2025-09-17@21:39:12 GMT
تلاش کی گنتی: 21190

«مسلسل تیسری»:

(نئی خبر)
    عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کردی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 79 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: کمرشل، زرعی اور بڑے صارفین کے لیے بجلی مہنگی، صنعتی صارفین کا بنیادی ٹیرف برقرار نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی 2025 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی گئی ہے جس کا اطلاق ملک بھر کے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے صارفین پر ہوگا،بجلی سستی کرنے کا فائدہ ستمبر کے بلوں میں صارفین کو ملے گا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں 1 روپے 69 پیسے فی یونٹ...
    — نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے صارفین کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے فی یونٹ نرخ میں 1 روپے 78 پیسے کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق کراچی سمیت پورے ملک میں ہوگا۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ کمی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی مد میں کی گئی ہے، جو کہ جولائی کے مہینے کے لیے لاگو ہوگی۔ ریگولیٹری اتھارٹی نے وضاحت کی کہ اس فیصلے سے صارفین کو صرف ایک ماہ کے لیے ریلیف دیا جا رہا ہے، جس کا فائدہ انہیں ستمبر کے بجلی کے بلوں میں ملے گا۔ مزید یہ کہ اس کمی سے کراچی کے صارفین بھی مستفید ہوں گے،...
    جرمنی کی ریاست باویریا کے شہر شوا باخ (Schwabach) میں ایک اپارٹمنٹ کی رہائشی عمارت میں رات گئے بار بار دروازے کی گھنٹیاں بجنے پر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ مکینوں کا خیال تھا کہ کوئی شرارتی نوجوان ڈنگ ڈانگ ڈچ کھیلتے ہوئے گھنٹیاں بجا کر فرار ہورہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شرارتی کچھوے نے لندن کے فلیٹ میں آگ لگادی، فائر بریگیڈ کی دوڑیں رہائشیوں نے بتایا کہ گھنٹی بجنے پر باہر لگے موشن سینسر کیمروں میں کوئی حرکت نظر نہیں آرہی تھی جس پر ان کی تشویش مزید بڑھ گئی۔ انہیں خدشہ تھا کہ کوئی نہ کوئی چالاک طریقے سے شرارت کر رہا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی اور مکمل معائنے کے بعد اصل حقیقت سامنے آئی۔...
    ملک بھر کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی 1روپے 79پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ملک بھر کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کر دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی 1روپے 79پیسے فی یونٹ سستی کی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بجلی جولائی 2025 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی۔ بجلی سستی کرنے کا اطلاق کے الیکڑک اور ڈسکوز صارفین پر ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین کو ریلیف ستمبر کے بلوں میں ملے گا۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی مانگی تھی۔فیول ایڈجسٹمنٹ مد...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چار روزہ حنیف محمد ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے کراچی میں ہونے والے گروپ بی کے تیسرے راؤنڈ کے میچز بھی ایک یوم کے لیے موخر کر دیے۔ شہر میں جاری بارشوں کے سلسلے کے سبب بدھ کو منعقد ہونے والے میچز اب جمعرات سے شروع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم برسات کے باعث میچز کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ قبل ازیں پی سی بی نے جنوبی پنجاب میں شدید بارشوں کی وجہ سے گروپ اے کے میچز ایک دن  کے لیے موخر کر دیے تھے۔ 11سے 14 ستمبرحیدرآباد کا کوئٹہ سے عباسی اسپورٹس کمپلیکس، رحیم یار خان، لاہور بلوز کا آزاد جموں و کشمیر سے ڈرنگ اسٹیڈیم، بہاولپور اور کراچی وائٹس کا...
    پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے دوران 67پاکستانی قیدیوں کی بھارتی جیلوں سے رہائی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باوجود بھارت نے 67 پاکستانی قیدی رہا کر دیے ہیں، جنہیں اٹاری،واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا، جن میں 53 ماہی گیر اور 14 سول قیدی شامل ہیں جو کئی برسوں سے مختلف جیلوں میں قید تھے۔بھارت میں قائم پاکستان کے ہائی کمیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ 48 ماہی گیروں سمیت 67 پاکستانی شہری اٹاری-واہگہ باڈر کے ذریعے پاکستان پہنچے۔بیان میں کہا گیا کہ 67 قیدیوں میں 19 عام شہری اور 48 ماہی گیر شامل ہیں۔پاکستانی ہائی کمیشن...
    بھارت نے کشیدہ سیاسی ماحول کے باوجود انسانی ہمدردی کے تحت 67 پاکستانی قیدی رہا کر دیے جنہیں واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ ان قیدیوں میں 53 ماہی گیر اور 14 عام شہری شامل ہیں، جو کئی برسوں سے بھارتی جیلوں میں قید تھے۔ کئی سال بعد گھر کی دہلیز پر واپسی واپس آنیوالے قیدیوں میں زیادہ تر کا تعلق کراچی اور سندھ کے دیگر ساحلی علاقوں سے ہے۔ یہ ماہی گیر معمول کے مطابق سمندر میں مچھلی پکڑنے گئے تھے، مگر بدقسمتی سے سمندری حدود کی مبینہ خلاف ورزی پر بھارتی فورسز نے گرفتار کر لیا تھا۔ ایک نوجوان ماہی گیر، جسے 19 برس کی عمر میں گرفتار کیا گیا تھا، 15 برس بعد...
    اپنی سلامتی اور خودمختاری کو نشانہ بنانیوالے کسی اقدام کو قبول نہیں کرینگے، قطر کا اسرائیلی حملے پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز دوحہ(سب نیوز) قطری سر زمین پر اسرائیلی حملے میں فلسطینی کی مزاحمتی تنظیم حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے پر قطر کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔اسرائیل نے قطر پر فضائی حملہ کرکے مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینیئر ترین رہنما خلیل الحیہ کو شہید کردیا۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے دوحا میں حماس کی اعلی قیادت کو نشانہ بنایا۔حماس ذرائع کے مطابق فضائی حملے کے وقت حماس کے متعدد رہنماوں کا اجلاس جاری تھا اور اجلاس میں حماس رہنما غزہ جنگ بندی...
    لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باوجود بھارت نے 67 پاکستانی قیدی رہا کر دیے ہیں، جنہیں اٹاری-واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا، جن میں 53 ماہی گیر اور 14 سول قیدی شامل ہیں جو کئی برسوں سے مختلف جیلوں میں قید تھے۔ بھارت میں قائم پاکستان کے ہائی کمیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ 48 ماہی گیروں سمیت 67 پاکستانی شہری اٹاری-واہگہ باڈر کے ذریعے پاکستان پہنچے۔ بیان میں کہا گیا کہ 67 قیدیوں میں 19 عام شہری اور 48 ماہی گیر شامل ہیں۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے بتایا کہ قیدیوں کی وطن واپسی کے عمل کی سہولت کاری کے لیے پاکستان ہائی...
    بھارتی کپتان کو محسن نقوی، سلمان آغا سے ہاتھ ملانا مہنگا پڑگیا، غدار قرار دیدیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے پر غدار قرار دے دیا گیا۔ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی اور کپتانوں کی پریس کانفرنس کے موقع پر سوریا کمار یادیو نے محسن نقوی اور سلمان علی آغا سے مصافحہ کیا جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔تصاویر وائرل ہوتے ہی بھارتی شدت پسندوں نے سوریا کمار یادیو کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ایک صارف نے لکھا کہ دیش یہ غداری کبھی نہیں بھولے گا۔ایک صارف نے نام نہاد آپریشن سندور کے نام پر...
    بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے پر  غدار قرار دے دیا گیا۔ ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی اور کپتانوں کی پریس کانفرنس کے موقع پر سوریا کمار یادیو نے محسن نقوی اور سلمان علی آغا سے مصافحہ کیا جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ تصاویر وائرل ہوتے ہی بھارتی شدت پسندوں نے سوریا کمار یادیو کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’دیش یہ غداری کبھی نہیں بھولے گا‘۔ Ye gaddari desh kabhi nahi bhulega Suryakumar Yadav aur BCCI. pic.twitter.com/oABk2CGVpJ — Sickular Circus (@sickularcircus) September 9, 2025 ایک صارف نے نام نہاد آپریشن سندور کے نام پر پڑنے والی مار کو...
    بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکام نے ایک اور ذاتی واقعے کو ’دہشتگردی‘ سے جوڑنے کی کوشش کی ہے تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جا سکے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بارڈر سیکیورٹی فورس (BSF) نے 7 ستمبر کو جموں کے تحصیل سچیت گڑھ (آر ایس پورہ) سے ایک نوجوان سراج خان کو گرفتار کیا، جو پنجاب (پاکستان) کا رہائشی ہے۔ تلاشی کے دوران اس کے پاس سے صرف 30 روپے پاکستانی برآمد ہوئے۔ بھارتی پولیس نے تفتیش کے دوران خود تصدیق کی کہ سراج خان نے یہ تسلیم کیا کہ وہ محض ایک بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر، اوینیٹ کور سے ملنے کے جنون میں سرحد پار آیا۔ اس واضح اعتراف کے باوجود بھارتی...
    ایشیا کپ 2025 جیتنے کے لیے کون سی ٹیم فیورٹ ہے، پاکستانی اور بھارتی کپتانوں نے بتادیا۔ تفصیلات کے مطابق تمام کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران سلمان علی آغا اور سوریا کمار یادیو سے سوال کیا گیا کہ آپ کی نظر میں کون سی ٹیم فیورٹ ہے۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ اس فارمیٹ میں کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں ہوتی کیوںکہ ایک سے دو اوور میں پورا گیم تبدیل ہوسکتا ہے۔ بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار نے الٹا صحافی سے ہی سوال پوچھ لیا کہ آپ کو کس نے کہا کہ بھارت کی ٹیم فیورٹ ہے؟ میں نے تو نہیں سنا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں 14 ستمبر کو دبئی میں مدمقابل...
    نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف نوجوانوں کی جانب سے شروع ہونے والی جنریشن زیڈ تحریک کے پیچھے بھارت کے علاقائی عزائم سامنے آ رہے ہیں۔  تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت اپنے ہندوتوا نظریے کے تحت نیپال سمیت خطے کے دیگر ممالک میں مداخلت کر کے انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارتی میڈیا اس احتجاج کو بھرپور کوریج دے رہا ہے جبکہ انڈین ایکسپریس نے لکھا کہ سوشل میڈیا پابندی کے خلاف ہونے والی جھڑپوں میں اب تک 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کٹھمنڈو میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیپالی حکومت نے فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور یوٹیوب سمیت 26 پلیٹ فارمز کو بند کر دیا تھا...
    اسلام آباد( صغیر چوہدری )نیپال میں جنریشن زیڈ کی احتجاجی تحریک نے بھارت کے خطے میں علاقائی بالادستی کے پس پردہ عزائم آشکار کردئیے ہیں دوسری جانب بھارت اپنے ایسے اوچھے اقدامات سے نیپال کے نوجوانوں کو استعمال کر کے جنریشن زیڈ تحریک کے ذریعے انتشار پیدا کرنے کی سازش کر رہا ہے ۔جبکہ ہندوتوا نظریے پر قائم بھارت علاقائی بالادستی کے لیے نیپال سمیت ہمسایہ ممالک میں اندرونی مداخلت میں مصروف ہے اس کے علاوہ بھارتی ذرائع ابلاغ پوری طرح نیپال میں جنریشن زیڈ کی احتجاجی تحریک کو ایجنڈے کے تحت نمایاں کر رہے ہیں بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق؛ ’’نیپال میں سوشل میڈیا پابندی کے خلاف احتجاج اور جھڑپوں میں 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ...
    نیپال میں سوشل میڈیا پابندی کے خلاف ابھرنے والی ’جنریشن زی‘ کی احتجاجی تحریک نے خطے میں ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے، مقامی اور بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان احتجاجی مظاہروں میں شدت آ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان جھڑپوں کے دوران اب تک 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ نیپالی حکومت نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور یوٹیوب سمیت 26 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کر دیے ہیں جبکہ دارالحکومت کٹھمنڈو میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیپال: سوشل میڈیا پر پابندی کیخلاف احتجاج اور ہلاکتیں، وزیراعظم مستعفی ہوگئے بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق نیپالی نوجوان رہنماؤں نے مظاہرین کی حمایت...
    سابق امریکی صدر باراک اوباما نے تیسرا ایمی ایوارڈ جیت لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں منعقد کری ایئٹو آرٹس ایمی ایوارڈز میں سابق امریکی صدر نے ’بیسٹ اسٹوری ٹیلر‘ بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں اعزاز حاصل کرلیا۔ 64 سالہ باراک اوباما نے امریکی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی سیریز ’اوو اوشین‘ کے لیے بہترین داستان گو کا ایوارڈ اپنے نام کیا تاہم انہوں نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔ سابق امریکی صدر کی جانب سے ان کا ایوارڈ امریکی کامیڈین جارڈن کلیپر نے وصول کیا۔ واضح رہے کہ ایمی کے بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کا یہ تیسرا ایوارڈ ہے۔ اس سے قبل اسی گیٹیگری میں...
    اسلام آباد: جنگ ستمبر 1965 کے آٹھویں روز بھارتی فضائیہ نے سخت مایوسی کے عالم میں پاکستان کی غیر فوجی تنصیبات پر حملہ کردیا۔ وزیر آباد، چنیوٹ اور سرگودھا کی شہری آبادی کے ساتھ ساتھ سیالکوٹ کے ہسپتال اور ضلعی عدالتیں بھارتی فضائیہ کے نشانے پر تھیں، پاک فوج نے بروقت مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں کو لاہور اور سیالکوٹ کے علاقوں سے مار بھگایا۔ پاک فوج نے 21 بھارتی ٹینک سیالکوٹ کے علاقے میں ناکارہ بنا دیے، پاکستانی فوجیوں کی جانب سے بھارتی فوجی ساز وسامان قبضے میں لینے کے علاوہ بڑی تعداد میں پاکستانی عوام اپنی افواج کی حوصلہ افزائی کے لیے گھروں سے نکل آئے۔ بھارتی فوج کو پاک فوج کے...
    کراچی: پورٹ قاسم کے کھلے سمندر میں ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کی کشتی حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کشتی میں چار ماہی گیر سوار تھے جن میں سے تین کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ سوموار نامی ماہی گیر ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کے مطابق حادثہ اچانک پیش آیا، تاہم بروقت امدادی کارروائی کے باعث مزید جانی نقصان نہیں ہوا۔ کشتی حادثے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ Tagsپاکستان
    سابق امریکی صدر باراک اوباما نے تیسرا ایمی ایوارڈ جیت لیا۔  غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں منعقد کری ایئٹو آرٹس ایمی ایوارڈز میں سابق امریکی صدر نے ’بیسٹ اسٹوری ٹیلر‘ بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں اعزاز حاصل کرلیا۔  64 سالہ باراک اوباما نے امریکی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی سیریز ’اوو اوشین‘ کے لیے بہترین داستان گو کا ایوارڈ اپنے نام کیا تاہم انہوں نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔ سابق امریکی صدر کی جانب سے ان کا ایوارڈ امریکی کامیڈین جارڈن کلیپر نے وصول کیا۔  واضح رہے کہ ایمی کے بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کا یہ تیسرا ایوارڈ ہے۔ اس سے قبل اسی گیٹیگری میں 2022 میں اوو گریٹ نیشنل پارکس اور 2023 میں ’ورکنگ...
    آج بروز منگل سندھ، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی و جنو بی بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں تیز موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔ تاہم بعد از دوپہر شمال مشر قی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج شدید بارشوں کے باعث میرپور خاص، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، خیرپور، لاڑکانہ، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، حیدرآباد، دادو اور کراچی کے نشیبی علاقے، ساحلی علاقے زیر آب آنے کاخدشہ ہے۔ حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔ اس دوران پنجاب اور سندھ کے سیلاب سے متاثرہ...
    ریکیاوک (اسپورٹس ڈیسک) برطانیہ کے معروف ایکسٹریم ایتھلیٹ روس ایجلی نے دنیا کو حیران کر دینے والا کارنامہ انجام دیتے ہوئے آئس لینڈ کا تیر کر 1000 میل طویل سفر کامیابی سے مکمل کر لیا۔ 39 سالہ ایجلی نے یہ غیر معمولی مہم 17 مئی کو شروع کی اور 8 ستمبر کو ریکیاوک پہنچ کر اختتام کیا۔ چار ماہ پر مشتمل اس سفر میں انہیں منجمد پانی، بلند و بالا لہروں اور خطرناک سمندری حیات جیسے مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایجلی کے مطابق یہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا اور کٹھن چیلنج تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئس لینڈ نے انہیں اپنی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو آزمانے کا شاندار موقع دیا اور یہ تجربہ...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے دریا کے قدرتی راستوں پر قائم ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ چوہنگ میں الخدمت فاونڈیشن کی خیمہ بستی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی این او سی حاصل کرکے دریائی زمین پر تعمیرات کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سوسائٹیاں نہ صرف ماحولیاتی تباہی کا باعث بن رہی ہیں بلکہ سیلاب کے دوران انسانی جانوں اور کھیتوں کو بھی شدید خطرات میں ڈال رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ایک منظم نظام کے تحت ریلیف سرگرمیاں انجام دے رہی ہے اور خواتین...
    ممبئی (اسپورٹس ڈیسک) بھارتی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے گزشتہ روز کوکیلابین اسپتال جانے پر شائقین میں ان کی صحت سے متعلق تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں روہت شرما کو اسپتال میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ میڈیا نمائندوں کے سوالات کا جواب دیے بغیر تیزی سے اندر چلے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے اسپتال جانے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آئی، تاہم مداحوں کی بے چینی اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کہ روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں طویل وقفے کے بعد واپسی کرنے والے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز بھی تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور مضبوط کارپوریٹ نتائج نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید بڑھا دیا۔ کاروبار کے آغاز میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی بار 1,57,000 کی حد عبور کر گیا۔ صبح 10 بج کر 30 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 156,941 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا، جو 853 پوائنٹس یا 0.55 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ دورانِ کاروبار انڈیکس 157,088 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟ تیزی کا رجحان سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، او ایم سیز، بجلی پیداوار اور...
    نئی دہلی ( نیوزڈیسک)بھارتی مسلح افواج کے درمیان ایک بار پھر سنگین اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے اعتراف کیا ہے کہ اگرچہ اعلیٰ سطح پر اختلافات موجود ہیں لیکن فوج، فضائیہ اور بحریہ کا مشترکہ کمانڈ کے تحت انضمام ناگزیر ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنرل دویدی نے نئی دہلی کے مانیک شا سینٹر میں ایک کتاب کی رونمائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کمانڈ آج نہیں تو کل ضرور بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بی ایس ایف، آئی ٹی بی پی، سائبر اور خلائی یونٹس، اسرو، سول ڈیفنس، ریلوے اور ریاستی ادارے پہلے ہی مربوط انداز میں کام کر رہے ہیں، لہٰذا کمانڈ کا...
    گزشتہ روز بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں مزید  پانی چھوڑنے کے بعد  کئی بستیاں اور  سیکڑوں دیہات زیر آب آگئے جب کہ کئی کئی ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ اور ہزاروں مکین بے گھر ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق تحصیل علی پور کے علاقے سیت پور میں چندر بہان کے مقام پر دریائی سپر بند ٹوٹ گیا، جس کے بعد دریائے سندھ کا پانی قریبی آبادیوں کی جانب رخ کرنے لگا جب کہ انتظامیہ نے بڑے جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق بستی لکھانی کے قریب بند میں شدید شگاف پڑا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پانی کا ریلا قریبی دیہاتوں کی طرف موڑ دیا۔ شگاف کا حجم تیزی سے بڑھ رہا ہے اور درجنوں...
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں 100 انڈیکس مسلسل نئی بلند ترین سطحیں عبور کررہا ہے۔ منگل کے روز بازار حصص میں 399 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 486 پوائنٹس پر پہنچا اور کچھ ہی دیر بعد 533 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 621 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح کو چھو گیا۔ گزشتہ روز پیر کو بھی بازارِ حصص میں نمایاں تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں انڈیکس تاریخ ساز بلندی پر پہنچ گیا تھا۔ سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی اور مثبت کاروباری رحجانات کے باعث پیر کے روز کے ایس ای...
    بھارتی عدالت نے مسلم مخالف جذبات کو ہوا دینے پر معروف ٹی وی اینکر انجنا کیشپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ مقدمہ ریٹائرڈ پولیس افسر امیتابھ ٹھاکر کی درخواست پر درج کرنے کا حکم دیا گیا، جنہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ انجنا کیشپ نے اپنے پروگرام میں بھارتی مسلمانوں کو ’’ناپسندیدہ بوجھ‘‘ کے طور پر پیش کیا اور ان کے خلاف نفرت انگیز جذبات بھڑکائے۔ رپورٹ کے مطابق 14 اگست کو انجنا کیشپ نے اپنے پروگرام ’’ہندوستان کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا‘‘ میں کہا تھا کہ 1947 میں 4 کروڑ بھارتی مسلمانوں میں سے صرف 96 لاکھ پاکستان گئے۔ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ جب تقسیم مذہب کی بنیاد پر تھی...
    جنگ ستمبر 1965 کے نویں روز پاک فوج نے  بھارت کو 3 محاذوں پر ناقابلِ فراموش شکست سے دوچار کیا۔ پاکستانی فوج نے نارووال کے قریب جسر پُل کا دفاع کرتے ہوئے بھارتی فوجوں کو شدید نقصان پہنچایا، جس میں لیفٹیننٹ کلیم محمود نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پائی۔ بھارتی انجینئرز کی ٹیم کو پاک فوج  نے سونا مرگ کے مغربی مقام پر حملہ کرکے بھاری نقصان پہنچایا۔ اور بھارتی پٹھان کوٹ اور جودھ پور ائیر بیس پاکستانی فوج کے ہاتھوں مکمل طور پر تباہ کردیے گئے۔ پاکستان شاہینوں کے ہاتھوں 28 بھارتی جہاز ہوا میں، 2 اینٹی ائیر کرافٹ گن سے، 36 زمین پر کھڑے اور اس کے علاوہ 15 جہاز کلائی کونڈا ائیر بیس پر تباہ کردیے...
    بھارتی آبی جارحیت، ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، سیکڑوں دیہات، بستیاں ڈوب گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز قصور: بھارت کی آبی جارحیت، دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا۔ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر پانی کا بہاؤ بڑھنے لگا، 3 لاکھ 27 ہزار کیوسک کا ریلا گزرنے سے متعدد دیہات زیر آب آگئے، دریائے چناب نے ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں تباہی مچادی، 100 سے زائد بستیاں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں، ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری رہا۔ متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد نقل مکانی کر گئے، سیلابی پانی شہر کے بند تک پہنچ گیا، ریڈ الرٹ جاری کر...
    فلسطینیوں کی امداد کےلیے جانے والے فلوٹیلا میں شامل کشتی پر ڈرون حملہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز غزہ کے محصور فلسطینیوں کےلیے امداد لے جانے والے فلوٹیلا میں شامل ایک کشتی پر مبینہ ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کشتی میں آگ بھڑک اٹھی۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ شمالی افریقہ کے ساحلی علاقے میں پیش آیا جہاں پرتگالی پرچم بردار امدادی کشتی کو نشانہ بنایا گیا۔ امدادی قافلے میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 350 انسانی حقوق کے کارکن اور رضاکار شامل تھے، جن میں معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی موجود تھیں۔ فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے مطابق حملہ خاص طور پر اُن کی مرکزی کشتی پر کیا گیا جس میں...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ سپرمارکیٹ کے قریب جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔ لاش اور زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چھیپا ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ سراج کے نام سے ہوئی ہے جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا جس میں تیز دھار آلے سے حملہ کیا گیا۔ سراج کا بھائی جمعہ خان بھی حملے میں زخمی ہوا جسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
    گجرات،پھالیہ:۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر شدید مہنگائی، غذائی قلت اور زرعی بحران پیدا ہونے کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے خورونوش، کھاد، بیج اور زرعی ادویات پر سبسڈی کا اعلان کیا جائے۔ گجرات اور منڈی بہاﺅالدین کی تحصیل پھالیہ میں سیلاب متاثرین، جماعت اسلامی و الخدمت کے رضاکاران اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام کے پیسوں سے ذاتی تشہیر بند ہونی چاہیے ، قوم اس لیے ٹیکس دیتی ہے کہ انہیں بنیادی ضروریات کی چیزیں کنٹرول ریٹس پر دستیاب ہوں اور حکومت غذائی قلت کے تدارک کے لیے بروقت اور فوری اقدامات اٹھائے۔ اس...
    اسلام آباد: 7 اور 8 ستمبر 1965 کی درمیانہ شب پاک بحریہ نے آپریشن سومناتھ میں بھارتی نیول بیس ’دوارکا‘ پر حملہ کردیا۔ آپریشن سومناتھ میں پاک بحریہ کے سات جنگی جہازوں نے حصہ لیا، حصہ لینے والوں میں پی این ایس بابر، خیبر، بدر، جہانگیر، عالمگیر، شاہجہان اور ٹیپو سلطان شامل تھے، صرف چار منٹ میں بھارتی نیول بیس آگ کا ڈھیر بن گئی۔ پاک بحریہ کی شدید بمباری سے بھارتی ایئر فورس کا ریڈار بھی زمین بوس ہوگیا، پاک بحریہ کے نڈر اور اپنے پانیوں سے 120 میل دور بھارتی سرزمین پر حملے نے بھارتی بحریہ کو شل کردیا۔ صرف چند میل کی دوری پر موجود بھارتی جنگی جہاز ”میسور” اور ”تلوار” نے مدد...
    ہزارہ ایکسپریس وے پر ٹریلر اور کار کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے پر ٹریلر اور گاڑی کے درمیان تصادم ہوا جس کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پیٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچی۔ حادثے میں کار میں سوار دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوئے جو اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد اور دو خواٹین شامل ہیں۔ لاشوں کو تحصیل ہیڈکواٹرز اسپتال حویلیاں منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹریلر ڈرائیور نے انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے کار کو پیچھے سے ہٹ کیا جسکے نتیجے میں کار آگے ایک...
    ہم اگر اپنی 78 سالہ سیاسی تاریخ پر نظر دوڑائیں تو یقیناً احساس ہوگا کہ جمہوریت کے شوق میں ہم نے اپنی معاشی ترقی و خوشحالی کو قربان کر دیا اور ستم یہ کہ جمہوریت کے ثمرات بھی ابھی تک صحیح معنوں میں سمیٹ نہ سکے۔ ایوب خان کے آمرانہ دور میں بے شک جمہوریت پسندوں کو ٹائٹ کر کے رکھا گیا تھا لیکن کم از کم اتنا تو ضرور ہوا کہ اس دس سالہ دور میں ہم نے معاشی اور اقتصادی استحکام حاصل کر لیا تھا۔ ہم ایک بہت جلد تیزی سے ترقی کرتے پاکستان کے نام سے جانے اور پہچانے جانے لگے تھے۔ دنیا ہمارے پروگراموں کی معترف ہونے لگی تھی اورکوریا جیسے کئی ممالک ہمارے پانچ سالہ...
    کراچی: شہر قائد میں گزری پولیس نے پی این ٹی کالونی میں قائم گورنمنٹ بوائز و گرلز اسکول میں کمسن طالبہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں اسکول کے سوئپر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے کے جی ٹو کی 7 سالہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 495 سال 2025 بجرم دفعہ 376 کے تحت درج کرلیا، مدعی مقدمہ کے مطابق واقعہ گزشتہ ماہ 4 اگست کو صبح پونے آٹھ بجے سے سوا بارہ بجے کے درمیان پیش آیا تھا جبکہ پولیس نے مدعی کی جانب سے رابطہ کرنے پر 7 ستمبر کی شام مقدمہ درج کرلیا۔ جبکہ مدعی مقدمہ کے مطابق اس کی بیٹی نے اسکول پرنسپل کے سامنے...
    پڈعیدن : قومی شاہراہ پر صدوجا تھانہ کے قریب خوفناک روڈ حادثہ، ایک ہی خاندان کی خواتین بچوں سمیت 7 افراد جاںبحق، پولیس نے ڈمپر تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے نیئر ٹوٹل پارکو کے قریب ایک خراب ٹرالر کھڑا تھا، جس کی وجہ سے آگے جانے والی مہران کار نے سست رفتاری اختیار کی۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والے ایک ڈمپر نے مہران کار کو زور دار ٹکر مار کر کچل دیا، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 7 افراد جن میں 2 مرد، 3 خواتین اور 2 بچے شامل تھے، موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت ضلع خیرپور، لقمان جانوری کے رہائشیوں کے...
    ایک اور بھارتی اداکارہ کو آسٹریلیا میں ممنوع چیز لے جانے کی کوشش میں روک لیا گیا اور بھاری جرمانہ ادا کرکے جان چھوٹی ورنہ جیل میں چکی پسنا پڑ سکتا تھا۔ بھارت میں حال ہی میں ایک اداکارہ کو سونا اسمگل کرنے کی کوشش میں بنگلور ایئرپورٹ گرفتار کرکے سزا اور بھاری جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ ایسے ہی ایک اور واقعے میں بھارتی اداکارہ نویا نائر کو آسٹریلیا کے میلبورن ایئرپورٹ پر روک لیا گیا اور جامع تلاشی لی گئی۔ جس کے دوران اداکارہ کے بیگ سے  15 سینٹی میٹر لمبے جیسمین کے گجرے برآمد ہوئے تھے حالانکہ آسٹریلیا میں پھول اور پودے لے جانے کی پابندی ہے۔  ملیالم فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نویا نائر کو اس جرم پر ایک لاکھ...
    کرکٹ کی جائے پیدائش ویسے تو انگلینڈ ہے لیکن انگریزوں کے دورحکومت میں یہ کھیل برصغیر ایشیا میں بھی متعارف ہوا ،پھر وقت کے ساتھ مقبول ہوتا گیا ، پاکستان اور بھارت کا قومی کھیل گوکہ ہاکی ہے لیکن کرکٹ میں ان دونوں کی غیرمعمولی کارکردگی نے خطے میں کھیل کو بلندیوں پر پہنچا دیا۔  بعدازاں بنگلہ دیش اور سری لنکا میں بھی وارد ہوئے اور اب وہ بھی ایشیا کی مستند ٹیموں میں شمار ہوتے ہیں، حالیہ برسوں میں افغانستان نے بھی دنیائے کرکٹ میں اپنی اہمیت منوالی ہے ، آنے والے دنوں میں اس سے بھی بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ ایشیا کپ کی تاریخ پرانی ہے،پاکستان اب تک 2 بار 2000 ، 2012 میں چیمپئین بن چکا اور...
    چار روزہ حنیف محمد ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بدھ سےکراچی میں ہونے والے گروپ بی کے تیسرے راؤنڈ کے میچز بارش سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ پی سی بی نے پنجاب میں ہونے والے گروپ اے کے میچز کو ایک دن کے لیے موخر کر دیا۔جنوبی پنجاب میں ہونے والی شدید بارشوں کے سبب اب تیسرے راؤنڈ کے میچز 11 سے 14 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔ حیدرآباد کا کوئٹہ سے عباسی اسپورٹس کمپلیکس، رحیم یار خان، لاہور بلوز کا آزاد جموں و کشمیر سے ڈرنگ اسٹیڈیم، بہاولپور اور کراچی وائٹس کا فیصل آباد سے ملتان اسٹیڈیم پر مقابلہ ہوگا۔ گروپ بی میں 13 سے 16 ستمبر ہونے والے میچز میں کراچی بلوز کا ڈیرہ مراد جمالی سے نیشنل...
    کراچی کے تعلیمی اداروں میں کل تعطیل کے حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نے وضاحت جاری کر دی۔ ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق کل عام تعطیل کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر کالج ایجوکیشن سے متعلق گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کل تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ ادارے بند کرنے سے متعلق فیصلہ صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا اور عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔
    وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی کمپنیوں کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں اہم معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کردیے گئے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق ابتدائی مرحلے میں پاکستان میں 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان امریکا کے ساتھ معاشی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکی وفد نے پاکستان میں کان کنی کے شعبے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا۔ وفد کو پاکستان کے تانبے، سونے اور دیگر قیمتی معدنیات کے وسیع ذخائر سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور چیف آف آرمی اسٹاف...
    اسرائیلی سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کو دن میں تین وقت کھانا فراہم کیا جائے۔ صہیونی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ حکومت نے فلسطینی قیدیوں کو بنیادی خوراک سے محروم رکھا ہے، جس کے باعث وہ بھوک اور غذائی قلت کا شکار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا فلسطینی قیدیوں پر جنسی تشدد، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے متفقہ فیصلے میں واضح کیا کہ اسرائیلی حکومت قانونی طور پر پابند ہے کہ فلسطینی قیدیوں کو مناسب مقدار اور معیار کا کھانا فراہم کرے اور حکام کو اس ذمہ داری کو پورا کرنا ہوگا۔ یہ فیصلہ 2 اسرائیلی انسانی...
    مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں نے جام شہادت نوش کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔ قابض بھارتی فوج نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی اور خواتین کی توہین کی اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔  سرچ آپریشن کے دوران جارحیت پسند بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر دم توڑ گئے۔ مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کو عسکری پسند ثابت کرنے کی ناکام کوشش...
    یو اے ای نیول فورسز کے کمانڈر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات،علاقائی سلامتی اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یو اے ای نیول فورسز کے کمانڈر میجر جنرل حمید محمد عبداللہ الرمیتھی کی ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آمد ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق یو اے ای نیول فورسز کے کمانڈر کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں علاقائی سلامتی اور مشترکہ تربیتی اقدامات اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، سربراہ پاک فضائیہ نے جدید، ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ فضائیہ بنانے کے ویژن پر بریفنگ دی۔ملاقات کے دوران سائبر، سپیس،...
    کراچی: آئی سی سی نے اگست 2025 کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔ خواتین کی کیٹیگری میں پاکستان ویمن ٹیم کی وکٹ کیپر منیبہ علی بھی شارٹ لسٹ تین کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔  اوپنر منیبہ علی نے آئرلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 68 گیندوں پر 100 رنز بنائے، جن میں 14 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ یہ انکی دوسری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری تھی جبکہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کسی پاکستانی بیٹر کی دوسری سنچری ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ منیبہ علی نے اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری...
    نارووال نالہ ڈیک کے نواحی پاکستانی سرحدی علاقہ لہڑی سے 3 عدد 8 پاؤنڈ وزنی اور ایک عدد 18کلو وزنی انڈین ساختہ اینٹی ٹینک مائنز کو اپنی تحویل میں لے کر عوام الناس کی جان و مال کو لاحق خطرات سے محفوظ بنا دیا گیا۔ مزید پڑھیں: فیول اسمگلنگ کا الزام، ایران نے عملے سمیت غیر ملکی آئل ٹینکر حراست میں لے لیا ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس سید حسن رضا کا سول ڈیفنس بم ڈسپوزل اسکواڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ محکمہ شہری دفاع شہریوں کی جان و مال کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ مزید پڑھیں:ہمیں ٹینک اور کمپیوٹر چِپس چاہییں، ٹی شرٹس یا موزے نہیں، ٹرمپ انہوں نے نالہ ڈیک کے اطراف کی آبادیوں...
    وزیراعظم کی زیر صدارت سیلابی صورتحال پر اجلاس، امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں سیلابی صورتحال اور جاری ریسکیو و امدادی اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو ملک بھر میں دریاؤں میں طغیانی، سیلابی ریلوں کی موجودہ صورتحال اور متاثرہ شہریوں کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ این ڈی ایم اے ملک میں جاری امدادی کارروائیوں کو مزید تیز کرے اور بڑھتی ہوئی طغیانی کے پیش نظر ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر سطح پر مکمل تیاری کو...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی ترقیاتی ادارے کو افسران کی پروموشن سے روک دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے کو افسران کی ترقیوں سے روکنے کے لیے حکم امتناع جاری کر دیا۔ ہائی کورٹ نے سی ڈی اے افسران کی ترقیوں پر تین ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی۔ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سی ڈی اے تین ماہ تک افسران کی پروموشن سے متعلق کوئی آرڈر جاری نہ کرے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست گزار سید حامد علی شاہ کی درخواست پر سماعت کے دوران احکامات جاری کیے۔
    سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، قیمتیں تاریخی کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز کراچی:سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت 61 ڈالر بڑھ گئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 3 ہزار 613 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔دریں اثنا مقامی صرافہ بازاروں میں آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 6100 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں نئی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے یہ بات چیئرمین اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن قمر رضا اور مینیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف افضال بھٹی سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں وزیراعظم کو معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کے حوالے سے بیرون ملک منعقد ہونے والی تقریبات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین او پی ایف اور ایم ڈی او پی ایف نے وزیراعظم کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور ان کو حل کرنے کے لیے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں...
    ویسٹ انڈیز کے اسٹار بلے باز اور ’یونیورس باس‘ کرس گیل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے آئی پی ایل کیریئر کے دوران بھارت کی پنجاب کنگز (سابقہ کنگز الیون پنجاب) کی ٹیم نے ان کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا جس نے انہیں شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا۔ کرس گیل، جو 2018 سے 2021 تک پنجاب کنگز کا حصہ رہے اور اوپننگ بیٹر کے طور پر کھیلے، کا کہنا ہے کہ فرنچائز نے انہیں وہ عزت نہیں دی جس کے وہ مستحق تھے۔ گیل نے ٹیم کے لیے 41 میچوں میں 1,304 رنز بنائے، جن میں ایک سنچری اور 11 نصف سنچریاں شامل تھیں، جبکہ ان کا بہترین اسکور 104 ناٹ آؤٹ رہا۔ اس کے باوجود...
    بھارت نے 1965 میں جنگ کے ساتویں روز پاکستان کو جنگ کا دائرہ مشرقی پاکستان تک بڑھانے کی دھمکی دی۔ بھارتی ترجمان نے اعتراف کیا کہ بھارتی افواج کا لاہور، سلیمانکی، فیروز پور پر حملہ ناکام رہا ہے اور بھارت کو ہر محاذ پر بھاری نقصان کا سامنا ہے۔ سات ستمبر کو 31 بھارتی طیارے تباہ ہوئے اور تباہ ہونے والے جہازوں کی کل تعداد 53 ہوگئی۔ صدر ایوب خان نے پاک فضائیہ کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’صرف استصواب رائے ہی کشمیر میں امن لا سکتا ہے۔‘‘ ترجمان کشمیر انقلابی کونسل نے بھارت کو خبردار کیا کہ ’’کشمیری بھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔‘‘ پاک فوج کے کمانڈر ان چیف...
    مقبوضہ بیت المقدس(انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی اسی وقت ممکن ہے جب حماس تمام یرغمالیوں کو رہا کرے اور ہتھیار ڈال دے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ کے مطابق اگر حماس یہ شرائط مان لے تو جنگ فوری طور پر ختم ہو سکتی ہے۔ تاہم حماس نے اسرائیل کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہتھیار نہیں ڈالے گی اور یرغمالیوں کی رہائی صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب اسرائیلی فوج غزہ سے واپس جائے اور حملے بند کرے۔ ادھر غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری ہے۔ قابض فوج نے ایک اور بلند عمارت کو نشانہ بنایا جس کے بعد تین دن میں تباہ ہونے والی عمارتوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن قمر رضا اور مینیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف افضال بھٹی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کو معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کے حوالے سے بیرون ملک منعقد ہونے والی تقریبات پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ایم ڈی اور چیئرمین او پی ایف نے وزیراعظم کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور ان کے حل کے لیے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں یہ افرادی قوت اہم خدمات سرانجام دے رہی ہے اور پاکستان کے وقار میں اضافہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کی تاریخ بہادری کی داستانوں سے بھرپور ہے جس میں 1965 کی جنگ میں آپریشن سومنات ایک یادگار حیثیت رکھتا ہے، اس آپریشن میں پاک بحریہ نے بھارتی ساحلی شہر دوارکا پر فیصلہ کن حملہ کرتے ہوئے مواصلاتی نظام کو تباہ کیا تھا۔ یوم بحریہ پر جاری اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاک بحریہ سے وابستہ تمام جوانوں، افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کے عزم و حوصلے اور پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی نے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاک بحریہ کی تابناک تاریخ اور افسران کو خراج تحسین پیش کرنے...
    شارجہ (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں افغانستان کو 75 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ کپتان سلمان علی آغا نے یہ کامیابی سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کھلاڑی مشکل وقت میں اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ “یہ فتح ہم سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہیں، پوری قوم کو ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔” انہوں نے اپنی میچ فیس فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی یہی فیصلہ کیا اور کہا کہ وطن کی مٹی آج ہم سے سیلاب زدگان کی...
    امریکا میں ایک بھارتی خاتون کے شاپ لفٹنگ (چوری) کے واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں انہیں ’ٹارگٹ‘ اسٹور سے سامان چرا کر لے جاتے ہوئے پکڑا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون پولیس کی موجودگی میں زور زور سے روتی، ہانپتی اور سانس لینے میں دشواری کا شکار ہیں جبکہ اہلکار انہیں پرسکون ہونے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ایک پولیس افسر نے کہا ’ گہری سانس لیجیے، آپ کو ہائپر وینٹیلیٹ نہیں کرنا چاہیے، مجھے آپ سے بات کرنی ہے اور اس حالت میں ایسا ممکن نہیں۔‘ اہلکاروں نے خاتون سے انگریزی زبان بولنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب دیا ’زیادہ اچھی نہیں۔‘ Another Indian woman has been caught red-handed stealing...
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس آج بھی تاریخ ساز بلندی پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کا آغاز بازارِ حصص میں شان دار پیش رفت کے ساتھ ہوا، جہاں  کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی اور کاروبار کے مثبت رجحانات کے باعث  انڈیکس  میں 691 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ شروع ہوئی اور انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 54 ہزار 969 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ بعد ازاں اسٹاک مارکیٹ میں بتدریج 1274 اور 1692 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 55 ہزار...
    پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم کے تحت  بھارتی میڈیا ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشنز کی فضا ہموار کرنے میں مصروف ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق  ممبئی کے نائر اسپتال کو موصول ہونے والی بم دھمکی ایک اور فالس فلیگ کے اسکرپٹ کا حصہ ہے۔ دہشتگردی کی پے درپے  اطلاعات کا بھارتی میڈیا پر آنامنظم پراپیگنڈے کی نشاندہی کرتا ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے اس طرح کی خبروں کا تسلسل بھارتی حکومت کی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ای میل اور فون کال کے ذریعے بم کی اطلاع دینا اور فوری سکیورٹی ردعمل دکھانا طے شدہ اسکرپٹ کا حصہ ہے۔ یہ پروپیگنڈا اس وقت کیا جا رہا ہے جب بھارت...
    مشہور بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین ذاکر خان نے اسٹیج شوز سے ’وقفہ‘ لینے کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ذاکر خان نے یہ اعلان اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے زریعے کیا جس میں انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنی بگڑتی صحت کے خدشات کے باعث اسٹیج شوز سے کچھ وقت کیلئے وقفہ لے رہے ہیں۔ 38 سالہ کامیڈین کے مطابق وہ گزشتہ ایک برس سے صحت میں تبدیلی محسوس کر رہے تھے تاہم کچھ مجبوریوں کی وجہ سے کام جاری رکھے ہوئے تھے۔  ذاکر نے کہا کہ وہ ایک لمبے عرصے سے ٹورز کر رہے ہیں اور صبح سے رات تک لوگوں کو خوش کرنے کیلئے شوز کرنے میں مصروف رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے...
    کراچی (نیوز ڈیسک)شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بوندا باندی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے آئندہ چند گھنٹوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ڈیفنس، کورنگی روڈ، شارع فیصل، برنس روڈ اور ایم اے جناح روڈ سمیت کئی مرکزی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، جبکہ قیوم آباد، محمود آباد، منظور کالونی اور بلوچ کالونی کے اطراف بھی بوندا باندی کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد تک پہنچ گیا...
    پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں آج بھی کاروبار کے دوران مثبت تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں آغاز سے ہی مثبت تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور 100 انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار کی حد عبور کر گیا ہے۔ اس وقت پی ایس ایکس 100 انڈیکس 780 پوائنٹس اضافے سے 155057 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس نے ایک لاکھ 54 ہزار کا ہندسہ...
    کراچی: بھارتی کرکٹ بورڈ کی مالی حالت مسلسل مضبوط ہو رہی ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق بورڈ کے پاس گزشتہ سال کے اختتام پر بینک بیلنس 20ہزار686 کروڑ روپے تھا، جو 2019 میں صرف 6ہزار59 کروڑ روپے تھا۔ اس طرح، پچھلے پانچ برسوں میں بی سی سی آئی نے 14ہزار627 کروڑ روپے کا اضافہ حاصل کیا۔ بی سی سی آئی نے 2024 کے اے جی ایم میں پیش کیے گئے اکاؤنٹس میں بتایا کہ عام فنڈ بھی 2019 کے 3ہزار906 کروڑ روپے سے بڑھ کر اب 7ہزار988 کروڑ روپے ہوگیا۔ انٹرنیشنل ٹوورز سے آمدنی پچھلے سال 642.78 کروڑ روپے کے مقابلے میں اس سال کم ہو کر 361.22 کروڑ روپے رہی جبکہ سود کی مد میں آمدنی...
    لاہور (اسپورٹس ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ یہ ایک نئی اور باصلاحیت ٹیم ہے جو بلا خوف اور جارحانہ انداز میں کرکٹ کھیل رہی ہے۔ ان کے مطابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی قیادت میں پاکستان نے اب تک کھیلے گئے 14 میں سے 10 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کامیابی حاصل کی ہے، اس لیے کھلاڑیوں اور سلیکٹرز پر مکمل اعتماد رکھنا چاہیے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اس جیت نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند کیا ہے اور امید ہے کہ ایشیا کپ میں بھی ٹیم اسی طرح شاندار کارکردگی دکھائے گی۔ ان کے مطابق...
    نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر گزشتہ کئی ماہ سے کی جانے والی سخت تنقید کے باوجود اچانک انہیں اپنا دوست قرار دے دیا۔ صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مودی ہمیشہ میرے دوست رہیں گے، بھارت اور امریکا کا ایک خاص رشتہ ہے، گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، ان کے اس بیان نے دونوں ملکوں کے تعلقات کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر کے بیان کا فوری خیر مقدم کیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے مثبت رویے اور تعلقات کے دوستانہ اظہار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،بھارت اور امریکا کے درمیان...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں علی الصبح ہلکی بارش ہوئی۔ صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہِ فیصل، ڈیفنس، قیوم آباد، کورنگی روڈ، برنس روڈ، ایم اے جناح روڈ، یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال، محمود آباد، منظور کالونی اور بلوچ کالونی سمیت کئی مقامات پر بوندا باندی اور بارانِ رحمت کا سلسلہ دیکھنے میں آیا۔ بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونا شروع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آئندہ دو روز تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں متوقع ہیں اور موسلا دھار بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب سندھ کے دیگر شہروں میں بھی مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حیدرآباد، سجاول،...
    مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی صرف اسی صورت ممکن ہے جب حماس تمام یرغمالیوں کو رہا کرے اور ہتھیار ڈال دے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ کے مطابق اگر حماس یہ شرائط مان لے تو جنگ فوری طور پر ختم ہو سکتی ہے۔ تاہم فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیل کی شرط کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہتھیار نہیں ڈالے گی، اور صرف اس صورت میں یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا جب اسرائیل غزہ سے اپنی فوج واپس بلائے اور حملے بند کرے۔ ادھر غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری نہ تھم سکی۔ قابض فوج نے ایک اور بلند عمارت کو نشانہ بنایا جس کے بعد تین دن میں تباہ ہونے...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ ڈیفنس، کورنگی روڈ، شارع فیصل، برنس روڈ، اور ایم اے جناح روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بوندا باندی جاری ہے۔ اس کے علاوہ قیوم آباد، محمود آباد، منظور کالونی، بلوچ کالونی اور اطراف میں بھی ہلکی بارشیں ہو رہی ہیں۔ یونیورسٹی روڈ، جمشید روڈ، جہانگیر روڈ، اور گلشن اقبال میں بھی بوندا باندی جاری ہے۔ شہریوں نے موسم کی تبدیلی کا خیرمقدم کیا ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کی وجہ سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز کے دوران کراچی میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ...
    اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، روہڑی، پڈعیدن، لاڑکانہ اور نوشہروفیروز سمیت کئی شہروں میں بارشوں نے معمولات زندگی کو متاثر کیا ہے۔ ٹنڈو محمد خان میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش شروع ہوئی، جس کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ بارش کے دوران حیسکو نے بجلی کی فراہمی بند کر دی، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مواصلاتی نظام بھی متاثر ہو گیا ہے۔ حیدرآباد اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث وسیع...
    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر کرکٹ کے شائقین کو خوش کر دیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے اس شاندار فتح پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔ محسن نقوی نے محمد نواز کی آل راؤنڈ کارکردگی کو خاص طور پر سراہا۔ ان کی شاندار باولنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ کر پاکستان کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ اور اہم موقع پر ان کی پرفارمنس کو بھی اجاگر کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کم اسکور کے باوجود بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا اور فائنل...
    اہرام مصر کے حوالے سے یہ بات بھی مشہور ہے کہ اسے خلائی مخلوق نے بنایا ہے ۔ دوسرا ہمارے ہاں یہ غلط فہمی بہت عام ہے کہ اہرام مصر جیسی عمارت اب نہیں بنائی جا سکتی ۔ جب کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ کبھی سوچیئے کہ تمام اہرام مخروطی شکل ہی کے کیوں ہوتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ اس زمانے میں لوگوں کو عمودی عمارتیں بنانے کی سمجھ نہیں تھی ۔مخروطی اسٹریکچر فطری طور پر مضبوط ہوتے ہیں ۔ پہاڑ بھی مخروطی شکل کے ہوتے ہیں اس لیے مضبوط ہوتے ہیں ۔ مخروطی شکل بنانے کے لیے بہت زیادہ میٹریل درکار ہوتا ہے ۔ قدیم مصری عمودی عمارتیں بنانے کے سائنسی قوانین سے...
    پاکستان سے دہشت گردوں کی مبینہ دراندازی اور ممبئی کو دھماکوں سے اُڑانے کی جھوٹی خبر نے بھارتی عوام کو خوف میں مبتلا کر دیا، تاہم پولیس کی تحقیقات نے اصل حقیقت سامنے لا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 5 ستمبر کو ممبئی پولیس کو واٹس ایپ پر ایک دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ “لشکرِ جہادی” نامی ایک نامعلوم تنظیم کے 14 دہشت گرد شہر میں داخل ہو چکے ہیں۔ پیغام میں کہا گیا تھا کہ دہشت گرد 34 گاڑیوں میں 400 کلو آر ڈی ایکس لے کر ممبئی کو دھماکوں سے تباہ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں، جس سے مبینہ طور پر ایک کروڑ افراد کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔ پولیس...
    تین ملکی سیریز، فائنل میں پاکستان کا افغانستان کو جیت کیلئے 142رنز کا ہدف WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز شارجہ(سب نیوز)تین ملکی ٹی20 سیریز کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دے دیا۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم ابتدا سے ہی مشکلات کا سامنا رہا اور پہلی وکٹ بغیر کوئی رن بنائے گر گئی۔قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔ فخر زمان 27، محمد نواز 25 اور کپتان سلمان آغا 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دیگر بلے باز بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔افغانستان کی...
    ضلع نارووال کی تحصیل ظفر وال میں خطرناک صورت حال اُس وقت پیدا ہوئی جب نالہ ڈیک کے مختلف مقامات سے بھارتی ساختہ 5 اینٹی ٹینک مائنز برآمد ہوئیں۔ یہ مائنز ایک ہی دن میں مختلف مقامات پر سامنے آئیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ سیلابی ریلے کے ساتھ بہہ کر آئیں مائنز، اہلِ علاقہ نے اطلاع دی نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں بھارت کی سرحدی حدود سے بہنے والے پانی کے ساتھ یہ خطرناک بارودی مواد پاکستانی علاقے میں داخل ہوا۔ اہل علاقہ نے مائنز دیکھ کر فوراً پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) اور سول ڈیفنس ٹیم...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم حکومتی شخصیات اور افسران کا موبائل سمز ڈیٹا لیک ہونے سے متعلق خبر پر نوٹس لے لیا۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی متحرک ہوگئی اور ایک خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایک خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو 14 دن کے اندر اپنی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔ اس ٹیم کو ڈیٹا لیکج کے معاملے کے ہر پہلو سے چھان بین کرنے کی ذمہ داری دی گئی تاکہ اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق تحقیقاتی...
    وفاقی وزرا، حکومتی شخصیات سمیت پاکستانیوں کا موبائل سمز کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)انٹرنیٹ پر وفاقی وزرا، حکومتی شخصیات اور اعلی سرکاری افسران سمیت ہزاروں پاکستانیوں کا تمام ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر موبائل سم مالک کا ایڈریس، کال ریکارڈ، شناختی کارڈ کی کاپی، بیرون ملک سفرکی تفصیلات سب کچھ فروخت کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزرا، اہم حکومتی شخصیات اور اعلی سرکاری افسران سمیت تمام پاکستانیوں کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہورہا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ، سے لے کر ترجمان پی ٹی اے تک ہرشخص کا ڈیٹا گوگل پر بیچے جانے کا انکشاف ہوا اور تمام ہی دستاویزات...
    انٹرنیٹ پر وفاقی وزرا، حکومتی شخصیات اور اعلیٰ سرکاری افسران سمیت ہزاروں پاکستانیوں کا تمام ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹرنیٹ پر موبائل سم مالک کا ایڈریس، کال ریکارڈ، شناختی کارڈ کی کاپی، بیرون ملک سفرکی تفصیلات سب کچھ فروخت کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزرا، اہم حکومتی شخصیات اور اعلی سرکاری افسران سمیت تمام پاکستانیوں کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہورہا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ، سے لے کر ترجمان پی ٹی اے تک ہرشخص کا ڈیٹا گوگل پر بیچے جانے کا انکشاف ہوا اور تمام ہی دستاویزات انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔ ایکسپریس نیوزکی جانب سے ایک سال پہلے 12 اکتوبر کو توجہ دلانے کے باوجود ڈیٹا فروخت ہونے کا عمل جاری...
    کراچی ملیر سٹی کے علاقے کھوکرا پار نمبر2 چمن کالونی میں واقع گھر میں تیز دھارآلہ کے وار سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جب کہ پولیس نے واقعے کو خود کشی قراردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملیرسٹی تھانے کےعلاقےکھوکراپارنمبر2چمن کالونی گھرمیں تیزدھارآلہ کے وار سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے کھوکرا پار کے علاقے میں واقع اسپتال منتقل کردی گئی جہاں متوفی کی شناخت 22 سالہ شیر علی ولد محمد اکرم کے نام سے شناخت کی گئی۔ ایس ایچ او ملیر سٹی فراصت شاہ کا کہنا ہے کہ متوفی آئس کا نشہ کرتا تھا اورمتوفی نوجوان کسی کوپسند کرتا تھا جہاں ان کے اہلخانہ کے زریعے رشتہ بھیجا تھا اوررشتہ سے انکار پرنوجوان نے...
       نوشہرہ: یومِ دفاع اور یومِ فضائیہ کے موقع پر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے زیراہتمام نوشہرہ میں ایک عظیم الشان کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی۔ کنونشن سے وفاقی وزیر اور سینئر مسلم لیگی رہنما امیر مقام نے خطاب کیا اور نوجوانوں کے جوش و خروش کو سراہا۔ امیر مقام نے یومِ دفاع اور یومِ فضائیہ کے تناظر میں افواجِ پاکستان کے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ان کے لازوال کارنامے کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ   فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے دشمن کو عبرتناک شکست دی گئی، اور بھارت کو...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مسکراتے ہوئے کہاکہ کیمرے پر سب ہی لڑکیاں اچھی نظر آتی ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے ان سے استفسار کیا کہ تمنا بھاٹیا کے بارے میں ان کی رائے کیا ہے، جس پر عبدالرزاق نے جواب دیا کہ کیمرے پر تمام لڑکیاں اچھی لگتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: تمنا بھاٹیا کا کرکٹر عبدالرزاق سے تعلقات پر بڑا انکشاف، خاموشی توڑ دی ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا سے ملاقات کو 12 برس گزر چکے ہیں، ایک فنکشن میں ان سے ملاقات ہوئی تھی اور وہ ایک بہت اچھی اداکارہ ہیں۔ یاد رہے کہ...
      جاپان کے وزیر اعظم شیگیرو اشیبا نے انتخابات میں شکست کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس سے دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت کے لئے پالیسی کی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہو گا۔ 68 سالہ اشیبا، جنہوں نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کی آخری تفصیلات طے کی تھیں تاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت ٹیرف دبائو کو کم کیا جا سکے، نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں انتخابات میں تسلسل سے شکستوں کی ذمہ داری قبول کرنی ہے۔ واضح رہے کہ اشیبا نے ایک سال سے بھی کم عرصہ قبل اقتدار سنبھالا تھا، اور ان کی حکومتی اتحاد کو انتخابات میں دونوں ایوانوں میں اکثریت سے ہاتھ دھونا پڑا، جس کی وجہ...
    قازقستان کے نائب وزیراعظم تیرہ رکنی وفد کے ساتھ کل پاکستان کا دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مرات نورتلو 8 تا 9 ستمبر پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق یہ دورہ نومبر میں قازقستان کے صدر کے پاکستان کے متوقع دورے سے پہلے ہو رہا ہے، قازق وزیر خارجہ کے ہمراہ 13 رکنی اعلی سطحی وفد ہوگا۔قازق وزیر ٹرانسپورٹ بھی وفد کا حصہ ہوں گے، دورے کے موقع پر زراعت اور آئی ٹی کے مشترکہ ورکنگ گروپ اجلاس ہوں گے۔ قازق وزیر خارجہ مرات نورتلو پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ون آن ون ملاقات کریں گے، وفود کی سطح پر...
    وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلسل موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کی لپیٹ میں ہے، موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاو کیلئے جامع منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جلالپور پیروالا میں ریسکیو کشتی الٹنے کے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ متاثرہ...