2025-12-03@12:16:15 GMT
تلاش کی گنتی: 23337
«کام کیا جائے»:
(نئی خبر)
امریکا کی ریاست الاسکا میں 6.0 شدت کے زلزلے نے اینکریج شہر اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو اچانک ہلا کر رکھ دیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ سسٹینا کے علاقے میں تقریباً 69 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جبکہ مرکز اینکریج سے تقریباً 12 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 11 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد شہری خوف کے باعث گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ الاسکا ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ نے ہائی ویز، پلوں، سرنگوں اور ایئرپورٹس کی ہنگامی جانچ شروع کر دی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان کی فوری شناخت کی جا سکے۔ حکام کے مطابق اب تک کسی جانی نقصان یا بڑے مالی...
بھارت میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق ایک تازہ بحث نے شدت اختیار کر لی ہے، جہاں مختلف انسانی حقوق تنظیموں اور سکھ، مسلمان اور دیگر اقلیتی حلقوں کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی اور آر ایس ایس کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ ناقدین کے مطابق بھارتی فوج اور ریاستی اداروں کو ہندوتوا نظریے کے فروغ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے ملک کے سیکولر تشخص پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اقليتی رہنماؤں نے الزام عائد کیا ہے کہ آر ایس ایس اور مودی حکومت کے گٹھ جوڑ نے ریاستی اداروں کے سیاسی استعمال کو بڑھایا ہے، جبکہ مذہبی آزادی کے ماحول پر دباؤ محسوس کیا جا رہا...
راولپنڈی میں خیبر پختونخوا کے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کا دس گھنٹے طویل دھرنا مشاورتی اجلاس کے بعد ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ نمازِ فجر کے فوراً بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان علامہ ناصر عباس کی آمد اور اُن سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔ اجلاس میں علامہ ناصر عباس، محمود خان اچکزئی، سہیل آفریدی، مینا خان، شاہد خٹک اور مشال یوسفزئی نے شرکت کی، جس میں فیصلہ ہوا کہ کارکنوں کو منگل کے روز دوبارہ احتجاج کے لیے کال دی جائے گی جبکہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بھی دائر کی جائے گی۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں بھی بھرپور احتجاج کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ مشاورت کے بعد محمود...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اماراتی سفیر نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانیوں کے لیے روزانہ پانچ سو ویزے پراسس کیے جا رہے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک نے معاشی شراکت داری کے نئے دور کی جانب بڑھنے کا واضح عندیہ دیا ہے۔اہم ملاقات میں نہ صرف تجارتی و مالیاتی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے گفتگو کی گئی بلکہ سفیر کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستانی شہریوں کے لیے یو اے ای ویزا پراسیسنگ اب پہلے سے کہیں تیز ہوچکی ہے اور روزانہ تقریباً 500 ویزے مکمل کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے اپنے والد کی جیل میں صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم کو گزشتہ 6 ہفتوں سے مکمل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ان کے بیان کے مطابق، عمران خان کو جیل میں نہ اہلِ خانہ سے رابطے کی اجازت ہے اور نہ ہی ان کی صحت یا حالت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار ہوئے 845 دن گزر چکے ہیں اور اس دوران اب انہیں ’ڈیتھ سیل جیسے ماحول‘ میں رکھا جا رہا ہے۔ https://x.com/Kasim_Khan_1999/status/1994071925082214814 قاسم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے قواعد و ضوابط اور سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزی پر نیشنل گرڈ کمپنی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔نیپرا حکام کے مطابق کمپنی کو جھمپیر گرڈ اسٹیشن پر مطلوبہ کام مکمل نہ کرنے اور گرڈ و سیفٹی کوڈز پر عمل درآمد میں ناکامی کے باعث شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ ادارے نے کمپنی کو مؤقف پیش کرنے کا پورا موقع فراہم کیا، تاہم اس کے باوجود مطلوبہ اقدامات نہیں کیے گئے۔اتھارٹی نے کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ جھمپیر-II سے متعلق تمام کام مکمل کر کے اس کا تصدیقی سرٹیفیکیٹ جمع کرایا جائے، بصورت دیگر مزید جرمانے بھی عائد کیے جا سکتے ہیں۔نیپرا نے نیشنل گرڈ کمپنی...
بولڈ شخصیت اور صاف گوئی کے باعث شہرت رکھنے والی ماڈل و ٹی وی میزبان متھیرا ان دنوں سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں، جہاں فیشن شو میں ان کی ریمپ واک کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ وائرل ویڈیو کے بعد متعدد صارفین نے ان کی واک اور جسامت پر اعتراضات کیے۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ متھیرا پہلے زیادہ خوبصورت دکھتی تھیں جبکہ اب ان کا وزن بڑھ گیا ہے۔ ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کیا کہ ’اس سے اچھی واک تو میں کر لوں‘، جبکہ کچھ نے انہیں ملازمہ جیسی قرار دے کر تنقید کو مزید سخت کر دیا۔ View this post on Instagram A post shared...
ویب ڈیسک :پاکستان پیپلز پارٹی 30 نومبر کو اپنا 58 واں یومِ تاسیس بھرپور طریقے سے منائے گی، جس کے لیے ملک بھر میں ضلعی سطح پر جلسوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ سعید غنی کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بیک وقت تمام اضلاع سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، جہاں کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں ضلعی سطح پرالگ الگ جلسے نہیں ہوں گے، کراچی میں ایک مرکزی جلسہ منعقد کیا جائے گا، جس کا مقام کورنگی ساڑھے تین نمبرکا اسٹیڈیم مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا سعید غنی نے کہا کہ جلسے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں شدید زخمی نیشنل گارڈ کی خاتون اہلکار ہلاک ہو گئی۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق افغان شہری کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ میں شدید زخمی ہونے والی نوجوان نیشنل گارڈز اہلکار سارا بیک اسٹروم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ اہل کار کی عمر 20 سال تھی اور وہ جون 2023ء میں سروس میں شامل ہوئی تھیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلاکت کی تصدیق تھینکس گیونگ کے موقع پر سروس ممبرز کے ساتھ گفتگو کے دوران کی، جہاں انہوں نے سارا کی خدمات، حوصلے اور کردار کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔صدر ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ سارا بیک...
پٹرول موٹر سائیکل مرحلہ وار ، چنگچی کی پر پابندی کا فیصلہ ‘ سپشل افراد کیلئے ہمت کارڈوزارت اعلیٰبہت ذمہ داری ، مریم نواز
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت انسداد سموگ کے لئے کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبہ پنجاب میں پٹرول موٹر سائیکل رکشے کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکل کی پروڈکشن بھی بتدریج مرحلہ وار بند کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں سرکاری اداروں کے لئے صرف الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں اور الیکٹرک موٹر سائیکل ہی خریدی جائیں گی۔ گھروں کی سطح پر پانی سے گاڑیاں دھونے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ اجلاس میں جدید دنیا کی طرح پورے پنجاب میں رنگ دار کوڑے دان لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص (نمائندہ جسارت) پولیس کی کامیاب کارروائی، چند روز قبل سنار سے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کرنے والے بین الاضلاعی گروہ کے ملزمان گرفتار، چھینی گئی رقم برآمد، سہولت کار نے ٹارگٹ دیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ٹاؤن تھانے کی حدود کاہو بازار میں سہیل نامی سنار کے ساتھ ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا۔ مذکورہ سنار جب اپنی جیولرز شاپ بند کر کے گھر پہنچا تو 125 موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم ملزمان نے سہیل میمن اور اس کے ملازم سے اسلحہ کے زور پر کیش رقم تقریباً 11 لاکھ روپے، جبکہ پرس جس میں ایک لاکھ روپے نقد، اے ٹی ایم کارڈز، شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات موجود تھیں، چھین کر فرار ہو...
کنیکٹیویٹی کو مضبوط بنانے کے لیے ایک نئی سمندری فائبر آپٹک کیبل SEA-ME-WE 6 کو فعال کر دیا گیا ہے،یہ کیبل تقریباً 19 ہزار 200 کلومیٹر طویل ہے اور سنگاپور سے فرانس تک پھیلی ہوئی ہے، جو پاکستان کو جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور مغربی یورپ کے ممالک سے براہِ راست جوڑتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی یہ سسٹم Tbps100 سے زیادہ کی کل صلاحیت رکھتا ہے اور پاکستان کو اس میں سے Tbps13.2 الاٹ کیے گئے ہیں۔ ان میں سے فوری طور پر 4 Tbps کو ایکٹیویٹ کیا گیا ہے، جس سے ملک کی بین الاقوامی بینڈوڈتھ میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ تکنیکی فوائد نئی کیبل میں پچھلی SEA-ME-WE...
ANCHORAGE, ALASKA: امریکا کی ریاست الاسکا میں 6.0 شدت کے طاقتور زلزلے نے اینکریج شہر سمیت کئی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ سسٹینا کے علاقے میں 69 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جبکہ مرکز اینکریج سے تقریباً 12 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 11 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد شہری خوف کے باعث گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ الاسکا ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ نے ہائی ویز، ایئرپورٹس، پلوں اور سرنگوں کی ہنگامی جانچ شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق اب تک کسی جانی نقصان یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، اور سفر میں رکاوٹوں کا بھی امکان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) پنجاب حکومت نے پیٹرول پر چلنے والی موٹرسائیکل اور رکشے کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت انسداد اسموگ کیلیے کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبہ پنجاب میں پیٹرول سے چلنے والے موٹر سائیکلوں کی پروڈکشن بھی بتدریج اور مرحلہ وار بند کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں سرکاری اداروں کیلیے صرف الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں اور الیکٹرک موٹر سائیکل ہی خریدی جائیں گی جب کہ گھروں کی سطح پر پانی سے گاڑیاں دھونے پر مکمل پابندی بھی عاید کردی گئی۔اجلاس میں پورے پنجاب میں جدید دنیا کی طرح رنگ دار کوڑے دان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خرطوم(انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان نے ریپڈ سپورٹ فورسز کا جنگ بندی کا اعلان سیاسی چال قرار دے دیا۔ وزیرِ اطلاعات خالد الاعیسر نے کہا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو عرف حمیدتی کا اعلان محض ایک سیاسی چال ہے ، وہ زمینی حقائق چھپ نہیں سکتے۔ ریپڈ سپورٹ فورسز نے ماضی کی جنگ بندیوں کو اپنی فورسز تک اسلحہ کی ترسیل کے لیے استعمال کیا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمانڈر محمد حمدان دقلو کا تازہ بیان بین الاقوامی برادری کو دھوکا دینے اور اپنا تشخص بہتر بنانے کی ایک نئی کوشش ہے۔ فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان کا پیش کردہ روڈ میپ ہی جنگ ختم کرنے کا واحد راستہ ہے۔ ریپڈ سپورٹ فورسز نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع کے زیر صدارت محکمہ اینٹی انکروچمنٹ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں علاقوں میں بڑھتی ہوئی غیر قانونی تجاوزات، واگزار شدہ مقامات کی نگرانی اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ٹاؤن چیئرمین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور عوامی راستوں، فٹ پاتھوں اور سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسداد تجاوزات کا عمل شفاف، غیر جانبدار اور مستقل بنیادوں پر کیا جائے گا۔ چیئرمین رضوان عبد السمیع نے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ کارروائی کے بعد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئی سی سی بی ایس کو جامعہ سے علیحدہ کرنے اور متوقع ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری میں محض ڈونرز کو بااختیار کرنے جیسے اہم مسائل پر گفتگو اور فیصلے کیے گئے۔ انجمن اساتذہ کے اجلاس میں اس امر پر حیرت کا اظہار کیا کہ ICCBS جامعہ کراچی کا ہی لگایا گیا پودا ہے اور یہاں کی فیکلٹی، طلبہ اور زمین جامعہ کراچی کی ہی ہیں لیکن اسے جامعہ کراچی یا انسٹیٹیوٹ کی کسی بھی باڈی سے مشاورت کے بغیر علیحدہ کرنے کا بل بنالیا گیا ہے۔ اس بل میں صرف ایک فیصد ڈونیشن دینے والے 2 ڈونرز کو شامل کرکے بہت سی...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے راولپنڈی کے گورکھ پور ناکے پر جاری دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا پے۔ذرائع کے مطابق علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کے ساتھ مشاورت میں منگل کو دوبارہ اڈیالہ آنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے، فیملی ملاقات کے موقع پر کارکنوں کو بھی آنے کی کال دی جائے گی۔محمود اچکزئی نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعلیٰ کے پی صبح بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر ہائیکورٹ جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی نے اپوزیشن اتحاد کو دھرنے سے متعلق آگاہ ہی نہیں کیا، دھرنے کے چار گھنٹے بعد اپوزیشن اتحاد کی قیادت سے ریسکیو کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پنجاب کے بلدیاتی نظام کے کالے قانون کے خلاف 7 دسمبر کو صوبے بھر میں مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں احتجاج سے بدل دو نظام ملک گیر پرامن مزاحمتی تحریک کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔ عوام کا مزید استحصال برداشت نہیں، حکمرانوں کو قوم کا حق دینا پڑے گا۔ مقامی حکومتوں کے قانون کے خلاف پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں مظاہرے ہوں گے ، عدالت بھی جائیں گے۔نائب امیر لیاقت بلوچ ، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم ، امیر پنجاب وسطی جاوید قصوری، امیر پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم ، امیر پنجاب جنوبی سید ذیشان اختر ،امیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /تل ابیب /رام اللہ /بیروت /دبئی /نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے خبر دار کیا ہے کہ غزہ میں مسلسل اسرائیلی حملوں اور سخت پابندیوں کے باعث امدادی سامان کی ترسیل شدید رکاوٹوں کا شکار ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ غزہ کے بیشتر اسپتال صرف جزوی طور پر فعال ہیں اور 16,500 سے زاید مریضوں کو فوری منتقلی کی اشد ضرورت ہے ۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جمعرات کی صبح مشرقی غزہ پر متعدد فضائی حملے کیے،اس دوران قابض اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو جاری رکھا۔ ایک مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے رفح...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 10 گھنٹے سے فیکٹری ناکے پر جاری دھرنا فجر کے بعد ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ علامہ ناصر عباس کے آنے کے بعد ہونے والی مشاورت میں کیا گیا، علامہ ناصر عباس، محمود اچکزئی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، مینا خان، شاہد خٹک اور مشال یوسفزئی مشاورت میں شامل تھے۔مشاورت میں منگل کو دوبارہ آنے کی تجویز کی سب نے حمایت کی، مشاورت میں شامل پارٹی رہنماؤں نے آج جمعہ کو ہائیکورٹ سے توہین عدالت کیلئے بھی رجوع کرنے اور سینیٹ و قومی اسمبلی اجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ بھی کیا، منگل کو فیملی ملاقات کے موقع پر کارکنوں کو کال بھی دی جائے گی۔س سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسَر، مرکزی نائب صدر ستار رند، مرکزی رہنما لال جروار، ایڈووکیٹ سروان جتوئی اور ایڈووکیٹ آصف کوسو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ سرکاری مشینری کے ذریعے نئے صوبوں کی مہم چلائی جارہی ہے۔ وفاقی حکومت، پیپلز پارٹی کی سہولت کاری سے سندھ کی وحدت پر حملہ کر رہی ہے۔ سندھ کو تقسیم کرنے، این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم کرنے، نیا بلدیاتی نظام مسلط کرنے اور دیگر ملک دشمن منصوبوں کی تکمیل کے لیے 28ویں ترمیم لائی جا رہی ہے۔ مخصوص کاروباری میڈیا ہاؤسز کے ذریعے نئے صوبوں کی مہم کو تیز کیا جا رہا ہے...
احسن اقبال نے ہسپتال کی کارکردگی اور عملے کی محنت کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (PSDP) میں شہید سیف الرحمان گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال کے فیز ٹو کو شامل کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے سابق وزیر اعلیٰ اور صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے ہمراہ شہید سیف الرحمان گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کا دورہ کیا، جہاں انہیں ہسپتال کی موجودہ صورتحال اور آئندہ ضروریات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ و ڈائریکٹر انسپکشن اینڈ آپریشنز جی بی سرجن ڈاکٹر اقبال عزیز نے سیکرٹری صحت، سیکرٹری خزانہ اور ڈائریکٹر پلاننگ کی موجودگی میں فیز ٹو کی فوری ضرورت، اہمیت...
ویب ڈیسک : اداکار بلال قریشی نے عمران خان سے متعلق افواہوں پر مطالبہ کیا ہے کہ ’قائد کی ایک جھلک دکھائی جائے‘۔ اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی صحت کے حوالے سے گزشتہ روز سے افواہیں زیر گردش ہیں۔ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبریں شیئر کر کے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے جبکہ بیرسٹر گوہر نے آج میڈیا کو دیے گئے بیان میں کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے افواہیں زیر گردش ہیں لہذا ہماری ملاقات کروائی جائے۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ تحریک انصاف...
قابل (ویب ڈیسک) افغانستان سے تاجکستان میں کیے گئے ڈرون حملے میں تین چینی ملازمین ہلاک ہوگئے۔پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی سرزمین پر موجود دہشت گرد گروہوں کی تخریبی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔افغان طالبان رجیم کے تمام وعدوں کے باوجود افغانستان سے پڑوسی ممالک پر دہشتگردانہ حملے جاری ہیں۔ تاجک حکام کے مطابق26 نومبر 2025 کی رات افغانستان سے ایک مسلح حملہ ہوا، جس میں ایل ایل سی شوہین ایس ایم کے ملازمین کے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا،یہ کیمپ ختلون علاقے میں واقع “یول” بارڈر ڈیٹیچمنٹ کی پہلی بارڈر گارڈ پوسٹ “استقلال” کے کنٹرول کے علاقے میں تھا،حملہ ڈرون کے ذریعے کیا گیا، جس پر دستی بم اور آتشیں...
سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 22 خوارج ہلاک ہو گئے۔ شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاکعلاقے میں بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کےخاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی پراکسی فتنہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا ہے۔
پاکستان کو لیڈ کرنے کے لیے ایک خلیفہ آنے والا ہے , اس کی عمر 45 سال ہو گی اور اسکا تعلق بنو ھاشم سے ہو گا، آفتاب اقبال کا دعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اینکر پرسن اور کالم نگار آفتاب اقبال نے اپنے حالیہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کا نظام عنقریب بڑی تبدیلی سے گزرنے والا ہے۔ ان کے مطابق “اللہ نے اس کا فیصلہ کر لیا ہے اور پاکستان میں ایک خلیفہ آنے والا ہے۔” اپنے وی لاگ میں آفتاب اقبال کاکہنا تھا کہ وہ شخص 45 سال عمر کا ہوگا، وردی میں نہیں ہوگا اور اس کا تعلق بنو ہاشم کے خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خاندان تاریخی روایات کے مطابق 710 عیسوی میں برصغیر میں پہنچا تھا۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ “نئے نظام کو اللہ کا بھیجا ہوا شخص لیڈ کرے گا، جسے...
سٹی 42: سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 22 خوارج ہلاک کردیے ۔ آپریشن 26 نومبر کو کیا گیا،علاقے میں مزید خارجیوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ۔ ہلاک دہشت گرد بھارت کے حمایت یافتہ نیٹ ورک سے تعلق رکھتے تھے۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بڑا دہشت گرد منصوبہ ناکام ہوا،انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن “عزمِ استحکام” کے تحت کیا گیا۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ پاکستان سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔
سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 22 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ آپریشن بھارت کی سرپرستی میں سرگرم گروپ فتنہ الخوارج کے عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ خفیہ اطلاعات پر کارروائی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر علاقے میں آپریشن شروع کیا۔ کارروائی کے دوران فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر مؤثر فائرنگ کی جس کے جواب میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان کے مطابق 22 دہشتگرد مارے گئے جبکہ علاقے میں مزید کسی مشتبہ عنصر کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ’عزم استحکام کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی‘ بیان میں کہا گیا...
مجلس عزاء کا انعقاد ایم ڈبلیو ایم ڈیرہ مراد جمالی کیجانب سے کیا گیا۔ جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ دختر رسول (ص) سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین تحصیل ڈیرہ مراد جمالی جنوبی بلوچستان کی جانب سے مجلس عزاء اور ماتمداری کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس امام بارگاہ امام صادق علیہ السّلام ڈیرہ مراد جمالی میں منعقدہ مجلس عزاء سے علامہ مشتاق حسین عمرانی خطاب کیا۔ انہوں نے شرکاء کو ایام فاطمیہ کی اہمیت سے آگاہ کیا اور بی بی فاطمتہ الزہرا کی شخصیت اور زندگی سے متعلق گفتگو کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع نصیرآباد کے صدر سید بہارعلی شاہ شمسی، مجلس وحدت...
تسنیم نیوز ایجنسی کے شعبۂ خارجہ امور کے مطابق، پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ علی لاریجانی نے اسلام آباد کے دورے کے دوران قومی سلامتی کے مشیر محمد عاصم ملک کے ساتھ وفود کی سطح پر باضابطہ مذاکرات کیے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں، ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کے دورۂ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے زور دیا کہ اس دورے نے پاکستان اور ایران کے دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کو مزید مضبوط کیا ہے اور زیادہ تعاون اور باہمی سمجھ بوجھ کو فروغ دیا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے شعبۂ خارجہ امور کے مطابق، پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ علی...
درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ بعض ٹک ٹاکرز شام سے رات گئے تک ایسے لائیو پروگرامز چلاتے ہیں، جن میں اخلاقی حدود کو بری طرح پامال کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کا حکم جاری کردیا اور قرار دیا کہ سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال کرنے کی بھی ضروت ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے شہری ثاقب الرحمان کی جانب سے ٹک ٹاک لائیو سیشنز میں بڑھتے ہوئے غیر اخلاقی مواد اور پشتو زبان میں نازیبا حرکات کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مختلف 61 ممالک میں اس وقت 21 ہزار 647 پاکستانی قید ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ایک پڑوسی ملک نے پاکستان کے نظام میں مداخلت کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پاسپورٹس بنوائے۔ اس معاملے میں کرپشن کے امکانات کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، اور غلطی ہماری اپنی سسٹمز میں بھی موجود رہی ہوگی۔ چیئر پرسن کمیٹی ثمینہ ممتاز نے انسانی اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے خطرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اس معاملے پر مناسب آگاہی نہ ملنے کے باعث بڑی تعداد...
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی نے 25 اور 26 نومبر 2025 کو پاکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کیا جس دوران دونوں ممالک نے دیرینہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کی ملاقات، آئی ایس پی آر وزارت خارجہ کے اعلامیے کے مطابق دورے کے دوران ڈاکٹر لاریجانی نے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک سے وفود کی سطح پر باضابطہ مذاکرات کیے۔ ????PR No.3️⃣5️⃣4️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣ Visit of Secretary of the Supreme Council of the Islamic Republic of Iran to Pakistan (25-26 November 2025)https://t.co/B3jqb279Mj????⬇️ pic.twitter.com/fuHzzPWDqU...
پنجاب میں پیٹرول موٹرسائیکل اور رکشے کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب حکومت نے پیٹرول موٹرسائیکل اور رکشے کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت انسدادِ اسموگ کے لیے کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبہ پنجاب میں پیٹرول موٹر سائیکل رکشے کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پیٹرول سے چلنے والے موٹر سائیکلوں کی پروڈکشن بھی بتدریج اور مرحلہ وار بند کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں سرکاری اداروں کے لیے صرف الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں اور الیکٹرک موٹر سائیکل ہی خریدی جائیں گی جب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پنجاب کے نئے بلدیاتی قانون کو سیاہ قانون قرار دیتے ہوئے 7 دسمبر کو صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے, اس دن ہونے والے احتجاج کے ساتھ،بدل دو نظام تحریک،کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا، جو ملک گیر پرامن مزاحمتی مہم کی شکل اختیار کرے گی۔منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی نے فارم 47 کے ذریعے جو مقامی حکومتوں کا قانون منظور کیا ہے وہ عوامی نمائندگی کے بنیادی حق کو سلب کرتا ہے، اس نظام میں اختیارات منتخب نمائندوں کے بجائے افسر شاہی کو دے دیے گئے ہیں، جبکہ غیرجماعتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نظام کو زیادہ مؤثر، مسابقتی اور دلچسپ بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر تبدیلیوں پر غور شروع کر دیا ہے۔اس سلسلے میں ایک خصوصی ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے جس کی قیادت نیوزی لینڈ کے سابق بیٹر راجر ٹووز کر رہے ہیں اور اس کا بنیادی ہدف مستقبل کے بین الاقوامی کرکٹ شیڈول اور ٹیسٹ چیمپئن شپ کے مجموعی ڈھانچے کا ازسرِنو جائزہ لینا ہے۔نیوزی لینڈ کے سابق بیٹر راجر ٹووز کی زیرِ نگرانی یہ گروپ رواں ماہ دبئی میں منعقدہ آئی سی سی کے سہ ماہی اجلاس میں اپنی ابتدائی سفارشات پیش کر چکا ہے، تاہم کرکٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ حتمی...
بی جے پی سمیت متعدد ہندو تنظیموں نے بھی اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے مسلم طلبہ کے داخلوں کو منسوخ کرکے انہیں کسی اور ادارے میں داخلہ دینے، نیز اس ادارے میں ہندو طلبہ کیلئے داخلوں کو مخصوص رکھنے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ویشنو دیوی میڈیکل کالج جموں میں مسلم طلبہ کے داخلوں پر جموں میں احتجاجوں کا سلسلہ جاری ہے۔ چند روز قبل بجرنگ دل کے بعد آج شیوسینا ڈوگرا فرنٹ نے بھی جموں کے رانی پارک علاقے میں احتجاج کرتے ہوئے "ہندو کالج" کو ہندو طلبہ کے لئے مخصوص رکھنے اور مسلم طلبہ کا داخلہ کسی اور میڈیکل کالج میں کرانے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کر رہے ڈوگرہ فرنٹ کے کارکنان نے مظاہرے کے...
ہانگ کانگ کے علاقے تائی پو میں واقع وانگ فوک کورٹ اپارٹمنٹ کمپلیکس میں لگنے والی خوفناک آگ کو فائر فائٹرز نے 24 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو میں کر لیا۔ سانحے میں کم از کم 65 افراد ہلاک جبکہ تقریباً 300 افراد اب بھی لاپتا ہیں جس نے اسے ہانگ کانگ کی 77 سال کی سب سے ہلاکت خیز آتش زدگی بنا دیا ہے۔ شدید گرمی اور دھوئیں کے باعث امدادی کام مشکل ریسکیو اہلکاروں نے انتہائی بلند درجہ حرارت اور گھنے دھوئیں کے باوجود عمارت کی بالائی منزلوں تک پہنچنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھیں جہاں بڑی تعداد میں رہائشیوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ میں رہائشی ٹاورز میں خوفناک آتشزدگی،...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت پر 5 ہزار 300 ارب روپے کی کرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے جس سے بیرون ملک فلیٹس اور جزیرے خریدے جا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سہیل آفریدی نے پولیس ناکے پر دھرنا دے دیا انجینئرنگ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این ایف سی اجلاس میں ضم اضلاع کے فنڈز کا معاملہ بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کے بعد صوبے کا این ایف سی میں حصہ 19 فیصد بنتا ہے، لیکن 7 سال سے 350 ارب روپے سالانہ کا حصہ نہیں مل...
فائل فوٹو وزارت خارجہ کے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بریفنگ دینے کے دوران انکشاف کیا کہ 61 ممالک میں 21 ہزار 647 پاکستانی قید ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ پر یو اے ای اور سعودی عرب میں پابندی لگتے لگتے بچی ہے، اگر پابندی لگ گئی تو اسے ہٹوانا مشکل ہوگا۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ یو اے ای والے ویزا نہیں دے رہے، صرف بلیو پاسپورٹ اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزے مل رہے ہیں۔ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک نے ہمارے سسٹم میں مداخلت کی اور پاسپورٹس بنوائے، اس میں ہماری بھی ذمے داری ہوگی کہ کرپشن ہوئی ہوگی۔ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئر پرسن ثمینہ...
میلبورن(ویب ڈیسک) سائنس دانوں نے چاند اور مریخ مشنوں کے لیے خلائی زرعی فارمز کا روڈ میپ جاری کر دیا۔خبرایجنسی کے مطابق عالمی سائنس دانوں نے چاند اور مریخ پر طویل مدتی انسانی قیام کو برقرار رکھنے کے لیے پودوں پر مبنی زرعی نظام تیار کرنے کی ایک جامع روڈ میپ پیش کی ہے، جو زمین پر بھی پائیدار غذائی پیداوار میں انقلاب لا سکتی ہے۔ میلبورن یونیورسٹی کے مطابق اس منصوبے میں مختلف ممالک اور خلائی ایجنسیوں کے 40 سے زائد سائنس دان شامل ہیں، جنہوں نے طویل المدتی خلائی مہمات کے لیے خود کفیل، پودوں پر مبنی لائف سپورٹ سسٹم تیار کرنے کے لیے درکار سائنسی پیش رفت کی نشاندہی کی ہے۔ یہ تحقیق نیو فائیٹولوجسٹ...
پی ٹی آئی کا عمران خان کی صحت سے متعلق افواہوں پر حکومت سے وضاحت دینے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے بانی عمران خان کی صحت سے متعلق افواہوں پر حکومت سے وضاحت دینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سابق وزیرِاعظم کی اہلِ خانہ سے ملاقات کا فوری انتظام کیا جائے۔رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں عمران خان کی بہنوں کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے باعث انہوں نے سابق وزیرِاعظم کی موجودگی پر سوالات اٹھائے اور اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھ کر احتجاج کیا۔اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر ان کی موت سے متعلق غیر مصدقہ دعوے...
پاکستانی ہندو کمیونٹی کی بھارتی وزیر دفاع کیخلاف بھارتی ہائی کمیشن کے باہر دھرنے کی دھمکی، متنازع بیان واپس لینے کیلئے تین دن کا الٹی میٹم
پاکستانی ہندو کمیونٹی کی بھارتی وزیر دفاع کیخلاف بھارتی ہائی کمیشن کے باہر دھرنے کی دھمکی، متنازع بیان واپس لینے کیلئے تین دن کا الٹی میٹم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)ملک بھر کی محب وطن ہندو کمیونٹی نے بھارتی وزیر دفاع کو اپنا متنازع بیان واپس لینے کیلئے تین دن کا الٹی میٹم دے دیا بصورت دیگر بھارتی ہائی کمیشن پر دھرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔اس سلسلے میں جمعرات کو کراچی پریس کلب کے باہر صدر پاکستان ہندو کو نسل پرشوتم رمانی کی قیادت میں ہندو کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں وکرم راٹھی، مان لال اور چیف کو آرڈی نیٹر کرشن ساگر سمیت ہندو کونسل کے...
وائٹ ہاؤس سے چند بلاکس کے فاصلے پر نیشنل گارڈ کے 2 اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات ایف بی آئی کی جوائنٹ ٹیررزم ٹاسک فورس نے شروع کر دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس کے نزدیک فائرنگ، نیشنل گارڈ کے 2 اہلکار شدید زخمی، مشتبہ افغان حملہ آور گرفتار رائٹرز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ حملہ گھات لگا کر کیا گیا اور یہ واقعہ تھینکس گیونگ سے ایک روز قبل پیش آیا۔ حملے میں 2 اہلکار شدید زخمی حملے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں نیشنل گارڈ اہلکار اس مشن کا حصہ تھے جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات پر دارالحکومت میں قانون نافذ کرنے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔ دونوں اہلکاروں کو تشویشناک حالت...
ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ICCBS کی علیحدگی، نجکاری یا قبضہ گیری کے کسی بھی منصوبے کے خلاف اساتذہ، اسٹاف اور طلبہ ایک پیج پر متحد ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جامعہ کراچی کے وسائل پر کسی قسم کا ڈاکہ یا قبضہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (آئی ایس او) جامعہ کراچی یونٹ کے ترجمان نے جامعہ کی زمین، وسائل، اثاثوں اور ادارہ جاتی شناخت کو نجی مفادات یا کسی خیراتی و کارپوریٹ مافیا کے سپرد کرنے کی کوششوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ICCBS کی علیحدگی، نجکاری یا قبضہ گیری کے کسی بھی منصوبے کے...
خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی ایک بڑی کارروائی کا منصوبہ اس وقت بے نقاب ہوگیا جب سیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں بارودی سرنگوں اور دھماکا خیز مواد کا وسیع ذخیرہ دریافت کیا ہے۔ فورسز نے فوری طور پر ڈی مائننگ آپریشن شروع کیا جس کے دوران متعدد علاقے عوام کے لیے محفوظ بنا دیے گئے۔خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی پھیلانے اور سیکیورٹی فورسز کی پیش قدمی روکنے کی ایک سنگین سازش سامنے آئی ہے۔ خوارج عناصر نے 114 مربع کلومیٹر رقبے میں بارودی مواد اور سرنگوں کا بڑا نیٹ ورک بچھا رکھا تھا۔ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ڈی مائننگ آپریشن کا آغاز کیا .جس کے دوران اب تک 82 مربع کلومیٹر علاقہ مکمل طور پر کلیئر...
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ،جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ،جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے بورڈ کے ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا کے ہمراہ شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کے مختلف سیکشنز پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر ، ڈائریکٹر روڈز سمیت کنسلٹنٹس نے چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شاہین چوک منصوبے کے 48...
فائل فوٹو لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میں شادی کرنے والی سابقہ سکھ خاتون کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست پر عائد رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا ہے۔جسٹس فاروق حیدر نے سابق ایم پی اے مہندر پال کی درخواست پر بطور اعتراض کیس کی سماعت کی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر آپ فوجداری کارروائی کروانا چاہتے ہیں تو سیشن کورٹ سے رجوع کریں۔ رجسٹرار آفس نے بھی فوجداری کارروائی کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کا اعتراض لگایا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کا پولیس کو خاتون نور بی بی کو ہراساں نہ کرنے کا حکمدرخواست کے مطابق خاتون نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا اور نکاح کیا ہے، پولیس حکام کے پاس درخواست گزار کے گھر چھاپہ...
فائل فوٹو سابق وزیراعظم اور چیئرمین عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ترامیم کے حق میں ووٹ ڈالنے والوں کو احساس ہے کہ اس کا ملک پر کیا اثر پڑے گا؟ ان ترامیم میں ملک اور عوام کا فائدہ بتایا جائے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو پاکستان اور آئین کی بات کرے گا ہم اس سے بات کریں گے، حکومت نہ ہی اصلاحات کرسکی اور نہ ہی گورننس کو بہتر بنا سکی، حکومت کیوں کرپشن روکنے سے قاصر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ارب روپے یومیہ عوام کی جیب سے چینی مالکان کی جیب میں جارہا ہے۔ اشرافیہ پالیسی کو کنٹرول کرتی ہے اور اس سے کرپشن کی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے یو اے ای کے نئے سفیر کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے اسٹریٹجک معاشی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران معاشی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو بڑھانے پر بات چیت کی گئی اور یو اے ای کے سفیر نے پاکستانی پروفیشنلز کے ملک کی ترقی میں اہم کردار کو سراہا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان تجارتی توسیع اور طویل المدتی سرمایہ کاری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یواے ای کی جانب سے پورٹس، ڈیجیٹل بینکنگ اور لاجسٹکس میں جاری سرمایہ کاری کو بھی قابل تحسین قرار دیا گیا۔ دونوں ممالک نے زراعت، کان کنی، مالیاتی خدمات اور ورچوئل ایسٹس میں تعاون...
ممبران انجمن نے اصولی طور پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی، بشمول آئی سی سی بی ایس اور جامعہ کراچی کی فیکلٹی اس فیصلے کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی اور اس بل کے خاتمہ کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، ساتھ ساتھ ہر فورم پر اس بل کے حقائق سامنے لانے کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی مجلس عاملہ کے ہنگامی اجلاس میں آئی سی سی بی ایس کو جامعہ سے علیحدہ کرنے اور متوقع ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری میں محض ڈونرز کو بااختیار کرنے جیسے اہم مسائل پر گفتگو اور فیصلے کیے گئے۔ انجمن اساتذہ کے اجلاس میں اس امر پر حیرت...
بھارتی وزیرِ دفاع کی جانب سے سندھ پر حملے کی دھمکی کے بعد سکھ برادری نے بھارت کی حمایت سے انکار کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کر دیا ہے۔ سکھ تنظیموں کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی جبر و استبداد کا مزید حصہ نہیں بن سکتے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان کے دفاع میں کھڑے ہوں گے۔ سکھوں کی بڑی عالمی تنظیم "سکھ فار جسٹس" نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی مقبوضہ پنجاب کے سکھ رضاکاروں کو پاک فوج میں شامل ہونے کے لیے خصوصی راستہ فراہم کیا جائے۔ تنظیم کے سربراہ گرمیت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارتی وزیرِ دفاع کی دھمکی کے بعد ضروری ہے...
مشہور پاکستانی ڈیجیٹل کریئٹر اذلان شاہ کی مبینہ ’دوسری شادی‘ کا دعویٰ بالآخر ایک پبلسٹی اسٹنٹ نکلا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔حال ہی میں اذلان نے انسٹاگرام پرپیغام جاری کیا کہ وہ دوبارہ شادی کر رہے ہیں اور ان کی اہلیہ نے اس کی اجازت بھی دے دی ہے، اس بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی اور صارفین نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے شدید ردعمل دیا۔بعد ازاں اذلان نے ایک وضاحتی ویڈیو میں اعتراف کیا کہ یہ دوسری شادی نہیں بلکہ وہ اپنی ہی اہلیہ وریشہ سے دوبارہ نکاح کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے اعلان کو مذاق سمجھا، کچھ نے سخت زبان استعمال کی، جبکہ...
- صوبہ پنجاب میں پٹرول موٹر سائیکل رکشے کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ پٹرول سے چلنے والے موٹر سائیکل کی پروڈکشن بھی بتدریج مرحلہ وار بند کرنے کا اصولی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت انسداد سموگ کے لئے کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس پنجاب میں سرکاری اداروں کے لئے صرف الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں اور الیکٹرک موٹر سائیکل ہی خریدی جائیں گی، اجلاس میں فیصلہ گھروں کی سطح پر پانی سے گاڑیاں دھونے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی، اجلاس میں فیصلہ جدید دنیا کی طرح پورے پنجاب میں رنگ دار کوڑے دان لگانے کا بھی فیصلہ پلاسٹک اور زہریلا دھواں پیدا کرنے والی اشیاء جلانے پر سخت سزا دی جائے، شہریوں کی...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت پر 5300 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ پیسہ عوام کے ٹیکسوں سے حاصل ہوتا ہے، مگر بدقسمتی سے اسے بیرونِ ملک فلیٹس اور جزیرے خریدنے پر خرچ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے این ایف سی اجلاس میں وہ ضم شدہ اضلاع کے فنڈز کی ادائیگی کا معاملہ بھرپور انداز میں اٹھائیں گے۔ ان کے مطابق فاٹا کے انضمام کے بعد خیبرپختونخوا کا این ایف سی میں حصہ 19 فیصد بنتا ہے، مگر گزشتہ سات برس سے صوبے کو سالانہ 350 ارب روپے کا واجب الادا حصہ...
بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر کے انتقال کے بعد ان کی اہلیہ اور معروف اداکارہ ہیما مالنی نے پہلی بار خاموشی توڑتے ہوئے ایک جذباتی پیغام کے ساتھ اپنی اور دھرمیندر کی یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔ اس پیغام میں ہیمامالنی نے نہ صرف اپنے ذاتی دکھ کا ذکر کیا بلکہ دھرمیندر کی شخصیت اور اُن کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بھی بات کی۔ ہیما مالنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تفصیلی نوٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے دھرمیندر کو اپنے لیے ’’محبت کرنے والے شوہر، ہماری دونوں بیٹیوں کے مہربان باپ، دوست، فلسفی، رہنما اور وہ شخصیت جو ہمیشہ مشکل وقت میں سہارا بنی‘‘ کے طور پر یاد کیا۔ Dharam ji❤️ He was...
پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے بانی عمران خان کی صحت سے متعلق ’افواہوں‘ پر حکومت سے وضاحت دینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سابق وزیرِاعظم کی اہلِ خانہ سے ملاقات کا فوری انتظام کیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں عمران خان کی بہنوں کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے باعث انہوں نے سابق وزیرِاعظم کی موجودگی پر سوالات اٹھائے اور اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھ کر احتجاج کیا۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر ان کی ’موت‘ سے متعلق غیر مصدقہ دعوے شیئر کیے گئے، جنہیں بھارتی میڈیا نے بھی رپورٹ کیا، جمعرات کی صبح ایکس پر ‘عمران خان کہاں ہیں؟’ کا ٹرینڈ بھی چل رہا تھا۔ ایکس پر جاری ایک...
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ورک و وزٹ ویزوں پر بیرون ممالک جانے والے مسافروں کو امیگریشن کی جانب سے آف لوڈ کیے جانے کے متعلق سوشل میڈیا پر من گھڑت پراپگنڈہ کرنے اور صوبائی منافرت پھلانے میں ملوث عناصر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کاروائی کے لیے آغاز کردیا۔ ابتداہی طور پر 15 سے زاہد اکاؤنٹس کی نشاندہی بھی کرلی گی، ایف آئی اے نے من گھڑت معلومات پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کرکے کاروائی کا آغاز کردیا۔ 15 سے زائد اکاؤنٹس منظم و بے بنیاد پراپگنڈہ و صوبائی منافرت پھیلانے میں ملوث پائے گئے، بےبنیاد پروپیگنڈا میں شامل عناصر کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے زریعے پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی...
( اویس کیانی )پاکستان اور بحرین نے علاقائی سلامتی، انسدادِ منشیات تعاون اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے دوطرفہ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ و انسدادِ منشیات محسن نقوی نے بحرین کے وزیرِ داخلہ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ آل خلیفہ سے منامہ میں اہم ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ ملاقات میں علاقائی سکیورٹی کی مجموعی صورتِ حال، منشیات کی اسمگلنگ کے انسداد، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت و استعداد بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی طلبہ کیلئے کھانے کی فراہمی کے پروگرام کا افتتاح کر دیا۔لاہور میں خصوصی طلبہ کیلئے کھانے کی فراہمی کے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ خصوصی بچے ہمارے ہیروزہیں، اللہ تعالیٰ نے خصوصی بچوں کو بہترین صلاحیتوں سے نوازا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی پوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں، وعدہ کیا تھا ہر ڈسٹرکٹ میں خصوصی بچوں کیلئے سینٹر آف ایکسی لینس بنائیں گے، ثانیہ عاشق نے قلیل مدت میں میرے خواب کو سچ کر دکھایا، خوش ہوں، اللہ نے میرا کیا ہوا وعدہ بہت قلیل عرصے میں پورا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ 28 ڈسٹرکٹس میں خصوصی...
نواز شریف پہلے 70 ہزار جعلی ووٹوں کا جواب دیں، اگر اسٹیبلشمنٹ سے اختلاف تھا تو اقتدار میں کیوں آئے؟ حافظ نعیم
جماعتِ اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو سب سے پہلے یہ بتانا ہوگا کہ وہ مبینہ طور پر 70 ہزار جعلی ووٹوں کی بنیاد پر کیسے جیتے اور انہیں اسمبلی تک کس نے پہنچایا۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت فارم 47 پر کھڑی ہے، اس لیے نواز شریف کو حقائق پر مبنی گفتگو کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر واقعی اسٹیبلشمنٹ سے ان کے اختلافات تھے تو پھر وہ ایک بار پھر اقتدار میں کیوں آئے اور اسی کے ساتھ مل کر جمہوریت کو نقصان کیوں پہنچایا؟ حافظ نعیم نے مزید کہا کہ ن لیگ کی قیادت حالات کے مطابق کبھی...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع نے کبھی سندھو کا پانی نہیں پیا، اس لیے اس کے بیانات اور رویے کو سمجھنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص سندھ کی زمین اور پانی کے ساتھ جڑا ہو، وہ اس دھرتی کے خلاف نہیں جاسکتا۔ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ بیانات قابل مذمت ہیں۔ “میں سمجھتا تھا کہ راج ناتھ سندھ میں پیدا ہوا ہوگا اس لیے اسے سندھ کے دکھ کا اندازہ ہوگا، لیکن وہ اور اس کا والد بھارت میں ہی پیدا ہوئے، اس لیے ان کے رویے پر یقین نہیں کیا جا سکتا۔” وزیراعلیٰ نے خبردار...
پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے کسانوں کے لیے بڑا مقابلہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت جیتنے والے کاشتکاروں کو کروڑوں روپے کے نقد انعامات اور ٹریکٹرز دیے جائیں گے۔ یہ مقابلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ’سونا اُگلتا پنجاب‘ وژن کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق گندم کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے صوبہ بھر میں گندم کی فصل کے پیداواری مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مقابلے میں شرکت کیلیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔ اہلیت کا معیار 5 یا زائد ایکڑ قابل کاشت زرعی اراضی کے مالکان (مرد و خواتین) حصہ لے سکتے...
اسلام آباد – پی ٹی آئی کارکن بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے سوشل میڈیا پر 26 نومبر کے احتجاج اور بشریٰ بی بی کے تجربات سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ مریم وٹو نے لکھا کہ بشریٰ بی بی نے اپنے شوہر عمران خان کی ہدایات کے مطابق میدان نہیں چھوڑا، حالانکہ اس دوران ان کی جان کو شدید خطرہ تھا۔ ان کے مطابق بشریٰ بی بی اسلام آباد پہنچنے کے بعد واپس جانے سے انکار کر گئیں کیونکہ یہ اقدام عمران خان کی ہدایات کی خلاف ورزی ہوتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اُس رات بشریٰ بی بی کو فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا، لیکن وہ کارکنوں کے ساتھ موجود رہیں، جبکہ کئی دیگر رہنما...
ڈاکٹر فائی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ پہلے ہی بھارت، پاکستان اور عالمی برادری کو بتا چکے ہیں کہ ان کی خواہشات کے خلاف مسلط کیا گیا کوئی حل کبھی بھی قابل قبول نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں تنازعہ کشمیر کا کوئی حل مسلط کرنے کا کوئی اختیار نہیں رکھتیں بلکہ ان کا فرض ہے کہ وہ اس مسئلے کے کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق منصفانہ حل میں مدد فراہم کریں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر غلام نبی فائی نے ان خیالات کا ا ظہار جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک کانفرنس سے...
ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (PTA) نے غیر قانونی سم کی فروخت اور جعلی بائیومیٹرک طریقوں سے ہونے والی سم ایکٹیویشن کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا ہے, ملک کے مختلف علاقوں میں کئی فرنچائزز پر چھاپے مارے گئے۔ پی ٹی اے کے مطابق لاہور زونل آفس نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں کیں۔ یہ آپریشن شاہکوٹ (ننکانہ صاحب)، حویلی لکھا (اوکاڑا) اور یزمان (بہاولپور) میں کیے گئے۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ پی ٹی اے حکام کا کہنا تھا کہ سیلز چینل کے ذریعے جعلی طریقوں سے سم ایکٹیویشن کی شکایات درج کرانے کے بعد یہ کارروائیاں عمل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے متعدد حلقوں سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔نوٹی فکیشن کے ذریعے قومی اسمبلی کے 5 جب کہ پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں کے نتائج کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن نے یہ بھی واضح کیا کہ تمام نوٹیفکیشنز سرکاری طور پر گزیٹ آف پاکستان میں شائع کرنے کی ہدایت جاری کی جا چکی ہے، تاکہ ان کی قانونی حیثیت مکمل طور پر قائم ہو سکے۔قومی اسمبلی کے حلقوں میں این اے 18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد، این اے 129 لاہور...
اپنے ایک بیان میں امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو خیموں سمیت دیگر امدادی سامان کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ برنی سینڈرز نے واضح کیا کہ واشنگٹن کو فوری طور پر اسرائیل سے کہنا چاہیئے کہ غزہ کیلئے مکمل انسانی امداد کا راستہ کھولا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ میں تیزی سے بگڑتی انسانی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سفارتی طاقت استعمال کرتے ہوئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ موسمِ سرما کی سختیوں کے دوران غزہ میں مکمل انسانی امداد کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔ سینٹرز نے...
خطرناک جانوروں پر مبنی وی لاگز کے باعث مقبول پاکستانی ڈیجیٹل کریئٹر اذلان شاہ حال ہی میں ایک نئی ویڈیو کے باعث دوبارہ خبروں میں آگئے۔ اذلان شاہ نے ایک روز قبل انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں دوبارہ شادی کرنے کا ذکر کیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے ایک نئی ویڈیو میں اس پوسٹ پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے دوبارہ شادی کرنے کی بات کو سوشل میڈیا صارفین نے غلط انداز میں لیا۔ اذلان کے مطابق بہت سے لوگوں نے اسے مذاق سمجھا، کچھ نے الزامات لگائے جبکہ متعدد افراد نے نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ دراصل اپنی اہلیہ ڈاکٹر وریشا...
انہوں نے سوال کیا کہ ملک کا سیکولر آئین کہا ہے کیونکہ تعلیمی اداروں میں اب بچوں کی قابلیت کی بجائے مذہب کی بنیاد پر داخلوں سے متعلق فیصلے کئے جا رہے ہیں؟ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں وزیراعلی عمر عبداللہ نے مقبوضہ علاقے میں شری ماتا ویشنو دیوی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ایکسیلنس میں مذہبی بنیادوں پر طلباء کے داخلوں پر کڑی تنقید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل انسٹیٹیوٹ نے رواں تعلیمی سال کے لیے ایم بی بی ایس کی 50 نشستوں کی منظوری دی تھی۔ 50 میں سے 42نشستیں مسلم طلباء کو میرٹ کی بنیاد پر الاٹ کی گئیں، جس پر دائیں بازو کے ہندوتوا گروپوں اور بی جے پی نے احتجاج...
سوشل میڈیا پر ایک ایسا واقعہ منظرِ عام پر آیا ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ کس طرح ٹی سی ایس میں کام کرنے والے ایک ملازم نے کورئیر سروس کے ذریعے حاصل کردہ معلومات کا غلط استعمال کیا۔ اس واقعہ کی وائرل ویڈیو نے ڈیٹا سیکیورٹی کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے اور واضح کیا کہ صارفین کے بینک اور دیگر حساس ڈیٹا کا تحفظ کس قدر ضروری ہے۔ وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سکندر نامی شخص نے ایچ بی ایل کے ڈیبٹ کارڈ پر موجود معلومات نکال کر ایک خاتون کو مسلسل ہراساں کیا۔ متاثرہ خاتون کے شوہر نے اس معاملے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی، تاکہ اس غیر قانونی...
پشاور ہائیکورٹ نے سرکاری اور تعلیمی اداروں کے احاطے اور آس پاس سیاسی جلسوں، جلوسوں اور دیگر غیر متعلقہ اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق تعلیمی ادارے، سرکاری دفاتر اور انتظامی عمارتیں صرف اپنے مخصوص مقاصد کے لیے استعمال ہوں گی، اور کسی بھی سیاسی یا غیر متعلقہ اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔ فیصلے میں واضح کیا گیا کہ اداروں کے احاطے کے مناسب استعمال کی ذمہ داری متعلقہ افسران پر عائد ہے، اور انہیں اداروں کی تقدس اور نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنا ہوگا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ تعلیمی اور سرکاری اداروں کے ذمہ داران ہر حال میں غیر متعلقہ اجتماعات کی روک تھام کو یقینی...
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ تحریک آزادی کشمیر ایک مشترکہ قومی فریضہ ہے جسے وسیع تر اتحاد، باہمی مشاورت اور مربوط سفارتی حکمت عملی کے ذریعے ہی کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے ایک وفد نے کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ان کی حکومت کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کے لیے ہر بین الاقوامی پلیٹ فارم پر سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کو مزید مضبوط بنائے گی۔ انہوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ریاست جارجیا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتخابی مداخلت کا مقدمہ غیر متوقع طور پر ختم کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جج نے اس وقت کیس خارج کیا جب پراسیکیوٹر نے مقدمے میں شامل تمام فوجداری الزامات واپس لے لیے۔ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ ریاستی عدالتوں کے بجائے وفاقی دائرہ اختیار میں آتا ہے، اسی لیے اسے جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔واضح رہے کہ جارجیا میں ٹرمپ اور ان کے متعدد ساتھیوں پر 2020 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد تھا۔استغاثہ یہ جانچنے کی کوشش کر رہا تھا کہ آیا صدر نے انتخابی نتائج کو تبدیل کرنے یا انہیں مسترد کرانے کے لیے کسی قسم کی سازش میں...
فائل فوٹو پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے یومِ سیاہ کی تقریب میں کارکنوں کی تعداد کم رہی۔یومِ سیاہ میں تقریباً 800 کارکنوں نے شرکت کی، تقریب کے اختتام تک کارکنوں کی تعداد مزید کم ہوگئی۔ادھر رہنما پی ٹی آئی خورشید خان کا کہنا ہے کہ یومِ سیاہ میں کارکنوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ یہ کوئی جلسہ نہیں بلکہ شہداء اور اسیر کارکنوں سے اظہار یکجہتی تھا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ روز صوبہ بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا۔ اس سلسلے میں حیات آباد پشاور میں دعائیہ تقریب کے انعقاد کیا گیا۔
یاد رہے کہ ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو نے ایک ریکارڈ شدہ خطاب میں یک طرفہ انسانی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، جس میں تین ماہ تک دشمنی روکنے اور ایک بین الاقوامی نگرانی کے نظام پر رضامندی شامل تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سوڈان نے ریپڈ سپورٹ فورسز کا جنگ بندی کا اعلان سیاسی چال قرار دیدیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کے وزیرِ اطلاعات خالد الاعیسر نے کہا ہے کہ ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو (عُرف حمیدتی) کا اعلان محض ایک سیاسی چال ہے، جو بالکل عیاں ہے اور اس سے وہ زمینی حقائق چھپ نہیں سکتے۔ رپورٹ کے مطابق یہ بیان ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو کے...
پشاور: سرکاری اور تعلیمی اداروں کے احاطوں میں غیر متعلقہ اجتماعات کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت عالیہ نے سرکاری اداروں کے اطراف میں سیاسی جلسوں، جلوسوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔ فیصلے کے مطابق تعلیمی اداروں، سرکاری مقامات اور انتظامیہ اداروں کے احاطے میں سیاسی اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔ عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری اداروں کے احاطے کے استعمال کی ذمہ داری متعلقہ افسران پر عائد ہوتی ہے، لہٰذا ان اداروں کا سیاسی استعمال روکنے کو یقینی بنایا جائے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سرکاری اداروں کا قیام کسی خاص مقصد کے لیے کیا جاتا ہے...
راولپنڈی کے تھانہ بنی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رشتے سے انکار پر خاتون کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ مدعی مقدمہ نے کہا کہ زیر حراست شخص نے میری بہن کو ہراساں کیا اور تشدد کیا، تھانہ بنی پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ ایس پی راول نے کہا کہ زیر حراست شخص کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے ، خواتین،بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔
شمالی وزیرستان کے مشران اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ ہوا جس میں سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق میرانشاہ میں پاک فوج کے زیرِ انتظام ملک و مشران اور قبائلی عمائدین کے اہم جرگہ کا انعقاد کیا گیا جس میں جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے جرگہ میں موجود شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ میرانشاہ نے قیام امن کے حوالے سے قبائلی عمائدین کے کردار کو سراہا۔ جرگہ میں شمالی وزیرستان کی سکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی اور فلاحی کاموں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر جی او سی کا کہنا تھا کہ عوام، سول انتظامیہ اور پاک فوج کے باہمی تعاون سے ہی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو سکتا ہے۔...
---فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی پارٹی کو اقتدار میں لانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔شوکت یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ میاں نواز شریف کا مطالبہ اچھا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ پھر میاں نواز شریف کا بھی احتساب ہونا چاہیے کہ اِنہیں اور ان کی پارٹی کو اقتدار میں کون لایا تھا۔واضح رہے کہ جیو جیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا تھا کہ جنرل فیض حمید کے بعد جنرل باجوہ کا بھی احتساب ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی کو لانے والوں کا بھی...
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے معروف اخبار کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ مارا، جس نے عالمی صحافتی حلقوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (IFJ) کے مطابق بھارتی حکام نے کارروائی کا جواز پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کشمیر ٹائمز مبینہ طور پر “علیحدگی پسند نظریات” کو بڑھاوا دے رہا تھا۔ آئی ایف جے نے واضح کیا کہ اخبار میں حال ہی میں شائع ہونے والا مضمون ایس آئی اے کے چھاپے: ہمیں خاموش کرنے کی ایک اور کوشش غیر معمولی پذیرائی حاصل کر رہا تھا، جس کے فوراً بعد بھارتی پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا۔ اسپیشل انویسٹی گیشن ایجنسی (SIA) نے دعویٰ کیا ہے کہ دفتر سے اسلحہ،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانوی چانسلر ریچل ریوز نے نئے مالیاتی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے متعدد اہم معاشی فیصلوں کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بجٹ میں آمدنی کی کم از کم حد کو مزید تین برس، یعنی 2031 تک منجمد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے اثرات لاکھوں ٹیکس دہندگان پر پڑیں گے۔چانسلر نے بتایا کہ توانائی بلز میں کمی کے لیے گرین لیویز میں کٹوتی کی جائے گی، جس کے نتیجے میں آئندہ برس اپریل سے ہر گھرانے کو 150 پاؤنڈ تک ریلیف ملے گا۔مجوزہ بجٹ کے مطابق 2 ملین پاؤنڈ سے زائد مالیت کے گھروں پر 2,500 پاؤنڈ سالانہ ٹیکس لاگو ہوگا۔ 5 ملین پاؤنڈ سے زائد کے مکانات پر...
ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر اہتمام ایف سی ہیڈکوارٹر سوئی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی، مقامی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری میں عوامی مسائل کے حل،امن و استحکام کے قیام، ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے مشترکہ حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔ آئی جی ایف سی بلوچستان(نارتھ)کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ امن و اتحاد سے وابستہ ہے۔ بلوچستان کے عوام نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے۔ ہم سب نے مل کر وطن دشمن عناصر کی سازشوں کو شکست دینی ہے۔ علاقے میں امن قائم رکھنے میں قبائلی عمائدین کا کردار نہایت...
اسلام آباد: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹس کیس میں دونوں وکلا کی جانب سے پیش ہونے والا نیا اسٹیٹ کونسل سامنے آگیا۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کیس کی سماعت کی۔ ایمان مزاری نے اسٹیٹ کونسل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ کون ہے؟ کب تعینات ہوا؟ کس نے کیا؟ پرانے اسٹیٹ کونسل نے اتنا بڑا انکشاف آپ کے سامنے کیا وہ کہاں ہے؟ ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے کہا کہ کیا آپ نے پتہ کیا ہے کہ وہ زندہ بھی ہے، ہمیں سب معلوم ہے یہ کہاں سے ہو رہا ہے۔ نئے اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے اسٹیٹ کونسل تعینات کیا گیا ہے۔ جج افضل...
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ مارا جس پر عالمی صحافتی تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کے مطابق بھارتی حکام نے اخبار کے دفتر پر یہ کہہ کر کارروائی کی کہ ادارہ مبینہ طور پر علیحدگی پسند نظریات پھیلا رہا ہے۔ آئی ایف جے کا کہنا ہے کہ کشمیر ٹائمز میں حال ہی میں شائع ہونے والا مضمون “ایس آئی اے کے چھاپے: ہمیں خاموش کرنے کی ایک اور کوشش” عوام میں غیر معمولی توجہ کا مرکز بنا، جس کے بعد بھارتی پولیس نے کارروائی تیز کردی۔ اسپیشل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ چھاپے کے دوران اسلحہ،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوجا: نائیجیریا میں گزشتہ چند دنوں کے دوران پیش آنے والے خطرناک اور خوفناک اغوا کے سلسلے نے پورے ملک کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق مختلف شہروں اور قصبوں سے سیکڑوں شہریوں کو جبراً اٹھا لیے جانے کے بعد حکومت نے بالآخر سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو قومی سانحہ قرار دے دیا ہے۔صدر بولا ٹینوبو نے ہنگامی خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ملک اس وقت ایک بڑے بحران سے گزر رہا ہے اور عام شہری خصوصاً اسکول جانے والے بچوں کی جانیں غیر محفوظ ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس بڑھتے ہوئے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے فوری طور پر قومی سیکورٹی ایمرجنسی نافذ کرنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں 500 اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے فوراً بعد صدر ٹرمپ نے یہ فوری فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اسی لیے دارالحکومت میں اضافی نفری تعینات کی جا رہی ہے تاکہ سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنایا جاسکے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا موثر طور پر مقابلہ کیا جاسکے۔خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں کو گولی ماری گئی تھی جن کی حالت تشویشناک ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد وائٹ ہاؤس کو...
سابق وزیر اعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی خواہر نسبتی(سالی) مریم ریاض وٹو نے 26 نومبر کے واقعات کے سلسلے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ عمران خان سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کی ہدایت پر طویل سفر کرکے اسلام آباد پہنچیں اور شدید خطرات کے باوجود پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا۔ مریم ریاض وٹو نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ بشریٰ عمران خان تقریباً 2 روز کے مسلسل سفر کے بعد دارالحکومت پہنچیں اور وہاں موجود کارکنوں کے ساتھ رہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ رات کے وقت انہیں 2 مرتبہ فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ دیگر رہنماؤں کی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں جائیدادوں پر ناجائز قبضوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا اعلان کردیا۔ لاہور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہون نے واضح کیا ہے کہ پنجاب میں ہر فیصلہ فوری نافذ ہوگا اور ہر شہری کی جائیداد محفوظ بنائی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بے سہارا بیواؤں کی ملکیتی زمینوں پر قبضے سے متعلق کیسز کو فوری طور پر نمٹا کر متاثرہ خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر انصاف فراہم کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا ن لیگ نے پنجاب دوبارہ حاصل کرلیا؟ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران صوبے بھر سے ناجائز قبضوں کے خلاف 2919 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ موصولہ...
واشنگٹن: امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ میں تیزی سے بگڑتی انسانی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سفارتی طاقت استعمال کرتے ہوئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ موسمِ سرما کی سختیوں کے دوران غزہ میں مکمل انسانی امداد کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔ سینٹرز نے اپنی بیان میں کہا کہ ایک ملین سے زائد فلسطینی سرد موسم میں بغیر پناہ گاہ کے رہنے پر مجبور ہیں، جب کہ 92 فیصد گھروں کو اسرائیلی بمباری سے تباہ کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو خیموں سمیت دیگر امدادی سامان کی راہ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/ صباح نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ جس ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کو اس عدالت نے سزا دی ہوئی تھی، اسے صدر میڈل پہناتا ہے، اب تو آپ لوگوں نے آئینی عدالت بنا لی پھر بھی کام نہیں ہو رہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد کے پٹوار سرکلز میں پرائیویٹ اشخاص کے سرکاری کام کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو دوبارہ درست اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔عدالتی حکم کے مطابق اسامیوں کا درست اشتہار جاری نہ کرنے پر جسٹس محسن اختر کیانی نے اظہار برہمی کیا...
امریکا کا القاعدہ کے 2 سینئر رہنماؤں اسامہ محمود اور عاطف یحییٰ غوری کی معلومات دینے پر بھاری انعام کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251127-01-14 واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے القاعدہ برصغیر پاک و ہند کے 2سینئر رہنماؤں اسامہ محمود اور عاطف یحییٰ غوری کی معلومات فراہم کرنے پر ایک کروڑ ڈالر تک انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔اسامہ محمود پر ایک کروڑ ڈالر جب کہ عاطف یحییٰ غوری پر 50 لاکھ ڈالر تک انعام رکھا گیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق دونوں 2015ء کے میشیٹی حملے اور2016ء میں ڈھاکا میں امریکی سفارت خانے کے ملازم کے قتل میں ملوث ہیں، ان کے متعلق اطلاع سگنل، ٹیلی گرام، واٹس ایپ یا ٹور لنک کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔ریوارڈز فار جسٹس (آر ایف جے) کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا گیا ہے کہ ستمبر 2014 ء میں اس وقت کے القاعدہ کے...