2025-07-27@04:36:05 GMT
تلاش کی گنتی: 2749

«بھی تھا»:

(نئی خبر)
    بھارتی نغمہ نگار اور اسکرین رائٹر جاوید اختر نے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ بشریٰ انصاری کے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کا فیصلہ خود کریں گے کہ کب بولنا ہے، کسی اور کو یہ حق نہیں۔ بھارتی شو میں دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں جاوید اختر نے کہا کہ اگرچہ بھارت میں مسلمانوں کو بعض اوقات امتیازی سلوک کا سامنا ہوتا ہے، لیکن اس پر بیرونی تنقید انہیں ناگوار گزرتی ہے۔ انہوں نے ممبئی میں مسلمان ہونے کی وجہ سے شبانہ اعظمی کو مکان نہ ملنے کا واقعہ بھی دہرایا، جس میں مالک مکان نے شبانہ کو مسلمان ہونے کی بنیاد پر فلیٹ دینے سے انکار کر دیا تھا۔ جاوید اختر نے اہلیہ کو مکان نہ...
    انڈیا ہر دہشت گردانہ حملے کا مؤثر جواب دے گا،بھارت نے دہشت گردی کیخلاف اپنی لڑائی میں تین نکات طے کئے ہیں ، ایٹم بم کی گیڈر بھبکی سے نہیں ڈریں گے،بھارتی وزیراعظم دہشت گردانہ حملوں کا وقت، جواب دینے کے طریقہ کار اور اور شرائط ہماری مسلح افواج طے کریں گی،دشمن کہیں بھی ہو اسے چھوڑا نہیں جائے گا،کانپورمیں تقریب سے خطاب بھارتی وزیراعظم مودی نے ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی دیدی، آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا ہے، انڈیا ہر دہشت گردانہ حملے کا موثر جواب دے گا، پاکستان کسی دھوکے میں نہ رہے،بھارت نے دہشت گردی کے خلاف اپنی لڑائی میں واضح طور پر تین نکات طے کئے ہیں، بھارت کے شہر کانپور میں ترقیاتی منصوبوں...
    آسٹریلیا کی ایک فٹنس کی شوقین خاتون نے 24 گھنٹوں کے اندر 7,079 پُل اپس مکمل کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ شاندار کارنامہ پچھلے ریکارڈ سے تقریباً دوگنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی شخص نے 10001 پل اپس لگا کر عالمی ریکارڈ توڑ دیا یہ نیا ریکارڈ نیو ساؤتھ ویلز کے شہر واگا واگا کی رہائشی کینڈی کمنز (Kandy Cummins) نے 29 مئی سے 30 مئی 2025 کے دوران انجام دیا۔ انہوں نے مسلسل پُل اپس کرتے ہوئے جسمانی مضبوطی، حوصلے اور استقامت کی ایک غیرمعمولی مثال قائم کی۔ پچھلا ریکارڈ آسٹریلوی لائف گارڈ اور آئرن مین کین ایکسٹین (Cain Eckstein) کے پاس تھا، جنہوں نے 2016 میں 7,620 پل اپس کیے تھے۔ تاہم، بعد میں...
    احمد شاہ بہادر‘ چودھواں مغل بادشاہ تھا۔ 29اپریل 1748 وہ بدقسمت دن تھا‘ جس روز دہلی کے تخت پر براجمان ہوا۔ احمد شاہ ‘ محمد شاہ رنگیلے کا اکلوتا بیٹا تھا۔ قیامت یہ تھی کہ مسائل حکمرانی سے مکمل طور پر نابلد تھا۔ اس کی کسی قسم کی کوئی تربیت بھی نہیں تھی۔ یعنی بادشاہ بننے کی واحد وجہہ صرف اور صرف یہ تھی کہ اپنے باپ کا واحد لڑکا تھا۔ اس کے علاوہ ‘ کوئی موجود ہی نہیں تھا۔ جسے امرائِ دہلی کا تاج پہنا سکتے۔ یہ فیصلہ بہت زیادہ ادنیٰ اور تکلیف دہ ثابت ہوا۔ احمد شاہ نے تخت نشین ہونے کے بعد‘ اپنے لیے‘ مجاہدالدین احمد شاہ غازی کا لقب اختیار کیا۔ کمال یہ بھی تھا کہ...
    پچھلے دنوں یہاں پشاور میں مدتوں بعد ایک خوبصورت تقریب دیکھنے سننے کو ملی۔پروگرام تیکنیکی اعتبار سے کیا تھا؟ کانفرنس سیمینار یا افتتاح یہ تو ہم کہہ نہیں پائیں گے کیونکہ ہم درمیان میں پہنچے تھے لیکن پروگرام بہرحال خوبصورت تھا۔اکادمی ادبیات کی سربراہ نجیبہ عارف بھی وہاں تھیں۔ بعض لوگ بڑھاپے میں اس سے کہیں زیادہ خوبصورت اور باوقار لگتے ہیں جتنے جوانی میں ہوتے ہیں۔بقول فراق گورکھپوری ایک رنگینی ظاہر ہے گلستاں میں اگر ایک شادابی پنہاں ہے بیابانوں میں پروگرام کئی نشستوں پر مبنی کئی موضوعات پر مشتمل تھا میرے حصے میں ’’ادب اور فکشن یا اس خطے میں’’فکشن‘‘ آیا تھا۔اس میں تو جو بولنا تھا ہم بول گئے۔لیکن ہم سے پہلے جو نشست تھی وہ اس...
    پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور سینیئر اسپورٹس صحافی ڈاکٹر نعمان نیاز کے درمیان پرانی کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی۔ یہ بھی پڑھیں: ’پنگا نہیں لینے کا اپن سے‘، راشد لطیف نے یہ دھمکی کس کو دی؟ ڈاکٹر نعمان نیاز نے 25 مئی 2025 کو تماشا پر چلنے والے کرکٹ شو دی ڈگ آؤٹ کی قسط 31 کے دوران شعیب اختر کی جانب سے دیے گئے ایک متنازع ریمارکس کے بعد انہیں قانونی نوٹس بھجوادیا۔ شو میں بات کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا تھا کہ ڈاکٹر نعمان نیاز ہمارے بیگ اٹھاتا تھا، ہم نے اس کو بیگ اٹھانے کے لیے رکھا ہوا تھا۔ ان کی اس بات سے یہ ظاہر ہوتا تھا کہ ڈاکٹر نعمان...
    معروف امریکی اخبار کا لکھنا ہے کہ قابض اسرائیلی رژیم کیجانب سے غزہ کے مظلوم عوام کیلئے بنائی گئی تباہ کن صورتحال کی "تصاویر" نے نہ صرف یورپی رائے عامہ کو انتہائی مشتعل کر رکھا ہے بلکہ "سبز براعظم" کہلوائے جانے والے یورپ میں اسرائیل کے "انتہائی وفادار" اتحادیوں کو بھی "واضح موقف" اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے! اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی کے خلاف جاری قابض و سفاک اسرائیلی رژیم کے سنگین جنگی جرائم کے آغاز کو آج 2 سال ہونے کو آئے ہیں تاہم تل ابیب کے اندھے حامی یورپی رہنماؤں کے لہجے میں "ہنوز" نمایاں تبدیلی کا "عندیہ" ہی دیا جا رہا ہے۔ اس بارے معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ غزہ...
    پاکستانی اداکارہ و ماڈل سونیا حسین کا کہنا ہے کہ جنات سے متعلق گفتگو کرنے پر وہ پاس آجاتے ہیں اور ان کی فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی انہیں ایسی چیزیں محسوس ہوتی تھیں۔ سونیا حسین ان دنوں اپنی فلم ’دیمک‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی دوران انہوں نے ایک انٹرویو دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ خوف ایک ایسا احساس ہے جسے انسان خود محسوس کرتا ہے لیکن پیرا نارمل چیزوں کا وجود بھی ہوتا ہے۔ جنات کی موجودگی سے متعلق سوال کے جواب میں سونیا حسین نے کہا کہ وہ جنات پر یقین رکھتی ہیں کیونکہ ان کا ذکر قرآن پاک میں بھی آیا ہے اور اس لیے ان کی حقیقت سے انکار...
    ترک کنگ فو چیمپئین نے غزہ میں جاری اسرائیلی نسل کشی کیخلاف اور فلسطین کے مظلوم عوام سے یکجہتی کے طور پر احتجاجاً اپنا میڈل دریائے نیل میں پھینک دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے معروف کنگ فو فائٹر نجم الدین اربکان آکیوز نے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم اور نسل کشی کی یورپی چیمپئین شپ میں حمایت پر بطور احتجاج اپنا سونے کا تمغہ مصر کے دریائے نیل میں پھینکا۔ 2023 میں یورپی چیمپئین شپ میں ترک کھلاڑی نے کنگ فو ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور جیت کے بعد انہوں نے تقریب میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا تھا اور جیت کے بعد فلسطینی پرچم لہرایا تھا، جس منتظمین کو ایک نظر نہ بھایا۔ مزید پڑھیں: فلسطینوں...
    امریکا کی جانب سے چینی طلبہ کے ویزوں کی منسوخی پر حکومت چین نے اسے ’جارحانہ انداز‘ سے تعبیر کرتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مصنوعی ذہانت کی دنیا میں چین امریکا کو پیچھے چھوڑنے کے قریب پہنچ گیا چین کی وزارتِ خارجہ نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ اس نے واشنگٹن کے ساتھ بدھ کو امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے اعلان پر باضابطہ اعتراض درج کروایا ہے۔ ’غیر معقول‘ فیصلہ چینی حکومت کی ترجمان، ماؤ نِنگ نے ٹرمپ انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ وہ قومی سلامتی اور نظریات کو بہانہ بنا کر ایک ’غیر معقول‘ فیصلہ کر رہی ہے، جس سے چینی طلبہ کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچا...
    قربانی کے جانور کی عمر اور صحت معلوم کرنے کے لیے پاکستانی نوجوان نے ایپلیکیشن تیار کر لی۔ عید الاضحیٰ پر یہ پریشانی لاحق ہوتی ہے کہ کہیں مہنگے داموں ناقص جانور نہ خرید لیا جائے۔ تجربہ کار لوگ تو اچھا جانور لے لیتے ہیں لیکن نوجوانوں کو جانوروں کی بیماری سمجھنا تو دور دانتوں کا بھی علم نہیں ہوتا کہ دو دانت کے جانور کی پہچان کیا ہوگی، یا  متعلقہ جانور قربانی کے لائق ہے بھی یا نہیں؟ اس ضرورت کے پیش نظر آج سے 3 برس قبل کراچی کے نوجوان نے ’اینیمل پاسپورٹ‘ کے نام سے ایک ایپلیکشن لانچ کی تھی جس میں ابتدائی طور پر جانور کا شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بنایا گیا تھا جو ایک جانور...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ کچھ لو اور کچھ دو کی توغالباً آج وضاحت آ گئی ہے، علی ظفر صاحب نے کر دی ہے میں نے آپ سے عرض کیا تھا غالباً منگل کو ہم نے یہ ڈسکس کیا تھا کہ وہ ایک بہن کا بیان سمجھا جائے علیمہ خان کا جو بیان تھا، ایک وضاحت ہمارے سامنے آ گئی ہے کہ وہ بیان ان کا ذاتی تھا اور بطور ایک بہن ہی تھا۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مذاکرات بالکل ہونے چاہئیں، چیزیں مذاکرات سے ہی ٹھیک ہوا کرتی ہیں، احتجاج سے چیزیں ٹھیک نہیں ہوا کرتیں۔  تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ...
    ’’مشاہدات‘‘ ہوش بلگرامی کی خودنوشت ہے جس میں مصنف نے ہندوستان کے بیش تر شہروں کی سیر کرائی ہے، خاص کر حیدرآباد دکن اور رام پور کا تذکرہ خاصی تفصیل سے کیا ہے۔ انھوں نے سقوط حیدر آباد اپنی آنکھوں سے دیکھا اور محسوس کیا۔ ہوش صاحب نے بڑی بھرپور زندگی گزاری، یہ کتاب راشد اشرف نے شایع کی ہے جو اکثر و بیشتر اچھی اچھی کتابوں سے قارئین کو روشناس کراتے رہتے ہیں۔ میرا مقصد یہاں ’’ مشاہدات‘‘ پر تبصرہ کرنا نہیں ہے بلکہ کتاب کے چیدہ چیدہ صفحات سے قارئین کو روشناس کرانا ہے۔ پہلے یہ سطریں دیکھیے۔  ’’ ماں باپ کے لاڈ پیار بچوں کے مستقبل کو تاریک بنا دیتے ہیں،کچھ میں بھی اس قسم کی عادتوں...
    بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعدد مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی۔بھارت کا سب سے پہلا ہدف سندھ طاس معاہدے کو اپنی مرضی کے مطابق ری-نیگو شی ایٹ کروانا ہے۔ بھارت کا یہ بھی خیال تھا کہ اس مس ایڈونچر میں کامیاب ہو کر وہ امریکا کو یہ پیغام دے کہ چائنا Containmentکا حامل ملک ہے بھارت ہے۔ اب بھارت سفارتی محاذ پر بہت سرگرم ہو چکا ہے۔بھارت نے ماضی کے اپنے اچھے سفارت کار ششی تھرور کو امریکا میں لابنگ کے لیے بھیجا ہے۔ششی تھرور بہت اچھا اور بہت روانی سے بولتے ہیں۔انھوں نے امریکا پہنچ کر اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ششی تھرور کانگریسی سیاست دان ہیں لیکن لگتا ہے انھوں نے اپنے کیریئر کو آگے...
    سٹی42: پاکستان میں ایک دن میں دوسری مرتبہ زلزلہ آ گیا۔اس علاقہ میں  کل بھی زلزلہ آیا تھا۔ آج پہلے بلوچستان مین زلزلہ آیا۔ اب خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔  سوات اور گردونواح میں دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔  زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 97 کلو میٹر تھی اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ  زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ Waseem Azmet
    سٹی42:  اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران مزید 3 گواہوں  کی شہادتیں ریکارڈ کی گئیں، دوران سماعت عمران خان اور دیگر ملزم بھی کمرہ عدالت میں حاضر تھے۔ روالپنڈی کی اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ آج جمعرات کے روز کی  سماعت میں  3 گواہ  کانسٹیبل ظفر قیوم، محرر تھانہ آر اے بازار محمد منشی اور محرر عمران  اپنی گواہیاں  دینے کے لئے پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزموں کی موجودگی مین تینوں گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ کر لیں۔  غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ مقدمے کے...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی صرف رول اف لاء اور جمہوریت اور آئین کی بالادستی چاہتے ہیں، 2 سال پہلے عمران خان سے کہا گیا کہ آپ 3 سال تک چپ رہیں اور چوری شدہ مینڈیٹ کی حکومت کو چلنے دیں۔ رپورٹ کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا، کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی، اعظم سواتی، نورالحق قادری، عون عباس بپی، فلک ناز چترالی، سمیع اللہ خان اور قاضی انور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ بار میں یومِ تکبیر کی تقریب سے خطاب کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ مئی کا مہینہ پاکستان کے لیے قابل فخر ہے، 28 مئی کو جہاں کھڑے تھے، 10 مئی کو بھی اسی جذبے کا مظاہرہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر ہم 10 مئی کی کامیابی کو برقرار رکھنا ہے تو مضبوط معیشت کھڑی کرنا بھی ضروری ہے، مضبوط دفاع کے لیے مضبوط معیشت بھی ضروری ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار میں یومِ تکبیر کی تقریب سے خطاب کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ مئی کا مہینہ پاکستان کے لیے قابل فخر ہے، 28 مئی کو جہاں کھڑے تھے، 10 مئی کو بھی اسی جذبے کا مظاہرہ...
    ---فائل فوٹو  وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر ہم 10 مئی کی کامیابی کو برقرار رکھنا ہے تو مضبوط معیشت کھڑی کرنا بھی ضروری ہے، مضبوط دفاع کے لیے مضبوط معیشت بھی ضروری ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار میں یومِ تکبیر کی تقریب سے خطاب کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ مئی کا مہینہ پاکستان کے لیے قابل فخر ہے۔ 28 مئی کو جہاں کھڑے تھے، 10 مئی کو بھی اسی جذبے کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے کا سہرا ذوالفقار علی بھٹو اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو جاتا ہے، آنے والی تمام حکومتوں نے اس پروگرام کو آگے بڑھایا، نواز شریف نے بین الاقوامی دباؤ اور لالچ کی پیشکش...
    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں مصنوعی بحران ریاستی ستون نے پیدا کیے، ملک کے سیاسی بحران کبھی اسٹیبلشمنٹ اور کبھی عدلیہ کی جانب سے پیدا کیے گئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 2017 سے عدلیہ کو سیاست میں ملوث کرنے کا سلسلہ شروع ہوا، یہی بات 26 آئینی ترمیم کی وجہ بنی۔احسن اقبال نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ایسے فیصلے کیے جو سپریم کورٹ کو ہی درست کرنے پڑے، پاکستان میں بحران مصنوعی تھا جو ریاست کے کسی ایک ستون نے پیدا کیے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے سیاسی بحران...
    اسلام ٹائمز: پاکستان کے ویزاعظم، ایران کے صدر کے ساتھ کھڑے ہو کر پوری طاقت سے اعلان کرتے ہیں کہ ہم ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ ایک جملہ نہیں، یوں لگتا ہے کہ پورا پالیسی شفٹ ہے، جس میں بہت سی چیزیں طے کر دی گئی ہیں۔ پاکستان اور ایران خطے میں دونوں ریاستوں کے خلاف برسرپیکار عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کریں گے۔ کچھ عناصر کی گرفتاریوں کی بھی اطلاعات آرہی ہیں۔ کسی زمانے میں ای سی او نامی علاقائی تعاون کی تنظیم ہوا کرتی تھی، جسکا مقصد پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان روابط کو فروغ دینا تھا۔ اب لگتا ہے کہ افغانستان اور چین کو شامل کرکے اسکو توسیع دی جا چکی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مئی 2025ء) ایک سینیئر پاکستانی سفارت کار نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ اگر پاکستان پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو پھر وہ اس کا "زیادہ طاقت اور عزم" کے ساتھ جواب دے گا۔ سفیر نے اپنے خطاب کے دوران جوہری طاقت رکھنے والے دونوں جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان حالیہ دشمنی کی طرف مندوبین کی توجہ مبذول کرائی۔ جنوبی ایشیا کو مزید کسی بحران کی ضرورت نہیں جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں پاکستان کے مستقل نمائندے، بلال احمد نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کی حالیہ کشیدگی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا کو کسی اور بحران کی ضرورت...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے سیکرٹری خارجہ شری وکرم مصری نے امریکا کے نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لنڈاو سے واشنگٹن میں ملاقات کی ہے، ذرائع کے مطابق امریکا نے دو ٹوک انداز میں بھارت پر واضح کیا ہےکہ علاقائی استحکام اور امن برقرار رکھا جائے۔ علاقائی استحکام اور امن پر بھارت نے 6 مئی کو اس وقت ضرب لگائی تھی جب مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں کے قتل کا پاکستان پر بے بنیاد الزام لگا کر مودی سرکار نے پاکستان پر چڑھائی کردی تھی۔ ویڈیو: رافیل کی بیوہ حق دفاع استعمال کرتے ہوئے پاکستان نے اس جارحیت کا دندان شکن جواب دیا تھا جس میں بھارت کے 4  رافیل سمیت 5 طیارے اور...
    واشنگٹن: معروف کاروباری شخصیت اور ٹیکنالوجی ٹائیکون ایلون مسک نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں بطور مشیر اور "ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی" (DOGE) کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں سے اچانک استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کو براہِ راست اطلاع دیے بغیر مشیر کا عہدہ چھوڑا، جس کی تصدیق وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے بھی کر دی ہے۔ ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت کے خصوصی ملازم کے طور پر ان کا وقت مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا...
    بھارتی ریاست اوڈیشہ میں ایک سابق کالج پرنسپل پنجی لال مہر کو پارسل بم کے ذریعے ایک نئے نویلے جوڑے کو نشانہ بنانے پر عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 2018 میں پیش آیا تھا جب نوبیاہتا دلہے کے گھر شادی کے پانچویں روز کوریئر کے ذریعے ایک تحفہ موصول ہوا تھا۔ نوبیاہتا دلہے نے جیسے ہی پارسل کھولا خوفناک دھماکا ہوگیا تھا۔ دھماکے میں 26 سالہ دلہا اور ان کی 85 سالہ دادی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ جب کہ قریبی موجود دلہن ریما کو شدید زخمی حالت میں کئی روز تک اسپتال میں زیر علاج رہنا پڑا تھا۔ اس اندھے کیس کو حل کرنے میں پولیس تقریباً ناکام ہوگئی تھی لیکن ملزم کی ایک معمولی غلطی نے اسے پکڑوا دیا۔  پولیس نے کئی ماہ...
    پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران بھارت کے 6 جنگی جہاز مار گرائے جن میں 3 رافیل جہاز بھی شامل تھے۔ رافیل لڑاکا جہازوں کی تباہی پر فرانسیسی فوج کے ترجمان کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گزشتہ روز معمول کی بریفنگ کے دوران صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فرانسیسی فوج کے ترجمان نے کہاکہ واقعےکی تفصیلات ابھی غیر یقینی ہیں اور بہت سے پہلو تصدیق طلب ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان کے ہاتھوں رافیل گرنے کا بھارتی اعتراف، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے انہوں نے کہاکہ فرانس رافیل کی کارکردگی کے حوالے صورت حال کا جائزہ لے رہا ہے اور بھارت کے ساتھ رابطے میں ہے، تاکہ براہِ راست معلومات حاصل...
    ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں پدرام مدنی نامی ایک شخص کو پھانسی دیدی گئی۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پدرام مدنی کو مکمل قانونی معاونت بھی فراہم کی گئی اور قانون کے تمام تقاضوں کو پورا کیا گیا۔ ملزم کو سزا کے خلاف اپیل کا حق بھی دیا گیا جس پر اس نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا لیکن وہاں بھی سزائے موت کو برقرار رکھا گیا تھا۔ ایران کی عدالت کی ویب سائٹ المیزان کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے سزا برقرار رکھے جانے کے بعد آج اس پر عمل درآمد کردیا گیا۔ پدرام مدنی کو 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انھوں نے اسرائیل کو ایران کے اہم مقامات کے...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران بھارت سے واپس بھیجے گئے عبداللہ اور منسا کی اے ایف آئی سی میں کامیاب سرجری پر ان کے والد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ عبداللہ اور منسا کا علاج بھارت میں جاری تھا مگر کشیدگی کے باعث بھارتی حکومت نے دونوں بچوں کو واپس بھیج دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں آرمی چیف کا احسن اقدام: بھارت سے واپس بھیجے گئے معصوم بچوں کا پاکستان میں مفت علاج اس حوالے سے عبداللہ اور منسا کے والد شاہد احمد کا کہنا ہے کہ عبداللہ اور منسا کے کیس کا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوری نوٹس لیا اور اے ایف آئی سی نے سرجری کی، دونوں بچوں کی...
    28 مئی 1998ء کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک سنجیدہ مگر قابلِ فخر سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے یہ وہ دن تھا جب قوم نے اپنے مشرقی ہمسایہ کی جانب سے کیے گئے علاقائی اشتعال انگیزی اور جارحیت کے مظاہرے کے جواب میں، خود کو دفاعی صلاحیت سے لیس ثابت کرتے ہوئے اپنے خودمختار حق کا اعلان کیا۔ چاغی کے پہاڑوں میں صرف ایٹمی دھماکوں کی گونج نہ تھی بلکہ ایک ایسی قوم کے عزم کی آواز تھی جو کبھی مغلوب ہونے پر آمادہ نہ تھی۔ یہ اعلان تھا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں تزویراتی توازن برقرار رکھے گا، اپنی سرزمین کی سالمیت کا دفاع کرے گا اور امن کو طاقت کے منصب سے حاصل کرے گا۔ دنیا...
    راولپنڈی: تھانہ سٹی پولیس نے محکمہ تعلیم کے دفتر سے 9600 سے زائد کتابیں چوری کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 9600 کتابیں برآمد کی گئیں جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ یہ کتابیں حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری اسکولوں کے پرائمری طلبا و طالبات کے لیے پرنٹ کروائی گئی تھیں اور انہیں مختلف اسکولوں میں مفت فراہم کیا جانا تھا۔ چوری کی اطلاع پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) سید خالد ہمدانی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری اور چوری شدہ کتب کی فوری برآمدگی کا حکم دیا تھا۔ تھانہ سٹی پولیس نے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس...
    لاہور: عید الاضحیٰ پر جہازوں کو حادثات سے بچانے کیلئے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے اقدامات شروع کردیے۔  عید الاضحیٰ کے موقع پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات شروع کردیے گئے ہیں، اس حوالے سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ایئرپورٹ کے اطراف میں صفائی کا خصوصی پلان تیار کیا گیا۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر خصوصی مہم چلائی جائے گی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایئرپورٹ کے قرب و جوار میں گندگی اور جانور روں کی آلائشیں نہ پھینکنے سے متعلق عوامی آگاہی کیلئے پمفلٹ بھی تیار کرلیے ہیں جبکہ مساجد میں بھی اس حوالے سے اعلانات کرائے جائیں گے، امام مساجد جمعہ کے خطبات...
    اقوام کی زندگیوں میں ایسے مواقعہ بہت کم آتے ہیں جب وہ کٹھن امتحانات سے سرخرو ہو کر نکلتی ہیں تو اچانک انقلابی ترقی کی راہ پر فطری طور پر گامزن ہو جاتی ہیں۔ انقلاب کا ایک مفہوم بھی یہی ہے کہ جس طرح سینے میں قلب الٹا لٹکا ہوا ہوتا ہے، اسی طرح ’’انقلاب‘‘ بھی اقوام کی زندگیوں اور حالات کو الٹے رخ پر پھیرتا ہے۔ اگر کوئی قوم کم و بیش زندگی کے تمام شعبوں میں گرواٹ اور بدحالی کا شکار ہو تو یہ بدیہی تبدیلی ان سارے کے سارے شعبوں میں اچانک بہتری لانے لگتی ہے۔ جیسا کہ، ’’ہر کالے بادل میں ایک سلور لائن ہوتی ہے‘‘، اسی طرح انڈیا اور مودی جی کے آپریشن سندور...
    کراچی: انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس میں ملزم منہاج قاضی کے وکیل مشتاق احمد اعوان کو آئندہ سماعت پر بھی دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ سینٹرل جیل کراچی میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں  وکیل صفائی مشتاق احمد اعوان ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقتول کی بیوہ اور بیٹا چشم دید گواہ نہیں۔ دونوں ماں بیٹے کے بیانات میں تضاد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تفتیشی افسر نے فاروق ستار، نسرین جلیل اور قاضی خالد کو شامل تفتیش کیوں نہیں کیا۔...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک قوانین مزید سخت کردیے گئے، جن کے تحت خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کے ساتھ گاڑی بھی تھانے منتقل کی جائے گی۔ کیپٹل پولیس نے خلاف ورزیوں کے سدباب کے لیے نئی اور سخت حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کیپٹن (ر) ذیشان حیدر کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب بلا تفریق فوری کارروائی کی جائے گی۔ نئی پالیسی کے تحت بغیر ڈرائیونگ لائسنس، بغیر پرمٹ، کم عمر ڈرائیورز، لین وائلیشن، ون ویلنگ اور اوور لوڈنگ پر نہ صرف بھاری جرمانے عائد ہوں گے بلکہ گاڑی کو موقع پر ہی تھانے منتقل کر دیا جائے گا۔ سی ٹی او...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمان خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران وہ باتیں کہہ ڈالیں جو اکثر مرد صرف دل میں ہی رکھتے ہیں۔ گوہر رشید کے شو میں شرکت کے دوران علی رحمان نے اپنی ذاتی زندگی، خاندانی تعلقات اور معاشرتی رویوں پر کھل کر بات کی، اور خاص طور پر ان لمحات کو شیئر کیا جب رشتے ٹوٹے، اور ان کے اثرات نے دل اور دماغ کو چور کر دیا۔ علی رحمان نے کہا کہ کسی بھی رشتے کے اختتام پر معاشرہ بلا جھجک مرد کو ہی قصوروار ٹھہرا دیتا ہے، چاہے وہ حقیقت میں ذمے دار ہو یا نہ ہو۔ ان کے مطابق رشتہ ختم ہو جائے تو...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ وہ چند گھنٹے کی جنگ تو نو ڈاؤٹ ہم نے جیتی،بڑے اچھے طریقے سے جیتی، آپ سمجھیں کہ وہ ٹریلر تھا، وہ اصل جنگ نہیں تھی، اصل جنگ اب شروع ہو نے جا رہی ہے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ظاہر ہے کہ پانی ایک ایسی چیز ہے کہ اور یہ نریندر مودی کا خواب ہے کہ پاکستان کو اس نے پیاسا کر کے مارنا ہے۔  تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا انڈیا کی جو مثال ہے نہ اس وقت وہ ایک زخمی گیڈر کی ہے، اب وہ گیڈر اپنے آپ کو شیر سمجھنا شروع کر دے تو وہ شیر...
    ’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی اور آواز نے مجھے چونکا دیا‘ میں نے اس کی طرف دیکھا‘ وہ آنکھیں بند کر کے تسبیح کر رہی تھی‘ اس کے چہرے پر سفید دودھیا جھریوں کا جال بچھا تھا‘ میں نے اس سے پہلے کسی چہرے پر اتنی جھریاں نہیں دیکھی تھیں لیکن ان جھریوں‘ ان شکنوں میں بھی ایک تقدس تھا‘ اس کے چہرے پر نور بھی تھا اور کشش بھی اور یہ کشش اور یہ نور دیکھنے والے کی نظروں کو جکڑ لیتا تھا‘ میں بھی دیر تک اسے دیکھتا رہا۔ ٹرین چل رہی تھی‘ کھڑکیوں کے منظر تیزی سے بدل رہے تھے‘ ٹرین کی کھڑکیاں عظیم فوٹوگراف بن چکی تھیں‘ اپریل کا مہینہ تھا‘ سورج...
    اچانک مجھے یاد آیا، ہم دینہ سے پہلے کالا گجراں ریلوے اسٹیشن کی طرف بھی تو گئے تھے۔ ہم جہلم شہر سے نکلے تو سڑک کے بیچوں بیچ کالا گجراں پولیس اسٹیشن کا بورڈ تھا۔ میں نے چوں کہ جی پی ایس سسٹم آن کر رکھا تھا تو جی پی ایس بتانے لگا کہ اب ہمیں جرنیلی سڑک سے بائیں جانب مڑنا ہے۔ اس سفر میں ہمارے پاس دو موٹر سائیکلیں تھیں اور ہم کُل چار لڑکے تھے۔ دوسری بائیک والوں کو حالاں کہ میں نے منع بھی کیا تھا کہ مجھ سے آگے نہیں نکلنا مگر وہ لوگ تیزی سے بہت آگے چلے گئے۔ ہم جب چوآ کڑیالہ ریلوے اسٹیشن سے نکلے تھے تو اگلی ٹرینوں بارے معلومات لی...
    سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کے حوالے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ اگر وہ ہم سے بات چیت نہ کریں یا پابندیاں لگائیں تو ہم بھوک سے مر جائیں گے۔ صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ہم جینے کا راستہ ڈھونڈ لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر امریکا کے ساتھ کوئی مذاکرات نہ بھی ہوں اور مزید پابندیاں عائد کی جائیں، تب بھی ایران زندہ رہے گا۔ تہران سے ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کے حوالے سے انھوں نے کہا ایسا نہیں کہ اگر وہ ہم سے بات...
    اسلام آباد: پاکستان کیخلاف بلاجواز جارحیت پر بھارتی حکومت پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی میڈیا میں پاکستان کیخلاف جارحیت اور بھارتی فوج کی ناکامی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے ایک بار پھر بھارتی مہم جوئی کو غلط قرار دے دیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں اینکر ارفع خانم شیرازی کے سوال پر پراوین سواہنے نے کہا کہ ہم پاکستان کیخلاف حملہ کرکے کچھ بھی حاصل نہیں کرپائے اور اس سے ہماری بین الاقوامی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔  پراوین سواہنے نے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہم نے ایک بحران کے اندر اپنی کیا فوجی طاقت دکھائی؟، بالاکوٹ میں بھی فضائیہ کا...
    بھوج:بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان پردہشت گردی کاروایتی الزام دہراتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان جیسے ممالک دہشت گردی کو سیاحت سمجھتے ہیں، یہ دنیا کے لیے بڑا خطرہ ہے ۔ ایک ریلی سے خطاب میں بھارتی وزیراعظم نے آپریشن سندورکاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ یہ انسانیت کوبچانے اور دہشت گردی کے خاتمے کامشن ہے،بھارت سیاست پریقین رکھتاہے جو لوگوں کوایک دوسرے کے قریب لاتی ہے۔ دنیامیں دہشت گردی کے ذمہ دار نریندرمودی نے یہ دعویٰ بھی کیاکہ دہشت گردی کے خلاف بھارتی کی پالیسی زیروٹالیرنس ہے،آپریشن سندورنے ہماری پالیسی کو واضح کردیا۔ جوبھی ہمارا خون بہائے گااسی طرح کاجواب ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے 15روزتک انتظارکیاکہ شایدپاکستان دہشت گردی کے خلاف کوئی اقدامات کرے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ دہشت گردی ان...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ نے نو مئی کو لاہور کور کمانڈر ہاﺅس حملہ کیس میں نامزد ملزم علی رضا کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے مقدمے کی سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ ملزم پر کیا الزام ہے؟ملزم کے وکیل سمیر کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ ان موکل پر سب انسپکٹر کو پتھر مار کر زخمی کرنے کا الزام ہے.(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ علی رضا کے علاوہ ایک اور شخص زین العابدین پر بھی اس ہی پولیس والے کو زخمی کرنے کا الزام ہے تاہم شریک ملزم...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اور ورسٹائل اداکار ببرک شاہ نے حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی کے ایک ایسے گوشے سے پردہ ہٹایا ہے جس نے ان کے مداحوں کو چونکا دیا۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ببرک شاہ نے انکشاف کیا کہ وہ اور اداکارہ وینا ملک شادی کے قریب پہنچ چکے تھے، یہاں تک کہ دونوں نے مشترکہ گھر بھی خرید لیا تھا مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ اپنے انٹرویو میں ببرک شاہ نے بتایا، ’’ہماری شادی اس لیے نہ ہوسکی کیونکہ وینا کسی اور کو پسند کرنے لگی تھی، اور سچ کہوں تو مجھے بھی کسی اور کا ساتھ مل گیا تھا۔‘‘ انہوں نے وینا ملک کی جانب...
    وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ جس طرح بھارتی جارحیت کے دوران اتقاق اور اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا تھا، معاشی محاذ پربھی اسی اتفاق واتحاد کی ضرورت ہے، کوشش ہے بجٹ کو اسٹریٹیجک بنایا جائے جس میں ملک کی معاشی سمت موجود ہوں۔ کار انداز پاکستان اور پاکستان بینک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اندرون اوربیرون ممالک پاکستان کے دوطرفہ اورکثیرالجہتی شراکت داروں، دوست ممالک کے وزرائے خزانہ، اورسرمایہ کاروں سے ان کی ملاقاتیں ہوئیں۔ ان ملاقاتوں سے ہمیں دوواضح پیغامات ملے ہیں، پہلا یہ کہ دوطرفہ اورکثیرالجہتی شراکت دار، دوست ممالک کے وزرائے خزانہ، اورسرمایہ کارپاکستان کی اقتصادی ومعاشی بہتری اورکلی معیشت...
    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے سنسنی خیز فائنل میں لاہور قلندرز نے نہ صرف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور کو 201 رنز کا بڑا ہدف دیا، جو فائنل جیسے دباؤ والے مقابلے میں ایک مشکل ٹارگٹ سمجھا جا رہا تھا۔ تاہم قلندرز کے بیٹرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے یہ ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی ٹی ٹوئنٹی فائنل میں 200 سے زائد رنز کا ہدف کامیابی سے عبور کیا گیا ہو۔ اس...
    پاکستان کا ایٹمی قوت بننا نہ صرف قومی سلامتی اور خودمختاری کی ضمانت ہے بلکہ یہ اسلامی دنیا کے لیے بھی اُمید کا نشان ہے۔ پاکستان نے 28 مئی 1998کو چاغی کے پہاڑوں میں یکے بعد دیگرے 5 ایٹمی دھماکے کر کے ہمسایہ اور دشمن ملک بھارت کی برتری کا غرور خاک میں ملا دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان ایٹمی قوت رکھنے والا دنیا کا ساتواں اور عالم اسلام کا پہلا ملک بن گیا۔ بھارت نے 11 مئی کو 1998ایٹم بم کے دھماکوں کے بعد پاکستان کی سلامتی اور آزادی کے لیے خطرات پیدا کردیے تھے اور علاقے میں طاقت کا توازن تبدیل ہونے سے بھارت کے جارحانہ عزائم کی تکمیل کی راہ ہموار ہو گئی تھی۔ اس...
    پاکستان کی سپریم کورٹ نے نو مئی کو لاہور میں جناح ہاؤس (کور کمانڈر ہاؤس) حملہ کیس میں نامزد ملزم علی رضا کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔سوموار کے روز مقدمے کی سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔دورانِ سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ ملزم پر کیا الزام ہے؟ملزم کے وکیل سمیر کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ ان مؤکل پر سب انسپکٹر کو پتھر مار کر زخمی کرنے کا الزام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ علی رضا کے علاوہ ایک اور شخص زین العابدین پر بھی اس ہی پولیس والے کو زخمی کرنے کا الزام ہے تاہم شریک ملزم کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔جسٹس ہاشم...
    اسلام آباد میں منعقدہ منفرد نائٹ رن نے وفاقی دارالحکومت کی رات کو روشنیوں سے بھر دیا۔ ‎اسلام آباد نائٹ رن کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد رننگ کمیونٹی نے کیا۔ رنرز، فیملیز، سفارت کاروں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد دارالحکومت اسلام آباد میں جمع ہوئی۔ اس منفرد، رننگ ایونٹ میں 5 کلومیٹر اور 10 کلومیٹر کی دوڑ شامل تھی۔ دوڑ کے ان مقابلوں کے بعد آتش بازی، ڈانسنگ فاؤنٹینز کا اہتمام کیا گیا جسے شرکا نے بہت سراہا۔ شرکاء کے لیے میوزک کانسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ نجی ہاوسنگ سوسائٹی پارک ویو سٹی اسلام آباد میں ریس کایہ روٹ تھا۔ اس تقریب میں مختلف عمر کے گروپوں کی  شرکت...
    ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پاکستان میں اچانک 4 سے 5 ڈگری درجۂ حرارت بڑھ جاتا ہے، جس سے ہیٹ ویو آتی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں درجۂ حرارت ایک سے دو ڈگری بڑھ چکا ہے۔عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ درجۂ حرارت میں کمی کےلیے شجر کاری اور اربنائزیشن پر کنٹرول کرنا پڑے گا۔ پنجاب: گزشتہ روز آندھی، بارش، آسمانی بجلی گرنے سے 14 ہلاکتیں ہوئیںگزشتہ روز آندھی، بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے... انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آندھی اور بارشوں کی اس شدت کی پیش گوئی نہیں تھی، آندھی اور بارش سے 110 افراد زخمی ہوئے۔ڈی...
    لاہور کے آسمان پر طوفان میں پھنس کر حادثے سے بال بال بچ جانے والی پرواز میں سوار معروف اداکار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر اپنے اس بھیانک تجربے کو انتہائی جذباتی انداز میں بیان کیا ہے۔ 24 مئی کو کراچی سے لاہور جانے والی اس پرواز میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر سمیت دیگر مسافر بھی سوار تھے۔ عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا: ’’کل، کہیں کراچی کے آسمان اور لاہور کے میدانوں کے درمیان، میں نے زندگی اور موت کے درمیان کھڑے ہو کر اپنی بے بسی کا احساس کیا۔ ایک معمول کا سفر اچانک ایسے لمحات میں بدل گیا جو انسان کو اس کے وہمِ اختیار سے نکال کر زندگی کی اصل حقیقت دکھا دیتا...
    ہاروڈ کیلی‘ نیو جرسی کے ایک قصبہ کیمڈن میں پیدا ہوا تھا۔ 1858کا برس تھا۔ کیلی کا بچپن کافی مشکل تھا۔ وہ کچھ بننا چاہتا تھا۔ مگر وسائل کی تنگی سامنے آ جاتی تھی ۔ حد درجہ خوددار بچہ تھا۔ محنتی بھی اور اسے اپنے اوپر مکمل اعتماد تھا۔ اسکول کی فیس ادا کرنے کے لیے مزدوری کرتا تھا۔ قصبہ میں لوگوں کے چھوٹے چھوٹے کام سرانجام دیتا تھا۔ جیسے کسی کی گروسری کا بوجھ اٹھا لیا‘ کسی کی گاڑی صاف کر دی‘ کسی کے گھر کے شیشے صاف کر ڈالے۔بہر حال بچے کی محنت کے عوض‘ اسے لوگ اتنے پیسے ضرور دے دیتے تھے کہ اسکول کی فیس بروقت ادا ہو جائے۔ کیلی‘ اسکول کا ہوم ورک بڑی توجہ...
    تپتی اور دہکتی دوپہروںکا حامل ماہِ مئی بھی عجب مہینہ ہے۔325سال قبل یہ بھی مئی ہی تھا جب شیرِ میسور ، ٹیپو سلطان،نے انگریز سامراج کے خلاف جنگِ آزادی لڑی۔سلطان فتح علی خان المعروف ٹیپو سلطان نے متحدہ ہندوستان کو انگریز سامراج کی حکمرانی میں جاتے دیکھ کر آزادی کے لیے ایسی جانبازی کا مظاہرہ کیا کہ تاریخ عش عش کر اُٹھی۔ ٹیپو سلطان کی تلوار ٹوٹی تو متحدہ ہندوستان میں کامل آزادی کے خواب بھی ٹوٹ گئے۔ ہمارے قومی شاعر ، جناب علامہ اقبال، خود بھی ٹیپو سلطان شہید کے مرقد پر حاضر ہُوئے اور ٹیپو سلطان کو شاعری کی زبان میں زبردست خراجِ تحسین و عقیدت بھی پیش کیا۔ 4مئی1799 کو شہید ہونے والے ٹیپو سلطان نے تو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 مئی 2025ء) دارالحکومت تہران سے اتوار 25 مئی کے روز موصولہ رپورٹوں کے مطابق ایرانی نیوز ویب سائٹ 'انتخاب‘ نے لکھا ہے کہ پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا، ''قومی سلامتی کونسل نے ہمیں ہدایت کی ہے کہ نئے حجاب (ہیڈ اسکارف) قانون پر عمل درآمد نہ کیا جائے۔‘‘ 'انتخاب‘ نے قالیباف کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ اس نئے قانون کو ایرانی پارلیمان ہی نے منظور کیا تھا، تاہم اب قومی سلامتی کونسل نے حکم دے دیا ہے کہ اس قانون پر عمل درآمد نہ کیا جائے۔ ایران میں گزشتہ برس نو سو افراد کو سزائے موت دی گئی، اقوام متحدہ ایران میں کی قومی سلامتی کونسل...
    ہفتہ 24 مئی کو ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور طوفان کے بعد بارش اور موسلا دھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، اس دوران کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائنز کی پرواز بھی حادثے سے بال بال بچی۔ کراچی سے لاہور پہنچنے والی نجی ایئر لائنز کی پرواز نے رن وے ٹچ کیا تو طوفان کی زد میں آگئی، اس دوران مسافروں پر خوف طاری ہوگیا، اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ یہ بھی پڑھیں واشنگٹن طیارہ حادثہ: پاکستانی نژاد اسریٰ حسین کی آخری لمحات میں شوہر سے کیا بات ہوئی؟ اس دوران پائلٹ نے مہارت سے پرواز کو واپس اڑایا اور ایئر ٹریفک کنٹرول نے کراچی واپس موڑ دیا۔ اسی پرواز میں معروف پاکستانی اداکار...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکار علی رحمٰن خان نے کہا ہے کہ اگر کوئی رشتہ ختم ہو جائے تو معاشرہ ہمیشہ مرد کو ہی قصوروار ٹھہراتا ہے، چاہے وہ قصوروار نہ بھی ہو۔ معروف اداکار نے حال ہی میں گوہر رشید کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے زندگی، خاندان، رشتوں اور معاشرتی توقعات سے متعلق کئی موضوعات پر کھل کر بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں علی رحمٰن خان نے کہا کہ اُن کی والدہ اُن کی بہترین دوست ہیں، تاہم وہ اپنے والد کی شخصیت سے بہت متاثر تھے اور ہمیشہ اُن سے شاباش حاصل کرنے کی کوشش کرتے تھے۔ ان کے مطابق ماں اولاد کی تربیت کرتی ہے، جبکہ باپ یہ سکھاتا ہے کہ دوسروں سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 مئی 2025ء) اطالوی مصنف اور مفکر نیکولو ماکیاولی فلورنس کا رہنے والا تھا، یہ شہر ریناساں کے عہد میں ثقافتی مرکز تھا۔ رپبلک کی حیثیت سے اس کا اقتدار تاجروں کے پاس تھا۔ اُنہوں نے اَدب و آرٹ کی سرپرستی کی جس کی وجہ سے فلورنس میں تخلیقی اَدب و آرٹ پیدا ہوا۔ ماکیاولی کو سیاسی وجوہات کی وجہ سے فلورنس سے جِلاوطن کر کے اُس کے گاؤں میں بھیج دیا گیا۔ بقایا زندگی اُس نے مطالعہ کرنے اور کتابیں لکھنے میں گزاری۔ 1527ء میں اُس کی وفات ہوئی اور اُس کی دو اہم کتابیں اُس کی وفات کے بعد شائع ہوئیں اور روشن خیالی کے دور میں اُسے ایک اعلیٰ مورخ...
    جب اسلام کا پیغام مدینہ کی سرزمین میں جڑ پکڑنے لگا اور جب رسولِ رحمت ﷺ کی قیادت میں ایک فکری اور اخلاقی انقلاب برپا ہو رہا تھا تو عرب کے ان سرداروں کی آنکھوں میں یہ چراغ آنکھوں کا کانٹا بن گیا جو کفر، جاہلیت، ظلم اور قبائلی تعصب کے اندھیروں سے نجات نہیں چاہتے تھے۔ قریش کو بدر اور احد میں پے در پے شکستوں نے جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔ انہوں نے یہ جان لیا تھا کہ اگر اب بھی رسول اللہ ﷺ کی تحریک کو کچلنے میں ناکامی ہوئی تو عرب کا سیاسی، مذہبی اور تہذیبی منظرنامہ مکمل طور پر تبدیل ہو جائے گا۔سن پانچ ہجری میں اسی احساسِ شکست خوردگی نے انہیں عرب کے مختلف...
    پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار ہونے والی ماہرہ خان نے ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کے ساتھ جاری تنازعے پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے بالآخر اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے۔ ماہرہ نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے وضاحت دی کہ وہ اور خلیل الرحمان کبھی قریبی دوست نہیں تھے، لیکن ان کا مشترکہ پروجیکٹ ’’صدقے تمہارے‘‘ ایک ایسا سفر تھا جسے دونوں نے محبت اور خلوص سے مکمل کیا۔ متنازعہ معاملے کے حوالے سے جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس پورے تنازعے میں ان کی بھی کوئی غلطی تھی، تو ماہرہ نے بلا جھجک کہا: ’’ہاں، میں غلط تھی۔ مجھے انہیں براہِ راست پیغام دینا چاہیے تھا، بجائے اس کے کہ میں سوشل میڈیا پر...
    اسلام آباد(طارق محمود سمیر )فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی جانب سےآرمی ہائوس میں ایک بڑا عشائیہ دیا گیا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہباز شریف ، سپیکرقومی اسمبلی، چیئرمین سینٹ ،وزرائے اعلیٰ ، گورنرزکے علاوہ چند مخصوص سیاسی رہنمائوںکو بھی مدعو کیا گیا تھا تاہم عشائیے میںتحریک انصاف کا کوئی رہنما نظر نہیں آیا اس کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں یا ان کی جانب سے دعوت کو مستردکرنا یا انہیں دعوت نہ دینا ہوسکتا ہے ،فیلڈ مارشل نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک خصوصی تصویر بھی پیش کی جو دس مئی کو پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے الفتح میزائل فائر ہونے کی تصویر ہے ۔ فیلڈ مارشل نے صدر اور وزیراعظم کو جدید گن...
    شہروں کی پہچان کے کئی حوالے ہوتے ہیں لیکن میں ذاتی طور پر انہیں شخصیات کے حوالے سے شناخت کرتا ہوں، شہر تمدنی اعتبار سے انہی شخصیات کی وجہ سے پرمایہ ہوتے ہیں اور ان میں بعض ایسی ہستیاں بھی ہوتی ہیں جن کے جہان رنگ و بو سے چلے جانے کے بعد بھی فضا ان کی خوشبو سے معطر رہتی ہے: ’ہر سو ترے وجود کی خوشبو تھی خیمہ زن‘ معروف ادیب محمد خالد اختر نے اپنے سفرنامے ’کیا ہم ابھی قونیہ میں ہیں؟‘ میں لکھا تھا: ’ہمارے دل دھڑک رہے تھے، ہم قونیہ جلال الدین رومی کی خاطر آئے تھے کیونکہ قونیہ جلال الدین رومی ہی کا شہر ہے۔ اور بڑے آدمیوں کے بغیر کوئی بھی شہر ہے...
    صوبہ سندھ میں بڑی تیزی سے تبدیلیاں آئی ہیں۔ ماضی میں جو بھی تحریکیں سندھ میں چلیں اور خاص کر ایم آر ڈی 1983 کی تحریک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان تحاریک کی قیادت سندھ کے وڈیروں نے کی تھی۔ اس بات میں کہیں کچھ صداقت بھی پائی جاتی ، ذوالفقارعلی بھٹوکی پھانسی کی وجہ سے سندھ کے عوام میں شدید غم و غصہ تھا اور وڈیرے اس بات پر مجبور تھے کہ وہ عوام سے کٹ کر رہ نہیں سکتے تھے۔ ایم آر ڈی کی تحریک دو ہفتے بھی نہ چل پائی تھی کہ سندھ کے وڈیرے جو جیلوں تک پہنچے، انھوں نے معافی نامے لکھ کر اپنی جانیں چھڑوائیں اور رہا ہوگئے۔ بعد میں یہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملے کے مقدمے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے مقدمے پر کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی اور ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی۔ تمام ملزموں نے صحت جرم سے انکار کر دیا، عدالت نے صحت جرم پر انکار پر مقدمے کا ٹرائل شروع کرنے کیلئے سرکاری گواہوں کو طلب کر لیا اور پراسیکیوشن کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر سرکاری گواہوں کو پیش کیا جائے۔ عدالت نے جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں 254 ملزمان پر فرد جرم عائد کی ہے جس میں سینیٹر اعجاز چوہدری، سابق گورنر...
    —فائل فوٹوز صدر گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ وزیرِ ٹرانسپورٹ کی یقین دہانی پر ٹرانسپورٹرز کی ریلی منسوخ کر دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے نقصان کے ازالے کےلیے بھی بات کی گئی ہے، شہید ہونے والے ڈرائیورز کو 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ یہ بھی طے ہوا ہے کہ حساس علاقوں میں سیکیورٹی بڑھائی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے گورنر سندھ سے کراچی ٹرانسپورٹرز وفد کی ملاقات، آج کی ہڑتال مؤخر اس سے قبل صدر گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس ملک شہزاد اعوان نے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے آج دن 3 بجے احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ان کا کہنا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے بجٹ پر آئی ایم ایف کا دباؤ نہیں، دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا اور عوام کو ریلیف دینگے۔ نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق سیکرٹری جنرل انسٹی ٹیوشن آف انجنیئرز پاکستان امیر ضمیر کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی۔اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا آئی ایم ایف حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے، بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کا کوئی دباؤ نہیں، عوام کو ریلیف دیں گے۔ان کا کہنا تھا حکومت کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گی جس سے قومی اتحاد اور یگانگت متاثر ہو۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا ملکی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دفاعی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 مئی 2025)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سٹیبلشمنٹ کے دروازے پر دستک دے دے کر پی ٹی آئی کے ہاتھ زخمی ہوگئے ہیں، سٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے بات چیت نہیں کررہی تو ہم کیا کریں،بانی پی ٹی آئی عمران خان فوج کی دہلیز پر کب سے بیٹھے ہیں، اگر یہ ڈیل اور ڈھیل نہیں چاہتے تو پھر وہاں کیوں بیٹھے ہیں؟، سما ء نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رہنماءن لیگ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف یاد رکھے جب بھی سیاستدانوں نے کوئی راستہ نکالا مل کر نکالا۔ پی ٹی آئی ایک پالیسی بنائے اور ایک ایجنڈا پر متفق ہوکر بات چیت کیلئے حکومت کے پاس...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف  بھارت کےجارحیت کا مظاہرہ کرنے  اور اپنے ہی طیارے گنوانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر ہوچکی ہے اور ملٹری حکام کی بات چیت کے لیے ہاٹ لائن کھلی ہے لیکن کئی لوگوں کے ذہن میں سیز فائر سے متعلق سوالات ہیں اور یہی سوال سینئر صحافی کامران شاہد نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے بھی کیا۔کامران شاہد نے اپنے ایکس(ٹوئٹر) اکاؤنٹ  پر  صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان سے مشترکہ طور پر بیٹن آف فیلڈ مارشل وصول کرنے کی عاصم منیر کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ "تقریب کے بعد میں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر (اب فیلڈ مارشل بھی) سے پوچھا کہ کیا بھارت کے ساتھ جنگ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے بعد اب جنوبی کوریا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ اور دیگر اسمارٹ فونز بنانے والے اداروں کو بھی دھمکی دے دی ہے کہ اگر وہ اپنی مصنوعات امریکا میں نہیں بنائیں گے تو انہیں اضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ جمعے کے روز وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹیکس عائد کرنے کا اصل صرف ایپل تک محدود نہیں ہوگا بلکہ سام سنگ اور ہر اُس کمپنی پر لاگو ہوگا جو اپنی امریکا سے باہر بنائیں گی۔ مزید پڑھیں: بھارت میں آئی فون بنائے تو 25 فیصد ٹیرف عائد ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ نے خبردار کردیا انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام جون کے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے دنیا کو پاکستانی موقف اور بھارت سے جنگ کے دوران ملکی تحفظات سے آگاہی کے لیے پی پی چیئرمین کی سربراہی میں جو پیس ڈیلی گیشن بنایا ہے، اس میں شامل نہ کرنے پر پی ٹی آئی نے اعتراض کیا ہے اور بھارت کی مثال دی ہے کہ وہاں مودی حکومت نے اپوزیشن کو اہمیت دی اور وہاں بھارتی حکومت نے جو سات کمیٹیاں بنائی ہیں۔ ان میں حکومتی پارٹی بی جے پی نے صرف دو کمیٹیوں کی سربراہی اپنے پاس رکھی ہے اور بھارتی اپوزیشن کو پانچ کمیٹیوں کی سربراہی دی گئی ہے۔ اس لیے حکومت پاکستان کو پی ٹی آئی کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے تھا کیونکہ یہ قومی مسئلہ ہے۔  پی ٹی آئی...
    کافی عرصہ پہلے کی بات ہے جب بیماریاں ڈاکٹروں، کلینکوں،اسپتالوں اور دواسازوں کی جاگیر اور ملکیت نہیں ہوتی تھیں۔ہمارے رشتہ داروں میں ایک بچے کو سر کا ایگزیما ہوگیا، سر میں دانے نکلتے پھوٹتے،بہتے اور سرپر کھرنڈ بن کر جمتے۔پورے سر پر گویا ایک ٹوپی سی جم گئی تھی جس میں خارش ہو تو بچہ رونے چیخنے لگتا اور سر کو کرید کرید کر اور نوچ نوچ کر اور زیادہ زخمی کرتا۔بہت سارے ٹوٹکے آزمائے۔ پہلے کہہ چکا ہوں کہ ابھی بیماریاں امراض اور عارضے ’’مسیحاؤں‘‘ کی دودھیل گائیں نہیں بنی تھیں۔پھر کسی نے ایک ٹوٹکا بتایا کہ بچے کے سر پر’’دہی‘‘ لگاؤ اور کتے کے پلے کو اس پر چھوڑدو،بڑا مشکل کام تھا۔بچے کو پکڑنا پلے کو کام پر...
    رمّو میرا مالک ! جی ہاں، وہی رمّو جو ملیر ندی کے پاس کچے پکے مکان میں رہتا ہے۔ میں اس کا گدھا ہوں، اس کا ساتھی، اس کی مجبوری، اور شاید اس کا ہمزاد بھی۔ لیکن ہم دونوں کی زندگیوں میں بس انیس، بیس کا ہی فرق ہے کہ وہ 2 پیروں پر چلتا ہے، میں 4 پر۔ مگر دونوں ہی پستے ہیں، دونوں ہی تھکتے ہیں، اور دونوں ہی ایک دوسرے کے رحم و کرم پر ہیں۔ میرا رمّو سے تعلق نسلوں کا ہے۔ رمّو کے دادا جب راجستھان کے سرحدی گاؤں مونا باؤ سے ہجرت کر کے کھوکھرا پار سندھ آئے تھے، تو میرے پر دادا کی پیٹھ پر ہانپتی ہوئی سانسیں اور ضرورت کے چند برتن...
    ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر مذاکرات کا پانچواں دور روم میں شروع ہو گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جوہری مذاکرات کا آغاز تو ہوگیا لیکن امریکا اور ایران کے درمیان سخت بیانات اور غیر لچکدار مؤقف نے ان مذاکرات کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف کی سربراہی میں وفود کے درمیان جوہری مذاکرات عمان کی ثالثی میں ہو رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ان مذاکرات کا مرکزی نکتہ ایران کی یورینیم افزودگی کی سطح ہے۔ جس کے بارے میں اسرائیل سمیت عالمی قوتیں بھی اپنے خدشات کا اظہار کرچکی ہیں۔  امریکا بارہا یہی مطالبہ کرتا آیا ہے کہ ایران...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 28 مئی کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔بینک دولتِ پاکستان، حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق 28 مئی، 2025 (بدھ)کو یومِ تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کی بنا پر بند رہے گا۔28 مئی کو یوم تکبیر کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ اس روز ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔(جاری ہے) وفاقی حکومت نے دسمبر 2024میں 28 مئی کو عام تعطیلات کی سالانہ فہرست میں شامل کیا تھا اور گزشتہ سال نوٹیفیکیشن کے ذریعے 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی...
    28 مئی کو یوم تکبیر کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ اس روز ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔  اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 28 مئی کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ بینک دولتِ پاکستان وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق 28 مئی 2025ء بروز بدھ ’’یومِ تکبیر‘‘ کے موقع پر عام تعطیل کی بنا پر بند رہے گا۔ 28 مئی کو یوم تکبیر کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ اس روز ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ وفاقی حکومت نے دسمبر 2024ء میں 28 مئی کو عام تعطیلات کی سالانہ فہرست میں شامل کیا تھا اور گزشتہ سال...
    سائنسی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سیارہ مشتری (Jupiter) اپنی ابتدائی تشکیل کے دوران اپنے موجودہ حجم سے تقریباً دو گنا بڑا ہوا کرتا تھا۔ جب مشتری تقریباً 4.5 ارب سال پہلے وجود میں آیا تو وہ گیسوں کا ایک بہت بڑا گولا تھا جو سورج کے گرد گردشی مدار میں موجود گرد و غبار اور گیس سے بنا تھا۔ اس وقت اس کا حجم موجودہ سائز سے دو گنا زیادہ تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس کی بیرونی تہیں ٹھنڈی ہو کر سکڑ گئیں اور اندرونی گیسیں مستحکم ہو گئیں۔ مزید برآں کششِ ثقل کی وجہ سے گیسیں ایک دوسرے کے قریب آگئیں جس سے اس کا موجودہ compressed سائز وجود میں آیا۔ ناسا اور یورپی خلائی اداروں...
    پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے کاسمیٹک سرجری کروانے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ علیزے شاہ کو ان کے چہرے اور جسامت میں تبدیلی پر کاسمیٹک سرجری سے جوڑا جاتا ہے اور بعض اداکاراؤں نے بھی ان کی کاسمیٹک سرجری سے متعلق بات کی ہے تاہم اس پر علیزے شاہ نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ خدا کے لیے! میں نے کوئی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی، مجھے اکیلا چھوڑ دو، میں نے ابھی کچھ وزن کم کیا ہے جس کی وجہ سے میں مختلف نظر آتی ہوں۔علیزے نے کہا کہ جب میں نے ڈرامہ 'عہد وفا' کیا تو میں اس وقت صرف 17 سال کی تھی، سیٹ پر موجود...
    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 28 مئی کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ بینک دولتِ پاکستان، حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق 28 مئی، 2025ء (بدھ) کو ’’یومِ تکبیر‘‘ کے موقع پر عام تعطیل کی بنا پر بند رہے گا۔ 28 مئی کو یوم تکبیر کی  مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ اس روز ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ وفاقی حکومت نے دسمبر 2024میں 28 مئی کو عام تعطیلات کی سالانہ فہرست میں شامل کیا تھا اور گزشتہ سال نوٹیفیکیشن کے ذریعے 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں زمین کی خورد برد کے معاملے میں نیب تحقیقات کے  خلاف سماعت کے لیے بننے والا نیا بینچ بھی ٹوٹ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد  کے سیکٹر ای الیون میں زمین کی خورد برد کے معاملے میں نیب تحقیقات کے خلاف کیس میں سماعت کے لیے بننے والا اسلام آباد ہائی کورٹ کا نیا ڈویژن بینچ بھی ٹوٹ گیا ۔ بینچ میں شامل جسٹس انعام امین منہاس ماضی میں پٹیشنر کے وکیل رہ چکے ہیں، جس پر انہوں نے کیس سننے سے معذرت کرلی ہے۔ یاد رہے کہ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کرنا تھی ۔ تازہ صورت حال کے پیش نظر 2...
    پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گزشتہ روز کے خطاب پر سخت ردعمل دیا ہے اور اس میں عائد کردہ الزامات کو بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارتی بیانات علاقائی کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش ہیں، بھارت کی جنگی دھمکیاں اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنی جاری کردہ بیان میں بھارتی وزیراعظم کے راجستھان میں عوامی اجتماع کے دوران دئیے بیانات مکمل مسترد کرتے ہوئے سخت...
    راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل پر ترقی دینے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تھا وہ فیلڈ مارشل کی جگہ خود کو بادشاہ کا ٹائٹل دیتے کیونکہ اس وقت ملک میں جنگل کا قانون رائج ہے اور جنگل کے قانون میں تو بادشاہ ہوتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں قائم ٹرائل کورٹ میں اپنے وکلا اہل خانہ اور صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے خیبرپختونخوا کے علاقوں میں کیے گئے ڈرون حملوں کے حوالے سے تفصیلات کا پتا چلا، میں ڈرون حملوں میں معصوم شہریوں کی شہادت پر...
    چین کے صوبہ انہوئی (Anhui) میں واقع 650 سالہ قدیم فینگ یانگ ڈرم ٹاور (Fengyang Drum Tower) پیر کے روز جزوی طور پر منہدم ہوا، جس کے نتیجے میں سیاحوں کو اچانک خطرے سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات کی جانب دوڑنا پڑا۔ حادثے میں ٹاور پر لگی سینکڑوں ٹائلیں نیچے گرپڑیں، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹاور کا جزوی حصہ زمین بوس ہوتا ہے جس سے ہر طرف دھواں پھیل جاتا ہے۔ ملبہ سیاحتی مقام کے قریب گرنے سے افرا تفری مچ جاتی ہے اور لوگ اپنی جان بچانے کے لیے دوڑنے لگتے ہیں۔ ایک عینی شاہد نے...
    مظفر آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی 2025)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ4 دنوں میں بھارت کو جو سبق سکھایا گیا اس سے 1971 کی شکست کا بدلہ لے لیا گیا ، پاکستان اور بھارت کی جنگ کسی بھی لمحے انتہائی خطرناک رخ اختیار کرسکتی تھی جس کے نتائج بہت بھیانک ہوسکتے تھے، بھارتی جارحیت میں شہید پاکستانی شہریوں کے لواحقین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب کاانعقاد کیا گیا۔وزیراعظم نے شہدا کے ورثا کو ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کو دس لاکھ سے بیس لاکھ روپے کے چیک دئیے بہت جلد باقی تمام کو بھی دے دئیے جائیں گے۔ افواج پاکستان کے شہدا کو رینک کے حساب سے ایک کروڑ سے لے کر ایک کروڑ 80 لاکھ روپے ادا...
    ویب ڈیسک:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اس خطے میں بحران کی ایک بڑی وجہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا ہے، اس بات سے چینی رہنماؤں نے بھی اتفاق کیا ہے۔  دورہ چین کے بعد دفتر خارجہ میں صحافیوں کو بریفینگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین کا یہ دورہ عام دورہ نہیں تھا، یہ دورہ چین کے ہم منصب کی دعوت پر ہوا تھا، منگل کے روز چین میں چینی وزارء سے ملاقاتیں ہوئیں،ان کا کہنا تھا کہ دورہ چین کے دوران افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی بیجنگ میں موجود تھے، پاکستان کی جانب سے چینی وزیر خارجہ اور افغان قائم مقام وزیر خارجہ کی اہم...
    کراچی: سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی پولیس نے کورنگی مہران ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن اور دھماکا خیز مواد بھی بر آمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کورنگی مہران ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد نعمت اللہ عرف عابد، محمد نورعرف مانی اور صابر اللہ عرف دانیال کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن اور دھماکا خیز مواد بھی بر آمد کر لیا گیا۔ ترجمان...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اس خطے میں بحران کی ایک بڑی وجہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا ہے، اس بات سے چینی راہنماوں نے بھی اتفاق کیا ہے۔ دورہ چین کے بعد دفتر خارجہ میں صحافیوں کو بریفینگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین کا یہ دورہ عام دورہ نہیں تھا، یہ دورہ چین کے ہم منصب کی دعوت پر ہوا تھا، منگل کے روز چین میں چینی وزارء سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ چین کے دوران افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی بیجنگ میں موجود تھے، پاکستان کی جانب سے میں چینی وزیر خارجہ اور افغان قائم مقام وزیر خارجہ کی اہم ملاقات ہوئی، گزشتہ دورہ کابل...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 175 ارب ڈالر کی میزائل ڈیفنس شیلڈگولڈن ڈومکے اپنے منصوبے کی نئی تفصیلات کا اعلان کیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سپیس فورس کے جنرل مائیکل گیوٹلین کو اس منصوبے کی سربراہی سونپنے کا اعلان بھی کیا ہے۔امریکا اس میزائل ڈیفنس شیلڈ کے ذریعے چین اور روس کی جانب سے ممکنہ حملوں کے خطرات کا سدباب کرے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں برس جنوری میں اس پروگرام سے متعلق ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے تحت ایسے سینکڑوں سیٹلائٹس کا نیٹ ورک قائم کرنا تھا جو آنے والے میزائل کا پتا لگانے، ان کا تعاقب کرنے اور انہیں تباہ...
    بالوں میں سندور کی چمکتی ہوئی لکیر اور اس میں ایک پیغام کے ساتھ، بالی ووڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے ایک بار پھر کانز فلم فیسٹیول میں اپنی دلکش موجودگی سے دنیا کو مسحور کر دیا۔ 2025 کے کانز میں ان کی پہلی جھلک نے فوراً میڈیا اور مداحوں کی توجہ حاصل کی، خاص طور پر ان کی مانگ میں بھرا ہوا سرخ سندور جوان کی شادی کی علامت تھا۔ ایشوریا نے اپنی پہلی کانز اپیرنس میں ایک خوبصورت آئوری ساڑھی پہنی تھی جو بھارتی روایتی لباس کا بہترین نمونہ تھا۔ اس ساڑھی کے ساتھ ایک طویل پلو اور خوبصورت لیس سے مزین دوپٹہ تھا جو ان کی ہندوستانی ثقافت کو نمایاں کرتا تھا۔...
    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی سرجری کروانے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔ علیزے شاہ نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کسی بھی قسم کی سرجری کروانے کی واضح الفاظ میں تردید کی ہے۔ ادکارہ کا کہنا تھا کہ ’اللہ کا واسطہ ہے، نہیں کروائی میں نے کوئی سرجری، بخش دیں مجھے پلیز، کہاں سے لگتا ہے ہے سرجری کرائی ہے میں نے۔ میں نے صرف تھوڑا سا وزن کم کیا ہے‘۔   View this post on Instagram   A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) ایک اور ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے جب ڈرامہ سیریل عہد وفا میں کام کیا تھا تو اس وقت وہ صرف 17...
    اس سے تو بہتر تھا بادشاہ سلامت کا ٹائٹل ہی لے لیتے‘ میری تو کتابیں بھی بند کی ہوئی ہیں، یہ کیسا اوپن ٹرائل ہے کہ میری فیملی کو کرنل روک رہا ہے ،سابق وزیراعظم کا جج سے مکالمہ 26ویں ترمیم ن لیگ اور اسٹیبلشمنٹ کی ‘‘فیکٹری’’ میں تیار کی گئی،اس کا مقصد تھا ایک قاضی فائز عیسٰی کی جگہ کئی قاضی فائز پیدا کرو، ہر کورٹ میں ایک قاضی فائز بٹھاؤ اور پورا انصاف کا نظام دفن کر دو پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے فیلڈ مارشل بننے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ...
    ’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘ راج‘ جان یا وکٹر‘‘ وہ سانس لینے کے لیے رکا‘ کافی شاپ میں رش تھا‘ شام کے وقت وہاں روزانہ رش ہو جاتا تھا‘ وہ کافی شاپ میٹرو اسٹیشن کے بالکل سامنے تھی‘ چھٹی کے وقت وہاں رونق لگ جاتی تھی‘ بار کاؤنٹر سے لے کر سڑک تک لوگ ہی لوگ ہوتے تھے‘ یہ رش دو گھنٹے جاری رہتا تھا‘ اس کے بعد وہاں سناٹا ہو جاتا تھا‘ میں اس کافی شاپ کا روزانہ کا گاہک تھا‘ میں چار بجے وہاں جاتا اور سات بجے واپس آتا‘ میں وہاں کیوں جاتا؟ اس کی دو وجوہات تھیں۔  پہلی وجہ سناٹا‘ شور اور سناٹا تھی‘ پانچ بجے کے بعد وہاں رش شروع ہوجاتا‘...
    اگر ہم غلط زمین پر یا غلط موسم میں کوئی فصل کاشت کریں گے تو چاہے زمین اوربیج کتنے ہی اچھے کیوں نہ ہوں اورکاشتکار کتنی ہی محنت کیوں نہ کرے، کھاد،پانی وغیرہ کتنے ہی زیادہ نہ دیے جائیں، وہ فصل ناکام ہی ثابت ہوگی جیسے ہم گرمیوں میں سردی کی فصلیں بوئیں اورسردیوں میں گرمی کی تو نتیجہ سوائے ناکامی کے اورکچھ نہیں نکلے گا، ساری محنت اورخرچہ عبث چلاجائے گا ، اسی طرح اگر غلط زمین میں بھی غلط زمین کی فصل بوئی جائے تو نقصان کے سوا کچھ بھی ہاتھ نہیں آئے گا۔ افغانستان میں دو مرتبہ ایسی غلط کوشش کی گئی تھی، غلط زمین میں غلط وقت پر اورغلط فصل بونے کی کوشش کی گئی جوہرہر...