2025-10-22@06:09:13 GMT
تلاش کی گنتی: 6252

«زلزلہ کے»:

(نئی خبر)
    لاہور: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جب تک فلسطینی فیصلہ نہ کریں تو زبردستی فیصلہ مسلط نہیں کیا جا سکتا اورحماس کے بغیر مسئلہ فلسطین حل نہیں ہو سکتا کیونکہ حماس اصل فریق ہے۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سب سے اہم سوال پوری دنیا میں مسئلہ فلسطین ہے، مسئلہ فلسطین کے معاملے پر بانی پاکستان نے اسرائیل کے وجود کو عرب دنیا کی پیٹھ میں خنجر قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اسے کبھی قبول نہیں کریں گے، آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پوری دنیا کے مسائل کا...
    کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ پر ہونے والے خودکش حملے نے شہر کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا۔پولیس کے مطابق دھماکا دوپہر بارہ بجے کے قریب ہوا جس میں دو ایف سی اہلکاروں سمیت دس افراد شہید اور چھبیس زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، جبکہ فورسز اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال اور ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے میڈیا کو بتایا کہ پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں بچانے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ دھماکے کے بعد شہر کے بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ محکمہ صحت کے ترجمان...
    انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی و دیگر کے خلاف سرکاری ملازمین پر تشدد کےکیس کی سماعت ہوئی جس نے تفتیشی افسر کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم نامے کے مطابق  تفتیشی افسر کی جانب سے زیر دفعہ 497 بی ٹو کے تحت درخواست دائر کی گئی، تفتیشی افسر کے مطابق گواہان کا بیان شکایت کنندہ کے بیان کے متضاد ہیں۔ تفتیشی افسر نے ملزمان کو دفعہ 497 بی ٹو کے تحت ضمانت پر رہا کیا۔ عدالتی حکم نامے کے مطابق عدالت نے گزشتہ سماعت پر گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ گواہان دستیاب نہیں یا نہیں مل سکے، مدعی کے وکیل بھی دوران سماعت...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے تحفظات وزیرِ اعظم شہباز شریف کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ پی پی ذرائع کے مطابق لندن سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر پیپلز پارٹی کی قیادت ان سے ملاقات کرے گی۔ یہ بھی پڑھیے وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزراء کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر بے جا تنقیدی بیانات سامنے رکھیں گے۔پی پی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سیلاب متاثرین کی امداد کے مطالبات وفاق سے ہیں، پنجاب حکومت کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔
    لاہور: پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے لفظی جنگ کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم سے وطن واپسی پر پی پی کا وفد ملاقات کرکے تحفظات کا اظہار کرے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی جماعت (ن) لیگ اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی میں لفظی جنگ جاری ہے، پی پی کی جانب سے اسمبلی بائیکاٹ پر ن لیگی وزراء نے وزیراعظم سے ملاقات میں تخفظات اٹھانے کیلئے پیپلز پارٹی ارکان کو مشورہ دیا ہے جس پر پیپلز پارٹی نے اپنے تحفظات وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق لندن سے وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر پیپلز پارٹی کی قیادت ان سے ملاقات کرے گی، پیپلز پارٹی وزیراعظم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےکوئٹہ میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی ہے۔(جاری ہے) منگل کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نےخود کش بمبار سمیت 6 حملہ آوروں کو جہنم واصل کرنے پر ایف سی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں، دہشت گردی کی بیخ کنی کےلئے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سپیکر نے کہا کہ دہشت گردی پھیلانے والے شرپسند عناصر بہت جلد...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چکوال میں ہونہار اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وظائف حاصل کرنے پر طلبا کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ آپ کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ہم نے 30 ہزار ہونہار اسکالرشپس دیں، اس سال 50 ہزار اور اب 80 ہزار تک لے جائیں گے، میری بھی 2 بیٹیاں ہیں اور میں روایتی گھر سے تعلق رکھتی ہوں، ایسے گھر سے کسی خاتون کا اس عہدے تک پہنچنا آسان نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیے: دو سال میں 3200 بند اسکول فعال کیے گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وزیراعلیٰ نے کہا کہ شروع میں مجھے سیاست سے دلچسپی نہیں تھی، 2011 میں سیاست میں آیا...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)جی ایچ کیو حملہ کیس میں وکلائے صفائی نے عمران خان کی موجودگی کے بغیر ریکارڈ کیے گئے 13 گواہوں کے بیان دوبارہ لینے کی درخواست دائر کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے 7 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں آج ہونے والی سماعت کے حوالے سے عدالتی عملے نے بتایا کہ جج کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی، انہوں نے چھٹی لے لی ہے، جس کے بعد وکلائے صفائی حاضری لگا کر واپس روانہ ہو گئے جب کہ ملزمان کو بھی حاضری لگا کر واپس بھیج دیا گیا۔ سماعت کے موقع پر آئے ہوئے تینوں سرکاری گواہان...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان اور آئینی بینچ کے سربراہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں آکر ہمارے ساتھ بیٹھنا چاہیے، اس سے تمام مسائل حل ہوں گے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ججز کو کٹہرے میں کھڑا ہوکر ملزم جیسا ہی محسوس ہوا ہے۔ ججز کو یونین بنانے سے متعلق صحافی کے سوال پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یونین کا معاملہ نہیں ہے اصول کی بات ہے۔ اداروں کی جانب سے ججز کو دھمکیوں سے متعلق سوال پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ججز کو دھمکیوں کا معاملہ ابھی کونسل اور چیف جسٹس کے سامنے زیر التواء ہے۔ صحافی نے سوال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر ایک بڑا حملہ اس وقت ناکام بنا دیا گیا جب سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ’’فتنۃ الہندوستان‘‘بھارتی پراکسی گروہ کے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا، جو دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی میں موجود تھا۔ حملے کے نتیجے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے دو جوان زخمی ہوئے تاہم فورسز کی جرات مندانہ حکمتِ عملی نے بڑے جانی نقصان کو روک دیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشتگرد ایف سی کی وردی میں ملبوس تھے اور قریبی عمارتوں کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم فورسز نے ان کے تمام عزائم خاک میں ملا دیے۔دھماکے کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان اور آئینی بینچ کے سربراہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں آکر ہمارے ساتھ بیٹھنا چاہیے، اس سے تمام مسائل حل ہوں گے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ججز کو کٹہرے میں کھڑا ہوکر ملزم جیسا ہی محسوس ہوا ہے۔ ججز کو یونین بنانے سے متعلق صحافی کے سوال پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یونین کا معاملہ نہیں ہے اصول کی بات ہے۔ اداروں کی جانب سے ججز کو دھمکیوں سے متعلق سوال پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ججز کو دھمکیوں کا معاملہ ابھی کونسل...
    اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرکو شرکت کی ہدایت، فارم 47 کے تحت قائم حکومت جعلی اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، مہنگائی، سیلاب، امن و امان سمیت عوامی مسائل کو عوامی اسمبلی میں اجاگر کیا جائے گا،بیرسٹر علی ظفر عمران خان کی پارٹی رہنماوں کو قوم کی اواز بننے کی ہدایت، پارلیمانی پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار ،پی ٹی آئی قبائل کے لیے ملکر آواز اٹھائے گی، مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،اجلاس کا اعلامیہ پاکستان تحریک انصاف نے آج منگل اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بیرسٹر علی ظفر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔پی ٹی آئی کی...
    کوئٹہ کے مشرق میں واقع ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب خودکش دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی آواز مشرقی علاقے ماڈل ٹاؤن اور اطراف میں دور تک سنی گئی جو کہ ایک حساس علاقہ ہے۔ خودکش دھماکے کے نتیجے میں قریبی گھروں اور عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق، یہ خودکش حملہ فتنۃ الہندوستان کی کارروائی ہے، حملہ آور ایف سی کی وردی میں ملبوس تھا اور اس کے ساتھ پانچ دیگر دہشت گرد بھی موجود تھے۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں خودکش حملہ آور سمیت تمام چھ دہشت گرد مارے گئے۔ جبکہ فائرنگ اور دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کے دو جوان...
    وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے بتایا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے وژن ڈیجیٹل پاکستان کے تحت کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) کے تعاون سے اسلام آباد کے 30 مقامات پر مفت عوامی وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ دارالحکومت میں ان مختلف مقامات کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور ان یہاں پر رواں سال دسمبر 2025 کے اختتام تک مفت وائی فائی کی سہولت دستیاب ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: رحیم یار خان میں مفت وائی فائی سروس کا آغاز، پنجاب حکومت کے ڈیجیٹل اقدامات جاری قومی اسمبلی کے رکن ابرار احمد کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر داخلہ محسن نقوی...
    حکومت پنجاب نے پولیس کے 17 شہدا کے ورثا کو گھروں اور مالی مراعات دینے کی منظوری دے دی۔ یہ فیصلہ صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں پولیس شہدا پیکچ کی مختلف کیٹگریز کا ازسرنو جائزہ لیا گیا اور پیکچ 3 کے رولز میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑیاں برآمد وزیر قانون نے کہا کہ پیکچ 3 کے شہدا کو اب دیگر مراعات کے ساتھ گھر بھی فراہم کیا جائے گا۔ اس تبدیلی کی باضابطہ منظوری پنجاب کابینہ سے لی جائے گی۔ اس سے قبل پیکچ 3 میں ورثا کو گھر فراہم...
    مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) آزادکشمیر کے علاقے بٹل میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے ایمبولینس کو روک لیا جس کے باعث ایمبولینس میں موجود مریض محمد صادق دم توڑ گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مظفر آباد میں مسلم کانفرنس کی امن ریلی پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح کارکنوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔  قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسلح کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے غلیلوں، ہتھیاروں سے پولیس پر بھی حملہ کیا۔ مظفر آباد سے نامہ نگار کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کشمیر کے عوام نے مفاد پرست عناصر کی احتجاجی کال...
    ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے پی آئی ڈی سی ایل کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کی ہدایت پر سخت احتجاجی حکمت عملی اختیار کی ہے اور قومی اسمبلی میں احتجاج سمیت تمام فورمز پر اٹھانے اور قانونی آپشن اختیار کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی ادارے پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی کو خط لکھ کر کراچی سمیت صوبے بھر میں ترقیاتی اسکیموں پر کام روکنے کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اگر وفاقی حکومت نے اس معاملے پر سندھ حکومت سے رابطہ نہیں کیا اور پی آئی ڈی سی ایل کی ترقیاتی اسکمیوں پر...
    پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک عامر ڈوگر نے بتایا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین اڈیالہ جیل کے باہر اسمبلی لگائیں گے۔پی ٹی آئی کی جانب یہ قدم اٹھانے کا مقصد احتجاج ریکارڈ کروانا ہے۔ ملک عامر ڈوگر نے یہ بھی بتایا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مزاحمت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ ملک عامر ڈوگر نے اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کی تاریخ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تاہم ذرائع کا کہنا ہے...
    حکومت سندھ نے ملک کی پہلی سرکاری ٹیکسی سروس دسمبر میں شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے الیکٹرک ٹیکسی (ای وی) منصوبے پر کام تیز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کی۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول نظام بھٹو اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔ حکومت سندھ نے پاکستان کی پہلی حکومتی ٹیکسی سروس شروع کرنے اور ای وی ٹیکسی لانچ کرنے کی تیاریاں تیز کر دی ہیں حکومت سندھ کی جانب سے دسمبر میں ای وی ٹیکسی متعارف کروانے کا فیصلہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس،...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان کے دورے پر آئے ازبکستان کے پارلیمانی وفد نے اسپیکر نورالدین اسماعیلوف کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ پارلیمانی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی تعاون سمیت اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر اسپیکر قومی اسمبلی نے مہمان وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ پارلیمانی تعاون اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سردارایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان مشترکہ مذہب، تاریخ اور ثقافت کے رشتوں سے جُڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے پارلیمانی سفارتکاری ناگزیر ہے، پارلیمانی سفارتکاری ممالک کے درمیان...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کی سیکشن 175C کے تحت مانیٹرنگ مقاصد کے لیے جاری نوٹس کالعدم کرنے کا فیصلہ معطل کردیا، عدالت نے ایف بی آر کو دفعہ 175C کے تحت مانیٹرنگ مقاصد کے لیے نوٹسز جاری کرنے کا اختیار بحال کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف نے معطلی کا حکم سنایا۔ ایف بی آر کی انٹرا کورٹ اپیل میں حافظ احسان احمد کھوکھر ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ سنگل بینچ نے قرار دیا تھا کہ سیکشن 175C کے تحت صرف وجوہات کے ساتھ نوٹس جاری کیا جا سکتا ہے۔ وکیل ایف بی آر نے دلائل دیے کہ دفعہ 175C کے تحت...
    ایلون مسک کی ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اور بھارتی حکومت کے درمیان کنٹینٹ ہٹانے کے معاملے پر قانونی کشمکش شدت اختیار کرگئی ہے۔ بھارتی عدالت نے نئی دہلی کے متعارف کردہ نئے کنٹینٹ ریموول نظام کے خلاف ایکس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ ملک میں کام کرنے والے ہر پلیٹ فارم کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ آزادی اظہار ذمہ داری کے ساتھ مشروط ہے، اس لیے حکومت کے احکامات کے مطابق غیر قانونی یا متنازعہ مواد ہٹایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت میں سرکردہ صحافیوں سمیت متعدد پاکستانیوں کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی عدالت کے اس فیصلے پر ایکس نے شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا حکومتی میکانزم کسی قانونی بنیاد...
    روس کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل نے اپنا خطرناک ہتھیار یوکرین بھیج دیا ہے جس کی تصدیق صدر ولودومیر زیلینسکی نے کردی ہے۔ دی یروشلم پوسٹ کے مطابق زیلنسکی نے ہفتے کے روز تصدیق کی ہے کہ یوکرین کو اسرائیل کی جانب سے پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام موصول ہو چکا ہے اور ملک میں تعینات بھی کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان ایک اہم پیشرفت ہے، کیونکہ اس سے قبل اسرائیلی وزارتِ خارجہ ان دعوؤں کی تردید کر چکی تھی۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، صدر زیلنسکی نے مزید بتایا کہ یوکرین کو جلد ہی دو مزید پیٹریاٹ سسٹمز ملنے کی امید ہے۔ صدر زیلنسکی کا یہ بیان ایسے...
     امریکا نے مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کی خواہش ظاہر کر دی۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہِ راست تنازع ہے، اگر کشمیر تنازع پر ثالثی کی پیشکش کی جائے تو ہم آمادہ ہیں، مذاکرات سے مسئلہ کشمیر حل ہو سکتا ہے، پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا نے مدد فراہم کی۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دہشتگردوں کی حوالگی کے اقدام پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، امریکی شہریوں کو قتل کرنے والے دہشت گرد کی حوالگی تعلقات کی اچھی شروعات تھی۔امریکا کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے ساتھ اپنے مفادات کو فروغ دینے کی کوششیں کر رہے ہیں، پاکستان اور بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات مختلف نوعیت...
    امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کا خواہاں ہے اور اگر ثالثی کی پیشکش کی گئی تو وہ اس کے لئے تیار ہیں۔ ترجمان محکمہ خارجہ کے مطابق، امریکا سمجھتا ہے کہ مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل ہوسکتا ہے اور یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک براہ راست تنازع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا نے اپنا کردار ادا کیا جبکہ دہشتگردوں کی حوالگی کے اقدام پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے ساتھ اپنے مفادات کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری...
    نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے لیے حکومتی اور چینی کمپنیوں کا مسئلہ حل کیا جائے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سستی بجلی اور سستا تیل ہی ملک کو معاشی بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا جنرل اسمبلی میں خطاب جاندار تھا، پاکستان نے فلسطین اور کشمیر کے تنازعات پر بیک وقت آواز اٹھائی۔ Post Views: 2
    کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں نئی قیادت سامنے آگئی،  نوابزادہ خالد حسین مگسی بلامقابلہ مرکزی صدر اور سینیٹر منظور کاکڑ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے انٹرپارٹی انتخابات میں بلامقابلہ صدر منتخت ہونے والے نوابزادہ خالد حسین مگسی نے مرکزی و صوبائی عہدیداروں کا اعلان کیا جن میں سینیٹر کہدہ بابر مرکزی سینیئر نائب صدر اور ضیا لانگو مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔ سردار صالح بھوتانی کو صوبائی صدر بلوچستان اور حاجی مٹھا خان کاکڑ کو صوبائی جنرل سیکریٹری بنایا گیا۔ زبیدہ جلال خواتین ونگ کی مرکزی صدر اور فرح عظیم شاہ صوبائی صدر منتخب ہوئیں۔ پی سی بی نے پہلی دفعہ کرکٹ سکوررز...
    ایشیا کپ فائنل کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف فائنل میچ میں بنگلادیش کو شکست دینے والی ٹیم ہی میدان میں اترے گی۔ کپتان سلمان علی آغا کا صائم ایوب سے متعلق کہنا ہے کہ وہ اتنے باصلاحیت پلیئر ہیں کہ آئندہ 10 سال تک قومی ٹیم کی نمائندگی کرسکتے ہیں،  ایسے پلیئر کو بیک کرنا ہی پڑتا ہے۔ سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ اگر صائم ایوب کی بولنگ اور فیلڈنگ دیکھی جائے تو انہوں نے دونوں شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی، مجھے پوری امید ہے کہ وہ فائنل میں شاندار اننگز کھیلنے میں کامیاب رہیں گے۔ یاد رہے کہ صائم ایوب ایشیا کپ کے چھ میچز...
    یمن کے حوثیوں نے ایل پی جی ٹینکر اور اس کے عملے کو رہا کر دیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے رہا ہونے والے ٹینکر کے 27 رکنی عملے میں کیپٹن مختار سمیت 24 پاکستانی، 2 سری لنکن اور ایک نیپالی شامل ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا ہے کہ جہاز اور پاکستانیوں سمیت عملے کے تمام ارکان یمن سے باہر ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ عملہ یرغمال بنالیا گیا تھا ، ہم نے ہر آپشن استعمال کیا تاکہ اپنے لوگوں کو واپس لایا جا سکے ، سکیورٹی اداروں نے مسلسل محنت سے رہائی ممکن بنائی۔ان کا کہنا تھا کہ اداروں نے دن رات ایک کیا ،...
    سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل کو صوبے کے 6 بڑے شہروں میں بڑی اسکرینز پر براہِ راست دکھایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:آفریدی بمقابلہ ابھیشیک، ایشیا کپ فائنل کا فیصلہ کن معرکہ؟ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کا فیصلہ کن معرکہ آج دبئی میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ فائنل میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔ گرین شرٹس میدان میں جیت کے عزم کے ساتھ اترنے کے لیے تیار ہیں، جبکہ شائقین پرجوش انداز میں اپنی ٹیم کی فتح کے منتظر ہیں۔ یہ بھی...
    راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت نے عمران خان کے وکلا کی جانب سے التوا کی نئی درخواست بھی خارج کردی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید امجد علی شاہ کے روبرو جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں سرکار کے 3 گواہان کے بیان ریکارڈ کیے گئے جب کہ عدالت نے وکلائے صفائی کی جانب سے کیس کے التوا کی درخواست خارج کردی جب کہ وکلائے صفائی کی جانب سے 8گواہان کو دوبارہ طلب کرنے سے متعلق دائر درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کر دیا گیا ۔ کیس کے 71 گواہ غیر ضروری قرار عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 30 ستمبر تک...
    ویڈیو لنک واٹس ایپ ٹرائل غیر منصفانہ ، ملزم اپنے وکیل کو دیکھ سکتا ہے اور نہ گواہ کو،وکیل فیصل ملک کیس کا ٹرائل نہیں روکا جا سکتا، وکلائصفائی کے ٹرائل نہ چلنے دینے کے بیان پر پراسیکیوٹر کا جواب انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے سلسلے میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلا کی جانب سے ٹرائل روکنے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔دوران سماعت فریقین کے دلائل کے دوران عدالت میں گرما گرمی کی صورت حال پیدا ہوئی اور وکلائے صفائی و پراسیکیوشن ٹیم کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔دوران سماعت وکیل فیصل ملک نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان گزشتہ 2 سماعتوں میں نہ کسی...
    اسلام آباد: یمن کے قریب ایل پی جی ٹینکر میں پھنسے 24 پاکستانی شہریوں کے حوالے سے دفتر خارجہ نے اطمینان بخش خبر دی ہے کہ تمام عملہ محفوظ ہے اور جہاز یمنی پانیوں سے بحفاظت روانہ ہوچکا ہے۔ یہ واقعہ 17 ستمبر کو پیش آیا جب یمن کے ساحل کے قریب ایک ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس جہاز پر مختلف ممالک کے عملے کے ساتھ ساتھ 24 پاکستانی بھی سوار تھے۔ ترجمان کے مطابق جیسے ہی واقعے کی اطلاع ملی، پاکستان کے سفارتی مشنز نے فوری طور پر یمنی حکام سے رابطہ قائم کیا تاکہ عملے کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور جہاز کو دوبارہ روانہ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔...
    خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو رقوم کی ادائیگی کے لیے کرپٹو کرنسی کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ انسدادِ دہشتگردی کی رپورٹ کے مطابق چمکنی دھماکے میں ملوث ملزمان کو کرپٹو کرنسی کے ذریعے پیسے منتقل کیے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ داعش کا ایک بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا تھا جو اس سلسلے میں سرگرم تھا۔ رپورٹ کے مطابق غیرملکی خودکش حملہ آور کے سہولت کاروں کو کرپٹو ای والٹ کے ذریعے افغانستان سے کوئٹہ رقم بھیجی گئی، جہاں اسے پاکستانی روپے میں تبدیل کر کے لاہور اور کرک منتقل کیا گیا۔ دہشتگردوں کے سہولت کار اور ہینڈلرز پشاور، کوئٹہ، کرک، ضلع خیبر اور کوہاٹ میں موجود تھے۔ یاد رہے کہ 11 مئی کو 22...
    پاکستان فٹ بال فیڈریشن کاقومی ٹیم کے 2 سابق کپتانوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے لیے قومی ٹیم کے دو سابق کپتانوں کلیم اللہ اور صدام حسین کو ایک اور موقع دینیکا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو دونوں سینئر کھلاڑیوں کو پرکھنے پر رضا مند ہوگئے ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کو افغانستان کے خلاف میچ کے لیے ممکنہ پلیئرز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایشین کپ کوالیفائر راونڈ تھری کا میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جس کے لیے پاکستان ٹیم منiجمنٹ نے...
    اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یمنی ساحل کے قریب ایل پی جی ٹینکر پر اسرائیلی ڈرون نے حملہ کیا تھا جس کے باعث جہاز پر آگ لگی اور 24 پاکستانیوں سمیت 27 افراد کو حوثیوں نے یرغمال بنایا جو کہ رہا ہوگئے۔ اپنے ٹویٹ میں محسن نقوی نے کہا کہ یمن کے ساحلی علاقے راس العیسیٰ پر ایل پی جی ٹینکر پر اسرائیلی ڈرون نے حملہ کیا، حملے کے وقت جہاز پر 27 افراد سوار تھے جن میں 24 پاکستانی شامل  ہیں، جہاز پر ایک ٹینک پھٹ گیا تاہم عملے نے آگ پر قابو پالیا۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ بعد ازاں حوثی فورسز نے جہاز کو روک کر عملے کو یرغمال بنالیا تاہم پاکستانی سیکیورٹی اداروں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے لیے قومی ٹیم کے دو سابق کپتانوں کلیم اللہ اور صدام حسین کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو دونوں سینئر کھلاڑیوں کو آزمانے پر تیار ہوگئے ہیں اور انہیں افغانستان کے خلاف میچ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان یہ میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ٹیم منیجمنٹ نے 12 اوور سیز پلیئرز سمیت 37 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی ہے۔ افغانستان کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آئندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ گول کیپر یوسف بٹ...
    بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے اس سال ممبئی میں اپنے ساتھ پیش آنے والے جان لیوا حملے کے دوران اپنے ذہن میں چلنے والے خیالات کو شیئر کیا ہے۔ سیف کا کہنا ہے کہ اس صدمے کے لمحات میں ان کی پوری زندگی ایک فلم کی طرح ان کی آنکھوں کے سامنے سے گزر گئی۔ سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں اس رات کی تفصیلات بیان کیں جب جنوری کے مہینے میں آدھی رات کے وقت ایک ناگہانی حملہ آور نے ان کے گھر میں گھس کر حملہ کیا تھا۔ 55 سالہ اداکار نے نہ صرف اس خطرناک صورتحال کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ اپنے بچوں کی حفاظت بھی یقینی بنائی، جو اس المناک واقعے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) وزیرداخلہ محسن نقوی نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمود ایاز کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) ہفتہ کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈاکٹر محمود ایاز کی والدہ کے انتقال پر ان سے اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدہ کی جدائی کا دکھ ناقابل بیان ہے۔ محسن نقوی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے ۔ آمین
    پشاور: پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے پشاور سنٹرل جیل حملہ کیس میں بری ہونے والے پی ٹی آئی کارکنان کی بریت کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ اپیل کے مطابق ملزمان عرفان سلیم، عصمت اللہ، محمد جلال، سجاد بنگش، صادق خان اور علامہ اقبال کو 9 ستمبر کو انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے بری کیا تھا۔ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 24 فروری کو پشاور سنٹرل جیل پر حملہ کیا تھا، عدالت نے ٹرائل کے دوران قابلِ اعتماد شواہد کو نظرانداز کیا، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کی موجودگی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی...
    خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو ادائیگی کیلئے کرپٹو کرنسی کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، صوبے میں دہشتگردی میں ملوث داعش کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔ محکمہ انسداد دہشتگردی کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے خودکش حملہ آور کے سہولت کاروں کو کرپٹو کرنسی بھیجی گئی، کرپٹو کرنسی ای والٹ کے ذریعے افغانستان سے کوئٹہ بھیجی گئی، جس کے بعد رقم پاکستانی روپے میں تبدیل کرکے لاہور اور کرک بھیجی گئی۔ آج سے طالبان آگے اور پولیس ان کے پیچھے ہوگی، سینئر افسر بنوں پولیس سینئر پولیس افسر بنوں کا پولیس کنٹرول پر اہلکاروں کے نام انتہائی اہم پیغام سامنے آگیا۔ بنوں کے سینئر پولیس افسر نے کنٹرول پر میسیج دیتے ہوئے اہلکاروں کا حوصلہ بڑھایا۔...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن ڈی سی میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کی، جس میں غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشتگردی اور پولیس افسران کے تبادلہ پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محسن نقوی نے کاش پٹیل کے پیشہ ورانہ انداز اور وژن کو سراہا اور کہا کہ یہ تعاون دونوں ممالک کے لیے مفید ہے۔
    وزیر داخلہ محسن نقوی نے تصدیق کی ہے کہ یمن کے راس العیسٰی بندرگاہ پر حوثیوں کے زیرِ قبضہ جانے والا پاکستانی ایل پی جی ٹینکر اور اس کا عملہ بحفاظت رہا ہو گیا ہے۔ ٹینکر پر مجموعی طور پر 27 افراد سوار تھے جن میں 24 پاکستانی بشمول کپتان مختار اکبر، 2 سری لنکن اور ایک نیپالی شامل تھے۔ An LPG tanker with 27 crew members (24 Pakistanis, including Captain Mukhtar Akbar; 2 Sri Lankans; 1 Nepali) was attacked by an Israeli drone while docked at Ras al-Esa port (under Houthi control) on 17 September 2025. One LPG tank exploded and the crew managed to extinguish the… — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 27, 2025 وزیرداخلہ نے ایکس پوسٹ...
    جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران وکلائے صفائی اور پراسیکیوٹر کے درمیان تلخ کلامی  ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی  میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس  کے سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے ٹرائل روکنے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت وکیل فیصل ملک نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی گزشتہ 2 سماعتوں میں نہ کسی گواہ کو دیکھ سکے اور نہ اپنے وکیل کو سن سکے۔ ملزم کی غیر موجودگی میں ٹرائل کا حصہ نہیں بن سکتے۔ انہوں نے بتایا کہ عدالت کی اجازت سے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں  ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انہیں کچھ...
    سینئر صحافی اجمل جامی نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر شمع جونیجو سے میری گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سرکاری طور پر وفد کا حصہ ہوں، ان کے مطابق وزیراعظم نے انہیں تقریر لکھنے کی ذمہ داری دی ہے۔ ڈاکٹر شمع جونیجو کے بقول اپریل2025 سے وزیراعظم نے خود انہیں تقریر لکھنے والی ٹیم میں نامزد کیا ہے، یہ سب آفیشل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر رکھا ہے، تاہم اب اس پر خواجہ آصف کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے، جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے حالیہ...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشتگردی اور پولیس افسران کے تبادلہ پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا ہے۔(جاری ہے) ہفتہ کو سوشل میڈیا ’’ایکس ‘‘ پر اپنی پوسٹ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ انہوں نے واشنگٹن ڈی سی میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کی ہے جس میں غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشتگردی اور پولیس افسران کے تبادلہ پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ محسن نقوی نے کاش پٹیل کے پیشہ ورانہ انداز اور وژن کو سراہا اور کہا کہ یہ تعاون دونوں ممالک کے لیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے دوران جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ایک بار پھر تنازع کا شکار ہوگئی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا نے ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ اس بارے میں فیصلہ نہیں کرتی، اس وقت تک سماعت آگے نہ بڑھائی جائے۔عدالت کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ واٹس ایپ کے ذریعے ٹرائل غیر منصفانہ ہے، کیونکہ نہ ملزم اپنے وکیل کو دیکھ سکتا ہے اور نہ ہی گواہوں کو۔ وکلائے صفائی کا کہنا تھا کہ یا تو عمران خان کو عدالت میں پیش کیا جائے یا پھر جیل کے اندر...
    سیکرٹری داخلہ نے انسدادِ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کیلئے پنجاب کے اقدامات بارے بریفنگ دی۔ چیئرمین اے ایم ایل، سی ایف ٹی و سابق آئی جی مشتاق سکھیرا نے محکمہ داخلہ میں اجلاس کی صدارت کی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ میں انسدادِ منی لانڈرنگ و کاؤنٹر ٹیرر فنانسنگ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر چیئرمین مشتاق سکھیرا اور ڈی جی احسان صادق نے سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے ملاقات کی۔ سیکرٹری داخلہ نے انسدادِ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کیلئے پنجاب کے اقدامات بارے بریفنگ دی۔ چیئرمین اے ایم ایل، سی ایف ٹی و سابق آئی جی مشتاق سکھیرا نے محکمہ...
    محکمہ داخلہ پنجاب میں انسدادِ منی لانڈرنگ اور کاؤنٹر ٹیرر فنانسنگ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین اے ایم ایل/سی ایف ٹی اور سابق آئی جی پولیس مشتاق سکھیرا نے کی۔ اجلاس میں ڈی جی احسان صادق اور سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سمیت مختلف محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ سیکرٹری داخلہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر مؤثر عملدرآمد کیا اور عالمی قواعد و ملکی قوانین کے تحت انسدادِ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے اقدامات کیے۔ اجلاس میں اوقاف، ٹرسٹ اور کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹس کی مانیٹرنگ کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔...
    سٹی42ؒ : پنجاب حکومت نے صوبے کے 14 اضلاع میں واٹر سپلائی اور سیوریج ماسٹر پلان کی تشکیل کا فیصلہ کر لیا ہے، جو محکمہ ہاؤسنگ اور لوکل گورنمنٹ کے اشتراک سے 6ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر پراجیکٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو باضابطہ خط ارسال کیا گیا ہے جس میں تمام اضلاع کی واسا ایجنسیوں کے مینیجنگ ڈائریکٹرز کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار خط میں کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع میں موجودہ واٹر سپلائی، سیوریج اور برساتی نالوں کے نظام کا مکمل جائزہ لیا جائے گا جبکہ ماسٹر پلان موجودہ اور مستقبل کی اربن پلاننگ...
    راولپنڈی: سانحہ 9 مئی کے دوران جی ایچ کیو حملہ کیس کی ہنگامہ خیز سماعت آج انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ہو رہی ہے، جس میں عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش کیا جائے گا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج سید امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، قبل ازیں عدالت نے آج 3 گواہان کو طلب کر رکھا ہے جن کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں تینوں گواہ عدالت پہنچ گئے ہیں جب کہ تفتیشی ٹیم مکمل ریکارڈ کے ساتھ کمرہ عدالت میں موجود ہے۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی پشاور جلسے کی وجہ سے ملزمان کی حاضری انتہائی کم ہے جب کہ ویڈیو لنک بھی فعال نہ ہونے کی...
    امریکی میڈیا کے دعوے کے مطابق حال ہی میں لیک ہونے والی دستاویزات کے مطابق روس چین کے پیرا ٹروپرز کو تربیت دے گا اور انہیں جدید ہتھیار فراہم کرے گا تاکہ چین تائیوان پر ممکنہ حملے کی تیاری کر سکے۔ دستاویزات کی تفصیلات 800 صفحات پر مشتمل یہ دستاویزات بتاتی ہیں کہ چین درجنوں فوجی گاڑیاں اور پیرا شوٹ سسٹمز خریدے گا، جبکہ روس فوجیوں کو ان کے استعمال کی تربیت فراہم کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:تائیوان کے حوالے سے ہمارا موقف واضح، ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہیں، پاکستان برطانوی تھنک ٹینک رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ (RUSI) نے ان دستاویزات کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان عسکری اتحاد کو...
    خیبر پختونخوا میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے جو صوبائی حکومت کے مطابق پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی کی وجہ سے ہو رہا ہے اور اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں لے جایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس، گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ خیبر پختونخوا حکومت نے پنجاب کی جانب سے گندم اور آٹے کی سپلائی پر مبینہ پابندی کے خلاف سپریم کورٹ جانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ محکمہ خوراک کے 2 اعلیٰ افسران نے اس کی تصدیق کی اور بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر قانونی ماہرین سے مشاورت کی گئی ہے اور...
    کراچی: کیمبرج ایگزامینیشن بورڈ نے ملک کے سرکاری تعلیمی بورڈز کے برعکس پاکستانی طلبہ کے لیے پہلی بار ان کی آنسر اسکرپٹ دکھانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا، جو شفافیت کے اصولوں کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ کیمبرج ایگزامینیشن بورڈ کی کنٹری منیجر پاکستان عظمیٰ یوسف نے اپنے دورہ کراچی کے موقع پر مقامی ہوٹل میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کی اور اس موقع پر ان کے ہمراہ کیمبرج کے مارکیٹنگ کمیونیکیشن منیجر ارسلان ربانی بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ سندھ سمیت ملک کے تمام صوبوں اور آزاد جموں کشمیر کے تعلیمی بورڈز کے قوانین طلبہ کو اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ وہ میٹرک یا انٹر کی سطح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-08-4 اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش ریجن میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی 195 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔گہرائی زیادہ ہونے کے باعث زلزلہ مختصر دورانیے کا تھا، مگر کئی علاقوں میں اس کے اثرات محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد ،راولپنڈی ، پشاور،چترال، لوئر دیر، سوات، مالاکنڈ ڈویژن، رستم، چارسدہ، شبقدر اور تنگی میں بھی محسوس کیے گئے۔ شہری خوف کے باعث گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ماہرین کے مطابق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت)سندھ ایمپلائز الائنس کی کال پر سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی پنشن میں کٹوتی کے فیصلے کے خلاف مختلف سرکاری اداروں کے ملازمین نے تیسرے روز بھی دفاتر کی بندش کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ ملازمین نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کر کے احتجاج کیا جس میں خواتین ملازمین نے بھی شرکت کی اس حوالے سے اتحاد کے رہنماؤں گل حسن لاشاری، اعظم ہزاروی، محمد بچل، ملوک اجن اور دیگر نے کہا کہ سندھ حکومت کا پنشن میں کٹوتی کا فیصلہ ملازمین دشمن فیصلہ ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور دیگر تین صوبے ملازمین کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی حکومت نے غیر قانونی تارکین وطن پر قابو پانے کے لیے نیا پلان متعارف کرا دیا ۔ وزیراعظم کیئراسٹارمر نے برطانیہ کے تمام شہریوں کے لیے ڈیجیٹل آئی ڈی کارڈ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔ نوکری اور مکان کرائے پر لینے کے لیے کارڈ لازمی ہوگا۔ برطانوی حکومت تمام قانونی رہائشیوں کو یہ کارڈ مفت مہیا کرے گی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق کارڈ ایک مرکزی ڈیٹا بیس کیساتھ منسلک ہوگا،جس سے غیرقانونی تارکین وطن کی نشاندہی کرنے میں آسانی ہوگی۔ انٹرنیشنل ڈیسک
    لاہور میں سی سی ڈی اور شاہ ڈکیت گینگ کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں شاہ ڈکیت گینگ فیصل آباد کا مرکزی شوٹر ندیم عرف چھوٹا پٹھان ہلاک ہوگیا۔  پولیس کے مطابق ملزم نے اسلام پورہ کے علاقے میں پناہ لے رکھی تھی جہاں سی سی ڈی صدر کی قیادت میں کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران ملزم اور پولیس کے درمیان تقریباً دو گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا۔  پولیس نے بتایا کہ ندیم عرف چھوٹا پٹھان پر درجنوں افراد کے قتل اور سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا، پولیس نے ملزم کی بیوی کو بھی حراست میں لے لیا ہے جس سے مزید تفتیش کی...
    NOSHKI: بلوچستان کے ضلع نوشکی کے ڈبل روڈ پر پولیس کی جامع تلاشی کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ 5 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نوشکی کے مصروف ڈبل روڈ پر پولیس کی ایک ٹیم معمولی چیکنگ کر رہی تھی کہ اچانک نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ پھینکا جس کی شدت سے دھماکا ہوگیا، جس کی زد میں پولیس اہلکاروں کے علاوہ عام شہری بھی آگئے، زخمیوں کو فوری طور پر نوشکی کے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی شناخت ہوگئی ہے لیکن جاں بحق شہری شناخت...
    فائل فوٹو۔ سابق وزیرا عظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے جینیوا سے پاکستان جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا پہلے علاج مکمل کرانے کے بعد جینیوا سے لندن آنے کا پروگرام تھا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف ایک ہفتہ جینیوا کے اسپتال میں رہے، نواز شریف اب پروسیجر کے بعد تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نیو یارک سے ہفتہ کو لندن پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم لندن میں تین روز قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوں گے۔
    غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یمن کی بندر گاہ کے قریب بحری جہاز پر ڈرونز حملہ کا واقعہ یمن کی راس العیسی بندرگاہ پر پیش آیا، جہاز تہران سے تیل یمن کی طرف لے کر جا رہا تھا، عملہ کے پاس آگ بجھانے کے کوئی آلات نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی بندر گاہ کے قریب بحری جہاز پر ڈرونز حملہ ہوا ہے، جہاز میں موجود پاکستانی عملہ کی جانوں کو خطرہ ہے۔ ذرائع کے مطابق جہاز میں 27 پاکستانی موجود ہیں، شدید آتشزدگی سے جہاز مسلسل آگ کی لپیٹ میں ہے، عملے کو وقتی طور پر نکالا پھر زبردستی واپس جہاز میں بھیج دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ واقعہ یمن کی راس العیسی...
    راولپنڈی: میو اسپتال لاہور کے بعد ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں جدید چائینیز مشین سے کینسر کے علاج کا فیصلہ کر لیا گیا، ایم ایس ہولی فیملی اسپتال نے کیرو ابلیشن مشین کے لیے ریکویسٹ محکمہ صحت پنجاب کو بھجوا دی۔ ہولی فیملی اسپتال کو کیرو ابلیشن مشین کے لیے ریکویسٹ بھجوانے کی ہدایت مجاز اتھارٹی نے کی تھی۔ ایم ایس ہولی فیملی اسپتال ڈاکٹر اعجاز بٹ کے مطابق کیرو ابلیش مشین ہولی فیملی اسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں لگائی جائے گی اور رواں برس میں کیرو ابلیشن مشین ملنے پر کینسر کے مریضوں کا علاج شروع کر دیا جائے گا، کینسر کے مریضوں کا کیرو ابلیشن مشین سے علاج کی ماہر ٹیم ہولی فیملی اسپتال...
    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث رواں ماہ کے دوران 4 بڑے طبی مراکز بند ہو گئے جس کے بعد غزہ میں فعال اسپتالوں کی تعداد صرف 14 رہ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’غزہ ہم آرہے ہیں‘، گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملوں کے بعد سینیٹر مشتاق کا ویڈیو پیغام غزہ شہر میں اسرائیلی عسکری کارروائیوں میں شدت کے باعث طبی عملے پر دباؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس تناظر میں ڈبلیو ایچ او بھی شدید تشویش کا شکار ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ترجمان طارق جسارویچ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی آبادی کو بار بار انخلا کے احکامات جاری کیے جا رہے ہیں جس...
    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 5 اشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلہ کی گہرائی 195کلومیٹر اور مرکز ہندوکش تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیےگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور، اٹک لوئر دیر، اپر دیر، سوات اور چترال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 5 اشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلہ کی گہرائی 195 کلومیٹر اور مرکز ہندوکش تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہے۔ 
    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 5 اشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلہ کی گہرائی 195کلومیٹر اور مرکز ہندوکش تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہے۔  پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیےگئے۔ جیو نیوز کے مطابق پشاور، اٹک لوئردیر، اپر دیر،سوات اور چترال میں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کئےگئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 5 اشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلہ کی گہرائی 195کلومیٹر اور مرکز ہندوکش تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہے۔ 
    ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر سسٹم سے ایکسپورٹ ہونے والے یونٹس کے عوض صارفین کو رقوم کی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق ادائیگیاں ایکسپورٹ یونٹس کی بنیاد پر کراس چیک کی صورت میں کی جائیں گی۔(جاری ہے) نیپرا پالیسی کے تناظر میں یہ عمل مکمل کیا جائے گا اور صارفین کو بجلی کے بلوں پر اضافی رقوم کی وصولی کے لیے متعلقہ دفاتر سے رجوع کرنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق متعلقہ ڈویژن اور ریونیو آفیسر نیٹ میٹرنگ کنکشن کی انسپکشن کرنے کا پابند ہو گا جبکہ انسپکشن کے بعد ٹیسٹ چیک پرفارما کی بنیاد پر ریونیو آفس کیس تیار کرے گا۔یہ کیس ریونیو آفس سے...
    پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)فرانس کے صدر ایمانویل میکروں نے کہا ہے کہ فرانس اور سعودی عرب کی شراکت داری سے اقوام متحدہ کے 142 ارکان نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے ووٹ دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوںنے کہا کہ سعودی عرب کی کوششوں اور تعاون سے کامیابی مل رہی ہے اور یہ ایک تاریخی مرحلہ ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ اس سے سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت مضبوط ہوگئے ہیں، اسی وجہ سے نیو یارک میں کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ ہوا اور فلسطین ایشو کو حل کرنے پر زور دیا گیا۔ایمانویل میکروں نے زور دے کر کہا...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق درخواستوں کی گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلہ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس کے کے آغا نے تحریر کیا، عدالت نے 7 درخواستوں کے فیصلے علیحدہ پیراگراف کی صورت میں شامل کیے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے وکیل درخواست گزاروں سے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کیے۔ وکلا درخواست گزاروں کا اصرار تھا کہ پہلے اعتراضات پر فیصلہ کیا جائے۔ وکلا درخواست گزاروں نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل سے انکار کیا۔ جسٹس کے کے آغا نے تحریری فیصلے میں کہا کہ وکلا کو سماعت کا موقع...
    ویب ڈیسک :وزیر داخلہ محسن نقوی نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے ڈیل کی پیشکش کئے جانے سے متعلق بیان پر اہم سوال پوچھ لیا۔  محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بانی کے ٹوئٹ کے جواب میں پوچھا   کیا آپ صرف ایک شخص کا نام بتا سکتے ہیں جو آپ کے پاس آفر لے کر آیا؟کہ ہم آپ کو ملک چھوڑنے کی اجازت دینے کیلئے تیار ہیں۔صرف ایک نام۔  وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ لوگ پہلے ہی آپ کے جھوٹ سے بیزار ہیں۔ لاہور کو سموگ فری بنانے کا عزم، دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز
    عرب اور مسلم ممالک نے اسرائیلی وزیرِاعظم نتین یاہو کے آج اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کیے جانے والے خطاب کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم کی تقریر کے دوران اِن تمام ممالک کے مندوب اسمبلی ہال سے اُٹھ کر چلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بھی آج شام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کے موقع پر تمام مسلم اور عرب رہنما جنرل اسمبلی میں واپس آ جائیں گے۔ یاد رہے کہ نتین یاہو نے گریٹر اسرائیل منصوبے کی بات کی تھی جسے مسلم ممالک کے رہنماؤں نے عرب ممالک کی سلامتی اور علاقائی استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔ دوسری...
    ترمیمی مسودے میں 10 ہزار اہلکاروں پر مشتمل "رائٹ مینجمنٹ فورس" تشکیل دینے کی تجویز دی گئی ہے، جو کسی بھی ہنگامہ آرائی یا تشدد کی صورت میں فوری طور پر کارروائی کر سکے گی۔ پولیس کو ایسے مواقع پر خصوصی اختیارات دینے کی بھی سفارش کی گئی ہے، تاکہ امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے "رائٹ ٹو پیس فل پروٹیسٹ ایکٹ 2024" میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ قانون کو ترمیمی مسودہ تیار کرنے اور اسے جلد از جلد پنجاب کابینہ میں پیش کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیمی بل کا مقصد شہریوں...
    انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے اپنا سفارتی اور سیاسی اثر و رسوخ استعمال کریں تاکہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن قائم ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما اور جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کے نائب چیئرمین الطاف حسین وانی نے کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی حمایت اور عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر ترک صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الطاف وانی نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ترک صدر نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب میں کشمیری عوام کی حق پر مبنی جدوجہد کی مکمل حمایت کی تھی، جس...
    پنجاب کے سیاحتی مقامات پر عالمی اور مقامی سیاحوں کی توجہات حاصل کرنے سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کی تعداد میں اضافہ کے لیے نئی ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بین الاقوامی معیار کی ایپ میں سیاحوں کو تمام معلومات ایک کلک پر دستیاب ہوں گی۔ذرائع کے مطابق میگنیفیسنٹ پنجاب ٹورازم ایپ میں 170 ٹورازم سائٹس کو گوگل کوآرڈینیٹس کے ساتھ شامل، ورچول سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر میگنیفیسنٹ پنجاب ٹورازم ایپ تیارکرلی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز ورلڈ ٹورازم ڈے پر ایپ کا باقاعدہ افتتاح کریں گی محکمہ سیاحت پنجاب نے پی آئی ٹی بی سے نئی ایپ تیار کروائی...
    اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش ریجن میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی 195 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔گہرائی زیادہ ہونے کے باعث زلزلہ مختصر دورانیے کا تھا، مگر کئی علاقوں میں اس کے اثرات محسوس کئے گئے۔زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد ،راولپنڈی ، پشاور،چترال، لوئر دیر، سوات، مالاکنڈ ڈویژن، رستم، چارسدہ، شبقدر اور تنگی میں بھی محسوس کئے گئے۔ شہری خوف کے باعث گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ماہرین کے مطابق کوہ ہندوکش ریجن زلزلہ خیز...
    اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کےمختلف علاقوں میں 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلہ پیمامرکزکےمطابق اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور،سوات،چترال میں 5 اعشاریہ 5 شدت کا خوفناک زلزلہ ریکارڈکیا گیا،زلزلے کی گہرائی 195کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیمامرکز کےمطابق زلزلےکا مرکزافغانستان میں ہندوکش ریجن تھا،زلزلے کےبعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا وردکرتےگھروں سےباہرنکل آئے،تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ Post Views: 1
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کے پبلک اور پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے لیے ایڈمیشن پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔ ایڈمیشن پالیسی کے تحت سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری قرار دیا گیا جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کے لیے ایم ڈی کیٹ میں 10ہزار ڈالر فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت سے متعلق اہم فیصلے لیے گئے۔ پرائیویٹ میڈیکل کالج لسٹ میں نام آنے پر امیدوار کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ایک تہائی فیس جمع ہوگی جبکہ پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی حتمی میرٹ لسٹ آنے کے بعد یو ایچ ایس متعلقہ...