2025-04-25@14:27:49 GMT
تلاش کی گنتی: 775
«کے اختیار»:
(نئی خبر)
چین پاکستان کے ساتھ سی پیک کے اپ گریڈڈ ورژن کی تعمیر کرنے کے لئے تیار ہے، چینی وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں پاکستانی صدرآصف علی زرداری کے ساتھ بات چیت کی ۔جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ لی چھیانگ نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنے، قریبی اعلیٰ سطح تبادلوں کو برقرار رکھنے، روایتی دوستی کو فروغ دینے اور چین پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ چین...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے اعلان کے بعد اسرائیل نے اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ حکم اسرائیل کے وزیر دفاع نے دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے فوج کو تیار رہنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ کے رہائشیوں کو رضا کارانہ طور پر علاقہ چھوڑنے کی منصوبہ بندی کے لیے تیار رہے۔ وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ٹرمپ کے اس اعلان کا خیرمقدم بھی کیا، ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کے جرات مندانہ منصوبے کا خیرمقدم کرتا ہوں، غزہ کے رہائشیوں کو علاقے چھوڑنے اور ہجرت کرنے کی آزادی دی جانی چاہیے جیسا کہ دنیا بھر میں معمول ہے۔...
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)ڈیپ نامی کمپنی زید سمندر ایک بیس قائم کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے جہاں لوگ قیام کے ساتھ طویل عرصے تک ملازمت بھی کر سکیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رپورٹ کے مطابق بیس 200 میٹر پانی کے اندر ہوگا جس میں 6 سے زائد افراد رہ سکیں گے۔ یہ منصوبہ انسانوں کو طویل مدت تک پانی کے اندر رہنے اور کام کرنے کے قابل بنانے کا تجربہ فراہم کرے گا۔کمپنی جو ویلز کے قریب گلوسٹر شائر میں واقع ہے، اپنے زیر آب پروجیکٹ کا موازنہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے کرتی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ اس سے انسانوں کے رہنے اور پانی کے اندر کام...
کاٹز کے دفتر نے وزیر خارجہ کے حوالے سے کہا کہ وہ ٹرمپ کے جرات مندانہ منصوبے کی تعریف کر رہے ہیں، جس سے غزہ کی آبادی کا ایک بڑا حصہ دنیا بھر کے مختلف مقامات پر منتقل ہو سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین پر قابض غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر دفاع کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اسرائیل کاٹز نے اسرائیلی فوج کو ایک منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے تحت غزہ کا کوئی بھی باشندہ کسی بھی ایسی جگہ ہجرت کر سکتا ہے جو اسے قبول کرنے پر رضامند ہو۔ کاٹز کے دفتر نے وزیر خارجہ کے حوالے سے کہا کہ وہ ٹرمپ کے جرات مندانہ منصوبے کی تعریف کر رہے...
قطری نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگزیتھ نے کہا ہے کہ امریکی فوج غزہ میں تمام آپشنز پر غور کرنے کے لیے تیار ہے، جب کہ نیتن یاہو نے پینٹاگون کے دورے کے ساتھ واشنگٹن کا اپنا دورہ جاری رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مندوب ڈینی ڈینن نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ کھڑا رہے گا اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں شرکت نہیں کرے گا۔ قطری نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگزیتھ نے کہا ہے کہ امریکی فوج غزہ میں تمام آپشنز پر غور کرنے کے لیے تیار ہے، جب کہ نیتن یاہو نے پینٹاگون کے دورے کے ساتھ واشنگٹن کا اپنا دورہ جاری رکھا ہے۔ غزہ...
---فائل فوٹو گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی پولیس کو وہ اسلحہ نہیں مل رہا جس سے وہ دہشت گردی کےخلاف لڑ سکیں۔گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست ہر میدان میں کریں گے مگر امن و امان پر وفاق اور صوبے کو ایک پیج پر آنا ہو گا، امن کے لیے ہم نے پہلے بھی جرگہ کیا، امن پر سیاست نہیں کی، میری بھی ترجیح امن ہے جس کے لیے ہر ایک کے پاس جانے کو تیار ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے کے پی حکومت کو ضم اضلاع کے ملنے والے فنڈز خرچ نہیں ہو رہے، وزیرِ اعلیٰ...
لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چار میچز کے لیے مزید ٹکٹس ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عوام کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ٹکٹس جمعرات سے فینز کے لیے دستیاب ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، پاکستان بمقابلہ بنگلادیش، آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ اور دوسرے سیمی فائنل کے میچز کے لیے اضافی ٹکٹس جاری کیے جائیں گے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے میچ کے لیے 2 ہزار اضافی ٹکٹس ریلیز کیے جائیں گے، جبکہ باقی میچز کے لیے 5، 5 ہزار ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔ یہ ٹکٹس آن لائن اور نجی کوریئر سروسز کے دفاتر سے بھی حاصل کیے جا سکیں گے۔...
جمشید دستی(فائل فوٹو)۔ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ پیشے کی بنیاد پر ذات پات کے امتیاز کے خاتمے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں جمع کروایا ہے۔ مظفرگڑھ سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انگریز دور میں پیشے کے لحاظ سے غریب لوگوں کی قومیں بنائی گئی تھیں۔ پی ٹی آئی کارکن نے جمشید دستی اور ان کے بھتیجوں، بھانجے کےخلاف مقدمہ درج کروادیا پولیس کا کہنا ہے کہ جمشید دستی سمیت 15افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جمشید دستی کا کہنا تھا کہ موچی کا کام کرنے والوں کے ریکارڈ میں ذات موچی لکھ دی جاتی ہے، غریب لوگوں کے پیشے کو انکی...
کراچی: یونیورسٹی آف لاہور (یو او ایل) نے ایم اے رؤف چیئر لیبارٹری قائم کردی ہے جو سائنسی تحقیق اور اختراع کو آگے بڑھانے میں ایک اہم سنگ میل ہے اور یو او ایل کے بورڈ آف گورنرز نے مسلم دنیا کے معروف اور سب سے بڑے ایوارڈ "مصطفی(ص) ایوارڈ" ہافتہ ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کو بائیو آرگینک اور نیچرل پروڈکٹس کیمسٹری کے شعبے میں ان کی غیر معمولی خدمت کے اعتراف میں پہلا چیئر ہولڈر مقرر کیا ہے۔ لیبارٹری کا افتتاح معروف چینی سائنسدان اور ماہر تعلیم پروفیسر ژاؤ یوفین نے ایک تقریب کے دوران کیا جس میں یو او ایل کے ریکٹر اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری عالمی...
فلسطینیوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا اختیار کسی کو نہیں، ٹرمپ کے بیان پر افغانستان کا ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز کابل(آئی پی ایس ) امریکی صدر کی جانب سے غزہ پر امریکی قبضے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے افغانستان کی طالبان حکومت نے کہا ہے کہ غزہ فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے۔طالبان حکومت کے مطابق فلسطینیوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا کسی کو اختیار نہیں۔طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور ان کی دوسرے ممالک میں منتقلی کے بارے میں امریکی صدر کے حالیہ بیانات بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے منصوبے صہیونی حکومت کے...
سان فرانسسکو: سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی آزمائش شروع کر دی ہے، جس کی مدد سے ریلز یا ویڈیوز کو ایک ہی کلک پر موبائل ایپ پر روکا جا سکے گا۔ اب تک انسٹاگرام میں موبائل ایپ پر ویڈیوز یا ریلز کو ایک کلک سے روکنے کا آپشن نہیں تھا، لیکن اب یہ فیچر محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے، جس کے ذریعے ویڈیو کو روکنے کے بعد دوبارہ کلک کرنے پر وہ ویڈیو وہیں سے چلنا شروع ہو گی جہاں اسے روکا گیا تھا۔ میٹا نے اس نئے فیچر کی آزمائش کی تصدیق کی ہے، تاہم اس بارے میں ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا کہ یہ فیچر...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر نگرانی نشے سے پاک پشاور مہم میں زیرِ علاج افراد کا علاج اگلے ماہ 7 مارچ کو مکمل ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے نشے سے پاک مہم میں صحت یاب ہونے والے افراد کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر نگرانی نشے سے پاک پشاور مہم میں زیرِ علاج افراد کا علاج اگلے ماہ 7 مارچ کو مکمل ہو جائے گا۔ اس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں...

سندھ سیڈ کارپوریشن کی جانب سے زیادہ پیداوار والے بیج تیار کرنے کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کی مشاورت سے زرعی اصلاحات کا سیٹ تیار کر لیاگیا. ویلتھ پاک
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 فروری ۔2025 )سندھ سیڈ کارپوریشن کی جانب سے مختلف فصلوں کے لیے زیادہ پیداوار والے بیج تیار کرنے کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کی مشاورت سے زرعی اصلاحات کا ایک سیٹ تیار کیا گیا ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے محکمہ زراعت سندھ کے حکام نے کہا کہ ایک حالیہ میٹنگ میں اصلاحات کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیاکیونکہ بیجوں کی نشوونما نے صوبے میں فصل کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے کوئی خاطر خواہ ترقی نہیں دکھائی.(جاری ہے) اجلاس کے دوران سیڈ کارپوریشن میں نئی اصلاحات کے نفاذ کے لیے مرحلہ وار منصوبہ پیش کیا گیا ڈائریکٹر زراعت ممتاز جمالی نے کہا کہ یہ منصوبہ سندھ کابینہ کو پیش کیا...

کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا اور کشمیری عوام کی مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف
کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا اور کشمیری عوام کی مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر یادگار پر پہنچ کر شہداء کے یادگار پر پھول چڑھائے اور شُہداء کی بے مثال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے آرمی چیف نے کشمیر میں چیلنجنگ آپریشنل حالات کے باوجود...

سی ڈی اے ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل،ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء باری نے تمام پولنگ اسٹیشن کا جائزہ لیا ، کون کون سے آفیسرز پولنگ کے عمل کو مکمل کروائیں گے ، دستاویز و تفصیلات سب نیوز پر
سی ڈی اے ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل،ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء باری نے تمام پولنگ اسٹیشن کا جائزہ لیا ، کون کون سے آفیسرز پولنگ کے عمل کو مکمل کروائیں گے ، دستاویز و تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) سی ڈی اے میں ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ،، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ریلیشن عطاء باری ارشد نے تمام 34 پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ، ہر پولنگ اسٹیشن پر سی ڈی اے کی جانب سے آفیسر اور باقی عملے کی تعیناتی اور انتظامات کا جائزہ لیا ،، اس موقعہ پر عطاء باری نے پولنگ کے عمل کو شفاف اور پر امن بنانے کے...
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کا ایک مختلف مستقبل دیکھتے ہیں، ٹرمپ کا ایک مختلف نظریہ ہے، یہ قابلِ توجہ ہے اور تاریخ کو بدل سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے روکے گئے ہتھیاروں کو جاری کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ٹرمپ اور میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار تیار نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ اس معاملے پر اچھی کوشش کریں گے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا...
پشاور (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر آگئی ، بھرتی، ترقی اور تبادلوں کے قواعد میں تبدیلی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے سن کوٹہ پر بھرتیاں ختم کر دیں اور اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ صوبے میں ملازمین کی بھرتی، ترقی اور تبادلوں کے قواعد میں تبدیلی کئی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہنا تھا کہ رول10 کی ذیلی شق4مکمل جبکہ 2شق جزوی طور ختم کردی، یہ شقیں ملازمین کے بچوں کی بھرتی سے متعلق تھیں۔ انتقال کرجانے والے یا معذورہوجانےوالےملازمین کی جگہ ان کےبچے بھرتی نہیں ہوسکیں گے۔ اس سے قبل دوران ملازمت انتقال یاکام کے قابل نہ رہنےوالےملازمین کےبچوں کوملازمت دی جاتی تھی ، متعلقہ شقوں کوختم...

بینک دولت پاکستان کاگرین فنانس کے فروغ کے سلسلہ میں عوام سے آرا ء طلب کرنے کیلئے ’’نیشنل گرین ٹیکسونومی‘‘ کا مسودہ جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2025ء) بینک دولت پاکستان ماحول دوست مالیات (گرین فنانس) کے فروغ کے لئے جو کوششیں کر رہا ہے ان کوششوں کے سلسلے میں اس نے عوام سے آرا ء طلب کرنے کے لئے ’’نیشنل گرین ٹیکسونومی‘‘ کا مسودہ جاری کیا ہے۔ یہ مسودہ وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے اور اس میں عالمی بینک کا تکنیکی تعاون شامل ہے۔سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ’’نیشنل گرین ٹیکسونومی‘‘ میں ماحول دوست منصوبوں اور سرگرمیوں کی واضح تشریح موجود ہے جس کی مدد سے پالیسی سازوں، بینکوں اور مالی اداروں اور سرمایہ کاروں کو اپنے سرمائے کا بہاؤ موسمیاتی خطرات کم کرنے...
سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر آگئی ، بھرتی، ترقی اور تبادلوں کے قواعد میں تبدیلی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے سن کوٹہ پر بھرتیاں ختم کر دیں اور اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ صوبے میں ملازمین کی بھرتی، ترقی اور تبادلوں کے قواعد میں تبدیلی کئی گئی ہے۔اعلامیے میں کہنا تھا کہ رول10 کی ذیلی شق4مکمل جبکہ 2شق جزوی طور ختم کردی، یہ شقیں ملازمین کے بچوں کی بھرتی سے متعلق تھیں۔انتقال کرجانے والے یا معذورہوجانےوالےملازمین کی جگہ ان کےبچے بھرتی نہیں ہوسکیں گے۔اس سے قبل دوران ملازمت انتقال یاکام کے قابل نہ رہنےوالےملازمین کےبچوں کوملازمت دی جاتی تھی ، متعلقہ شقوں کوختم کرنےسےسن کوٹہ ملازمت نہیں دی جا سکے گی۔یاد...
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی ملکی خود مختاری اور سالمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے. بھارتی فوج کے کھوکھلے بیانات ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں جب کہ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا مکمل طاقت کے ساتھ جواب دے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 267ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکا نے شہدا افواج پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کی لازوال قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورم نے درپیش خطرات کا مفصل جائزہ...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج ملکی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں بیوہ و نادار عورتوں اور یتیم و یسیر بچوں کے لیے خصوصی الاونس کی فراہمی کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے محکمہ سماجی بہبود نے تمام تر منصوبہ بندی کرلی ہے۔ صوبے میں حکومتی سرپرستی میں غریب جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں 16 سال کی عمر تک کے یتیم و یسیر بچوں کو 5 ہزار روپے الاونس دینے کے لیے منصوبہ تیار کیا ہے جبکہ 16 ہزار بیوہ خواتین جن کی عمر 45 سال سے زائد ہو ان کو بھی راشن کی مد میں خصوصی الاونس دیا جائے گا۔ بتایا جا رہا ہے...
ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں قریباً 20 برس بعد میچز کروانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اپریل میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 2 میچز پشاور میں کروانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نمائندے نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں پولیس حکام نے انہیں سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ مزید پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل، وزیراعظم 7 فروری کو افتتاح کریں گے، محسن نقوی پولیس حکام کے مطابق، غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے گراؤنڈ، پویلین ایریا، ہوٹل روٹ اور اسٹیڈیم کے اطراف میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ عوام کی سہولت...
---فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج جسٹس اعجازاسحاق خان کے دستیاب نہ ہونے کے باعث ان کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے دیگر ججز معمول کے مطابق کیسز کی سماعت کر رہے ہیں جن میں ٹرانسفر ہو کر آنے والے 3 ججز نے بھی آج کیسز کی سماعت کی۔ ہائی کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس سرفراز ڈوگر نے سنگل بینچ میں 10 کیسز سنے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا رواں ہفتے کا نیا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری اسلام آباد ہائی کورٹ کا رواں ہفتے کا نیا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا، دیگر ہائی کورٹس سے ٹرانسفر ہونے والے تین نئے ججز بھی آج سے کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب...
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 35 ہزار سفید اور سبز نئی کرسیاں شائقین کرکٹ کے لیے نصب کر دی گئی ہیں۔ جدید ایل ای ڈی لائٹس، اسمارٹ سیکیورٹی سسٹم بھی انسٹال کردیا گیا ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) باکس سمیت وی آئی پیز باکسز بھی تیار ہو چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز، چیمپیئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے لیے روانہ 7 فروری بروز جمعہ کو وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے جبکہ 8 فروری کو سہ ملکی کرکٹ سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نئے تیار شدہ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس: آرمی ایکٹ کے مطابق فوجی عدالتوں کے کیا اختیارات ہیں؟ جج کا سوال WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس میں آئینی بینچ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھایا کہ آرمی ایکٹ کے مطابق فوجی عدالتوں کے کیا اختیارات ہیں؟ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی جس دوران سزا یافتہ ملزم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ دلائل دے رہے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ایف بی علی کیس میں 1962 کے آئین کے...
ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس میں کہا ہے کہ آرمی ایکٹ کے مطابق فوجی عدالتوں کے کیا اختیارات ہیں؟ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کر رہا ہے ، سزا یافتہ ملزم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے دلائل جاری ہیں۔ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں تنازع شدت اختیار گیا، بڑی گرفتاری سامنے آگئی دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ایف بی علی کیس کا 1962 کے آئین کے مطابق فیصلہ ہوا اس...
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کررہا ہے۔ سزا یافتہ ملزم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے دلائل جاری ہیں۔ سماعت کے آغاز پر سلمان اکرم راجہ نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی علی کیس کا 1962 کے آئین کے مطابق فیصلہ ہوا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آرمی ایکٹ کے مطابق فوجی عدالتوں کے کیا اختیارات ہیں، کیا کوئی شخص جو فوج کا حصہ نہ ہو صرف جرم کی بنیاد پر فوجی عدالت کے زمرے میں آ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خدانخواستہ پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور جی ایچ کیو...
سجاول(نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند کی زیر صدارت سماجی ثقافتی زرعی مالیاتی میلے کی تیاریوں و انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے دربار ہال سجاول میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریونیو، پولیس، زراعت، صحت، سوشل ویلفیئر، جنگلات ، تعلیم، آبپاشی، نکاسی آب، بلڈنگز، ہائی ویز، پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ، پاپولیشن ویلفیئر، لائیو اسٹاک،لائیواسٹاک فشریز، پی پی ایچ آئی، ریسکیو 1122 کے علاوہ ملکی و غیر ملکی این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو انتظامات و تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میلے کی تقریبات اسٹیٹ بینک آف...

آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پول
آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پولیسی غلام نبی میمن،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو،خالدتواب،حنیف گوہر،مرزا اختیار بیگ اوردیگر مہمانوں کا گروپ فوٹو
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عاطف خان اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کے درمیان ملاقات کی تصویر منظرِ عام پر آنے کے بعد پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ۔ استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری سے ملاقات پر پی ٹی آئی ارکان نے عاطف خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ پی ٹی آئی کے ایک سینیئر رہنما نے ملاقات کی تصویر پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں شیئر کی تو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بھی تنقیدی رائے کا اظہار کیا۔ پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اردو نیوز کو بتایا کہ واٹس ایپ گروپ...
مقامی انتظامیہ کے مطابق ہنگو ٹل شہر تورپل سے 150 چھوٹی بڑی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم جانے کے لیے تیار ہے۔ گاڑیوں میں آٹا، چینی، گھی، سبزی، مرغی، بھینس، ادویہ، پھل، چاول اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹل سے 150 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم روانگی کے لیے تیار ہے، مقامی انتظامیہ کے مطابق ہنگو ٹل شہر تورپل سے 150 چھوٹی بڑی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم جانے کے لیے تیار ہے۔ گاڑیوں میں آٹا، چینی، گھی، سبزی، مرغی، بھینس، ادویہ، پھل، چاول اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ ضلع کرم اور پارا چنار کے لیے گاڑیوں کا قافلہ کچھ دیر میں سخت سکیورٹی میں روانہ کردیا جائے گا۔ دوسری جانب ضلع کرم میں قیام امن کو یقینی...
برطانوی سی اے اے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر ہے اور آڈٹ کر رہی ہے۔ سی اے اے اور پی آئی اے کے آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے کو جلد پروازوں کی بحالی کی امید ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز کر دی۔ فلائٹ آپریشن سے قبل پی آئی اے نے فلائٹ کیٹرنگ سروس کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا۔ پی آئی اے نے برطانیہ کے 3 اسٹیشن پر فلائٹ کیٹرنگ سروس کیلئے درخواست طلب کرلی۔ لندن، مانچسٹر اور برمنگھم اسٹیشنز پر مسافروں کیلئے کیٹرنگ سروس کیلئے رجسٹرڈ کمپنیوں سے درخواست طلب کی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو پی آئی اے کنٹری مینجر برطانیہ...
دودی خان کے انکار بعد مفتی قوی نے بھی بالی ووڈ اداکارہ راکھی سانوت سے شادی کی حامی بھر لی ہے۔ ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی قوی سے بھارتی ادکارہ راکھی سانوت کے اسلام قبول کرنے کے عمل کی تعریف کی اور انہیں ایک قابل احترام عورت قرار دیا۔ راکھی سانوت کی شادی سے متعلق سوال کے جواب میں مفتی قوی نے کہا کہ ’میں ایک شرط کے ساتھ تیار ہوں کہ اگر میری والدہ مجھے شادی کی اجازت دیں، کیوں کہ یہ والدہ کا حکم ہے کہ شادی سے پہلے ان سے پوچھنا ضروری ہے۔‘ مفتی قوی نے اپنی سابقہ شادی کے بارے میں کہا کہ ماضی میں ان کی شادی ایک نامور کنبے کی...
برطانیہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے بچوں کے بڑھتے جنسی استحصال کے خلاف قانون سازی کرنے اور اسے جرم قرار دینے والا دنیا کا پہلا ملک بننے جارہا ہے۔ برطانوی حکومت نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ ملک میں جلد ہی ایسی قانون سازی کی جائے گی جس سے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایسے آن لائن ٹولز رکھنے اور استعمال کرنے پر پابندی ہوگی جن سے بچوں کی نامناسب تصویریں بنائی جاتی ہیں۔ برطانیہ کے مطابق ایسا کرنے والوں کو 5 سال قید تک کی سزا ہوسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: فلپائن: بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے خلاف متحرک ’سائبر سپاہی‘ برطانیہ کے مطابق مصنوعی ذہانت سے بچوں کی اصلی تصویروں کو جنسی طور پر نامناسب طریقے سے...
لاہور کے قریبی شہر مریدکے میں چھوٹے طیاروں کےلیے نیو والٹن ایئرپورٹ تیار ہوگیا۔مریدکے ایئرپورٹ کو یکم فروری سے کھول دیا گیا ہے، اس بارے میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے چھوٹے طیاروں کےلیے ایئرپورٹ طیار کیا گیا ہے، جو فلائنگ اسکولز اور جنرل ایوی ایشن کے طیاروں کےلیے استعمال ہوگا۔نجی طیارے رکھنے والے افراد بھی نیو والٹن ایئرپورٹ مریدکے کی سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔نوٹم کے مطابق پرانے والٹن ایئرپورٹ کو ختم کر کے 3 سال قبل فلائنگ اسکولز کو مریدکے شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے تیار کردہ پیکا ایکٹ کے ڈرافٹس مختلف ہیں، 8 فروری کو ہونے والا احتجاج پرامن، آئینی اور بھرپور ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعا ت نے کہاکہ 26 نومبر کو 5 ہزار سے زائد ورکرز کو گرفتار کیا گیا تھا، جن کی ضمانتیں اور مچلکے پارٹی نے خود جمع کرائے، جیل میں قیدیوں کے لیے کھانے پینے اور یہاں تک کہ نسوار کا بندوبست بھی پارٹی نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اپنے کارکنان کے ساتھ آخر تک کھڑی رہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ورکرز دوسری...
متحدہ مسلم موومنٹ کے رہنمائوں نے کہا کہ توہین آمیز ویب سائٹس اور گستاخ بلاگرز کے خلاف کارروائی کرکے مکروہ نیٹ ورک کی کمر توڑی جائے جبکہ ان گستاخوں کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت عبرتناک سزا دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ چئیرمین متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت (ص) ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے اس پر کسی بھی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، ایک مسلمان کے لئے حضور اکرم (ص)کی ذات، آپ(ص) کی سنت و سیرت اور زندگی گزارنے کی ایک ایک ادا اس طرح قابل تقلید اور محبوب ہے کہ اس کے سوا کسی اور کی طرف اس کا اسلام اور ایمان نگاہ اٹھانے...
صوبائی صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین عمران خان نے حکم دیا تو انھیں اور عوام کو مایوس نہیں کریں گے، 8 فروری کو صوابی میں تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو خبردار کیا ہے کہ اس بار ہم تیاری کے ساتھ نکلیں گے، ہمیں امید نہیں تھی کہ ہم پر گولیاں چلائی جائیں گی، وزیر داخلہ اور انھیں لانے والے اس غلطی فہمی میں نہ رہیں کہ ان ہتھکنڈوں سے ہم ڈر جائیں گے، بانی چیئرمین نے حکم دیا تو انھیں اور عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید...
سندھ کے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے آئی ایم ایف کی شرائط کے پیش نظر سندھ میں زرعی ٹیس کے نفاذ کے حوالے سے اشارہ دیدیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں زرعی ٹیکس کے نفاذ سے متعلق قانونی مسودے کی منظوری کے لیے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ کابینہ کا اجلاس بلائے جانے سے متعلق جاری نوٹیفیکشن کے مطابق طلب کیے جانے والے کابینہ اجلاس میں زرعی ٹیکس سے متعلق قانونی مسودے کی منظوری دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے پی پی قیادت کی ہدایت پر اس اہم فیصلے پر عملدرآمد سے قبل پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔ تاہم ارکان اسمبلی...
سندھ میں زرعی ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے قانون سازی کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی ہدایت پر پارٹی ارکان سندھ اسمبلی کو اعتماد میں لے لیا گیا ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے پارلیمانی پارٹی کو زرعی ٹیکس سے متعلق قانون سازی پر آگاہ کردیا ہے۔ اس حوالے سے اجلاس گزشتہ شب وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں شرکا کو بتایا گیا کہ زرعی ٹیکس کا نفاذ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت ضروری ہے۔ اجلاس میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا پہلے ہی زرعی ٹیکس سے متعلق قانون سازی کر چکے ہیں۔ اب سندھ کابینہ کا اجلاس کل...
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر، رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے کہا ہے کہ پہلے ہمیں امید نہیں تھی کہ ہم پر گولیاں چلیں گی، اس دفعہ ہمیں توقع ہے کہ حکومت گولیاں چلاسکتی ہے، اس بار ہم تیاری کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر پارٹی عہدہ ملنے کیے بعد پہلی بار پشاور پہنچے تو پی ٹی آئی کے ورکرز نے صوبائی صدر کا استقبال کیا، پشاور سے ارکان اسمبلی بھی استقبالیہ میں موجود تھے۔ اس موقع پر صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے آج اجلاس بلایا ہے، صوابی کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ انہوں...
سیکرٹری خزانہ بلوچستان کے مطابق تین فروری سے آئندہ سال کے بجٹ کے سلسلے میں اجلاسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تمام محکموں سے تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ تین فروری سے صوبائی محکموں کی جانب سے بجٹ تجاوز دینے کیلئے اجلاسوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ دس کھرب روپے تک متوقع ہے۔ سیکرٹری خزانہ بلوچستان عمران زرکون نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ خزانہ نے آئندہ مالی سال بجٹ کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پہلے مرحلے میں تمام محکموں سے بجٹ تجاوز لی جا رہی ہیں۔...

ریئل اسٹیٹ اور ہا ئو سنگ سیکٹر میں عوام کے لیے مراعات کا پیکیج تیار، 11رکنی ٹاسک فورس کی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو پیش
ریئل اسٹیٹ اور ہا ئو سنگ سیکٹر میں عوام کے لیے مراعات کا پیکیج تیار، 11رکنی ٹاسک فورس کی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے رئیل اسٹیٹ اور ہاسنگ کے شعبے میں عوام کے لیے مراعات کا پیکیج تیار کرلیا۔ وزارت ہاسنگ کی 11 رکنی ٹاسک فورس نے 40 سے زائد اہم سفارشات و تجاویز مرتب کرلی ہیں، جس کے تحت رئیل اسٹیٹ اور ہاسنگ کے شعبے میں عوام کو مراعات دیے جانے کا پیکیج تیار کیا گیا ہے۔حکومت نے پراپرٹی اور ہاسنگ سیکٹر میں گزشتہ بجٹ کے دوران لگائے گئے ٹیکسز پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سیکٹر کی بحالی...
رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ سیکٹر میں عوام کے لیے مراعات کا پیکیج تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: حکومت نے رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ کے شعبے میں عوام کے لیے مراعات کا پیکیج تیار کرلیا۔ وزارت ہاؤسنگ کی 11 رکنی ٹاسک فورس نے سفارشات مرتب کرلی ہیں، جس کے تحت رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ کے شعبے میں عوام کو مراعات دیے جانے کا پیکیج تیار کیا گیا ہے۔ حکومت نے پراپرٹی اور ہاؤسنگ سیکٹر میں گزشتہ بجٹ کے دوران لگائے گئے ٹیکسز پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سیکٹر کی بحالی کے لیے جامع پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں 11رکنی ٹاسک فورس کی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف...
ویب ڈیسک: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ وہ فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ کراچی میں پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کوئی بھی شخص جو اچھے فیصلے کررہا ہو وہ لیڈر ہوسکتا ہے، ہماری پارٹی کے لیڈربلاول بھٹو جوان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بہت ناامیدی پیدا ہوگئی ہے، پاکستان کے سارے لوگ ملک چھوڑ کرتو نہیں جاسکتے، لیڈر شپ اور نوجوان نسل میں تعلق بنانے کی ضرورت ہے۔ پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پینے کے پانی کا ہے، لاہور میں زیر زمین...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )وزارتوں کا سائز کم کرنے اور عہدوں کو کم کرنے کی حکومت کی کوششوں کا مقصد مالیاتی عدم توازن کو دور کرنا ہے لیکن پائیدار نتائج کو یقینی بنانے کے لیے احتیاط سے عملدرآمد، روزگار میں ایڈجسٹمنٹ اور نجکاری جیسی طویل مدتی حکمت عملیوں کی ضرورت ہے.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس میں میکرو پالیسی لیب کے سربراہ ڈاکٹر ناصر اقبال نے اس بات پر زور دیا کہ سرکاری اداروں میں نا اہلی اور بے روزگاری ایک بہت گہرا مسئلہ ہے جسے حل کرنا مشکل ہو گا انہوں نے تجویز پیش کی کہ حکومت نئی ملازمتوں پر پابندی لگا کر اضافی نقصانات کو...
اسلام آباد( نمائندہ جسارت) پاکستان اور بیلاروس نے تجارتی اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ منصوبوں کے ذریعے مقامی طور پر بیلاروسی ٹریکٹرز کی اسمبلنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) میں منعقدہ صنعتی تعاون پر پاکستان-بیلاروس کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے 5ویں اجلاس میں بتایا گیا کہ مقامی کمپنیاں مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی رکھتی ہیں، خاص طور پر آٹو اور بھاری مشینری کے شعبے میں۔اجلاس میں بیلاروس کے ٹریکٹرز، 12 سے 18 میٹر کی الیکٹرک بسوں، زرعی مشینری اور آئل ٹرانسفارمرز کی اسمبلنگ اور تیاری کے لیے صنعتی تعاون کو بڑھانے کے امکانات پر توجہ مرکوز کی گئی۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کی جانب سے کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے یوم یکجہتی کشمیر کے کی تیاریوں کے سلسلے کا آغاز کر دیا گیا۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر محمد ثروت اعجاز قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ذمے داران اور کارکنان کو بھرپور تیاریوں کی ہدایت کر دی۔ پاکستان سنی تحریک کے ذمے داران اور کارکنان ریلیاں اور سیمینار کے ساتھ ساتھ منفرد انداز میں پوری دنیا کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منفرد انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔
اسلام آباد:پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک دوسرے کیساتھ رابطے کو بہتر بنانے اور اپنے دیرینہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان پروازیں بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے بتایا کہ رواں ہفتے یو اے ای حکام کے ساتھ بجٹ کے موافق ایئرلائن کے اختیارات متعارف کرانے کے حوالے سے بات چیت کے بعد معاہدے کو حتمی شکل دی گئی۔ معاہدے کے مطابق پاکستان کی ایئرسیال تین شہروں سے ابوظہبی کے لیے پروازوں کا آغاز کرے گی جبکہ ویز ایئر (Wizz Air) ابوظہبی اور پاکستان کے دو شہروں کے درمیان پروازیں شروع کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق یہ نئے روٹس اگلے دو...
وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک کی بہتری کے لئے بات کرنے کو تیار ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے مذاکرات کی آفر کی ہے، پی ٹی آئی کے انتظار کی بات نہیں، ڈائیلاگ کرنا بنیادی شرط ہے، پی ٹی آئی والے 4 سال کی حکومت میں مقدمات بناتے تھے، ہم ان سے بات کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لئے بات کرنے کے لئے تیار ہیں، جب ہم اپوزیشن میں تھے تب شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ بیٹھیں بات کریں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ 2018 کے بعد ہمیں گِلہ تھا کہ رزلٹ الٹ دیا گیا،...
اسلام آباد/کراچی( نمائندہ جسارت+ اسٹاف رپورٹر) عدالت عظمیٰ میں بینچز اور ججز کمیٹیوں کے اختیارات کے معاملے سے متعلق آئینی بینچ نے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کے 2 حکمنامے واپس لینے کا تحریری آرڈر جاری کر دیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ 13 اور 16 جنوری کے حکمنامے بغیر کسی اختیار کے تھے، دونوں حکمنامے واپس لیے جاتے ہیں۔اس میں کہا گیا کہ ججز کمیٹیاں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت کام کرتی ہیں، کون سا کیس کہاں لگے گا فیصلہ کرنا کمیٹیوں کا اختیار ہے۔ادھر عدالت عظمیٰ کے سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ نے کراچی بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ سے عہدے کا حلف لے لیا۔ سٹی کورٹ آمد...
ریاض : پاکستان اور سعودی عرب کے حکام سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے متوقع دورے کی تیاریوں میں سرگرم ہیں، جو آئندہ ماہ ہونے کی توقع ہے۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔ حالیہ دنوں میں سعودی عرب کے تین اعلیٰ سطحی وفود پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے پاکستانی حکام سے تبادلہ خیال کیا۔ اس دورے کے دوران اقتصادی، تجارتی اور سیکیورٹی کے حوالے سے اہم معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور سعودی حکام سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مجوزہ دورہ پاکستان کی تیاریوںمیںمصروف ہیں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان متوقع ہے۔ حالیہ دنوںمیںسعودیہ کے اعلیٰ سطح کے تین وفود نے پاکستان کا دورہ کیااور متعلقہ حکام سے دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے مختلف پہلوؤںپر بات چیت کی۔
اسلام آباد ( خبر ایجنسیاں+مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل مکمل کرلیے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں اپنے دلائل ختم کرلوںگا، آئین میں عدالتوں کا ذکر آرٹیکل 175 میں ہے، فوجی عدالتیں الگ قانون کے تحت بنتی ہیں جو تسلیم شدہ ہے۔جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آرٹیکل 175 کے تحت بننے والی عدالتوں کے اختیارات وسیع ہوتے ہیں، مخصوص قانون کے تحت بننے والی عدالت...
ڈی آئی خان(آن لائن)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرم اور پارا چنار کے لیے بڑے قافلے روانہ کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع ہنگو تورپل سے کرم کے لیے بڑا قافلہ بھیجنے کی تیاری جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 100 گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا ایک بڑا قافلہ آج پارا چنار کے لیے روانہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کرم میں بنکرز کی مسماری گزشتہ 3دن سے جاری ہے۔ علاوہ ازیں بگن بازار کی تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے جب کہ اس دوران کرم متاثرین کو امدادی رقوم بھی دی جا رہی ہیں۔حکام نے بتایا کہ کرم جانے والیآج کے قافلے میں آٹا، چینی، پھل، سبزیاں، ادویات اور...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جمعرات کے روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کو آگاہ کیا کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریٹرن فارم کو آسان بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ٹیکس پالیسی وِنگ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے الگ کیا جا رہا ہے۔ آئندہ مالی سال سے ٹیکس پالیسی کا کام مکمل طور پر وزارت خزانہ انجام دے گی، جبکہ ایف بی آر ٹیکس وصولی پر توجہ مرکوز کرے گا۔ مزید پڑھیں: وزیر خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا...
اپنے بیان میں معاون خصوصی سندھ نے کہا کہ کراچی اب بدل چکا ہے اور شہر بند کرانے والی ایم کیو ایم شہر والوں کے لئے اجنبی ہوچکی ہے، کراچی میں اردو بولنے والے بزرگوں اور نسل کے لئے ایم کیو ایم ایک مافیا کا درجہ رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری و وزیراعلی سندھ کے معاونِ خصوصی برائے چیف منسٹر انسپیکشن، انکوائریز اینڈ امپلیمینٹیشن ٹیم سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ کراچی کی تاجر برادری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمرکاب چلنے کو تیار ہے تو ڈاکر خالد مقبول صدیقی حواس باختہ ہوگئے ہیں۔ اپنے بیان میں سینیٹر وقار مہدی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی جانتے...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں امریکی خاتون امریکی خاتون سے پاکستانی کا دھوکا

کون سا کیس کہاں لگے گا، فیصلہ ججز کمیٹی کا اختیار ہے، جسٹس منصور کے 2حکم واپس لینے کا تحریری حکمنامہ جاری
کون سا کیس کہاں لگے گا، فیصلہ ججز کمیٹی کا اختیار ہے، جسٹس منصور کے 2حکم واپس لینے کا تحریری حکمنامہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان میں بینچز اور ججز کمیٹیوں کے اختیارات کے معاملے سے متعلق آئینی بینچ نے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کے 2 حکمنامے واپس لینے کا تحریری آرڈر جاری کر دیا۔جاری کردہ تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ 13 اور 16 جنوری کے حکمنامے بغیر کسی اختیار کے تھے، دونوں حکمنامے واپس لیے جاتے ہیں۔اس میں کہا گیا کہ ججز کمیٹیاں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت کام کرتی ہیں، کون سا کیس کہاں لگے گا فیصلہ کرنا کمیٹیوں کا اختیار ہے۔یاد...
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جنوری2025ء) رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع، دنیا کا پہلا ملک جہاں ماہ شعبان 1446 ہجری کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جاپان کی رویت ہلال کمیٹی نے ماہ شعبان کی رویت سے متعلق اعلان کیا ہے کہ ملک میں ماہ شعبان 1446 ہجری کا آغاز 31 جنوری بروز جمع سے ہو گا۔ جبکہ پاکستان میں شعبان کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کر رہے ہیں۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور، کراچی،کوئٹہ اور پشاور میں ہو رہے...
وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کو پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے صدق دل سے تیار ہوں. میں چاہتا ہوں مذاکرات آگے بڑھیں، ہماری کمیٹی نے کہا ہے کہ ہم جواب لکھ کر دیں گے.ہاؤس کمیٹی کے لیے تیار ہیں۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کے لیے تحریک انصاف کی پیشکش کو خوش دلی سے قبول کیا، ایک کمیٹی قائم کی گئی اور پھر اسپیکر کے توسط سے مذاکرات شروع ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کے مطالبے پر تحریک انصاف نے تحریری مطالبات پیش کیے جس پر ہم نے انہیں آگاہ کیا کہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے صدق دل سے تیار ہوں چاہتا ہوں مذاکرات آگے بڑھیں ہماری کمیٹی نے کہا ہے کہ ہم جواب لکھ کر دیں گے ہاﺅس کی کمیٹی بنانے کے لیے تیار ہیں.(جاری ہے) وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے لیے حکومت نے بڑی خوش دلی سے ان کی پیشکش کو قبول کیا، ایک کمیٹی قائم کی گئی اور پھر اسپیکر کے توسط سے مذاکرات شروع ہوگئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کے مطالبے پر تحریک انصاف نے تحریری مطالبات پیش کیے جس...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مذاکرات سے بھاگ رہی ہے، ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں اور چاہتے ہیں کہ مذاکرات آگے بڑھیں۔ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہاؤس کمیٹی بنانے کے لیے تیار ہیں، ملک کسی انتشار سے مزید نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہاؤس کمیٹی 2014 کے دھرنے کا بھی احاطہ کرے گی۔ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے ہم نے ان کی پیشکش قبول کی تھی، کھلے دل کے ساتھ مذاکرات کے لیے بیٹھے، چاہتے ہیں کہ ملک آگے چلے۔ حکومت پارلیمانی کمیٹی بنانے کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی مذاکرات سے بھاگ رہی ہے۔ آپ...
سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع ہنگو تورپل سے کرم کے لیے بڑا قافلہ بھیجنے کی تیاری جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 100 گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا ایک بڑا قافلہ آج پارا چنار کے لیے روانہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرم اور پارا چنار کے لیے بڑے قافلے روانہ کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع ہنگو تورپل سے کرم کے لیے بڑا قافلہ بھیجنے کی تیاری جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 100 گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا ایک بڑا قافلہ آج پارا چنار کے لیے روانہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کرم میں بنکرز کی مسماری گزشتہ 3 دن سے جاری ہے۔ علاوہ ازیں...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ مخصوص قانون کے تحت قائم ہونے والی عدالتوں کا دائرہ اختیار محدود ہوتا ہے۔ آئینی بنچ کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کر رہے ہیں، جس میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی جا رہی ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے اپنے گزشتہ روز دیے گئے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں یہ خبریں آئی تھیں کہ 8 ججز کے فیصلے کو دو ججز نے غلط قرار دیا ہے، جس پر کئی ریٹائرڈ ججز نے ان سے رابطہ کیا۔ انہوں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس میں کہا ہے کہ آرٹیکل 175 کے تحت بننے والی عدالتوں کے اختیارات وسیع ہوتے ہیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بنچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف اپیل پر سماعت کررہا ہے۔ دوران سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل نے گزشتہ روز دی جانے والی آبزرویشن پر وضاحت دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ کل خبر چلی کہ 8 ججز کے فیصلے کو دو ججز غلط کہہ دیتے ہیں، اس خبر پر بہت سے ریٹائرڈ ججز نے مجھ سے رابطہ کیا،مجھے میڈیا کی پرواہ نہیں لیکن درستگی ضروری ہے۔ انہوں...
کراچی اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق نے بدھ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپنے پوائنٹ آف آرڈر پر سوال کیا کہ کے الیکٹرک کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کے الیکٹرک حکام نے یقین دلایا تھا کہ کراچی میں رات 12 بجے سے صبح 7 بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی جبکہ صورت حال اس کے برعکس ہے کیونکہ اب بھی میرے حلقہ انتخاب شاہ فیصل کالونی سمیت شہر کے مختلف علاقوںمیں 16سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ محمد فاروق فرحان نے کہا کہ کیاہم اس ایوان میں صرف قرارداد ہی پاس کرتے رہیں گے، کوئی ایساطریقہ کار اختیار کیا جائے کہ کے الیکٹرک...
’ہمیں افسوس ہے کہ بھارت اپنا وعدہ پورا نہیں کرسکا، اس لیے ہم یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ اب ایڈن گارڈن میں نہیں ہوسکتا‘۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے یہ اعلان کب اور کیوں کیا، اس کی تفصیل کچھ دیر بعد، مگر اس سے پہلے ہم آپ کو پڑوسی ملک بھارت کے پروپیگنڈے سے متعلق آگاہ کرتے ہیں اور پھر یہ بتاتے ہیں ٹھیک 13 سال قبل بی سی سی آئی اپنے ملک بھارت کے لیے کتنی بڑی رسوائی کا سبب بنا تھا۔ تو بات یہ ہے کہ تقریباً 28 سال بعد پاکستان کو جب آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی ملی تو پاکستان نے بہترین انتظامات اور شاندار میزبانی کے لیے اپنے...
ڈیپ سیک کی ریکارڈ توڑ کامیابی کے پیچھے چھپی خاتون کی ذہانت کو ایک ’معجزہ‘ قرار دیا جا رہا ہے، یہ خاتون مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایک نمایاں محقق ہیں۔ ’ٓلوفولی‘ نامی اس ذہانت سے بھرپور خاتون محقق کی پیدائش 1995 میں چین کے صوبہ سیچوان کے دیہی علاقے یبن میں ہوئی۔ انہوں نے بیجنگ نارمل یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی، جہاں ابتدائی مشکلات کے باوجود انہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بعد ازاں، انہوں نے پیکنگ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹیشنل لسانیات میں داخلہ لیا اور 2019 میں ACL کانفرنس میں آٹھ تحقیقی مقالے شائع کیے۔ اپنی تعلیمی کامیابیوں کے بعد، ’لو‘ نے علی بابا کی ”ڈامو“ اکیڈمی میں بطور...
بزایل کے کپتان اور اسٹار فٹبالر نیمار جونئیر نے سعودی عرب معروف فٹبال کلب الہلال سے راہیں جدا کرلیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے فارورڈ پلئیر نیمار جونئیر نے سعودی کلب الہلال کو جوائن کیا تھا تاہم مسلسل انجری مسائل کے سبب فٹبالر نے کلب چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ نیمار الہلال کلب سے راہیں جدا کرنے کے بعد اپنے ملک بزایل کے مقامی کلب سانتوس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ مزید پڑھیں: نیمار نے سعودی کلب الہلال کو جوائن کرلیا سعودی کلب الہلال نے اپنے ایکس اکاؤنٹ لکھا کہ کلب انکی خدمات پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے اور خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہے جبکہ انکے کیریئر میں کامیابی کیلئے نیک تمناؤں...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے شاندار انعقاد کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کو یادگار بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ مین پویلین اور میڈیا باکس کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ کرسیوں کی تنصیب آخری مراحل میں ہے، جسے چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 19 فروری سے شروع چیمپئنز...
الو ارجن کی بلاک بسٹر فلم پشپا 2 – دی رول کو سینما گھروں میں زبردست کامیابی ملی، اور اب شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ یہ فلم جلد ہی نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کا نیا ورژن "پشپا 2 – ری لوڈڈ” اضافی 23 منٹ کی فوٹیج کے ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگا۔ نیٹ فلکس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا، "دی مین، دی مِتھ، دی برانڈ پشپا کی حکمرانی شروع ہونے والی ہے! دیکھیں پشپا 2 – ری لوڈڈ ورژن نیٹ فلکس پر جلد، تلگو، تمل، ملیالم اور کناڈا زبان میں!” نیٹ فلکس کے "نیو اینڈ ہاٹ” سیکشن میں فلم کا پوسٹر شائع کیا گیا ہے، جس...
حیدرآباد: گرائونڈ کی عدم دستیابی کے باعث کھلاڑی رانی باغ میں پریکٹس کرتے ہوئے
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق نئے صوبائی صدر نے پارٹی کے نئی تنظیم سازی پر کام شروع کر دیا، صوبائی ذمہ داروں کے ساتھ ریجن، تحصیل اور ڈسٹرکٹ کے ذمہ داروں کو تبدیل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پرانے اور دیرینہ کارکنان کو آگے لایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے تنظیمی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں لانے کی تیاری شروع کر دی گئی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نئے صوبائی صدر نے پارٹی کے نئی تنظیم سازی پر کام شروع کر دیا، صوبائی ذمہ داروں کے ساتھ ریجن، تحصیل اور ڈسٹرکٹ کے ذمہ داروں کو تبدیل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پرانے اور دیرینہ کارکنان کو آگے لایا جائے گا، غیر متنازع اور قربانیاں...
ملاقات میں آمدہ الیکشن کی تیاریوں، تعمیر و ترقی کے سفر کے تسلسل اور گلگت بلتستان کے عوام کے بہتر مستقبل کیلئے عوام کے اعتماد سے 2025ء کے الیکشن میں بھرپور کامیابی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلی و صدر مسلم لیگ نون گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے اسلام آباد میں احسن اقبال وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ نون کے ساتھ رات گئے اہم اور طویل ملاقات کی۔ ملاقات میں آمدہ الیکشن کی تیاریوں، تعمیر و ترقی کے سفر کے تسلسل اور گلگت بلتستان کے عوام کے بہتر مستقبل کیلئے عوام کے اعتماد سے 2025ء کے الیکشن میں بھرپور کامیابی کے عزم کا...
کراچی(نیوز ڈیسک)صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت فروری میں گرین لائن بس سروس کے آپریشنز سنبھالنے کیلئے تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں گرین لائن بس سروس کا انتظام سندھ حکومت کو منتقل کرنے کیلئےرسمی کارروائیاں مکمل کرنے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اورنج لائن بس سروس کے آپریشنز بھی سندھ حکومت کے حوالے کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو منصوبے کے معاہدے میں اصلاحات کیلئے قانونی پہلوؤں پر غور کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گرین لائن منصوبہ جنوری...
پراپرٹی سیکٹر کے کاروبار میں تیزی لانے کی تیاری،پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ٹیکس ریٹس میں کمی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پراپرٹی سیکٹر کے کاروبار میں تیزی لانے کی تیاری،پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ٹیکس ریٹس میں کمی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ٹیکس ریٹس میں کمی کا امکان ہے۔ ٹیکس ریٹس میں کمی کا مقصد پراپرٹی سیکٹر کے کاروبار میں تیزی لانا ہے ۔ فائلرز کیلئے ایڈوانس ٹیکس 4 فیصد سے کم کرکے صفر اعشاریہ 5 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے ،ذرائع کے مطابق ٹیکس کی شرح میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کواعتماد میں لیاجائیگا۔دس کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی پراپرٹی پر ٹیکس میں...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بینچز اختیارات سے متعلق جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلے پر نظرثانی دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سےاٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان نے آئینی بینچ کو حکومت کے موقف سے آگاہ کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت جسٹس منصور علی شاہ کے 13 اور 16 جنوری کے آرڈرز پر نظر ثانی دائر کریں گے، جس پر سماعت کرنے والے جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ ججز آئینی کمیٹی کو بھی یہ اختیار ہی نہیں تھا کہ وہ جوڈیشل آرڈر کی موجودگی میں انتظامی آرڈر کے ذریعے کیس واپس لیتی، نذر عباس نے جان بوجھ کر کیس فکس کرنے میں غفلت برتی، نذر...
اسلام آباد( نمائندہ جسارت+صباح نیوز) حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق ان کیمرہ اجلاس کی صدارت کریںگے،حکومت تحریک انصاف کے تحریری جواب میں اپنا تحریری جواب کمیٹی میں پیش کرے گی۔حکومت نے تحریک انصاف کے مطالبات پر تحریری جواب تیار کرلیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی مذاکرات کی میز پر آئے گی تو تحریری جواب ان کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات تحریری طور پر حکومت کے سپرد کیے تھے اور مذاکرات کے آج ہونے والے چوتھے دور میں حکومت کی جانب سے تحریری جواب ان کے حوالے کرنے کی تیاری مکمل ہے۔حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے ایک بار پھر سیاست میں انٹری کی تیاری کر لی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق سابق وزیر دفاع نے 22 فروری کو مانکی شریف میں جلسے کا اعلان کر دیا، اس حوالے سے پرویز خٹک اور ان کے بھائی لیاقت خٹک نے تیاری شروع کر دی، وقفے کے بعد پرویز خٹک اور ان کے گھر والے ایک بار پھر سیاست کے میدان میں نظر آئیں گے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز خٹک جلسے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک اور ان کے بھائی کے درمیان تمام اختلاف بھی ختم ہو گئے ہیں،...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن مکمل ہونے پر اس کے افتتاح کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو آئندہ ماہ اسٹیڈیم کے افتتاح کی دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سہ فریقی کرکٹ سیریز سے قبل قذافی اسٹیڈیم کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام اب آخری مراحل میں ہے اور جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کا افتتاحی میچ 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ اس اسٹیڈیم کا مقصد بین الاقوامی کرکٹ کو مزید فروغ دینا اور...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری مرتبہ صدر بننے کے لیے آئینی ترمیم کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق، امریکی ایوان میں صدر کو تیسری بار منتخب کرنے کی قرارداد کانگریس کے رکن اینڈی اوگلیس نے پیش کی۔ پیش کردہ ترمیم کے مطابق، کسی فرد کو زیادہ سے زیادہ 3 مدتوں کے لیے صدر کے عہدے پر فائز ہونے کی اجازت ہوگی۔ مذکورہ تجویز میں کچھ شرائط بھی شامل کی گئی ہیں جیسا کہ مسلسل 2 مرتبہ صدر بننے والے فرد کو تیسری مدت کے لیے عہدہ سنبھالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح کسی عبوری یا قائم مقام صدر جو 2 سال سے زیادہ عرصے کے لیے عہدہ سنبھال چکا ہو اس کو...
آئی ایس پی آر کے مطابق نویں بین الاقوامی امن مشق پاک نیوی کی میزبانی میں 7 سے 11 فروری تک منعقد کی جائے گی۔ ’امن 2025‘ کے نام سے منعقد ہونے والی اس مشق کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں نیول چیفس اور کوسٹ گارڈز کے سربراہ خصوصی طور پر انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر کی سینیئر عسکری قیادت علاقائی سلامتی اور سمندری خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کرے گی۔ مشق کے ساتھ ساتھ ہونے والے پہلے انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے کم و بیش 120 وفود شرکت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے:امارات اور پاک نیوی کی...
پاک بحریہ نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کے لئے تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز کراچی: پاک بحریہ نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کے لیے تیار ہے، نویں بین الاقوامی امن مشق 7 سے 11 فروری تک منعقد کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق امن 2025 میں نیول چیفس اور کوسٹ گارڈز کے سربراہوں کا انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ ہوگا، جس میں دنیا بھرکی عسکری قیادت مشترکہ حکمت عملی پرغور کرے گی۔ مشق کے ساتھ امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے کم و بیش 120 وفود شرکت کریں گے، جبکہ امن مشق میں 60 ممالک کے بحری اور ہوائی جہاز، سروسز گروپس اور مندوبین کے ساتھ شرکت کریں گے۔...
کراچی(نیوز ڈیسک) پاک بحریہ 7 سے 11 فروری 2025 تک نویں بین الاقوامی امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کرے گی۔ یہ عالمی مشق 60 سے زائد ممالک کی شرکت کے ساتھ منعقد کی جائے گی، جس میں بحری جہاز، ہوائی جہاز، اسپیشل سروسز گروپس، اور عسکری وفود شامل ہوں گے۔ تقریباً 4,000 افراد اس مشق میں حصہ لیں گے، جسے خطے کی نمایاں ترین فوجی سرگرمی قرار دیا جا رہا ہے۔ امن مشق 2025 کی خاص بات پہلا انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ ہوگا، جس میں نیول چیفس، کوسٹ گارڈز کے سربراہان، اور دنیا بھر کی سینئر عسکری قیادت علاقائی سلامتی اور سمندری خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کرے گی۔ اس ڈائیلاگ میں 120...
کوئٹہ (آن لائن) الیکشن کمیشن آف 26 جنوری 2025ء کو بلوچستان میں منعقد ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر(ای ایم سی سی)قائم کر دیا ہے۔اس سینٹر میں عوام الناس کو ان انتخابات کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔شکایات کے بروقت اَزالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اِس مقصد کے لیے سینٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کے حوالے سے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹرز قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد کے علاوہ...