2025-11-05@09:10:39 GMT
تلاش کی گنتی: 758
«اپنے احکامات پر»:
(نئی خبر)
ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 14 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل میں آپریشن بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے 14 خوارج ہلاک ہوگئے۔ مودی کو دیکھیں تو یہ لگتا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی کاپی ہے ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر بھارتی سپانسر شدہ خارجیوں...
پاکستان شوبز کی اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے نظر بد سے متعلق اپنے تجربات شیئر کر دیے۔ حال ہی میں اداکارہ ندا یاسر نے نظرِ بد سے متعلق اپنے ذاتی تجربات بیان کیے ہیں۔ اپنی شادی کی 23ویں سالگرہ کے موقع پر ندا نے انکشاف کیا کہ اُن کے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد وہ کئی مرتبہ بیمار ہوئے، جس کی وجہ وہ نظرِ بد کو حقیقت سمجھتی ہیں۔ A post common by Nida Yasir (@itsnidayasir.official) ان کا کہنا تھا کہ اب وہ سمجھ گئی ہیں کہ لوگ تصاویر شیئر کرتے وقت بچوں کے چہروں پر ایموجیز کیوں لگاتے ہیں۔ ندا نے مزید کہا کہ وہ اپنی خوشیاں دوسروں سے چھپانے کے بجائے شیئر کرنا پسند کرتی ہیں، چاہے...
اگلی سماعت پر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا حکم دینگے جو آپ کیلئے سبکی کا باعث بنے گی چیف ایکشن کمشنر
اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو بلانے کا اشارہ دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے کیس میں کہا کہ الیکشن کمیشن اگلی سماعت پر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا حکم دے گا جو آپ کے لیے سبکی کا باعث بنے گا۔ پنجاب کے سوا تینوں صوبوں نے بلدیاتی الیکشن کرادیا، یہ نہیں ہوسکتا کہ صوبائی حکومت قانون سازی نہ کرے اور 5 سال الیکشن ہی نہ ہوں۔ چیف الیکشن کمشنر کے استفسار پر وزیربلدیات پنجاب نے کہا کہ قانون سازی کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں زیر غور ہے، کوشش ہے...
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون 2025ء ) متحدہ عرب امارات کے جج نے ویزہ کی خلاف ورزی کرنے والے پاکستان خاندان کا 60 ہزار درہم کا جرمانہ منسوخ کردیا، جج کیلئے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان کی طرف سے اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان نے ایک اعزازی تقریب کے دوران جج کے حسن سلوک کی تعریف کی کیوں کہ ام القوین فیڈرل کورٹ آف فرسٹ انسٹینس کے جج حامد ال علی نے ایک پاکستانی شخص پر عائد 60 ہزار درہم ( 45 لاکھ 86 ہزار پاکستانی روپے سے زائد ) کا جرمانہ...
اسلام آباد: پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے مختلف شہروں میں تعلیمی اداروں کے اساتذہ و طلبا کیساتھ نشستوں کا انعقاد کیا۔ اساتذہ اور طلبا کیساتھ نشستوں میں کور کمانڈرز نے زور دیا کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا سفر جاری نہیں رہ سکتا۔ کور کمانڈرز نے طلبہ اور طالبات کو ملک میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے کردار کے حوالے سے آگاہی دی۔ کور کمانڈر ز نے کہا کہ طلبا پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، طلبا و طالبات جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرکے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ کور کمانڈرز نے طلبا پر زور دیا کہ وہ عالمی سطح پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں...
اسرائیل بھارت مردہ باد جلسہ عام سے خطاب میں جماعت اسلامی کے مرکزی امیر نے کہا کہ مسلم حکمراں اپنی خاموشی کے باعث اسرائیل کے ساتھ فلسطینیوں کے قتلِ عام میں شریک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومتِ پاکستان سے غزہ میں اسرائیلی بربریت پر مسلم حکمرانوں کی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ حیدرآباد کے کوہِ نور چوک پر اسرائیل بھارت مردہ باد جلسہ عام سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا وقت آ گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج جو بھی گھر سے نکلا ہے، اُس نے کہہ دیا کہ وہ اہلِ فلسطین کے ساتھ ہے، غزہ میں روز بچوں کا قتل کیا جا...
اپنے بیان میں امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ دھمکی دینے اور بھارت کی سازش کا طعنہ دینے والے خود چھپ کر غریب کے بچوں کو بہادری اور مخالفین کو غداری کا سرٹیفکیٹ دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے سوراب میں بھاگ کچھی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر کے بیٹے اور اے ڈی سی سوراب ہدایت اللہ بلیدی سمیت دیگر بے گناہوں کے قتل پر دکھ افسوس و رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کے تسلسل کو بلوچستان کی مخدوش صورتحال کو مزید گھمبیر بنانے کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ان واقعات پر سرکار کی جانب سے مذمتی...
پاکستان اور افغانستان سفارتی تعلقات کر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت پاکستان نے کابل میں اپنے ناظم الامور عبد الرحمان نظامانی کو کو سفیر کے درجے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے ناظم الامور بطور سفیر کل سے اپنی زمہ داریوں کا چارج سنبھالیں گے۔ سفیروں کی تعیناتی کے بعد دونوں ممالک کے سفارتکاروں اور سٹاف میں بھی اضافہ کیا جائے گا ، یہ فیصلہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے، معیشت، سلامتی، انسداد دہشتگردی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرے گا، یہ فیصلہ دونوں...
اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کے فیصلے کے بعد اہم سفارتی پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے تحت افغان طالبان حکومت نے بھی پاکستان کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسلام آباد میں موجود اپنے ناظم الامور کو سفیر کے درجے پر ترقی دینے کا اعلان کر دیا۔ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور یہ اقدام دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں سفیر کی تعیناتی کا فیصلہ حالیہ سفارتی روابط میں بہتری اور باہمی مشاورت کے بعد سامنے آیا ہے جسے علاقائی سطح پر ایک...
بھارتی فوج نے پہلی بار مئی میں پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں غیر متعین تعداد میں لڑاکا طیاروں کو کھونے کی تصدیق کردی۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی فوج نے پہلی بار اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس نے مئی میں پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں غیر متعینہ تعداد میں اپنے لڑاکا طیارے کھو دیے۔ ہندوستانی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے نقصان کا اعتراف ہفتے کے روز سنگاپور میں شنگری لا ڈائیلاگ میں شرکت کے دوران امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ بھارتی چیف آف ڈیفینس اسٹاف انیل چوہان نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے ہمارے کئی طیارے مار گرائے۔ بھارتی مسلح افواج کے...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کے آج بھی اپنے سابق شوہر کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ گزشتہ دنوں اداکارہ نے احمد علی بٹ کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے سابق شوہر علی عسکری اور ان کی موجودہ اہلیہ زارا کے ساتھ انتہائی دوستانہ تعلقات رکھتی ہیں۔ ماہرہ خان نے 2007 میں علی عسکری سے کی گئی اپنی پہلی شادی کو ایک قیمتی تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا، ’’اگر میں یہ رشتہ نہ نبھاتی تو مجھے اذلان جیسا انمول تحفہ کبھی نصیب نہ ہوتا۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی پہلی شادی کے...
پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات میں پیش رفت کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے باہمی ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا ۔ وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی تجارتی نمائندے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں فریقین نے تعمیری ماحول میں اپنے اپنے نقطہ نظر کا تبادلہ کیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق یہ ابتدائی رابطہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ایک کوشش ہے،جس میں ٹیرف اور تجارتی رکاوٹوں جیسے اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ رابطے کے دوران دونوں فریقین نے آئندہ چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پر تفصیلی مذاکرات پر اتفاق کیا ہےتاکہ باہمی مسائل کا گہرائی سے جائزہ لے کر قابل عمل...
صارفین کو اپنی بلنگ کا اختیار دے رہے ہیں، حکومت کا بجلی سلیبز تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں آئی پی پی کے معاہدے ختم کرکے عوام کو 3400 ارب روپے کا فائدہ دیا، وفاقی وزیر توانائی حکومت نے بجلی کی اوور بلنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔صارفین اپنے موبائل سے میٹر کی ریڈنگ کر کے ایپ پر بھیج سکیں گے۔وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ سبسڈی کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین سے جوڑ رہے ہیں۔ حکومت کا بجلی کے سلیبز کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بھی ڈیٹا درست کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی پی پی...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 مئی 2025ء ) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے جمعہ کی صبح امیر جماعت کے اسلام آباد دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں امیر جماعت نے غزہ میں فوری جنگ بندی،انسانی امداد کی فراہمی، مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل، پاک افغان تعلقات کی اہمیت، پاکستان کے سیاسی اور اقتصادی مسائل کے بارے میں جماعت کی پالیسیوں سے متعلق برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا۔ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں حافظ نعیم الرحمن نے جین میریٹ سے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کا حق...
سلطان راہی پاکستان کے ایک تجربہ کار اداکار تھے، انہوں نے 600 سے زائد فلموں میں کام کیا اور وہ پاکستانی سنیما کا سب سے بڑا نام تھے۔ وہ اصل مولا جٹ تھے، انہوں نے اردو اور پنجابی فلموں میں کام کیا ہے، ایکشن سے بھرپور گنڈاسا فلمیں بھی سلطان راہی کے دور میں شروع ہوئیں اور اپنے عروج پر پہنچیں۔ یہ بھی پڑھیں: سلطان راہی فلم انڈسٹری کی تباہی کے ذمہ دار کیوں ہیں؟ ان کی مشہور فلموں میں بشیرا، شیر خان ،مولا جٹ، سالا صاحب، چند وریام،آخری جنگ اور شعلے کے نام سرفہرست ہیں۔ 9 جنوری 1996 کو ایک ناگہانی واقعے واقعے میں سلطان راہی کی موت ہوگئی، جب سلطان راہی ڈاکؤوں کی گولی کا نشانہ بن گئے۔ ...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کو سفیر کی سطح پر اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ امید ہے اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید گہرا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام پاک افغان اقتصادی ،سیکیورٹی تعاون اور باہمی تجارتی شعبے میں تعلقات کو مزید گہرا کرے گا۔نائب وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔اس سے پہلے پاکستان کا افغانستان میں سفارت خانہ ناظم الامور کی سطح پر تھا، جسے اب سفیر کی سطح پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔
اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے کابل میں اپنے ناظم الامور کے عہدے کو سفیر کے درجے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا، پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں مثبت پیش رفت جاری ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کابل میں 19 اپریل 2025ء کو پاکستانی وفد کے ہمراہ میری نہایت تعمیری ملاقاتیں ہوئیں، پاکستان اور افغانستان کے تعلقات ایک مثبت راستے پر گامزن ہیں اور اس مثبت رجحان کو برقرار رکھنے کے لیے، مجھے خوشی ہے کہ حکومتِ پاکستان نے کابل میں اپنے ناظم الامور کے...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمداسحاق ڈار نے کابل میں اپنے سفارتخانے کو سفیرکی سطح پراپ گریڈکرنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ امید ہے یہ اقدام دونوں ملکوں کے درمیان تعاون، اقتصادی اور سکیورٹی تعاون کو مزید گہرا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاک افغان تجارتی شعبے میں تعلقات کو مزید گہرا کرے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کا افغانستان میں سفارتخانہ ناظم الامور کی سطح پر تھا۔ Post Views: 5
پاکستانی اداکارہ و ماڈل سونیا حسین کا کہنا ہے کہ جنات سے متعلق گفتگو کرنے پر وہ پاس آجاتے ہیں اور ان کی فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی انہیں ایسی چیزیں محسوس ہوتی تھیں۔ سونیا حسین ان دنوں اپنی فلم ’دیمک‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی دوران انہوں نے ایک انٹرویو دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ خوف ایک ایسا احساس ہے جسے انسان خود محسوس کرتا ہے لیکن پیرا نارمل چیزوں کا وجود بھی ہوتا ہے۔ جنات کی موجودگی سے متعلق سوال کے جواب میں سونیا حسین نے کہا کہ وہ جنات پر یقین رکھتی ہیں کیونکہ ان کا ذکر قرآن پاک میں بھی آیا ہے اور اس لیے ان کی حقیقت سے انکار...
لاہور: گلشن راوی کے علاقے میں شہری کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور زیورات کی چوری کا معما حل ہو گیا، جب پولیس نے واردات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق واردات کا مرکزی ملزم متاثرہ شہری کا اپنا رشتہ دار نکلا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن سدرہ خان کو ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک سونپا، جس پر عمل کرتے ہوئے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلشن راوی شاہد محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، ڈاکٹر مصدق ملک نے ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی جس کی قیادت کلائمٹ چینج اینڈ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ کے سینئر ڈائریکٹر تورو کوبوکر رہے تھے۔ ملاقات کا مقصد کاربن مارکیٹس میں شراکتی امکانات کا جائزہ لینا اور ایک نئی ماحولیاتی حکمتِ عملی کی تشکیل کے لیے مشترکہ اقدامات کو فروغ دینا تھا، جو اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے درمیان ہم آہنگی کو ممکن بنائے۔ یہ ملاقات پاکستان کی قومی ماحولیاتی حکمتِ عملی کو بین الاقوامی معیارات اور مارکیٹ پر مبنی موسمیاتی مالیاتی حلوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوئی۔دونوں فریقین...
اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ،اووربلنگ کے خاتمے کیلئے حکومت کا نئی اسکیم شروع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آ باد(سب نیوز)حکومت نے بجلی کی اوور بلنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اپنا میٹر اپنی ریڈنگ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پاور)کا اجلاس ہوا، جس میں رکن رانا محمد حیات نے سوال اٹھایا کہ کیا آئندہ مالی سال میں بجلی ٹیرف میں مزید کمی ہو گی؟، جس پر چیئرمین نیپرا نے جواب دیا کہ فی الحال بجلی کا ریٹ اتنا ہی رہنے کا امکان ہے۔رانا محمد حیات نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 30 فیصد ریلیف دیا گیا ہے جب کہ زرعی شعبے کو کوئی...
اووربلنگ کا خاتمہ، حکومت کا ”اپنا میٹراپنی ریڈنگ“ منصوبہ شرو ع کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم جلد اعلان کرینگے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 مئی 2025)اووربلنگ کے خاتمہ کیلئے حکومت کا ”اپنا میٹراپنی ریڈنگ“منصوبہ شرو ع کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم جلد اعلان کرینگے، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پاور) کا اجلاس ہواجس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ صارفین کو اپنی بلنگ کا اختیار دے رہے ہیں اور اس سلسلے میں ”اپنا میٹر اپنی ریڈنگ“ کے نام سے سکیم کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ صارفین اپنے موبائل سے میٹر کی ریڈنگ کر کے ایپ پر بھیج سکیں گے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ سبسڈی کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین سے جوڑ رہے ہیں۔ حکومت کا بجلی کے سلیبز کو تبدیل کرنے...
وزیر داخلہ ویژن ، چیئرمین سی ڈی اے کے احکامات ،ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ، تفصیلات سب نیوز پر
وزیر داخلہ ویژن ، چیئرمین سی ڈی اے کے احکامات ،ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وزیرداخلہ محسن نقوی کے ویژن کے مطابق چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر سردار محمد آصف کی سربراہی میں ایچ سولہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ،، غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا گیا ، باوثوق ذرائع کے مطابق ایچ سولہ میں ایوارڈ کے اعلانات سے قبل تجاوزات قائم کرنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے بھرپور آپریشن کیا باوثوق ذرائع کے مطابق تجاوزات کروانے والے...
سٹی 42: وزیراعظم شہبازشریف نے یوم تکبیر، 28 مئی 2025 کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا میں آج کے دن اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہوئے دِل کی گہرائیوں سے پوری قوم، اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کو یومِ تکبیر کی مبارک دیتا ہوں۔ آج پاکستان کو دنیا کی ساتویں اور مسلمان ممالک میں پہلی ایٹمی قوت بنے 27 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ الحمدللہ. شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان 'یومِ تکبیر' اِس مرتبہ ایک اہم اور تاریخی موقع پر منارہا ہے جب بھارت کی مسلط کردہ بلاجواز جنگ میں ، پاکستان اللہ تعالی کے فضل وکرم سے 6 سے 10 مئی کے معرکہء حق میں سرخرو اور فتح یاب ہوا ۔ فتح مبین سے...
قررین نے اپنے خطابات میں موجودہ ملکی و عالمی حالات کے تناظر میں عزاداری کے خلاف ہونے والی سازشوں، فرقہ واریت کے خطرات اور اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے زیرِ اہتمام حیدرآباد میں "تحفظِ عزا و دفاعِ پاکستان کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی، جب کہ صوبائی صدر علامہ اسد اقبال زیدی، مولانا محمد علی جروار سمیت صوبائی و ضلعی تنظیمی ذمہ داران، علمائے کرام اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ کانفرنس کا مقصد ملک میں عزاداری کے تحفظ، اتحاد بین المسلمین کے فروغ اور پاکستان کے نظریاتی و...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس مسرت ہلالی نے وکیل فیصل صدیقی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ سنی اتحاد کے وکیل ہیں یا پی ٹی آئی کے؟کیا آپ کو پی ٹی آئی نے ان کی طرف سے بولنے کی اجازت دے رکھی ہے؟فیصل صدیقی نے کہاکہ میں پی ٹی آئی کا وکیل نہیں ہوں،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ صاف چھپتے بھی نہیں، سامنے آتے بھی نہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی، وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ سنی اتحاد کونسل نے...
سٹی 42: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ برادر ملک ایران کا دورہ کرکے دلی خوشی ہوئی ، ایران کو ہم اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ہمراہ سعدآباد محل میں مشترکہ نیوز کانفرنس میں کیا، کہا کہ برادر ملک ایران ہمارا دوسرا گھرہے، پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں پرتپاک استقبال پر ایرانی حکومت اور قوم کا شکر گزار ہوں ۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد شہباز شریف نے بتایا کہ ایرانی صدر کے ساتھ تعمیر اور مفید بات چیت ہوئی ، تجارت سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں...
عید الااضحیٰ کے موقع پر قربانی دینے والوں کیلئے خاص سحکامات جن کے بارے معلوم ہونا ہر مسلمان کیلئے لازم، جانئے ان کے بارے
اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) قربانی کرنے کی نیت رکھنے والوں کے لیے ایک اہم اسلامی ہدایت یہ ہے کہ جب ذوالحجہ کا چاند نظر آ جائے، تو انہیں اپنے بال اور ناخن کاٹنے سے اجتناب کرنا چاہیے، یہاں تک کہ قربانی ہو جائے۔ یہ ہدایت نبی کریم ﷺ کی سنت مبارکہ سے ثابت ہے۔ حضرت اُمِّ سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: “جب ذوالحجہ کا پہلا عشرہ شروع ہو جائے اور تم میں سے کوئی شخص قربانی کا ارادہ رکھتا ہو تو وہ اپنے بال اور ناخن نہ کاٹے۔ (صحیح مسلم، حدیث: 1977) اس حدیث کی روشنی میں فقہاءِ کرام فرماتے ہیں کہ جو شخص قربانی کا ارادہ رکھے، اُس کے لیے مستحب...
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے بعد وزیراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر مسرت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔ ایکس پر وزیراعظم نے رجب طیب اردون سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں بتایا کہ آج شام استنبول میں اپنے پیارے بھائی صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں حالیہ پاک بھارت صورتحال میں پاکستان کی پرعزم حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ Had the honor of meeting my dear brother President Reccep Tayipp Erdogan in Istanbul this evening. Thanked him for his resolute support to Pakistan in the recent Pakistan India standoff which resulted in Pakistan's overwhelming victory Alhamdolillah!Conveyed the sentiments of… pic.twitter.com/4OvkBZxuAo— Shehbaz...
اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد کے فیلڈ افسران چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جیز، ایس پیز اور اے سیز نے شرکت کی، وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی شریک ہوئے۔ دوران اجلاس اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بغیر منظور شدہ گھروں کے...
سولہ امتحانی مراکز میں ملک کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے دینی مدارس شامل ہیں، جنہوں نے اپنے طلباء و طالبات کو امتحانات میں شرکت کروائی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے امسال موسمِ گرما کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے امتحانی اوقات کو مختصر کیا گیا ہے تاکہ طلباء و طالبات کو سہولت میسر ہو اور وہ بروقت امتحانات مکمل کر کے اپنے گھروں کو روانہ ہو سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ سمیت ملک بھر میں مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے زیراہتمام سالانہ امتحانات 2025 کا آغاز مورخہ 24 مئی بروز جمعہ سے ہو چکا ہے۔ اس سال امتحانات کے انعقاد کیلئے ملک بھر میں 16 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن...
اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا پہلے کی طرح منہ توڑ جواب ملے گا۔ انتہا پسند سیاسی جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حالیہ تقریر کو خطرناک قرار دیتے ہوئے پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ اگر نئی دہلی نے کوئی بھی اشتعال انگیزی کی تو اسلام آباد اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات محض اشتعال انگیزی نہیں بلکہ علاقائی سلامتی کے لیے سنجیدہ...
چین اپنے بیرون ملک طلباء اور محققین کے جائز قانونی حقوق و مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا ، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ سے امریکی حکومت کے فیصلے کے بارے میں پوچھا گیا جس میں ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر پروگرام کے تحت اس کی سند کو ختم کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں اس ادارے کو نئے بین الاقوامی طلباء کو داخلہ دینے سے مؤثر طور پر روک دیا گیا ہے۔جمعہ کے روز ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین۔امریکہ تعلیمی تعاون باہمی مفاد پر مبنی ہے، چین نے ہمیشہ تعلیمی تعاون کو سیاسی بنانے کی مخالفت کی ہے، امریکی اقدامات صرف امریکہ کی اپنی ساکھ اور بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچائیں گے۔ چین اپنے بیرون ملک طلباء اور محققین کے جائز قانونی حقوق و مفادات...
لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خودکشی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ہے اور رواں ماہ کے پہلے 23 دنوں میں مختلف وجوہات پر 12 افراد نے خودکشی کی ہے۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق مختلف علاقوں میں خودکشی کرنے والوں میں ایک خاتون اور 11 مرد شامل ہیں۔ 2 مئی کو برکی کے علاقے پیراگون سٹی میں 40 سالہ امداد حسین نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔ اسی طرح 2 مئی کو کاہنہ میں 22 سالہ آفتاب میو نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر اپنی جان لی۔ علاوہ ازیں 5 مئی کو جعفریہ کالونی شیراکوٹ میں 40 سالہ رضا عباس نے سر میں گولی مار کر اپنی جان اپنے...
عالمی اداروں کے سربراہان کے نام جاری اپنے ایک خط میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت تہران کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے شہریوں، مفادات اور تنصیبات کی حفاظت و دفاع کیلیے کسی بھی قسم کی دہشتگردانہ یا تخریب کارانہ کارروائی کیخلاف اقدامات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، سلامتی کونسل کے سربراہ اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو ایک خط ارسال کیا۔ جس میں انہوں نے ایرانی جوہری تنصیبات کے خلاف ممکنہ اسرائیلی حملے کے بارے میں خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکش صیہونی رژیم کی دھمکیاں کوئی نئی بات نہیں۔ لیکن امریکی...
بھارتی سرپرستی میں کام کرنیوالافتنہ الخوارج سویلین علاقوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے: آئی ایس پی آر
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ میر علی میں بزدلانہ کارروائی کے پیچھے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والا فتنہ الخوارج ملوث ہے، 19 مئی کو میر علی میں افسوسناک واقعے میں سویلین کا جانی نقصان ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بعض حلقوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جا رہے ہیں، الزامات کے جواب میں فوری طور پر واقعے کے حوالے سے جامع تحقیقات کا آغاز کیا گیا، تمام الزامات سراسر بے بنیاد اور ایک منظم گمراہ کن مہم کا حصہ ہیں۔ یہ واضح ہے کہ یہ عناصر اپنے بھارتی آقاؤں کے اشاروں پر کام کر رہے...
میر علی میں بزدلانہ کارروائی کے پیچھے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والا فتنہ الخوارج ملوث ہے، آئی ایس پی آر
فائل فوٹو انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ میر علی میں بزدلانہ کارروائی کے پیچھے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والا فتنہ الخوارج ملوث ہے، 19 مئی کو میر علی میں افسوسناک واقعے میں سویلین کا جانی نقصان ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بعض حلقوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جا رہے ہیں، الزامات کے جواب میں فوری طور پر واقعے کے حوالے سے جامع تحقیقات کا آغاز کیا گیا، تمام الزامات سراسر بے بنیاد اور ایک منظم گمراہ کن مہم کا حصہ ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ یہ واضح ہے کہ یہ عناصر اپنے بھارتی آقاؤں کے اشاروں پر...
پاکستان نے اپنے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں شفافیت دکھائی، کیا بھارت اتنی دیانتداری کا مظاہرہ کر رہا ہے؟ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں شفافیت دکھائی، کیا بھارت اتنی دیانتداری کا مظاہرہ کر رہا ہے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا داعی ہے اور پاکستان کا ذمہ دارانہ عسکری مؤقف ہے ،پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے خطے میں امن کا داعی ہے ۔پاکستان کی مسلح افواج نے پھر بھارت کو مذاکرات کا عندیہ دیا ہے۔ گھوٹکی میں نامعلوم افراد نے بھینس کی زبان کاٹ دی نیویارک ٹائمز سے گفتگو...
آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد مودی سرکار نے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال شروع کردیا۔ مودی سرکار کی جانب سے اپنے ہی شہریوں پر جاسوسی کے بے بنیاد الزامات عائد کیے جانے لگے ہیں۔ گورداسپور، اتر پردیش اور امرتسر سے عام شہریوں کی ٹھوس شواہد کے بغیر گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اپنے ہی عوام کی گرفتاری مودی سرکار کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہے، اپنی ناکامیوں پر اٹھنے والے سوالات کا سامنا کرنے کے بجائے بھارتی یوٹیوبرز اور ویلاگر مودی سرکار کے نشانے پر ہیں۔ گورداسپور میں دو افراد کو "آپریشن سندور" سے متعلق معلومات مبینہ طور پر آئی ایس آئی کو دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جبکہ اتر پردیش...
عالمی سیاست ہمیشہ طاقت کے توازن میں ہی رہی ہے، معاشی اور فوجی محاذ پرطاقتور ممالک ہی دنیا کی سیاست کو اپنے اپنے انداز سے چلانے کی کوشش کرتے ہیں، اس انداز کا ایک واضح اشارہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وہ الفاظ ہیں جو انھوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے موقع پر کہے کہ اگر دونوں ممالک نے امریکا کے ساتھ تجارت کرنی ہے تو فوری طور پر جنگ بندی کردیں ورنہ امریکا اپنے تجارتی تعلقات ختم کر دے گا، یہ وہ واضح معاشی دھمکی تھی جس کا برملا اظہار امریکی صدر نے کر دیا۔ اس کے پس پردہ کیا کیا عوامل رہے ہوں گے، ان کے بارے میں چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ واقفان حال...
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان میں صرف جنرل ایوب خان فیلڈ مارشل تھے جنہوں نے بطور صدر خود کو اِس عہدے پر ترقی دی تھی۔ لیکن جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی وفاقی کابینہ کی منظوری سے دی گئی ہے، اُنہیں یہ عہدہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی شاندار کامیابی کے بعد دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی فیلڈ مارشل کا عہدہ کیا ہوتا ہے؟ فیلڈ مارشل کسی بھی فوج کا سب سے اعلیٰ منصب...
چین نے غربت میں کمی کا ہدف مقررہ وقت سے 10 سال پہلے حاصل کر لیا ہے، شی جن پھنگ بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے غربت میں کمی اور پائیدار ترقی سے متعلق شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم 2025 کو تہنیتی پیغام بھیجا۔منگل کے روز اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ غربت کا خاتمہ ایک عالمی مسئلہ اور دنیا کے تمام ممالک کا مشترکہ نصب العین ہے۔ چین نے کٹھن کوششوں کے ذریعے پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے میں غربت میں کمی کا ہدف مقررہ وقت سے 10 سال پہلے حاصل کر لیا ہے اور چینی خصوصیات کےحامل تخفیف غربت پروگرام پر گامزن ہو کر انسانی تاریخ میں...
چودھری شجاعت کی ہدایت پر مسلم لیگی خواتین کا شہید عثمان یوسف کو خراجِ عقیدت، اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت
چودھری شجاعت کی ہدایت پر مسلم لیگی خواتین کا شہید عثمان یوسف کو خراجِ عقیدت، اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے صدر وسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور خواتین ونگ کی صدر و رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان کی ہدایت پر مسلم لیگ شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری فوزیہ نازکی سربراہی میں خواتین نے راولپنڈی میں شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے رہائش گاہ کا دورہ کرکے فاتحہ پڑھی اور غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پرآمنہ خانم، روبینہ بٹ اور دیگر خواتین بھی ہمراہ تھیں۔مسلم لیگی خواتین نے شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں...
سابق سربراہ ،شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد بھارت کی طرف سے فوراً پاکستانی حکومت کے ملوث ہونے کا الزام لگا دیا گیا۔ جس کے جواب میں پاکستانی حکومت کی تردید اور اس واقعے کی کسی غیر جانب دار فورم پر تحقیقات کرانے کی پیشکش کو بھارت نے مسترد کردیا ۔ تصدیق کی زحمت کئے بغیر، سرکاری سطح پر بھارتی میڈیا کے ذریعہ جنگی جنون کی کیفیت پیدا کردی گئی۔ پاکستان کی جانب سے تناؤ کو کم کرنے اور متوقع جنگ کو روکنے کے لیے سفارتی سطح پر کوششیں جاری رہیں، لیکن بھارت کی طرف سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بہاول پور ، مریدکے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اب ہمیں متحد ہوکر آہنی دیوار (بنیان مرصوص) کو دہشت گردی کی طرف موڑنا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی اسلام آباد کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں انہوں نے نوجوانوں کی ملک کے لیے کاوشوں کو نہایت اہم قرار دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے دشمن کے ناپاک عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے متحد رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے۔ اور پاکستان کی فتح دراصل امن کی فتح ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پورے ملک کے اساتذہ کو پاک فوج...
وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا میں صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، ملکی سلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات میں قومی یکجہتی کو قائم رکھنے کےلیے سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔اس سے قبل نواز شریف نے سینیٹر عرفان صدیقی سے بھی ملاقات کی اس دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور عزم سے وطن کا دفاع کیا ہے، اللّٰہ کا شکر جس نے ہمیں اس امتحان میں سرخرو کیا۔ جو دشمن خود کو جنوبی ایشیاء کا تھانیدار سمجھتا تھا اس کے 6...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نہ صرف محفوظ بلکہ بہت روشن اور تابناک ہے، جو لوگ کہتے تھے پاک فوج اپنا کام نہیں کرتی، آج ان سے سوال کیا جائے کہ فوج نے اپنا کام کیا یا نہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسلام آباد کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ نشست کے دوران کہاکہ آپ کو لوگ یہ کہتے تھے کہ فوج اپنا کام نہیں کرتی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے اور پاکستان کی فتح دراصل امن کی فتح ہے، آپ نے فوج کے لیے جس محبت کا اظہار کیا اس کے بعد میں کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کا مستقبل...
وزیراعظم شہباز شریف سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کا پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی، کراچی میں ’پاکستان زندہ‘ باد ریلی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا کہ آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ Honoured to meet Prime Minister @CMShehbaz today. Heartfelt congratulations to him and our valiant Armed Forces on the occasion of Youm-e-Tashakur for the resounding success of Operation Bunyaan-um Marsoos.???????? pic.twitter.com/tHpQOHhzKO — Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 17, 2025 انہوں نے لکھا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر اُنہیں اور ہماری بہادر مسلح افواج کو یومِ تشکر کے موقع پر...
اسلام آ باد: وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات میں جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاکستان کی مضبوط خواہش کا بھی اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا اپنے دفاع میں ردعمل متناسب اہداف پر مبنی تھا۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ اعلامیے کے مطابق جنگ بندی مفاہمت کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات اور بلا اشتعال جارحیت کے سامنے انتہائی صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے اس بات...
موسمی الرجی ایک عام مسئلہ ہے جو سال کے مخصوص اوقات میں فضائی پولن کے باعث پیدا ہوتی ہے، جیسے بہار، گرمی یا خزاں کے موسم میں۔ اس کے نتیجے میں چھینکیں، ناک بہنا یا بند ہونا، آنکھوں میں خارش یا پانی آنا، گلے میں خراش اور کھانسی جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ ماہرین غذائیت کے مطابق، کچھ قدرتی اور سادہ غذائیں ان علامات کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔ اپنے روزمرہ کے کھانے میں ان غذاؤں کو شامل کر کے، خاص طور پر الرجی سیزن سے پہلے اور اس کے دوران، ان علامات پر قابو پایا جا سکتا ہے اور مجموعی طور پر بہتر محسوس کیا جا سکتا ہے۔ یہاں آپ کوموسمی الرجی کے لیے 5 آسان...
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جنگ ہمارے اوپر زبردستی مسلط کی گئی تھی، مسلح افواج نے دشمن کو شکست دے کر سر فخر سے بلند کر دیا، پاکستان اور تمام سیاسی جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بالخصوص سپہ سالار کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کی خوشی میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہاؤس لاہور میں آتشبازی کا اہتمام کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ جنگ ہمارے اوپر زبردستی مسلط کی گئی تھی، مسلح افواج نے دشمن کو شکست دے کر سر فخر سے بلند کر دیا، پاکستان اور تمام سیاسی جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بالخصوص سپہ سالار کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سردار سلیم...
مودی دوبارہ ایساکیا تو کچھ نہیں بچے گا : شہباز شریف : آرمی چیف کے ساتھ آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ افسروں ‘ جوانوں سے ملاقات
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے ’’معرکہ حق‘‘ کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرِ اعظم نے آپریشن بنیان مرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم آئندہ چند روز کے دوران پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات کیلئے ایئر بیسز اور نیول بیسز کا بھی دورہ کریں گے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ، اعلی سول اور عسکری...
لاہور: مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر علامہ ساجد میر کی وفات کے بعد پنجاب سے سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر انتخابات 29 مئی کو ہونگے۔ صوبائی الیکشن کمیشن آفس سے دو امیدواروں حافظ عبدالکریم اور علامہ ہشام الہی ظہیر نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے، کل کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز ہے۔ مسلم لیگ ن نے ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث حافظ عبدالکریم کو سینیٹ کی نشست پر اپنا امیدوار نامزد کردیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے حافظ عبدالکریم کو کاغذات نامزدی جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے پروفیسر ساجد میر کے فرزند احمد میر کو سینیٹ نشست کی پیشکش کی تھی جس...
اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے جنگ کے میدان میں شکست کے بعد سفارتی سطح پر اپنائے جانے والے ہتھکنڈوں کا بھی منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو اُس کی سرگرمیوں کی بنیاد پر "ناپسندیدہ شخصیت" قرار دے دیا ہے کیونکہ بھارتی اہلکار کی حرکات سفارتی استحقاق اور حیثیت سے...
لاہور: لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 6 سے معروف ڈاکٹر طاہر جمیل کے مبینہ اغواء کا واقعہ پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی لاہور پولیس مکمل متحرک ہو گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کے تمام شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندان سے بھی ملاقات کی اور انہیں مغوی کی جلد بحفاظت بازیابی کی یقین دہانی کرائی۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکٹر طاہر جمیل 62 سال کی عمر کے حامل ہیں اور ڈی ایچ اے فیز 6 کے رہائشی ہیں۔ وہ اپنے کلینک سے واپس اپنے گھر آ رہے تھے کہ راستے میں دو موٹر سائیکل سواروں نے انہیں روکا اور اپنے ساتھ لے گئے۔ ڈی آئی...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فون کرکے بتایا کہ بھارت سیز فائر کرنا چاہتا ہے، بھارت سے ہم نے بات کی ہے، آپ بھی سیز فائر پر راضی ہوجائیں، میں نے کہا کہ ہم کھلے دل سے تیار ہیں، جس پر انہوں نے بھارت سے دوبارہ بات کی اور مجھے بتایا، حساس معاملے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا مراد اور اشارہ نیوکلیر جنگ کی طرف تھا، ہم نہ کسی سے دبیں گے اور نہ دبائیں گے، ہمیں کوئی نہ بتائے کہ خطے میں کسی کی اجارہ داری ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے پہل نہیں کی، دنیا کا پیغام...
سٹی 42 : چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے آج پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو انڈیا کی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے پہ خراجِ تحسین پیش کیا اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ان کی جرات و استقامت کی تعریف کی ۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی محافظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی اور بیرونی جارحیت کے خلاف جاری جنگ میں ہماری افواج کی بے مثال قربانیوں اور شجاعت کا بھرپور اعتراف کرتے ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف حالیہ اشتعال انگیزی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے پہلگام واقعے پر بھارت کو غیرجانبدارنہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی، بھارت نے تحقیقات کی پیشکش نہ مان کر جارحیت کا راستہ اپنایا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا دیکھے گی اور گونج بھی سنائی دے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ترک خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلگام واقعے سے متعلق بھارتی الزامات کو مسترد کرتا ہے، بھارت کے پاس ثبوت ہیں تو کسی غیر جانبدار ملک کے سامنے پیش کرے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا...
اسلام آباد: ماہ اپریل میں اوورسیز پاکستانیوں کی وطن بھیجی گئی رقومات میں 3.2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپریل 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر میں 3.2 ارب ڈالر کی آمد کا اضافہ ہوا، نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں سال بہ سال بنیادوں پر 13.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔ جولائی تا اپریل مالی سال 25ء کے دوران ترسیلاتِ زر میں مجموعی طور پر 31.2 ارب ڈالر آئے، جبکہ جولائی تا اپریل مالی سال 24ء کے دوران 23.9 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے اس طرح ترسیلات زر میں 30.9 فیصد اضافہ ہوا۔ اپریل 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (725.4 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (657.6 ملین...
سیشن کی صدارت مولانا بشیر احمد بٹ نے کی، جنہوں نے نہایت مؤثر انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں ہی اصل معمارِ قوم ہے اور اگر ماں شعور، اخلاص اور دینی بصیرت کیساتھ اپنی ذمہ داری نبھائے تو ایک صالح معاشرہ وجود میں آ سکتا ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو "متاب" کیجانب سے طالبات کیلئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد "متاب" کیجانب سے طالبات کیلئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد "متاب" کیجانب سے طالبات کیلئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد "متاب" کیجانب سے طالبات کیلئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد "متاب" کیجانب سے طالبات کیلئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد "متاب" کیجانب سے طالبات...
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر بھارتی حملہ، واپڈا چیئرمین کا دورہ، نقصانات کا جائزہ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) بھارت کی جانب سے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کی گئی شدید گولہ باری کے بعد واپڈا چیئرمین انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر)سجاد غنی نے نوسیری میں واقع ڈیم سائٹ کا ہنگامی دورہ کیا، جہاں انہوں نے پراجیکٹ کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا اور ملازمین کی حوصلہ افزائی کی۔پروجیکٹ حکام کی جانب سے چیئرمین واپڈا کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھارتی گولہ باری مسلسل چھ گھنٹوں تک جاری رہی، جس کے نتیجے میں ان ٹیک گیٹس کے ہائیڈرالک یونٹ 1 کو نقصان پہنچا۔ مزید یہ کہ ڈی...
کراچی ایئر پورٹ—فائل فوٹو کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی بندش کا دورانیہ رات 12 بجے تک بڑھادیا گیا، پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے اس حوالے سے نیا نوٹم جاری کر دیا۔ ایئر پورٹ حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کی بندش کا دورانیہ مزید 6 گھنٹے بڑھا دیا گیا ہے۔آپریشنل وجوہات کی بنا پر کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ ٹیک آف دن 11 بجے بند کیا گیا تھا۔ لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ کی فضائی حدود بحال، کراچی ایئرپورٹ کا آپریشن تاحال معطلپاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ کراچی، لاہور، آسلام آباد، اور سیالکوٹ ایئرپورٹس آپریشنل وجوہات کے باعث آج شام 6 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ قطر، جزیرہ ایئر، ایئر عربیہ، فلائی دبئی کی پروازیں 10 گھنٹے سے...
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری—فائل فوٹو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان جواب دینےکا حق رکھتا ہے، پاکستان بھارتی حملے کا جواب اپنی مرضی کے مقام اور طریقے سے دے گا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارتی حملے میں شہید ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتا ہوں، یہ بھارت کی جانب سے بلا اشتعال، جان بوجھ کر جنگی اقدام ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو گزشتہ دو ہفتوں سے بھارتی حکومت کی دھمکیوں کا سامنا رہا، پاکستان نے بھارتی الزامات کےجواب میں غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا، بھارت نے پاکستان کی تحقیقات کی پیش کش ٹھکرا کر شہریوں کو نشانہ بنایا۔ بھارتی جارحیت...
اسلام آباد:ابیٹ آباد کے تاجر زبیع اللّٰہ نے بھارت کی جانب سے حملے میں شہید ہونے والی مساجد کی تعمیر اپنے خرچ پر کرانے کا اعلان کردیا۔ ذبیع اللہ کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں مساجد و سول آبادی پر حملہ کیا جس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ دوسری جانب بھارت کے رات کی تاریکی میں سویلین آبادی پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستانی عوام کے سر پر خون سوار ہے۔ پاکستانی عوام نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ بھارت میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔ پاکستانی عوام کا کہنا تھا کہ انڈیا کو ہم...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ابیٹ آباد کے تاجر زبیع اللّٰہ نے بھارت کی جانب سے حملے میں شہید ہونے والی مساجد کی تعمیر اپنے خرچ پر کرانے کا اعلان کردیا۔ ذبیع اللہ کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں مساجد و سول آبادی پر حملہ کیا جس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ دوسری جانب بھارت کے رات کی تاریکی میں سویلین آبادی پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستانی عوام کے سر پر خون سوار ہے۔ پاکستانی عوام نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ بھارت میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔ پاکستانی عوام کا کہنا تھا کہ انڈیا کو ہم...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے بلا اشتعال شہری آبادی کو نشانہ بنا کر نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور پاکستان کی خودمختاری کی کھلی توہین کی ہے۔ پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا اور اپنے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا۔ صدر نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنے مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے پوری...
سلامتی کونسل کا سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار، فوجی تصادم سے بچاؤ اور سفارتی راستے اپنانے پر زور
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت پر فوجی تصادم سے بچاؤ اور سفارتی راستے اپنانے پر زور دیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت، پاکستان مسئلے پر بندکمرہ اجلاس ہوا جس میں خطےکی بگڑتی سکیورٹی صورتحال اور بھارتی اشتعال انگیزی پر غور ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں یواین سلامتی کونسل ارکان نے کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور فوجی تصادم سےبچاؤ اور سفارتی راستے اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ کئی ارکان نے مسئلہ کشمیر کوعلاقائی عدم استحکام کی...
اسد قیصر نے اسمبلیاں تحلیل کر کے نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسمبلیاں تحلیل کرکے نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل کی بریفنگ میں نہ شرکت کرنے کا کوئی افسوس نہیں، مطالبات کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے موجودہ ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے اسمبلیاں تحلیل کر کے نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال میں تبدیلی کی ضرورت ہے، اور نئے انتخابات...
سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھارت کی تحقیقات میں ہچکچاہٹ کو فالس فلیگ آپریشن کا اعتراف قرار دیا ہے۔کوٹ لکھپت جیل لاہور سے پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر شاہ محمود قریشی نے بیان جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کو بھارت نے یکطرفہ کارروائی سے شملہ معاہدے کی خلاف ورزی کی۔سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، کشمیر پر یو این قرارداد کو نظر انداز کرکے بھارت علاقائی امن کوخطرے میں ڈال رہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کی غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش قبول کرنے میں ہچکچاہٹ فالس فلیگ آپریشن...
پراپرٹی کی قیمتوں کے اعتبار سے بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ملک کے مہنگے ترین شہروں میں شمار ہوتا تھا، جہاں چند برس قبل تک شہر کے وسطی علاقوں میں زمین کا ٹکڑا خریدنا کسی خواب سے کم نہ تھا۔ پراپرٹی ذرائع کے مطابق شہر کے مرکزی بازاروں میں ایک فٹ ڈیڑھ سے دو لاکھ جبکہ وسطی علاقے 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے کے درمیان فی فٹ میں فروخت ہو رہے تھے تاہم گزشتہ چند برسوں سے پراپرٹی کی قیمتوں میں غیر معمولی کم دیکھنے کو ملی ہے۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک ابرار خان بتاتے ہیں کہ کوئٹہ میں گزشتہ پانچ سال سے پراپرٹی کی قیمت میں ہر گزرتے سال کے ساتھ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )یوٹلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے برطرف کئے جانے والے 3 ہزار سے زائد ملازمین کی اپریل کی تنخواہیں روکنے کے احکامات جاری کردئیے یوٹلیٹی اسٹورزکارپوریشن آف پاکستان کے زونل مینجر کی طرف سے جاری خط میں احکامات دئیے گئے کہ برخاست کیے گئے گریڈ ایک سے 13 تک کے ملازمین کی اپریل کی تنخواہ فوری طور پر روک لی جائیں. اس ضمن میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان ملازمین میں سے بہت سے اسٹور انچارج اور گودام کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں لہذا بہت توقع ہے کہ حساب کتاب پر ان کی جانب کافی واجبات باقی ہوں گے تمام پراسیس مکمل ہونے تک ادارے کو کسی...
(گزشتہ سے پیوستہ) یادرکھو:جب غرورکے تخت پر تدبرقربان ہوتا ہے،تواقتدارکے ستون ریت کی دیواربن جاتے ہیں۔جب احتیاط کی تلوارکندہو جائے، تو دشمن کی ضرورت نہیں رہتی، تب اندرسے بوسیدگی موت کی دستک دیتی ہے۔آج دنیادیکھ رہی ہے،آج عمان کےدریائوں کےکنارےمذاکرات ہورہے ہیں، مگرشہیدرجائی کے ملبےسےاٹھتی راکھ ان مذاکرات پرمشکوک سایہ ڈال رہی ہے۔اےاہلِ ایران اب بھی وقت ہے،آج کےدکھ کوکل کی دانش میں بدل لو۔آج کی راکھ سےایک نئی بصیرت کی شمع جلالوکہ وقت کاسمندرمنتظرنہیں ہوتا،اورقومیں جولمحے گنوادیتی ہیں، صدیوں کے اندھیروں میں گم ہوجاتی ہیں۔ میں صدقِ دل سےتمہیں بلاتاہوں کہ اٹھو: خودکوتعمیرکروتاکہ دنیاگواہی دے کہ ایران پھر اٹھاہے،عقل کے،تدبرکے،حکمت کے پروں پر سوار ہوکر۔ اے فرزندانِ خاکِ ایران!اے وہ لوگو، جو کہن سال تہذیبوں کے وارث ہو،جن کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یوٹلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے برطرف کئے جانے والے 3 ہزار سے زائد ملازمین کی اپریل کی تنخواہیں روکنے کے احکامات جاری کردیں۔ یوٹلیٹی اسٹورزکارپوریشن آف پاکستان کے زونل مینجر کی طرف سے جاری خط میں احکامات دیے گئے کہ برخاست کیے گئے گریڈ ایک سے 13 تک کے ملازمین کی اپریل کی تنخواہ فوری طور پر روک لی جائیں۔ اعلامیے کے مطابق ان ملازمین میں سے بہت سے اسٹور انچارج اور گودام کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں ۔ لہذا بہت توقع ہے کہ حساب کتاب پر ان کی جانب کافی واجبات باقی ہوں گے۔ تمام پراسیس مکمل ہونے تک ادارے کو کسی متوقع نقصان سے بچانے کے لئے ان ملازمین کی ماہ اپریل کی تنخواہیں...
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 7 مئی سے اپنے شہریوں پر لبنان کے سفر پر پابندی ہٹا دے گی۔ یہ بھی پڑھیں: لبنان میں ایک دہائی بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا آغاز عرب نیوز کے مطابق یہ فیصلہ جمعرات کو جاری کردہ ایک مشترکہ بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اعلان کیا گیا تھا کہ لبنانی صدر جوزف عون اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے دونوں ممالک کے درمیان سفر کو آسان بنانے اور نقل و حرکت کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات پر عملدرآمد پر اتفاق کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے سنہ 2021 میں اپنے شہریوں پر لبنان کے سفر پر پابندی لگا دی...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار ہوگیا،بین الاقوامی سطح پر بھارتی جارحیت پر مبنی بیانیے کو تمام بڑے ممالک نے مسترد کردیا۔ روسی وزیر خارجہ نے نئی دہلی کوپاکستان کیساتھ معاملات بات چیت کےذریعے حل کرنے کا مشورہ دیا ہے ، اس سے قبل امریکا اور یورپی یونین بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کیساتھ معاملات بات چیت سے حل کئے جائیں۔ سوئٹزرلینڈ نے بھی پاکستان کی پہلگام واقعہ کی تحقیقات میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے، اسکالر تنوی مدن کا کہنا ہے کہ روس نے دو بار ایک دوسرے ملک پر حملہ کرنے کی کوشش کی مگر مسائل حل نہ کرسکا،روس کی مثال بھارت کو بتاتی ہے کہ پاکستان کیساتھ...
پہلگام فالس آپریشن کے بعد ہر کوشش کے باوجود بھارت سفارتی سطح پر ناکامی سے دوچار ہے۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی سطح پر بھارت کے جارحیت پر مبنی بیانیے کو تمام بڑے ممالک نے مسترد کردیا۔ یہ بھی پڑھیں مودی نے بھارت کو ذات پات کے نام پر بانٹ کر کمزور کردیا، ہندوستان کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں روس کے وزیر خارجہ نے نئی دہلی کوپاکستان کے ساتھ تمام تصفیہ طلب معاملات کا بات چیت سے حل کرنے کا مشورہ دے دیا۔ اس سے قبل امریکا اور یورپی یونین بھی بھارت کو کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ معاملات بات چیت سے حل کیے جائیں، جبکہ سوئٹزر لینڈ نے بھی پہلگام واقعہ کی تحقیقات میں مدد فراہم کرنے...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 03 مئی 2025ء ) تجارتی خسارے میں اربوں ڈالرز کا پریشان کن اضافہ، اپریل 2025 میں ملکی ایکسپورٹ کا حجم بھی کم ترین سطح پر آ گیا، ایکسپورٹس کا 32 ارب ڈالرز کے ہدف کا حصول مشکل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کا تجارتی خسارہ اپریل میں ماہانہ بنیادوں پر 55.20 فیصد بڑھ کر 3 ارب 38 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ز پر پہنچ گیا جبکہ برآمدات میں 19.05 فیصد تنزلی سے 2 ارب 14کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2024 تا اپریل 2025 کے دوران تجارتی خسارہ 8.81 فیصد بڑھ کر 21 ارب 35 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کر گیا...
پاک بھارت کشیدگی پر چپ سادھنے والی پاکستانی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے تنقید کے بعد خاموشی توڑ دی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹک ٹاکر نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی خاموشی پر کرتے ہوئے پاکستان واپس آنے کا اعلان بھی کر دیا۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ مجھے لندن میں اپنی چھٹیاں گزارنی تھیں لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے بڑھتے ہوئے خدشات کے سبب میں نے اپنی چھٹیاں مختصر کرکے وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹک ٹاکر نے لکھا کہ میں پاکستان سے بےحد محبت کرتی ہوں اور میرے لیے اپنے ملک کی سلامتی اور خوشحالی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔ جنت نے...
بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے دیکھا ہے کہ اعلی امریکی حکام نے بار ہا کہا ہے کہ وہ ٹیرف کے معاملے پر چین کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں۔ اس کے ساتھ ہی امریکہ نے حال ہی میں چین کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے متعدد مواقع پر متعلقہ فریقوں کے ذریعے چین کو پیغام پہنچانے میں پہل کی ہے۔ جس کا چین جائزہ لے رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین کا موقف ہمیشہ ایک ہی رہا ہے۔اگر وہ لڑنا چاہتا ہے ،تو چین آخری لمحے تک لڑے گا؛ اگربات کرنا چاہتا ہے،تو چین کا دروازہ کھلا ہے. محصولات اور تجارت کی جنگ امریکہ کی جانب سے یکطرفہ...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن ، "را " کی لیک دستاویزات میں چونکا دینے والے انکشافات ،بھارتی میڈیا کو کیا ٹارگٹ دیا گیا تھا ۔۔؟ جانیے
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی "را" پہلگام حملے کی منصوبہ ساز نکلی،لیک ہونیوالی خفیہ دستاویز ات میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آ ئے ہیں ۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ""رادستاویز " کے مطابق اس واقعے کو ابھارنے کے لیے یہ وقت بہت اہم ہوگا،میڈیا کے اثاثوں کو 36 سے 48 گھنٹے پہلے واقعے کی جگہ پر متحرک کیا جائے گا، ضلع اننت ناگ میں ایک کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔سیاحوں کی آمد و رفت کی نگرانی کے بہانے خاص جگہوں پر اپنے فیلڈ آپریٹرز تعینات کیے جائیں گے ، حملے کے 2ے 4گھنٹے کے اندر اے آئی سسٹم کے تحت گواہوں کے بیانات لیے جائیں گے۔دھندلی ویڈیوز کی مدد سے...
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل جو لوگ کسی طرف امید لگا کر بیٹھے ہیں۔ وہ اگر اپنے اللہ سے امید لگائیں تو ان کے لئے زیادہ بہتر ہے۔ شرک بھی نہ ہوگا اور بحکم اللہ کام بھی ہو جائے گا۔ آج بہرحال بہتر دن ہے۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی آج آپ کی ایک مشکل آسان ہوگی، انشاءاللہ اور جب تک حساسدین سے دور رہیں گے۔ بحکم اللہ بہتریاں ہی محسوس کریں گے جو لوگ ان میں رہیں گے وہ پریشان ہی رہیں گے۔ برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جوناللہ نے چاہا تو آج کتنے بھی پریشان کیوں نہ ہوں، اس مشکل سے نکل جائیں گے جو تنگ کرہی تھی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 اپریل 2025ء) میری امی لاہور کی ایک مشہور یونیورسٹی کے بارے میں کہتی تھیں کہ اس کے برآمدوں سے یونہی گزرنے والے بھی عالم فاضل ہو جاتے تھے۔ ان کی بے حد خواہش تھی کہ ان کے بچوں میں سے کوئی ایک اس جامعہ سے ضرور تعلیم حاصل کرے۔ برسوں بعد ان کی خواہش پوری ہوئی تو ہمیں پتہ چلا کہ وہ یونیورسٹی اب اپنے لیکچر ہالز میں بیٹھنے والے طلبہ تک کو بھی بہتر انسان بنانے کی صلاحیت کھو چکی ہے۔ شاید کبھی اس یونیورسٹی کا ایک شاندار ماضی رہا ہو۔ موجودہ دور میں وہ اور اس جیسی کئی دیگر جامعات کاروباری ادارے بن چکی ہیں۔ وہ طلبہ کی فکری تربیت...
وزیراعظم کا انتونیو گوتریس سے رابطہ، بھارتی الزامات بے بنیاد، مہم جوئی کی صورت میں اپنا دفاع کریں گے، شہباز شریف
فائل فوٹو۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال پر ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ٹیلیفونک رابطے میں عالمی ادارے کے سربراہ سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان پر بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں اپنی سالمیت کا دفاع کریں گے، سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی غیر ذمہ دارانہ اقدامات ناقابل قبول ہیں۔ سندھ طاس کا پانی 24 کروڑ لوگوں کی لائف لائن ہے،...
واشنگٹن: امریکہ کی معروف ہارورڈ یونیورسٹی، کیمبرج، میساچوسٹس میں آج پاکستان کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اعلیٰ سطحی کانفرنس میں پالیسی ساز، ماہرین تعلیم، کاروباری افراد اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں پاکستان کی حالیہ معاشی کامیابیوں اور استعداد، گورننس اصلاحات، اور عالمی سطح پر ابھرتے ہوئے کردار کے بارے میں غور و خوض کیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات جناب محمد اورنگزیب؛ امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور نیو یارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے کانفرنس میں شرکت کی۔ اپنے افتتاحی کلمات میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کانفرنس میں شریک مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے روشن دماغوں کی موجودگی کو...
پی ٹی آ ئی کو عدالتی طوفان کا سامنا، ڈائیلاگ یا نااہلی کا راستہ رہ گیا،انصار عباسی نے اپنے کالم میں بتادیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف تجزیہ کار انصار عباسی نے اپنے کالم میں بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے 9 مئی سے جڑے مقدمات کو 4 ماہ میں نمٹانے کے تازہ ترین حکم نامے کے بعد تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ میں ممکنہ طور پر اپنی نا اہلی کا خوف بڑھتا جا رہا ہے۔اس معاملے پر پارٹی ارکان کے درمیان متواتر بحث و مباحثہ ہو رہا ہے اور وہ عدلیہ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس ڈر میں مبتلا ہیں کہ موجودہ حالات میں ٹرائل کورٹس انصاف کی فراہمی یقینی بنا سکیں گی۔انہیں ڈر ہے کہ سزاو¿ں کی وجہ سے تحریک انصاف کے کئی ارکان پارلیمنٹ نااہل قرار دیے جاسکتے ہیں کیونکہ کسی بھی سزا...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے حصے کے پانی کا تحفظ کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرےگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت سندھ طاس معاہدے پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد روکنے کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کسی صورت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا، اشتر اوصاف اجلاس میں قانون، انصاف اور آبی وسائل کے وفاقی وزرا، اٹارنی جنرل، سینیئر حکام اور تکنیکی ماہرین نے شرکت کی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان اپنے حصے کے پانی کا تحفظ کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرےگا، بھارت...
خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں ایک ملزم نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دہرے قتل کی واردات پبی کے علاقے جلوزئی میں پیش آئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائیرنگ کر کے قتل کیا۔ چچا کو اپنے بھتیجے پر کافی عرصے سے بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شک تھا۔
حج فضائی آپریشن—فائل فوٹو قومی حج فضائی آپریشن کا آغاز کے سلسلے میں پہلی پرواز آج رات اسلام آباد سے مدینہ روانہ ہوگی۔ایئر پورٹ حکام کے مطابق حج آپریشن کا آغاز آج رات اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہو رہا ہے۔حکام نے مزید بتایا ہے کہ اس حوالے سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خصوصی تقریب بھی منعقد ہوگی۔ حج پروازوں پر وزارتِ مذہبی امور اور پی آئی اے میں معاہدہحج پروازوں پر وزارت مذہبی امور اور قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ حکام نے مزید بتایا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 7 خصوصی امیگریشن کاؤنٹرز بھی تیار کیے گئے ہیں۔اسلام آباد انٹرنیشنل سے 100 پروازوں میں 28 ہزار 400 عازمین حجاز...