2025-05-20@23:40:01 GMT
تلاش کی گنتی: 513

«ارب ڈالر رہیں»:

(نئی خبر)
    وینزویلا: مادورو نے تیسری بار صدارتی عہدے کا حلف اٹھالیا، امریکا کا گرفتاری کیلئے انعامی رقم میں اضافہ جنوبی امریکی ملک وینیزویلا کے نکولس مادورو کے تیسری بار صدارتی عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد امریکا نے ان کی گرفتاری کے لیے انعامی رقم میں اضافہ کردیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق 2013 میں پہلی بار وینزویلا کے صدر منتخب ہونے والے رہنما کو گزشتہ سال جولائی کے انتخابات میں عدالت عظمیٰ اور انتخابی حکام نے کامیاب قرار دیا تھا تاہم ان کی فتح کے تفصیلی اعداد و شمار اب تک سامنے نہیں آئے۔ خیال رہے کہ نکولس مادورو کی 12 سالہ حکمرانی کے دوران وینزویلا شدید اقتصادی اور معاشی بحران کا شکار رہا ہے۔ قومی اسمبلی میں تیسری صدارتی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جنوری ۔2025 )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے لیے فنڈ ریزنگ نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں جس میں 17 کروڑ ڈالر جمع کیے گئے ہیں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان اور بڑے فنڈ دہندگان نے نو منتخب صدر کی حمایت حاصل کرنے کے لیے بھاری رقم فنڈ کی ہے یہ فنڈ عام طور پر حلف برداری کی تقریبات پر خرچ کیے جاتے ہیں جن میں حلف اٹھانے کی تقریب، پریڈ اور دیگر افتتاحی رسمی تقاریب شامل ہیں.(جاری ہے) نیویارک ٹائمزکے مطابق2021 میں صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کے لیے 62 ملین ڈالر جمع کیے گئے تھے جبکہ2016 میں ٹرمپ کی پہلی حلف برداری کے موقعے پر بھی 106...
    لاس اینجلس کی آگ نہ بجھائی جاسکی، 12 ہزارگھر راکھ کا ڈھیر، ابتک 150 ارب ڈالر کا نقصان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز لاس اینجلس: امریکی شہر لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ تاحال نہ بجھائی جاسکی جس کے نتیجے میں 12ہزار مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے تاریخی شہر میں منگل سے لگی آگ پر اب تک نہ قابو پایا جا سکا ہے جب کہ حکام نے اب تک آتشزدگی سے 11 ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے جن کے بڑھنے کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ہلاک افراد کی اصل تعداد کیا ہوگی البتہ آگ کی وجہ سے...
    ڈالر اور مہنگائی پر قابو، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی یقینا حکومت کا کریڈٹ ہے تاہم معاشی استحکام کیلیے سیاسی استحکام ضروری ہے، اس کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنا ہوگا۔ ملک میں آج بھی میثاق جمہوریت پر کام ہو رہا ہے لیکن بدقسمتی سے سیاسی جماعتیں میثاق معیشت پر راضی نہیں، ملک کو درست سمت دینے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلیے میثاق معیشت ناگزیر ہے، تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا۔ اڑان پاکستان اچھا نعرہ اور منصوبہ ہے ، اس کے اہداف بڑے ہیں، کیسے پورے ہوں گے اس کا کوئی روڈ میپ نہیں دیا گیا، کاروبار کرنے میں غیر ضروری رکاوٹوں اور مداخلت کو ختم کردیا جائے تو ہم گارنٹی دیتے ہیں کہ...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے حکومت کی مدت کے خاتمے سے قبل یوکرین کے لیے 50کروڑ ڈالر کے آخری امداد پیکیج کا اعلان کر دیا گیا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلان میں کہا گیا کہ وہ جنگ کے خاتمے سے قبل یوکرین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانا چاہ ر ہے ہیں۔ امداد میں فضائی دفاعی میزائل، زمین سے زمین پر مار کرنے والا اسلحہ، یوکرین کی فضائیہ میں شامل ایف 16 طیاروں سے فائر کرنے کے لیے مختلف اقسام کا اسلحہ اور دیگر ہتھیار شامل ہیں ۔ امریکی انتظامیہ کی جانب سے فروری 2022ء کے بعد مجموعی طور پر 65 ارب ڈالر کی امداد یوکرین کو دی جاچکی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے...
    لاس اینجلس میں لگنے والی تاریخ کی خوفناک اوربے قابو آگ نے درختوں سمیت گھروںکو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے چھوٹی تصویر میں ایک جوڑا خاکستر ہونے والے مکان کو دیکھ کر افسردہ ہے کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک،خبر ایجنسیاں) امریکا میں جہنم کا منظر۔ 10ہزار سے زایدگھرجل گئے،150ارب ڈالر کانقصان۔ایسا لگتا ہے ’’ایٹم بم ‘‘گرادیا گیا ہو‘حکام پریشان۔غزہ میں قتل عام کاحامی اداکار اپنا عالیشان گھرراکھ ہونے پر لائیو شو میں رو پڑا۔تفصیلات کے مطابقامریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگل میں لگنے والی آگ پر دو روز گزر جانے کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق جنگل میں خوفناکآتشزدگی سے ہلاکت خیزی کو دیکھتے ہوئے نیشنل گارڈ کو بھی طلب کریا...
    ٹوکیو:کیا یہ بہت دلچسپ اور عجیب نہیں کہ کوئی شخص دوسروں کی تعریف کرکے پیسے کمائے اور اس کام کو بطور پیشہ اختیار کرلے؟ جی بالکل! جاپان کے ’’انکل پریز‘‘ (تعریفیں کرنے والے انکل) کی کہانی بالکل یہی یعنی بہت منفرد اور دلچسپ ہے۔ 43 سالہ انکل پریز، جو اس سے پہلے اپنے آبائی شہر توچیگی میں ایک کمپنی میں کام کرتے تھے، نے جوئے کی لت کے باعث اپنی فیملی اور ملازمت کو کھو دیا۔ بعد ازاں انہوں نے اپنی زندگی کو دوبارہ سنوارنے کا فیصلہ کیا اور ایک نیا پیشہ اختیار کیا، جس میں وہ دوسروں کی تعریفیں کرکے پیسے کماتے ہیں۔ انکل پریز سڑک پر کھڑے ہو کر لوگوں کی تعریفیں کرتے ہیں اور اس کے عوض...
    کراچی: جمعے کو روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ ادائیگیوں کا توازن قابو میں رہنے سے دسمبر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے کی پیشگوئی، دسمبر میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے 3ارب 10کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہونے اور سالانہ بنیادوں پر ترسیلات زر کا حجم 35ارب ڈالر سے متجاوز ہونے کی امید کے باعث جمعہ کو بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہا۔ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں نے مسلسل دو ہفتوں سے سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں ہونے والی کمی اور غیرملکیوں کی جانب سے 1ارب...
    اپنے بیان میں جے یو آئی کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی نشست بی بی 45 کوئٹہ کے مضحکہ خیز نتیجے نے بہت سی قوتوں کو بے نقاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ الیکشن میں ہونی والی دھاندلی کا حساب لیا جائے گا۔ مزید خاموشی اختیار نہیں کر سکتے ہیں۔ یہ بات جے یو آئی کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمان رفیق، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد و دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی نشست بی بی 45 کوئٹہ کے مضحکہ خیز نتیجے نے بہت سی قوتوں کو بے نقاب کیا۔...
    امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق شہر کے 10 ہزار سے زائد مکانات خاکستر ہو چکے ہیں، بڑے علاقے میں بلند شعلے اب بھی اٹھ رہے ہیں، جن میں سے زیادہ تر پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جنگل کی آگ کئی ہزار ایکڑ تک پھیلنے کے بعد حکام پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ آگ کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے اس علاقے پر ایٹم بم گرا دیا ہو۔ امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق شہر کے 10 ہزار سے زائد مکانات خاکستر ہو چکے ہیں، بڑے علاقے میں بلند شعلے اب بھی اٹھ...
    کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی مزید کمی واقع ہوئی ہے۔ کمی کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کم ہو کر 11.69 ارب ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں، جب کہ 3 جنوری کو مجموعی ذخائر 16.37 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے تھے۔ دوسری جانب کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 4.68 ارب ڈالر کی سطح پر برقرار ہیں۔ معاشی ماہرین زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی کو درآمدات اور قرضوں کی ادائیگیوں کے دباؤ سے جوڑ رہے ہیں۔
    انڈین ڈرامہ سیریز "بڑے اچھے لگتے ہیں" کے پہلے متنازعہ کسنگ سین پر رام کپور کے تبصرے کے بعد ایکتا کپور کا سخت ردعمل سامنے آیا۔ مشہور پروڈیوسر ایکتا آر کپور نے سوشل میڈیا پر ایک مبہم پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں "غیر پیشہ ورانہ اداکاروں" پر تنقید کی گئی۔  اگرچہ پوسٹ میں کسی کا نام نہیں لیا گیا، لیکن ان کی یہ پوسٹ اداکار رام کپور کے حالیہ انٹرویو کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے ڈرامہ "بڑے اچھے لگتے ہیں" کے مشہور کسنگ سین کے بارے میں تبصرہ کیا۔ رام کپور نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ یہ سین بالی وڈ کے بجائے ٹیلی ویژن پر ایک انوکھا قدم تھا۔    انہوں نے...
    فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بیرون ممالک کچھ لوگ ڈالر کمانے کےلیے پی ٹی آئی کو استعمال کر رہے ہیں۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ مذاکرات کےلیے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے بلا رکاوٹ ملاقات کروانے کے احکامات دے رکھے ہیں۔ بانی کی ہاؤس اریسٹ آفر محسن نقوی نے کی تھی، شیر افضل مروتمحسن نقوی صاحب مذاکراتی ٹیبل پر بڑی لچک دکھاتے ہیں، رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہا کہ جب سے نئے سپرنٹنڈنٹ آئے ہیں انہوں نے بانی کی زندگی بھی اجیرن...