2025-11-27@21:47:55 GMT
تلاش کی گنتی: 1431
«آئی ایس او کراچی»:
(نئی خبر)
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کراچی میں پاکستان ایئر فورس ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے مابین مشترکہ آپریشنل مشقیں مزید تواتر سے کی جائیں گی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیول چیف نے اس موقع پر ادارے میں فراہم کی جانے والی علمی اور پیشہ وارانہ تربیت کو سراہا اور جدید جنگی چیلنجز سے نمٹنے کے قابل مستقبل کی عسکری قیادت کی تیاری میں ادارے کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا۔ پاکستان کو عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے آفات کا بہت زیادہ خطرہ...
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کی حدود میں واقع مرکزی سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ منگل یکم جولائی سے کے ایم سی کی تمام سڑکوں پر پارکنگ مکمل طور پر مفت ہو گی، اور صرف مخصوص چار دیواری والے مقامات پر پارکنگ فیس وصول کی جائے گی۔ میئر کراچی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو غیر ضروری مالی بوجھ سے نجات دلائی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں کے ایم سی کا 55 ارب روپے کا بجٹ برائے 26-2025 منظور، ترقیاتی منصوبوں کے لیے کتنی رقم مختص؟ انہوں نے...
کراچی میں نیول چیف کا ایئر وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپریشنل تیاری جدید جنگ میں کامیابی کی بنیاد ہے، نیول چیف نے ایئر چیف مارشل کی قیادت کو سراہا۔ چیف آف نیول سٹاف نے مزید کہا کہ فضائیہ کی آپریشنل تیاری سے خطے میں دفاعی توازن کا منظرنامہ تبدیل ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ کراچی کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر وار کالج آمد پر کالج کے صدر ایئر وائس مارشل راشد حبیب نے استقبال کیا، مہمانِ خصوصی نے ادارے میں فراہم کی جانے والی علمی و...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کی اندرونی گلیوں کی ذمہ داری کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) کی نہیں ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ کراچی میں 25 ٹاؤنز قائم ہیں اور KMC صرف مین شاہراہوں اور بڑی سڑکوں کی ذمہ دار ہے، جبکہ گلیوں اور ٹاؤن سطح کی سڑکوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری متعلقہ ٹاؤن کمیٹیوں پر عائد ہوتی ہے۔مرتضیٰ وہاب کے مطابق جب وہ مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہیں تو اکثر اندرونِ گلیوں کی سڑکیں کٹی ہوئی نظر آتی ہیں، جو کہ سوئی گیس یا پانی کی لائن بچھانے کے دوران خراب کی گئی ہوتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بہت سی گلیاں...
مرتضیٰ وہاب نے خط میں کہا کہ تمام ٹی ایم سیز کو فوری ہدایت دی جائے تاکہ عوامی مشکلات کا ازالہ ہو۔فائل فوٹوز میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں میئر کراچی کا کہنا ہے کہ کراچی میں سڑکوں کی کھدائی کے بدلے روڈ کٹنگ چارجز ٹی ایم سیز کو وصول ہوئے ہیں، تاہم رقم وصول کرنے کے باوجود بیشتر ٹی ایم سیز نے سڑکوں کی مرمت نہیں کی۔ کراچی: بارش کے بعد سڑکوں پر گڑھے پڑنے سے گاڑیاں دھنس گئیںکراچی کے علاقے گارڈن میں اب تک پانی سڑک پر موجود ہے جسکی وجہ شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے، اولڈ سٹی ایریا میں بولٹن مارکیٹ، نیو چالی، گرومندر لیاری...
کراچی کے علاقے لیاری کھارادر کے قریب قدیم اور حستہ حال رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا اور 22 رہائشی عمارت کے اندر محصور ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان ریسکیو 1122 نے کہاکہ سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بمہ ایک ایمبولینس اور ایک ڈزاسٹر رسپانس وہیکل کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچی۔ بیان کے مطابق ریسکیو 1122کی جانب سے 22 افراد کو اسنارکل کے ذریعے باحفاظت نکال لیا گیا ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ترجمان ریسکیو 1122 نے کہا کہ خوش قسمتی سے عمارت منہدم ہونے کے حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں، تاہم اب عمارت کو مخدوش قرار دے دیا گیا ہے۔
کراچی ائیر پورٹ پر تین غیرملکی طیاروں کے ساتھ حادثات کے بعد تینوں طیارے تاحال ہینگر اور پارکنگ میں عارضی طورپر گراونڈ حالت میں موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے طیاروں کے ساتھ یکے بعد دیگرے حادثات کی تحقیقات جاری ہیں۔ بین الاقوامی کورئیر کمپنی کے طیارے کو لوڈر ٹرک ٹکرانے سے طیارے کے بائیں ونگز کی لائٹس کونقصان ہوا، کورئیر کمپنی کے طیارے کو لوڈر ٹرک کے ٹکر سے باڈی کے تین مختلف حصے متاثر ہوئے، بین الاقوامی کورئیر کمپنی کے کارگو طیارے پر تاحال مرمتی کام شروع نہیں ہوسکا۔ممکنہ طور ماہرین کی ٹیم بیرون ملک سے کراچی آکر کام شروع کرے گی، ترکش ائیرلائن کا طیارہ مرمتی کام کے آخری مرحلے میں ہے،...
مشہد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ اور پھر سیز فائر کے بعد ایران کے شہر مشہد سے ایران کی سرکاری ائیر لائن کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق ایران ائیر کی پرواز آئی آر 816 ائیربس اے 319 طیارے کے ذریعے آپریٹ کی گئی ہے۔ طیارے نے رات 1:13 بجے کراچی لینڈ کیا جبکہ واپسی کی پرواز آئی آر 813 کراچی سے دارالحکومت تہران کیلئے شیڈول تھی مگر پرواز 817 مشہد کے لیے ہی روانہ ہوئی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 13 جون کو اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے اور پھر دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے بعد سیز فائر ہوا، تب سے ایران کا فلائٹ آپریشن معمول پر...
ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد ایران سے پہلی پرواز کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کر گئی۔ پہلی پرواز ایرانی شہر مشہد سے آئی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایران کی سرکاری ایئر لائن کی پہلی پرواز 16 روز بعد مشہد سے کراچی پہنچی۔ ایران کی سرکاری ایئرلائن کی پرواز نے گزشتہ شب 1:13 بجے کراچی لینڈ کیا۔ اس پرواز کی واپسی کراچی سے تہران کے لیے شیڈول ہے۔ یاد رہے کہ ایران نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے بعد جمعرات کو اپنی فضائی حدود جزوی طور پر کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ وزارت مواصلات کے ترجمان مجید اخوان نے ایکس پوسٹ میں بتایا کہ ملک کے مشرقی نصف حصے کی فضائی حدود کو ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، چترال، اپر دیر، سوات اور کمراٹ ویلی میں طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ چاروں صوبوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں برسات کے ساتھ اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش ہوگی، جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بادل برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)این ڈی ایم اے حکام نے ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، چترال، اپر دیر، سوات اور کمراٹ ویلی میں طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ چاروں صوبوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں برسات کے ساتھ اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش ہوگی۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بادل برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ این ڈی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاحمت کرے گی۔ تجارت اور ڈالروں کے عوض کشمیر پر سودے بازی کرنے والوں کو قوم عبرت کا نشان بنا دیں گے ۔حکمران بھارت سے بار بار دھوکہ کھانے کے باوجوداس کے فریب میں مبتلا ہیں۔ امریکی غلاموں نے پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام روک رکھا جبکہ ایران نے اپنے حصے کا کام مکمل کرلیا ہے ۔اگر حکمرانوں کو عوام کی پریشانیوں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">موجودہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں ایرانی عوام اور قیادت سے غیر متزلزل یکجہتی کے اظہار کے لیے انٹرنیشنل لائرز فورم کے وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلیٹ کراچی کا دورہ کیا۔وفد میں چیئرمین انٹرنیشنل لائرز فورم ناصر احمد ایڈوکیٹ، ملا محمد امین انصاری، بانی صدر متحدہ علماء محاذ مولانا انتظار تھانوی اور دیگر معزز اراکین شامل تھے۔ اس موقع پر مولانا انتظار تھانوی نے ایرانی فوجی اور شہری شہداء کے درجات کی بلندی، ایران کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے دعا کی۔وفد نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی حسینی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی عظیم قیادت اور عالمی چیلنجز کے مقابلے میں ان کی غیر معمولی حکمت عملی کو سراہا۔پاکستانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے حالیہ مالی سال کے دوران بڑی تعداد میں ای وی اور ہائبرڈ بسز لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیرا برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ کے اندر ڈبل ڈیکر بسز کے ساتھ ساتھ مزید بسز کراچی کے سڑکوں پر ہونگی، صوبائی دارالحکومت میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو مکمل طور پر ای وی بسز پر منتقل کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ پاکستان میں پہلی بار ای وی بسز کے بعد اب پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈبل ڈیکر بسز بھی متعارف کروانے جا رہی ہے۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) افغان بستی میں گھر سے 17 سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا اور قاتلوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار افغان بستی میں گھر سے لڑکی کی لاش ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن اعظم جمالی نے بتایا کہ خاتون کے قتل میں اس کا والد اور شوہر ملوث نکلے تاہم ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔اعظم جمالی کا کہنا تھا کہ ملزمان میں متوفیہ کا شوہر نور محمد اور اس کا والد یاسین شامل ہیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون شوہرکی مارپیٹ سے تنگ آکر طلاق...
احسن عباسی: مون سون بارشوں کے باعث کراچی اورلاہور ایئرپورٹس پر پرندوں کی آمدنے طیاروں کے لیے نئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ نوٹم کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمحفوظ فلائٹ آپریشن کے حوالے سے انتظامیہ نے بڑافیصلہ کرلیاجس کے تحت یکم جولائی سے لاہورایئرپورٹ کے رن وے یکم جولائی سے 15 ستمبر 2025 تک دستیاب نہیں ہوں گے ۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نوٹم جاری کرکے تمام ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کا آگاہ کردیاہے،نوٹم کے مطابق لاہور ایئرپورٹ روزانہ صبح پانچ سے اٹھ بجے تک ہوگا،ایمرجنسی کی صورت میں پائلٹ کی صوابدید پر رن وے فوری طور پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے مہیا کیے جائیں گے۔ مخصوص نشستوں کی بحالی...
— فائل فوٹو کراچی میں بارش کے باعث لائٹ ویٹ طیاروں کو فلائنگ سے روک دیا گیا اور محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے فیومیگیشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لائٹ ویٹ طیاروں کو بارش میں حد نگاہ اور بیلنس قائم رکھنے میں دشواری ہوتی ہے۔ذرائع کے مطابق لائٹ ویٹ طیاروں کو فلائنگ سے روک کر انہیں کوپر کے ساتھ وزن لگا کر محفوظ مقام پر پارک کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔دوسری جانب ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں سے ایئرپورٹ کے رن وے اور اطراف میں بڑی تعداد میں کیڑے مکوڑوں کے پیشِ نظر کراچی ایئرپورٹ پر محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے فیومیگیشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹم میں...
حال ہی میں مقامی فلائٹ آپریشن کا لائسنس حاصل کرنیوالی ایئر کراچی نے ملک کے مختلف اہم شہروں میں اسٹیشن مینیجرز کی بھرتی کے لیے نئی مہم کا آغاز کر دیا ہے، ان شہروں میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، سکھر اور کوئٹہ شامل ہیں۔ کمپنی کے مطابق، وہ متحرک اور تجربہ کار افراد کی خدمات حاصل کرنا چاہتی ہے جو ایئرپورٹ آپریشنز کو مڈ سے سینئر سطح کے انتظامی عہدوں پر سنبھال سکیں۔ ملازمت کے اس موقع کے لیے مرد و خواتین دونوں درخواست دے سکتے ہیں، تاہم خواتین کو خاص طور پر درخواست دینے کی ترغیب دی گئی ہے تاکہ ایئر کراچی کی بھرتی کی جامع پالیسی کو فروغ دیا جا سکے۔ آسامیوں کی نوعیت اس ضمن...
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک بین الاقوامی کارگو کمپنی کے کھڑے طیارے سے لوڈر گاڑی ٹکرا گئی۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی ایئرپورٹ پر دو طیاروں سے پرندے ٹکرا گئے، انتظامیہ متحرک میڈٰا رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ پارکنگ میں موجود تھا اور اچانک ایک لوڈر ٹرک آکر اس سے جا ٹکرایا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق لوڈر ٹرک کے بریک ممکنہ طور پر فیل ہو گئے تھے، جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔ حادثے کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے اور اس کے ممکنہ نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ادھر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی...
کراچی میں آج 3 طیاروں کے ساتھ مختلف واقعات رونما ہوئے، جس کے بعد طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔کراچی سے جدہ جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے انجن میں آگ لگ گئی، ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسافروں کی امیگریشن منسوخ کر دی گئی۔کراچی سے جدہ کے لیے پرواز کرنے والی سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 701 کے طیارے میں ٹیک آف کے کچھ دیر بعد پائلٹ کو کاپٹ میں ایک انجن میں آگ کی نشاندہی ملی جس کے بعد طیارے نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کر کے واپس کراچی ایئر پورٹ پر بحفاظت ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ کراچی ایئر پورٹ پر غیرملکی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیااے 330 طیارے کو گراؤنڈ...
کراچی میں ایک تاجر کے گھر میں بڑی ڈکیتی کرنے والے بہن بھائیوں کا گروہ پکڑا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈاکو درزی کی دکان سے 80 سوٹ چھین کر لے گئے ایس پی جمشید ٹاؤن کے مطابق پی ایس ایچ ایس میں واقع ایک تاجر کے گھر سے ڈکیتی کرنے والے چاروں ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں جن کے نام یسریٰ،نمرہ، شہریار اور شہروز ہیں۔ پولیس افسر کے مطابق ملزمان نے ایف آئی کی جعلی وردی استعمال کرتے ہوے تاجر کے گھر سے 13 کروڑ روپے لوٹے تھے۔ مزید پڑھیے: کراچی: اوسطاً ہر تیسرے روزے پر ایک شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ملزمان تاجر کے گھر سے نقد رقم، قیمتی گھڑیاں، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور فضائی حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا، فلائی جناح کی لاہور سے آنے والی پرواز لینڈنگ کے دوران پرندے سے ٹکرا گئی، تاہم کپتان نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت ایئرپورٹ پر اتار لیا۔ پرواز میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے، جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پرواز جیسے ہی لینڈنگ کے قریب پہنچی تو طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔ کپتان نے فوری طور پر صورتحال سے ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کو آگاہ کیا اور طیارے کو محفوظ طریقے سے زمین پر اتار لیا۔محکمہ ایوی ایشن کے حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد ایئرپورٹ اور اس کے اطراف میں کیڑے...
سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ کے اندر ڈبل ڈیکر بسوں کے ساتھ ساتھ مزید بسیں کراچی کی سڑکوں پر ہوں گی، صوبائی دارالحکومت میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو مکمل طور پر ای وی بسوں پر منتقل کرنے جا رہے ہیں، پاکستان میں پہلی بار ای وی بسوں کے بعد پہلی بار ڈبل ڈیکر بسیں بھی حکومت سندھ متعارف کروانے جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ کی جانب سے حالیہ مالی سال کے دوران بڑی تعداد میں ای وی اور ہائبرڈ بسیں لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ریڈ لائن اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹا ف رپورٹر) چیئرمین محمد یوسف نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نیو کراچی کا برائے سال ۲۰۲۵ – ۲۰۲۶ کے لئے ( پانچ ارب،اْنسٹھ کروڑ، آٹھ لاکھ،پندرا ہزار، سات سو، باون) روپے کا بجٹ پیش کردیا۔بجٹ میں ٹوٹل اخراجات کا تخمینہ (پانچ ارب، اٹھاون کروڑ، ستانوے لاکھ، 45 ہزار) روپے لگایا گیا جبکہ بچت کا تخمینہ (دس لاکھ،ستر ہزار، سات سو باون) روپے ہے اراکین کونسل نے بجٹ اتفاق رائے سے منظور کیا۔ بجٹ اجلاس میں میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ،وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر، اکاؤنٹ آفیسریوسف ملک،ڈائریکٹر کونسل، بجٹ آفیسرسعود عالم صدیقی، سینیئر ڈائریکٹر ایڈمن شمعونہ صدف، اراکینِ کونسل اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔بجٹ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول ﷺ...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایس تھری کے تحت کراچی میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ (ٹی پی ون اور ٹی پی فور) قائم کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایس تھری پروجیکٹ سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ کو سی ای او واٹر بورڈ اور میئر کراچی نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر کراچی میں روزانہ 400 تا 450 ایم جی ڈی ویسٹ واٹر پیدا ہوتا ہے، زیادہ تر ویسٹ واٹر لیاری اور ملیر ندیوں میں انٹریٹڈ جاتا ہے، ایس تھری پروجیکٹ سے ویسٹ واٹر کو ٹریٹ کر کے جاری کرنا ہے تاکہ ماحول اور سمندری جیوت کو محفوظ کیا جا سکے۔ بریفنگ...
اسلام ٹائمز: والدین کے ساتھ ریلی میں شریک معصوم کمسن بچوں نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری عالمی دہشت گرد امریکا، اسرائیل و بھارت کی جارحیت کے خلاف ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے نمائش تا تبت سینٹر تک عظیم الشان مردہ باد اسرائیل ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ملت جعفریہ پاکستان کے رہنماؤں نے کی۔ ریلی کا آغاز نمائش چورنگی مزار قائدؒ سے ہوا، ریلی میں خواتین، بزرگوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے شرکت کی اور جمہوری اسلامی ایران سے یکجہتی اور صہیونی اسرائیل سے نفرت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی /نواب شاہ(اسپورٹس ڈیسک) دفاعی چیمپئن کراچی نے آل سندھ انٹر ڈویژن ویمنز والی بال چیمپئن شپ جیت لی۔فائنل میں حیدرآباد ڈویژن کو شکست کا سا منا کرنا پڑا،شہید بے نظیرآباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے انعامات تقسیم کئے جبکہ ایڈیشنل ڈی سی بے نظیر آباد حسان ظفراعزازی مہمان تھے۔صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر اور صوبائی سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس شہید بے نظیر آبادمحکمہ اسپورٹس گورنمنٹ آف سندھ کے زیر انتظام چیمپئن شپ بلاول اسپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم میں کھیلی گئی جس میں سندھ کے تمام ڈویژنز کی ٹیموں نے شرکت کی۔مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ بے...
گرفتار ملزمان سجاول سے پاکستانی سرحد عبور کرکے سمندر کے راستے بھارت بھی گئے اور وہاں جا کر بی ایس ایف کے کیمپ نمبر 59 میں رپورٹ کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حساس ادارے اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملیر قائد آباد کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کیلئے کام کرنے والے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار مرکزی ملزم 20 مرتبہ اور ایک ملزم 6 مرتبہ بھارت جا چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حساس ادارے اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے ’’را‘‘ کیلئے کام کرنے والے 4 دہشتگردوں محمد خان بریو عرف گلو ولد سونڈ خان، جمین ملاح عرف جمن ولد لونگ، اختر عرف فوجی اور غلام...
لاہور/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ پنجاب، سندھ پولیس اور حساس اداروں کی پنجاب اور کراچی میں مشترکہ کارروائیوں کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 10 ایجنٹس کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی کو حساس مقامات کی معلومات، فنڈنگ، سہولت کاری اور تخریب کاری میں معاونت فراہم کرتے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے کے مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 6 سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے صوبے میں موجود بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے دبئی سے فنڈنگ کرنے والا ’را‘ کا سہولت کار رنگے ہاتھوں...
— فائل فوٹو بارشوں کی پیشگوئی پر کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر تمام اداروں کو مون سون کے دوران چوکس رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق بارش کے دوران کیڑوں کی افزائش سے پرندوں کی سرگرمی بڑھنے کا خدشہ ہے لہٰذا ایئر سائیڈ پر انسپکٹرز اور برڈ کنٹرول اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلی اشیاء اور سازو سامان کو محفوظ طریقے سے باندھنے یا ذخیرہ کرنے، ہلکے طیارے محفوظ جگہ منتقل یا باندھنے کے اقدامات اور بارش کے پانی کی مؤثر نکاسی کے لیے باڑ کے باہر رکاوٹیں دور کی...
کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 4 ایجنٹ گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والے 4 ایجنٹ گرفتار کرلیے گئے، ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ شعیب میمن کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق سجاول سے ہے، ملزمان بھارتی کرنل رنجیت کے ساتھ رابطے میں تھے، چاروں ملزمان کا تعلق ڈسٹرکٹ سجاول سے ہے۔ ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ شعیب میمن کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حساس ادارے اور ایس آئی یو نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 4 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی ملا...
ملاقات کے دوران اسداللہ بھٹو نے کہا کہ پاکستانی قوم کے دل ایرانی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اسلامی جمہوری ایران کی امریکہ و اسرائیل کے خلاف بھرپور کارروائی پر پوری امت کو حوصلہ ملا ہے، ایرانی عوام اور قیات کی جرات ہمت کے لیے استقامت کی دعا کرتے ہیں، اس حوالے سے رہبر معظم ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے مدبرانہ کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے ایک وفد نے عالمی حالات کے تناظر میں ایرانی قونصلیٹ کراچی میں تعینات ایرانی ناظم الامور ڈاکٹر واحد اصغری سے ملاقات کی اور اسرائیلی جارحیت کا مردانہ وار مقابلہ کرنے پر اسلامی جمہوری ایران کی قیادت اور قوم کو مبارکباد پیش...
کراچی: کراچی میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے بعد پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت جاری کردی۔ ترجمان کے مطابق مون سون کے دوران ایئرپورٹ پر کیڑوں کی افزائش کی وجہ سے پرندوں کی سرگرمی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایئر سائیڈ پر انسپکٹرز اور برڈ کنٹرول اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔ ایئرپورٹس اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ کھلی اشیاء اور ساز و سامان کو محفوظ انداز میں باندھا یا ذخیرہ کیا جائے تاکہ شدید موسم میں نقصان سے بچا جا سکے۔ اس کے علاوہ ہلکے طیاروں کو محفوظ جگہوں پر منتقل کرنے یا باندھنے کے انتظامات کی بھی ہدایت...
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ پولیس کے اسپیشل انوسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور حساس ادارے نےکراچی کے علاقے قائد آباد میں مشترکہ کارروائی کے دوران ملک دشمن خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق رکھنے والے 4 ایجنٹس کو گرفتار کر لیا ہے۔ نجی چینل کے مطابق ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گرفتار ملزمان بھارتی کرنل رنجیت سے مسلسل رابطے میں تھے، ملزموں سے 4 گرنیڈ ، پسٹل اور ایک گاڑی برآمد کی گئی ہے۔ شعیب میمن کے مطابق ملزمان حساس تنصیبات اور نقل وحرکت کی اطلاع دشمن کو فراہم کر رہے تھے،گرفتار ملزموں نے دوران تفتیش کئی اہداف کی نشاندہی کی ہے۔ پاراچنار: بارودی سرنگ میں دھماکے سے 4 افراد جاں...
کراچی: سپر ہائی وے پر براق پمپ کے قریب ایک ایمبولینس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ مریض کو نواب شاہ سے کراچی منتقل کرنے کے دوران پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت علی محمد کے نام سے ہوئی ہے، جو خود مریض تھا اور کراچی کے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سوگدار، مینا ز اور وقار شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری موقع...
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے مالی سال 26-2025 کے لیے 55 ارب 28 کروڑ 36لاکھ اور 6 ہزارروپے کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سٹی کونسل کے اجلاس میں کے ایم سی کا مالی سال 26-2025 کا (سرپلس) بجٹ منظوری کے لیے پیش کیا جس میں 146.2 ملین روپے اضافی دکھائے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کے ایم سی میں 950 گھوسٹ اور 200 ملازمین کا 2 مقامات پر نوکری کا انکشاف بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ چییئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مجھے جو ذمے داری سونپی تھی میں نے اس کو پورا کیا اور پارٹی کی خواہش کے مطابق شہر کے مسائل حل کیے...
علماء مشائخ نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی امریکہ اسرائیل کے خلاف دلیرانہ جدوجہد، اعلیٰ سیاسی بصیرت اور بروقت جوابی کارروائی مثالی حکمت عملی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کے یہ کارنامے تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ پر مشتمل 12 رکنی نمائندہ وفد نے محاذ کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری کی قیادت میں اسلامی جمہوری ایران کے قونصل جنرل کراچی واحد اصغری سے ملاقات کی۔ علماء کے وفد نے ایران پر اسرائیلی امریکی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی حکومت و عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا، شہداء و زخمیوں و متاثرین کیلئے...
وفد میں علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ سید باقر عباس زیدی، مولانا محمد صادق جعفری، علامہ حیات عباس نجفی، علامہ مبشر حسن، ڈاکٹر صابر ابو مریم، سید رضی حیدر رضوی، سید علی نیئر زیدی اور فرزان حیدر رضوی شامل تھے۔ قونصل جنرل ڈاکٹر واحد اصغری نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور حالیہ ریلی کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ سید حسن ظفر نقوی کی قیادت میں ایک وفد نے کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل ڈاکٹر واحد اصغری سے ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد ایران پر حالیہ اسرائیلی و امریکی جارحیت کے تناظر میں اظہارِ یکجہتی اور مزاحمتی قیادت کو خراج تحسین پیش کرنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کلائمٹ فنانس اینڈ ٹرانسپیرنسی پر جرنلسٹ فیلوشپ کا آغاز کردیا جس کی افتتاحی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ فیلو شپ کے لیے سندھ کے کلائمٹ چینج سے سب سے زیادہ متاثر اضلاع سے 15 صحافیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ٹریننگ میں کلائمٹ گورننس اور کلائمٹ فنانس میں شفافیت کو درپیش چیلنجز اورمواقعوں کے بارے میں گفتگو کی گئی جبکہ مؤثر کلائمٹ ایکشن کے لیے ضروری مکینزم کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی اس فیلوشپ کا مقصد صحافیوں کو کلائمٹ چیلنجز، کلائمٹ فنانس اور کاربن مارکیٹس وغیرہ کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرنا ہے اور صحافت کے ذریعے عام افراد اور ذمہ داران تک ان...
علماء مشائخ نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی امریکہ اسرائیل کے خلاف دلیرانہ جدوجہد، اعلیٰ سیاسی بصیرت اور بروقت جوابی کارروائی مثالی حکمت عملی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کے یہ کارنامے تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ پر مشتمل 12 رکنی نمائندہ وفد نے محاذ کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری کی قیادت میں اسلامی جمہوری ایران کے قونصل جنرل کراچی وحید اصغری سے ملاقات کی۔ علماء کے وفد نے ایران پر اسرائیلی امریکی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی حکومت و عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا، شہداء و زخمیوں و متاثرین کیلئے...
کراچی: ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے باضابطہ اعلان کے بعد خلیج فارس کی صورتحال بہتر ہونے پر پی آئی اے کا فضائی آپریشن بحال ہونا شروع ہوگیا۔ پی آئی اے نے پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن بحال کر دیا۔ پروازوں کے شیڈول کی منسوخی کا فیصلہ خلیجی ممالک میں جنگی صورتحال کے باعث کیا گیا تھا تاہم حالات معمول پر آنے کے بعد پی آئی اے کی پروازیں دوبارہ شروع کر دی گئیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق بروقت معلومات پی آئی اے کال سینٹر سے حاصل کریں۔ پی آئی اے کے ریزرویشن محکمے نے مسافروں کی بکنگ کو دوسری...
پاکستان کے تین بڑے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس کی تنصیب کے منصوبے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق، جرمنی سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے پاکستان کے حالیہ دورے کے دوران ای گیٹس کے بنیادی ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ترجمان پی اے اے نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر جدید ای گیٹس نصب کیے جائیں گے، جس سے مسافروں کو خودکار نظام کے تحت تیز رفتار امیگریشن کی سہولت حاصل ہوگی۔ ’اس نظام کے ذریعے نہ صرف مسافروں کا قیمتی وقت بچے گا بلکہ ایئرپورٹس پر امیگریشن کا عمل بھی مزید مؤثر اور شفاف ہو جائے گا۔‘ اس ضمن میں منعقدہ ایک...
والدین کے ساتھ ریلی میں شریک معصوم کمسن بچوں نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی دہشت گرد امریکا، اسرائیل و بھارت کی جارحیت کے خلاف ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے نمائش تا تبت سینٹر تک عظیم الشان مردہ باد اسرائیل ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ملت جعفریہ پاکستان کے رہنماؤں نے کی۔ ریلی کا آغاز نمائش چورنگی مزار قائدؒ سے ہوا، ریلی میں خواتین، بزرگوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے شرکت کی اور جمہوری اسلامی ایران سے یکجہتی اور صہیونی اسرائیل سے نفرت کا اظہار کیا۔ ریلی میں بڑی...
کراچی: جرمن ماہرین کے دورہ پاکستان کے دوران ای گیٹس کا بنیادی ڈیزائن فائنل ہوگیا۔ جدت کے حامل منصوبے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر ای گیٹ کی تنصیب ہوگی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جرمن ماہرین کی نگرانی میں ای گیٹ منصوبہ بروقت اور بغیر تاخیر کے جاری ہے، 3 روزہ ورکشاپس میں اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی۔ ای گیٹس تنصیب کے بعد مسافر خودکار نظام کے تحت برق رفتاری سے امیگریشن مراحل طے کر سکیں گے، منصوبہ عصر حاضر کے صرف جدید سہولیات کی فراہمی کا عکاس ہے۔ پاکستان کے ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے کی کوششوں کا حصہ بھی ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان کے بڑے...
کراچی، حیدرآبادسمیت کئی شہر امریکا کاجو یار ہے، غدار ہے، غدار ہے کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھے یہ جنگ اسرائیل اور ایران کی نہیں بلکہ کفر اور اسلام کی جنگ ہے، ممتاز حسین سہتو،سید علی مردان شاہ و دیگر کا خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے ایران پر امریکی حملے کے خلاف کراچی سے کشمیر تک سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔احتجاجی مظاہروں میں شریک افراد نے "جو امریکہ کا یار ہے، غدار ہے، غدار ہے، امریکہ کا ایک علاج الجہاد الجہاد، ایران سے رشتہ ہے کیا لاالہ اللہ ہے” کے فلگ شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ جماعت اسلامی سندھ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کراچی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹاؤن کے قریب دکانوں میں آگ لگ گئی۔ آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے کیلیے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 10 دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا، دکانوں میں رکھا سارا سامان خاکستر ہوگیا۔ آگ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، کافی دیر بعد فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئیں، دکانوں کے مالکان بھی موقع پر پہنچ گئے اور جلتی دکانوں کو دیکھ کر روتے رہے۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک بھر میں ایران پر امریکی حملے، اسرائیلی دہشت گردی اور جارحیت کے خلاف “یوم احتجاج” منایا گیا، اس موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے جبکہ کراچی میں جے آئی یوتھ کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا۔احتجاج میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھے جن پر امریکا و اسرائیل دہشت گرد، امریکا و اسرائیل امت کے قاتل،جو اسرائیل کا یار ہے غدار ہے غدار ہے،ہم ایران کے ساتھ ہیں، ہم فلسطین کے ساتھ ہیں ہیں جیسے...
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے سعودآباد میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کا تعلق ایم اکیو ایم (لندن) سے ہے۔رینجرز سندھ کے اعلامیے کے مطابق سعودآباد اور ایئر پورٹ کے قریب سے دو انتہائی مطلوب ملزمان محمد شہاب خان عرف کارا اور منصور عالم عرف چرکٹ کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق ایم اکیو ایم (لندن) سے ہے۔ گرفتار ملزمان منشیات فروشی، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ اعلامیے کے مطابق ملزمان سے ایک عدد آٹو رکشہ، دو عدد موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور متعدد بار پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار...
اسلام ٹائمز: احتجاجی ریلی کے ہزاروں شرکاء سے خطاب میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایران نے جہاد فی سبیل اللہ کے مفہوم کو عملی جامہ پہنایا، دشمن آسمان سے بات کر رہا تھا تو ایران نے اس کو خلاء سے جواب دیا، دنیا سمجھ رہی تھی سپر پاور امریکا و اسرائیل ہیں، ایران نے ثابت کیا سپر پاور خود اعتمادی و توکل اللہ ہے، ایران نے عالم اسلام کو حوصلہ دیا ہے، مسلم امہ کو مسلم حکمرانوں کو ایک رہنمائی فراہم کی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ عالمی دہشت گرد امریکہ، اسرائیل و بھارت کی جارحیت کے خلاف ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے نمائش تا تبت سینٹر تک عظیم الشان مردہ باد اسرائیل ریلی نکالی گئی جس کی قیادت...
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے ہاتھوں ناکام ہونے والی اسرائیلی ریاست اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے ایران کو نشانہ بنا رہی ہے، لہٰذا ہم کسی صورت بھی ایران پر ہونے والی جارحیت کو قبول نہیں کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی دہشتگرد امریکا، اسرائیل و بھارت کی جارحیت کے خلاف ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے کراچی میں نمائش تا تبت سینٹر تک عظیم الشان مردہ باد اسرائیل ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ملت جعفریہ پاکستان کے رہنماؤں نے کی، ریلی میں اہلیان کراچی نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خطیب پاکستان علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ایران نے جہاد فی سبیل اللہ کے مفہوم کو عملی جامہ...
کراچی: جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے ایم فل اور پی ایچ ڈی 2025 کے کے ایڈمیشن پروگرام میں 10 کے قریب شعبوں میں ڈاکٹریٹ پروگرام کے داخلے روک دیے ہیں یہ داخلے متعلقہ شعبوں میں پی ایچ ڈی اساتذہ کی مطلوبہ تعداد موجود نہ ہونے کی بنا پر روکے گئے ہیں، اس سلسلے میں فیصلہ بورڈ برائے ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے وائس چانسلر کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ہے۔ "ایکسپریس" سے بات چیت کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے داخلے روکے جانے کی تصدیق کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل یونیورسٹی نے لاء اسکول میں بھی پی ایچ ڈی کے داخلے روکے تھے کیونکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نےکہا ہے کہ ایس آئی یو ٹی کو کسی این جی او کے حوالے نہیں کیا گیا۔ڈاکٹر عذرہ پیوچوھو نے گزشستہ مالی سال میں محکمہ صحت کی پرفامنس کے متعلق ایوان میں پریزنٹیشن پیش کی اور کہا کہ لاکھڑا کول مائنز میں امبولینس سروس موجود ہے۔ ہر جگہ الگ الگ امبولینسز نہیں دی گئیں۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ سائوتھ میں کوئی اسپتال نان فنکشنل نہیں ہے۔ سجاول میں نرسنگ کالج نہیں دے سکتے، پہلے ہسپتال کو اچھا بنانا ہے۔کراچی میں ڈسپینسریز کے حوالے سے کہنا تھا کہ شہر قائد میں چودہ ڈسپینسریز فنکشنل کی ہیں۔ ہمارے پاس کراچی میں 19 چیسٹ پین یونٹس ہیں۔ سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی...
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق جعفری، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی اور علامہ علی سجاد عابدی سمیت دیگر علمائے کرام نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ دراصل پوری امت مسلمہ پر حملہ ہے، ایران نے جس حکمت و بہادری سے دشمن کو جواب دیا وہ قابلِ ستائش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور ایران کے دفاعی جوابی حملوں کی حمایت میں عاشقانِ شہداء اسلام کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر خواتین کے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ مظاہرے میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، سماجی کارکنان، طلبہ، خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے...
وال چاکنگ کا یہ سلسلہ ناظم آباد، گلشنِ اقبال، فیڈرل بی ایریا، ملیر سمیت مختلف علاقوں میں دیکھا گیا، جہاں شہریوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اپنے جذبات کو تحریری شکل دی۔ عوامی سطح پر اس اقدام کو ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف عالمِ اسلام کی قیادت سے وابستگی اور صیہونی و امریکی جارحیت کے خلاف نفرت کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں رہبرِ انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے حق میں وال چاکنگ کی گئی ہے۔ شہر کی متعدد مرکزی شاہراہوں اور علاقوں کی دیواروں پر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تصاویر کے ساتھ ساتھ Pakistan Stands with Ali Khamenei کی چاکنگ کی...
کراچی:سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی ’’سعودیہ‘‘ کو پیرس ایئر شو میں ”بہترین ایئر لائن اسٹاف سروس” کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔ ترجمان سعودیہ ائیر لائنز کے مطابق ایئر لائنز عالمی اسکائی ٹریکس کی درجہ بندی میں بھی تین درجے اوپر رہی، دنیا بھر میں لاکھوں مسافروں پر مشتمل ایک جامع ووٹنگ کے عمل کے بعد دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں 17 واں مقام حاصل کیا۔ حج، عمرہ، ملازمت اور کاروبار کے سلسلے میں سعودی عرب کا سفر کرنے والے لاکھوں پاکستانی مسافروں کے لیے یہ اعتراف سفر کے معیار میں ایک اہم بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔ سعودی ایئرلائن (سعودیہ) کی جانب سے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان جیسے بڑے شہروں سے مسافروں کو...
کراچی: سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی ’’سعودیہ‘‘ کو پیرس ایئر شو میں ''بہترین ایئر لائن اسٹاف سروس'' کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔ ترجمان سعودیہ ائیر لائنز کے مطابق ایئر لائنز عالمی اسکائی ٹریکس کی درجہ بندی میں بھی تین درجے اوپر رہی، دنیا بھر میں لاکھوں مسافروں پر مشتمل ایک جامع ووٹنگ کے عمل کے بعد دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں 17 واں مقام حاصل کیا۔ حج، عمرہ، ملازمت اور کاروبار کے سلسلے میں سعودی عرب کا سفر کرنے والے لاکھوں پاکستانی مسافروں کے لیے یہ اعتراف سفر کے معیار میں ایک اہم بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔ سعودی ایئرلائن (سعودیہ) کی جانب سے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان جیسے بڑے شہروں سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:شہر قائد میں جمعے کے روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے استقبال نے عوام کے لیے عذاب کی شکل اختیار کر لی، بلاول زرداری کی کراچی ایئرپورٹ آمد سے کئی گھنٹے قبل ہی شہر کی اہم ترین شاہراہ فیصل اور اطراف کی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئیں، جس کے باعث شہریوں، مسافروں، ایئرلائن اسٹاف، مریضوں اور دفتری ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول زرداری کو شام 7 بج کر 30 منٹ پر ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر پہنچنا تھا مگر صبح سے ہی شہر کی مرکزی شاہراہ فیصل، ڈرگ روڈ، کارساز، راشد منہاس روڈ اور ایئرپورٹ کے اطراف کی تمام اہم سڑکوں کو جزوی یا مکمل طور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: آج سہ پہر تین بجے کے قریب، کراچی ایئرپورٹ کی طرف جانے والے اہم راستوں پر شدید ٹریفک جام کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رات 7 بجے ایئرپورٹ آمد اور کسی پروگرام کے لیے روانگی کے پیش نظر انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت اہم شاہراہوں کو قبل از وقت بند کر دیا ہے۔ہمارے رپورٹر نے بتایا کہ شاہراہ فیصل، اور دیگر متعلقہ راستوں پر گاڑیوں کا رش بڑھ گیا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کی طرف رہنمائی شروع کر دی ہے، تاہم غیر یقینی صورتحال نے روزمرہ کے سفر...
پی ٹی اے اور NCCIA کی مشترکہ کارروائیاں: غیر قانونی آئی ایم ای آئی ٹیمپرنگ اور سم اجرا کے خلاف کریک ڈاؤن
اسلام آباد (صغیر چوہدری )پاکستان کے ٹیلی کام انفراسٹرکچر اور سالمیت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے مشترکہ تعاون سے غیر قانونی آئی ایم ای آئی کی ٹیمپرنگ اور سم کے غیر قانونی اجرا کے خلاف اقدامات کا دائرہ کار بڑھا دیا ۔ پی ٹی اے زونل آفس کراچی نے NCCIA حیدرآباد کے ساتھ مل کر لطیف آباد یونٹ 8، چراغ کمپلیکس، حیدرآباد میں واقع ایک موبائل مرمت کی دکان پر کامیاب چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران ایک ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور آئی ایم ای آئی کلوننگ میں استعمال ہونے والا مخصوص سافٹ ویئر قبضے میں لے لیا گیا۔ واقعے میں ملوث دو...
کراچی کے تاجروں کی قائم کردہ فضائی سروس ’ایئر کراچی‘کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ ایئر لائن کے اعلان کے 5 ماہ بعد اس کو لائسنس مل چکا ہے اور توقع ہے کہ اس کی پروازیں 2 ماہ کے اندر اڑان بھرنا شروع کردیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: ایئر کراچی: پاکستان میں نئی فضائی سروس شروع کرنے کا فیصلہ ایئر کراچی کے حوالے سے کئی سوال ہیں جو مسافروں کے ذہنوں میں ابھر رہے ہیں جیسے کہ اس کے جہازوں کی تعداد کیا ہوگی، بین الاقوامی پروازیں کب شروع ہوں گی اور اہل کراچی کے لیے اس میں کوئی اضافی فائدہ رکھا گیا ہے یا نہیں۔ ایئر کراچی کے چیئرمین کیا کہتے ہیں؟ گوہر گروپ آف کمپنیز اور ایئر کراچی کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے ایران اسرائیل جنگ کی صورتحال کو خطے کے لیے انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایران میں جاری اسرائیلی جارحیت کھلی دہشت گردی ہے۔ہر ملک کو اپنی سلامتی کے لیے اقدامات کرنے کی آزادی ہے تو ایران کو کیوں نہیں۔امریکا اسرائیل کی پشت پناہی کرکے منافقانہ کردار ادا کر رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ طاقت کے نشے میں منہ زور ہاتھی بن گیا ہے پوری دنیا پر امریکی حکمرانی کا خواب دیکھنے والے ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ اب جبر کا دور اپنے اختتام پر ہے ،غزہ سے اٹھنے والی مزاحمت نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو بیدار کیا ہے۔ایران کے خلاف اسرائیل اور...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست کی۔اس موقع پر طلباء کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پُرجوش استقبال کیا گیا،طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نج کہا کہ بنیان المرصوص میں کامیابی، امن کی جیت ہے. پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے،آپ لوگوں نے معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے پاکستان کی افواج منظم اور پیشہ ور افواج ہیں، جو آئین کے تحت اور ریاستی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی(آن لائن)اطالوی بحری جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیاکی کراچی بندرگاہ آمد ‘ پاک بحریہ کے آفیشلز اور اطالوی سفیر نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کا مقصد دو طرفہ بحری تعاون کا فروغ اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق اطالوی بحریہ کاجہاز تین روزہ خیر سگالی دورے پرکراچی پہنچا ہے۔ دورے کے دوران دونوں بحری افواج کے اہلکاروں کے مابین پیشہ ورانہ ملاقاتیں اور مشترکہ مشقیں منعقد کی جائیں گی ۔اطالوی بحریہ کے جہازوں کی باقاعدگی سے پاکستان آمد بالعموم پاک اطالوی دو طرفہ تعلقات اور بالخصوص دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے بحری تعاون کی مظہر ہے۔پاکستان نیوی اہم بین الاقوامی نیویز سے دیر پا بحری تعاون کے فروغ کیلئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میونسپل کمشنر کیماڑی جاوید قمر کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں تحقیقات شروع میونسپل کمشنر کیماڑی جاوید قمر پر15کروڑ 67لاکھ روپے غبن کے الزام پر محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے تحقیقات شروع کردیں ۔ ذرائع کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے روڈ کٹنگ کیلئے 15کروڑ67لاکھ روپے جمع کروائے گئے تھے جسے ملحقہ علاقوں میں مرمت، دیکھ بھال اور کچھ دیگر ترقیاتی کاموں میں استعمال کیا جانے تھا لیکن جاوید قمر نے وہ رقم مبینہ طور پر ہڑپ کرلی ۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے انہیں 19-06-2025 کومطلوبہ ریکارڈ سمیت طلب کرلیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ چار سال پہلے جاوید قمر کیخلاف نیب نے کرپشن پر تحقیقات کیں تھیں اور چھاپے...
کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی جانب سے ایران کے سرکاری چینل پر حملے اور صحافیوں کے قتل پر اسرائیل کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایرانی ٹی وی اسٹیشن پر حملہ میں 2 خواتین میڈیا ورکر شہید احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔ صحافیوں کی جانب سے غزہ اور ایران میں صحافی برادری کو نشانہ بنانے کی پرزور مذمت کی گئی۔ اس موقعے پر صحافیوں کا کہنا تھا کہ یہ آزادی اظہار رائے پر کاری وار ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ مزید پڑھیے: اسرائیل کا ایرانی سرکاری ٹی وی پر براہِ راست نشریات کے دوران میزائل حملہ کراچی یونین آف جرنسلسٹ )دستور( کے سیکریٹری ریحان چشتی کا...
مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ ملی جماعتوں و رہنماؤں نے کہا کہ آج تمام اسلامیان جہان ایران کی پشت پر کھڑے ہیں، اس حساس صورتحال میں پاکستان سمیت عرب دنیا کا مؤقف دو ٹوک ہے کہ ایران اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران پر صہیونی اسرائیلی حملے کے خلاف کراچی کے پاک محرم ہال میں شیعہ ملی جماعتوں و رہنماؤں کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی، اس موقع پر علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ صادق جعفری، حیدر عباس ثقفی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ بدر الحسنین، علامہ علی رضا مطہری، علامہ اطہر مشہدی، علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ، صابر ابو مریم، غیور عباس و دیگر موجود تھے۔ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر...
طالوی بحریہ کا جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیا تین روزہ خیرسگالی دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا ۔ جہاز کی کراچی آمد پر ایک پروقار استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک بحریہ کے افسران نے اطالوی جہاز کے کمانڈنگ آفیسر اور عملے کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ تقریب میں پاکستان میں متعین اطالوی سفیر اور قونصل خانے کے دیگر حکام بھی شریک تھے۔ دورانِ قیام، اطالوی بحریہ کے افسران اور عملہ مختلف پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، جن میں جہازوں کے باہمی دورے، میری ٹائم سیکیورٹی سے متعلق مشاورت اور مشترکہ تربیتی نشستیں شامل ہیں۔ ان سرگرمیوں کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ ہم آہنگی اورباہمی اعتمادکو فروغ دینا ہے۔ دورے کےاختتام پر آئی...
ڈی جی آئی ایس پی آر یفٹیننٹ جنرل احمد شریف—فائل فوٹو پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ کیا ہے۔اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے طالبات کو ’آپریشن بنیان مرصوص‘ میں کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ فوج دہشتگردوں اور ڈیجیٹل دہشتگردوں کے سامنے کھڑی ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریفڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف اہم پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے دشمن کے ناپاک ارادے نیست و نابود کرنے پر پاک افواج کی حکمتِ عملی اور قربانیوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن...
دہشتگرد بلوچستان کے ساتھ رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا جناح یونیورسٹی کراچی کا دورہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان کے ساتھ رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ یہ بھی پڑھیں ڈی جی آئی ایس پی آر کی ’نمل‘ کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ نشست جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کے دورے پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں پاکستانی عوام بالخصوص طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لیے زمین بوس کردیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام پاکستان کے ساتھ مذہب، ثقافت اور روایات کے رشتوں میں بندھے ہیں۔ ڈی جی...
فوٹو اسکرین گریب۔آئی ایس پی آر اطالوی بحری جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیا کراچی کی بندرگاہ پر پہنچا ہے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کے آفیشلز اور اطالوی سفیر نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا، اطالوی بحریہ کا جہاز تین روزہ خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کا مقصد دو طرفہ بحری تعاون کا فروغ اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ ملاقاتیں اور مشترکہ مشقیں منعقد کی جائیں گی، اطالوی بحریہ کے جہازوں کی آمد پاک اطالوی دو طرفہ تعلقات اور بڑھتے ہوئے بحری تعاون کا مظہر ہے۔ آئی ایس پی...
ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف کا جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا یونیورسٹی آمد پر انتظامیہ اور طالبات نے پرجوش استقبال کیا،ڈی جی آئی ایس پی آر نے طالبات کو آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کے ناپاک ارادوں کو نیست و نابود کرنے پر پاک افواج کی حکمتِ عملی، قربانیوں سے آگاہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستانی عوام بالخصوص طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک...
اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں شازیہ مری کی تقریر کے دوران ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوگئی، دونوں ارکان کے درمیان ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی۔ شازیہ مری نے کہا کہ کراچی کیس کے باپ کی جاگیر نہیں وہ سندھ کا شہر ہے، ہمیں کراچی سندھ سے الگ نہیں کرنا اور نہ کرنے دیں گے، کراچی سندھ کا ہے اور وہ سندھ کا رہے گا۔ ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق پیپلز پارٹی کے ارکان کی جانب بڑھنے لگیں تو آصفہ بھٹو، سحر کامران اور دیگر اراکین بیچ میں آ گئے۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ جاوید حنیف نے کہا کہ...
کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس میں مفرور دہشتگردوں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس کا حتمی چالان سی ٹی ڈی نے جمع کروا دیا۔ چالان میں ماسٹر مائنڈ کمانڈر بشیر بلوچ عرف بشیر زیب اور عبد الرحمان عرف رحمان گل کو مفرور قرار دے دیا گیا۔ عدالت نے مفرور دہشتگردوں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے تفتیشی افسر کو مفرور ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 87، 88 کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے مفرور ملزمان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:حکومت پاکستان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ایرانی عازمین حج کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان میں داخلے اور عارضی قیام کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق سینیٹ اجلاس کے دوران نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایوان کو بتایا کہ ایران کی جانب سے پاکستان سے باضابطہ درخواست کی گئی تھی کہ کشیدہ صورت حال کے پیش نظر سعودی عرب میں موجود ایرانی عازمین کو پاکستان کے راستے وطن واپس بھیجنے میں معاونت فراہم کی جائے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اس درخواست پر غور کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ایرانی عازمین کو کراچی ایئرپورٹ...
اسلام آباد: حکومت نے ایران اسرائیل کشیدگی کی وجہ سے سعودی عرب میں پھنسے عازمین کو پاکستان میں ویزہ اور قیام کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹ کے اجلاس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی کی وجہ سے سعودی عرب میں ایرانی عازمین پھنس گئے ہیں، جس پر ایران نے ہم سے مدد کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کی درخواست پر غور کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ہم ایرانی عازمین کو کراچی ایئرپورٹ آنے کی اجازت دیں گے اور انہیں آمد کے ساتھ (آن آرائیول / ایئرپورٹ) پر ویزے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایرانی عازمین...
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کراچی ایئر پورٹ کے قریب چینی باشندوں پر خود کش حملہ کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نےکیس کا حتمی چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرادیا۔ چالان کے مطابق کیس میں دھماکے کے ماسٹر مائنڈ بشیر احمد کو نامزد کیا گیا ہے، ملزم عبد الرحمان، سراج بھٹار عرف دانش کو بھی نامزد کیا گیا ہے، سہولتکاری کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد گرفتار ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس، سندھ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی چالان کے مطابق دوران تفتیش ملزمہ گل نسا نے ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، خود کش حملہ آور نے ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے حملہ کیا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہنیبی نے خبردار کیا ہے کہ ایران اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائلوں کے ذخیرے کا مالک ہے، جو خطے کے لیے مسلسل خطرے کی علامت ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہنیبی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ جاری موجودہ کشیدگی کوئی ایسی فیصلہ کن جنگ نہیں جس سے تہران کی عسکری صلاحیتوں کا مکمل خاتمہ ممکن ہو۔ ان کے بقول، اگرچہ ایران پر کئی حملے کیے جا چکے ہیں لیکن وہ تاحال عسکری طاقت کے اعتبار سے ایک بڑا خطرہ ہے۔زاچی ہنیبی نے اس سے قبل بھی اعتراف کیا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو محض فوجی کارروائی سے مکمل...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے پاکستان میں فلائٹ آپریشن متاثر ہو رہا ہے، 16 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں اور متعدد تاخیر کا شکار ہیں۔(جاری ہے) کراچی سے جدہ، مشہد، بغداد اور تہران کی 8 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے اسلام آباد سے نجف کی غیر ملکی ایئر لائن کی 2 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔جدہ، دبئی، بحرین، راس الخیمہ سے اسلام آباد کی پروازوں میں 1 سے 5 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے برادر اسلامی ملک ایران پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں ایران کے عوام، حکومت اور صحافتی برادری سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کا فوری اجلاس بلانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ اجلاس کی صدارت صدر نصراللہ چوہدری نے کی۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا مکمل اور قانونی حق حاصل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی کی صحافی برادری ایرانی...
کراچی پریس کلب پر کیمپ میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت سول سوسائٹی، سوشل ورکرز اور انسانی حقوق کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کیمپ کا انعقاد فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور وفاقی جامعہ اردو سمیت تھنک ٹینک کیپ کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر سے آنے والے آزادی پسندوں کے کاروان برائے غزہ کے ساتھ یکجہتی کیلئے کراچی پریس کلب پر کیمپ لگایا گیا، جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت سول سوسائٹی، سوشل ورکرز اور انسانی حقوق کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کیمپ کا انعقاد فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور وفاقی جامعہ اردو سمیت تھنک ٹینک کیپ کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا تھا۔ یکجہتی کیمپ کا مقصد گلوبل مارچ ٹو غزہ کے شرکاء کے ساتھ اظہار یکجہتی...
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نے لانڈھی و کورنگی میں متعدد جرائم کا اعتراف کیا، محمد نورالدین عرف عرشی عرف بابا 2019ء تک کئی قتل اور 2021ء میں غیر قانونی اسلحے کے کیسز میں نامزد رہا، ملزم متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، اس کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کے انتہائی مطلوب ملزم محمد نورالدین عرف عرشی عرف بابا کو گرفتار کر لیا گیا۔ رینجرز اور پولیس نے کورنگی ساڑھے 5 نمبر پر انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد مشترکہ کارروائی کی اور ملزم محمد نورالدین عرف عرشی عرف بابا کو گرفتار کیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ، لینڈ گریبنگ، بھتہ خوری اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی،لاہور (صباح نیوز)ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ اور کشیدگی کے باعث نجف سے کراچی، باکو سے لاہور اور کراچی سے جدہ کیلئے 7 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔غیرملکی ایئرلائن کی کویت سے کراچی کی 2 پروازیں 6 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ دبئی سے کراچی کی 2 پروازیں ای کے 606 اور 607 کی روانگی میں 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں ۔کراچی سے استنبول آنے اور جانے والی 4 پروازیں ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہیں جبکہ قومی ایئر لائن کی کراچی سے مسقط کی پرواز پی کے 225 کی روانگی میں 5 گھنٹے تاخیر ہوئی ۔علاوہ ازیں شارجہ اور دبئی سے فیصل آباد آنے اور جانے والی 4 پروازیں 2...
کراچی: شہر قائد میں کم عمر لڑکی کی شادی کرانے کی کوشش کرنے والے والدین سمیت کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ سول لائن پولیس اور وومن چائلڈ پروٹیکشن سیل نے ہجرت کالونی میں مشترکہ کارروائی کے دوران 13 سالہ لڑکی کی شادی کی کوشش ناکام بنا دی ۔ پولیس نے کم عمر لڑکی کی شادی کرانے کے الزام میں والدین سمیت دیگر افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے جاری اعلامیے کے مطابق ہجرت کالونی میں کم عمر بچی کی شادی کی کوشش وومن چائلڈ پروٹیکشن سیل اور ساؤتھ پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث ناکام بنا دی گئی ۔ اطلاع موصول ہونے پر وومن چائلڈ پروٹیکشن سیل نے فوری...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگی صورتحال کے باعث پاکستان سے بیرون ملک اور بیرون ملک سے پاکستان آنے والی متعدد بین الاقوامی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائنز کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، مسافروں کی چیخیں میڈیا رپورٹس کے مطابق نجف سے کراچی، باکو سے لاہور، اور کراچی سے جدہ کے لیے 7 پروازیں مکمل طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اسی طرح کویت سے کراچی آنے والی ایک غیر ملکی ایئرلائن کی دو پروازیں 6 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ دبئی سے کراچی کی 2 پروازیں EK-606 اور EK-607 دو دو گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئیں۔...
احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت صرف ایک قوم یا حکومت پر نہیں بلکہ پوری مسلم اُمہ پر حملہ ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام جمہوریہ اسلامی ایران پر صہیونی اسرائیلی دہشتگرد حملے کے خلاف بعد نماز جمعہ ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کرتے ہوئے اسرائیل و امریکا سے اظہار برأت کرتے ہوئے فلسطین و ایران سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ کراچی کی مختلف جامع مساجد کے باہر احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صہیونی اسرائیل نے جمہوری اسلامی ایران پر جو شب خون مارا ہے، ان شاء اللہ...
احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم سندھ نے کہا کہ اسلامی ممالک آج اگر ایران کا ساتھ نہیں دیں گے تو کل ان کی بھی بقاء کا مسئلہ بن جائے گا، ایران پر اسرائیل حملہ کھلی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، صہیونی جارحیت کے خلاف ایران کا دفاع امت مسلمہ کا دفاع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر اسرائیلی جارجیت کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی حملہ ایرانی سالمیت و خودمختاری کے خلاف اور عالمی جنگی جرائم ہے، امت مسلمہ اسرائیلی جارجیت کی مذمت اور ایران کا ساتھ دے، ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین سندھ کی جانب سے بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے و ریلیاں نکالی گئیں جبکہ مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع...
اپوزیشن لیڈر کے ایم سی و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ سی او او واٹر سیوریج کارپوریشن اسدا للہ خان ودیگر افسران سے ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز اور ایئر کراچی جو کہ کراچی کی کاروباری برادری کی جانب سے قائم کی گئی ایک ایئرلائن ہے کے درمیان طیاروں کی دیکھ بھال سے متعلق معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔معاہدے کے تحت، ایئر کراچی کو پی آئی اے کی جانب سے انجینئرنگ سروسز یا ایم آر او (مینٹیننس، ریپئر اور اوور ہال) خدمات فراہم کی جائیں گی۔معاہدے پر پی آئی اے کے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات، ایئر کراچی کے چیئرمین حنیف گوہر اور سی ای او ایئر مارشل (ر) عمران مجید نے دستخط کیا۔یاد رہے کہ نومبر 2024 میں کراچی کی کاروباری برادری نے نئی ایئرلائن ایئر کراچی کے آغاز کا اعلان کیا تھا جس کے...
اتحاد ایئرویز نے کراچی کے لیے یومیہ 4 پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے پاکستان کے لیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 60 تک پہنچ گئی۔ یہ بھی پڑھیں: دبئی سے اسکردو کے درمیان پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کا آج سے آغاز اے پی پی کے مطابق اتحاد ایئرویز نے کراچی کے لیے اپنی پروازوں کی تعداد میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور اس حوالے سے فضائی سفر کے لیے ٹکٹوں کی دستیابی کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔ ایئرلائن کے اعلامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مہمانوں کو زیادہ سفری سہولیات اور عالمی سطح پر بہتر رابطے فراہم کرنے کے عزم کی ایک کڑی ہے۔ ترجمان کے مطابق یکم اکتوبر 2025 سے...
حیدرآباد(نیوز ڈیسک)حیدرآباد سکھر موٹر وے (M-6) پاکستان کے جنوبی اور شمالی علاقوں کو جوڑنے والی اہم شاہراہ ہے، جو کراچی سے پشاور تک کے موٹر وے نیٹ ورک کا آخری غیر مکمل حصہ ہے۔ یہ منصوبہ سندھ کے مختلف اضلاع سے گزرتا ہے اور اس کی تکمیل سے علاقائی ترقی اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے۔ حیدر آباد سکھر موٹروے کی کل لمبائی 306 کلومیٹر ہے جو 6 لینز پر مشتمل 2 طرفہ موٹر وے ہوگا، یہ موٹر وے جامشورو، حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈو آدم، شہدادپور، نوابشاہ، نوشہرو فیروز، خیرپور اور سکھر سے گزرے گا۔ حیدر آباد سکھر موٹر وے میں 15 انٹرچینجز، 82 کینال پل، 1 انڈس دریا پر بڑا پل، 6 فلائی اوورز، 19 انڈرپاسز، 10 سروس ایریاز،...
حکومت سندھ نے آئندہ مالی سال 2025-26 میں مزید بسوں کی خریداری اور ای وی ٹیکسیوں اور اسکوٹرز کے لیے بجٹ مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کا اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت مختلف منصوبوں پیپلز بس سروس، ای وی اسکوٹرز سمیت دیگر امور کا جامع جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ای وی گاڑیوں کے لیے مختلف مقامات پر چارجنگ انفراسٹرکچر کے قیام پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن...
پریس کانفرنس کے دوران میئر کراچی نے حکام سے کہا کہ میں اچھے کام پر آپ تمام کو شاباش دینا چاہوں گا، ایسٹ، سینٹرل اور جنوبی کے کچھ علاقوں میں رات گئے تک کام کیا، عرق گلاب سے سڑکیں بھی دھوئیں، ہم تنقید کا جواب کام سے دیں گے، کہیں بری چیز ہوتی ہے تو کہتے ہیں میئر ناکام ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم پاکستان اور جماعتِ اسلامی کو ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں شہر کا نقصان ہوگا، مل کر کام کریں گے، شہر کی خدمت بھی ہوگی کام بھی ہوگا۔ کراچی میں سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ حکام کے...
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایک نجی بینک میں نقب زنی کی بڑی واردات کی گئی جس کے دوران ملزمان لاکھوں روپے نقد، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس نے کہا کہ نقب زنی کی واردات ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب انجام دی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے کٹر کی مدد سے بینک کے متعدد لاکرز کے تالے کاٹے اور لاکھوں روپے، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سیکیورٹی گارڈ امان اللہ کو حراست میں لے لیا، پولیس حکام کے مطابق گارڈ نے اپنے دیگر10 سے 12 ساتھیوں کو گزشتہ رات دفتر کے اندر گیٹ کھول کر داخل کروایا۔...