2025-10-05@02:30:53 GMT
تلاش کی گنتی: 1248

«میا لو»:

(نئی خبر)
    ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کر یں، آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک کے مختلف حصوں میں گرد آلود ہوائیں اور بارش برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے، بارشوں کے سلسلے سے گرمی اور ہیٹ ویو کی شدت میں کمی واقع ہو گی۔ عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ سکول ایجوکیشن، محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو سٹاک کو الرٹ جاری...
    چینی روبوٹکس کمپنی یونی ٹری نے اپنے جی آئی روبوٹ ماڈل کی لڑائی کی صلاحیتوں کی نمائش کی جس کی تشہیر دنیا کے پہلے ہیومنائیڈ روبوٹ فائٹنگ مقابلے کے طور پر کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: چین میں روبوٹس کی انسانوں کے ساتھ ریس کے دلچسپ مناظر سنہ 2011 کی سائنس فکشن فلم رئیل اسٹیل میں ہیو جیک مین نے ایک سابق باکسر کے طور پر کام کیا تھا جو روبوٹ فائٹنگ کوچ بن گئے تھے۔ لیکن کس نے سوچا ہو گا کہ واقعی ایک دہائی کے بعد روبوٹ فائٹنگ مقابلے منعقد ہوا کریں گے۔ چین کے صوبے زیجیانگ میں واقع ایک روبوٹکس کمپنی یونی ٹری نے اپنے جی آئی روبوٹ کی صلاحیتوں کو دکھانے کے لیے کِک باکسنگ کا ایک...
    چین  ملائیشیا کے حوالے سے  قریبی اعلی ٰ سطح تبادلوں کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، چینی وزیراعظم بیجنگ ()  چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے کوالالمپور کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی۔منگل کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ گزشتہ ماہ صدر شی جن پھنگ نے ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا اور  فریقین نے  اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک چین ملائیشیا  ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر پر اتفاق کیا اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک سمت کا تعین کیا۔ چین اس تاریخی دورے کے اہم نتائج کو عملی جامہ پہنانے، باہمی احترام اور اعتماد کی پاسداری، ایک دوسرے کو مساوی سمجھنے اور فائدہ مند  تعاون بڑھانے ، مختلف شعبوں میں تبادلوں...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار و فلمساز ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی آنے والی رومانٹک فلم لو گُرو کے ٹائٹل سانگ ‘دل توڑن والیا‘ کے بعد اب رومانٹک سانگ ’بے خبریاں’ بھی مداحوں کیلئے ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ’لو گرو’ کا یہ گانا گزشتہ روز 26 مئی کو یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا گیا جس نے چند ہی لمحات میں ہزاروں ویوز اور لائکس اپنے نام کرلیے۔ 2منٹ 46 سیکنڈ پر مشتمل اس گانے کو شیراز اپل اور نرمل رائے نے اپنی سریلی آواز میں گایا ہے جبکہ کمپوزیشن اور موسیقی بھی شیراز اپل نے ہی ترتیب دی ہے اور گانے کے بول مبشر حسن نے لکھے ہیں۔ یہ گانا برطانیہ کے خوبصورت مقامات پر...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے ججز تبادلوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ ججز کے تبادلوں میں4  مراحل پر عدلیہ کی منظوری لازمی ہے۔ سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں5رکنی آئینی بنچ نے کی، وکیل فیصل صدیقی نے مؤقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا قیام آئین کے آرٹیکل 175 کے تحت عمل میں آیا ہے اور اس قانون میں ججز کی تقرری کا تعلق صرف صوبوں سے ہے، جس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کا تبادلہ ممکن نہیں۔ اگر کسی جج کا تبادلہ ہو بھی جائے تو وہ مستقل نہیں ہوگا اور واپسی پر دوبارہ حلف کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ جسٹس...
    پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے گجرات میں دیے گئے حالیہ بیان کا نوٹس لے کر اسے تشویشناک قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے ایک ایٹمی طاقت کے سربراہ کے شایانِ شان سنجیدگی کی بجائے انتخابی مہم کے انداز میں بیان دیا اور ان کے بیان میں نفرت اور تشدد انگیز لب و لہجہ نہایت تشویشناک ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا بیان پہلے سے غیر مستحکم خطے میں خطرناک نظیر قائم کرنے کی کوشش ہے، ہم بھارتی قیادت میں سیاسی بلوغت اور شائستگی کے زوال پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: جوہری بلیک مارکیٹ بھارت کی جوہری سلامتی پر سنگین سوالیہ نشان ہے،...
    چینی صدر کا فودان یونیورسٹی کی 120ویں سالگرہ پر مبارکباد کا خط ،سماجی علوم ،ہنرمندی اور سائنس و ٹیکنالوجی پر زور دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 26 مئی کو چین کی فودان یونیورسٹی کی 120ویں سالگرہ پر مبارکباد کا خط بھیجا اور تمام اساتذہ، عملے اور سابق طلباء کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی۔ شی جن پھنگ نے اپنے مبارکبادی خط میں کہا کہ 120 سال میں، فودان یونیورسٹی نے بڑی تعداد میں ممتاز ہنر مند افراد کو تربیت دی، کئی اصل تخلیقی کامیابیاں حاصل کیں، اور ملک کی تعمیر اور قوم...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 مئی 2025)سپریم کورٹ نے ججز کے تبادلوں سے متعلق اہم آئینی مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ ججز کے تبادلوں میں 4 مراحل پر عدلیہ کی منظوری لازمی ہے، ججز کے تبادلوں سے متعلق اہم آئینی مقدمے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں عدلیہ کی خودمختاری، سنیارٹی اور آئینی آرٹیکلز پر گہرے سوالات اٹھا دئیے گئے۔ سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے کی جس میں وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیئے جب کہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کل اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔وکیل فیصل صدیقی نے موقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا قیام آئین کے...
    ذرائع کے مطابق اے ڈی سی پی ہرپال سنگھ رندھاوا نے بتایا کہ مقتول سکھ رہنما ہرجیندر سنگھ کو جو کونسلر تھے، چار نامعلوم افراد نے شہر کے علاقے چیرتھا میں گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سکھوں کی تنظیم شرومنی اکالی دل کے رہنما ہرجیندر سنگھ کو نامعلوم حملہ آوروں نے بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اے ڈی سی پی ہرپال سنگھ رندھاوا نے بتایا کہ مقتول سکھ رہنما ہرجیندر سنگھ کو جو کونسلر تھے، چار نامعلوم افراد نے شہر کے علاقے چیرتھا میں گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ہرجیندر سنگھ کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی...
     غیرملکی میڈیا کے مطابق اسپین میں کھیلوں، ووکیشنل ٹریننگ اور تعلیم کی وزیر پیلر الیجریا نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کے حوالے سے اسرائیل کے خلاف متحرک کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک اسپین کی وزیر کھیل  پیلر الیجریا نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کی بنیاد پر اسے یورپین کھیلوں کے مقابلوں سے نکال دیا جائے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسپین میں کھیلوں، ووکیشنل ٹریننگ اور تعلیم کی وزیر پیلر الیجریا نے کہا ہے کہ اسپین دیگر یورپی ممالک سے اس حوالے سے بات کرنا چاہتا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نسل کشی پر اس کو...
    پشاور: تاجر برادری نے مائنز اینڈ منرلز بل اور بجلی بلوں پر ایک ہزار فکس ٹیکس کو مسترد کردیا۔  فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ کی زیر صدارات پاکستان کے تمام ریجنل آفسز کی زوم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں پشاور ریجنل آفس سے ایگزیکٹیو ممبر شہزاد احمد صدیقی نے اپنے صوبے کی بزنس کمیونٹی اور چیمبرز کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا۔ شہزاد احمد صدیقی نے مطالبہ کیا کہ وفاق کی جانب سے مائنز اینڈ منرل کے متعلق جو بل پیش کیا گیا ہے اسے صوبے کی بزنس کمیونٹی نے اپنے صوبے کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے لہٰذا فیڈریشن بھی اس بل کو مسترد کرتے...
    ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے ایک بڑی کارروائی میں بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دالبندین شہر سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ ملزم کو گرفتار  کیا گیا، جس  شناخت افتخار حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:انسانی اسمگلنگ کا شکار بچوں کو جنسی استحصال و گھریلو غلامی کا سامنا ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم انسانیا سمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کا اہم کارندہ ہے، ملزم غیر قانونی راستوں سے شہریوں کو بیرون ملک منتقل کرنے میں ملوث ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق  ملزم نے متعدد شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوایا، ملزم کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر...
    راولپنڈی پولیس کا کڑا احتساب تھانہ نیوٹاون میں تعینات رہ کر منشیات فروشوں کی پشت پناہی میں ملوث سابق ایس ایچ او سب انسپکٹر انوار سمیت 17 پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے برطرف کردیا گیا، مزید اہلکاروں کے خلاف بھی انکوائری شروع کردی گی۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ سی پی او سید خالد ہمدانی نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون میں ان افسران کی نشاندہی کی جو منشیات فرشوں کے نہ صرف پشت پناہی کرتے ہیں بلکہ ان سے رشوت لے کر معاشرے کو تباہ کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔ روابط سامنے آنے پر سنئیر افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی بنائی گی، کمیٹی کی سفارشات پر سابق ایس ایچ اوسب انسپکٹر انوار الحق ،4 اے ایس آئی،4 ہیڈ...
    اپنے ایک بیان میں نواف سلام کا کہنا تھا کہ جنگبندی کے معاہدے پر عمل کرتے ہوئے اسرائیل، فوری طور پر لبنانی علاقوں سے باہر نکلے۔ اسلام ٹائمز۔ آج لبنانی وزیر اعظم "نواف سلام" نے اپنی سرزمین پر مسلسل صیہونی جارحیت کی مذمت کر دی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری ان حملوں کو روکنے کے لئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملوں ملک کے جنوبی علاقوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو نہیں روک سکتے۔ انہوں نے ملک میں جمہوری عمل کی پابندی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں ہمیں انتخابات کے اجراء سے نہیں روک سکتیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جنگ بندی کے معاہدے...
    مودی اب کسی حملے سے پہلے 100بار سوچے گا، جنگ کسی لمحے خطرناک رخ اختیار کر سکتی تھی آزاد کشمیر میں شہداء کے لواحقین میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب دے کر 71 کی شکست کا بدلہ لے لیا، ہم نے الفتح مزائلوں سے بھارت کو چھٹی کا دودھ یاد دلایا، مودی اب کسی حملے سے پہلے 100 بار سوچے گا۔آزاد کشمیر میں شہداء کے لواحقین میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا شہداء کے لیے امدادی پیکیج حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہداء کے ورثاء کو فی کس ایک کروڑ روپے...
    پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے اپنی آنے والی فلم لو گرو کے بجٹ سے پردہ ہٹا دیا۔ عید الاضحیٰ 2025ء پر ریلیز ہونے والی اس رومانٹک کامیڈی فلم کو ندیم بیگ نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اسکرپٹ واسع چوہدری نے لکھا ہے، فلم میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کی کہانی ایک خود ساختہ لو گرو اور لندن میں مقیم ایک آرکیٹیکٹ صوفیہ کے گرد گھومتی ہے، اس فلم کی شوٹنگ لندن اور کراچی میں کی گئی ہے۔ ہمایوں سعید اس وقت ماہرہ خان کے ساتھ امریکا میں فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں جہاں ان سے ایک سوال میں جب فلم کے بجٹ...
    مظفرآباد/ اسلام آباد (نامہ نگار/ خبرنگار خصوصی ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت سے 1971 کی شکست کا بدلہ لے لیا۔ مودی سرکار اب پاکستان پر حملہ کرنے سے پہلے سو مرتبہ سوچے گی۔ پاکستان نے روایتی جنگ میں اپنی برتری ثابت کر دی۔ انشاء اللہ قیامت تک نیوکلیئر ہتھیاروں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ حالیہ تاریخ میں مختصر ترین جنگ تھی۔ آئندہ دشمن پاکستان کو کبھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرے گا۔ افواج پاکستان کے شہداء اور عوام نے اپنے خون سے نئی تاریخ رقم کر دی۔ وقت آ گیا ہے کہ قوم اتحاد و اتفاق سے معاشی طاقت بننے کا سفر بھی طے کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات...
    ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم نے دھمکی دی کہ ہم سے نفرت کرنے والوں نے یہ حملہ کیا ہے، جنھیں اس کی قیمت چکانا ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں ایک حملے میں 2 اسرائیلی سفارت کاروں کے قتل کے بعد دنیا بھر اسرائیلی سفارت خانوں پر حملوں کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزراعظم نیتن یاہو نے اس حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس میں اہم فیصلے کیے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل واشنگٹن میں مرنے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اس حملے کے بعد ہم فوری طور پر دنیا بھر میں اپنے...
    عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ’’لو گرو‘‘ کی پروموشن کے لیے ہیرو ہمایوں سعید اور ہیروئن مائرہ خان امریکا میں پوری ٹیم کے ہمراہ خاصے مصروف ہیں۔ رومانوی کامیڈی فلم ’’لو گرو‘‘ کے ہدایت کار ندیم بیگ ہیں جب کہ اس کی کہانی وصی چوہدری نے لکھی ہے۔ فلم کی کہانی ایک خود ساختہ ’لو گرو‘ کے گرد گھومتی ہے جو لندن کی صوفیہ نامی ایک آرکیٹیکٹ کے ساتھ غیر متوقع طور پر جُڑ جاتا ہے۔ فلم کی شوٹنگ لندن اور کراچی میں ہوئی ہے۔ فلم کے ٹریلر اور پروموشنل گانے کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ہے۔ ایک ایونٹ میں ہمایوں سعید نے فلم کے بجٹ سے متعلق اہم انکشاف کیا کہ فلم کا بجٹ کوئی بہت زیادہ نہیں تھا ہم نے اس پر صرف 28 کروڑ خرچ کیے...
    مزید حملوں کا خدشہ؛ نیتن یاہو کا دنیا بھر میں اسرائیلی سفارتخانوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس )امریکا میں ایک حملے میں 2 اسرائیلی سفارت کاروں کے قتل کے بعد دنیا بھر اسرائیلی سفارت خانوں پر حملوں کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزراعظم نیتن یاہو نے اس حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس میں اہم فیصلے کیے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل واشنگٹن میں مرنے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اس حملے کے بعد ہم فوری طور پر دنیا بھر میں اپنے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2025ء) کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ خضدار اے پی ایس واقعہ قوم کے دلوں پر کاری ضرب ہے۔ بھارتی سپانسرڈ خوارج کی نہتے معصوم بچوں پر دراندازی انتہائی قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے جواں و افسران دن رات قربانیاں دے کر مملکت کو محفوظ بنانے میں مصروف ہیں۔(جاری ہے) حالیہ بھارت جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص تاریخی حیثیت اختیار کر گیا۔ اقوام عالم نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کارکردگی کو سراہا۔سپہ سالار سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے سے نوازانا وفاقی حکومت کا احسن اقدام ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر فتنہ الخوارج کے...
    حکومت پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن، اسلام آباد کے عملے کے ایک رکن کو اس کو حاصل حیثیت سے متصادم سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر نان گریٹا قرار دیا ہے۔ متعلقہ اہلکار کو 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے شکست کا غم، بھارت نے ایک اور پاکستانی سفارتی اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا اس فیصلے سے آگاہ کرنے کے لیے ہندوستانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں بلایا گیا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ ہندوستانی ہائی کمیشن کا کوئی بھی سفارت کار یا عملہ اپنے مراعات اور حیثیت کا کسی بھی طرح غلط استعمال نہ کرے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز (21 مئی کو) بھارت نے پاکستانی ہائی...
    پاکستانی فارم لورالائی اولیوز کو بہترین زیتون کی پیداوار کرنے پر عالمی ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔  وزارت غذائی تحفظ و تحقیق کے مطابق زیتون کی پیداوار کرنے والا فارم لورالائی اولیوز کی عالمی کامیابی وزارت کے وژن کی تعبیر ہے جس کی وجہ سے نیویارک میں پاکستانی زیتون کے تیل کو سلور ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان زرعی خود کفالت کی جانب گامزن ہے اور لورالائی کی کامیابی ہر پاکستانی کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ رانا تنویر کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے پیدا ہونے والا زیتون کا تیل دنیا کے بہترین برانڈز میں شامل کیا جاتا ہے۔ پاکستان 4.5 ارب ڈالر کے خوردنی تیل کا متبادل خود پیدا کر سکتا ہے۔...
    پاک فوج کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 19 مئی کو پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی تحقیقات جاری ہیں. سیکیورٹی فورسز پر الزامات بے بنیاد اور غلط معلومات پھیلانے کی مہم کا حصہ ہیں. ابتدائی تحقیقات کے مطابق مبینہ ڈرون حملے میں بھارت کی سرپرستی میں دہشت گردی کرنے والے فتنہ الخوارج ملوث ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں 19مئی 2025 کو پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے نتیجے میں بدقسمتی سے کچھ شہری جانوں کا ضیاع ہوا. اس واقعے کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پر بے...
    میرعلی واقعے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج ملوث نکلے، ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاک فوج نے کہا ہے کہ 19مئی کو میرعلی میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز پر الزامات بے بنیاد اور غلط معلومات پھیلانے کی مہم کا حصہ ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج ملوث ہیں۔شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے عام علاقے میں 19 مئی 2025 کو پیش آنے والے ایک المناک واقعے کے بعد جس کے نتیجے میں شہری ہلاکتیں ہوئیں، بعض حلقوں کی جانب سے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پر جھوٹا الزام لگا کر بے بنیاد اور گمراہ کن باتیں کی گئیں۔آئی ایس...
    جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے اور سینیارٹی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے وکیل حامد خان نے اپنے دلائل جاری  رکھتے ہوئے کہا کہ ججز ٹرانسفر کی سمریوں پر ایک ہی روز میں پراسس مکمل کیا گیا، جسٹس شکیل احمد نے دریافت کیا کہ کیا آئین و قانون میں ایک روز میں پراسس مکمل کرنے پر کوئی پابندی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ججز سینیارٹی کیس: تبادلے پر آیا جج نیا حلف لے گا اس پر آئین خاموش ہے، جسٹس محمد علی مظہر اس موقع پر وکیل حامد خان کا کہنا تھا کہ فائلوں کو پہئیے لگانے کا کہا جاتا ہے...
    ---فائل فوٹوز اسلام آباد ہائی کورٹ نے اے ایس آئی کو روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات دینے کے الزام میں سنائی گئی سزا کالعدم قرار دے دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اے ایس آئی ظہور کو باعزت بری کر دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے اے ایس آئی ظہور کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اپیل کنندہ کی جانب سے کوئی خفیہ ڈاکومنٹ شیئر نہیں کیا گیا، عدالت نے سماعت مکمل کر کے مختصر حکم دے دیا جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں دیا جائے گا۔ ملکی راز فروخت کرنے کا الزام، اے ایس آئی ظہور پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہسماعت کے دوران ملزم اپنے وکیل عمران فیروز ملک...
    نئی دہلی: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے بھارتی حملوں سے پہلے پاکستان کو مطلع کرنے کے بیان پر بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے یہ سوال بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے اس بیان کے بعد اٹھایا جس میں انہوں نے تسلیم کیا کہ حملے سے قبل پاکستان کو مطلع کیا گیا تھا۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ اگر واقعی حملے سے پہلے پاکستان کو آگاہ کیا گیا تو یہ ایک سنگین سکیورٹی معاملہ ہے اور عوام کو بتایا جائے کہ ایسا کرنے کا اختیار کس نے دیا؟ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کی یہ پالیسی ملکی سلامتی کے خلاف ہے۔ انہوں نے  کہا کہ وزیر خارجہ کا...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری  نے خبردار کیا ہے کہ اگر انڈیا نے پانی میں پاکستان کا حصہ کم  کرنے کی حالیہ دھمکیوں  پر عمل کی کوشش کی تو اس کے ایسے نتائج سامنے آئیں گے جو نسلوں تک محیط ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی تصدیق  کی کہ پاکستان نے انڈیا کے پانچ نہیں بلکہ چھ طیارے گرائے ہیں اور چھٹا طیارہ میراج ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ  دعویٰ کیا تھا  لیکن اب ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی یہی بات دہرائی ہے۔  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے  انڈپینڈنٹ اردو کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ’امید کرتا ہوں ایسا وقت کبھی...
    صنعا(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی جریدے ”نیشنل انٹرسٹ“ نے ”نیویارک ٹائمز“ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کا جدید ترین پانچویں جنریشن کا ایف-35 لڑاکا طیارہ یمن سے داغے گئے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل (SAM) سے تباہ ہونے سے بال بال بچا ہے۔ ایف-35 کو امریکہ کی فضائی قوت کے ”تاج کا جوہر“ سمجھا جاتا ہے، اس واقعے نے نہ صرف اس مہنگے طیارے کی بقا پر سوالات اٹھا دیے ہیں بلکہ حوثی قیادت میں چلنے والے نسبتاً سادہ فضائی دفاعی نظام کی مؤثریت پر بھی عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کئی امریکی ایف-16 طیارے اور ایک ایف-35 حوثیوں کے فضائی دفاعی نظام کا...
    افغانستان(نیوز ڈیسک)عبدالواحد افغان ضلع ارغنداب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، افغان سکیورٹی ذرائع۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اہم لیڈر عبدالواحد کو افغانستان میں قتل کر دیا گیا۔ افغان سکیورٹی ذرائع کے مطابق عبدالواحد افغان ضلع ارغنداب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ افغان سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ عبدالواحد اپریل 2025 میں اپنے گروہ کے ساتھ افغانستان منتقل ہوا تھا، عبدالواحد جنوبی وزیرستان میں دہشتگرد حملوں میں مطلوب تھا۔ بھارتی حکومت نے اسلحے کی ہنگامی خریداری کیلئے فوج کو اختیار دیدیا
    امریکا میں منعقدہ دنیا کے سب سے بڑے زیتون کے تیل کے مقا بلہ میں بلوچستان کے ضلع لورالائی کے کسان عبدالجبار کے باغ سے حاصل کردہ تیل کو عالمی سطح پر بہترین معیار کا زیتون کا تیل تسلیم کیا گیا ہے۔ نیویارک انٹرنیشنل اولیو آئل کمپیٹیشن میں دنیا بھر کے 1200 سے زائد برانڈز نے شرکت کی جس میں ’لورالائی اولیوز‘ نے سلور ایوارڈ حاصل کیا۔ لورالائی اولیوز کے چیف ایگزیکٹیو شوکت رسول نے اس حوالہ سے کہا ہے کہ ہمارا خواب تھا کہ پاکستان بھی زیتون پیدا کرنے والے ممالک کی صف میں شامل ہو ، الحمداللہ ہم نے یہ خواب پورا کر کے دکھایا ہے۔ لورالائی اولیوز نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان میں عالمی معیار...
    دفاعی تجزیہ کار گریگری برو کے مطابق یہ امکان اب حقیقی بنتا جا رہا ہے کہ امریکی افواج جانی نقصان سے دوچار ہو سکتی تھیں، حوثیوں نے اب تک امریکی سینٹرل کمانڈ کے لیے استعمال ہونے والے سات MQ-9 ڈرونز کو مار گرایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ نے نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کا جدید ترین پانچویں جنریشن کا ایف-35 لڑاکا طیارہ یمن سے داغے گئے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل (SAM) سے تباہ ہونے سے بال بال بچا ہے۔ ایف-35 کو امریکہ کی فضائی قوت کے ”تاج کا جوہر“ سمجھا جاتا ہے، اس واقعے نے نہ صرف اس مہنگے طیارے کی بقا پر سوالات اٹھا دیے...
    شکاگو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 ) امریکی ریاست لوئزیانا کے شہر نیو اورلینز کی ایک جیل سے 10 قیدی رات کے وقت فرار ہو گئے رپورٹ کے مطابق یہ قیدی اپنے سیل کے بیت الخلا کے عقب میں ایک سوراخ سے نکلے اور دیوار پھلانگ کر فرار ہوئے جس وقت وہ فرار ہوئے اس وقت ان کے سیل پر تعینات واحد گارڈ کھانا لینے گئی ہوئی تھیں.(جاری ہے) فرار ہونے والے قیدیوں میں قتل کے الزامات کا سامنا کرنے والے ملزمان سمیت سات قیدی اب بھی مفرور ہیں جبکہ تین کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا مقامی شیرف کا کہنا ہے کہ اس فرار میں جیل کے اندر کے افراد نے بھی ممکنہ طور پر مدد...
    عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کے علاقے خان یونس میں نہتے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین سے متعلق قانونی، انسانی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کرے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کے علاقے خان یونس نہتے شہریوں پر اسرائیلی حملے تشویش ناک ہیں۔ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔
    جمعہ کی شب بلوچستان کے ضلع خضدار کے نواحی علاقے نال میں نامعلوم افراد نے لیویز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے نال کے علاقے میں سی پیک روڈ پر واقع سمند لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں لیویز فورس کے 4 اہلکار شہید ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملہ آور تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیے: خضدار : بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت مقبول، خدا بخش، اعجاز احمد اور محمد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی...
    اسلام آباد (آئی این پی )سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی  نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطی کے دورے میں اسرائیل کو سائیڈ لائن کر دیا ہے۔ایک نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا صدر ٹرمپ کا عرب ممالک کا دورہ انتہائی اہم تھا، بظاہر ٹرمپ کا دورہ میگا ڈیلز پر مبنی تھا، روز لگتا ہے صدر ٹرمپ اپنے ملک کی خارجہ پالیسی نئے سرے سے لکھتے ہیں۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا صدر ٹرمپ نے حوثیوں سے جنگ بندی کا معاہدہ کیا، صدر ٹرمپ نے سعودی عرب میں کہا کہ ایران سے نیوکلیئر ڈیل کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں، شام کے صدر کی ٹرمپ سے ملاقات ہوئی، امریکی صدر...
    اس دور میں واٹس ایپ دنیا بھر میں رابطے کا مقبول ترین ذریعہ ہے، نا صرف پیغامات بلکہ صارفین روزانہ کی تعداد میں اپنی تصاویر، ویڈیوز اور دستاویزات بھی واٹس ایب کے ذریعے ایک دوسرے کو بھیجتے ہیں۔ البتہ اب یہی ایپ لوگوں کے لیے پریشانی کا سبب بن رہی ہے، حالیہ مہینوں میں پاکستان میں واٹس ایپ ہیکنگ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، یکم جولائی 2024 سے اب تک ہیکنگ سے متعلق 1,426 سے زائد شکایات درج ہو چکی ہیں۔ ان میں سے 549 اکاؤنٹس کو کامیابی سے بحال کر لیا گیا ہے جب کہ باقی کیسز پر تفتیش جاری ہے۔ ...
    — فائل فوٹو پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے دورے میں اسرائیل کو بالکل سائڈ لائن کردیا۔جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا دورہ انتہائی اہم تھا، بظاہر ان کا دورہ میگا ڈیلز پر مبنی تھا، روز لگتا ہے ٹرمپ اپنے ملک کی خارجہ پالیسی نئے سرے سے لکھتے ہیں۔ بھارت نے پہل کی ہم نے جواب دیا، ڈاکٹر ملیحہ لودھیڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پوری صورتحال میں امریکا انگیج رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے حوثیوں سے جنگ بندی کا معاہدہ کیا، انہوں نے سعودی عرب میں کہا کہ ایران سے نیوکلیئر ڈیل کے بہت قریب...
    ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز اور گمراہ کن پروپیگنڈے میں ملوث ملزمان کیخلاف مقدمات درج WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور گمراہ کن پروپیگنڈے میں میں ملوث 5 ملزمان کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے ریاستی اداروں کے خلاف مہم جوئی پر کارروائی کرتے ہوئے نفرت انگیز مہم میں ملوث 5 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے میں ملوث ہیں، ملزمان نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بابا وونگا کو ان کی درست پیشین گوئیوں کے لیے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے ۔ انہوں نے ایک ایسے وقت کا تصور کیا تھا، جب لوگ کمپیکٹ الیکٹرانک گیجٹس پر اتنے زیادہ منحصر ہو جائیں گے کہ نسلیں خطرے میں پڑ جائیں گی۔ یہ گیجٹس آج اسمارٹ فونز کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ بابا وونگا نے اپنی پیشین گوئی میں کہا تھا کہ یہ گیجٹ انسانوں کے رویے اور نفسیاتی صحت کو کافی حد تک متاثر کرے گا۔ بابا وونگا نے پیش گوئی کی تھی کہ زندگی کو آسان بنانے کے لیے بنائی گئی وہی ٹیکنالوجی بالآخر انسانیت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ بابا ونگا نے جو کہا تھا، وہ بالکل سچ ثابت...
    لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تہران میں  اسلامی تعاون محتسب تنظیم (OICOA) کی چوتھی جنرل اسمبلی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، OICOA کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر آصف محمود جاہ (پاکستان کے وفاقی ٹیکس محتسب) نے OIC کے رکن ممالک کے  محتسبین سے پرزور اپیل کی کہ وہ فلسطین اور بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت میں اجتماعی طور پر آواز بلند کریں۔  اسلامی ممالک  سے آئے ہوئے مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے اس بات پر زور دیا کہ محتسب کے ادارے، جہاں بنیادی طور پر عوامی انتظامیہ کے اندر منصفانہ اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے ذمہ دار ہیں، ان کی اخلاقی ذمہ داری بھی ہے...
    — فائل فوٹو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ریاستی اداروں کے خلاف مہم جوئی پر کارروائی کر کے 5 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ترجمان کے مطابق مقدمے میں عادل راجہ، معید پیرزادہ، محمد عمر، نذیر بٹ اور احمد نورانی ملزمان نامزد ہیں۔ یہ نامزد ملزمان سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن پراپیگنڈے میں ملوث ہیں۔ملزمان پر حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد شیئر کرنے کا الزام ہے۔ ریاستی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا مہم، مقدمات درج کرانے کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل کریں گے، اسلام آباد ہائیکورٹاسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر... مقدمے کے متن کے مطابق افواج پاکستان، ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹا اور اشتعال انگیز...
    غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیل نے غزہ پر حملے کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں فضائی اور زمینی حملے تیز کردیے ہیں جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں 140 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ادھر یورپی ہسپتال پر بنکر بسٹر بم حملوں کے مناظر سی سی ٹی وی فوٹیج میں ریکارڈ ہوگئے۔دوسری جانب رفح شہر میں القسام بریگیڈز کے جوابی وار سے کئی اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔اس کے علاوہ غزہ امداد کی بندش پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس ہوا جس میں روس، چین، برطانیہ نے امریکہ، اسرائیل مشترکہ امدادی منصوبہ مسترد کردیا۔ دو سال...
     عرفان ملک: ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں کاآغاز کردیا،نفرت انگیزمہم چلانےمیں ملوث5ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مقدمےمیں عدیل راجہ، معیدپیرزادہ،محمدعمر،محمدنذیربٹ اوراحمدنورانی نامزد ہیں۔نامزدملزمان سوشل میڈیاپرریاستی اداروں کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ میں ملوث ہیں۔ملزمان نےپاک بھارت کشیدگی میں ریاستی اداروں کیخلاف جھوٹاواشتعال انگیزموادشیئرکیا۔ملزمان مسلسل سوشل میڈیاپرجھوٹےاورگمراہ کن موادکی تشہیرمیں ملوث رہے۔ Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025 موادافواج پاکستان ،اعلیٰ حکام کیخلاف نفرت انگیزی وعوام میں خوف وہراس پھیلانےکاباعث ہے۔ملزمان نے عوام میں انتشار،بےچینی اورریاست کیخلاف بداعتمادی پیداکرنےکی کوشش کی۔این سی سی آئی اےنےملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکےکارروائی کاآغازکردیا۔این سی سی آئی اےریاستی اداروں کیخلاف مہم جوئی میں ملوث عناصرکی سرکوبھی کیلئےاقدامات کررہی ہے۔ این سی سی آئی اے  کا کہنا...
    کراچی: سائٹ ایریا سیمنز چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ چھیپا حکام  کے مطابق متوفیہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا ، حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفیہ اور زخمی کی شناخت نہیں ہو سکی، تاہم خاتون کی عمر 50 جبکہ مرد کی عمر 60 سال کے قریب بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کا شکار خاتون اور مرد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہیں نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری تھی، تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد حالیہ دنوں میں گوگل پر پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئے ہیں۔ گوگل ٹرینڈز کے مطابق، 12 مئی کی رات 2 بجے "Aurangzeb" کے تلاش کے رجحان نے بلند ترین سطح پر پہنچ کر گزشتہ ہفتے کا سب سے اونچا پوائنٹ حاصل کیا۔ اس کے بعد سے اب تک عوامی دلچسپی اسی طرح برقرار ہے جو ایئر وائس مارشل اورنگزیب کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔ ایئر وائس مارشل کی سوشل میڈیا پر مقبولیت نیوز بریفنگ کے دوران دلچسپ انداز گفتگو، پیشہ ورانہ مہارت پرعبور اور پُرمزاح انداز کے باعث بڑھی ہے۔ اس وائرل ویڈیو کلپ میں ایئر وائس مارشل اورنگزیب کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ جہاں سے پچھلے روز چھوڑی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی و کالم نگار سہیل وڑائچ نےپہلگام واقعہ کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ پہلگام دہشت گردی کے واقعہ کی غیرجانبدارانہ بین الاقوامی انکوائری کے نتائج منظر عام پر آ گئے ہیں، جن میں پاکستان کو بری الذمہ قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کئی عالمی طاقتوں نے آزادانہ طور پر واقعہ کی تحقیقات کرائیں اور ان کے نتائج بھارت اور پاکستان دونوں کو پہنچا دیے گئے ہیں۔انکوائری رپورٹ کے مطابق پہلگام واقعہ کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود ان طالبان گروہوں نے کی، جو اس وقت پاکستان کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ پاکستان کی جانب سے حالیہ دنوں میں افغان طالبان کے خلاف شدید دباؤ...
    نیشنل سائبر کرائمز انوسٹیگیش ایجنسی (این سی سی اے) نے ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات، پروپیگنڈا اور ملک میں خوف پھیلانے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم محمد ناظر احمد کا تعلق تحصیل دینہ، ضلع جہلم سے ہے جن پر پیکا قانون کے  261-اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اداروں اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا، گلوکار سلمان احمد پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جان بوجھ کر مسلح افواج اور ریاستی اداروں کے سربراہان کے خلاف غلط معلومات فیسبک پر شیئر کیں جس کا مقصد ملک میں افراتفری، خوف، لاقانونیت اور بے...
    کراچی: آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے کراچی میں پاک فوج، پاکستان رینجرز سندھ اور پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے صلوۃ الشکر ادا کی گئی۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ نماز شکرانہ ادا کی۔ ڈی جی رینجرز سندھ، ڈویژن ہیڈ کوارٹرز ملیر، حیدرآباد، پنوں عاقل اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے بھی پاک فوج کی فتح کے موقع پر نماز تشکر کا اِہتمام کیا۔ نماز شکرانہ کے موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہوئے جس رب ذوالجلال نے پاکستانی فوج کو مکار دشمن بھارت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت کیا اور فتح نصیب کی۔ نماز شکرانہ ادا کرنے کے بعد کور کمانڈر...
    بلومبرگ نے بھارت کے خلاف چینی طیاروں کی افادیت کا اعتراف کرلیا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کےمطابق ایشیا میں مغربی ہتھیاروں سے متعلق نقطہ نظر تبدیل ہورہا ہے،جے 10 بنانےوالی کمپنی کےشیئرزکی مالیت میں 7.6 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا،چین کے پی ایل 15 میزائل بھی مغرب کی نظروں میں آگئے ہیں۔ بلومبرگ کےمطابق ترقی پذیر ممالک اب دفاعی ہتھیاروں کیلئے چین کا رخ کرسکتےہیں،پاکستان کے کامیاب حملوں کے بعد تائیوان کا خوف بڑھ گیا ہے۔ خیال رہےکہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان فضائی جھڑپ کے بعد رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرزکی قدر میں مسلسل کمی کا رجحان ہے۔ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں آج مزید 4.70 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ ایک ہفتے کے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی جریدے 'بلوم برگ، نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ چین کے ہتھیاروں کو نئی عالمی پذیرائی مل گئی، پاک بھارت کشیدگی نے مغربی اسلحے کی برتری کو چیلنج کر دیا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ پاک بھارت تنازع نے نہ صرف جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کے توازن کو ہلا کر رکھ دیا ہے بلکہ عالمی سطح پر اسٹریٹجک ہتھیاروں کی سوچ میں بھی واضح تبدیلی پیدا کی ہے۔ چین کے تیار کردہ لڑاکا طیارے اور دفاعی نظام، جنہیں ماضی میں مغربی ہتھیاروں کے مقابلے میں کمتر سمجھا جاتا تھا، اب مؤثر ثابت ہو کر دنیا کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔  نوشکی میں بے گناہ 4  اینکر ڈرائیور قتل ،وزیراعلی پنجاب مریم...
    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید تین کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا اور تین نوجوانوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ بعد ازاں تینوں نوجوانوں کی تشدد زدہ اور گولیاں لگی لاشیں ایک سنسان علاقے سے مل گئیں۔ پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ بھارتی فوج کے تشدد سے شہید ہونے والے کشمیری نوجوان مقامی کالج کے طالب علم تھے اور کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں تھے۔ شہید...
    آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی اہلیہ اور ویمنز ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے دھرم شالہ میں میچ اچانک روکے جانے پر بول اٹھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ویمنز ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے آئی پی ایل میچ کے دوران اسٹیڈیم میں اچانک لائٹس بند ہونے اور جنگی ماحول کو تلخ تجربہ قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے فقدان کی وجہ سے دھرم شالہ میں کھلاڑی خوف کا شکار رہے، مجھے لگتا ہے کہ بھارت میں آئی پی ایل میچز کیلئے آسٹریلوی کرکٹرز کو اب حکومت سے سیکیورٹی کی یقین دہانی لینی چاہیے۔ مزید پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹرز بھارت جانے سے کترانے لگے، وارنر پاکستان واپسی کو تیار ایلیسا ہیلی نے...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء) ممتاز بین الاقوامی میڈیا اداروں جیسے "بلوم برگ"، امریکی مالیاتی انٹیلی جنس ایجنسیوں، بھارتی معیشت دانوں، سابق سکیورٹی اہلکاروں اور عالمی خطرات کا تجزیہ کرنے والی مشاورتی کمپنیوں کے ماہرین نے حالیہ پاک بھارت مختصر مگر اہم جنگ کے دوران واضح کیا کہ اگریہ تنازع طویل ہوتا تو بھارت کو پاکستان کے مقابلے میں کہیں زیادہ معاشی نقصان برداشت کرنا پڑتا۔(جاری ہے) بلوم برگ نے نشاندہی کی کہ اگر بھارت اور پاکستان امن معاہدے پر متفق ہو جائیں تو خطے کی معیشت میں زبردست ترقی کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ کے ابتدائی 48 گھنٹوں میں بھارتی سرمایہ کاروں کو اسٹاک مارکیٹس کی گراوٹ کے باعث...
    بھارتی حملوں میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ بھارتی حملوں میں 40 شہری شہید ہوئے جن میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں، جبکہ حملوں میں 10 خواتین اور 27 بچوں سمیت 121 افراد زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کے وحشیانہ حملوں میں 40 شہریوں اور 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب، بھارتی افواج نے بلااشتعال اور قابل مذمت وحشیانہ حملے شروع کیے، ان حملوں میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔...
     احمد منصور: پاکستانی شہریوں پر بھارتی فوج کی بلااشتعال جارحیت، آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اور 7 مئی کی رات بھارتی حملوں میں 40 شہری شہید ہوئے۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا کہ شہدامیں 7 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں جبکہ 121 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 10 خواتین اور 27 بچے شامل ہیں۔بھارتی حملے میں 11 پاکستانی فوجی جوان مادرِ وطن پر قربان ہوئے،پاک فوج کے 6 اور پاک فضائیہ کے 5 جوان شہید ہوئے، بھارتی جارحیت میں 78 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے پاکستان کی جانب سے بھرپور جوابی...
    کراچی: ترجمان کے الیکٹرک  کے اعلامیہ کے مطابق  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے۔ الیکٹرک کے فروری 2025 کے عارضی ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا ہے، جس کے تحت صارفین کو بجلی کے بلوں میں 3.64 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا ہے، جسے مئی 2025کے بلوں کے ذریعے صارفین کو منتقل کیا جائے گا۔ نیپرا نے جنریشن ٹیرف کے حوالے سے اپنے فیصلے میں جو جولائی 2023 سے کنٹرول پیریڈ کے لیے ہے، فروری 2025 کے ایف سی اے سے جزوی لوڈ، اوپن سائیکل اور ڈیگریڈیشن کروز کے ساتھ ساتھ اسٹارٹ اَپ لاگت کے حوالے سے 3 ارب روپے کی عارضی رقم برقرار رکھی ہے اور...
    نیپرا نے فروری2025 کے ایف سی اے میں 3.64 روپے فی یونٹ ریلیف کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے۔الیکٹرک کے فروری 2025 کے عارضی ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت صارفین کو بجلی کے بلوں میں 3.64 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا ہے جسے مئی 2025کے بلوں کے ذریعے صارفین کو منتقل کیا جائے گا۔ نیپرا نے جنریشن ٹیرف کے حوالے سے اپنے فیصلے میں جو جولائی 2023 سے کنٹرول پیریڈ کے لیے ہے، فروری 2025 کے ایف سی اے سے جزوی لوڈ، اوپن سائیکل اور ڈیگریڈیشن کروز کے ساتھ ساتھ اسٹارٹ اَپ لاگت کے حوالے سے 3 ارب...
    حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسانی استعمال میں آنے کے بعد اینٹی بائیوٹکس کی باقیات دریاؤں میں شامل ہو کر انہیں آلودہ کر رہی ہیں، جو نہ صرف آبی حیات بلکہ انسانی صحت کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ اینٹی بائیوٹکس کیسے دریاؤں میں پہنچتی ہیں؟ جب انسان یا جانور اینٹی بائیوٹکس استعمال کرتے ہیں، تو ان کا ایک حصہ جسم سے خارج ہو کر گندے پانی کے نظام میں شامل ہو جاتا ہے۔ زیادہ تر سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس ان دوائیوں کو مکمل طور پر صاف نہیں کر پاتے جس کے نتیجے میں یہ باقیات دریاؤں اور جھیلوں میں پہنچ جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ، فارماسیوٹیکل فیکٹریوں سے خارج ہونے والا فضلہ بھی اس آلودگی...
    — فائل فوٹو کراچی کی عدالت نے دہشتگردی کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان پر بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈز لے کر کراچی میں دہشتگردی کا الزام ہے۔ان کا کہنا کہ ملزمان کو 2020ء میں تھانا ایئرپورٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔ کراچی: عدالت نے 103 کلو گرام چرس رکھنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیاعدالت نے دونوں ملزمان پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانے بھی عائد کردیا، کیس کے ایک ملزم شاہ نواز کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ملزمان 5  سال جیل میں گزار چکے ہیں۔عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کرلی...
    ---فائل فوٹو سرگودھا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اجنالہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں قتل کی واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ نواب شاہ میں شوہر نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بیوی، بہن اور نوجوان کو قتل کردیاپولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے قتل ہونے والے دونوں بھائیوں احسان اور فیصل اور ایک زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جبکہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہے۔
    مودی حکومت کی بڑی اتحادی شیو سینا پارٹی نے بھارتی وزیراعظم سے پاکستان کے خلاف جنگ میں ناکامی پر فوری استعفیٰ اور کل جماعتی کانفرنس طلب کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شیوسینا کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کو وزیر اعظم رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے دہلی اور گجرات کے ارب پتیوں کی جائیدادیں پاکستان کے میزائلوں سے بچانے کیلئے امریکا کے پاؤں پکڑے۔ مسلمان و پاکستان مخالف شیوسینا نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی نے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کے لئے امریکا سے اس وقت درخواست کی جب اسے علم ہوا کہ پاکستان کے میزائل نئی دہلی کے بعد اب گجرات /احمد آباد کو ہدف بنائیں...
    شہرِ قائد کراچی میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ شہر میں سمندری ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ Post Views: 3
    وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام، آپ نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، یہ افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری قوم کی بھی فتح ہے، پاکستان نے دنیا کو بتا دیا، ہم امن کے خواہاں ہیں مگر اسکو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت نے بروقت فیصلوں سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ اویس خان لغاری نے قوم کو یومِ تشکر پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے حملہ کیا، ہم نے تاریخ رقم کی، بھارت کی جارحیت کے جواب میں قوم سیسہ پلائی دیوار بنی رہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے بروقت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت نے اپنے تمام رافیل طیاروں سمیت 72 جہازوں کے ساتھ پاکستان پر حملہ کیا، بھارتی حملوں کا مقصد تھا کہ کسی پائلٹ کو گرفتار یا اس کا طیارہ گرا دیا جائے۔ یہ بات نجی ٹی وی کے پرگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار ایئر کموڈور (ر) خالد چشتی نے بتائی، انہوں بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے جانے والے پہلے اور دوسرے حملے سے متعلق اہم انکشاف کیا۔، انہوں نے بتایا کہ جب پہلا حملہ کیا گیا تو اس میں چار رافیل طیارے تھے جن پر نصب میزائلوں سے انہوں نے بہاولپور اور دیگر شہروں پر حملہ کیا جس میں مسجد کو شہید کیا گیا اور مرد و خواتین اور بچے شہید...
    — فائل فوٹو امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارت نے پہل کی ہم نے جواب دیا۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پوری صورتِ حال میں امریکا انگیج رہا ہے، یہ کہنا مشکل ہے کہ امریکا مستقبل میں بھی انگیج رہے گا۔ بھارت سے بہت مِس کیلکولیشن ہوئی ہے، بھارت کی صلاحیت ہی نہیں تھی: ناصر جنجوعہ سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت سے بہت مِس کیلکولیشن ہوئی ہے، بھارت کی صلاحیت ہی نہیں تھی۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ ثالثی تب ہوتی ہے جب دونوں فریق رضا مند ہوں، تاریخ بتاتی ہے کہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ آج کا موسم ابر آلود رہے گا اور سورج بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کرتا رہے گا، تاہم گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا امکان کم ہے، اور آئندہ دو سے تین روز تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ خشک موسم کی وجہ سے پارہ مزید بڑھ سکتا ہے، جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کیسے ہوا؟ امریکی صحافی نک رابرٹسن نے تفصیلات بتا دیں۔ امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت، پاکستان کے درمیان سیز فائر کی کوشش کر رہی تھی، بھارت نے پاکستان کی ایئر بیسز پر حملہ کیا نک رابرٹسن نے کہا کہ بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پر نہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کر دی، پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور ہوا، پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب، ترک حکام سے رابطہ کیا، سعودی اور ترک حکام سے رابطے کے...
    نیویارک:امریکی صحافی نک رابرٹسن نے پاکستان اوربھارت کے درمیان سیزفائر کی تفصیلات سے پردہ اٹھا دیا اور سنسنی خیز انکشافات کیے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن نے ٹی وی انٹرویو میں بتایاکہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائرکی کوشش کر رہی تھی مگر کامیاب نہیں ہوئی، پھر بھارت نے پاکستان کی ائیربیسز پرحملہ کیا۔ انہوں نے بتایاکہ بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پرنہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کردی، پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میزپرآنے پرمجبور ہوا اور پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کوپیچھے ہٹنے پر مجبورکردیا۔ امریکی صحافی کا کہنا تھاکہ امریکی وزیرخارجہ نے سعودی عرب اور ترک حکام سے رابطہ...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پانی کی چوری میں ملوث 2 افسران کو معطل کر دیا۔کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب اور سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ترجمان کے مطابق میئر کراچی نے لسبیلہ برج، لیاری ندی، ناظم آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے واٹر کارپوریشن کے افسران کے ہمراہ پانی کی فراہمی اور چوری سے متعلق صورتِ حال کا مکمل جائزہ لیا۔ کراچی کا ٹریفک مسئلہ، مرتضیٰ وہاب نے حنیف عباسی کو خط لکھ دیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پاکستان ریلوے کی اراضی پر پارکنگ پلازہ بنانے کی درخواست کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد شہر میں پانی چوری کے خلاف...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر 24 حملے کیے، پھر اگلے ہی دن پاکستان میں مختلف ڈرون بھیجے گئے، اور آج 10 مئی کی رات پاکستان کی 3 ایئر بیسز پر بھارت کی جانب سے حملے کئے گئے جس کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ شروع کردیا جس میں بھارت کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق آپریشن شروع ہونے سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن کے آغاز کا مقصد بھارت...
     قیصر کھو کھر:بھارت کےبزدلانہ حملوں کےتناظر میں وزیراعلیٰ پنجاب نےبڑا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے 2 ارب روپے کاانٹرنل سکیورٹی فنڈ جاری کر دیا،پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو حفاظتی انتظامات کیلئے 2 ارب روپے جاری کیے گئے،راشن، ادویات ،فیول سمیت ضروری سامان کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی،محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری فنڈز محکمہ فنانس نے آن لائن کر دئیے۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی فنڈز عوامی فلاح کے لئے ایمرجنسی انتظامات کیلئے دئیے گئے،تمام قانون نافذ کرنیوالے ادارے، سول ڈیفنس ، ریسکیو ہائی الرٹ   کر دیا۔  محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ عوام صرف مستند ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر یقین کریں ،غیر ضروری...
    راؤدلشاد :وزیراعظم شہباز شریف کا ملکی سیاسی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ ، وزیراعظم نےسیاسی رہنماؤں کوموجودہ کشیدہ صورتحال بارےآگاہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موجودہ کشیدہ صورتحال اور بھارت کی جانب سے کیے گئے حملوں کے تناظر میں ملکی سیاسی قیادت سے ٹیلیفونک رابطے کیے۔ وزیراعظم نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان، کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان، بی این پی کے خالد حسین مگسی اور ق لیگ کے رہنما چوہدری سالک حسین سے رابطہ کیا۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی وزیراعظم نے سیاسی قائدین کو بھارت کی...
    بھارت کی جارحیت کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا دیا ہے اور مودی سرکار نے بھی فوجی اڈوں پر حملوں اور نقصان کو تسلیم کر لیا ہے۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور شیر کوٹ ائیر بیسر سمیت ائیر فیلڈ کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستان نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔ بھارتی میڈیا اور حکومت کی جانب سے پہلے تو پاکستان کی جانب سے حملوں کی تردید کی گئی اور اپنی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے یہ باتیں...
    پاک فضائیہ نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارتی ملٹری سیٹلائٹ کو مکمل طور پر جام کر دیا ہے، جس کے بعد یہ سیٹلائٹ غیر فعال ہو چکا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ (PAF) کی سائبر اور الیکٹرانک وارفیئر یونٹس نے بھارتی فوجی سیٹلائٹ کو ٹارگٹ کر کے اس کی کمیونیکیشن اور نیویگیشن صلاحیتوں کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا ہے۔ یہ کارروائی بھارت کی جانب سے پاکستان پر تین ایئربیسز پر حملوں اور مزید ڈرون حملوں کے بعد کی گئی جوابی کارروائی کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے ان حملوں کے بعد ”آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص“ کا آغاز کیا تھا، جس کے تحت اب تک بھارت کو S-400 میزائل سسٹم، براہموس میزائل اسٹوریج...
    9 اور 10 مئی کی درمیانی شب ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بھارت نے راولپنڈی میں نور خان ایئربیس، مریدکے ایئر بیس اور شور کوٹ ایئربیس کو نشانہ بنایا ہے اب وہ ہمارے جواب کا انتظار کرے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نے چند لمحے قبل 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے، جن میں سے ایک آدم پور اور 5 میزائل امرتسر کے مختلف علاقوں میں گرائے گئے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی مکاری اور پاگل پن کے ذریعے پورے خطے کو ایک خطرناک جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص: بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ...
    کشمیر کونسل ای یو کے زیراہتمام مظاہرے میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں، کشمیریوں اور ان کے ہمدردوں کی بڑی تعداد اور متعدد سیاسی و سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹر برسلز میں جمعہ کو بھارتی سفارتخانے کے سامنے بھرپور احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے پاکستان پر بھارتی حملوں کی مذمت کی۔ بھارت کی طرف سے آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف علاقوں پر 7 اور 8 مئی کی رات کو تاریکی میں پے درپے جارحانہ حملوں کے خلاف آج کشمیر کونسل ای یو اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں نے برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں زندگی کے مختلف شعبوں سے...
     وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا اور پاک فضائیہ کے اثاثے محفوظ ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایئرڈیفنس سسٹم نے میزائل حملوں کو کامیابی سے ناکام بنایا اور قوم کا مورال بلند ہے۔
    بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر 24 حملے کیے، پھر اگلے ہی دن پاکستان میں مختلف ڈرون بھیجے گئے، اور آج 10 مئی کی رات پاکستان کی 3 ایئر بیسز پر بھارت کی جانب سے حملے کیے گئے جس کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ شروع کردیا جس میں بھارت کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ آپریشن شروع ہونے سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن کے آغاز کا مقصد بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا اور خطے میں پاکستان کی سالمیت کا...
    لاہور: جرمن ہاکی لیجنڈ اسٹفین بلوشر نے ایک بار پھر پاکستان سےاپنی محبت کا اظہار کردیا۔ حال میں ویزدان ہاکی کلب کے ساتھ پاکستان کا دورہ کرنے والے اسٹیفن بلوشر نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اسٹفین بلوشر نے اس دورے کے دوران نیشنل ہاکی اسٹڈیم لاہور میں کھڑے ہہوکر ایک خصوصی تصویر شیئر کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد اور لانگ لیو پاکستان کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔ بھارتی حارجیت کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے بعد اسٹیفن بلوشرپہلے غیرملکی ہاکی کھلاڑی لیجنڈ ہیں، جنہوں نے پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت سراہا جارہا ہے۔
    اسلام آباد (رضوان عباسی سے )ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال سے سب آگاہ ہیں۔ بھارت نے 7 مئی سے پاکستان کے مختلف علاقوں پر بلااشتعال جارحیت کا آغاز کیا، جس نے دونوں ایٹمی طاقتوں کو جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ پہلگام واقعے پر پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، بھارت نے اب تک کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا۔ بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں اور ان کے جنگی جنون کی وجہ سے پورے خطے کا امن داؤ پر لگا ہے۔ شفقت علی خان...
    پاک فوج کی جوابی کارروائیوں پر بھارتی بوکھلاہٹ، آئی پی ایل کو ہی معطل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائیوں کے باعث بھارت نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ہی معطل کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ اور آئی پی ایل منجمنٹ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز پر غور کرنے کے بعد آئی پی ایل کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بھارتی بورڈ جلد آئی پی ایل کی معطلی سے متعلق تفصیلات بتائےگا، آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز...
    حالیہ سائنسی تحقیق سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ ایشیا میں فضائی آلودگی اور ناقص خوراک دل کی بیماریوں (Cardiovascular Diseases) کے بڑھتے ہوئے خطرات میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق، دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 70 لاکھ اموات فضائی آلودگی سے منسلک بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہیں جن میں دل کی بیماریاں، فالج اور پھیپھڑوں کا کینسر شامل ہیں۔ جنوبی ایشیا، خاص طور پر بھارت اور پاکستان میں فضائی آلودگی (باریک ذرات) کی سطح PM2.5 سے بھی 20 گنا زیادہ پائی گئی ہے جو دل کی بیماریوں کا اہم سبب ہے۔ ایک حالیہ مطالعے کے مطابق چین کے صوبے جیانگسو میں بھی شدید گرمی اور فضائی آلودگی کے امتزاج سے مہلک دل کے...
    شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے متعدد قسم کے بیلسٹک میزائل فائر کردیے۔ یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا کے جنوبی کوریا پر انوکھے طرز کے حملوں میں اضافہ ادھر،جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ ان کی فوج نے جمعرات کو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے مختلف قسم کے بیلسٹک میزائلوں کے لانچ کا پتا لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میزائل شمالی کوریا کے علاقے ونسن سے مشرقی سمندر میں داغے گئے جسے جاپان کا سمندر بھی کہا جاتا ہے۔ جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ میزائلوں نے جزیرہ نما کوریا کے مشرق میں پانی میں گرنے سے پہلے تقریباً 800 کلومیٹر تک اڑان بھری۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب میں سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122کی فرضی مشقیں شروع کرا دیں۔ صوبہ بھر میں محکمہ سول ڈیفنس کو پوری طرح فعال کر تے ہوئے فرضی مشقوں کا آغاز کر دیا گیا۔ چھوٹے بڑے شہر وں میں شہری دفاع کی مشقیں کی جا رہی ہیں۔ مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ کو سول ڈیفنس ایکسرسائز کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ ریسکیو 1122 نے بھی مختلف شہروں میں موک ایکسرسائز کرنے کا آغاز کر دیا۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے اور خطرات سے بچاؤ کے لئے ریسکیو 1122کی فرضی مشقیں جاری ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122کو ہمہ وقت مستعد رہنے کی...
    اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے ریاست مخالف پروپیگنڈہ مہم میں ملوث 5 سو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ایجنسی نے اس معاملے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے اور اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ یہ اکاؤنٹس ملک بھر میں ریاست مخالف ایک مربوط آن لائن مہم چلانے میں سرگرم ہیں۔ یہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس 8 مئی 2025 کو ایک منظم ریاست مخالف پروپیگنڈہ مہم کا حصہ بنے تھے، جس کا مقصد قومی اداروں اور حکومت کے خلاف منفی رائے عامہ پیدا کرنا تھا۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی سروسز ایک سال سے زائد عرصے بعد بحال سائبر کرائم ونگ کی خصوصی ٹیمیں...
    6 اور 7 مئی کی شب پاکستان اور بھارت کی فضائیہ کی جھڑپ حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی اور طویل ترین لڑائی ہے۔  بھارت کے 5 لڑاکا طیاروں کو گرائے جانے کے بارے میں سینئر پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو بتایا کہ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی لڑائی میں دونوں طرف کے تقریباً 125 طیارے شریک تھے، دونوں ملکوں کے جنگی طیارے اپنی فضائی حدود سے باہر نہیں نکلے۔  سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس لڑائی کے دوران کچھ مواقع پر 160 کلو میٹر کے فاصلے سے بھی ایک دوسرے پر میزائل داغے گئے اس سے قبل گزشتہ روز بھارتی آفیشلز نے بھی اپنے 3 طیاروں کے گر کر تباہ ہونے...