2025-04-28@12:05:49 GMT
تلاش کی گنتی: 602

«ہوا بازی کی صنعت میں»:

(نئی خبر)
    قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر ائر کی پرواز نمبر ایم ایس 852 کو ادیس ابابا ہوائی اڈے سے قاہرہ جاتے ہوئے تکنیکی خرابی کے باعث جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔ طیارے میں عملے سمیت 85 افراد سوار تھے۔ ائرلائن کا کہنا ہے کہ مسافروں اور طیارے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ اس دوران مسافروں کی پیشہ ورانہ انداز میں دیکھ بھال کی گئی اور انہیں جدہ سے قاہرہ کی 2پروازوں پرواز نمبر میں روانہ کیا گیا۔ بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ مسافروں کی حفاظت ہمیشہ اولین ترجیح ہوتی ہے۔ کمپنی نے اس معاملے پر مسافروں سے معذرت بھی کی۔
    شہرقائد میں ہواؤں کی سمت تبدیل، سردی کی شدت میں آج سے کمی ہونا شروع ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد  ہے۔شہر قائد میں اج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 تا 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں اس وقت شمال مشرقی سمت سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، جبکہ آئندہ 3 روز تک سردی کی شدت کم رہے گی. تاہم12  جنوری سے سردی کی نئی لہر شہر کو...