2025-09-19@04:54:07 GMT
تلاش کی گنتی: 1171

«اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں»:

(نئی خبر)
    ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ جنگی صورتحال کے اثرات پاکستان پر بھی نظر آنے لگے ہیں، جہاں فضائی حدود میں تبدیلیوں اور حفاظتی خدشات کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری تناؤ کے باعث کئی بین الاقوامی ایئر لائنز نے اپنی پروازوں کے روٹس میں تبدیلی کر دی ہے، جس سے پاکستان آنے اور جانے والی پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کے واقعات بڑھنے لگے ہیں۔ خاص طور پر یورپ، خلیجی ممالک اور ترکی کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث پاکستان میں فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونے لگا ہے۔ فضائی حدود کی بندش...
    ایران میں پھنسے پاکستانی طلبا و طالبات کا قافلہ تہران سے روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز تہران: ایران میں پھنسے پاکستانی طلبا و طالبات کا قافلہ تہران سے روانہ ہوگیا۔ اسرائیل اور ایران کی جنگ کے باعث پاکستانی ایران میں پھنس گئے تاہم اب پاکستانی طلبا کو لےکر 6 بسیں تفتان بارڈر کیلئے روانہ ہو گئی ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق تفتان بارڈر پر آج شام 4بجے کے بعد بھی راہداری ملے گی۔ اتوار کو 180 پاکستانیوں نے باڈر کراس کیا ۔ واپس آنےوالوں میں 168 زائرین،12 تاجر شامل ہیں۔ ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ وہ سرکاری ملاقاتوں کے لیے پاکستان میں ہیں ، ایران میں پاکستانی سفارتخانہ پاکستانیوں...
    ایران نے ثالث قطر اور عمان کو آگاہ کردیا ہے کہ حالت جنگ میں اسرائیل سے مذاکرات نہیں کریں گے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی عہدیدار نے ثالث کو بتایا کہ تہران حملے کے دوران مذاکرات نہیں کرے گا۔ ایرانی عہدے دار کے مطابق اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے بعد مذاکرات ہوسکیں گے، عمان اور قطر سے کہا ہے وہ جنگ بندی کے لیے امریکا سے بات کریں۔ اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان نئے حملوں کا تبادلہ ہوا ہے، جس سے وسیع تر جنگ کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل میں جلد معاہدہ کرانے کا اعلان کیا۔...
    ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی یا ممکنہ جنگ کی صورت میں پاکستان میں ایرانی مصنوعات کی درآمد پر نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ خاص طور پر وہ افراد جو ایرانی اشیا جیسا کہ پیٹرول، چاکلیٹس، کوکنگ آئل، بسکٹس، خشک میوہ جات، الیکٹرانکس وغیرہ کا کاروبار کرتے ہیں، وہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ ایرانی مصنوعات کا کاروبار کرنے والے پاکستانی کتنے متاثر ہو سکتے ہیں؟ اس حوالے سے جاننے کے لیے ’وی نیوز‘ نے چند ایسے افراد سے بات کی جو راولپنڈی باجوڑ پلازہ میں ایرانی مصنوعات فروخت کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوائی، ایران و اسرائیل کے درمیان بھی جلد معاہدہ ہوگا : ڈونلڈ ٹرمپ ’کشیدگی جاری رہی تو ہمارا کاروبار متاثر ہوگا‘...
    عرب میڈیا کے مطابق ایران کے ہائپرسونک میزائل کے حملے میں اسرائیل میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، متعدد لوگ زخمی ہیں، ہزاروں لوگ زیر زمین جاچکے ہیں، جب کہ اسرائیل میں خوف کا سماں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی جانب سے دن بھر تہران پر حملوں کے بعد ایران نے پورے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کر دی جس کے نتیجے میں 15 اسرائیلی زخمی ہوگئے اور متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ایران کے میزائل پہنچتے ہی اسرائیل کے تل ابیب، حیفہ اور دیگر شہروں میں سائرن بج اٹھے، شہریوں کو شیلٹرز کی جانب جانے اور اگلے احکام تک وہاں سے نہ نکلنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ اسرائیل نے اپنے تمام ہوائی اڈے اور...
    ایران نے قطر اور عمان کے ثالثوں کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کے دوران کسی بھی قسم کی جنگ بندی پر مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران نے قطری اور عمانی ثالثوں کو بتایا ہے کہ وہ صرف اس وقت سنجیدہ مذاکرات پر آمادہ ہوں گے جب اسرائیل کی پیشگی کارروائیوں کا مکمل جواب دے دیا جائے گا۔ ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے صاف اور واضح طور پر بتایا کہ جب تک حملے جاری ہیں، مذاکرات ممکن نہیں۔ واضح رہے کہ جمعہ کی صبح اسرائیل نے ایران پر اچانک حملہ کیا، جس میں ایرانی فوجی کمان کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا اور ایرانی جوہری تنصیبات...
     پی ایس ٹی جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کو اپنے دفاع کے لیے متحد ہو کر نیا بلاک بنانا ہوگا، پاکستان ترکی اور آذربائیجان کا دفاعی اتحاد قابل تحسین ہے، دیگر مسلم ممالک کو اس دفاعی اتحاد کا حصہ بننا چاہیے، اسرائیل کو تسلیم کرنے والے عرب ممالک غلط فہمی کا شکار ہیں جلد ہی انہیں اسرائیلی غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔  اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کہا کہ اسرائیل دنیا کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے، پرامن دنیا میں اسرائیل جیسے ملک کا وجود ممکن نہیں، غزہ، لبنان اور یمن کے بعد ایران پر اسرائیلی حملے نے ثابت کر دیا...
    پی ٹی آئی ویمن ونگ کی رہنما کا کہنا تھا کہ نہیتے فلسطینیوں پر ظلم اور جبر کی داستانیں رقم کرنے والا اسرائیل یہ بھول گیا ہے کہ بے گناہ معصوم لوگوں کا خون رنگ لائے گا اور اس کی امن دشمن کوششیں اس کی تباہی کا باعث بنیں گی۔  اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی رہنما این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ جب اسرائیل اور ایران کے درمیان امن مذاکرات ہو رہے تھے تو ان کو نتیجہ خیز بنانے کی بجائے اسرائیل نے ایران پر جنگ مسلط کر دی جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے، نہتے فلسطینیوں پر ظلم اور جبر کی داستانیں رقم کرنے والا اسرائیل یہ بھول گیا ہے کہ بے گناہ...
    واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون 2025ء )اسرائیل کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے منصوبے کا انکشاف ہوا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پلان رد کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کو ویٹو کیا، اس حوالے سے امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ہم سیاسی قیادت کے پیچھے جانےکی بات بھی نہیں کرسکتے۔(جاری ہے) اس خبر پر رد عمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ امریکی صدر سے بات چیت کی بہت سی غلط رپورٹس ہیں جوکبھی ہوئی ہی نہیں، میں ان باتوں میں پڑنے والا نہیں، ہمیں جوکرنےکی...
    مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر تباہ کن جنگ کی لپیٹ میں آ چکا ہے، جہاں اسرائیلی فضائیہ نے ایران کے کئی شہروں پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں۔ ان حملوں کا دائرہ مشہد، تہران، اصفہان، تبریز، شیراز سمیت ایران کے اہم دفاعی و شہری مراکز تک پھیل چکا ہے۔ ان کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فضائیہ نے ایران کے ری فیولنگ طیارے کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جس کی تباہی سے ایران کی فضائی کارروائیوں کی صلاحیت شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاسداران انقلاب کا انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر تباہ کردیا ہے۔ سب سے ہولناک مناظر ایران کے مقدس شہر مشہد سے رپورٹ ہوئے ہیں، جہاں امام علی رضا...
    تہران(نیوز ڈیسک)ایرانی دارالحکومت تہران سے اسرائیلی فضائیہ کے وسیع پیمانے پر حملوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، شیراز اور اصفہاان میں ایرانی فوجی تنصیبات پر بھی حملوں کی اطلاعات ملی ہیں، جن سے نقصان کی اطلاعات ہیں، تاہم تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام اور فوجی صنعتوں کے خلاف حملے جاری ہیں۔ دوسری جانب وسطی اور شمالی اسرائیل میں ایرانی بیلسٹک میزائلوں کی بارش کے دوران سائرن بجنے لگے ہیں، ان علاقوں میں شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اگلے احکامات تک بم شیلٹرز میں رہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ میزائلوں کو مار گرانے کے...
    انصاف خطرے میں،اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی اور ایران پر جارحیت عالمی قانونی اقدامات کی متقاضی ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز تحریر: حافظ احسان احمد کھوکھردنیا ایک بار پھر بین الاقوامی قانونی نظام کے عملی انہدام کا مشاہدہ کر رہی ہے۔ غزہ میں اسرائیلی افواج کی سفاکانہ فوجی کارروائی اور 13 جون 2025 کو ایران پر اس کے حالیہ سرحد پار فضائی حملے الگ تھلگ واقعات نہیں ہیں؛ بلکہ یہ بین الاقوامی قانون کی ان خلاف ورزیوں کا تسلسل ہیں جو کھلے عام اور مکمل استثنی کے ساتھ کی جا رہی ہیں۔ یہ واقعات نہ صرف نشانہ بننے والی ریاستوں کی خودمختاری کو پامال کرتے ہیں بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر، جنیوا کنونشنز اور بین...
    اسلام آباد: ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بعد پڑوسی ملک میں پھنسے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا مکمل کر لیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام دیتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر، حکومت پاکستان پاکستانی شہریوں کی فلاح و بہبود اور حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا گزشتہ روز مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ایران میں مقیم پاکستانی طلباء کے محفوظ انخلا کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 154 طلباء کو نکالا جائے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ عراق میں پاکستانی زائرین، جو فضائی...
    سٹی 42: ایران اسرائیل جنگ کے پیش نظر  ایران سے 450 پاکستانی  زائرین کا انخلا مکمل ہوگیا  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام دیتے ہوئے بتایا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر، حکومت پاکستان پاکستانی شہریوں کی فلاح و بہبود اور حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے, ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا گزشتہ روز مکمل کر لیا گیا ہے,ایران میں مقیم پاکستانی طلباء کے محفوظ انخلا کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں,پہلے مرحلے میں 154 طلباء کو نکالا جائے گا, عراق میں پاکستانی زائرین، جو فضائی حدود کی بندش کے باعث پھنسے ہوئے ہیں،ایران میں ہمارا سفارت خانہ ان سے مسلسل رابطے میں ہے,  ان کی محفوظ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جون ۔2025 )پاکستان کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری جو کہ جی ڈی پی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے کو سست روی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے بہت سے رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز اور سرمایہ کار متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری کرنے پر مجبور ہیں. ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق سرمائے کی بڑھتی ہوئی پرواز کی وجہ ملک میں معاشی عدم استحکام، متضاد پالیسیاں اور بھاری ٹیکس ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ رجحانات برقرار رہے تو پاکستان کو اس شعبے میں سرمایہ کاری کی اہم رفتار کھونے کا خطرہ ہے جسے طویل عرصے سے ترقی اور روزگار کا محرک سمجھا جاتا ہے.(جاری ہے)...
    ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعے کو کم کرنے کے لیے جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے ایران کو فوری مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈیفول، جو ان دنوں مشرقِ وسطیٰ کے دورے پر ہیں، نے جرمن نشریاتی ادارے ARD کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: "ہم امید کرتے ہیں کہ ابھی بھی کشیدگی کم کرنے کا موقع موجود ہے۔ جرمنی، فرانس اور برطانیہ ایران کے ساتھ فوری طور پر جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔" انہوں نے کہا کہ یہ تنازعے کو ختم کرنے کی بنیادی شرط ہے کہ ایران خطے، اسرائیل یا یورپ کے لیے کوئی خطرہ نہ ہو۔ تینوں یورپی ممالک کی اس پیشکش کو موجودہ کشیدہ صورتحال میں ایک اہم...
    ایرانی حملوں سے اسرائیل میں تباہی، صحافیوں کو متاثرہ مقامات کی رپورٹنگ سے روک دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز ایران کی جانب سے اسرائیل پر تازہ ترین جوابی حملے کے بعد اسرائیل کے کئی شہروں میں شدید نقصان کی اطلاعات ہیں، جب کہ اسرائیلی فوجی سنسرشپ نے چار اہم مقامات کی تفصیلات میڈیا پر شائع کرنے سے روک دی ہیں۔ ایرانی حملے حیفا، بات یم اور بیسان کے قریب علاقوں میں ہوئے، جہاں ڈرونز اور میزائلوں کے نتیجے میں شدید تباہی ہوئی ہے۔ حیفا میں تیل ریفائنری کے علاقے کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا، جس سے ایران کا یہ پیغام واضح ہوتا ہے کہ وہ اسرائیلی تنصیبات پر حملے کا جواب اسی سطح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک نئے خطرناک موڑ پر پہنچ گئی ہے، جہاں ایران اور اسرائیل نے اتوار کی صبح تک ایک دوسرے پر براہِ راست حملے جاری رکھے، یہ جھڑپیں خطے میں برسوں سے جاری پراکسی جنگوں سے ہٹ کر ایک کھلی محاذ آرائی کی علامت بن گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس  کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے متعدد میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے، جن میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوئے جب کہ درجنوں زخمی ہیں، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ زیادہ تر حملوں کو روک لیا گیا، کچھ میزائل شہری آبادی پر گرے، جن سے جانی نقصان ہوا۔دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے...
    عوامی مفادات کا دفاع اولین ترجیح رہے گی، اپوزیشن نے مظاہروں میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا،سید مراد علی شاہ سندھ کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب کا بنانے جا رہے ہیں، وفاق نے پورے پیسے دیئے تو یہ اعدادوشمار زیادہ ہوسکتے ہیں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نے دو ٹوک انداز میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی تحریک انصاف یا ایم کیو ایم کے کسی بھی دبائو یا سیاسی بلیک میلنگ کو خاطر میں نہیں لائے گی اور عوامی مفادات کا دفاع اولین ترجیح رہے گی۔ اپوزیشن نے مظاہروں میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لئے سندھ کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب...
    اسرائیلی حملے پر انکشاف کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا اور ان کی قیادت کو شہید کر دیا گیا، لیکن اسرائیل اس سب میں اکیلا نہیں ہے، اسے عالمی قوتوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اور عالمی حالات پر پُرجوش اور جذباتی خطاب کرتے ہوئے مسلم دنیا کو بیدار ہونے کی اپیل کی۔ خواجہ آصف نے اپنے خطاب کا آغاز گزشتہ شب اسرائیل کے ایران پر حملے کے مذمت سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران اور اسرائیل کے درمیان کھلی جنگ جاری ہے، اور ایران صرف ہمارا ہمسایہ...
    اس سوال پر کہ آیا برطانیہ اسرائیل کو ایرانی میزائلوں اور ڈرون حملوں سے بچانے میں براہِ راست مدد دے گا، جس پر ایران نے برطانوی اڈوں کو ہدف بنانے کی دھمکی دی ہے۔ اسٹارمر نے تفصیل بتانے سے گریز کیا۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ مشرقِ وسطیٰ میں اپنے جنگی طیارے اور دیگر فوجی وسائل تعینات کر رہا ہے، تاکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ’’ہنگامی معاونت‘‘ فراہم کی جا سکے۔ اسٹارمر نے G7 سربراہی اجلاس کے لیے روانگی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کے باوجود اسرائیل کے دفاع کو مسترد کرنے سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وفاقی بجٹ پر بحث کے دوران وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن مسلمان ممالک کے اسرائیل سے تعلقات ہیں وہ منقطع کر دیں او آئی سی کا فوراً اجلاس بلایا جائے۔ زیادہ تر مسلمان ممالک فوجی لحاظ سے بہت کمزور ہیں۔ جس طرح فلسطینی بچوں کو شہید کیا گیااس پر غیرمسلموں کے ضمیر جاگ رہے ہیں۔ جب بھارت نے ہم پر حملہ کیا تو ہم نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو مٹی میں رول دیاہماری افواج اور عوام نے بھارت کے غرور کو مٹی میں ملا کر رکھ دیاپاکستان کے چپے چپے کا دفاع کریں گے انہوں نے کہا کہ...
    برسلز (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات نہیں ہونگے تو دن بدن کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ بھارت کے ساتھ تنازع سے پہلے خطہ جتنا محفوظ تھا اب نہیں ہے، بھارت ہربار مذاکرات اوربات چیت سے راہ فراراختیارکرتا ہے لیکن مذاکرات نہیں ہونگے تو دن بدن کشیدگی میں اضافہ ہوگا، بھارت کے ساتھ جنگ بندی تو ہوگئی لیکن امن حاصل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے پر بھارت کو غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کی، بھارت کی جانب سے پانی بند کرنے کی دھمکی پاکستان کواشتعال دلانے کی کوشش ہے۔ تیسری عالمی جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ایٹمی طاقتیں ہونے کے باوجود پاک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل کی جانب سے حملوں کے بعد ایران نے ہفتے کو کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات اب ’بے معنی‘ ہو چکے ہیں۔تاہم ایران نے یہ بھی کہا ہے کہ اتوار کو مسقط میں ہونے والے مجوزہ مذاکرات میں شرکت کے بارے میں فیصلہ کرنا باقی ہے۔ایران کے سرکاری میڈیا نے ہفتے کو وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے حوالے سے کہا کہ ’دوسرے فریق (امریکا) نے ایسا رویہ اختیار کیا جس سے مذاکرات بے معنی ہو جاتے ہیں۔ آپ بیک وقت مذاکرات کا دعویٰ کریں اور صہیونی حکومت (اسرائیل) کو ایران کی سرزمین پر حملے کی اجازت دے کر کام تقسیم کریں، یہ نہیں ہو سکتا۔‘ اسرائیل نے ’سفارتی عمل پر اثر...
    پیپلزپارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کا کہنا تھا کہ اگر امت مسلمہ نے متحد ہو کر اسرائیل اور امریکہ کا راستہ نہ روکا تو تمام مسلم ممالک کا نقشہ تبدیل ہو جائے گا۔ شہدا کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور اسرائیل تباہ و برباد ہوگا، اب اسرائیل ایران تو کیا فلسطین پر بھی حملہ کی جرآت نہیں کریگا۔  اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر و پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیرمین سید علی حیدر گیلانی نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ سفاکیت کی انتہا ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ہمیں ایران کے جوابی حملہ پر فخر ہے، ایران نے اسرائیل کو جو مار دی...
    تہران (نیوز ڈیسک) ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 73 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق زیرِ حراست افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق بھارت سے ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، یہ گرفتاریاں ایک خفیہ کارروائی کے نتیجے میں عمل میں آئیں، جس کے دوران مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ادارے موساد سے روابط رکھنے والے افراد کو شناخت کیا گیا۔ ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ افراد حساس معلومات جمع کر کے اسرائیل کو فراہم کر رہے تھے، جس سے قومی سلامتی کو شدید خطرات لاحق تھے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور ممکنہ طور پر مزید گرفتاریاں...
    تہران(نیوز ڈیسک)ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا، برطانیہ اور فرانس اسرائیل کو تہران کے جوابی حملوں کو روکنے میں مدد فراہم کرتے رہے تو وہ خطے میں موجود ان ممالک کے فوجی اڈوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنائے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بی بی سی نے رپورٹ کیا کہ ایران کے سرکاری میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے تمام اتحادیوں اور ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے دوران میزائل گرانے میں اس کی مدد کرنے والوں کے مشرق وسطیٰ میں قائم اڈے محفوظ نہیں رہیں گے۔ یاد رہے کہ 11 جون کو ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ نے خبردار کیا تھا کہ...
    تہران(نیوز ڈیسک)حالات بدلتے دیر نہیں لگتی، وائرل ویڈیو میں دکھائے جانے والے مناظر فلسطین کے نہیں بلکہ اسرائیل کے ہیں، جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایرانی بمباری سے اسرائیل بھی کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا، غزہ کا پورا انفراسٹرکچر تباہ و برباد کرنے کے بعد صیہونیوں نے ایران پر گزشتہ رات حملہ کیا اور اس دوران متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/06/fotage-1-whatsapp-video-2025-06-14-at-11.57.05-am.mp4 اس کے جواب میں ایران کی جانب سے جوابی حملہ کیا گیا اور 5 میزائل حملے کئے جا چکے ہیں، اس ایرانی بمباری سے اسرائیل بھی کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا، جس کے مناظر وائرل ویڈیوز میں بخوبی دیکھے جا سکتے ہیں۔ https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/06/fotage-2-whatsapp-video-2025-06-14-at-11.57.06-am.mp4 حالیہ وائرل ویڈیو میں اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کا م نظر دن کی...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے مسلم ممالک سے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم دنیا میں جہاں جہاں اسرائیل سے تعلقات ہیں منقطع کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، اس سے ہاتھ ملانے کے بجائے، ایسا ہاتھ جھٹک دینا چاہیے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ یہ بات اٹل ہے کہ اسرائیل صرف ایران نہیں پوری مسلم دنیا کا دشمن ہے، اس ایوان سے پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان تہران کے ساتھ ہے، ہر فورم پر حمایت کریں گے۔خواجہ آصف نے مطالبہ کیا کہ مسلم دنیا اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔
    300 سے زائد زخمی ، تبریز ائرپورٹ، شیراز ،جوہری تنصیبات اور دیگر عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا ، موساد نے حملوں سے قبل ایران میں خفیہ طور پر کارروائیاں کیں، سیکیورٹی ذرائع جنرل محمد باقری اور جنرل حسین سلامی کی شہادت کی تصدیق ،ایران پر حملوں میں 200 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا ، 100 سے زائد تنصیبات کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فوجی ترجمان کا دعویٰ اسرائیل نے 200 لڑاکا طیاروں کے ساتھ ایران کی 100 سے زیادہ تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جس میں پاسداران انقلاب کے سربراہ، آرمی چیف سمیت متعدد اہم کمانڈوز اور 6 جوہری سائنسدان سمیت 86 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔جمعہ کے دن تازہ حملے میں تبریز ائرپورٹ اور شیراز...
    ایرانی حملوں میں اسرائیل میں 4 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی جبکہ 90 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق ایران کے جوابی حملوں میں اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی، تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں 90 سے زائد افراد زخمی ہوئے، کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، ریسکیو کا عمل جاری ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے خلاف ایران کے جوابی حملے جاری ہے، ایران نے اسرائیل پر نئے میزائل حملے شروع کردیے، ایرانی میزائل وسطی اسرائیلی میں گرنے کی اطلاعات ہیں۔ اسرائیلی طیارے بھی ایرانی اہداف پر حملے کر رہے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل میں امریکی سفیر نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ کل رات اسرائیل کے لیے بہت سخت تھی،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کے حساس اداروں نے وسطی شہر یزد میں پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن پر اسرائیل سے رابطے اور خفیہ معلومات کے تبادلے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق ان افراد کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اہم تنصیبات کی تصاویر لے رہے تھے، یہ گرفتاریاں ایک ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب ایران اور اسرائیل کے مابین شدید کشیدگی جاری ہے اور دونوں ممالک عملی طور پر حالت جنگ میں ہیں۔سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ ملزمان کی سرگرمیاں قومی سلامتی کے خلاف تھیں، تاہم فی الحال مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اسرائیل کی جانب سے ایران کے مختلف علاقوں پر فضائی...
    پاکستان خطے میں پائیدار امن کا خواہاں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں: بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز برسلز (آئی پی ایس ) پاکستانی پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی کا کوئی فوجی حل نہیں، سفارتکاری اور مذاکرات ہی حل ہیں۔برسلز میں نیوز کانفرنس سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پہلگام واقعہ پر شفاف تحقیقات کی پیشکش کی، بھارت نے پاکستان کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کیا، امن کی بات کرنے کے لیے آیا ہوں، پاکستان خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے، جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جامع مذاکرات پر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جون ۔2025 )پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ اگر مسلم دنیا متحد نہ ہوئی اور اپنے ایجنڈے کے تحت اپنے مفادات کا تحفظ کرتی رہی تو سب کی باری آئے گی انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینی بچوں پر ظلم ڈھا رہا ہے اسرائیل کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون میں رنگے ہیں. وزیر دفاع نے کہاکہ ایران ہمارا ہمسایہ برادر ملک ہے، ہمارے ایران کے ساتھ ایسے رشتے ہیں جس کی تاریخ میں کم مثال ملتی ہے اسرائیل نے ایران، فلسطین، یمن کو ٹارگٹ بنایا ہوا ہے، مسلم دنیا متحد نہ ہوئی اور اپنے ایجنڈے کے تحت اپنے مفادات کا تحفظ کرتی...
    —فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم دنیا متحد نہ ہوئی اور اپنے ایجنڈے کے تحت اپنے مفادات کا تحفظ کرتی رہی تو سب کی باری آئے گی۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینی بچوں پر ظلم ڈھا رہا ہے، اسرائیل فلسطین کی تباہی میں ملوث ہے، اسرائیل کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون میں رنگے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ برادر ملک ہے، ہمارے ایران کے ساتھ ایسے رشتے ہیں جس کی تاریخ میں کم مثال ملتی ہے، اسرائیل نے ایران، فلسطین اور یمن کو ٹارگٹ بنایا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر مسلم ممالک ملٹری طور پر بہت کمزور ہیں، او آئی سی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک (آن لائن) ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی معیشت پر بھی پڑنے لگے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، برینٹ آئل کی قیمت میں 7.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 74.46 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 5.7 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب اس کی نئی قیمت 73.15 ڈالر فی بیرل ہو چکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی برقرار رہی تو عالمی توانائی کی قیمتوں میں مزید اضافہ...
    ویب ڈیسک: اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد پاکستان نے گزشتہ روز  اپنے فضائی دفاعی نظام کو فعال کیا اور اپنے جوہری تنصیبات اور ایران کے ساتھ ملک کی سرحد کے قریب لڑاکا طیارے تعینات کر دیے۔ ایک پاکستانی انٹیلی جنس اہلکار نے جرمن خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا کہ اگرچہ فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن ہمارے سسٹمز احتیاطی تدابیر کے طور پر ہائی الرٹ پر ہیں۔ فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے تھانے فعال نہ ہو سکے  پاکستان اسلامی دنیا کی واحد جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاست ہے اور اس کی ایران کے ساتھ ایک طویل سرحد ہے جس میں کئی مقامات پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ ایرانی فوج ان مخصوص اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے جہاں سے ایران کے خلاف جارحیت کی گئی۔پاسداران انقلاب کے مطابق “آپریشن وعدہ صادق سوم” کے تحت اسرائیل کی فوجی تنصیبات، فوجی اڈے اور ہتھیار بنانے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔پاسداران نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی دعووں کے برعکس ایرانی میزائل درست اہداف پر لگ رہے ہیں، اور یہ کارروائی بے گناہوں کے خون کا بدلہ ہے۔انہوں نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی سلامتی ایک سرخ لکیر ہے، جس پر حملے کی صورت میں فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا۔ مزید کہا گیا کہ جلد اسرائیل پر خیبر میزائل داغے جائیں گے، جس کے...
    ایران میں پاکستان کی سابق سفارتکار  نائلہ چوہان نے کہا ہے کہ ایران کبھی اپنی پوری فوجی صلاحیت کو ظاہر نہیں کرتا۔ ایران کی کچھ جوہری تنصیبات کو جزوی نقصان پہنچا ہے لیکن وہ ختم نہیں ہوئیں۔ ایران میں خدمات سرانجام دینے والی سابق سفارتکار نائلہ چوہان نے اس سوال کے جواب میں کہ آیا ایران اسرائیلی فوجی طاقت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے؟  کہا کہ ایران کبھی اپنی پوری فوجی صلاحیت کو ظاہر نہیں کرتا۔ ایران کی کچھ جوہری تنصیبات کو جزوی نقصان پہنچا ہے لیکن وہ ختم نہیں ہوئیں۔ اور اگر ایران نے تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق نیوکلیئر ڈیٹرنس استعمال کر لیا تو حالات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں۔ ’اسرائیل فی الوقت کشیدگی بڑھانے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی اے ای اے کی قرار داد کی منظوری کے بعد انریکی صدر ٹرمپ بہت متحرک رہے ٹرمپ نے اپنے اتحادی اسرائیل سے کہا کہ وہ ایران پر حملہ نہ کرے کیونکہ تہران کے جوہری پروگرام پر ایک معاہدہ قریب ہے۔اس بات کا یہی کیا یہ مْقصد تھا کہ اسرائیل فوری حملہ کر دے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر اسرائیل کا فوری حملہ متوقع نہیں، تاہم ’عین ممکن ہے‘ کہ مستقبل میں ایسا ہو۔خبر رساں ایجنسی اے پی کا کہنا ہے کہ انہوں نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ’میں یہ نہیں کہوں گا کہ فوری ہے، لیکن بظاہر ایسا کچھ ہے جو بہت ممکن ہے۔ٹرمپ نے...
    اسرائیل نے دھوکا دہی پر مبنی غلط معلومات اور تاثر کے ذریعے ایران کو جال میں پھنسا کر حملہ کیا تاکہ وہ اپنے دفاع کے مکمل تحفظ میں ناکام رہے اور اس چال میں امریکی صدر نے مکارانہ کھیل کھیلا۔ 13 جون کی رات کو ایران پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے اسرائیلی اہلکار نے ٹائمز آف اسرائیل کو بتایا کہ اسرائیل اور امریکا نے حالیہ دنوں میں ایک کثیر جہتی غلط معلومات کی مہم چلائی تاکہ ایران کو یہ باور کرایا جا سکے کہ اس کی جوہری تنصیبات پر مستقبل قریب میں حملہ نہیں ہو گا۔ اہلکار نے زور دے کر کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس پورے کھیل میں ایک سرگرم رکن تھے اور وہ اس وقت...
    ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ’فارس‘ کے مطابق اسرائیل کے حالیہ فضائی حملوں میں 70 سے زائد افراد جاں بحق اور 320 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ ایرانی حکام نے اسرائیلی حملے کو ’اعلانِ جنگ‘ قرار دیتے ہوئےمبینہ طور پر 100 سے زائد ڈرونز فوری طور پر اسرائیل کی جانب بھیجے جن میں سے بیشتر کو اسرائیل نے فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم ایران کی جانب سے ڈرون حملوں کی تردید کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت وی نیوز نے تجزیہ کاروں سے گفتگو کی اور ان سے یہ جاننے کی کوشش کی اسرائیل کے ایران پر حملے کے خطے پر کیا...
    بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین، سابق وزیرِ خارجہ اور پارلیمانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خطہ ایران اور اسرائیل جنگ کی طوالت کا متحمل نہیں ہو سکتا۔یورپیئن ایکسٹرنل ایکشن سروس کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دورے کے دوران پاکستان کا مؤقف بیان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے عہدیداروں کو دریائے سندھ اور امن کے حوالے سے اپنے مؤقف اور بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔پارلیمانی سفارتی وفد کے سربراہ نے کہا کہ بھارت نے جو جنگ شروع کی اسے ہم نے ختم کیا، اس سے بھی یورپی یونین کو آگاہ کیا اور اپیل کی کہ وہ امن...
    ماسکو(نیوز ڈیسک)روس نے ایران پر اسرائیل کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کے مطابق ماسکو خطے میں کسی بھی قسم کی بے قابو صورت حال کے فوری خاتمے کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام فریقوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کیونکہ مزید کشیدگی ‘کسی کے مفاد میں نہیں۔ یروس نے اس تناؤ کو پوری خطے کے لیے خطرناک قرار دیا اور تمام فریقین سے اپیل کی کہ اس سے پرہیز کریں ۔ کریملین کی یہ تنبیہ عالمی سطح پر جاری کوششوں کے پیشِ نظر آئی ہے، جن میں خلیجی ممالک، اقوامِ متحدہ اور مغربی طاقتیں علاقے میںمعاہدے اور سامراجی اقدامات کے ذریعے استحکام پیدا...
    13 جون بروز جمعہ کی صبح ایران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف علاقوں پر اسرائیل کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں میں پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی اور ایرانی افواج کے مرکزی کمانڈر میجر جنرل غلام علی رشید سمیت متعدد اہم شخصیات شہید ہو گئیں۔ اطلاعات کے مطابق، کئی ایٹمی سائنسدان بھی ان حملوں میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اگرچہ یہ حملے ایران کے مرکزی علاقوں میں کیے گئے، تاہم بلوچستان پر اس کے گہرے سیکیورٹی اور سماجی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اگر باقاعدہ جنگ میں بدلتی ہے تو بلوچستان اس کے اثرات سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔ ایران کے سرحدی...
    اسرائیل نے اپنی فضائی حدود مکمل طور پر بند کر دی ہے اور متعدد پروازیں مختلف مقامات پر موڑ دی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:100 بیلسٹک ڈرونز اور بیلسٹک میزائل کیساتھ ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ اس اقدام کا تعلق اسرائیلی فضائیہ کے ایران پر کیے گئے حالیہ حملوں سے ہے۔ ذرائع کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ نے ایران کے کچھ اہم مقامات کو نشانہ بنایا ہے، جس کے جواب میں اسرائیل نے اپنے ہوائی حدود کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ہوائی اڈوں کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ بین الاقوامی پروازیں اسرائیل سے ہٹ کر قبرص، اردن اور دیگر قریبی ممالک کی طرف موڑ دی گئی ہیں۔...
    وادی نیلم کے سیاحتی مقامات کی رونقیں بڑھ چکی ہیں، مختلف مقامات پر ڈیرے سیاح ٹھنڈے اور حسین نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ہوٹلوں میں رش بڑھ گیا ہے،عید کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے وادی نیلم کا رخ کیا ہے جبکہ گرمی کے ستائے شہری وادی نیلم کے دلفریب نظاروں کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔ گزشتہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث سیاحت کافی متاثر ہوگئی تھی مگر سیز فائر کے بعد سیاحوں نے وادی نیلم کی طرف دوبارہ رخ کرنا شروع کردیا تھا۔ تاہم، جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ دوسری جانب ملک کے دیگر شہروں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے لیکن وادی نیلم میں موسم ٹھنڈا ہے سیاحتی مقامات کٹن، کیرن، اپر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جون 2025ء) اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کی جانب سے بھی ایران پر حملوں کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ یہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس تنبیہ کے بعد سامنے آئی ہے کہ اسرائیل جلد ہی ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اسرائیل نے جمعہ کی علی الصبح ایران کے دارالحکومت پر حملہ کیا، جس کے بعد تہران بھر میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ان حملوں میں ایران کی اہم جوہری اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل کا کہنا ہے یہ حملے 'آپریشن رائزنگ لائن' کا حصہ ہیں۔ مشرق وسطیٰ سے امریکی سفارتی...
    مشرق وسطیٰ میں جوہری مذاکرات کے ثالث کے طور پر کردار ادا کرنے والے ملک عمان نے اسرائیل کے حالیہ حملوں کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ عمان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور علاقائی استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ عمانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے ناقابل قبول اور مسلسل جارحیت کی عکاسی کرتے ہیں، جو خطے میں استحکام کی بنیادوں کو متزلزل کرتے ہیں۔ اسرائیل اس کشیدگی اور اس کے نتائج کا مکمل ذمہ دار ہے۔ مزید پڑھیں: اسرائیل کا ایران کی جوہری تنصیبات پر فضائی حملہ، کن مقامات کو ہدف بنایا گیا؟...
    اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ اُس نے ایران کی جوہری تنصیبات اور عسکری مراکز پر فضائی حملے کیے ہیں تاکہ تہران کو مبینہ جوہری ہتھیار بنانے سے روکا جا سکے۔ حملوں میں ایرانی کمانڈروں اور میزائل فیکٹریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں اس کارروائی کو ملکی تاریخ کا فیصلہ کن لمحہ قرار دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اس آپریشن کو ’رائزنگ لائن‘ (اُبھرتا ہوا شیر) کا نام دیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا اور عینی شاہدین کے مطابق دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں زوردار دھماکے سنے گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ ایران کی پریس ٹی وی نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ملازمین نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے وائس چانسلر سیکرٹریٹ کے سامنے شدید احتجاج او ر دھرنانعرے بازی کی مشتعل ملازمین نے وائس چانسلر سیکرٹریٹ کے مرکزی دروازے کو احتجاجاً بند کر دیا جس سے یونیورسٹی کا نظام متاثر۔تفصیلات کے مطابق عید سے پہلے سے زرعی یونیورسٹی کے ملازمین اپنے حقوق کے لیے احتجاج کر رہے تھے لیکن عید کی چھٹیاں کر دی گئی یونیورسٹی کے دوبارہ کھولنے پر ملازمین نے دوبارہ احتجاج شروع کر دیا ہے احتجاجی مظاہرے کی قیادت جمیل احمد مری، انور علی گوپانگ، وفا کاشف بھٹو اور دیگر رہنماؤں نے کی انھوں وائس چانسلر سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دے کر مین گیٹ کو بند کر...
    واشنگٹن:امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ایک بارپھرکہاہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی ،2000سال سے پاکستان اور بھارت لڑرہے ہیں،میں نے کہا بہت لمبی دشمنی ہوگئی اور کتناعرصہ لڑوگے،  میں نے ان سے کہا کہ تجارت نہیں کریں گے پہلے جنگ روکو، انہوں نے بات سمجھی اور جنگ روک دی۔ وائٹ ہاوس میں میڈیا  سے گفتگوکرتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے حکمران عظیم ہیں میںنے ان سے بات کی ،پاکستان اوربھارت کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر بات کررہےہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے پاکستان اور بھارت سے کہاکہ اور کتناعرصہ لڑوگے، میں نے کہاکہ کوئی بھی مسئلہ حل کرسکتاہوں،ہم پاکستان اور بھارت کو اکھٹاکرلیں گے  ۔ صدرٹرمپ نے کہاکہ بھارت میں طیارہ حادثہ خوفناک تھا۔ انہوں نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جون 2025ء) 120 نشستوں پر مشتمل اسرائیلی پارلیمان 'کنیسٹ‘ میں 61 ارکان نے اپوزیشن کی تحریک کے خلاف ووٹ دیا۔ نیتن یاہو کے حکومتی اتحاد میں شامل الٹرا آرتھوڈوکس جماعتوں کا حکومت کے ساتھ اس قانون پر اختلاف ہے، جس کے تحت الٹرا آرتھوڈوکس یہودی شہریوں کو بھی اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے پر مجبور کیا جا سکے گا۔ میڈیا رپورٹس میں اشارہ دیا گیا تھا کہ یہ جماعتیں حکومت کے خاتمے کی کوشش میں اپوزیشن کے حق میں ووٹ دیں گے۔ وائی نیٹ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق الٹرا آرتھوڈوکس جماعتوں اور کنیسٹ کی خارجہ اور سلامتی امور سے متعلق پالیسی کی کمیٹی کے سربراہ جولی ایڈلسٹائن کے...
    کراچی کی ملیر جیل میں 3 جون کو 6 ہزار قیدیوں کے لیے صرف 28 اہلکار تھے، ملیر جیل کی 313 اسامیاں ہیں صرف 251 اہلکار موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل ڈپارٹمنٹ کے اہلکار بھی وی آئی پی ڈیوٹیز میں مصروف تھے، محکمہ جیل کو پہلے ہی ڈیڑھ ہزار سے زائد اسٹاف کی کمی کا سامنا ہے، جیل ڈپارٹمنٹ میں6 ہزار 548 میں سے 1655 اسامیاں خالی ہیں۔محکمے کے 132 اہلکار وزراء اور سیاسی شخصیات کے پاس تعینات ہیں، محکمہ داخلہ میں جیل ڈپارٹمنٹ کے 10 اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے وزیر جیل خانہ جات سندھ کی ملیر جیل کی سیکیورٹی مزید بہتر بنانے کی ہدایت آئی جی جیل خانہ جات کے آفس میں 67...
    اسلام آباد: زیادہ تر صنعتی اداروں کا اندازہ ہے کہ سائبر حملوں کے نتیجے میں ہونے والے مالی نقصانات 10 لاکھ امریکی ڈالر سے زیادہ ہیں، جبکہ تقریباً ہر چار میں سے ایک ادارہ ایسے نقصانات کی اطلاع دیتا ہے جو 50 لاکھ امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں، اور کچھ کے لیے یہ نقصان 1 کروڑ ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔ یہ انکشاف ایک مشترکہ تحقیق میں سامنے آیا جو کیسپرسکی اور وی ڈی سی ریسرچ کی جانب سے کی گئی۔ کیسپرسکی اور وی ڈی سی ریسرچ کی حالیہ مشترکہ تحقیق میں آپریشنل ٹیکنالوجی (OT) کی سائبر سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا ہے۔ توانائی، یوٹیلیٹیز، مینوفیکچرنگ، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے...
    امریکی محکمہ خارجہ نے بحرین اور کویت سے بھی غیر ضروری عملے اور ان کے اہلِ خانہ کے انخلا کی اجازت دی ہے، جس سے انہیں ملک چھوڑنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے مشرق وسطیٰ کے مختلف مقامات سے فوجی اہلکاروں کے اہلِ خانہ کی رضاکارانہ روانگی کی منظوری دے دی ہے، ایک اور اہلکار نے کہا کہ یہ فیصلہ زیادہ تر ان خاندانوں کے لیے اہم ہے جو بحرین میں مقیم ہیں، کیونکہ وہاں ان کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا نے خبر دی ہے کہ اسرائیل کسی بھی وقت ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کرسکتا ہے۔ امریکی اخبار...
    اپنے ایک خط میں امریکی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جو ممالک فلسطین کانفرنس کے اختتام پر اسرائیل کیخلاف اقدامات اٹھائیں گے انہیں امریکی خارجہ پالیسی کا مخالف تصور کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن نے دنیا کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اگلے ہفتے نیویارک میں فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت نہ کریں اور اسرائیل کے خلاف موقف نہ اپنائیں۔ امریکہ کی جانب سے 10 جون کو جاری ہونے والے خط کے مطابق، جو ممالک مذکورہ کانفرنس کے اختتام پر اسرائیل کے خلاف اقدامات اٹھائیں گے انہیں امریکی خارجہ پالیسی کا مخالف تصور کیا جائے گا، جس سے انہیں ممکنہ امریکی سفارتی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ واشنگٹن...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سندھ میں بیٹھے متکبر لوگوں کو اہل سندھ کے حال پر رحم کھانا چاہیے۔سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کے بیان ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ کے لوگ بھی مریم نواز کے طرز حکومت کے دیوانے ہیں، یہی آپ کا اصل مسئلہ ہے۔ پنجاب ایک جماعت کی جاگیر ہے، یہ تاثر ختم کرنا ہوگا، شرجیل میمنوزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ یہ تاثر ختم کرنا ہوگا کہ پنجاب کسی ایک سیاسی جماعت کی جاگیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئیں، جن سے کارکردگی میں مقابلہ کریں، جلنے کڑھنے اور بیان بازی کا کوئی فائدہ نہیں۔وزیر...
    سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے کی تعمیر وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، نہ کہ سندھ حکومت کی، ہمیں کہا گیا کہ یہ روڈ جلدی شروع کریں گے اور جلدی مکمل کریں گے، لیکن جو رقم مختص کی گئی اس سے یہ منصوبہ نہ تو جلدی شروع ہو سکتا ہے اور نہ ہی بروقت مکمل کیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے بجٹ میں حیدر آباد سکھر موٹر وے سمیت صوبے کو نظر انداز کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر موٹروے نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک اہم اور کلیدی نوعیت کا منصوبہ...
    لاہور: ماہرمعیشت خرم حسین نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ میں ٹیکس کا ہدف کافی بڑھا ہے جس میں زیادہ بوجھ انکم ٹیکس اور سیلزٹیکس پرا رہا ہے. انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری طبقے کے بجائے رئیل اسٹیٹ کو کافی ریلیف دیا گیا جوحیران کن ہے، تنخواہ دار طبقے کو نہ ہونے کے برابر ریلیف ملا جو اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے. ماہرمعیشت ندیم الحق نے کہا کہ بجٹ میں کچھ نہیں ہے،جب تک ہم آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہیں یہ ان کا اور سٹی بینک کا تیارکردہ بجٹ ہے حالانکہ گذشتہ دس برسوں سے ٹھوس اقدام کی ضرورت ہے، کوئی خرچہ کم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بدلے یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے جاری مذاکرات میں شامل ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے اسٹیٹ ڈائننگ روم میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’غزہ کے حوالے سے اس وقت ہمارے، حماس اور اسرائیل کے درمیان ایک بڑے پیمانے پرمذاکرات ہو رہے ہیں اور ایران بھی دراصل ان میں شریک ہے، اور ہم دیکھیں گے کہ غزہ کے ساتھ کیا ہوتا ہے، ہم یرغمالیوں کو واپس لانا چاہتے ہیں۔ ٹرمپ نے اس پر مزید وضاحت نہیں کی اور وائٹ ہاؤس نے...
    cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
    TEHRAN: ایران کے وزیر انٹیلیجینس اسماعیل خطیب نے اسرائیلی کی جوہری تنصیبات اور امریکا، یورپت سمیت دیگر ممالک سے تعلقات سے متعلق حساس دستاویزات ملنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی یہ دستاویزات جاری کردی جائیں گی اور اس سے ایران کی دفاعی صلاحیت مضبوط ہوگی۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر انٹیلیجینس اسماعیل خطیب نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ تہران کو ملنے والی اسرائیلی حساس دستاویزات بہت جلد بے نقاب کردی جائیں گی۔ اسماعیل خطیب نے کہا کہ یہ دستاویزات اسرائیل کی جوہری تنصیبات، دفاعی صلاحیت اور اس کے امریکا، یورپ اور دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیش بہا...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایک رات میں سب کچھ تبدیل نہیں کیا جاسکتا، کچھ وقت درکار ہے۔ آنے والے بجٹ میں ایسی اصلاحات لا رہے ہیں جن سے ملک آگے بڑھ سکے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایک سال میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں معاشی بہتری آئی ہے۔ اب ہر کوئی مان رہا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری آچکی ہے۔ آنے والے بجٹ میں ایسی اصلاحات لا رہے ہیں جن سے ملک آگے بڑھ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک رات میں سب کچھ تبدیل نہیں کیا جاسکتا، کچھ وقت درکار ہے۔ انہوں نے پاک بھارت جنگ کے دوران...
    ۔ ایرانی وزیرِ انٹیلیجنس اسماعیل خطیب نے اتوار کے روز اس انٹیلیجنس آپریشن کی تفصیلات بیان کیں جس کا انکشاف گزشتہ روز ایرانی میڈیا پر کیا گیا تھا۔ ایرانی سرکاری ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل خطیب نے کہا: "ایرانی وزارتِ انٹیلیجنس کو صہیونی ریاست سے متعلق ایک قیمتی خزانے کی صورت میں اسٹریٹجک، آپریشنل اور سائنسی معلومات حاصل ہوئی ہیں۔" اسلام ٹائمز۔ ایرانی سیکیورٹی حکام نے تہران کی جانب سے اسرائیلی قبضے سے حساس اسٹریٹجک دستاویزات کے بڑے ذخیرے کے حصول کے بارے میں نئی ​​تفصیلات ظاہر کی ہیں جن میں جوہری تنصیبات، سفارتی تعلقات اور سائنسی معلومات شامل ہیں۔ ایرانی وزیرِ انٹیلیجنس اسماعیل خطیب نے اتوار کے روز اس انٹیلیجنس آپریشن کی تفصیلات بیان کیں جس کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یروشلم: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ایک نئے موڑ پر پہنچ گئی ہے، جہاں ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کی جوہری تنصیبات، انٹیلی جنس نظام اور بین الاقوامی تعلقات سے متعلق ہزاروں حساس اور خفیہ دستاویزات حاصل کرلی ہیں۔بین الاقوامی  میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر برائے انٹیلی جنس اسماعیل خطیب نے ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ یہ دستاویزات نہ صرف اسرائیل کی جوہری سرگرمیوں اور تنصیبات سے متعلق ہیں بلکہ ان میں امریکا، یورپی ممالک اور دیگر عالمی قوتوں کے ساتھ اسرائیل کے خفیہ سفارتی و اسٹریٹجک روابط کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔اسماعیل خطیب نے اس کامیابی کو ایران کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی “بڑی فتح” قرار دیتے ہوئے کہا...
    ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے جوہری پروگرام اور اس کے امریکا، یورپ اور دیگر ممالک کے ساتھ انتہائی حساس دستاویزات اس کے ہاتھ لگ گئی ہیں۔ ایران کے خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسرائیل کی جوہری تنصیبات سے متعلق ہزاروں حساس دستاویزات ایران کے ہاتھ لگ گئیں۔ اسرائیلی حساس ایران نے  دستاویزات کو  قیمتی خزانہ قرار دیدیا اور اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی حساس دستاویزات جلد منظرعام پر لائے گا۔ یہ بھی پڑھیے ایران اسرائیل لڑائی پھیلنے کے امکانات زیادہ ہیں، ماہر امور قومی سلامتی ایرانی وزیر انٹیلی جنس اسماعیل خطیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل  کی جوہری تنصیبات حاصل کرکے ایران منتقل کردی گئی ہیں۔ امریکا، یورپ اور...
    حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی اسٹیٹ کے خلاف بیانیے کو تبدیل کریں، واحد حل بات چیت ہے، بات چیت کے ذریعہ اپنی بات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت کو کسی بھی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی کی کوئی تحریک کامیاب ہوگی۔ حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پاک بھارت لڑائی میں فوجی اور سویلین شہدا کو یاد رکھیں، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کا...
    ایران کے سرکاری میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی انٹیلی جنس اداروں نے اسرائیل کے خلاف ایک کامیاب آپریشن انجام دیا ہے جس میں ہزاروں انتہائی خفیہ دستاویزات جن کی زیادہ تر تعداد اسرائیل کے جوہری پروگرام سے متعلق ہے، حاصل کر کے ایران منتقل کر دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے سرکاری میڈیا ذرائع کے مطابق ایران نے اسرائیل کے خلاف ایک بڑا کامیاب انٹیلی جنس آپریشن انجام دیا ہے جس کے نتیجے میں اسرائیل کے جوہری اور سیکورٹی مراکز کے بارے میں خفیہ دستاویزات حاصل کر کے ایران منتقل کر دی گئی ہیں۔ باخبر سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ انٹیلی جنس آپریشن اب تک انجام پانے والے تمام آپریشنز میں سب سے بڑا ہے اور...
    برطانیہ میں ہونیوالے ایک نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ برطانوی عوام کی اکثریت غزہ میں جاری سفاک اسرائیلی رژیم کے سنگین جنگی جرائم کے جواب میں تل ابیب کیخلاف اقتصادی و اسلحہ جاتی پابندیاں عائد کرنے سمیت اسرائیل کیساتھ تجارتی معاہدے کی معطلی کی بھی خواہاں ہے! اسلام ٹائمز۔ "62 فیصد برطانوی، اسرائیل پر اقتصادی پابندیاں لگانے کے خواہاں ہیں جبکہ 65 فیصد اس کو ہتھیاروں کی فروخت روکنا چاہتے ہیں اور 60 فیصد برطانوی شہری، اسرائیل کے ساتھ تجارتی معاہدے کو بھی معطل کر دینا چاہتے ہیں" یہ اعداد و شمار برطانیہ میں ہونے والے یونڈر کنسلٹنگ (Yonder Consulting) نامی شماریاتی ادارے کے ایک نئے سروے کے نتائج پر مبنی ہیں کہ جن سے ظاہر ہوتا ہے...
    سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت کو کسی بھی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی کی کوئی تحریک کامیاب ہوگی۔ حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پاک بھارت لڑائی میں فوجی اور سویلین شہدا کو یاد رکھیں، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کا دن نمازوں اور قربانی کے ساتھ اتحاد کا دن ہوتا ہے، میری زندگی میں یہ پہلی عید ہے جو فاتح قوم کےطور پر منارہے ہیں، بھارت کو پاکستان نے عبرتناک شکست سے دوچار کیا، یہ جنگ ہماری بہادر افواج، سیاسی قیادت اور عوام نے مل کر لڑی۔...
    کراچی: عباسی شہید اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے کوریڈور میں رات گئے بےقابو بیل گھس آنے سے بھگدڑ مچ گئی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں بیل کو اسپتال کے داخلی راستے سے بھاگتے اور عملے کو اسے قابو کرنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی بیل ایمرجنسی کوریڈور میں داخل ہوا، عملے اور مریضوں کے ساتھ آئے تیمارداروں میں افرا تفری مچ گئی۔ کچھ لوگ بیل کے خوف سے دوڑتے نظر آئے جبکہ چند افراد بیل کو پکڑنے کی کوشش میں اُس کے پیچھے دوڑ رہے تھے۔ خواتین عملے کے لیے یہ مناظر خوفزدہ ہونے کے ساتھ ساتھ حیران کن بھی ثابت...
    اسلام ٹائمز: ایک محدود اسرائیلی حملے پر تہران کے ممکنہ ردعمل کو کنٹرول کرنے اور خطے میں امریکی مفادات کو کسی ممکنہ فوجی تنازع سے دور رکھنے کیلئے جو اقدام ضروری ہے، ٹرمپ اس میں داخل ہونے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ مختلف منظرنامے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ٹرمپ اسرائیل کی ایران مخالف دھمکیوں کو مذاکرات میں اپنی بات منوانے کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے۔ دوسری طرف رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے گذشتہ دنوں دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ امریکہ ہوتا کون ہے، جو ایران میں یورینیم کی افزودگی کے بارے میں یہ فیصلہ کرے کہ افزودگی ہونی چاہیئے یا نہیں۔ تحریر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی حالیہ...
    کراچی میں ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے بعد عہدہ سنبھالنے والے نئے آئی جی جیل خانہ جات فدا حسین مستوئی نے ملیر ڈسٹرکٹ جیل لانڈھی کا دورہ کیا۔آئی جی جیل خانہ جات نے جائے واردات کا معائنہ کیا، اس موقع پر ڈی آئی جی اسلم ملک بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل شہاب صدیقی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جیل سے بھاگے 139 قیدی واپس آچکے ہیں جبکہ زلزلے کے دوران ملیر جیل سے بھاگے 76 قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔نئے آئی جی جیل خانہ جات نے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت دی۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جیل میں سیکیورٹی انتظامات کی مضبوطی کے لیے دن رات کام جاری ہے۔ جیل کی چار دیواری اور...
    تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)اسرائیل نے امریکا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ نہیں کرے گا جب تک کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کا عندیہ نہ دیں کہ تہران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں۔ یہ بات امریکی ویب سائٹ نے نے دو با خبر اسرائیلی عہدے داران کے حوالے سے بتائی۔(جاری ہے) ان میں سے ایک عہدے دار کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اپنے امریکی ہم منصبوں کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کو کسی فوجی کارروائی کے ذریعے حیران نہیں کرے گا۔مذکورہ دونوں عہدے داران کے مطابق یہ پیغام امریکا کو گزشتہ ہفتے واشنگٹن...
    غزہ : فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کے لیے نئے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیا نے کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے نئے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس نے جنگ بندی کے حوالے سے امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف کی تجاویز مسترد نہیں کی تھیں۔ حماس نے صرف امریکی تجاویز میں کچھ تبدیلیوں کا مطالبہ کیا تھا۔ خلیل الحیا نے مزید کہا وہ ایک نئی، سنجیدہ مذاکراتی کوشش کے لیے آمادہ ہیں جس کا مقصد ایک مستقل جنگ بندی معاہدہ حاصل کرنا...
    محکمہ جیل میں انتظامی عہدوں پر تعیناتیوں کیلئے قوانین میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے آرڈیننس کے اجراء کی منظوری دے دی ہے، آرڈیننس کے ذریعے انتظامی اور رولز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر جیل خانہ جات سندھ  علی حسن زرداری نے ملیر جیل کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔ ترجمان محکمہ جیل کا کہنا ہے کہ وزیر جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری نے ملیر جیل کا دورہ کیا، جیل حکام نے علی حسن زرداری کو قیدیوں کے فرار سے متعلق تفصیلات بتائیں۔ وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے ملیر جیل کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ دوسری جانب کراچی میں ملیر جیل واقعے کے بعد...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور پیٹرن انچیف نے کہا ہے کہ جب ہم حقیقی آزادی کی جدوجہد شروع کرتے ہیں تو ان پر دباؤ بڑھتا ہے اور پھر یہ اپنے لوگ مذاکرات کیلیے بھیجتے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر نورین خان اور عظمی خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج میری دو بہنوں کو جیل کے اندر جانے دیا گیا مجھے باہر بٹھا دیا گیا۔ بانی نے کہا ہمارے لیے سارے دروازے بند کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمبڑیال میں کھلی دھاندلی ہوئی، انصاف کے ادارے کنٹرول کرلیے گئے ہیں۔ بانی نے کہا ہے لندن پلان کے تحت نو مئی ہوا، 26ویں ترمیم ہوئی اور الیکشن میں دھاندلی کی گئی،...
    راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی  بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کی تفصیل بتادی۔ اڈیالہ جیل میں بانی  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر  نے بتایا کہ بانی سے توشہ خانہ ٹو کیس کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے، بانی نے کہا ہے ان کے لیے سارے دروازے بند کیے گئے،  جس کے بعد اب  احتجاجی تحریک کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔ انہوں نے بتایا  کہ عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کی کال دینے کے بجائے پورے ملک میں احتجاج ہوگا اور احتجاجی تحریک کو وہ خود لیڈ کریں گے۔ بانی نے مزید کہا کہ احتجاجی...
    — فائل فوٹو سندھ کے آئی جی جیل خانہ جات قاضی نظیر کا کہنا ہے کہ قیدی رضاکارانہ طور پر واپس نہ آئے تو سخت ایکشن لیں گے۔آئی جی جیل خانہ جات سندھ قاضی نظیر نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں زلزلہ آیا تھا جس سے بیرک کی دیواروں کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ ملیر جیل میں قیدیوں نے حملہ کیا تو دروازے کی کنڈی ٹوٹ گئی۔ قیدیوں نے جیل سے باہر آکر باقی تالے بھی توڑے۔ فرار قیدی سرنڈر کردیں، نہیں تو دہشتگردی کے مقدمات کا سامنا ہوگا: مراد علی شاہوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کا ریگولیٹر نیپرا ہے، ہم نے وفاق سے کہا ہے کہ، کے الیکٹرک...
    — اسکرین گریب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر جیل سے فرار قیدیوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرار قیدیوں سے کہتا ہوں کہ سرنڈر کردیں، نہیں تو دہشتگردی کے مقدمات کا سامنا ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزار قائد کے قریب خصوصی بچوں کے بحالی مرکز کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی اور مختلف سوالوں کے جوابات دیے۔انہوں نے کہا کہ ملیر جیل میں پیش آنے والا واقعہ تشویشناک ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث قیدیوں کو بیرکس سے نکالا گیا، سنگل اسٹوری عمارتوں کو اس شدت کے زلزلوں سے نقصان نہیں پہنچتا۔ ملیر جیل واقعے کی تحقیقات ہوگی، قیدیوں کو بیرکس سے نکال کر غلط...
    کراچی میں ملیر جیل سے قیدی فرار ہوگئے، کچھ کو دوبارہ پکڑ لیا گیا، قیدیوں نے جیل میں پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھینا اور تشدد بھی کیا۔پولیس حکام کے مطابق پولیس اور قیدیوں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا،  واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔  سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل ارشد حسین کے مطابق ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں جبکہ فائرنگ کے دوران ایک قیدی زخمی بھی ہوا ہے،دوسری جانب ڈی آئی جی جیل کراچی محمد حسن سہتو کا کہنا ہےکہ زلزلے کےجھٹکوں کے دوران قیدیوں کی بڑی تعداد بیرکس سے باہر نکلی، قیدیوں نے ماڑی کا گیٹ بھی توڑ دیا اور کچھ قیدیوں کے فرار ہونے کی اطلاع ہیں، محمد حسن سہتو نے کہا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کہا ہے کہ غزہ میں واقع امریکہ اور اسرائیل کی حمایت یافتہ ایک امدادی تنظیم کے ایک سینٹر کے قریب ہونے والے حملے کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ گزشتہ روز غزہ میں اس امدادی مرکز کے قریب ہوئے ایک حملے کے نتیجے میں کم از کم 31 فلسطینی ہلاک ہو گئے تھے۔ مقامی ریسکیو اہلکاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ہلاکتیں اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں ہوئیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے کے بارے حقائق جاننے کی غرض سے تفتیشی عمل جاری ہے۔ گوٹیرش نے کہا، ''غزہ میں امداد کے حصول کی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کو 21 لاکھ گھر بنا کر مفت فراہم کرنے اور خواتین کو ہر سال مفت پنک اسکوٹی دینے کے اعلانات کیے ہیں۔ سندھ کے وزیر اطلاعات اور ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ تین سال قبل آنے والے بدترین سیلاب میں تقریباً 21 لاکھ گھر تباہ ہوئے تھے۔ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تمام سیلات متاثرین کو مفت گھر بنا کر دینے کا فیصلہ کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ یہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا ہاؤسنگ پراجیکٹ ہے۔ پی پی کیونکہ خواتین کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے، اس لیے ان گھروں کی ملکیت خواتین کے نام پر ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اراکین نے سی ای اوکے الیکٹرک مونس علوی پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا طے ہوا تھا رات کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی تو شیڈول کس کی اجازت سے تبدیل ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس چیئرمین خصوصی کمیٹی فیاض بٹ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ ، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی سمیت دیگر شریک ہوئے جبکہ حیدرآباد و سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ سی ای او کے الیکٹرک کے پہنچنے سے قبل اجلاس میں گرما گرمی رہی، کمیٹی ارکان نے کہا کہ سی ای او کے الیکٹرک نہ پہنچتے...
    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومتِ پاکستان سے غزہ میں اسرائیلی بربریت پر مسلم حکمرانوں کی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔حیدر آباد کے کوہِ نور چوک پر اسرائیل بھارت مردہ باد جلسۂ عام سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا وقت آ گیا۔انہوں نے کہا کہ آج جو بھی گھر سے نکلا ہے، اُس نے کہہ دیا کہ وہ اہلِ فلسطین کے ساتھ ہے، غزہ میں روز بچوں کا قتل کیا جا رہا ہے، بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔امیرِ جماعتِ اسلامی نے مزید کہا کہ مسلم حکمراں اپنی خاموشی کے باعث اسرائیل کے ساتھ فلسطینیوں کے قتلِ عام میں شریک ہیں۔اُن کا کہنا...
    حیدر آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم  الرحمان نے حکومت سے غزہ میں اسرائیلی بربریت پر مسلم حکمرانوں کی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے کوہِ نور چوک پر’’ اسرائیل ،بھارت مردہ باد‘‘ جلسۂ عام سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا وقت آ گیا ہے ۔  غزہ میں روز بچوں کا قتل کیا جا رہا ہے، بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔آج جو بھی گھر سے نکلا ہے، اُس نے کہہ دیا کہ وہ اہلِ فلسطین کے ساتھ ہے۔ پاکستان نیوی کی سب کنونشنل خطرات کے خلاف بندرگاہوں اور ساحلی تنصیبات کی دفاعی مشقیں مکمل ’’جنگ...
     کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں ایک گھر میں دھماکا ہوا ہے جس سے 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکے سے گھر کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے جبکہ ریسکیو حکام کو دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے یا دستی بم گھر کے اندر پھینکا گیا، اس بارے میں بم ڈسپوزل سکواڈ شواہد اور معلومات جمع کر کے حتمی طور پر کچھ بتائے گا، فی الحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ متاثرہ گھر خالی تھا، ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ دھماکے...
    (گزشتہ سے پیوستہ) بھارتی سیاسی نظریہ اورحکمت عملی میں جہاں قدیم سیاسی مصلحتوں کارنگ غالب نظرآتاہے وہاں چانکیہ کے اصولوں کی جھلک نمایاں ہے،جہاں طاقتورکی فوری تعظیم اوراس کوفوراً خدامان کرسجدہ کیاجاتاہے اورکمزورکی بےدریغ تنقیدشامل ہے،اوراس کو بلاتوقف توڑاجاتاہے۔اس اصول پرچلتے ہوئے بھارت اپنے خدائوں کی تعدادمیں بےشمار دیوتا رکھتا ہے ، جن میں چوہے اورسانپ بھی شامل ہیں،مگرجب یہ دیوتا کمزورپڑتے ہیں توان کے پجاری انہیں بےدردی سے توڑپھوڑنے میں دیرنہیں کرتے۔یہی وجہ ہے کہ بھارت کامذہبی و سیاسی منظرنامہ بظاہرمتضاداورالجھاہواہےجہاں خداؤں کی تعدادکروڑوں میں ہے، مگر ہر وقت اپنے ہی دیوتاؤں کے پجاری ان کے خلاف بھی نکلنے کوتیاررہتے ہیں۔ مودی کی طرف سے رافیل طیاروں کی ناکامی کے باوجود ان کے دفاع میں مذہبی رسومات اورپوجا کاسہارالینااس...
    تجارتی ترقی کے اس سفر میں تہران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کی کوششیں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مدثر ٹیپو نے ایران کیساتھ تجارتی راستے کھولنے اور پاکستانی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی تعلقات میں ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاک ایران باہمی تجارت 3 ارب ڈالرز سے بڑھ گئی ہے، جو دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون میں بڑی پیشرفت تصور کی جا رہی ہے۔ تجارتی ترقی کے اس سفر میں تہران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کی کوششیں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مدثر ٹیپو...
    اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی ٹی وی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور فرانس دو ریاستی حل کو آگے بڑھانے کیلیے اگلے ماہ اقوام متحدہ میں ایک کانفرنس منعقد کرنے والے ہیں جبکہ پیرس اس تقریب میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی ٹی وی کان نے رپورٹ دی کہ اسرائیلی عہدیداروں نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر "محمود عباس" کے گرد نئی لکیر کھینچ دی۔ اس بارے میں صیہونی حکام کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی آج "رام الله" میں خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کو وسعت دینے کے لئے ایک اجلاس کی میزبانی کا ارادہ رکھتی تھی اور اگر اس طرح کی کوششوں کے نتیجے میں ایک خود مختار ملک کے...
    راولپنڈی: توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی نے عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر احتجاجاً عدالت میں پیش ہونے سے انکار کردیا جس پر سماعت نہ ہوسکی، عدالت نے اظہار برہمی کیا جب کہ پراسیکیوشن نے ان کے بغیر کیس چلانے کا مطالبہ کردیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کے روبرو ہوئی۔ عمران خان کے وکلا اڈیالہ جیل پہنچے۔ سینیٹرعلی ظفر، عثمان ریاض گل، چوہدری ظہیر عباس، گیٹ پانچ پہنچے، وکیل خالد یوسف چوہدری، نعیم پنجھوتھہ، علی اعجاز بٹر، تابش فاروق، سردار قدیر، مبشر مقصود اعوان بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔ بانی...