلاف ورزی پر نکاح خواں...
    راولپنڈی (آئی این پی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا، چینی ہتھیار توقعات پر پورا اترے ہیں، ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ موثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں  شامل ہے، نہ اس نے کبھی بھی اعداد و شمار چھپانے  کی کوشش کی ،چینی ہتھیار توقعات پر پورا اترے۔امریکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چو ہدری نے کہا  کہ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی ہو، اس کے حصول  کیلئے  تیار...
    سیالکوٹ: تھانہ پھلورہ کے علاقہ ڈگری ہریاں میں نابالغ لڑکی سے اجتماعی زیادتی اور ویڈیو بنانے کے سنگین مقدمے میں مفرور دو مرکزی ملزمان کبیر اور سعد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق، مقدمے میں مطلوب پانچ ملزمان میں سے تین حسنین، اختشام اور سمران کو پہلے ہی دو روز قبل گرفتار کیا جا چکا تھا۔ ترجمان پولیس سیالکوٹ کے مطابق، ملزمان نے پانچ سال قبل ایک نابالغ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی تھی جسے منظر عام پر لانے کے بعد متاثرہ لڑکی نے خوف کے مارے طویل عرصے تک خاموشی اختیار کیے رکھی۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ڈی پی او فیصل...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایس ایم ایس وٹس ایپ اور کالز کے ذریعے فشنگ حملوں میں  اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،  جعلی پیغامات اور کالز کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات چرائے جانے کا انکشاف ہواہے ،   نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ کسی نامعلوم لنک پر کلک کریں نہ مشکوک پیغامات یا کالز کا جواب دیں ۔ نیشنل سرٹ کے مطابق ہیکرز جعلی پیغامات اور کالز کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات چرا رہے ہیں۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹ، شناختی کارڈ یا او ٹی پی کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ غیر تصدیق شدہ ویب سائٹس اور لنکس کے ذریعے لاگ ان سے گریز کیا جائے...
    ’جیو نیوز‘ گریب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیشہ خلوص نیت اور ثابت قدمی کے ساتھ عوام کی خدمت کرتا ہوں۔انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنا اعزاز ہے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چار دہائیوں سے زائد عرصے تک پنجاب کے عوام کی بطور خادم خدمت کی، اب پاکستان کے وزیراعظم کی حیثیت سے لوگوں کی خدمت کر رہا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ مسلم دنیا کی ایک معزز ترین درسگاہ سے منسلک ہونا باعث اعزاز ہے، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا علم و دانش کا مرکز...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غیر ملکی جریدے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ معرکہ حق میں ہندوستان پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا جبکہ ایک ہفتہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 7 بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کرچکے ہیں۔ مزید پڑھیں:  بلوچستان میں امن کی کوششیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے گفتگو بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کے چینی ساختہ J-10C نے رافیل سمیت متعدد بھارتی فضائیہ کے طیارے مار گرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے معرکہ حق میں پاکستانی ہتھیاروں بشمول پاکستانی افواج میں شامل چینی پلیٹ فارمز کی مؤثر کارکردگی کی توثیق...
    گلگت بلتستان میں واقع دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلوں میں سردی کا دورانیہ مختصر ہوگیا۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گلگت بلتستان میں واقع دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلوں میں گزشتہ چند سالوں سے سردی کا دورانیہ مختصر ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند سالوں میں برفباری بھی معمول سے کم ہوتی رہی جب کہ رواں سال برفباری قبل از وقت شروع ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق بلتستان ڈویژن میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا جب کہ استور میں قبل از وقت برفباری سے معمولات زندگی متاثر ہیں۔ 
    اپنے ایک ٹویٹ میں موشے یعلون کا کہنا تھا کہ جب عوام دیکھتی ہے کہ سیاسی رہنماء پیسے کے عوض اسرائیل کی سلامتی قربان کرنے کیلئے تیار ہیں تو ایک برا احساس پیدا ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اسرائیلی وزیر جنگ "موشے یعلون" نے كہا كہ مچھلی کی بدبو، سر سے آ رہی ہے۔ اُن کی اس بات کا اشارہ صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" كی جانب تھا۔ انہوں نے نتین یاہو سے متعلق اپنے سخت خیالات كا اظہار سماجی رابطے كے پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹویٹ میں كیا۔ اس موقع پر انہوں نے كہا كہ جب عوام دیکھتی ہے کہ سیاسی رہنماء پیسے کے عوض اسرائیل کی سلامتی قربان کرنے کے لئے تیار ہیں تو ایک برا احساس پیدا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ روایتی فصلوں سے آگے بڑھ کر زیادہ منافع بخش فصلوں کی طرف توجہ دی جائے، خصوصاً کینولا جیسی فصلوں پر جو کسانوں کے لیے بہتر آمدنی اور منڈی میں زیادہ طلب رکھتی ہیں۔کابینہ کمیٹی برائے زراعت اور ماحولیاتی/ سیلابی ہنگامی حالات کا پہلا اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، یہ کمیٹی وزیرِ اعظم کی ہدایت پر قائم کی گئی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ کسانوں کو قلیل، درمیانی اور طویل المدتی ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ان کا...
    جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کرنیوالے مسلح افراد نے ڈیوٹی پر موجود جج جان محمد کو اغواء کر لیا اور فرار ہوگئے۔ مسلح افراد نے عمارت کو بھی نذر آتش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان کے ضلع خاران میں جوڈیشل کمپلکس پر حملے کرکے جج کو اغوا کر لیا، جبکہ عمارت بھی نذر آتش کر دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق خاران میں نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا گیا، جنہوں نے عمارت کو نذر آتش کر دیا۔ مسلح افراد نے حملے کے دوران ڈیوٹی پر موجود جج جان محمد کو اغواء کر لیا اور فرار ہوگئے، جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن...
    سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق مقدمات کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، مختلف ٹیکس پیرز کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل جاری رکھے۔ اپنے دلائل میں فروغ نسیم نے مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا اور مؤقف اپنایا کہ میرا اصل اعتراض 4سی ون پر ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔
     عالمی مالیاتی منظرنامے میں پاکستان کو دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا گیا، بلومبرگ کے نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کر دی ہے۔ بلومبرگ کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق ’’ پاکستان ڈیفالٹ رسک میں کمی کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔‘‘ جون 2024 سے ستمبر 2025 تک پاکستان نے وہ معاشی کارکردگی دکھائی جو دنیا کی بڑی ابھرتی معیشتیں حاصل نہ کر سکیں۔ کریڈٹ ڈیبٹ سویپ (سی ڈی ایس) کے مطابق دیوالیہ ہونے کے خطرات میں 2200 بیسس پوائنٹس کی غیر معمولی کمی واقع ہوئی۔ بلومبرگ نے پاکستان کو واحد ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا جس نے چار سہ ماہیوں میں اپنی مالی ساکھ میں بہتری دکھائی۔ عالمی درجہ...
    دہشت گرداسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پروحشیانہ حملے جاری ہیں،صیہونی فورسز کے فضائی حملوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سڑسٹھ فلسطینی شہید اور ایک سو چھپن زخمی ہوگئے-غذائی قلت کے باعث مزیدایک فلسطینی جان کی بازی ہارگیا-اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں غزہ میں شہداءکی مجموعی تعداد سڑسٹھ ہزار ایک سو انتالیس تک پہنچ گئی،،ایک لاکھ انہترہزار پانچ سو تراسی فلسطینی زخمی ہوچکے،ادھراسرائیل کےفلسطینی فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹرز پرحملے میں متعددافرادزخمی ہوگئے-
    اسلام آباد: عالمی مالیاتی منظرنامے میں پاکستان کو دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا گیا، بلومبرگ کے نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کر دی ہے۔ بلومبرگ کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق ’’پاکستان ڈیفالٹ رسک میں کمی کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔‘‘ جون 2024 سے ستمبر 2025 تک پاکستان نے وہ معاشی کارکردگی دکھائی جو دنیا کی بڑی ابھرتی معیشتیں حاصل نہ کر سکیں۔ کریڈٹ ڈیبٹ سویپ (سی ڈی ایس) کے مطابق دیوالیہ ہونے کے خطرات میں 2200 بیسس پوائنٹس کی غیر معمولی کمی واقع ہوئی۔ بلومبرگ نے پاکستان کو واحد ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا جس نے چار سہ ماہیوں میں اپنی مالی ساکھ میں بہتری...