2025-11-04@10:07:39 GMT
تلاش کی گنتی: 8666

«تارکین وطن کے»:

(نئی خبر)
    اب ایک بلڈ ٹیسٹ کے ذریعے 50 سے زیادہ اقسام کے کینسر کی تشخیص کی جاسکے گی۔ یہ بھی پڑھیںإ: بلوچستان میں بریسٹ کینسر تیزی سے پھیلنے لگا، ایک سال میں 5 ہزار کیسز سامنے آنے کی وجہ آخر کیا ہے؟ بی بی سی کے مطابق شمالی امریکا میں کیے گئے ایک تجربے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ٹیسٹ مختلف اقسام کے کینسر کی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جن میں سے تین چوتھائی اقسام کے لیے فی الحال کوئی باقاعدہ اسکریننگ پروگرام موجود نہیں ہے۔ مزید اہم بات یہ ہے کہ آدھے سے زیادہ کیسز میں کینسر کی ابتدائی اسٹیج پر تشخیص ہو گئی جب علاج آسان اور کامیابی کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ یہ ٹیسٹ...
    بھارتی فوج سیاست اور سیاسی قیادت عسکریت میں مشغول ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے کہا ہے کہ بھارتی فوج سیاست جبکہ بھارتی سیاسی قیادت عسکریت میں مشغول ہے۔ پاکستان منقطع ہوئے رابطوں کی بحالی پر مذاکرات اور تنازعات بشمول مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد کے زیراہتمام سمپوزیم کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: عراقی فضائیہ کے کمانڈر کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعلقات کو وسعت دینے کا عزم تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان برابری کی بنیاد پر بھارت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوکاڑہ:۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سب سے بڑے سیلاب سے نمٹنے کے لیے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے، حکومت نے پنجاب کے عوام کی عزت نفس کا خیال رکھا، میری موجودگی میں پنجاب کے عوام کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔اوکاڑہ میں سیلاب متاثرین میں فلڈ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے، پنجاب نے تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کیا، سیلاب سے کچے گھروں، جانوروں اور فصلوں کا بھاری نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ آج سیلاب متاثرین میں پہلے چیکس کی تقسیم کا عمل...
    بحیرہ روم ایک بار پھر تارکین وطن کے لیے موت کا پیغام لے آیا—اٹلی کے ساحل کے قریب دو کشتیاں ڈوبنے کے واقعات میں متعدد جانیں ضائع ہوگئیں، جن میںپاکستانی شہری بھی شامل تھے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کشتی میں تقریباً 85 تارکین وطن سوار تھے جن کا تعلق پاکستان، اریٹیریا اور صومالیہ سے بتایا جا رہا ہے۔ کشتی حادثے میں اب تک 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ11 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ایک اور کشتی، جس میں 35 افراد سوار تھے، وہ بھی حادثے کا شکار ہوئی۔ حکام کے مطابق اس حادثے میں 1 شخص...
    ائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے نئے سفیر ریموندس کاروبلس نے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے سفیر کو ان کے تقرر پر مبارک باد دی اور پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ Japanese Ambassador AKAMATSU Shuichi today called on Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50. The DPM/FM encouraged efforts to further deepen Pakistan–Japan relations across diverse areas, and exchanged views on key regional &… pic.twitter.com/iLpCMljnR8 — Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 20, 2025 انہوں نے خاص طور پر جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت دوطرفہ تعاون کے فروغ کی اہمیت پر...
    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں تاریخی اضافے کے بعد اب کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کمی ہو گئی ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 1400 روپے کمی کے بعد 444900 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1200 روپے کمی کے بعد 381430 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 349656 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 17 ڈالر کمی کے بعد 4235 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملک میں فی تولہ سونا 14100 روپے اضافے کے بعد 456900 روپے تک پہنچ گیا تھا جب کہ 10 گرام سونا 12089 روپے...
    سٹی 42: مسافروں کو ماڈرن سہولیات کی فراہمی کے لیے   پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی  نے  ملک بھر  کے ائیرپورٹس پر آٹومیٹڈ ٹیلر مشینوں کی تنصیب کا فیصلہ کرلیا ۔  ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے مختلف بینکوں کو آٹومیٹڈ ٹیلر مشین کی تنصیب کے لیے مدعو کر لیا۔مسافروں کو کرنسی کی ترسیل، ٹرانزیکشن میں آسانی کے لیے مختلف بینکوں سے معاہدہ زیر غور ہے۔ ملک کی صنعتی ترقی گھریلو، چھوٹے اور درمیانے پیمانے کی صنعتوں کی ترقی سے مشروط ہے؛ وزیراعظم لاہور، کراچی، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد ائیرپورٹس پر آٹومیٹڈ ٹیلر مشینیں نصب کی جائیں گئیں۔ پشاور، کوئٹہ،  سکھر، گوادر، سکردو، گلگت ائیرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لیے آٹومیٹڈ ٹیلر مشین لگائی جائے گئی ۔پاکستان...
    پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر ہمایوں عالمگیر نے حال ہی میں جیو پوڈکاسٹ میں اپنی زندگی کے دو اہم شعبوں—کرکٹ اور فیشن—پر کھل کر بات کی۔ خاص طور پر اپنے کرکٹ کے کیریئر کے حوالے سے انہوں نے دلچسپ حقائق شیئر کیے۔ ہمایوں نے بتایا کہ پاکستان میں انڈر 15، 17 اور 19 کی سطح پر کرکٹ کھیلنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے۔ ان کے مطابق، ان کے زمانے میں ٹرائلز کے دوران اسٹیڈیم میں تقریباً 6 ہزار لڑکے ہوتے تھے، جن میں سے صرف 100 کو منتخب کیا جاتا تھا۔ خوش قسمت ہو کہ وہ کراچی کی ایک بڑی اکیڈمی سے تعلق رکھتے تھے، جس کی وجہ سے ان کے نام کے ساتھ “A کیٹگری” کی اسٹیمپ ہوتی تھی...
    امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ ایسے شیطانی منصوبوں میں شریک ہونا نظریۂ پاکستان کیساتھ کھلی خیانت کے برابر ہے۔ لہٰذا ہم حکومتِ پاکستان سے، جو اس معاہدے میں شریک تھی، مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کی اس سنگین خلاف ورزی پر فوری، سخت اور عملی ردِعمل دیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید امین شیرازی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرکے دنیا کے سامنے اپنے مکروہ اور شیطانی عزائم بے نقاب کر دیئے ہیں۔ حالانکہ ہم نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ یہ شیطانی منصوبہ محض ایک وقتی چال اور دھوکہ ہے، جس کا مقصد فلسطینی عوام اور...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) ایمازون کی کلاؤڈ سروسز یونٹ کو پیر کو بڑی تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث دنیا بھر میں متعدد کمپنیوں کو کنیکٹیوٹی مسائل پیش آئے اور ‘‘فورٹ نائیٹ‘‘ اور سنیپ چیٹ سمیت کئی مشہور ویب سائٹس اور ایپس کی سروس متاثر ہو ئی ۔ اے ڈبلیو ایس نے اپنی اسٹیٹس ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ہم US-EAST-1 ریجن میں متعدد اے ڈبلیو ایس سروسز کے لیے ’’ایرر‘‘ کی بلند شرح اور تاخیر کی تصدیق کرتے ہیں۔متعدد بڑی کمپنیوں بشمول اے آئی اسٹارٹ اپ Perplexity، کرپٹو کرنسی ایکسچینج کوائن بیس اور ٹریڈنگ ایپ رابن ہڈ نے اپنی سروسز کی خرابی کا ذمہ دار اے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی ایک عملی زینہ ہے، قومی ترقی کے لیے تنقید برائے اصلاح کو فروغ دینا ضروری ہے نہ کہ تنقید برائے تنقید۔ پیر کو سلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئینی ترامیم ہمیشہ مشاورت اور اتفاق رائے سے کی گئی ہیں تاکہ قانون سازی عوامی مفاد اور قومی یکجہتی کے مطابق ہو۔ انہوں نے بتایا کہ کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے لیے قانون سازی وقت کی اہم ضرورت تھی تاکہ نوجوان نسل کو بہتر مستقبل فراہم کیا جا سکے۔وفاقی وزیر...
     انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسے پر درج مقدمات میں عمر ایوب اور زرتاج گل سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے عمر ایوب، زین قریشی زرتاج گل اور علی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔شیر افضل مروت کی طرف سے کیس ٹرانسفر کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے شیر افضل مروت کی درخواست پر نوٹسز جاری کر کے دلائل طلب کر لیے۔عدالت نے کیس کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
    لاہور: بھارت میں دیوالی کے تہوار کے باعث خطے کی فضا میں آلودگی بڑھ گئی ہے جس کے اثرات سرحد پار پاکستان کے مشرقی شہروں تک پہنچ رہے ہیں۔ ایئر کوالٹی مانیٹرنگ نیٹ ورک کے مطابق لاہور میں آج صبح فضائی معیار کی شرح (اے کیو آئی) 287 ریکارڈ کی گئی، جبکہ قصور میں 331، شیخوپورہ میں 311، فیصل آباد میں 277، گجرانوالہ میں 178 اور ملتان میں 204 ریکارڈ ہوئی۔ پنجاب میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے قصور پہلے، شیخوپورہ دوسرے اور لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔ عالمی ماحولیاتی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور اس وقت دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے اور بھارتی دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر پر ہے، جہاں لاہور کا...
    سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام اکائیاں سبز ہلالی پرچم کے نیچے متحد ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ سب کو عزت دیں اور سب کی بات سنیں اس سے ماحول بھی بہتر ہوگا اور پاکستان کے مسائل بھی حل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ریاست ماں ہوتی ہے تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلتی ہے کسی بھی سیاسی جماعت کا کوئی بھی فیصلہ اس کو ویلکم کرنا چاہیے۔شہریار آفریدی نے کہا کہ قبائل کو پہلی دفعہ نمائندگی اس سطح پر ملی ہے جو کہ خوش آئند ہے اس سے پاکستان کی بنیادوں اور مستقبل کو فائدہ ہوگا۔
    اوکاڑہ (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دیپالپور (اوکاڑہ) میں سیلاب متاثرین میں فلڈ ریلیف کارڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخ کے بدترین سیلاب کے بعد متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے سفر کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ سیلاب نے پنجاب بھر میں تباہی مچائی، تین دریا  ستلج، راوی اور چناب  بپھر گئے اور اپنے کنارے کے تمام علاقوں کو ڈبو دیا۔ مسلسل تین سے چار ماہ کی بارشوں نے دیہاتوں اور شہروں کو زیرِ آب کر دیا۔ سو کے قریب قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں، ہزاروں گھر بہہ گئے، لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں اور مویشیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ وزیراعلیٰ...
    ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسے پر درج مقدمات میں عمر ایوب اور زرتاج گل سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے عمر ایوب، زین قریشی زرتاج گل اور علی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم شیر افضل مروت کی طرف سے کیس ٹرانسفر کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے شیر افضل مروت...
    21 اکتوبر 2023 کو وطن واپسی کے بعد نواز شریف کا نیا سفر جلاوطنی کی تلخیوں سے نکل کر قانونی فتوحات، انتخابی کامیابیوں، اور اتحادی سیاست کی طرف بڑھا ہے لیکن دھاندلی کے الزامات اور معاشی چیلنجز نے اسے متنازع بنایا۔  پاکستان کی سیاسی تاریخ میں نواز شریف ایک ایسے رہنما ہیں جنہوں نے نشیب و فراز کا سامنا کرتے ہوئے 3 بار وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا، جلاوطنی کی زندگی گزاری، اور ایک بار پھر واپسی کے ذریعے اپنے سیاسی سفر کو نئی سمت دی۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پاک افغان مذاکرات پر بریفنگ 2019 میں علاج کی غرض سے لندن روانہ ہونے والے سابق وزیراعظم نواز شریف نے 21 اکتوبر 2023 کو پاکستان...
    پروفیسر شاداب احمد صدیقی آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد مودی حواس باختہ ہو گیا ہے ۔الیکش مہم میں اپنی بیوقوف جنتا کو سنہری خواب دکھاتا ہے اور بڑے بڑے بلند بانگ دعویٰ کرتا ہے جس سے شیخ چلی کی آتما کو بھی تکلیف ہوتی ہوگی۔گزشتہ دنوں الیکش مہم میں مودی کا یہ بیان کہ ”میں بدلے کی آگ میں جل رہا ہوں، پاکستانی آرمی چیف میرا اصل ٹارگٹ ہے ”۔مودی مرنے سے پہلے ہی آگ میں جل رہا ہے۔ اُس کے ذہنی انتشار، نفرت اور شکست خوردگی کی واضح علامت ہے ۔ یہ جملہ صرف سیاسی غصے کا اظہار نہیں بلکہ اْس احساسِ ہزیمت کی جھلک ہے جو پاکستان کی عسکری کامیابیوں نے بھارت کے دل میں پیدا کی...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے لئے قطر اور ترکیہ کی سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ قطر ی نیوز ایجنسی (کیو این اے) کے مطابق یہ بات جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیعوی نے ایک بیان میں کہی۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان استحکام اور اعتماد کے پُل کو مضبوط کرنے کی جانب ایک مثبت قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔انہوں نے خطے اور دنیا بھر میں امن قائم کرنے اور مکالمے کو فروغ دینے کے لئے سلسلے میں کی جانے والی تمام اقدامات کے...
    لاہور ( نیوزڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے، دونوں ملکوں نے دہشت گردی کے خاتمے پر اتفاق کیا، امن اور اچھے تعلقات کی امید ہے۔ قطری ٹی وی کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، ترک صدر طیب ایردوان اور ترک وفد کے سربراہ ابراہیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاہدے کا بنیادی مقصد دہشت گردی کے مسئلے کو ختم کرنا ہے، گزشتہ ہفتے دہشت گردی کا مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ فتنۃ الہندوستان کے دہشتگرد پاکستان کی یکجہتی اور امن کے دشمن ہیں، درندہ صفت عناصر کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے۔ لاہور میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنۃ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے ملک و قوم کے دشمن دہشت گردوں کیخلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ناگزیر قرار دے دیے۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کےحالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔خیبرپختونخواکےمختلف اضلاع میں...
    بولی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے حالیہ بیانات نے ایک بار پھر اس رجحان کو اجاگر کیا ہے جس کے تحت بھارت کے مسلمان فنکاروں کو اپنی حب الوطنی اور ریاستی وفاداری بار بار ثابت کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ بلوچستان سے متعلق سلمان خان کے ریمارکس کسی بے ساختہ رائے کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی حکمتِ عملی دکھائی دیتے ہیں جس کا مقصدر بی جے پی کو خوش کرنا، سیاسی مقبولیت حاصل کرنا اور اپنی آنے والی فلم کے لیے ماحول سازگار بنانے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ وہی پرانا فارمولا ہے جس کے تحت بھارت کے مسلمان فنکار اپنے وجود کا جواز پاکستان کے خلاف بیانات دے...
    —فائل فوٹو وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے  ملاقات کی ہے۔ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتِ حال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال اور صوبے کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کے خلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان موجودہ صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی۔خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین اور پولیس ٹریننگ سینٹر و نادرا آفس ڈی آئی خان پر حملوں...
    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور وفاق خیبر پختونخوا میں امن و امان اور انسداد دہشت گردی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات، پنجاب کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کیخلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الہندوستان کیخلاف سکیورٹی فورسز...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ہندو برادری کو دیوالی کے موقع پر مبارک باددی ،کہا کہ روشنیوں کا تہوار دیوالی، روشنی کی تاریکی اور امید کی مایوسی پر فتح کے جشن کی عکاسی کرتا ہے- دیوالی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ دیوالی مناتے وقت آئیں ہم سب مل کر مستقبل کو مثبت سوچ اور اتحاد کے نظریے سے دیکھیں،انہون نے کہا کہ پاکستانی ہونے کے ناطے ہم اپنے معاشرے میں تنوع پر فخر کرتے ہیں جو ہمارے قومی دھارے کو مزید مضبوط بناتا ہے اور ہماری مشترکہ ثقافت کو تقویت بخشتا ہے،وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ہندو برادری کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی، نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے دیوالی کے موقع پر پاکستان اور بیرون ملک مقیم ہندو برادری کو دلی مبارکباد دیتے  ہوئے کہا ہے کہ دیوالی روشنی کے اندھیرے پر اور نیکی کے بدی پر غلبے کی علامت ہے۔ دیوالی کا یہ تہوار امن، رواداری، ہمدردی اور ہم آہنگی جیسی آفاقی اقدار کی یاد دہانی کراتا ہے۔ یہ اقدار ہمارے قومی تشخص کا حصہ ہیں اور اسلام کے باہمی احترام و بقائے باہمی کے اصولوں کی عکاسی کرتے  ہیں۔ آئین پاکستان تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مذہبی آزادی کی مکمل ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں ایسا معاشرہ قائم رکھنا ہے جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے عزت، وقار...
    اسلام آباد،واشنگٹن  (خبر نگار خصوصی+ این این آئی) وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کے خلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا۔ 1.2 ارب ڈالر کی اگلی آئی ایم ایف قسط دسمبر تک ملنے کی توقع ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دورہ امریکا پر ہیں جہاں انہوں نے 20 وزارتی اجلاس میں شرکت کی اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فوری طور پر فعال کرنے پر زور دیا۔ وزیر خزانہ کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے ملاقات ہوئی جس دوران وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ ایگزِم بینک جلد ریکوڈک منصوبے میں شمولیت اختیار کرے گا۔ محمد اورنگزیب کی جے پی مورگن کے سینئر انتظامی وفد سے بھی ملاقات ہوئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان بزنس کمیونٹی جدہ کے جنرل سیکریٹری انجنیئر سجاد خان کی جانب سے ملک منظور کے یورپ کے کامیاب دورے کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں جدہ کی کاروباری اور صحافتی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکائے تقریب نے ملک منظور کو کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کی اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔تقریب میں شریک اہم کاروباری شخصیات میں عبد الخالق لک، عقیل آرائیں، چوہدری شہباز، جمشید جِمی، ولید بہادر، عبدالشکور، چوہدری شاہد حسین، امجد گجر، افضل جٹ، زوہیب علی اور دیگر معروف شخصیات شامل تھیں جو جدہ کی بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھتی ہیں اور پاکستان و سعودی...
    سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دیوالی روشنی کے اندھیرے پر اور نیکی کے بدی پر غلبے کی علامت ہے۔  صدر مملکت کی جانب سے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے دیوالی کے موقع پر پیغام میں کہا کہ یہ تہوار امن، رواداری، ہمدردی اور ہم آہنگی جیسی آفاقی اقدار کی یاد دہانی کراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدار ہمارے قومی تشخص کا حصہ ہیں اور اسلام کے باہمی احترام و بقائے باہمی کے اصولوں کی عکاسی کرتی ہیں ۔ خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛...
    جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ اگر امارت اسلامی افغانستان قطر میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے تو پاکستان کی سرزمین پر مسلح کارروائی کا کوئی شرعی جواز نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے پی کے جنوبی کے امیر پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹی ٹی پی کی مسلح کارروائیاں امارت اسلامی افغانستان کے استحکام اور مفادات کے خلاف ہیں اور افغان وزراء کے مطابق امیرالمومنین ملا ہیبت اللہ کے فرمان کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ اس لیے ان کارروائیوں کو فی الفور روک دینا لازم ہے۔ اگر امارت اسلامی افغانستان قطر میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے تو پاکستان کی سرزمین پر مسلح کارروائی کا کوئی شرعی جواز...
    اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں 16.5 ارب سے 30 ارب ڈالرزکے درمیان پائی جانے والی تجارتی اعداد و شمار میں تضاد کی تحقیقات کیلیے تکنیکی معاونت مشن بھیجنے کی پیشکش کی ہے تاہم حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے اس تجویز پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔ ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایاکہ یہ تجویز حالیہ 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کے دوسرے جائزہ اجلاس کے دوران پیش کی گئی، لیکن پاکستانی حکام کامؤقف تھا کہ انہیں اس معاملے میں آئی ایم ایف کی تکنیکی مدد کی ضرورت نہیں۔ حکام کے مطابق ایک بڑی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ تجارتی سہولت اسکیموں کے تحت درآمد کردہ...
    —فائل فوٹو پاکستان اسٹیل ملز سے چوری ہونے والا 200 کلو کاپر کباڑ کے گودام سے برآمد ہو گیا۔کراچی پولیس کے مطابق ملیر شاہ فیصل ٹاؤن میں واقع کباڑ کے گودام سے چوری شدہ 200 کلو کاپر کا کیبل برآمد ہوا ہے۔پولیس حکام کے مطابق برآمد ہونے والا کاپر کیبل 3 روز قبل پاکستان اسٹیل ملز سے چوری کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق کاپر کیبل کی اس چوری میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان ملوث ہیں، جو کارروائی کے دوران فرار ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق اسٹیل ملز کے سیکیورٹی افسر کی مدعیت میں معاملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
    الخدمت فانڈیشن کا پاکستان سے 8 ارب 10 کروڑ کی امداد فلسطین پہنچانے کے بعد غزہ تعمیرنو منصوبے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان میں غزہ کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے 15 ارب روپے پر مشتمل پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق الخدمت فانڈیشن پاکستان نے جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے 15 ارب روپے پر مشتمل ری بلڈ غزہ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے بعد مصر سے واپسی پر فانڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک غزہ کے متاثرین کے لیے 8 ارب 10 کروڑ...
    پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے حالیہ بیانات پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے انہیں افسوسناک اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کی الزام تراشی دراصل حکومت کی معاشی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی آن بان شان سمجھے جانے والے علی امین گنڈاپور کی مقبولیت میں کمی کیوں آئی؟ تحریک انصاف کے مطابق، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت ترقی کے راستے پر گامزن تھی۔ برآمدات میں اضافہ، صنعتوں کا استحکام، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، کسان اور مزدور طبقے کی خوشحالی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ اُس دور کی نمایاں خصوصیات تھیں۔ تعمیرات،...
    مریم نواز—فائل فوٹو پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کر دیا گیا۔لاہور سے وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ مریم نواز نے پاکستانی سائنسدانوں اور ٹیکنیکل ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ یہ پاکستان کا خلائی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی جانب اہم قدم ہے، ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں بڑی پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ زمین، سبزے، پانی اور شہری علاقوں کا تفصیلی تجزیہ کرے گا۔مریم نواز نے کہا کہ جدید سیٹلائٹ سیکڑوں نوری بینڈز میں درست تصاویر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سے زرعی منصوبہ بندی اور ماحولیاتی نگرانی میں انقلاب کی توقع ہے۔انہوں نے کہا...
    دنیا بھر کے مختلف ممالک اور سیاسی رہنماؤں نے دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد ہفتے کے روز طالبان حکام سے مذاکرات کے لیے دوحہ پہنچا۔ مذاکرات کا مقصد سرحد پار جھڑپوں کا خاتمہ اور پاکستان کے سیکیورٹی خدشات پر بات چیت تھا۔ یہ بھی پڑھیں: دوحہ میں نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد پاکستان و افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق فریقین نے تفصیلی مذاکرات کے بعد فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا اور...
    پاکستان میں غزہ کی بحالی اور تعمیر نو کیلیے 15 ارب روپے پر مشتمل پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق  الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے 15 ارب روپے پر مشتمل ’’ری بلڈ غزہ‘‘ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے بعد مصر سے واپسی پر فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک غزہ کے متاثرین کے لیے 8 ارب 10 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں جبکہ 5 ہزار ٹن امدادی سامان پر مشتمل 35 کنسائنمنٹس ائیر کارگو اور بحری راستوں سے غزہ روانہ کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ الخدمت...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے نئے خلائی مشن کی کامیاب لانچنگ پرسپارکو (پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیرک ریسرچ کمیشن) کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور اس اہم سنگِ میل پرخوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کا خلائی پروگرام اب جدید ٹیکنالوجی اور ایپلی کیشنز کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، جو کہ نہ صرف ملکی ترقی بلکہ قدرتی آفات سے نمٹنے، ماحولیات کی نگرانی اور زراعت کے شعبے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور تحقیق کاروں کی محنت، لگن اور اعلیٰ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ نوجوانوں...
    بلوچستان کے پرامن علاقے زہری نے رواں سال جنوری میں اچانک پرتشدد واقعات کا سامنا کیا، جب بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشتگردوں نے بینکوں پر حملے کیے، دکانیں لوٹیں اور مقامی آبادی سے بھتہ وصول کیا۔ عوام کی فوری اپیل پر پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر مبنی محدود اور ہدفی آپریشن شروع کیا تاکہ علاقے کو دہشتگرد عناصر سے پاک کر کے امن و تحفظ بحال کیا جا سکے۔ ابتدائی طور پر بعض حلقوں نے سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر اور گمراہ کن دعوے پھیلائے، تاہم مقامی ذرائع نے تصدیق کی کہ کارروائی صرف دہشتگردوں کے خلاف کی گئی تھی اور عام شہریوں یا املاک کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا گیا۔ یہ...
    ترکیے کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیزفائر کا خیر مقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز استنبول (سب نیوز)ترکیے کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیزفائر کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ترک وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان امن و استحکام کے لیے مکینزم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ترکیے دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کی قطری کوششوں کو سراہتا ہے، دونوں بردار ممالک اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ خیال رہے کہ قطری وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں۔اس جنگ...
    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی  اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ’’ ایچ ایس ون‘‘ کی خلا میں کامیاب روانگی پر قوم کو دلی مبارکباد دے دی۔ اپنے پیغام میں چیئرمین  سینیٹ نے کہا  کہ پاکستان جدید سائنسی تحقیق اور خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔یہ عظیم کامیابی پاکستان کی سائنسی، تحقیقی اور تکنیکی استعداد کی شاندار عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ علم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے،سپارکو کے سائنس دانوں، انجینئرز اور تکنیکی عملے کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا...
    واقعہ آج صبح پیش آیا، جب ایرانشہر کی ایک سڑک پر ملا کمال کی  گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ملا کمال موقع پر ہی جاں بحق ہو گئےاور ان کا بیٹا زخمی ہو گیا، جنہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ صوبہ سیستان و بلوچستان کی معروف بلوچ شخصیت ملا کمال صلاحی زھی پر آج صبح دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں وی جاں بحق ہو گئے۔ یہ واقعہ آج صبح پیش آیا، جب ایرانشہر کی ایک سڑک پر ملا کمال کی  گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ملا کمال موقع پر ہی جاں بحق ہو گئےاور ان کا بیٹا زخمی...
    خطے میں امن کی ایک بڑی امید، پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس بات کی تصدیق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک نے باہمی احترام اور سرزمین کے استعمال سے متعلق اصولوں پر اتفاق کر لیا ہے۔ خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس پر اپنے پیغام میں بتایاکہ پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ ہو چکا ہے۔ افغانستان سے پاکستان کی سرزمین پر ہونے والی دہشت گرد کارروائیاں فوری طور پر بند ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کی سرحدوں کا احترام کریں...
    اسلام آباد: پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے طیاروں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سے آذربائیجان تک بغیر رکے طویل فاصلے کی پرواز مکمل کی،  اس دوران فضا میں ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ (فضائی ایندھن فراہمی) کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا جو پی اے ایف کے لیے ایک غیر معمولی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ پیچیدہ عمل پاکستان ایئر فورس کے اپنے آئی ایل-78 ایریل ٹینکر کی مدد سے انتہائی مہارت کے ساتھ انجام دیا گیا، جس سے پی اے ایف کے طیاروں کی طویل فاصلے تک آپریشنل صلاحیت اور فضائی عملے کی اعلیٰ پیشہ ورانہ تربیت کا بھرپور اظہار ہوا۔...
    امیگریشن ماہر ابو بکر عادل نے کہا ہے کہ امیگریشن محض نقل مکانی کا عمل نہیں بلکہ صلاحیت، علم اور قیادت کے تبادلے کا ایک اہم ذریعہ ہےآج پاکستان کی افرادی قوت دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہے۔ کارپوریٹ دفاتر اور تحقیقی لیبارٹریوں سے لے کر اسپتالوں اور جامعات تک، پاکستانی ماہرین ایسے اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو حقیقی معنوں میں عالمی اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔ اے پی پی سے گفتگو میں امیگریشن ماہر ابو بکر عادل نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی ہجرت نہیں بلکہ پاکستان کے اثر و رسوخ کا منظم، میرٹ پر مبنی اور قانونی توسیعی عمل ہے جو تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارت کو عملی...
    اسلام آباد میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کے حقوق، بالخصوص میڈیکل اور پنشن سہولیات، زیر بحث آئیں۔ اجلاس میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی، نجکاری کمیشن، اسٹیٹ لائف اور ریٹائرڈ ملازمین کے نمائندے شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق، ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل سہولیات کے معاملے پر ہولڈنگ کمپنی اور لیبر یونینز کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہو سکا، جس کے باعث ڈیڈلاک برقرار ہے۔ ہولڈنگ کمپنی نے تجویز دی کہ ریٹائرڈ ملازمین کو انشورنس کمپنی کے ذریعے میڈیکل سہولیات فراہم کی جائیں گی، تاہم ملازمین کے نمائندوں نے اس تجویز پر تحریری تفصیلات مانگ لیں تاکہ اسے بہتر طور پر جانچا جا سکے۔ اجلاس میں ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن...
    ایک بیان میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ جدید خلائی تحقیق میں پاکستان کی شمولیت قابلِ فخر اور خوش آئند پیشرفت ہے، جو آنے والے وقت میں ماحولیاتی تحفظ، زراعت، اور قدرتی وسائل کے بہتر استعمال میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) کی کامیاب لانچ پر پوری قوم، سپارکو ٹیم اور پاکستانی سائنسدانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپارکو کی یہ عظیم کامیابی پاکستان کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہے، جو ملک کی سائنسی ترقی اور خود انحصاری کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ یہ سیٹلائٹ لانچ قومی سائنسدانوں اور...
    سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستانی انجینئرز اور سائنسدانوں کی صلاحیتوں کا اعتراف اب دنیا بھر میں کیا جا رہا ہے اور یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم قابلیت، عزم اور محنت کے ذریعے ہر میدان میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) کی کامیاب لانچ پر پوری قوم، سپارکو ٹیم اور پاکستانی سائنسدانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ قوم کی علمی و تکنیکی ترقی کا مظہر ہے اور یہ کامیابی پاکستان کے نوجوان انجینئرز اور سائنسدانوں کی انتھک محنت اور قابلیت کا نتیجہ ہے...
    قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے بولی دینے کی نئی تاریخ سامنے آگئی۔ قومی ائیر لائن کی نجکاری کے لیے بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سے تبدیل کرکے 17 نومبر کر دی گئی، چار کنسورشیم نے قومی ایئر لائن نجکاری کے بولی کے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ قومی ایئر لائن کی نجکاری آئندہ ماہ حتمی مرحلے تک پہنچے کی توقع ہے۔ کنسورشیم نے حکومت سے طے کردہ شرائط و ضوابط میں نرمی کی درخواست کر دی، نجکاری کے بعد قومی ایئرلائن کا نام تبدیل نہیں کیا جائے اور طیاروں سے قومی پرچم بھی نہیں ہٹایا جائے گا۔ ایئر لائن کی ملکیت پاکستانی شہریوں کے پاس ہی رہے گی، غیر ملکی فرد یا ادارے کو...
    پاکستان کے انسداد دہشتگردی آپریشن کے بعد بھارتی پروپیگنڈا مہم میں شامل ہو کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنی غیرجانبداری پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ پاکستان کی کارروائی کے بعد بھارتی میڈیا نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ ’افغان کرکٹرز‘ مارے گئے ہیں، جسے آئی سی سی نے بغیر تصدیق دہرا دیا۔ دہشتگردوں کے ٹھکانے نشانہ بنے 17 اکتوبر 2025 کو پاکستان نے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دھڑے حافظ گل بہادر گروپ (ایچ جی بی) کے خفیہ ٹھکانوں کو پکتیکا اور خوست کے علاقوں میں نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں:افغان کرکٹرز کی مبینہ ہلاکت، پاکستان نے آئی سی سی کے الزامات مسترد کردیے یہ کارروائیاں ان دہشتگردوں...
    سی پیک کی پائیدار ترقی کے حصول میں ڈیٹا ریسورسز کا اہم کردار WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز بیجنگ میں منعقدہ موسمیاتی تبدیلی اور آفات کے خطرات سے متعلق دوسرے بین الاقوامی تعلیمی سیمینار میں،چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے تحت انسٹی ٹیوٹ آف جیوگرافک سائنسز اینڈ نیچرل ریسورسز ریسرچ نے ڈیجیٹل سی پیک انٹیگریٹڈ ڈیٹا پلیٹ فارم اور “سی پیک کے قدرتی وسائل اور سبز ترقی کا اٹلس” جاری کیا۔ ڈیجیٹل سی پیک انٹیگریٹڈ ڈیٹا پلیٹ فارم سی پیک کے ڈیجیٹل جغرافیائی منظر نامے کو پیش کرنے کے لیے ڈیجیٹل نقشوں کا استعمال کرتا ہے، جو کہ اسپیٹیو ٹمپورل ڈیٹا کی بنیاد پر خطے میں کی جانے والی مختلف تحقیقی سرگرمیوں کے لیے جامع مدد فراہم کرتا...
    چین کے کمرشل کیرئیر راکٹ کے ذریعے پاکستانی سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز اتوار کے روز شمال مغربی چین سے لانچ کیے گئے کمرشل کیرئیر راکٹ کے ذریعے ایک پاکستانی سیٹلائٹ سمیت تین سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجا گیا، جو کامیابی سے اپنے مطلوبہ مدار میں داخل ہوئے۔یہ کیرئیر راکٹ، جس کا نام لیجیان-1 وائی8 ہے، اتوار کی صبح 11:33 بجے ڈونگ فینگ کمرشل اسپیس انوویشن پائلٹ زون سے لانچ کیا گیا، جو کہ جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر کے قریب واقع ہے۔دوسرے دو سیٹلائٹس کمرشل سیٹلائٹ سروسز فراہم کرنے والی کمپنی AIRSAT کی جانب سے خلا میں بھیجے گئے۔ اہم سنگ میل،‘ سپارکو نے پاکستان کا پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی اعتبار سے متاثر ہونے والا دنیا کا پانچواں ملک ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کی قومی غذائی سلامتی دوہرے خطرات سے دوچار ہے، ہماری ضرورت فوری اور واضح ہے جس میں پانی ذخیرہ کرنے کے ساتھ ساتھ فطرت پر مبنی حل، سیلابی میدانوں کی بحالی، آبپاشی کے شعبہ کی ترقی اور واٹر شیڈ مینجمنٹ کے نفاذ کا امتزاج ہونا چاہئے۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وہ عالمی موسمیاتی مالیاتی ادارے کے زیر اہتمام منعقدہ ’’روم واٹر ڈائیلاگ ‘‘ سے خطاب کررہے تھے۔ اس ڈائیلاگ میں سینکڑوں ممالک کے سربرہان مملکت و وزرا اور سول سوسائٹی اور ترقیاتی اداروں کے نمائندوں نے...
    تصویر بشکریہ سوشل میڈیا پاک فضائیہ کا دستہ ماہر فضائی اور زمینی عملے کے ہمراہ آذربائیجان پہنچ گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کا دستہ دوطرفہ فضائی مشق ’انڈس شیلڈ الفا‘ میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچا ہے، اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان تعاون کوفروغ دینا ہے۔پاک فضائیہ کے طیاروں نے اپنی عملی مہارت اور غیر معمولی برداشت کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ کے طیاروں نے بغیر رُکے پاکستان سے آذربائیجان تک مسلسل پرواز کامیابی سے مکمل کی، پرواز کے دوران ہوا میں ایندھن بھرنے کا عمل نہایت مہارت سے انجام دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پرواز کے دوران ایندھن بھرنے کا کام پاک فضائیہ کے اپنے آئی ایل 78 ایریل ٹینکر نے مکمل کیا، یہ پاک...
    فائل فوٹو نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان دوحہ میں گزشتہ رات طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتی ہے، جو درست سمت میں پہلا مثبت قدم ہے۔اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان برادر ممالک قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہتا ہے، آئندہ اجلاس ترکیہ میں منعقد ہوگا، جہاں ٹھوس اور قابلِ تصدیق مانیٹرنگ میکنزم کے قیام پر پیشرفت متوقع ہے۔ اسحاق ڈار سے یورپی خارجہ امور چیف کا ٹیلیفونک رابطہیورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالس نے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو فون کر کے ان سے گفتگو کی ار ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف واضح طور پر ای یو کی جانب...
    کے ایف ایل کک باکسنگ ایونٹ میں پاکستان کی بشریٰ اختر نے تاریخ رقم کردی۔ سری لنکا میں ہونے والے ایونٹ کے ایف ایل میں بشریٰ اختر نے سری لنکا کی نمیشا کماری کی مسلسل فتوحات کو بریک لگاکر ٹائٹل جیت لیا۔ اس فتح کے بعد بشریٰ اختر نے اپنے کوچز، مداحوں اور خاندان والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے بہت چیلنجنگ فائٹ تھی۔ انہوں نے کک باکسنگ فیڈریشن پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا۔ https://www.facebook.com/reel/1332601611609763/  
    پاکستان نے دوحہ میں گزشتہ شب طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے درست سمت میں پہلا اہم قدم قرار دیا ہے۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کی گئی اپنی ٹوئٹ میں اس عمل میں برادر ممالک قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہا اور ان کی کاوشوں پر گہری قدر دانی کا اظہار کیا۔ Welcome the Agreement finalized late last night in Doha. It is the first step in the right direction. Deeply appreciate the constructive role played by brotherly Qatar and Turkiye. We look forward to the establishment of a concrete and verifiable monitoring mechanism, in the… — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) October 19,...
    آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا مسلسل دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ کولمبو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا میچ بارش کے سبب متاثر رہا۔ نیوزی لینڈ ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 12.2 اوورز میں پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنالیے تھے کہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔ میچ کو ابتدائی طور پر 46 اوورز فی اننگز تک محدود کرکے کھیل دوبارہ شروع کیا گیا تو پھر بارش کی مداخلت کے باعث مزید اوورز کم کرکے 36 تک محدود کردیے گئے۔ تاہم صرف 25 اوورز کا کھیل ہی مکمل ہوسکا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹس پر ہی...
    بلوچستان میں معیاری تعلیم اور بہتر صحت کے وژن کے تحت صوبے کے 5 اضلاع میں 5 ہزار پرائمری طلبا کی ہیلتھ اسکریننگ کا پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام یورپی یونین اور یونیسف کے تعاون سے محکمہ تعلیم بلوچستان کے زیرِ انتظام جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کی نگرانی سیکرٹری تعلیم بلوچستان اسفند یار کاکڑ کر رہے ہیں، جبکہ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن اختر کھیتران اس منصوبے کی قیادت کر رہے ہیں۔ منصوبے کا مقصد بچوں کی جسمانی صحت، صفائی اور طبی نگہداشت کو بہتر بنانا ہے تاکہ ایک صحت مند اور باشعور نسل تیار کی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیے: عالمی ادارۂ صحت کا بھارتی ساختہ کھانسی کی ادویات پر انتباہ پروگرام کا آغاز لورالائی سے...
    پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا، وزیر دفاع کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 اکتوبر کو دونوں ملکوں کے درمیان استنبول میں دوبارہ وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا ہے، پاکستان کی سرزمین پہ افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، دونوں ہمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے۔ خواجہ...
    کوہستان کے 40 ارب روپے کرپشن اسکینڈل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز پشاور:(آئی پی ایس ) قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے ملک کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈلز میں سے ایک، کوہستان 40 ارب روپے کرپشن کیس کے مرکزی ملزم قیصر اقبال کو اہلیہ سمیت گرفتار کر لی جبکہ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں بعض بااثر اور اہم شخصیات کی گرفتاریوں کا امکان ہے۔ ملزم کے گھر سے سونا، غیر ملکی کرنسی، قیمتی گاڑیاں، جائیدادوں کے اصل کاغذات اور چیکس کے ریکارڈ برآمد، نیٹ ورک محکمانہ افسران سے بھی اوپر تک پھیلا، سینئر افسران کی ملی بھگت سے کئی سال تک چلتا رہا۔ نیب حکام کے مطابق ملزم...
    ویب ڈیسک:آئی سی سی نے بنا تصدیق افغانستان کی طرف سے کرکٹرز کی ہلاکتوں کے دعوے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعہ کو قابل مذمت قرار دیا ۔   آئی سی سی نے افغان کرکٹ بورڈ کے دعوے پر ردعمل کا اظہار کیا کہ فضائی حملے میں افغان کرکٹرز مارے گئے جو دوستانہ میچ کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔  پاکستان نے آئی سی سی کی جانب سے افغان کرکٹرز کی ہلاکتوں سے متعلق دعویٰ مسترد  کرتے ہوئےغیر مصدقہ  اور جانبدرانہ بیان بازی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق  وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کسی بھی آزاد ذریعے...
    اسلام آباد (نیٹ نیوز) سپارکو کی جانب سے آج اتوار کو پاکستان کے پہلے ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ "HS-1" خلا میں بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سیٹلائٹ  چین سے خلا میں روانہ کیا جائے گا۔ پاکستانی سائنس دانوں اور انجینئرز کی موجودگی میں لانچ کی تیاریاں  کی گئیں، یہ ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ سیلابوں، لینڈ سلائیڈز اور دیگر قدرتی آفات کی پیشگوئی میں مدد دے گا۔ سیٹلائٹ ماحولیاتی تبدیلیوں اور ارضیاتی خطرات کی بروقت نگرانی میں معاون ثابت ہو گا۔ HS-1 سیٹلائٹ انفراسٹرکچر میپنگ اور شہری منصوبہ بندی کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔ پاکستان کا یہ مشن قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047ء کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ سال 2025ء میں خلا میں بھیجا جانے والا یہ...
    تنظیمات اہل سنت پاکستان کے قائدین نے ٹی ایل پی کے کارکنان کی فوری رہائی اور سیل کی گئی مساجد و مدارس کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں تنظیماتِ اہلِ سنت پاکستان کے قائدین کا ہنگامی اجلاس پیر آف مانکی شریف پیرزادہ محمد امین قادری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قائدین نے مطالبہ کیا کہ سانحہ مریدکے پر عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے جبکہ تحریکِ لبیک اور تنظیمات اہلسنت کے بے گناہ کارکنان و قائدین کو فوری رہا کیا جائے۔ اجلاس میں اہلِ سنت کی مساجد و مدارس کو نشانے کی مذمت کی گئی جبکہ شرکا نے مینارٹی ایکٹ 2025 اور نیشنل کمیشن فار مینارٹیز کو مسترد کردیا۔ موجودہ صورت حال کے پیش نظر تنظیمات اہل سنت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251019-01-13 کاکول ‘راولپنڈی (آن لائن)فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے معرکہ حق میں اپنی عسکری اور دفاعی صلاحیت کا لوہا منوایا۔ دوبارہ جارحیت کی کوشش کی گئی تو پاکستان دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ سخت جواب دے گا‘بھارتی جارحیت کے خلاف قوم پہلے سے زیادہ متحد اور یک زبان ہوئی، اللہ اور قوم کی مدد سے اپنی زمین کا ایک انچ بھی نہیں لینے دیں گے‘ بھارت کا خود ساختہ شواہد پیش کرنا علامت ہے کہ بھارتی حکمران جماعت نے اپنے مذموم مقاصد کے لیے دہشت گردی کو سیاسی رنگ دیا، عوام کے تعاون سے یقینا اس لعنت کو بھی شکست دیں گے، ہم اسلام کی غلط تشریح کرنے والے مٹھی بھر گمراہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251019-08-31 جسارت نیوز
    پشاور : سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو جواب ملے گا، پاکستان کے خلاف کوئی بھی جارحیت کرے تو ہم فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔  افغانستان کے حوالے سے جو بھی پالیسی ہو اس پر ہمیں اعتماد میں لیا جائے۔وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا نے ہفتے کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے، گزشتہ حکومت میں ہم تھوڑے کمزور تھے، جوغلطیاں ہوں ان پر تنقید ضرور کریں لیکن صوبے کو نقصان نہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کسی کے خلاف نہیں اتارا گیا، ہم تو قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، ہم عدالتوں میں جنگ لڑرہے ہیں انصاف نہ ملا تو احتجاج ہی کریں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور : سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو جواب ملے گا، پاکستان کے خلاف کوئی بھی جارحیت کرے تو ہم فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ افغانستان کے حوالے سے جو بھی پالیسی ہو اس پر ہمیں اعتماد میں لیا جائے۔وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا نے ہفتے کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے، گزشتہ حکومت میں ہم تھوڑے کمزور تھے، جوغلطیاں ہوں ان پر تنقید ضرور کریں لیکن صوبے کو نقصان نہ پہنچے۔انہوں نے کہا کہ مجھے کسی کے خلاف نہیں اتارا گیا، ہم تو قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، ہم عدالتوں میں جنگ لڑرہے ہیں انصاف نہ ملا تو احتجاج ہی کریں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور : سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو جواب ملے گا، پاکستان کے خلاف کوئی بھی جارحیت کرے تو ہم فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ افغانستان کے حوالے سے جو بھی پالیسی ہو اس پر ہمیں اعتماد میں لیا جائے۔وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا نے ہفتے کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے، گزشتہ حکومت میں ہم تھوڑے کمزور تھے، جوغلطیاں ہوں ان پر تنقید ضرور کریں لیکن صوبے کو نقصان نہ پہنچے۔انہوں نے کہا کہ مجھے کسی کے خلاف نہیں اتارا گیا، ہم تو قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، ہم عدالتوں میں جنگ لڑرہے ہیں انصاف نہ ملا تو احتجاج ہی کریں...
    —فائل فوٹو  سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ 17 اکتوبر کی رات خارجی گل بہادر گروپ کے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا، مؤثر اسٹرائیکس میں گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خوارج ہلاک کر دیے گئے۔افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقوں میں موجود دہشت گرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، انٹیلی جنس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق مؤثر اسٹرائیکس میں گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خوارج ہلاک ہوئے۔ پاکستان کی قندھار اور کابل میں افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائی پاکستان نے قندھار اور کابل میں افغان طالبان اور... سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں میں اہم خارجی سرغنہ بھی شامل تھے، خوارج گل بہادر...
    امریکا میں وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کے دورے کا چھٹا اور آخری روز اہم مالی و معاشی سرگرمیوں سے بھرپور رہا۔ وزیرِ خزانہ نے ابو ظہبی کمرشل بینک کے سینیئر انتظامی وفد سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی مالیاتی پالیسیوں اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرِ خزانہ نے وفد کو پاکستان کی جانب سے مالیاتی ذرائع کو متنوع بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، پی آئی اے اور ایئرپورٹ کی نجکاری سے متعلق بریفنگ انہوں نے چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈ کے اجرا اور گلوبل میڈیم ٹرم نوٹ پروگرام کی تجدید سے متعلق پیش رفت کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرریلوےحنیف عباسی  نے سماء نیوز کے پروگرام ’ میرے سوال‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کا اسٹینڈ وہی ہے جو پہلے تھا، ہمارا اسٹینڈ ہے کہ جو دہشتگرد چھپے ہوئے ہیں ان کو ہمارے حوالے کریں یا پھر ان سے ہتھیار لے کر معافی تلافی کروائیں ، اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی دوسری چوائس نہیں ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ  اگر ہم آپس میں کلیئر نہ ہوتے تو بھارت سے جنگ نہ جیت پاتے، فیلڈ مارشل  نے اوور سیز پاکستانیوں کے کنونشن میں تقریر کی تھی ، اس پوری تقریر کو انہوں نے بھارت کے خلاف جنگ میں عملی جامہ پہنایا، اس جنگ کے بعد خارجہ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے افغانستان کے وزیر خارجہ کو دورہ بھارت کے دوران کیش پیسے دیے۔ نجی ٹی وی سماء کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ کو بھارت نے کیش پیسے بھر کر دیے۔ انہیں پانچ ایمبولینسز بھی دی گئیں۔ اینکر ابصار عالم نے سوال کیا کہ آپ یہ بات اندازے سے کر رہے ہیں یا آپ کے پاس کوئی انفارمیشن ہے۔ اس پر حنیف عباسی نے کہا کہ وہ یہ دعویٰ مصدقہ معلومات کی بنا پر کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے 13 ایسے لوگ ہیں جنہیں بھارت را کے ذریعے بھر...
    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا 19واں میچ، جو ہفتے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا، بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ میچ کی منسوخی سے جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے، جو 5 میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ صرف آسٹریلیا سے پیچھے ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ 2025، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی آج کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈی کے خلاف پاکستانی ٹیم نے ٹاس کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 25 اوورز میں 5 وکٹوں پر 92 رنز بنائے تھے کہ ایک اور بارش نے کھیل روک دیا، جو آخرکار میچ کے...
    سہ ملکی سیریز میں افغانستان کے نکلنے کے بعد زمبابوے کی شمولیت کے بعد سیریز کا باضابطہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سہ فریقی سیریز: افغانستان کی طرف سے عدم شرکت کے اعلان کے بعد پی سی بی کا بڑا فیصلہ آگیا زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی دعوت قبول کرتے ہوئے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے، جس میں سری لنکا کی ٹیم بھی شریک ہوگی۔ یہ سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ یہ پاکستان کی سرزمین پر ہونے والی پہلی سہ ملکی ٹی 20 سیریز ہوگی، جس کا مقصد اگلے سال بھارت اور سری...
    جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی تاریخ رقم کی ہے ، ملکی معیشت کے تمام اشاریے مثبت ہیں اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ، بھارت کے خلاف معرکہ حق میں پاکستان نے تاریخی فاتح حاصل کی اور بھارت کو ایسی شکست دی جسے وہ تاقیامت یادکھے گا، محنت اور لگن سے پاکستان دنیامیں وہ مقام حاصل کرے گا جس کا خواب قائداعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے جہانیاں میں رکن قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر کے گھر آمد کے موقع پر سیاسی رہنمائوں سے ملاقات کے دوران...
    پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا پنجاب حکومت کے رویئے پر تحفظات کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت کے رویئے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔صدر آصف علی زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات، خطے میں کشیدگی، پنجاب کی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں ن لیگ قیادت کے ساتھ صدر مملکت، بلاول بھٹو کی ملاقاتوں سے متعلق گفت وشنید کی گئی، سی ای سی اجلاس میں شرکا کو حکومت کے ساتھ بات چیت میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سی ای سی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات سات دہائیوں پر محیط ایک لازوال دوستی کی مثال ہیں، جو محض سفارتی یا تجارتی رشتے تک محدود نہیں بلکہ عوامی فلاح، ترقی، امن اور باہمی محبت کی بنیاد پر استوار ہیں۔ پاکستان بالخصوص پنجاب کو خطے میں علاقائی تجارت کا مرکز بنانے میں چین کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں ایکسپو سینٹر میں پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام پاک-چائنا لو فیسٹیول ٹریڈ ایکسپو میں بطورمہمان خصوصی شرکت کے دوران کیا۔ ایکسپو میں چینی قونصل جنرل لاہور ژا...
    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوروف نے ملاقات کی۔اس موقع پر پاک روس میڈیا تعاون  پر غور کیا گیا۔ دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون کے مختلف پہلوئوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی) اور روس کی Sputnik نیوز ایجنسی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت ، پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ورلڈ) اور آر ٹی (رشین ٹی وی) کے مابین تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر عوامی سطح کے تبادلہ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل انفلوئنسرز...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 48 گھنٹے طویل سیز فائر کے دوران افغانستان سے خارجیوں نے پاکستان میں متعدد دہشت گرد حملے کرنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی میں حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 100 سے زائد خوارج کو ہلاک کردیا جب کہ گل بہادرگروپ کے خارجیوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی میں بھی کم از کم 60 سے 70 خوارج مارےگئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ایک بیان میں کہا کہ سیز فائر کے دوران افغانستان سے خارجیوں کے دہشت گرد حملےکرنے کی کوشش  پر  سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے جواب دیا، سکیورٹی فورسز  نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں خارجی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں جاری تمام جنگوں کو ختم کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع سے بخوبی واقف ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات شروع انہوں نے کہا کہ میں واپس آ کر اس جنگ کو بھی ختم کروا دوں گا، یہ میرے لیے ایک آسان کام ہے کیونکہ دنیا کے تنازعات کو حل کرنا میرا مشن ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی عالمی رہنما نے پاک افغان حالیہ...
    بھارت میں آنے والی بولی وڈ فلم ’’دی تاج اسٹوری‘‘ کا ٹریلر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے کو ملا ہے۔ صارفین نے نہ صرف فلم کی تاریخی حقائق سے روگردانی پر اعتراض کیا ہے بلکہ اسے مسلمانوں کے خلاف تعصب پر مبنی بھی قرار دیا ہے۔ ٹریلر میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ پریش راول ایک ٹور گائیڈ اور بعد میں وکیل کے طور پر دکھائی گئی ہیں جو تاج محل کی ملکیت کے کیس کی پیروی کر رہی ہیں۔ یہ فلم دنیا کے آٹھویں عجوبے، تاج محل، کی تاریخ کو ایک متنازع اور جھٹلائی گئی روایت کے تحت پیش کرتی ہے۔ فلم کے دعوے کے مطابق کہانی ’سچی کہانیوں‘ پر مبنی...
    موسم کی تبدیلی کے باوجود راولپنڈی میں ڈینگی کے حملوں کا سلسلہ نہیں تھم سکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 نئے  کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی   مطابق رواں سال اب تک 16345افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مکمل کیا گیا جس میں  1072 کیسز کی تصدیق ہوئی۔اتھارٹی نے بتایا کہ 41 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ڈینگی سرویلنس کے دوران 57 لاکھ 81  ہزار 648 گھروں کا چیک اپ بھی کیا گیا جس میں1 لاکھ 82ہزار 769 گھر ڈینگی پازٹیو پائے گئے۔ 16 لاکھ 12 ہزار 885 سپاٹ چیک کیے گے تو 25ہزار 079 سپاٹ ڈینگی پازٹیو نکلے اور 2 لاکھ 7 ہزار 848 مقامات سے ڈینگی لاروا...
    گڑھی یاسین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام آج بھی وہی نظریہ رکھتے ہیں جو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ اقبالؒ کا تھا، کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کسان کو اس کی محنت کا صلہ ملنا چاہئے۔ پاکستان میں جان بوجھ کر زراعت کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ کھاد، پیٹرول اور زرعی ادویات کی قیمتیں کئی گنا بڑھا دی گئی ہیں، جبکہ گندم اور دھان کی قیمتیں گرا کر کسان کو دیوالیہ بنا دیا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ...
    ادیس ابابا+ ایتھوپیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان طویل مدتی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے افریقہ کے ساتھ تجارتی سفارت کاری اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لیے پر عزم ہے۔ پانچویں پاکستان افریقہ تجارت ترقیاتی کانفرنس اور میڈ ان پاکستان نمائش کے دوسرے دن ادیس ابابا کے ملینیم ہال میں متحرک بی ٹو بی ملاقاتیں، افریقی یونین کے اعلیٰ سطحی دورہ ، پریس بریفنگ اور گالا ڈنر کا انعقاد کیاگیا جو پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان گہرے ہوتے تعلقات کے جشن کا اظہار ہیں۔ افریقی یونین کمیشن کے چیئرپرسن محمود علی یوسف نے نمائش کا دورہ کیا، دورے کے دوران...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوروف نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی) اور روس کی Sputnik نیوز ایجنسی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کے علاوہ پاکستان ٹیلی ویڑن (پی ٹی وی ورلڈ) اور آر ٹی (رشین ٹی وی) کے مابین تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر عوامی سطح کے تبادلہ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل انفلوئنسرز اور نوجوانوں...
    سپارکو کی جانب سے اتوار کو پاکستان کے پہلے ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ "HS-1" خلا میں بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ کل 19 نومبر کو چین سے خلا میں روانہ کیا جائے گا۔ پاکستانی سائنس دانوں اور انجینئرز کی موجودگی میں لانچ کی تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں۔ یہ ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ سیلابوں، لینڈ سلائیڈز اور دیگر قدرتی آفات کی پیشگوئی میں مدد دے گا۔ سیٹلائٹ ماحولیاتی تبدیلیوں اور ارضیاتی خطرات کی بروقت نگرانی میں معاون ثابت ہوگا۔  HS-1 سیٹلائٹ انفراسٹرکچر میپنگ اور شہری منصوبہ بندی کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔ یہ پاکستان کا یہ مشن قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ سال 2025 میں خلا میں بھیجا جانے والا یہ پاکستان کا...
    پاکستان کی نامور نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنے لگیں، تاہم بعدازاں انہوں نے خود ان افواہوں کی سختی سے تردید کردی۔ سوشل میڈیا پر صبح یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ پی ٹی وی کی سابق معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کر گئی ہیں، جس کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر سینیئر اینکر توثیق حیدر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عشرت فاطمہ خیریت سے ہیں اور انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے ان سے بات بھی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: عشرت فاطمہ کو پاکستانی نیوز انڈسٹری سے کیا شکوہ ہے؟ بعدازاں عشرت فاطمہ نے خود ایک...