2025-11-04@09:10:03 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 677				 
                «ایران اور عراق جانے والے»:
(نئی خبر)
	تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے باوجود پاک ایران سرحد بدستور کھلی ہے۔اس حوالے سے وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران کا فضائی راستہ بند لیکن زمینی سرحد سے آمد و رفت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ایران سے پاکستان واپس آنے والے شہری مسلسل آرہے ہیں اور پاکستان سے ایران جانے والے بھی زمینی راستے سے سرحد پار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے جمعے سے زائرین کو اپنے شیڈول پر نظرثانی کی ہدایت کر رکھی ہے۔
	اسرائیلی حملے میں آیت اللہ خامنہ ای کے شدید زخمی ہونے والے مشیرِ خاص علی شمخانی جانبر نہ ہوسکے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے اعلیٰ مشیر علی شمخانی چوبیس گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد اسپتال میں انتقال کرگئے۔  ابھی تک ایرانی حکومت کی جانب سے ان کی موت کے متعلق باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔  تاہم ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسپتال ذرائع نے تصدیق کی کہ بری طرح زخمی علی شمخانی کو ڈاکٹرز نے بچانے کی بھرپور کوششں کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ علی شمخانی کی وفات ایران کے لیے نہ صرف ایک سفارتی نقصان ہے بلکہ وہ اندرونِ ملک سلامتی، دفاع اور...
	ایرانی میزائل حملوں کی تازہ لہر کے بعد اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ ان کا فضائی دفاعی نظام ناقابلِ شکست نہیں ہے۔ حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں ہونے والے شدید ترین حملوں میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی حملوں میں مزید 2 ایرانی جنرلز شہید، تعداد 8 ہوگئی اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) نے ہفتے کی رات جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا کہ ایران نے 2 بیلسٹک میزائل داغے جن کا ہدف حیفہ اور ٹیل اویو کے اہم علاقے تھے۔ اس حملے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور عام شہریوں کو نقصان پہنچا۔  برطانوی میڈیا بشمول بی بی سی نے شمالی اسرائیل میں ایک...
	 اسلام آباد:  اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کی مانیٹرنگ کے لیے 16 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ وفاقی وزارت توانائی کی جانب سے وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کمیٹی کے کنوینر ہوں  گے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں اچانک بڑھ گئی ہیں اور پاکستانی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل سے ہونے والے اثرات اور حکمت عملی وضع کرنے کی خاطر نگرانی کے لیے وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دی ہے۔...
	ایران کے جدیدبیلسٹک میزائلوں سے مخالفین پریشان‘اسرائیل پر حملے میں استعمال ہونے والے میزائل دوہزارکلومیٹرتک ہدف کونشانہ بناسکتے ہیں.رپورٹ
	واشنگٹن/پیرس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جون ۔2025 )ایران کے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملوں نے مخالفین کو پریشان کردیا ہے ایران کے بیلسٹک میزائل دو ہزار کلومیٹر کے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں تہران نے اسرائیل پر جوابی حملے کو” آپریشن وعد صادق 3“ کا نام دیا ہے جس میں برق رفتار بیلسٹک میزائل داغے گئے امریکی تحقیقی ادارے کا کہنا ہے کہ ایران کے جدیدبیلسٹک میزائل محض400سیکنڈ میں اسرائیل پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں .(جاری ہے)  ایران کے جوابی حملوں کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں اعلان کیا گیا کہ ایران نے اسرائیل پر متعدد میزائل داغے ہیں اور عوام اگلی اطلاع تک محفوظ مقامات میں پناہ لیں اس...
	ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے جمعے کو امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ ایران اسرائیل پر اپنے حملے تیز کرے گا اور جو بھی ملک اسرائیل کے دفاع کی کوشش کرے گا اُس کے فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ایران کو بین الاقوامی قانون کے تحت اس جارحانہ حکومت کے خلاف فیصلہ کن جواب دینے کا حق حاصل ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی ملک ایران کی کارروائیوں کے خلاف اسرائیل کا دفاع کرے گا اُس ملک کے فوجی اڈے ایران کے اگلے اہداف ہوں گے۔ یہ پڑھیں: ایران کا اسرائیل پر چوتھا میزائل حملہ، 63 افراد زخمی، کئی عمارتیں تباہ اس سے قبل جمعے کے روز امریکی اور اسرائیلی...
	ایران نے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے اپنے اعلیٰ فوجی کمانڈرز اور نامور ایٹمی سائنسدانوں کے نام جاری کر دیے۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق دین اسلام اور ملک و قوم کے لیے اسرائیلی حملے کے سامنے اپنی جان کی بازی لگانے والے شہید افسران کی فہرست جاری کردی گئی۔ شہید ہونے والے پاسداران انقلاب کے موجودہ سربراہ میجر جنرل حسین سلامی، سابق سربراہ محمد باقری، پاسداران انقلاب فضائی فورس کے سربراہ حاجی زادہ اور پاسداران انقلاب خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کے سربراہ غلام علی رشید شامل ہیں۔ شہید ہونے والے ایٹمی سائنسدانوں میں احمد رضا ذوالفقاری دریانی، فریدون عباسی، محمد مہدی تہرانچی، عبدالحمید مینوچھر اور امیر حسین فقہی شامل ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ حسن نصر اللہ کی شہادت...
	جمعے کی صبح ایرانی دارالحکومت تہران کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 78 افراد شہید اور 329 دیگر زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا تبریز پر ایک اور حملہ ، ایران میں ملک گیر ہائی الرٹ جاری، عالمی برادری کا اظہار تشویش ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق صوبہ تہران میں صیہونی حکومت کے دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کی غیر سرکاری طور پر تعداد 78 اور زخمیوں کی تعداد 329 ہے۔ اسرائیل نے جمعہ کی صبح تقریباً 200 طیاروں کے ذریعے ایک بڑے پیمانے پر حملہ کیا جس میں ایران کے جوہری پروگرام اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔...
	وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے پاکستان-یو اے ای مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) کے 12ویں اجلاس کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات اس سال 10 لاکھ ملازمتیں فراہم کرے گا اجلاس میں نائب وزیرِاعظم کے دفتر سے معاونِ خصوصی، اقتصادی امور، تجارت، بحری امور، داخلہ، بین الصوبائی رابطہ، قومی ورثہ، اور صحت کے وفاقی سیکریٹریز سمیت وزارت خارجہ، اوورسیز پاکستانی، خزانہ، ریلوے، دفاع اور سیاحت سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔  اجلاس میں پاک-یو اے ای تعلقات کو مضبوط بنانے، جاری تعاون کو باضابطہ بنانے،...
	اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے میجر جنرل حسین سلامی، ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کے چیف کمانڈرتھے۔ وہ ایران کے طاقتور ترین فوجی اور سیاسی شخصیات میں شمار ہوتے تھے اور انہیں ایران کے دفاع، خارجہ پالیسی، اور خطے میں عسکری حکمت عملی کی تشکیل میں مرکزی حیثیت حاصل تھی۔ پیدائش و ابتدائی تعلیم: جنرل حسین سلامی 1960ء میں ایران کے صوبہ ہمدان میں پیدا ہوئے۔ ایران-عراق جنگ (1980–1988) کے دوران انہوں نے ایرانی افواج میں شمولیت اختیار کی اور میدانِ جنگ میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔ تعلیم: انہوں نے ایران کی ایرو اسپیس یونیورسٹی سے انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کی اور بعد ازاں IRGC کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بنے۔ ان کے پاس فوجی اسٹریٹیجی، ایوی...
	بھارتی شہر احمد آباد میں تباہ ہونے والے ائیر انڈیا کے طیارے میں حادثے سے قبل سفر کرنے والے ایک مسافر نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایئر انڈیا کے بوئنگ 787 طیارے میں دہلی سے حیدرآباد پہنچا تھا۔ مسافر  آکاش وٹسا نے انکشاف کیا کہ اُس نے حادثے ے شکار طیارے میں صرف 2 گھنٹے پہلے سفر کیا تھا اور کچھ غیرمعمولی چیزیں دیکھی تھیں۔ مسافر نے بتایا کہ میں نے بدانتظامی کی ویڈیو بھی بنائی۔ اے سی کام نہیں کر رہا تھا۔ لائٹ بھی بند اور ٹی وی اسکرینیں ناکارہ تھیں۔ آکاش نے اپنی ویڈیو میں ایئر انڈیا کا نام لیکر پوچھا کہ کیا یہ وہ سہولیات جو آپ مسافروں...
	شہر کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر، عام شہریوں کے تحفظ اور سہولت کے لیے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی، منظور علی کی جانب سے بینکوں کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سندھ پولیس کیجانب سے نجی سیکیورٹی گارڈز کوٹریننگ دینے کا فیصلہ، مگر کیوں؟ ایس ایس پی ساؤتھ نے ہدایت کی ہے کہ بینکوں میں تعینات سیکیورٹی گارڈز نہ صرف تجربہ کار ہوں بلکہ باقاعدہ تربیت یافتہ بھی ہوں۔ انہیں بلٹ پروف جیکٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز فراہم کیے جائیں اور واک تھرو گیٹس کی تنصیب کو بھی یقینی بنایا جائے۔ اس کے علاوہ گارڈز کے لیے موبائل بنکنگ یونٹس بھی تشکیل دیے جائیں تاکہ وہ ہنگامی حالات میں فوری...
	اسلام ٹائمز: خطے میں اسرائیلی اور امریکی سرگرمیاں بہت مشکوک ہیں، بغداد سمیت تمام امریکی اڈوں پر غیر معمولی حرکات دیکھی جا رہی ہیں۔ پاسداران انقلاب کے میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ہم اپنے جدید میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے ہر قسم کی لڑائی میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب مسعود پزشکیان نے درست کہا ہے کہ وہ (امریکی) مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہم اپنی (ایٹمی) صلاحیتیں ترک کر دیں، تاکہ "اسرائیل" ہمارے سروں پر بم گرا سکے۔ تحریر: ڈاکٹر ندیم عباس  ایران اور امریکہ کے درمیان عمان میں مذاکرات جاری ہیں اور بظاہر بات ڈیڈلاک کا شکار ہوچکی ہے۔ امریکہ چاہتا ہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی کے...
	ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے جنوبی امریکا کے ایک ملک کولمبیا سے قدیم ڈی این اے کا حامل 6000 برس پُرانا انسانی ڈھانچہ دریافت کیا ہے جو انسانی تاریخ کو از سرِ نو لکھ سکتا ہے۔ قدیم آثار کے مقام چیکوا سے دریافت ہونے والی باقیات پر جو ڈی این اے پایا گیا ہے وہ آج کے خطے میں موجود مقامی آبادی سے نہیں ملتا۔ دریافت ہونے والے جینیاتی نشانات نے ایک مختلف اور معدوم نسل کا انکشاف کیا ہے۔ عین ممکن ہے یہ نسل جنوبی امریکا پہنچنے والے ابتدائی انسانوں سے آگے بڑھی ہو۔ یہ نسل جلد ہی آبائی انسانوں سے علیحدہ ہوگئی اور جینیاتی اعتبار سے ہزاروں برس تک تنہا رہی۔ محققین نے یہ نایاب جینیاتی ٹائم لائن بوگوٹا ایلٹیپلانو...
	ایران میں عام شہریوں پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش کے 9 جنگجوؤں کو پھانسی دے دی گئی۔ ایرانی عدالت کی ویب سائٹ پر جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ مجرموں کو عدالتی کارروائی، مکمل تحقیقات اور سپریم کورٹ کی منظوری کے بعد تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ ان مجرموں کو پاسداران انقلاب کے نجف بیس کے محافظوں نے 27 جنوری 2018 کو ایران کے مغربی علاقے میں مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران کئی جنگجوؤں نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا جب کہ 3 اہلکار بھی ہلاک ہوگئے تھے اور 9 کو بھاری اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا گیا تھا۔ اُس وقت پاسداران انقلاب کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس اور سیکیورٹی فورسز...
	بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ سوال پر بلال کیانی کا دلچسپ جواب بجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اج
	cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
	ایران نے 2018 میں ہونے والے ایک مسلح تصادم کے سلسلے میں شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو پھانسی دے دی ہے۔ عدلیہ سے وابستہ سرکاری خبر ایجنسی میزان کے مطابق ان افراد کو ایران کی نیم فوجی فورسز، پاسدارانِ انقلاب(IRGC)، کے ساتھ جھڑپ کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، جس میں 3 ایرانی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان افراد کو ریاست کے خلاف مسلح کارروائی اور دہشتگرد تنظیم کی رکنیت کے الزامات میں قصوروار ٹھہرایا گیا، اور اسلامی جمہوریہ ایران میں رائج سزائے موت کے طریقہ کار کے تحت انہیں پھانسی دی گئی۔ اگرچہ ان افراد کی شناخت یا واقعے کی درست جگہ ظاہر نہیں کی گئی، مگر یہ...
	لاس اینجلس کا احتجاج دیگر امریکی ریاستوں میں پھیلنا شروع، مزید 2 ہزار نیشنل گارڈز کی تعیناتی کا اعلان
	امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ٹرمپ کی حکومت کیخلاف ہونے والے مظاہرے ملک بھر میں پھیلنا شروع ہوگئے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی حکومت نے احتجاج کو روکنے کے لیے مزید ہزار نیشنل گارڈز کو تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔  کیلیفورنیا کی ریاستی حکومت نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے، جس میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ لاس اینجلس میں مظاہروں کے ردِعمل میں نیشنل گارڈ فوجیوں کی تعیناتی کو غیر آئینی قرار دے، اور مستقبل میں ایسی کسی بھی تعیناتی کو روکنے کا حکم جاری کرے۔  مختلف ریاستوں میں مظاہروں کا سلسلہ شروع لاس اینجلس میں امیگریشن چھاپوں اور درجنوں تارکینِ وطن...
	ایس ایچ او عزیز آباد نے بتایا کہ پولیس ٹیم گینگ میں شامل دیگر کارندوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں عزیز آباد تھانے کی پولیس ٹیم رکشے سمیت چھیننے والے دنبے اور جوہر آباد سے سوزوکی کے ساتھ قربانی کی چھینی گئی 2 گائے برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں عائشہ منزل کے قریب سے چھینے گئے دنبے کے مالک کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی اور مذکورہ واقعات کے بعد ایس ایس پی سینٹرل نے پولیس ٹیم تشکیل دی، جس نے کامیاب کارروائی کی۔ ایس ایچ او عزیز آباد عامر اعظم نے بتایا کہ قربانی کے جانور چھیننے والے گینگ کا...
	ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد سری نگر اور راجستھان میں را کے اہلکاروں سے متعدد بار ملاقات کر چکے ہیں، دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کر کے دہشت گردوں کو جھنگ روڈ پٹھان کالونی سے بھاری مقدار میں اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق دہشت گرد عید پر لاہور، بہاول نگر، بہاول پور اور پاکپتن میں اہم مقامات پر دہشت گردی کرنا چاہتے تھے، دہشت گرد فتنہ...
	عیدالاضحیٰ پر قربانی میں ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے مویشی منڈی میں خرید و فروخت کو ڈیجیٹل بنانے اور صارفین کو اپنی قربانی کی مذہبی ذمہ داریاں آسانی سے ادا کرنے کی سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایزی پیسہ کی جانب سے پاکستان بھر میں منتخب مویشی منڈیوں میں راست پر مبنی کیو آر کوڈ ادائیگی نظام نصب کیا گیا ہے۔ جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ‘گو کیش لیس’ مہم کا حصہ ہے۔ اس مہم کا مقصد راست انسٹنٹ پیمنٹ سسٹم کے ذریعے ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو فروغ دینا اور مالیاتی رسائی کو وسیع کرنا ہے۔ یہ سہولت کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان جیسے بڑے شہروں کی منتخب مویشی منڈیوں میں دستیاب ہے، جہاں...
	کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )سندھ پولیس اور متعلقہ ادارے ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے فرار ہونے والے 216 قیدیوں میں سے 111 کی تلاش کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں رپورٹ کے مطابق حکام نے تصدیق کی کہ اب تک 105 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کیا جاچکا ہے. جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کا واقعہ پیر کی شب اس وقت پیش آیا جب معمولی شدت کے زلزلے کے بعد قیدیوں کو صحن میں لایا گیا موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیدیوں نے جیل کے عملے سے اسلحہ چھینااور فائرنگ کے تبادلے کے بعد مرکزی دروازہ توڑ کر فرار ہو گئے حکام کے مطابق 216 قیدی فرار ہوئے جن میں سے ابتدائی طور پر 83 کو...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ایران پر جوہری معاہدے پر سست روی اختیار کرنے کا الزام لگادیا۔ یہ بات ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے بیان کے جواب میں تھی جنہوں نے کہا کہ (جوہری معاہدے کے حوالے سے) امریکا کی تجویز ایران کے قومی مفاد کے خلاف ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران سے ڈیل ‘دہشتگرد تنظیموں سے تعاون اور جوہری پروگرام ترک’ کرنے سے مشروط ہے، ڈونلڈ ٹرمپ دونوں ممالک نے اپریل سے لے کر اب تک مذاکرات کے 5 دور منعقد کیے ہیں تاکہ بڑی طاقتوں کے ساتھ معاہدے کو تبدیل کرنے کے لیے ایک نیا معاہدہ کیا جا سکے جسے ٹرمپ نے سنہ 2018 میں اپنی پہلی مدت کے دوران ترک کر دیا...
	سیکریٹری فرید احمد نے پریزنٹیشن کے دوران ڈیپارٹمنٹ آف ہائیر، ٹیکنکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان کے تحت اور ڈونر ایجنسیز کے تعاون سے TVET Sector پر جاری منصوبوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور مستقبل کے لائحہ عمل پیش کرنے کے ساتھ ساتھ چند اہم مسائل اور چیلنجر کی نشاہدہی بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیپارٹمنٹ آف ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان کے تحت ڈونر ایجنسیز کے تعاون سے گلگت بلتستان میں جاری منصوبوں کے اہداف کو اعلیٰ پیشہ ورانہ انداز میں حاصل کرنے کے لیے تشکیل دی گئی "پروجیکٹ ایمپلیمنٹیشن کمیٹی" کا پہلا اجلاس ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ڈویلپمنٹ) گلگت بلتستان کیپٹن (ر) مشتاق احمد جو کہ اس کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں کی سربراہی میں آج سول سیکریٹریٹ...
	ایران میں دو پاکستانی مزدور قتل، مسلح افراد نے ورثا کو ویڈیو بھی بھیج دی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025  سب نیوز بہاولپور(سب نیوز )ایران میں دو پاکستانی مزدوروں کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کیا اور ویڈیو ورثا کو بھیج دی۔تفصیلات کے مطابق ایران کے شہر کافہ میں حجام کی دکان پر مزدوری کرنے والے کراچی اور احمد پور سے تعلق رکھنے والے دو پاکستانیوں کو ایران میں مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کیا۔ فیملی کے مطابق دہشت گردوں نے قتل کرنے کی ویڈیو ان کے واٹس ایپ نمبرز پر بھیجیں۔ایران میں قتل ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق کراچی اور دوسرے کا احمد پور سے ہے جس میں سے ایک کی شناخت...
	سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے 14 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت نے بلوچستان میں تمام دہشتگرد تنظیموں کو ’فتنہ الہندوستان‘ نام دیدیا آئی ایس پی آر کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ بیان کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ رات خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ ضلع دتہ خیل کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جو فتنہ خوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا۔ فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والےخوارج کے ٹھکانےکو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا،...
	 کراچی:  انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات قاضی نذیر احمد نے ضلع ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے میں غفلت اور لاپروائی کے الزام میں ڈی ایس پی جیل سمیت 23 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔  آئی جی جیل خانہ جات قاضی نذیر احمد نے ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے قیدیوں کے فرار کے واقعے میں غفلت اور لاپروائی کے الزام میں ڈی ایس پی سمیت جیل میں تعینات 23 پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ معطل کیے جانے والے افسران میں جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈی ایس پی، ڈیوٹی افسر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل شامل ہیں۔ آئی جی جیل خانہ کی جانب سے معطل کیے جانے والے دیگر عہدیداروں میں 3 ہیڈ...
	  کوئٹہ:   بلوچستان میں دستی بم  حملے کے واقعے میں  ایس ایچ او سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے بکرا پیڑی منڈی میں دستی بم حملے کے نتیجے میں  ایس ایچ او سمیت 5 افراد زخمی  ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس  کی نفری جائے وقوع پر پہنچی  اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرکے علاقے کی ناکا بندی کرلی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔   گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کی تحقیقات دریں اثنا کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس...
	اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت کے لیے سابق جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک کو منتخب کرلیا گیا ہے۔ وہ ستمبر 2025 میں کیمرون سے تعلق رکھنے والے موجودہ صدر فیلیمن یانگ کی جگہ یہ منصب سنبھالیں گی۔ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بیربوک نے کہا کہ وہ تمام 193 رکن ممالک کے ساتھ دیانتداری اور اعتماد پر مبنی مکالمے کے ذریعے کام کریں گی۔ خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہونے والے انتخاب میں بیربوک نے 188 میں سے 167 ووٹ حاصل کیے، جبکہ 14 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اقوام متحدہ اس وقت سیاسی اور مالی دباؤ کا سامنا کر رہا ہے اور دنیا میں جاری 120 سے زائد مسلح...
	پاکستان ساوتھ ایشین گیمز 2025کی میزبانی کیلئے تیار، تیاریوں کے حوالے سے اعلی سطح کمیٹی تشکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)14ویں ساتھ ایشین گیمز جنوری 2026 میں پاکستان میں منعقد ہوں گے۔وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت 14 ویں ساتھ ایشین گیمز کے انعقاد پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے اپنی سفارشات وزارت بین الصوبائی رابطہ کو پیش کردیں۔رانا ثنا اللہ نے سفارشات کا جائزہ لینے اور ان پر عمل درآمد کے لئے سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ کی زیر صدارت اعلی سطح کمیٹی بنا دی جس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے نمائندے شامل ہونگے۔کمیٹی کھیلوں کے مقامات،...
	کراچی(نیوز ڈیسک) یورپ اور برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، پی آئی اے طیاروں میں دوران سفر جدید سہولت ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے مسافروں کو دوران پرواز بین الاقوامی معیار کی سہولتیں دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن نے بوئنگ 777 ساختہ طیاروں میں نئی جدید نشستیں لگائی جائیں گی، بوئنگ طیاروں میں اکنامی اور بزنس کلاس کی نشستوں کو تبدیل کیا جائے گا۔ بوئنگ طیاروں میں نیاان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ، یورپ اور برطانیہ کے مسافروں کو قومی ایئرلائن کے طیاروں میں دوران سفر جدید سہولت ملے گی۔ قومی ایئرلائن کو برطانیہ ،امریکا میں پروازوں کی...
	 لاہور (نیوز ڈیسک)ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد مایہ ناز ایتھلیٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے۔ اسٹار جیولین تھروور ارشد ندیم نے وطن واپس پہنچنے پر لاہور ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے، قوم کی دعاؤں سے کامیابی ملی۔ ارشد ندیم نے کہا کہ میرا اگلا ہدف ورلڈ ایتھلیٹک چیمپیئن شپ ہے اس کے لیے بھرپور تیاری کروں گا، میری کوشش ہوگی کہ ٹریننگ کے لیے عید کے بعد برطانیہ جاؤں، ورلڈ ایتھلیٹک چیمپیئن شپ میرا سب سے بڑا ہدف ہے، قوم کامیابی کے لیے دعا کرے۔ انہوں نے کہا کہ جیولین تھرو کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ہم...
	 راولپنڈی:  اے این ایف کے  مختلف آپریشنز میں قطر اور برطانیہ بھیجے جانے والے پارسلز سے منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8 کامیاب کارروائیوں میں مجموعی طور پر 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 198.711 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں جن کی مالیت ایک کروڑ 63 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ اسلام آباد کے علاقے آبپارہ میں ایک کوریئر آفس پر کارروائی کے دوران قطر بھیجے جانے والے ایک پارسل کی تلاشی لی گئی جس میں کتابوں کے اندر جذب کی گئی 2.670 کلوگرام وزنی منشیات برآمد کی...
	یوکرین نے روس کے سائبیرین علاقے میں ایک ایئربیس پر حملہ کیا ہے جس میں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بمبار طیاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا میڈیا پر کچھ غیرتصدیق شدہ ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیلیا ایئر بیس پر روس کے اسٹریٹجک بمبار طیارے آگ کی لپیٹ میں ہیں۔ یہ طیارے طویل فاصلے پر موجود اہداف پر روایتی اور ایٹمی ہتھیاروں سے حملے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے ایک انٹیلی جنس اہلکار نے بتایا ہے کہ یوکرین کی داخلی سیکیورٹی ایجنسی ایس بی یو نے ایک بڑے ڈرون حملے میں 40 سے زیادہ روسی لڑاکا طیاروں کو...
	اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 31 مئی 2025ء ) مسلم لیگ نون ایشین ریجن میں جاپان، ساوتھ کوریا، ملائشیا، ہانگ کانگ، فلپائن، چین اور تھائی لینڈ کی قیادت کی یوم تکبیر 38 مئی 2025 کانفرنس میں پر جوش شرکت۔ کانفرنس ریکارڈ کے مطابق مسلم لیگ نون انٹرنیشنل آفئیرز کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس میں پہلی بار ایشیا سے اتنی بڑی تعداد میں مسلم لیگی عہدیداران نے شرکت کی ہے۔ جاپان سے مسلم لیگ نون کے سرپرست اعلی رانا ابرار حسین، صدر ملک نور اعوان اور کوآرڈینیٹر حافظ مہر شمس نے کانفرنس میں شرکت کی۔جنوبی کوریا سے مسلم لیگ نون کے صدر راجہ عامر اقبال اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر...
	سائنس دانوں نے چہرے کا ایک نیا ٹیٹو ایجاد کیا ہے جو دماغ کی مشقت کا مشاہدہ کر سکتا ہے۔ یہ نئی برقی ڈیوائس سر پر پہنے جانے والے روایتی آلات کے برعکس چہرے پر نصب ہوجاتی ہے اور دماغی تناؤ کی پیمائش کرتی ہے۔ ڈیوائس بنانے والے محققین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی ایئر ٹریفک کنٹرولرز، ٹرک ڈرائیور اور دیگر تمام پیشوں میں ذہنی تناؤ کی پیمائش کے لیے استعمال کی جاسکے گی جن میں طویل مدت تک کڑی توجہ درکار ہوتی ہے۔ امریکا کے شہر آسٹن میں قائم یونیورسٹی آف ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی مصنفہ نانشو لو کے مطابق ٹیکنالوجی انسان کی ارتقاء سے زیادہ تیزی کے ساتھ جدید ہو رہی ہے۔ ہمارا دماغ بہت آسانی...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز نے خلیجی اور ایرانی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان نے اپنے بیٹے شہزادہ خالد کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے نام یہ پیغام دے کر بھیجا تھا۔ 17 اپریل کو تہران میں ہونے والے اجلاس میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف محمد باقری اور وزیر خارجہ عباس عراقچی نے شرکت کی۔ اگرچہ شہزادہ خالد بن سلمان کا دورہ عوامی تھا، لیکن ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کے حوالے سے خفیہ پیغام سامنے نہیں آیا تھا۔ اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کی تیاری میں، سی این این حماس...
	کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء) شارع نور جہاں پولیس نے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 4 پیشہ ور مزدور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع نورجہاں پولیس سے مقابلے کے بعد گرفتار اغوا کار ویلڈر، کارپینٹر، ماربل پالش والا اور نائی نکلے، ملزمان صرف متوسط طبقے کے لوگوں کو ہی اغوا کرتے تھے۔ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں نائی، ویلڈر، کارپینٹر اور ماربل پالش والا شامل ہے، چاروں مزدوروں نے مل کر گینگ بنایا تھا اور ملزمان قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار بن کر وارداتیں کرتے تھے۔حکام نے بتایا کہ ملزمان صرف متوسط طبقے کو ہی نشانہ بناتے تھے، ملزمان گنے کے جوس، شربت...
	تعلیمی ادارے تنقیدی سوچ، منطق اور مقامی سطح پر جدید حل فراہم کرنے والے مراکز ہونے چاہئیں، فیلڈ مارشل
	فائل فوٹو۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم آہنگی، استحکام، امن اور ترقی یقینی بنانے کےلیے قومی بیانیے کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کریں۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار آرمی آڈیٹوریم میں "ہلال ٹاکس" کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلال ٹاکس میں بین الاقوامی، علاقائی اور قومی امور پر گفتگو کی گئی۔ آرمی چیف نے علم پر مبنی معیشتوں کی ضرورت اور تنقیدی سوچ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے تنقیدی سوچ، منطق اور مقامی سطح پر جدید حل فراہم کرنے والے مراکز ہونے چاہئیں۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تعلیمی ماحول بہتر بنانے، تحقیق کو فروغ...
	صنعاء : اسرائیلی فضائی حملے میں یمن کے حوثی کنٹرول شدہ ایئرپورٹ پر موجود آخری طیارہ تباہ کر دیا گیا۔ اسرائیل اور یمنی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ حملے میں یمنیہ ایئر ویز کا وہ طیارہ نشانہ بنا جو حاجیوں کو سعودی عرب لے جانے والا تھا۔ صنعاء ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر خالد الشائف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کا آخری فعال طیارہ تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرپورٹ پر طیارے سے کالا دھواں بلند ہو رہا ہے۔ حوثیوں کے ٹی وی چینل "المسیرہ" کے مطابق یہ حملہ متعدد فضائی حملوں پر مشتمل تھا جس میں رن وے کو بھی نقصان پہنچا۔ یاد رہے کہ ایئرپورٹ نے 17 مئی کو محدود...
	ایف آئی اے امیگریشن نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرجعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے   7 مسافروں  کو آف لوڈ کرکے  انہیں اپنی تحویل میں لے لیا ایئرپورٹ کے احاطے سے ہی ایجنٹ کو بھی  گرفتار کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے حکام  نے کہا کہ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر  آذربائیجان جانے والی پرواز نمبر  J2144 کی بریفنگ جاری تھی کہ خیبرپختونخوا اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 6 مسافر اپنے سہولت کار محمد ہارون کے ہمراہ کلیئرنس کے لیے ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچنے۔ کاؤنٹر پر تعینات عملے نے ان کی سفری دستاویزات کو مشکوک جان کر تفصیل سے چیک کیا تو سفری دستاویزات جعلی پائی...
	وفاقی وزیر علیم خان نے کہا ہے کہ موٹر وے ایم 6 اور ایم 10 اب خواب نہیں، حقیقت بننے جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے کراچی آمد پر بزنس کمیونٹی سے اہم ملاقات میں موٹر وے منصوبوں کے حوالے سے بڑے اعلانات کیے ہیں۔ علیم خان نے کہا کہ ایم 6 منصوبہ اب مزید نظر انداز نہیں ہوگا، ایم سکس اور ایم ٹین موٹر ویز اب خواب نہیں، حقیقت بننے جا رہی ہیں، انھوں نے کہا 400 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ اسلامک ڈیولپمنٹ بینک کی مدد سے مکمل کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کراچی کی بزنس کمیونٹی کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ اس...
	ایف آئی اے نے جعلی اور مشکوک سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایران اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے 3 مسافر آف لوڈ کر دیے۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کی، مسافروں کی شناخت خالد بلوچ، محمد عارف اور امین کے نام سے ہوئی۔ خالد بلوچ اور محمد عارف نامی مسافر پاکستانی پاسپورٹ پر قطر جا رہے تھے۔ مسافروں کے پاسپورٹ پر ورک ویزے لگے ہوئے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کا تعلق ایران سے ہے، ملزمان نے جعلی سازی اور دھوکا دہی سے پاکسانی پاسپورٹ حاصل کیے۔ ملزمان نے فی کس ایک لاکھ 10ہزار روپے میں ایجنٹ سے پاسپورٹ حاصل کیے۔ ایک اور کارروائی میں...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مئی 2025ء) اسرائیلی فوج نے آج منگل 27 مئی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلگرام پر لکھا، ''اسرائیل کے مختلف علاقوں میں کچھ دیر قبل بجنے والے سائرنوں کے بعد یمن سے فائر کیے جانے والے ایک میزائل کو تباہ کر دیا گیا۔‘‘ حماس کے ساتھ جو کیا وہ ایران مت بھولے، اسرائیل کا انتباہ امریکہ اور حوثیوں کے درمیان جنگ بندی، ٹرمپ نے بھی تصدیق کردی فوج کی طرف سے ایک علیحدہ بیان میں بتایا گیا کہ اسرائیلی ایئر فورس نے ایک اور پروجیکٹائل کو فضا میں تباہ کر دیا، تاہم اس بار خطرے کے سبب سائرن نہیں بجے۔ یمن کے بڑے حصے پر کنٹرول رکھنے والے حوثی باغی اکتوبر 2023ء...
	ملاقات کے دوران علامہ مختار امامی نے کہا کہ مورو میں ہونے والا ظلم ناقابلِ برداشت ہے اور مجلس وحدت مسلمین مظلومین کے ساتھ ہر سطح پر کھڑی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور مظلوموں کی آواز کو ہر پلیٹ فارم پر اُٹھایا جائے گا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو  ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کا مورو میں سندھ پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہید عرفان لغاری اور شہید زاہد لغاری کے گاؤں کا دورہ  ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کا مورو میں سندھ پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہید عرفان لغاری اور شہید زاہد لغاری کے گاؤں کا دورہ  ایم ڈبلیو...
	قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا فائنل لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین سنسنی خیز مقابلے کے بعد اختتام پذیر ہوا جس میں قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ پی ایس ایل 10 کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے تو جواب میں لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف ایک گیند قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ یہ بھی پڑھیے: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت لیا اس سال پی ایس ایل 10 کے دوران...
	زمبابوے کے نوجوان آل راؤنڈر سکندر رضا نے اپنی محنت اور عزم کی مثال قائم کی ہے جس کی کرکٹ شائقین نے بھرپور ستائش کی ہے۔ انہوں نے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد ایک طویل اور تھکا دینے والا سفر کرکے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں اپنی ٹیم لاہور قلندرز کی نمائندگی اور انہیں چیمپیئن بنانے کے لیے میچ سے 10 منٹ پہلے لاہور پہنچے۔ نوٹنگھم میں ٹیسٹ میچ ختم ہوتے ہوئے ہی سکندر رضا ایک دوست کی کار سے برمنگھم ایئرپورٹ پہنچے۔ وہاں انہیں بزنس کلاس کی سیٹ نہ مل سکی تو انہوں نے اکانومی کلاس میں ہی دبئی کے لیے سفر کا آغاز کیا۔ انہوں...
	بیجنگ (نیوز ڈیسک)جدید سائنس اور ٹیکنالوجی نے ہماری زندگیوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔ خاص طور پر دیکھنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے مختلف ایجادات سامنے آتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں سائنسدانوں نے ایک انقلابی ایجاد کی ہے جو رات کے اندھیرے میں بھی دیکھنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے، اور یہ ایجاد عام کانٹیکٹ لینز کی طرح پہننے میں آسان ہے۔ آئیے جانتے ہیں اس نئی حیران کن ایجاد کے بارے میں جو آنکھوں کے ذریعے سپر وژن فراہم کرے گی۔ چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے ایسے کانٹیکٹ لینز تیار کئے ہیں جو رات کے اندھیرے میں دیکھنے کی صلاحیت فراہم کرتے ہیں اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ...
	سٹی42: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا فائنل آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا جس کے لیے ٹریفک پولیس لاہور نے جامع ٹریفک اور پارکنگ پلان جاری کر دیا ہے۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق میچ کے دوران 600 سے زائد ٹریفک اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے جبکہ 20 فورک لفٹرز اور 4 بریک ڈاؤن گاڑیاں ہمہ وقت تیار رہیں گی تاکہ رانگ پارکنگ اور ٹریفک کی روانی میں خلل نہ پڑے۔  غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید  ڈیفنس سے آنے والے افراد فردوس مارکیٹ سے سنٹر پوائنٹ کا لیفٹ ٹرن لے کر CBD میں گاڑیاں پارک کریں گے۔فیروز پور روڈ...
	 لاہور:  میچ کیلئے آنے والے تماشائیوں سے وارداتیں کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔  ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت و چور گروہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان کو خفیہ اطلاع پر سینٹر پوائنٹ پارک سے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان میچ کیلئے آنے والے تماشائیوں کی ریکی کرکے لوٹتے تھے، ملزمان نے جمعہ کے روز میچ کے بعد گھر واپس جاتے تماشائیوں سے واردات کی تھی۔ ملزمان سے چھینی گئی نقدی، 2 موٹر سائیکلیں، موبائل اور 2 پستول برآمد کرلیے گئے، ملزمان آمین، علی رضا اور عدنان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں جاری میچز...
	انڈین فوجیوں نے سرحد پار کرنے والے پاکستانی شخص کو گولی مار کر شہید کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )انڈین فوجیوں نے سرحدی علاقے میں ایک پاکستانی شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ انڈیا کی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص نے روکنے کے باوجود بین الاقوامی سرحد پار کر لی تھی۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ روایتی حریفوں انڈیا اور پاکستان کے درمیان حال ہی میں چار روزہ جھڑپوں کے نتیجے میں ہونے والی جنگ بندی کے دو ہفتے بعد ہوا ہے۔ بی ایس ایف کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کے فوجیوں...
	اجلاس میں شعبہ سیاسیات کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، آئندہ تنظیمی سال کے لائحہ عمل، پروگرامات اور پالیسی کے حوالے سے اہم فیصلہ جات کئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کی زیر صدارت مرکزی سیاسی کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان و ممبر سیاسی کونسل میثم کاظم آنلائن شریک تھے، ممبر سیاسی کونسل ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری، سابق صوبائی وزیر قانون آغا محمد رضا، تحصیل چیئرمین پارا چنار آغا مزمل حسین فصیح، انجینئر ظہیر عباس نقوی اور عارف رضا بھی موجود تھے۔ اجلاس...
	سائنس دانوں نے ایسے کانٹیکٹ لینسز بنائے ہیں جن کو پہن کر صارفین انفرا ریڈ ویژن کا استعمال کرتے ہوئے اندھیرے میں بھی دیکھ سکیں گے۔ یہ ایجاد ایمرجنسی اور ریسکیو آپریشنز کو جدت بخشنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جرنل سیل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق روایتی نائٹ ویژن عینکوں کے برعکس ان لینسز کو توانائی کے حصول کے لیے کوئی ذریعہ درکار نہیں ہوتا اور اس کو پہننے والوں میں بیک وقت انفرا ریڈ اور قابلِ دید روشنی دیکھنے کی صلاحیت آ جاتی ہے۔ چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سینئر مصنف ٹیان شو کا کہنا تھا کہ ان کی تحقیق پہننے کے لیے ایسی غیر تکلیف دہ ڈیوائسز کا...
	پاکستانی صارفین کو بغیر سود آسان شرائط پر قرض کے نام پر جعلسازی اور غیر قانونی سرگرمیاں کرنے والی 141 موبائل ایپلیکیشنز کی نشاندہی ہوئی تو جعلسازوں نے نیا طریقہ واردات نکال لیا۔  ملک میں سوشل میڈیا فوری، بغیر سود اور آسان شرائط پر قرضوں کے نام پر غیر قانونی اور دھوکا دہی پر مبنی قرض اسکیموں سے عوام کو لوٹنے کا انکشاف ہوا ہے۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے 141جعلی ڈیجیٹل قرض ایپس کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عوام کو سوشل میڈیا پر جاری دھوکا دہی پر مبنی قرض اسکیموں سے عوام کو بھی خبردار کردیا ہے۔  ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس...
	پاکستانی صارفین کو بغیر سود آسان شرائط پر قرض کے نام پر جعلسازی اور غیر قانونی سرگرمیاں کرنے والی 141 موبائل ایپلیکیشنز کی نشاندہی ہوئی تو جعلسازوں نے نیا طریقہ واردات نکال لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں سوشل میڈیا فوری، بغیر سود اور آسان شرائط پر قرضوں کے نام پر غیر قانونی اور دھوکا دہی پر مبنی قرض اسکیموں سے عوام کو لوٹنے کا انکشاف ہوا ہے۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے 141جعلی ڈیجیٹل قرض ایپس کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عوام کو سوشل میڈیا پر جاری دھوکا دہی پر مبنی قرض اسکیموں سے عوام کو بھی خبردار کردیا ہے۔  ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی)...
	غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے نوجوانوں کیلئے ملک بھر میں ایمنسٹی وین چلے گی جس میں وہ ننجا تلواروں سے متعلق نئی پابندیوں سے قبل بغیر کسی پوچھ گچھ کے ہتھیار جمع کراسکیں گے۔ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مہم چلانے والے فارون پال حکومتی اسکیم کے تحت جولائی میں وین پر لندن، ویسٹ مڈلینڈز اور گریٹر مانچسٹر کا دورہ کریں گے۔  ہوم آفس چیرٹی ورڈ فار ویپنز کے ذریعے بنائے گئے 37 سرینڈر بن کیلئے فنڈنگ بھی فراہم کرے گا جو انگلینڈ اور ویلز کی ایسی جگہ رکھے جائیں گے جہاں چاقو کے جرائم کی شرح 45 فیصد تک ہے، ننجا تلواروں پر پابندی کےلئے مقتول نوجوان رونن کانڈا کے خاندان والوں نے مہم چلائی، نئے قواعد یکم...
	سٹی 42:خضدار میں اسکول وین پر دہشتگرد حملہ، 3 بچے اور 2 جوان شہید، 39 بچے زخمی ہوگئے  وزیر اعظم شہباز شریف ہنگامی طور پر کوئٹہ پہنچ گئے ، آرمی چیف اور وفاقی وزراء  بھی وزیر اعظم کے ہمراہ  کوئٹہ  کے ہنگامی دورے پر موجود ہیں ،خضدار حملے کے 8 بچے تشویشناک حالت میں، وزیراعظم  نے  زخمی بچوں کی عیادت کی  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا  دہشتگردی کی یہ بزدلانہ واردات بھارت کے ایجنٹوں کی کارستانی ہے،دشمن کا ہتھیار بننے والے دہشتگرد بلوچ و پشتون عوام کی اقدار پر داغ ہیں،بھارت دہشتگردی کو بطور ریاستی پالیسی استعمال کر رہا ہے، عالمی برادری نوٹس لے،بھارتی چالاکی بے نقاب، خود کو مظلوم ظاہر کر کے اصل مجرم چھپا رہا ہے،پوری قوم افواج...
	امریکی وزیر دفاع پيٹ ہيگسيتھ نے 2021 میں افغانستان سے ہونے والے امریکی فوجی انخلا اور کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے خودکش دھماکے کی نئی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، جس میں امریکی فوجیوں اور افغان شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہيگسيتھ نے بارہا بائیڈن انتظامیہ پر اس انخلا کی شدید تنقید کی ہے، جسے ہيگسيتھ نے منگل کو ’’تباہ کن اور شرمناک‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی تحقیق میں گواہوں کے انٹرویوز کیے جائیں گے، فیصلہ سازی کا جائزہ لیا جائے گا اور ’’سچائی سامنے لائی جائے گی‘‘۔ پینٹاگون، یو ایس سینٹرل کمانڈ، محکمہ خارجہ اور کانگریس کی جانب سے اس انخلا کے متعدد جائزے پہلے ہی کیے جاچکے ہیں، جن میں...
	ویب ڈیسک : نوشہروفیروز میں کینال منصوبے کیخلاف احتجاج کرتےہوئے مظاہرین نے صوبائی وزیرداخلہ سندھ  کے گھر کو آگ لگا دی نوشہروفیروز میں کینال منصوبے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے مشتعل مظاہرین نے صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار کے گھر کو آگ لگا دی۔نوشہروفیروز کے علاقے مورو میں قومی شاہراہ پرکینال منصوبے کے خلاف مظاہرین لنجار ہاؤس میں گھس گئے، وہاں توڑ پھوڑ کی اور سامان کوبھی آگ لگا دی۔مظاہرین نے قومی شاہراہ کے قریب کھڑے دو ٹریلر کوبھی جلادیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا جبکہ مظاہرین نے پتھراؤ کیا۔  انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل  پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران ایس...
	حکومت پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تعلق راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد سے ہے، وہ آفیسر ٹریننگ اسکول (او ایس ٹی) کے ذریعے فوجی آفیسر بنے، اور ان کا تعلق منگلا کے سترھویں او ایس ٹی کورس سے ہے۔ یہ بھی پڑھیں حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جب آرمی چیف بنایا گیا تو وہ اس وقت جی ایچ کیو میں بطور کوارٹر ماسٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ حافظ...
	سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی بلوچ لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے 3 دہشتگرد ہلاک کردیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز بھارت کی جانب سے سپانسر شدہ دہشتگردی کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع آواران کے علاقے گشکور میں آپریشن کیا۔ یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں دہشتگردی کی بھارتی سرپرستی کے ٹھوس شواہد سامنے آگئے آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک بھارتی سپانسر دہشتگرد یونس مارا گیا جبکہ 2 دہشتگرد زخمی ہوئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ فورسز نے دوسری کارروائی تربت میں کی، جہاں بھارتی سپانسر 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جن کی...
	ڈھاکا(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کے 17 سالہ خود سیکھے ہوئے ”ایتھیکل ہیکر“ محمد شریار شنعاز شووون نے امریکی خلائی ادارے ناسا کے سائبر سیکیورٹی سسٹم میں ایک نہایت اہم خامی دریافت کی جس پر ناسا نے اُنہیں آفیشل تعریفی خط جاری کیا ہے۔ محمد شریار کا تعلق شیرپور کے علاقے جھیناگاتی سے ہے۔ اُنہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم جھیناگاتی گورنمنٹ ماڈل پائلٹ ہائی اسکول سے حاصل کی اور بعد ازاں یونیورسٹی آف سائبر جایا ملائیشیا میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ڈپلومہ کے لیے داخلہ لیا۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ وہ ایک معروف ٹیکنالوجی کمپنی ERTH (Blue Bee Technologies Sdn. Bhd.) میں انفارمیشن سیکیورٹی اینالسٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ محمد شریار نے بتایا کہ اُن کی دلچسپی سائبر سیکیورٹی میں...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اکثر لوگ اس بات سے واقف نہیں ہوتے کہ فلائٹ میں کن چیزوں کی اجازت نہیں ہے۔ لیکن، سفر سے پہلے آپ کے لیے یہ جاننا ضروری ہے، خاص طور پر دبئی جانے والے مسافروں کے لیے عام طور پر، لوگ ضروری اشیاء جیسے ادویات، خاص طور پر دوائیں کیبن بیگ میں لے جا سکتے ہیں۔ لیکن اب آپ ہر قسم کی دوائیں بھی نہیں لے جا سکتے۔ نئے قوانین کے مطابق، آپ کو صرف اجازت شدہ اشیاء ہی لے کر چلنا ہوں گے۔ اس کے علاوہ کئی بار لوگ نادانستہ طور پر ایسی چیزیں اپنے ساتھ لے جاتے ہیں، جسے فلائٹ میں غیر قانونی چیز سمجھا جا سکتا ہے۔ اگر آپ دبئی کا منصوبہ بنا رہے ہیں...
	بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تمام ایونٹس سے وقتی طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس کے مطابق، بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے اس فیصلے سے متعلق ایشین کرکٹ کونسل کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے کہ بھارت نہ صرف اگلے ماہ سری لنکا میں ہونے والے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ سے دستبردار ہورہا ہے بلکہ ستمبر میں مجوزہ مینز ایشیا کپ میں بھی شرکت نہیں کرے گا۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: ایشین کرکٹ کونسل تحلیل اور ایشیا کپ میں پاکستان کی شرکت منسوخ ہوسکتی ہے، سنیل گواسکر بھارتی میڈیا...
	ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے کمبوڈیا اور موریطانیہ سے پاکستان پہنچنے والے 8 مسافروں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ 8 مسافروں میں سے 4 مسافر کمبوڈیا اور 4 مسافر موریطانیہ سے پاکستان پہنچے، موریطانیہ سے پہنچنے والے مسافروں میں محمد شعیب ، ظہیر عباس ، محمد حسین اور آصف سہیل شامل  ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹس کے ساتھ رابطے میں تھے۔ موریطانیہ سے پہنچنے والے مسافر ٹھاکر ، سام شاہ، ندیم شاہ اور خالد  کمبوہ نامی ایجنٹوں سے رابطے میں تھے، مسافروں نے مذکورہ ایجنٹوں کو مجموعی طور پر 81 لاکھ روپے سے زائد ادا کئے۔ جبکہ شہروز خان، احسن رفیق ، ذین منظور اور  معتصم بن اعوان...
	اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء نے یکساں قومی نصاب سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور اس حوالے سے جاری جدوجہد کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی رو سے کسی بھی شخص کو اسکے عقائد کیخلاف مواد نہیں پڑھایا جا سکتا ہے۔ 1975ء کا نصاب تعلیم مناسب اور متفقہ تھا، جسکی بحالی چاہتے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ نصاب ترتیب دینے والے اداروں میں اہل تشیع کے نمائندے بھی رکھے جائیں، تاکہ کسی بھی اختلاف کو بروقت اور متفقہ لائحہ عمل سے حل کیا جا سکے۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ مقصود علی ڈومکی کا تعلق صوبہ سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر...
	پاکستان اور آئی ایم ایف نے 700 ارب کی ٹیکس وصولی کے لیے مختلف اقدامات پر غور شروع کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے مالی سال کے لیے حکومت نے آئی ایم ایف سے تمباکو، مشروبات اور تنخواہ دار طبقے سے متعلق ٹیکس اصلاحات کی اجازت کی درخواست کی ہے۔ تاہم آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر سے ٹیکس بوجھ کم کرنے کی درخواست پر اعتراض کردیا ہے۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے ورچوئل مذاکرات جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اصلاحاتی ایجنڈے کو مؤثر طور پر نافذ کیا جائے تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو سکتا ہے، محمد اورنگزیب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایف بی آر کو ٹیکس چوری...
	اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے امیگریشن طور خم کی نشاندہی پر انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک سے منسلک اہم ایجنٹ گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  مذکورہ ایجنٹ کو چھاپہ مار کارروائی میں عثمانیہ کالونی پشاور سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ایجنٹ کی شناخت عبدی علی کے نام سے ہوئی، ملزم شہریوں کو  افغانستان کے راستے روس  اور بعد ازاں تاجکستان و روس کے ذریعے غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے میں ملوث پایا گیا۔ ملزم شہریوں کو جعلی سفری دستاویزات کی تیاری میں سہولت کاری فراہم کرتا تھا، ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن طورخم کے زیر حراست ملزمان کی نشاندھی پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش...
	وزیراعظم شہباز شریف کا پاک فوج کے سربراہ کے ہمراہ سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ ، آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی ہونے والے جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی
	راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری )کے ہمراہ کمبائنڈ ملٹری ہاسپٹل (سی ایم ایچ )راولپنڈی کا دورہ کیا اور معرکہ حق؍ آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔(جاری ہے)  جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے زخمی جوانوں کی معرکہ حق کے دوران بے مثال بہادری، عزم اور فرض شناسی کی داد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ جس طرح افواج پاکستان اور پوری قوم نے یہ جنگ لڑی، اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف عوام کی ثابت...
	ابوظبی میں اپنی ایک تقریر میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں غزہ کی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہوں، اس حوالے سے آئندہ دو تین ہفتوں میں دنیا اہم پیشرفت کا مشاہدہ کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے کہا کہ میرا دورہ خلیج فارس غیر معمولی اور بے مثال تھا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ابوظبی کے الوطن پیلس میں اپنی تقریر کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرامپ نے کہا کہ ہم نے امریکہ کے لئے 10 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی ہے اور مزید 13 ٹریلین ڈالر کے منتظر ہیں۔ ہمارے قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے اچھے تعلقات ہیں۔ Sputnik News کے مطابق، انہوں نے دعویٰ...
	بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں لاپتہ افراد کی عدم موجودگی ایسا زخم ہے جو کبھی نہیں بھرتا، عاصم افتخار احمد
	اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) پاکستان نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ مسلح تصادم میں لاپتہ افراد کے اہم معاملے پر خاموشی برقرار ہے ، ایسے افراد کی اپنے پیاروں سے عدم موجودگی ایک ایسا زخم ہے جو کبھی مندمل نہیں ہوتا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے گزشتہ روز قرارداد 2474 کے نفاذ پر 15 رکنی سلامتی کونسل میں ایک بحث کے دوران کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ خاص طور پر تنازعہ والے علاقوں اور مقبوضہ علاقوں فلسطین سے لے کر بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر تک شدید تر ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد وہ باپ ہیں جو کبھی...
	 اسلام آباد:  پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)  کے درمیان بجٹ 26-2025 کے حوالے سے ورچوئل مذاکرات شروع ہوگئے ہیں جو 10 روز تک جاری رہیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات میں وفاقی وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام نے شرکت کی اور اجلاس میں آئی ایم ایف کے ساتھ رواں سال کی معاشی کارکردگی کا ڈیٹا شیئر کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ آئی ایم ایف کی مشاورت سے نئے بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی، ایف بی آر نے جولائی سے مارچ 8 ہزار 453 ارب روپے ٹیکس جمع...
	لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 17 مئی سے 25 مئی تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے 8 میچز کے ٹکٹوں کی تفصیلات کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے مطابق وہ شائقین جنہوں نے 8 مئی پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز، 9 مئی پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز اور 10 مئی اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز کے میچز کے ٹکٹ خریدے تھے اب وہی ٹکٹیں بالترتیب 17، 18 اور 19 مئی کے میچز کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ پی سی بی نے بتایا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 18 مئی کو ڈبل ہیڈر ڈے ہونے کی وجہ سے پہلے جاری کردہ 9 مئی کا ٹکٹ دونوں گیمز میں شرکت...
	---فائل فوٹو  لاہور کے ایک تھانے کے ڈیوٹی افسر سمیت تین اہلکار رشوت کے صرف ایک ہزار روپے کی تقسیم پر جھگڑ پڑے۔پولیس کے مطابق تھانہ گڑھی شاہو کے اہلکاروں نے ناکے پر ایک رکشہ سوار کو روکا اور اس سے ایک ہزار روپے رشوت لے لی۔معاملہ ڈیوٹی افسر سب انسپکٹر تک پہنچا تو اس نے بھی اہلکاروں سے حصہ مانگا جس پر دونوں اہلکاروں نے اسے دھکے دیے اور گالم گلوچ کی۔واقعہ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے نوٹس میں آیا تو انہوں نے تینوں اہلکاروں کو معطل کر کے ڈی ایس پی گوجر پورہ سہیل کاظمی کو انکوائری کا حکم دے دیا۔ایس پی کے مطابق انکوائری رپورٹ کی روشنی میں اہلکاروں کی خلاف کارروائی کی جائے...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 مئی 2025ء) بھارتی نیم فوجی دستوں بی ایس ایف نے آج بدھ کو ایک بیان میں کہا، ''آج بی ایس ایف جوان پرنم کمار شا، جو 23 اپریل 2025 سے پاکستان رینجرز کی تحویل میں تھے، کو تقریباً دن ساڑھے دس بجے جوائنٹ چیک پوسٹ اٹاری، امرتسر کے ذریعے بھارت کے حوالے کیا گیا۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا، ''حوالگی پرامن طریقے سے اور مسلمہ پروٹوکول کے مطابق کی گئی۔‘‘ معاملہ کیا تھا؟ بھارتی حکام کے مطابق پنجاب کے فیروز پور میں تعینات 40 سالہ بی ایس ایف جوان نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہلاکت خیز حملے کے ایک دن بعد 23 اپریل کو نادانستہ طور پر سرحد پار کر...
	تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان اسپتال میں زیرِ علاج تھے، پاک افواج کے شہداء کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 78 جوان ڈیوٹی کے دوران زخمی ہوئے، شہداء کی عظیم قربانی ان کی جرات، فرض شناسی اور بے مثال حب الوطنی کی لازوال مثال ہے۔ بھارتی حملوں میں 40 پاکستانی شہری اور 11 فوجی جوان شہید ہوئے، آئی ایس پی آر6-7 مئی کی درمیانی شب بھارتی افواج کے بزدلانہ و بلا اشتعال حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تفصیلات جاری...
	گزشتہ دنوں بھارتی جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے 2 مزید نوجوان شہید ہوگئے ہں جس کے بعد افواج پاکستان کے شہدا کی تعداد 13 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی کل تعداد 78 ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی حملوں میں زخمی ہونے والے پاک آمری کے حوالدار محمد نوید اور پاک فضائیہ کے سینیئر ٹیکنیشن محمد ایاز زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئے، یہ شہادتیں پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے، حب الوطنی اور احساس ذمہ داری کا ثبوت ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی حملوں میں 8 پاکستانی شہید ہوئے، دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر  آئی ایس...
	سیکیورٹی ذرائع  کے مطابق بی ایس ایف کے پورنم کمار شاء کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا، جبکہ پاکستان رینجرز کے محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔ دونوں اہلکاروں کے تبادلے کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان رینجرز پنجاب اور بھارتی بی ایس ایف میں قیدیوں کا باہمی تبادلہ کر لیا گیا۔ واہگہ بارڈر اور اٹاری پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع  کے مطابق بی ایس ایف کے پورنم کمار شاء کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا، جبکہ پاکستان رینجرز کے محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔ دونوں اہلکاروں کے تبادلے کے موقع پر...
	وزیر اطلاعات گلگت بلتستان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ صوبائی حکومت کیطرف سے ٹورازم کو فروغ دینے کے لئے مختلف بین القوامی ایونٹس بھی منعقد کئے گئے ہیں اور ساتھ ساتھ ونٹر ٹورازم کے نام پر بھی ایوینٹس منعقد ہوئے ہیں جس سے ایڈونچر کے شوقین افراد کو راغب کرنے بلکہ مقامی لوگوں کے لئے سیاحت کے ذریعے روزگار کے مواقع بھی پیدا کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان خوبصورت قدرتی خطہ ہے جو کہ اپنی دلکش مناظر اور منفرد سیاحتی مقامات کی بنا پر دنیا میں سیاحت کے لئے موزوں مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہاں پر ایڈوانچر ٹورازم کے حوالے سے بہت کچھ ہے۔...
	غزہ (نیوز ڈیسک)حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی فوجی ایدان الیگزینڈر کو رہا کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق ایدان کو خان یونس میں عالمی ریڈ کراس کی ٹیم کے حوالے کیا گیا۔ ایدان الیگزینڈر کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے ’نیک نیتی سے اٹھایا گیا قدم‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب قطر اور مصر کے ثالثوں کی کوششوں سے ہوسکا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس جنگ کو ختم کیا جائے اور تمام زندہ یرغمالیوں کو ان کے پیاروں کے حوالے کیا جائے۔  حماس نے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے دوران ایدان الیگزینڈر کو یرغمال بنایا تھا اور گزشتہ روز حماس نے اس کی رہائی پر آمادگی ظاہرکی۔ غیر ملکی...
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور شیر کوٹ ایئر بیسر سمیت ایئر فیلڈ کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق پاکستان کی افواج نے بھارت کے اندر گھس کر ٹارگٹس کو نشانہ بنایا جس کے بعد پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگے۔ جہاں سوشل میڈیا صارفین ان کی بہادری کی تعریف کر رہے ہیں وہیں وہ لڑکیوں اور خواتین کا نیا کرش قرار دیے جا رہے ہیں۔یہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد ہیں کون؟ پاک فضائیہ کی...
	اورنگزیب نام بھارت کیلئے آج بھی بھیانک خواب۔۔ پاکستانیوں کے دل جیتنے والے ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد آخر ہیں کون؟
	اسلام آباد (نیوز ڈیسک)رات کے سناٹے میں جب ایک پراعتماد آواز گونجی: “میں ہوں ایئر وائس مارشل، اور میں وہیں سے بات شروع کروں گا جہاں ختم ہوئی تھی… پاکستان فضائیہ 6، انڈین فضائیہ 0” — تو صرف ایک بریفنگ نہیں، ایک نئی تاریخ رقم ہوئی۔ سوشل میڈیا پر جیسے طوفان آ گیا ہو، اور اس طوفان کے مرکز میں تھے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد۔ یہ صرف ایک عسکری بیان نہیں تھا، بلکہ ایک ایسے افسر کی جھلک تھی جس کے لہجے میں مہارت، باتوں میں اعتماد اور انداز میں قیادت تھی۔ انڈین پائلٹس کی انٹرسیپٹ آڈیوز کے ساتھ جب انہوں نے پاک فضائیہ کی کارروائیوں کی تفصیل دی، تو ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔...
	پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران آزاد کشمیر میں بھارتی فائرنگ سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کی جانب سے آزاد کشمیر میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کا مظفرآباد کی مسجد پر پہلا حملہ اور پاک فوج کے آپریشن کا نام ’بُنیان مَرصُوص‘، مماثلت کیا ہے؟ ایس ڈی ایم اے کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں 31 افراد شہید جبکہ 123 زخمی ہوئے ہیں۔ ایس ڈی ایم اے نے بتایا کہ بھارتی جارحیت سے 287 مکانوں اور 21 دکانوں کو نقصان پہنچا۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق بھارتی جارحیت کے دوران جہاں شہریوں...
	تمباکو کے استعمال سے متعلق ریسرچ آرگنائزیشن دی انیشیٹو کی ریسرچ سامنے آئی ہے جسے انڈس اسپتال کے توسط سے پیش کیا گیا۔ ریسرچ پر 6 ماہ کا عرصہ لگا اور اس کا مقصد اس بات کا اندازہ لگانا تھا کہ اسکول جانے والی عمر کے بچوں میں تمباکو کا استعمال کس حد تک ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں موبائل کی لت یا ڈیجیٹل نشہ، ماہرین نے جان چھڑانے کا طریقہ بتا دیا اس ریسرچ میں 14232 بچوں سے بات کی گئی جن میں سے 9011 وہ بچے ہیں جو اسکول جاتے ہیں جبکہ 5221 بچے وہ ہیں جو محنت مزدوری کرتے ہیں۔ اس سروے میں 55 فیصد لڑکوں جبکہ 36 فیصد لڑکیوں نے حصہ لیا۔ ڈاکٹر آمنہ خان کے...
	 کراچی:  ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی نے چیکنگ کے بہانے تاجر کو لوٹنے والے گارڈن تھانے کے دو اہلکاروں کو معطل کر کے محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دے دیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ گارڈن پولیس نے دوران پیٹرولنگ تاجر کو لوٹنے والے دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے تاجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوران پیٹرولنگ تاجر کو چیکنگ کے بہانے لوٹنے والے گارڈن تھانے میں تعینات گرفتار دونوں پولیس اہلکار پیٹرولنگ پر مامور تھے اور انہوں نے تلاشی کے بہانے محمد وقار نامی تاجر سے 56 ہزار روپے چھین لیے تھے اور گھر جانے کا کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بعدازاں تاجر...
	چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت ایمرجنسی صورت حال کے حوالے سے اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ملکی ایمرجنسی صورت حال اور اس حوالے سے تیاریوں کے جائزہ کے لئے اہم اجلاس ،اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، وزارت تعلیم سمیت پنجاب، کے پی کے، سندھ، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے سول ڈیفنس کے افسران کے علاوہ صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے بزریعہ زوم لنک شرکت کی۔ ،۔چیئرمین سی ڈی اے و ڈی جی سول ڈیفنس کا موجودہ ملکی حالات میں تمام صوبوں کے مابین...
	آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) کے ذریعے پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جس کے انتہائی قابل فخر اور تاریخ ساز مناظر سامنے آگئے۔ بھارتی S-400 سسٹم کو تباہ کرنے کے لیے اڑان بھرنے والے JF-17 تھنڈر کی خصوصی ویڈیو منظرعام پر آگئے، ہائپر سونک میزائل لے جا کر بھارتی S -400 سسٹم کو تباہ کرنے والے JF-17 تھنڈر کی تاریخی ویڈیو منظر عام پر آئی۔   بھارتی S-400 سسٹم کو تباہ کر کے افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا، پاکستان نے بھارت کا یہ جدید سسٹم تباہ کر کے نام نہاد بھارتی دفاعی نظام اور کھوکھلے دعووں کو زمین بوس کر دیا ہے۔  Post Views: 5
	آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) کے تحت ہونے والی تازہ کارروائی میں اودھم پور میں واقع بھارتی فضائیہ کا اہم اڈہ شدید نقصان سے دوچار ہوا ہے۔ اس کارروائی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اودھم پور ایئر بیس دھماکے سے اٹھنے والے دھوئیں کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ویڈیو بنانے والا بتا رہا ہے کہ اودھم پور ایئر بیس کے پاس ایک بم پھٹا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایئر بیس کو پاکستان کے جوابی کارروائی سے تباہ کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ  پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کا آغاز کر...
	نئی دہلی (ڈیلی پاکستا ن آن لائن) معروف عالمی جریدے "دی واشنگٹن پوسٹ" نے بھارتی طیاروں کے ملبوں کی  آن لائن پوسٹ کی گئی ویڈیوز کے جائزے کے بعد اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان میں دکھایا گیا ملبہ کم از کم دو فرانسیسی ساختہ لڑاکا طیاروں سے مطابقت رکھتا ہے، جو بھارتی فضائیہ استعمال کرتی ہے۔تصدیق شدہ ویڈیوز میں بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال رافیل طیاروں کے تباہ شدہ پرزے اور ڈھانچے واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں، جو ممکنہ طور پر حالیہ جھڑپوں کے دوران گرائے گئے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے عالمی سطح پر ایک بھارتی رافیل طیارے کا ملبہ ملنے کی تصدیق ہوئی تھی دوسری جانب پاک فضائیہ نے آج پانچ بھارتی...
	 اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری اور بھارت کے اس کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہونے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوصال سمیت حکومت کی معاشی ٹیم کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا پے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معاشی صورتحال بہتر اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، بھارت یک طرفہ جارحیت سے ہماری ملکی ترقی سے توجہ ہٹانے کی مزموم سازش کر رہا ہے، بین الاقوامی اداروں نے بھارت کے...
	سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری اور بھارت کے اس کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہونے پر اظہار اطمینان کیا ہے ، وزیراعظم نے اس حوالے سے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوصال سمیت حکومت کی معاشی ٹیم کی کارکردگی کی ستائش کی . وزیرِاعظم شہبا ز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معاشی صورتحال بہتر اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہے. انہوں نے کہا کہ بھارت یکطرفہ جارحیت سے ہماری ملکی ترقی سے توجہ ہٹانے کی مزموم سازش کر رہا ہے، بین...
	 اسلام آباد:  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے باقی آٹھ میچز ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے یہ فیصلہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی بگڑتی صورتحال، 78 بھارتی ڈرونز کی در اندازی اور بھارت کی جانب سے داغے گئے میزائل کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے ایونٹ کے باقی میچ میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ جنہوں بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کو مدِ نظر رکھا ہے۔ پی سی بی اور اس کے کھلاڑی بھارت کی جانب سے...