2025-11-04@12:06:48 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 3731				 
                «بھی درج تھا»:
(نئی خبر)
	اسلام آباد کے تھانہ نون کے علاقے میں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جانے والی پولیس ریڈنگ ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق مطابق پولیس ٹیم ملزمان زبیر اور سجاد کو ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لے جا رہی تھی کہ راستے میں چھپے ملزمان نے اچانک پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس افسران بلٹ پروف جیکٹ اور حفاظتی اقدامات کی بدولت محفوظ رہے تاہم فائرنگ سے گرفتار ملزمان زبیر اور سجاد زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کا مرتکب شخص گرفتار، ویڈیوز برآمد، این سی آر سی کا شدید ردعمل پولیس...
	کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستانی نژاد جرمن ماڈل صوفیا خان المعروف فیا خان نے اپنی دوسری شادی ختم ہونے کا اعلان کردیا۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں فیا خان نے اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ 43 سال کی عمر میں ایک بار پھر طلاق ہوگئی لیکن اپنی تین بیٹیوں کے ساتھ خود کو خوش نصیب سمجھتی ہوں۔  ماڈل نے کہا کہ وہ پہلے سے زیادہ مضبوط اور سمجھدار ہیں اور اب بھی ہار نہیں مانی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر اُٹھوں گی۔ فیا خان نے مداحوں سے درخواست کی کہ ذاتی سوالات نہ کریں، جو ہونا تھا وہ ہو گیا، بس دعا میں یاد رکھیں۔ فیا خان نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ خوشگوار...
	انڈیا کے لیفٹ آرم اسپنر دلیپ دوشی(1947-2025) سے پاکستان میں زیادہ تر لوگوں کا تعارف ایک ٹیسٹ میچ کے دوران جاوید میانداد کی ان سے چھیڑ چھاڑ کی وجہ سے ہے جس میں پاکستانی بلے باز ان سے بار بار پوچھتے ہیں’تیرا لوم نمبر کیا ہے؟، دوشی، وکٹ کیپر سید کرمانی اور سنیل گواسکر اس جملے کی تفہیم میں ناکام رہتے ہیں۔ پھر یہ عقدہ کھلتا ہے کہ دوشی کی بولنگ پر میانداد چھکے کے ذریعے گیند ان کے ہوٹل کے کمرے تک پہنچانا چاہتے ہیں جو ظاہر ہے ایک ناممکن بات تھی لیکن وہ بولر کو زچ کرکے اس کی توجہ منتشر کرنا چاہتے تھے۔ اس بات کے راوی گواسکر ہیں جنہوں نے مزے لے لے کر یہ قصہ...
	رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس کا استاد تھا‘ وہ پوری یونیورسٹی میں مشہور تھا‘ اساتذہ سے لے کر طالبعلم تک یونیورسٹی کے تمام لوگ اسے بے انتہا پسند کرتے تھے۔  وہ ’’پرسن آف دی ائیر‘‘ اور دنیا کی سو متاثر کن شخصیات کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکا تھا‘ اس کا کیریئر بہت برائیٹ تھا‘ جاب بھی اچھی چل رہی تھی اور اسے اپنا کام بھی پسند تھا‘ اس کے دوست احباب بھی تھے‘ وہ ہفتے میں چار دن ایکسرسائز اور تین دن واک اور جاگنگ کرتا تھا‘ اکائونٹ میں رقم بھی تھی اور وہ فیملی لائف بھی انجوائے کر رہا تھا۔ لیکن پھر اچانک 2006میں اس کی طبیعت خراب ہوئی‘ وہ اسپتال گیا‘ چیک...
	کچھ مؤرخ یہ لکھتے ہیں کہ ہندوستان کا کچھ حصہ سکندر اعظم کے قبضے میں رہا، جہاں اب کیلاش کے لوگ آباد ہیں۔ سکندرِ اعظم کے ساتھ آئے مؤرخین نے دریائے سندھ کا نام ’’ انڈس‘‘ رکھا جسے سنسکرت میں ’’ سندھو ‘‘ کہا جاتا ہے۔ بعض یونانی مؤرخین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ دریا نہیں بلکہ سمندر ہے جس کو سکندرِ اعظم پار نہ کر سکا۔ سندھ دریا کے مشرق میں راوی، جہلم، ستلج، بیاس و چناب اور آگے تھے گنگا اور جمنا۔ سکندرِ اعظم کے تیرہ سو سال بعد بھی سندھو اپنے جوش کے ساتھ بہتا تھا۔ یہ دریا لگ بھگ دوکروڑ سال قدیم ہیں اور اس کا بہاؤ تھوڑے سے فرق ساتھ ایک ہی جگہ...
	جمعہ 5 ستمبر کو ممبئی پولیس کو ایک ٹیلی فون کال موصول ہوئی جس میں ایک شخص نے خود ایک مسلم تنظیم کا رکن بتایا اور کہا کہ ’’ اس کی تنظیم کی جانب سے 34 گاڑیوں میں 400 کلو گرام دھماکا خیز مواد نصب کر دیا گیا ہے۔‘‘ یہ اطلاع نہایت خطرناک تھی کیونکہ دھماکا خیز مواد اتنی مقدار میں تھا کہ جس سے پورا ممبئی تباہ ہو سکتا تھا۔ پولیس نے فوراً پورے شہر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا۔ ساتھ ہی فون پرکال کرنے والے کی تلاش شروع کردی اور بہت جلد فون پر اطلاع دینے والے شخص کو گرفتارکر لیا گیا، یہ ایک ہندو تھا۔ اس نے گرفتار ہونے کے بعد بتایا کہ اسے ممبئی کے...
	بارشوں کی صورتحال سے ملک میں مسائل گمبھیر ہوگئے ہیں، شہر تو شہر، گاؤں دیہات سب اس میں الجھے ہیں اور اندرون شہر خاص کر کراچی میں پانی کی نایابی اس قدر کے پانی کے ٹینکر دن رات دندناتے سڑکوں،گلیوں کوچوں پر نظر آتے ہیں۔ سخت گرمیوں میں پانی کا مسئلہ سمجھ میں آتا ہے کہ سر پر چمکتا سورج، تپتی زمین کہ چیل بھی انڈہ چھوڑ جائے لیکن آسمان بادلوں سے بھرا، زمین نم اور فضا بارش کی بوندوں سے بوجھل ایسے میں پانی کے ذخیروں کا خالی رہ جانا سمجھ سے بالاتر ہے لیکن ایسا ہی ہو رہا ہے۔ بہرحال خیبر پختونخوا اور دیگر بالائی علاقوں میں گاؤں بازاروں اور اسکولوں کا بہہ جانا بہت تکلیف دہ ہے۔...
	ہر عروج کو زوال ہے۔ ایک وقت میں دنیا نے رومی سلطنت اور فارسی یا ایرانی سلطنت کا عروج دیکھا۔ حضور ﷺ کے ذریعے اللہ نے اسلام کو عروج دیا جو خلافت راشدہ سے ہوتے ہوئے بنو امیہ، بنو عباس سے ہوتا ہوا سلطنت عثمانیہ تک پہنچا۔ پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کے ساتھ مسلمانوں کا جو زوال شروع ہوا ہے وہ ہنوز جاری ہے۔ سلطنت عثمانیہ کے بطن سے اتنے ممالک نکلے کہ دنیا کی ہئیت ہی بدل گئی۔ دوسری جنگ عظیم سے قبل امریکا طاقتور تو ہوچکا تھا مگر ابھی اس کی توجہ داخلی امورکی جانب تھی اور دنیا کی سیاست کا سرخیل برطانیہ ہی تھا۔ دوسری جنگ عظیم میں برطانیہ سپر پاورکی حیثیت سے داخل ہوا اور...
	 وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات  نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں 3700 اسکولوں کو نقصان پہنچا، سیلاب متاثرین کی گھروں کو واپسی میں ایک سے ڈیڑھ ماہ لگیں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سیلاب زدہ علاقوں میں 3700 اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ابھی بھی کئی اسکولز سیلاب کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ریلیف کیمپ میں ایک اسکول قائم کیا گیا ہے، ریلیف کیمپس میں ہم  3 شفٹس میں اسکول چلا رہے ہیں۔ وزیر تعلیم پنجاب نے  یہ بھی بتایا کہ  ہم نے سیلاب متاثر کے  لیے قائم ریلیف کیمپس کے لیے اسکولز کھولے ہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے...
	ہنسی انسان کے غموں کا سب سے سچا علاج ہے۔ وہ آواز جو دل کے اندھیروں کو اجالا دے، جو تھکے ہوئے وجود کو پل بھر میں زندگی کا احساس دلا دے۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ خوشبو، یہ روشنی اور یہ جادو جس شخصیت کے نام رہا، وہ ہیں لہری، یعنی سفیر اللہ صدیقی۔ آڈیشن کا لمحہ: خاموشی کا طوفان کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ اپنا سب سے قیمتی ہنر پیش کریں، اور جواب میں صرف سناٹا ملے؟ یہی ہوا لہری کے ساتھ، ایک نوجوان، خوابوں اور امیدوں سے بھرا ہوا، پہلی بار فلمی آڈیشن کے لیے کیمروں کے سامنے آیا۔ اس نے اپنے مشہور لطیفے ’مریضِ عشق‘ سے آغاز کیا۔ مگر ہوا یہ کہ پورا آڈیٹوریم...
	برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ہزاروں افراد نے اسلام اور مہاجرت مخالف کارکن ٹومی رابنسن کی اپیل پر احتجاجی مارچ کیا، جبکہ دوسری جانب نسل پرستی کے مخالفین نے بھی جوابی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین انگلینڈ اور برطانیہ کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے، جبکہ کچھ نے امریکی اور اسرائیلی پرچم بھی تھامے ہوئے تھے۔ شرکا نے وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے خلاف نعرے لگائے اور بعض پلے کارڈز پر لکھا تھا: ’انہیں واپس بھیجو‘۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کی نئی ویزا پالیسی، ویزے سے مستثنیٰ ممالک کے مسافر بھی متاثر ٹومی رابنسن نے اس مارچ کو ’یونائیٹ دی کنگڈم‘ کا نام دیا اور اسے آزادی اظہار کا جشن قرار دیا۔ اس موقع پر امریکی قدامت پسند کارکن چارلی کرک کی یاد میں بھی...
	عالمی شہرت یافتہ کافی "اسٹار بکس" کے کراچی کے ایک کیفے کے ساتھ  ٹریڈ مارک تنازع کئی برسوں سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا۔ گلف نیوز کے مطابق کراچی کے ریسٹورینٹ ’ستار بخش کیفے‘ نے اسٹار بکس ٹریڈ مارک مقدمہ جیت لیا۔ تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ اسٹار بکس کافی کی جانب سے بھی اس کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے تاہم برسوں بعد دوبارہ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث بن گیا ہے۔  ستار بخش کے بانی رضوان احمد اور عدنان یوسف کا مؤقف تھا کہ یہ کیفے 2013 میں کراچی میں نے قائم کیا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ کیفے کا نام ستار بخش رکھنے کا مقصد نقل یا جعلسازی نہیں بلکہ پیروڈی کے ذریعے طنز و مزاح پیدا...
	وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک کو دیوالیہ کردیا تھا اس لیے ہمیں مجبوری میں دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے 2022میں ملک کو دیوالیہ کر دیا تھا، اسی لیے معیشت کو بچانے کے لیے پروگرام میں جانا پڑا، موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر احسن اقبال کا چین کے سب سے بڑے اخبار ، پیپلز ڈیلی کے آن لائن ایڈیشن کو اہم انٹرویو قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت...
	شام کی ہلکی ہلکی بھوک میں اگر چائے کے ساتھ گرم گرم سموسہ بھی مل جائے تو کیا ہی بات ہو، دنیا کے کئی ممالک میں سموسہ یکساں طور پر مقبول ہے۔ سموسہ کھاتے ہوئے کبھی اس بات کا خیال آیا کہ سموسہ تکون کیوں ہوتا ہے؟ یہ سموسہ آیا کہاں سے ہے اور اس کے ذائقے کے پیچھے کون سے بڑے اور اہم راز پوشیدہ ہیں؟  اے آر وائی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ سموسہ کوئی نیا نہیں، بلکہ صدیوں پرانی سوغات ہے سموسہ پاکستان یا بھارت کی پیدا وار نہیں یہ بلکہ مشرق وسطیٰ سے بر صغیر میں آیا تھا، یعنی جب ہمارے آباؤ اجداد کہتے تھے حضور سموسہ کھائیں نا تو وہ کہیں دور...
	’ججوں کے میٹر چالو رہتےہیں‘، خواجہ آصف اور سعد رفیق اشرافیہ کی مراعات پر پھٹ پڑے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025  سب نیوز  اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔دو روز قبل رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کی منظوری سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ہر ریٹائرڈ جج کو 3 پولیس اہلکاروں پر مشتمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے لکھے گئے خط...
	برطانیہ میں ایک نرس کو امتیازی سلوک اور مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام پر نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل نے سخت سزا سنادی گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق نرس سائمن واٹس نے ساؤتھ پورٹ میں ہونے والے واقعے کے بعد آن لائن تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ برطانیہ میں مسلمانوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔ نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کے ٹریبونل نے اس سوشل میڈیا ریمارک کو انتہائی غیر اخلاقی اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے نرس کا نام پیشہ ورانہ رجسٹر سے بھی خارج کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ ساؤتھ پورٹ میں ہی 3 کمسن بچیوں کے قتل کے بعد یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ حملہ آور کا تعلق مسلم تارکین وطن سے ہے۔ جس کے بعد برطانیہ...
	کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل، ملزم کا 100 بچوں سے زیادتی کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025  سب نیوز کراچی(سب نیوز)شہر قائد کی تاریخ کے سب سے بڑے جنسی اسیکنڈل کے گرفتار ملزم شبیر احمد تنولی سے تفتیش اور انکشافات جاری ہیں۔ گرفتار ملزم شبیر احمد تنولی سے ہونے والی ابتدائی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم 2011 می ایبٹ آباد سے کراچی آیا تھا، 2016 میں ملزم قیوم آباد بی ایریا میں منتقل ہوا اور شربت کا ٹھیلا لگایا، ملزم 2016 سے کم عمر بچوں اور بچیوں کے ساتھ بدفعلی اورذیادتی کررہا ہے، گرفتارملزم 5 سال سے 12 سال تک کی بچیوں اوربچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ...
	نیویارک کے علاقے پلیٹس برگ میں ایک رہائشی کے گھر کے سامنے نصب سیکیورٹی کیمرے نے ایک منفرد پورچ پائرٹ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ یہ چور کوئی انسان نہیں بلکہ ایک بھوکا ریکون تھا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا: غاروں میں چالاک ریکون کا پیچھا، بدھو کتے کو جان کے لالے پڑگئے رپورٹ کے مطابق گھر کے مالک نے 93 ڈالر مالیت کا پالتو جانوروں کا کھانا فیڈ ایکس کو واپس کرنے کے لیے پورچ پر موجود ڈبے میں رکھ دیا تھا، مگر ایک ریکون نے منصوبہ بگاڑ دیا۔  کیمرے میں قید ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ جانور ڈبے کو پھاڑ کر مزے سے کھانے لگ گیا۔ رہائشی نے بتایا کہ ریکون اگلی راتوں میں بھی میل...
	عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس، وزیراعظم شہباز شریف کی جلد جرح مکمل کرنے کی استدعا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025  سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف ہرجانے کے کیس میں جلد جرح مکمل کرنے کی استدعا کر دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے پر سماعت سیشن کورٹ لاہور میں ہوئی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے پوچھا کیا آپ نے لیگل نوٹس بھجوایا تھا؟ جس پر شہبازشریف کے وکیل نے جواب دیا جی میں نے لیگل نوٹس بھیجا تھا، کوریئر کمپنی کے ذریعے لیگل نوٹس ارسال کیا گیا تھا۔ویڈیو لنک پر موجود وزیراعظم شہباز شریف نے کہا میں کل خصوصی دورے پر...
	قطر پر حالیہ اسرائیلی حملہ نہایت افسوسناک، شرمناک اور شدید قابل مذمت ہے۔ اس پر قطر یا مڈل ایسٹ کے دیگر ممالک اپنے ردعمل میں کس حد تک جاتے ہیں، اس پر میرا بحث کا قطعی ارادہ نہیں کہ ہم سب جانتے ہیں کیا ہوگا؟   پاکستان کے حوالے سے البتہ ایک بحث جو کل سے سوشل میڈیا پر چل رہی ہے، اس پر ضرور بات کرنا چاہوں گا۔ ہمارے بعض دوستوں نے طنز خفی میں اور چند ایک نے کھل کر طنزیہ پوسٹیں لگائیں جن کا لب لباب یہ تھا کہ پاکستان بھی قطر سے مختلف نہیں اور اگر پاکستان پر ایسا حملہ ہوتا تو ہم بھی جواب دینے کی جرات نہیں کرتے کیونکہ فلاں فلاں مواقع پر ہم...
	 لاہور:  شہر کے مصروف علاقے جلو موڑ مین بازار باٹا پور میں زمین کے تنازع پر 45 سالہ تاجر محمد عمران کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عمران اور ملزمان کے درمیان زمین کا تنازع گزشتہ ایک سال سے چل رہا تھا، اور اس دوران فریقین کے درمیان متعدد بار جھگڑے بھی ہو چکے تھے۔ مقتول عمران نے ملزمان کے خلاف پہلے بھی مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ اطلاعات کے مطابق، ملزمان نے مقتول کی مارکیٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش...
	 اسلام آباد:  قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی پاکستان تحریک انصاف کے ارکان مستعفی ہونا شروع ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹر مرزا محمد آفریدی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کامرس، صنعت و پیداوار، تعلیم، توانائی اور بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔ سینیٹر مرزا آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مسعفی ہو رہا ہوں، بانی پی ٹی آئی کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوا۔ سینیٹر اعظم خان سواتی بھی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوئے، انہوں نے پارٹی کی ہدایت پر سینیٹ کی پانچ قائمہ کمیٹیاں چھوڑ دیں۔ سینیٹر اعظم سواتی نے کابینہ کمیٹی، اقتصادی امور،...
	معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز کا کہنا ہے کہ انہیں ساری زندگی وزن کے مسائل کا سامنا رہا ہے جس کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ میں بھی مبتلا رہی ہیں۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں 33 سالہ گلوکارہ سلینا گومز نے اعتراف کیا کہ ’میں نے اپنی زندگی میں وزن کے بہت سے مسائل کا سامنا کیا ہے، اور یہ وہ چیز ہے جس کے لیے میں بہت حساس ہوں‘۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کئی بیماریوں میں مبتلا رہی ہیں اور علاج کے دوران اکثر دواؤں کی وجہ سے ان کا وزن تیزی سے بڑھ جاتا ہے اور جب ان کا علاج ختم ہوتا ہے اور دوائیں بند ہوجاتی ہیں تو واپس...
	قطر کے وزیراعظم نے خبردار کیا ہے کہ دوحہ میں حماس کو نشانہ بنانے والے اسرائیل کے ایک غیرمعمولی حملے نے غزہ کے ’یرغمالیوں کی رہائی کے لیے امید کو ختم کر دیا ہے‘، انہوں نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ان کے یہ ریمارکس اس واقعے کے ایک دن بعد سامنے آئے ہیں، جب امریکی اتحادی ملک قطر میں اسرائیلی فضائی حملوں میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔  تیل سے مالا مال خلیجی ریاست میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا حملہ ہے، جس نے اس خطے کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جو اب تک تنازعات...
	امریکا کے معروف قدامت پسند تجزیہ کار، غیر معمولی اثرورسوخ رکھنے والے نوجوان رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک بدھ کے روز یوٹاہ میں ایک عوامی جلسے کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ واقعہ یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں اس وقت پیش آیا جب 3 ہزار سے زائد افراد جلسے میں شریک تھے۔ ایک نامعلوم حملہ آور نے اچانک فائرنگ کر دی۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گولیاں لگنے کے بعد چارلی کرک اسٹیج پر گر پڑے اور مجمع میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ’آپریشن سندور، یہ ہماری جنگ نہیں‘ بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق چارلی کرک نے مئی میں پاکستان اور...
	پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے ابتدائی لمحات میں تقریباً 600 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صبح 9 بج کر 35 منٹ پر 100 انڈیکس 157,603.90 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا، جو 583.11 پوائنٹس یعنی 0.37 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں خریداری دلچسپی آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، پاور جنریشن اور ریفائنری سیکٹرز میں دیکھی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں خریداری کا رجحان، انڈیکس ایک مرتبہ پھر 157,000 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا بڑے اور انڈیکس پر اثرانداز شیئرز جیسے اے آر ایل، حبکو، ماری، او جی ڈی سی،...
	واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی رکاوٹیں ختم کرنے کے لیے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ گزشتہ دنوں ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر کئی بار تنقید کرنے کے بعد اچانک انہیں اپنا دوست قرار دیا تھا اور اب دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر بیان میں کہا کہ وہ وزیراعظم مودی سے آنے والے ہفتوں میں گفتگو کے منتظر ہیں اور یقین ہے کہ امریکا اور بھارت کے لیے کامیاب نتیجہ حاصل کرنا مشکل نہیں ہوگا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی...
	ہمارے دور کی پرائمری جماعت کی اردو کی کتاب میں قائد اعظم پر ایک سبق تھا۔ جس کا آغاز اس طرح ہوتا تھا کہ آدھی رات کا وقت ہے کراچی شہر کے لوگ میٹھی نیند سو رہے ہیں لیکن وہاں ایک گھر کے ایک کمرے کی ایک کھڑکی سے روشنی نظر آرہی ہے جہاں ایک بچہ کتاب پڑھنے میں مگن ہے کیوں کہ اس نے پڑھ لکھ کر بڑا آدمی بننا ہے۔ اس کا نام محمد علی جناح ہے۔ جس نے واقعی پڑھ لکھ کر اپنے بڑا آدمی بننے کے خواب کو سچ کر دکھایا اور ایسا عظیم رہنما بنا کہ بیک وقت انگریزوں، ہندوؤں اور سکھوں کے علاوہ اپنی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں سے چومکھی لڑائی لڑ کر...
	صدیوں میں ایک رونما ہونے والی بڑی تبدیلی کے تناظر میں ہمارے سامنے ایک بڑا سوال کھڑا ہے۔ وہ سوال جو ہم سب سے جڑا ہے، اس بدلتی دنیا میں پاک انڈیا کشمکش کیا رخ اختیار کرے گی؟ یا یہ کہ یہ تبدیلی پاک انڈیا تنازع پر کیا اثر ڈالے گی؟ خوش قسمتی سے داخلی طور پر غیر مستحکم سا پاکستان خارجہ محاذ پر ہمیشہ بہت مستحکم رہا ہے۔ یہاں تک کہ اس کی وقتی طور پر مضر نظر آنے والی بعض پالیسیاں بھی کچھ مدت بعد درست ثابت ہوئی ہے۔ اس کی بہت سی مثالیں ہیں مگر سردست ہم اصل موضوع پر ہی فوکسڈ رہیں گے۔ آپ چین کے حوالے سے پاکستان کی 75 سالہ پالیسی دیکھیے۔ ماؤ انقلاب...
	یہ تحریر ابتدائی طور پر 11 ستمبر 2023 کو شائع کی گئی تھی، جسے آج قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کی مناسبت سے وی نیوز کے قارئین کے لیے دوبارہ پیش کیا جا رہا ہے۔ آج بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 77ویں برسی ملی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ قائداعظم محمد علی جناح کا دنیا کا سب سے بڑا پورٹریٹ کس نے بنایا اور وہ کہاں ہے؟ قائداعظم محمد علی جناح کا 8 ہزار مربع فٹ بلند قامت پورٹریٹ پاکستانی مصور لیاقت علی خان نے بنایا تھا اور وہ گزشتہ 25 برس سے کہیں نصب کیے جانے کے انتظار میں وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی غفلت...
	حضرت بہاؤالدین نقش بندیؒ اپنے گاؤں کی گلیوں میں جھاڑو پھیرا کرتے تھے‘ وہ سب سے پہلے اپنا گھر صاف کرتے تھے اور اس کے بعد گلی کو دائیں بائیں صاف کرتے چلے جاتے تھے‘ مریدوں کو یہ اچھا نہیں لگتا تھا‘ وہ حضرت کو روکتے تھے لیکن آپؒ کا کہنا تھا من کی صفائی تن سے شروع ہوتی ہے‘ آپ جس دن اپنا جسم اور ماحول صاف کر لیں اس دن آپ کا من بھی اجلا ہو جاتا ہے‘ مرید عرض کرتے تھے حضور آپ یہ کام ہمیں سونپ دیں‘ ہم پورے ہندوانہ گاؤں کو اپنی زبان سے چمکا دیں گے‘ آپ کا جواب ہوتا تھا ہر شخص کا تن اور من اس کا اپنا ہوتا ہے‘ ہر شخص...
	سندھ و پنجاب کی سرزمین پر ہزاروں سال سے بستیاں آباد تھیں، ان بستیوں میں دھوپ بھی تھی، موسم کی گرمی، جاڑوں کی نرمی، خوشبو والی مٹی، کسان کے بیلوں کی گھنٹیاں، ہر طرف فصلیں جب لہلہاتیں، کسان کی آنکھوں میں امید کے دیے روشن ہو جاتے۔ رات کو جا کر محبت کی نگاہ پانی پر ڈالتے اور پانی کی صحت افزا بوندوں کی بوچھاڑ اپنے کھیتوں پر چھوڑتا، تو زمین میں زندگی دوڑ جاتی۔ یہ پانی جو زندگی کی علامت تھا، ماہ ستمبر میں زندگی کو نگلنے سر پر آ پہنچا۔ بھارت نے اس پانی کے ریلے کو موت کا پیغام بنا کر بنا سوچے سمجھے، اس سے بچنے کی تدبیر کرنے سے پہلے ہی بھیج دیا۔ بھارت نے...
	آج بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو ہم سے بچھڑے ہوئے 77 برس ہو چکے ہیں۔ قائداعظم نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز ’انڈین نیشنل کانگریس‘ سے کیا، لیکن پھر 10 اکتوبر 1913ء کو وہ آل انڈیا مسلم لیگ کے رکن بنے، جس کے مجوز مولانا محمد علی جوہر اور موید سید وزیر حسن تھے۔ قائد کی ساری زندگی اصول پسندی سے آراستہ اور نظم وضبط سے مزین ہے۔ بہت سے ہم وطنوں کو اس بات کا قلق رہتا ہے کہ ’بانی پاکستان‘ اس نئے وطن کے قیام کے بعد بہ مشکل ایک سال ہی بہ قید حیات رہ سکے۔ اگر وہ کچھ برس اور زندگی پالیتے، تو شاید پاکستان کے حالات آج سے مختلف ہوتے۔ ستم یہ بھی...
	گورا بادشاہ چلا گیا مگر نظام وہی چلتا رہا، سویا تھا جب عمران خان نے اسپیکر نامزد کیا، بابر سلیم سواتی
	اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ کہنے کو تو ہم آزاد ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ گورا بادشاہ تو چلا گیا مگر نظام وہی چلتا رہا۔ پشاور اسمبلی ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بابر سلیم سواتی نے انکشاف کیاکہ وہ سوئے ہوئے تھے جب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے انہیں اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے اسپیکر بابر سلیم سواتی کو کرپشن الزامات سے بری کردیا اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا کہنا تھا کہ دانستہ طور پر کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی، آج پارلیمانی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، عمران خان قانون کی بالادستی کی بات کر رہے...
	لاہور ائرپورٹ کی طرف سے نوازشریف کی قیادت میں اسلامی جمہوری اتحاد کا جلوس آ رہا تھا۔ مال روڈ کے دونوں طرف لوگ استقبال کے لیے کھڑے تھے۔ میں بھی یہ نظارہ دیکھنے پہنچ گیا۔ یونہی مٹر گشت کرتے چیئرنگ کراس کے قریب پہنچا، تو ہجوم میں اداکار محمد علی صاحب نظر آئے۔ اب معلوم نہیں کہ وہ بھی جلوس کے استقبال کے لیے کھڑے تھے، یا سڑک بند ہونے کی وجہ سے ان کو رکنا پڑا تھا ، مگر آج کوئی ان کی طرف متوجہ نہیں تھا، کوئی آٹو گراف لینے کے لیے بے تاب نہیں تھا۔ کچھ دیر میں جلوس بھی آ پہنچا، تو اس میں شامل لوگوں میں سے کوئی ان کو پہچان کر ہاتھ ہلاتا، تو...
	کنشاسا (انٹرنیشنل ڈیسک) کانگو کے مشرقی علاقے میں باغیوں نے جنازے پر حملہ کر کے 52 افراد کو ہلاک کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق باغیوں نے شہریوں کو قتل کرنے کے لیے تیز دھار چھریوں، چاقووں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا تھا۔نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ا قوامِ متحدہ نے واقعے کی شدید مذمت کی جبکہ کانگو حکومت نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور علاقے میں مزید فوجی بھی تعینات کر دیے ہیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق جنازے پر یہ حملہ داعش کے حمایت یافتہ گروپ الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز کے باغیوں نے کیا ہے۔ واضح رہے کہ حملہ گزشتہ شب شمالی کیوو صوبے کے علاقے میں واقع قصبے نٹویو میں...
	ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے کہا ہے کہ تھانہ نیو ٹاؤن میں آر آئی یو جے کے صدر طارق ورک کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر ہمیں شدید افسوس ہے، ایس ایچ او طیب کو معطل جبکہ محرر کے خلاف چارج شیٹ کر دی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور پی آئی او مبشر حسن کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے دورے کے دوران کہی۔ اس موقع پر صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، صدر آر آئی یو جے طارق ورک، سیکرiٹری نیشنل پریس کلب نیّر علی، سینئر نائب صدر احتشام الحق، پی آر اے کے صدر...
	جرمنی کی ریاست باویریا کے شہر شوا باخ (Schwabach) میں ایک اپارٹمنٹ کی رہائشی عمارت میں رات گئے بار بار دروازے کی گھنٹیاں بجنے پر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ مکینوں کا خیال تھا کہ کوئی شرارتی نوجوان ڈنگ ڈانگ ڈچ کھیلتے ہوئے گھنٹیاں بجا کر فرار ہورہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شرارتی کچھوے نے لندن کے فلیٹ میں آگ لگادی، فائر بریگیڈ کی دوڑیں رہائشیوں نے بتایا کہ گھنٹی بجنے پر باہر لگے موشن سینسر کیمروں میں کوئی حرکت نظر نہیں آرہی تھی جس پر ان کی تشویش مزید بڑھ گئی۔ انہیں خدشہ تھا کہ کوئی نہ کوئی چالاک طریقے سے شرارت کر رہا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی اور مکمل معائنے کے بعد اصل حقیقت سامنے آئی۔...
	تھائی لینڈ کی سپریم کورٹ نے ملک کے سابق وزیراعظم اور ارب پتی کاروباری شخصیت تھاکسن شناواترا کو ایک سال جیل کی سزا کاٹنے کا حکم دے دیا ہے، عدالت نے قرار دیا ہے کہ ان کا گزشتہ برس طویل اسپتال میں قیام غیرقانونی تھا اور اس دوران قید کا عرصہ شمار نہیں ہوگا۔ 76 سالہ تھاکسن شناواترا تھائی سیاست کا ایک طاقتور اور متنازعہ نام ہیں، جو 2001 سے 2006 تک ملک کے وزیراعظم رہے تاہم فوجی بغاوت کے ذریعے ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ کی وزیرِاعظم پیتونگتارن شناواترا کو آئینی عدالت نے معطل کردیا وہ 15 برس جلاوطنی کے بعد 2023 میں وطن واپس آئے تو انہیں اختیارات کے ناجائز استعمال،...
	دنیا ہر پانچ سے چھ صدی بعد رونما ہونے والی بڑی تبدیلی سے گزر رہی ہے، اور ایسا انسان کی معلوم تاریخ میں چوتھی بار ہو رہا ہے۔ پچھلی تین تبدلیوں میں قدر مشترک ہتھیار تھا۔ جبکہ اس بار یہ تبدیلی کم از کم لمحہ موجود تک کسی جنگ کے بغیر رونما ہورہی ہے۔ امریکا کی جانب سے جنگی ماحول بنانے کی کوشش تو پوری ہوئی ہے، مگر تاحال بات بس ماحول بنانے تک ہی ہے۔ جنگ لڑنے کی اس کی سکت افغانستان میں شادیوں کی تقریبات پر بمباریاں کرتے کرتے ختم ہوچکی۔ اگر یہ سکت اب بھی موجود ہوتی تو ایران میں فتح کے جھنڈے گاڑھنے کی بجائے وہ فرینڈلی بمباری کرکے پتلی گلی سے نہ نکلتا۔ تین سال...
	  لاہور:   وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے صورتحال بگڑ رہی ہے، چار ماہ سے نہ مون سون ختم ہو رہا ہے اور نہ ہی لوگوں کی پریشانیاں ختم ہو رہی ہیں۔ لاہور ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اللہ سے رحم کی دعا ہے جنوبی پنجاب کے علاقوں میں سیلاب پہنچ گیا ہے بارشیں بھی غضب ڈھا رہی ہیں۔ پانی پر کوئی اختیار نہیں ہے، بس آخری وقت پر بتا دیا جاتا ہے پانی آگیا ہے، سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کو بارش و پانی سے مشکلات ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اتنی بڑی...
	میاں بیوی کی روز لڑائی ہوتی تھی‘ میاں سارا دن کام کرتا تھا اور شام کو تھک ہار کر واپس آتا تھا‘ بیوی کے پاس سارے دن کا غصہ جمع ہوتا تھا‘ وہ اسے دیکھتے ہی نفرت کی پوری بالٹی اس پر الٹ دیتی تھی یوں چخ چخ لڑائی میں تبدیل ہوجاتی تھی اور نوبت لڑائی مار کٹائی تک آ جاتی تھی‘ یہ روز کا معمول تھا‘ بیوی تنگ آ گئی اور اس نے خاوند سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا‘ وہ ابھی یہ سوچ ہی رہی تھی کہ اس کی ہمسائی نے اسے شہر کے ایک باباجی کے بارے میں بتایا‘ اس کا کہنا تھا باباجی کے پاس مؤکلات ہیں۔  یہ اپنے مریدوں کو تعویز دیتے ہیں اورمؤکلات...
	کچھ معزز لوگ کہتے ہیں کہ ملک کے اصل حکمران صرف عوام ہیں یہ بات عشروں سے سنائی جا رہی ہے مگر 78 سالوں میں عوام کی حکمرانی کہیں بھی یا کسی بھی سیاسی پارٹی کی حکومت میں نظر نہیں آئی جن کا دعویٰ رہا کہ وہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر اقتدار میں آئے ہیں۔ بھٹو صاحب نے 1973 کے تحت جو حکومت بنائی تھی اسے بھٹو صاحب نے عوامی حکومت کا نام دیا تھا اور عوام کو روٹی کپڑا و مکان فراہم کرنا پیپلز پارٹی کا منشور تھا اور بھٹو صاحب کسی حد تک عوامی رہنما بھی تھے جس کا مظاہرہ انھوں نے اپنی حکومت کے شروع میں کرکے دکھایا بھی تھا اور بطور وزیر اعظم...
	ہم اگر اپنی 78 سالہ سیاسی تاریخ پر نظر دوڑائیں تو یقیناً احساس ہوگا کہ جمہوریت کے شوق میں ہم نے اپنی معاشی ترقی و خوشحالی کو قربان کر دیا اور ستم یہ کہ جمہوریت کے ثمرات بھی ابھی تک صحیح معنوں میں سمیٹ نہ سکے۔ ایوب خان کے آمرانہ دور میں بے شک جمہوریت پسندوں کو ٹائٹ کر کے رکھا گیا تھا لیکن کم از کم اتنا تو ضرور ہوا کہ اس دس سالہ دور میں ہم نے معاشی اور اقتصادی استحکام حاصل کر لیا تھا۔ ہم ایک بہت جلد تیزی سے ترقی کرتے پاکستان کے نام سے جانے اور پہچانے جانے لگے تھے۔ دنیا ہمارے پروگراموں کی معترف ہونے لگی تھی اورکوریا جیسے کئی ممالک ہمارے پانچ سالہ...
	امریکا کی فیڈرل اپیل کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مصنفہ ای۔ جین کیرول کے جنسی استحصال اور پھر ان کو بدنام کرنے پر 83.3 ملین ڈالر ہرجانے کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عدالت کی جیوری نے پایا کہ صدر ٹرمپ نے خاتون مصنفہ کیرول پر جنسی حملے کے مقدمے کے بعد سے متعدد بار بدنیتی کے ساتھ جھوٹے اور تضحیک آمیز بیانات دیے۔ یاد رہے کہ 81 سالہ کیرول نے 2019 میں می ٹو مہم کے تحت دعویٰ کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 90 کی دہائی میں اُن پر ایک ڈپارٹمنٹ اسٹور کے چینج روم میں جنسی حملہ کیا تھا۔ یہ خبر بھی پڑھیں : ٹرمپ پر ایک اور خاتون نے جنسی حملے کا الزام عائد کردیا جس...
	بنوں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے میں ملوث 3 خودکش بمباروں کی شناخت ہوگئی ہے، تینوں افغان شہری نکلے۔ پہلا خودکش بمبار عبدالعزیز عرف قادر مہاجر تھا جو ضلع متہ خان، پکتیکا کا رہائشی نکلا۔ اس نے اس سے قبل ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں اس نے پاکستان میں حملہ کرنے کے لیے تحریک طالبان پاکستان سے مدد طلب کی تھی۔ اُس وقت اس نے اپنے موجود ہونے کی جگہ برامچہ، ضلع ہلمند افغانستان بتائی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: بنوں: ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کا حملہ، 6 جوان شہید، 5 دہشتگرد ہلاک دوسرے خودکش بمبار کی شناخت مولوی شبیر احمد عرف میلی وچ بلال مہاجر ولد ملابو اسمعٰت اللہ کے نام سے ہوئی جو ضلع وردک...
	پاکستان شوبز کی اداکارہ اسما عباس نے کینسر کیخلاف جنگ کی جدوجہد کا انکشاف کردیا۔   ایک حالیہ انٹرویو میں اسما عباس نے کینسر کے تکلیف دہ تجربے پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ وقت ان کیلئے بےحد مشکل تھا تاہم بیٹی زارا نور عباس نے ان کی ہمت بنائے رکھی۔  اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا وزن اچانک تیزی سے کم ہونے لگا جس پر شروعات میں وہ خوش تھیں کہ وزن خود ہی کم ہورہا ہے مگر دیگر غیر معمولی تبدیلیوں سے انہیں معلوم ہوا کہ انہیں کینسر ہے۔  اسما عباس کا کہنا تھا کہ انہیں بروقت کینسر کی تشخیص ہوگئی تھی اور انہوں نے فوری اس کا علاج کروانا شروع کردیا جبکہ 2 پراجیکٹس کو بھی...
	کوئی بھی صاحبِ عقل اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہن علیمہ خان پر انڈے برسانے کے عمل کی  توصیف نہیں کر سکتا۔ یہ ایک شرمناک عمل تھا۔ قابل مذمت بات تھی۔ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی  بہن کی سربازار توہین کا معاملہ تھا۔ اس پر سب کو افسوس  کا اظہار کرنا چاہیے۔ اس عمل کی تادیب ہونی چاہیے۔ ایسا کرنے والوں کو گرفتار کر کے انہیں سخت سزا دینی چاہیے تاکہ آئندہ کسی کو ایسی قبیح حرکت کی جرات نہ ہو۔ سیاست میں خواتین کو دھمکانے کا یہ رزیل طریقہ اختیار نہ کیا جائے۔ یہ تو وہ بات ہو گئی جو سب کو کہنی چاہی مگر  کچھ بات وقت کی بھی ہو جائے۔ وقت بہت ظالم...
	شہنشاہ جہانگیر دربار میں جلوہ افروز تھا۔ ہیرے جواہرات سے لدا ہوا شاہانہ لباس اور تاج پہن رکھا تھا۔ درباری بھی چوکس براجمان تھے۔ جہانگیر نے وزیر خاص سے پوچھا کہ کیا اس کی حکومت میں کوئی ایسا نیک اور دانا شخص ہے‘ جس سے ‘ اسے ملنا چاہیے۔ دربارمیں خاموشی چھا گئی۔ مغل سلطنت‘ برصغیر ‘ افغانستان اور آج کے بنگلہ دیش کے برابرتھی یا شاید زیادہ ہی ہو۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک سردار نے وزیر سے پہلے جواب دیا۔ جناب‘ لاہور شہر میں ایک بزرگ موجود ہیں‘ جن کو ملنے سے انھیں سیکھنے کا نادر موقعہ ملے گا۔ شخصیت حضرت میاں میر ؒ کی ہے ۔ مگر ان کا دہلی آنا مشکل ہے۔ دولت مندوں‘ امراء...
	غزل اک سراب ِآرزو، دلدار سا تھا سامنے زہر میں ڈوبا وہ خنجر، پیار سا تھا سامنے ہیولا تھا، خواب تھا، اک گل تھا یا کوئی خیال  رات کے پہلو میں کوئی، یار سا تھا سامنے میں جسے سمجھا تھا ہوگا اک گل تازہ کوئی دل میں چبھنے پر کھلا وہ، خار سا تھا سامنے  عکس اپنا دیکھنے پر باب حیرت اک کھلا مبتلائے ہجر میں، بیمار سا تھا سامنے تھی کوئی دیوار اپنے درمیاں تفریق کی یعنی یہ رنگ و نسل، دیوار سا تھا سامنے مل رہی تھی مشکلوں میں تھوڑی راحت بھی ہمیں خار مثل گل کوئی، غمخوار سا تھا سامنے اس بت کافر نے اپنے پاؤں سے روندا اسے اک دلِ ناکارہ، جو بیکار سا تھا سامنے...
	 یہاں کے مقامی باشندے کہتے ہیں کہ یہ کبھی کُھلا ہی نہیں یعنی یہ ریسرچ سینٹر جو لوگوں کو یا ہمارے طالب علموں کو اس نیت کے ساتھ بنا کردیا گیا تھا کہ یہاں وہ ریسرچ کریں۔ ریسرچ تو خیر کیا کرتے ہیں، ایک دروازے کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا اور دوسرے دروازے کو اندر سے تالا لگا ہوا ہے، یعنی کوئی صورت نہیں کہ آپ اس کے اندر جاکر اس عمارت کو دیکھ سکیں۔ اندرونی دیواروں پر متعدد پورٹریٹ آویزا ہیں جن میں دریائے جہلم کی جنگ کے علاوہ الیگزینڈر کے حوالے سے دیگر معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ ان تصاویر میں شہنشاہ Darius  سوم کے ایک اہم خط کا متن بھی شامل ہے جس میں...
	لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ اسماء عباس نے اپنی بیماریوں اور کینسر کے خلاف طویل جدوجہد پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔ ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کینسر کی تشخیص ان کے لیے زندگی کا سب سے کڑا وقت تھا، لیکن اللّٰہ تعالیٰ کے کرم اور بیٹی زارا نور عباس کی حوصلہ افزائی نے انہیں ہمت دی اور وہ اس مرحلے سے نکلنے میں کامیاب ہوئیں۔  اسماء عباس نے کہا کہ شروع میں ان کا وزن تیزی سے کم ہو رہا تھا، جس پر خوشی بھی ہوتی تھی، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ یہ کینسر کی علامت ہے۔ تشخیص میں وقت لگا لیکن بروقت پتہ چلنے پر انہوں نے...
	ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کی حکومت نے ایک ایسا بینک والٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جو 115 سال سے بند ہے اور جس کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اس میں دنیا کے نایاب ترین نوادرات اور قیمتی ہیروں میں شامل دریائے نور بھی موجود ہے۔ یہ والٹ 1908 میں ڈھاکا کے نواب خاندان نے مالی مشکلات کے باعث ضمانت کے طور پر بینک میں جمع کرایا تھا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق اس میں 108 قیمتی نوادرات شامل تھے، جن میں سونے اور چاندی کی ہیرے جڑی تلوار، قیمتی پتھروں سے مزین ٹوپی اور ایک نایاب بروچ بھی ہے جو ماضی میں ایک فرانسیسی ملکہ کے پاس رہا تھا۔  دریائے نور ہیرہ نواب خاندان کے...
	وہاڑی میں کھیلے جانے والے ایک کبڈی میچ کے دوران، ماکھا جٹ جہانیاں منڈی والا نامی کھلاڑی اچانک میدان میں دل کے دورے کا شکار ہو کر چل بسے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی کی ٹاپ ٹینس کھلاڑی زینب علی کا اسلام آباد میں ٹورنامنٹ کے دوران اچانک انتقال واقعے کی تصویری ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس نے شائقین کھیل اور عوام میں غم و صدمے کی لہر دوڑا دی۔ فیڈریشن کا ردعمل پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر شافع حسین اور سیکریٹری محمد سرور رانا نے اس دکھ کی خبر پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹوکیو میں فائٹ کے دوران دماغی چوٹیں، 2 باکسرز جان سے گئے سیکریٹری محمد سرور کا کہنا تھا کہ...
	 موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار محمد رفیع کے بیٹے نے بالی ووڈ انڈسٹری میں شہرت کے بھوکوں کے حسد، جلن اور سازشوں کو بے نقاب کردیا۔ مایہ ناز گلوکار محمد رفیع کے بیٹے شاہد رفیع نے انکشاف کیا کہ لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے ان کے والد کی کامیابی کو ہضم نہ کر سکیں۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ میرے والد کے ہم عصر گلوکاروں کے ساتھ بہترین تعلقات تھے لیکن لتا جی اور آشا جی ہمیشہ خائف رہتی تھیں۔ محمد رفیع کے بیٹے نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ لتا منگیشکر اور آشابھوسلے کو یہ بات پسند نہیں تھی کہ لوگ محمد رفیع کو نمبر ون کیوں...
	یہ ہم نہیں بلکہ علامہ اقبال نے پوچھا تھا کہ کوئی سمجھائے یہ کیا رنگ ہے میخانے کا آنکھ ساقی کی گرے نام ہو پیمانے کا اپنے ایک’’ جہاں دیدہ ‘‘ سب کچھ پوشیدہ اور بہت شنیدہ ملازم کے بارے میں تو ہم آپ کو بتاچکے ہیں کہ وقت نے اس کا سب کچھ چھین کر کہاوتوں حکایتوں اور اقوال زرین کا گنج بے بہا بنادیا تھا۔ چنانچہ جب وہ ایک بات کرتا تھا اور بیچ میں کوئی اور بات یاد آجاتی تھی تو پوپلے سے مسکرا کرکہتا، ایک کر رہا ہوں دوسری دُم ہلا رہی ہے۔اس کی یہ بیماری کچھ کچھ ہمارے اندر بھی سرایت کرچکی ہے کہ ایک سوال پر ابھی سوچ رہے ہوتے کہ دوسرا سوال’’دُم‘‘ ہلانے...
	مشرق وسطیٰ میں کاش کہ برطانیہ نے یہودیوں کو سر چھپانے کی جگہ فراہم نہ کی ہوتی تو آج جو المناک دہشت ناک اور خون آلودہ حالات فلسطین میں روز ہی رونما ہو رہے ہیں وہ نہ ہوتے مگر شاید یہ برطانیہ کی مجبوری تھی کہ اسے بے وطن اور پریشان حال یہودیوں کی مشکلات کو دور کرنے اور انھیں آباد ہونے کے لیے اپنی مفتوحہ سرزمین فلسطین کا ایک قطعہ فراہم کرنا پڑا۔ دنیا جانتی ہے کہ برطانیہ کو اس کے بدلے میں یہودیوں نے ان کے سب سے بڑے دشمن ہٹلر کو ہرانے کے لیے جاسوسی کا گھناؤنا جال پھیلایا تھا پھر اس کی پاداش میں یہودیوں کو اپنی نسل کشی جیسی آفت سے گزرنا پڑا تھا۔ شاید...
	اڈیالہ جیل کے باہر جمعے کا دن عام دکھائی دے رہا تھا، لیکن جو منظر وہاں ابھرے، وہ محض ایک انڈے کی کہانی نہیں تھی۔ یہ منظر پاکستانی سیاست کی تلخ اور مضحکہ خیز حقیقت کا بھیانک عکس تھا۔ عمران خان کی بہن علیمہ خان میڈیا کے کیمروں کے سامنے بات کر رہی تھیں کہ اچانک ان پر انڈہ پھینک دیا گیا۔ پولیس کی فوری کارروائی نے دو خواتین کو قابو کرلیا، تاہم یہ واقعہ یاد دلاتا ہے کہ شاید ملکی سیاست میں احتجاج کا یہ مذموم سلسلہ کبھی ختم نہیں ہوگا۔ پاکستان میں انڈے، جوتے، سیاہی اور دھکم پیل کی روایت کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ لیکن یہ رجحان پاکستان تک محدود نہیں۔ دنیا بھر میں سیاستدانوں پر انڈے،...
	 اسلام آباد:  یوم دفاع کے موقع پر 1965 کے تاریخ ساز معرکے میں سرخرو ہونے والے غازیوں نے اپنے احساسات کا اظہار کیا ہے۔ 1965 کی جنگ میں غازی بننے والے صوبیدار ریٹائرڈ میجر علی شان اور نائب رسالدار ریٹائرڈ غیاث محمد کا کہنا تھا کہ جب پتہ چلا کہ بھارت نے اپنی فوج لاہور اور سیالکوٹ بارڈر پر بھیجی ہے تو ہم نے بھی رائے ونڈ کی جانب واپسی اختیار کی۔ انہوں نے بتایا کہ جب ہمیں پتا چلا کہ بارڈر پر دشمن گڑبڑ کر رہا ہے تو ہم نے بھی اپنی تیاری پکڑ لی۔ چھمب جوڑیاں کے مقام پر دشمن کا بھرپور مقابلہ کیا اور پاکستان کا جھنڈا لہرایا، اس وقت صرف پاکستان آرمی نہیں بلکہ بچہ...
	اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر دورا میں قائم ایک مسجد کے زیرِ تعمیر مینار کو بلڈوزر کی مدد سے منہدم کر دیا۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب فوجی مشرقی جانب سے شہر میں داخل ہوئے اور علاقے کو زبردستی خالی کرا کر کارروائی کی۔ فلسطینی نیوز ایجنسی ’’وفا‘‘ کے مطابق قابض اسرائیلی فورسز مسلسل معصوم فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہی ہیں۔ آئے روز حملوں کے دوران نہ صرف بے گناہ شہریوں کو شہید کیا جا رہا ہے بلکہ ان کی عبادت گاہوں اور تعمیرات کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جس مینار کو گرایا گیا وہ الفاروق مسجد کا حصہ تھا اور اس کی اونچائی تقریباً 15 میٹر تھی۔ سدرن...
	برطانوی ملکہ کامیلا نے اپنی کم عمری میں خود پر ہونے والے ایک جنسی حملے کو بہادری کے ساتھ پسپا کردیا تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اس بات کا انکشاف نئی کتاب "Power and the Palace" میں کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ اُس وقت رونما ہوا تھا جب نو عمر کامیلا ٹرین میں سفر کر رہی تھیں اور ایک شخص جنسی ہراسانی کی کوشش کی تھی۔ کامیلا نے اپنی جوتی اتار کو مذکورہ شخص کو مارا اور لاتوں سے بھی اس کی تواضع کی۔ اچھی طرح درگت بنانے کے بعد ریلوے اسٹیشن پر اسے پولیس کے حوالے بھی کردیا۔ یہ واقعہ دراصل برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر گٹو ہیری نے صحافی ویلینٹائن لو کو بتایا تھا۔ گٹو ہیری کے بقول ملکہ...
	پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز بھی تیزی کا سلسلہ جاری رہا، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مختلف شعبوں کی مثبت کارکردگی نے انڈیکس کو اوپر کی جانب گامزن رکھا۔ کاروبار کے آغاز ہی میں کے ایس ای 100 انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ اوپر گیا۔ Market is up at midday ????⏳ KSE 100 is positive by +513.88 points (+0.34%) at midday trading. Index is at 152,715.75 and volume so far is 187.08 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/mhQpPVPeIX — Investify Pakistan (@investifypk) September 4, 2025  صبح 10 بجے کے قریب انڈیکس 772.20 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 152,974.07 کی سطح پر تھا، جو کہ 0.51 فیصد بہتری ظاہر کرتا ہے۔ دورانِ کاروبار انڈیکس ایک...
	انٹارکٹیکا سے الگ ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ "اے 23 اے" آخرکار اپنے اختتام کے قریب ہے۔  یہ تودہ 1986 میں ٹوٹ کر بحیرہ ودل میں رک گیا تھا اور تقریباً چار دہائیوں تک ایک برفانی جزیرے کی صورت میں موجود رہا۔ اس کا رقبہ 1500 اسکوائر میل اور وزن ایک ہزار ارب ٹن تھا، جو کراچی (1360 اسکوائر میل) سے بھی بڑا ہے۔ تاہم اب گرم پانیوں میں تیزی سے پگھلنے کے باعث اس کا حجم نصف سے زیادہ کم ہو کر 683 اسکوائر میل رہ گیا ہے۔ 2020 میں اپنی جگہ سے حرکت شروع کرنے کے بعد یہ تودہ طویل سفر طے کرتا ہوا مارچ 2025 میں ساؤتھ جارجیا کے قریب پہنچ گیا...
	’دھماکے کے بعد ہر طرف سے چیخیں سنائی دے رہی تھیں، ہر شخص پر خوف طاری تھا‘ یہ کہنا تھا کوئٹہ کے رہائشی بلال احمد کا،  جو سریاب روڈ پر واقعہ شاہوانی اسٹیڈیم میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے جلسے میں شریک تھے۔ بلال احمد نے بتایا کہ شام چار بجے وہ اپنے گھر سے نکلے، جلسہ گاہ زیادہ دور نہ تھا، سو چند منٹوں میں وہاں پہنچ گئے، رات ساڑھے 9 بجے جلسہ ختم ہوا، لوگ باہر نکل رہے تھے۔ ’مجھے مرکزی دروازے تک جاتے ہوئے چند منٹ ہی گزرے تھے کہ اچانک ایک دہلا دینے والا دھماکہ ہوا، دھماکے کی شدت ایسی تھی کہ اردگرد کے شیشے کرچیاں بن کر زمین پر بکھر گئے، ہر طرف خون ہی...
	’پرسکون زندگی جو صرف ایک حکم نامے نے ختم کردی‘، بحریہ ٹاؤن سے فارغ ہونے والے ملازمین کیا سوچ رہے ہیں؟
	سب کا خواب بہتر مستقبل ہوتا ہے ایسے ہی میرا بھی تھا اور شاید بحریہ ٹاؤن کراچی میں یہ خواب پورا ہوتا نظر آنے لگا اور کوشش شروع کی کہ وہاں نوکری مل جائے، سال 2017 میں مجھے بحریہ ٹاؤن کراچی میں ایک اچھی نوکری آفر ہوئی اور میں نے اسے قبول کر لیا۔ نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بحریہ ٹاؤن کے اس سابق ملازم کا کہنا تھا کہ شروع میں بحریہ ٹاؤن کی ٹرانسپورٹ سے کراچی شہر سے بحریہ ٹاؤن آنا جانا لگا رہا جیسے جیسے بحریہ ٹاؤن ڈویلپ ہوتا گیا تو انفراسٹرکچر نے بہت سے لوگوں کی طرح مجھے بھی متاثر کیا، کچھ عرصہ میں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے فراہم کردہ بحریہ اپارٹمنٹ میں بیچلر...
	ہم وہ نسل ہیں جسے تاریخ کی بڑی تبدیلیوں میں سے ایک کا مشاہدہ نصیب ہو رہا ہے۔ وہ تبدیلی جو صدیوں بعد رونما ہوتی ہے۔ اور اس کی رونمائی دنیا کا نقشہ بدل کر رکھ دیتی ہے۔ اس تبدیلی کے دوران کرہ ارض پر حاکمیت ایک تہذیب سے دوسری تہذیب کو منتقل ہوتی ہے۔ 1400 برس قبل یہ تبدیلی رونما ہوئی تو اختیار رومن اور پرشین ایمپائر سے ہم مسلمانوں کو منتقل ہوا تھا۔ لگ بھگ 600 برس ہمارا راج رہا تھا۔ پھر ہم ڈوبے اور مغرب ابھرا۔ ہماری طرح مغرب میں بھی طاقت اندرونی طور ادھر ادھر منتقل ہوتی رہی مگر دنیا پر حاکمیت مغرب کی ہی رہی۔ مغرب کے حصے میں بھی حاکمیت لگ بھگ 600 برس...
	 ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو اغوا کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم نے اعترافِ جرم کرلیا۔  رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ اغواء کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمے پر سماعت ہوئی۔  پولیس کیجانب سے گرفتار ملزم حسن زاہد کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج نے ملزم سے استفسار کیا کہ بتاؤ تم نے یہ دھمکیاں اور اغواء کیوں کیا؟ جس پر ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ سر جی مجھ سے غلطی ہوگئی ہے۔ پولیس کیجانب سے ملزم کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے ملزم کو 5 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔  یاد رہے...
	کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس بیٹھا تھا‘ اس کے چہرے پر پریشانی‘ خوف اور ڈپریشن تھا‘ وہ ایوننگ واک کا وقت تھا‘ پارک لوگوں سے بھرا ہوا تھا‘ لوگ اس کے قریب آتے تھے‘ اسے دیکھتے تھے اور چپ چاپ آگے نکل جاتے تھے‘ وہاں سے ایک جوڑا بھی گزرا‘جوڑے نے دیکھا پارک میں  بچے سے متعلق پوسٹر بھی لگے ہیں‘ خاتون بچے کے قریب سے گزری‘ اسے غور سے دیکھا‘ آگے بڑھی اور درخت پر چپکے پوسٹر کے قریب رک گئی‘ پوسٹر پر موٹے حرفوں میں لکھا تھا یہ بچہ مسنگ ہے‘اس کے نیچے بچے کی عمر‘ قد کاٹھ‘ وزن ٗ چہرے کا رنگ اور نام لکھا تھا اور تصویر بھی‘ خاتون...
	بہت سے لوگوں کو یاد ہوگا کہ ایک زمانے میں اچانک ایک تحریر نمودار ہوجاتی تھی یا کوئی ایک کاغذ ہاتھ میں تھما کر فوراً چلتا بنتا تھا، جس میں لکھا ہوتا کہ سارے لوگ گمراہ ہوکر حرص دنیا میں پھنس گئے ہیں اور دین سے دور ہوگئے، تفصیلات میں شاید کوئی فرق ہو لیکن مجموعی مضمون یہی ہوتا تھا یعنی کسی شخص کے خواب کا ذکر ہوتا تھا، ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہوتا کہ جو شخص یہ نوشتہ پڑھ لے اور اس کی چالیس کاپیاں بناکر دوسرے مسلمانوں میں تقسیم نہ کرے، وہ گناہ اور لعنت کا مستوجب ہوگا۔ ان ہی دنوں پی ٹی وی پر ایک پروگرام چلا کرتا تھا جس میں مستند علماء کرام قارئین کے...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین میں ہونے والی فوجی پریڈ کو شاندار اور متاثر کن قرار دیتے ہوئے اس موقع پر امریکی کردار کا ذکر نہ ہونے پر شکوہ بھی کردیا۔ وائٹ ہاؤس میں پولینڈ کے صدر کیرول ناروکی کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ بیجنگ میں ہونے والی فوجی پریڈ کی تقریب نہایت خوبصورت تھی۔ یہ بھی پڑھیں: چین، روس اور شمالی کوریا امریکا کے خلاف سازش کررہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا الزام ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے صدر شی جن پنگ کی تقریر بھی غور سے سنی، وہ میرے ذاتی دوست ہیں لیکن تقریر میں امریکا کا ذکر ہونا چاہیے تھا کیونکہ چین نے ماضی میں امریکا سے...
	ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی منگنی حسن زاہد سے ہوئی تھی لیکن ان کے نامناسب رویے کے باعث یہ رشتہ ختم کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں سامعہ حجاب نے کہاکہ جب انہوں نے پہلی مرتبہ حسن زاہد کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا ذکر کیا تو عوام اور پولیس دونوں نے ان کا ساتھ دیا، تاہم اسی دوران کچھ افراد نے ان پر ہی سوالات اٹھاتے ہوئے الزام تراشی شروع کر دی اور کہا کہ ان کا حسن زاہد کے ساتھ تعلق رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اغواء کیس، ملزم حسن زاہد نے عدالت میں جرم قبول کر لیا انہوں نے سوال کیاکہ اگر کسی...
	محبت کی کہانیوں میں اکثر ڈرامہ ضرور ہوتا ہے لیکن ایک نوجوان نے غصے میں ایسا قدم اٹھایا کہ انٹرنیٹ پر لوگوں کو ہنسی بھی آئی اور حیرت بھی ہوئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں انڈیا میں ایک شخص کو بجلی کے کھمبے پر چڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے ہاتھ میں ایک بڑی کٹر موجود ہے۔ چند لمحوں بعد وہ تاریں کاٹتا ہے اور مبینہ طور پر اپنی محبوبہ کے گاؤں کو اندھیرے میں ڈبو دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: محبوبہ کے گھر والوں سے بچنے کی کوشش میں نوجوان بھارتی سرحد عبور کرگیا رپورٹس کے مطابق نوجوان اس بات پر برہم تھا کہ اس کی محبوبہ کا فون مسلسل مصروف رہتا تھا۔ مسئلہ...
	بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے کولکتہ جانے والی انڈی گو کی پرواز میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب ایک نشے میں دھت وکیل نے مبینہ طور پر مذہبی نعرے لگائے۔ یہ بھی پڑھیں: میڈیا رپورٹس کے مطابق، مذکورہ مسافرنے ساتھی مسافروں کو بھی ’جے شری رام‘ کے نعرے لگانے پر اکسایا بعدازاں اس کا رویہ عملے کے ساتھ تلخ کلامی تک جا پہنچا۔ ایئرلائن کے بیان کے مطابق، متعلقہ مسافر جو سیٹ نمبر ڈی31  پربیٹھا تھا، عملے کے ساتھ بدتمیزی کر رہا تھا اور نشے کی حالت میں باقی مسافروں کو بھی پریشان کر رہا تھا۔ مزید پڑھیں: رپورٹس کے مطابق وکیل کے پاس مبینہ طور پر ایک بوتل میں شراب بھی تھی جسے وہ اسے سوفٹ ڈرنک ظاہر...
	ملک میں “تسلسل” کا فیصلہ ہوگیا،5 یا 10 برس کا تعین آئین کے مطابق ہوگا، راناثنااللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025  سب نیوز  اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ مری میں ن لیگی قیادت کےاہم اجلاس میں “تسلسل” کا فیصلہ ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ تسلسل 5 برس کیلئے ہوگا یا 10 سال کیلئے، جو بھی ہوگا آئین کے مطابق ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مری میں بڑوں کے درمیان اہم بیٹھک ہوئی ہے جس میں یہ فیصلہ کیا گیا، بہرحال جو بھی ہوگا آئین کے مطابق ہوگا، کچھ لوگوں کو اس پر شک تھا لیکن ہمیں اس کا پہلے سے...
	پاکستان کی سکیورٹی ایجنسیوں نے ایک بڑی کارروائی کے دوران بھارتی فوج کے حاضر سروس افسر میجر دل بہار سنگھ کو پشاور کے مضافات سے گرفتار کر لیا۔  خفیہ اطلاعات کے مطابق میجر دل بہار سنگھ ’داؤد شاہ‘ کے نام سے مسجد کے امام کے روپ میں سرگرم تھا اور پاکستان میں جاسوسی و تخریب کاری کے نیٹ ورک کا حصہ تھا۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: انسانی اسمگلنگ میں بھارتی ایجنٹ کے ملوث ہونے کا انکشاف ذرائع کے مطابق پاکستانی خفیہ اداروں نے کئی ہفتوں تک انتہائی باریک بینی سے نگرانی کی اور فجر کی نماز کے دوران خفیہ آپریشن میں ملزم کو گرفتار کیا۔ کارروائی اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی کا واضح ثبوت ہے۔  ابتدائی تحقیقات...
	پاکستان کے شمال میں واقع چترال میں دنیا کے نایاب مذاہب میں سے ایک، کیلاش برادری کی شادی بیاہ کو قانونی حیثیت دینے کے لیے ایک قانون تیار کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق اس قانون کے ذریعے نہ صرف شادی بیاہ کو قانونی حیثیت ملے گی بلکہ قدیم مذہبی تقاریب کو بھی محفوظ بنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: کیلاشی جوڑوں کے لیے بڑی خوشخبری، دیرینہ مطالبہ پورا ہونے کی راہ ہموار ہوگئی خیبر پختونخوا حکومت نے کیلاش برادری کے مطالبے پر سال 2020 میں کیلاش شادی بیاہ کے مسودے پر کام شروع کیا تھا۔ اب تیاری کے بعد قانون سازی کمیٹی نے اس کی منظوری دے دی ہے اور اسے کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ کے...
	چند ہفتے ہی گذرے ہیں، 27 جولائی کی صبح میں واک کے بعد کمرے میں معمول کی ہلکی پھلکی ایکسر سائز کررہا تھا کہ میرے موبائل فون کی گھنٹی بجی، میں نے فون اٹھایا، اجنبی نمبر تھا، کالر نے کہا’’میں ٹی سی ایس کے دفتر سے بول رہا ہوں، آپ کا ایک پارسل آیا ہوا ہے جو ہم نے آپ کو deliver کرنا ہے، اپنا ایڈریس بتا دیجیے تاکہ ہم پارسل پر لکھے ہوئے ایڈریس سے ٹیلی کرسکیں‘‘۔ میں نے اسے ایک روٹین کی کال سمجھا اور میرے ذہن میں کوئی شک وشبہ پیدا نہ ہوا۔ میرا فوکس چونکہ اپنی ایکسر سائز پر تھا، اس لیے بے دھیانی سے پوچھا کہ ’’کتابوں کا پیکٹ ہے؟‘‘ اب کالر کے لیے آسانی...
	جس کسی نے بھی یہ کہا ہے کہ زندگی ایک سفر ہے سہانا،جھوٹ کہا ہے ۔ زندگی اگر ایک سفر ہے تو سفر کبھی سہانا نہیں ہوتا بلکہ کچھ تو اسے ’’سقر‘‘ کہتے ہیں کہ اس سفر میں قدم قدم پر گھاٹیوں ،کھائیوں اورکٹھنائیوں سے گزرنا پڑتا ہے،سرابوں کے پیچھے بھاگنا پڑتا ہے ، گزرنا پڑتا ہے ، رہزنوں کے ہاتھوں لٹنا پڑتا ہے ، رحمان بابا نے کہا ہے کہ میں نہ کہیں آتا ہوں نہ جاتا ہوں اوربیٹھے بیٹھے زندگی کاسفر کٹ رہا ہے یعنی کوئی چاہے نہ چاہے اسے یہ سفر مثل سقر طے کر کے ’’سفر‘‘کرنا پڑتا ہے اور دریاؤں کو پار کرنا پڑتا ہے، وہ بھی آگ کے دریاؤں کو اور ڈوب کر پار کرنا...
	وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کالا باغ ڈیم کے بعد ملک میں صدارتی نظام کی حمایت کر دی سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صرف اے این پی کو کالا باغ ڈیم سے اختلاف ہے،جو لوگ کہتے ہیں ہماری لاشوں پر کالا باغ ڈیم بنے گا وہ سیاست کر رہے ہیں۔ سیاست پر ریاست کو ترجیح دینے کا حامی ہوں ،پیپلز پارٹی اب ڈائیلاگ اور جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی،کالاباغ ڈیم سے سندھ اور اے این پی کو مسئلہ ہے ،منگلا ڈیم پر لوگوں کو متبادل جگہ دی گئی۔ سب کے تحفظات دور کرکے کالاباغ ڈیم بننا چاہئے ،میری پارٹی کے لوگ بھی کالاباغ ڈیم پر سیاست کر رہے ہیں...
	یو ایس اوپن میں ایک ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولینڈ کے ایک بزنس مین اور سی ای او نے ٹینس اسٹار کی جانب سے بچے کو دی جانے والی ٹوپی چھین لی۔ یہ لمحہ کیمرے میں قید ہوا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سخت تنقید کی زد میں آ گیا۔ پولش ٹینس اسٹار کامِل ماژخژاک اپنے مداحوں کو آٹوگراف دے رہے تھے جب انہوں نے ایک کم عمر مداح کو اپنی ٹوپی تھمائی، لیکن پولش کمپنی ڈروگ بروگ کے سی ای او پیوتر شچیرک نے ٹوپی فوراً چھین کر اپنی اہلیہ کے بیگ میں ڈال دی۔ بعدازاں شچیرک نے اعتراف کیا کہ یہ ان کی سنگین غلطی تھی اور معافی مانگ لی۔ یہ بھی...
	اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ اگر کسی معجزے کے تحت کالا باغ ڈیم بن بھی گیا تو ملک میں سیلاب پھر بھی آتے رہیں گے۔  نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے صوبے نے ہمیشہ کالا باغ ڈیم کی مخالفت کی ہے۔ اگر وہ اس حوالے سے کوئی پیشرفت چاہتے ہیں تو ڈیم سے متعلق اجلاس میں شریک ہوں۔ ان کے صوبے نے پہلے ہی اس منصوبے کو مسترد کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ جب ماحولیاتی تبدیلیاں آتی ہیں تو صرف ڈیم بنانے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ ملک کے تینوں بڑے دریا...
	چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے کہا کہ اگر جنات نے غائب کیا ہے تو آپ نے جنات کو پارٹی نہیں بنایا، انہیں پارٹی بنایا جائیے تھا۔ لاہور ہائیکورٹ  میں کاہنہ کے علاقہ سے 6 سال قبل اغوا ہونے والی خاتون کی بازیابی  سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،  وکیل نے  مغوی خاتون کو جنات کے ذریعے غائب کرنے  کا الزام لیا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم  نے مغوی کی عدم بازیابی پر سی سی پی او  بلال صدیق کمیانہ کو کل طلب کرلیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے  مغوی فوزیہ بی بی کی عدم بازیابی کیس کی سماعت کی، ایس پی، سی سی ڈی آفتاب پھلروان، ناصر عباس پنجوتا پیش ہوئے۔  وکیل درخواست گزار نے کہا کہ چھ سال...
	گزشتہ روز اسلام اباد میں گھر کے باہر سے ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ اس لڑکی جس کا نام سامعہ حجاب ہے۔ وہ ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر نمایاں ہے۔ وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے سامعہ حجاب نے کہا کہ میری دوست کائنات کی سالگرہ پارٹی میں حسن زاہد نامی لڑکے سے ملاقات ہوئی۔ میں چونکہ سوشل میڈیا پر مشہور ہوں تو حسن زاہد نے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جس پر میں نے اس کو منع کیا اور خود کو اس سے دور کر لیا۔ پہلے یہ میرے گھر کے باہر آ کر بیٹھا کرتا تھا، میرے والد صاحب حیات نہیں...
	مشر سے پوچھا تمہیں جوا کھیلنا آتا ہے؟ اس نے کہا نہیں۔ فلیش آتا ہے؟ بولا نہیں۔ ’تہ پہ فلیش سہ کے‘ یعنی تم نے فلیش کا کیا کرنا ہے۔ مشر انسان بن، مہمان آئے ہیں، ان میں ایک لڑکی ہے۔ یار کہتی ہے شام کو فلاش کھیلیں گے۔ مشر ایک 2 فیملیز ہمارے گھر مہمان آئی ہیں۔ یہ لڑکی پتا نہیں کیوں ایسی ہے۔ ’تا تہ قسم وئی‘ یعنی کھا قسم تو مشر میں کیوں جھوٹ بولوں گا۔ آؤ تاش خریدیں۔ کارخانو مارکیٹ سے تاش خریدنے گئے۔ وہاں مشر کی اعلی اخلاقیات کا اندازہ کر کے دکاندار نے وہ والی تاش پکڑا دی جس پر تصویریں ہوتی ہیں۔ مشر نے کچھ ٹوں ٹوں کر کے تاش واپس کر کے...
	 بیجنگ:  عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف سازشیں رچانے والی مودی سرکار اس بار نہ صرف خود بے نقاب ہوئی بلکہ اپنی پاکستان دشمنی میں اپنے قریبی اتحادی آرمینیا کو بھی عالمی سطح پر شرمندگی سے دوچار کر دیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی حالیہ پیش رفت میں بھارت نے آذربائیجان کی مکمل رکنیت کو ویٹو کرتے ہوئے آرمینیا کا راستہ بھی بند کر دیا، حالانکہ غیر رسمی اتفاق رائے یہ تھا کہ دونوں ممالک کو بیک وقت رکن بنایا جائے گا۔ صدر آذربائیجان الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران واضح کیا کہ بھارت پاکستان کی حمایت پر آذربائیجان سے انتقام لینے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے...
	پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘ ہم بطور کولیگ ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے تھے‘ وہ کام نہیں کرتے تھے‘ ان کے پاس دراصل کام کے لیے وقت ہی نہیں ہوتا تھا‘ تھکے ہوئے دفتر آتے تھے‘ کام کے دوران بھی ان کے ذائرین آتے اور جاتے رہتے تھے جب کہ مجھے کام چاہیے تھا لہٰذا میری ان سے روزانہ منہ ماری ہوتی تھی‘ یہ مجھے غیر سنجیدہ اور بدتمیز بھی سمجھتے تھے‘ ان کی یہ بات غلط نہیں تھی‘ غیر سنجیدگی اور بدتمیزی اس زمانے میں اخبار کی مجبوری تھی‘ اخبار کا کام بہت سنجیدہ ہوتا ہے اور انسان تمام سنجیدہ کاموں کو صرف غیر سنجیدگی سے ہی سرانجام دے سکتا ہے۔  دوسرا اخبار...
	 میں چوںکہ موٹر سائیکل چلا رہا تھا، اس لیے میں نے بھی تھوڑی دیر کو گلوز پہن لیے اور جب موٹر سائیکل نے چلنا شروع کیا تو واقعی اس عمل نے بہت سکون دیا۔ سورج ہمارے سروں پر اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا تھا کہ جلال پور شریف آگیا۔ ہم جہلم سے چلنا شروع ہوئے تھے اور جلال پور شریف پہنچ چکے تھے مگر سڑک کو نہ ٹھیک ہونا تھا نہ ٹھیک ہوئی۔ جلال پور شریف کی سیاحت کے بارے میں کچھ بھی چیز ہماری فہرست میں شامل نہیں تھی سڑک پر چلتے چلتے ہی ہمیں جلالپور شریف کے کچھ تاریخی دروازے نظر آئے جنہیں اب جدید ٹائلوں سے بنا دیا گیا ہے۔ ہم سڑک پر...
	امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکا نے فلسطینی پاسپورٹ رکھنے والے تقریباً تمام افراد کے لیے ویزا منظوری معطل کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ نئی پابندیاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اعلان کردہ ان اقدامات سے بھی سخت ہیں جو صرف غزہ کے باشندوں تک محدود تھیں۔ ان پابندیوں کے باعث فلسطینی شہری امریکا میں علاج کی غرض سے سفر، اعلیٰ تعلیم کے حصول اور کاروباری دوروں سے محروم ہو جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا کا الجزیرہ صحافیوں کے قتل پر اسرائیل سے جواب لینے کا مشورہ امریکی محکمہ خارجہ نے 2 ہفتے قبل اعلان کیا تھا کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کے وزٹ ویزے اس وقت تک روکے جا رہے...
	سچ پوچھئے ‘ تو اب ذہن میں صرف سوالات ہی سوالات ہیں۔ ہر طرح بلکہ ہر نوعیت کے بد رنگے، کڑوے سوال۔ گزشتہ چند دہائیوں سے طاقتور طبقہ نے زبردستی ملک کو جو کچھ بنا ڈالا ہے‘ اس صورت حال میں‘ اب تو کسی لکھی‘ ان لکھی بات کا جواب بھی نہیں چاہیے، ضرورت ہی نہیں رہی۔ اگر صرف حقیقت جاننے کی معمولی سی خواہش‘ آپ کی زندگی ‘ شخصیت یا مستقبل پر سرخ نشان لگانے کا سبب بن جائے، تو پھر کون سا سچ اور کون سا جھوٹ؟ سب کچھ ٹھیک ہے بلکہ اتنا درست ہے کہ دم گھٹتا چلا جا رہا ہے ۔ کافی عرصہ پہلے گزارش کر چکا ہوں کہ ملکی ٹی وی چینل بالکل نہیں دیکھتا۔...
	اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے الزام عائد کیا ہے کہ سیالکوٹ کی تباہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مقامی قیادت، ٹھیکیدار زیڈ کے بی اور چند بیوروکریٹس کی وجہ سے ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر جاری بیان میں وفاقی وزیر نے ایک وڈیو شیئر کی اور کہا کہ وڈیو میں سنی جانے والی آواز پی ٹی آئی رہنما عمر فاروق مائر کی ہے، جنہوں نے منصوبے میں خرابیوں کی نشاندہی عبوری حکومت کے دوران کی تھی۔ خواجہ آصف کے مطابق آج جاری ہونے والی اس وڈیو پر متعلقہ پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بھی ان کے مؤقف سے اتفاق کیا ہے۔...
	ممتاز دانشور اور لکھاری طارق علی نے ’یو کانٹ پلیز آل‘ کے عنوان سے یادداشتوں میں اپنے والد اور پاکستان ٹائمز اور ویو پوائنٹ کے سابق ایڈیٹر مظہر علی خان کے بارے میں بھی ایک باب لکھا ہے۔ یہ کتاب طارق علی کی 1980 سے 2024 کے عرصے پر پھیلی ہوئی یادوں پر مشتمل ہے۔ اس کے جس حصے کو میں نے بڑی دلچسپی سے پڑھا وہ باپ کی بیٹے کو مطالعے کی طرف مائل کرنے کی کوششوں کے بارے میں ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک عالی دماغ کی ذہنی پرداخت میں اس کے بچپن کا ماحول کس قدر اثر انداز ہوتا ہے۔ اس داستان میں مال روڈ پر پنجاب رلیجیس بک سوسائٹی سے طارق علی کے...
	’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری اور بدتمیز تھی اور ہمارے پورے دفتر میں اتنی بدتمیز اور بھاری آواز صرف ایک شخص کی تھی اور اس کا نام اکبر علی بھٹی تھا‘ وہ ہمارے اخبار کے مالک تھے‘بھٹی صاحب سیاست دان تھے‘ وہاڑی سے ایم این اے تھے‘ ملٹی پل بزنس کرتے تھے جن میں زمینداری سے ادویات تک کا کاروبار شامل تھا۔ زیادہ پڑھے لکھے نہیں تھے تاہم امارت نے ان کی کم علمی پر پردہ ڈال دیا تھا‘ 1990 میں انھیں کسی نے بتا دیا پوری حکومت اور بیوروکریسی صرف صحافیوں سے ڈرتی ہے اگر آپ دو چار کروڑ لگا کر کوئی اخبار خرید لیں یا نیا اخبار نکال لیں تو آپ کی بلے بلے ہو جائے...
	’’مجھے دیکھ کر ان کے چہرے کی مسکراہٹ دونوں کانوں تک پہنچ گئی تھی، میںنے آگے بڑھ کر جھک کر ان کے بیڈ پر بیٹھ کر انھیں ساتھ لگا لیا اور ان کے گال پر بوسہ بھی دیا۔ ان کی خیریت پوچھی اور اپنے ساتھ لائے ہوئے پھولوں کے گلدستے کو ان کے ہاتھ میں پکڑایا- (یہ میری سب سے بڑی پھوپھو تھیں، میرے ابا کی لاڈلی بہن، انھوں نے میرے ابا کا زندگی کے ہر اتار چڑھاؤ میں یوں ساتھ دیا تھا جیسے مائیں دیتی ہیں۔ ابا کو جب بھی کوئی مشورہ کرنا ہوتا تھا، انھی سے کرتے۔ انھوں نے مل کر سارے خاندان کو ایک لڑی میں پرو رکھا تھا۔ ابا کے جانے کے بعد وہ اور اماں...
	چینی وزیر خارجہ کا سہ ملکی دورہ اس خطے کی سیاست میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ ترتیب کے اعتبار سے چینی وزیر خارجہ نے پہلے ہندوستان کا دورہ کیا، وہاں سے وہ سیدھے کابل پہنچے تھے، طالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد چار سال میں یہ کسی بھی چینی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ افغانستان تھا اور پھر وہ وہاں سے وہ پاکستان پہنچے اور ہمارے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سے ملاقات کی، جہاں مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ اگر یہ کہا جائے کہ ملک کی کسی بھی وزارت کی اندرونی روداد حساس نوعیت کی ہوتی ہے تو وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کی اندرونی روداد کو حساس ترین قرار دیا جاسکتا ہے۔ وزارت خارجہ اس لحاظ...