2025-09-17@23:08:57 GMT
تلاش کی گنتی: 11059

«رویش کمار»:

(نئی خبر)
    افغانستان کی عبوری حکومت نے قومی شناختی کارڈ پر خواتین کی تصاویر کو لازمی قرار دینے کے بجائے اختیاری بنانے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ افغان خواتین کو بنیادی شناخت اور برابری کے حق سے محروم کرتا ہے۔ طالبان کے دارالافتا کی جانب سے جاری فرمان میں کہا گیا ہے کہ صرف بیرونِ ملک مقیم افغان خواتین یا علاج کی غرض سے سفر کرنے والی خواتین کے لیے تصویر لازمی ہوگی، جبکہ افغانستان کے اندر رہنے والی خواتین کے لیے شناختی کارڈ پر تصویر لگانا شریعت کے منافی قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شاعری میں حکومتی فیصلوں پر تنقید اور...
    نیٹ فلکس کے نئے سیزن ‘وِد لو، میگھن’ میں ڈچس آف سسیکس میگھن مارکل نے مشہور شیف خوسے آندریس کے سامنے دلچسپ انکشاف کیا کہ ان کے شوہر پرنس ہیری کو لابسٹر پسند نہیں۔ اس پر آندریس نے ہنستے ہوئے جواب دیا اور آپ نے پھر بھی ان سے شادی کر لی؟ رپورٹس کے مطابق برطانوی شاہی خاندان میں کھانے پینے کے حوالے سے کئی دلچسپ روایات موجود ہیں۔ سابق شاہی بٹلر گرانٹ ہیروڈ کے مطابق خاندان عام طور پر شیل فِش (جیسا کہ جھینگا اور کیکڑا) نہیں کھاتا کیونکہ اس سے فوڈ پوائزننگ کا خطرہ رہتا ہے۔ اسی طرح لہسن بھی شاہی کھانوں سے دور رکھا جاتا ہے تاکہ سانس کی بو سے بچا جا سکے۔ خود ملکہ کمیلا...
    لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں ملزم نے 8 سالہ بچی کو زبردستی گاڑی میں لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرپنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین اور بچیوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اس کیس کی مکمل نگرانی کرے گی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گلبرگ سے گرفتار کر لیا، ملزم نے بچی کو زبردستی گاڑی میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ بچی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی فوزیہ وقار نے قرار دیا ہے کہ دفتر میں ملازمین کی مسلسل سی سی ٹی وی نگرانی ہراسانی کے زمرے میں آتی ہے۔ نجی اخبار کے مطابق یہ فیصلہ راولپنڈی کے ایک نجی تعلیمی ادارے کے کیس میں سامنے آیا، جہاں خاتون افسر کی شکایت پر ادارے کے سربراہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ اور سرزنش کی سزا دی گئی۔ شکایت کنندہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ چیف ایگزیکٹو افسر انہیں غیر ضروری نگرانی اور خوف و ہراس کا نشانہ بناتے ہیں۔ تحقیقات کے دوران شواہد سے ثابت ہوا کہ ملزم نے سی سی ٹی وی کیمروں کا غلط استعمال کیا اور متاثرہ ملازمہ کو سی سی ٹی وی اسکرین...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک سعودی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہر آزمائش میں پورا اترے ہیں۔ انہوں نے پاک بھارت کشیدگی میں سعودی عرب کے مخلصانہ، برادرانہ اور مؤثر کردار پر سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ہو یا امن، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ...
    بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وشال نے اپنی ساتھی اداکارہ سائی دھنشیکا کے ساتھ منگنی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال مئی میں وشال نے سائی دھنشیکا کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے شادی کا اعلان کیا تھا، اور اب اپنی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر انہوں نے مداحوں کو منگنی کی خوشخبری دی ہے۔ اداکار وشال نے منگنی کی تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں، جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق وشال کی شادی بھی ان کی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر ہی طے تھی، تاہم گھر کی تعمیر مکمل نہ ہونے کے باعث شادی کی تاریخ آگے بڑھا...
    رام اللہ (عرب میڈیا/ویب ڈیسک)فلسطینی اتھارٹی نے امریکا سے صدر محمود عباس کا ویزا بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق صدر عباس کے ترجمان نبیل ابو رودینہ نے کہا کہ امریکا کے اس اقدام سے خطے میں کشیدگی اور تناؤ میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینی صدر کا ویزا بحال کرانے کے لیے واشنگٹن پر دباؤ ڈالے۔ ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مشرق وسطیٰ اور مغربی ممالک سے مسلسل رابطے کیے گئے ہیں، خاص طور پر ان ممالک سے جو اس معاملے سے براہ راست وابستہ ہیں۔ یاد رہے کہ محمود عباس کو آئندہ ماہ نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس...
    راولپنڈی میں جی ٹی روڈ پر روات ٹی چوک اسلام آباد کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ ہمک کی ٹیم نائٹ پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کے لیے روات ٹی چوک کے قریب موجود تھی کہ اچانک ایک تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑی پولیس موبائل سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ پولیس موبائل اور کار دونوں کو  شدید نقصان پہنچا، حادثے کے نتیجے میں موبائل وین میں سوار پولیس اہلکار  ڈرائیور تحسین موقع پر شہید ہوگئے جبکہ  ساجد نامی اہلکار  شدید زخمی ہوا جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔ حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس حکام کا کہنا...
    غزہ، (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ میں فضائی کارروائی کے دوران حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی ایک رہائشی عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر بمباری کی گئی جہاں ابو عبیدہ موجود تھے۔ فوج نے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں، جبکہ حماس کی جانب سے اس دعوے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ غزہ میں مزید 77 فلسطینی شہید اسرائیلی فضائی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 77 فلسطینی شہید اور 345 زخمی ہوئے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے پناہ گزین کیمپوں اور امدادی مراکز کو بھی نشانہ بنایا۔ محکمہ صحت غزہ...
    بلوچستان کی وسیع اور بنجر زمین جہاں زندگی کی بقا کا دارومدار پانی کی ایک ایک بوند پر ہے، وہاں پرویز احمد ایک ایسے شخص کے طور پر نمایاں ہیں جو زمین کی سرگوشیاں سننے کا ہنر رکھتے ہیں۔ بلوچستان میں خشک سالی کے خلاف جدوجہد ، روایتی "کشتہ" سے پانی کی تلاش pic.twitter.com/M5g6SqAaCC — WE News (@WENewsPk) August 31, 2025 وہ گزشتہ 17 برس سے زیر زمین پانی کی تلاش کے لیے ’کشتہ‘ کے قدیم طریقے پر انحصار کر رہے ہیں۔ یہ فن انہوں نے اپنے استاد حبیب اللہ شہوانی سے سیکھا ہے۔ اس عمل کے لیے مخصوص Y شکل کی درختوں کی تازہ تراشی ہوئی دو شاخوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جب وہ کسی ایسے مقام...
    اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ سٹی میں ایک فضائی کارروائی کے دوران حماس کے نقاب پوش ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا ہے۔ تاہم اسرائیلی حکام نے اس کارروائی کے نتائج کے بارے میں محتاط امید کا اظہار کیا ہے۔ #Hamas's celebrity spokesman Abu Obaida might have been killed Saturday evening in a targeted Israeli airstrike in Rimal, a suburb 3 km away from the center of #Gaza City. No confirmation yet from Hamas or IDF.pic.twitter.com/oF0pAFoUw7 — Ahmed Quraishi (@_AhmedQuraishi) August 30, 2025 فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ 30 اگست 2025 کو غزہ سٹی کے مغربی علاقے الثورہ اسٹریٹ پر ایک عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد کے مناظر ہیں، جسے حماس...
    اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تازہ فضائی حملے میں حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا ہے۔  اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ حملہ غزہ کی ایک رہائشی عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر کیا گیا۔ تاہم اب تک اس کارروائی کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی حماس کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک ہی دن میں مزید 77 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں 19 افراد وہ بھی شامل ہیں جو امداد کے منتظر تھے۔  اس طرح 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 63 ہزار 371...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے قصبہ کالونی کٹی پہاڑی کے قریب میڈیکل اسٹور پر فائرنگ کے نتیجے میں احسان اللہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول احسان اللہ میڈیکل اسٹور کے باہر فون پر بات کر رہا تھا، جب ایک مسلح شخص اس کے قریب آیا اور بلا کسی جھگڑے کے اسے تین گولیاں مار دیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں احسان اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ملزم واردات کے بعد فوراً موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعلق...
    افغانستان کی طالبان حکومت نے ایک ایسا قانون منظور کیا ہے، جس کی زد میں شعرا بھی آگئے ہیں۔ اب حکومت کے سربراہ کے احکامات یا فیصلوں پر تنقیدی شعر پڑھنے پر پابندی کے ساتھ ساتھ رومانوی شاعری پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ افغانستان انٹرنیشنل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ نئی قانون سازی ہفتے کے روز سرکاری گزٹ میں شائع ہوئی اور اس میں شاعری کی محافل کے لیے 13 شقیں وضع کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان حکومت نے کھڑکیوں پر پابندی کیوں لگائی؟ قانون کے تحت طالبان حکومت کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کے احکامات یا فیصلوں پر کوئی تنقید ممنوع ہے، نیز لڑکوں اور لڑکیوں کی تعریف یا ان...
    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے خبر دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں ہونے والے آئندہ کواڈ سمٹ میں شرکت کے لیے دورۂ بھارت کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ حالیہ دنوں میں بھارت اور امریکا کے تعلقات میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ ٹرمپ نے روسی تیل خریدنے پر بھارت پر تعزیری محصولات عائد کیے تھے جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ بڑھا۔ یہ بھی پڑھیے: نریندر مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی 4 فون کالز مسترد کردیں، جرمن اخبار کا دعویٰ نیویارک ٹائمز کی ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر ٹرمپ نے وزیراعظم نریندر مودی کو یقین دلایا...
    بی آئی ایس ای سوات بورڈ نے 30 اگست 2025 کو گیارہویں جماعت (ایچ ایس ایس سی پارٹ ون) کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ نتائج سوات اور شانگلہ کے طلبا کے لیے ہیں، جنہوں نے اس سال کے آغاز میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات دیے تھے۔ نتائج چیک کرنے کے لیے طلبا کو مختلف طریقے فراہم کیے گئے ہیں: ویب سائٹ کے ذریعے طلبا بی آئی ایس ای سوات کی سرکاری ویب سائٹ پر جا کر اپنے نتائج چیک کر سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کے “نتائج” سیکشن میں اپنا رول نمبر درج کریں، اور “سبمٹ” پر کلک کر کے نتیجہ دیکھیں۔ نام سے تلاش اگر طلبا اپنے رول نمبر کی بجائے نام کے ذریعے نتائج دیکھنا چاہتے...
    شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم نجی ٹی وی چینل میں بطور کیمرہ مین ملازمت کرتا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سولجر بازار انویسٹی گیشن پولیس نے اہلیہ کے قتل میں ملوث ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ نے ملزم سے پسند کی شادی کی تھی جس کو گھریلو رنجش پر شوہر نے قتل کیا اور پھر وہ معمول کے مطابق ملازمت پر چلا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ ایک بیٹی کی ماں تھی جس کے شوہر کے ساتھ کافی عرصے سے جھگڑے چل رہے تھے۔ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کی تفتیش کے دوران پولیس نے...
    بھارتی سنیما کی جنوبی صنعت کے معروف اداکار وشال نے منگنی کر کے اپنے مداحوں کو خوشخبری دی ہے۔ وشال نے اس سال مئی میں ساتھی اداکارہ سائی دھنشیکا کے ساتھ تعلق کا اعتراف کیا تھا اور شادی کی منصوبہ بندی کا اعلان بھی کیا تھا۔   View this post on Instagram   A post shared by Vishal (@actorvishalofficial) اب اداکار نے اپنی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر سائی دھنشیکا کے ساتھ منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی خوشی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اصل میں شادی کی تقریب اسی سالگرہ کے دن رکھی گئی تھی، لیکن گھر کی تعمیر مکمل نہ ہونے کے سبب تاریخ کو مؤخر کرنا...
    صدر پاکستان آصف علی زرداری نے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔ بلوچستان کی جانب سے محفوظ علی خان کو کمیشن کا رکن نامزد کیا گیا تھا، اور صدر نے اس نئی نامزدگی کی منظوری دیتے ہوئے پچھلی منظوری کو منسوخ کر دیا۔ اس کے علاوہ، صدر آصف علی زرداری نے کرمنل لاز ترمیمی بل 2025 کی بھی منظوری دے دی ہے۔ چند روز قبل، انہوں نے 11ویں این ایف سی کی تشکیل کی تھی، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ اور ہر صوبے سے ایک ماہر کو شامل کیا گیا تھا۔یہ تبدیلیاں مالیاتی کمیشن کے کام کو مزید مؤثر بنانے کی کوشش کے تحت کی جا رہی ہیں۔...
    نیوزی لینڈ نے بزنس انویسٹر ویزا متعارف کروانے کا اعلان کر دیا جس سے پاکستان و دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کو کاروبار قائم کرنے اور اسے فعال طور پر چلانے کے نئے مواقع میسر ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کے بزنس انویسٹر ویزا کیلیے درخواستیں وصول کرنے کا عمل نومبر 2025 سے شروع ہوگا۔ غیر ملکی سرمایہ کار یا تو کسی موجودہ کاروبار میں 10 لاکھ نیوزی لینڈ ڈالر انویسٹ کر کے تین سالہ ورک ٹو ریزیڈنس اختیار کر سکتے ہیں یا پھر 20 لاکھ نیوزی لینڈ ڈالر سے 12 ماہ کے فاسٹ ٹریک ریزیڈنسی لے سکتے ہیں۔ پاکستان سرمایہ کار براہ راست کاروبار خرید سکتے ہیں یا کم از کم 25 فیصد ملکیت حاصل کر سکتے ہیں لیکن اس...
    ایران کی انقلابی گارڈز کا کہنا ہے کہ انہوں نے 8 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ حساس مقامات کی لوکیشنز اور اعلیٰ فوجی شخصیات کی تفصیلات اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو فراہم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انقلابی گارڈز نے الزام عائد کیا ہے کہ گرفتار افراد نے یہ معلومات جون میں اسرائیل کی ایران پر فضائی کارروائی کے دوران موساد کو دی تھیں جب اسرائیل نے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا اور اعلیٰ فوجی کمانڈرز سمیت عام شہری بھی جاں بحق ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: ایران میں عالمی جوہری نگرانی کے ادارے کے معائنہ کاروں کی واپسی، یورپی ممالک کے ساتھ اہم مذاکرات انقلابی گارڈز کے بیان میں کہا...
    برطانوی اسٹار ایما راڈوکانو یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ برطانوی نمبر ایک ایما راڈوکانو کو 2022 کی ومبلڈن چیمپئن عالمی نمبر دس ایلینا رائباکینا کے ہاتھوں 1-6 اور 2-6 سے شکست ہوئی۔ Elena Rybakina storms into the second week! pic.twitter.com/yCWzY4iCq9 — US Open Tennis (@usopen) August 29, 2025 راڈوکانو 2021 میں 18 سال کی عمر میں یو ایس اوپن ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کرنے کے بعد سے کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہیں۔ رواں برس کے چاروں گلینڈ سلیم ایونٹس میں انہیں ٹاپ ٹین سیڈ کھلاڑیوں سے شکست ہوئی۔ راڈوکانو کو آسٹریلین اوپن اور فرنچ اوپن میں ایگا شیوانتک جبکہ ومبلڈن میں آرینا سبالینکا نے شکست دی تھی۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی تعاون کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ محسن نقوی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے مخلصانہ اور مؤثر کردار پر سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ ہو یا امن، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں ممالک کے تعلقات ہر آزمائش میں کامیاب ثابت ہوئے۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ سعودی عرب جا...
    محکمہ تعلیم پنجاب نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 5ویں اور چھٹی جماعت کے امتحانات بھی بورڈز کی سطح پر لینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق بورڈ امتحان پنجاب ایجوکیشن کریکلم ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی پیکٹا لے گی۔ سرکلر میں کہا گیا کہ اس سال نویں اور دسویں بورڈز  امتحان کے خراب نتائج باعث فیصلہ کیا گیا، دونوں کلاسوں کے بورڈ امتحان کا مقصد طلبہ کی تعلیمی ذہنی تربیت ہے، بورڈ امتحان سے نویں دسویں کلاسز کے بورڈ رزلٹ بھی اچھے ہوں گے۔ سرکلر میں کہا گیا کہ تمام اسکولز سربراہان کو تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی اور  اسکولز سربراہان سے اسکولز اکیڈمک امپرومنٹ پلان بھی طلب کرلیا گیا۔ پنجاب ٹیچرز یونین نے کہا کہ پنجم ہشتم کے بورڈ امتحان...
    پختونخوا کے دو مختلف اضلاع میں  دہشت گردوں کے پولیس وین پر حملے اور آبادی پر مارٹر گولہ پھینکنے کے نتیجے میں ایک اہلکار سمیت  2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق کوہاٹ کے تحصیل لاچی کے علاقے  درملک میں پولیس چوکی کے قریب پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر شہید جب کہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایمرجنسی کی اطلاع ریسکیو 1122 کوہاٹ کنٹرول روم کو موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیموں نے بروقت رسپانس کیا اور تمام پوليس اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹائپ ڈی اسپتال لاچی منتقل کر دیا جہاں سے دو پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا۔ حکام...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے آج، 30 اگست 2025 کو، گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن (NFC) کی تشکیل میں ایک اہم تبدیلی کی منظوری دی ہے۔ اس تبدیلی کے تحت بلوچستان حکومت کی جانب سے نان-ایکز آفسیو ممبر کے طور پر محفوظ علی خان کی نامزدگی کو منظور کیا گیا ہے، جو کہ پہلے سے دی گئی منظوری کو خودبخود تبدیل کرتی ہے۔ اس کا اعلامیہ صدر مملکت کے سیکرٹریٹ نے جاری کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:نئے صوبوں کا قیام، این ایف سی ایوارڈ فارمولے میں تبدیلی، رانا ثنااللہ کھل کر بول پڑے یاد رہے کہ صدر مملکت نے 22 اگست 2025 کو 9 رکنی 11ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کی تھی، جس کا چیئرمین وفاقی وزیر خزانہ محمد...
    روم (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اپنی اور دیگر معروف خواتین کی ایڈٹ شدہ قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز فحش ویب سائٹ پر شائع ہونے پر شدید غم و غصہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اس عمل کو خواتین کی تذلیل اور افسوسناک قرار دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ’’فیکا‘‘ (Phica) نامی ویب سائٹ پر نہ صرف وزیرِاعظم بلکہ ان کی بہن آریانا میلونی سمیت کئی سیاستدان اور شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کی گئیں۔ ان میں توہین آمیز جملے بھی شامل تھے۔ عوامی دباؤ کے بعد ویب سائٹ بند کردی گئی۔ منتظمین نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ مواد صارفین نے مختلف ذرائع...
    قومی ویمنز کرکٹرز نے پشاور میں آج ہونے والے فلڈ ریلیف چیریٹی میچ میں شائقین سے اسٹیڈیم آنے کی اپیل کی ہے۔ ویڈیو پیغام میں ویمنز کھلاڑیوں نے شائقین سے درخواست کی وہ ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنے ضرور آئیں تاکہ سیلاب متاثرین کے لیے زیادہ سے زیادہ رقم جمع ہوسکے۔ Pakistan women’s cricketers share their message of solidarity ???? All gate proceeds from tomorrow's flood relief exhibition match between Zalmi XI and Legends XI in Peshawar will go towards rehabilitation efforts. pic.twitter.com/Mnm7PBytnQ — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) August 29, 2025 خیبرپختونخوا حکومت اور پشاور زلمی کے زیر اہتمام فلڈ ریلیف چیریٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔ میچ میں شاہد آفریدی، یونس خان، انضمام الحق، راشد لطیف، وقار یونس، اظہر محمود،...
    واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل فلسطینی اتھارٹی (پی اے) اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے نمائندوں کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے پی ایل او اور پی اے کے ارکان کے ویزے منسوخ یا مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مستقل مشن میں شامل افراد کو استثنا حاصل ہوگا لیکن صدر محمود عباس آئندہ ماہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ امریکی بیان کے مطابق پی ایل او اور پی اے نے وعدوں پر عمل نہیں کیا اور امن عمل کو نقصان پہنچایا، اس لیے انہیں جواب دہ ٹھہرایا جا رہا ہے۔ واشنگٹن نے فلسطینی...
    فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق تربیلا ڈیم کے سپل ویز رات 2 بج کر 38 منٹ پر بند کر دیے گئے ہیں۔ ڈیم سے پانی کا مجموعی اخراج ایک لاکھ 56 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سیلابی سطح معمول کے بہاؤ پر آنے کی توقع ہے۔ تربیلا ڈیم کے سپل ویز رات 2 بج کر 38 منٹ پر بند کر دیے گیے ہیں۔ تربیلا سے پانی کا ٹوٹل اخراج 156000 کیوسک ھو گا اور سیلابی سطح معمول کے بہاؤ پر ہو گی۔ ہمیشہ کی طرح سپل ویز اپریشن کرنے سے پہلے پیشگی اطلاع دی جایئگی۔ #Tarbela #StayAlert #StaySafe #FFD pic.twitter.com/6uCpbYkRK6 — FFDLahore (@ffdlhr) August 30, 2025 ترجمان کے مطابق ہمیشہ کی طرح سپل ویز...
    واشنگٹن: امریکا نے فلسطینی حکام کو اگلے ماہ ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویزا جاری نہ کرنے اور ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ آج ٹرمپ انتظامیہ اعلان کر رہی ہے کہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) اور فلسطین اتھارٹی (پی اے) کے اراکین کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے قانون کے مطابق ویزے نہیں دیے جائیں گے اور منسوخ کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امن میں سنجیدہ شراکت دار تصور کرنے سے پہلے پی اے اور پی ایل او کو مکمل طور پر...
    امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی اس وقت بڑھ گئی ہے جب امریکا نے جنوبی کیریبین اور قریبی پانیوں میں اپنی بحری افواج کی غیر معمولی تعیناتی کر دی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد لاطینی امریکا کے منشیات فروش کارٹلز کے خطرات سے نمٹنا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منشیات فروش گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو اپنی حکومت کی مرکزی ترجیح قرار دیا ہے جسے وہ غیر قانونی ہجرت روکنے اور جنوبی سرحد محفوظ بنانے کی وسیع تر پالیسی کا حصہ کہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کا یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد ٹیرف کا اعلان، تجارتی کشیدگی میں اضافہ روئٹرز کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اس...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آغاز سے قبل، امریکی محکمہ خارجہ نے فلسطینی اتھارٹی (PA) اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (PLO) کے چند دیگر عہدیداروں کے ویزے منسوخ کرنے اور نئے ویزے دینے سے انکار کرنے کا اعلان کیا ہے اس اقدام کا مقصد فلسطینی اداروں کو ان جرائم سے متعلق ذمہ دار ٹھہرانا ہے جن میں الزام ہے کہ انہوں نے بین الاقوامی عدالتِ انصاف (ICJ) اور بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) میں غیر متعلقہ قانونی کارروائیاں کیں، اور عالمی سطح پر ریاست فلسطین کی پہچان کا مطالبہ کیا، جو امریکہ کے مطابق عالمی امن کے امکانات کو متاثر کر رہا ہے ۔ البتہ امریکہ نے واضح کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطینی مشن اس پابندی سے مستثنیٰ...
    راولپنڈی: راولپنڈی کے قبرستان میں دفنائی گی سات سالہ بچی کی قبر سے مبینہ چھیڑ چھاڑ ہوئی ہے جب کہ قریب ہی سفید کپڑا اور روئی پڑی ملی، والد نے پولیس کو اطلاع دی جمعہ کی صبح مجسٹریٹ کی نگرانی میں قبر کشائی کرکے پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کو سات سالہ مسماتہ علینہ کے والد ظفر اقبال نے بتایا کہ وہ گتجا چوکی کے علاقے گلی نمبر 19 میں رہائش پذیر ہے 7 سالہ بیٹی علینہ 26 اگست کو فوت ہوئی جس کی تدفین خان کالونی والے قبرستان میں کی، جمعرات کی صبح فاتحہ خوانی کے لیے قبرستان گیا تو بیٹی کی قبر سے چھیڑچھاڑ ہوئی تھی اور کفن ملحقہ...
    ممبئی(شوبز ڈیسک) ریکھا نے 17 ویں بچے کو جنم دیا ہے 11 بیٹوں اور 6 بیٹیوں میں سے پانچ بچے پیدائش کے فوری بعد انتقال کر گئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجھستان کے ضلع ادے پور میں ایک 55 سالہ خاتون ریکھا کلبیلیا نے 17 ویں بچے کو جنم دیا ہے۔ خاتون پہلے ہی نانی اور دادی کے درجے پر فائز ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کے شوہر کا نام کوارا رام کلبیلیا ہے۔ دونوں کے ہاں 11 بیٹوں اور 6 بیٹوں نے جنم لیا، تاہم ان میں سے چار بیٹے اور ایک بیٹی پیدائش کے فوری بعد انتقال کر گئے تھے۔ اب ان کے 12 بچے حیات ہیں، جن میں سات بیٹے اور پانچ بیٹیاں...
    جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان اور آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ لیے قومی ویمنز ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ایل سی سی اے گراؤنڈ میں تربیتی کیمپ شروع ہوگیا۔ ???? Pakistan's training camp ahead of the South Africa ODI series and ICC Women's World Cup 2025 gets underway in Lahore#BackOurGirls | #PAKWvSAW pic.twitter.com/GexQNAfj4c — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 29, 2025 قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔ تربیتی کیمپ کے روزانہ دو سیشن ہوں گے۔ پہلا ٹریننگ سیشن صبح 10 بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک اور دوسرا سیشن سہ پہر چار بجے سے شام ساڑھے چھ بجے تک ہوگا۔
    بیجنگ: چین نے سہ فریقی ایٹمی مذاکرات کو “غیر حقیقت پسندانہ” قرار دیتے ہوئے امریکا اور روس کے ساتھ بیٹھنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی تھی کہ چین بھی ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے پر ہونے والی بات چیت میں شامل ہو، تاہم بیجنگ نے یہ پیشکش مسترد کر دی۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا اور روس دنیا کے سب سے بڑے ایٹمی ہتھیاروں کے مالک ہیں، اس لیے تخفیفِ اسلحہ کی ذمہ داری بھی انہی پر عائد ہوتی ہے۔ ترجمان کے مطابق چین اپنی ایٹمی صلاحیت کو صرف قومی سلامتی کے لیے کم سے کم سطح پر رکھتا ہے اور کسی دوڑ کا حصہ نہیں ہے۔...
    صنعا: اسرائیلی جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر شدید فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ کارروائی میں انصاراللّٰہ (حوثی) کے کئی رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا۔ بمباری کے وقت انصاراللّٰہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی ٹی وی پر براہِ راست خطاب کر رہے تھے۔ دوسری جانب انصاراللّٰہ نے اسرائیلی دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیادت محفوظ ہے اور فضائی حملوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ Post Views: 9
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک)راول ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث انتظامیہ نے ڈیم کے سپیل ویز کھول دیے۔ ترجمان کے مطابق پانی کی سطح 1751 فٹ تک پہنچنے پر سپیل ویز کھولے گئے جو تقریباً پانچ گھنٹے تک کھلے رہیں گے۔ سپیل ویز اس وقت تک کھلے رہیں گے جب تک پانی کی سطح 1746 ایکڑ فٹ تک نہیں پہنچ جاتی۔ کھولنے سے قبل وارننگ کے طور پر سائرن بجائے گئے۔ این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ سپیل ویز کھلنے کے بعد کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ قریبی آبادیوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ تیز بہاؤ کی صورت...
    اسلام آباد: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، پی ایم ڈی یو سمیت ریگولیٹرز کی تنخواہیں خود بڑھانے پر پابندی کی تجویز دے دی ہے اور ریگولیٹری باڈیز میں تنخواہوں میں اضافے کا اسٹرکچر بھی طلب کر لیا۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں قائمہ کمیٹی خزانہ کی جانب سے اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، پی ایم ڈی یو سمیت ریگولیٹرز کی تنخواہیں خود بڑھانے پر پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔ کمیٹی نے وزارت خزانہ کو تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور کہا کہ تنخواہوں میں خود سے اضافہ روکنے...
    راولپنڈی: برطانیہ سفارت خانے کا عملہ اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق برطانوی سفارتخانے کا عملہ اڈیالہ جیل  آیا ہے۔ 3 رکنی وفد میں مس سونینا، البرٹ ڈیورٹ اور ثاقب عباسی شامل ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سفارتخانے کا وفد برطانوی نژاد پاکستانی قیدی طیب علی سے ملاقات کرے گا۔ اس دوران قیدی کی صحت اور قانونی امور سے متعلق معلومات لی جائیں گی۔ Tagsپاکستان
    اسپین کی مشہور اداکارہ ویرونیکا ایچیگوئی کینسر کے باعث انتقال کر گئیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 42 سالہ اداکارہ ویرونیکا ایچیگوئی کی موت اسپین کے شہر میڈرڈ میں ہوئی وہ گزشتہ کئی دنوں سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں۔  اداکارہ نے کئی فلموں میں کام کیا اور ایوارڈز بھی وصول کیے وہ بہترین اداکاری کی وجہ سے وہ اسپین سمیت غیر ملکی ممالک میں بھی مشہور تھیں۔ 2024 میں ویرونیکا ایچیگوئی نے اپنی آخری فلم کی جو سیاسی اور سنسنی خیز تھی اس فلم کا نام Artificial Justice ہے جس میں انہوں نے ایک جج کا کردار ادا کیا تھا جو عدالتی نظام میں اے آئی کی سازش کو بے نقاب کرتی ہے۔    TagsShowbiz News Urdu
    بھارت کی ریاست راجستھان کے ضلع چتوڑ گڑھ میں ایک خاندان کے لیے گوگل میپ پر اندھا اعتماد جان لیوا ثابت ہوا، جب مذہبی سفر سے واپسی پر ان کی وین ایک بند پل سے دریا میں جا گری۔ حادثے میں دو خواتین اور دو بچے جاں بحق ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ دلخراش واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وین کا ڈرائیور گوگل میپ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے گاڑی کو “سومی اپریڈا” نامی پل کی طرف لے گیا، جو کئی مہینوں سے بند تھا اور آمد و رفت کے لیے ناقابلِ استعمال تھا۔ پولیس حکام کے مطابق، جیسے ہی گاڑی پل پر پہنچی، وہ پھنس گئی اور پھر تیز دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی۔...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اسٹیٹ بینک، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ (PMDU) سمیت دیگر ریگولیٹری اداروں کی جانب سے اپنی تنخواہیں خود بڑھانے کے عمل پر پابندی عائد کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں کمیٹی نے وزارت خزانہ کو ہدایت دی کہ ریگولیٹری اداروں کی تنخواہوں میں اضافے کو وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط کرنے کے لیے قانونی ترامیم تجویز کی جائیں، خاص طور پر ایس ای سی پی ایکٹ میں۔ کمیٹی کی رکن انوشے رحمان نے کہا کہ خودمختار ادارے جیسے کہ اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت اور وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایات پر آئیسکو نے بجلی کے بلوں میں لگنے والی پی ٹی وی لائسنس فیس ختم کردی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو انجینئر چوہدری خالد محمود نے بتایا کہ اسلام آباد میں اس سہولت کا اطلاق تمام ٹیرف کے حامل صارفین پر یکم جولائی 2025 سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آئیسکو کے تمام فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ چیف ایگزیکٹوآفیسر نے بتایا کہ صارفین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مزید معلومات کے لیے آئیسکو کے قریبی دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
      وفاقی حکومت اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے صارفین کے بجلی بلوں میں شامل پی ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو، انجینئر چوہدری خالد محمود کے مطابق یہ سہولت اسلام آباد ریجن کے تمام صارفین — خواہ ان کا کوئی بھی ٹیرف ہو — پر یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ اس فیصلے کے تحت آئیسکو کے تمام فیلڈ دفاتر کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے صارفین سے درخواست کی  کہ اگر انہیں اس حوالے سے کسی بھی...
    وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسپین کی سینیٹ کے رکن، وِسینتے اَزپیتارٹے پیریز نے آج ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور اسپین کے درمیان پارلیمانی روابط کو مضبوط بنانے اور سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصری اور الجزائری وزرائے خارجہ سے ملاقات ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے سینیٹر پیریز کی پارلیمانی تعلقات کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر سینیٹر پیریز نے ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ کو اسپین کے دورے کی دعوت بھی دی۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
    راجستھان: بھارتی ریاست راجستھان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک فیملی گوگل میپ کے دکھائے گئے راستے پر چلتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیملی مذہبی سفر سے واپس آ رہی تھی اور وین کا ڈرائیور گوگل میپ کی ہدایات پر عمل کر رہا تھا۔ دورانِ سفر ایپ نے انہیں سومی اپریڈا پل کی طرف موڑ دیا جو کئی مہینوں سے بند تھا۔ پولیس کے مطابق وین پل پر پھنس گئی اور تیز بہاؤ کے باعث دریا میں بہہ گئی۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ وین میں سوار دیگر 5 افراد کو مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے...
    آج وطن کے عظیم سپوت، سپاہی مقبول حسین کی ساتویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ سپاہی مقبول حسین کی داستانِ وفا اور قربانی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی گئی ہے، جو نسلوں کے لیے مثال ہے۔ آزاد کشمیر کے علاقے تراڑ کھل سے تعلق رکھنے والے مقبول حسین 4 آزاد کشمیر رجمنٹ کا حصہ تھے اور 1965 کی جنگ میں انہوں نے غیر معمولی جرات اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ بیس اگست 1965 کو جنگ کے دوران شدید زخمی حالت میں وہ بھارتی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہوگئے۔ قید کے دوران دشمن نے ان پر بدترین جسمانی اور ذہنی تشدد کیا، مگر سپاہی مقبول حسین نے اپنی وفاداری...
    انٹرنیشنل ویمن بیڈمنٹن کھلاڑی پلوشہ بشیر رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئیں۔ بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی سابق قومی ویمن چیمپئن پلوشہ بشیر نے سوشل میڈیا پر زندگی کا نیا سفر شروع کرنے کی اطلاع دیتے ہوئے اپنے شریک حیات کے ساتھ تصویر شئیر کی۔   ڈھاکہ میں منعقدہ ساؤتھ ایشین گیمز 2010 میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی پلوشہ بشیر کا تعلق پشاور سے ہے۔ وہ ایشن گیمز اور کامن ویلتھ گیمز سمیت دیگر عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، بارڈر سکیورٹی اور انسانی سمگلنگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے محسن نقوی کو حال ہی میں ملنے والے نشان امتیاز پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں حالیہ سیلاب اور بارشوں کے باعث ہونے والے جانی نقصانات پر بھی بات ہوئی۔ جین میریٹ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ...
    بھارت میں راجستھان کے علاقے چتوڑ گڑھ میں گوگل میپس کی غلط رہنمائی کے باعث ایک فیملی وین بند پل پر پہنچ گئی اور طاقتور بہاؤ میں بہہ گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور ایک بچہ لاپتا ہو گیا۔ حادثہ منگل کو پیش آیا جب خاندان بھِلواڑہ سے مذہبی زیارت کے بعد واپس آ رہا تھا اور بند پل پار کرنے کی کوشش کی۔ وین کے ڈرائیور نے گوگل میپس کی ہدایت پر سوامی اوپردہ پل پر گاڑی لے گئی، جو کئی مہینوں سے بند تھا۔ جیسے ہی وین پل پر داخل ہوئی، وہ پھنس گئی اور دریائے باناس کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی۔ مزید پڑھیں: حسن ابدال: جھاری کس نالے میں گاڑی بہہ گئی، 10 میں...
    لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمنز کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ مجموعی طور پر 65 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا گیا ہے جن میں 20 کو گولڈ اور 45 کو سلور کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں چھ انٹرنیشنل اور 23 انڈر 19 ایمرجنگ کرکٹرز بھی شامل ہیں۔ کنٹریکٹ کی مدت جولائی 2025 سے جون 2026 تک مقرر کی گئی ہے۔ ✨ 23 U19 & Emerging players among the women's domestic contracts announced for the 2025-26 season ✅ More details ➡️ https://t.co/XjlVQal1P3#BackOurGirls pic.twitter.com/N3zQ0to9A6 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 28, 2025 انتخاب نیشنل ویمنز سلیکشن کمیٹی کے اراکین اسد شفیق اور بتول...
    میڈرڈ (نیوز ڈیسک) اسپین کی نامور اداکارہ ویرونیکا ایچیگوئی 42 برس کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئیں۔ وہ گزشتہ کئی دنوں سے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں زیر علاج تھیں۔ ویرونیکا ایچیگوئی نے اپنے کیریئر میں متعدد فلموں میں اداکاری کی اور کئی ایوارڈز جیتے۔ وہ اپنی جاندار پرفارمنس کے باعث نہ صرف اسپین بلکہ دیگر ممالک میں بھی مقبول رہیں۔ 2024 میں ان کی آخری فلم “Artificial Justice” ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے ایک جج کا کردار ادا کیا تھا جو عدالتی نظام میں مصنوعی ذہانت (AI) کی سازش کو بے نقاب کرتی ہے۔ یہ فلم سیاسی اور سنسنی خیز موضوع پر بنائی گئی تھی۔ Post Views: 5
    ہری پور: ملک بھر میں حالیہ دنوں ہونے والی شدید بارشوں، سیلابی ریلوں اور بعض علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:راوی، چناب اور ستلج میں تباہ کن سیلاب، 22 افراد جاں بحق، لاکھوں متاثر، کئی بستیاں غرقاب ان ہی حالات کے پیشِ نظر تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہو گئی ہے اور ڈیم اپنی زیادہ سے زیادہ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ڈیم انتظامیہ کے مطابق تربیلا ڈیم کے اسپل ویز آج دوپہر 1:30 بجے کھولے جائیں گے جس کے بعد ڈیم سے پانی کا مجموعی اخراج 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک ہوگا۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ...
    واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے کئی ویزا کیٹیگریز میں قیام کی مدت محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام ویزا کے غلط استعمال اور غیر ملکیوں کی جانچ پڑتال کے نام پر کیا جارہا ہے۔ 1978 سے ایف ویزا پر آنے والے غیر ملکی طلبہ کو لامحدود مدت تک قیام کی اجازت تھی، تاہم نئے قانون کے بعد غیر ملکی طلبہ کا قیام صرف اسٹڈی پروگرام کی مدت یا زیادہ سے زیادہ 4 سال تک محدود ہوگا۔ اسی طرح غیر ملکی صحافیوں کو امریکا میں ابتدائی طور پر صرف 240 دن رہنے کی اجازت ہوگی، جسے بعد میں اسائنمنٹ کی مدت کے مطابق بڑھایا جا سکے گا۔ اس کے ساتھ طلبہ اور صحافیوں کو...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ نے کئی کیٹیگریز میں ویزا کی مدت محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا کی مدت محدود کی جائے گی۔ انیس سو اٹھہتر سے ایف ویزا کے حامل غیر ملکی طلبہ کو لامتناہی وقت تک قیام کی اجازت تھی۔ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق طلبہ و دیگر کو لامتناہی قیام کی اجازت سے امریکی شہریوں کو نقصان ہوا، قانون منظور ہوا تو غیرملکی طلبہ کا قیام اسٹڈی پروگرام کی مدت تک محدود ہوگا۔ ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ قانون منظور ہوا تو غیر ملکی طلبا 4 سال سے زیادہ امریکا میں نہیں رہ سکیں گے جبکہ غیر ملکی میڈیا کے نمائندے...
    لاہور: گلشن راوی میں کوڑے کے ڈرم سے ملنے والی نومولود کی لاش کا معما پولیس نے حل کر لیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی، جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلشن راوی ملک شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم اپنی والدہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر نومولود کی لاش کو کوڑے دان میں پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔ ایس پی سدرہ خان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی...
    راجستھان کے اودے پور ضلع کی تحصیل جھاڈول میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں 55 سالہ ریکھا کلبیلیا نے اپنے 17ویں بچے کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں جنم دیا، اس موقع پر ان کے رشتہ دار، عزیز اور حتیٰ کہ نواسے نواسیاں اور پوتے پوتیاں بھی اسپتال پہنچے۔ ریکھا اور ان کے شوہر کاوارا رام کلبیلیا گاؤں لیلاواس کے رہائشی ہیں، شادی کے بعد اب تک ان کے ہاں 17 بچے پیدا ہوئے جن میں سے 5 بچے پیدائش کے کچھ ہی عرصے بعد وفات پا گئے، جبکہ 7 بیٹوں اور 5 بیٹیوں سمیت 12 بچے زندہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کاوارا رام کے مطابق، 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں شادی شدہ ہیں اور ان کے اپنے بھی...
    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر ملکی طلبہ اور میڈیا نمائندوں کے لیے ویزوں کی مدت کو محدود کرنے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی ویزا فیس میں اضافہ، غیر ملکیوں کو کن مسائل کا سامنا کرنا ہوگا؟ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق مجوزہ پالیسی کے تحت طلبہ اور صحافیوں کو دیے جانے والے ویزے مختصر مدت کے لیے جاری کیے جائیں گے اور ان کی توسیع کے لیے سخت شرائط رکھی جائیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد امیگریشن قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا اور غیر ملکی طلبہ و صحافیوں کے طویل قیام پر قابو پانا ہے۔ تاہم ناقدین کے مطابق اس پالیسی سے...
    راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی صحت  پر تشویش کے بعد عدالت میں میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست دائر کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے ان کے مکمل میڈیکل چیک اپ اور خاص طور پر آنکھوں کے معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست دائر کر دی۔ یہ درخواست فیصل ملک ایڈووکیٹ، خالد یوسف چوہدری اور تابش فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے جمع کرائی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جیل میں ملاقات کے دوران عمران خان نے آنکھوں میں شدید دباؤ اور دھندلاپن کی شکایت کی۔ 73 سالہ عمران خان 2 سال سے زائد عرصے...
    اسلام آباد: 26 ترمیم کے بعد پی ٹی آئی اعلیٰ عدالتوں سے خاطر خواہ ریلیف حاصل نہیں کر سکی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورنے عمران خان کیساتھ جیل میں ملاقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے، قبل ازیں ایسی ہی ان کی درخواست رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض کیساتھ واپس کر دی تھی جس کیخلاف اپیل تاحال زیر التوا ہے۔ 25 جون کو وزیراعلیٰ گنڈا پور جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں گئے، صوبائی بجٹ پر مشاورت کیلئے عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر غور کی استدعا کی، جسٹس منصور نے چیف جسٹس یا رجسٹرار سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر زور دیا۔ عمران خان کے سوشل میڈیا پر بیان کے بعد وزیر اعلیٰ گنڈا پور...
    35 ویں قومی گیمز کے شایان شان انعقاد کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔ سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر، ڈائریکٹر اسد اسحاق، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری احمد علی راجپوت، علی ڈنو گوپانگ سمیت دیگر آفیشلز نے شرکت کی۔ اجلاس میں  گیمز میں شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز کے سامان، لوگو اور ڈرافٹ کی منظوری دی گئی۔ حتمی منظوری وزیراعلیٰ سندھ سے لی جائے گی۔ وزیر کھیل نے کہا کہ سندھ حکومت کے تحت 6 سے 13 دسمبر تک کراچی میں  گیمز کے انعقاد سے قبل ٹارچ ریلی نکالی جائے گی۔ گیمز کا افتتاح چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...
    گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اپنی 70ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر میں قائم کیے جانے والے انوکھے اور حیران کن ریکارڈز کی تصویری جھلکیاں جاری کی ہیں۔ یہ ادارہ پہلی مرتبہ 27 اگست 1955 کو منظر عام پر آیا تھا، جب لندن کے ایک جم کے اوپر والے کمرے میں پہلی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز مرتب کی گئی۔ تب سے اب تک یہ کتاب دنیا بھر میں غیر معمولی کارناموں اور حیران کن ریکارڈز کی پہچان بن چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ساون، چائے اور موسیقی: بارش میں بھیگتے بل بورڈ کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز کیوں ملا؟ 70ویں سالگرہ پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے جاری کی گئی تصویری جھلکیوں میں مختلف افراد اور جانوروں کے...
    سیالکوٹ میں حالیہ بارشوں کے باعث صورتحال نہایت تشویشناک ہوگئی ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ندی نالوں میں شدید طغیانی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ نالہ ڈیک اور نالہ ایک میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے جبکہ بارشی پانی تیزی سے رہائشی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مزید بتا رہے ہیں عظیم شہزاد آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اونچے درجے کا سیلاب سیالکوٹ سیلاب ہیڈ مرالہ...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews سہیل وڑائچ سہیل وڑائچ انٹرویو فیلڈ مارشل عاصم منیر وی ٹو وی نیوز
    جرمن اخبار فرینکفرٹر الگمائنے سائٹنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے حالیہ ہفتوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی 4 فون کالز کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔ جاپانی اخبار نکئی ایشیا نے بھی ایسی ہی اطلاعات دی ہیں کہ مودی ٹرمپ کی کالز سے گریز کر رہے ہیں، جرمن اخبار کا کہنا ہے کہ مودی کے ٹرمپ سے بات نہ کرنے کا فیصلہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ امریکی صدر کے اقدامات سے سخت نالاں ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: مودی ٹرمپ ملاقات، وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھارت اور امریکا کے درمیان تعلقات اس وقت کشیدہ ہیں جب صدر ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر ٹیرف...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ ہزارہ کے عوام نے عام انتخابات میں نواز شریف کو ووٹ دیا، لیکن ووٹ گننے میں غلطی ہوئی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور مرتضیٰ جاوید عباسی کی موجودگی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لوگ کہتے ہیں اس بار ہزارہ سے مسلم لیگ ن ہار گئی لیکن میں اس بات کو تسلیم نہیں کرتا۔ ووٹ گننے میں واقعی بڑی غلطی ہوئی ہے اس بار کیپٹن صاحب! pic.twitter.com/AM1Mv5W9UZ — Shahid Aslam (@ShahidAslam87) August 27, 2025 انہوں نے کہاکہ ہزارہ کے عوام نے مسلم لیگ ن کے ساتھ وفا کی اور نواز شریف کو ووٹ دیا۔ کیپٹن صفدر نے چیلنج...
    حکومت نے پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن (پی ٹی وی) کے لیے 11 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ سبسڈی اس نقصان کے ازالے کے لیے دی جا رہی ہے جو بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کے بعد ادارے کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔  سبسڈی کی تقسیم اور مقصد وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی نے 11 ارب روپے کی سبسڈی میں سے 3.8 ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے کی منظوری دی،جبکہ باقی رقم سہ ماہی اقساط میں جاری کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی، الیکٹریسٹی ڈیوٹی اور پی ٹی وی فیس کا خاتمہ، کیا بلوں پر فرق پڑے گا؟ یہ رقم تنخواہوں،...
    مشہور امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی نے منگنی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ 35 سالہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی گزشتہ دو برس سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ منگنی کی خبر ایک رومانوی فوٹو شوٹ کے ذریعے دی گئی، جس میں کیلسی کو ایک گلابوں سے بھرے باغ میں گھٹنے ٹیک کر پرپوز کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلسی نے دو ہفتے قبل خفیہ طور پر گلوکارہ کو پروپوز کیا تھا جس کے بعد اب تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔ ٹیلر سوئفٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا: ’’آپ کے انگلش ٹیچر اور جم ٹیچر...
    لاہور: سرگودھا میں خواتین کی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ خواتین کو بلیک میل کر کے ہراساں کرنے جیسے جرائم کسی صورت برداشت نہیں ہوں گے، خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ ایسے مجرموں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ خواتین کی عزت و وقار پر...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زیر تعمیر گیارہ منزلہ ہاسٹل کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس ہاسٹل میں 126 کمروں کی تعمیر کی جا رہی ہے جسے پانچ ماہ کے اندر مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کام کی رفتار کے ساتھ معیار پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے اکیڈمی کے سوئمنگ پول کا بھی دورہ کیا اور زیر تربیت پولیس افسران کے درمیان سوئمنگ مقابلے کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے پروبیشنرز اور انسٹرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیر داخلہ نے کلاس رومز، آفیسرز میس اور کھانے کے معیار کا بھی جائزہ لیا اور زیر تربیت افسران...
    اسلام آباد: قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں آبی گزرگاہوں پر قبضہ کرنے والوں کو پھانسی دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس چیئرپرسن منزہ حسن کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کی کارکردگی اور تیاریوں پر سخت تنقید کی گئی۔ چیئرپرسن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارت بروقت بریفنگ پیپرز فراہم کرنے میں ناکام رہی اور ریجنل کانفرنس میں شرکت کے لیے انہیں وقت پر بریف نہیں دیا گیا۔ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی نے بھی اپنی وزارت کی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے کمیٹی سے معذرت کی۔ اجلاس کے دوران رکن کمیٹی صاحب زادہ صبغت اللہ نے کہا کہ گلیشیئرز سے متعلق بنائے جانے...
    موسلادھار بارشوں کے سبب دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے سے تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق آج دن 12:30 بجے تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولے جائیں گے، جس کے باعث پانی کا بہاؤ 2لاکھ 50 ہزار کیوسک تک متوقع ہے۔ دریائے سندھ کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملحقہ علاقوں کے مکین آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ این ڈی ایم نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا، نشیبی علاقوں کے مکین محتاط رہیں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
    برلن (نیوز ڈیسک) جرمن اخبار فرینکفرٹر الگمائنے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ ہفتوں میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے چار مرتبہ فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن مودی نے کالز ریسیو نہیں کیں۔ رپورٹ کے مطابق مودی کا رویہ نئی دہلی کے “شدید غصے اور احتیاط” کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت پر 50 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کیا، جو برازیل کے بعد دنیا میں کسی بھی ملک پر سب سے زیادہ ہے۔ امریکی تھنک ٹینک کے تجزیہ کار مائیکل کوگلمین نے کہا کہ اگر یہ دعویٰ درست ہوا تو اس کا مطلب ہے کہ امریکا اور بھارت کے تعلقات بحران کا...
    پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم فیصل ترکئی نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب کے باعث صوبے کے 21 اضلاع میں 682 اسکول متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 648 اسکول جزوی طور پر جبکہ 34 مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ ان کے مطابق قدرتی آفت کے نتیجے میں 6 اساتذہ (4 مرد اور 2 خواتین) اور 11 طلبہ جاں بحق ہوئے۔ فیصل ترکئی نے کہا کہ یکم ستمبر سے قبل متاثرہ اسکولوں کو فعال کیا جائے گا۔ اسکولوں کی مرمت اور تعمیر نو میں 6 سے 8 ماہ لگیں گے، لیکن طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔ Post Views: 3
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں ممالک نے مشترکہ سرحدوں کو محفوظ بنانے پر اتفاق کیا۔ ایرانی سفارتخانے کے مطابق بات چیت میں سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے خاتمے اور سیکورٹی تعاون پر اتفاق رائے ہوا۔ میجر جنرل موسوی نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے پاکستانی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کرے گا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے تعلقات پر اطمینان ظاہر کیا اور کہا کہ ایران اور پاکستان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید آگے بڑھا رہے ہیں۔ In a Telephone Conversation between Iranian CGSAF,...
    امریکی ایلچی تھامس بیراک نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان اتوار (31 اگست) کو ایک منصوبہ پیش کرے گا جس کا مقصد حزب اللہ کو ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کرنا ہے۔ اس کے بدلے میں اسرائیل سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ جنوبی لبنان سے اپنی فوج کی واپسی کے لیے ایک فریم ورک پیش کرے گا۔ لبنانی حکومت کا مؤقف بیراک کے مطابق یہ منصوبہ فوجی دباؤ یا طاقت کے استعمال پر مبنی نہیں ہوگا بلکہ حزب اللہ کو قائل کرنے کی حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے لبنان حزب اللہ کو ملک بدر کرے ورنہ غزہ جیسے حالات کے لیے تیار رہے، اسرائیلی وزیراعظم اس میں ایران سے مالی معاونت حاصل کرنے والے حزب...
    اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے موسمیاتی تبدیلیوں  اور قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کے لیے انشورنس کوور کی تجویز دے دی۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے متاثرہ پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے۔ بارشوں اور سیلاب سمیت قدرتی آفات سے ہر سال پاکستان میں اربوں ڈالر کے نقصانات ہوتے ہیں۔ حکام کے مطابق  پاکستان میں قدرتی آفات سے اربوں روپے کے نقصانات کے تناظر میں آئی ایم ایف اور اے ڈی بی نے انشورنس کوور کی تجویز دی ہے۔ آئی ایم ایف نے قدرتی آفات سے نقصانات کم کرنے کے لے انشورنس کوور فراہم...
    امریکا میں ایک شخص نے اپنی شادی کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت گیا۔ امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر چیری ول سے تعلق رکھنے والے جیفری ڈگلس کے مطابق جب انہوں نے یہ ٹکٹ خریدا تب وہ اپنی زندگی کا اہم دن منا رہے تھے۔ جیفری کا کہنا تھا کہ اس دن ان کی شادی کی 31 ویں سالگرہ تھی۔ جب انعام نکلا تو ان کی اہلیہ پہلی فرد تھیں جن کو انہوں نے بتایا۔ انہوں نے ٹکٹ کی تصویر اہلیہ کو بھیجی تو انہوں نے جواباً فون کرنے کے لیے کہا۔ انہوں نے بتایا کہ اتنا بڑا انعام جیتنا شادی کی سالگرہ کا سب سے بہترین تحفہ ہے۔
      دبئی:دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی میں ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن شروع ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو 3 ستمبر تک سنگل لیگ راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت 18 میچز کھیلیں گی۔ تمام مقابلے دبئی میں منعقد ہوں گے۔ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ نے افتتاحی موقع پر کہا کہ یہ ایونٹ نوجوان کرکٹرز کے لیے اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ یہ ان نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے کہ وہ خود کو ثابت کریں اور اصل لیگ میں جگہ بنانے کا دعویٰ پیش کریں۔ گزشتہ سال کھیل کا...
    ہالی وڈ کی معروف پاپ سنگر برٹنی اسپیئرز ایک بار پھر اپنی متنازع انسٹاگرام پوسٹ کے باعث موضوعِ بحث بن گئیں۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 43 سالہ برٹنی نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ صرف لمبے کالے جوتے پہنے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ تصویر عقب سے لی گئی ہے اور گلوکارہ نے کوئی لباس نہیں پہنا ہوا ہے۔ برٹنی نے اس پوسٹ پر کوئی کیپشن نہیں دیا اور کمنٹس بھی بند کر دیے۔ جس کے بعد سے گلوکارہ کی ذہنی کیفیت اور صحت پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یہ پہلی بار نہیں جب برٹنی اپنی کسی پوسٹ پر بحث کا باعث بنی ہوں۔ اپنی اس متنازع ترین پوسٹ کے بعد برٹنی نے ایک اور پوسٹ شیئر کی اور اس میں بھی...
    ویرات کوہلی کی جانب سے انسٹاگرام پر بھارت کی ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ اونیت کور کی تصویر لائیک کی گئی تھی جس پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا۔ بھارتی کرکٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے اداکارہ کی تصویر کو لائیک کرنے کو ایک تکنیکی غلطی قرار دیتے ہوئے تمام تر افواہوں کو مسترد کردیا تھا۔ حیران کن طور اداکارہ اونیت کور کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا جس سے سوشل میڈیا پر میمز بننے اور قیاس آرائیوں کے نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔  تاہم اب جب کہ اونیت کور ان دنوں اپنی فلم "لو اِن ویتنام” کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ ان سے ویرات کوہلی کے تصویر لائیک کرنے کے بارے میں پوچھا...
    وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ملک کی موٹرویز اور شاہراہوں کو بیرئیر فری بنانے اور ای ٹیگ سسٹم کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر سفر کو محفوظ، سہل اور جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، اور اس کے لیے ڈیجیٹل سسٹمز کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ ہدایات انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) ہیڈکوارٹر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں، جہاں چیئرمین این ایچ اے اور دیگر سینئر افسران نے وفاقی وزیر کو ادارے کی کارکردگی اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔ ای ٹیگ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور شجرکاری کے اقدامات اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا...
    خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 34 سرکاری اسکول مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں، جبکہ 648 اسکولوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ تعلیمی اداروں میں پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سطح کے اسکول شامل ہیں۔ محکمہ تعلیم کی رپورٹ کے مطابق سیلاب میں بہہ کر 11 طالب علم جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔ اسی طرح 4 اساتذہ اور 2 دیگر ملازمین سمیت مجموعی طور پر 6 افراد شہید اور 3 زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا سیلاب: پاک فوج کا ایک دن کا راشن، تنخواہ متاثرین کے لیے وقف محکمہ تعلیم کے مطابق سب سے زیادہ نقصان سوات میں ہوا ہے، جہاں 150 اسکول جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ بونیر میں ایک اسکول مکمل تباہ،...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے لیے جاری حتمی سفارتی کوشش نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے بتایا کہ غزہ جنگ بندی کی یہ سفارتی کوشش دو سے تین ہفتوں میں ایک اچھے فیصلہ کن انجام تک پہنچ جائے گی۔ انھوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اس سفارتی کوشش کے باعث دو سال سے جاری غزہ جنگ کو ختم کیا جا سکے گا۔ امریکی صدر نے اس سفارتی کوشش اور جنگ بندی کے حتمی ٹائم فریم کے بارے میں کچھ نہیں بتایا البتہ وہ کافی پُراعتماد نظر آتے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے حال ہی میں حماس کی طرف سے پیش کی گئی جزوی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی اور اس کے...
     سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر غزہ جنگ پر عالمی توجہ مبذول کرواتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جاری سفارتی کوششیں بالآخر ایک فیصلہ کن موڑ تک پہنچنے والی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں اس طویل اور خونی جنگ کا “اختتام” ممکن ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے لیے جاری کوششیں مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں، اور وہ پُرامید ہیں کہ جلد ایک ایسا حل نکل آئے گا جو دونوں فریقین کے لیے “قابلِ قبول” ہو۔ تاہم ٹرمپ نے اس ممکنہ جنگ بندی کے فریم ورک، شرائط یا ثالثی کردار پر زیادہ تفصیل نہیں دی۔ ان کے انداز سے اندازہ...
    اسرائیل بھر میں منگل کو بڑے پیمانے پر غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے حق میں مظاہرے ہوئے جبکہ دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات، غزہ میں مستقل جنگ بندی پر زور اسرائیل بھر میں کئی مقامات پر غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مظاہرے کیے گئے اور اس دوران تل ابیب کے قریب ایک اہم ہائی وے سمیت کئی جگہوں پر سڑکیں بلاک کی گئیں۔ تل ابیب کے شمال میں سڑکوں پر ٹائر بھی جلائے گئے۔ یہ احتجاج ’’اسرائیل متحد ہے‘ کے نعرے تلے یرغمالیوں اور لاپتا افراد کے خاندانوں کے فورم کی اپیل پر کیا گیا۔ منگل کی شام...