2025-05-09@04:42:18 GMT
تلاش کی گنتی: 508

«کہ ایک»:

(نئی خبر)
    فوٹو: فائل  کراچی کے علاقے قائد آباد کی گوشت گلی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو برادریوں کے درمیان کئی روز سے جھگڑا چل رہا ہے، آج بھی دونوں برادری کے لوگ تصفیہ کرنے کیلئے بیٹھے تھے، اس دوران تلخ کلامی کے بعد فائرنگ ہوئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کو بانی تحریک انصاف عمران خان کا اعتماد حاصل ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ کو بانی پی ٹی آئی نے ہی سیکرٹری جنرل تعینات کیا ہے، کس کو تعینات کرنا یا کس کو ہٹانا ہے یہ بانی پی ٹی آئی کو ہی طے کرنا ہے، پہلے بھی ایسی تعیناتیاں ہوتی رہی ہیں۔شیر افضل مروت کی جانب سے سلمان اکرم راجہ پر پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کے الزام پر بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کا آئین ہی...
     کراچی میں ٹرک کی ٹکر سے مزید 4 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، شہریوں نے ٹینکر جلا دیا۔ شہر قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹریفک حادثات میں 6 افراد کی ہلاکت ہوئی۔ کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ بلوچ کالونی جانے والے ٹریک پر ٹینکر کی زد میں آ کر 2 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوگیا، حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار شخص کی موٹر سائیکل پر سوار افراد سے ٹکر ہوئی جس کے بعد پیچھے سے آنے والے واٹر ٹینکرنے دوموٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے بعد ایک موٹر سائیکل پر سوار 2...
    محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے لیاری ایکسپریس وے نالے میں قائم غیرقانونی جھونپڑیوں کو مسمار کردیاگیا،جب کہ غریب خاندان سامان اکھٹا کررہا ہے
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مٹھی کے مقام پر مویشی لیکر آنے والے ٹرک اورکوئلے سے بھرے ڈمپر کے درمیان درمیان تصادم ، حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا محمد عثمان قریشی ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ 70سے زائد بکرے ہلاک ہوگئے ،پریٹ آباد سے تعلق رکھنے والے مویشی کے تاجر بکرے سے بھرا ٹرک اسلام کوٹ سے لیکر حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئے کہ مٹھی کے قریب کوئلے سے بھرے ڈمپر اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ستر سے زائدبکرے ہلاک جبکہ پریٹ آباد حیدرآباد کا رہائشی محمد عثمان قریشی ہلاک جبکہ ڈرائیور دوست علی ، دانش قریشی اور ماجد قریشی زخمی ہوگئے ،زخمیوں کا تعلق بھی میرنبی بخش ٹا¶ن پریٹ آباد حیدرآباد سے ہے زخمیوں کو اسپتال...
    کراچی: شہر کے مختلف علاقوں اسٹیل ٹاؤن ، کورنگی اور سچل میں ڈیڑھ گھنٹے کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔  اسٹیل ٹاؤن میں نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا جس کے بعد رواں سال کے پہلے ماہ کے 9 دنوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی جبکہ دیگر دو واقعات کو پولیس ذاتی اور نامعلوم وجہ قرار دے رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گھگھر پھاٹک نیشنل ہائی وے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کار انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجا رہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے زندگی کی...
    فوٹو: فائل لاہور میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے سندر میں واقع ذاتی گھر کے قریب ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات سندر کے علاقے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع گھر ایک میں ہوئی، متاثرہ گھر آئی جی پنجاب کے ذاتی گھر کے سامنے واقع ہے، واردات صبح ساڑھے 5 بجے ہوئی، ملزمان کی سی سی ٹی وی جیونیوز نے حاصل کرلی۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ڈاکو عقبی سائیڈ سےگھر میں داخل ہوتے ہیں، ڈاکوؤں نے گھر کے چوکیدار اور دو خانساماؤں کو یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کیا، ملزمان نے چوکیدار سے بندوق اور خانساماؤں سے موبائل فون چھین لیے۔ڈاکو ایک خانساماں کو دوسرے...
    ژوب: بلوچستان کے ضلع ژوب میں اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 اغوا کار بھی مارے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر ژوب محمد نوید عالم نے بتایا گزشتہ روز اغوا کاروں نے قلعہ سیف اللہ کے علاقے سے 2 افراد کو اغوا کیا تھا، جس کے بعد لیویز فورس اور قبائلیوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا، اس دوران ایک اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس دوران 2 اغواکاروں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ چوتھے اغوا کار کی تلاش جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ژوب نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک مغوی کو بازیاب کر الیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں...